مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
601
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب
فرمودہ 24 مئی 1998ء
امت مسلمہ کی وجہ فضیلت
ہر وہ امت جو بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے ہوگی وہ بہتر ہوگی
نهي عن المنکر کرنی ہے تو بہترین ذریعہ نماز ہے
جب سے مسلمانوں نے نماز کو ترک کیا وہ خود متروک ہو گئے
خدام الاحمدیہ جرمنی سے حضور کا اظہار خوشنودی
ہجرت کے فوائد
نو مبائعین کی طرف پہلے سے بڑھ کر توجہ دیں کیونکہ اللہ کی خاطر انہوں نے بھی تو
ایک ہجرت کی ہے
لله کہے ہے کہے
مشعل راه جلد سوم
602
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
603
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ آل عمران آیت اا تلاوت فرمائی:
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ
بِاللَّهِ وَلَوْا مَنَ أَهْلُ الْكِتَابِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَاكْثَرُهُمُ الْفَسِقُونَ
اس کے بعد حضور نے فرمایا:
امت مسلمہ کی وجہ فضیلت
یہاں خدام الاحمدیہ کے اجتماع کے دوران ہی ایک مجلس میں ایک سوال ہوا تھا جس کا تعلق خیر امت
سے تھا کہ خیر امتہ قرار دیا گیا ہے اور سب دنیا کی امتوں میں قرآن کریم نے امت مسلمہ کو سب سے اچھا قرار
دیا ہے یہ ایک دعوئی ہے۔اس کا ثبوت کیا ہے کہ واقعہ یہ امت سب امتوں سے بہتر ہے؟ اس سلسلے میں میں
نے آج کا خطاب منتخب کیا ہے تاکہ خیر امۃ کی تفصیل جو ایک دفعہ پہلے بھی بیان کر چکا ہوں آج پھر اس کو
دہراؤں۔ایسی باتوں کو بار بار دہرانا پڑتا ہے تاکہ نئے آنے والے اور نئی نسلوں والے بھی ان امور کو اچھی
طرح سمجھ لیں اور دوسرے یہ کہ اسی مضمون سے میری اس تربیتی تقریر کا تعلق ہے جو میں نے آج کے لئے
چنی تھی۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ۔اے امت مسلمہ اتم تمام امتوں میں سے سب سے بہتر ہو
جن کو لوگوں کے لئے چنا گیا۔یہاں لِلنَّاس کا لفظ صاف بتا رہا ہے کہ وجہ فضلیت بیان ہوگئی۔ہر وہ امت جو
بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے ہوگی، وہ بہتر ہوگی۔اکیڈ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّلی دینے والا
ہاتھ جو ہے وہ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہوا کرتا ہے۔تو ایک تو اس دعوے کی دلیل بھی ساتھ ہی رکھ دی۔لِلنَّاسِ ، جب تک تم للناس رہو گے تم بہت بہترین رہو گے۔جب لِلنَّاسِ نہیں رہو گے اپنے نفسوں کی
خاطر کام کرو گے تو معالم بہترین امت نہیں رہو گے۔بلکہ گر جاؤ گے اس مقام سے۔أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کا
604
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
مطلب یہ بھی ہے کہ اس سے پہلے کوئی بھی امت ایسی نہیں تھی جو تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے نکالی
گئی ہو۔الناس میں سارے انسان شامل ہیں۔چنانچہ اس آیت کے پہلے حصہ میں ہی یہ دونوں مضمون بیان
ہو گئے کہ لازماً پہلی امتیں وہ اپنے علاقوں اور قوموں کے لئے ہوا کرتی تھیں یعنی للناس محد و درنگ میں تھیں
تمام بنی نوع انسان کے لئے نہیں تھیں۔کوئی امت اسلام سے پہلے ایسی نہیں نکلی جس کا تعلق ساری دنیا کی
بھلائی سے ہو۔پس جس کا تعلق ساری دنیا کی بھلائی سے ہے وہ امت لازماً ان امتوں سے بہتر ہے جن کا
تعلق علاقائی بھلائی سے تھا یا قومی بھلائی سے تھا۔اس کے بعد للناس کی تشریح فرما دی گئی ہے کہ الناس کن معنوں میں۔ان معنوں میں کہ تَأْمُرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ۔سب سے اچھی بھلائی جو کسی کی طرف سے کسی کو پہنچ سکتی ہے ، وہ یہ
ہے کہ اچھی باتوں
