خطبہ جمعہ فرمودہ ۳ فروری ۱۹۳۹ء
مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2
89
تمہارا حصہ ہے ، لے لو۔وہ کہنے لگا میں نے رسول کریم میں لیا اور ہم سے عہد کیا تھا کہ میں کبھی سوالی نہیں کروں گا اور
ہمیشہ اپنے ہاتھ کی کمائی کھاؤں گا۔یہ مال میرے ہاتھ کی کمائی نہیں۔اس لئے میں اسے نہیں لے سکتا اور میں ارادہ
رکھتا ہوں کہ اپنی موت تک اس اقرار کو نباہتا چلا جاؤں۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بہت اصرار کیا مگر وہ
انکار کرتا چلا گیا۔آخر حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے تمام مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہا۔اے مسلمانو! میں خدا
کے حضور بری الذمہ ہوں۔میں اسکا حصہ اسے دیتا ہوں مگر یہ خود نہیں لیتا۔اسی صحابی کے متعلق یہ ذکر آتا ہے کہ ایک جنگ میں یہ گھوڑے پر سوار تھے کہ اچانک ان کا کوڑا ان کے
ہاتھ سے گر گیا۔ایک اور شخص جو پیادہ تھا اس نے جلدی سے کوڑا اٹھا کر انہیں دینا چاہا تو انہوں نے کہا۔اے
شخص میں تجھے خدا کی قسم دیتا ہوں کہ تو اس کوڑے کو ہاتھ نہ لگا ئیو۔کیونکہ میں نے رسول کریم میلی لیلی
اقرار کیا ہوا ہے کہ میں کسی سے سوال نہیں کروں گا اور خود اپنا کام کروں گا۔چنانچہ عین جنگ کی حالت میں وہ اپنے
گھوڑے سے اترے اور کوڑے کو اٹھا کر پھر اس پر سوار ہو گئے۔ے
یہ
تو لوگوں کو بتانا چاہئے کہ مانگ کر کھانا ایک بہت بڑا عیب ہے تاکہ اس نقص کی اصلاح ہو۔بعض نادان اس
موقعہ پر کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم غرباء کی مدد سے گریز کرتے ہیں۔حالانکہ یہاں گریز کا کوئی سوال ہی نہیں۔ہمارے
پاس حکومت تو ہے نہیں کہ جبرا لوگوں پر ٹیکس عائد کر کے اپنے خزانے بھر لیں اور پھر انہیں لوگوں میں تقسیم کر
دیں۔یہی وجہ ہے کہ جو ذمہ داریاں خلفائے اول پر عائد تھیں وہ ہم پر نہیں۔ان کے پاس اموال قانونی طور پر
آتے تھے مگر ہمارے پاس اس رنگ میں اموال نہیں آتے بلکہ ایسے اموال حکومت ہند کے خزانہ میں جاتے ہیں۔پس ہم مجبور ہیں کہ مال کی تقسیم میں احتیاط سے کام لیں۔لیکن اگر بالفرض اس رنگ میں اموال آتے بھی ہوں تو
سوال یہ ہے کہ کیا میں نے وہ مال کھا لینا ہے۔اس مال نے تو بہر حال سلسلہ پر خرچ ہونا ہے تو مجھے اس بات کا کیا شوق
ہے کہ میں زید کو دوں اور بکر کو نہ دوں۔یا مجھے اس سے کیا ہے کہ وہ روپیہ ریویو آف ریلیجز پر خرچ ہوتا ہے یا کسی
غریب شخص پر خرچ ہوتا ہے۔اگر اسلام کا فائدہ اس میں ہے کہ سلسلہ کا روپیہ ایک غریب کو مل جائے تو اس میں
مجھے کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔میری غرض تو اس قسم کی نصائح سے یہ ہے کہ ہماری
جماعت میں عزت نفس کا مادہ پیدا کرنا چاہئے جماعت کے اخلاق بلند ہو جائیں اور اس میں عزت
