خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
617
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرموده 5 جون 1998 ء
سلسلہ کے کارکنان ، ان کی حیثیت اور ان کا دائرہ کار
مثلاً معتمد اور اس کے فرائض
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات میں تکرار نہیں ، اصرار ہوا کرتا ہے
امراء۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ میرے لحاظ سے تو معتمد ہیں
دس ہزار صحابہ کو پہلی کتابوں میں ملائکہ لکھا ہے
اولوا الامر سے مراد جسمانی طور پر بادشاہ اور روحانی طور پر امام الزمان ہے
مجاہدات کی اس قدرضرورت نہیں جس قد را طاعت کی ضرورت ہے
جماعت کے سر پر خدا کا ہاتھ تب ہو گا جب وہ جماعت ہوگی
صحابہ کرام میں کسی قسم کی پھوٹ اور عداوت نہ تھی
صحابہ کی سی حالت اور وحدت کی ضرورت ہے
☆ ☆ ☆
ہے
مشعل راه جلد سوم
618
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
619
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد یہ آیت تلاوت فرمائی:-
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ
غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُوْنَ ) (التحريم:)
یہ سورۃ تحریم کی ساتویں آیت ہے جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا جو تر جمہ تفسیر صغیر میں درج ہے
وہ یہ ہے کہ اے مومنو! اپنے اہل کو بھی اور اپنی جانوں کو بھی دوزخ سے بچاؤ جس کا ایندھن خاص لوگ یعنی
کافر ہونگے اور اسی طرح پتھر جن سے بت بنے۔اس دوزخ پر ایسے ملائکہ مقرر ہیں جو کسی کی منت و سماجت
سننے والے نہیں بلکہ اپنے فرض کے ادا کرنے میں بڑے سخت ہیں اور اللہ نے ان کو جو حکم دیا ہے اس کی وہ
نافرمانی نہیں کرتے اور جو کچھ کہا جاتا ہے وہی کرتے ہیں۔یہ ترجمہ و تفسیر صغیر سے پیش کیا گیا ہے یہ تفسیری
ترجمہ ہے۔جہاں تک اس مضمون سے تعلق ہے جو آج میں نے آپ کے سامنے بیان کرنا ہے اس میں اس کے
بعض پہلو ، بعض ایسے الفاظ سے تعلق رکھتے ہیں جو اس آیت میں وضاحت کے ساتھ درج ہیں۔يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ
یہ
فرشتوں کی ایک صفت ہے اور آج کا میرا امضمون اسی صفت مَا يُؤْمَرُونَ سے تعلق رکھتا ہے۔ملمسلہ کے کارکنان اور ان کا دائرہ کار
اسلام میں دو طرح کی اصطلاحیں رائج ہیں۔ایک مامور کی اور ایک اولوالامر یا ذوالامر کی۔مامور
ہمیشہ فرشتوں سے مشابہت رکھتے ہوئے وہی کچھ کرتا ہے جس کا اس کو حکم دیا گیا ہے، اُس سے ہٹ کر اپنی
طرف سے کوئی بات نہیں کر سکتا مگر بعض لوگ صرف مامور ہوتے ہیں اور بعض مامور بھی اور اولوا الا مر بھی۔یعنی مامور ہونے کے لحاظ سے جو کچھ کہا جائے وہی کر سکتے ہیں اس سے زائد یا کم نہیں کرتے اور اولوا الامر
620
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہونے کے لحاظ سے وہ حکم بھی دیتے ہیں اور حکم کا دائرہ مامور کے دائرے کے اندر ہوا کرتا ہے لیکن انہیں حکم
دینے کا اختیا ر ہے ہر موقع پر وہ اپنی سوچ کے مطابق حکم دے سکتے ہیں۔اسی طرح دنیا دار اولوالامر کا حال ہے ان کو بھی ایک دائرے میں محدود ہو کر اپنے حکم کو جاری کرنا
چاہیے جو قوانین کا دائرہ ہے، جو ان لوگوں کی توقعات کا دائرہ ہے جنہوں نے ان کو ووٹ دیئے اور اس نسبت
سے وہ مامور ہوئے لیکن اپنی ماموریت کی حیثیت کو بھول جاتے ہیں اور اولو الا مر بنتے ہیں اور ان لوگوں کو
