خطبہ جمعہ سے اقتباس

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

649
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کہ وہ ان کے دل کی تسکین کا موجب بنے۔خواہ نیک ہو یا بد ہو مگر دل کی تسکین کا موجب بنے۔مگر حضرت
زکریا کی دعا اور تھی۔حضرت زکریا کے بال سفید ہو چکے تھے۔قرآن کریم کی رو سے شعلے کی طرح سر بھڑک
اٹھا تھا، اتنی سفیدی آچکی تھی اور وہ عرض کرتے ہیں کہ میری ہڈیوں میں جان تک باقی نہیں رہی ، ہڈیاں گل گئی
ہیں۔لیکن یہ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! میں تیری رحمت سے مایوس نہیں ہوسکتا۔فرمایا ایسی دعا کرو تو پھر
زکریا کی طرح تمہیں بھی اولاد نصیب ہوگی، پھر تمہیں بیٹی ملے گا۔اگر ایسی دعائیں نہیں کرتے یہ دل کی
گہری تمنا نہیں ہے تو پھر دنیا میں ایسی اولا د چھوڑ جاؤ گے جس کا کوئی بھی فائدہ نہیں۔تم چلے جاؤ گے اور اس
کے بعد ان پر کیا بنے گی یا مرنے کے بعد تم پر کیا بنے گی ،اس
کی تمہیں کوئی ہوش نہیں ہے۔ایک چھوٹے سے فقرے میں دیکھیں کیسی پیاری بات فرما دی۔فرمایا:
کوئی ایسا بچہ پیدا ہو جائے جو اعلائے کلمہ ( دین حق ) کا ذریعہ ہو۔ایسی پاک خواہش
ہو تو اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ زکریا کی طرح اولاد دے دے مگر میں دیکھتا ہوں کہ لوگوں کی نظر اس
سے آگے نہیں جاتی کہ ہمارا باغ ہے اور ملک ہے، اس کا وارث ہو۔کوئی شریک اس کو نہ لے
جائے۔مگر وہ اتنا نہیں سوچتے کہ کم بخت جب تو مرگیا تو تیرے لئے دوست دشمن، اپنے
بیگانے سب برابر ہیں۔یہ حقیقت ہے جب انسان مر ہی گیا تو اس کو اس دنیا سے کیا ہے۔پیچھے کیا چھوڑا ہے، کیا نہیں چھوڑا،
اس کی کوئی بھی حیثیت نہیں ، کوئی اس کا اختیار نہیں اس پر۔تو لفظ کم بخت سے طبیعت کو جھنجھوڑا گیا ہے۔اتنا نہیں سوچتے کہ کم بخت جب تو مر گیا تو تیرے لئے دوست دشمن، اپنے بیگانے
سب برابر ہیں۔میں نے بہت سے لوگ ایسے دیکھے اور کہتے سنے ہیں کہ دعا کرو کہ اولاد ہو
جائے جو اس جائیداد کی وارث ہو۔ایسا نہ ہو کہ مرنے کے بعد کوئی شریک لے جاوے۔اولاد
ہو جائے خواہ وہ بدمعاش ہی ہو۔یہ معرفت اسلام رہ گئی ہے۔اس لئے اپنی اولاد کی طرف خاص طور پر توجہ کریں۔قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَّ بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَّلَا تَقْتُلُوْا
أَوْلَادَكُمْ مِنْ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَ إِيَّاهُمْ
(سورۃ الانعام : 152)
یہ آیت تو وہی ہے جس کی میں پہلے تلاوت کر چکا ہوں۔