نفس کا مادہ پیدا ہو جائے اور لوگ یہ سمجھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے نفس کو بھی کوئی شرف بخشا ہوا ہے اور ان کا
فرض ہے کہ وہ اس کی قدروقیمت کو سمجھتے ہوئے بلاوجہ اس کی تحقیر نہ کریں۔یہ روح ہے جو میں جماعت میں پیدا
کرنا چاہتا ہوں اور یہی وہ تعلیم ہے جو رسول کریم اللہ نے دی۔پس یہ روپیہ مجھے تو نہیں ملتا کہ مجھے یہ فکر ہو کہ فلاں کو نہ ملے اور فلاں کو مل جائے۔اگر یہ روپیہ مجھے ملتاتو
کسی کو بد ظنی کا موقعہ مل سکتا تھا اور وہ خیال کر سکتا تھا کہ شاید میں نے اپنے ذاتی فائدہ کے لئے دوسروں کو اس سے
90
محروم کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔مگر جب یہ روپیہ میرے پاس نہیں آتا نہ میری ضروریات پر خرچ ہو تا ہے تو مجھے
اس میں ذاتی دلچپسی کیا ہو سکتی ہے۔پس مجھے ذاتی دلچسپی اس میں کوئی نہیں۔ہاں اتنی دلچپسی ضرور ہے کہ میں چاہتا
ہوں جماعت کے اخلاق بہت بلند ہوں اور وہ دوسروں سے مانگنے کی عادت ترک کر دیں۔پس پریذیڈنٹوں اور
سیکرٹریوں کو چاہئے کہ وہ جماعت کے دوستوں کے سامنے یہ مسائل واضح کرتے رہا کریں۔میں نے دیکھا ہے اسی
نقص کی وجہ سے کہ لوگوں کو مسائل بتائے نہیں جاتے قادیان میں مردوں اور عورتوں کو بلاوجہ سوال کرنے کی
عادت ہے اور بجائے کام کرنے کے وہ مانگ کر کھا لینا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔حالا نکہ ہمیشہ کام کر کے کھانے کی عادت ڈالنی چاہئے اور یہی
کام کر کے کھانے کی عادت ڈالنی چاہئے عادت ہے جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ہاں جہاں کام نہ ملتا ہو
وہاں کام مہیا کرنا پریذیڈنٹوں اور سیکرٹریوں کا کام ہے لیکن جب کام مل جائے تو پھر اس کے کرنے میں کوئی عذر نہیں
ہونا چاہئے۔۔پس کام مہیا کر نا ہمارا کام ہے۔گو پھر حکومت
افراد جماعت کو روزگار مہیا کرنے میں مدد دینی چاہئیے نہ ہونے کی وجہ سے ہم پوری طرح اس
فرض کو سرانجام نہیں دے سکتے۔مگر پھر بھی ہمارا فرض ہے کہ جس حد تک ہم کام مہیا کر سکتے ہوں اس حد تک
جماعت کے دوستوں کے لئے کام مہیا کریں۔میں نے بتایا ہے کہ لجنہ اس سلسلہ میں عورتوں کے متعلق مفید کام کر
رہی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آہستہ آہستہ مجلس خدام الاحمدیہ بھی یہ کام اپنے لائحہ عمل میں شامل کرلے۔اور
بے کار مردوں کے متعلق ان کا یہ فرض ہو کہ وہ ان کے لئے کام مہیا کریں۔بظاہر یہ کام مشکل ہے لیکن اگر وہ سمجھ
سے کام لیں گے اور غور کرنے کی عادت ڈالیں گے تو وہ کئی ایسی سکیمیں بنا سکیں گے جن کے ماتحت بریکاروں کو کام
پر لگایا جا سکے گا۔جب اس قسم کے بے کار لوگ کام پر لگ جائیں گے تو اس سے نہ صرف بے کاروں کو فائدہ پہنچے گا