اپنی مرضی کے مطابق حکم دیتے ہیں۔یہ دنیا داروں کا حال ہے۔مگر جہاں تک ان کے اولوالا مر ہونے کا تعلق
ہے اس سے انکار نہیں اور جب تک وہ اولوا الا مر رہتے ہیں ان کی اطاعت کرنی ضروری سمجھی جاتی ہے۔معتمد کے فرائض
یہ ساری بخشیں نظام جماعت سے تعلق رکھنے والی بحثیں ہیں۔آج میں اس نیت سے ان بحثوں کو چھیٹر
رہا ہوں کہ بعض دفعہ ضرورت پڑتی ہے کہ سلسلے کے کارکنوں کو ان کی حیثیت ، ان کے دائرہ کار کے متعلق اچھی
طرح وضاحت سے سمجھایا جائے۔میں نے محسوس کیا ہے کہ بعض لوگ مثلاً معتمد جن کا فریضہ ایک جماعت
میں معتمد کا ہے وہ لوگ بعض دفعہ ذوالا مر بھی بننے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ ذوالا مرا میر ہے اور معتمد
ذ والا مر
نہیں ہے۔امیر مامور بھی ہے یعنی ایک لحاظ سے معتمد بھی ہے لیکن امر دینے کا اختیار بھی رکھتا ہے۔اسی
طرح سلسلے کے تمام عہدے جو کسی بھی تنظیم سے تعلق رکھتے ہوں جماعتی تنظیم سے یا ذیلی تنظیموں سے
سب میں یہ دوسلسلے ساتھ ساتھ جاری ہیں۔ہر چھوٹے سے چھوٹے دائرے میں مثلاً خدام الاحمدیہ کا چھوٹا
دائرہ ہے اس کے اندر جو بہت چھوٹے دائرے مقامی جماعتوں سے یا خدام کی مجالس سے تعلق رکھتے ہیں
ان میں سے بھی ایک معتمد ہوا کرتا ہے اور ایک زعیم بھی ہوتا ہے۔معتمد کو اپنی طرف سے کوئی حکم جاری کرنے
کا کسی دائرے میں بھی اختیار نہیں۔وہ صرف کان ہوتا ہے جو اپنے ذوالا مر کی طرف لگے رہتے ہیں ، جو کچھ
اس کو کہا جائے بعینہ وہی کام کرتا ہے۔اگر وہ اپنی طرف سے کوئی حکم جاری کرے گا تو وہ معتمد ہی نہیں رہے
گا۔وہ فرشتوں کے قریب ترین ہے تو اپنی اس حیثیت سے کیوں خوش نہیں ہوتا کہ میں فرشتہ ہوں۔خدا کے
فرشتے بھی تو مامور ہوا کرتے ہیں ذوالا مر نہیں ہوا کرتے۔سارے قرآن میں کہیں بھی فرشتوں کو ذ والا مرنہیں فرمایا گیا، مامور ہیں اور اپنے دائرہ کام میں بعینہ
وہی فرائض سرانجام دیتے ہیں جن کا حکم دیا گیا ہے۔ان احکامات میں سے جب وہ کوئی حکم لوگوں تک
621
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
پہنچاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اللہ کے اذن سے ہم یہ حکم پہنچا رہے ہیں اور اس میں کوئی استثناء نہیں۔ہمیشہ
فرشتے جو بات پہنچاتے ہیں وہ اپنی طرف سے نہیں بلکہ اس وضاحت کے ساتھ پہنچاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
ہمیں اس بات پر مامور فرمایا ہے کہ ہم آپ تک یہ پیغام پہنچا دیں۔بعینہ یہی کام معتمد کا ہے۔جب بھی وہ
کسی مجلس کو یا کسی فرد واحد کو یہ حکم دیتا ہے کہ تم نے یہ کام کرنا ہے اگر وہ یہ حوالہ نہیں دیتا کہ میرے افسر بالا کی
طرف سے میں اس بات پر مامور ہوں کہ تم تک یہ حکم پہنچاؤں تو اس کے حکم کی کوڑی کی بھی حیثیت نہیں۔جماعتیں یا مجالس اس کو کلیتہ نظر انداز کر سکتی ہیں کیونکہ وہ معتمد تو ہے لیکن ذوالا مر نہیں۔اگر کسی ذوالا مر کا
پیغام اس نے پہنچانا ہے تو اس کو لازم ہے کہ وضاحت کرے کہ یہ حکم میر انہیں ، میں اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا
بلکہ جس کے تابع ہوں اس نے یہ حکم مجھے آپ تک پہنچانے کے لئے مامور کیا ہے۔اگر اس نظام کو جو ساری کائنات کا نظام ہے اور اسی طرح پر جاری و ساری ہے جماعت احمد یہ
