خطبہ جمعہ فرمودہ ۳ فروری ۱۹۳۹ء

مشعل راہ (جلد اوّل)

77
مجلس خدام الاحمدیہ اور جنہ اماءاللہ کے قیام کی غرض وغایت
قوموں کی کامیابی کیلئے کسی ایک نسل کی درستی کافی نہیں ہوتی
خدام الاحمدیہ کو عمدگی اور سہولت سے کام کرنے کے لئے مالی
امداد کی ترغیب
ہٹلر کا احمدیت کی طاقت کا اقرار و اظہار
جو قوم عورتوں کی اصلاح کی طرف توجہ نہیں کرتی اس
قوم کے مردوں کی بھی اصلاح نہیں ہوتی
کام کر کے کھانے کی عادت ڈالنی چاہیئے۔انسداد بیکاری
کے لئے کوششیں
و قار عمل اور اس کا طریق کار اور دور رس اثرات
خطبه جمعه فرموده ۳ فروری ۱۹۳۹ء)

78
” میں نے پہلے بھی متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ قوموں کی کامیابی کے لئے کسی ایک نسل کی درستی کافی
نہیں ہوتی۔جو پروگرام بہت لمبے ہوتے ہیں وہ اسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جب کہ متواتر کئی نسلیں ان کو پورا
کرنے میں لگی رہیں۔جتن وقت ان کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہو اگر اتنا وقت ان کو پورا کرنے کے لئے نہ دیا
جائے تو ظاہر ہے کہ وہ کسی صورت میں مکمل نہیں ہو سکتے۔اور اگر وہ مکمل نہ ہوں تو اس کے معنی یہ ہو نگے کہ
پہلوں نے اس پروگرام کی تکمیل کے لئے جو محنتیں کوششیں اور قربانیاں کی ہیں وہ بھی سب رائیگاں گئیں۔مثلاً
ایک جھونپڑا ہے اس کے بنانے کے لئے مہینہ کا وقت درکار ہے۔اب اگر کوئی شخص پندرہ دن کام کر کے اسے
چھوڑ دیتا ہے تو یہ لازمی بات ہے کہ وہ جھونپڑا نا مکمل رہے گا اور رفتہ رفتہ بالکل خراب ہو جائے گا۔اسی طرح اگر
ایک مکان ہے جس کی تعمیر کے لئے تین مہینوں کی ضرورت ہے اگر اس پر کوئی شخص مہینہ ڈیڑھ مہینہ خرچ کر کے
چھوڑ دیتا ہے تو وہ بھی کبھی مکمل نہیں ہو سکتا اور گو پہلے آدمی سے اس نے زیادہ وقت صرف کیا ہو گا۔مگر جس کام
کے لئے وہ کھڑا ہوا تھا وہ چونکہ تین مہینے کا تھا اس لئے باوجود ڈیڑھ مہینہ خرچ کرنے کے وہ ناکام رہے گا۔اس کے
مقابلہ میں اگر ایک بہت بڑا محل ہے جو دو تین سال میں تیار ہو سکتا ہے تو اس پر اگر کوئی شخص سال بھی خرچ کر دیتا
ہے تو نتیجہ اچھا نہیں نکل سکتا۔وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ پہلے کا جب مہینہ میں کام ختم ہو سکتا تھا اور دوسرے کا تین
مہینہ میں تو میں سال بھر کام کر کے بھی اپنے کام کو کیوں ختم نہیں کر سکتا۔اس لئے کہ جو کام اس نے شروع کیا تھا وہ
تین سال کی مدت چاہتا تھا۔اگر یہ سال یا دو سال لگاتا بھی ہے اور پھر کام کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ
اس نے اپنے دو سال ضائع کر دیئے۔پھر بعض کام ایسے ہوتے ہیں جو تکمیل کے لئے پندرہ ہیں بلکہ تمہیں سال
چاہتے ہیں۔اگر میں تمیں سال میں تکمیل کو پہنچنے والا کام کوئی شخص پندرہ سال کرتا اور پھرا سے چھوڑ دیتا ہے تو وہ
کام یقیناً خراب ہو جائے گا۔کیونکہ اس کام کے لئے ہیں یا تمہیں سال کی ضرورت تھی۔اسی طرح بعض کام ایسے
ہوتے ہیں جو سینکڑوں سال چاہتے ہیں۔اگر ان سینکڑوں سال چاہنے والے کاموں کو کوئی شخص پچاس ساٹھ یا سو
سال کر کے چھوڑ دے تو لا زمادہ خراب ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ نکتہ سکھانے کے لئے اور یہ بتانے کیلئے کہ بعض چیزوں کی تکمیل وقت کے ساتھ مقید
ہوتی ہے۔اپنے کاموں کے لئے بھی مختلف اوقات مقرر کر دیئے ہیں۔بعض نادان اعتراض کرتے ہیں کہ جب خدا
کن فیکون کہنے والا ہے تو اس کیلئے یہ کیا مشکل ہے کہ وہ ایک سیکنڈ میں تمام کام کرلے۔یہ درست ہے کہ
خدا اگر چاہے تو ایک سیکنڈ میں ہی تمام کام کرلے لیکن اگر خدا ایک سیکنڈ میں تمام کام کر دیتا تو انسان میں استقلال
کا مادہ پیدا نہ ہوتا اور اس کے سامنے کوئی ایسی مثال نہ ہوتی جس سے وہ سمجھ سکتا کہ استقلال کیا چیز ہے۔مگر اللہ
تعالٰی کو دیکھو کوئی کام ایسا ہے جو وہ ہمیں اکیس دن میں کرتا ہے۔مثلاً مرغی کے بچے پیدا کرنے کے لئے تین ہفتے کافی
ہوتے ہیں۔پھر کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جن کو وہ چھ مہینے میں کرتا ہے جیسے بکری کا بچہ ہے اس کے پیدا کرنے میں اللہ
تعالی چھ مہینے لگا دیتا ہے۔پھر کچھ کام ایسے ہیں جن کو وہ نو مہینے میں کرتا ہے جیسے انسان کا بچہ ہے اس کام کو وہ نو مہینے

79
میں کرتا ہے۔پھر کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو سال چاہتے ہیں جیسے گھوڑی کا بچہ ہے کہ وہ سال میں پیدا ہو تا ہے۔پھر
کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو پانچ دس بلکہ بعض ہیں سال میں مکمل ہوتے ہیں۔جیسے پھلدار درخت ہیں کوئی ان میں
سے تین چار سال میں پھل دیتا ہے۔کوئی سات سال میں پھل دیتا ہے۔کوئی دس سال میں پھل دیتا ہے۔کوئی
پندرہ سال میں پھل دیتا ہے۔گویا یہ کام خدا تعالیٰ کئی سالوں میں جا کر کرتا ہے۔اسی طرح وہ اپنے اوقات کی لمبائی
