مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

613
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اور ذہنی وغیرہ وغیرہ وہ مجھے خود صدر صاحب نے بتایا کہ ایک ہزار کی تعداد میں تو بک بھی چکی ہے۔کیسٹ
بھی بک چکی ہے اور ساتھ کتا بچہ بھی جو تیار کیا ہے وہ بھی بک رہا ہے لیکن جرمنی کے لحاظ سے ہزار کی تعداد
تھوڑی ہے۔لیکن میں یہ حسن ظنی رکھتا ہوں کہ خریدنے والے اپنی جماعتوں کے لئے لے کے جارہے ہیں۔اگر جماعتوں کے لئے لے کے جار ہے ہوں اور ہزار خرید میں تو دس ہزار تک تو پیغام ضرور پہنچ گیا۔پس اس
پہلو سے انہوں نے میری ہدایت کو بڑی محنت اور توجہ اور بڑی دیانتداری سے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔اس کے علاوہ جو بچوں کا میں ماحول دیکھ رہا ہوں وہ میرے دل کو یقین سے بھر رہا ہے کہ آپ
کی اگلی نسلیں
انشاء اللہ نجات یافتہ ہوں گی۔یہ بچے جو مجھے ملاقات کے دوران ملتے ہیں بڑی کثرت سے میں ملاقاتیں
کرتا ہوں اور ہر قسم کے بچے مجھے ملتے ہیں۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اتنی زیادہ ملاقاتوں کی ضرورت
کوئی نہیں
لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ بہت شدید ضرورت ہے۔جن نسلوں سے میرا براہ راست رابطہ ہو جائے ان کے اندر
بہت نمایاں تبدیلی ہوتی ہے اور مجھے موقع ملتا ہے کہ میں دیکھوں اپنی آنکھوں سے اس بات کو جانچوں کہ جو
کچھ میں کہتا جا رہا ہوں اس پر عمل بھی ہو رہا ہے کہ نہیں۔میں اس بات کو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ چھوٹے
چھوٹے بچے بھی تین چار سال کی عمر کے بچے بھی اب دین سے گہرا تعلق رکھ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل
سے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ MTA نے بھی اس میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔ایسے بچے مجھے ملے ہیں
کہ میں نے محبت سے ان کی پیشانیاں چومیں اتنے پیارے بچے ہیں۔چھوٹی چھوٹی عمریں اور اللہ کا ذکر کر
رہے ہیں اور بڑی محبت سے ذکر کر رہے ہیں۔خدام الاحمدیہ کے ماتحت کیونکہ اطفال بھی ہیں اس لئے وہ
اس عمر کے بچے ، ضروری نہیں کہ براہ راست MTA سے ہی فائدہ اٹھا رہے ہوں۔۔۔مجھے دکھائی دے رہا
ہے کہ ان کی تربیت کے لئے جگہ جگہ اسکول کھولے جاچکے ہیں۔طوعی طور پر خدمت کرنے والوں نے اپنے
نام پیش کئے ہوئے ہیں اور بڑی محنت سے ان کو نماز کے آداب بھی سکھائے جارہے ہیں۔نماز کا مضمون بھی
یاد کرایا جارہا ہے۔نماز کے تعلق میں جیسا کہ میں نے عرض کیا سب قسم کے لوازمات ان کو سکھائے جار ہے
ہیں۔اس لئے یہ نسل ہے جو آج کی نسل کل کی راہنما بننے والی ہے اور ہم بڑے اطمینان کے ساتھ خدا کا شکر
کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کر سکتے ہیں۔کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان لوگوں
کا تقویٰ دیکھا دیا ہے۔ہجرت کے فوائد
جماعت جرمنی کو اب یہ چاہیے کہ سب دنیا کے لئے ایک نمونہ بن جائے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو

614
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کچھ میں نے یہاں دیکھا ہے یہ جن دیہات یا قصبات سے آنے والے لوگ ہیں وہاں انہوں نے یہ کچھ
نہیں دیکھا تھا۔وہاں کی حالت اور تھی۔پس ہجرت کے کچھ تو ظاہری فوائد ہیں جو آپ کو دکھائی دے رہے
ہیں لیکن یہ روحانی فائدہ ہے جو اصل فائدہ ہے۔ہجرت کے متعلق جو اللہ نے وعدہ فرمایا ہے کہ ہجرت کرو
گے تو تمہیں وسعت عطا ہو گی۔اگر صرف مالی وسعت ہوتی تو دنیا تو مالی وسعتوں سے بھری پڑی ہے۔اصل
وسعت یہ ہے جو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ اللہ کا وعدہ ہمارے حق میں بڑی شان سے پورا
ہوا ہے۔جس ملک میں ہمیں کلمہ تک پڑھنے کی اجازت نہیں تھی ، جس ملک میں نمازوں پر قدغن تھی ، اس ملک
میں ایسی جماعتوں کی بڑی تعداد تھی جن کو ویسے ہی نمازیں نہیں آتیں۔نمازوں پر قدغن کی وجہ سے بلکہ
نمازوں کی طرف توجہ ہوئی ہے۔میں دورے کرتا رہا ہوں اور بڑی محنت کی میں نے اپنی طرف سے جہاں
تک کوشش کی اور جتنی کوشش کر سکتا تھا کرتا رہا، وقف جدید میں بھی ، خدام الاحمدیہ میں بھی ، انصار اللہ میں بھی
ہر مجلس کے دورے میں میں نماز کو اولیت دیتا رہا ہوں اور نماز کو اولیت دیتے ہوئے جب ان کا میں امتحان
لیا کرتا تھا تو بہت دل کو تکلیف پہنچتی تھی۔اکثر ان کے نماز پڑھتے بھی تھے تو اس کے مضمون سے ناواقف
تھے۔مگر وہ لوگ جب یہاں آکر بسے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے جس وسعت کا وعدہ فرمایا تھا اس کا نشان دیکھو کس
شان سے پورا ہوا۔وہی بچے اگر اپنے دیہات میں سو سال بھی رہتے تو وہ کچھ نہ سیکھ سکتے تھے جو جرمنی پہنچ کر
چند سالوں میں سیکھ رہے ہیں اور سیکھ گئے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک کرے کہ آپ
کی آئندہ نسلیں
اسلامی قدروں کی محافظ بن جائیں گی اور اگلی صدی میں ان کا فیض نہ صرف صدی کے آخر تک پہنچے گا بلکہ اگلی
صدیوں کو بھی ملے گا۔پس میں جماعت جرمنی سے اس پہلو سے بہت خوش ہوں کہ محض خدام الاحمدیہ ہی نہیں دراصل ساری
جماعت اس کوشش میں بلکہ ملوث ہے۔خدام الاحمدیہ تو بطور خاص اس میں سب کچھ تن من دھن کی بازی
لگائے ہوئے ہے۔اگر آپ ان کے ساتھ تعاون کریں گے تو یہ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى کی تعلیم
ہے۔اس تعاون کے نتیجے میں آپ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے اہل ہوجائیں گے۔نماز
سب سے پہلے اپنے دل کو تعلیم دیتی ہے۔اپنے نفس کو تعلیم دینی پڑتی ہے۔جب اپنا دل اور اپنا نفس نماز
کے
اثر کو قبول کرتا ہے تو وہ وجود نکلتے ہیں جو سب دنیا کو تعلیم دینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔پس یہ تیاری
صرف جماعت کی بہتری کے لئے نہیں بلکہ دنیا کی بہتری کے لئے ہے کیونکہ دنیا کی بہتری آج آپ
سے منسوب ہو چکی ہے۔کوئی اور نہیں ہے جو خدا کی خاطر سب دنیا کی بھلائی کا مقصد لے کر اٹھے اور کوئی

