مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

685
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
یہ نہیں کہ سب سے یکساں بات کی جائے بیان کرنے والے کو چاہیے کہ کسی کے برا کہنے کو برا نہ منائے بلکہ اپنا
کام کئے جائے اور تھکے نہیں امراء کا مزاج بہت نازک ہوتا ہے اور دنیا سے غافل بھی ہوتے ہیں بہت باتیں
سن بھی نہیں سکتے انہیں کسی موقع پر کسی پیرایہ میں نہایت نرمی سے نصیحت کرنی چاہیے یعنی ان کے دل کی چابی
کی تلاش رہے اور جب وہ چابی آپ کو میسر آئے تو اس وقت جو آپ بات کریں گے اس کے لئے ان کے
دل کے دروازے کھل جائیں گے۔میں نے یہی فیصلہ کیا تھا کہ اب آپ کو خطاب مختصر کروں گا اور خطبات میں بھی میں نے دراصل
مسلسل یہ کوشش شروع کی ہوئی ہے کہ ضروری نہیں کہ گھنٹے کا خطبہ ہو بلکہ مختصر بات بھی کی جائے جو باتیں میں
کر رہا ہوں۔ان پر مجھے خود بھی تو عمل کرنا چاہیے مختصر بات ہومگر دل سے نکل ہوئی دل پر اثر کرنے والی اس
لئے اس مضمون کے آخر میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ :
اے عزیز و! تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے بڑی خوش قسمتی ہے اگر کوئی
سمجھے تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے اور اس شخص کو یعنی مسیح موعود کو تم نے دیکھ
لیا جس کے دیکھنے کے لئے بہت سے پیغمبروں نے بھی خواہش کی تھی بڑی خوش نصیبی ہے اس لئے اب اپنے
ایمانوں کو خوب مضبوط کرو اور اپنی راہیں درست کرو اور اپنے دلوں کو پاک کرو اور اپنی مولیٰ کو راضی کرو۔وہی بات جو پہلے بیان کی گئی ہے۔آخری مقصد ہر دینی جہاد کا یہ ہے کہ مولیٰ راضی ہو جائے۔دوستو ! تم اس مسافر خانہ میں محض چند روز کے لئے ہو آئے دن اپنے چاروں طرف ہم لوگوں کو مرتا
اور کبھی بیماریوں کا شکار کبھی حادثات کا شکار کبھی بڑی عمر کا شکار ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن سب نے آخر
اس دنیا سے چلے جانا ہے اور اس موتا موتی کے درمیان ہر انسان اپنی بیوقوفی کی وجہ سے یا اپنی نفسانیت کی
وجہ سے سمجھتا ہے کہ میں باقی ہوں باقی سب مر رہے ہیں یہ ہرگز درست نہیں۔فرمایا۔دوستو ! تم اس مسافر خانہ میں محض چند روز کے لئے ہو اپنے اصلی گھروں کو یا دکر وسب نے آخر وہاں
جانا ہے تم دیکھتے ہو کہ ہر ایک سال کوئی نہ کوئی دوست تم سے رخصت ہو جاتا ہے کوئی سال ایسا نہیں آتا کہ
انسان کے جاننے والے اس کے عزیز اس کے اقرباء میں سے کوئی نہ کوئی رخصت نہ ہو رہا ہو۔ایسے ہی تم بھی
کسی سال اپنے دوستوں کو داغ جدائی دے جاؤ گے یہ بھی تو سوچو کہ تم بھی ان سب دوستوں کو روتا پیٹتا چھوڑ

686
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جاؤ گے اور اپنے ہمیشہ دائمی گھر کی طرف روانہ ہو جاؤ گے سو ہوشیار ہو جاؤ اور اس پر آشوب زمانے کی زہر تم
میں اثر نہ کرے اپنی اخلاقی حالتوں کو بہت صاف کرو کینہ اور بغض اور نخوت سے پاک ہو جاؤ اور اخلاقی
معجزات دنیا کو دکھاؤ۔یہ آخری بات بہت ہی اہم ہے۔اخلاق اچھے ہوں گے تو یہ سب سے بڑا معجزہ ہے اس زمانے میں جب کہ ہر کس وناکس کے اخلاق
بگڑ چکے ہیں۔بظاہر اخلاق پر قائم لوگ بھی دکھائی دیتے ہیں مگر کرید کر دیکھیں تو بنیادی طور پر ان اخلاق کے مالک
نہیں جو ہر حال میں خدا کی خاطر ہر مشکل کے وقت بھی قائم رہتے ہیں۔کسی نہ کسی وقت اپنی نفسانیت کی
خاطر ان کے اخلاق جواب دے جاتے ہیں پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔بغض اور نخوت
سے پاک ہوجاؤ اور اخلاقی معجزات دنیا کو دکھاؤ یہ سب سے بڑا معجزہ ہے۔یہ ایسا معجزہ ہے کہ جس میں خفافاً
اور ثقالاً ددونوں باتیں اکٹھی ہو گئیں ہیں۔دو کلمات ایسے آنحضرت نے بیان فرمائے جو زبان پر ہلکے مگر
اپنے وزن میں بہت بھاری ہیں پس یہی موقع خفافا اور ثقالاً کے اکھٹے ہونے کا ہے آپ بھی اخلاق فاضلہ
سیکھیں یہ بات ہلکی بھی ہے یعنی صرف اخلاق لے کر دنیا میں سفر اختیار کریں مگر اخلاق کا وزن بہت ہے اور
اخلاق کا وزن جب دلوں پر پڑتا ہے تو ان کو آپ کی بات ماننے پر مجبور کر دیتا ہے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا
فرمائے۔آمین
سفر کرنے والوں کے لئے قیمتی نصائح
اب میں آخر پر آپ کو دعا کے لئے توجہ دلانی چاہتا ہوں آپ سب لوگ یہاں سے رخصت ہورہے
ہیں رخصت کی باتیں ہورہی ہیں اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اگلے سال ہم کس کو دیکھ سکیں گے اور کس کو نہیں دیکھ
سکیں گے۔آپ بھی مجھے دیکھ سکیں گے یا نہیں۔میں بھی آپ کو دیکھ سکوں گا کہ نہیں سب اللہ کی منشاء ہیں اور
اسی کی تقدیر کے تابع چلتے ہیں۔مگر جانے سے پہلے میں آپ کو یہ نصیحت کرنی چاہتا ہوں کہ ہر شخص اپنی
حفاظت کے لئے پورے سامان کرے یہ تدبیر ہے جو تقدیر کے تابع ہے۔نقد یا الہی کا یہی حکم ہے کہ ہر شخص
اپنے دفاع اپنے آپ کو حادثات سے بچانے اور بیماریوں سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے۔پس
اسی لئے ہر سال آپ کو نصیحت کی جاتی ہے کہ جب جائیں تو تھکے ہوئے موٹر کا رنہ چلائیں۔ایسی حالت میں
کار نہ چلائیں کہ خطرہ ہو کسی وقت اونگھ آ جائے اور آپ کسی حادثہ کا شکار ہو جائیں یا کوئی اور کسی حادثے کا

مشعل راه جلد سوم
687
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
شکار ہو جائے بعض دفعہ حادثہ اس طرح بھی ہوتا ہے کہ غلطی ایک کی ہے اور خمیازہ دوسرے
کو بھگتنا پڑتا ہے۔معصوم بھی بیچارے مارے جاتے ہیں اور حادثے کے نتیجے میں تکلیفیں جو ہیں وہ بہت گہری اور لمبی چلتی ہیں
بض تو عارضی بھی ہیں مگر بعضوں کو چوٹیں ایسی آجاتی ہیں کہ عمر بھر بستر پر لیٹے رہتے ہیں بعضوں کی کمر کی
ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں اور اچھے بھلے چلتے پھرتے آدمی صاحب فراش عمر بھر کے لئے صاحب فراش ہو کر رہ
جاتے ہیں۔پس ان حادثوں کی وجہ سے مجھے بہت تکلیف پہنچتی ہے جن کو خدا تعالیٰ کے بیان کردہ طریق کو
اپنانے کے نتیجے میں ٹالا جاسکتا ہے حقیقت میں تو ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہی ہے لیکن اگر ٹالا جاسکتا ہو تو ضرور
ٹالنا چاہیے۔اپنی طرف سے سب کوشش کر دیکھیں پھر اگر اللہ کی تقدیر چلے تو راضی بہ رضا ہوں۔راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تری رضا ہو
پس یہ پہلو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی فکر کریں احتیاط سے چلیں خیر وعافیت سے پہنچیں اور مجھے کوئی دکھ
دینے والی خبر نہ بعد میں آئے کیونکہ آپ کو اس بات کا علم نہیں کہ آپ میں سے جو بھی تکلیف اٹھاتا ہے اس
کی مجھے کتنی تکلیف پہنچتی ہے۔یہی خلافت کا حقیقی مضمون ہے ایک خلیفہ کے دل میں ساری جماعت کے دل دھڑک رہے ہوتے
ہیں اور ساری جماعت کی تکلیفیں اس کے دل کو تکلیف پہنچا رہی ہوتی ہیں اور اسی طرح سب جماعت کی
خوشیاں بھی اس کے دل میں اکٹھی ہو جاتی ہیں۔پس اللہ کرے ہمیشہ آپ کی خوشیاں پہنچتی رہیں اور آپ کی تکلیف مجھے نصیب نہ ہو کیونکہ آپ کی
تکلیف میری تکلیف ہے۔اس آخری نصیحت کے بعد اب میں آپ کو اپنے ساتھ دعا میں شامل ہونے کی
تحریک کرتا ہوں۔آئے ہاتھ اٹھا لیں خدا کے حضور ، اور دعا کریں۔

مشعل راه جلد سوم
688
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

آج 10 میں سے 10 باقی