خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

629
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
متعلق اللہ فرماتا ہے نہ وہ زیادہ کر سکتے ہیں نہ وہ کم کر سکتے ہیں بعینہ وہی کرنا ہوگا جو ان کو کہا گیا ہے۔کمی اور
زیادہ کے مواقع دوسرے اولوالامر کے لئے ضرور پیدا ہوتے رہتے ہیں کیونکہ صورت حال بدلنے کے نتیجے
میں موقع پر ایک صاحب امر کی ضرورت پڑتی ہے۔وہ موقع پر جو فیصلہ کرے گا اس کا وہ ذمہ دار ہوگا۔صحابہ
کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اس بات کی بہت احتیاط کرتے تھے اور کبھی موقع کا فیصلہ کرنا پڑے اور یا د نہ ہو
کہ رسول اللہ علیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بارے میں کیا چاہتے ہیں اور کیا فرما چکے ہیں تو پھر اپنی فطرت
کے اندر جو اطاعت نے ایک یگانگت گھول دی ہے اس سے فائدہ اٹھاتے تھے۔وہ یگانگت رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی ذات کے ساتھ تھی جو اطاعت کے نتیجے میں ان کی فطرت میں گھولی گئی تھی۔جب اس کے حوالے
سے فیصلہ کرتے تھے ضرور صحیح نکلتا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حاضر ہو کر جب پیش کرتے
تھے تو بعض صحابہ کہتے ہیں ساری عمر اتنی خوشی نہیں ہوتی تھی جتنی اس وقت ہوئی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہاں یہی میرا فیصلہ تھا، میں ہوتا تو یہی کرتا۔اندازہ کریں اس یگانگت سے کیا سرور حاصل ہوتا
ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :-
ایک نور اور روح میں ایک لذت اور روشنی آتی ہے۔اطاعت سے نور اور روشنی کا یہ مطلب ہے۔پھر فرماتے ہیں:۔وہ فنا شدہ قوم تھی۔یعنی اپنے دل کی تمام نفسانی خواہشات کو مٹا بیٹھے تھے۔فرماتے ہیں:۔کوئی قوم بھی اس میں یگانگت کی روح نہیں پھونکی جاتی جب تک وہ فرمانبرداری کے
اصول کو اختیار نہ کرے۔ادبار اور تنزل کے نشانات
یعنی اس وقت تک وہ قوم نہیں کہلا سکتی۔پھر اگلا فقرہ ہے۔اگر اختلاف رائے اور پھوٹ رہے تو پھر سمجھ لو کہ یہ ادبار اور تنزل کے نشانات ہیں“۔اللہ جماعت کو اد بار اور تنزل کے نشانات سے کلینتہ پاک رکھے لیکن یاد رکھیں جب آپ کی اختلاف
رائے کے نتیجے میں پھوٹ پیدا ہو جائے اور کچھ ٹولیاں کچھ کرنا چا ہیں، کچھ ٹولیاں کچھ کرنا چاہیں تو یہ پھر تنزل

مشعل راه جلد سوم
630
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
کا آغاز ہے جس کی کوئی حد نہیں ہے۔اسفل السافلین اس کی حد ہے۔سب سے زیادہ ذلیل مخلوق خدا کے نزدیک جو بھی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے لوگ جو اطاعت
سے محروم ہوتے ہیں وہ اسفل السافلین ہو جاتے ہیں۔گرتے گرتے آخری مقام تک جہاں تک انسان
گر سکتا ہے گرتے چلے جاتے ہیں۔یہ حال ان لوگوں کا ہے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
اطاعت کا دم تو بھر الیکن اپنی آراء کو فوقیت دے کر اپنے اندر بتوں پر بُت بناتے چلے گئے یہاں تک کہ ان کا
دل اس خانہ کعبہ کی طرح ہو گیا جو تو حید کا علمبر دار تھا لیکن بتوں سے بھرا پڑا تھا۔ایسے ہی یہ موحد ہیں جن کے
