خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

575
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نیکی کرنے پر مجبور تھے یعنی اپنی فطرت کی وجہ سے نیکی کی قدر کو انہوں نے
محسوس فرمایا اور اتنا محسوس کیا کہ اس کے بغیر رہ نہیں سکتے تھے۔پس عادت ایک ایسی چیز ہے جو دونوں جگہ
ہے۔چور بھی عادی ہو جاتا ہے، قاتل بھی عادی ہو جاتا ہے، سمگلنگ کرنے والا بھی عادی ہو جاتا ہے،
گھروں میں ڈاکے ڈالنے والا بھی عادی ہو جاتا ہے۔مگر اس کی عادت لازماً دوسروں کو نقصان پہنچاتے
پہنچاتے اس کی اپنی ذات میں ایک نقصان کے طور پر جمع ہونے لگتی ہے۔یہاں تک کہ وہ دن بدن خود اپنی
نظر میں بھی گرتا ہے، سوسائٹی کی نظر میں بھی گرتا ہے مزید بدی کے بغیر اس کو مزہ نہیں آسکتا۔بدی سے جومزہ
ملتا ہے وہ دائی نہیں ہوتا، چند دن میں ختم ہو جاتا ہے اور ایسی صورت میں اس کی روح بھی ان باتوں سے
متاثر ہوتی ہے اور جس کو ہم جہنم کہتے ہیں وہ اسی چیز کا دوسرا نام ہے۔ہر انسان جو بدیوں میں ملوث ہوا اپنی
روح کے لئے ایک جہنم پیدا کر رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی فلسفے کو یعنی سارا اسی فلسفے پر مبنی تو کتاب نہیں مگر اسلامی
اصول کی فلاسفی میں اسی فلسفے کو، اس کتاب کے مضامین کے ایک حصے کے طور پر پیش فرمایا ہے۔بہت سے
لوگ پڑھیں بھی تو پوری طرح سمجھتے نہیں۔مگر امر واقعہ یہی ہے کہ آج اس دنیا میں ہم آئندہ دنیا کے لئے
جنت اور جہنم بنا رہے ہیں اور بچوں کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ تم جو کچھ بھی کرو گے اس سے کچھ فائدہ بھی اٹھاؤ
گے اور کچھ نقصان بھی۔لیکن جو نقصان تم خود کسی اعلیٰ قدر کی خاطر اٹھاتے ہو اس نقصان میں مزہ ہے اور اس
نقصان میں باقی رہنے والا مزہ ہے۔پس آپ اپنے بچپن کی طرف نظر ڈال کر دیکھیں۔آپ کو بچپن کی وہی باتیں سب سے زیادہ پیاری
لگیں گی جن میں آپ نے کچھ نہ کچھ ایسی بات کی تھی جس سے ماں خوش ہوگئی ، باپ خوش ہو گیا، بہن خوش
ہوگئی یا کوئی غریب ہمسایہ خوش ہو گیا۔بسا اوقات ایک چھوٹا سافعل ہے، ایک غریب بھوکے کو روٹی کھلانا۔ایک بچہ جب روٹی کھلاتا ہے تو پھر دیکھ رہا ہوتا ہے کہ اس کے چہرے پر کیا اثر پڑ رہا ہے۔جب اس کی تکلیف
مٹ رہی ہوتی ہے، اس کے چہرے پر ایک سکون اور اطمینان پیدا ہوتا ہے۔تو ویسا ہی سکون بلکہ اس سے بھی
بڑھ کر ، ویسا ہی اطمینان بلکہ اس سے بھی بڑھ کر، بچے کے دل میں پیدا ہورہا ہوتا ہے۔جس پر احسان ہے وہ
اس بات کو بھول بھی سکتا ہے۔روٹی کھائی، پیٹ بھرا اور بھول گیا۔لیکن جس نے کسی کا پیٹ بھر کر اس کے
مزے کو دیکھا ہو وہ اس چیز کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ساری عمر کے لئے ہمیشہ اس کا یہ ایک فعل اس کے لئے مزید
نیکیاں پیدا کرنے کا موجب بن جاتا ہے۔

576
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
پس اس معاشرے میں جہاں ماحول نیکیوں کے مخالف ہے، جہاں بدیوں کو تقویت دینے والا ہے
وہاں بچپن ہی سے نیکیوں سے ذاتی لگاؤ پیدا کرنا اور اس کے لئے روزمرہ کے مواقع سے فائدہ اٹھانا بہت
ضروری ہے۔فائدہ اٹھانا اس لئے کہ اگر آپ محض تلقین کریں گے تو یہ تلقین ضروری نہیں کہ بچے پر نیک اثر
ڈالے۔بچوں سے کچھ کام کروا کے دیکھیں، کچھ نیکی اس سے ایسی صادر ہو جس میں آپ اس کے مددگار
ہوں پھر دیکھیں کہ اس کے دل پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے۔میں نے کئی دفعہ مثال دی ہے ہمیں بچپن میں چندہ
دینے کی عادت ماں نے ڈالی۔کچھ پیسے وہ دیا کرتی تھیں اور پھر کہتی تھیں دوسرے ہاتھ سے کہ اللہ میاں کے
لئے واپس کر دو۔چونکہ اس میں جبر کوئی نہیں تھا بلکہ ایک تحریص تھی ، اس لئے جب ہم واپس کرتے تھے تو مزہ
آتا تھا اور دن بدن، سال بہ سال یہ احساس برھتا گیا کہ ہمارا بھی نام ان لوگوں میں ہے جنہوں نے دین کی
خاطر کوئی قربانی کی ہے۔اس کے بعد یہ سکھانے والا باقی رہے نہ رہے، یہ نیکی ضرور باقی رہ جاتی ہے۔ہو
نہیں سکتا کہ زندگی بھر ساتھ نہ دے۔پس نیکی کا مزہ صرف سمجھانے سے نہیں آئے گا، نیکی کا مزہ نیکی کروانے
سے آئے گا اور یہ وہ چیز ہے جس کی اس معاشرے میں شدید ضرورت ہے۔بچوں میں خود اعتمادی پیدا کریں
دوسری بات ، یعنی اور بہت سی باتیں ہیں جو میں نے نوٹس کے طور پر اپنے سامنے رکھی ہیں لیکن یہ ایک
