مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
673
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب
فرموده 16 مئی 1999۔اِنْفِرُوا خِفَافًا وَّثِقَالًا کی پر معارف تفسیر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جوش دعوت الی اللہ
دنیا میں تین قسم کے آدمی
دعوت الی اللہ میں کامیابی کا گر
ذاتی مثال
سفر کرنے والوں کے لئے قیمتی نصائح

مشعل راه جلد سوم
674
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
675
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
اِنْفِرُوْاخِفَافًا وَّثِقَالًا وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ذَالِكُمْ خَيْرُ لَّكُمْ إِنْ كُنتُمْ
تَعْلَمُونَ۔(تو به آیت: 41)
اس کا سادہ ترجمہ یہ ہے نکل کھڑے ہو ہلکے بھی اور بھاری بھی اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں
کے ساتھ جہاد کرو یہی تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔یہاں لفظ ہلکے اور بھاری پر غور ہونا چاہیے کہ اس کا کیا مطلب ہے یا کیا مطالب ہیں چنانچہ اس پہلو
سے حضرت امام راغب کی ایک تحریر میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں اس میں تقریباً اس لفظ ہلکے اور بھاری
کے تمام مختلف معانی اکٹھے کر دیے گئے ہیں، جو عربی لغت کے لحاظ سے سارے درست قرار پاتے ہیں اور
اس کی وجہ سے آپ کو اس مضمون کی تفصیل کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہو جائے گی فرماتے ہیں:۔انفرواخفافاًو ثقالاً کے بارہ میں کہا گیا ہے کہ اس سے مراد جوان اور بوڑھے ہیں یعنی یہ خطاب
جوانوں سے بھی ہے اور بوڑھوں سے بھی ہے اور اس سے مراد غرباء اور امر انہیں یعنی غریبوں سے بھی
خطاب ہے اور امراء سے بھی خطاب ہے جو ان کے لئے چلنا پھرنا آسان اور ہلکا ہوتا ہے۔بوڑھے کے لئے
بھاری ہوتا ہے۔پس یہ بہت ہی لطیف معنی ہے جو اس آیت کا حضرت امام راغب نے اخذ فر مایا کہ خواہ تمہیں جہاد پر
نکلنا آسان ہو تم ہلکے پھلکے محسوس کر دیا عمر کے تقاضے کے پیش نظر چلنا دو بھر ہواور بوجھل محسوس کرو پھر بھی خدا
کی راہ میں جہاد کے لئے نکلو اور پھر غریب کے لئے سفر مشکل ہوتا ہے اور امیر کے لئے آسان ہوتا ہے کیونکہ
غریب کو سواری نہیں ملتی اور کئی قسم کی دقتیں اس کی راہ کے لئے روک بن جاتی ہیں پس وہ ہلکا نہیں چل سکتا
اگر چہ بظاہر اس پر کوئی اور بوجھ نہیں ہوتا مگر اس کا جہاد میں نکلنا مشکل ہوتا ہے۔اور امیر کو وقسم کی سہولتیں میسر
ہوتی ہیں تو پھر حضرت امام راغب یہی فرما رہے ہیں اس سے مراد غرباء اور امراء ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ

676
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اس سے مراد مسافرا اور مقیم ہیں یعنی خدا کی راہ میں نکلنے کا حکم مسافر کے لئے تو اس لحاظ سے ایک زائد حکم بنتا
ہے وہ پہلے ہی سفر میں ہے مگر مراد یہ ہے کہ سفر خواہ کسی نوعیت کا بھی ہو ہر سفر کو خدا کی راہ کا سفر بنالو اور اسی
طرح مقیم اگر چہ سفر پر نہیں ہوتا اس کے متعلق یہ نہیں سوچا جا سکتا کہ خدا کی راہ میں نکلا ہے مگر مقیم رہتے ہوئے
بھی وہ کئی طریقے سے خدا کی راہ میں ( دعوت الی اللہ کے) سفر کر سکتا ہے پس فرماتے ہیں کہ مراد مسافر بھی
ہے اور مقیم بھی پھر یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے مراد مستعد اور ست ہے۔مستعد جس کو جس طرف بلایا جائے جس کام پر بلایا جائے وہ تیزی سے لپکتا ہے اورست جو بوجھل
