خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
563
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرموده 20 جون 1997ء
آئندہ نسلوں کی تربیت کے متعلق بنیادی اصول
حم آج کے بچے مستقبل
کی نسلیں ہیں
☆ ☆
والدین بچپن سے ہی بچوں کو اپنی طرف مائل کریں
بچوں کی خواہشات کے ساتھ ساتھ ان
کو نیکی پر قائم کرنے کی طرف توجہ دیں
جب تک قوانین درست نہ ہوں، معاشرے کی صحیح اصلاح
ممکن نہیں
معاشرتی برائیوں سے بچوں کو آگاہ کرنے کے اصول
ماں باپ اور بچوں کے درمیان نیکی کے رشتے
بچوں میں خود اعتمادی پیدا کریں
بچپن ہی سے نیکیوں سے پیار کے ساتھ ساتھ اس وجود سے پیار پیدا کرنا
ضروری ہے جو نیکیاں سکھانے والا ہے اور اس میں سب سے اہم انسانوں میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
ہ اپنے بچوں کے دل میں خدا کی محبت عبادت کے حوالے سے پیدا کریں
مشعل راه جلد سوم
564
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
565
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
يَا أَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوْا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا
(سورہ الحشر : 19 )
تَعْمَلُوْنَO
آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس خطبہ کے ساتھ جماعت احمدیہ یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ کا
انچاسواں جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے اور اللہ تعالیٰ جماعت یونائیٹڈ سٹیٹس کے مالی قربانی کرنے والوں کو
بہترین جزاء دے جنہوں نے یہ انتظام کیا ہے کہ اس وقت ساری دنیا میں سنایا جارہا ہے اور اسی طرح جلسے
کے کچھ حصے بھی تمام دنیا میں نشر کئے جائیں گے۔جماعت احمدیہ یونائیٹڈ سٹیٹس کے کچھ اپنے مسائل ہیں۔کچھ تو ایسے مسائل ہیں جو سب دنیا کے برابر ہیں لیکن پھر بھی ملک ملک میں فرق پڑتا جاتا ہے۔اگلی نسلوں کی تربیت سے متعلق بنیادی اصول
آج جو میں نے آیت تلاوت کی ہے اس میں تربیتی مسائل کی طرف خصوصیت کے ساتھ اگلی نسلوں کی
تربیت سے متعلق بنیادی اصول پیش فرمائے گئے ہیں۔گزشتہ خطبے میں میں نے دو یا تین خطبات میں
( دعوت الی اللہ ) کی طرف توجہ دلائی تھی۔مگر ( دعوت الی اللہ ) کو تقویت ملتی ہے ( دعوت الی اللہ ) کرنے
والوں کی اپنی تربیت کے ساتھ اور ( دعوت الی اللہ ) کے اپنے کچھ مسائل بھی ہیں۔کیونکہ نئے آنے والے
ایسے ہوتے ہیں جو تربیت کے محتاج ہوتے ہیں۔اگر تربیت کرنے والے خود تربیت کے محتاج ہوں تو اس
سے بہت سے گھمبیر مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔چونکہ ہم نے خصوصیت کے ساتھ مستقبل کی طرف توجہ دینی
ہے اس لئے ہماری نظر موجودہ مسائل پر بھی رہنی ضروری ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کے تعلق میں بھی ہمیں
جماعت کی اور نئے آنے والوں کی ایسی ٹھوس تربیت کرنی ہے جس کے نتیجے میں ہم کہہ سکیں کہ ہم نے صدی
کے سر پر پیدا ہونے کا حق ادا کر دیا۔
566
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بہت سے ایسے خاندان ہیں جن سے ملاقاتیں ہوئیں اور ان میں خصوصیت کے ساتھ الیفر و امریکن
خاندانوں نے اکثر تربیت ہی کے متعلق سوال کئے۔کیونکہ وہ ایک ایسے ماحول میں پیدا ہوئے ہیں جس
ماحول نے ان کے بچوں تک گہرا اثر کر رکھا ہے۔چنانچہ اس ماحول سے الگ ہو کر اسی ماحول کی تربیت کرنا
جس میں وہ پیدا ہوئے ایک بہت ہی مشکل مسئلہ ہے۔چنانچہ کل بھی سوال و جواب کی مجلس میں ایک مخلص