متعلق مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ بڑے سے بڑے موحد اور سینے بتوں سے بھرے ہوئے
ہیں۔پس ان بار یک باتوں پر نظر رکھیں اور ہر گز کسی بات
کو توفیق نہ دیں کہ وہ آپ کے دل میں جگہ بنالے
اور نشانی یہ ہے کہ اگر پھوٹ ہے جماعت میں افتراق ہے تو قطعی علامت ہے لازماً بت موجود ہیں۔وہاں
بت شکنی کی ضرورت ہے اور بعض بڑی بڑی اچھی جماعتوں میں بعض لوگ ایسے بتوں کی پوجا کرتے اور ان
کے پیغامات کو جماعت میں پھیلا کر افتراق پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ابھی کل ہی مجھے ایک فیصلہ کرنا
پڑا ایک جماعت کے متعلق جہاں بھری جماعت میں صرف چار ایسے افراد تھے جنہوں نے افتراق شروع کیا
ہوا تھا اور مجھتے تھے کہ ہم نیکی کی تعلیم دے رہے ہیں، ہم زیادہ بہتر سمجھتے ہیں لیکن جس طرح بھی وہ تعلیم دے
رہے تھے جو بھی کر رہے تھے وہ جانتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں دل پھٹے ہیں، اس کے نتیجے میں گروہ بندی
ہوئی ہے اور یہ پہچان بت پرستی کی پہچان ہے۔اگر گروہ بندی ہوئی ہے تو وہ لوگ لا زما ذمہ دار ہیں۔بظاہر وہ
تو حید کی تعلیم دے رہے ہیں لیکن دراصل شرک پھیلا رہے ہیں۔ادبار اور تنزل کے نشانات ہیں۔مسلمانوں کے ضعف اور تنزل کے منجملہ دیگر اسباب
کے باہم اختلاف اور اندرونی تنازعات بھی ہیں“۔اور بھی وجوہات ہیں تنزل کی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت ساری وجو ہات پیدا ہوئیں جس کے
نتیجے میں انہوں نے تنزل اختیار کیا مگر ایک وجہ جو بہت کڑی وجہ ہے وہ باہمی اختلاف تھے۔پس اگر اختلاف رائے کو چھوڑ دیں اور ایک کی اطاعت کریں جس کی اطاعت کا اللہ
تعالیٰ نے حکم دیا ہے پھر جس کام کو چاہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہوتا
ہے اس میں یہ تو سر ہے۔اللہ تعالیٰ توحید کو پسند فرماتا ہے اور یہ وحدت قائم نہیں ہو سکتی جب

مشعل راه جلد سوم
631
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
تک اطاعت نہ کی جاوے“۔جماعت کے سر پر خدا کا ہاتھ تب ہو گا جب وہ جماعت ہوگی اور جماعت ہو نہیں سکتی جب تک ایک
شخص کی اطاعت نہ کی جائے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مامور ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے۔پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں صحابہ بڑے بڑے اہل الرائے تھے“۔اب دیکھیں ان کی رائے کی کتنی طاقت تھی اور اس کو کس طرح مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑے
قوی دلائل سے ثابت کیا ہے۔یہ تو نہیں تھا کہ جو عرب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سر تسلیم خم کر بیٹھے
تھے اس وجہ سے تھے کہ نعوذ باللہ من ذالک بے وقوف تھے یا ان کی اپنی رائے کوئی نہیں تھی۔اس مضمون کو
چھیڑتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔بڑے اہل الرائے تھے خدا نے ان کی بناوٹ ایسی ہی رکھی تھی وہ اصول سیاست سے
بھی خوب واقف تھے کیونکہ آخر جب ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اور دیگر صحابہ کرام خلیفہ ہوئے اور ان میں سلطنت آئی تو انہوں نے جس خوبی اور انتظام کے