ایک بات بھی اگر پھیلائی جائے تو بہت پھیل سکتی ہے۔دوسری بات جو سمجھانے کی ضرورت ہے وہ خود
اعتمادی پیدا کرنا ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے جب بچے باہر سکولوں میں جاتے ہیں تو بعض لوگ ان کو
حقارت سے دیکھتے ہیں، ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔لیکن ان میں اگر خو داعتمادی ہو اور ماں باپ ان کو پہلے سمجھا
چکے ہوں کہ تمہاری نیکیوں پر سوسائٹی تمسخر اڑائے گی تمہیں ذلیل نظروں سے دیکھے گی لیکن تم نے سر
اٹھا کے چلنا ہے۔اگر کہیں سر اٹھانا جائز ہے تو اس موقع پر سر اٹھانا جائز ہے اور لازم ہے کہ ہم اپنے بچوں کو
بتائیں کہ تم کوڑی کی بھی پرواہ نہ کرو جو چاہے دنیا کہتی پھرے، جس طرح چاہے دیکھے تمہیں معلوم ہونا چاہیے
کہ تمہارا کردار تب بنے گا کہ تم جن باتوں کو اچھا سمجھتے ہوا نہیں کرنے کی جرات رکھتے ہو۔چنانچہ بہت سی احمدی بچیوں کی تربیت میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مجھے اسی اصول سے فائدہ
اٹھانے کی توفیق ملی۔کئی ایسی بچیاں ہیں انگلستان میں جو پردے کی عمر کو پہنچیں لیکن سوسائٹی سے متاثر ہوکر
پردے کے لئے تیار نہیں تھیں اور ماں باپ کے سامنے بھی انہوں نے کہا نہیں، ہم نہیں یہ کام کرسکتیں۔جب

مشعل راه جلد سوم
577
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ماں باپ نے مجھے بتایا، میں نے ان کو بلایا اور پیار سے سمجھایا۔میں نے کہا تم یہ دیکھو کہ تم پردہ کس کے لئے
کر رہی ہو؟ اللہ کے لئے یا ماں باپ کے لئے یا اور کوئی پیش نظر بات ہے۔اگر تمہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ تم
سے یہ قربانی چاہتا ہے کہ تم اپنے حسن کو ، اپنی دل آویزی کو چھپاؤ اور معاشرے کی بے راہرو آنکھوں کو اجازت
نہ دو کہ وہ تم پرحملہ کریں یا حرص کے ساتھ تمہیں دیکھیں تو پھر یہ ایک اچھی بات ہے۔اگر تم اچھی بات سے آج
شرما گئیں تو ہمیشہ ساری اچھی باتوں سے شرماتی رہو گی۔دل میں یہ خیال کرو کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے اور تم
نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے کہ تمہیں سوسائٹی کی کوڑی کی بھی پرواہ نہیں۔کیونکہ وہ بد ہے اور تم اچھی ہو۔تم نے
ان کو سبق دینا ہے۔چنانچہ جب ان باتوں کو خود اچھی طرح وہ سمجھ گئیں تو پھر میں نے ان کو دیکھا پر دے میں
ملبوس اور میری آنکھوں کی بھی ٹھنڈک کے سامان ہوئے اور ساری عمر کے لئے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے
سامان ہوئے۔اتنا لطف آتا تھا ان کو دیکھ کر پھر اور وہ بڑے مزے سے میری طرف آنکھوں میں آنکھیں
ڈال کر یوں ہلکا سا، یہ بتا جاتی تھیں کہ ہاں ہم خوش ہیں۔ہمیں اب پتا چلا ہے کہ ہم کیا چیز ہیں۔پس نیکی پر
خود اعتمادی یہ بہت ضروری ہے اور اس خود اعتمادی کے فقدان کے نتیجے میں نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں۔پس جن
بچوں کو آپ نے سوسائٹی میں بھیجنا ہے ان کو بتائیں کہ تمہاری عزت اور تمہاری اعلیٰ اقدار سچائی سے وابستہ
ہیں۔تمہاری عزت اور اعلیٰ اقدار گندگیوں سے منہ موڑنے سے وابستہ ہیں۔سوسائٹی ایک طرف منہ کر کے
جاتی ہے تم دوسری طرف منہ کر کے چلو اور اس میں تمہارا سر فخر سے اٹھنا چاہیے، ذلت کا احساس نہیں ہونا
چاہیے۔اگر نیکی کے ساتھ ذلت کا احساس ہوتو یہ نیکی کبھی بھی قائم نہیں رہ سکتی۔پس اکثر خرابی یہاں بچوں
میں اس وجہ سے پیدا ہوتی ہے کہ ان کو گھر میں نیکی میں عزت کا احساس نہیں بتایا جا تا۔یہ نہیں بتایا جا تا کہ تم
میں تو اس سے خود اعتمادی پیدا ہونی چاہیے۔تم اونچے ہو، گھٹیا لوگوں سے شرماتے ہو، یہ تم کیا چیز ہو۔کیا کبھی
جانوروں سے بھی تم شرمائے ہو کہ جانور ہر قسم کی بے ہودہ حرکتیں کر رہے ہیں اور تم انسانوں کی طرح چل
رہے ہو۔تمہیں جانوروں پر رحم تو آسکتا ہے مگر جانوروں سے شرما نہیں سکتے۔پس انسانی ماحول میں بھی
جانور بس رہے ہیں اور جانور جو مادر پدر آزاد ہیں۔جانوروں سے بھی بے حیائیوں میں آگے بڑھ گئے ہیں۔ان کے سامنے تمہیں سراٹھا کر چلنا ہے۔یہ وہ تکبر ہے جس میں حقیقت میں بنیادی طور پر انکساری ہے کیونکہ خدا کی خاطر آپ اپنا سر اٹھا ر ہے
ہیں اور ایسے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ثابت ہے کہ بعض دفعہ نیکیوں کا اثر ڈالنے کے لئے سر
اٹھانا ہی نیکی بن جایا کرتا ہے۔اپنی اعلیٰ اقدار پر سر اٹھا کر چلیں۔کوڑی کی بھی پرواہ نہ کریں کہ کوئی آپ کو کس

