خطبہ جمعہ سے اقتباس

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
637
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 1998ء سے اقتباس
بچوں کے والدین پر حقوق
آنحضور نے فرمایا ہے کہ اپنے بچوں سے عزت کے ساتھ پیش آیا کرو اور ان کی
تربیت کرو
قتل اولاد سے بچوں کا روحانی قتل بھی مراد ہے
جماعت احمدیہ امریکہ کو اپنی اولاد کی طرف پہلے سے بڑھ کر توجہ دینے کی
ضرورت ہے
وقت کی چند لمحوں کی ملاقات بھی بعض دفعہ سرمایہ حیات بن جاتی ہے
☆

مشعل راه جلد سوم
638
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
639
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم الله على تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرماتے ہیں:۔اعْلَمُوْا أَنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهْوٌ وَ زِيْنَةٌ وَ تَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ
كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُوْنُ حُطَامًا وَ فِي الْآخِرَةِ
عَذَابٌ شَدِيدٌ وَّ مَغْفِرَةٌ مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانٌ وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ
(سورة الحديد: 21)
اس کا ترجمہ جو تفسیر صغیر میں کیا گیا ہے پہلے میں وہ آپ کو پڑھ کے سناتا ہوں۔اے لوگو جان لو کہ دنیا
کی زندگی محض ایک کھیل ہے اور دل بہلاوا ہے اور زینت حاصل کرنے اور آپس میں فخر کرنے اور ایک
دوسرے پر مال اور اولاد میں بڑائی جتانے کا ذریعہ ہے۔اس کی حالت بادل سے پیدا ہونے والی کھیتی کی سی
ہے جس کا اگنا زمیندار کو بہت پسند آتا ہے اور وہ خوب لہلہاتی ہے۔مگر آخر تو اس کو زرد حالت میں دیکھتا ہے۔پھر اس کے بعد وہ گلا ہوا چورا ہو جاتی ہے اور آخرت میں سخت عذاب مقرر ہے اور بعض کے لئے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے مغفرت اور رضائے الہی مقرر ہے اور ور لی زندگی صرف ایک دھو کے کا فائدہ ہے۔میرے نزدیک اس آیت کریمہ کی طرح جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا براہ راست
تعلق امریکہ کے معاشرے سے ہے اور دنیا میں کسی اور جگہ یہ آیت اتنا اطلاق نہیں پاتی جتنا امریکہ کے
معاشرے پر اطلاق پاتی ہے۔فرما یا اعْلَمُوْا أَنَّمَا الْحَيوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهْوٌ جان لو سمجھ لو اس بات کو کہ دنیا کی زندگی تو محض
کھیل تماشہ ہے، دل بہلاوا ہے۔اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔جتنا کھیل تماشہ امریکہ کا
معاشرہ پیش کرتا ہے اس سے زیادہ آپ کو دنیا میں کہیں دکھائی نہیں دے گا۔ان کی ٹیلی ویژن جھوٹی ، ان کے
ذرائع ابلاغ جھوٹے۔کسی زمانے میں تو یہ کارٹون وغیرہ جو پیش کیا کرتے تھے وہ اصلیت پر مبنی ہوا کرتے

640
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
تھے اور اصلی کردار والے مزاحیہ لوگ اس میں پیش ہوا کرتے تھے۔اب تو ساری باتیں فرضی گھڑی ہوتی
ہیں۔کمپیوٹر کے ذریعے جو چاہیں بنا لیں اور اس کا ہماری اگلی نسلوں پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔اگلی نسلیں جو
عادی ہو چکتی ہیں کمپیوٹر کی کھیلیں دیکھنے کی، ان کے دماغ میں کسی اور چیز کی اہمیت ہی باقی نہیں رہتی۔اگر
ایسے بچوں کے ماں باپ ان کو ایم ٹی اے پر ساتھ بٹھا بھی لیں گے تو وہ اوپری اوپری چیز میں دکھائی دیں گی