اچھی طرح ذہن نشین کرلے تو کسی معتمد کے لئے اس میں سبکی کا بھی کوئی سوال نہیں کہ میری سبکی ہو گئی ،
میں تو حکم دے ہی نہیں سکتا۔سارے فرشتوں کی سیکی ہوگی تو اس کی سبکی ہوگی۔جتنے خدا کے فرشتے ہیں وہ معتمد
ہی ہیں۔پس اپنی ذات میں مگن ہوا اور شکر کرو اور خدا کا جس حد تک احسان کا تصور باندھو اتنا ہی تمہارے
لئے بہتر ہے۔اللہ کا احسان ہے کہ اس نے تمہیں اس قابل سمجھا، تمہیں ایک ایسا مقام عطا فرمایا جس میں
کامل یقین ہے کہ تم اس مقام سے سرمو بھی فرق نہیں کرتے۔اتنا بڑا اعزاز اور اس کو انسان سمجھے کہ میری سیکی
ہوگئی ہے یہ تو بہت ہی بے وقوفی ہوگی۔ایسا شخص جو اس کو کی سمجھتا ہے وہ اس لائق ہی نہیں ہے کہ اسے معتمد
بنایا جائے۔اب میں قرآن کریم کی اس آیت کی روشنی میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے بعض
اقتباسات آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ان اقتباسات سے معاملہ بالکل کھل جاتا ہے اور وہی مضمون حیرت
انگیز طور پر ساری کائنات میں جاری ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جب میں نے
اس آیت کے اس پہلو سے متعلق راہنمائی چاہی، یعنی ان معنوں میں کہ آپ کی متعلقہ تحریرات کا مطالعہ کیا ،
مجھے یقین تھا کہ انتہائی تفصیل کے ساتھ اور باریکی کے ساتھ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اس موضوع پر روشنی ڈالی ہوگی، میں دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ تمام نظام جسم کو بھی آپ زیر بحث لائے ہیں،
دنیاوی طاقتوں اور سیاسی طاقتوں کے جو اولوا الامر ہیں ان کو بھی زیر بحث لائے ہیں، دینی ذوالا مر کو بھی زیر
بحث لائے ہیں، فرشتوں کو بھی اور انسانوں کو بھی اور ان کے متوازی کردار تمام زیر بحث لاکر ایک پہلو بھی
مشعل راه جلد سوم
622
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
اس مضمون کا آپ نے باقی نہیں چھوڑا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر میں تکرار نہیں اصرار ہوتا ہے
تحریریں تو دو تین چنی ہیں ، میں نے اور بھی بہت سی تھیں جن کے متعلق زیادہ تفصیل سے مجھے بات
کرنی پڑنی تھی کیونکہ سننے والے سمجھتے ہیں کہ یہاں تکرار ہے حالانکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی تحریرات میں تکرار نہیں، اصرار ہوا کرتا ہے اور ہر مضمون کو جب ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ
بیان فرماتے ہیں تو کوئی نہ کوئی ضرور نیا پہلو ہوتا ہے جس پر غور کر کے سمجھ آتی ہے اور اسے سمجھانے کے لئے
بھی وقت چاہیے۔پس آج کا خطبہ میں نے چھوٹا کرنے کی کوشش کی ہے ہوسکتا ہے زیادہ ہی چھوٹا ہو گیا ہو مگر
کوشش یہی ہے کہ تھوڑے وقت میں زیادہ باتیں آپ کو سمجھالوں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے حوالے سے سمجھاؤں۔الحکم جلد ۵ اور نمبر ۳۰، ۱۷ اگست ۱۹۰۱ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی یہ تحریر شائع ہوئی
ہے۔” دس ہزار صحابہ کو پہلی کتابوں میں ملائکہ لکھا ہے اور حقیقت میں ان کی شان ملائکہ ہی
کی تھی۔انسانی قوی بھی ایک طرح ملائکہ کا ہی درجہ رکھتے ہیں کیونکہ جیسے ملائکہ کی شان ہے کہ
يَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُونَ وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے۔اسی طرح پر انسانی قومی کا