بلکہ سلسلہ کو بھی مالی لحاظ سے فائدہ پہنچے گا۔کیونکہ وہ چندے دیں گے اور اس طرح سلسلہ کو مضبوطی حاصل ہو گی۔پس یہ اس شخص کا ہی نہیں بلکہ سلسلہ کا بھی فائدہ ہے۔یہ ایک اہم کام ہے جس کی طرف جماعتوں کے
پریذیڈنٹوں ، سیکرٹریوں اور مجلس خدام الاحمدیہ کے ممبران کو توجہ کرنی چاہئے۔اسی طرح مجلس خدام الاحمدیہ کے
ممبران کو چاہئے کہ وہ ایک پروگرام بنا کر اس کے ماتحت کام کیا کریں۔یونہی بغیر سوچے سمجھے کام کرنے کا کوئی فائدہ
نہیں ہو تا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ اب بھی ہاتھ سے کام کرتے ہیں مگر وہ کام کسی پروگرام کے مطابق نہیں
ہو تا۔حالانکہ جس طرح بجٹ تیار کئے جاتے ہیں اسی طرح انہیں اپنے کام کے پروگرام وضع کرنے چاہئیں۔مثلاً
ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ہے۔اس بارہ میں یونہی بغیر پروگرام کے ادھر ادھر کام کرتے پھرنے کی بجائے اگر وہ
کسی ایک سڑک کو لے لیں اور اپنے پروگرام میں یہ بات شامل کر لیں کہ انہوں نے سڑک پر بھرتی ڈال کراسے
ہموار کرنا اور اس کے گڑھوں کو پر کرنا ہے یا اسی طرح کا کوئی اور کام اپنے ذمہ لے لیں اور اسے وقت معین کے
91
ر مکمل کریں تو یہ بہت عمدہ نتیجہ پیدا کرے گا۔بہ نسبت اس کے کہ بغیر ایک معین پروگرام کے وہ کام کرتے
جائیں۔مگر یہ بھی سمجھ لینا چاہئے کہ بھرتی کے کیا معنی ہیں۔گذشتہ سال جلسہ سالانہ پر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب
آئے تو انہوں نے مجلس خدام الاحمدیہ کے اراکین سے کہا کہ اب کی دفعہ جب کام کرو تو مجھے بھی بلا لینا چنانچہ
انہوں نے انہیں بلالیا اور وہ بھی ہاتھ سے کام کرتے رہے۔مگر چوہدری صاحب نے مجھے بتایا کہ ان کے ساتھ مل کر
کام کرنے میں مجھے معلوم ہوا کہ ان کے کام میں ایک نقص بھی ہے اور وہ یہ کہ سڑک پر جب وہ مٹی ڈال رہے تھے
تو سڑک کے پاس ہی ایک گڑھا کھود کر وہاں سے مٹی لے آتے تھے۔میں نے انہیں کہا کہ اسکا تو یہ مطلب ہے کہ
آج آپ سڑک کے گڑھے پر کریں اور کل آپ ان گڑھوں کو پر کرنے لگ جائیں جو اس سڑک پر مٹی ڈالنے کے
لئے آپ نے کھود لیے ہیں۔تو یہ ایک نقص ہے جو خدام الاحمدیہ کے کام میں ہے اور اسے دور کرنا چاہئے۔مگر اس
کے علاوہ ضروری بات یہ ہے کہ وہ ایک سڑک یا ایک گلی لے لیں اور اس کی صفائی اور مرمت اس حد تک کریں
کہ اس سڑک یا گلی میں کوئی نقص نہ رہے۔مثلا وہ ایک سڑک کو درست کرنا چاہتے ہیں تو ان کا فرض ہے کہ وہ
انجنیئروں سے مشورہ لیں اور ان سے پوچھیں کہ یہ سڑک کس طرح درست ہو سکتی ہے پھر جو طریق وہ بتائیں اور
جو نقشہ انجنیئر تجویز کریں۔اس کے مطابق وہ اس سڑک کی درستی کریں اور چھ مہینے یا سال جتنا وقت بھی اس پر
صرف ہو اتنا وقت اس پر صرف کیا جائے اور اس سڑک کو انجنیئر کے بتائے ہوئے نقشہ کے مطابق درست کیا
جائے۔مگر اب یہ ہوتا ہے کہ چند مٹی کی ٹوکریاں ایک گڑھے میں ڈال دی جاتی ہیں اور چند دوسرے گڑھے میں
اور کسی کو پتہ بھی نہیں لگتا کہ کوئی کام ہوا ہے۔پس پہلی ہدایت تو یہ ہے کہ کوئی ایک کام شروع کیا جائے اور اسے
ایسا مکمل کیا جائے کہ کوئی انجنیئر بھی اس میں نقص نہ نکال سکے۔دوسری بات یہ ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ
دوسرے آدمیوں سے کوئی کام نہیں لیا جاتا۔حالانکہ خدام الاحمدیہ کے کام کرنے کے یہ معنی نہیں کہ دوسروں کے
لئے اس میں حصہ لینا ممنوع ہے۔شعبہ امور عامہ رفاہ عامہ کے کاموں میں خدام الاحمدیہ سے تعاون کرے
جو لوگ میرے خطبات سنا کرتے ہیں ، وہ اس بات کو جانتے ہیں کہ میں نے امور عامہ کو بار بار ہاتھ سے کام کرنے
کے پروگرام کی طرف توجہ دلائی ہے۔بلکہ بعض دفعہ میں نے اتنی سختی سے کام لیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ان
میں ذرا بھی حس ہوتی تو وہ اس کام کی طرف ضرور توجہ کرتے مگر سال گزر گیا اور ابھی تک وہ ایسی نیند سوئے پڑے
ہیں کہ اٹھنے کا نام ہی نہیں لیتے۔امور عامہ کی غفلت کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ ہم لوگ جن کا دل چاہتا ہے کہ رفاہ عام کے
کاموں میں حصہ لیں، اس سے محروم رہتے ہیں اور کوئی کام نہیں کر سکتے۔پس چونکہ امور عامہ سویا پڑا ہے اس
لئے میں مجلس خدام الاحمدیہ کو توجہ دلا تا ہوں کہ وہ صرف ممبران سے ہی کام نہ لیا کریں بلکہ بعض دنوں میں وہ عام
92
اعلان کر کے باقی جماعت کے دوستوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا کریں بلکہ وہ کام کرنے کے لئے مجھے بھی بلا لیا
کریں۔آخر اگر ہاتھ سے کام کرنا ثواب ہے تو کیا وجہ ہے کہ ہم دوسروں کو تو کہیں کہ اس ثواب میں حصہ لیں مگر
خود اس ثواب میں شامل نہ ہوں۔یہ تو منافقت ہوگی کہ ہم دو سروں کو تو کہیں کہ فلاں کام بڑا اچھا ہے مگر خو دگھر میں
بیٹھ رہیں۔ہاں اگر اس کام سے زیادہ بہتر اور زیادہ ضروری کام ہم کوئی کر رہے ہوں تو اس صورت میں بے شک
اس کام میں حصہ نہ لینا حرج کی بات نہیں لیکن اگر اور کوئی ایسا ضروری کام نہ ہو تو میرے نزدیک اس وقت ہر
چھوٹے بڑے کو اس کام میں حصہ لینا چاہئے اور میں چاہتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کے ممبران اپنے کام میں ہمیں بھی
شمولیت کا موقعہ دیں۔اور یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ امور عامہ سویا ہوا ہے اور اسے اس طرف کوئی توجہ
نہیں۔و قار عمل کیلئے تعین وقت کے سلسلہ میں حصہ لینے والوں کی سہولت کو مد نظر رکھا
میرے نزدیک مجلس خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ مہینہ دو مہینہ میں ایک دن ایسا مقرر کر دیں جس میں
جائے۔ساری جماعت کو شمولیت کی دعوت دیں۔بلکہ میرے نزدیک شاید یہ زیادہ مناسب ہو گا کہ بجائے ایک
گھنٹہ کام کرنے کے سارا دن کام کے لئے رکھا جائے۔ایک گھنٹہ کا تجربہ کوئی ایسا مفید ثابت نہیں ہوا۔پس آئندہ
کے لئے بجائے ایک گھنٹہ کے سارا دن رکھا جائے۔اور کوشش کی جائے کہ مہینہ دو مہینہ میں ایک دن تمام لوگ
اس کام میں شریک ہوں۔بلکہ میرے نزدیک لوگوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ زیادہ مناسب ہو گا کہ دو
مہینہ میں ہی ایک دن ایسا ر کھا جائے جس میں تمام لوگ صبح سے شام تک اپنے ہاتھ سے کام کریں۔اس طرح سال میں چھ دن بن جاتے ہیں
سال میں چھ مرتبہ صبح و شام تک کام کرنے کا پروگرام اس کے لئے یا توجمعہ کا دن رکھ لیا جائے کہ
اس دن دفاتر میں چھٹی ہوتی ہے اور یا پھر آخری جمعرات کا دن رکھا جائے کہ اس دن بھی مدرسوں اور دفتروں
وغیرہ میں چھٹی ہوتی ہے۔تاجروں کے لئے تو کوئی مشکل ہے ہی نہیں۔وہ ہر دن چھٹی کر سکتے ہیں۔پس دو مہینہ
میں ایک دن ایسا مقرر کیا جائے اور اس میں سارا دن کام کیا جائے۔شاید سارا دن کام کرنا نتائج کے لحاظ سے زیادہ
مفید ثابت ہو۔اس طرح سال میں چھ دن بن جاتے ہیں اور اگر ایک دن میں ایک ہزار آدمی بھی صبحت لے کر
شام تک کام کریں تو چھ ہزار مزدور کا کام بن جاتا ہے اور چھ ہزار مزدور کا کام کوئی معمولی کام نہیں ہو تا بلکہ بہت
اہم اور شاندار ہو تاہے۔بلکہ میرے نزدیک قادیان میں ہاتھ سے کام کرنے والے کم از کم چار ہزار افراد میں او۔اگر چار ہزار کی نسبت رکھی جائے تو چو ہیں ہزار مزدور بن جاتے ہیں۔اور چو ہیں ہزار مزدوروں کا نام ار ایک
پروگرام کے ماتحت ہو تو بہت بڑا تغیر پیدا کر سکتا ہے۔بے شک ہم لوگ جو کام کے عادی نہیں مزدوروں جتہ نا کام
93
نہیں کر سکتے۔لیکن اگر ہم مزدوروں کے کام کا دسواں حصہ بھی کریں تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ سال میں
اڑھائی ہزار مزدوروں نے کام کیا اور اڑھائی ہزار مزدوروں کا کام بھی کوئی معمولی کام نہیں ہو تا۔اگر چھ آنے ہر
مزدور کی یومہ اجرت فرض کی جائے تو قریباً ایک ہزار روپے کا کام ہم سال میں صرف چھ دن دے کر کر سکتے ہیں۔پس خدام الاحمدیہ کو اپنے ہاتھ سے کام کرنے کا کام صرف اپنے تک ہی محدو! نہیں رکھنا چاہئے۔بلکہ بعض کام جن
میں ساری جماعت کی شمولیت مفید نتائج پیدا کر سکتی ہو ان میں ساری جماعت کو شمولیت کا موقعہ دینا چاہئے۔پس میں قادیان کے خدام الاحمدیہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ سال میں چھ دن ایسے مقرر کریں جن میں یہاں کی
تمام جماعت کو کام کرنے کی دعوت دی جائے بلکہ مناسب یہی ہو گا کہ وہ ابتداء میں چھ دن ہی رکھیں اور جہاں تک