ان کو۔دل اسی میں اٹکا رہتا ہے کہ وہ جو فرضی کھیلیں ہیں آسمانی مخلوق جن کا کوئی ذکر ہی ، کوئی وجود ہی نہیں،
اچانک کمپیوٹر کے ذریعے اٹھ کھڑے ہونے والے جنات ان سب باتوں میں دل اٹکا رہتا ہے اور وہ عمر جو
Impressionmable، عمر ہے جس میں گہرے تاثرات قائم ہوتے ، ہیں اس عمر میں ان کے گہرے
تاثرات ایک فرضی کہانی کے سوا اور کوئی نہیں رہتے۔ساری دنیا ایک کھیل تماشہ ہے۔یہ اطلاق کہ سب دنیا
کھیل تماشہ ہے، یہ پیغام ہے جو امریکہ کے ذرائع ابلاغ آپ سب کو، آپ کے سب بچوں کو دے رہے
ہیں اور اپنا کیا حال ہو گیا ہے، اس کے نتیجے میں سب اکھڑے ہوئے ہیں۔ملاقات کے دوران یہ بھی مجھے تجربہ ہوا کہ بہت سے امریکن احمدی مجھے ملنے کے لئے آئے اور جب
ان سے گفتگو کی تو بظاہر خوشکن لیکن ہر ایک کا دل دکھی تھا۔ان کی کوئی عائلی زندگی نہیں تھی تھی تو ٹوٹ چکی تھی۔اعتبار اٹھ چکے ہیں۔نہ خاوند کو بیوی پر اعتبار، نہ بیوی کو خاوند پر اعتبار اور ایک فرضی تصور ، اطمینان کے تصور
میں وہ دوڑے چلے جارہے ہیں۔کچھ پتہ نہیں کہ کیا انجام ہوگا۔بہت بڑی بڑی عمر کے آدمی بھی دیکھے جو
شادی سے محروم تھے۔کیونکہ ان کی ابتدائی زندگی احمدیت کے قبول کرنے سے پہلے عیش وعشرت کی تلاش
میں دوڑنے میں خرچ ہوگئی اور اب اس عمر کو آپہنچے ہیں کہ کوئی ان سے شادی کرنے کو تیار نہیں ہے۔تو بہت سی
ایسی مصیبتیں ہیں جو امریکن زندگی کی پیداوار ہیں اور اس پہلو سے اس آیت کا اطلاق ان پر ہوتا ہے۔جیسا
کہ قرآن کریم فرماتا ہے یہ جو زینت ہے یہ آخر تفاخر میں تبدیل ہو جاتی ہے۔یہ لہو ولعب جو ہے یہ زینت
میں اور زینت تفاخر میں بدل جاتی ہے۔آخری ماحصل یہ رہ گیا کہ میرے پاس اچھی کوٹھیاں ہیں ، اچھے
محلات ہیں، اچھی دنیا کی زینت کے سامان ہیں۔یہاں تک تو کچھ قابل قبول تھا مگر جب یہ تفاخر بن جائے ،
ایک دوسرے پر فخر کا ذریعہ بن جائے تو وہاں سے پھر خرابی بہت گہری ہو جاتی ہے
وَتَكَانُرٌ فِي الْأَمْوَالِ اور دوڑ مال بڑھانے کی دوڑ ہو جائے۔ہر شخص کی کوشش ہو کہ میر امال
بڑھے اور دوسرے سے زیادہ ہوتا کہ مال کی برتری کا مزہ لوٹوں۔والاولاد اور اولاد کے بڑھنے کا بھی ان
معنوں میں کہ اولاد کی طاقت بڑھے، ان معنوں میں اولاد کے بڑھنے کا بھی ایک Craze جس کو کہتے

641
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
ہیں ، جنون ہو جاتا ہے کہ مال بھی بڑھیں ، اولاد بھی بڑھے اور ہم دنیا کی نظر میں اونچے اٹھ جائیں اور اپنی
سوسائٹی کے مقابل پر ان
کو ہم نیچا دیکھیں۔یہ اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ دنیا کی زندگی ہے۔مگر یا درکھو كَمَثَلِ
غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُہ ایک بارش کی طرح ہے جس سے روئیدگی نکلتی ہے ، سبزہ نکلتا ہے جب وہ
زمین پر پڑتی ہے اور جو ناشکرے لوگ ہیں یا انکار کرنے والے۔یہاں کفار کا لفظ وسیع معنوں میں ہے۔وہ
لوگ جو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کرنے والے ہیں وہ
اس روئیدگی کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔کہتے ہیں دیکھو ہماری دنیا کی محنت کیسا کیسا پھل لائی ہے۔پھر
وہ زرد رو ہو جاتی ہے ، اس کی رونق جاتی رہتی ہے۔فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا وہ خشک ہوکر زردرو ہو جاتی ہے اور تو اس
لہلہاتی کھیتی کو مُصْفَرًّا دیکھتا ہے۔ثُمَّ يَكُوْنُ حُطَامًا پھر وہ کٹے ہوئے گھاس پھوس کی طرح ہو جاتی