ساتھ سلطنت کے بار گراں کو سنبھالا ہے اس سے بخوبی معلوم ہوسکتا ہے کہ ان میں اہل الرائے
ہونے کی کیسی قابلیت تھی۔حضرت عمر فاروق ایک عظیم سیاستدان
حضرت عمر کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لگتا ہے کوئی رائے ہی نہیں اگر کوئی رائے دیتے تھے
تو بعض دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رائے اس کے اوپر غالب آکر یہ پھر ایک دم اپنی رائے کو مٹا دیا
کرتے تھے مگر اطاعت کی روح تھی۔جب صائب الرائے بنے ، جب خدا تعالیٰ نے حکومت نصیب کی تو
حضرت عمرؓ کے متعلق آج کے مفکرین بھی لکھتے ہیں کہ ایک بھی سیاسی غلطی نہیں کی آپ نے ، ساری زندگی
حکومت کی ہے۔سیاسی پہلو سے اگر ہم دیکھیں، مذہبی نقطہ نگاہ کو چھوڑ دیں جو اختلاف کا نقطہ نگاہ ہے، تو بعض
چوٹی کے مبصرین نے یہ لکھا ہے کہ عمر ایک ایسا خلیفہ ہے جس کے متعلق ہم پوری چھان بین کر لیں تو یہ بات
قطعی ہے کہ سیاست میں کبھی انہوں نے غلطی نہیں کی۔ایک عظیم سیاستدان تھے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دیکھیں انہی خلفاء کے حوالے سے جو عام آدمیوں کی طرح
چلتے پھرتے تھے فرما رہے ہیں یہ خیال مت کرو کہ وہ صائب الرائے نہیں تھے۔تم بھی صائب الرائے بنتے

مشعل راه جلد سوم
632
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
پھرتے ہو جو بعض دفعہ نظام کے خلاف سراٹھاتے ہو تمہیں کیا پتہ کہ تم سے بڑے بڑے صائب الرائے تھے
جو اولی الامر کے سامنے جھک گئے۔جہاں خدا نے اجازت دی وہاں پھر صائب الرائے ہونا جو ان کی
صلاحیت تھی یہ بہت چکی ہے لیکن اس سے پہلے نہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور تو ان کا یہ حال تھا کہ جہاں آپ نے فرمایا
اپنی تمام راؤں اور دانشوں کو اس کے سامنے حقیر سمجھا اور جو کچھ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا اس کو واجب الامر قرار دیا۔ان کی اطاعت میں گمشدگی کا یہ عالم تھا۔اطاعت میں گمشدگی
اب
دیکھیں کتنا پیارا محاورہ ہے۔اطاعت میں کلینہ گم ہو چکے تھے اور اتنا گم ہو چکے تھے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر فعل سے برکت حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔وہ سمجھتے تھے کہ یہ بھی اطاعت
ہے۔یہ مضمون حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کھولا ہے کہ جو بعض عجیب و غریب حرکتیں ہمیں اس
وقت دکھائی دیتی ہیں اس کی وجہ اطاعت تھی۔اتنے کامل مطیع ہو چکے تھے کہ جانتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا کوئی فعل کوئی حرکت بھی ایسی نہیں کہ اگر اس کو اپنانے کی کوشش کی جائے تو وہ بے فائدہ ہوگا۔ان کی اطاعت میں گمشدگی کا یہ عالم تھا کہ آپ کے وضو کے بقیہ پانی میں برکت
ڈھونڈتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے کسی نے بھی ان مضامین کو نہیں باندھا ہوا تھا۔بڑے
بڑے مقررین بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا عشق تھا لیکن وہ کیا عشق تھا اس کی کہنہ کیا
تھی یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرمارہے ہیں۔" آپ کے وضو کے بقیہ پانی میں برکت ڈھونڈ تے تھے اور آپ کے لب مبارک کو