محسوس کرتا ہے اپنے آپ کو۔خفافاً وثقالاً کا مطلب ہے کہ وہ جو ہر آواز پر بڑی تیزی سے لبیک کہتے ہیں اور
آواز کی طرف لپکتے ہیں وہ گویا خفافا ہو گئے اور وہ جو آواز پہ بلانے پر آتے تو ہیں مگر بوجھل قدموں کے ساتھ
وہ ثقالاً کے تابع شمار ہوں گے یہ سب لوگ اس آیت کے عموم میں داخل ہیں اور اس آیت کا یقینی طور پر مقصد
یہ ہے کہ ہر حال میں خواہ وہ مشکل ہو یا آسان لوگوں کو جہاد کے لئے نکلنے کی ترغیب دلائی جارہی ہے۔اب
سوال یہ ہے کہ حضرت امام راغب جس زمانہ کی بات کر رہے ہیں عموماً اس زمانہ میں تلوار کا جہاد ہوا کرتا
تھا۔ہتھیاروں سے جہاد ہوا کرتا تھا مگر اسی آیت کا اطلاق اس زمانہ میں جبکہ جہاد کی نوعیت بدل گئی ہے۔قلم
کا جہاد ہے اور تقریر کا جہاد ہے اور حکمت کے ساتھ پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کا جہاد ہے۔اس پہلو سے
اس کے کیا معنے ہوں گے حضرت خلیفہ اُسیح الاوّل نے انفر و اخفافًا و ثقالاً کی بحث میں فرمایا: -
انفروا سے مراد ینی کام میں چلو خواہ کسی قسم کا دینی کام ہو تربیت کا ہو یا ( دعوت الی اللہ ) کا ہونوعیت
دینی ہو تو اس وقت کہا جائے گا کہ انفر و نکل کھڑے ہو۔پھر فرماتے ہیں خفافاً میرے ذوق کے مطابق اس کے یہ معنے بھی ہیں کہ مباحثہ میں کتابوں کے انبار
لے جانے کی ضرورت نہیں حسبنا کتاب اللہ۔اس میں ایک بہت گہرا نکتہ ہمارے لئے بیان فرمایا گیا
ہے جو آج کل ( دعوت الی اللہ ) کے میدان میں کام آ سکتا ہے۔بہت عمدگی سے کام میں آسکتا ہے۔کبھی
جاؤ تو کتابوں کے انبار لے جانے کی ضرورت نہیں۔خفافاً میں یہ مراد ہے کہ ہلکے پھلکے بھی سفر اختیار کرو اور اگر یہ کہا جائے کہ بوجھل کا بھی ذکر ہے تو پھر
جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں کتابوں کے انبار بھی اٹھانے پڑتے ہیں چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
السلام کے زمانہ میں (دعوت الی اللہ ) دونوں طرح سے ہوتی تھی بعض دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
بہت سی کتابوں کی ضرورت پڑتی تھی اور اکٹھی کروائی جاتی تھیں تو وہ ثقالاً ہو گیا اور بسا اوقات صرف قرآن

677
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کریم سے ہی استنباط کرتے تھے اور وہ خفافا ہوگیا یعنی ہلکے پھلکے صرف کتاب اللہ کافی ہے۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الاول نے یہی نتیجہ نکالا کہ ان کو گویا عملاً وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ حسبنا کتاب
اللہ۔ہمارے لئے کتاب اللہ ہی ہر
قسم کے جہاد کے لئے کافی ہے۔اب اسی تعلق میں میں کچھ حدیثیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں حضرت سہل بن سعد سے مسلم کتاب
الفضائل اور بخاری میں کتاب الجہاد میں یہ روایت درج ہے۔حضرت سہیل بن سعد بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت نے حضرت علیؓ سے فرمایا: خدا کی قسم تیرے ذریعے ایک آدمی کا ہدایت پا جانا اعلیٰ درجہ کے سرخ
اونٹوں کے مل جانے سے زیادہ بہتر ہے۔پس یہ حضرت محمدرسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی صیحت آج بھی اسی طرح ہے جس طرح پہلے تھی کہ ہر وہ
شخص جس کے ذریعے خدا تعالیٰ ایک آدمی کو ہدایت عطا فرماتا ہے اس کے ذریعہ گویا اس زمانہ میں سرخ
اونٹوں کی نعمتملنا ہے۔اس زمانے میں سرخ اونٹوں کی بہت قیمت ہوا کرتی تھی۔تو آج تو یوں کہنا چاہیے کہ اس زمانہ میں خواہ دولت کے انبار لگے ہوئے ہوں اُس کے ان انباروں
کے مالک ہونے سے بھی یہ خوشی نہیں ہونی چاہیے جتنی ایک آدمی کو ہدایت پہنچانے کے نتیجہ میں پہنچنی