ہے۔وَ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِید اس دنیا میں بھی ایک عذاب ہے ان لوگوں کے لئے کہ اپنی سرسبز اور
شاداب ہوتی کھیتی کو وہ لہلہاتی ہوئی دیکھنے کے بعد ، بھیج کے لفظ میں لہلہانے کا مضمون ہے، خوب موجیں
مارتی ہے، ہواؤں کے ساتھ ہلتی ہے، جب وہ زرد حالت میں دیکھتا ہے تو اس وقت اسے صدمہ پہنچتا ہے
ساری دنیا میں اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے۔پھر فرمایا آخرت میں بھی ایسے لوگوں کے لئے بڑا عذاب مقدر
ہے اور بعض کے لئے اللہ کی طرف سے مغفرت اور رضا ہے۔یعنی یہ صورت حال سب پر برابر چسپاں نہیں
ہوتی۔بعض خدا کے بندے مستثنیٰ ہیں۔وہ ایسے معاشرے میں رہتے ہیں، اس کے بداثرات سے ہمیشہ بچنے
کی کوشش کرتے ہیں، دعائیں کرتے ہیں ، ان کو بھی دنیا کی زندگی کے انعامات ملتے ہیں۔لیکن اپنی آنکھوں
کے سامنے اسے لہلہانے کے بعد زرد رو ہوتا نہیں دیکھتے۔فرمایا ایسے لوگوں میں سے کچھ وہ لوگ ہیں کہ جن
کے لئے مغفرت بھی ہے اور رضوان بھی ہے۔اللہ ان سے بخشش کا سلوک فرمائے گا اور ان سے راضی
ہو جائے گا لیکن بعض ایسے بھی ہیں وَمَا الْحَيةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ کہ جن کی یہ دنیا کی زندگی سوائے
دھو کے کے کچھ بھی ان کے لئے نہیں رہے گی۔دھو کہ بھی وہ جو عارضی ہے۔اسی مضمون کو اللہ تعالیٰ آگے ایک تنبیہ کی صورت میں ان لوگوں کے لئے پیش کرتا ہے۔فرمایا یايُّهَا
الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا اے لوگو جو ایمان لائے ہو اپنے نفسوں کو اور اپنے اہل وعیال
کو آگ سے بچاؤ۔وَقُوْدُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَة اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان ہوں گے اور
پتھر ہوں گے۔انسان سے مراد تو سب سمجھتے ہیں۔جہنم کے اندر پتھر ڈالنے سے پتھر کو تو کوئی سزا نہیں ملتی ، پتھر

642
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
سے مراد وہ سخت دل لوگ ہیں جن پر کوئی نصیحت اثر نہیں کیا کرتی۔وہ پتھر جو خدا کے تصور کے ساتھ پارہ پارہ
نہیں ہوتے ، جبکہ بعض پتھر ایسے بھی ہیں جن کو قرآن کریم نے اس رنگ میں پیش کیا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی
آیات پڑھی جاتی ہیں تو پتھر ٹکڑے ٹکڑے ہو کے، ریزہ ریزہ ہو کے گر جاتے ہیں۔مگر یہ پتھر وہ ہیں جن پر اللہ
کی آیات پڑھی جائیں تو ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ان کے لئے فرمایا عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا
يَعْصُوْنَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ (سورۃ التحریم: 7) ایسی جہنم پر ایسے خدا کے فرشتے مقرر ہوں گے جو بہت شدید
ہوں گے یعنی ان کی پکڑ سے کوئی باہر نہیں نکل سکتا۔غِلاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللہ کہ وہ غلاظ بھی ہیں اور
شداد بھی ہیں۔غلیظ اس چیز کو کہتے ہیں جو آپس میں اتنی سختی سے جڑی ہوئی ہو کہ اس کو پار کرنے کی کوئی
صورت ہی نہ ہو۔تو ان کی پکڑ بہت سخت ہوگی اور کسی کو بچنے کی راہ نہیں ہوگی اور شداد ہوں گے اس لئے کہ لا
يَعْصُوْنَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُم وہ شدید ہوں گے ، اپنے دل کی سختی کی وجہ سے نہیں بلکہ ان
کو بنایا ایسا گیا ہے کہ اللہ
نے جو ان کو حکم دیا وہ انہوں نے ضرور پورا کرنا ہے۔اس کو پورا کئے بغیر ان میں یہ صلاحیت ہی نہیں کہ اس
