احمدی نوجوانوں سے خطاب
مشعل راہ (جلد اوّل)
13
(احمدی نوجوانوں سے خطاب)
قوموں کی اصلاح نوجوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی
نوجوان اپنے اندر ایسی روح پیدا کر میں کہ احمدیت کا حقیقی مغزا نہیں میسر آجائے
حکم دو تو محبت اور پیار اور سمجھا کر دو
میانہ روی اور حکمت قومی ترقی کی روح پیدا کرنے میں محمد ہیں
قوم کے دماغوں کی تربیت صحابہ کرام کی مانند ہو
کھے پن اور سستی کی عادت قوموں کو تباہ کر دیتی ہے
ں جھوٹ کی لعنت
صرف عہدوں
کیلئے دوڑ لگانے والے لعنت ہوتے ہیں اپنی قوم اور نفس
عورتوں اور بچوں کا تعاون
کام کرنے والا عزت کا مستحق ہے۔یہ مت خیال کرو کہ تمہارے ممبر کم ہیں یا تم کمزور ہو
خدام الاحمدیہ کا قیام تحریک جدید کی کامیابی کیلئے
لیڈر بنانا خدا کا کام ہے۔حضرت خلیفۃ السیح الثانی کا حضرت مسیح موعود کے سرہانے ایک تاریخی عمد
14
” میں نے متواتر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ قوموں کی
اصلاح نوجوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی۔نئی نسلیں جب تک اس دین اور
ان اصول کی حامل نہ ہوں جن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے نبی اور مامور دنیا
میں قائم کرتے ہیں۔اس وقت تک اس سلسلہ کا ترقی کی طرف کبھی بھی صحیح معنوں
میں قدم نہیں اٹھ سکتا۔بے شک ترقی ہوتی ہے۔مگر اس طرح کہ کبھی ترقی ہوئی
اور کبھی رک گئی۔کبھی بڑھ گئے اور کبھی رخنہ واقع ہو گیا۔اس طرح وہ الہی سلسلہ
پہاڑوں کی طرح اونچا نیچا ہو تا چلا جاتا ہے۔لیکن بہر حال رخنہ بری چیز ہے۔کوئی
اچھی چیز نہیں۔اور ہمیں اس کو جلد سے جلد دور کرنا چاہئے۔مگر یہ رخنے آج ہم
میں ہی پیدا نہیں ہوئے۔پہلی قوموں اور پہلے زمانوں میں بھی موجود تھے۔جن کو نظر
انداز کرتے ہوئے بعض لوگ ہماری جماعت پر یہ اعتراض کر دیا کرتے ہیں کہ اگر یہ
الہی سلسلہ ہے تو اس میں فلاں نقص کیوں ہے۔حالانکہ یہ باتیں پہلے زمانوں میں بھی
تصویر
مگر اس کے یہ معنی
اسلام اور احمدیت کی تعلیمات کی حقیقی روح نو جوانوں میں جلوہ گر ہو نہیں کہ ان چیزوں کو
قائم رکھا جائے۔بلکہ ہمیں ان امور کی اصلاح کا فکر کرنا چاہئے۔اور وہ اصلاح اسی رنگ میں ہو سکتی ہے کہ
15
نوجوانوں کو اس امر کی تلقین کی جائے کہ وہ اپنے اندر ایسی روح پیدا کریں کہ اسلام اور احمدیت کا حقیقی مغزا نہیں
میسر آجائے۔اگر ان کے اندر اپنے طور پر یہ بات پیدا ہو جائے تو پھر کسی حکم کی ضرورت نہیں رہتی۔حکم دینا کوئی
ایسا اچھا نہیں ہو تا۔دنیا میں بہترین مصلح وہی سمجھا جاتا ہے جو تربیت کے ساتھ اپنے ماننے والوں میں ایسی روح پیدا
کر دیتا ہے کہ اس کا حکم مانالوگوں کے لئے آسان ہو جاتا ہے اور وہ اپنے دل پر کوئی بوجھ محسوس نہیں کرتے۔یہی
وجہ ہے کہ قرآن کریم باقی الہامی کتب پر فضیلت رکھتا ہے۔اور الہامی کتابیں تو یہ کہتی ہیں کہ یہ کرو اور وہ کرو۔مگر
قرآن یہ کہتا ہے کہ اس لئے کرو۔اس لئے کرو۔گویا وہ خالی حکم نہیں دیتا۔بلکہ اس حکم پر عمل کرنے کی انسانی
قلوب میں رغبت بھی پیدا کر دیتا ہے۔تو سمجھانا اور سمجھا کر قوم کے افراد کو ترقی کے میدان میں اپنے ساتھ لئے
جانا یہ کامیابی کا ایک اہم گر ہے۔اور قرآن کریم نے اس پر خاص زور دیا ہے۔چنانچہ سورہ لقمان میں حضرت
لقمان کی اپنے بیٹے کو مخاطب کر کے جو نصیحتیں بیان کی گئی ہیں۔ان میں سے ایک نصیحت یہ ہے کہ واقصد فی
منيك و اغضُضُ مِنْ صَوتک ( آیت:۲۰) کہ تمہارے ساتھ چونکہ کمزور لوگ بھی ہوں گے۔اس لئے
ایسی طرز پر چلنا کہ کمزور رہ نہ جائیں۔بیشک تم آگے بڑھنے کی بھی کوشش کرو۔مگر اتنے تیز بھی نہ ہو جاؤ کہ کمزور
طبائع بالکل رہ جائیں۔دوسرے جب بھی تم کوئی حکم دو محبت پیار اور سمجھا کر دو۔اس
حکم دو تو محبت اور پیار اور سمجھا کر دو طرح نہ کہو کہ ہم یوں کہتے ہیں۔بلکہ ایسے رنگ میں بات پیش
کرو کہ لوگ اسے سمجھ سکیں۔اور وہ کہیں کہ اس کو تسلیم کرنے میں تو ہمارا اپنا فائدہ ہے۔وَاعْضُضُ مِنْ
صوتک کے یہی معنی ہیں۔گویا میانہ روی اور پر حکمت
میانہ روی اور حکمت قومی ترقی کی روح پیدا کرنے میں محمد ہیں کلام یہ دو چیزیں مل کر قوم میں
ترقی کی روح پیدا کیا کرتی ہیں۔اور پر حکمت کلام کا بہترین طریق یہ ہے کہ دوسروں میں ایسی روح پیدا کر دی
جائے۔کہ جب انہیں کوئی حکم دیا جائے تو سننے والے کہیں۔کہ یہی ہماری اپنی خواہش تھی۔یہی وقت ہو تا ہے کہ