میں سمجھتا ہوں دو مہینہ میں ایک دن کام کر لینا کوئی بڑی بات نہیں۔مثلاً آخری جمعرات ہو تو اس دن عام اعلان کر
دیا جائے کہ آٹھ دس سال کے بچوں سے لیکر ان بوڑھوں تک جو چل پھر سکتے اور کام کاج کر سکتے ہیں فلاں جگہ جمع
ہو جائیں۔ان سے فلاں کام لیا جائے گا۔پھر پہلے سے پروگرام بنایا ہوا ہو
و قار عمل کے کام کو خاص پروگرام کے تحت سرانجام دیا جائے کہ فلاں سڑک پر کام کرتا ہے۔فلاں جگہ سے مٹی لینی ہے۔اتنی بھرتی ڈالنی ہے۔اس اس ہدایت کو مد نظر رکھنا ہے۔۔اور جماعت کے انجنیز اس تمام کام کے نگران ہوں اور
جماعت کے انجنیئر اس کام کی نگرانی کریں ان کا منظور کردہ نقشہ اوکوں کے سامنے ہو اور اس کے
مطابق سب کو کام کرنے کی ہدایت دی جائے۔میں سمجھتا ہوں اگر پہلے سے ایک سکیم مرتب کر لی جائے تو آسانی
سے بہت بڑا کام ہو سکتا ہے۔غرض حکیم اور نقشے پہلے تیار کر لیں اور اس دن جس طرح فوج پریڈ کرتی ہے اسی
طرح ہر شخص حکم ملنے پر اپنے اپنے حلقہ کے ماتحت پریڈ پر آجائے۔دیکھو قیامت کے دن بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
مومن اور کافر اپنے اپنے لیڈروں کے پیچھے آئیں گے۔رسول کریم ملی یا اللہ نے فرمایا ہے کہ اس دن ہر نبی اپنا اپنا
جھنڈا اٹھائے ہوئے ہو گا اور ہرنبی کے ساتھ اس کی امت ہو گی۔یہ نہیں ہو گا کہ قیامت کے دن شور پڑا ہوا ہو اور
کوئی کدھر جا رہا ہو اور کوئی کدھر۔بلکہ ہر شخص اپنے اپنے لیڈر کے جھنڈے کے نیچے ہو گا۔اس میں در حقیقت
اللہ تعالیٰ نے یہی بتایا ہے کہ جب بہت بڑے اجتماع ہوں تو اس وقت حلقوں اور دائروں کا مقرر کرنا ضروری ہوتا
ہے۔مثالا ہر محلہ والے اپنے اپنے محلہ کے پریذیڈنٹ یا کسی اور افسر کی ہدایات کے ماتحت کام کریں۔یا لوگوں کے
حلقوں میں کوئی اور تقسیم ہو سکتی ہو تو وہ کرلی جائے۔ہر ماں یہ شخص کسی نہ کسی حلقہ میں ہو اور کام شروع کرنے
ت دو دن پہلے ہر شخص کو بتا دیا جائے کہ تم نے فلاں حلقہ میں فلاں کام کرنا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس طریق پر اگر
یک تو دونوں کو اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ہو جا۔ہیں۔و سرے ے اس مشتر کہ جد و جہد کے
نتیجہ میں کوئی مفید نام بھی ہو جائے گا۔اب دارا نت دا را فضل اور دوسرے محلوں کو دیکھ لو۔ان کی کلیاں
94
کس قدر گندی ہیں۔پھر ان محلوں میں کئی گڑھے ہیں۔اونچی نیچی جگہیں ہیں اور جب بارش ہوتی ہے تو ان
گڑھوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔جس کے نتیجہ میں نہ صرف ملیریا اور ٹائیفائیڈ پھیلتا ہے بلکہ بعض دفعہ انسانی جانیں
بھی تلف ہو جاتی ہیں۔تھوڑا ہی عرصہ ہوا ایک خطرناک حادثہ یہاں ہوا اور وہ یہ کہ حافظ غلام رسول صاحب و زیر
آبادی کی آخری بیوی کا اکلوتا لڑ کا ایسے ہی ایک پانی سے بھرے ہوئے گڑھے میں گر کر ڈوب گیا۔یہ ہماری غفلتوں
کا ہی نتیجہ ہے۔اگر ہم غفلت نہ کرتے اور گڑھوں کو اب تک پر کر دیتے تو یہ واقعہ کیوں ہو تا۔کہا جاتا ہے کہ جس
زمین میں یہ واقعہ ہوا ہے اس میں ہندوؤں کا بھی دخل ہے۔لیکن اگر اس کے گرد دیوار ہی بنا دی جاتی تب بھی یہ
واقعہ نہ ہوتا اور اس ایک واقعہ کے بعد اب یہ کب اطمینان ہو گیا ہے کہ آئندہ ایسا واقعہ کوئی نہیں ہو گا۔مگر اس
دن تو جس نے یہ واقعہ سنا افسوس کر دیا لیکن دوسرے ہی دن اثر جاتا رہا اور یہ خیال بھی نہ رہا کہ ہمیں اس قسم
کے گڑھوں کو پر کرنے کا فکر کرنا چاہئے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں اسی طرح پانی کی گندگی کی وجہ سے ہر
سال ملیریا آتا ہے اور دس دس پندرہ پندرہ دن ایک شخص بیمار رہتا ہے۔ملیریا کی بڑی وجہ یہی ہوتی ہے کہ گڑھوں
میں پانی جمع رہتا ہے اور اس کی سڑانڈ کی وجہ سے مچھر پیدا ہو جاتے ہیں جو انسانوں کو کاٹتے اور ملیریا میں مبتلا کر دیتے
ہیں۔اس بخار کی وجہ سے لوگ پندرہ پندرہ دن تک بیمار رہتے ہیں اور اگر دس دن بھی ایک شخص کے بیمار رہنے
کی اوسط فرض کر لی جائے اور ایک گھر کے پانچ افراد ہوں تو سال میں ان کے پچاس دن محض ملیریا کی وجہ سے ضائع
چلے جاتے ہیں۔حالانکہ اگر وہ چھ دن بھی کوشش کرتے تو ملیریا کو جڑھ سے نابود کر دیتے مگر لوگ دوائیوں پر پیسے
الگ خرچ کرتے ہیں ، تکلیف الگ اٹھاتے ہیں، طاقتیں الگ ضائع کرتے ہیں ، عمرمیں الگ کم ہوتی ہیں ، موتیں
الگ ہوتی ہیں اور پھر سال میں پچاس دن بھی ان کے ضائع چلے جاتے ہیں۔مگر تھوڑا سا وقت خرچ کر کے قبل از
وقت ان باتوں کا علاج نہیں کرتے۔وہ کام جو میں بتا تا ہوں
صفائی اور حفظان صحت کے لحاظ سے وقار عمل کے دور رس اثرات اگر دوست کرنے لگ
جائیں تو ان کی صحتیں بھی درست رہیں گی۔ان کے پیسے بھی بچیں گے۔ان کے محلوں کی شکل و صورت بھی اچھی
ہو جاۓ گی۔ان کا نیک اثر بھی لوگ قبول کریں گے اور ان کے پچاس دن بھی بچ جائیں گے۔گویا خدا بھی راضی
ہو جائے گا۔لوگ بھی تعریف کریں گے اور خود بھی فائدہ اٹھائیں گے۔مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
لوگ اس بات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے۔وہ عدم صفائی کی وجہ سے جانی قربانیاں بھی کرتے ہیں۔اپنے بیوی بچوں کو
بھی تکلیف میں ڈالتے ہیں اور اپنے روپیہ کو بھی برباد کرتے ہیں۔مگر اس آسان سادہ اور صحت بخش طریق کو
اختیار کرنے کیلئے شوق سے تیار نہیں ہوتے۔حالانکہ ملیریا ایسا خطرناک اثر انسانی طبیعت پر چھوڑ جاتا ہے کہ وہ بچے
جو ملیریا زدہ ہوتے ہیں ، جب بڑے ہوتے ہیں تو ان کے دل بالکل مردہ ہوتے ہیں ، ان کی امنگیں کو تاہ ہوتی ہیں اور
ان کے خیالات نہایت پست ہوتے ہیں اور جوان ہونے سے پہلے ہی وہ بوڑھے ہو چکے ہوتے ہیں۔حالانکہ اس کا
95
علاج ان کے بس میں ہوتا ہے اور وہ اگر چاہیں تو آسانی سے ملیریا کا قلع قمع کر سکتے ہیں۔یہی حال صفائی کا ہے۔ہمارے ملک کے لوگ گندگی اور غلاظت کو دور کرنے کا خیال تو نہیں کرتے مگر بیماری کے ذریعہ اپنے اوقات اور
اپنے اموال اور اپنی صحت کی بربادی قبول کر لیتے ہیں۔ٹائیفائیڈ ہمیشہ اس گند اور پاخانہ کی وجہ سے پھیلتا ہے جو
گلیوں میں جمع رہتا ہے اور جس میں ایسے مریضوں کے پاخانے بھی شامل ہوتے ہیں۔وہ پاخانہ پہلے تو گلیوں میں ہوتا
ہے پھر جب بارش ہوتی ہے تو زمین میں جذب ہو جاتا ہے۔اور پھر کنوؤں کے پانی میں مل کر لوگوں کے پینے میں
استعمال ہونے لگتا ہے اور اس طرح تمام شہر میں ٹائیفائیڈ پھیل جاتا ہے۔قادیان کی نئی آبادی نہایت کھلے مقامات
میں ہے اور بڑے بڑے شہروں کی آبادی کے مقابلہ میں نہایت پر فضا اور صحت بخش ہے۔اور اگر ظاہری حالت کو
دیکھا جائے تو یہاں کے لوگوں کی صحت بہت اعلیٰ ہونی چاہئے۔مگر واقعہ یہ ہے کہ یہاں ٹائیفائیڈ بڑی کثرت سے ہو تا
ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ پاخانہ اور گند جو گلیوں میں جمع ہوتا ہے بارش کے دنوں میں زمین کے اندر جذب ہو
جاتا ہے اور پھر کنوؤں کے پانی میں مل کر لوگوں کو مرض میں مبتلا کر دیتا ہے۔پس ہم لوگ بلا وجہ قربانی کرتے ہیں اور
بلا وجہ بیماریوں پر روپیہ ضائع کرتے اور پھر پچاس دنوں کا ضیاع بھی کرتے ہیں۔مگر وہ طریق اختیار نہیں کرتے جس
میں خدا تعالیٰ کی بھی خوشنودی ہے اور اپنا فائدہ بھی ہے۔اگر خدام الاحمدیہ کے ممبران یہ کام کریں اور پوری
تندہی اور محنت کے ساتھ اس طرف توجہ کریں تو میں سمجھتا ہوں ایک سال کے اندر ہی وہ قادیان میں ایسا
الشان تغیر پیدا کر سکتے ہیں کہ جلسہ سالانہ پر آنے والے لوگ حیران ہو جائیں گے اور وہ کہیں کہ یہ قادیان پہلا
قادیان نہیں اور پھر ایک سال کے بعد ہی وہ دیکھیں گے بیماریاں بھی مٹ گئی ہیں لوگوں کی صحتیں بھی درست ہو گئی
ہیں اور ان کا روپیہ بھی بچ گیا ہے۔یوں تو بیماریاں دنیا میں رہتی ہی ہیں کیونکہ بعض کمزور طبع لوگ ہوتے ہیں جو
امراض کا جلد شکار ہو جاتے ہیں۔لیکن کم سے کم لوگ ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جو وبائی صورت میں ایک مہلک
رنگ اختیار کر لیتی ہیں۔یہ میں نے ایک مثال دی ہے ورنہ اصل مضمون میں یہ بیان کر رہا تھا کہ سلسلہ کے ہر محکمہ کو کام ایک
پروگرام کے ماتحت کرنا چاہئے۔تا ہر وقت وہ آنکھوں کے سامنے رہے اور اس کے پورا کرنے کا خیالی رہے۔ور نہ دن بہت نازک آرہے ہیں اور اگر اس وقت اپنی اصلاح کی طرف توجہ نہ کی گئی تو پھر اصلاح کا وقت ہاتھ سے
نکل جائے گا۔"
(خطبه جمعه فرموده ۳ فروری ۱۹۳۹ء مطبوعہ ”الفضل ۱۷فروری ۱۹۳۹ء)