متبرک سمجھتے تھے اور اگر ان میں یہ اطاعت، یہ تسلیم کا مادہ نہ ہوتا بلکہ ہر ایک اپنی ہی رائے کو
مقدم سمجھتا اور پھوٹ پڑ جاتی تو وہ اس قدر مراتب عالیہ کو نہ پاتے۔میرے نزدیک شیعہ،
سینیوں کے جھگڑوں کو چکا دینے کے لئے یہی ایک دلیل کافی ہے۔اب یہ دلیل کیسے بنی جب تک مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں سمجھیں گے نہیں آپ کو سمجھ
نہیں آئے گی۔فرماتے ہیں۔

مشعل راه جلد سوم
633
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
”میرے نزدیک سینیوں کے جھگڑوں کو چکا دینے کے لئے یہی ایک دلیل کافی ہے
کہ صحابہ کرام میں باہم کسی قسم کی پھوٹ اور عداوت نہ تھی کیونکہ ان کی ترقیاں اور
کامیابیاں اس امر پر دلالت کر رہی ہیں“۔وہ جو شیعہ کہ رہے ہیں کہ کوئی پھوٹ تھی یعنی حضرت علیؓ کے اختلافات تھے۔فرمایا اگر پھوٹ ہوتی تو
یہ ترقیات ہو ہی نہیں سکتی تھیں۔جو عظیم ترقیات خصوصا خلفائے راشدین کے زمانے میں نصیب ہوئی ہیں یہ
ظاہر کرتی ہیں کہ ان کا پھوٹ کا دعویٰ جھوٹا ہے۔پھوٹ ہو اور ترقیات ! یہ ہو ہی نہیں سکتا۔پس حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کیسی پختہ اور عمدہ دلیل لائے ہیں کہ میرے نزدیک تو یہی ایک دلیل کافی ہے۔مگر ان
کے لئے کافی ہے جو عقل رکھتے ہیں جو غور کرنے کی عادت رکھتے ہیں۔عامتہ الناس کے لئے پکی سے کی،
بڑی سے بڑی دلیل بھی پیش کریں تو سمجھ کچھ نہیں آتی۔عامتہ الناس کیا ان عامتہ الناس کے علماء تو ان سے بھی
زیادہ ناسمجھ ہیں۔دلیل کی بات ماننا تو ان کے نفس کی انا کے خلاف ہے۔جنہوں نے بے شمار انانیت کے
بت سینوں میں سجائے ہوئے ہوں یہ ہو کیسے سکتا ہے کہ وہ کسی دوسرے کے منہ سے دلیل کی بات سن کر اپنا
سرتسلیم خم کریں۔ناسمجھ مخالفوں نے کہا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلایا گیا مگر میں کہتا ہوں یہ سی نہیں
ہے۔اصل بات یہ ہے کہ دل کی نالیاں اطاعت کے پانی سے لبریز ہو کر بہن نکلی تھیں۔اب عام دلیل جو ہے وہ دلیل جو ہم سنتے آئے ہیں وہ نہیں دی جارہی۔ایک بالکل الگ دلیل ہے۔اصل بات یہ ہے کہ دل کی نالیاں اطاعت کے پانی سے لبریز ہو کر بہت نکلی تھیں۔یعنی رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی اطاعت سے جب دل کی نالیاں لبریز ہو گئیں اور بہت نکلیں تو اس سیلاب
کو دنیا میں روک ہی کوئی
نہیں سکتا تھا یہ مفہوم ہے۔یہ احمقانہ خیال ہے کہ پھر اس سیلاب کو کسی تلوار کی ضرورت ہے۔یہ اس اطاعت اور اتحاد کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے دوسرے دلوں کو تسخیر کر لیا“۔جب ایسی نالیاں بہت نکلیں، ایساFlood آ جائے جس کے نتیجے میں دل تسخیر ہور ہے ہوں تو تلوار کی کیا
ضرورت ہے، تلوار کا موقع کیا ہے۔میرا تو یہ مذہب ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرما رہے ہیں:۔میرا تو یہ مذہب ہے کہ وہ تلوار جوان کو اٹھانی پڑی وہ صرف اپنی حفاظت کے لئے تھی۔ورنہ اگر تلوار نہ اٹھاتے تو یقیناوہ زبان ہی سے دنیا کو فتح کر لیتے۔

مشعل راه جلد سوم
634
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