خاصہ ہے کہ جو حکم ان کو دیا جاتا ہے اس
کی تعمیل کرتے ہیں۔ایسا ہی تمام قومی اور جوارح حکم
انسانی کے نیچے ہیں۔اب یہ تحریرہ بہت ہی لطیف مضمون
کو بیان کر رہی ہے۔دس ہزار صحابہ کا ملائکہ ہونا ان معنوں میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر حکم کی پوری طرح تعمیل
کرتے تھے، اس سے مضمون شروع کر کے تو جسمانی قوی کی بات شروع کر دی۔یہ وہ بحث ہے جس کو بہت
بڑے بڑے سائنسدانوں نے ، جن کا دماغ اور جسم کے باہمی رابطے سے تعلق ہے جو اس مضمون پر غور کرتے
ہیں ، انہوں نے بیان کیا ہے اور آج ہی میں ایک کتاب پڑھ رہا تھا اس میں یہی مضمون تھا، یعنی کوشش تھی اس
شخص کی کہ اس کو سمجھ سکے اگر چہ سمجھ نہیں سکا، کیونکہ یہ مضمون ایسا ہے جو قرآن کریم جاننے والا ہی سمجھ سکتا
ہے۔بہر حال ماحصل ساری تحقیق کا یہ ہے کہ دماغ کے اندر کوئی آمر حکم دینے والا موجود ہے اور تمام نظام
623
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
جسمانی سو فیصد اس حکم کی تعمیل پر مجبور ہے۔بیماری اس کو کہتے ہیں کہ حکم ہوا اور عمل نہ ہو جہاں یہ واقعہ ہوا
وہاں بیماری شروع ہوگئی۔سارا نظام جسمانی بے کار ہو کر رہ جاتا ہے اگر وہ آمر جود ماغ میں خدا نے بٹھایا
ہوا ہے اس کے ماتحت اس کی باتوں پر عمل نہ کریں اور اس کی باتوں کا سارے نظام جسمانی تک پہنچانے کا
نظام اتنا باریک ہے اور اتنا تفصیلی ہے کہ اگر کہا جائے کہ ارب ہا ارب واسطے بیچ میں موجود ہیں اور ان میں
سے ہر واسطے کی تفصیل موجود ہے تو یہ مبالغہ نہیں ہے، یہ کم ہوگا۔جتنا بھی مطالعہ آپ کر کے دیکھ لیں، میں
نے بہت مطالعہ کر کے تفصیل سے اس مضمون
کو سمجھنے کی کوشش کی ہے یعنی سائنس دان کی زبان سے، بالآخر
اس نتیجہ پر پہنچا کہ سائنس دان تفصیل تو بیان کر دیتے ہیں مگر وجوہات کہ کیوں ایسا ہو رہا ہے، کیوں ایک
با ربط نظام ہے جو کائنات کے نظام کی طرح با ربط ہے ، کیوں ایسا ہوا ہے یہ بیان نہیں کرسکتا۔یہ جانتے ہیں
کہ اگر دماغ کے اندر جو اولوالامر بیٹھا ہوا ہے وہ سارا جسم جو مامور ہے اس کو فرشتوں کی طرح اس کی تعمیل
کرنی چاہیے اگر وہ تعمیل سے کسی ایک جگہ بھی، ایک معمولی سے حصے میں بھی محروم رہ جائے گا تو سارا نظام تباہ
ہوسکتا ہے۔اب بعض لوگ ایسے فالج کا شکار ہو جاتے ہیں کہ صرف دماغ کام کر رہا ہے اور سارا دھڑ کلیتہ
مفلوج ہے تو کیا چیز ہے وہ۔صرف اس رابطے کی کمی ہے جو خدا تعالیٰ نے قائم فرمایا لیکن مامور کو آمر حکم دے
رہا ہے اور اس کو آواز ہی نہیں پہنچ رہی یا اس کی پرواہ نہیں کر رہا جس کے نتیجے میں کلدیہ تمام نظام مفلوج ہو کے
رہ جاتا ہے۔ایک چھوٹے سے رابطے کی کہیں کمی واقعہ ہوئی ہے۔یہی حال جماعت کا ہے۔اگر معتمد جس کو حکم دیا جاتا ہے آگے اس حکم کو جماعت کو نہ پہنچائے تو ساری جماعت مفلوج ہو
جائے گی اور یہ خرابیاں میں نے بہت جگہ دیکھی ہیں۔کئی دفعہ سمجھانا پڑتا ہے کہ آپ سے جو کچھ کہا گیا ہے،
امراء ہوں یا جو بھی ہوں وہ میرے لحاظ سے تو معتمد ہیں، ان کو میں بارہا سمجھا تا ہوں کہ خدا کے واسطے جو
کچھ کہا گیا ہے اس کو ضرور ان تک پہنچائیں جن کی خاطر کہا گیا ہے لیکن غفلت ہو جاتی ہے اور تفصیل سے الا
سب تک یہ بات نہیں پہنچائی جاتی جن تک یہ بات پہنچائی جانی ضروری ہے اور نتیجہ ایک فالج کا سا منظر