578
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
طرح دیکھتا ہے اور کیا سمجھ رہا ہے۔یہ احساس خود اعتمادی گھر میں بچپن میں پیدا کرنا ضروری ہے۔اگر آپ
نے نہ کیا تو پھر بارہ، چودہ، پندرہ سال کے بعد بالکل آپ کا بس نہیں رہے گا۔آپ کو اختیار نہیں رہے گا۔پھر
دنیا کی لذتیں ان کو اس عمر میں اپنی طرف اس طرح کھینچیں گی کہ ان کے نزدیک خود اعتمادی کا کوئی سوال باقی
نہیں رہے گا۔پس بہت سے ایسے خاندان میں نے دیکھے ہیں جن کے بچے ماں باپ سے ڈرے ہوئے تھے اور نظر
آرہا تھا کہ ماں باپ بڑے جبار ہیں اور ان کی مجال نہیں کہ وہ ان سے ہٹ کر چلیں اور مجھے ان کے متعلق
تشویش پیدا ہوتی تھی ، رحم آتا تھا کہ کیسی تربیت ہے کہ جب بھی یہ آزاد ہوں گے ان ماں باپ کی کوڑی کی
بات بھی نہیں سنیں گے۔پس خاص طور پر Afro-Americans بچوں کے لئے میں یہ نصیحت کر رہا ہوں
کیونکہ میں نے دیکھا ہے Afro-Americans ماں باپ جو نیک اور مخلص ہیں وہ اس طرح کرخت بھی
ہیں اور اپنے گھر میں اپنی سلطنت قائم کرنے میں بڑے جابر ہیں۔ان کے بچوں کو میں نے دیکھا ہے بہت
سر جھکا کر چل رہے ہیں، مجال ہے جو ادھر سے ادھر ہو جائیں۔کئی دفعہ غلطی سے انہوں نے بایاں ہاتھ کر دیا تو
سختی سے ڈانٹ پڑی۔خبردار! دایاں ہاتھ آگے کر و۔جزاکم اللہ اس طرح
کہو ، فلاں بات یوں کہو اور ماں باپ
سمجھ رہے ہیں کہ دیکھو ہم نے بچوں کی کیسی اچھی تربیت کی ہے۔ان
کو یہ پتہ نہیں کہ کل بچے مڑ کر دیکھیں گے
اور کہیں گے۔اب جو کرنا ہے کر لو، اب ہم تم سے نکل کے آزاد ہو چکے ہیں۔تو نیکی کی لذت حاصل کرنا اور لذت حاصل کرنا سکھا نا یہ ماں باپ کا کام ہے۔نیکی سے وابستگی لذت
کے بغیر ہو ہی نہیں سکتی۔کوئی انسان سر پھرا تو نہیں ہے کہ بے وجہ لذتوں سے منہ موڑ لے جب تک بہتر اور
اعلیٰ لذتیں نصیب نہ ہوں۔اس لئے خدا تعالیٰ کا یہ ایک دائمی قانون ہے جس کو آپ کو پیش نظر رکھنا ہے۔اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ (المؤمنون: 97) سارے قرآن میں یہ مضمون بیان ہوا ہے۔برائی
کے خلاف جہاد کی اجازت نہیں جب تک کہ اس سے بہتر چیز آپ پیش نہیں کر سکتے۔پس احسن کے ذریعے
بدی کو دور کریں۔اچھی چیز پاس ہے تو وہ دیں تا کہ بدی اس سے نکل کر دور بھاگے اور اچھی چیز میں خوبی یہ ہوا
کرتی ہے یعنی اچھی چیز کا اچھا دیکھنا ضروری ہے، یہاں جا کر فرق پڑ جاتا ہے۔جب آپ کے بچے اچھی چیز کو اچھا نہیں دیکھتے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ آپ سے ڈرے ہوئے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں ماں باپ کا خیال ہے کہ اچھی ہے۔جب تک ہم ان کے قبضہ قدرت میں ہیں ہم بھی اچھا کہیں
گے اس کو اور جب نکلیں گے تو پھر جو ہماری مرضی کریں گے۔لیکن اچھے کو اچھا دکھانے کے لئے وہ تجربے

579
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
ضروری ہیں جو میں نے آپ کے سامنے بیان کئے ہیں۔اچھی چیزوں کی لذت دل میں پیدا کریں اور میں
نے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ صرف بحیثیت خلیفہ باقی بچوں کی تربیت میں اس سے کام نہیں لیا بلکہ اپنے
بچوں کی تربیت میں ہمیشہ اس سے کام لیا ہے اور اللہ کے فضل کے ساتھ جب ان کو نیکیوں سے محبت پیدا ہوئی
تو اب مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے کہ میں کہاں ہوں۔اپنے گھروں کی تنہائیوں میں ، اپنے بچوں میں جہاں بھی وہ
ہیں ان کو بچپن ہی سے نیکیوں سے پیار ہو چکا ہے اور وہ اس سے الگ نہیں ہو سکتے۔پس آپ اپنے بچوں کو
بچپن ہی میں وہ اہمیت دیں جس کے وہ مستحق ہیں۔ان سے بڑوں کی طرح باتیں کریں ، ان
کو سمجھا ئیں اور
ساتھ لے کر چلیں۔اس ضمن میں خود اعتمادی کے علاوہ بعض اور باتیں ہیں جواب بیان کرنا ضروری ہیں۔مثلاً عبادت کا
فلسفہ بچپن ہی سے ان کو سمجھانا ضروری ہے۔میں نے یہ کہا کہ جب آپ ان کے دل میں نیکی کا پیار پیدا کر
دیں، دل میں یقین بھر دیں کہ ہاں یہ اچھی چیز ہے وہ اس سے چھٹے رہیں گے۔مگر یہ کہنا اس تحدی کے ساتھ
جائز نہیں۔کیونکہ بہت سے ایسے بچے بھی میں نے دیکھے ہیں جن کے ماں باپ نے پوری محنتیں کیں لیکن
ماں باپ دنیا سے رخصت ہوئے۔پھر وہ اس دنیا میں پڑ کر کہیں سے
کہیں سرکتے ہوئے چلے گئے۔ایک چیز