کا حکم دیا جائے۔اچھی باتوں کی تلقین کی جائے وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ اور نا پسندیدہ باتوں
سے روکا جائے اور تمام دنیا میں اگر خدا کے نام سے پیغام شروع کیا جائے تو یہ بعید نہیں کہ لوگ بھاگ جائیں
اور منتشر ہو جائیں کہ یہ کس طرف بلا رہا ہے ہمیں۔کیونکہ اب بہت سے لوگ دہر یہ ہو چکے ہیں۔ایک بھاری
تعداد ہے جو اللہ کے نام پر بھی آنا پسند نہیں کرے گی ،سوائے اس کے کہ آپ اللہ کی صفات اپنی ذات میں
جاری کر کے خدا کو بنی نوع انسان کے لئے ایک بہت خوبصورت وجود کے طور پر دکھا ئیں۔یہ الگ مسئلہ ہے
لیکن اس کے باوجود اس میں شک نہیں کہ آج دنیا کی اکثریت مذہب سے بھی متنفر ہے اور خدا کی ہستی کی
قائل ہی نہیں رہی۔ایسی صورت میں ان کو کس طرف بلایا جائے؟ کیا ان کی خدمت ہو سکتی ہے؟ بہترین
خدمت یہ ہے کہ وہ باتیں جو معروف ہیں، معروف سے مراد یہ ہے کہ ہر جگہ کا انسان انہیں اچھا سمجھتا ہے
چاہے دہر یہ ہو، چاہے کا فربد کردار ہو لیکن یہ جانتا ہے کہ سچائی اچھی چیز ہے یہ جانتا ہے کہ بھلائی کرنا اچھی
بات ہے خواہ خود بد بھی ہو لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا۔نہ کبھی کرتا ہے۔کوئی شخص سچائی کے خلاف
جہاد نہیں کر سکتا سوائے شیطان کے پس بہترین امت ثابت کرنے کے بعد بہترین امت کی وہ تعریف
ثابت فرما دی گئی جس کا تعلق سارے بنی نوع انسان سے ہے۔کوئی بھی اس سے باہر نہیں نکل سکتا۔معروف
کا حکم دیں اور منکر سے روکیں۔اب یہ جو صورت حال ہے اس کا اطلاق اس وقت ساری دنیا پر یکساں ہورہا
ہے۔ہر جگہ اچھی باتوں کو اچھا جانتے ہوئے بھی ان پر عمل نہیں ہورہا۔ہر جگہ بری باتوں کو برا سمجھتے ہوئے بھی
ان سے پر ہیز نہیں ہو رہا۔پس قرآن کریم نے ایک ہی آیت میں کس قدر خوبصورت مضمون کو آگے بڑھایا
605
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہے اور فرمایا ہے کہ دنیا کو اس کی ضرورت ہے اور ساری دنیا میں اگر کسی امت نے جہاد کرنا ہے کہ وہ معروف
کی طرف بلائے اور منکر سے روکے تو تم ہوائے امت محمدیہ ! جن کے سپرد یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ۔اس کے ساتھ تُومِنُونَ“ کی شرط لگا دی گئی ہے۔اللہ پر ایمان لاتے ہوئے ایسا
کرو ورنہ بہت سے آدمی ایسے بھی ملتے ہیں جو نیک نصیحت بھی کرتے ہیں برائی سے روکتے بھی ہیں مگر
جن کا خدا پر ایمان نہیں ہوتا۔ایسے لوگوں کی کوشش ایک طبعی فطری نرم دلی کی وجہ سے اس تحریک کی وجہ سے
ہے جوان کے ماں باپ نے ان کو سکھائی مگر اللہ نہیں ہوا کرتی۔اللہ کی خاطر اگر کچھ کرو گے تو پھر خدا مددگار ہو
گا اور اس کی جزا مرنے کے بعد بھی عطا فرمائے گا۔پس تُؤْمِنُونَ کی شرط کولازم رکھیں۔اس کے بغیر یہ نیکی
ضائع ہوسکتی ہے اور بہت سے اچھے لوگ ہمیں دکھائی دیتے ہیں جن کی نیکیاں اسی طرح ضائع ہو جاتیں
ہیں۔ان کی نیکی کے امتحان کا جب وقت آتا ہے تو وہ اس امتحان میں ناکام ہو جایا کرتے ہیں۔یہ ایسا
مضمون ہے جو پچھلے چند خطبات کے اندر میں نے بڑی تفصیل سے کھول کر بیان کیا تھا، اسے دہراؤں گا نہیں
مگر اتنی بات یاد رکھیں کہ ایمان باللہ کا نیک تعلیم سے اور برائی سے روکنے سے بہت گہرا تعلق ہے۔اگر خدا کی
خاطر آپ یہ کام کر رہے ہوں گے تو اس کے نتیجے میں اگر کسی کو برائی سے روکیں اور وہ ناراض ہو اور وہ کہے
کہ جاؤ جاؤ اپنا کام کرو تو اس صورت میں بھی آپ کی دل شکنی اس حد تک ہو ہی نہیں سکتی کہ اس کام سے رک
جائیں۔کیونکہ آپ نے یہ کام اللہ کی خاطر کیا ہے۔یہی نمونہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں
ہمیں دکھائی دیتا ہے۔تمام عمر بنی نوع انسان کو بھلائیوں کی طرف بلایا اور برائیوں سے روکا۔لیکن آپ کے
