خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
689
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبه جمعه فرموده 11 فروری 2000ء
تربیت اولاد کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں
جو اپنے بچوں سے شروع سے ہی عزت کے ساتھ پیش آتے ہیں ان کے بچے
بھی بڑے ہو کر ان کی بھی عزت کرتے ہیں
اپنی اولاد کو سات سال
کی عمر میں نماز کا حکم دو پھر دس سال تک انہیں اس پر سختی
سے کار بند کرو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ایسی ماؤں پر جو بچپن سے بچوں سے
محبت کا سلوک کرتی ہیں ان پر جہنم حرام کر دی جاتی ہے۔کسی شخص کا اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرنا صدقہ دینے سے زیادہ بہتر ہے
ماں باپ کا اپنی بیٹیوں کی مرضی کے خلاف شادی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے
مشعل راه جلد سوم
690
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
691
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضرت خلیفہ اسی الرابع رحم الله تعالى تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرماتے ہیں:۔وَمَا اَمْوَالُكُمْ وَلَا اَوْلَادُكُمْ بِالَّتِى تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفِى إِلَّا مَنْ آمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَأُولَئِكَ
لَهُمْ جَزَاءُ الضّعْفِ بِمَا عَمِلُوْا وَ هُمْ فِى الْغُرُقْتِ امِنُوْنَ (سورة سبا: 38)
اور تمہارے اموال اور تمہاری اولادیں ایسی چیزیں نہیں جو تمہیں ہمارے نزدیک مرتبہ قرب تک
لے آئیں سوائے اس کے کہ جو ایمان لایا اور نیک اعمال بجالایا۔پس یہی وہ لوگ ہیں جن کو ان کے اعمال
کے بدلے جو وہ کرتے تھے دوہری جزا دی جائے گی اور وہ بالا خانوں میں امن کے ساتھ رہنے والے ہوں
گے۔جو حقوق کے مضامین کا سلسلہ چل رہا ہے اس سلسلہ میں یہ بھی ایک کڑی ہے اور اس کا تعلق زیادہ تر
بچوں کے حقوق سے ہے۔کہیں اس ضمن میں ماں باپ پر جو حقوق ہیں وہ بھی آجاتے ہیں ، بعض دفعہ بچوں پر
جو حقوق ہیں ان کا بھی ذکر آجاتا ہے مگر ان کو الگ الگ نہیں کیا جاسکتا۔مگر اصل زور جو ہے وہ اس بات پر
ہے کہ اپنے بچوں کے حقوق ادا کریں۔اس سلسلہ میں پہلی حدیث ابن ماجہ سے لی گئی ہے۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان
کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اپنے بچوں سے عزت کے ساتھ پیش آؤ اور ان کی اچھی
تربیت کرو۔بچوں سے عزت کا سلوک کیا کرو
(ابن ماجه ابواب الادب۔باب بر الوالد)
جو اپنے بچوں سے شروع سے ہی عزت کے ساتھ پیش آتے ہیں ان کے بچے بھی بڑے ہو کر ان کی
بھی عزت کرتے ہیں اور باہر دوسروں کی بھی عزت کرتے ہیں اور یہ سلسلہ آگے نسلاً بعد نسل چلتا رہتا ہے۔
مشعل راه جلد سوم
692
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
اس لئے بچوں کو معمولی اور حقیر سمجھ کر بے وجہ جھڑ کنا نہیں چاہیے اور جہاں تک ممکن ہو ان سے عزت کا سلوک
کیا کرو۔دوسری روایت ترمذی ابواب البر والصلہ سے لی گئی ہے حضرت ایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد اور
پھر اپنے دادا کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اچھی تربیت سے بڑھ
کر کوئی بہترین اعلی تحفہ نہیں جو باپ اپنی اولاد کو دے سکتا ہے۔(ترمذی۔ابواب البر والصلہ۔باب فی ادب الولد )
الادب المفرد للبخاری سے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ ابرار کو اللہ تعالیٰ نے