دکھائی دیتا ہے جو نظام، جسم یا نظام جسمانی کی مجھ سے مشابہت رکھتا ہے۔پس دیکھیں حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر کتنی باریک اور کتنی لطیف ہے۔اگر اس کی تفاصیل میں میں جاؤں تو ایک گھنٹے
کا خطبہ بھی بہت چھوٹا ہو جائے گا، کئی گھنٹوں کے خطبے بھی چھوٹے ہونگے۔جس حد تک میں نے اس مضمون
کو سائنسی نقطہ نگاہ سے سمجھا ہے مجھے لمبا عرصہ درکار ہے کہ میں اس کی تمام تفاصیل جس حد تک مجھے علم ہے ، ہر
تفصیل کا تو مجھے علم ہی نہیں ہے، جو تھوڑا سا مجھے علم ہے اس کو اگر باریکی سے سمجھنے کی کوشش کروں اور خاص
624
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
طور پر یہ ذہن میں رہے کہ بہت سے ہمارے سننے والے ان پڑھ بھی ہیں، بہت محدود علم رکھنے والے بھی
ہیں، تو اتنی زیادہ مجھے محنت بھی درکار ہو گی ان کو سمجھانے کے لئے اتنا زیادہ وقت بھی چاہیے ہوگا۔تو یہی وجہ
ہے کہ میں نے کہا تھا کہ میں نے کوشش کی تھی کہ وقت تھوڑا لوں۔میں تھوڑے وقت میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی صرف چند تحریرات پڑھ کر سناؤں کیونکہ ہر تحریر کا مضمون کھولا جائے تو بہت لمبا وقت درکار ہے۔بہر حال اب دیکھیں اس عبارت کی شان۔دس ہزار صحابہ کو پہلی کتابوں میں ملائکہ لکھا ہے“۔رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جو دس ہزار قد وی آپ کو عطا کئے گئے تھے ان کو پرانی کتابوں میں قدوسی
بھی لکھا ہے یعنی وہ خدا کی طرف سے پاک شدہ تھے اور ملائکہ بھی لکھا ہوا ہے۔یہی حالت ملائکہ کی آپ میں
میں دیکھنی چاہتا ہوں اس کے سوا تو جماعت بن ہی نہیں سکتی۔اور اس
کی تفصیل کو سمجھائے بغیر اتنی بات تو
میں آپ کو سمجھا سکتا ہوں کہ نظام انسانی میں سے کچھ بھی اگر حصہ مفلوج ہو جائے تو ساری عمر کے روگ لگ
جاتے ہیں۔اتنی بات تو ہر ان پڑھ بھی سمجھ سکتا ہے۔وہ نہیں جانتا کہ اس کو کیا ہوا ہے، کہاں کوئی کل ٹیڑھی
ہوئی ہے
مگر یہ جانتا ہے کہ ایک ہی بیماری نے سارے جسم کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، کہیں کا نہیں چھوڑا اس
کو۔تو اگر ایک بھی بیماری جماعت میں کہیں لگ جائے تو اندازہ کریں کہ پھر باقی جماعت کا کیا حال ہوگا۔ہر
بیماری سے پر ہیز ضروری ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں یہ زور دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے اتنے احکام ہیں
ان میں سے ہر حکم پر عمل ضروری ہے کسی کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے ، یہ مراد ہے اس سے۔ہرگز یہ مراد نہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک ساری جماعت اتنے اعلیٰ درجے تک پہنچ چکی ہے کہ ہر حکم پر
پوری طرح ایمان بھی رکھتی ہے اور عمل بھی کرتی ہے مگر اگر عمل نہیں کرتی لیکن خدا کا خوف رکھتی ہے، اگر ڈرتی
ہے کہ میرے عمل میں کمی کے نتیجے میں مجھے نقصان نہ پہنچ جائے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے عمل کی کمزوری
سے جماعت کو نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔یہ وہی خوف ہے جس کو تقومی کہتے ہیں۔پس اس بیماری کا علاج
بھی تقویٰ ہے۔کمزوریاں تو بے شمار ہیں جن میں ہم مبتلا ہیں اس کے باوجود نظام جماعت کی حفاظت کی
خاطر لازم ہے کہ انسان اپنی کمزوریوں سے ڈرتا رہے اور اللہ کے حضور یہ عرض کرتا رہے کہ ان کمزوریوں کا
بداثر جو دوسروں پر پڑ سکتا ہے اور قانون قدرت کے طور پر پڑنا چاہیے، مجھے اس سے محفوظ رکھ اور میں دشمن
کے لئے ابتلاء کا موجب نہ بنوں۔حضرت مسیح علیہ السلام نے اسی مضمون کو اس طرح بیان
فرمایا ہے کہ اگر کسی
شخص کی وجہ سے کوئی ٹھوکر کھا جائے تو بہتر تھا کہ وہ شخص پیدا ہی نہ ہوتا کیونکہ اس نے بڑا جرم کمایا ہے۔پس
625
مشعل راه جلد سوم
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
کمزوری کے باوجود اعمال کی اس حد تک حفاظت کرنا کہ وہ دوسرے جسم کے حصے پر یعنی جماعت پر اثر انداز
نہ ہوں یہ انتہائی ضروری ہے اور یہ بھی ہو گا جب آپ اولوالامر کے احکامات کو نظر انداز کریں گے اور تخفیف
کی نظر سے دیکھیں گے۔اولوا الامر سے مراد
اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولوا الامر کے متعلق دیگر تحریرات میں سے بعض حصے آپ
کے سامنے پیش کرتا ہوں ، یعنی اس وقت مسلسل تحریر نہیں پیش کر سکتا کیونکہ مضمون بہت لمبا ہو جائے گا مگر بعض
حصے میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔اولوا الامر سے مراد جسمانی طور پر بادشاہ اور روحانی طور پر امام الزمان ہے“۔یہ فرق بھی پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔روحانی طور پر امام الزمان اولوا الامر ہے لیکن مادی لحاظ سے اور
جسمانی لحاظ سے بادشاہ بھی اولی الامر ہے۔اور جسمانی طور پر جو شخص ہمارے مقاصد کا مخالف نہ ہو اور اس سے مذہبی فائدہ ہمیں
حاصل ہو سکے وہ ہم میں سے ہے۔( ضرورة الامام صفحه ۲۳)
تو یہ خیال کہ اولوا الا مر صرف روحانی نظام کا بادشاہ ہے۔یعنی ہمارے نقطہ نگاہ سے حضرت اقدس محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور جسمانی لحاظ سے اس کے سوا کوئی ہم پر اولوا الا مرنہیں ہے یہ خیال غلط
ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہی کے فہم قرآن کے نتیجے میں جس سے بہتر فہم قرآن ممکن ہی نہیں
ہر بادشاہ، ہر سیاسی قوم کا راہنما جو حکم ہو جائے ، جس کو وہ مقام حاصل ہو جائے کہ ساری قوم کو اس کی بات
ماننا ضروری ہو وہ اولوالامر ہے اور اس کی اطاعت فرض ہے خواہ وہ دماغی لحاظ سے کیسا ہی ہو، خواہ وہ عقلی لحاظ
سے ایک پاگل دکھائی دے، خواہ وہ روحانی لحاظ سے انتہائی ظالم اور حد سے گزرنے والا ہو۔ان تمام امور کا
حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ایک ایک کر کے تذکرہ فرمایا ہے تا کہ کسی کو بہانہ
ہاتھ نہ آئے کہ ایسا اولوالامر ہو تو ہم کیسے اطاعت کریں گے۔فرمایا ہر صورت میں اطاعت کرنی ہے۔صرف
ایک صورت ہے کہ اس کی اطاعت سے آپ باہر نکل جائیں کہ اگر روحانی بادشاہ کا حکم اس سے متضاد ہوا اور
بیک وقت روحانی بادشاہ کے احکام کے دائرے میں رہتے ہوئے اس پر عمل ممکن نہ ہو تو پھر حضرت رسول
اللہ
626
مشعل راه جلد سوم
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے جو آپ کو سمجھا اس کی رو سے وقتی طور پر
ایسی صورتوں میں اس اولوالامر کی طرف رجوع کرو جو روحانی اولوا الامر ہے کیونکہ اصل وہی ہے اور دنیاوی
اولوا الامر کو چھوڑ دو۔یہ مضمون میں نے پہلے بھی بارہا سمجھایا ہے اور اب پھر نظام جماعت کے حوالے سے دوبارہ ضرورت