سخن کز دل
بروں
آید
لا
جرم
بر دل
یعنی وہ کلام جو دل سے نکل رہا ہو وہ بلاشبہ دل میں جا کر بیٹھ جایا کرتا ہے، دل سے نکلی بات دل پر اثر
کرتی ہے۔فرماتے ہیں:۔انہوں نے ایک صداقت اور حق کو قبول کیا تھا اور پھر سچے دل سے قبول کیا تھا۔ایک صداقت اور حق کو قبول
کیا تھا اور پھر سچے دل سے قبول کیا تھا اس میں کوئی تکلف
اور نمائش نہ تھی۔ان کا صدق ہی ان کی کامیابیوں کا ذریعہ ٹھہرا۔یہ سچی بات ہے کہ صادق
اپنے صدق کی تلوار ہی سے کام لیتا ہے“۔اس کو سچائی کی تلوار کے سواکسی تلوار کی ضرورت نہیں ہے۔ہوا تھا۔" آپ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل وصورت جس پر خدا پر بھروسہ کرنے کا نور چڑھا
اب جس کو ہم نور سمجھ رہے ہیں وہ دکھائی تو نور کی طرح دیتا ہے لیکن ہے کیا چیز؟ وہ تو کل علی اللہ کا نور
ہے جو شخص بات کرتے وقت جانتا ہو کہ خدا میرے ساتھ ہے اس کو جیسا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و
علی آلہ وسلم کو نور عطا ہوا تھا، حصہ رسدی تو کل کا نور ماتا ہے۔پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے
نور کو جسمانی ظاہر کرنے والے لوگوں کو کیا پتہ کہ نور کیا چیز ہوتی ہے۔جسمانی نور تو دنیا میں بظاہر بڑے بڑے
خوبصورت چہرے والوں کے چہروں پر دکھائی دینا چاہیے مگر اس نور میں کوئی حقیقت نہیں۔ایک بہت بڑا
فرق ہے جسمانی حسن کے نور میں اور اس نور میں جو اللہ عطا فرماتا ہے اور یہ فرق دیکھنا ہو تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی آنکھوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا چہرہ دیکھیں۔” آپ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شکل وصورت جس پر خدا پر بھروسہ کرنے کا
نور چڑھا ہوا تھا۔اب کوئی ادنی سی عقل رکھنے والا انسان بھی اس عبارت کو پڑھ کر ایسے شخص کو جھوٹا نہیں کہہ سکتا۔بہت
ہی جاہل اور کمینہ دشمن ہوگا، کوئی دہر یہ خدا کے غضب کا مارا ہوا جسکو ان باتوں میں مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی صداقت دکھائی نہ دے۔کون کہہ سکتا ہے یہ الفاظ، جس کا دل گہرائی کے ساتھ اس مضمون میں ڈوبا

مشعل راه جلد سوم
ہوا نہ ہو۔ہے۔635
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
خدا پر بھروسہ کرنے کا نور چڑھا ہوا تھا اور جو جلالی اور جمالی رنگوں کو لئے ہوئے تھی۔یہ کیفیت، یعنی اطاعت کی بات ہو رہی ہے اس لئے اس کو نر کی بجائے مادہ لفظوں میں بیان فرمایا گیا
” جو جلالی اور جمالی رنگوں کو لئے ہوئے تھی۔اس میں ہی ایک کشش اور قوت تھی کہ وہ
بے اختیار دلوں کو کھینچ لیتے تھے اور پھر آپ کی جماعت نے اطاعت رسول کا وہ نمونہ دکھایا اور
اس کی استقامت ایسی فوق الکرامت ثابت ہوئی کہ جو ان کو دیکھتا تھا وہ بے اختیار ہو کر ان کی
طرف چلا آتا تھا۔آج ہمیں جماعت میں اس کشش کی ضرورت ہے۔آپ کے پیغام تو کتابوں کے ذریعہ بھی پہنچ
جاتے ہیں لیکن جو پیغام آپ کا وجد پہنچائے اس سے بڑھ کر طاقتور کوئی پیغام نہیں ہوسکتا کیونکہ صحابہ کرام کی
طرح یہ کشش آپ کے اندر ہوگی کہ جو کوئی دیکھے گا وہ بے اختیار چلا آئے گا۔صحابہ کرام کی سی وحدت کی ضرورت ہے