ابرار اس لئے کہا ہے یعنی یہ الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں ابرار کو اللہ تعالیٰ نے ابرار اس لئے کہا
ہے کہ انہوں نے اپنے والدین اور بچوں کے ساتھ حسن سلوک کیا“۔اب اس میں بچوں پر جو حق ہے والدین
کے ساتھ حسن سلوک کا اس کا بھی ذکر اکٹھا مل گیا ہے۔تو اپنے والدین اور بچوں کے ساتھ حسن سلوک کیا۔جس طرح تم پر تمہارے والد کا حق ہے اسی طرح تم پر تمہارے بچے کا حق ہے۔الادب المفرد للبخاری۔باب بر الأب لولده)
یہ روایت سنن ابی داؤد، کتاب الصلوۃ سے لی گئی ہے۔حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے
دا دا رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی اولا دکوسات سال
کی عمر میں نماز کا
حکم دو۔پھر دس سال تک انہیں اس پر ختی سے کار بند کرو نیز ان کے بستر الگ الگ بچھاؤ“۔(سنن ابی داؤد۔کتاب الصلواۃ۔باب متى يؤمر الغلام بالصلواة)
بچوں کے لئے سب سے بڑا تحفہ
نماز تو انسانی زندگی کی جان ہے۔نماز نہ ہو تو کچھ بھی رشتہ خدا سے باقی نہیں رہتا۔یہ اسلام کا سب
سے بڑا تحفہ ہے جو بچوں اور بنی نوع انسان
کو پیش کیا گیا ہے، پانچ وقتہ نماز تو اس کی عادت ڈالنے کے لئے
بھی بچپن سے تربیت کی ضرورت پڑتی ہے۔اچانک بچوں میں یہ عادت نہیں پڑا کرتی۔اس کا طریقہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سمجھایا ہے کہ سات سال کی عمر سے اس کو ساتھ نماز پڑھانا شروع کرو اور
پیار سے ایسا کرو۔کوئی سختی کرنے کی ضرورت نہیں، کوئی مارنے کی ضرورت نہیں، محبت اور پیار سے اس کو
پڑھاؤ، اس کو عادت پڑ جاتی ہے۔دراصل جو ماں باپ نمازیں پڑھنے والے ہوں ان کے سات سال سے
چھوٹی عمر کے بچے بھی نماز پڑھنے لگ جاتے ہیں۔ہم نے تو گھروں میں دیکھا ہے اپنے نواسوں وغیرہ کو
693
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بالکل چھوٹی عمر کے ڈیڑھ ڈیڑھ، دو دو سال کی عمر کے ساتھ آ کے تو نیت کر لیتے ہیں اور نماز کے لئے کھڑے
ہو جاتے ہیں اس لئے کہ ان کو اچھا لگتا ہے دیکھنے میں، خدا کے حضور اٹھنا، بیٹھنا، جھکنا ان کو پیارا لگتا ہے اور
وہ ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔مگر وہ نماز نہیں محض ایک نقل ہے جو اچھی نقل ہے۔لیکن جب سات سال کی
عمر تک بچہ پہنچ جائے تو پھر اس کو با قاعدہ نماز کی تربیت دو۔اس کو بتاؤ کہ وضوکرنا ہے، اس طرح کھڑے ہونا
ہے، قیام وقعود سجدہ وغیرہ سب اس کو سمجھاؤ۔اس کے بعد وہ بچہ اگر دس سال کی عمر تک، پیار و محبت سے سیکھتا
رہے، پھر دس اور بارہ کے درمیان اس پر کچھ پختی بے شک کرو۔کیونکہ وہ کھلنڈری عمر ایسی ہے کہ اس میں کچھ
معمولی سزا، کچھ سخت الفاظ کہنا یہ ضروری ہوا کرتا ہے بچوں کی تربیت کے لئے۔تو جب وہ بلوغ کو پہنچ جائے ،
بارہ سال کی عمر کو پہنچ جائے پھر اس پر کوئی سختی کی اجازت نہیں۔پھر اس کا معاملہ اور اللہ کا معاملہ ہے اور جیسا
چاہے وہ اس کے ساتھ سلوک فرمائے۔تو انسانی تربیت کا دائرہ یہ سات سال سے لے کر بلکہ جیسا کہ میں
نے بیان کیا ہے پہلے سے بھی شروع ہو جاتا ہے، بارہ سال کی یعنی بلوغت کی عمر تک پھیلا ہوا ہے۔اس کے
بعد بھی تربیت تو جاری رہتی ہے مگر وہ اور رنگ ہے۔انسان اپنی اولاد کا ذمہ دار بارہ سال کی یعنی بلوغت کی عمر
تک ہے۔ایک روایت عمر بن ابی سلمہ سے ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میں بچہ تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی گود