احمدی دوست نے یہی توجہ دلائی کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہم کیا کریں۔کچھ ایسی باتیں ہیں جو بچپن سے شروع
ہو جاتی ہیں اور بچپن ہی میں ان کی بنیاد ڈالنی ضروری ہے۔میں سب سے پہلے انہی کی طرف آپ کی توجہ
منعکس کرتا ہوں۔کیونکہ جب تک بچوں کی نسل کو سنبھالا نہ جائے آئندہ کے متعلق کوئی یقینی بات نہیں کہی
جاسکتی۔یہ آیت کریمہ جس کی میں نے تلاوت کی ہے اسی طرف اشارہ فرمارہی ہے۔يَا أَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور کل پر نظر رکھو کہ تم کل کے لئے کیا
آگے بھیج رہے ہو۔آج کے بچے کل کی نسلیں ہیں
پس آج کے بچے کل کی نسلیں ہیں جنہوں نے آج کا احمدیت کا پیغام انگلی صدی میں منتقل کرنا ہے۔بچوں کی طرف تربیتی نقطہ نگاہ سے توجہ دینے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ وہ ماں باپ جو بچوں کی تربیت کرتے
ہیں خود ان
کی بھی تربیت ہوتی ہے اور لازم ہے کہ وہ اپنی تربیت اپنے بچوں کے حوالے سے کریں۔تو پہلی
بات جو بچوں کے تعلق میں خصوصیت سے یہاں کے ماحول میں بتانی ضروری ہے وہ یہ ہے کہ ماں باپ کے
لئے لازم ہے کہ بچپن ہی سے اپنے بچوں کا تعلق اپنے ساتھ بڑھائیں اور ایسے خاندان بنا ئیں جن میں
نگاہیں اندر کی طرف اٹھنے والی ہوں اور بچوں کو گھر کے ماحول میں سکون ملے۔وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ سختی سے بچوں کو دبانے کے نتیجے میں اگر اس عمر تک جب تک وہ ان کے
ماتحت ہیں ان میں کوئی خرابی پیدا ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، تو وہ غلطی پر ہیں۔چونکہ بہت سے بچے اپنے
ماں باپ کے حکم کی تعمیل میں یا ان کی سختی سے ڈر کر بسا اوقات اپنے دل کی خواہشات کو دبائے رکھتے ہیں اور
جب وہ سوسائٹی میں کھل کر باہر جاتے ہیں تو وہ خواہشات ایک ایسے ماحول میں پنپنے لگتی ہیں جو ان کے لئے
سازگار ہے۔ہر بدی کا خیال، ہر اس لذت کی تمنا جو جلدی حاصل کی جاسکتی ہے امریکہ کی سوسائٹی میں
مشعل راه جلد سوم
567
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
سب سے زیادہ جلدی حاصل کی جاسکتی ہے۔دنیا کی ہر سوسائٹی میں یہ مسئلہ ہے لیکن امریکہ میں تو ماحول میں
اتنی زیادہ سرعت کے ساتھ دل کی لذت کے سامان پیدا کئے جاتے ہیں کہ بچوں کو بہکانے کے لئے اس سے
زیادہ اور کوئی چیز ممکن نہیں ہے۔چنانچہ جب وہ گھر کے ماحول سے نکلتے ہیں تو باہر کا ماحول انہیں بدیوں میں
خوش آمدید کہتا ہے، نیکیوں میں نہیں اور یہ ایک اس ماحول کی خصوصیت ہے جسے بچوں کو سمجھا ناضروری ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ بچے یہ شکایت کرتے ہیں کہ جب ہم (دینی) طریق پر عمل کر رہے ہوں تو لوگ
ہم پر ہنستے ہیں ، لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں، سمجھتے ہیں کہ یہ اور قسم کی نسل ہے اور ماحول
کا یہ اختلاف اور نیکی
پر حملہ کرنا، یہ امریکہ کے ماحول کا ایک جزو بن چکا ہے۔امریکہ کی فضا ایسی ہے کہ وہ لازماً گھر سے باہر نکلنے
والے بچوں
کو اپنی طرف کھینچے گی اور ان کی اچھی عادات کو فرسودہ خیالات کہہ کر ان کو رد کرتی ہے، اس کے
نتیجے میں بچے میں خود اعتمادی کا فقدان ہو جاتا ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ جو اپنے گھر سے میں اقدار لے کر چلا تھا
سوسائٹی میں تو ان کی کوئی قیمت نہیں۔سوسائٹی میں جن اقدار کی قیمت ہے وہ ایسی اقدار ہیں جن کو گھر میں برا
کہا جاتا ہے۔پس آزادی کا ایک احساس باہر نکل کر ایسا پیدا ہوتا ہے جو تیزی کے ساتھ ایسے بچوں کو اپنی
طرف کھینچتا ہے۔پس اس مشکل کو پیش نظر رکھتے ہوئے لازم ہے کہ بچپن ہی سے بچوں کے دل اپنی طرف یعنی ماں