کو بڑھاتا چلا گیا ہے۔یہاں تک کہ بعض کام اللہ تعالیٰ لاکھوں سالوں میں کرتا ہے جیسے پتھر کا کو ئلہ ہے۔پہلے عام
طور پر لوگ پتھر کے کو کلہ سے واقف نہیں ہوتے تھے۔مگر اب تو دیہات میں بھی مشینیں لگ جانے کی وجہ سے
گاؤں کے لوگ بھی پتھر کے کو مکہ سے واقف ہو گئے ہیں اور چونکہ پتھر کے کوئلہ کے استعمال میں خرچ کی کفایت
ہوتی ہے اس لئے کئی لوگ پتھر کا کو ئلہ استعمال کرنے لگ گئے ہیں۔اب یہ پتھر کا کو ئلہ انہی درختوں سے بنا ہے جن
کی لکڑیاں کاٹ کاٹ کر جلائی جاتی ہیں۔مگر یونہی نہیں بلکہ کئی لاکھ سال تک یہ درخت زمین میں دفن رہے اور کئی
لاکھ سال تک زمین میں دفن رہنے کے بعد یہ درخت پتھر کے کوئلہ کی شکل میں بدل گئے۔تو اللہ تعالیٰ نے پتھر کا
کو ئلہ بنانے کیلئے کئی لاکھ سال لگا دیئے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے در حقیقت یہی بتایا ہے کہ وقت کی لمبائی یا چھوٹائی
بھی چیزوں کی خوبصورتی اور عمدگی کے لئے ضروری ہے۔طب ہی کو دیکھو۔بعض اعلیٰ ادویہ ایسی ہیں کہ ان کے
اجزاء بالعموم وہی ہیں جو ہمیشہ استعمال میں آتے رہتے ہیں۔لیکن ان کو کچھ عرصہ تک دفن کرنے کی وجہ سے ان
ادویہ کی حالت ہی بدل جاتی ہے۔مثلاً بر شعشا ایک دوائی ہے جو نزلہ کیلئے نہایت مفید ہے۔اب اگر برشعشا کے
اجزاء کو ملا کر فوری طور پر استعمال کر لیا جائے تو وہ کوئی نفع نہیں دیں گے۔برشعشا کا پورا نفع انسان کو اسی صورت
میں حاصل ہو گا جب کہ اسے چالیس دن تک غلہ میں دفن رکھا جائے۔اب دوائیں وہی ہونگی جو چالیس دن پہلے
ہوں گی مگر جو نفع چالیس دن غلہ میں دفن کرنے کے بعد حاصل ہو گا وہ پہلے حاصل نہیں ہو گا۔ممکن ہے کوئی کہے کہ
یہ کیا حماقت ہے۔جب دوائیں وہی ہیں تو مزید چالیس دن غلہ میں دبانے سے کیا فائد ہ۔سو اصل بات یہ ہے۔وقت اپنی ذات میں بعض چیزوں کا ضروری جزو ہے۔جب تک دواؤں کے ساتھ وقت کو نہ ملایا جائے دوا اچھی
نہیں بنے گی۔پس صرف دوائیں نہیں بلکہ دوائیں مع وقت اس کا جزو بنتی ہیں۔پھر بعض دوائیں ایسی ہیں جنہیں
چھ ماہ کے لئے دفن کرنا پڑتا ہے اور اگر انہیں چھ ماہ بند کر کے نہ رکھا جائے۔تو کبھی فائدہ نہیں دیتیں۔اسی طرح
بعض دوائیں سال سال اور بعض دو دو سال کے بعد کھانے کے قابل بنتی ہیں۔وہی اجزاء اگر اسی وقت باہم ملا کر
کھا لو تو کیا فائدہ نہیں دیں گے لیکن اگر دو سال کے بعد کھاؤ تو تریاق بن جائیں گے۔تو بعض دوائیں اکیلی فائدہ
نہیں دیتیں۔بلکہ وقت بھی ان کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے اور ایسی ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں اشیاء ہیں جن کا وقت
خود ایک اہم جزو ہوتا ہے۔کوئی نئی چیز ان میں داخل نہیں کی جاتی۔صرف وقت ان کے ساتھ شامل کر لیا جاتا ہے
اور وہ کچھ سے کچھ ہو جاتی ہیں اور جب وقت شامل نہیں ہو تا تو وہ مفید نہیں ہو تیں۔یہی حال
اللہ تعالی کی تعلیمات
کا ہے۔اس کی بعض تعلیمیں بھی تبھی پختہ ہوتی ہیں اور تبھی ان کا قوام عمدہ اور اعلیٰ ہوتا ہے جب متواتر کئی

80
نسلیں ان کو اختیار کرتی چلی جائیں۔جب مسلسل کئی نسلیں ان تعلیموں پر عمل کرتی چلی جاتی ہیں۔تب وہ ایک نئی
شکل اختیار کر لیتی ہیں اور دنیا کے لئے حیرت انگیز طور پر مفید بن جاتی ہیں۔خصوصاً جو جماعت اور جو نظام جمالی
رنگ میں ہو یعنی عیسوی سلسلہ کے اصول کے مطابق وہ ایک لمبے عرصہ کے بعد پختہ ہو تا ہے۔بلکہ بعض دفعہ دو
دو تین تین سو سال کے بعد اسے پختگی حاصل ہوتی ہے۔گویا اس کی مثال ان اعلیٰ درجہ کی معجونوں یا بر شعشا کی قسم
کی دواؤں کی سی ہوتی ہے جو ایک لمبے عرصہ کے بعد اپنی خوبی ظاہر کرتی ہیں۔ہمارا سلسلہ بھی عیسوی سلسلہ ہے اور
سلسلہ احمدیہ کی تاثیرات لمبے عرصہ کے بعد ظاہر ہوں گی اس
کی خوبیاں بھی سبھی ظاہر ہو سکتی ہیں
جب ایک لمبے عرصہ تک انتظار کیا جائے۔جس طرح بعض دواؤں کو ایک لمبے عرصہ تک دفن رکھ کر انہیں مفید
بنے کا موقع دیا جاتا ہے اور اگر یہ موقعہ نہ دیا جائے تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ ہم عمد ا اس دوائی کو خراب
کرتے ہیں۔اسی طرح ضروری ہوتا ہے کہ جمالی تعلیموں کے نیک نتائج کا بھی ایک لمبے عرصہ تک انتظار کیا
جائے۔مگر دواؤں میں سے تو کوئی دوائی زمین میں دفن کی جاتی ہے کوئی جو میں دفن کی جاتی ہے کوئی گیہوں میں
دفن کی جاتی ہے۔مگر جمالی تعلیم ایک لمبے عرصہ تک اپنے دلوں میں دفن کی جاتی ہے۔جب ایک لمبے عرصہ تک
اس تعلیم کو اپنے دلوں میں جگہ دی جائے تو یہ اعلیٰ درجہ کی معجون بن جاتی ہے۔ایسی معجون جو تریاق ہوتی ہے اور
جو مردہ کو بھی زندہ کر دیتی ہے۔پس قانون قدرت کا یہ نکتہ ہمیں بھلا نہیں دینا چاہئے۔نادانی کی وجہ سے بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ جب