پہلے مخاطب جو اہل مکہ تھے اور اہل عرب تھے انہوں نے اس پیاری اور اچھی تعلیم کو بہت بری نظر سے دیکھا۔وجہ یہ تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ کام ایمان کی وجہ سے اللہ کی خاطر کرتے تھے اور یہ انسانوں کی عادت
ہے بگڑی ہوئی عادت ہے کہ خدا کے سوا کسی نام سے کام شروع کرو اس کی مخالفت نہیں کرتے مگر جب اللہ
کے نام سے کام شروع کرو تو ضرور مخالفت کرتے ہیں اور اس وقت سہارا بھی صرف اللہ ہی دیتا ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رستے میں دیکھو کتنی روکیں ڈالی گئیں۔نیکی کی تعلیم دے رہے
تھے ، بھلائی کی طرف بلا رہے تھے، بری باتوں سے روک رہے تھے لیکن کس طرح عرب مخالفت میں تلواریں
لے کر آپ پر چڑھ دوڑے۔ایسی صورت میں تُؤْمِنُونَ بِاللہ آپ کا سہارا ہے۔جس اللہ کی خاطر تم یہ کام
کرو گے وہ ذمہ دار ہے کہ تمہاری حفاظت فرمائے۔وہ ذمہ دار ہے کہ تمہیں دل شکنی سے اس حد تک رو کے کہ
606
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
تم کام ہی چھوڑ بیٹھو۔پس مومن اپنے آرام کی خاطر بنی نوع انسان کو بھلائی کی طرف بلانے سے اور برائی
سے روکنے سے باز نہیں آسکتا یہ وہ وجہ ہے کہ بیچ میں لفظ تو منون باللہ رکھ دیا ہے اور جو اللہ پر ایمان کی
خاطر ایسا کریں اور کبھی بھی اس کام کونہ چھوڑیں ان سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے۔تو اس آیت کریمہ میں ایک
ایک لفظ کے ساتھ دلائل دیئے گئے ہیں۔ایسے قطعی دلائل دیئے گئے ہیں جن کا کوئی قوم انکار نہیں کرسکتی۔اتنا
مضبوط اور منفرد کلام ہے ایک لفظ سے دوسرے لفظ کی طرف منتقل ہوتا چلا جاتا ہے اور ہر انتقال میں ایک قوی
دلیل شامل ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَوْ آمَنَ اَهْلُ الْكِتَبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمُ۔اہل کتاب میں بھی
اچھے لوگ ہیں جیسا کہ آپ جانتے ہیں یہود میں بھی اچھے لوگ ہیں۔عیسائیوں میں بھی اچھے لوگ ہیں ، ان
کی بھلائی سے انکار نہیں۔مگر ان کے ایمان کی کمی کو ایک نقص کے طور پر دکھایا گیا ہے۔فرمایا کاش ایسا ہوتا کہ
وہ اچھے لوگ ایمان بھی رکھتے۔اگر ایمان لاتے تو ان کی نیکیاں ضائع نہ ہو جاتیں۔لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمُ
پھر اتنی احتیاط کے ساتھ قرآن کریم تمام بنی نوع انسان کے حالات کا جائزہ لیتا ہے کہ ایک ذرہ بھی غلطی کی
گنجائش نہیں چھوڑتا۔فرماتا ہے مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ یہ نہیں کہا جارہا کہ اہل کتاب اور اہل کتاب کی دونوں
قسمیں یعنی یہود اور عیسائیوں میں سے کوئی بھی مومن نہیں۔اللہ فرماتا ہے ہرگز یہ دعویٰ نہیں کیا جا رہا۔بحیثیت جماعت کاش ایسا ہوتا کہ وہ اہل کتاب ہوتے ہوئے ایمان بھی لاتے لیکن اَكْثَرُ هُمُ
الفسِقُونَ۔ان میں مومن تو ہیں مگر تھوڑے ہیں، بہت تھوڑی تعداد ہے۔اور ان کی بھاری اکثریت فاسق
ہے۔ان کے بداعمال بتاتے ہیں کہ ان کا حقیقی ایمان کوئی بھی نہیں ہے۔یہ وہ آیت کریمہ ہے جس کے
متعلق جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے، یہی سوال اٹھتا تھا۔تو میں نے سوچا اسی مضمون کو میں اخذ کر کے مجلس
خدام الاحمدیہ کو اور آپ کی وساطت سے سب دنیا کو جو نصیحت کرنی ہے اس کو اس مضمون کے تعلق میں بیان
کروں۔تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ - يلفظ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ جو ہے یہ دراصل نَهِي
عَنِ الْمُنْكَرِ کا اشارہ نماز میں بھی اسی طرح کیا گیا ہے۔نَهِی عَنِ الْمُنْكَرِ کرنی ہے تو بہترین ذریعہ نماز
ہے اور نماز ہی آپ کو بھی عَنِ الْمُنكَرِ کے طریق سکھائے گی۔إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ
وَالْمُنكَرِ۔جیسا کہ قرآن کریم میں فرمایا ہے۔یہ نماز ہی ہے جو منکر سے آپ کو روکتی ہے۔جیسا کہ فرمایا اتل
مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَبِ وَاَقِمِ الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكْرُ
اللهِ اَكْبَرُ وَاللهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ (سورة العنكبوت: ۴۶)۔اے محمد ! جو بھی تیری طرف وحی کی جارہی ہے
کتاب میں سے اس کو پڑھ کر سنا اَقِمِ الصَّلاةَ اور نماز کو قائم کر۔اِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ
607
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
وَالْمُنْكَرِ کیونکہ جہاد بدیوں کے خلاف ہے تو نماز سے بہتر بدیوں کے خلاف جہاد کا طریقہ اور کوئی چیز نہیں
سکھا سکتی پس نماز کو مضبوطی سے پکڑ لے۔نماز فحشاء، ہر قسم کی پھیلنے والی متعدی بیماریاں جو اخلاقی بیماریاں
ہوں ان سے بھی منع فرماتی ہے اور عام ناپسندیدہ باتوں سے بھی منع فرماتی ہے۔وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ اللہ کا
ذکر ہے جو دراصل سب سے بڑا ہے۔وہی نماز نَهِی عَنِ المُنكَرِ کی تعلیم دے گی ، وہی فحشاء سے روکے گی
جو اللہ کے ذکر سے بھر جائے اور اللہ کا ذکر نماز کے بعد بھی کیا جائے تو پھر بھی یہی نتیجہ پیدا کرے گا۔مومن کی
زندگی میں دن رات ذکر الہی اس طرح شامل فرما دیا گیا کہ نہ وہ نماز کی حالت میں اس سے الگ رہیں نہ نماز
کے علاوہ اس سے الگ رہیں۔وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ 0 اور اللہ تمہارے اعمال کو خوب اچھی طرح جانتا
ہے۔اس حصہ کا کیا مقصد تھا؟ اللہ تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہے۔وجہ یہ ہے بہت سے لوگ نماز پڑھتے
ہیں اور وہ نماز نہ خود ان کو منکر سے روک سکتی ہے نہ خودان کو فحشاء سے روک سکتی ہے۔جبکہ اللہ فرمارہا ہے نماز
ضرور روکتی ہے۔تو یہ بتانا مقصود ہے کہ بہت سے لوگوں کو یہ وہم ہوتا ہے کہ وہ نماز پڑھتے ہیں۔جبکہ حقیقت
میں وہ نماز پڑھنے کا حق ادا ہی نہیں کرتے اور یہ پہچان کہ نماز نہیں پڑھتے ، وہ نماز کے بعد کی حالت بتاتی
ہے۔نماز کے بعد اگر وہ اسی فحشاء میں واپس چلے جائیں، اسی منکر کی طرف واپس لوٹ جائیں جس میں وہ
پہلے ہوا کرتے تھے تو خدا کا پیغام تو بہر حال سچا ہے ان کا عمل جھوٹا ہے ان کو وہم ہے کہ وہ نماز پڑھتے ہیں لیکن
حقیقت میں وہ نماز نہیں پڑھتے۔یہ جو مضمون نماز والا ہے اس کے متعلق میں نے مجلس خدام الاحمدیہ کو
خصوصیت سے توجہ دلائی تھی کہ نوجوانوں کو اور بچوں کو نماز یہ قائم کریں اور نماز پہ قائم کرنے کے علاوہ
ان کو نماز کا مضمون سمجھائیں۔کیونکہ نماز اگر مجھ کر ادا کی جائے تو پھر دل واقعہ نماز میں اٹک سکتا ہے۔اگر پتا
نہ ہو کہ میں کیا کہہ رہا ہوں تو خیالات ہمیشہ بکھرے ہی رہیں گے اور مجبور اوہ نمازیں بظاہر تو پڑھی جا رہی
ہوں گی مجبوری کی خاطر مگر حقیقت میں یہ وہ نمازیں نہیں ہوں گی جن کا ذکر قرآن کریم نے فرمایا ہے۔پس
ہمیں گہری نظر سے حالات کا جائزہ لینا چاہیے۔نمازی تو کثرت سے دنیا میں ہیں لیکن جن کے من پرانے
پاپی ہوں ان کو سجدے کی ٹھوکروں میں سے کچھ بھی فائدہ نہیں ہوتا۔وہ یہی شکوے کرتے رہتے ہیں کہ
سجدے کئے ہیں مگر پرانا پاپی من تھا ذرہ بھی فائدہ نہیں ہوا۔پس آپ لوگ ان پاپیوں میں سے تو نہ بنیں
کیونکہ آپ نے تو پاپ دور کرنے ہیں۔ساری دنیا کی اصلاح کا بیٹر اٹھایا ہے اور ساری دنیا سے منکر کو دور کرنا
اور فحشاء کو دور کرنا آپ کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے۔تب آپ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ ہم وہ بہترین قوم ہیں جو
بنی نوع انسان کی سچی خدمت کے لئے قائم کی گئی ہے۔
