خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

مشعل راه جلد سوم
701
اس کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
پس خود نیک بنو اور اپنی اولاد کے لئے ایک عمدہ نمونہ نیکی اور تقویٰ کا ہو جاؤ اور اس کو
متقی اور دیندار بنانے کے لئے سعی اور دعا کرو۔جس قدر کوشش تم ان کے لئے مال جمع کرنے
کی کرتے ہو اسی قدر کوشش اس امر میں کرو“۔( ملفوظات۔جلد چہارم جدید ایڈیشن صفحہ 444)
ایک اور روایت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ بیان کرتے ہیں:
پھر ایک اور بات ہے کہ اولاد کی خواہش تو لوگ بڑی کرتے ہیں اور اولا د ہوتی بھی
ہے مگر یہ کبھی نہیں دیکھا گیا کہ وہ اولاد کی تربیت اور ان کو عمدہ اور نیک چلن بنانے اور خدا تعالیٰ
کے فرمانبردار بنانے کی سعی اور فکر کریں“۔یہ جو فرمایا ہے کبھی نہیں دیکھا گیا، اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو اولاد کی بے انتہاء خواہش، جاہلانہ
خواہش رکھتے ہیں، ان کا ذکر فرما رہے ہیں۔ورنہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا عمل اور آپ کے
( رفقاء) کا عمل بالکل برعکس تھا اس بات سے کہ وہ اپنی اولاد کے نیک چلن کے بارہ میں بالکل بے پرواہ
ہوں۔پس کبھی نہیں دیکھا گیا“ سے یہ مراد نہیں کہ ایسے نیک لوگ نہیں ہوتے جو اولاد کی اچھی تربیت نہیں
کرتے۔پھر یہ بھی فرمایا: ” نہ کبھی ان کے لئے دعا کرتے ہیں اور نہ مراتب تربیت کو مدنظر رکھتے ہیں“۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا سلوک تو یہ تھا کہ اپنی اولاد کے پیدا ہونے سے پہلے بھی
ان کے لئے دعائیں کی ہیں۔بہت پہلے سے دعائیں شروع کی ہوئی تھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
لئے جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعائیں کی تھیں تو کہاں حضرت ابراہیم کا زمانہ ، کہاں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم۔کتنا فاصلہ ہے سالوں کا مگر وہ دعائیں دیکھو کیسی قبول ہوئیں۔پس اپنی اولاد کے پیدا ہونے
سے پہلے ہی اس کے لئے دعا کیا کرو۔فرمایا:۔”میری اپنی تو یہ حالت ہے کہ میری کوئی نماز ایسی نہیں ہے جس میں میں اپنے دوستوں
اور اولا داور بیوی کے لئے دعا نہیں کرتا۔” بہت سے والدین ایسے ہیں جو اپنی اولاد کو بری
عادتیں سکھا دیتے ہیں۔ابتداء میں جب وہ بدی کرنا سیکھنے لگتے ہیں تو ان
کو تنبیہ نہیں کرتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دن بدن دلیر اور بے باک ہوتے جاتے ہیں۔یاد رکھو کہ اس کا
‘
ایمان درست نہیں ہو سکتا جو اقرب تعلقات کو نہیں سمجھتا۔جب وہ اس سے قاصر ہے تو اور

702
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
نیکیوں کی امید اس سے کیا ہو سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اولاد کی خواہش کو اس طرح پر قرآن میں
بیان فرمایا ہے۔رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ
إمـامـاً (الفرقان: ۷۵) یعنی خدا تعالیٰ تو ہم کو ہماری بیویوں اور بچوں سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا
فرمادے اور یہ تب ہی میسر آسکتی ہے کہ وہ فسق و فجور کی زندگی بسر نہ کرتے ہوں بلکہ عباد الرحمن
کی زندگی بسر کرنے والے ہوں اور خدا کو ہر شے پر مقدم کرنے والے ہوں اور آگے کھول کر
كبر ديا وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاماً ـ اولا داگر نیک اور متقی ہو تو ان کا امام ہی ہوگا۔اس سے گویا
متقی ہونے کی بھی دعا ہے“۔( ملفوظات جلد اول۔جدید ایڈیشن صفحہ 562-563)
وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاماً سے مراد یہ ہے کہ آگے نسلاً بعد نسل متقی پیدا ہوتے چلے جائیں۔ان کا
پیشوا بن جائیں، امام جو سب سے آگے ہوتا ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی ان معنوں میں امام تھے کہ
آپ کے بعد نسلاً بعد نسل آپ کی نیکیاں جاری رہنی تھیں۔پھر فرماتے ہیں:۔” جب تک اولاد کی خواہش محض اس غرض کے لئے نہ ہو کہ وہ دیندار اور متقی ہو اور
خدا تعالیٰ کی فرمانبردار ہو کر اس کے دین کی خادم بنے ، بالکل فضول بلکہ ایک قسم کی معصیت اور
گناہ ہے اور باقیات صالحات کی بجائے اس کا نام باقیات سیئات رکھنا جائز ہوگا“۔یعنی نیک
باقیات نہیں بلکہ بد باقیات۔لیکن اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں صالح اور خدا ترس اور خادم دین
اولاد کی خواہش کرتا ہوں تو اس کا یہ کہنا بھی نرا ایک دعویٰ ہی دعویٰ ہوگا جب تک کہ وہ خود اپنی
حالت میں ایک اصلاح نہ کرے۔اگر خود فسق و فجور کی زندگی بسر کرتا ہے اور منہ سے کہتا ہے کہ
میں صالح اور متقی اولاد کی خواہش کرتا ہوں تو وہ اپنے اس دعویٰ میں کذاب ہے۔صالح اور متقی
اولاد کی خواہش سے پہلے ضروری ہے کہ وہ خود اپنی اصلاح کرے اور اپنی زندگی کو متقیانہ زندگی
بنادے۔تب اس کی ایسی خواہش ایک نتیجہ خیز خواہش ہوگی اور ایسی اولا دحقیقت میں اس قابل
ہوگی کہ اس کو باقیات صالحات کا مصداق کہیں۔لیکن اگر یہ خواہش صرف اس لئے ہو کہ ہمارا
نام باقی رہے اور وہ ہمارے املاک و اسباب کی وارث ہو یا وہ بڑی نامور اور مشہور ہو، اس قسم کی
خواہش میرے نزدیک شرک ہے“۔( ملفوظات جلد اول۔جدید ایڈیشن صفحہ 560-561)

مشعل راه جلد سوم
703
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
سب سے ضروری بات اس نصیحت میں یہی ہے کہ ماں باپ جو اولاد کے لئے دعائیں بھی کرتے
ہوں گے، خواہش بھی رکھتے ہوں گے کہ نیک ہوں اگر خود نیک نمونہ نہ دکھا ئیں ، گھر میں دنگا فساد ہو، گندی
زبان ہو تو بچوں کو گھر کے دباؤ میں رہنے کے نتیجے میں اگر وہ عادت نہ بھی پڑے یعنی وہ عادت ماں باپ کے
سامنے ننگی نہ ہومگر باہر جائیں گے تو چھپ کر پھر گالیاں دیں گے۔ماں باپ یہی سمجھتے ہیں کہ ان کی تربیت
اچھی ہورہی ہے، ہم ان کو دبا کر رکھ رہے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ بچہ ماں باپ کے اندرونے کو سمجھتا ہے۔اگر ماں باپ بچے کے ساتھ وہ سلوک کریں جو دل سے چاہتے ہیں تو پھر خود بھی ویسا نہیں۔جب خود ویسا
بنیں گے تو یقینا اللہ تعالیٰ ایسے بچوں کو پھر نیک بناتا ہے اور انہی نیکیوں کے ساتھ وہ جوان ہوتے ہیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔” اولا د کا فتنہ بھی بہت سخت ہوتا ہے۔اکثر لوگ مجھے گھبرا کر خط لکھتے رہتے ہیں کہ آپ
دعا کریں کہ میری اولا د ہو۔اولاد کا فتنہ ایسا سخت ہے کہ بعض نادان اولاد کے مرجانے کے
سبب دہر یہ ہو جاتے ہیں۔بعض جگہ اولا د انسان کو ایسی عزیز ہوتی ہے کہ وہ اس کے واسطے
خدا تعالیٰ کا شریک بن جاتی ہے۔بعض بچے چھوٹی عمر میں مر جاتے ہیں تو وہ ماں باپ
کے واسطے سلب ایمان کا موجب ہو جاتے ہیں۔پھر فرماتے ہیں:۔( ملفوظات جلد پنجم۔جدید ایڈیشن صفحہ 415-416)
”ہم نے تو اپنی اولا دو غیرہ کا پہلے ہی سے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ یہ سب خدا تعالیٰ کا مال ہے
اور ہمارا اس میں کچھ تعلق نہیں اور ہم بھی خدا تعالیٰ کا مال ہیں۔جنہوں نے پہلے ہی سے فیصلہ کیا
ہوتا ہے ان
کو غم نہیں ہوا کرتا“۔پھر فرماتے ہیں:۔( ملفوظات۔جلد نہم۔صفحہ 409)
دین کی جڑ اس میں ہے کہ ہر امر میں خدا تعالیٰ کو مقدم رکھو۔دراصل ہم تو خدا کے ہیں
اور خدا ہمارا ہے اور کسی سے ہم کو کیا غرض ہے۔ایک نہیں کروڑ اولا دمر جائے پر خدا راضی رہے
تو کوئی غم کی بات نہیں۔اگر اولا د زندہ بھی رہے تو بغیر خدا کے فضل کے وہ بھی موجب ابتلا
ہو جاتی ہے۔بعض آدمی اولاد کی وجہ سے جیل خانوں میں جاتے ہیں۔شیخ سعدی علیہ الرحمہ

مشعل راه جلد سوم
704
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
نے ایک شخص کا قصہ لکھا ہے کہ وہ اولاد کی شرارت کے سبب پابہ زنجیر تھا۔اولاد کو مہمان سمجھنا
چاہیے۔اس کی خاطر داری کرنی چاہیے۔اس کی دلجوئی کرنی چاہیے مگر خدا تعالیٰ پر کسی کو مقدم
نہیں کرنا چاہیے۔اولا د کیا بنا سکتی ہے۔خدا تعالیٰ کی رضا ضروری ہے۔( ملفوظات۔جلد 10 صفحہ 90)
پھر فرماتے ہیں:۔”میرے نزدیک بچوں کو یوں مارنا شرک میں داخل ہے۔گویا بد مزاج مارنے والا
ہدایت اور ر بوبیت میں اپنے تئیں حصہ دار بنانا چاہتا ہے۔ایک جوش والا آدمی جب کسی بات
پر سزا دیتا ہے تو اشتعال میں بڑھتے بڑھتے ایک دشمن کا رنگ اختیار کر لیتا ہے اور جرم کی حد
سے سزا میں کوسوں تجاوز کر جاتا ہے۔اگر کوئی شخص خود دار اور اپنے نفس کی باگ کو قابو سے نہ
دینے والا اور پورا متحمل اور بردبار اور با سکون اور باوقار ہو تو اسے البتہ حق پہنچتا ہے کہ کسی وقتِ
مناسب پر کسی حد تک بچہ کو سزا دے یا چشم نمائی کرے۔مگر مغلوب الغضب اور سبک سر اور
طائش العقل ہر گز سزاوار نہیں کہ بچوں کی تربیت کا متکفل ہو۔جس طرح اور جس قد ر سزادینے
میں کوشش کی جاتی ہے کاش دعا میں لگ جائیں اور بچوں کے لئے سوز دل سے دعا کرنے کو
ایک حزب مقرر کر لیں اس لئے کہ والدین کی دعا کو بچوں کے حق میں خاص قبول بخشا گیا
ہے۔( ملفوظات جلد اول جدید ایڈیشن 308-309
یہ آخری روایت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ملفوظات جلد دوم سے لی گئی ہے۔اس کے بعد کچھ
روایتیں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی اور بعض حضرت یعقوب علی صاحب عرفانی کی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے بچوں سے سلوک کے بارہ میں ہیں، وہ اب وقت نہیں رہا، پھر آئندہ خطبہ میں بیان کر
دیں گے۔اس روایت کے بعد میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں۔ہدایت اور تربیت حقیقی خدا تعالیٰ کا فعل ہے۔سخت پیچھا کرنا اور ایک امر پر اصرار کو حد
سے گزار دینا یعنی بات بات پر بچوں کو روکنا اور ٹوکنا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ گویا ہم ہی ہدایت کے
مالک ہیں اور ہم اس کو اپنی مرضی کے مطابق ایک راہ پر لے آئیں گے۔یہ ایک قسم کا شرک خفی
ہے۔اس سے ہماری جماعت کو پر ہیز کرنا چاہیے ہم تو اپنے بچوں کے لئے دعا کرتے ہیں
اور سرسری طور پر قواعد اور آداب تعلیم کی پابندی کراتے ہیں۔بس اس سے زیادہ نہیں۔اور پھر

705
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اپنا پورا بھروسہ اللہ تعالیٰ پر رکھتے ہیں۔جیسا کسی میں سعادت
کا تخم ہو گا وقت پر سرسبز ہو جائے
( ملفوظات جلد جلد اوّل۔جدید ایڈیشن صفحہ 309)
گا۔یہاں ایک بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ نرمی کے ساتھ اپنے گھر میں بچوں کی شرارتوں سے ٹوکنا ایک ایسی
عادت ہے کہ اس کے نتیجے میں بچے پھر دوسروں کے گھروں میں بھی جا کر شرارتیں نہیں کرتے۔لیکن بعض
ماں باپ عجیب خصلت رکھتے ہیں۔اپنے گھر میں اپنی چیزوں کے نقصان پر تو ان کو بہت غصہ چڑھتا ہے اور
وہ بچوں سے بہت سختی کرتے ہیں۔مگر وہی بچے جب دوسرے کے گھر جائیں تو ان کی قیمتی چیز میں بھی توڑ
پھوڑ کر پھینک دیں تو ان کو روکتے نہیں۔ایسے ماں باپ کو چاہیے ہی نہیں کہ بچوں کو لے کر دوسروں کے
گھروں میں جائیں اور اگر جائیں تو ان کو پکڑ کر اپنے پاس بٹھا کر رکھیں۔اس وقت کی جوختی ہے اس کے
خلاف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کچھ نہیں فرما ر ہے۔پس اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی آخری نصیحت کے بعد میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں اور جو روایات رہ گئی ہیں ان
کو انشاء اللہ آئند ہ خطبہ میں
یا کسی اور موقع پر پیش کیا جائے گا۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 24 مارچ تا30 مارچ 2000ء)
تمت بالخير

آج 10 میں سے 10 باقی