میں بیٹھا ہوا تھا کہ میرا ہاتھ کھانے کی پلیٹ میں ادھر ادھر چلا جاتا تھا۔آپ نے فرمایا: ”بیٹا اللہ کا نام لے،
داہنے ہاتھ اور اپنے سامنے سے کھانا کھا“۔(صحیح بخاری کتاب الاطعمه باب السمية على الطعام والأكل باليمين)
یہ کھانے کے آداب بھی بچپن سے ہی بچوں کو سکھانے ضروری ہیں۔یہ بچے کا حق ہے
ماں باپ کے اوپر کہ اس کو ایک تو یہ سکھایا جائے کہ جو سامنے ہے وہی کھائے اور ہر طرف کھانے میں ہاتھ نہ
مارتا پھرے اور دوسرے ہمیشہ بسم اللہ پڑھ کر کھانا شروع کرے۔یہ بسم اللہ کی عادت بھی اگر بچپن میں نہ ڈالی
جائے تو پھر بعد میں پڑنی بہت مشکل ہے اس لئے بچپن ہی سے بسم اللہ کی عادت ڈالنا یہ بہت ہی ضروری
ہے اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھانا۔کہتے ہیں میں نے اس نصیحت کو پلے باندھ لیا اور ساری عمر پھر کبھی پلیٹ
میں
ادھر ادھر ہاتھ نہیں دوڑائے اور جو میرے سامنے ہوتا تھا وہی کھاتا تھا اور دائیں ہاتھ سے کھا تا تھا اور بسم
اللہ پڑھ کر کھاتا تھا۔ہم اللہ پڑھنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ بسم اللہ سے کھانا حلال ہو جائے گا بلکہ محض اللہ کو
یاد کرنا ہے کہ اللہ کے حکم سے ہمیں یہ سب کچھ عطا ہوا ہے، اس
کی نعمتیں ہیں۔بعض لوگوں کو بسم اللہ پڑھنے کی
694
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ایسی عادت ہوتی ہے کہ وہ شراب پر بھی بسم اللہ پڑھ لیتے ہیں۔تو شراب ان کی بسم اللہ سے مسلمان نہیں ہو
سکتی۔نہ اس بسم اللہ کا ان کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے بلکہ گستاخی ہے یہ بسم اللہ۔کئی دفعہ سیاسی لوگوں سے مجھے
واسطہ پڑا ہے بچپن میں، جوانی میں اور میں نے خود دیکھا ہے ایک صاحب کو، اب اس کا نام بتا نا مناسب
نہیں، وہ اپنے لیڈر کو کہ رہا تھا ، وہ اس کو شراب پیش کر رہا تھا۔وہ اس
کو کہ رہا تھا سائیں بسم اللہ کرو، بسم اللہ
کرو پہلے تم بسم اللہ کرو، شروع کرو پھر میں بھی شروع کرتا ہوں۔اب جو مرضی بزرگ بنتے پھریں، میں نے
جوا اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے وہ میں صحیح بیان کر رہا ہوں۔ایک روایت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہے۔وہ عرض کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے حسن بن علی (اپنے نواسے ) کو چوما تو پاس بیٹھے اقرع بن ہابس تمیمی نے کہا کہ میرے تو دس بچے
ہیں لیکن میں نے کسی کو کبھی نہیں چوما۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا : جو رحم نہیں
کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا۔( بخاری کتاب الادب۔باب رحمة الولد و تقبيله و معانقته)
بچوں کو چومنا اور بچوں کو پیار دینا یہ سنت ہے۔مگر اتنا پیار نہیں دینا چاہیے کہ وہ ان کے لئے وبال جان
بن جائے اور اسی طرح جب اپنے بچوں پر پیار آتا ہے تو دوسرے بچوں پر بھی پیار آنا چاہیے۔یہ محض ناجائز
خیال ہے کہ اپنے بچوں کو تو پیار کرو، دوسروں کو نہ کرو۔بچہ معصوم خود پیار چاہتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم اپنے بچوں کو بھی پیار دیتے تھے اور دوسرے بچوں کو بھی پیار دیا کرتے تھے اور بچپن سے پیار دینا بھی
بچوں کی تربیت کے لئے بڑا ضروری ہے۔ایک اور روایت الادب المفرد للبخاری سے ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا۔اس کے ساتھ اس کا ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔وہ اسے اپنے ساتھ چمٹانے لگا۔اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس سے رحم کا سلوک کرتے
ہو؟ اس پر اس نے جواب دیا: جی حضور۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تم پر اس سے بہت زیادہ
رحم کرے گا جتنا تم اس بچے پر کر رہے ہو۔وہ خدا ارحم الراحمین ہے اللہ سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم
کرنے والا ہے۔الادب المفرد للبخاری باب رحمة العيال)
ایک اور روایت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ہے کہ میں نے فاطمہ سے بڑھ کر شکل و
صورت ، چال ڈھال اور گفتگو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ کسی اور کو نہیں دیکھا۔فاطمہ ( رضی اللہ
مشعل راه جلد سوم
695
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
تعالیٰ عنہا ) جب کبھی حضور سے ملنے آتیں تو حضور ان کے لئے کھڑے ہو جاتے ، ان
کا ہاتھ پکڑ کر چومتے ،
اپنے بیٹھنے کی جگہ پر ان کو بٹھاتے۔اسی طرح جب حضور ملنے کے لئے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے
یہاں تشریف لے جاتے تو وہ کھڑی ہو جاتیں۔حضور کے دست مبارک کو بوسہ دیتیں اور اپنے بیٹھنے کی جگہ پر
حضور کو بٹھاتیں۔(سنن ابی داؤد۔کتاب الادب۔باب فی القیام)
بخاری کتاب الزکوۃ سے یہ روایت لی گئی ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں
کہ ایک غریب عورت میرے پاس آئی جس نے اپنی دو بچیاں اٹھا رکھی تھیں۔میں نے ان کو تین کھجوریں
دیں۔اس نے دونوں بیٹیوں کو ایک ایک کھجور دے دی اور ایک کھجور کھانے کے لئے اپنے منہ میں ڈالنے لگی
لیکن یہ کھجور بھی اس کی بیٹیوں نے مانگ لی۔اس پر اس نے اس کھجور کے، جسے وہ کھانا چاہتی تھی ، دو حصے کئے
اور دونوں کو ایک ایک حصہ دے دیا۔مجھے اس کی یہ ادا بہت پسند آئی اور میں نے اس کا ذکر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے جنت واجب کر دی۔یا یہ فرمایا کہ اس
( شفقت) کی وجہ سے اسے آگ سے آزاد کر دیا۔(بخاری كتاب الزكواة باب اتقوا النار ولو بشق تمرة)
تو بچوں سے پیار کرنا یہ محض اپنے قلبی جذبات کا اظہار ہی نہیں بلکہ اللہ کو بچے اتنے پیارے ہیں کہ ان
سے پیار بھی اللہ کو پیارا لگتا ہے۔اب ماں نے اپنے طبعی جذبے سے ان بچیوں کے لئے قربانی دی لیکن اللہ
نے اپنے لئے
تعالی کو یہ ادا پسند آئی اور جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ایسی ماؤں پر جو بچپن سے بچوں سے
محبت کا سلوک کرتی ہیں ان پر جہنم حرام کر دی جاتی ہے۔ایک دوسری روایت کا ترجمہ یہ ہے۔ابورافع بن عمر والغفاری کے چچا سے مروی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ
میں ابھی بچہ ہی تھا تو انصار کی کھجوروں پر پتھر مار مار کر پھل گرا یا کرتا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ادھر سے
گزر ہوا تو آپ سے عرض کیا گیا کہ یہاں ایک لڑکا ہے جو ہماری کھجوروں کو پتھر مارتا ہے اور پھل گراتا ہے۔چنانچہ مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا تو آپ نے پوچھا ”اے لڑکے تو کیوں کھجوروں
کو پتھر مارتا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ ”تاکہ میں کھجور میں کھا سکوں، فرمایا ” آئندہ کھجور کے درخت کو پتھر نہ
مارنا۔ہاں جو پھل گر جائے اسے کھا لیا کر۔پھر آپ نے میرے سر پر پیار سے ہاتھ پھیرا اور دعا دی کہ
اللَّهُمَّ اَشْبِعْ بَطْنَهُ “اے میرے اللہ ! اس کا پیٹ بھر دے۔(مسند احمد بن حنبل - جلد 5 صفحہ 31 مطبوعہ بیروت)
696
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
اس روایت میں کئی ایسی باتیں ہیں جو ہمارے لئے نصیحت ہیں۔ایک تو یہ کہ صحابہ رضوان اللہ علیہم نے
اس بچے کو خود پکڑ کر مارا نہیں۔یہ بھی ایک بہت ہی ضروری عادت ہے۔کیونکہ اگر دوسرے کے بچے کو پکڑ کر
مارا جائے تو اس سے بہت خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔بہت بڑے فسادات کی جڑ یہ بیماری ہے۔کسی بچے کو
شرارت کرتے دیکھا تو بجائے اس کے کہ اس کے ماں باپ تک بات پہنچائیں ،اس وقت پیار سے روک
دیں خود ہاتھ اٹھا لیتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں بڑے بڑے فسادات بر پا ہو جاتے ہیں۔تو صحابہ کی یہ عادت
نہیں تھی۔جانتے تھے کہ کون بچہ ہے لیکن اس کی شکایت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کی اور حضور
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بڑے پیار سے اس سے پوچھا تو اس کے اس جواب پر کہ میں کھجور میں کھا سکوں
اس لئے کرتا ہوں، آپ نے فرمایا پھر نہ مارو۔جو خود بخود نیچے گر جائے اس کو کھا لیا کرو۔اب بظاہر اس
روایت کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض روایات سے ایک تضاد سا دکھائی دیتا ہے جس سے پتہ
چلتا ہے کہ پھل اگر گر بھی جائے تو مالک کی اجازت کے بغیر نہیں کھانا اور اس میں ہے کہ وہ کھا لیا کرو۔دراصل یہ بات لوگ بھول جاتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تو سب صحابہ مالک ہی سمجھتے تھے اور آپ
کا اجازت دینا ان سب کا اجازت دینا تھا۔یہ ناممکن تھا کہ حضور کے لفظ کوسن کر وہ فدا نہ ہوں اور اپنا ہی
معاملہ سمجھیں۔پس اس بچے کو جو اجازت دی گئی یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی اپنے صحابہ پر کتنا اعتماد
تھا۔جانتے تھے کہ یہ مجھ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور مجھے باپ سے بھی بڑھ کر سمجھتے تھے۔ایک روایت صحیح البخاری، کتاب المناقب، باب علامات النبوۃ فی الاسلام سے لی گئی ہے۔حضرت
اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ ایک ٹیلے پر کھڑے ہوکر
جھانکا اور فرمایا: کیا تم وہ دیکھ رہے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں؟ میں تو دیکھ رہا ہوں کہ فتنے تمہارے گھروں میں
بارش کی طرح گر رہے ہیں۔ایک انسان اونچی جگہ کھڑا ہو تو وہ زیادہ دور تک دیکھ سکتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ٹیلے
چڑھنا یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم آنے والی نسلوں کو بھی دیکھ رہے تھے۔یعنی آپ
کی نگاہ دور دور تک پھیلی ہوئی تھی اور یہ بنیادی حکمت کی بات ہے۔یہ نظر انداز نہیں کرنی چاہیے۔ورنہ اس
حدیث
کی سمجھ نہیں آئے گی اور یوں لگے گا جیسے صحابہ پر فتنے نازل ہورہے تھے اور ان کے گھروں میں بارش
کی طرح گر رہے تھے۔ہرگز نہیں۔مراد یہ ہے کہ آئندہ ایسی نسلیں آنے والی ہیں جن کو اپنے بچوں کی صحیح
تربیت کی توفیق نہیں ملے گی۔ان پر بارش کی طرح فتنے نازل ہوں گے اور یہ حدیث آج کل اطلاق پارہی
مشعل راه جلد سوم
697
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ہے۔آج کل بچوں کی تربیت میں وہ کوتاہیاں کی جارہی ہیں جن کے نتیجہ میں پھر ان کے لئے فتنے پیدا
ہوتے ہیں۔اولاد کی تربیت سے لامتناہی سلسلہ صدقات کا شروع ہو جاتا ہے
حضرت جابر بن سمرہ کی ترندی کتاب البر والصلۃ میں یہ روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: کسی شخص کا اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرنا صدقہ دینے سے زیادہ بہتر ہے۔صدقہ دینا تو بہت اچھا ہے مگر اولاد کی تربیت سے لامتناہی سلسلہ صدقات کا شروع ہو جاتا ہے۔اچھی
تربیت والی اولا د جو آئندہ کے لئے نیکی کا موجب بنتی ہے وہ صدقہ دیتی ہے اور اس کی اولا د آگے اولا داور یہ
محبت کا سلسلہ نسلاً بعد نسل چلتا ہے۔پس یہ معنی ہیں کہ ایک صدقہ تم دے دو وہ تو وہیں رک جائے گا مگر اولاد
کی تربیت اچھی کرو گے تو اولاد تمہارے لئے ایک صدقہ جاریہ ثابت ہوگی۔ایک حدیث سنن ابی داؤد سے لی گئی ہے۔حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا: جس کی ایک بیٹی ہو پھر وہ اسے زندہ درگور نہ کرے، نہ ہی اس کی تذلیل کرے اور اپنے
دیگر) بچوں کو یعنی لڑکوں کو اس پر ترجیح نہ دے تو اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا۔(سنن ابی داؤد۔کتاب الادب )
زندہ درگور کا تو اب وقت نہیں رہا مگر زندہ درگور روحانی معنوں میں لوگ کر دیا کرتے ہیں۔اپنی بچیوں
کی بد تربیت کے ذریعہ یا ان کی تربیت سے عافل رہنے کی وجہ سے
عملاً ان کو زندہ درگور ہی کر دیتے ہیں۔پس یہ حدیث بھی پرانے زمانہ پر صرف اطلاق نہیں پاتی اس زمانہ پر بھی اطلاق پا رہی ہے۔”وہ نہ ہی اس کی
تذلیل کرے“۔بہت سی بچیاں شکایت کرتی ہیں کہ ہمارے ماں باپ بڑی ذلت سے ہم سے سلوک کرتے
ہیں، حقیر جانتے ہیں اور وہ اس کی وجہ سے نفسیاتی مریضہ بن جاتی ہیں اور عمر بھر ان کو یہ روگ لگ جاتا ہے۔تو
ماں باپ کو اپنے بچوں سے بھی بہت پیار کا سلوک کرنا چاہیے۔بعض دفعہ اگر کسی کے بیٹیاں ہی ہوں اور بیٹا نہ
ہو تو جو بدخلق والا ہے وہ بیوی کو بھی طعنے دیتا رہتا ہے اور بچی کو بھی۔تو یہ بہت ہی گندی رسمیں ہیں جو بدبختی
سے ہمارے ملک میں بہت پائی جاتی ہیں۔یہ شکر ہے کم سے کم یورپ اور انگلستان میں اللہ تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ یہ گندگی نہیں۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس نصیحت پر خوب غور کریں کہ نہ ہی اس کی تذلیل
کرے اور اگرلڑ کے ہوں تو لڑکیوں کو اس پر ترجیح نہ دے تو ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ جنت عطا فرمادے گا۔
698
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ایک حدیث مسلم کتاب البر والصلۃ میں انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دولڑکیوں کی پرورش کی یہاں تک کہ وہ بلوغت کو پہنچ جائیں تو قیامت
کے روز میں اور وہ اکٹھے آئیں گے۔(اس پر ) حضور نے اپنی انگلیوں کو باہم بھینچ کر دکھایا کہ اس طرح اکٹھے
ہوں گے۔اب یہاں دو ہوں یا چار ہوں، یہ بحث نہیں مگر دو کی تربیت میں ایک کی تربیت کے علاوہ کیا بات
ہے۔جب دو کا ذکر فرمایا گیا یا دو سے زیادہ ہوں تو مطلب یہ ہے کہ دو بچیاں ایک دوسرے سے نمونہ پکڑتی
ہیں اور اگر بڑی بچی کی اچھی تربیت ہو تو دوسری کی بھی ساتھ ہی صحیح تربیت ہو جاتی ہے اور دونوں کی تربیت پر
ماں باپ کو متوجہ ہونا چاہیے۔اگر وہ ایسا کریں گے تو چونکہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بچیوں کی تربیت
بہت پیار سے کرتے تھے اور بہت اچھی تربیت کرتے تھے تو گویا آپ کا اسوہ انہوں نے اپنالیا۔اس پہلو۔سے فرمایا ہے کہ جنت میں میں اور وہ اس طرح دو جڑی ہوئی انگلیوں کی طرح ہوں گے۔ابن ماجه ابواب الادب سے یہ روایت سراقہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لی گئی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں بہترین صدقہ کے بارہ میں نہ بتاؤں؟ تمہاری مطلقہ یا بیوہ
بیٹی جس کا تمہارے سوا اور کوئی کمانے والا نہ ہو اس کی ضروریات کا خیال رکھنا بہترین صدقہ ہے۔(ابن ماجهـ ابواب الادب۔باب بر الوالد والاحسان الى البنات)
اب یہ بہت ہی اعلیٰ درجہ کی نصیحت ہے۔کئی لوگ اپنی مطلقہ یا بیوہ بیٹیوں کا خیال نہیں کرتے مگر حضرت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ سب سے زیادہ تمہارے صدقہ یعنی تمہاری طرف سے حسن و
احسان کی محتاج ہیں اور حقدار ہیں۔ان کی ضروریات کا خیال رکھنا بہترین صدقہ ہے۔ایک طرف تو یہ
نصیحت ہے ماں باپ کو کہ وہ اپنی مطلقہ اور بیوہ بیٹیوں کا بھی خیال رکھیں، ان پر ہر طرح سے خرچ کریں اور
دوسری طرف پاکستان سے بعض بچیاں شکایت کرتی ہیں جو بالکل برعکس معاملہ ہے۔ایک بچی نے بڑا ہی
دردناک خط لکھا ہے۔و لکھتی ہیں کہ میں تو بیٹھی بوڑھی ہورہی ہوں اور ماں باپ میری کمائی کھارہے ہیں اور
میری کمائی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور یہ دیکھیں کتنا بڑا ظلم ہے۔بالکل برعکس معاملہ ہے۔بجائے اس کے کہ اپنی
بچیوں کو پالیں جو ضرورت مند ہوں ، وہ الٹا ان کی کمائی پر بیٹھے براجمان ہیں اور ان کی کمائیاں کھا رہے ہیں
اور یہ دیکھتے نہیں کہ ان کی زندگی خراب ہورہی ہے۔مستقبل خراب ہورہا ہے۔تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو عقل
دے۔ایسے لوگ واقعہ ملتے ہیں آج کل بھی۔کسی بچی نے مجھے لکھ دیا لیکن ہر بچی مجھے لکھا تو نہیں کرتی۔مگر
مشعل راه جلد سوم
ایسے ماں باپ بہت ہیں دنیا میں۔699
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
ایک سنن ابو داؤد میں روایت ہے۔حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ ایک کنواری لڑکی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور بیان کیا کہ اس کے والد نے اس کی شادی کی ہے اور یہ شادی اسے ناپسند
ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اختیار دیا کہ وہ چاہے تو اس نکاح کو قائم رکھے اور اگر
چاہے تو اسے رد کر دے)۔(سنن ابی داؤد باب فی البكر يزوجها ابوها ولا يشارها )
یہ بھی ایک خرابی ہے جو آج کل بھی جاری ہے اور مجھے کل پرسوں ہی ایک بچی کا خط آیا کہ میرے ماں
باپ نے زبر دستی جرمنی میں میری ایک جگہ شادی کی ہوئی ہے اور غالبا اس خیال سے کہ میں غیر ملک میں چلی
جاؤں گی اور بہت خوش رہوں گی۔لیکن میرا دل بالکل نہیں مان رہا۔دعا استخارہ کرتی ہوں لیکن طبیعت میں
بے حد تردد ہے۔تو وہ مجھ پر زبردستی کر رہے ہیں۔میں نے اصلاح و ارشاد کو لکھا ہے کہ فوری طور پر توجہ
کریں۔کوئی حق نہیں ہے ماں باپ کا اپنی بیٹیوں کی مرضی کے خلاف شادی کرنا۔پوری تحقیق کرنی چاہیے
اور اکثر ماں باپ کو جب سمجھایا جاتا ہے تو اللہ کے فضل سے وہ سمجھ بھی جاتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے تو منگنی چھوڑ نکاح کا بھی ایک ذکر کیا ہے کہ اگر نکاح بھی ہو چکا ہوتو پھر بھی اس کو اختیار ہے چاہے۔تو رد
کرے، چاہے تو قبول کرے۔ابن ماجه ابواب الادب باب بر الوالد میں مروی ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ
عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بچوں سے عزت کے ساتھ پیش آؤ اور ان
کی اچھی تربیت کرو۔ہمارے بعض رواجوں کے مطابق بعض لوگوں میں خاص طور پر یو پی میں یہ خوبی پائی
جاتی ہے کہ بچوں سے عزت سے پیش آتے ہیں۔ان کو آپ کر کے مخاطب کرتے ہیں اور یہ ایک رسم وہاں
چلی ہوئی ہے مگر ہے بہت پیاری رسم۔بچوں کو اگر آپ نہیں کہہ سکتے تو کم سے کم پیار سے تو مخاطب کریں۔ان کے دل میں یہ خیال ہو کہ میرا احترام ہے اور یہی احترام پھر آگے جا کر آپ کے لئے ان کے دلوں میں
پیدا ہوگا۔ترمذی ابواب البر والصلۃ میں مروی ہے کہ حضرت ایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد اور پھر اپنے دادا
کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اچھی تربیت سے بڑھ کر کوئی بہترین
اعلی تحفہ نہیں جو باپ اپنی اولادکو دے سکتا ہو۔وہ ساری عمر اس کے کام آئے گا۔مال و دولت دینا، دعا کرنا وہ
مشعل راه جلد سوم
700
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
تو اس نیت کے ساتھ کہ اس کے حق میں بہتر ہو کوئی حرج نہیں ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی دعاؤں میں ہے دے ان کو عمر و دولت مگر وہ دولت جوان کے پاؤں کی جوتی ہو وہ دولت ان
پر سوار نہ ہو جائے۔پس اس پہلو سے بچوں کے لئے دولت مانگنا بھی ٹھیک ہے مگر اس نیت کے ساتھ کہ وہ
دولت بچے آگے خدا کی راہ میں خرچ کرنے والے ہوں۔ایک روایت حضرت عبد اللہ بن عمر بن الخطاب رضوان اللہ علیہم سے مروی ہے۔حضرت ابن عمر رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ابرار کو اللہ تعالیٰ نے ابرار اس لئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والدین اور بچوں
کے ساتھ حسن سلوک کیا۔جس طرح تم پر تمہارے والد کا حق ہے اسی طرح تم پر تمہارے بچے کا حق ہے۔یہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری پیاری نصیحتیں تھیں جو سیدھا دل میں گڑ جاتی ہیں۔دل سے نکلتی
ہیں ، دل میں اتر جاتی ہیں۔سادہ لفظ ہیں۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت کا یہ انداز ہے کہ تھوڑی سی
باتوں میں بہت سی باتیں کہہ جاتے ہیں اور غوطہ لگا کر اس کے اندر چھپے ہوئے موتیوں کو تلاش کرنا پڑتا ہے۔تو اس پہلو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی غور کیا
اور اس میں چھپے ہوئے موتیوں کو نکال کر ہمارے سامنے اس کو آسان کر کے پیش کر دیا۔اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔فرماتے ہیں:۔حضرت داؤد علیہ السلام کا ایک قول ہے کہ میں بچہ تھا، جوان ہوا، اب بوڑھا ہو گیا۔میں نے متقی کو کبھی ایسی حالت میں نہیں دیکھا کہ اسے رزق کی مار ہوا ورنہ اس کی اولا دکوکٹڑے
مانگتے دیکھا۔اللہ تعالیٰ تو کئی پشت تک رعایت رکھتا ہے۔یہ بات بھی ایسی ہے کہ جس کو جماعت احمدیہ میں ہر گھر میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بہت سے غریب ماں
باپ بے حد قربانیاں کرنے والے وہ اللہ کے حضور حاضر بھی ہو چکے ہیں اور ان کی اولادیں دنیا میں بڑے
بڑے اعلیٰ مراتب پر فائز ہیں۔خدا تعالیٰ نے غریبوں کی اولادوں میں اتنی دولت دی ہے کہ ان
کو سمجھ نہیں آتی
کہ خرچ کیسے کریں۔بہر حال اکثر وہی ہیں جو خدا کی راہ میں ہی خرچ کرتے ہیں۔تو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے یہ جو بات ہے یہ حضرت داؤد کی زبور سے لی ہے جو آپ بیان کر رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ
ہم نے تو سات پشتوں تک پھر بھو کا مرتے نہیں دیکھا۔تو اچھی تربیت کریں اور دولت کے لئے بے شک دعا
کریں مگر اس شرط کے ساتھ جو میں نے بیان کی ہے اور یقین رکھیں کہ خدا متقیوں کی اولا دکو ضائع نہیں کرتا۔