مشعل راه جلد سوم
608
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
اس ضمن میں میں حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث آپ کے سامنے رکھتا
ہوں۔حضرت ابو ہریرہ سے یہ روایت ہے اور یہ ترمذی کتاب الصلوۃ سے لے گئی ہے۔حضرت ابو ہریرہ
بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے جس چیز کا بندوں
سے حساب لیا جائے گا وہ نماز ہے۔تو جس کا سب سے پہلے حساب لیا جا رہا ہے اس کو سب سے آخر پر ہم
نے رکھا ہوا ہے۔اپنی زندگیوں میں نماز کو اولیت نہیں بلکہ آخر پر رکھا جاتا ہے کہ جب سارے کاموں سے
فارغ ہو کے کچھ وقت مل جائے تو نماز بھی پڑھ لی۔ورنہ نماز کو اولیت ہونی چاہیے اور دوسرے کاموں کو
ثانوی درجہ دینا چاہیے۔قیامت کے دن تو سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا اور وہ لوگ کیا حساب پیش کریں
گے جن کی دنیا میں نماز سب سے آخر پر رکھی گئی ہو۔پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت کو غور سے سنیں ،
فرماتے ہیں: ” قیامت کے دن سب سے پہلے جس چیز کا بندوں سے حساب لیا جائے گا وہ نماز ہے۔اگر یہ
حساب ٹھیک رہا تو وہ کامیاب ہو گیا اور اس نے انجام پالیا پس اس حساب کو ٹھیک کریں ، یہیں ٹھیک کرلیں،
مرنے کا پتہ کوئی نہیں۔کسی وقت بھی جان لینے والا فرشتہ آسکتا ہے۔کسی وقت بھی بیماری یا بغیر بیماری کے
جان چلی جاتی ہے۔حادثے ہوتے رہتے ہیں۔بیماریاں آتی رہتی ہیں۔یہاں تک کہ بعض لوگوں کو بغیر
بیماری کے ہی سوتے میں موت آجاتی ہے۔جب موت کا یہ عالم ہے کہ ہر طرف سے جب چاہے آجائے اور
ہمارا اس پر اختیار کوئی نہیں تو پھر ظاہر بات ہے کہ یہ نماز کا حساب ٹھیک کرنے کا وقت ہمارے پاس بہت تھوڑا
ہے۔اپنے ہوش وحواس میں جب تک زندگی کے دن ہیں نمازیں درست کر لو۔اگر غفلت ہوئی تو پھر جسے
انگریزی میں کہتے ہیں too late یعنی بہت تاخیر ہو چکی ہوگی کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور نمازوں کے متعلق اللہ
تعالیٰ نے جو حساب بنا رکھا ہے جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے کھولا ہے یہ ایک بہت ہی
منصفانہ حساب ہے۔اس سے بہتر انصاف کا تصور ممکن ہی نہیں ہے۔جب فرمایا اگر یہ حساب ٹھیک رہا تو
کامیاب ہوا تو اس کی تفصیل بھی بیان فرمائی کہ حساب کیسے ہوگا۔اس کے بعد فر مایا کہ اگر یہ حساب خراب ہوا
تو وہ نا کام ہو گیا اور گھاٹے میں رہا۔اب حساب اس طرح ہوگا۔اگر اس کے فرضوں میں کوئی کمی ہوئی تو اللہ
تعالیٰ فرمائے گا کہ دیکھو میرے بندے کے کچھ نوافل بھی ہیں۔اب فرضوں میں ہم سے جو کوتا ہی ہو جاتی ہے
اس کو درست کرنے کے لئے نوافل جاری فرمائے گئے اگر ہم فرض ہی ادا نہ کریں تو نوافل کا تو ذکر ہی کوئی
نہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے نوافل کی ضرور توقع رکھتا ہے۔اس کی خاطر توقع
رکھتا ہے کیونکہ نماز کے حساب میں تو کوئی کمی نہیں کی جائے گی وہ تولازم ہے اور جب یہ لازم ہوا تو پھر سہولت
609
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کیسے ہوگی؟ فرمایا نوافل پڑھنے والے لوگ اس خبر سے اس حساب سے خوش ہو جائیں کہ اللہ تعالیٰ اگر ان
کے فرائض میں کچھ کمی ہوئی تو ان کو نوافل سے لے کر فرائض میں ڈال دے گا۔حالانکہ عموماً نوافل الگ ہیں
اور فرائض الگ ہیں۔مگر یہ آسان حساب کی ایک صورت ہے۔فرمایا دیکھو میرے بندے کے کچھ نوافل بھی
ہیں۔یہ جو لفظ ہے دیکھو میرے بندے کے کچھ نوافل بھی ہیں، یہ بہت پیار کا لفظ ہے۔فرشتوں کو گویا کہا جا
رہا ہے۔میرا بندہ ہے میں اس کو آسانی سے جہنم میں ڈالنے والا نہیں۔دیکھو اس کے نوافل بھی تو ہوں گے۔فرمایا اگر نوافل ہوئے تو فرضوں کی کمی ان نوافل کے ذریعے پوری کر دی جائے گی۔اسی طرح اس کے باقی
اعمال
کا معائنہ ہوگا اور ان کا جائزہ لیا جائے گا۔پس مجلس خدام الاحمدیہ کے ذمہ جو میں نے نماز سکھانے اور
نماز پڑھانے کی تلقین کی تھی اس میں یہ حدیث ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔اس طرح نماز سکھائیں کہ اس
کے ساتھ نوافل کی طرف بھی خدام کی توجہ ہو اور اطفال کی توجہ ہو اور جو کچھ بھی وہ نماز میں پڑھیں وہ واقعہ امر
بالمعروف اور نھی عن المنکر سے تعلق رکھنے والی باتیں ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس
مضمون کو ان الفاظ میں پیش فرما ر ہے ہیں۔یہ پانچ وقت تو خدا تعالیٰ نے بطور نمونہ کے مقررفرمائے ہیں۔ور نہ خدا کی یاد میں تو ہر وقت دل کو لگا رہنا چاہیے۔“ ( وَلَذِكْرُ الله اکبر کی تشریح ہے۔جہاں نماز کا ذکر
فرمایا قرآن کریم نے ساتھ ہی فرمایا وَ لَذِكْرُ الله اكبر - اس کا یہ مطلب نہیں کہ نماز سے بہتر کوئی اور ذکر
ہے جو نماز سے بھی بڑھ کر ہے۔فرمایا یہ پانچ وقت تو خدا تعالیٰ نے بطور نمونہ کے مقررفرمائے ہیں ورنہ خدا
کی یاد میں تو ہر وقت دل کو لگارہنا چاہیے اور کبھی کسی وقت بھی غافل نہ ہونا چاہیے۔اٹھتے بیٹھتے ، چلتے ،
پھرتے ہر وقت اسی کی یاد میں غرق ہونا بھی ایک ایسی صفت ہے کہ انسان اس سے انسان کہلانے کا مستحق ہو
جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اسی طرح کی امید اور بھروسہ کرنے کا حق رکھ سکتا ہے۔اصل میں قاعدہ ہے کہ اگر انسان
نے کسی خاص منزل پر پہنچنا ہے تو اس کے واسطے چلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔(بغیر چلے تو کسی منزل پر پہنچ
نہیں سکتا ) جتنی لمبی وہ منزل ہوگی اتنا ہی زیادہ تیزی ، کوشش اور محنت اور دیر تک اسے چلنا ہوگا“۔( یہ سادہ
سے عام تجربے والی بات ہے جو سب پر ظاہر ہونی چاہیے کہ منزل جتنی دور ہو اتنا ہی تیزی کی ضرورت ہے
کوشش اور محنت کی ضرورت ہے۔سوخدا تک پہنچنا بھی تو ایک منزل ہے اور اس کا بعد اور دوری بھی لمبی پس
جو شخص خدا سے ملنا چاہتا ہے اور اس کے دربار میں پہنچنے کی خواہش رکھتا ہے اس کے واسطے نماز ایک گاڑی ہے
جس پر سوار ہو کر وہ جلد تر پہنچ سکتا ہے اور جس نے نماز ترک کر دی وہ کیا پہنچے گا۔“ (سفر لمبا ہو اور انسان ایک تیز
رفتار سواری سے اتر کر پیدل چلنے لگے تو وہ بے چارہ کب منزل تک پہنچے گا۔) ”اصل میں مسلمانوں نے
610
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جب سے نماز کو ترک کیا یا اسے دل کی تسکینی ، آرام اور محبت سے اس کی حقیقت سے غافل ہو کر پڑھنا ترک
کیا ہے تبھی سے اسلام کی حالت بھی معرض زوال میں آئی ہے۔“ ( آج آپ کو دنیا میں بے شمار نمازی ملیں
گے۔مسلمانوں میں کثرت سے نماز کا رجحان جگہ جگہ پایا جاتا ہے۔اگر دل کی خوشی سے نہیں پڑھتے تو
ڈنڈے کے جبر سے پڑھتے ہیں مگر مسجدوں میں آبادی دن بدن بڑھ رہی ہے۔کیونکہ یہ جو اسلام کے نام پر
دنیا کو فتح کرنے کا نعرہ لگایا جارہا
ہے اس کے نتیجے میں ایک ظاہری اسلام ہے جو پرورش پا رہا ہے اور مسجد میں
ایسے نمازیوں سے بھر رہی ہیں جن پر اس صورت حال کا اطلاق ہوتا ہے ) کہ مسلمانوں نے جب سے نماز
کو ترک کیا یا اسے دل کی تسکینی ، آرام اور محبت سے اس کی حقیقت سے غافل ہو کر پڑھنا ترک کیا ہے تبھی
اسلام کی حالت بھی معرض زوال میں آئی ہے۔پس یہ سارے نمازی ایک طرف اور اسلام کے زوال کی
حالت دوسری طرف اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ نماز سچی پڑھتے اور اسلام کی حالت نہ
بدلتی۔اسلامی اخلاق اسلامی اقدار اور اسلام بنی نوع انسان کے لئے جو کچھ بھی بھلائی کا پیغام لایا ہے وہ
ساری باتیں تو ہو گئیں۔ان میں سے کچھ بھی کہیں باقی دکھائی نہیں دیتا۔صرف نمازی دکھائی دیتے ہیں اور