ہے یعنی دنیا میں احمدیوں کو جو حکومتوں کے سامنے مسائل پیش ہوتے ہیں وہ ایک الگ مسئلہ ہے۔میں یہ
سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہر جماعت کے دائرے میں کوئی شخص بھی یہ سوال
اٹھا سکتا ہے کہ یہ میرا اولوالامر
تھوڑے دائرے میں ہے خلیفہ وقت میرا اولی الامر زیادہ وسیع دائرے میں ہے اُس کے حکم کو یہ شخص ٹال رہا
ہے اس لئے میں اس کی بات نہیں مانتا۔اگر یہ سلسلہ شروع ہو جائے تو فساد کا ایک ایسا دروازہ کھل جائے گا جو
کبھی بھی بند نہیں ہوسکتا۔یہاں جا کر لوگوں کا دماغ کنفیوژ ہو جاتا ہے۔وہ بار یک فرق کرنے کی صلاحیت
نہیں رکھتے۔یہی وجہ ہے کہ یہ مضمون اگر چہ میں پہلے بھی کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں مگر پھر مجھے نظام جماعت کی
خاطر اسے بیان کرنا ضروری ہے۔اگر کوئی شخص صاحب امر ہونے کی وجہ سے کسی کو کہتا ہے کہ نماز چھوڑ دو تو وہاں اس کے ذرہ بھی تر درد کی
گنجائش نہیں۔وہ کہے جاؤ اپنے گھر بیٹھو تم اولوا الامر ہو اس دائرے کے اندر جو قرآن کے دائرے کے اندر
ہے اور رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات کے دائرے کے اندر ہے اور اس دائرے میں فرائض میں
فرائض کا ترک ناممکن ہے لیکن فرائض سے کم کے جو ترک ہیں وہ ممکن بھی ہو سکتے ہیں۔یہ فرق نہ سمجھنے کی وجہ
سے سارا فساد برپا ہوتا ہے۔فرائض کا ترک بالکل واضح ہے وہ محکمات میں سے ہے کوئی دنیا میں اختیار نہیں
رکھتا کہ ان محکمات کو تبدیل کر سکے۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تو کوئی وہم و گمان
بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ آپ محکمات کو نظر انداز کریں گے مگر دنیا والے جو محکمات کو نظر انداز کرتے بھی ہوں
وہ اس کا حکم نہیں دے سکتے۔یہ بھی عجیب بات ہے کہ بعض لوگ خود محکمات کو نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں۔یہ گناہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے نزدیک ان کا شخصی گناہ ہے لیکن اگر وہ دوسروں کو کہہ دیں کہ یہ چھوڑ دو تو یہ بہت بڑا گناہ بن
جاتا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کے اوپر حاکم بنے والی بات ہے۔ایک حکم کی آپ تعمیل نہ کر سکیں اور بجز اور شرم ہو اور
حیا ہو۔یہ گناہ ایک انفرادی گناہ ہے لیکن اگر اس قدر جسارت کریں کہ دوسرے کو وہ حکم دیں جو حکم دینا آپ
کے اختیار میں نہیں ہے تو یہ ایک بہت بڑا گناہ ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو
مشعل راه جلد سوم
627
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
اولوا الامر کی بحث اٹھائی ہے اس کے بہت سے پہلو چھوڑتے ہوئے اب میں اس بحث کو لیتا ہوں جو جماعتی
نظام سے گہرا تعلق رکھنے والی ہے۔اطاعت کی افادیت
اطاعت ایک ایسی چیز ہے کہ اگر بچے دل سے اختیار کی جائے تو دل میں ایک نور اور
روح میں ایک لذت اور روشنی آتی ہے“۔اب اولوالامر کے مقابل پر اطاعت کا مضمون ہے۔فرمایا:-
اگر سچے دل سے اطاعت کی جائے ، تو دل میں ایک نور اور روح میں ایک لذت اور
روشنی آتی ہے۔یہ مضمون اطاعت کرنے والے کے سوا کوئی سمجھ نہیں سکتا۔ان شرائط کے ساتھ جو میں نے بیان کی
ہیں اگر کوئی کسی اولوا الامر کی اطاعت کرتا ہے تو خواہ وہ چھوٹا سا انسان ہی ہواس کے دل میں ایک عظمت پیدا