650
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
لیکن اب میں آپ کو یہ بات آخر پر سمجھانا چاہتا ہوں کہ میں نے جہاں تک جائزہ لیا ہے امریکہ کی
جماعت کو اپنی اولاد کی طرف پہلے سے بڑھ کر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کیونکہ بہت سے چہرے تو میں نے
دیکھ لئے ہیں اور ان کی آنکھوں نے جو پیغام دیاوہ سن لیا اور سمجھ لیا۔مگر ہر دفعہ بھی ملاقاتیں ممکن ہی نہیں ہوا
کرتیں اور جماعت کا ایک بھاری حصہ ایسا رہ جاتا ہے جس کے ساتھ میں ملاقات نہیں کر سکا۔تو میں تو محض
نمونے کے طور پر آپ کو بعض چہرے دکھا سکتا ہوں۔اس سے زیادہ مجھے کوئی توفیق نہیں ہے۔اس ضمن میں ایک اور بات میں امریکہ کی جماعت سے کہنا چاہتا تھا، وہ لمبی ملاقاتوں کی معذرت
ہے۔اگر چہ میری خواہش یہ ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ احمدی دوستوں سے اور ان کے بچوں سے ملوں۔کیونکہ میں جانتا ہوں کہ بعض دفعہ ان کی چند لھوں کی ملاقات بھی ان کی اولاد کے لئے ساری زندگی کا سرمایہ
بن جایا کرتی ہے۔اسی ملاقات میں بعض لوگوں نے بہت پرانی اپنی بچپن کی تصویریں میرے ساتھ دکھائیں
اور کہا کہ ہمارے بچے جو گودیوں میں ہیں یہ ان کا سرمایہ حیات ہے۔یہ ساتھ لئے پھرتے ہیں، اپنی البموں
میں سجاتے ہیں اور کہتے ہیں ، اس طرح ہمیں گودی میں اٹھایا ہوا تھا حالانکہ اس وقت میں خلیفہ اسیح بھی نہیں
تھا۔لیکن ان بچوں نے ان لمحات کی قدر کی اور میرے دینی تعلق کو پیش نظر رکھ کر ان تصویروں کو سنبھال کر رکھا
اور جب میں دیکھتا ہوں تو بعض دفعہ پہچانا نہیں جاتا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔مگر میں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ چند
لمحوں کی ملاقات بھی بعض دفعہ ایک سرمایہ حیات بن جایا کرتی ہے۔مگر وہ لوگ جو ملاقات کی خاطر بعض دفعہ گھنٹوں بیٹھتے ہیں ان کو میں سمجھانا چاہتا ہوں کہ ان کی تکلیف
سے زیادہ میرا دل تکلیف محسوس کرتا ہے۔مجھے بہت شرم آتی ہے اس بات سے کہ گھنٹوں انتظار کے بعد بے
چارے آئے اور کھڑے کھڑے السلام علیکم، چاکلیٹ بچوں کے لئے لے لو، تصویر کھینچوا ؤ اور رخصت ہو جاؤ۔اب اس کا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ میرا دل سخت ہے۔میں ان کی تکلیف کو محسوس کرتا ہوں۔گھنٹوں جو باہر
بیٹھے ہوئے ہیں، ان کی تکلیف کا لمحہ لمحہ میرے دل پہ گزر رہی ہوتی ہے اور اس میں کوئی بھی شک نہیں، ذرہ
بھی اس میں جھوٹ نہیں ہے۔مگر میں مجبور ہوں کہ جتنے بھی مل سکتے ہیں ان سے مل کر ان چند لمحوں میں کوئی
ایسی بات کروں کہ ان کی زندگی کا سرمایہ بن سکے اور مجھے پتہ ہے کہ آئندہ جب میں گزر جاؤں گا تو یہی
سرمایہ حیات ہے جو آپ کے بچوں کے کام آئے گا۔عمر بھر کا سرمایہ بن جائے گا انگلی نسلوں کے لئے ، ان کی
صدیاں جو آنے والی ہیں ان سب کا یہ سرمایہ حیات بن جائے گا۔پس جو کچھ اس سفر کے دوران گزرا ہے یہ اس کی تشریح کر رہا ہوں۔اس کی روشنی میں آپ