ہے جو ہمیشہ ان کی محافظ رہ سکتی ہے ، وہ اللہ تعالیٰ کی محبت ہے اور عبادت کے فلسفے میں خدا کی محبت کا فلسفہ
داخل کرنالازم ہے۔کیونکہ اس کے بغیر حقیقت میں عبادت کے کوئی بھی معنی نہیں۔پس بچپن ہی سے نیکیوں سے پیار کے ساتھ ساتھ اس وجود سے پیار پیدا کرنا ضروری ہے جو نیکیاں
سکھانے والا ہے اور اس میں سب سے اہم انسانوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور پھر اس کے بعد
عبادت کا فلسفہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے ہی سے بیان کیا جائے گا اور اس بات کو اگر بچے سمجھ
لیں کہ عبادت کیوں ضروری ہے تو پھر وہ خود ہی عبادت کریں گے اور اگر وہ خود عبادت کرنے لگیں گے تو پھر
ان کی عبادت کو پھل لگیں گے۔اگر آپ کے کہنے پر عبادت کر رہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ احمدیوں میں
عبادت کرنی ضروری ہے تو وہ عبادت ضروری نہیں کہ ہمیشہ ان کا ساتھ دے۔پس عبادت کے تعلق میں بعض
اہم امور ہیں جو آپ کو پیش نظر رکھنے ضروری ہیں۔عبادات کا فلسفہ
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اللہ کی عبادت کیوں کی جاتی ہے؟ انبیاء عبادت کیوں کرتے ہیں؟ اس

580
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کا فلسفہ آپ کو سمجھایا جائے۔بعض بچے کہتے ہیں صبح ہم سے اٹھا نہیں جاتا، کیوں اٹھیں۔ایک دو نمازیں
Miss ہو گئیں تو کیا فرق پڑ گیا۔بعض کہتے ہیں چار پانچ Miss ہوگئیں تو کیا فرق پڑا۔ہم اسی طرح ٹھیک
ٹھاک ہیں۔جب تک آپ عبادت کا فلسفہ ان
کو نہیں سمجھائیں گے ان کو یہ فرق سمجھ میں نہیں آئے گا۔ابھی
ایک ملاقات میں ، یعنی ابھی سے مراد ہے کچھ دن پہلے، ایک بچے نے کہا کہ صبح کی نماز میں اس وقت اٹھنا
کیوں ضروری ہے؟ اور اگر میں صبح کی نماز نہ بھی پڑھوں تو کیا فرق پڑتا ہے۔میں نے کہا آپ مجھے یہ بتائیں
آپ ناشتہ کرتے ہیں؟ کہا ہاں میں کرتا ہوں۔تمہیں اچھا لگتا ہے؟ اس کو اتفاق سے اچھا لگتا تھا، بعض بچوں
کو نہیں لگتا کہ ہاں مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔میں نے کہا نہ کیا کرو کیا فرق پڑتا ہے؟ تو اس کی سمجھ میں آئی ، ہاں
فرق پڑتا ہے۔مگر وہ فرق ہے کیا۔یہ جب تک نہ سمجھایا جائے اس وقت تک محض فلسفیانہ جواب سے اگر عقل
مطمئن بھی ہو تو پوری طرح دل مطمئن نہیں ہوا کرتا۔ناشتہ اچھا لگتا ہے، اس لئے اس کو کھانے سے مزہ آتا
ہے۔اگر آپ کہہ دیں کہ عبادت بھی اور صبح کی نماز بھی ایک ناشتہ ہے تو مان تو جائے گا۔مگر اس نماز میں اگر
مزہ ہی نہ آئے تو اس کو کیا پتہ کہ یہ ناشتہ تھا بھی کہ نہیں۔اس لئے عبادت میں مزہ پیدا کرنا یہ آغاز ہی سے
ضروری ہے اور اس سلسلے میں بہت لمبی باتیں ہیں جو بیان کی جاسکتی ہیں مگر وقت کی رعایت کے پیش نظر میں
مجبور ہوں کہ اس بات کو ذرا مختصر کروں۔امر واقعہ یہ ہے کہ آپ نے کبھی اپنی عبادت پر غور کیا کہ آپ کو کیوں مزہ آیا؟ خدا سے تعلق کی جھر جھری
جب تک دل میں پیدا نہ ہو اس وقت تک عبادت میں مزہ ہی نہیں آسکتا اور اس تعلق کو پیدا کرنے کے لئے
احسان کرنے والے اور احسان مند کے درمیان جو رشتہ ہے اس کو کھولنا ضروری ہے۔چنانچہ بچوں کو یہ سمجھانا
پڑے گا تمہیں ناشتہ پسند ہے، مگر پتہ ہے ناشتہ پیدا کیسے ہوا؟ ایک ایسا قادر مطلق ہے جو رب العالمین ہے۔اس نے تمام جہانوں کی ربوبیت کی ذمہ داری آپ اٹھا لی تھی۔تمہیں تو خدا نے اتنے اچھے اچھے کھانے،
اتنے اچھے اچھے رزق عطا فرمائے ہیں مگر ساری دنیا پر نظر ڈال کے دیکھو۔سمندروں کی گہرائیوں میں بھی
رزق مقرر ہے۔اڑنے والے پرندوں کے لئے آسمان کی بلندیوں تک جو جاتے ہیں ان کے لئے بھی رزق
مقرر ہے۔کوئی کائنات میں ایسا جاندار نہیں جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے رزق کے سامان نہ فرمائے ہوں اور
اس پر اگر آپ غور کریں تو حیران رہ جاتے ہیں۔ان کو سمجھانا پڑتا ہے۔چنانچہ اپنے گھر میں بچوں کو بعض دفعہ میں سمجھا تا ہوں کہ باہر نکل کے دیکھو۔پرندے صبح اٹھتے ہیں۔ان کو کوئی پتہ نہیں کہ کہاں سے کیا ملے گا۔کوے اٹھتے ہیں اور چہچہانے والے چھوٹے چھوٹے پرندے صبح کے

مشعل راه جلد سوم
581
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
وقت بیدار ہو جاتے ہیں۔پانی پہ بیٹھنے والے پرندے ہیں ان
کو پتہ نہیں مچھلی کہاں ہے۔ان سب کے لئے
اللہ تعالیٰ نے نہ صرف یہ کہ رزق کے سامان فرمائے ہیں بلکہ سامان حاصل کرنے کے ذریعے بھی بیان