سے ہٹ سکیں کسی اور طرف رخ کر سکیں۔جیسا کہ فرمایا وَ يَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُوْنَ وہ وہی کرتے ہیں جس کا
حکم دیا جاتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ اے وہ لوگو جنہوں نے کفر کیا آج کے دن کوئی عذر پیش نہ
کرو کیونکہ عذر کا وقت گزر چکا ہے۔إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (التحریم: 8) یقینا تمہیں اسی چیز کی
جزاء دی جارہی ہے جو تم کیا کرتے تھے۔اس کے بعد ایک اور سورۃ المنافقون کی یہ آیت آپ کے لئے
قابل توجہ ہے۔يَا يُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ ۚ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ
فَأُولَئِكَ هُمُ الْخَسِرُوْنَ
(سورة المنافقون: 10)
اے مومنو! تمہیں تمہارے مال اور تمہاری اولادیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دیں۔اکثر خدا کے ذکر
سے غافل ہونے والے وہ لوگ ہیں جن کو اپنی اولاد کی اور مال کی محبت خدا سے غافل کر دیا کرتی ہے اور جن
کا نقشہ میں پہلے کھینچ چکا ہوں بعینہ وہی ہیں۔مال کی محبت اور اولاد کی محبت ایسا چڑھ جاتی ہے دماغ پر کہ کسی
اور چیز کی ہوش نہیں رہنے دیتی۔ایسے لوگ خدا کا ذکر کر ہی نہیں سکتے۔ایسے لوگ فرضی طور پر سرسری طور پر
خدا کا ذکر کریں بھی تو وہ ذکر دل میں ڈوبتا نہیں ہے اور دلوں کی کیفیت کو تبدیل نہیں کرتا۔وَ مَنْ يَفْعَلْ

643
مشعل راه جلد سوم
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ذلِكَ فَأُولئِكَ هُمُ الْخَسِرُونَ جو بھی ایسا کرے گا ، وہ لوگ ہیں جو بہت گھاٹا کھانے والے ہوں
گے۔تو قرآن کریم نے تو کوئی گنجائش نہیں چھوڑی بیچ نکلنے کی کہ انسان عذروں کی تلاش کر کے کہیں نہ کہیں
اپنا منہ چھپا سکے۔قتل اولاد
قرآن کریم نے انسانی فطرت کے ہر پہلو کو اجاگر کر دیا ہے، مضمون کے ہر حصے کو کھول کر بیان کر دیا
ہے۔جیسا کہ فرمایا:
وَلَا تَقْتُلُوْا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ إِيَّاكُمْ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِيراً O
(سورۃ بنی اسرائیل: 32)
اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو۔اب یہ بہت غور طلب آیت ہے اس پہلو سے کہ عرب اپنی
اولا د کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہیں کیا کرتے تھے۔اس زمانے میں یہ دستور نہیں تھا۔اگر قتل کرتے تھے تو
لڑکیوں کو قتل کیا کرتے تھے اور وہ بے عزتی کے ڈر سے قتل کیا کرتے تھے۔مگر سارے عرب میں
کہیں آپ کو
یہ رواج نہیں دکھائی دے گا کہ مفلسی کے ڈر سے اپنی اولاد کوقتل کرتے ہوں۔یہ دراصل آئندہ زمانے کی ایک پیشگوئی ہے جسے ہم پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔بہت سے ایسے
خاندان میں نے دیکھتے ہیں جو باوجود اس کے کہ اپنی اولاد کی عظمت چاہتے ہیں، اس کی بڑائی چاہتے ہیں مگر
زیادہ بچے نہیں چاہتے تا کہ جائیدادزیادہ لوگوں میں تقسیم نہ ہو اور تھوڑے رہیں اور پھر صاحب دولت ہوں۔یہ وہ فطرت انسانی ہے جس کی طرف اشارہ اس آیت میں ہے۔وَلَا تَقْتُلُوْا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ
ولاد بننے کے بعد ان
کو قتل نہیں کیا جاتا، احتیاطیں برتی جاتی ہیں جیسے آج کل فیملی پلانگ میں خَشْيَةَ
اخلاق ایک ضروری پہلو ہے۔تمام دنیا میں یہ تو میں غریبوں کو یہ نصیحت کرتی ہیں کہ اولا د کم پیدا کرو تا کہ