چاہیے۔ایک روایت ابو داؤد اور بعض اسناد سے ابوداؤد سے مروی ہے اور جن اسناد سے مروی ہے وہ صحیح
اسناد شمار کی جاتی ہیں حضرت ابواسامہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جو جہاد نہیں کرتا یا کسی غازی کو جہاد کے لئے تیار نہیں کرتا خود بھی جہاد نہیں کرتا اور کسی دوسرے کو بھی
تیار نہیں کرتا یاکسی غازی کے اہل و عیال میں نیکی کے ساتھ جانشینی نہیں کرتا، اللہ اسے یوم قیامت سے پہلے
کسی نہ کسی مصیبت میں مبتلا کرے گا یہاں جو قرآن کریم کی آیت ہے اس کے ساتھ اس کا براہ راست تعلق
ہے غازی کی مددا موال سے کی جاتی ہے پس اموال کی قربانی کرو گے خدا کی رضا کی خاطر تو بہت سے غازی
تیار ہوں گے اگر تمہیں خود نکنے کا موقع نہ بھی مل سکتا ہو تو یہ غازی کی مدد ہو جائے گی اور غازی کے اہل وعیال
میں نیکی کے ساتھ جانشینی نہیں کرتا یہاں مفہوم جو مضمر ہے وہ یہ ہے کہ وہ غازی جو شہید ہو جاتے ہیں راہ خدا
میں ان کے اہل وعیال کے ساتھ نیکی کا سلوک کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔کیونکہ وہ خدا کی راہ میں مصیبت
اٹھانے والے لوگ ہیں پس اگر وہ خدا کی راہ میں مصیبت اٹھانے والوں کی مدد نہیں کرتا تو قیامت سے پہلے
اللہ اس کو بھی کسی نہ کسی مشکل میں ضرور مبتلا کرے گا۔اب ایک حدیث حضرت انس سے مروی ہے آنحضرت نے فرمایا۔

678
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
مشرکوں کے ساتھ اپنے اموال اور نفوس اور زبانوں کے ساتھ جہاد کرو یہاں بات بالکل کھل گئی ہے۔یہاں تلوار کا جہاد مراد نہیں ہے خصوصیت کے ساتھ۔پہلے اس آیت سے ذہن میں آسکتا تھا کہ تلوار کا جہاد
مراد ہے مگر آنحضرت صلعم نے یہ بات خوب کھول دی ہے کہ اپنے اموال اور نفوس کے ساتھ اور آیت کریمہ
میں بھی پہلے اموال کا ذکر ہے پھر نفوس کا اور زبانوں کے ساتھ جہاد کرو۔خدا تعالیٰ نے تمہیں جس رنگ میں
بھی پیغام حق پہنچانے کی توفیق پہنچائی ہے۔پیغام حق پہنچاؤ۔تو تم جہاد فرض پورا کر رہے ہو گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جوش دعوت الی اللہ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ایک قول ملفوظات جلد ۳ صفحہ ۲۹۱ اور صفحہ ۲۹۲ پر درج ہے۔جو
بہت ہی پیارا ہے اور اس سے سخت دلوں میں کھلبلی مچ جانی چاہیے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے
دل کا یہ حال تھا تو ہم غلاموں کا کیا حال ہوگا۔فرماتے ہیں ہمارے اختیار میں ہو تو ہم فقیروں کی طرح گھر بہ
گھر پھر کر خدا تعالیٰ کے سچے دین کی اشاعت کریں۔کیونکہ آپ
کو غیر معمولی ذمہ داریاں تھیں آپ کو مرکز
میں رہ کر ان فرائض منصبی کو ادا کرنا تھا اس لئے یہ خواہش دل کی دل میں ہی رہی۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی یہ خواہش رائیگاں نہیں گئی بلکہ مقبول ہوئی اور آج اس زمانے میں میرے
خلافت کے دور میں جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی جوتیوں کے طفیل ہے۔آپ کی خواہش من و عن
پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ جیسا کہ آپ تشریح فرما رہے ہیں۔فرماتے ہیں گھر گھر پھر کر خدا تعالیٰ
کے بچے دین کی اشاعت کریں۔اور اس ہلاک کرنے والے شرک وکفر سے جودنیا میں پھیلا ہوا ہے۔لوگوں
کو بچالیں۔اب یہ فقرہ بطور خاص معنی خیز ہے اگر خدا تعالیٰ ہمیں انگریزی زبان سکھا دے تو ہم خود پھر کر اور
دورہ کر کے ( دعوت الی اللہ ) کریں۔اور اس ( دعوت الی اللہ ) میں زندگی ختم کر دیں۔اب دیکھیں بعینہ یہ