باپ اپنی طرف مائل کریں اور گھر کے ماحول میں ان کی لذت کے ایسے سامان ہونے چاہئیں کہ وہ باہر سے
گھر لوٹیں تو سکون کی دنیا میں لوٹیں، بے سکونی سے نکل کر اطمینان کی طرف آئیں اور یہ باتیں صرف اسی
صورت میں ممکن ہیں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس نصیحت پر غور کیا جائے کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو
اس کے دائیں کان میں اذان دو اور بائیں کان میں تکبیر کہو۔بہت سے لوگ ہیں جو اس کا فلسفہ نہیں سمجھتے۔وہ
سمجھتے ہیں کہ اس کا تو کوئی فائدہ نہیں۔اکثر ایسے بچے مختلف زبانیں بولنے والوں کے بچے ہوتے ہیں، ان کو
تو عربی کا بھی کچھ پتہ نہیں کہ کیا چیز ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ بظاہر ایک بے کار بات ہے۔میں اس وقت اس
تفصیل میں نہیں جاتا کہ نفسیاتی لحاظ سے اس کا کیا اثر پڑتا ہے اور بچے کا دماغ کن باتوں کو شروع ہی سے
قبول کرتا ہے اور پھر محفوظ رکھتا ہے۔اس بحث کو چھوڑتے ہوئے میں ان ماں باپ کو بتا رہا ہوں جو اذان
دیتے یا دلواتے ہیں ، وہ تکبیر دیتے یا دلواتے ہیں۔ان کو تو متوجہ ہونا چاہیے وہ تو باشعور ہیں۔آخر کیوں یہ کہا
گیا ؟ ایک اس کا پہلو وہ ماں باپ ہیں جن کے ہاں بچے پیدا ہوتے ہیں۔ان
کو سمجھایا گیا ہے کہ بچپن ہی سے
بچوں کی صحیح تربیت کرو ورنہ بعد میں یہ ہاتھ سے نکل جائیں گے۔تو پہلی تربیت کا وقت بچپن کا آغاز ہے اور
568
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اس وقت کی تربیت ایسی ہے جو ہمیشہ کے لئے آئندہ زندگی کی بنیادیں قائم کرتی ہے۔اس بات کو بھلانے
سے بہت سے لوگ نقصان اٹھا جاتے ہیں۔بچوں سے ہر قسم کی پیار کی باتیں تو ہوتی ہیں، ان کی خواہشات کا خیال رکھا جاتا ہے۔مگر بچپن سے ان
کو نیکی پر قائم کرنے کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔اس لئے سب سے اہم بات اس ماحول میں جیسا کہ
دوسرے ماحول میں بھی بہت ہی اہم ہے لیکن امریکہ میں خصوصیت کے ساتھ جماعت کو اس طرف توجہ دینی
چاہیے کہ بچوں سے ایسی باتیں کریں جو اللہ اور رسول اور نیک لوگوں کی محبت پیدا کرنے والی باتیں ہوں اور
ان کو نیکی کی اقدار سمجھائیں اور اس کے لئے گھر میں مختلف قسم کے مواقع پیدا ہوتے رہتے ہیں۔جب ایک
بچہ اچھی بات کرتا ہے تو ماں باپ کا فرض ہے کہ اس بات کو بڑی اہمیت دیں اور اس بچے کی اس بات کا ذکر
چلائیں، کیونکہ وہ بچہ اچھی بات پر مثلاً کسی موقع پر وہ جھوٹ بول سکتا تھا، اس نے نہیں بولا اور سچ بول کر بظاہر
نقصان اٹھایا ہے اگر آپ اس کی باتیں آنے والوں میں ذکر کیا کریں اور سوسائٹی میں، اپنے گھر میں، گھر
سے باہر بچے کو اس طرح پیش کریں کہ دیکھو اس کے دل میں شروع ہی سے نیکی ہے تو ایسا بچہ اس بات کو کبھی
بھول نہیں سکتا۔ناممکن ہے کہ اس کے دل سے اس ماحول میں نیکی کی اہمیت کا اثر مٹ جائے۔دوسرے جب وہ کوئی بری بات کرتا ہے تو اسے سمجھانا اس طریق پر کہ وہ سمجھ جائے اور اسے محسوس ہو
کہ میں ایک برابر کی چیز ہوں، میں بھی ایک عقل رکھنے والا وجود ہوں جو کچھ میں سوچتا ہوں، ماں باپ کی
سوچ اس سوچ پر اثر انداز ہو رہی ہے نہ کہ اس کا ہماری سوچ پر حکم چل رہا ہے۔پس تحکم سے احتراز لازم ہے
اور یہی وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے قیام کے سلسلے میں شروع میں بچپن میں بچوں
پر تحکم
کی اجازت نہیں دی۔سات سال سے پہلے تو کسی حکم کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔سات سال سے دس
سال تک ایسی نصیحت جس کے نتیجے میں بچے نمازوں کی طرف متوجہ ہوں اور بار باران کو نمازوں کی عادت
ڈالنے کی طرف ماں باپ
کو توجہ دلانا، یہ تو ہمیں ملتا ہے۔لیکن بچوں کو اس پر سزا کوئی نہیں ہے کہ وہ سات
سال سے دس سال کی عمر میں نمازوں سے منہ موڑتے ہیں۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سات
سال سے دس سال تک سزا دینے کا کہیں ارشاد نہیں فرمایا۔تین سال مسلسل ماں باپ
کو نصیحت کے ذریعے اثر
انداز ہونا ہے۔ایسی باتیں کہنی ہیں جو ان کے دل اور دماغ کو ( دین حق ) کی طرف پھیرنے والی ہوں اور
دل کے اطمینان سے وہ ( دین حق) کی طرف مائل ہوں اور دس سال تک جب وہ اس عمر کو پہنچیں جہاں
صرف گھر ہی میں نہیں باہر بھی ایسے بچوں کو کچھ نہ کچھ مزا ضرور دی جاتی ہے۔پرانے زمانے میں تو سکول میں
مشعل راه جلد سوم
569
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ایسے بچوں کو جو دس سے بارہ سال کی عمر میں ہوں سوئیاں بھی پڑتی ہیں اور کئی قسم کی سزائیں دی جاتی ہیں۔بلکہ وہاں تو اس سے پہلے بھی بعض دفعہ سزا شروع ہو جاتی ہے۔تو پہلے سزا کا کوئی تصور ہی نہیں ہے ، جھوٹ
ہے۔اس سے باز رہیں اور اس کے بعد جو سزا ہے اس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے معمولی سرزنش قرار دیا
ہے۔ہر گز کسی قسم کی تختی ایسی نہیں جس سے بچے کے بدن پر ایسی ضرب پڑے جس سے اس کو نقصان پہنچ سکے
اور یہ وہ پہلو ہے جس کو بچپن کی تربیت میں آپ کو ملحوظ رکھنا ہو گا۔یعنی سات سال کی عمر تک پیار اور محبت سے
اپنے ساتھ دل لگائیں، ان کی اچھی باتوں کو اچھالیں۔کیونکہ اس عمر میں بچے ضرور اپنی تعریف کو خوشی سے
قبول کرتے ہیں اور جس بات کی تعریف کی جائے اس پر جم جایا کرتے ہیں۔جس چیز سے نفرت دلائی
جائے اس سے متنفر ہو جایا کرتے ہیں۔تو آئندہ آنے والے جو خطرات ہیں ان کا بچپن ہی میں تصور باندھیں اور ان کے ساتھ بیٹھ کر ماحول
کی بدی کو ان کے سامنے اچھال کر پیش کریں۔ان کو بتائیں کہ دنیا میں کیا ہورہا ہے۔جب وہ سات سال
سے اوپر دس سال تک پہنچیں تو پھر خصوصیت سے عبادتوں کی طرف متوجہ کرنا بھی آپ کی تربیت کا ایک حصہ
بن جائے گا۔اس کے بعد نا پسندیدگی کا اظہار، ان سے منہ موڑنا اگر وہ بری حرکت کریں، نمازیں نہ پڑھیں،
تو بعض دفعہ دائنا اور سمجھانا یہ چیزیں بارہ سال کی عمر تک جائز ہیں اور بارہ سال کے بعد آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ پھر اب تمہارا ان پر سختی کا کوئی حق باقی نہیں رہا۔جو کچھ تم نے کرنا تھا وہ وقت گزر گیا
ہے۔اب دیکھیں اس پہلو سے مغربی تہذیب اور ( دین حق) میں کتنا نمایاں فرق ہے۔مغربی تہذیب میں
مختلف سال مقرر کر دیئے جاتے ہیں۔مثلاً اٹھارہ سال، اکیس سال یا سولہ سال، اور سالوں کا بعض جرائم
سے تعلق قائم کیا جاتا ہے۔آج کل جو ترقی یافتہ ممالک ہیں ان میں یہ تعین کیا جارہا ہے کہ سولہ سال کی عمر تک
کسی لڑکے کو کس جرم کی کتنی سزاملنی چاہیے، اٹھارہ سال تک کسی جرم کی کتنی سزاملنی چاہیے اور اکیس سال کی
عمر میں جا کر پھر وہ کلیہ ہر سزا کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔( دین حق) نے بارہ سال اس لئے مقرر کئے ہیں
کہ یہ بلوغت کا آغاز ہے اور بارہ سال میں بچہ اتنی پہنی پختگی اختیار کر جاتا ہے کہ اپنے روزمرہ کے معاملات
میں خود فیصلہ کر سکے۔پس ( دین حق ) کی بلوغت کا آغاز دنیا والوں کی بلوغت سے بہت پہلے ہوتا ہے اور یہ بہت ضروری
بات ہے۔کیونکہ اگر بارہ سال تک بچہ اپنے سیاہ سفید کو دیکھ نہ سکتا ہو تو پھر اٹھارہ سال تک بھی نہیں دیکھے گا