اجزاء وہی ہیں تو وقت کی کیا ضرورت ہے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قانون قدرت میں ایسی کئی مثالیں رکھ دی ہیں
جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض چیزوں کے لئے وقت کی لمبائی بھی ایک جزو ہوتی ہے۔اس لئے میں نے جماعت میں مجلس خدام الاحمدیہ کی
مجلس خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض و غایت بنیاد رکھی ہے۔میری فرض اس مجلس کے قیام سے یہ
ہے کہ جو تعلیم ہمارے دلوں میں دفن ہے اسے ہوا نہ لگ جائے بلکہ وہ اسی طرح نسلا بعد نسل دلوں میں دفن ہوتی
چلی جائے۔آج وہ ہمارے دلوں میں دفن ہے تو کل وہ ہماری اولاد کے دلوں میں دفن ہو اور پرسوں ان کی اولاد
کے دلوں میں۔یہاں تک کہ یہ تعلیم ہم سے وابستہ ہو جائے۔ہمارے دلوں کے ساتھ چمٹ جائے اور ایسی
صورت اختیار کرلے جو دنیا کے لئے مفید اور بابرکت ہو۔اگر ایک یا دو نسلوں تک ہی یہ تعلیم محدود رہی تو کبھی ایسا
پختہ رنگ نہ دے گی جس کی اس سے توقع کی جاتی ہے۔جلسہ سالانہ کے موقعہ پر مجالس خدام الاحمدیہ کا جو اجتماع
ہوا تھا، اس میں میں نے خدام الاحمدیہ کو خصوصاً اور باقی جماعت کو عموماً اس بات کی طرف توجہ دلائی تھی کہ اس
کام میں خدام الاحمدیہ کی مدد کی جائے۔پھر جلسہ سالانہ کے موقعہ پر بھی میں نے دوستوں کو توجہ دلائی تھی کہ اس
جماعت کی مالی امداد کرنا یہ بھی ایک ثواب کا کام ہے اور جن کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ہوئی ہے ان کا فرض ہے کہ وہ

81
تھوڑی بہت جس قدر بھی مدد کر سکتے ہوں ضرور کریں تاکہ خدام الاحمدیہ عمدگی اور سہولت کے ساتھ اپنا کام کر
سکیں۔کئی نادان ہیں جو اعتراض کر دیا کرتے ہیں کہ انگریزوں کے فلاں کام تو خوب چلتے ہیں مگر ہمارے کام اس
طرح نہیں چلتے۔اور وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ ان کے کام کے تسلسل کے پیچھے با قاعدہ دفتر ہو تے ہیں۔باقاعدہ کام
کرنے والے ہوتے ہیں۔باقاعدہ خط و کتابت ، سفر اور اجتماعات وغیرہ کے لئے روپیہ ہوتا ہے اور جب سب چیزیں
انہیں میسر ہوں تو ان کے کام کیوں نہ چلیں۔مگر ہمارے ہاں نہ سرمایہ ہوتا ہے نہ پورے وقت کے ایسے کار کن
ہوتے ہیں جو تجربہ کار ہوں اور نہ عام ضروریات کے لئے کوئی روپیہ ہوتا ہے اور پھر اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ لوگ
متواتر کام نہیں کرتے۔جب نیشنل لیگ قائم ہوئی تو اس وقت بھی میں نے انہیں یہ نصیحت کی تھی کہ اب تو تم
جوش میں یہ خیال کر لو گے کہ ہم سارا کام خود ہی کر لیں گے۔مگر کاموں کو جب بڑھایا جائے تو ضروری ہوتا ہے کہ
ان کے پیچھے مستقل عملہ ہو جو رات دن کام کرتا رہے تاکہ تسلسل قائم رہے۔مگر انہوں نے میری بات کو اچھی
طرح نہ سمجھا اور نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے کام میں خرابی پیدا ہو گئی۔قادیان میں اگر نیشنل لیگ کو ر کا کام کچھ لمبا چلا
ہے تو اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ یہاں ایک مستقل آدمی مقرر ہے جس کا فرض یہی ہے کہ وہ نیشنل لیگ کو ر کا کام
کرے اور چونکہ مستقل طور پر یہ کام اس کے سپرد ہے اس لئے لازماً اسے اپنی توجہ اس کام کی طرف رکھنی پڑتی
ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہاں نیشنل لیگ کو ر زیادہ کامیاب رہی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر جگہ مستقل آدمی
نہیں رکھے جاسکتے۔لیکن اگر بعض سرکل اور دائرے مقرر کر دیے جاتے اور ان میں نیشنل لیگ کے آدمی دورہ
کرتے رہتے تو یقینا ان کی کوششوں کے بہت زیادہ شاندار نتائج نکلتے مگر انہوں نے چونکہ اس پہلو کو نظرانداز کر دیا
اور اپنی قربانی اور ایثار پر حد سے زیادہ انحصار کر لیا۔اس لئے ان کے کام میں خرابی واقع ہو گئی۔حالانکہ بعض چیزیں اخلاص سے نہیں بلکہ نظام
نظام کی اہمیت سے تعلق رکھتی ہیں اور جب تک نظام کی پابندی نہ ہو اس وقت تک کامیابی نہیں ہوتی۔تو مذہبی تعلیموں کی اشاعت کے لئے خصوصا عیسوی نقش پر آنے والی اور جمالی رنگ اپنے اندر رکھنے والی
تعلیموں کے لئے ایک لمبے عرصہ تک مسلسل اور متواتر کام کر نیکی ضرورت ہوتی ہے۔اور یہ تسلسل تبھی قائم رہ
سکتا ہے جب آئندہ اولادوں کی اصلاح کی جائے۔جس شخص کے دن میں اخلاص پیدا ہو ہجائے وہ تو اپنی موت تک
اس راستہ کو نہیں چھوڑتا۔اور چاہے اس کی گردن پر تلوار رکھ دی جائے وہ اپنی اولاد کی اصلاح کے خیال سے
غافل نہیں رہتا۔ہاں جب مرجائے تو پھر وہ اپنی اولاد کی اصلاح کا ذمہ دار نہیں۔ذمہ داری صرف زندگی تک عائد
ہوتی ہے اور نہ جس دن کوئی شخص مرجائے اسی دن وہ اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہو جاتا ہے اور تو اور حضرت
عیسی علیہ اسلام جو خدا تعالیٰ کے ایک نبی ہیں ان سے بھی قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ پوچھے گا کہ کیا تو نے لوگوں
