خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۷۔فروری ۱۹۳۹ء
مشعل راہ (جلد اوّل)
111
مؤذنوں کی اذانیں درست کرنے کی طرف خاص توجہ کریں
ہماری جماعت تلوار سے جیتنے والی نہیں بلکہ نظام اور
تبلیغ سے جیتنے والی ہے
ہر فرد میں یہ روح پیدا ہو کہ وہ موت کو غداری پر ترجیح
دے گا
قومی دیانت ، تجارتی دیانت اور اخلاقی دیانت اپنے اندر
پیدا کرو
خدام الاحمدیہ نوجوانوں میں سچ بولنے کی عادت ڈالے
اور ہر خادم سے سچ بولنے کا عہد لے
دو اہم اخلاق، دیانت اور بیچ
(خطبه جمعه فرموده ۷ ۱- فروری ۱۹۳۹ء)
112
" میرا آج کا خطبہ بھی گزشتہ دو خطبات کے سلسلہ میں ہی ہے۔مگر پیشتر اس کے کہ میں اصل مضمون کو
شروع کروں۔میں قادیان کے خدام احمدیہ کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ مختلف بیوت الذکر کے
موذنوں کی اذانیں درست کرائیں۔بعض جگہ پر بلاوجہ موذن عربی عبارت کا ایسا ستیا ناس کر دیتے ہیں کہ واقف
آدمی کے کانوں پر وہ بہت گراں گزرتا ہے۔میں نے کئی دفعہ اس طرف توجہ دلائی ہے مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا
پڑتا ہے کہ ابھی تک اس طرف توجہ ہوئی نہیں۔جن حروف کا ادا کرنا ہمارے لئے مشکل ہے ان کے متعلق ایک
پنجابی سے یہ امید رکھنا کہ وہ اہل عرب کے لہجہ کو ادا کرے بالکل غلط ہے اور میں اس پر زور نہیں دیتا۔میں صرف
اس حصہ کی درستی کا مطالبہ کرتا ہوں جس حصہ کی درستی ہمارے اختیار میں ہے اور باوجود اختیار میں ہونے کے
اس کی درستی کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔تو خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے میں سے پانچ سات نوجوانوں کو جو
عربی تعلیم سے واقف ہوں ، اذان کے الفاظ سے اچھی طرح واقفیت کرا دیں۔اس کے بعد مختلف بیوت الذکر میں
(اور کوشش کرنی چاہئے کہ یہ لوگ ایسے ہی ہوں جن کا تعلق مختلف بیوت الذکر سے ہو۔) ان کو یہ خیال رکھنا
چاہئے کہ جو باقاعدہ موذن ہیں، ان کی اذانوں کی اصلاح کریں اور دوسرے لوگ بھی جو باقاعدہ موذن نہیں
اگر ان کی کوئی غلطی دیکھیں تو انہیں ٹوک دیا کریں تاکہ انہیں اپنی اصلاح کا خیال پیدا ہو۔مثلاً ابھی جو اذان ہوئی
ہے اس میں موذن نے حسی کے بعد اتنا لمبا الف استعمال کیا ہے جو نہ تو جائز ہے اور نہ ہی اس کی کوئی ضرورت ہوتی
ہے۔مگر عام پنجابی لہجہ یہی اختیار کرتا ہے اور پنجابی موزن حسی نہیں بلکہ حیا کہتا ہے۔وہ سمجھتا ہے شاید اس طرح آخر میں الف زائد کر دینے اور اسے لمبا کر دینے سے آواز اونچی ہو جاتی ہے حالانکہ
عرب لوگ بھی اذان دیتے ہیں اور وہ بغیر جیسا کہنے کے کام چلا لیتے ہیں۔بایں ہمہ ان کی آواز میں اتنی بلند ہوتی ہیں
اور ان کی اذان اپنی ذات میں ایسی مسرت انگیز آواز کی حامل ہوتی ہے کہ وہ ایک شیریں راگ کی شکل اختیار کر
لیتی ہے۔مکہ مکرمہ میں چن کر موذن مقرر کئے جاتے ہیں اور میں نے دیکھا ہے اذان دیتے وقت ان کی آوازیں
اتنی دلکش اور لطیف ہوتی ہیں کہ یوں محسوس ہوتا ہے انسان اس آواز کے ساتھ ہی زمین سے اٹھ کر آسمان کی
طرف جا رہا ہے۔تو حقیقت یہ ہے کہ اس لفظ کی خوبصورتی الف چھوڑ دینے میں ہے اس کے استعمال کرنے میں
نہیں اور جب الف اس لفظ میں ہے ہی نہیں تو اس کے استعمال کرنے کے کوئی معنی ہی نہیں ہو سکتے۔پس اگر وہ
آئندہ کے لئے جی کے بعد الف استعمال نہ کیا کریں تو میں سمجھتا ہوں ان کی اذان پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو
جائے۔اسی طرح اور بھی بہت سے نقائص ہیں جو ہمارے پنجاب میں بوجہ عربی زبان کی ناواقفیت کے اصرار سے
چلتے چلے جاتے ہیں اور میں خدام احمدیہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس نقص کی اصلاح کی کوشش کریں۔اس کے بعد میں آج کے مضمون کو لیتا ہوں۔گذشتہ خطبہ میں میں نے خدام احمدیہ کے مقاصد میں
سے تین ضروری مقاصد کو لیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی طرف خصوصیت سے ان ایام میں انہیں توجہ کرنی
چاہئے اور وہ یہ تھے:۔
113
اول: انہیں اپنے ممبروں کے اندر اور دوسری جماعت کے اندر بھی قومی روح پیدا کرنے کی کوشش کرنی
چاہئے اور جماعتی کاموں کے لئے قربانی کا مادہ پیدا کرنا چاہئے۔یہ پہلا مقصد ہے جو انہیں ہمیشہ اپنے
سامنے رکھنا چاہئے۔دوسری بات میں نے کسی تھی کہ اسلامی تعلیم سے واقفیت پیدا کی جائے۔تیسری بات میں نے یہ کبھی
تھی کہ آوارگی اور بیکاری کا ازالہ کیا جائے۔اب میں چوتھی بات
خدام الاحمدیہ کو نو جوانوں میں اخلاق حسنہ پیدا کرنے پر زور دینا چاہئے بیان کرتا ہوں جو یہ
ہے کہ اچھے اخلاق پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔اچھے اخلاق میں سے میں نے کئی دفعہ بیان کیا ہے بہترین اخلاق جن کا پیدا کرنا کسی قوم کی زندگی کے لئے
نہایت ضروری ہے وہ بیچ اور دیانت ہیں۔اور بھی بہت سے اخلاق ہیں مگریچ اور دیانت نہایت اہمیت رکھنے والے
اخلاق ہیں۔جس قوم میں سچ پیدا ہو جائے اور جس قوم میں دیانت آ جائے وہ قوم نہ کبھی ذلیل ہو سکتی ہے اور نہ
کبھی غلام بنائی جاسکتی ہے۔سچائی اور دیانت دونوں کا فقدان ہی کسی قوم کو ذلیل بنا تا اور ان دونوں کا فقدان ہی
کسی قوم کو غلام بنا تا ہے۔ہمارا تعلیم یافتہ طبقہ ہندوستان کی
قومی دیانت کے فقدان نے ہندوستان کو انگریزوں
کا غلام بنادیا غلامی کا ہمیشہ رونا روتا ہے لیکن
اگر تم غور سے دیکھو تو تمہیں معلوم ہو کہ ہندوستان کی غلامی کا موجب انسی دو چیزوں کا فقدان ہے۔تم ہندوستان کی
تاریخ کو پڑھ جاؤ۔اتنے بڑے وسیع ملک کا انگریزوں کے ماتحت آجانا محض بد دیانتی کی وجہ سے تھا۔انگریزی
فوجیں جو شروع زمانہ میں بعض دفعہ سینکڑوں کی تعداد سے زیادہ نہیں ہوتی تھیں کبھی ہندوستان پر غالب نہیں
آسکتی تھیں اگر ہندوستانیوں میں دیانت پائی جاتی۔بعض دفعہ تو تاریخ پڑھ کر یوں معلوم ہو تا ہے کہ گویا یہ ساری
بات ہی جھوٹی ہے اور عقل تسلیم نہیں کرتی کہ مدر اس کے ایک چھوٹے سے علاقہ میں اقامت پذیر چند سو انگریز
ہندوستان کی بڑی طاقتوں اور حکومتوں کو زیر کرتے چلے جائیں۔عقل اس کے باور کرنے سے انکار کرتی ہے
کیونکہ انسانی فطرت اس حد تک اخلاق کی گراوٹ کو تسلیم کرنا برداشت نہیں کرتی جس قسم کی گراوٹ اس زمانہ
میں ہندوستانیوں میں پائی جاتی تھی۔کسی جگہ پر تو شہزادوں کو رشوت دے دی جاتی ہے کہ اگر تم اپنے باپ یا بھائی
سے بغاوت کرو تو ہم تم کو اس کی جگہ گدی پر بٹھا دیں گے اور وہ بد دیانت اور ذلیل انسان اس رشوت کو قبول کر
لیتے ہیں۔کسی جگہ وزراء کو یہ امید دلا دی جاتی ہے کہ ہم تمہاری ایک ریاست قائم کر دیں گے یا تم کو اس ریاست
کا قبضہ دے دیں گے یا اور کوئی بڑا عہدہ دے دیں گے اور وہ ننگ انسانیت اس رشوت کو قبول کر لیتے ہیں اور انہی
چالبازیوں کے ساتھ اور انہی رشوتوں کے ذریعہ یورپین اقوام جو نہایت قلیل تعداد میں ہندوستان میں آئیں
114
ہندوستان کے ایک گوشہ سے بھرے ہوئے بادل کی طرح بڑھنا شروع کر دیتی ہیں اور سارے ملک پر چھا جاتی ہیں۔مرہٹوں کی طاقت یا نظام حیدر آباد کی طاقت کے مقابلہ میں مدراس میں انگریزوں کی دسویں حصہ کے برابر بھی
طاقت نہیں تھی۔اسی طرح سراج الدولہ کی طاقت کے مقابلہ میں بنگال میں انگریزوں کی طاقت دسویں حصہ کے
بھی نہ تھی مگر باوجود اس کے مقابلہ میں وہ ہار جاتے ہیں اور انگریز جیت جاتے ہیں۔1
اس تمام فتح اور شکست کی تہہ میں ایک وجہ نظر آتی ہے اور وہ یہ کہ بڑے بڑے وزراء اور افسررشوت
خور تھے یا وہ کسی اور لالچ میں آجاتے تھے۔اگر یہ بد دیانتی نہ ہوتی تو کبھی ہندوستان پر انگریزی حکومت قائم نہ
ہو سکتی لیکن اس بد دیانتی کی موجودگی میں اگر انگریزی حکومت نہ ہوتی تو فرانسیسی حکومت ہوتی۔اگر فرانسیسی
حکومت نہ ہوتی تو ہر تگیزی حکومت ہوتی۔اگر ہر تگیزی حکومت نہ ہوتی تو کوئی اور حکومت ہوتی۔بہر حال
یہ ملک اس قابل نہ تھا کہ اپنا بوجھ آپ اٹھا سکتا۔بد دیانتی کے بوجھ نے ان لوگوں کی کمریں خم کر دی
تھیں اور لالچ کے بار ان لوگوں کو ایسا جھکا دیا تھا کہ وہ شریف لوگوں میں سیدھا چلنے کے قابل نہیں رہے تھے۔وہ شکار تھے دنیا کا۔اگر انگریز نہ آتے تو کوئی اور آتا۔بہر حال وہ خود اپنی حکومت سنبھالنے کے نا قابل تھے۔اوپر
سے لے کر نیچے تک سب جگہ بد دیانتی پائی جاتی تھی۔پھر وسط ہند میں آکر لکھنو اور اس کے بعد دہلی میں جو کچھ ہوا
وہ بھی بددیانتی کا کرشمہ ہے۔غدر" کی بغاوت جب ہوئی تو اس وقت ہندوستانیوں نے چاہا کہ اپنے آپ کو
انگریزوں کے تسلط سے آزاد کرلیں اور ایسے کئی مواقع آئے جبکہ دہلی کی حکومت غالب آنے کے بالکل قریب تھی
لیکن خود ملک کے اندرونی غداروں اور بد دیانتوں نے ان مواقع کو ضائع کر دیا۔یہ مشہور تاریخی واقعہ ہے کہ ایک موقعہ پر انگریزی فوج پر نہایت آسانی کے ساتھ گولہ باری کی جاسکتی
تھی۔میں نے خود دہلی میں وہ موقعہ دیکھا ہے۔مگر زینت محل جو بادشاہ کی چہیتی ملکہ تھی اسے انگریزوں نے
رشوت دے رکھی تھی اور اسے کہا تھا کہ اگر تم ہمار ا ساتھ دو گی تو تمہارے بیٹے کو تخت مل جائے گا۔جب دہلی کے
فوجی افسروں نے بادشاہ کو مشورہ دیا کہ قلعہ پر تو ہیں رکھ کر چلائی جائیں اور بادشاہ نے بھی ان کا مشورہ قبول کر لیا تو
انگریزی فوج کی طرف سے زینت محل کو پیغام پہنچا کہ اگر تم نے اس موقعہ پر تو ہیں چلنے دیں تو تمہاری تمام امیدیں