بلکہ اپنی بد عادتوں میں اتنا پختہ ہو جائے گا۔جب وہ اٹھارہ سال کی عمر سے گزر کر سوسائٹی میں جاتا ہے تو پھر
570
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اس میں وہ بدی ایک مستقل دائمی شکل اختیار کر جاتی ہے۔یہ وہ پہلو ہے جس کے متعلق میں آپ کو بھی متوجہ کر
رہا ہوں اور انگلستان میں اکثر جوان مسائل میں دلچسپی لینے والے سوشل راہنما یا سیاسی راہنما ہیں وہ جب مجھے
سے گفتگو کے لئے آتے ہیں تو میں ان کو سمجھاتا ہوں کہ تم بنیادی طور پر ایک غلطی کر رہے ہو۔مثلاً بعض
چھوٹے بچوں کو وہاں قتل پر آمادہ کرنے والے گروہ بن چکے ہیں اور ان سے وہ قتل کرواتے ہیں اور جانتے
ہیں کہ ان کو سزا نہیں ملے گی۔اسی طرح چوری، ڈاکہ سکولوں میں ڈرگ اڈکشن (Drug Addiction)
کے لئے اس قسم کے گروہ تیار کئے جاتے ہیں اور یہ محض غلط قانون سے ناجائز فائدہ اٹھانا ہے۔جب تک قوانین درست نہ ہوں اس وقت تک انسان کی صحیح تربیت اور معاشرے کی صحیح اصلاح ممکن
ہے۔مگر ہمیں جس نے قانون دیا یعنی اللہ تعالیٰ ، اس نے ایک ایسا قانون دان عطا فرمایا جس سے
بڑھ کر کوئی قانون دان دنیا میں کبھی پیدا نہیں ہوا یعنی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔آپ نے
قرآن کے قانون کو سمجھا اور اپنی امت میں اسے جاری فرمایا۔یہی ایک پہلو آپ دیکھیں کہ جب گفتگو آگے
بڑھی وہ تمام ملنے والے اس بات پر یقینی طور پر مطمئن ہو کر گئے کہ ہمارے معاشرے کی غلطی ہے۔اس کی
اصلاح کے بغیر ہم کسی تربیت کا دعوی نہیں کر سکتے۔کیونکہ ان کی بلوغت تک پہنچتے پہنچتے یعنی اٹھارہ سال یا
اکیس سال تک اگر بدی کی سزا نہ دی جائے تو بچے کو بدی پر جرات پیدا ہو جاتی ہے اور یہ وہ عمر ہے جس میں
جرات ایک دوام اختیار کر جاتی ہے، ایک ایسی عادت بن جاتی ہے کہ جسے پھر چھوڑ ناممکن نہیں رہتا۔چنانچہ اکثر انگلستان میں بھی اور یورپ کی دوسری سوسائیٹیوں میں بھی ایسے بدبچے بالغ بنا کر سوسائٹی
میں پھینکے جاتے ہیں جو اپنی بدیوں پر پختہ ہو چکے ہوتے ہیں۔جسے Drug Addiction کی شروع سے
عادت پڑ گئی ہو، جسے ڈرگ بیچ کر پیسے لینے کی عادت پڑ جائے، کیسے ممکن ہے کہ وہ اٹھارہ سال یا اکیس سال
کے بعد قانون کے ڈر سے ان عادات کو چھوڑ دے۔تو معمولی سی عقل کی بات ہے۔اسے استعمال کر کے اگر
دیکھا جائے ، جیسا کہ یہ لوگ نہیں دیکھ رہے بدقسمتی سے، تو انسان لازماً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی
طرف لوٹے گا۔پس تربیت کا آغاز شروع سے ہونا چاہیے اور بارہ سال کی عمر تک پہنچ کر اس تربیت کو اتنا
مکمل ہو جانا چاہیے کہ اس کے بعد بچہ اپنے سیاہ وسفید کا مالک ہو اور پھر اگر وہ سوسائٹی کا جرم کرے تو سوسائٹی
اس کو سزا دے۔اگر خدا کا جرم کرے تو خدا سزا دے گا۔ماں باپ کا کام نہیں کہ اس کو سزا دیں۔یہاں پہنچ کر
معاشرے اور احمدی ماحول کے طرز عمل میں ایک فرق ہے جو میں آپ کے سامنے نمایاں طور پر رکھنا چاہتا
ہوں۔
571
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بہت سے بچے اور بچیاں جو امریکہ کے ماحول میں پیدا ہوئے ان کے متعلق ماں باپ بہت سے تو
نہیں کہنا چاہیے مگر کئی ایسے ہیں کہ ان کے ماں باپ بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں ، روتے ہیں، گریہ وزاری
کرتے ہیں۔مجھے خط لکھتے ہیں کہ ہماری جوان بچیوں کو کیا ہو گیا۔بہت اچھی اور نیک اور مخلص تھیں، بے حد
دین سے تعلق تھا، نمازیں بھی پڑھتی تھیں۔مگر اچانک جب کالجوں میں گئی ہیں تو ان کی کایا پلٹ گئی۔میں