فرمائے ہیں۔ان کے اندر ودیعت کر دیئے ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ ایک جھیل پہ Seagulls اڑ کے اتر رہی
تھیں بار بار ایک جگہ۔میں نے ساتھ مسافروں کو سمجھایا۔میں نے کہا دیکھو یہ Seagulls جو دیکھ رہی ہیں
وہ تمہیں دکھائی نہیں دے رہا۔تم ڈھونڈ رہے ہو، مچھلیوں کے لئے راڈیں پکڑی ہوئی ہیں اپنی، کہ کہاں
مچھلیاں ہیں اور کچھ پتہ نہیں۔لیکن ان کو خدا تعالیٰ نے نہ صرف وہ آنکھ دی ہے جو پہچانتی ہے مچھلیوں کو بلکہ
جب ان پر گرتی ہیں تو بعینہ نشانے پر گرتی ہیں اور دیکھو جو بھی نیچے جاتی ہے کچھ اٹھا کر اوپر نکلتی ہے۔کیسا کیسا
قدرت نے رزق کا سامان مقرر فرمایا ہے۔تم بھول جاتے ہو اس بات کو کہ جو ناشتہ تم کر رہے ہو، جو کھانا تم
کھا رہے ہو اس کے لئے خدا نے قانونِ قدرت میں کتنی دیر سے سامان بنا رکھے ہیں۔تو وہ ماں باپ جو
تمہیں کوئی اچھا ناشتہ دیتے ہیں یا کوئی دوست دعوت کرتے ہیں۔کسی کو چائنیز کھانا پسند ہے تو ہوٹل میں لے
جاتے ہیں۔دیکھو کتنا دل چاہتا ہے ان کا شکریہ ادا کرنے کو اور جتنا شکر یہ ادا کرتے ہو تمہیں بھی مزہ آتا ہے۔جس کا شکر یہ ادا ہورہا ہے وہ بھول جاتا ہے کہ اس نے خرچ کیا تھا۔اس کو خرچ میں مزہ آنے لگتا ہے۔تو تم
نے کبھی سوچا نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے سارے سامان کر رکھے ہیں اور وہ نہ کرے تو کچھ بھی باقی نہ
رہے۔ایک پانی پر ہی غور کر کے دیکھ لو کہ قرآن کریم فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ بندوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہتا
ہے کہ اگر ہم پانی کو گہرائی میں لے جائیں تو کون ہے جو اسے نکال سکے۔امر واقعہ یہ ہے کہ جب خشک موسم
آتے ہیں تو پانی نیچے اترنے لگتے ہیں۔جب نیچے اترنے لگتا ہے تو کوئی دنیا کی طاقت بڑی سے بڑی طاقت
بھی ہوا تنا خرچ کر ہی نہیں سکتی کہ اسی پانی کو اٹھا کر اس سے اپنے رزق کے سامان بھی پیدا کرے اور پیاس
بھی بجھائے۔وہ اتر تے اتر تے اس مقام تک پہنچتا ہے کہ اس کو اوپر آنا بہت مہنگا ہو جاتا ہے اور پھر غائب
بھی ہو جایا کرتا ہے۔تو یہ تفصیل ہے جو رزق سے تعلق رکھتی ہے۔اس ایک ناشتے کے حوالے سے آپ رفتہ
رفتہ بچوں کو ایسی باتیں بتا سکتے ہیں جو قانون قدرت میں ہر جگہ دکھائی دیتی ہیں۔ان کے لئے دلائل کی
ضرورت نہیں ہے لیکن ان کو سمجھانا ضروری ہے۔وہ سمجھیں اور ان کو بتائیں کہ دیکھو خدا تعالیٰ نے تمہارے
لئے سارے سامان کئے ہوئے ہیں اور خود غائب ہو گیا ہے۔تم اسے ڈھونڈ واپنے تصور میں اور اس کا شکریہ
ادا کرو۔پھر تمہیں لذت آئے گی کہ شکریہ ہوتا کیا ہے اور جب تم شکریہ ادا کرو گے تو وہ خدا تم پر اور زیادہ
مہربان ہوگا۔

582
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
یہ عبادت کا فلسفہ سکھانے کے لئے ابتدائی چیزیں ہیں۔اس لئے بچے سے کہا جائے کہ جب تم نماز
کے لئے کھڑے ہوتے ہو، اگر تمہیں ساری نماز کا ترجمہ نہیں بھی آتا تو اس دن کی اچھی باتوں پر اللہ کا شکریہ
ادا کر لیا کرو کہ اے اللہ ! تو نے آج میرے لئے یہ کیا، مجھے بہت مزہ آیا۔میں نے آج ٹھنڈا پانی پیا، میں نے
کوکا کولا پیا اور میں نے فلاں Ham Burger کھایا جو بھی کھایا کرتے ہیں لوگ یہاں ، تو اس وقت سوچا
کرو کہ اصل دینے والا کون ہے۔اگر اس طرح بعض لذتوں کا تعلق دینے والے ہاتھ کے ساتھ قائم کر دیا
جائے تو یہ عبادت کا پہلا فلسفہ ہے جو بچے کے دل میں جانشین ہوگا اور پھر اسے ایک اور ہاتھ ہے جو اٹھا لے گا
جس کے متعلق میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ بچہ جب پیار سے اپنے اللہ سے کوئی بات کرتا ہے تو میرا تجربہ
ہے کہ اللہ ضرور اس کا جواب دیتا ہے اور ایک بچے کے دل میں اگر خدا کے لئے کوئی شکر پیدا ہو تو اللہ اس کے
دس شکر ادا کرتا ہے اور ان معنوں میں وہ شکور ہے۔اب حیرت کی بات ہے کہ اللہ تو ہر احسان کرنے والا اور ایسا وجود ہے جس کو کسی کے شکر کی ضرورت
کوئی نہیں۔کوئی اس کے لئے کچھ نہیں کر سکتا۔لیکن وہ شکریہ کس بات کا ادا کرتا ہے،شکر کا شکر یہ ادا کرتا ہے
اور یہ چیز اس نے انسانی فطرت میں بھی رکھ دی ہے۔پس بچوں کو سمجھانا ضروری ہے کہ دیکھو ایک بچہ تم سے
کوئی اچھا سلوک کرے، رستہ چلنے والا تمہیں ایک لفٹ ہی دے دیتا ہے تو کتنا تمہارے دل میں شکر یہ اٹھتا