تمہاری غربت دور ہو اور یہ جھوٹ ہے کیونکہ غریبوں کی اولا دزیادہ ہو تو غربت دور ہوا کرتی ہے۔کہیں دنیا
میں غریبوں کی اولا دان پر بوجھ نہیں بنا کرتی۔وہ تو اپنے ماں باپ کا سہارا بنتی ہے۔تو فرمایا لَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ ویسے ہی بے وقوفی ہے۔غربت کے ڈر سے اولا دیں
قتل کرو گے تو اور بھی غریب ہو جاؤ گے اور جیسا کہ میں مثال دینے لگا تھا چین کی مثال ہے۔غربت کے ڈر
سے قانون بنائے، اولاد میں قتل کرتے لیکن اس کا کوئی بھی فائدہ چینی اقتصادیات کو نہیں پہنچا۔یہ ایک تفصیلی

644
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
مضمون ہے۔میں نے بہت گہرا جائزہ لیا ہے۔اطلاق کی وجہ سے اولا دیں کم کرنے کا کوئی بھی فائدہ ان کو
نہیں پہنچا۔بلکہ غریب لوگوں نے قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے زیادہ بچے اس غرض سے پیدا کئے۔چنانچہ بعض چینی خاندانوں میں سات سات، آٹھ آٹھ، دس دس بچے ہیں کہ وہ جانتے تھے کہ اس سے ہماری
غربت دور ہوگی اور بچپن سے ہی ان کو کاموں پر لگایا اس کے نتیجے میں خاندان کی مجموعی طاقت ، دولت میں
اضافہ ہو گیا۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ اِيَّاكُم رزق تو ہم دیتے ہیں، ان
کو بھی اور تمہیں بھی اس
لئے کس گمان میں بیٹھے ہو کہ رزق تمہاری چالاکیوں کی کمائی ہے۔اللہ ہی ہے، جب وہ فیصلہ فرماتا ہے کسی کو
رزق دینے کا تو رزق دیتا ہے اور جب نہیں فیصلہ فرما تا تو رزق نہیں دیتا۔اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطاً كَبِيراً
خدا کے نزدیک ایسے بچوں کا قتل بہت بڑا گناہ ہے۔لیکن اس قتل سے مراد کچھ اور بھی ہے۔ایسے بچوں کا
روحانی قتل بھی اس آیت میں مراد ہے۔چنانچہ احادیث نبوی میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔اس سے
سمجھ آئے گی کہ اصل قتل، اولاد کا روحانی قتل ہوا کرتا ہے اور یقیل ہے جو یہاں عام جاری ہے۔بڑی کثرت
سے میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ اپنی اولادوں کو قتل کر رہے ہیں اور اس کی پرواہ نہیں کرتے۔آپ کے بچوں کا آپ پر گہر احق ہے
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، الادب المفرد للبخاری میں، آپ بیان
کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ابرار کو اللہ تعالیٰ نے ابرار اس لئے کہا ہے کہ انہوں نے
اپنے والدین اور بچوں کے ساتھ حسن سلوک کیا۔جس طرح تم پر تمہارے والد کا حق ہے اسی طرح تم پر
تمہارے بچے کا بھی حق ہے۔اس حق کو نہ بھولیں آپ۔آپ کے بچوں کا آپ پر گہرا حق ہے اور اس حق کو
کیسے ادا کرنا ہے ،اس کا ذکر آگے میں بعض احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات کے
حوالے سے آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، یہ ابن ماجہ ابواب الادب سے حدیث لی گئی
ہے۔وہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اپنے بچوں سے عزت کے ساتھ پیش آؤ اور
ان کی اچھی تربیت کرو۔بچوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا بھی ایک لازمی امر ہے۔محض حکماً ان سے وہ کام
کروانا جو آپ کے نزدیک ان کی دنیا کے لئے بہتر ہیں، یہ درست نہیں ہے۔بہت سے ایسے ماں باپ ہیں

مشعل راه جلد سوم
645
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
جو بچوں کے لئے سب کچھ کرتے ہیں لیکن ڈانٹتے اس وقت ہیں جب وہ دنیا سے روگردانی کر رہے ہوں۔جب دین سے روگردانی کریں تو ہلکے منہ سے ان کو روکتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