ہو جاتی ہے، ایک کشادگی پیدا ہوتی ہے۔وہ جانتا ہے کہ دنیا کے لحاظ سے میں بڑا ہوں لیکن اس کی اطاعت
اس لئے کر رہا ہوں کہ اللہ نے فرمایا ہے۔اس کی اطاعت اس لئے کر رہا ہوں کہ جس نے مجھ تک پیغام پہنچایا
اس نے اللہ کا پیغام پہنچایا۔اس وقت اس کا جھکنا اس کی عظمت کی دلیل ہوگی اور اس کو محسوس ہوگا کہ میں اللہ
تعالیٰ کے فضل سے اس ابتلاء میں کامیاب ہو گیا ہوں۔اس وجہ سے وہ نور اور روح کو ایک لذت آتی ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا
ہے اُس کی بنیادی وجہ یہ ہے۔لوگ مجاہدے کرتے ہیں بعض عمریں گنوا دیتے ہیں مجاہدوں میں، فرمایا مجاہدات کی اتنی ضرورت نہیں
ہے، اطاعت کی ضرورت ہے۔اطاعت سے انقلاب عظیم برپا ہو سکتے ہیں۔مجاہدات سے ایک شخص کو خیال
ہو سکتا ہے میں جسم کما رہا ہوں یا میری روح کو پرورش مل رہی ہے لیکن اس سے ساری دنیا کو کوئی فائدہ نہیں
پہنچے گا۔فرمایا : -
مجاہدات کی اس قدر ضرورت نہیں ہے جس قدر اطاعت کی ضرورت ہے مگر ہاں یہ
شرط ہے کہ کچی اطاعت ہو اور یہی ایک مشکل امر ہے“۔
مشعل راه جلد سوم
628
اطاعت کی ضرورت ہے مگر سچی اطاعت کا ہونا ایک مشکل امر
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
اطاعت میں اپنی ہوائے نفس کو ذبح کر دینا ضروری ہوتا ہے۔دل کی تمناؤں کو اور دل کی خواہش کو ذبح کرنا پڑتا ہے جو ایک بہت مشکل امر ہے۔”بدوں اس کے اطاعت ہو نہیں سکتی اور ہوائے نفس ہی ایک ایسی چیز ہے جو بڑے
بڑے موحدوں کے قلب میں بھی بت بن سکتی ہے۔اور بڑے بڑے تو حید کے دعوے کرنے والوں کے سینوں کے اندر بت رکھے ہوئے ہیں اور وہ بت
کیا ہے، ہوائے نفس۔دل کی خواہش کو اللہ کے احکام پر جان بوجھ کر ترجیح دینا یہ تو سراسر واضح شرک ہے اور
اطاعت نہ کرنے پر شرم محسوس کرنا اور حیاء محسوس کرنا اور استغفار میں
مبتلا ہونا اور رونا اور گریہ وزاری اختیار
کرنا یہ واضح شرک نہیں ہے۔یہ نفس انسانی کی کمزوریاں ہیں جو اگر نظرانداز کر دی جائیں تو رفتہ رفتہ شرک
میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ بات بڑے غور سے سنیں۔فرماتے ہیں:۔” ہوائے نفس ہی ایک ایسی چیز ہے جو بڑے بڑے موحدوں کے قلب میں بھی بُت بن
سکتی ہے۔دیکھنے میں بڑے تو حید پرست ہو نگے مگر ان کے دلوں میں بہت آباد ہیں۔صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین پر کیا فضل تھا اور وہ کس قدر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کی اطاعت میں فنا شدہ قوم تھی۔فنا شدہ کا مطلب ہے دل سے ہوائے نفس کو مٹا دیا تھا۔” یہ سچی بات ہے کہ کوئی قوم ، قوم نہیں کہلا سکتی اور ان میں ملتیت اور یگانگت کی روح
نہیں پھونکی جاتی جب تک کہ وہ فرمانبرداری کے اصول کو اختیار نہ کرے۔اس لئے معتمد ہو یا معتمد کو حکم دینے والا ہو دونوں صورتوں میں فرمانبرداری دونوں پر لازم ہے۔ایک پر اس پہلو سے لازم ہے کہ جس بات پر وہ مامور ہے اسی کا حکم دے اس سے زائد نہ دے اور وقت پر جو
فیصلہ کرنا ہوا اپنی سوچ کے مطابق کرے مگر کوشش یہی ہو کہ جو عمومی ہدایتیں ہیں ان کے تابع رہنا ہے۔معتمد کو
یہ اختیار نہیں کہ وقت پر کوئی حکم بھی دے سکے۔اُس نے صرف اسی کی اطاعت کرنی ہے جو اس کو کہہ دیا گیا
اس کے دائرے میں محدود ہو چکا ہے اس سے آگے نہیں بڑھ سکتا ، اسے کم نہیں کر سکتا۔جیسا کہ فرشتوں کے