جب کسی قوم کا قدم ترقی کی طرف سرعت کے ساتھ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے مگر جب امام کچھ کہے اور ماموم کچھ
سمجھے۔امیر کوئی حکم دے اور مامور اس سے کوئی مطلب لے اور سمجھنے اور سمجھانے کی کشمکش جاری رہے۔وہ حکم
دے اور یہ کہے کہ مجھے پہلے اس کی غرض اور اس کا فائدہ سمجھا دیجئے اور جب سمجھایا جائے تو کے میری سمجھ میں
نہیں آیا۔تو ایسی صورت میں کبھی بھی قومی ترقی نہیں ہوتی۔لیکن جب امیر اور مامور کے آپس میں ایسے تعلقات
ہوں۔یا تربیت دماغی ایسے رنگ میں ہو چکی ہو کہ امیر جب کوئی حکم دے تو سب لوگ یہ سمجھیں کہ اس میں ہمارا
فائدہ ہے اور یہی ہماری اپنی خواہش تھی۔تو اس وقت یقینا وہ ترقی کر جاتی ہے۔ہمارے ملک میں مثل ہے کہ "سو
سیانے نے اکو مت۔" یعنی اگر سو عظمند تو ہو وہ سب ایک ہی بات پر متفق ہوں گے۔یہ نہیں ہو تاکہ کوئی کچھ کہے
16
اور کوئی کچھ۔اسی طرح اگر ہم ساری جماعت کو عقلمند بنا دیں تو سب کی ایک ہی رائے ہو اور متحدہ عزم ، متحدہ
ارادے اور متحدہ کوششیں اپنے اندر جو اثر رکھتی ہیں وہ بہت وسیع ہوتے ہیں۔لیکن اگر امیر کی عقل تو تیز ہے
لیکن مامور کی نہیں۔مامور قدم قدم پر ٹھر جاتا ہے اور کہتا ہے ، مجھے سمجھا لیجئے۔ایسا نہ ہو مجھے کوئی غلطی لگ جائے تو
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس امیر کی کوششیں بار آور نہیں ہو تیں اور قوم کامیابی کا پھل کھانے سے محروم رہتی ہے۔تو بهترین ذریعہ قومی ترقی کا یہ ہوتا ہے کہ ساروں کی
قوم کے دماغوں کی تربیت صحابہ کرام کی مانند عقل تیز کر دی جائے۔ادھر انہیں حکم ملے اور ادھر
طبائع اس پر عمل کرنے کے لئے پہلے ہی تیار ہوں اور وہ کہیں کہ ہم تو پہلے ہی اس کے منتظر تھے۔حدیثوں میں ایسے
بہت سے واقعات آتے ہیں کہ جب قرآنی احکام نازل ہوتے تو صحابہ کہتے ہم تو پہلے ہی ان احکام کے منتظر تھے۔اس
کا نتیجہ یہ ہوتا کہ وہ فورا عمل کی طرف متوجہ ہو جاتے اور بحث اور غلط بحث سے بچ جاتے۔پس ایسے ذرائع کو
اختیار کرنا چاہئے جن سے قوم کے دماغ کی تربیت ہو اور خصوصاً نوجوانوں کے دماغ کی تربیت ہو۔کیونکہ زیادہ تر
کاموں کی ذمہ داری آئندہ نوجوانوں پر ہی پڑنے والی ہوتی ہے۔اگر نوجوانوں میں بری باتیں پیدا ہو جائیں۔مثلا سکتے پن کی عادت پیدا ہو جائے
سکتے پن کی تباہ کن عادت ہاستی کی عادت پیدا ہو جائے یا جھوٹ کی عادت پیدا ہو جائے تو یقینا آج نہیں تو
کل وہ قوم تباہ ہو جائے گی۔بالخصوص جھوٹ تو ایسا خطرناک مرض ہے کہ یہ انسان کے ایمان کو جڑھ سے اکھیڑ دیتا ہے۔جھوٹ کی لعنت بعض دفعہ پندرہ پندرہ سال تک ہم ایک شخص کے متعلق یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ وہ بڑا بزرگ
اور راستباز انسان ہے۔مگر پھر پتہ لگتا ہے کہ وہ بڑا کذاب ہے۔دیکھتا کچھ ہے اور بیان کچھ کرتا ہے۔مگر یہ باتیں
بچپن میں ہی پیدا ہوتی ہیں۔پس نوجوانوں میں اگر اس قسم کی باتیں پیدا کر دی جائیں اور ان کے اخلاق کو صحیح
رنگ میں ڈھالا جائے تو یقیناً قوم کی ترقی میں بہت مددمل سکتی ہے۔مثلاً میں نے تحریک جدید جاری کی۔اس میں اگر
غور کر کے دیکھا جائے تو کامیابی عورتوں اور بچوں کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتی۔اگر عور تیں اور بچے ہمارے ساتھ
تعاون نہ کریں تو یقیناً جماعت کا ایک حصہ اس پر عمل کرنے سے رہ جائے گا۔لیکن اگر عورتیں اور بچے اس میں
شامل ہوں تو ہمارے کام میں بہت سہولت پیدا ہو سکتی ہے مثلاً سادہ کپڑے ہیں یا زیورات کی کمی ہے یا ایک خاص
عرصہ تک زیور بالکل نہ بنوانا ہے اب جب تک عورتیں اس میں شریک نہ ہوں ان باتوں پر کس طرح عمل ہو سکتا
ہے یا ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ہے اس میں اگر بچے اور نوجوان شریک نہ ہوں تو یہ سکیم کس طرح چل سکتی
ہے۔یا مثلاً نکما نہ رہنا ہے۔اب سکتے پن کی عادت بچوں میں ہی ہو سکتی ہے بڑے تو اپنی اپنی جگہ کام کر رہے ہوتے
ہیں اور ان میں سے کئی آسودہ حال ہوتے ہیں لیکن ان کی نئی نسل یہ کہنا شروع کر دیتی ہے کہ ہمارے ابانواب۔ہمارے ابا فلانے ہم فلاں کام کیوں کریں ، اس میں ہماری ہتک ہے۔اور پھر تمام خرابیاں اسی سے پیدا ہوتی ہیں
17
حالانکہ اگر ان کے ذہنوں میں یہ بات ڈال دی جائے اور ان کے قلوب پر اس کا نقش کر دیا جائے۔کہ جو شخص کام کرتا ہے
کام کرنیوالا عزت کا مستحق ہے اور نکما بیٹھنے والا باعث ننگ و عار ہے وہ عزت کا مستحق ہے۔اور جو کام نہیں کرتا بلکہ نکمارہتا ہے وہ اپنی قوم اور اپنے خاندان کے لئے عار اور تنگ کا موجب
ہے اور یہ کہ معمولی دولتمند یا زمیندار تو الگ رہے ، اگر ایک بادشاہ یا شہنشاہ کا بیٹا بھی نکمارہتا ہے تو وہ بھی اپنی قوم
اور اپنے خاندان کے لئے عار کا موجب ہے اور اس چمار کے بیٹے سے بد تر ہے جو کام کرتا ہے۔تو یقینا اگلی نسل
درست ہو سکتی ہے۔اور پھر وہ نسل اپنی اگلی نسل کو درست کر سکتی ہے اور وہ اپنے سے اگلی نسل کو یہاں تک کہ یہ
باتیں قومی کیریکٹر میں شامل ہو جائیں اور ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو جائیں۔کیونکہ قاعدہ یہ ہے کہ جو باتیں قوم کی عادت
بن جاتی ہیں وہ ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جاتی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عادت ایک لحاظ سے بری ہے مگر اس
میں بھی شبہ نہیں کہ ایک لحاظ سے وہ اچھی بھی ہوتی ہے۔جب کوئی قوم بیدار ہو اور
عادت کا فائدہ۔قوم کے سو جانے کے باوجو د عادت باقی رہتی ہے اس وقت وہ اپنے اند ر ا چھی
عادتیں پیدا کر لے تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب وہ قوم سو جاتی ہے تو اس کی عادت اس کے ساتھ رہتی ہے اور
اس طرح وہ نیکی ضائع نہیں جاتی بلکہ محفوظ رہتی ہے چاہے وہ خود اس سے فائدہ نہ اٹھائے بلکہ کوئی اور اس سے
فائدہ اٹھائے۔اسی لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ دنیا میں تین قسم کے انسان ہوتے ہیں۔ایک کی مثال تو
اس کھیت کی سی ہوتی ہے جس میں پانی آتا ہے اور وہ اسے اپنے اندر جذب کر لیتا ہے نتیجہ یہ ہو تا ہے کہ اس میں
سے خوب کھیتی نکلتی ہے۔اور ایک کی مثال اس زمین کی سی ہوتی ہے جس میں پانی آکر جمع تو ہو جاتا ہے مگر کھیتی
نہیں اگتی دوسرے لوگ اس پانی سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور ایک کی مثال اس کنکریلی زمین کی سی ہوتی ہے جہاں پانی
آتا ہے تو نہ اس زمین میں جذب ہوتا ہے اور نہ اس میں محفوظ رہتا ہے۔اسی طرح انسان بھی تین قسم کے ہوتے
ہیں۔ایک تو وہ ہوتے ہیں جو الہی نور اپنے اندر جذب کرتے ، اس سے فائدہ اٹھاتے اور دوسروں کو بھی فائدہ
پہنچاتے ہیں۔اور ایک ایسے ہوتے ہیں جو خود تو فائدہ نہیں اٹھاتے مگر جس طرح بعض زمینوں میں پانی جمع ہو جاتا
ہے اسی طرح عادت کے طور پر بعض نیک کام ان میں پائے جاتے ہیں اور اس کا گو انہیں کوئی فائدہ نہ پہنچے مگر کم از
کم یہ فائدہ ضرور ہوتا ہے کہ وہ نیکی محفوظ رہتی ہے۔مثلاً اگر باپ التزام کے ساتھ سوچ سمجھ کر نماز پڑھنے کا عادی
ہے اور اس کا بیٹا نماز کا تارک ہے تو پوتا بہر حال نماز کا تارک ہوگا۔کیونکہ اس نے اپنے باپ کو نماز پڑھتے کبھی
نہیں دیکھا ہو گا۔لیکن اگر بیٹا نماز تو پڑھتا ہے مگر عاد تا پڑھتا ہے ، دلی ذوق و شوق کے ساتھ نماز نہیں پڑھتا۔تو گو وہ
اس فائدہ سے محروم رہے جو حقیقی نماز پڑھنے والوں کو حاصل ہوتا ہے مگر نماز اس کے بیٹوں تک ضرور پہنچ جائے
گی۔اور ممکن ہو گا کہ وہ اگلی نسل نماز سے حقیقی فائدہ حاصل کرلے۔
18
عادت کی بدولت اگلی نسل میں نیکی کا حقیقی روح کے ساتھ زندہ ہو جانے کا امکان رہتا
ہے۔تو عاد تا جو نیکیاں پیدا ہو جائیں۔وہ بھی قوم کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔اور گو عادت کی وجہ سے وہ قوم اس سے
خود فائدہ نہ اٹھائے مگر وہ نیکی راستہ میں برباد نہیں ہو جاتی بلکہ اگلے لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔اور ان میں سے جو
فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں۔وہ فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔اسی لئے جب کسی قوم میں تین چار نسلیں اچھی گزر جائیں
اس کے معیاری اخلاق دنیا میں قائم رہتے ہیں۔مٹتے نہیں اور اگر ایک دو نسلوں میں ہی کمزوری آجائے تو وہ
اخلاق راستہ میں ہی فنا ہو جاتے ہیں۔پس اگر کئی اچھی نسلیں گزر جائیں۔اور ان میں نیکیاں عادت کے طور پر پیدا
ہو جائیں تو کو کوئی زمانہ ایسا آجائے کہ وہ اصل نیکی کی روح سے محروم ہو جائے مگر چونکہ اس کا ظاہر باقی ہو گا۔اس
لئے بعد میں آنے والے اس سے پھر زندگی حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ نمونہ ان کے پاس موجود ہو گا۔تو اولادوں کی
درستی اور اصلاح اور نوجوانوں کی درستی اور اصلاح اور عورتوں کی درستی اور اصلاح یہ نہایت ہی ضروری چیز
ہے۔اگر دوست چاہتے ہیں کہ وہ تحریک جدید کو کامیاب
تحریک جدید کی کامیابی کیلئے خدام الاحمدیہ کا قیام بنا ئیں تو ان کے لئے ضروری ہے کہ جس طرح ہر
جگہ لجنات اماءاللہ قائم ہیں اسی طرح ہر جگہ نوجوانوں کی انجمنیں قائم کریں۔قادیان میں بعض نوجوانوں کے دل
میں اس قسم کا خیال پیدا ہوا تو انہوں نے مجھ سے اجازت حاصل کرتے ہوئے ایک مجلس خدام الاحمدیہ کے نام سے
قائم کر دی ہے۔چونکہ ایک حد تک کام میں ایک دوسرے کے ذوق کا ملنا بھی ضروری ہو تا ہے اس لئے شروع میں
میں نے انہیں یہ اجازت دی ہے کہ وہ ہم ذوق لوگوں کو اپنے اندر شامل کریں۔لیکن میں نے انہیں یہ ہدایت بھی
کی ہے کہ جہاں تک ان کے لئے ممکن ہو باقی لوگوں کو بھی اپنے اندر شامل کریں۔مگر میں نے اس بات کو مد نظر
رکھتے ہوئے کہ نوجوانوں میں کام کرنے کی روح پیدا ہو۔یہ ہدایت کی ہے کہ جو لوگ جماعت میں تقریر و تحریر میں
خاص مهارت حاصل کر چکے ہوں۔ان کو اپنے اندر شامل نہ کیا جائے۔جس کی وجہ سے بعض دوستوں کو غلط فہمی
بھی ہوئی ہے چنانچہ ہماری جماعت کے ایک مبلغ مجھ سے ملنے کے لئے آئے اور کہنے لگے۔کیا آپ مجھ سے ناراض
ہیں۔میں نے کہا میں تو ناراض نہیں۔آپ کو یہ کیونکر و ہم ہوا کہ میں ناراض ہوں۔وہ کہنے لگے مجھے معلوم ہوا
ہے کہ آپ نے مجلس خدام الاحمدیہ میں میری شمولیت کی اجازت نہیں دی۔میں نے کہا یہ صرف آپ کا سوال
نہیں۔جس قدر لوگ خاص مہارت رکھتے ہیں ان سب کی شمولیت کی میں نے ممانعت کی ہے۔اور اس کی وجہ یہ
19
ہے کہ اگر بڑے آدمیوں کو بھی ان میں شامل ہونے کی اجازت دے دی جائے۔تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ
پریذیڈنٹ بھی انہی کو بنائیں گے۔مشورے بھی انہی کے قبول کریں گے اور اس طرح اپنی عقل سے کام نہ لینے کی
وجہ سے وہ خود بدھو کے بدھو رہیں گے مثلاً اگر میں کسی انجمن یا جلسہ میں شامل ہوں تو یہ قدرتی بات ہے کہ چونکہ
جماعت کے اعتقاد کے مطابق خلیفتہ المسیح سے بڑا مقام اور کوئی نہیں۔اس لئے وہ کہیں گے کہ خلیفتہ المسیح کو ہی
پریذیڈنٹ بنایا جائے۔نتیجہ یہ ہو گا کہ جو تربیت پریذیڈنٹی سے حاصل ہوتی ہے وہ بیچ میں ہی رہ جائے گی اور جماعت
اس قسم کے تجربے سے محروم رہ جائے گی۔پس میں نے خاص طور پر انہیں یہ ہدایت دی ہے کہ جن لوگوں کی
شخصیتیں نمایاں ہو چکی ہیں ان کو اپنے اندر شامل نہ کیا جائے۔تا انہیں خود کام کرنے کا موقع ملے۔ہاں دوسرے
درجہ یا تیسرے درجہ کے لوگوں کو شامل کیا جا سکتا ہے تا انہیں خود کام کرنے کی مشق ہو۔اور وہ قومی کاموں کو سمجھ
سکیں اور انہیں سنبھال سکیں۔چنانچہ میں نے دیکھا ہے کہ اس وقت تک انہوں نے جو کام کیا ہے ، اچھا کیا ہے اور
محنت سے کیا ہے۔میں سمجھتا ہوں اگر میں انہیں یہ اجازت دے دیتا کہ وہ پرانے مبلغین مثلاً مولوی ابو العطاء اللہ
دته صاحب یا مولوی جلال الدین صاحب شمس اور اس قسم کے دوسرے مبلغوں کو بھی اپنے اندر شامل کرلیں تو جو
اشتہارات اس وقت انہوں نے لکھے ہیں سب وہی لکھتے ، وہی اعتراضات کے جوابات دیتے اور دوسرے
نوجوانوں کو کچھ بھی پتہ نہ ہو تا کہ اعتراضات کا جواب کس طرح دیا جاتا ہے۔پس میں نے انہیں ایسے لوگوں کو
اپنے ساتھ شامل کرنے سے روک دیا۔میں نے کہا تم مشورہ بے شک لو مگر جو کچھ لکھو وہ تم ہی لکھو۔تا تم کو اپنی
زمہ داری محسوس ہو۔گو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ شروع میں وہ بہت گھبرائے۔انہوں نے ادھر ادھر سے کتابیں لیں
اور پڑھیں۔لوگوں سے دریافت کیا کہ فلاں بات کا کیا جواب دیں۔مضمون لکھے اور بار بار کاٹے مگر جب مضمون
تیار ہو گئے اور انہوں نے شائع کئے تو وہ نہایت اعلیٰ درجہ کے تھے اور میں سمجھتا ہوں وہ دوسرے مضمونوں سے
دوسرے نمبر پر نہیں ہیں۔گوان کو ایک ایک مضمون لکھنے میں بعض دفعہ مہینہ مہینہ لگ گیا اور ہمارے جیسا شخص
جسے لکھنے کی مشق ہو ، شاید ویسا مضمون گھنٹے دو گھنٹے میں لکھ لیتا۔اور پھر کسی اور کی مدد کی ضرورت بھی نہ پڑتی۔مگر وہ
دس بارہ آدمی ایک ایک مضمون کے لئے مہینہ مہینہ لگے رہے۔لیکن اس کا فائدہ یہ ہوا کہ جو اسلامی لٹریچر ان کی
نظروں سے پوشیدہ تھاوہ ان کے سامنے آگیا اور دس بارہ نوجوانوں کو پڑھنا پڑا۔اور اس طرح ان کی معلومات میں
بہت اضافہ ہوا۔یہ تو اگر اس قسم کے علمی کام یہ انجمنیں کریں تو نتیجہ یہ ہو گا کہ اسلامی تاریخ کی کتابیں اسلامی تفسیر
کی کتابیں ، حدیث کی کتابیں فقہ کی کتابیں ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں اور اسی طرح اور بہت سی کتب
ان کے زیر نظر آجائیں گی اور انہیں اپنی ذات میں بہت بڑا علمی فائدہ حاصل ہو گا۔دوسرا فائدہ جماعت کو اس قسم
کی انجمنوں سے یہ پہنچے گا کہ اسے کئی نئے مصنف اور مولف مل جائیں گے۔تیسرا فائدہ یہ ہو گا کہ نوجوانوں میں
اعتماد نفس پیدا ہو گا اور انہیں یہ خیال آئے گا کہ ہم بھی کسی کام کے اہل ہیں۔اب اگر میں بڑے آدمیوں کو بھی
انہیں اپنے اندر شامل کرنے کی اجازت دے دیتا تو یہ سارے فوائد جاتے رہتے۔لیکن یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ
20
تصنیف کا کام ہمیشہ نہیں ہوتا اور نہ ہر شخص کر سکتا ہے۔کیونکہ ہر شخص نہ عربی میں احادیث پڑھ سکتا ہے، نہ عربی
تفسیریں دیکھ سکتا ہے نہ عربی کتب کا مطالعہ کر سکتا ہے۔پس ان کے لئے اور کاموں کی بھی ضرورت ہے۔اور میں
انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تحریک جدید کے اصول پر کام کرنے کی عادت ڈالیں۔نوجوانوں کے اخلاق کی درستی
کریں۔انہیں اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی ترغیب دیں۔سادہ زندگی بسر کرنے کی تلقین کریں۔دینی علوم کے
پڑھنے اور پڑھانے کی طرف توجہ کریں اور ان نوجوانوں کو اپنے ساتھ شامل کریں جو واقعہ میں کام کرنے کا شوق
رکھتے ہوں۔بعض طبائع صرف چوہدری بننا چاہتی ہیں۔کام کرنے کا شوق ان میں نہیں ہو تا۔ایسوں کو اپنے ساتھ
شامل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔کیونکہ یہ لوگ صرف پریذیڈنٹ اور سیکرٹری بننا چاہتے ہیں۔اور ان کا
طریقہ یہ ہوتا ہے کہ جس دن پریذیڈنٹ یا سیکرٹری کے انتخاب کا سوال ہو فوراً آجائیں گے اور پھر کبھی شکل بھی
نہیں دکھائیں گے لیکن جب دوبارہ انتخاب کا سوال ہو تو پھر اپنے پندرہ میں چیلے لے کر آجائیں گے۔جنہیں پہلے
سے یہ سکھا دیں گے کہ ہمیں ووٹ دینا اور اس طرح پھر پریذیڈنٹ یا سیکرٹری بن جائیں گے اور خیال کریں گے کہ
ان کی زندگی کا مقصد پورا ہو گیا۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول فرمایا کرتے تھے کہ ایک جگہ ایک مجلس قائم ہوئی تو اس
میں بڑا تفرقہ پیدا ہو گیا۔میں نے پوچھا کیا ہوا تو انہوں نے بتایا کہ آپس میں خوب لڑائی ہوئی ہے ایک کہتا ہے میں
پریذیڈنٹ بنوں گا اور دوسرا کہتا ہے میں بنوں گا۔آپ فرماتے تھے کہ میں نے کہا تم یوں کیوں نہیں کرتے کہ ایک
کو پریذیڈنٹ بنا دو دو سرے کا نام صدر رکھ دو، تیسرے کو مربی بنادو اور چوتھے کو چیئر مین قرار دے دو۔وہ یہ سنکر
بڑے خوش ہوئے اور انہوں نے اسی طرح کیا۔ایک کے متعلق کہہ دیا کہ یہ مربی صاحب ہیں اور چپکے سے اس
کے کان میں کہہ دیا کہ جی مربی ہی سب سے بڑا ہوتا ہے۔صدر کی کیا حیثیت ہوتی ہے۔پھر دوسرے کے پاس گئے
اور کہنے لگے کہ آپ ہیں صدر اور دیکھئے صدر ہی سب سے بڑا ہوتا ہے کیونکہ سب سے نمایاں جگہ اس کو ملتی
ہے۔مربی کا کیا ہے وہ تو گھر بیٹھا رہتا ہے۔پھر تیسرے کے پاس گئے اور کہنے لگے۔آپ ہمارے پریذیڈنٹ ہیں۔صدر تو ملاؤں قل اعوذیوں کا لفظ ہے۔آپ موجودہ زمانہ کے روشن دماغ انسانوں کی طرف دیکھئے۔وہ اپنے میں
سے بہترین شخص کو پریذیڈنٹ بناتے ہیں چنانچہ ہم آپ کو اپنا پریذیڈنٹ بناتے ہیں پھر چوتھے کے پاس گئے اور کہنے
لگے آپ ہمارے چیئر مین ہیں۔چنانچہ سب خوش ہو گئے۔کیونکہ انہیں کام سے کوئی غرض نہ تھی۔انہیں صرف اتنا شوق تھا کہ جب مثلا کسی ڈپٹی کمشنر کو چٹھی لکھنی
پڑی تو نیچے لکھ دیا مربی مسلم ایسو سی ایشن۔دوسرے نے لکھ دیا۔چیئر مین مسلم ایسو سی ایشن۔تیسرے نے لکھ دیا
صدر مسلم ایسوسی ایشن۔چوتھے نے لکھ دیا۔پریذیڈنٹ مسلم ایسوسی ایشن۔محض یہ بتانے کے لئے ہم مسلمانوں
کے سردار ہیں۔ورنہ کام کچھ نہیں کرتے۔تو بعض لوگوں کو یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اس قسم کے عہدے لینے کے
لئے مجالس میں شامل ہوتے ہیں۔ایسے لوگ لعنت ہوتے ہیں اپنی قوم کے لئے اور لعنت ہوتے ہیں
پنے نفس کیلئے۔وہ وہی ہیں جن کے متعلق خدا تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے۔
21
فويل للمينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلاتِهِمْ سَاهُونَ الذِينَ هُمُ رابونَ (الماعون آیت ۵ تا ۷) لِلْمُصَلِينَ
ریا ہی ریا ان میں ہوتی ہے۔کام کرنے کا شوق ان میں نہیں ہو تا۔تو میں نے انہیں نصیحت کی ہے کہ ایسے لوگوں کو
اپنے اندر مت شامل کریں جو کام کرنے کیلئے تیار نہ ہوں بلکہ انہی کو اپنے اندر شامل کریں جو یہ اقرار کریں کہ وہ
بے قاعدگی کے ساتھ نہیں بلکہ با قاعدگی کے ساتھ کام کیا کریں گے۔بے قاعدگی کے ساتھ کام میں کبھی برکت نہیں
ہوتی۔اگر تھوڑا کام کیا جائے لیکن مسلسل کیا جائے تو وہ اس کام سے زیادہ بہتر ہو تا ہے جو زیادہ کیا جائے لیکن تو اتر
اور تسلسل کے ساتھ نہ کیا جائے۔میں چاہتا ہوں کہ باہر کی جماعتیں بھی اپنی اپنی جگہ خدام الاحمدیہ نام کی مجالس
قائم کریں۔یہ ایسا ہی نام ہے جیسے لجنہ اماءاللہ الجنہ اماءاللہ کے معنی ہیں۔اللہ کی لونڈیاں۔اور خدام الاحمدیہ سے
مراد بھی یہی ہے کہ احمدیت کے خادم۔یہ نام انہیں یہ بات بھی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا کہ وہ خادم ہیں ، مخدوم نہیں۔یہ جو بعض لوگوں کے دلوں میں خیال پایا جاتا ہے کہ کاش ہم کسی طرح لیڈر بن جائیں یہ بیہودہ خیال ہوتا ہے۔لیڈر بنانا خدا کا کام ہے اور جس کو خدا لیڈر بنانا چاہتا ہے اسے پکڑ کر بنا دیتا ہے۔"
لیڈر بنا ناخدا کا کام ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں تحریر فرمایا ہے کہ
میں پوشیدگی کے حجرہ میں تھا اور کوئی مجھے نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے یہ خواہش تھی کہ کوئی مجھے
شناخت کرے۔اس نے گوشہ تنہائی سے مجھے جبرا نکالا۔میں نے چاہا کہ میں پوشیدہ رہوں نہ اور پوشیدہ
مروں۔مگر اس نے کہا کہ میں تجھے تمام دنیا میں عزت کے ساتھ شہرت دوں گا۔"
(حقیقته الوحی صفحه ۱۴۹)
پھر حضرت خلیفتہ المسیح الاول کو ہم نے دیکھا ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی مثال۔انکسار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں آپ
ہمیشہ پیچھے ہٹ کر بیٹھا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آپ پر نظر پڑتی تو آپ فرماتے مولوی
صاحب آگے آئیں اور آپ ذرا کھسک کر آگے ہو جاتے۔پھر دیکھتے تو فرماتے مولوی صاحب اور آگے آئیں۔اور پھر آپ ذرا اور آگے آجاتے۔خود میرا بھی یہی حال تھا۔جب حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی وفات کا وقت
قریب آیا۔اس وقت میں نے یہ دیکھ کر کہ خلافت کے لئے بعض لوگ میرا نام لیتے ہیں اور بعض اس کے خلاف
ہیں یہ ارادہ کر لیا تھا کہ قادیان چھوڑ کر چلا جاؤں۔تاجو فیصلہ ہونا ہو میرے بعد ہو۔مگر حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ
میں نہ جاسکا۔پھر جب حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی وفات ہو گئی تو اس وقت میں نے اپنے دوستوں کو اس بات پر
تیار کر لیا کہ اگر اس بات پر اختلاف ہو کہ خلیفہ کسی جماعت میں سے ہو تو ہم ان لوگوں میں سے (جواب غیر مبائع
ہیں) کسی کے ہاتھ پر بیعت کرلیں۔اور پھر میرے اصرار پر میرے تمام رشتہ داروں نے فیصلہ کیا کہ اگر وہ اس امر کو
تسلیم کر لیں تو اول تو عام رائے لی جائے۔اور اگر اس سے وہ اختلاف کریں تو کسی ایسے آدمی پر اتفاق کر لیا جائے جو
دونوں فریق کے نزدیک بے تعلق ہو۔اور اگر وہ یہ بھی قبول نہ کریں تو ان لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر
22
لی جائے اور میں یہ فیصلہ کر کے خوش تھا کہ اب اختلاف سے جماعت محفوظ رہے گی۔چنانچہ گذشتہ سال حافظ غلام
رسول صاحب وزیر آبادی نے بھی حلفیہ بیان شائع کرایا تھا کہ میں نے حافظ صاحب کو انہی دنوں کہا تھا کہ "اگر
مولوی محمد علی صاحب کو اللہ تعالی خلیفہ بنادے تو میں اپنے تمام متعلقین کے ساتھ ان کی بیعت کرلوں گا“ (الفضل ۲
اگست ۱۹۳۷ء) لیکن اللہ تعالٰی نے دھکا دے کر مجھے آگے کر دیا۔تو اللہ تعالیٰ جس کو بڑا بنانا چاہے وہ دنیا کے کسی
کو نہ میں پوشیدہ ہو۔خد اتعالیٰ اس کو نکال کر آگے لے آتا ہے۔کیونکہ خدا تعالی کی نظر سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہو
سکتی۔چنانچہ اس کے لئے میں پھر حضرت لقمان والی مثال دیتا ہوں۔حضرت لقمان اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے
فرماتے ہیں۔ابنى إِنَّهَا إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ خَرَدَلٍ فَتَكُن فِي صَحْرَةٍ أَو فِي الأَسْمَوتِ أو
فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللهُ (لقمان آیت ۱۷) کہ اے میرے بیٹے اگر رائی کے دانہ کے برابر بھی کوئی چیز ہو اور
وہ کسی پتھر میں پوشیدہ ہو یا آسمانوں اور زمین میں ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو نکال کر لے آئے گا۔اس کے معنی یہی ہیں کہ
اگر تمہارے دل میں ایمان ہو۔تو خدا تعالیٰ تمہیں خود اس کام پر مقرر کرے گا۔جس کے تم اہل ہو۔تمہیں خود
کسی عہدہ کی خواہش نہیں کرنی چاہئے۔تو وہ لوگ جو خدمت خلق کو اپنا مقصود قرار دیتے ہیں۔وہی ہر قسم کی عزت
کے مستحق ہیں۔پھر اگر خدا تعالیٰ تمہیں خود مخدوم بنانا چاہے تو ساری دنیا مل کر بھی اس میں روک نہیں بن سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو خدا تعالیٰ کے مسیح اور مامور تھے۔اور پھر ایسے مامور تھے جن کی تمام انبیاء
نے خبر دی۔ان کا ذکر تو بڑی بات ہے میں اپنے متعلق ہی شروع سے دیکھتا ہوں کہ مخالفتیں ہوتی ہیں اور اتنی شدید
ہوتی ہیں کہ ہر دفعہ لوگ یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ اب کی دفعہ یہ مخالفانہ ہوائیں سب کچھ اڑا کر لے جائیں گی۔مگر
پھر وہ اس طرح بیٹھ جاتی ہیں۔جس طرح جھاگ بیٹھ جاتی ہے، تو جس کو اللہ تعالی قائم کرنا چاہے اس کو کوئی مٹا نہیں
سکتا۔پس تمہیں اپنے دلوں میں سے ہر قسم کی نمود کا خیال مٹاکر
ہر قسم کی نمود کا خیال مٹاکر کام کرنا چاہیئے کام کرنا چاہتے۔بیڑ بولا ہونا کوئی خوبی کی بات نہیں ہوتی۔حضرت عائشہ اللہ نے ایک دفعہ بعض لوگوں کو دیکھا کہ وہ تیز کلامی میں مشغول ہیں۔صحابہ چونکہ سادہ کلام
کرنے کے عادی تھے اس لئے حضرت عائشہ الینا نے یہ معمولی فقرہ فرما دیا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو باتیں کرتے دیکھا ہے۔آپ تو اس طرح تیز تیز باتیں نہیں کیا کرتے تھے۔اب ایک نیک شخص
اور مومن انسان کو یہ فقرہ بالکل کاٹ دینے والا ہے۔اور وہ اسی سے سمجھ سکتا ہے کہ کس رنگ میں گفتگو
کرنی چاہئے تو بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ زبان کے رس میں ساری کامیابی ہے۔حالانکہ اصل چیز باتیں کرنا
نہیں بلکہ کام کرنا ہے۔مگر میں انہیں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں یعنی یہاں کی مجلس خدام الاحمدیہ کو بھی اور ان
مجالس خدام الاحمدیہ کو بھی جو میرے اس خطبہ کے نتیجہ میں قائم ہوں کہ وہ اس بات کو مد نظر ر کھیں کہ ان کا
تعداد پر بھروسہ نہ ہو بلکہ کام کرنا ان کا مقصود ہو۔یہ بات میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں لیکن آج مجھے اس
23
طرف خاص توجہ اس لئے ہوئی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ کے ایک عہدہ دار کی مجھے چٹھی ملی ہے جس میں
انہوں نے لکھا ہے کہ بعض لوگوں نے اس مجلس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے اور بعض لوگ جو پہلے
اس میں شامل تھے وہ اب پیچھے ہٹ گئے ہیں۔حالانکہ اس بات پر بجائے رنجیدہ ہونے کے انہیں خوش ہونا
چاہئے تھا۔کیونکہ میری تعلیم یہی ہے کہ کام کرنے والے چاہئیں۔ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ محض تعداد
بڑھانے کے شوق میں نا اہلوں کو بھی شامل کر لیا جائے ہم سے زیادہ تعداد شیعوں کی ہے اور ان سے بھی زیادہ
حنفیوں کی ہے۔پھر غیر مسلموں کو جمع کیا جائے تو وہ مسلمان کہلانے والوں سے زیادہ ہیں۔پس اگر تعداد کی زیادتی پر ہی مدار رکھا جائے تو پھر تو انسان کو باطل کی طرف جھکنا پڑتا ہے۔حالانکہ نیک کام
ہمیشہ نیک بنیاد سے ہوتے ہیں۔میں کہتا ہوں۔یہ سوال نہیں کہ تمہارے دس ممبر ہیں۔یا ہیں۔یا پچاس یا سو۔اگر
مجلس خدام الاحمدیہ کا ایک سیکرٹری یا پریذیڈنٹ ہی کسی کرتی۔مرتب) ہاتھ میں لے لے اور گلیوں کی صفائی کرتا
پھرے۔یا لوگوں کو نماز کے لئے بلائے۔یا کوئی غریب بیوہ جس کے گھر سود الا کر دینے والا کوئی نہیں۔اسے سودالا کر
دے دیا کرے۔تو بے شک پہلے لوگ اسے پاگل کہیں گے مگر چند دنوں کے بعد اس سے باتیں کرنی شروع کر دیں
گے۔پھر انہی میں سے بعض لوگ ایسے نکلیں گے جو کہیں گے کہ میں اجازت دیں کہ ہم بھی آپ کے کام میں
شریک ہو جائیں۔اس طرح وہ ایک سے دو ہوں گے ، دو سے چار ہوں گے اور بڑھتے بڑھتے ہزاروں نہیں لاکھوں
تک پہنچ سکتے ہیں۔۔تو نیک کام کرتے وقت کبھی یہ نہیں دیکھنا چاہئے کہ کتنے آدمی اس میں شریک ہیں۔اگر وہ کام
جسے تم کرنا چاہتے ہو واقعہ میں نیک اور پسندیدہ ہے تو تھوڑے ہی دنوں میں تم ایک سے دس ہو جاؤ گے۔پھر دس
سے سو بنو گے اور سو سے ہزار ہو جاؤ گے۔کیونکہ نیک کام اثر کئے بغیر نہیں رہتا۔آج کل یورپ میں ایک بہت بڑی انجمن ہے جس کی نہ صرف
روٹری کلب کی تاریخ ( تاریخ ترقی) یورپ میں بلکہ سارے ایشیاء میں شاخیں ہیں۔روٹری کلب اس
کا نام ہے اور لاکھوں اس کے ممبر ہیں۔یہ کلب امریکہ سے شروع ہوئی تھی۔پہلے اس میں صرف تین آدمی شامل
تھے۔لوگ ان سے مخول کرتے ، انہیں پاگل اور احمق قرار دیتے۔مگر وہ خاموشی سے اپنے کام میں مشغول رہے
یہاں تک کہ سال دو سال کے بعد سات آٹھ ممبر ہو گئے۔اور بھر تین چار سال کے بعد تو سینکڑوں تک نوبت پہنچ
گئی۔اب اسے قائم ہوئے غالبا میں پچیس سال گذر چکے ہیں اور اس کے لاکھوں ممبر یورپ اور ایشیا میں موجود
ہیں۔تو یہ خیال پیدا ہو جانا کہ ہماری مجلس میں کم آدمی شامل ہیں، زیادہ شامل ہونے چاہئیں یہ بھی بتاتا ہے کہ مخفی
طور پر دل میں شہرت کی خواہش ہے۔ورنہ مقصد ہو تو تعداد کا خیال بھی دل میں نہ آئے۔اور میں تو سمجھتا ہوں۔بجائے اس کے کہ وہ تعداد بڑھانے کے شوق میں کام نہ کرنے والوں کو اپنے اندر شامل کریں جنہیں بعد میں نکالنا
پڑے۔یہ زیادہ بہتر ہے کہ صرف کام کرنے والوں کو اپنے اندر شامل کیا جائے اور جو کام کرنے کا شوق نہیں رکھتے
انہیں شامل نہ کیا جائے۔کیونکہ اندر سے گند کا نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔لیکن باہر سے گند نہ آنے دینا بہت
24
آسان ہو تا ہے۔پس ان کو اپنے نمونہ سے ایک نیک مثال قائم کرنی چاہئے۔پھر خود بخود نوجوانوں کے دلوں میں
تحریک پیدا ہو گی اور وہ بھی ان کے کام میں شریک ہونے کی خواہش کریں گے۔کیونکہ وہ دیکھیں گے کہ باوجود کام
کرنے کے یہ زندہ اور ہشاش بشاش ہیں پھر ہمارا کیا بگڑتا ہے اگر ہم بھی کام کریں اور نیک نامی حاصل کریں۔دنیا
میں کئی ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خیال کرتے ہیں کہ اگر ہم نے اتنا وقت فلاں کام کے لئے دے دیا۔تو دوستوں سے
گئیں ہانکنے کے لئے ہمارے پاس کوئی وقت نہیں رہے گا اور اس طرح ہماری ساری بشاشت اور زندہ دلی ماری
جائے گی۔مگر جب وہ دیکھتے ہیں کہ کام کرنے والوں کے چہرے بھی ویسے ہی ہشاش بشاش ہیں اور پھر زائد بات یہ
ہے کہ انہیں لوگوں میں نیک نامی حاصل ہے تو پھر وہ بھی سمجھتے ہیں کہ دوستوں میں بیٹھ کر دو دو چار گھنٹے گپیں ہانکنے
کی نسبت یہ بہتر ہے کہ خدمت خلق کا کوئی کام کیا جائے۔پس افراد کا ان کو کوئی خیال نہیں کرنا چاہئے جو شخص ان کی مجلس میں شامل نہیں ہو تا اس کے متعلق انہیں
کوئی شکوہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنا عملی نمونہ بہتر سے بہتر دکھانا چاہئے۔اگر تم نوجوانوں کے لئے کامل نمونہ بن جاؤ
تو یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ تم سے نہ ملیں۔وہ اگر نہ ملیں تو تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ تمہارے نمونہ میں کوئی نقص
ہے۔یہاں بھی اور باہر کی جماعتوں میں بھی کئی غربا ہوتے ہیں۔کئی بیمار ہوتے ہیں جنہیں کوئی دوائی لا کر دینے والا
نہیں ہو تا۔کئی بیوائیں ہوتی ہیں جنہیں سودا سلف لا کر دینے والا کوئی نہیں ملتا۔آخر یہ کتنی بے شرمی کی بات ہے
کہ ایک شخص بازار میں کسی دوکان پر یا اپنے کسی دوست کے مکان پر بیٹھ کر دو دو تین تین گھنٹے گیں مارتا چلا جاتا
ہے۔مگر جب اسے کہا جاتا ہے کہ آؤ اور خدمت خلق کے لئے تھوڑا سا وقت دو تو وہ کہنے لگ جاتا ہے کیا کروں۔بڑا کام ہے۔ذرا بھی فرصت نہیں ملتی۔حالانکہ جس وقت وہ گئیں مار رہا ہوتا ہے۔جب وہ اپنے نہایت ہی قیمتی
وقت کا خون کر رہا ہوتا ہے اسی وقت اس کے محلہ میں ایک بیوہ عورت کے بچے بلک بلک کر رو رہے ہوتے ہیں اور
اس کے پاس کوئی ایسا شخص نہیں ہو تا جو اسے آٹالا کر دے یا دال لا کر دے۔آخر یہ لوگ خدا کو کیا جواب دیں
گے۔کیا جس وقت وہ یہ کہیں گے کہ ہمارے پاس کوئی وقت نہیں تھا اس وقت خدا یہ نہیں کہے گا کہ تیرے پاس دو
منے گئیں ہانکنے کیلئے تو تھے مگر تجھے پندرہ منٹ کی فرصت نہیں تھی کہ تو اس بیوہ کے بچوں کے لئے سود الا کر دے
دیتا۔تو تم اپنا عملی نمونہ جس وقت لوگوں کے سامنے پیش کرو گے۔یہ ناممکن ہے کہ لوگ تم میں شامل ہونے کی
خواہش نہ کریں۔یہ سلسلہ تو خدا کا ہے اور اس میں اس کے وہ بندے شامل ہیں جن کو خدا نے اپنی رضا کے لئے
چن لیا۔میں کہتا ہوں ایک کافر سے کافر بھی نیک نمونہ دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔حضرت خلیفتہ المسیح
الاول فرمایا کرتے تھے کہ آپ کے ایک استاد مولوی رحمت اللہ صاحب تھے جو بعد میں مدینہ چلے گئے۔وہ بڑے
نیک اور بزرگ تھے مگر عیسائی مذہب سے انہیں کوئی واقفیت نہ تھی ایک دفعہ عیسائیوں کے ساتھ ان کا مباحثہ قرار
پایا۔ان کے مقابلہ میں جو پادری تھا وہ بڑا ہو شیار اور عالم تھا مگر یہ صرف قرآن اور حدیث جانتے تھے اور چونکہ
دانا اور سمجھدار تھے اس لئے کہتے تھے کہ اگر میں نے قرآن اور حدیث کو اس کے سامنے پیش کیا تو وہ کہہ دے گا کہ