ہے اور جب تم شکریہ کرتے ہو تو وہ بھی آگے تمہارے شکریے کا شکریہ ادا کرنے لگ جاتا ہے۔کہتا ہے چھوٹی
سی بات تھی کچھ بھی نہیں تھا، آپ نے تو بہت ہی محسوس کیا ہے۔تو شکر کرنے والا حقیقت میں ایک بات کا شکر
ادا کر رہا ہوتا ہے اور جو اس کے جواب میں شکر یہ ادا کرتا ہے وہ صرف شکر کا شکر یہ ادا کرتا ہے۔تو شکر کو طاقت دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ نظام قائم فرمایا ہے کہ بندہ ایک شکر کرتا ہے، اللہ دس شکر
کرتا ہے اور ہر شکر کے جواب میں اس پر اور زیادہ احسان فرماتا ہے۔اس طرح بچے کو اگر آپ سمجھا ئیں تو وہ
خود دیکھے گا ، اپنی آنکھوں سے دیکھے گا کہ واقعہ ایسا ہوتا ہے، واقعہ اللہ تعالیٰ ہمارے ادنی ادنی شکر کو قبول
فرماتے ہوئے اتنا شکر ادا کرتا ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ایسے موقع پر لازم ہے کہ روح پچھلے خدا کے
حضور اور ایسے موقع پر لازم ہے کہ روح خدا کے حضور سجدہ ریز ہو اور یہ باتیں وہ ہیں جو روز مرہ کے تجربے
میں آئی ہوئی باتیں ہیں۔کوئی فلسفہ ایسا نہیں جو آسمان پر اڑ رہا ہے۔یہ فلسفہ وہ ہے جو روزمرہ زندگی میں
انسانی تعلقات میں بھی ہم دیکھ رہے ہیں اور بندے اور خدا کے تعلق میں بھی یہی دکھائی دیتا ہے۔تو محض یہ
کہ دینا کہ جی پانچ وقت نماز میں ضروری ہیں، تم نے لا زما پڑھنی ہیں ، یہ اور بات ہے اور ان نمازوں سے

583
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
محبت پیدا کرنا اور نمازوں کا فلسفہ سکھانا یہاں تک کہ وہ دل کو متحرک کر دے، دل میں ایک تموج پیدا کر دے،
یہ وہ چیز ہے جو بچوں کی آئندہ نمازوں کی حفاظت کرے گی اور ایسی حفاظت کرے گی کہ ماں باپ بچپن سے
ہی ان کو چھوڑ کر جاسکتے ہیں پھر وہ خدا کے حوالے ہوں گے۔اللہ ان کا ہاتھ پکڑ لے گا اور ماں باپ کی
آرزوؤں کو ایسے وقت میں پورا کرے گا جب ماں باپ موجود ہی نہیں ہیں۔پس اگر اپنے بچوں کے دل میں خدا کی محبت عبادت کے حوالے سے پیدا کریں تو یہ نظام وہ ہے جو
بچوں کی ہر حال میں ہر جگہ حفاظت فرمائے گا۔ایسے اعلیٰ کردار کے بچے جب پیدا ہوں پھر وہ سوسائٹی میں
جائیں تو ان کو اس کی کوئی بھی پرواہ نہیں ہوگی۔یعنی اس پہلو سے تو پرواہ ہوگی کہ یہ بھی اچھے ہو جائیں۔اس
پہلو سے پرواہ ہوگی کہ ان کو بھی میں بتاؤں کہ خدا کی محبت میں کیا مزے ہیں نیکیوں میں کیا لذات ہیں۔مگر
اس پہلو سے کوئی پرواہ نہیں ہوگی کہ وہ ان نیکیوں کو بدی کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔چنانچہ آپ ہی کے امریکہ میں
ایک دفعہ نہیں، بارہا ایسا ہوا ہے کہ بعض احمدی بچوں نے لڑکوں نے یا بعض احمدی لڑکیوں نے خطوں کے
ذریعے مجھ سے سوال کئے اس طرح ہمارے لئے مسئلہ در پیش ہے، بتائیں ہم کیا کریں۔ان کو میں نے یہ
تفصیل سے تو نہیں سمجھا یا مگر کسی حد تک مختصر مرکزی بات سمجھا دی کہ آپ اگر ایک بات کو نیکی سمجھ رہے ہیں تو
اس کے اوپر ذاتی فخر محسوس کریں اور سوسائٹی کی کوئی پرواہ نہ کریں۔پھر دیکھیں کہ آپ کے دل میں کیا
کیفیات پیدا ہوتی ہیں اور بلا استثناء ان سب نے مجھے یہی بتایا ، کسی نے جلدی کسی نے دیر کے بعد ، کہ اب تو
ہم مؤثر ہونے لگ گئے ہیں اور سوسائٹی متاثر ہو رہی ہے۔اب لوگ قریب آکر ہمارے انداز سیکھ رہے
ہیں۔اس ضمن میں ایک اور بات جو آپ کو سمجھانے والی ہے وہ یہ ہے کہ بعض چھوٹی چھوٹی باتوں کو آپ
معمولی نہ سمجھا کریں۔میں نے کئی بچوں کو دیکھا ہے ان کے گلے میں تعویذ سے لٹکے ہوئے ہیں۔کسی کے
کان میں بندا پڑا ہوا ہے، کسی کے بالوں کا حلیہ بگڑا ہوا ہے، قریب سے رگڑے گئے ہیں بال اور اوپر سے
بڑے بڑے ہیں۔ٹوپی پہنیں تو لگتا ہے ٹنڈ کروائی ہوئی ہے۔ٹوپی اتاریں تو بڑے بڑے بال دکھائی دیتے
ہیں۔ان کو سمجھانا چاہیے کہ اگر تم کچھ عرصہ پہلے، جب یہ فیشن نہیں تھا، کسی دکان میں جاتے وہ یہ حالت
تمہاری بنادیتا تو نہ صرف یہ کہ تم نے پیسے نہیں دینے تھے اس سے بڑی سخت لڑائی کرنی تھی کہ او بد بخت تو نے
کیا حال بنا دیا ہے۔یہ کوئی شکل ہے میری دیکھنے والی۔اب اسی شکل کو تم لئے پھرتے ہو سوسائٹی میں، اس
لئے نہیں کہ تمہیں پسند ہے۔اس لئے کہ تم پیچھے چلنے لگ گئے ہو، تم غلام ہو گئے ہو اور غلام کی کوئی عزت نفس

مشعل راه جلد سوم
584
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
نہیں ہوا کرتی۔ان
کو یہ سمجھائیں کہ کیا ہو گیا ہے۔تم فیشن کی پیروی کرنے والے نہ بنو، فیشن بنانے والے