ایسی فوق الکرامت ثابت ہوئی۔یعنی عام کرامتیں جو ہیں وہ بالکل معمولی باتیں ہیں فقیروں،
پیروں کی تعلیاں ہوا کرتی ہیں۔مگران کرامتوں سے بھی بڑھ کر کرامت یہ ہے کہ جو کوئی اسے دیکھے وہ بے
اختیار چلا آئے۔غرض صحابہ کی سی حالت اور وحدت کی ضرورت اب بھی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس
جماعت کو جو مسیح موعود کے ہاتھ سے تیار ہو رہی ہے اسی جماعت کے ساتھ شامل کیا ہے جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیار کی تھی اور چونکہ جماعت کی ترقی ایسے ہی لوگوں کے
نمونے سے ہوتی ہے اس لئے تم جو مسیح موعود کی جماعت کہلا کر صحابہ کی جماعت سے ملنے کی
آرزور کھتے ہو اپنے اندر صحابہ کا رنگ پیدا کرو۔اطاعت ہو تو ویسی ہو، باہم محبت اور اخوت ہوتو
ویسی ہو۔غرض ہر رنگ میں، ہر صورت میں تم وہی شکل اختیار کر و جو صحابہ کی تھی۔(الحکم جلد ۵ فروری ۱۹۰۱ء)
ایک دومنٹ میں اس عبارت کے ایک دو فقرے میں آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں جو آئینہ کمالات

مشعل راه جلد سوم
636
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
اسلام صفحہ ۸۶، ۸۷ حاشیہ سے لی گئی ہے۔"جو شخص معرفت کا کچھ حصہ رکھتا ہے وہ جانتا ہے کہ ہر ایک ذرہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کے
موافق کام کرتا ہے اور ایک قطرہ پانی کا جو ہمارے اندر جاتا ہے وہ بھی بغیر اذنِ الہی کے کوئی
تاثیر موافق یا مخالف ہمارے بدن پر نہیں ڈال سکتا۔یہ گہرے طبابت کے راز ہیں اور تمام دنیا کے علم شفا سے تعلق رکھنے والے لوگ، خواہ وہ کسی نظام شفا
سے تعلق رکھتے ہوں ، اس حقیقت کا انکار نہیں کر سکتے۔پانی کا ایک قطرہ بھی جب تک وہ نہیں جانتے کہ اذنِ
الہی ہے مگر یہ جانتے ہیں کہ جب تک جسم کی وہ خاص کیفیت نہ ہو جو اسے جذب کر کے اس سے فائدہ اٹھا
سکتی ہے ایک پانی کے ضرورت مند کو آپ ڈھیروں پانی بھی پلا دیں ایک قطرہ بھی اس کے کام نہیں آئے گا
اب اذنِ الہی کو تو نہیں جانتے مگر یہ معمہ ضرور دیکھا ہوا ہے کہ بعض دفعہ جسم اس ایک قطرے کو بھی قبول نہیں
کرتا جو اس کے جسم میں سے گزر رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔یہ اذنِ الہی کا
نتیجہ ہے۔ہم جب کہتے ہیں کہ ایک پتہ بھی نہیں ہلتا اس کے اذن کے بغیر یا ایک قطرہ بھی اس کے اذن کے
بغیر فائدہ نہیں پہنچا سکتا تو واقعتہ اللہ کا کلیہ اختیار ہے۔اس کے تابع ہوگے تو تم بھی وہ قطرے گنو گے جو تمام
دنیا کے صحت مند نظام میں جذب ہو سکتے ہوں۔اگر خدا تم میں جذب ہونے کی صلاحیت رکھے گا تو پھر تم
جذب ہو سکو گے پھر دنیا کا کوئی جسم تمہارا دفاع کرہی نہیں سکے گا۔یہ وہ مرکزی نکتہ ہے جو اس عبارت سے
میں نے لیا ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان سب باتوں کو سن کر ان کی
باریکیوں کوسوچے اور سمجھے گی اور دنیا میں عظیم انقلاب کے قابل ہو جائے گی جس کو بر پا کرنے کے لئے اللہ
نے اس جماعت کی بناء ڈالی ہے۔( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 24-30 جولائی 1998ء)

آج 10 میں سے 10 باقی