، یہ کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کا شریک ٹھہرایا جائے تو حضرت عیسی علیہ السلام یہی جواب دیں گے کہ
حضور جب تک میں زندہ رہالوگوں کا ذمہ وار رہا لیکن جب آپ نے مجھے وفات دے دی تو پھر مجھے کیا پتہ کہ لوگ کیا

82
الله
کر رہے ہیں۔اب دیکھو حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ کے ایک نبی ہیں مگر موت کے بعد لوگوں میں کسی خرابی
کے پیدا ہونے کی ان پر بھی ذمہ داری نہیں لیکن اگر حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے بعد ان کا کوئی مثیل کھڑا
ہو جاتا جو لوگوں کی اصلاح کی طرف متوجہ ہو جاتا اور یا حضرت عیسی علیہ السلام کا کام ان کے حواریوں کی طرف
منتقل ہو جاتا تو یقیناً حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے بعد بھی اس قدر خرابی رونما نہ ہوتی جس قدر کہ خرابی
رونما ہوئی۔رسول کریم ملی لیل کے بعد اگر اسلام میں کوئی خرابی پیدا نہیں ہوئی تو اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اللہ
تعالی نے مسلمانوں میں سے آپ کو ایسی اولاد میں عطا کی تھیں جنہوں نے اپنے باپ دادا کے کام کو سنبھال لیا اور وہ
سلسلہ چلتا چلا گیا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے وعدہ کیا اور یہی وعدہ ہے جو در حقیقت آپ کی سب سے بڑی
فضیلت ہے کہ رانا نحن نزلنا الذكر وإنا له لحافظون کہ ہم نے ہی اس قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم
وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ اس کی حفاظت کریں گے اور تمہاری اولادوں میں سے ہی ایسے لوگ کھڑے کر دیں گے
جو اسلام کے گرتے ہوئے جھنڈے کو سنبھال لیں گے اور اسلام کو ترقی اور عروج کی منزلوں تک لے جائیں گے۔یہی وعدہ ہے جو رسول کریم متی و لیلی کی دوسرے انبیاء پر عظمت اور بڑائی ثابت کرتا ہے۔انبیاء سابقین کے کاموں
کے تسلسل کے قیام کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔مگر رسول کریم ملی لیلی لیلی سے نہ صرف خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا کہ قریب
کے زمانہ میں تیری جماعت دین کی خدمت کرے گی بلکہ یہ بھی وعدہ کیا کہ اگر آئندہ بھی کوئی خرابی پیدا ہو گی تو تیری
روحانی اولاد میں سے ہم کسی شخص کو کھڑا کر دیں گے اور وہ پھر تیری عظمت کو دنیا میں قائم کر دے گا۔چنانچہ اس
زمانہ میں جب رسول کریم ملی یا لیو کو لوگوں نے بالکل بھلا دیا۔جب تعلیم اسلام سے وہ کو سوں دور جا پڑے۔جب
رسول کریم ملی ال ای میل کی اولاد کہلانے والے اپنے آبائی مذہب کی تحقیر و تذلیل پر اتر آئے تو مسلمانوں میں سے ہی
ایک شخص کو اللہ تعالیٰ نے رسول کریم میل ل ل ا ل ورم کا روحانی بیٹا قرار دے کر کھڑا کر دیا اور اس نے پھر اسلام کی کھوئی
ہوئی عظمت کو دوبارہ قائم کر دیا۔اب اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسلام کی حفاظت کا یہ سامان نہ ہو تا اور اگر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت نہ ہوتی تو آج اسلام کی کونسی چیز باقی رہ گئی تھی۔مگر اس کامل تباہی میں سے
زندگی کے آثار کس طرح پیدا ہوئے ؟ اسی طرح پیدا ہوئے کہ اللہ تعالٰی نے امت محمدیہ میں سے ایک شخص کو کھڑا
کیا اور اسے وہ تمام قوتیں دیں جو رسول کریم ملی الا اللہ کے ایک روحانی بیٹے میں موجود ہونی چاہئیں۔وہ آیا اور
اس نے اسلام کو اس رنگ میں مذاہب عالم پر غالب اور برتر ثابت کیا کہ اب بجائے بڑھاپے کے اس میں جوانی
کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں اور دنیا ان جوانی کے آثار کو محسوس کر رہی ہے۔کجا تو وہ زمانہ تھا کہ لوگ کہتے تھے اب
اسلام مٹا کہ مٹا اور کجا یہ زمانہ ہے کہ اب لوگ تسلیم کر رہے ہیں کہ اسلام حملہ آور ہو رہا ہے اور وہ مذاہب عالم کی
طرف بڑھتا چلا آ رہا ہے۔ہٹلر جو جر منی کا ڈکٹیٹر ہے ، اس نے کئی سال ہوئے جب کہ ابھی وہ بر سر اقتدار نہیں آیا تھا ایک کتاب لکھی
تھی جس کا نام ہے " میری جدوجہد۔اس کتاب میں اس نے اپنے اغراض اور اپنی کوششوں کے مقاصد بیان کئے

83
ہیں۔یہ ایک نہایت عجیب اور لطیف کتاب ہے۔میں مدت سے اس کی تلاش میں تھا مگر مجھے ملتی نہ تھی۔اب تو دو
تین سال سے یہ کتاب ہندوستان میں آئی ہوئی ہے مگر اتفاق ہے کہ یہ کتاب مجھے نہ ملی۔اب کے جو میں لا ہو ر گیا تو
یہ کتاب مجھے مل گئی اور میں نے اسے پڑھا۔مجھے اس کتاب کے ایک فقرہ سے گو وہ حقیقت کو ذہن میں رکھ کر لکھا
گیا معلوم نہیں ہو تا، مجھے بہت ہی مزہ آیا کیونکہ اس میں احمدیت کی طاقت کا اقرار کیا گیا ہے۔ہٹلر اس کتاب میں
عیسائیوں کے متعلق لکھتا ہے کہ وہ سخت غلط راستہ پر چل رہے ہیں اور وہ حکومتوں کو اس بات پر مجبور کر رہے ہیں
کہ وہ گر جاؤں کے معاملہ میں دخل دیں کیونکہ گر جا کے ارباب عقل سے کام نہیں لے رہے اور خواہ مخواہ