بن جاؤ۔وہ بنو جس کے پیچھے لوگ چلا کرتے ہیں۔تو اگر بچے سمجھ جائیں بات کو تو ان کے اندر تبدیلی ہوتی
ہے۔انگلستان میں بارہا ایسا مجھے تجربہ ہوا ہے۔کئی بڑے بڑے چھتوں والے میرے پاس آئے ، بعضوں
نے گئیں بنائی ہوئیں تھیں اور میں نے کہا یہ تم نے کیا کیا ہوا ہے۔تو ماں باپ نے کہا کہ یہ بات نہیں مانتا۔آپ چھوڑ دیں اس کو۔میں نے کہا کیوں نہیں مانتا۔میں ابھی سمجھاتا ہوں اس کو اور اگلی دفعہ آئے بالکل
ناریل ، گتیں کاٹی ہوئیں، بعضوں نے میرے سامنے ہی اپنے تعویذ نوچ پھینکے کہ آج کے بعد ہم نہیں پہنیں
گے یہ ذلیل چیز۔تو سمجھانے سے انسان اپنے اندر تبدیلی پیدا کیا کرتا ہے اور سمجھانے سے اندر کا انسان بدلتا
ہے۔جب تک آپ اندر کے انسان
کو نہیں بدلیں گے بیرونی انسان بدلنے سے کیا حاصل ہوگا۔پس وہ سوسائٹی جو مخالفانہ اثر رکھنے والی سوسائٹی ہے اس نے تو ہر وقت آپ کے بچوں کو آپ سے
چھینے کی کوشش کرنی ہے۔آپ کا جواب یہ ہونا چاہیے کہ ان کے اندروہ دفاع پیدا کر دیں کہ سوسائٹی کو جرات
نہ ہو ان کو بدلنے کی اور وہ سوسائٹی کو بدلیں اور اپنے گرد و پیش میں تبدیلیاں پیدا کریں۔پس وہ احمدی جو
نواحمدی ہیں مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ اب ہم امریکہ کو کیسے بدلیں گے۔ان کو میں یہ جواب دے رہا ہوں
کہ اسی طرح بدلیں گے جیسے ایک انسان حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری سوسائٹی کو بدل دیا
تھا اور اس میں تبدیلی پیدا کرنے والی ایسی باتیں پیدا ہو چکی تھیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ساری
دنیا کو تبدیل
کرنے کے لئے مقرر فرما دیا۔آج وہ ہم میں نہیں مگر ان کی قوت قدسیہ ہم میں موجود ہے۔وہی قوت قدسیہ
ہے جس نے مسیح موعود کو پیدا کیا ہے، وہی قوت قدسیہ جو آج جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے نیکی کے لئے محبت
کرنے والے پیدا کر رہی ہے۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آج سے چودہ سو سال پہلے ساری دنیا کو
بدلنے کے لئے اگر پیدا کیا جاسکتا تھا تو آخر کیوں پیدا کیا گیا تھا۔اس لئے کہ آپ نے اپنے اندر وہ تبدیلی
پیدا کر لی تھی جو ماحول کو بدلا کرتی ہے۔آپ ایک ذرہ بھی ماحول سے متاثر ہونے والے نہیں رہے۔پس
اپنے اندر وہ انسان پیدا کریں اور اپنے بچوں میں وہ انسان پیدا کریں کہ متاثر ہونے کی بجائے مؤثر
ہو جائے اور یہی خاتم کا دوسرا نام ہے۔بعض لوگ سمجھتے نہیں کہ خاتمیت کیا چیز ہے۔تو آنکھیں بند کر کے
بس خاتمیت کا لفظ اٹھائے چلے جاتے ہیں کہ اب نبی کوئی نہیں، نبی کوئی نہیں۔خاتمیت تو ایک ایسی مہر ہے جو
محمد رسول اللہ کے ہر غلام میں لازماً پیدا ہونی چاہیے۔خاتمیت کا مطلب یہ ہے کہ تمہاری مہر دوسرے پر اثر
انداز ہو جیسے تم ہو کم سے کم ویسا تو بن سکے اور اسی میں ہمارے لئے ایک خوش خبری بھی ہے اور ایک خطرے کا

مشعل راه جلد سوم
الا رم بھی ہے۔585
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
آنے والے بہت سے آرہے ہیں اور مجھے دکھائی دے رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب امریکہ
میں بھی ( دعوت الی اللہ ) تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ابھی اس میں بظاہر اتنی تیزی پیدا نہیں ہوئی جتنی
میں توقع رکھتا ہوں۔لیکن ملاقاتوں میں میں نے ایسے مخلص نئے آنے والے دیکھے ہیں اور نئی آنے والیاں
دیکھی ہیں جن کے متعلق بعض دفعہ میں سمجھتا تھا کہ پیدائشی احمدی ہیں اور جب پوچھا گیا تو کسی نے کہا میں چھ
مہینے پہلے ہوا تھا یا سال پہلے احمدی ہوئی تھی۔بہت نمایاں پاکیزہ تبدیلیاں ہیں۔لیکن اگر پرانے احمدیوں
میں ان کے اندر وہ تبدیلیاں پیدا نہ ہوئیں تو یہ لوگ پھر زیادہ دیر آپ کے ساتھ نہیں رہ سکیں گے اور ہر وہ شخص
جو کسی اور میں پاک تبدیلی پیدا کرتا ہے وہ ایک مہر کا مقام رکھتا ہے، وہ اپنی مہر دوسروں پر چسپاں کیا کرتا ہے
اور اکثر اس کی بدیاں دوسرے میں منتقل ہو جایا کرتی ہیں۔پس اس پہلو سے اپنے بچوں کی بھی حفاظت کریں۔ان کو چھوٹے چھوٹے خاتم بنالیں جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبیوں کو دوسروں میں رائج کرنے کی طاقت رکھیں۔اگر مہر پر دوسری مہر لگ جائے اور
وہ مہر مٹ جائے تو اس کو مہر کہا ہی نہیں جاتا۔پس آپ وہ مہر بنیں جو غیر اللہ کا اثر قبول نہ کرے ورنہ آپ کے