651
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
میرے عمل کو جانچیں اور اس کی روشنی میں ہی اپنے عمل کو بھی جانچیں اور اپنی اولاد کی فکر کریں۔بہت سے بچے
ضائع ہورہے ہیں، غیر معاشرہ ان پر قبضہ کر رہا ہے۔کبھی کسی دنیا میں غیر معاشرے کو اتنی طاقت گھروں میں
داخل ہونے کی نہیں ہوئی جتنی آج ہو چکی ہے۔جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا یہاں کا میڈیا، یہاں کی ٹیلی
ویژن کی تصویر میں اور پھر اردگرد کا ماحول، ناچتے پھرتے بچے دکھائی دیتے ہیں۔ان باتوں کو روکنے کے لئے
جو دنیا کی کوششیں ہیں وہ بھی کریں۔بعض دفعہ بچوں کو یہ دیکھ کر بہت مزہ آتا ہے کہ بچے تالاب میں پھر رہے ہیں ، ننگے دوڑ رہے ہیں، پھر
رہے ہیں۔ان کی تسکین جو ہے نہانے کی اور تیرنے کی وہ تو پوری ہونی چاہیے کسی طریقے سے لیکن اس طرح
نہیں جس طرح یہ لوگ کرتے ہیں۔تو بچپن سے ان کے لئے جن لوگوں نے تالاب بنالئے ، جن کو توفیق ملی
ان پر میرا کوئی اعتراض نہیں۔جن کو خدا نے توفیق دی ہے وہ بے شک بنا ئیں مگر اتنا دکھاوا نہ کریں کہ وہ
تالاب لوگوں کی نظر کے لئے ہوں نہ کہ بچوں کے نہانے کے لئے۔مجھے یاد ہے امریکہ آنے سے بہت پہلے
بھی مجھے یہ خیال رہتا تھا کہ میری بچیاں بڑی ہوں گی تو یہ محسوس نہ کریں کہ ہمیں تیرنا نہیں آیا، نہ ہمیں نہانے
کا آزادانہ مزہ آیا۔اس لئے یہاں کے معاشرے کا تو مجھے خواب و خیال بھی نہیں تھا مگر اپنے فارم پہ میں نے
ایک تالاب بنا رکھا تھا چھوٹا سا جس میں میرے بچے مجھ سے سیکھتے تھے۔ان کے ساتھ ہی خاندان کے اور
بچے بچیاں آکر پاکیزہ ماحول میں تیرنا بھی سیکھتے تھے اور مزے بھی پورے کرتے تھے۔جب یہ بچیاں، ان
میں سے دو بڑی بچیاں میں ساتھ لے کر امریکہ آیا تو یہاں کے تالابوں نے ان پر ذرہ بھی اثر نہیں کیا۔کیونکہ
وہ جانتی تھیں کہ ہمارا حق ہمیں دیا گیا ہے اور ان پر رحم کرتی تھیں جو اپنا جسم بیچنے کے لئے نہاتے ہیں۔کراہت سے ان پر نظر پڑتی تھی اور اپنے متعلق پورا اطمینان تھا کہ ہمارا جو حق ہے ہمیں عطا کیا گیا ہے۔تو یہ
میں باتیں اس وقت کی کر رہا ہوں جب میں ابھی امریکہ نہیں آیا تھا۔تو یہاں کے لوگ اگر اس نیت سے تالاب بنانے کی توفیق رکھتے ہوں کہ گھر میں پاکیزہ ماحول میں ان
کی تربیت ہو سکے تو ہر گز کوئی برائی کی بات نہیں ہے۔اس کو تکاثر اور تفاخر نہیں کہتے۔مگر تالاب کے بہانے
اگر اتنے بڑے بڑے ہال بنائے جائیں ، اتنی بڑی بڑی چکو زیاں ہوں کہ دیکھتے ہی طبیعت میں کراہت پیدا
ہو، یہ تو کوئی مومنانہ طریق نہیں ہے۔اس سے تو اگر بچے یہاں نہائیں گے بھی تو بیرونی معاشرے کی اور بھی
زیادہ قدر کریں گے۔وہ سمجھیں گے کہ ہمارے ماں باپ نے انہی کو اپنی بڑائی کا ذریعہ بنارکھا ہے۔تو یہ
ساری باتیں ایسی ہیں جو میرے اس سفر کے دوران تجربے میں شامل ہیں۔ان کی تفصیل میں میں نہیں جانا

652
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
چاہتا۔جن کو توفیق ہے ضرور تالاب بنا ئیں مگر بچوں کے ساتھ مل کر ان
کو تیرنا بھی سکھائیں۔ان کو ساتھ
ساتھ بتائیں کہ باہر کی دنیا کی طرف نظر نہ کرو، وہ گندے لوگ ہیں۔اپنی حفاظت کرو، اپنے دین کی حفاظت
کر و تو یہی تالاب ان کے لئے رحمت کا موجب بن جائیں گے۔۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 21 اگست تا 27 اگست 1998 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی