احمدی نوجوانوں سے خطاب
مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2
25
میں ان کو نہیں مانتا۔دلیل ایسی چاہئے جسے یہ بھی تسلیم کرے اور وہ مجھے آتی نہیں۔آخر کہنے لگے لوگوں سے کیا کہنا
ہے۔آؤ خدا سے دعا کرتے ہیں۔چنانچہ انہوں نے دعا کی۔رات کو گیارہ بجے کے قریب ان کے دروازہ پر کسی نے
دستک دی۔انہوں نے دروازہ کھولا تو ایک شخص جبہ پہنے ہوئے اندر داخل ہوا۔اور کہنے لگا صبح آپ کا فلاں
پادری سے مباحثہ ہے میں بھی پادری ہوں۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ توحید کے معاملہ میں آپ حق پر ہیں۔اس لئے
میں چاہتا ہوں کہ آپ بعض حوالے نوٹ کرلیں کیونکہ ممکن ہے ان حوالوں کا آپ کو علم نہ ہو چنانچہ اس نے تمام
حوالے لکھوا دیئے۔اور صبح جب مناظرہ ہوا تو وہ پادری یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ انہیں تو کسی حوالہ کا علم نہ تھا اب
یہ کیا ہوا کہ یہ کہیں یونانی کتب کے حوالے دے رہے ہیں تو کہیں عبرانی کتب کے حوالے پڑھ رہے ہیں۔کہیں
انگریزی کتب سے اقتباس پیش کر رہے ہیں تو کہیں بائیبل سے توحید کی تعلیم سنا رہے ہیں غرض انہوں نے
زبردست بحث کی اور اس پادری کو سخت شکست اٹھانی پڑی۔اسی طرح وہ روزانہ رات کو آتا اور حوالے لکھا جاتا
اور صبح آپ خوب دھڑلے سے پیش کرتے بعد میں یہ مباحثہ انہوں نے کتابی صورت میں شائع کر دیا اور مظاہرالحق *
اس کا نام رکھا۔ہندوستان میں لوگوں نے اس کتاب سے بڑا فائدہ اٹھایا ہے۔اب دیکھو اس پادری کی طبیعت پر حق کا اثر تھا اس نے جب دیکھا کہ آج حق مظلوم ہے تو اس کی حمایت کا
اسے جوش آگیا اور اس نے کہا آج تو حید کہیں شکست نہ کھا جائے چنانچہ وہ رات کو آتا اور حوالے لکھا جاتا اور گو
وہ لوگوں سے چھپ کر آیا مگر بہر حال آتو گیا۔تو جب کوئی شخص نیک کام کرنے کیلئے کھڑا ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ خود بخود
لوگوں کے دلوں میں تحریک پیدا کر دیتا ہے۔اور وہ اس کی تصدیق اور تائید کرنے لگ جاتے ہیں۔پس قادیان کے
نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنا نیک نمونہ دکھا ئیں خصوصیت سے میں مجلس خدام الاحمدیہ کے اس رکن کو مخاطب
کرتا ہوں جس نے مجھے خط لکھا۔اور میں اسے کہتا ہوں کہ تم بھول جاؤ اس امر کو کہ قادیان میں کوئی اور شخص بھی
ہے۔تم سمجھو کہ صرف تم پر ہی اس کام کی ذمہ داری عائد ہے۔کیونکہ وہ شخص ہرگز مومن نہیں ہو سکتا جو کہتا ہے
کہ میری یہ ذمہ داری ہے اور فلاں کی وہ ذمہ داری ہے۔مومن وہ ہے جو سمجھتا ہے کہ صرف اور صرف میری
ذمہ داری ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم میں ایام سے مخاطب ہوتے ہوئے فرماتا ہے کہ ہم تجھ سے
پوچھیں گے کسی اور سے نہیں۔مگر اس سے مراد بھی صرف رسول کریم میں نہیں۔بلکہ ہر مومن مراد ہے۔اور خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں تم میں سے ہر شخص سے یہ سوال کروں گا کہ تم نے کیا کیا۔مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے
اپنے ایک فعل پر جو گو ایک بچگانہ فعل تھا۔مگر جس طرح بدر کے موقعہ پر ایک انصاری نے کہا تھا کہ یا رسول اللہ !
ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے۔دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن
آپ تک نہیں پہنچ سکتا۔جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے اور اس صحابی کو اپنے اس فقرہ پر ناز
تھا۔
26
اسی طرح مجھے بھی اپنے اس فعل
حضرت مسیح موعود کی نعش مبارک کے سرہانے حضور کا عہد پر ناز ہے۔جب حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تو چونکہ آپ کی وفات ایسے وقت میں ہوئی۔جب کہ ابھی بعض پیشگوئیاں
پوری نہیں ہوئی تھیں۔اور چونکہ میں نے عین آپ کی وفات کے وقت ایک دو آدمیوں کے منہ سے یہ فقرہ سنا کہ
اب کیا ہو گا۔عبدالحکیم کی پیشگوئی کے متعلق لوگ اعتراض کریں گے۔محمدی بیگم والی پیشگوئی کے متعلق لوگ
اعتراض کریں گے وغیرہ وغیرہ۔تو ان باتوں کو سنتے ہی پہلا کام جو میں نے کیا وہ یہ تھا کہ میں خاموشی سے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی لاش مبارک کے پاس گیا اور سرہانے کی طرف کھڑے ہو کر میں نے خدا تعالیٰ سے مخاطب ہو کر
کہا۔اے خدا میں تیرے مسیح کے سرہانے کھڑے ہو کر تیرے حضور یہ عہد کرتا ہوں کہ اگر ساری جماعت بھی پھر
گئی تو میں اس دین اور اس سلسلہ کی اشاعت کے لئے کھڑا رہوں گا جس کو تو نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ذریعہ قائم کیا ہے۔میری عمر اس وقت انیس سال کی تھی اور انیس سال کی عمر میں بعض اور لوگوں نے بھی بڑے
بڑے کام کئے ہیں مگر وہ جنہوں نے اس عمر میں شاندار کام کئے ہیں وہ نہایت ہی شاذ ہوئے ہیں۔کروڑوں میں سے
کوئی ایک ایسا ہوا ہے۔جس نے اپنی اس عمر میں کوئی شاندار کام کیا ہو۔بلکہ اربوں میں سے کوئی ایک ایسا ہوا ہے
اور مجھے فخر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس موقع پر یہ فقرہ کہنے کا موقع دیا۔تو مومن کے لئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ
وہ سمجھے اصل ذمہ دار میں ہوں۔جب کسی شخص کے دل میں یہ خیال پیدا ہو جائے کہ میں اور فلاں ذمہ دار ہیں۔وہ سمجھ لے کہ اس کا ایمان ضائع ہو گیا اور اس کے اندر منافقت آگئی۔ہم میں سے ہر شخص سمجھتا اور کچے دل سے
اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ احمدیت کچی ہے اور اسلام سچاند ہب ہے۔مگر کیا اگر فرض کر لیا جائے کہ کسی وقت
سب لوگ فوت ہو جائیں گے یا مقطوع النسل ہو جائیں یا نعوذ باللہ مرتد ہو جائیں اور صرف اکیلا کوئی شخص باقی رو
جائے تو وہ اس کام کو چھوڑ دے گا۔یقینا وہ اس کام کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔بلکہ وہ سمجھے گا کہ اس کام کے کرنے کا
بہترین وقت یہی ہے کیونکہ جتنے تھوڑے لوگ ہوں گے اسی قدر محم میں تعلیم کا سایہ زیادہ عمدگی سے ان پر پڑے گا۔اگر ایک سیر بھر مصری سمندر میں ڈال دی جائے تو مٹھاس کا پتہ تک نہیں لگ سکتا۔۔لیکن اگر گلاس دو گلاس میں
اتنی مصری ملا دی جائے تو بہت زیادہ میٹھا ہو جائے گا۔اسی طرح محمد ملی و یا لیلیوم کا سایہ جب ہزار دو ہزار یا لا کھ دو لاکھ