اسلام کے نام پر انتہائی ظلم کرنے والے دکھائی دیتے ہیں۔اسلام کے نام پر سخت جبر کی تعلیم دینے والے
دکھائی دیتے ہیں۔پس یہ تنزل ہمیں بتا رہا ہے کہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تجزیہ فرمایا تھا کہ نماز
حقیقی نماز نہیں رہی جو نماز پڑھتے ہیں وہ ایک فرضی نماز ہے)۔فرمایا ” وہ زمانہ جس میں نماز سنوار کر پڑھی
جاتی تھی غور سے دیکھ لو کہ اسلام کے واسطے کیسا تھا۔ایک دفعہ تو اسلام نے تمام دنیا کو زیر پا کر دیا تھا۔جب سے اسے ترک کیا وہ خود متروک ہو گئے۔“ (اسلام نے ایسی یلغار کی تھی دنیا پر کہ سیاسی لحاظ سے بھی
دنیا زیر پا ہوگئی تھی۔لیکن اب جو نماز پڑھ رہے ہیں اس کے نتیجے میں ساری دنیا ان پر غالب ہے۔کچھ بھی
حاصل نہیں ہوا۔فرمایا یہ فقرہ بڑا توجہ سے سنے والا ہے ) ” جب سے اسے ترک کیا خود متروک ہو گئے۔“
جب نماز چھوڑی تو خود چھوڑے گئے۔بہت ہی پیارا کلام ہے۔ترک کرنے والا متروک ہو گیا۔خدا نے
انہیں چھوڑ دیا ان کا کچھ بھی باقی نہ رہا۔درد دل سے پڑھی ہوئی نماز ہی ہے کہ تمام مشکلات سے انسان کو
نکال لیتی ہے۔ہمارا بارہا کا تجربہ ہے کہ اکثر کسی مشکل کے وقت دعا کی جاتی ہے ابھی نماز میں ہی ہوتے
ہیں اور خدا نے اس امر کوحل اور آسان کیا ہوا کر دیا ہوتا ہے۔یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو ماضی کا تجربہ نہیں آج
بھی زندہ ہے اور اس کی طرف میں آپ کو بلاتا ہوں۔ایسی نمازیں پڑھیں کہ جو جو خواہش دل سے اٹھتی ہے
وہ بسا اوقات سلام پھیرنے سے پہلے ہی پوری ہو چکی ہو اور میں ایسے احمدی مخلص احباب کو جانتا ہوں جن کی
مشعل راه جلد سوم
611
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
یہی حالت ہے۔دنیا ان سے غافل ہے مگر میرے ساتھ ان کا ایک علاقہ ہے جس کی وجہ سے وہ بے تکلفی سے
مجھ سے باتیں کرتے ہیں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کثرت سے ایسے احمدی احباب دنیا کے ہر ملک
میں پائے جاتے ہیں جن کی نماز میں ختم ہونے سے پہلے ہی اس طرح مقبول ہو جاتی ہیں کہ ان کی ساری
خواہشات پوری ہو چکی ہوتیں ہیں۔اطلاع بعد میں آتی ہے مگر بعض دفعہ تو وقت ملانے سے پتا چلتا ہے کہ
جس وقت انہوں نے دعا کی تھی بعینہ اسی وقت وہ پاک تبدیلی رونما ہوگئی جس کی وہ تمنا کرتے تھے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی باتیں کوئی فرضی نصیحتیں نہیں ہیں ایک صاحب تجربہ کی باتیں ہیں اور
یہ تجربہ ہے جس کی طرف میں خصوصیت سے آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی نمازوں کو پہچا نہیں۔اگر دل لگا
کر پڑھیں گے اور خدا کی یاد کی خاطر پڑھیں گے تو اللہ آپ کا نگران ہو جائے گا اور بسا اوقات یوں بھی ہوتا
ہے کہ آپ کی دعا دل سے اٹھتی ہی نہیں ، ضرورت محسوس کر رہے ہوتے ہیں اور اللہ خود ہی اس ضرورت کو پورا
فرما دیتا ہے۔فرمایا ”نماز میں کیا ہوتا ہے یہی کہ عرض کرتا ہے التجا کے ہاتھ بڑھاتا ہے اور دوسرا اس کی عرض
کو اچھی طرح سنتا ہے۔آپ درد دل سے اپنی التجا کا ہاتھ اللہ کے حضور پھیلا دیتے ہیں اور اللہ سن رہا ہوتا
ہے، بڑی توجہ سے سنتا ہے۔” پھر ایک ایسا وقت بھی ہوتا ہے کہ جو سنتا تھا وہ بولتا ہے۔کتنا عظیم الشان قطعی
نشان ہے نمازوں کی قبولیت کا۔ایک وقت گزرتا ہے انسان التجائیں کرتا چلا جاتا ہے اور بظاہر جواب نہیں
آتا۔مگر دل یقین سے بھرا ہوتا ہے کہ میں کس عالی ہستی کے حضور عاجزانہ دعائیں کر رہا ہوں اور ہاتھ
پھیلائے ہوئے ہوں۔پھر ایک وقت آتا ہے جو سنتا تھاوہ بولتا بھی ہے۔یہ وہی بات ہے جس کے متعلق میں بارہا ایک واقعہ بیان کر چکا ہوں مگر وہ اتنا پیارا واقعہ ہے کہ جتنی