اس دور میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش پوری ہو رہی ہے۔مجھے جواللہ تعالیٰ نے جنون عطا کیا ہے
پھرنے کا۔جگہ جگہ پہنچنے کا مختلف جماعتوں تک پہنچنے کا مختلف جماعتوں کے ذریعے مختلف مواقع پر ( دعوت الی
اللہ ) کے انتظامات کی وجہ سے وہاں جا کر اپنی زبان میں پیغام پہنچانے کا۔یہ دراصل حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی دعا ہی ہے جو مقبول ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔اور یہ فقرہ بے معنی نہیں کہ انگریزی سکھا
دے اور اچانک انگریزی کا کیسے خیال آ گیا۔دراصل مجھے انگریزی بہت نہیں آتی مگر جتنی بھی آتی ہے اللہ
ہی نے سکھائی ہے۔کیونکہ میرا بچپن تعلیمی لحاظ سے نہایت ہی نکھا تھا اور انگریزی میں بات کرنے کا سلیقہ سکھنے

679
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا تو جتنا بھی سکھایا ہے اور جو بھی سکھایا ہے۔یہ میں سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی اس دعا کی مقبولیت کا ایک نشان ہے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں (دعوت الی اللہ ) کرنے کے گر سیکھیں۔کیونکہ نکلنا تو
آپ نے ہے۔خواہ ہلکے ہوں خواہ بھاری ہوں۔امیر ہوں یا غریب ہوں یہ تو خدا نے آپ پر فریضہ عائد
کر دیا ہے۔اب تو اس سے گریز کا چارہ ہی کوئی نہیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے گر تو سیکھیں
کہ کس رنگ میں بہترین ( دعوت الی اللہ ) کر سکتے ہیں۔دنیا میں تین قسم کے آدمی ہیں
آپ فرماتے ہیں کہ دنیا میں تین قسم کے آدمی ہوتے ہیں۔عوام۔متوسط درجہ کے، یہ درمیانی طبقہ
ہے۔اور امراء۔عوام عموماً کم فہم ہوتے ہیں۔ان کی سمجھ موٹی ہوتی ہے۔اس لئے ان کو سمجھانا بہت ہی مشکل
ہے۔ہمارا تجربہ ہے کہ عوام کیونکہ علم نہیں رکھتے اس لئے اپنے ملانوں پر انحصار کرتے ہیں اور اس وجہ سے ان
کے لئے راہ حق کو پانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔وہ کہتے ہیں ہمیں تو پتہ کچھ نہیں۔خدا جانے یہ ٹھیک بات کہہ
رہا ہے یا غلط بات کہہ رہا ہے۔اپنے علماء سے اپنے خوجوں سے پوچھو۔اور جب ان کے پاس جاتے ہیں تو
ان کو گمراہ کر دیتے ہیں۔اس لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا یہ تجر بہ بالکل درست ہے کہ اگر چہ
عوام سادہ لوح ہوتے ہیں لیکن باوجود اس کے بات اس لئے نہیں سمجھتے کہ اپنے پر اعتماد نہیں ہے۔دوسرے
متوسط درجے کے لوگ ہیں۔یہ وہ طبقہ ہے جس کو مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ تمہیں خصوصیت سے
(دعوت الی اللہ) کا نشانہ بنانا چاہیے۔تیسرے امراء ہیں۔آپ فرماتے ہیں عوام عموما کم فہم ہوتے ہیں۔ان
کی سمجھ موٹی ہوتی ہے۔اس لئے ان کو سمجھانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔امراء کے لئے سمجھانا بھی مشکل ہوتا
ہے کیونکہ وہ نازک مزاج ہوتے ہیں اور جلد گھبرا جاتے ہیں۔اور ان
کا تکبر اور تعلی اور بھی سید راہ ہوتی ہیں
یعنی راہ کی روک بن جاتے ہیں۔اس لئے ان کے ساتھ گفتگو کرنے والے کو چاہیے کہ وہ ان کی طرز کے
موافق ان سے کلام کرے یعنی مختصر مگر پورے مقصد کو ادا کرنے والی تقریر ہو تھوڑی سی بات کریں اور ان کے
پاس زیادہ وقت نہیں بات سننے کا۔اور ان کا ذاتی تکبر اور انا اُن کے رستے میں حائل ہو جاتی ہے۔فرماتے
ہیں وہ بات کچھ سمجھ سکتے ہیں پھر فرماتے ہیں بہت ہی صاف اور عام فہم ہونی چاہیے۔رہے اوسط درجہ کے
لوگ زیادہ تر یہ گروہ اس قابل ہوتا ہے کہ اُن کو ( دعوت الی اللہ ) کی جائے ، یہ متوسط درجے کے لوگ نہ بہت

680
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
نیچے طبقے اور نہ بہت اونچے طبقے کے۔وہ بات کو سمجھ سکتے ہیں اور ان کے مزاج میں وہ تعلی اور تکبر اور نزاکت
بھی نہیں ہوتی جو امراء کے مزاج میں ہوتی ہے اس لئے ان کو سمجھا نا بہت مشکل نہیں ہوتا۔ہمارا تجربہ ہے ہر
جگہ یہی تجربہ ہے خصوصاً یورپ میں تو خصوصیت کے ساتھ انگلستان میں میں نے دیکھا ہے کہ زیادہ تر بات
وہی سمجھتے ہیں جو متوسط درجے کے ہیں۔بہت اونچوں کو دلچسپی کوئی نہیں دین میں بہت نیچوں
کو مادہ پرستی نے
گھیرا ہوا ہے۔اور اگر دین سے رغبت ہے بھی تو اپنے پادریوں کی طرف رجوع کرتے ہیں۔لیکن متوسط طبقہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے عموماً ہماری ( دعوت الی اللہ ) کی پہنچ میں ہوتا ہے۔اور یہی حال جرمنی کا بھی ہوگا اور
یقینا یہی ہوگا تو آپ لوگ بھی اس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصیحت کو حرز جان بنائیں پھر حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اصل مقصود کے پانے کے لئے خدا تعالیٰ نے
مجاہدہ ٹھہرایا ہے یعنی اپنا مال
خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے ذریعے سے اور اپنی طاقتوں کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے ذریعے
سے اور اپنی جان کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے ذریعے سے اور اپنی عقل کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے
ذریعے سے اس کو ڈھونڈا جائے۔اب دیکھیں کتنا پیارا مقصد ہے ( دعوت الی اللہ ) کا جو بالکل کھول کر
ہمارے سامنے رکھ دیا ( دعوت الی اللہ ) کا مقصد لوگوں کو پانا نہیں خدا کو پانا ہے اگر اس مقصد سے ( دعوت الی
اللہ ) کریں گے تو اللہ تعالیٰ بہت کامیاب کرے گا۔یعنی دنیا مل جائے گی یعنی دنیا کے مددگار بھی آپ کومل
جائیں گے۔اور خدا بھی آپ سے راضی ہو جائے گا۔مگر پیش نظر یہی رہنا چاہیے کہ اللہ کو ڈھونڈنے کی خاطر
ہم (دعوت الی اللہ ) کرتے ہیں۔بظاہر نیک بندوں کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر اصل مقصد یہ ہے کہ ان کی
وساطت سے اللہ مل جائے فرمایا اس کو ڈھونڈا جائے جیسا کہ وہ فرماتا ہے (جَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ
وَانْفُسِكُمْ ) یعنی اپنے مالوں اور اپنی جانوں اور اپنے نفسوں کو مع ان کی تمام طاقتوں کے خدا کی راہ میں خرچ
کرو۔اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس مضمون کو مزید واضح اور آسان کرتے چلے جاتے ہیں کہ ( دعوت
الی اللہ ) کیسے ہونی چاہیے اور کیا کیا ضرورتیں ہیں جو اس راہ میں پیش آئیں گی۔فرماتے ہیں ( دعوت الی
اللہ ) سلسلہ کے واسطے ایسے آدمی کے دوروں کی ضرورت ہے مگر ایسے لائق آدمی مل جاویں کہ وہ اپنی زندگی
اس راہ میں وقف کر دیں۔تو واقفین کا مضمون بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے ہی آغاز پاتا
ہے۔یہ کوئی بعد کی تحریک نہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے گویا سب سے پہلے وقف کی تحریک
فرمائی۔ایسے لائق آدمی مل جائیں کہ وہ اپنی زندگی اس راہ میں وقف کر دیں۔پرانے زمانے میں حضرت
رسول اللہ صلعم کو اس قسم کے وقف کی ضرورت نہیں تھی جیسے اب رائج ہے۔کیونکہ سارے صحابہ ہی اپنے آپ

681
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کو وقف سمجھتے تھے۔کوئی ان میں سے کسی مال کا کسی خدمت کا محتاج نہیں تھا۔ہر ایک سمجھتا تھا کہ محمد رسول اللہ کا
فریضہ میرا فریضہ ہے۔(صلی اللہ علیہ وسلم ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام اُس دور سے اس دور کا موازنہ
کرتے ہوئے فرماتے ہیں آنحضرت کے صحابہ رضوان اللہ یھم بھی اشاعت ( دین حق ) کے واسطے
دور دراز ممالک میں جایا کرتے تھے۔یہ جو چین کے ملک میں کئی کروڑ مسلمان ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
وہاں بھی صحابہ رضوان اللہ یھم میں سے کوئی شخص پہنچا ہو گا اگر اسی طرح ہیں یا تمیں آدمی متفرق مقامات میں
چلے جاویں تو بہت جلدی ( دعوت الی اللہ ) ہو سکتی ہے۔مگر جب تک ایسی آدمی ہمارے منشاء کے مطابق
اور قناعت شعار نہ ہوں تب تک ہم ان کو پورے اختیارات بھی نہیں دے سکتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ایسے قانع اور جفاکش تھے کہ بعض اوقات صرف درختوں کے
پتوں پر ہی گزارا کر لیتے تھے حضرت مسیح موعود کی یہ خواہش بھی اللہ تعالیٰ نے پوری فرما دی آپ کے زمانے
میں بکثرت ایسے واقفین پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے واقعتا درختوں کے پتوں اور جڑی بوٹیوں پر گزارے
کئے ہیں اور اللہ کی راہ میں ہر آنے والی مشکل کو بغیر شکایت کے قبول کیا بلکہ اپنے اوپر احسان سمجھتے ہوئے
قبول کیا۔حضرت مسیح موعود اب ایک ایسا مضمون بیان کر رہے ہیں جس کا خصوصیت سے اس زمانہ میں
اطلاق ہو رہا ہے کہ آخری جنگ جو ( دین حق ) اور کفر کے درمیان لڑی جانی ہے اس کی نوعیت کو سمجھیں یہ
جنگ در اصل ایک طرف حضرت مسیح ہیں جو حضرت محمد رسول اللہ کی نمائندگی میں ہیں ان کی لڑائی مسیحی کہلانے
والوں سے ہے جنہوں نے دین مسیح کو برباد کیا ہے۔پس جب ہم کہتے ہیں کہ عیسائیت سے جنگ ہے تو ہرگز
یہ مراد نہیں کہ نعوذ باللہ من ذالک ہم عیسائیت کے مخالف ہیں ہم حضرت مسیح کی عیسائیت کے بچے پیروکار اور
اس عیسائیت کو دنیا پر غالب کرے کے لئے کوشاں ہیں لیکن اس عیسائیت کے خلاف ہیں جو بعد کے گمراہ
لوگوں نے ایجاد کر لی اور حضرت مسیح کی طرف منسوب کر دی۔پس اس بات کو اس طرح کھول کر عیسائی ملکوں
میں بیان کرنا چاہیے تا کہ آپ کی بات سن کر کسی کے دل میں بے وجہ ناجائز رد عمل نہ پیدا ہو۔لوگ یہ نہ
سمجھیں کہ یہ تو آ کر ہمیں مفتوح کرنے آرہے ہیں ہمارے دین کو بدلنے آرہے ہیں ہم ہر گز کسی کے دین کو
بدلنے نہیں آرہے ہم ان کے دینوں کو ان کے اصل پر بحال کرنے آئے ہیں پس ہم تو ان کے معین ہیں ہم تو
ان کی خدمت کے لئے سفر کرتے ہیں۔اور ان کی خدمت کے لئے ہی (دعوت الی اللہ ) کا جال بچھا رکھا
ہے۔پس اس مضمون کو سمجھتے ہوئے اب دیکھیں حضرت مسیح موعود کا یہ اقتباس آپ کو آسانی سے سمجھ آ جائے
گا۔

682
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اب یہ زمانہ کسر صلیب کا ہے تقریر کے مقابلہ پر تلوار سے کام لینا بالکل نادانی ہے خدا تعالیٰ قرآن
شریف میں فرماتا ہے کہ جس طرح اور جن آلات سے کفار لوگ تم پر حملہ کرتے ہیں انہیں طریقوں اور آلات
سے تم ان لوگوں کا مقابلہ کرو۔اب ظاہر ہے کہ ان لوگوں کے حملے ( دین حق ) پر تلوار سے نہیں ہیں بلکہ قلم
سے ہیں لہذا ضرور ہے کہ ان کا جواب قلم سے دیا جاوے اگر تلوار سے دیا جاوے گا تو یہ اعتدا ہوگا۔یہ زیادتی
ہوگی یہ ظلم ہو گا جس سے خدا تعالیٰ کی صریح ممانعت قرآن شریف میں موجود ہے۔إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (البقره: 191)
یعنی اللہ تعالیٰ حد سے تجاوز کرنے والے کو زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا پھر اگر عیسائیوں کو قتل
بھی کر دیا جاوے اب یہ دیکھیں کتنا اہم نکتہ ہے جہاں بعض ظالم ( دین حق ) کا نام لے کر عیسائیوں کے قتل کا
اجازت نامہ دیتے ہیں یعنی ملاں ملان کے لوگ۔ان پر حضرت مسیح موعود کی تحریر ایک حرف آخر ہے جو ان کو
خدا کی راہ میں مجرم قرار دینے کے لئے بہت کافی ہے فرماتے ہیں۔پھر اگر عیسائیوں کو قتل بھی کر دیا جائے تو اس سے وہ وساوس ہرگز دور نہ ہوں گے جو کہ دلوں میں بیٹھے
ہوئے ہیں قتل کرنے سے دل کے وساوس کیسے نکل جائیں گے بلکہ جب دین کے نام پر قتل کیا جائے تو
بکثرت لوگوں کے دلوں میں وساوس پیدا ہوں گے اور اس کے نتیجہ میں ان کا غلط دین زیادہ پھیلے گا اور دلوں
میں انتقامی کارروائی پیدا ہوگی اور سمجھیں گے کہ محمد رسول اللہ کا دین زیادہ تر تلوار ہی کے زور سے پھیلا تھا
چنانچہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں بلکہ وہ اور بھی پختہ ہو جائیں گے اور کہیں گے واقع میں اہل ( دین حق )
کے پاس اپنے مذہب کی حقانیت کی دلیل کوئی نہیں لیکن اگر شیریں کلامی اور نرمی سے ان کے وساوس کو دور کیا
جاوے تو امید ہے کہ وہ سمجھ جائیں گے۔اور ہم نے دیکھا ہے کہ بعض عیسائی لوگ یہاں آتے ہیں ان کو
جب نرمی سے سمجھایا جاتا ہے تو اکثر سمجھ جاتے ہیں اور تبدیل مذہب کر لیتے ہیں جیسے کہ ماسٹر عبدالحق صاحب
(نومبائع)۔پس ہماری رائے تو یہ ہے کہ جہاں تک ہو سکے کمر بستہ ہو کر دین کی خدمت میں مصروف ہوں کیونکہ یہ
وقت اسی کام کے لئے ہے اگر اب کوئی نہیں کرتا تو اور کب کرے گا ؟ ضروری ہے کہ ہر طبقہ کے انسانوں کو
مناسب حال دعوت کرنے کا طریق سیکھے یعنی ہر قسم کے طبقے کو کیسے دعوت پہنچانی چاہیے یہ طریقہ سیکھیں بعض
کو باتوں
کا ایسا ڈھنگ ہوتا ہے کہ جو کچھ کہنا ہوتا ہے کہہ دیتے ہیں اور اس سے ناراضگی بھی پیدا نہیں ہوتی یہ

نعل راه جلد سوم
683
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک دین ہے اس کا ایک احسان ہے۔دعوت الی اللہ میں کامیابی کا گر
میں نے پہلے بھی بار ہا ذکر کیا ہے کہ ہمارے وقف جدید میں ایسے معلم میسر تھے جن کی ظاہری علمی
قابلیت کچھ بھی نہیں تھی مگر بات کا انداز اتنا پیارا تھا کہ وہ دل سے نکلتی تھی اور دلوں میں کھب جاتی تھی اور
جہاں تک ( دعوت الی اللہ کی کوششوں کا تعلق ہے بعض بڑے بڑے عالم معلموں سے ان کی (دعوت الی
اللہ کی کارروائی بہت زیادہ ہو جایا کرتی تھی۔یعنی ( دعوت الی اللہ کی ) کارروائی کو بہت زیادہ پھل لگتے تھے
پس یہ وہی نکتہ ہے جو حضرت مسیح موعود بیان فرما رہے ہیں بعض کو باتوں کا ایساڈھنگ ہوتا ہے کہ جو کچھ کہنا
ہوتا ہے وہ کہہ لیتے ہیں اور اس سے ناراضگی بھی پیدا نہیں ہوتی بعض ظاہر میں خبیث معلوم ہوتے ہیں جن
سے نا امیدی ہوتی ہے مگر وہ قبول کر لیتے ہیں۔اس طرح رخ بدل
کر مخاطب کی بات کر رہے ہیں۔مخاطب بھی کئی قسم کے ہیں بعض ایسے ہوتے ہیں جن کو انسان سمجھتا ہے شروع میں کہ بڑا شدید
متعصب اور مخالف ہے اور اس سے اس وجہ سے منہ موڑ لیتا ہے حالانکہ پہلے سلیقے اور پیار سے بات کرنے کا
ڈھنگ سیکھ لو ایسے لوگوں سے جب پیار اور محبت سے بات کرو گے تو جن کے دل اندر سے نرم ہے ان کی
ظاہری خشونت بھی جاتی رہے گی اور وہ دل نرم پڑ جائیں گے جیسے بعض پتھروں سے خدا تعالیٰ پانی کے چشمے
بہا دیتا ہے اس طرح یہ پتھر نظر آنے والے لوگ خد کی راہ میں نرم ہو جائیں گے اور ان کے دل سے ( دین
حق کے لئے شیریں چشمے جاری ہو جائیں گے۔اس کی ایک مثال حضرت مسیح موعود خود اپنے تجربہ میں دیتے ہیں بعض ظاہر میں خبیث معلوم ہوتے
ہیں جن سے ناامیدی ہوتی ہے مگر وہ قبول کر لیتے ہیں اور بعض غریب طبع دکھائی دیتے ہیں اور ان پر بہت
کچھ امید کی جاتی ہے مگر وہ قبول نہیں کرتے اس لئے قول موجہ کی ضرورت ہے جس سے آخر کار فتح ہوتی ہے
یعنی اس کے برعکس بھی یہ بات درست ہے کہ بعض بڑے نرم نرم ہاں میں ہاں ملانے والے ہوتے ہیں لیکن
جب ان
کو پیچھے پڑ کر دعوت الی اللہ ) کی جائے اور وہ سمجھ جائیں کہ ہمیں یہ لینا چاہتے ہیں تو پھر ان کے دل
سخت ہونے شروع ہو جاتے ہیں حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔ہر ایک کو ایسی بات کرنی نہیں آتی۔پس
چاہیے کہ جب کلام کرے تو سوچ کر اور مختصر کام کی بات کرے بہت بحشیں کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا پس

684
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
چھوٹا سا چٹکلا کسی وقت چھوڑ دیا جو سیدھا کان کے اندر چلا جائے۔اب یہ بھی ایک بڑا عظیم ( دعوت الی اللہ
کا نکتہ ہے کہ بعض دفعہ انسان کو کسی آدمی کو دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ میں اس قسم کی بات کروں
گا تو پھر اس
کا دل سوچنے پر مجبور ہو جائے گا ایک چھوٹا سے چٹکلا اس کے سامنے چھوڑ دیا جاتا ہے پھر کبھی اتفاق ہوا تو پھر
سہی تھوڑی سی بات کی پھر اعراض کیا اس کے پیچھے نہ پڑے پھر جب جائیں گے تو معلوم ہوگا کہ اس
چھوڑے ہوئے چٹکلے نے کچھ نہ کچھ کام کر دکھایا ہے پھر کبھی اتفاق ہوا تو پھر سہی غرض آہستہ آہستہ پیغام حق
پہنچاتا رہے اور تھکے نہیں کیونکہ آج کل خدا کی محبت اور اس کے ساتھ تعلق کو لوگ دیوانگی سمجھتے ہیں اگر صحابہ
رضوان اللہ میھم اس زمانہ میں ہوتے تو لوگ انہیں سودائی کہتے اور وہ انہیں کا فر کہتے۔دن رات بیہودہ باتوں
اور طرح طرح کی غفلتوں اور دنیاوی فکروں سے دل سخت ہو جاتا ہے اور بات کا اثر دیر سے ہوتا ہے۔ذاتی مثال
اب ذاتی مثال دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔ایک شخص علی گڑھی غالبا تحصیلدار تھا میں نے اسے کچھ نصیحت کی وہ مجھ سے ٹھٹھا کرنے لگا میں نے دل
میں کہا میں بھی تمہارا پیچھا چھوڑنے والا نہیں ہوں تم نے جو ٹھٹھا کرنا ہے کر لو میں تو اپنی بات پہنچاؤں گا آخر
باتیں کرتے کرتے اس پر وہ وقت آ گیا کہ وہ یا تو مجھ پر تمسخر کر رہا تھایا چنیں مار مار کر رونے لگا دیکھتے دیکھتے
اپنے تمسخر پر اتنی حیا آئی اتنی شرمندگی ہوئی خود اپنے نفس کو اتنی تکلیف پہنچی کہ میں کس بزرگ سے تمسخر کر رہا
ہوں پس یا وہ تمسخر کر رہا تھا یا چینیں مار مار کر رونے لگا بعض وقت سعید آدمی ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے شقی ہو
ہمیں دلوں کا حال معلوم نہیں اللہ ہی جانتا ہے ہم جس کو صحیح فطرت
سمجھ رہے ہوتے ہیں کھود کر دیکھیں تو شقی
نکلتا ہے جس کو سخت دل سمجھ رہے ہوتے ہیں کرید کر دیکھیں تو نرم دل نکلتا ہے پس ( دعوت الی اللہ ) میں ان
سارے امکانات کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔پھر ہر شخص کو کسی مضمون کا قائل کرنے کے لئے اس کی ایک کنجی ہوا کرتی ہے ہر
کنجی سے ہر تالہ نہیں کھل
سکتا مگر کنجی کی تلاش کرنی چاہیے۔کس شخص کا دل کس بات سے کھل جائے گا اور ( دعوت الی اللہ ) کے لئے وہ
اپنے دروازے کھول دے گا فرماتے ہیں یا درکھو ہر قفل کے لئے کلید یعنی چابی ہے بات کے لئے بھی ایک
چابی ہے وہ مناسب طرز ہے جس طرح دواؤں کی نسبت میں نے ابھی کہا ہے کہ کوئی کسی کے لئے مفید اور
کوئی کسی کے لئے مفید ہے ایسے ہی ہر ایک بات ایک خاص پیرایہ میں خاص شخص کے لئے مفید ہوسکتی ہے

آج 10 میں سے 10 باقی