615
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
اور نہیں ہے جو بڑے وسیع پیمانے پر دنیا کی تربیت کا کام شروع کر چکا ہو۔پس جو میں نے وقت اپنے ذہن
میں رکھا تھا ساڑھے سات تک وہ وقت تو ختم ہو گیا نصیحت کا یہ مطلب نہیں کہ ضرور لمبی تقریریں کی جائیں۔میں سمجھتا ہوں جو بات میں کہنی چاہتا تھا میں نے عمدہ لفظوں میں بیان کر دی ہے۔اس لئے میں عمدہ لفظ کہہ
رہا ہوں کہ میں آپ کے چہرے دیکھ رہا ہوں، مجھے دکھائی دے رہا ہے کہ میری باتیں آپ کے دل میں
ڈوب رہی ہیں اور ان کے اثرات آپ کے چہروں پہ ظاہر ہورہے ہیں۔پس ان اثرات کی حفاظت کریں۔میں تو اب آپ سے الوداع کہوں گا اور پھر دوبارہ اللہ تو فیق عطا فرمائے تو جماعت جرمنی کے سالانہ جلسے میں
حاضر ہوں گا۔اس عرصے میں جو میں نے نصیحتیں کی ہیں ان پر پہلے سے بھی زیادہ شدت سے عمل کریں اور
جب میں آؤں تو مجھے نمایاں تبدیلیاں دکھائی دینے لگیں۔صرف ایک بات کی میں گزارش کروں گا کہ جو
نو مبائعین ہیں ان کی طرف پہلے سے بڑھ کر توجہ دیں وہ محتاج ہیں کیونکہ اللہ کی خاطر انہوں نے بھی تو ایک
ہجرت کی ہے وہ اپنے ماحول کو چھوڑ کر آپ کے پاس آئے ہیں اور یہ خیال غلط فہمی ہے کہ جرمنی ایک آزاد
ملک ہے اور یہاں لوگ دلوں کے اتنے وسیع ہیں کہ اگر کوئی خدا کو بھی قبول کر لے تو اس کا بُرا نہیں مناتے۔الٹ قصہ ہے۔جرمنی ایک آزاد ملک ہے جیسا کہ یورپ کے اور بہت سے آزاد ممالک ہیں ان کی آزادی کی
نشانی یہ ہے کہ جب تک آپ خدا سے دور ہٹ رہے ہوں وہ راضی رہیں گے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔مگر
جب خدا کو کوئی قبول کر لے تو اس کے ماں باپ کی طرف سے، اس کے ماحول کی طرف سے اس پر بہت دباؤ
ڈالا جاتا ہے کہ تم کیا بن گئے ہو اور اس سے معاشرتی تعلقات اکثر اوقات کاٹ لئے جاتے ہیں۔بہت کم ایسی
مثالیں ہیں جہاں خاندان نے اپنی معاشرتی تعلقات کو جاری رکھا۔اللہ ان کو جزا دے۔مگر کثرت کے ساتھ
سب نواحمدی مجھے بتاتے ہیں کہ ان کو اپنے ماحول، اپنے خاندان کی طرف سے
عملاً علیحدہ کر دیا گیا ہے اور وہ
محبت
کا تعلق جاری نہیں رہا۔پس یہ بھی مہاجر ہیں۔صرف پاکستان سے آنے والے مہاجر نہیں ہیں یہ سارے اپنی اپنی قوموں سے
جو احمدیت میں داخل ہورہے ہیں یہ مہاجرین ہیں ان کا آپ پر حق ہے اس حق کو آپ ہی نے پورا کرنا ہے پس
آپ کی ہجرت کا خیال اللہ نے کیا، اس احسان کا شکر یہ ادا کرنے کے لئے جو اللہ کے نام پر مہاجر بنے ہوئے
ہیں ان کی ہجرت کا خیال کریں، ان کی تربیت کریں، ان کو نمازیں سکھائیں۔اس کام پر جتنا وقت دے سکتے
ہیں وہ دینے کی کوشش کریں۔اگر یہ سارے نئے آنے والے حقیقی نمازی بن جائیں تو وہ عظیم انقلاب جس
کی مدت سے ہم راہ دیکھ رہے ہیں۔وہ آپ کے دروازے کھٹکھٹانے لگے گا۔وہ کل کی بات نہیں رہے گی

مشعل راه جلد سوم
616
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
آج ہم اس کو اپنی آنکھوں سے رونما ہوتا دیکھ لیں گے۔اللہ کرے ایسا ہی ہو۔آئیے اب میرے ساتھ دعا
میں شامل ہوں۔۔۔دعا کے بعد حضور نے فرمایا:
ابھی بہت سے خدام نے رخصت ہو کر اپنی اپنی جماعتوں میں جانا ہے ایک یہ بھی وجہ تھی کہ میں نے اپنے
لئے ساڑھے سات تک کا وقت مقرر کیا تھا کیونکہ مجھے پتا ہے کہ بہت سے دور سے آنے والے خدام کی بسیں
وغیرہ تیار کھڑی ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنی اپنی جگہ واپس پہنچنا ہے۔اس لئے ان کو میں نے اپنی دعا میں شامل
کر لیا ہے آپ بھی دعائیں کرتے ہوئے واپس جائیں اللہ خیریت کی خبریں دکھائے ( آمین ) کسی کی طرف
سے ہمیں کوئی دکھ کی خبر نہ پہنچے خیریت سے آئے تھے خیریت سے رہے اور خیریت ہی سے واپس جائیں۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

آج 10 میں سے 10 باقی