بچوں کے ساتھ عزت سے پیش آؤ یعنی ان کی اصلاح کرنی ہو تو نرمی اور پیار سے گفتگو کرو اور اچھی تربیت
کرو۔اس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے۔ایک اور حدیث ہے حضرت ایوب بن موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ، ترمذی ابواب البر سے لی گئی ہے۔حضرت ایوب اپنے والد اور پھر اپنے دادا کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔اچھی تربیت سے بڑھ کر کوئی بہترین تحفہ نہیں جو باپ اپنی اولاد کو دے سکتا ہے۔اچھی تربیت کرے گا
تو یہ سب سے اعلی تحفہ ہے جو دے سکتا ہے، نہ کہ اموال جمع کر کے ان کو یقین دلانا کہ میرے مرنے کے بعد
تمہیں بہت دولت مل جائے گی۔اس کو تحفوں میں شمار ہی نہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے۔فرمایا
بہترین تحفہ ہے جو باپ اپنی اولا دکو دے سکتا ہے کہ اس کی اچھی تربیت کرے۔اب ملفوظات میں سے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباسات آپ کے سامنے
پیش کرتا ہوں۔فرمایا ” ان کی پرورش ، یعنی بچوں کی پرورش محض رحم کے لحاظ سے کرے، نہ کہ جانشین بنانے
کے واسطے۔“ رحم کے حوالے سے کرے، اس سے کیا مراد ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا اے میرے اللہ ! میرے ماں باپ پر رحم فرما جس طرح انہوں نے میری
تربیت کی تھی بچپن میں تو یہ رحم تربیت کا مرکزی حصہ ہونا چاہیے۔اگر کوئی شخص اپنے بچوں پر رحم کرے گا تو
لازمی اس رحم کے نتیجے میں اسے اعلیٰ اخلاق اور اعلیٰ کردار سکھائے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کی
کمائی اور ورثے کو شمار ہی نہیں فرمایا۔فرمایا اس طرح رحم کرو جیسے تم خدا کے حضور یہ کہہ سکو کہ اے اللہ میرے
ماں باپ پر بھی رحم فرما جس طرح انہوں نے بچپن میں مجھ پر رحم فرمایا تھا۔اگر انہوں نے دین سے ہٹایا ہوتا
تو یہ دعا ہو ہی نہیں سکتی تھی کہ میرے ماں باپ پر اس طرح رحم فرما جس طرح انہوں نے بچپن میں مجھ پر رحم
فرمایا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
نہ کہ جانشین بنانے کے واسطے اولاد سے عزت کا سلوک اور نرمی کا سلوک کرو اس لئے کہ اللہ تعالیٰ
رحم کی توقع رکھتا ہے۔نہ کہ جانشین بنانے کے واسطے“۔اپنا جانشین بنانے کے لئے جو تم ان سے حسن سلوک
کرتے ہو بظاہر وہ ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔فرمایا بلکہ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا کا لحاظ

646
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہو۔پیش نظر یہ بات ہو کہ میں متقیوں کا امام ہوں۔اب ظاہر بات ہے کہ بچوں
کو بچپن ہی سے تقویٰ کی تعلیم
دی جائے گی۔تو یہ امید کی جاسکتی ہے کہ آپ متقیوں کے امام بنیں گے۔اگر بچپن سے ہی ان کی ایسی باتوں
سے روگردانی کی جاتی ہے جو نظر آ رہی ہیں کہ ان کو دین سے دور لے جارہی ہیں تو پھر وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ
إماما کی دعا بالکل جھوٹی اور بے معنی ہو جاتی ہے۔ملاقاتوں کے دوران مجھے اس کا بھی بہت
تلخ تجربہ ہوا۔بعض بچے، بعض بچیاں ایسے نظر آئے جن کی
آنکھوں میں ذرہ بھی دین کی پرواہ نہیں تھی۔ان کی آنکھیں بول رہی تھیں۔بعض ایسی بچیاں بھی دیکھیں
جنہوں نے دوپٹوں سے اپنے سر ڈھانکے ہوئے تھے لیکن ان کا سرڈھانکنا بتارہا تھا کہ آج پہلی دفعہ سرڈھانکا