انہیں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ اچانک کچھ نہیں ہوا کرتا۔انہوں نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔یہ ہو
ہی نہیں سکتا کہ وہ بچیاں جو دل سے نیکی پر قائم ہو چکی ہوں اچانک معاشرے میں جا کر ان کی کیفیت بدل
جائے۔لا ز ما دل میں کچھ دبی ہوئی خواہشات رہی ہیں جن کو گھر میں
پینے نہیں دیا گیا اور جن کو سنبھالنے کے
لئے کوئی ذہنی کوشش نہیں کی گئی۔اس لئے اب یہ دوسرا پہلو ہے جس کی طرف میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔یہ کوششیں بھی بارہ سال سے
پہلے پہلے کام کر جائیں گی اور نہ نہیں کریں گی۔یعنی بلوغت کا آغاز جس کو میں بارہ سال کہہ رہا ہوں، اس میں
بچے کے اپنے دل میں خصوصیت کے ساتھ ایسی جنسی خواہشات جنم لینے لگتی ہیں جن سے وہ مغلوب ہو جاتا
ہے اور اگر ان امور میں پہلے ہی اس کی تربیت کی گئی ہو تو وہ ذہنی طور پر اس کے لئے تیار ہوگا اور اس تربیت
میں ماں باپ کو اپنے بچوں کے ساتھ وقت لگانا ہوگا بجائے اس کے کہ سکولوں کے اوپر چھوڑ دیا یا کالجوں پر
چھوڑ دیا جائے۔میں نے یہ دیکھا ہے کہ جن ماں باپ نے بچوں پر اس لحاظ سے محنت کی ہو کہ ان کو نیکی اور
بدی کی تمیز سکھائی گئی ہو، اس طریق پر سکھائی گئی ہو کہ وہ زندگی کا فلسفہ بن جائے وہ بچے اسے زندگی کے فلسفے
کے طور پر قبول کریں۔اور یہ پہلوتر بیت میں بہت ہی اہم ہے کہ تعلیم کے ساتھ تعلیم کا فلسفہ بتایا جائے۔کیونکہ قرآن کریم نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ایسے معلم کے طور پر پیش فرمایا ہے جو يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ كَروه
صرف تعلیم کتاب پر اکتفاء نہیں کرتا وہ اس کی حکمت بھی سمجھاتا ہے۔پس جو خرابی میں نے دیکھی ہے اس میں
ان دو چیزوں کے اندر جو فرق کیا جاتا ہے یہی فرق ہے جو آئندہ خرابیوں کا موجب بنتا ہے۔ماں باپ کہتے
ہیں ہم نے ان کو تعلیم دی، ان کو بچپن سے نمازیں پڑھنی سکھائیں اور قرآن کی تلاوت بھی یہ کیا کرتے تھے
وغیرہ وغیرہ۔لیکن اس تعلیم کی حکمت نہیں بتائی گئی اور حکمت ایسی چیز ہے جو دل کو اس تعلیم کے ساتھ اس طرح
جوڑ دیتی ہے کہ پھر آئندہ کبھی وہ الگ نہیں ہو سکتی۔مثلاً باہر کی دنیا میں جو ان
کو دلچسپیاں دکھائی دیتی ہیں ان
کی مثال ایسے جانوروں سے بھی دی جاسکتی ہے جو بظاہر بڑے خوبصورت ہیں۔مثلاً سانپ ہے۔بعض دفعہ
572
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
ނ
مشعل راه جلد سوم
اس کے بہت ہی پیارے رنگ ہوتے ہیں، نظر کو بھاتا ہے۔اسی طرح بعض کاٹنے والے جانور ہیں جو بہت
خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ان کے متعلق اگر یہ سمجھایا جائے کہ ان کو جب تم ہاتھ لگاؤ گے، ان کی طرف
مائل ہو گے تو لا زما یہ ڈسیں گے اور لازماً نقصان پہنچائیں گے اور اس بات کو اگر بچپن ہی سے دل میں بٹھایا
جائے تو کوئی انسان جو اس حکمت کو سمجھ جائے وہ ان کی طرف ہاتھ بڑھانے کی جرات نہیں کر سکتا۔لیکن اگر
یہ حکمت بچپن سے بتائی نہ جائے اور سمجھائی نہ جائے اور دل میں بٹھا نہ دی جائے تو پھر انسان ایسے تجربے
کرنے پر آزادی محسوس کرے گا۔پس یہ نہ سمجھیں کہ معاشرے کی خرابیوں کو سمجھانے کا وقت بلوغت کے بعد شروع ہوگا۔بچپن۔سمجھانا ضروری ہے، ان بچوں کے ساتھ بیٹھنا ضروری ہے، ان کو ٹیلی ویژن دکھانی ضروری ہے۔جو ٹیلی
ویژن یہ دیکھتے ہیں اس وقت ماں باپ کو چاہیے کہ کچھ اپنا وقت خرچ کریں اور ساتھ بیٹھیں اور ان کو بتا ئیں
کہ دیکھو یہ خرابیاں ہیں اور ان خرابیوں کی حکمتیں اس طریق پر سمجھائی جائیں کہ وہ جاگزیں ہو جائیں اور