نقوش مٹ جائیں گے۔آپ اپنی مہر کو جب جس پر ثبت کریں گے جو آپ سمجھ رہے ہیں وہ اس پر ثبت نہیں
کرے گی کیونکہ دنیا نے اس کے نقوش بدل دیئے ہوں گے۔پس سمندر کی لہروں کی طرح جو ریت پر کچھ
نقشے بناتی ہیں اپنے نقشے ایسے نہ بنائیں کہ ہر اٹھنے والی لہر اس نقشے کو پھر بدل جائے۔آج کی لہروں نے کچھ
ور نقشہ کھینچے ہیں، کل کی لہریں کچھ اور نقشے بنا جا ئیں۔آپ نے تو دائما آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر
نبوت
کا نقشہ اپنے اندر بناتا ہے اور پھر اس کو جاری کرنا ہے۔پس جب تک اپنے بچوں میں جاری نہیں کریں
گے آئندہ نسلیں سنبھالی نہیں جاسکیں گی۔اور
وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ یا درکھو خدا کا یہ پیغام ہے۔آج دیکھو کہ کل کے لئے تم کیا بھیج رہے
ہو۔اللہ تعالیٰ خوب باخبر ہے اس سے جو تم کرتے ہو۔اِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ اگر آج تمہارے نقوش
پختہ ہیں ، اگر آج تمہارے نقوش دائمی ہیں تو کل تمہاری نسلوں کے نقوش بھی پختہ اور دائمی ہوں گے۔اگر آج
یہ روز مرہ مٹنے والے اور بدلنے والے ہیں تو کل کی نسلوں کی کیا ضمانت ہے۔وہ بھی اسی طرح سمندری
لہروں کے سہارے روز اپنے نقش بدلا کریں گی۔پس اللہ تعالیٰ جماعت کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ ( دعوت الی
اللہ ) کے نئے بڑھتے ہوئے تقاضوں کو جس طرح میں مختصراً آپ کو سمجھا رہا ہوں ان تقاضوں کو آپ پوری

مشعل راه جلد سوم
586
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
طرح آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھیں اور ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں لیکن ایک فرض کے طور پر نہیں
بلکہ دلی لگاؤ کے ساتھ۔دلی لگاؤ اور اعلیٰ اقدار کا ایک گہرا تعلق ہے جو اعلیٰ اقدار کے دوام کے لئے ضروری ہے۔عارضی طور پر
اگر آپ نصیحتیں سن کر اپنے اندر مشکل سے تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں اور ان نیک تبدیلیوں پر قائم رہنے میں
ہمیشہ مشکل محسوس کرتے ہیں تو ان کے دوام کی کوئی ضمانت نہیں۔کچھ عرصہ کے بعد آپ کا دل ہار جائے گا اور
کہیں گے چلو کوئی بات نہیں، کچھ دیرہ نیکی کر لی، اب چلو دنیا کے عیش بھی دیکھ لیں۔لیکن اگر آپ کو ان سے
محبت ہو جائے ان قدروں کے ساتھ ، ان اخلاق کے ساتھ جو نیکی کی محبت آپ کے دل میں پیدا کر رہی ہیں
تو پھر کسی فکر کی ضرورت نہیں ہے۔جس ماحول میں آپ جائیں گے وہ آپ کے ساتھ ساتھ جائیں گی۔ہمیشہ وہ ماحول کو آپ کے مزاج کے مطابق تبدیل کرتی رہیں گی۔آنے والوں کا ہم پر حق ہے
پس اس پہلو سے آئندہ آنے والی (تربیت) کے لئے بھی اپنے آپ کو تیار کریں اپنی نسلوں کے لئے
جو آپ خدا کے حضور جواب دہ ہیں، اس نقطہ نگاہ سے بھی ان کو تیار کریں اور یا درکھیں کہ آنے والوں کا ہم پر
حق ہے۔ہر آنے والے نے اس کی مہر کو ضرور قبول کرنا ہے یا اس کے اثر کو کچھ نہ کچھ ضرور لینا ہے جس نے
اسے احمدیت کا پیغام دیا۔پس بہت بڑا کام ہے مگر ہمیں کرنا ہے۔امریکہ کی تبدیلی ایک بہت بڑی تبدیلی
ہے۔اگر اب ہم نے نہ کی تو کوئی اور نہیں کر سکے گا۔یہ ایک ایسی قطعی بات ہے جس میں کوئی آپ تبدیلی نہیں
دیکھیں گے۔آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلام دنیا میں تبدیلیاں اور پاک تبدیلیاں قائم
کرنے کے لئے پیدا فرمائے گئے ہیں۔ان کو دنیا سے نکال دو تو دنیا میں کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔دیکھو حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا سے کیا عرض کیا تھا، جب آپ
کو بتایا گیا کہ لوط کی قوم
مٹائی جانے والی ہے تو بہتوں سے شروع کر کے آخر دس تک جا پہنچے، اے خدا! ان میں دس بھی نیک نہیں ہیں
جن کی خاطر لاکھوں کو زندہ رکھا جاتا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ نے جواب دیا کہ دس بھی نیک نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رحم کے تعلق میں بہت جھگڑا کرنے والا تھا اور یہ ایک ابرا ہیم علیہ السلام کی تعریف ہے
جو بظاہر برائی ہے۔مگر اللہ بڑے محبت کے انداز میں بیان کر رہا ہے کہ یہ تو ہم سے بھی جھگڑا کرتا ہے مگر ہماری
مخلوق پر رحم کرتے ہوئے۔وہاں ابراہیم نے جھگڑا چھوڑ دیا اے خدا ! اگر ان میں دس بھی ایسے نہیں ہیں تو پھر

·

آج 10 میں سے 10 باقی