گیا ہے۔یعنی روز جب وہ خدا کے حضور چلتے پھرتے تھے تو اسوقت سرڈھانکنے کا کوئی خیال نہیں آیا، جب وہ
میرے سامنے پیش ہوئے ہیں تو سر ڈھانک کے آئے۔ایسی صورت میں میری تکلیف میں دگنا اضافہ ہو گیا
ہے کیونکہ مجھے لگا کہ نعوذ باللہ من ذلک یہ میرا شرک کر رہے ہیں۔جس خدا سے ڈرنا چاہیے اس سے ڈرتے
نہیں اور میں ایک عاجز حقیر بندہ جس کی کوئی بھی حیثیت نہیں اس کے سامنے بن سنور کے آتے ہیں اور دکھانا
چاہتے ہیں کہ ہم نیک ہیں۔نیک ہیں تو جس کو دکھانا ہے اس کو دکھا ئیں۔وہ خدا ہے جو ہر حال میں آپ پر
نظر رکھتا ہے۔اگر اس کو نہیں دکھانا تویہ کسی نیکی ہے۔اس نیکی میں آپ شرک کی تلخی گھول رہے ہیں۔جس کو
آپ نیکی سمجھ رہے ہیں، ہے تو بدی لیکن اس میں شرک کی تلخی بھی گھل جاتی ہے۔چنانچہ جب میں نے چھان بین کی تو ان ماں باپ نے اقرار کیا کہ یہ تو بچپن سے ہمارے قابوہی میں
نہیں ہے۔میں نے کہا یہ بالکل جھوٹ بول رہے ہیں آپ۔بچپن سے آپ اپنے قابو میں نہیں ہیں۔یہ ہو
ہی نہیں سکتا کہ اولاد سے سچا پیار ہو اور انسان انہیں بھینچ کے سینے سے لگائے اور پھر بجائے دنیا داری کے ان
کی نیکی کا لحاظ ر کھے اور وہ اچانک بے راہ رو ہو جائے۔یہ نہیں ہوا کرتا۔اولا د آنکھوں کے سامنے بگڑا کرتی
ہے۔جن لوگوں کو احساس نہ ہو وہ آنکھیں بند رکھتے ہیں۔اس لئے کہ ان کی دنیا داری سے خوش ہو رہے
ہوتے ہیں اور دین کی کوئی حقیقی پر واہ نہیں ہوتی۔مجھے دعا کے لئے کہہ رہے تھے کہ دعا کرو۔میں نے کہا انا
لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ کے زندگی بھر کے عمل کے خلاف میری دعا کیا کرے گی۔مجھے ان سے
ہمدردی تو ہے، تکلیف تو ہے مگر آپ کا عمل میری دعا کو جھٹلا رہا ہے۔میں دعا کروں گا اللہ تعالیٰ ان کو ٹھیک
کر دے۔آپ کا عمل پکار پکار کے کہہ رہا ہے کہ اے خدا با لکل نہیں ٹھیک کرنا۔ہمیں ایسی ہی تربیت چاہیے تھی
جو ہم نے کر دی ہے۔

647
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
تو ایسے معاملات اور بھی ہیں جو وقتاً فوقتاً میرے سامنے آتے رہتے ہیں۔مگر آئندہ سے میں نے یہ
فیصلہ کیا ہے کہ جن کے متعلق جماعت کو علم ہو وہ ان کی ملاقات ہی کروانی چھوڑ دیں۔یہ نفس کا دھوکہ ہے جو وہ
دیتے ہیں اور مجھے اس سے اور بھی تکلیف پہنچتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا کا لحاظ ہو۔به لحاظ رکھو کہ جن کو پیچھے چھوڑ کے جا رہے ہو وہ متقی ہوں اور خدا کے حضور تم متقیوں کے امام لکھے جاؤ۔فرماتے ہیں
اولا ددین کی خادم ہو۔یہ لحاظ ہو لیکن کتنے ہیں جو اولاد کے واسطے یہ دعا کرتے ہیں کہ
اولا ددین کی پہلوان ہو۔بہت ہی تھوڑے ہوں گے جو ایسا کرتے ہیں۔اکثر تو ایسے ہیں کہ وہ
بالکل بے خبر ہیں کہ وہ کیوں اولاد کے لئے کوششیں کرتے ہیں اور اکثر ہیں جو محض جانشین
بنانے کے واسطے ایسا کرتے ہیں اور کوئی غرض ہوتی ہی نہیں۔صرف یہ خواہش ہوتی ہے کہ کوئی
شریک یا غیر ان کی جائیداد کا مالک نہ بن جاوے۔مگر یا درکھو کہ اس طرح پر دین بالکل بر باد
ہو جاتا ہے۔غرض اولاد کے واسطے صرف یہ خواہش ہو کہ وہ دین کی خادم ہو“۔پھر فرماتے ہیں:
( ملفوظات۔جلد سوم۔جدید ایڈیشن صفحہ 599)
میں دیکھتا ہوں کہ لوگ جو کچھ کرتے ہیں وہ محض دنیا کے لئے کرتے ہیں“۔یہ
کوئی نئی بیماری نہیں ہے۔یہ فطرت کی بیماری ہے جو بڑی دیر سے چلی آرہی ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں بھی جو بڑے بڑے خدمت کرنے والے اور جان فدا کرنے والے اور