انسانی فطرت اور سوچ کا حصہ بن جائیں۔اس سلسلے میں چند مثالیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔مثلاً
اگر ان کو یہ سمجھایا جائے کہ یہ بدیاں چیز کیا ہیں؟ کیوں ان سے منع کیا جاتا ہے؟ نیکیاں کیا ہوتی ہیں؟ اور نیکی
کے فوائد کیا ہیں؟ اور پھر معاشرے کے حوالے سے ان کی تفصیل سمجھائی جائے تو ناممکن ہے کہ بچہ ان امور کی
طرف توجہ نہ دے۔پہلی بات جو نمایاں طور پر ان کے سامنے رکھنی ضروری ہے وہ یہ ہے کہ بدی سے ایک لذت پیدا ہوتی
ہے، اس کا انکار کرنا جائز نہیں۔ہر قسم کی بدی سے ایک لذت حاصل ہوتی ہے لیکن وہ لذت ہمیشہ یا الٹ کر
اس بدی کرنے والے کو نقصان پہنچاتی ہے یا ماحول کو نقصان پہنچاتی ہے۔پس ہر وہ لذت جس کے ساتھ
ایک نقصان وابستہ ہو چکا ہے جس سے اس کو علیحدہ کیا جاہی نہیں سکتا وہ بدی ہے۔لیکن لذت سے محرومی کا نام
نیکی نہیں ہے۔یہ اگلا قدم ہے جس پر ان کو خوب اچھی طرح سمجھا نا ضروری ہے کہ ہم جو تمہیں نیکی کی طرف
بلاتے ہیں اس لئے کہ نیکی میں ایک لذت ہے اور بدی کی لذت اور نیکی کی لذت میں بہت بڑا فرق ہے۔بدی کی لذت میں ضرور کوئی نہ کوئی کانٹا چھپا ہوتا ہے، وہ ضرور نقصان پہنچاتی ہے اور جتنی بھی موجودہ سوسائٹی
کی بدیاں ہیں ان کو دیکھ لیں وہ لازما سوسائٹی میں بے اطمینانی پیدا کریں گی اور کسی نہ کسی خرابی پر منتج ہوں
گی۔چنانچہ ساری سوسائٹی میں وہ خرابی بے چینی بن کر پھرتی ہے لیکن سوسائٹی اس بے چینی کے باوجود اپنی
لذت کے حصول کی خاطر اس کی طرف لپکتی بھی ہے۔
573
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
سیہ وہ تضاد ہے معاشرے کا جس کو بچپن ہی سے اپنی اولاد کے سامنے کھول کر بیان کرنے کی ضرورت
ہے اور اس کے لئے چھوٹی چھوٹی مثالیں دی جاسکتی ہیں۔مثلاً ایک بچے سے آپ کہہ سکتے ہیں کہ تم اگر اپنے
بھائی کی کوئی چیز لے کر بھاگ جاؤ تو تمہیں تو مزہ آئے گا تمہیں کچھ حاصل ہوگا ، یہ درست ہے نا!۔یہ بات
ہے۔اپنی چھوٹی بہن سے کوئی چیز چھین لو تو تم لطف اٹھاؤ گے لیکن یہ ایسا لطف ہے جس کے نتیجے میں اسے دکھ
ضرور پہنچے گا۔پس وہ لطف جو کسی کے دکھ پر مبنی ہو، یہ بدی ہے۔لیکن اس کے برعکس اس
کو سمجھایا جا سکتا ہے،
کوئی چیز اس کو دی جاسکتی ہے کہ اپنی بہن کو یہ خوشی کا جس کو Surprise کہتے ہیں یعنی خوشی میں ایک حیرت
کا سماں پیدا ہو جاتا ہے، اسے یہ چیز دے دو، چھپ کر اس کے بٹوے میں ڈال دو یا اس کے کمرے میں رکھ
دو اور وہ تعجب کرے کہ میرے دل کی یہ چیز ، میری خواہش کس نے پوری کی۔اس میں بھی ایک خوشی ہے اور
ان دونوں خوشیوں میں ایک فرق ہے۔پہلی خوشی کی صورت میں جو نقصان پہنچا کر لذت اٹھاتا ہے اس کی لذت دائمی نہیں رہتی بلکہ اسی وقت
اس کے ضمیر میں سے ایک کانٹا نکلتا ہے جو کچھ نہ کچھ ضرور چبھتا ہے اور یہ بات ان بچوں کو جن کو آپ بچہ سمجھ
رہے ہیں سمجھانی ضروری ہے۔کیونکہ بچے بہت عقل والی چیز ہیں۔میرا بچوں سے یہ تجربہ ہے کہ جن کو لوگ
بچے سمجھ کر نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں وہ بعض دفعہ اپنے ماں باپ سے بھی زیادہ ذہین اور ہوشیار اور گہری
باتوں
کو سمجھنے والے ہوتے ہیں صرف صبر کی ضرورت ہے اور نیکی کے ساتھ قرآن کریم میں ہر جگہ صبر کا مضمون
بیان ہوا ہے۔کوئی نصیحت کارفرما نہیں ہوسکتی جب تک صبر نہ ہو اور صبر کے ساتھ نصیحت کرتے چلے جانا ہی
(مومنوں ) کا شعار مقررفرمایا گیا ہے۔پس اس پہلو کو جو میں بیان کر رہا ہوں اہمیت دیں اور بچپن ہی سے بھائی اور بہن میں، بھائی اور بھائی