دفعہ بھی سناؤں دل اس سے تھکتا نہیں۔ایک بزرگ کے متعلق یہ آتا ہے کہ وہ بہت گریہ وزاری سے ایک دعا
کیا کرتے تھے اور ہمیشہ کرتے چلے جاتے۔ایک مرتبہ ایک شاگرد کو خیال آیا کہ یہ رات کو اٹھ کر جو گریہ و
زاری کرتے ہیں میں بھی ساتھ کھڑا ہوں اور پتہ تو کروں یہ کہتے کیا ہیں۔وہ جب رات کو اٹھے اور
دعائیں شروع کیں تو یہ بھی ساتھ کھڑا تھا۔چند دن کے اندر اس نے یہ عجیب نظارہ دیکھا۔اللہ اسے کچھ سمجھانا
چاہتا تھا۔جب وہ دعا کرتے تھے تو جواب یہ آتا تھا کہ یہ دعا مقبول نہیں ہوئی، میں نے قبول نہیں کی۔چند
دن میں یہ تھک گیا جو مرید بنا ہوا تھا، آخر اس نے عرض کی کہ آپ میرے امام ہیں مگر یہ حرکت کیا کر رہے ہیں
اللہ کہ رہا ہے کہ میں نہیں سن رہا تمہاری بات میں نہیں مان رہا آپ کئے جارہے ہیں۔اس پر انہوں نے
جواب دیا کہ دیکھو ( میں ) ایک سائل ہوں، ایک غریب بے کسی بندہ ہوں۔میرا اور کام کیا ہے سوائے ہاتھ
مشعل راه جلد سوم
612
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
پھیلانے کے۔وہ مالک ہے اگر وہ چاہے کہ نہیں، تو اس کی مرضی ہے نہیں ، اس کا اختیار ہے نہ قبول کرنے کا،
تو میں کیسا سائل ہوں گا اگر اس در کو چھوڑ دوں تو میں جاؤں گا کہاں؟ عین اس وقت بڑی شدت سے الہام
ہوا کہ اے میرے بندے! تیری گزشتہ تمہیں سال کی ساری دعائیں میں نے قبول کر لیں۔پس ایک وقت آتا
ہے کہ جو سنتا ہے وہ بولتا ہے اور تائید میں بولتا ہے اور بڑے زور آور نشانوں سے اس کی تائید کو دنیا پر ظاہر کر
دیتا ہے۔اس شخص کا تعلق خدا سے ایک ذاتی تعلق تھا۔ایک جماعتی تعلق نہیں تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا خدا جب بولتا ہے تو سب دنیا جانتی ہے کہ وہ بول رہا ہے۔آپ کے ماننے والے جگہ جگہ اس کی ہستی کے
ثبوت پیش کرتے ہیں۔اپنی ذات سے اس کی ہستی کے ثبوت پیش کرتے ہیں۔ان کی دعائیں قبول ہوتی
ہیں اور وہ روشنی کے چراغ لئے پھرتے ہیں۔ان کا ماحول اس سے روشن ہوتا چلا جاتا ہے۔پس یہ وہ باتیں
تھیں جو میں خدام الاحمدیہ کو سمجھاتا رہا ہوں اور اب بھی سمجھا رہا ہوں کہ ایسی نماز سیکھوایسی نماز پڑھنی شروع
کرو۔میں اس معاملے میں مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی سے بہت خوش ہوں کہ انہوں نے بڑی توجہ اور محنت اور
انتظام کے ساتھ اس کام کو آگے بڑھایا ہے۔جگہ جگہ نماز کے چرچے ہو رہے ہیں۔جگہ جگہ خدام نے نماز کی
طرف توجہ شروع کر دی ہے۔اب ایک ہی دن میں تو یہ ساری منازل طے نہیں ہوسکتیں مگر ان کا رخ ایسا ہے
کہ شیطان سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں اور اپنے رب کے قریب ہوتے چلے جارہے ہیں۔اگر ایک
بزرگ تنہا میں سال تک اپنی مطلب براری کے لئے خدا کے حضور عاجزانہ عرضداشت کرتا چلا جاتا ہے تو
آپ پر ضروری ہے، آپ نے اس دنیا کی کایا پلٹی ہے کہ آپ اس رستے پر گامزن رہیں۔ہر قدم آپ کو
شیطان سے دور کر رہا ہوگا، ہر قدم آپ کو خدا کے قریب تر کر رہا ہوگا اور جب بھی نماز میں موت آئی اچھی
حالت میں موت آئے گی ، شیطان سے ہٹتے ہوئے اور خدا کے قریب تر ہوتے ہوئے۔خدا تو لا متناہی ہے
اس کی ذات تو کبھی ختم ہو ہی نہیں سکتی۔اس کی ذات کا سفر جاری ہونا چاہیے۔جس قدم پر بھی آپ کو موت
آئے گی وہی آپ کی منزل ہے۔آپ نے اپنی منزل کو پالیا۔ید وہ بنیادی باتیں تھیں جو میں آپ
کو سمجھانا چاہتا تھا اب خدام الاحمدیہ کے حوالے سے میں آپ
کو بتانا
چاہتا ہوں کہ مجلس خدام الاحمدیہ نے ایک بہت ہی پیاری سکیم بنائی ہے جس پر وہ با قاعدگی اور محنت کے ساتھ
عمل کر رہے ہیں۔انہوں نے کیسٹس (cassettes) تیار کیں ہیں نماز کی اور نماز کے ترجمے کی اور اس کے
جتنے بھی لوازمات ہیں یعنی وضو کس طرح کرنا چاہیے، عبادت کے لئے کیا کیا چیزیں ضروری ہیں، صفائی بدنی