نفوس پر پڑے گا تو وہ پھیل جائے گا۔لیکن جب وہ ایک ہی شخص پر پڑے گا تو وہ مجسم محمد بن جائے گا۔پس اگر ایک
نیکی میں تمہیں اکیلے کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو تمہارا دل خوشی سے بلیوں اچھلنا چاہئے کیونکہ تم اس کام میں محمد
ا تیل مل کے کل کامل بنو گے اور دوسرا کوئی ایسا شخص نہیں ہو گا جو رسول کریم ملی ریلی کا سایہ لے رہا ہو۔پس یہ
و ہم اپنے دلوں سے نکال دو کہ لوگ تمہارے ساتھ شامل نہیں ہوتے۔
27
اگر
نیک کاموں میں سرگرمی سے مشغول ہو جاؤ تعاون کرنے والے خود بخود آملیں گے ہم
نیک کاموں میں سرگرمی سے مشغول ہو جاؤ تو میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ لوگوں پر اس کا اثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔سورج مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع کر سکتا ہے۔سورج مغرب کی بجائے مشرق میں ڈوب سکتا ہے مگر یہ ممکن
ہی نہیں کہ کسی نیک کام کو جاری کیا جائے اور وہ ضائع ہو جائے۔یہ ممکن ہی نہیں کہ تم نیک کام کرو اور خدا تمہیں
قبولیت نہ دے۔رسول کریم ملی و یا لیلی نے قبل از وقت ہمیں بتا دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں
مقبولیت خداتعالی بخشتا ہے جب کوئی شخص مقبول ہو جاتا ہے تو وہ اپنے فرشتوں
کو پتہ دیتا ہے۔اور کہتا ہے
فلاں بندہ میری نگاہ میں مقبول ہے پھر وہ اگلے فرشتوں کو بتاتے ہیں اور وہ اپنے سے اگلے فرشتوں کو فیوضع له
القبول فی الارض یہاں تک کہ دنیا کے لوگوں کے دلوں میں اس کی قبولیت پیدا کر دی جاتی ہے۔مگر اس
مقبولیت کا پیمانہ تمہارے دل کا اخلاص ہے۔تمہارے دل کا اخلاص جتنا زیادہ ہو گا اتنی ہی زیادہ یہ مقبولیت ہوگی
اور تمہارے دل کا اخلاص جتنا کم ہو گا اتنی ہی کم یہ مقبولیت ہو گی۔پس میں یہاں کی مجلس خدام الاحمدیہ کے ارکان
کو بھی نصیحت کرتا ہوں اور ان بیرونی جماعتوں کو بھی جن کے نوجوان اس مجلس کی نقل میں کام کرنے کیلئے تیار
ہوں۔کہ وہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اس نیت سے کام کریں کہ صرف کام کرنے والے نوجوان اپنے اندر
شامل کریں گے۔تعداد بڑھانے کے لئے ہر شخص کو شامل نہیں کیا جائے گا۔اسی طرح جو تجربہ کار لیکچرار یا تجربہ کار
لکھنے والے ہیں ان کو شروع میں اپنے اندر شامل نہ کیا جائے۔بیشک نگرانی کیلئے کسی وقت ان سے مشورہ لے لیا
جائے۔مگر انہیں اپنا ممبر نہ بنائیں تادہ ان کے کام پر حاوی نہ ہو جائیں اور ان کی عقلیں ان کی عقلوں کے مقابلہ
میں پست نہ ہو جائیں۔۔۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ ایک بڑے درخت کے نیچے اگر ایک چھوٹا پودا لگا دیا جائے تو چند ہی
دنوں میں سوکھ جاتا ہے۔اسی طرح حسب راستے لوگوں کو اپنے اندر شامل کیا جائے تو چھوٹوں کا ذہنی ارتقاء رک جاتا
ہے۔مگر میں نے دیکھا ہے قاریان میں یہ مرض نہایت شدت سے پھیلا ہوا ہے۔کوئی جلسہ ہو کوئی ٹی پارٹی ہو۔کوئی دعوت ہو اس میں مجھے ضرور شامل کریں گے جس کا یقینا انہیں یہ نقصان پہنچتا ہے کہ انہیں خود اٹھنے اور کام
کرنے کا موقع نہیں۔رسول کریم ملی تعلیم کے زمانہ میں ایسا طریق بہت کم نظر آتا ہے۔اور گو صحابہ رسول کریم
م ایم کو بلاتے بھی تھے مگر مہ قع کی حیثیت سے لیکن ہاں تو یہ حال ہے کہ جنازہ بھی خلیفتہ المسیح پڑھائیں۔نکاح
بھی خلیفتہ المسیح پڑھائیں۔کوئی عوت ہو تو اس میں بھی وہ ضرور شامل ہیں۔کوئی لیمہ ہو تو اس میں بھی ضرور
شامل ہوں۔اسی طرح مبلغ کے جانے کی تعرب جوت وہ شامل ہوں اور آنے کی ہو لو تب بھی وہ شامل ہوں۔عرض خلفہ سے اتنے کاموں کی امید کی جاتی ہے کہ جس میں شامل ہونے کے بعد دین کی ترقی اور اس کے کاموں میں
حصہ لینے کا اس کیلئے کوئی دقت ہی نہیں رہنا۔اور اس کا کام صرف اتاہی رہ جاتا ہے کہ دعوتیں کھائیں۔ملانوں کی
טלי
28
طرح پیٹ پر ہاتھ پھیرا، ڈکار لیا اور سو رہے۔یہ ایک مرض ہے جس کے نتیجہ میں افراد کا ذہنی ارتقاء مارا جاتا
ہے۔کیونکہ وہ ایک بڑے درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں اور بڑے درخت کے نیچے جو پودے لگے ہوئے
ہوں وہ نشو و نما نہیں پاتے۔پھر اس کا نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ جب کوئی اور تحریک کرتا ہے تو لوگ اس کی بات پر کان
نہیں دھرتے اور وہ میرے پاس آتا ہے۔اور کہتا ہے کہ آپ اس امر کے متعلق تحریک کریں۔میں اس وقت دل
میں ہنستا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ سزا ہے جو ان لوگوں کو اس لئے مل رہی ہے کہ انہوں نے لوگوں کو یہ عادت ڈان
دی ہے کہ جب تک کوئی بات خلیفہ نہ کئے اس کا ماننا کوئی ایسا ضروری نہیں ہو تا۔حالانکہ دینی مشاغل اور قرآن کا
درس و تدریس اور دوسرے ایسے ہی بیسیوں کام میں خلیفہ کے کہنے کی کیا ضرورت ہے۔یا کسی ناظر کے کہنے کی کیا
ضرورت ہے۔ہر شخص کو اپنی اپنی جگہ دلی شوق سے یہ کام کرنے چاہئیں اور اگر وہ آجائیں۔تو سارا کام انہیں کا
دماغ کر رہا ہو گا۔اور باقی لوگ خاموش بیٹھے رہیں گے۔اور اس کا نتیجہ قوم کے لئے مہلک ہو گا۔اس لئے قرآن
کریم میں اللہ تعالٰی مومنوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔لا تسلُوا عَنْ اشْيَاء إِنْ تُبْدُ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ
یعنی اے مومنو! تم بہت باتوں کے متعلق سوالات نہ کیا کرو۔کیونکہ اگر خدا ان باتوں کو بیان کرے گا تو تمہیں دکھ
پہنچے گا۔اب سوال یہ ہے کہ کہ دکھ کیوں پہنچے گا۔کیا خدا کے احکام دکھ دینے والے ہوتے ہیں۔خدا کا تو ہر حکم
انسان کے لئے باعث رحمت ہے۔پھر اس کا کیا مطلب ہے کہ اگر خدا نے ان باتوں کو بیان کیا تو تمہیں دکھ پہنچے گا۔بعض لوگ نادانی سے یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اسکا مطلب یہ ہے کہ اگر تم نے بار بار سوال کیا تو خدا ناراض ہو کر
تمہیں کوئی سخت حکم دے دے گا۔یعنی جب مثلا یہ پوچھا کہ دو نمازیں پڑھنی چاہیں یا پانچ تو خدا کہے گا اچھا تم نے تو
یہ پوچھا ہے میں بطور سزا تمہیں کہتا ہوں کہ تم چھ نمازیں پڑھا کرو مگر یہ بیوقوفی کی بات ہے۔خدا کو ئی تھکنے والا وجود
نہیں کہ ایک دو سوالوں سے وہ نعوذ باللہ گھبرا جائے گا اور اکتا کر سخت حکم دینے شروع کر دے گا۔اس کا مطلب یہی ہے
افراد جماعت کو اپنی عقلوں اور قوائے دماغیہ کو استعمال کرنے کی تلقین کہ اگر تم ہر بات مجھے
سے دریافت کرو گے اور اپنی عقلوں پر زور نہیں ڈالو گے تو تمہارے قوائے دماغیہ کمزور اور بیکار ہو جائیں گے۔کیونکہ جس عضو سے ایک عرصہ تک کام نہ لیا جائے وہ بیکار ہو جاتا ہے۔ہاتھ سے کام نہ لیا جائے تو ہاتھ خشک ہو
جاتا ہے۔دماغ سے کام نہ لیا جائے تو دماغ کمزور ہو جاتا ہے۔پس فرماتا ہے اگر تم ہم سے پوچھو گے تو گو ہم تمہیں وہ
بات بتا دیں گے مگر پھر تم فقیہہ نہیں رہو گے۔بلکہ نقال بن جاؤ گے۔حالانکہ قوم کی ترقی کے لئے فقیہوں کا ہونا
نہایت ضروری ہوتا ہے۔مگر وہ یہ بھی یاد رکھیں کہ کام تحریک جدید کے اصول پر کریں۔میں نے بارہا کہا ہے کہ
الامام جنه يقاتل من ورائه تمہارا کام بے شک یہ ہے کہ تم دشمن سے لڑو۔مگر تمہارا فرض ہے کہ امام
کے پیچھے ہو کر لڑو۔پس کوئی نیا پروگرام بنانا تمہارے لئے جائز نہیں۔پروگرام تحریک جدید کا ہی ہو گا اور تم تحریک
جدید کے والٹیر ز ہو گے۔تمہارا فرض ہو گا کہ تم اپنے ہاتھ سے کام کرو۔تم سادہ زندگی بسر کرو۔تم دین کی تعلیم
29
دو۔تم نمازوں کی پابندی کی نوجوانوں میں عادت پیدا کرو۔تم تبلیغ کے لئے اوقات وقف کرو۔اس طرح باہر جو
انجمنیں بنیں وہ بھی اسی رنگ میں کام کریں۔مگر موجودہ حالات میں جس طرح قادیان
کی لجنہ کو میں نے باہر کی لجنات
پر ایک برتری اور فوقیت دی ہوئی ہے۔اسی طرح میں اعلان کرتا ہوں کہ موجودہ
ابتداء میں دو سال کے لئے خدام الاحمدیہ قائم ہوئی حالات میں عارضی طور پر سال دو سال کیلئے
قادیان کی مجلس خدام الاحمدیہ کی بیرونی جماعتوں کی مجالس خدام الاحمدیہ شاخیں ہوں گی۔اور ان کا فرض ہو گا کہ
اس انجمن کے ساتھ اپنی انجمنوں کا الحاق کریں اور اس انجمن کی اپنے آپ کو شاخ سمجھیں۔اسی طرح ہر جگہ ان کا
یہ کام ہو گا کہ وہ سلسلہ کا لٹریچر پڑھیں۔نوجوانوں کو دینی اسباق دیں۔مثلا صبح کے وقت یا کسی اور وقت ایک
دوسرے کو پڑھایا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھنے کے لئے کہا جائے اور پھر ان کا امتحان لیا
جائے۔اسی طرح وہ خدمت خلق کے کام کریں اور خدمت خلق کے کام میں یہ ضروری نہیں کہ
خدمت خلق مسلمان غریبوں اور مسکینوں اور بیواؤں کی خبر گیری کی جائے۔بلکہ اگر ایک ہندو یا سکھ یا عیسائی
یا کسی اور مذہب کا پیرو کسی دکھ میں مبتلا ہے تو تمہارا فرض ہے کہ اس کے دکھ کو دور کرنے میں حصہ لو۔کہیں جلسے
ہوں تو اپنے آپ کو خدمت کے لئے پیش کر دو میں نے اسی قسم کے مقاصد کے لئے احمد یہ نیشنل لیگ کو ر قائم کرنے
کی اجازت دی تھی مگر مجھے افسوس ہے کہ اس کا بہت سا وقت لیفٹ اور رائٹ میں ہی خرچ ہو گیا۔وہ اپنے دائیں
اور بائیں تو دیکھتے رہے۔مگر انہوں نے اپنے سامنے کبھی نہ دیکھا۔میں یہ نہیں کہتا کہ انہوں نے اس وقت تک
کوئی مفید کام نہیں کیا۔انہوں نے بھی بعض مفید کام کئے ہیں۔خصوصاً جلسہ سالانہ کے موقعہ پر اور دوسرے
اجتماعوں کے مواقع پر ان کا جو انتظام ہوتا ہے وہ بہت اچھا ہوتا ہے مگر قواعد کرنے کے علاوہ یا بعض جسمانی خدمات
کے علاوہ اور جن کاموں کی میں ان سے امید رکھتا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔میرے پاس لیگ کو ر کے قواعد کرانے
والے افسروں نے اپنے کام کی فہرست پیش کی ہے کہ وہ فلاں فلاں کام کرتے رہے ہیں میں خطبہ میں ان کے کام
کے اس حصہ کا خود ہی اعتراف کر چکا ہوں۔میرا اظہار خیال قواعد سکھانے والوں کے مطابق نہیں انہوں نے
با قاعدگی سے کام کیا ہے اور اس کا مجھے اعتراف ہے۔جو شکوہ میں نے کیا ہے وہ لیگ کا ہے کہ دوسری اغراض جو
علاوہ قواعد کے تھیں وہ انہوں نے باجود درجنوں دفعہ مجھ سے مشورہ لینے کے پوری نہیں کیں۔بہر حال میں امید
کرتا ہوں کہ اگر نیشنل لیگ نے یہ مقصد پورا نہیں کیا۔تو اب مجلس خدام الاحمدیہ کے ارکان ہی اس مقصد کو پورا کر نیکی
سلسلہ کے درد کو اپنا درد سمجھیں کوشش کریں گے اور اپنی زندگی کو کار آمد بنا ئیں گے اور سلسلہ کے
درد کو اپنا درد سمجھیں گے۔لیکن جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں۔مجلس خدام الاحمدیہ میں جو بھی شامل ہو۔وہ یہ
30
اقرار کرے کہ میں آئندہ یہی سمجھو نگا۔کہ احمدیت کا ستون میں ہوں۔اور اگر میں ذرا بھی ہلا اور میرے قدم
ڈگمگائے تو میں سمجھوں گا کہ احمدیت پر زد آ گئی۔حضرت طلحہ ایک بہت بڑے صحابی گزرے ہیں۔ان کا ایک ہاتھ لڑائی کے موقعہ پر شل
حضرت طلحہ کا نمونہ ہو گیا تھا۔بعد میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ جو جنگیں ہو ئیں ان میں کسی موقعہ
پر ایک شخص نے طنز ا حضرت طلحہ کو لنجا کہہ دیا۔حضرت طلحہ نے کہا۔تمہیں پتہ بھی ہے میں کس طرح لنجا ہوا۔پھر
انہوں نے بتایا کہ احد کے موقعہ پر جب رسول کریم ملی الم پر کفار نے حملہ کر دیا اور اسلامی لشکر پیچھے ہٹ گیا تو اس
وقت کفار نے یہ سمجھتے ہوئے کہ صرف محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی ذات ہی ایک ایسا مرکز ہے جس کی وجہ سے تمام
مسلمان مجتمع ہیں ، آپ پر پتھر اور تیر برسانے شروع کر دیئے۔میں نے اس وقت دیکھا کہ اس بات کا خطرہ ہے کہ
کہیں کوئی تیر رسول کریم ملی کے چہرہ مبارک پر آکر نہ لگے چنانچہ میں نے اپنا بازو رسول کریم ملی وی کے منہ
کے آگے کر دیا۔کئی تیر آتے اور میرے بازو پر پڑتے مگر میں اسے ذرا بھی نہ ہلا تا۔یہاں تک کہ تیر پڑتے پڑے
میرا بازو شل ہو گیا۔کسی نے پوچھا جب تیر پڑ رہے تھے تو اس وقت آپ کے منہ سے کبھی اف کی آواز بھی نکلتی تھی
یا نہیں کیونکہ ایسے موقعہ پر انسان بے تاب ہو جاتا اور درد سے کانپ اٹھتا ہے۔انہوں نے کہا۔میں اف کس طرح
کرتا۔جب انسان کے منہ سے اف نکلتی ہے تو وہ کانپ جاتا ہے۔پس میں ڈرتا تھا کہ اگر میں نے اف کی تو ممکن ہے
میرا ہاتھ کانپ جائے اور کوئی تیر رسول کریم میں نا لیوں کو جاکر لگ جائے۔اس لئے میں نے اف بھی نہیں کی۔دیکھو کتنا عظیم الشان سبق اس واقعہ میں پنہاں ہے۔طلحہ جانتے تھے کہ آج محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ
مبارک کی حفاظت میرا ہاتھ کر رہا ہے۔اگر میرے اس ہاتھ میں ذرا بھی حرکت ہوئی تو تیر نکل کر محمد صلی اللہ علیہ
و سلم کو جا لگے گا۔پس انہوں نے اپنے ہاتھ کو نہیں ہلایا۔کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس ہاتھ کے پیچھے محمد صلی اللہ علیہ
و سلم کا چہرہ ہے۔اسی طرح اگر تم بھی اپنے اندر یہ احساس پیدا کر و۔اگر تم بھی یہ سمجھنے لگو کہ ہمارے پیچھے اسلام کا
چہرہ ہے اور اسلام اور محمد میں ایک یا دو نہیں بلکہ ایک ہی ہیں۔تو تم بھی ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم ہو جاؤ اور تم
بھی ہر وہ تیر جو اسلام کی طرف پھینکا جاتا ہے اپنے ہاتھوں اور سینوں پر لینے کیلئے تیار ہو جاؤ۔پس یہ مت خیال کرو کہ تمہارے ممبر کم ہیں یا تم کمزور ہو۔خدام الاحمدیہ کے پیچھے اسلام کا چہرہ ہے بلکہ تم یہ سمجھو کہ ہم جو خادم احمد نیت میں جمارے پیچھے اسلام
کا چہرہ ہے۔تب بے شک تم کو خدا تعالیٰ کی طرف ایسی طاقت ملے گی جس کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکے گا۔میں تم اپنے
عمل سے اپنے آپ کو مفید وجود بناؤ۔غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرو۔نہ صرف اپنے مذہب کے غریبوں اور
مسکینوں کی بلکہ ہر قوم کے غریبوں اور بے کسوں کی۔تادنیا کو معلوم ہو کہ احمدی اخلاق کتنے بلند ہوتے ہیں۔مشورہ دینے کے لحاظ سے میں ہر وقت تیار ہوں۔مگر میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم نمایاں شخصیتوں کو
اپنا ممبر مت بناؤ۔کیونکہ بڑے درخت کے نیچے اگر آؤ گے تو تمہاری اپنی شاخیں سوکھ جائیں گی۔اسی طرح سچائی
31
کو اپنا معیار قرار دو۔قواعد کے تیار کرنے میں میں انشاء اللہ تمہاری ہر طرح مددکروں گا۔سر دست یہ نصیحت کرتا
ہوں۔کہ تم ہر ممبر سے یہ اقرار لو کہ اگر وہ جھوٹ بولے گا اور اس کا جھوٹ ثابت ہو جائے گا تو وہ خوشی سے
برداشت کرنے کے لئے تیار رہے گا۔جب تم سچاں پر
نمازوں میں با قاعدگی خدمت دین کیلئے رات دن مشغول رہنے کا طریقہ قائم ہو جاؤ گے۔جب تم نمازوں میں با قاعدگی اختیار کر لو گے۔جب تم دین کی خدمت کیلئے رات دن مشغول رہو گے۔تب جان لینا
کہ اب تمہار ا قدم ایسے مقام پر ہے جس کے بعد کوئی گمراہی نہیں۔اسی طرح تمہیں چاہئے کہ تم تحریک جدید کے
متعلق میرے گذشتہ خطبات سے تمام ممبران کو واقف کرو۔اور ان سے کہو کہ وہ اوروں کو واقف کریں۔اور پھر
ہر شخص اپنی ماں اپنی بہن اپنی بیوی اور اپنے بچوں کو ان سے واقف کرے۔اسی طرح میں لجنات اماء اللہ کو
نصیحت کرتا ہوں۔کہ وہ اس رنگ میں کام کریں اور جہاں جہاں لجنہ ابھی تک قائم نہیں ہوئی۔وہاں کی عورتیں
اپنے ہاں لجنہ اماءاللہ قائم کریں اور وہ بھی اپنے آپ کو تحریک جدید کی والٹیر ز سمجھیں اور اسلام کی ترقی کے لئے
اپنی زندگی کو وقف قرار دیں۔اگر تم یہ کام کرو تو گو دنیا میں تمہارا نام کوئی جانے یا نہ جانے۔(اور اس دنیا کی زندگی
خدا تمہارا نام جانے گا کی حقیقت ہے ہی کیا۔چند سال کی زندگی ہے اور بیس) مگر خدا تمہارا نام جانے گا۔اور جس کا نام خدا جانتا ہو اس سے زیادہ مبارک اور خوش قسمت اور کوئی نہیں ہو سکتا۔"
(خطبه جمعه فرموده یکم اپریل ۱۹۳۸ء مطبوعہ اخبار الفضل ۱۰ اپریل ۱۹۳۸ء)