میں ، ماں باپ اور بچوں کے درمیان ایسے نیکی کے رشتے قائم کریں جن میں مزہ پیدا ہو اور جیسا کہ میں نے
بیان کیا ہے ایک انسان اپنے بھائی کے لئے ، اپنی بہن کے لئے جو بظاہر قربانی کرتا ہے اس قربانی کے نتیجے
میں اس کی طرف سے مادی چیز ، مادی قدر الگ ہو کر کسی دوسرے تک پہنچتی ہے۔اگر کوئی جھپٹ کر اپنے
بھائی یا بہن کی کوئی مادی چیز ،Material چیز لے بھاگتا ہے تو دونوں صورتوں میں انتقال ہے مادے کا اور
مادے کا انتقال ہے جو لذت پیدا کرتا ہے۔اب یہ لذت کا فلسفہ ہے جو سمجھانا ضروری ہے جو ہمیشہ ان بچوں
کے کام آئے گا۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے لذت میں بہت سی چیزیں ہیں۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ مادہ ایک
574
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
طرف سے منتقل ہو کر دوسری طرف جاتا ہے۔حق ایک طرف سے منتقل ہو کے دوسری طرف جاتا ہے۔اگر
آپ مادہ حاصل کرنے والے ہوں تو ایک لذت ہے۔اگر کسی کا حق چھیننے والے ہوں اس میں بھی ایک
لذت ہے۔لیکن جب آپ اپنی مادی قدر کو کسی دوسرے کی طرف منتقل کرتے ہیں اس میں بھی ایک لذت
ہے اور جب آپ اپنا حق کسی کے لئے چھوڑتے ہیں تو اس میں بھی ایک لذت ہے۔مگر فرق یہ ہے کہ یہ
دوسری قسم کی لذت دائمی ہو جاتی ہے، ساری زندگی انسان کو لطف پہنچاتی رہتی ہے اور پہلی قسم کی لذت ایک
شر پیدا کرتی ہے جو خود اپنے ضمیر میں بھی پیدا ہوتا ہے اور پھر مزید کی طلب پیدا کر دیتی ہے اور کبھی بھی بدی کی
لذت بار بار وہی بدی کرنے سے اسی طرح نہیں رہے گی بلکہ آگے بڑھے گی۔ایک بدی کے بعد جب تک
آپ دو بدیاں نہ کریں آپ کو چین نہیں آئے گا۔جب دو بدیاں کریں گے تو تیسری بدی کی طرف آپ کا
قدم اٹھے گا، چوتھی کی طرف اٹھے گا۔اس طرح ساری دنیا میں معاشرے میں اخلاقی گراوٹ پیدا ہوتی ہے
اور ہوتی چلی جاتی ہے۔پس ان دو چیزوں میں جو فرق ہے وہ بعض مثالوں کے ذریعے آپ کو خود سمجھنا ہے اور
اپنے بچوں
کو سمجھانا ہے۔آپ ان کو یقین دلائیں کہ جو تم قدریں اپنے طور پر حاصل کرتے ہو جائز قدریں
ہیں ، ویلیوز (Values) جن کو انگریزی میں کہا جاتا ہے۔جب تم ان کو چھوڑتے ہو تو اس کے نتیجے میں
تمہیں ضرور مزہ آئے گا لیکن اگر بالا رادہ چھوڑو۔اگر مجبور ہوکر چھوڑو گے تو تکلیف پہنچے گی۔پس بالا رادہ اپنی چیزوں کو دوسروں کو دینا اس لئے کہ ان پر احسان ہو اور ان کو مزہ آئے ، یہ ایک ایسی
چیز ہے کہ دینے والے کو بھی ضرور مزہ دیتی ہے اور یہ نیکی کی ایسی تعریف ہے جس میں آپ
کبھی کوئی فرق نہیں
دیکھیں گے۔بدی میں یہ بات نہیں ہوتی۔بدی میں کم سے کم بدی کرنے والا لذت محسوس بھی کرے تو جس
کے خلاف کی جاتی ہے وہ محسوس نہیں کرتا۔لیکن نیکی میں دوطرفہ مزہ ہے اور دوطرفہ مزہ بھی ایسا جو دائی ہو جاتا
ہے، جو کہ ہمیشہ باقی رہ جاتا ہے۔پس اگر کوئی شخص احسان کا مزہ اٹھانے لگ جائے تو وہ اور زیادہ احسان
کرے گا یعنی اور زیادہ اپنی مرضی سے اپنے حقوق دوسروں کی طرف منتقل کرے گا۔یہاں تک کہ بظاہرا نبیاء
کے مرتبے پر پہنچتے پہنچتے انسان اپنے سارے حقوق سوسائٹی کی طرف منتقل کر بیٹھتا ہے، اس کا کچھ بھی باقی
نہیں رہتا اور لوگ سمجھتے ہیں کہ اس شخص کی زندگی بڑی بدمزہ ہوگئی ہے۔حالانکہ جولطف احسان کا انبیاء کو
محسوس ہوتا ہے دوسرا اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔پس یہ خیال کر لینا کہ نبی احسان کر کے تکلیف اٹھاتے ہیں بالکل غلط ہے۔وہ تکلیف اٹھا کے بھی
احسان کرتے ہیں۔یہ فرق ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہمیں دائی سبق کے طور پر ملتا