حکومتوں کے معاملات میں دخل دے رہے ہیں۔وہ لکھتا ہے میری سمجھ میں نہیں آیا کہ مذہب کو سیاسیات کا ہتھیار
کیوں بنایا گیا ہے اور بجائے اس کے کہ وہ مذہب کو مذہب کی حدود میں رکھتے انہوں نے اسے سیاسی قوت کے
حصول کا ایک ذریعہ بنالیا ہے اور انہی اغراض کے ماتحت لاکھوں مشنری ایشیا اور افریقہ میں پھیلا رکھے ہیں تاکہ ان
کو سیاسی اقتدار حاصل ہو اور اس امر کا خیال نہیں کیا جاتا کہ کروڑوں عیسائی خود یورپ میں دہر یہ ہیں۔اس سے
صاف معلوم ہوتا ہے انہیں بچے مذہب کی اشاعت کی فکر نہیں بلکہ سیاسی طاقت کے حصول کی فکر ہے۔اگر انہیں
یہی خواہش ہوتی کہ لوگوں کو بچے مذہب کا راستہ بتایا جائے تو انہیں چاہئے تھا کہ بجائے غیروں کے وہ اپنوں کی فکر
کرتے مگر وہ اپنوں کی تو فکر نہیں کرتے اور دوسروں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
مذہب ان کے مد نظر نہیں۔پھر اس کے ساتھ ہی وہ لکھتا ہے کہ گو یہ ایشیا اور افریقہ میں اپنا مذ ہب پھیلانے کی
جد و جہد کر رہے ہیں۔مگر ایشیا اور افریقہ میں بھی ان کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں کیونکہ وہاں مسلمان مشنری
لوگوں کو اسلام میں واپس لا رہے ہیں اور عیسائی مشنریوں سے زیادہ کامیاب ہیں۔اب وہ مشنری جو اسلام کی صحیح
خدمت کر رہے ہیں اور عیسائیوں کا مقابلہ کر کے لوگوں کو پھر اسلام میں واپس لا رہے ہیں سوائے احمدیوں کے اور
کون ہیں؟
پس اس فقرہ میں گو احمد یہ جماعت اس کے ذہن میں نہیں۔پھر بھی اس نے جماعت احمدیہ کی طاقت کا اقرار
کیا ہے اور وہ لکھتا ہے کہ ایشیا اور افریقہ میں جو لوگ اسلام کو پھیلا رہے ہیں اور لوگوں کو پھر اسلام میں واپس لا
رہے ہیں ان کی جدوجہد کے مقابل پر مسیحی مشنری ناکام ہو رہے ہیں۔تو حق یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ظہور کے بعد جو تسلسل اسلام میں اللہ تعالٰی نے قائم کر دیا ہے اس کا دنیا کے قلوب پر نہایت گہرا اثر ہے۔یا تو
لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اسلام مٹا اور یا اب یہ سمجھ رہے ہیں کہ اسلام میں دوبارہ زندگی پیدا ہو گئی ہے اور وہ پھر
دوسرے مذاہب کا مقابلہ کرنے لگ گیا ہے۔اس عظیم الشان تغیر پر جہاں ہمارا حق ہے کہ ہم خوش ہوں۔وہاں
ہمیں یہ امر بھی کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ اگر ہم نے اس تسلسل کو قائم نہ رکھا تو یہ ہماری موت کی علامت
ہوگی۔پس ضروری ہے کہ ہم اس تسلسل کو قائم رکھیں۔مصلح انبیاء ہمیشہ فاصلہ فاصلہ پر آیا کرتے ہیں اور یہ کام ان کی امتوں کا ہو تا ہے کہ وہ اپنی اولادوں کی اصلاح

84
کریں اور ان کے دلوں میں انبیاء کی تعلیمات کو مضبوطی سے گاڑ دیں اور اس طرح مذہب کی طاقت کو بڑھاتے
جائیں۔ایک لمبے عرصہ کے بعد جب عالمگیر تنزل ہو جائے تو اس وقت اللہ تعالی کی طرف سے کوئی مصلح نبی
مبعوث ہوا کرتا ہے ، اس سے پہلے نہیں۔ہمارا جو زمانہ ہے یہ بھی ایسا نہیں کہ اس میں جلدی ہی کوئی اور نبی
مبعوث ہو۔ہم اللہ تعالی کی طاقتوں کو محدود نہیں کرتے۔اس سے یہ کوئی بعید بات بھی نہیں کہ وہ کسی اور نبی کو
بھیج دے لیکن بظاہر یہ ایسا زمانہ معلوم ہوتا ہے کہ اس میں جماعت کو ایک نئے نبی کی قیادت میں کام کرنے کی
بجائے خلفاء موعود و غیر موعود کی قیادت کے ماتحت کام کرنا ہو گا۔پس ہم میں سے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنی آئندہ نسلوں تک اسلام
تربیت اولاد ایک اہم فرض ہے کی تعلیم کو محفوظ رکھتا چلا جائے اور در حقیقت اسی غرض کے لئے میں
نے خدام الاحمدیہ کی انجمن قائم کی ہے تا جماعت کو یہ احساس ہو کہ اولاد کی تربیت ان کا اہم ترین فرض ہے۔رسول کریم ملا ل ا ل لا میں نے یہ نکتہ ایسے اعلیٰ طور پر بیان فرمایا ہے کہ اسے دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔یہ امر ہر شخص جانتا
ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کی اصلاح میں سے مقدم اصلاح لڑکیوں کی ہوتی ہے کیونکہ وہ آئندہ نسل کی مائیں بننے
والی ہوتی ہیں اور ان کا اثر اپنی اولاد پر بہت بھاری ہو تا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جو قوم عورتوں کی اصلاح کی طرف توجہ نہیں کرتی
مرد و زن دونوں کی اصلاح کی اہمیت اس قوم کے مردوں کی بھی اصلاح نہیں ہوتی۔اور جو قوم مردوں
اور عورتوں دونوں کی اصلاح کی فکر کرتی ہے ، وہی خطرات سے بالکل محفوظ ہوتی ہے۔رسول کریم میں نے
اس نکتہ کو کیا ہی لطیف پیرایہ میں بیان فرمایا ہے۔آپ ایک دفعہ مجلس میں بیٹھے تھے۔صحابہ آپ کے گرد حلقہ
باندھے تھے۔آپ نے فرمایا جس مسلمان کے گھر میں تین لڑکیاں ہوں اور وہ ان کی اچھی تعلیم و تربیت کرے تو
اس مسلمان کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت واجب ہو جاتی ہے۔اب بظا ہر کوئی ایسا شخص جو قومی ترقی کے
اصول سے ناواقف ہو کہہ سکتا ہے کہ یہ کونسی بات ہے۔بھلا تین لڑکیوں کی اصلاح سے جنت مل سکتی ہے۔وہ
سمجھتا ہے کہ تین لڑکیوں کی تربیت کوئی ایسی اہم بات نہیں۔حالانکہ جو شخص تین لڑکیوں کی اچھی تربیت کرتا ہے
وہ صرف تین کی ہی تربیت نہیں کرتا بلکہ ہزاروں لاکھوں اسلام کے خادم پیدا کرتا ہے۔کیونکہ وہ لڑکیاں اچھے
لڑکے پیدا کرنے کا موجب بنیں گی اور وہ لڑکے اسلام کے لئے اچھے قربانی کرنے والے ثابت ہوں گے۔آج کل
لوگوں کی یہ عادت ہے کہ وہ ایک کان سے بات سنتے اور دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔مگر صحابہ پر اللہ تعالیٰ نے بے انتہا کرم نازل فرمائے ان میں یہ ایک ایسی
صحابہ کرام کی ایک خاص خوبی خوبی تھی کہ اسے دیکھ کر دل عش عش کر اٹھتا ہے کہ وہ رسول کریم
کے چھوٹے سے چھوٹے فقرہ کی بھی بڑی قدر کرتے تھے۔اب یہی روایت جو میں نے بیان کی ہے اس زمانہ
کے لوگ اسے سنیں تو اکثر ایک کان سے سن کر دوسرے سے باہر نکال دیں گے گویا کوئی بات ہی نہیں ہوئی ، بلکہ

85
ممکن ہے بعض یہ اعتراض شروع کر دیں کہ بھلا تین لڑکیوں کا جنت سے کیا تعلق ؟ اور جو اس حدیث سے لذت بھی
پائیں گے وہ اس کی حقیقت پر غور نہیں کریں گے مگر صحابہ جو اس بات کو مشتاق رہا کرتے تھے کہ رسول کریم
م لی کی چھوٹی سے چھوٹی بات سے بھی فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے جب یہ بات سنی تو وہ جن کی تین لڑکیاں تھیں
وہ اس خوشی سے بیتاب ہو گئے کہ وہ ان کی اچھی تربیت کر کے جنت کے حقدار بن جائیں گے مگر وہ جن کی تین
لڑکیاں نہیں تھیں بلکہ دو تھیں ان کے چہروں پر افسردگی چھا گئی اور انہوں نے عرض کیا۔یا رسول اللہ ! اگر کسی کی
دولڑکیاں ہوں ؟ آپ نے فرمایا۔اگر کسی کی دو لڑکیاں ہوں اور وہ ان دونوں کی اچھی تربیت کرے تو اس کے لئے
بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت واجب ہو جاتی ہے۔جب آپ نے یہ بات فرمائی تو وہ لوگ جن کی صرف ایک لڑکی تھی وہ افسردہ اور
تربیت اولاد کی اہمیت مغموم ہو گئے اور انہوں نے کہا۔یا رسول اللہ ! اگر کسی کی دو لڑکیاں نہ ہو بلکہ
صرف ایک لڑکی ہو تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا اگر کسی کی ایک ہی لڑکی ہو اور وہ اسے اچھی تعلیم دے اور اس
کی اچھی تربیت کرے تو اس کے لئے بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت واجب ہو جاتی ہے۔گویا رسول کریم
نے اس حدیث کے ذریعہ یہ نکتہ ہم کو بتایا کہ قومی نیکیوں کے تسلسل کو قائم رکھنا انسان کو جنت کا مستحق بنا
دیتا ہے۔کیونکہ جو قومی تسلسل قائم رکھتا ہے وہ دنیا میں ہی ایک جنت پیدا کرتا ہے اور یہی قرآن کریم نے بتلایا ہے
کہ جسے اس دنیا میں جنت ملی اسے ہی اگلے جہان میں جنت ملے گی۔جو اس جہان میں اندھا رہاوہ اگلے جہان میں بھی
اندھا رہے گا۔اور جو اس جہان میں آنکھوں والا ہے وہی اگلے جہان میں بھی بینا آنکھوں والا ہے۔تو جو شخص اپنی
لڑکی کی اچھی تربیت کرتا ہے، اس میں دین کی محبت پیدا کرتا اور اسے خدا تعالیٰ کے احکام کا فرمانبردار بناتا ہے وہ
ایک لڑکی کی تربیت نہیں کرتا بلکہ ہزاروں نیک اور پاک خاندان پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔پس چونکہ وہ دنیا
میں نیکی کا ایک محل تیار کرتا ہے اس لئے اللہ تعالٰی بھی فرماتا ہے کہ چونکہ اس نے اسلام کے مکان کی حفاظت کا
سامان مہیا کیا ہے اس لئے میں بھی قیامت کے دن اس کے لئے ایک عمدہ محل تیار کروں گا۔تو اپنی اولادوں کی مسلسل تربیت کو جاری رکھنا ایک اہم سوال ہے
لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کی اہمیت اور لڑکوں
اور لڑکیوں میں سے لڑکیوں کی تربیت کا سوال زیادہ اہمیت
رکھتا ہے مگر چونکہ لڑکیوں نے نوکریاں نہیں کرنی ہو تیں اس لئے بالعموم لوگ ان کی تعلیم و تربیت سے غافل رہتے
ہیں یا اگر توجہ بھی کرتے ہیں تو زیادہ توجہ نہیں کرتے۔حالانکہ انہی لڑکیوں نے آئندہ نسلوں کی ماں بنتا ہو تا ہے اور
چونکہ یہ کل کو مائیں بننے والی ہوتی ہیں اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ ان کی تعلیم و تربیت کی طرف زیادہ توجہ کی
جائے۔اگر مائیں درست ہوں گی تو لڑکے آپ ہی درست ہو جائیں گے اور اگر ماؤں کی اصلاح نہ ہوگی تو لڑکوں
کی بھی اصلاح نہیں ہو گی۔اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مدرسہ بنات کی تعلیم کے متعلق خاص طور پر زور دیا
تھا اور میں نے کہا تھا کہ اس کے نصاب کو بدل دینا چاہئے اور لڑکیوں کو ایسی تعلیم دینی چاہئے جس کے نتیجہ میں ان

86
میں قومی روح پیدا ہو اور اسلام کی محبت ان کے قلوب میں موجزن ہو۔شروع شروع میں تو کچھ لوگوں نے میری
مخالفت کی یا ان کے اخلاص کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا چاہئے کہ انہوں نے اسے پسند نہ کیا اور کئی سال تک مجلس شوری
کے پروگرام سے یہ معاملہ پیچھے ہتا چلا گیا۔مگر آخر جب میں نے زیادہ زور دیا تو اس وقت جماعت میں یہ احساس پیدا
ہوا کہ مدرسہ بنات میں اصلاح ہونی چاہئے چنانچہ وہ اصلاح کی گئی اور اس کا نہایت ہی خوشگوار نتیجہ خدا تعالی کے
فضل سے اب نظر آنے لگ گیا ہے اور لڑکیوں میں دینی تعلیم بہت حد تک ترقی کر گئی ہے۔بلکہ بعض دفعہ لڑکیوں
کے مضامین دیکھ کر مجھے حیرت ہوتی ہے کیونکہ وہ بہت سے لڑکوں کے مضامین سے بھی اچھے ہوتے ہیں۔اگر یہ
سلسلہ جاری رہا اور کارکنان نے میری اس سکیم کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کی طرف
اپنی زیادہ سے زیادہ توجہ مبذول رکھی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے نہایت ہی خوشکن نتائج پیدا ہوں گے۔لیکن ابھی تک یہ تعلیم قادیان تک ہی محدود ہے اور بیرون جات کی احمدی لڑکیاں اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ قادیان میں لڑکیوں کے لئے جلد سے جلد ایک بورڈنگ ہاؤس قائم کیا جائے۔جس میں
بیرون جات کی لڑکیاں آکر ٹھہر سکیں اور وہ مدرسہ بنات سے دینی تعلیم حاصل کر سکیں۔دوسرے یہ بھی ضروری
ہے کہ اس مدرسہ کی بیرون جات میں شاخیں کھولی جائیں تاکہ ان میں بھی انہی اصول پر تعلیم کا سلسلہ جاری ہو جن
اصول پر قادیان میں جاری ہے تاکہ وہ اچھی مائیں بہنیں اور اچھی نسلیں پیدا کر کے ان کی احمدیت کے نقطہ نگاہ سے
پرورش کر سکیں۔اسی طرح لڑکوں کی تربیت کیلئے میں نے مجلس خدام الاحمدیہ قائم کی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ خدا
تعالی کے فضل سے یہ جماعت اچھا کام کر رہی ہے۔گو اتنا اچھا نہیں جتنا قومی وسعت کے لحاظ سے ضروری ہے بلکہ
اس کا سینکڑواں حصہ بھی نہیں۔ابھی سینکڑوں ایسی جماعتیں ہیں جہاں مجالس خدام الاحمدیہ قائم نہیں اور سینکڑوں
کام ہیں جو ابھی انہوں نے کرنے ہیں۔ابھی تک صرف بیسیوں جماعتیں بنی ہیں اور وہ بھی پوری طرح کام نہیں کر
رہیں اور جو کر رہی ہیں ، وہ اپنے کام کی اہمیت کو نہیں سمجھیں۔در حقیقت اس وقت تک صرف دس پندرہ
جماعتیں ہی ہیں جو اچھا کام کر رہی ہیں۔لیکن بہر حال اس کام کی بنیاد پڑگئی ہے اور جب کسی کام کی بنیاد پڑ جائے تو
ضرورت پر اسے زیادہ وسیع بھی کیا جا سکتا ہے۔میں نے پہلے بھی
خدام الاحمدیہ کی مضبوطی کیلئے عہدیداران جماعت کے تعاون کی اہمیت توجہ دلائی تھی اور
اب پھر جماعتوں کے پریذیڈنٹوں ، سیکرٹریوں اور دوسرے تمام افراد کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ خدام الاحمدیہ کے
ساتھ تعاون کریں اور نوجوانوں کو اس بات پر مجبور کریں کہ وہ خدام الاحمدیہ میں شامل ہوں۔اسی طرح مان باپ
کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس میں داخل کریں تا ان کی اچھی تربیت ہو۔جب تک ماں باپ اور جماعتوں کے
پریذیڈنٹ اور سیکرٹری اس طرف توجہ نہیں کریں گے۔جب تک وہ خدام الاحمدیہ کو کوئی اور چیز سمجھیں گے اور
اپنے آپ کو کوئی اور چیز سمجھیں گے ، اس وقت تک پوری کامیابی نہیں ہو سکتی۔پس ضروری ہے کہ ماں باپ بھی

87
اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور جماعتیں بھی اپنے فرض کو سمجھیں اور جو لوگ اس میں داخل نہیں انہیں مجبور کریں
کہ وہ اس میں داخل ہوں اور جو داخل ہو چکے ہیں ان کی نگرانی کریں کہ آیا وہ پروگرام کے مطابق عمل کرتے ہیں
یا نہیں۔عورتوں کی تربیت کے لحاظ سے میں نے اس کی دوسری شاخ لجنہ اماءاللہ کے نام سے قائم کی ہوئی ہے۔یہ
لجنہ صرف دو جگہ اچھا کام کر رہی ہے ایک قادیان میں دوسرے سیالکوٹ میں۔قادیان میں لجنہ کا زیادہ تر کام جلسے
کرانا سلسلہ کے کاموں سے عورتوں کو واقف رکھنا، صنعت و حرفت کی طرف غریب عورتوں کو متوجہ کرنا اور
انہیں کام پر لگانا۔یہ کام گو آہستہ آہستہ ہو رہا ہے لیکن اگر استقلال اور ہمت سے اس کام کو جاری رکھا گیا تو میں
امید کرتا ہوں کہ وہ بیواؤں اور یتامی کا مسئلہ حل کرنے میں کسی دن کامیاب ہو جائیں گی۔لجنہ کے اس کام میں
تاجروں کی امداد کی بھی ضرورت ہے۔انہیں چاہئے کہ لجنہ جو چیزیں بنوائے وہ انہیں بیچ دیا کریں۔اس میں ان کا
بھی فائدہ ہو گا۔کیونکہ آخر وہ نفع ہی پر بیچیں گے اور غرباء کا بھی فائدہ ہے کہ ان کے گزارہ کی صورت ہوتی رہے
گی۔میں چاہتا ہوں کہ اس کام کو اتنا وسیع کیا جائے کہ نہ صرف قادیان میں بلکہ بیرونی جماعتوں میں بھی کوئی بیوہ اور
غریب عورت ایسی نہ رہے جو کام نہ ملنے کی وجہ سے بھو کی رہتی ہو۔ہمارے ملک میں یہ ایک بہت بڑا عیب ہے کہ
بھوکا رہنا پسند کریں گے مگر کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں گے۔یہ ایک بہت بڑا نقص ہے جس کی اصلاح ہونی چاہئے اور یہ
مانگ کر کھانے کی بجائے کما کر کھانا چاہئے اصلاح اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب ہر شخص یہ عہد کر
لے کہ وہ مانگ کر نہیں کھائے گا بلکہ کما کر کھائے گا۔اگر کوئی شخص کام کو عیب سمجھتا اور پھر بھوکا رہتا ہے تو اس کا
ہمارے پاس کوئی علاج نہیں۔لیکن اگر ایک شخص کام کیلئے تیار ہو لیکن بوجہ کام نہ ملنے کے وہ بھوکا رہتا ہو تو یہ
جماعت اور قوم پر ایک خطرناک الزام اور اس کی بہت بڑی بہتک اور سبکی ہے۔پس کام مہیا کرنا جماعتوں کے ذمہ
ہے لیکن جو لوگ کام نہ کریں اور سستی کر کے اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالیں ان کی ذمہ داری جماعت پر نہیں بلکہ
ان کے اپنے نفسوں پر ہے کہ انہوں نے باوجود کام ملنے کے محض نفس کے کسل کی وجہ سے کام کرنا پسند نہ کیا اور
بھوکا رہنا گوارا کر لیا۔میرا پروگرام یہ ہے کہ لجنہ کا کام جب یہاں کامیاب ہو جائے تو باہر بھی اسے جاری کیا جائے۔یہاں تک کہ
کوئی بیوہ اور یتیم عورت ایسی نہ رہے جو خود کام کر کے اپنی روزی نہ کماتی ہو۔اس جد وجہد میں اگر ہم کامیاب ہو
جائیں تو پھر انہی لوگوں کا بار جماعت پر رہ جائے گا جو بالکل ناکارہ ہیں۔جیسے اندھے ہوئے یا لولے اور اپاہج ہوئے۔گوہر اندھا نا کارہ نہیں ہو تا بلکہ کئی اندھے بھی بڑے بڑے کام کر سکتے ہیں۔بہر حال جس حد تک اندھوں وغیرہ
کیلئے بھی کام مہیا ہو سکتا ہو اس حد تک ہمیں ان کے لئے بھی کام مہیا کرنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ وہ خود کام
کر کے کھائیں۔

بریکاری کے انسداد کیلئے اپنے اپنے حلقے میں ذی علم اصحاب سے لیکچر کروائے جائیں
معاملہ میں محلوں کے پریذیڈنٹوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔اگر محلوں کے پریذیڈنٹ مختلف مقررین سے اپنے
اپنے محلہ میں وقتا فوقتا ایسے لیکچر دلاتے رہا کریں کہ نکما بیٹھ کر کھانا نہایت غلط طریق ہے۔کام کر کے کھانا چاہئے اور
کسی کام کو اپنے لئے عار نہیں سمجھنا چاہئے تو امید ہے کہ لوگوں کی ذہنیت بہت کچھ تبدیل ہو جائے۔میں نے دیکھا
ہے قادیان میں ابھی ایک اچھا خاصا طبقہ ایسے لوگوں کا ہے جنہیں جب کوئی کام دیا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ اس کام کے
کرنے میں ہماری بنک ہے۔حالانکہ ہتک کام کرنے میں نہیں بلکہ نکما بیٹھ کر کھانے میں ہے۔رسول کریم صلی اللہ نے بھی فرمایا ہے کہ لوگوں سے مانگ کر کھانا ایک لعنت
مانگ کر کھانا ایک لعنت ہے ہے۔ایک دفعہ ایک شخص نے رسول کریم سے کچھ مانگا بعض لوگ
صلی اسی
کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم کسی غیر سے تھو ڑا مانگتے ہیں۔ہم تو سلسلہ سے مانگتے ہیں اس کا جواب اسی واقعہ میں آجاتا
ہے جو میں بیان کرنے لگا ہوں۔کیونکہ اس نے بھی کسی غیر سے نہیں بلکہ رسول کریم میں سے مانگا تھا) آپ نے
ات کچھ دے دیا۔وہ لیکر کہنے لگا۔یا رسول اللہ اکچھ اور دیجئے۔آپ نے پھر اسے کچھ دے دیا۔وہ پھر کہنے لگا۔یا
رسول اللہ کچھ اور دیجئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ نے اسے فرمایا۔کیا میں تم کو کوئی ایسی بات نہ بتاؤں جو تمہارے
اس مانگنے سے بہت زیادہ بہتر ہے۔اس نے کہا۔کیوں نہیں یا رسول اللہ ! فرمائیے کیا بات ہے؟ آپ نے فرمایا۔سوال کرنا خدا تعالیٰ کو پسند نہیں۔تم کوشش کرو کہ تمہیں کوئی کام مل جائے اور کام کر کے کھاؤ۔یہ دوسروں سے
مانگنے اور سوال کرنے کی عادت چھوڑ دو۔اس نے کہا۔یا رسول اللہ ! میں نے آج سے یہ عادت چھوڑ دی۔چنانچہ
واقعہ میں پھر اس نے اس عادت کو بالکل چھوڑ دیا۔اور یہاں تک اس نے استقلاں دکھایا کہ جب اسلامی فتوحات
ہوئیں اور مسلمانوں کے پاس بہت سامان آیا اور سب کے وظائف مقرر کئے گئے تو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ نے اسے بلوایا اور کہا یہ تمہارا حصہ ہے تم اسے لے لو۔وہ کہنے لگا۔میں نہیں لیتا۔میں نے رسوں کریم ملی لیلی
سے یہ اقرار کیا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے ہاتھ کی کمائی کھاؤں گا۔سو اس اقرار کی وجہ سے میں یہ مان نہیں لے سکتا۔کیونکہ یہ میرے ہاتھ کی کمائی نہیں۔حضرت ابو بکر نے کہا یہ تمہارا اللہ ہے۔اس کے لینے میں کوئی حرج نہیں۔وہ
کہنے لگا۔خواہ کچھ ہو، میں نے رسون کریم میں ان سے اقرار کیا ہوا ہے کہ میں بغیر محنت کئے کوئی ماں نہیں لوں گا۔اب اس اقرار کو مرتے دم تک پورا کرنا چاہتا ہوں اور یہ ماں نہیں لے سکتا۔دو سرے سال حضرت ابو بکر رضی
تعالیٰ عنہ نے پھر اسے بلایا اور فرمایا کہ یہ تمہار ا حصہ ہے ات لے لو۔مگر اس نے پھر کہا میں نہیں لوں گا۔میں
نے رسول کریم میں سے اقرار کیا ہوا ہے کہ میں محنت کر کے ماں کھاؤں گا۔یونہی مفت میں کسی جگہ سے مال
ہیں اوں گا۔تیسرے سال انہوں نے پھر اس کا حصہ دینا چاہا۔مگر اس نے پھر انکار کر دیا۔پھر حضرت ابو بکر رضی اللہ
عالی عنہ فوت ہو گئے تو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ خلیفہ ہوئے۔انہوں نے بھی ایک دفعہ است بلایا اور کہا یہ

آج 10 میں سے 10 باقی