ہوا ہو جائیں گی۔تریا چر تر تو ہمارے ملک میں مشہور ہی ہے۔جب بادشاہ نے تو میں چلانے کا حکم دیا تو بیگم کو بناوٹی
طور پر غش پر غش آنے لگ گئے اور اس نے بادشاہ سے کہا کہ توپ کی آواز سے میرا دل دہل جاتا ہے۔اگر آپ
نے تو پوں کا چلنا بند نہ کیا تو میں مرجاؤں گی۔پس خدا کے لئے تو پوں کا چلنا بند کرائیں اور اگر تو ہیں چلانا ضروری
ہے تو اپنے ہاتھ سے پہلے مجھے قتل کر دیں تا کہ میں ان کی آواز نہ سن سکوں۔بادشاہ بھی دھوکے میں آگئے اور گولہ
باری کا حکم منسوخ کر دیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ایک ہی مقام جہاں سے کامیابی کے ساتھ انگریزی فوجوں پر حملہ ہو سکتا
تھا۔اس پر سے گولہ باری بند کر دی گئی اور انگریزی فوجیں غالب آگئیں۔خود بادشاہ کا وزیر اعظم اندر سے
انگریزوں سے ملا ہوا تھا اور انگریزوں کو با قاعدہ اندرونی خبریں پہنچتی رہتی تھیں۔
115
اودھ کی حکومت بھی اسی طرح تباہ ہوئی۔وہاں کے لوگوں کا تمام روپیہ کلکتہ کے انگریزی بنک میں جمع تھا۔جب انگریزوں نے اس علاقہ پر حملہ کیا تو انہوں نے لوگوں کو کہا بھیجا کہ اگر تم نے ذرا بھی ہمارے خلاف آواز
اٹھائی یا مقابلہ کیا تو تمہارا تمام روپیہ ضبط کر لیا جائے گا۔جب تک ان کے روپے جمع نہیں تھے اس وقت تک تو
انہیں یہ لالچ دیا گیا کہ اگر تم اپنے روپے ہمارے بنک میں جمع کرو گے تو تمہیں بہت کچھ سود ملے گا۔اور جب روپیہ
جمع ہو گیا اور اودھ پر انہوں نے حملہ کی تیاری کی تو سب کو نوٹس دے دیا کہ اگر تم نے ہمارا مقابلہ کیا تو سب روپیہ
ضبط کر لیا جائے گا۔نتیجہ یہ ہوا کہ جب انگریزی فوج اندر داخل ہوئی تو ایک شخص بھی ان کے مقابلے کے لئے کھڑا
نہ ہوا۔اب اس میں بھلا انگریزوں یا کسی اور قوم کا کیا قصور ہے۔یہ خود اپنی قوم کا قصور ہے کہ لوگ اپنے اخلاق
کی کی اصلاح کی طرف توجہ نہیں کرتے۔جب کبھی ہندوستان میں کانگریس کا شور بلند ہوا ہے میں نے
ہمیشہ انہیں یہی کہا ہے کہ تم اس وقت تک حکومت نہیں کر سکتے جب تک لوگوں کے اند ر بد دیانتی پائی جاتی ہے۔ہاں اگر قومی طور پر تم دیانت کو لوگوں کے اندر قائم کر دو تو پھر میں اس بات کا ذمہ وار ہوں کہ انگریز آپ ہی آپ
تم سے صلح کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے۔اب بھی دیکھ لو کیا ہو رہا ہے۔گو کئی صوبوں میں کانگرسی وزارتیں
قائم ہو چکی ہیں مگر انہی صوبوں میں خطرناک طور پر رشوتیں چل رہی ہیں اور اب تو گاندھی جی نے بھی اخبار میں
لکھا ہے کہ بعض واقعات میرے سامنے ایسے آئے ہیں جن سے یہ بات درست معلوم ہوتی ہے۔تو جب تک کسی قوم میں دیانت نہیں اس وقت تک نہ اس قوم میں حکومت رہ سکتی ہے نہ حکومت
لے سکتی ہے اور اگر بالفرض وہ کبھی اپنی کثرت تعداد کی بناء پر حکومت لے بھی لے تو وہ حکومت کو سنبھال نہیں
سکتی۔مگر یہ چیز صرف حکومت سے تعلق نہیں رکھتی کہ یہ کہا جائے کہ آپ حکومتوں کی بات لے بیٹھے ہیں جماعت
احمدیہ کی بات کیوں نہیں کرتے۔حقیقت یہ ہے کہ طاقت اور جتھا حکومتوں سے ہی وابستہ نہیں ہو تا بلکہ قوموں
سے بھی وابستہ ہو تا ہے اور بعض تو میں تو تلوار سے جیتی ہیں اور بعض نظام اور تبلیغ سے جیتی ہیں۔ہماری جماعت تلوار سے جیتنے
جماعت احمد یہ جیسے جمالی سلسلوں کے لئے قومی دیانت کی اہمیت والی نہیں بلکہ نظام اور تبلیغ
سے جیتنے والی ہے اور نظام اور تبلیغ سے جیتنے والی جماعتوں کو دیانت کی ان جماعتوں سے بھی زیادہ ضرورت ہوتی
ہے جو تلوار سے جیتی ہیں اس لئے کہ جن قوموں کے پاس تلوار ہو وہ تو بد دیانتوں کا تلوار سے سرا ڑا سکتی ہیں مگر
جن کے پاس تلوار نہ ہوا نہیں بد دیانتی بہت زیادہ نقصان پہنچایا کرتی ہے کیونکہ ان کے پاس بد دیانتوں کا کوئی علاج
نہیں ہو تا۔انگریزوں میں یا فرانسیسیوں میں یا جرمنوں میں جب کوئی شخص غداری کرتا ہے تو انگریز ، فرانسیسی اور
جر من اس پر مقدمہ کرتے اور مجرم ثابت ہونے پر اسے مار ڈالتے ہیں۔مگر جن کے پاس حکومت نہیں ہوتی اور جو
تلوار سے کامیاب نہیں ہونا چاہتے بلکہ نظام اور تبلیغ سے کامیاب ہونا چاہتے ہیں ان میں جب کوئی غدار پیدا ہو جاتا
116
ہے تو وہ اس کا سوائے اس کے اور کیا علاج کر سکتے ہیں کہ دلائل سے اس کا مقابلہ کریں مگر اس رنگ میں مقابلہ
کرنے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ غدار شور مچاتا رہتا ہے اور اس کو دیکھ کر بعض اور لوگ بھی جن کی فطرت میں
غداری کا مادہ ہو تا ہے یہ خیال کرنے لگ جاتے ہیں کہ ان کے پاس طاقت تو ہے نہیں چلو ہم بھی ذرا شور مچادیں
چنانچہ وہ بھی جماعت کو بد نام کرنے لگ جاتے ہیں۔اس قسم کے مفاسد کو دور کرنے کا صرف ایک ہی علاج ہے۔اور وہ
موت کو غداری پر ترجیح دینی چاہئے یہ کہ غداری کا قلع قمع کر دیا جائے اور غداری کا قلع قمع اس وقت
تک نہیں ہو سکتا جب تک قوم میں ایسی روح پیدا نہ ہو کہ اس کا ہر فرد موت کو غداری پر ترجیح دے اور وہ کہیں کہ
ہم مر جائیں گے مگر غداری نہیں کریں گے۔یہ بد دیانتی کبھی انفرادی ہوتی ہے اور کبھی قومی۔انفرادی
بد دیانتی اقتصادیات کو بالکل تباہ کر دیتی ہے۔میں جب کشمیر گیا تو مجھے معلوم ہوا کشمیر کے تاجروں کی صرف چاندی
کے کام کی ایک کروڑ روپیہ کی تجارت یورپ والوں سے تھی۔اب ایک کروڑ روپیہ کی تجارت کے یہ معنی ہیں کہ
ہمیں پچیس لاکھ روپیہ انہیں بطور منافع حاصل ہو تا تھا۔کام کی مزدوری الگ تھی لیکن مجھے بتایا گیا کہ اب یہ
تجارت سولہ لاکھ روپیہ تک کی رہ گئی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپ کے لوگ کہتے ہیں یہاں کے مال کا کوئی
معیار نہیں۔کبھی کوئی چیز بھیج دیتے ہیں اور کبھی کوئی۔کبھی تو نہایت اعلی مال روانہ کریں گے اور کبھی اس میں
کھوٹ ملا دیں گے حالانکہ اگر وہ دیانتداری سے کام کرتے تو آج وہ ایک کروڑ کی تجارت تین چار کروڑ تک پہنچی
ہوئی ہوتی۔پہلے زمانہ میں تو تجار تیں بہت کم تھیں۔تجارت میں زیادتی اسی زمانہ میں ہوئی ہے۔پھر اگر اس زمانہ میں
جبکہ تجارت کا رواج بہت کم تھا انکی ایک کروڑ روپیہ تجارت ہو سکتی تھی تو لا زما اب وہ تجارت تین چار کروڑ روپیہ
کی ہو جاتی مگر بجائے اس کے کہ ان کی تجارت تین چار کروڑ روپیہ تک ترقی کرتی اور کروڑ ڈیڑھ کروڑ روپیہ
انہیں نفع حاصل ہو تا۔پہلی تجارت بھی گر گئی اور وہ ایک کروڑ سے اتر کر سولہ لاکھ روپیہ تک آگئی۔اگر وہ
تھوڑے سے نفع کی خاطر بد دیانتی کر کے اپنے کام کو نقصان نہ پہنچاتے تو نتیجہ یہ ہو تاکہ ان کی یہ تجارت خوب
چلتی۔مگر چونکہ انہوں نے بد دیانتی کی اس لئے تجارت میں نقصان ہو گیا۔تو انفرادی اعتبار بھی دیانت سے ہی قائم
رہتا ہے۔انگریزوں کو ہی دیکھ لو۔ان کے کئی لوگ دشمن ہیں مگر وہ دشمن بھی یہ اقرار کرتے ہیں کہ تجارت کے
معاملہ میں انگریزوں پر زیادہ اعتبار کیا جا سکتا ہے۔وہ اتنا اعتبار جرمنوں پر نہیں کریں گے۔وہ اتنا اعتبار جاپانیوں پر
نہیں کریں گے جتنا اعتبار وہ انگریزوں پر کریں گے کیونکہ انگریزوں نے دیانتداری کے نتیجہ میں اعتماد پیدا کر لیا
ہے۔میں نے دیکھا ہے جاپانیوں پر بھی لوگ زیادہ اعتبار نہیں کرتے اور جاپان سے تجارت کرنے والوں کے ہمیشہ
دیوالیے نکلتے رہتے ہیں۔میں نے ایک دفعہ کلکتہ کے چند تاجروں سے پوچھا کہ یہ کیا بات ہے جاپانی تجارت کرنے
والے دیوالیے کیوں نکالتے رہتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ جاپانی تاجر عجیب قسم کی حرکت کرتے ہیں۔وہ پہلے اپنی
117
ایک چیز کی ایک رقم معین کر کے اطلاع دے دیتے ہیں۔مثلا وہ بوٹ بناتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ اس کی قیمت
ایک روپیہ فی جوڑا ہے۔اب اتنا سستا بوٹ دیکھ کر بڑے بڑے تاجرا نہیں آرڈر دے دیتے ہیں۔کوئی ایک لاکھ کا
آرڈر دے دیتا ہے۔کوئی دولاکھ کا آرڈر دے دیتا ہے کوئی تین لاکھ کا آرڈر دے دیتا ہے اور کوئی چار لاکھ کا آرڈر
دے دیتا ہے۔ابھی وہ مال پہنچتا نہیں کہ اطلاع آجاتی ہے اب اس بوٹ کے بارہ آنے ہو گئے ہیں۔یہ دیکھ کر وہ
تاجر جنہوں نے پہلی دفعہ مال نہیں منگوایا تھا کئی لاکھ کا آرڈر دے دیتے ہیں مگر ان کا مال بھی ابھی ان تک نہیں پہنچتا
که اطلاع آجاتی ہے کہ اس بوٹ کی قیمت آٹھ آنے ہو گئی ہے۔اس قدر ستا بوٹ دیکھ کر پھر اور لوگ انہیں
آرڈر دے دیتے ہیں۔اب گو اس طرح ان کا مال زیادہ بک جاتا ہے مگر وہ پہلا تا جر جس نے پانچ لاکھ روپیہ کا مال
منگوایا تھا اس کو اڑھائی لاکھ کا نقصان ہو جاتا ہے اور اس طرح آئندہ کے لئے وہ جاپانی تاجروں سے مال منگوانے
میں بہت زیادہ احتیاط سے کام لینے لگتا ہے۔گو چیزوں کے زیادہ سستا ہونے اور ان کی زیادہ بکری ہو جانے کی وجہ
سے جاپانی تاجروں کو ابھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ وہ ایک غلط راستہ پر چل رہے ہیں مگر انجام کار ایسی عادت مفید
ثابت نہیں ہوتی اور وہ نقصان پہنچا کر رہتی ہے۔گو جاپانی مال میں بددیانتی نہیں کرتے مگر چونکہ وہ قیمتوں کو
بڑھاتے گھٹاتے رہتے ہیں اس لئے گو ابھی اپنی چیزوں کو زیادہ ستا فروخت کرنے کی وجہ سے انہیں نقصان نہیں
پہنچا مگر جب بھی برابر کی قیمت کا سوال آجاتا ہے اس وقت واقف تاجر انگریزی مال
کو جاپانی مال پر ترجیح دیتے ہیں
اور کہتے ہیں کہ جاپانی ٹھگی کر لیتے ہیں مگر انگریز ٹھگی نہیں کرتے۔انگریزوں سے اتر کر امریکہ اور جرمنی کے لوگ
ہیں اور ان سے اتر کر اور ممالک کے لوگ۔مگر ہندوستانی تجارت میں اتنا خطرناک طور پر بد نام ہے کہ کوئی قوم
اس پر اعتبار نہیں کرتی۔مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ حج کے لئے جانے والے ہندوستانی ہی ہوتے ہیں مگر جانتے ہو
وہاں ہندوستانی کا کیا نام ہے ؟ وہاں ہندوستانی کو بطال کہا جاتا ہے یعنی وہ سخت جھوٹا اور بددیانت ہوتا ہے۔جب بھی
کسی ہندوستانی کا ذکر ان کے سامنے آئے گا وہ کہیں گے ہندی بطال یعنی ہندوستانی سخت جھوٹا اور دھوکے باز اور
چور ہوتا ہے۔وہ جاوی پر اعتبار کر لیں گے۔وہ چینی پر اعتبار کر لیں گے ، وہ افغان پر اعتبار کر لیں گے ، وہ مصری پر
اعتبار کرلیں گے ، وہ ایرانی پر اعتبار کرلیں گے ، وہ روسی پر اعتبار کرلیں گے مگر جس وقت کسی ہندوستانی کا سوال ان
کے سامنے آئے گاوہ کہیں گے ”ہندی بطال " ہندی بڑا جھوٹا اور چور ہوتا ہے۔ہندوستانی ہی سب سے زیادہ مکہ
مکرمہ کی محبت کا دعوی کرتا ہے۔ہندوستانی ہی مقامات مقدسہ کی حفاظت میں سب سے زیادہ حصہ لیتا ہے اور
ہندوستانی ہی سب کے آگے رہنے کی کوشش کرتا ہے۔مگر وہاں کے لوگوں پر اس نے کیا اثر ڈالا ہے۔یہی کلمہ
” ہندی بطال"۔اگر ان کے اخلاق اچھے ہوتے تو جس طرح انہوں نے باہر کے لوگوں کے لئے قربانیاں کی تھیں
اسی طرح کوئی ان کے لئے بھی تو قربانی کرتا۔مگر کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ترکوں کی خلافت پر حملہ ہوتا ہے تو
ہندوستانی مسلمان اس کی حفاظت کے لئے آگے بڑھتے ہیں۔مصر پر انگریزوں کے دانت تیز ہوتے ہیں تو ہندوستان
کے مسلمان اس کے مقابلہ کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیتے ہیں۔افغانستان پر حملہ ہو تا ہے تو ہندوستانی مسلمان
118
طرب ہو جاتے ہیں۔ایران خطرہ میں ہوتا ہے تو ہندوستانی مسلمان چیخ اٹھتے ہیں۔گویا دنیا جہان کا در دہندوستان
کے مسلمان کے سینہ میں ہے اور جہاں کہیں کسی مسلمان کو تکلیف پہنچتی ہے وہ اس کے اثر سے مضطرب اور بے
چین ہو جاتا ہے۔مگر جب ہندوستان کے مسلمانوں پر کوئی مصیبت آتی ہے تو مصر کے لیڈر بھی کہتے ہیں کہ ہندوستان
کے مسلمان بڑے احمق ہیں۔جب! انہیں آزادی مل رہی ہے تو وہ ہندوؤں کے ساتھ مل کر کام کیوں نہیں کرتے۔ترک بھی کہتے ہیں کہ ہندوستانی مسلمان بڑے احمق ہیں۔انہیں عظمندی کے ساتھ کام کرنا نہیں آتا۔ایرانی بھی
کہتے ہیں کہ ہندوستانی مسلمان بیوقوف ہیں اور افغانی بھی کہتے ہیں کہ ہندوستان کے مسلمان عقل اور سمجھ سے
عاری ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے کیریکٹر کا برا اثر ان لوگوں کے دلوں پر ہے اور اسی کیریکٹر کے بداثر کی وجہ
سے وہ ان کی قربانی کی بھی قدر نہیں کرتے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی قربانی بھی ان کی کمزوری کی علامت ہے۔جس
طرح ایک کمزور انسان بعض دفعہ جوش میں آجاتا ہے مگر اس کا جوش کسی نیکی کی وجہ سے نہیں بلکہ طبیعت کی
کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے اسی طرح وہ خیال کرتے ہیں کہ ہندوستان کے مسلمانوں کی قربانی بھی کسی نیکی کی وجہ
سے نہیں بلکہ کمزوری کی وجہ سے ہے۔اگر یہاں کے آٹھ کروڑ مسلمانوں کے اندر صحیح اخلاق ہوتے تو یہ آٹھ
کروڑ مسلمان بھی ہندوستان کو بچا سکتا تھا۔بلکہ آٹھ کروڑ کیا۔اگر چار کروڑ با اخلاق مسلمان بھی ہندوستان میں
موجود ہو تا تو کوئی غیر حکومت اس ملک کی طرف اپنی آنکھ نہیں اٹھا سکتی تھی۔بھلا چار کروڑ مسلمانوں کے مقابلہ میں
کیا حیثیت رکھتے تھے چند ہزار انگریز یا چند ہزار فرانسیسی یا پرتگیزی۔پھر چار کروڑ ہی نہیں اگر دو کروڑ دیانت
دار مسلمان بھی ہندوستان میں موجود ہوتے تب بھی یہ ملک دوسروں کا غلام نہیں ہو سکتا تھا۔اگر اس وقت
مسلمانوں کی حکومت میں دو کروڑ ایسے مسلمان موجود ہوتے جو اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہوتے تو کس کی
طاقت تھی کہ وہ ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ سکتا۔بلکہ میں کہتا ہوں اگر ایک کروڑ بھی دیانتدار مسلمان
ہو تا۔ایک کروڑ نہیں پچاس لاکھ ہی ہوتے۔پچاس لاکھ نہیں پچیس لاکھ ہی ہوتے پچیس لاکھ نہیں بارہ لاکھ ہی
دیانتدار مسلمان موجود ہوتے تو بھی آج ہمارے ملک کی وہ حالت نہ ہوتی جو نظر آ رہی ہے۔بارہ لاکھ دیانتدار
مسلمانوں کی موجودگی کے معنے یہ تھے کہ ایک لاکھ جان نثار سپاہی میسر آسکتا تھا اور اگر ایک لاکھ جان نثار سپاہی اس
وقت موجود ہو تا تو انگریزوں اور فرانسیسیوں کی مجموعی طاقت بھی ان کا مقابلہ نہ کر سکتی۔کسی ملک کی آبادی کے آٹھ فیصدی حصہ کا سپاہی ہونا معمولی بات ہے۔جو جنگی قو میں ہوتی ہیں ان میں بعض
دفعہ سولہ فیصدی تک سپاہی ہوتے ہیں اور جب انتہائی خطرہ کا وقت آتا ہے تو تمہیں بلکہ چالیس فیصدی آبادی بھی
لڑائی کے لئے تیار ہو جاتی ہے۔بہر حال کسی ملک کا جو ادنیٰ سے ادنی فوجی معیار ہے اگر وہی ہمارے ملک میں قائم
ہو تا تو بارہ لاکھ مسلمانوں میں سے ایک لاکھ سپاہی ضرور مل جاتا اور اعلیٰ معیار کے رو سے پونے پانچ لاکھ مسلمان
انگریزوں کے مقابلہ کے لئے تیار ہوتے۔اب اگر اتنی بڑی تعداد ہندوستان میں موجود ہوتی تو کون سی قوم تھی جو
ہندوستان کو فتح کر سکتی۔یقینا نہ انگریز ہندوستان کو فتح کر سکتے نہ فرانسیسی اسے فتح کرنے کی طاقت رکھتے اور نہ
۔119
پر تگیزی اسے فتح کرنے کی طاقت رکھتے۔مگر حقیقت یہ ہے کہ اس وقت صرف چند ہزا ر یا چند سو ایسے لوگ تھے
جو دیانتدار تھے اور جو ملک کے لئے قربانی کرنے کی روح اپنے اندر رکھتے تھے۔باقی جس قد ر تھے وہ ٹھگ تھے وہ
فریبی تھے ، وہ دھو کے باز تھے وہ رشوت خوار تھے وہ نمک حرامی کرتے تھے اور غیروں سے رشوتیں لے لے کر
اپنے ملک کی حکومت کو آپ تباہ و برباد کرنے کے درپے ہو رہے تھے۔کیا ہی بد قسمت وہ ملک ہے جس میں ۳۳ کروڑ کی آبادی ہو مگر ملک کی خاطر چار پانچ ہزار آدمی بھی اس میں
وفادار نہ ہو۔اس سے زیادہ بد قسمتی کی مثال اور کیا ہو سکتی ہے۔پھر ملک کو جانے دو عقل کے ساتھ تو انہوں نے
اپنے ساتھ بھی وفاداری نہیں کی۔حکومت تو گئی ہی تھی، تجارت کیوں گئی مگر ان کے ہاتھ سے تجارت کا نکل جانا
بھی بتا تا ہے کہ یہ اپنے نفس اور اپنی ذات کے بھی وفادار نہیں۔اگر ان میں اپنے نفس کے ساتھ وفاداری کا ہی مادہ
ہو تا تو ان کے ہاتھ سے تجارت کبھی نہ جاتی۔تو بد دیانتی ایسی چیز ہے جو
بد دیانتی قومی اور انفرادی دونوں لحاظ سے قوموں کو تباہ کرتی ہے قوموں اور افراد کو چاہ کر دیتی
ہے۔مگر جس قوم میں دیانت آ جائے اسے ہر جگہ عزت حاصل ہوتی ہے اور کوئی اسے ذلیل نہیں کر سکتا۔اسی
طرح انفرادی دیانت جب کسی قوم میں پیدا ہو جاتی ہے تو وہ اقتصادی طور پر بڑھتی چلی جاتی ہے۔مگر یہ انفرادی
دیانت دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک تجارتی دیانت اور ایک اخلاقی دیانت۔جن قوموں میں اخلاقی دیانت نہ ہو مگر
تجارتی دیانت ہو وہ بھی نہیں گر تیں۔چنانچہ ہندوؤں کو ہی دیکھ لو۔بننے میں اخلاقی دیانت نہیں مگر تجارتی دیانت ہے
تجارتی دیانت کے بل بوتے پر بعض اقوام کی ترقی اور اس وجہ سے وہ تجارت میں ترقی کرتا چلا جاتا
ہے۔یہودیوں میں بھی اخلاقی دیانت نہیں لیکن تجارتی دیانت ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کی تجارت روز بروز بڑھ
رہی ہے۔اسی طرح جس قوم میں اخلاقی دیانت پیدا ہو جائے اس کا اخلاقی طور پر دوسروں کے قلوب پر
سکہ بیٹھ جاتا ہے اور اس قوم کے افراد جہاں جاتے ہیں لوگ ان سے مشورہ لیتے اور ان کی باتوں پر اپنے کاموں کا
انحصار رکھتے ہیں۔لیکن جس قوم میں قومی دیانت بھی ہو ، تجارتی دیانت بھی ہو اور اخلاقی دیانت بھی ہو وہ قوم تو
ایک پہاڑ ہوتی ہے۔یہ ممکن ہے کہ ہمالیہ پہاڑ کو اڑایا جا سکے مگر یہ ممکن نہیں کہ اس قوم کو برباد کیا جاسکے۔ایسی قوم
نہ صرف خود محفوظ ہوتی ہے بلکہ اور لوگوں کی حفاظت کا بھی موجب ہوتی ہے اور اس کے ذریعہ اور قومیں
حوادث اور مصائب سے بچائی جاتی ہیں۔اور وہ دنیا کے لئے ایک تعویذ ہو جاتی ہے۔پس میں خدام الاحمدیہ
خدام الاحمد یہ نوجوانوں میں قومی ، تجارتی اور اخلاقی دیانت پیدا کرے سے کہتا ہوں کہ تینوں
قسم کی دیانتیں تم لوگوں کے اندر پیدا کرو جس کا ذریعہ تمہارے پاس موجود ہے کیونکہ نوجوانوں کی باگ تمہارے
120
ہاتھ میں دی گئی ہے۔تم نوجوانوں میں قومی دیانت بھی پیدا کرو تم نوجوانوں میں تجارتی دیانت بھی پیدا کرو اور تم
نوجوانوں میں اخلاقی دیانت بھی پیدا کرو۔تجارتی دیانت کے معنے صرف تجارت اور لین دین کے معاملات میں ہی دیانت
تجارتی دیانت کا مفہوم دارانہ رویہ اختیار کرنے کے لئے نہیں بلکہ نوکری بھی اس میں شامل ہے کیونکہ
نوکر اپنا وقت دوسرے کو دیتا ہے۔پس جس طرح ہر تاجر کا فرض ہے کہ وہ تجارت میں دیانتداری سے کام لے
اسی طرح ہر ملازم کا بھی فرض ہے کہ وہ دیانتداری کے ساتھ کام کرے۔دیا : نتدار نوکر کی ہر کوئی
قدر کرتا اور اسے بلا بلا کر رکھتا ہے۔لیکن اگر کسی کے متعلق ثابت ہو جائے کہ وہ دیانتداری کے ساتھ کام نہیں
کر تا تو اس کی قدر دلوں سے اٹھ جاتی ہے۔پس قومی دیانت، تجارتی دیانت اور اخلاقی دیانت اپنے اندر پیدا کرو۔اخلاقی دیانت کے معنے یہ ہیں کہ باوجود اس کے کہ اپنے قول کی بیچ کرنے پر تم
اخلاقی دیانت کا مفہوم کو نقصان پہنچتا ہو اپنے قوم کی بچ کرتے ہوئے نقصان اٹھا کر بھی اپنے قول کو پورا کرو
اور اسے ضائع نہ ہونے دو۔ایک قصہ مشہور ہے جو گو ہماری ہی قوم کا ہے مگر افسوس ہے کہ ہماری روایتیں بھی
ہمارے ذریعہ محفوظ نہیں بلکہ انگریزوں کے ذریعہ محفوظ ہیں۔جب ہم مدرسہ میں پڑھا کرتے تھے ، اس وقت
ریڈیو میں ایک یوسف ہسپانوی کا قصہ آتا تھا جو اخلاقی دیانت کی بہترین مثال ہے۔یوسف سپین کا ایک مشہور تاجر
اور رئیس تھا۔ایک دفعہ کسی شخص نے اس کے اکلوتے لڑکے کو قتل کر دیا۔یوسف کو اس کا علم نہیں تھا کہ اس کا
لڑکا مارا گیا ہے۔پولیس اس قاتل کے پیچھے بھاگی اور وہ قاتل آگے آگے بھاگا۔دوڑتے دوڑتے وہ شخص اسی مکان
کے اندر آ گیا جہاں یوسف رہتا تھا اور اس سے کہنے لگا کہ مجھے پناہ دو۔پولیس میرے تعاقب میں آرہی ہے۔اسے
معلوم نہ تھا کہ میں نے اسی شخص کے بیٹے کو قتل کیا ہے اور یوسف کو بھی معلوم نہ تھا کہ یہ میرے بیٹے کا قاتل ہے۔عربوں کا یہ ایک خاص قومی کیریکٹر ہے کہ جب ان کے گھر میں کوئی شخص آکر ان سے پناہ کا طلب گار ہو تو وہ انکار
نہیں کر سکتے اور اسے ضرور پناہ دے دیتے ہیں۔یوسف نے بھی کہا کہ بہت اچھا تم میری پناہ میں ہو۔تھوڑی دیر
کے بعد پولیس والے آئے اور انہوں نے پوچھا کہ یہاں کوئی شخص دوڑتے دوڑتے آیا ہے وہ ایک شخص کا قاتل
ہے اور ہم اسے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔یوسف نے کہا یہاں تو کوئی نہیں۔دراصل یوسف نے اسے ادھر ادھر گھر
میں کہیں کھسکا دیا تھا۔اس طرح اپنی بات بھی کچی کرلی اور واقعہ بھی ظاہر نہ ہونے دیا چنانچہ پولیس واپس چلی گئی۔تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ نوکر اس کے لڑکے کی لاش اٹھا کر پہنچ گئے اور انہوں نے کہا کہ اسے ابھی کسی شخص
نے قتل کر دیا ہے۔وہ اپنے لڑکے کی لاش دیکھتے ہی ساری حقیقت سمجھ گیا اور بھانپ گیا کہ جس شخص کو میں نے پناہ
دی ہے وہی، میرے لڑکے کا قاتل ہے مگر اس کے اندر کوئی لغزش پیدا نہ ہوئی اور اس نے پھر بھی پولیس کو یہ نہ بتا۔کہ جس شخص نے میرے بیٹے کو قتل کیا ہے اسے میں نے فلاں جگہ چھپارکھا ہے۔جب لوگ ادھر ادھر ہو گئے تو وہ
اس شخص کے پاس گیا اور اسے کہا کہ جس شخص کو تم نے مارا ہے وہ میرا اکلوتا بیٹا ہے مگر چونکہ میں تمہیں پناہ دینے
121
کا وعدہ کر چکا ہوں اس لئے میں تجھے کچھ نہیں کہتا بلکہ میں خود تجھے بھاگنے کا سامان دیتا ہوں۔یہ میری اونٹنی لے اور
یہ سامان اس پر لاد اور یہاں سے کسی دوسری طرف نکل جا چنانچہ وہ اونٹنی پر سوار ہوا اور بھاگ کر کسی اور علاقہ کی
طرف نکل گیا۔یہ اخلاقی دیانت ہے۔اس میں اس کا اپنا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان تھا مگر چونکہ وہ قول دے
چکا تھا اور اس میں کسی شرعی حکم کی خلاف ورزی بھی نہیں تھی اس لئے اس نے اپنا قول نہ چھوڑا اور گو دوسرے
شخص نے اس کے اکلوتے بیٹے کو مار دیا تھا مگر پھر بھی اس کی جان کو بچا دیا۔تو فردی دیانت بھی نہایت اہم ہوتی اور
دلوں کو ہلا دیتی ہے۔اسی طرح ابتدائے اسلام کا واقعہ ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک شخص
قتل کے جرم میں پکڑا گیا۔اس نے کہا کہ مجھے کچھ مہلت دیجئے کیونکہ میرے پاس بعض یتامی کی امانتیں ہیں اور میں
چاہتا ہوں کہ گھر جا کر وہ امانتیں انہیں واپس کر دوں۔وہ ایک بدوی تھا اور بدویوں کا پکڑنا نہایت مشکل ہو تا ہے
کیونکہ سینکڑوں میل کا صحرا ہو تا ہے جس میں وہ رہتے ہیں اور آج اگر یہاں ہوتے ہیں تو کل وہاں۔کوئی ایک
مقام ان کا ہو تا نہیں کہ وہاں انہیں تلاش کیا جاسکے اور اگر ہاتھ سے نکل جائیں تو پھر ان کا ڈھونڈنا بہت مشکل ہو تا
ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم کوئی ضمانت دو تو ہم تمہیں چھوڑ دیتے ہیں۔بغیر ضمانت کے ہم تمہیں
چھوڑ نہیں سکتے۔اس نے ادھر ادھر نظر دوڑائی تو ایک صحابی کی طرف جو ابو ذر یا ابوالدردا تھے مجھے اس وقت صحیح
نام یاد نہیں اشارہ کر کے کہا یہ میرے ضامن ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا کہ کیا ضمانت دیتے
ہیں ؟ انہوں نے کہا ہاں میں اس کی ضمانت دیتا ہوں۔اب ایک قاتل کی ضمانت دینے کے معنے یہ تھے کہ اگر وہ
مقررہ وقت پر نہ پہنچے تو مجھے مار ڈالنا۔ان کی ضمانت پر حضرت عمر رضی اللہ نے اسے چھوڑ دیا اور وہ چلا گیا۔جب وہ
دن آیا جو اس کی سزا کے لئے مقرر تھا تو لوگ اس بدوی کا انتظار کرنے لگے کہ کب آتا ہے مگر وقت گذرتا جائے
اور اس کی آمد کا کوئی پتہ نہ لگے۔آخر اس صحابی کے دوستوں کے دلوں میں تشویش پیدا ہوئی اور انہوں نے اس
سے پوچھا کہ آپ جانتے بھی ہیں وہ ہے کون؟ انہوں نے کہا مجھے تو معلوم نہیں وہ کون تھا؟ وہ کہنے لگے تو پھر آپ
نے ضمانت کیوں دی ؟ انہوں نے کہا اس نے مجھ پر اعتبار کیا تھا تو میں کیوں اعتبار نہ کرتا۔خیران کے دوستوں کے
دلوں میں بے چینی پیدا ہو گئی کہ نہ معلوم اب کیا ہو گا۔مگر جب عین وہ وقت پہنچا جو اس کی سزا کے لئے مقرر تھا تو
لوگوں نے دیکھا کہ دور سے ایک غبار اڑتا چلا آ رہا ہے۔سب لوگوں کی آنکھیں اس طرف لگ گئیں۔ابھی
تھوڑی ہی دیر گزری کہ انہوں نے دیکھا ایک سوار نہایت تیزی سے گھوڑا دوڑا تا چلا آ رہا ہے یہاں تک کہ
گھوڑے کا پیٹ زمین سے لگ رہا ہے۔جب وہ قریب پہنچا تو ادھر وہ گھوڑے سے اترا اور ادھر اس گھوڑے نے
دم دے دیا اور مرگیا۔یہ سوار وہی شخص تھا جس کی اس صحابی نے ضمانت دی تھی۔وہ کہنے لگا میرے پاس امانتیں
کچھ زیادہ تھیں ان کو واپس کرنے میں مجھے دیر ہو گئی اور میں اپنے گھوڑے کو مار تا ہوا اسے نہایت تیزی سے
دوڑا تا ہوا یہاں پہنچا تاکہ میرے ضامن کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔تو دیانت ایسی چیز ہے کہ باوجود اس کے ان واقعات
پر سینکڑوں سال گزر گئے آج بھی ہم ان واقعات کو پڑھتے ہیں تو یوں محسوس ہو تا ہے کہ ہم اس گناہ سے بھری ہوئی
122
دنیا میں نہیں بلکہ ایک ایسی جنت میں ہیں جو خوبیاں ہی خوبیاں اپنے اندر رکھتی ہے حالانکہ یہ انفرادی واقعات
ہیں۔کروڑوں اور اربوں میں سے کسی ایک انسان کا واقعہ ہے مگر یہ ایک واقعہ بھی انسانیت کو اتنا خوبصورت
کر کے دکھا دیتا ہے کہ دنیا کے سارے گناہ نگاہوں سے پوشیدہ ہو جاتے ہیں۔اسی طرح تجارتی دیانت کی بھی
ہمارے اباء میں مثالیں پائی جاتی ہیں۔چنانچہ تاریخوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ ایک شخص گھوڑے کو فروخت
کرنے کے لئے بازار میں لایا اور اس نے کہا کہ اس کی پانچ سو درہم قیمت ہے۔ایک صحابی نے اس کو دیکھا اور پسند
کیا اور کہا کہ میں یہ گھوڑا لیتا ہوں مگر اس کی قیمت میں پانچ سو درہم نہیں بلکہ دو ہزار درہم دوں گا کیونکہ یہ گھوڑا
نہایت اعلیٰ قسم کا ہے اور اس کی قیمت اتنی تھوڑی نہیں جتنی تم بتاتے ہو۔اس پر گھوڑا بیچنے والا اصرار کرنے لگا کہ
میں پانچ سو درہم لوں گا اور گھوڑا خریدنے والا اصرار کرنے لگا کہ میں دو ہزار درہم دوں گا۔ایک کہتا کہ اے
شخص تجھے گھوڑے کی پہچان نہیں یہ گھوڑا زیادہ قیمت کا ہے اور دوسرا کہتا کہ میں صدقہ لینا نہیں چاہتا، میں اپنے
گھوڑے کو جانتا ہوں اس کی قیمت پانچ سو درہم ہی ہے۔اس کے کتنا الٹ نظارہ آج دنیا میں نظر آتا ہے۔وہاں تو
یہ تھا کہ چیز خرید نے والا قیمت بڑھاتا تھا اور بیچنے والا قیمت گرا تا تھا اور یہاں یہ حال ہے کہ دو دو آنے کی چیز بعض
دفعہ دس دس روپے میں فروخت کی جاتی ہے۔بمبئی میں میں نے ان دو سفروں میں جو حال ہی میں میں نے کئے ہیں
نہیں دیکھا لیکن آج سے پندرہ میں سال پہلے میں نے جو سفر کئے تھے ان میں دو دفعہ خود میرے ساتھ ایسا واقعہ ہوا۔بمبئی میں چونکہ عام طور پر نووار دلوگ آتے رہتے ہیں اور وہ قلموں کی شناخت کا مادہ اپنے اندر نہیں رکھتے اس
لئے بعض لوگوں نے وہاں یہ طریق اختیار کیا ہوا ہے کہ جب کسی اجنبی شخص کو دیکھیں گے اسے آملیں گے اور
کہیں گے کہ میں مسافر ہوں مگر کرایہ کم ہو گیا ہے فلاں جگہ جانا چاہتا ہوں۔میرے پاس یہ قلم ہے اس کی پندرہ
روپے قیمت ہے مگر آپ دس روپے ہی دے دیں تو میرا کرایہ بن جائے گا۔اب وہ قلم چھ سات پیسے کا ہو تا ہے مگر
بعض دفعہ کوئی ایسا اناڑی بھی انہیں مل جاتا ہے جو اس ملمع کو دیکھ کر جو ٹین کے خول پر چڑھا ہوا ہوتا ہے سمجھتا ہے
کہ یہ سودا بڑا ستا ہے اور وہ دس روپے پر اس سے قلم لے لیتا ہے حالانکہ وہ پانچ سات پیسے کا قلم ہو تا ہے۔پھر
بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو جھگڑا شروع کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ قیمت زیادہ ہے ذرا کم کرو۔اس طرح وہ
دس روپے سے نو روپے پر آتا ہے۔پھر آٹھ اور سات پر سات سے چھ پر چھ سے پانچ پر پانچ سے چار پر حتی کہ
بعض دفعہ وہی قلم جس کی قیمت وہ پہلے پندرہ روپے بتلاتے ہیں چھ سات آنے پر دیتے ہیں اور لینے والا سمجھتا ہے کہ
میں نے خوب لوٹا۔حالانکہ پھر بھی وہی شخص انہیں لوٹ کر لے گیا ہوتا ہے کیونکہ وہ قلم چند پیسوں کا ہوتا ہے اور
وہ کئی آنے بٹو ر لیتا ہے۔خود میرے ساتھ بھی ایک دفعہ ایسا ہی ہوا مگر مجھے چونکہ بعض دوستوں نے یہ بات بتادی
تھی اس لئے میں نے فورا کہہ دیا کہ مجھے ضرورت نہیں۔مگر وہ کہنے لگا دس نہ سہی نوہی دے دیں۔نو نہ سہی آٹھ
ہی دے دیں۔آٹھ نہ سہی سات ہی دے دیں۔سات نہ کسی چھ ہی دے دیں۔اچھا! پانچ روپے ہی دے دیں۔جب میں نے کہا میں کہہ چکا ہوں کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں تو کہنے لگا اچھا چار ہی دے دیجئے ، تین ہی دید یجئے دو