دین کی راہوں میں دوڑ دوڑ کر چلنے والے ( رفقاء) موجود تھے ان میں بھی ایسے لوگ تھے۔میں دیکھتا ہوں کہ لوگ جو کچھ کرتے ہیں وہ محض دنیا کے لئے کرتے ہیں، محبت دنیا ان
سے کراتی ہے۔خدا کے واسطے نہیں کرتے۔اگر اولاد کی خواہش کرے تو اس نیت سے کرے
وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا پر نظر کر کے یہ دعا کرے کہ کوئی ایسا بچہ پیدا ہو جائے جو اعلائے کلمہ
( دین حق کا ذریعہ ہو۔بچپن سے بچوں کی تربیت اور اس کے تقاضے
اب آپ فرماتے ہیں ایک بچہ کوئی پیدا ہو جائے جو آگے دین کا نام بلند کرنے والا ہو، دین کا کلمہ بلند

648
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کرنے والا ہو۔اس خواہش کے ساتھ وہ اولاد کی خدمت کریں، وہ سچی خدمت ہے۔باقی سب جھوٹ
ہے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا حال دیکھ لیں کتنی دعائیں کی ہیں مصلح موعود کی پیدائش
سے پہلے۔ہر بچے کے لئے دعائیں کی ہیں۔اتنی کوشش کی بچپن سے ہی ، دین کے سوا ان کی کوئی نظر
برداشت نہیں کی۔بہت تفصیلی واقعات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ دین کے معاملے میں اپنے بچوں سے
آپ نے نرمی نہیں کی۔یعنی نرمی کے باوجود آپ کی طرز میں ایک تلخی آجایا کرتی تھی ، جب دیکھتے تھے کہ دین
کے معاملے میں کوئی ہلکی بات کر رہا ہے اور وہ تلخی بظاہر جسمانی سختی نہ ہونے کے باوجود جسمانی سختی سے بہت
زیادہ کام کرتی تھی۔اب یہ سب کچھ اپنی جگہ، بے انتہا دعا ئیں ، اولاد کے پیدا ہونے سے پہلے دعائیں ،ان
کے پیدا ہونے کے بعد مسلسل ان پر نظر اور یہ عرض کہ
یہ ہو میں دیکھ لوں تقویٰ سبھی کا
جب آوے وقت میری واپسی کا
کتنی عاجزانہ دعا ہے۔ان سب کوششوں کے باوجود انحصار نہیں ہے۔جانتے ہیں کہ میں ایک عاجز
بندہ ہوں۔جب تک اللہ قبول نہیں کرے گا مجھے یہ نصیب نہیں ہوگا کہ جاتی دفعہ میں پیار اور محبت کی نظر
ڈالوں۔میں دیکھوں کہ میری اولاد وہ بن گئی ہے جو عمر بھر میں بنانا چاہتا تھا۔آپ کیوں اس مثال کو نہیں
پکڑتے۔دیکھتے نہیں کس کو اپنا امام مانا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنا امام مانا ہے جن کا
اولاد کے متعلق یہ نظریہ تھا۔گریہ وزاری کرتے ہیں۔کاش میں ان پر محبت کی نظر ڈال سکوں جب میں واپس
ہورہا ہوں۔خدا گواہ ہے کہ جب وہ واپس ہوئے ہیں تو انتہائی نیک اولاد پیچھے چھوڑ کر گئے تھے ، ہر پہلو سے
خدمت دین کرنے والی۔بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اسی رنگ میں اونچے ہوئے ہیں، اسی رنگ میں لہلہاتے
رہے ہیں۔وہ لہلہاتے تو تھے پر ان میں زردی کبھی نہیں آئی۔وہ چور نہیں بنے کہ پھر مٹی میں مل جائیں۔ان
میں سے ہر ایک کے متعلق ہم گواہ ہیں کہ جب تک وہ زندہ رہا اپنی طرف سے انتہائی کوشش کرتا رہا کہ اللہ
تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ دین کا علم بردار بنے ، دین کی خدمت کرنے والا بنے۔” ہوج
کوئی ایسا بچہ پیدا ہو جائے جو اعلائے کلمہ ( دین حق ) کا ذریعہ ہو۔ایسی پاک خواہش
ہو تو اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ ذکریا کی طرح اولا د دے دے۔اب ایک اور بات بڑی عظیم فرمائی گئی ہے۔بہت سے لوگوں نے اولاد کے لئے دعاؤں کی درخواست
کی لیکن ان کی درخواست میں غالباً کوئی ملونی نفس کی ہوتی ہوگی کہ وہ اپنی اولاد کو اس لئے دیکھنا چاہتے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی