خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۷۔فروری ۱۹۳۹ء
مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2
123
ہی دید بیجئے ، چلئے ایک روپیہ ہی دے دیں۔پھر وہ اس سے بھی نیچے اترا کہنے لگا آٹھ آنے ہی دے دیں۔سات
آنے ہی دے دیں۔چلو چھ آنے ہی دے دیں۔مگر میں نے کہا جب میں نے کہہ دیا ہے کہ میں نے نہیں لینا تو میں چھ
آنے بھی کیوں دوں۔اسی طرح کشمیر میں میں نے دیکھا ہے۔وہاں لوگ مشک کا نافہ لاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس
کے اندر ایک تولہ مشک ہے اور اس کی اصلی قیمت بتیس روپے ہے مگر چونکہ ہمیں روپے کی سخت ضرورت ہے
اس لئے ہم آپ کو چومیں پچیس روپے میں نافہ دے سکتے ہیں۔پھر وہی نافہ جس کی قیمت وہ پچیس روپے بتاتے
ہیں بعض دفعہ آٹھ آنہ میں بھی دے دیتے ہیں اور جب تم آٹھ آنہ میں مشک کا نافہ لے کر یہ سمجھتے ہو کہ دنیا کے
سب سے بڑے ماہر تاجر تم ہو کیونکہ تم نے ایک شخص سے مشک کا نافہ آٹھ آنے میں لے لیا تو اس وقت بھی تم
دھو کا خوردہ ہوتے ہو کیونکہ جب اسے کھول کر دیکھا جاتا ہے تو اس میں سے کبوتر کے جمے ہوئے خون کے سوا اور
کچھ نہیں نکلتا اور تمہیں معلوم ہو جاتا ہے کہ بڑے ماہر تم نہیں بلکہ بڑا ٹھگ وہی تھا جو تمہیں لوٹ کر لے گیا۔وہ
نافہ کے باہر تھوڑی سی مٹک مل دیتے ہیں اور اند ر کبوتر کا خون بھر دیتے ہیں۔کبوتر کے خون کی بعض دوائیوں سے
بالکل مشک کی سی شکل ہو جاتی ہے اور ناواقف آدمی سمجھتا ہے کہ آج میں نے بڑا ستا سودا کیا۔میں نے آٹھ آنہ
میں مشک کا نافہ خرید لیا حالانکہ اس میں صرف کبوتر کا خون ہوتا ہے اور کبوتر کے خون کی قیمت تو ایک پیسہ بھی نہیں
ہوتی۔پھر قومی دیانت کو لے لو۔یا تو یہ حال ہے کہ کم سے کم آٹھ کروڑ مسلمان
قومی دیانت کا مطلب اور مفہوم ہندوستان میں موجود ہیں اور چند سو انگریز اس ملک پر قبضہ کر لیتے ہیں
اور یا یہ حال نظر آتا ہے کہ بدر کے میدان میں عرب کا ایک ہزار نہایت تجربہ کار سپاہی مکہ کی طرف سے لڑنے آتا
ہے۔ان کے مقابلے میں صرف تین سو تیرہ آدمی ہیں۔ان میں سے کئی ایسے ہیں جنہوں نے کبھی تلوار چلائی ہی
نہیں اور دو تو ان میں پندرہ پندرہ سال کے لڑکے ہیں اور سپاہی کہلانے کے مستحق صرف دو سو کے قریب آدمی ہیں
اور یہ بھی کوئی بڑے پائے کے سپاہی نہ تھے۔سوائے چند کے مثلاً حضرت حمزہ ، حضرت علی حضرت ابو بکر حضرت
عمر حضرت طلحہ اور حضرت زبیر۔یہ ایسے خاندانوں میں سے تھے جن میں بچپن سے ہی فنون جنگ سکھائے جاتے
تھے اور یہی چند آدمی تھے جو خاص طور پر ماہر فن سمجھے جاتے تھے۔باقی سب معمولی سپاہی تھے۔مگر مکہ کی طرف سے
آنے والے لشکر میں ایک ایک آدمی ایسا تھا جو ہزار ہزار پر بھاری سمجھا جاتا تھا اور وہ تمام کے تمام فنون جنگ میں
نهایت ماہر تھے۔جب مسلمانوں اور کفار کا لشکر آمنے سامنے ہوا تو اس وقت کسی نے سوال پیدا کر دیا کہ اس لڑائی کا
فائدہ کیا ہے۔وہ تھوڑے سے آدمی ہیں اور ہیں بھی قریباً سب مکہ کے۔انصاری اس جنگ میں بہت ہی کم ہیں۔پس یہ سب ہمارے بھائی بند ہیں اگر ہم مارے گئے تب بھی اور اگر یہ مارے گئے تب بھی دونوں صورتوں میں مکہ
میں ماتم ہو جائے گا۔اس کی بات کو تو لوگوں نے نہ سنا۔مگر انہوں نے اپنے میں سے ایک شخص کو پتہ لگانے کے لئے
بھیجا کہ مسلمان کتنے ہیں اور ان کے ساز و سامان کا کیا حال ہے۔معلوم ہوتا ہے وہ آدمی نہایت ہی ہوشیار تھا۔جب
124
وہ آیا تو اس نے پہلے تو وہ جگہ دیکھی جہاں مسلمانوں کا کھانا تیار ہو رہا تھا۔پھر اس نے سواریوں کا اندازہ لگایا اور
واپس جاکر کہا کہ میرا اندازہ یہ ہے کہ مسلمان تین سو سوا تین سو کے قریب ہیں۔یہ کیسا صحیح اندازہ تھا جو اس نے
لگایا مسلمان واقعہ میں تین سو تیرہ ہی تھے۔مگر اس نے کہا اے میرے بھائیو! میرا مشورہ یہ ہے کہ تم لڑائی کا خیال
چھوڑ دو۔ابو جہل یہ سن کر جوش میں آگیا اور اس نے کہا کیوں ڈر گئے ؟ وہ کہنے لگا میں ڈر گیا ہوں یا نہیں اس کا پتہ تو
میدان جنگ میں لگ جائے گا مگر میں یہ مشورہ تمہیں دے اس لئے رہا ہوں کہ میں نے اونٹوں اور گھوڑوں پر
آدمیوں کو چڑھے ہوئے نہیں دیکھا بلکہ موتیں دیکھی ہیں جو ان اونٹوں اور گھوڑوں پر سوار تھیں۔ان میں سے ہر
شخص اس نیت اور اس ارادے کے ساتھ آیا ہوا ہے کہ میں مٹ جاؤں گا مگر ناکام و نامراد واپس نہیں جاؤں گا۔ان میں سے ہر شخص کا چہرہ بتا رہا ہے کہ وہ سب کے سب یا تو خود فنا ہو جائیں گے یا تم کو فنا کر دیں گے۔پس یہ مت
خیال کرو کہ یہ لڑائی ویسی ہی ہوگی جیسے عام لڑائیاں ہوتی ہیں بلکہ یہ ایک نہایت ہی اہم اور فیصلہ کن جنگ ہو گی اور
یا تو وہ تمہیں فنا کر دیں گے اور اگر وہ تمہیں فنا نہ کر سکے تو وہ خود سب کے سب ڈھیر ہو جائیں گے مگر میدان جنگ
سے اپنا قدم پیچھے نہیں ہٹا ئیں گے۔اور ایسی قوم کو دبانا ہی مشکل ہوتا ہے جس کا ہر فرد مرنے کے لئے تیار ہو۔یہ
کیسا شاندار فقرہ ہے جو اس کی زبان سے نکلا کہ مسلمانوں میں سے ہر شخص اپنے گھر سے اسی نیت اور اسی اراده
کے ساتھ نکلا ہے کہ میں فتح یا موت میں سے ایک چیز کو حاصل کئے بغیر واپس نہیں لوٹوں گا۔کیا مختصر سے فقرہ میں
اس نے ان تمام قلبی جذبات کا اظہار کر دیا ہے جو مسلمانوں کے قلوب میں موجزن ہو رہے تھے۔یہ فقرہ ان
تاریخی فقرات میں سے ہے جو ہمیشہ یاد رکھے جانے کے قابل ہیں کہ اے بھائیو! میں نے آدمی
نہیں دیکھے بلکہ موتیں دیکھی ہیں جو اونٹوں اور گھوڑوں پر سوار تھیں۔پھر دیکھ لو وہی ہوا جو اس نے کہا
تھا۔وہ واقعہ میں موتیں بن کر ظاہر ہوئے یا تو وہ مرگئے یا انہوں نے کفار کو مار دیا۔جن کے لئے موت مقدر تھی وہ
تو مر گئے اور جن کے لئے موت مقدر نہیں تھی انہوں نے مکہ والوں کا ایسا تہس نہس کیا کہ مکہ کے ہر گلی کوچہ میں
ماتم بپا ہو گیا۔ہزار آدمی کا ایک ایسے شہر سے نکل کر لڑائی کیلئے تیار ہو جانا جس میں دس پندرہ ہزار آدمی رہتے ہوں
معمولی بات نہیں۔ہر بارہ آدمی کے پیچھے ایک آدمی کا مارا جانا یا زخمی ہونا کوئی کم صدمے والی بات نہیں ہوتی۔لیکن جب ہم دیکھتے ہیں کہ جو آدمی مارے گئے وہ چوٹی کے آدمی تھے تو ہم اور بھی زیادہ آسانی کے ساتھ اس بات کا
اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مکہ والوں کی کیا حالت ہوئی ہو گی۔ان مارے جانے والے لیڈروں میں سے ایک ایک آدمی
ایسا تھا جس پر ہزاروں کا گزارہ تھا۔ابو جمل عتبہ اور شیبہ یہ سب مکہ کے لیڈر تھے۔بیسیوں ان کے نوکر تھے۔بیسیوں ان کے غلام تھے۔بیسیوں ان کی تجارت پر کام کرتے تھے اور بیسیوں کی حفاظت کے یہ ذمہ وار تھے۔پس
ان میں سے ایک ایک آدمی تھائی یا چوتھائی شہر کا زمہ وار تھا اور اس ایک آدمی کا مرنا صرف اس کے رشتہ داروں
کے لئے ہی نہیں بلکہ ہزاروں اور لوگوں کے لئے بھی ماتم کا موجب تھا۔اس جنگ میں شکست کھانے کے بعد مکہ
والوں کی ایسی دردناک کیفیت ہو گئی کہ انہوں نے سمجھا اگر آج ماتم کیا گیا تو مکہ کی تمام عزت خاک میں مل جائے
125
گی۔پس عرب کے ان لیڈروں نے جو زندہ تھے آپس میں مشورہ کر کے فیصلہ کر دیا کہ کوئی شخص بد ر کے مقتولین کا
ماتم نہ کرے اور اگر کوئی شخص ماتم کرے تو اسے قوم سے نکال دیا جائے۔اس کا بائیکاٹ کیا جائے اور اس پر جرمانہ
کیا جائے۔عرب ایک قبائلی قوم ہے اور جو قبائلی قومیں ہیں ان میں قومی روح انتہا درجہ کی شدید ہوتی ہے۔پس
اس حکم کی خلاف ورزی ان کے لئے ناممکن تھی۔مائیں اپنے کلیجوں پر سل رکھ کر باپ اپنے دلوں کو مسوس کر
اور بچے اپنی زبانوں کو دانتوں تلے دبا کر بیٹھ کر گئے اور ان کے لبوں سے آہ بھی نہیں نکلتی تھی کیونکہ ان کی قوم کا یہ
فیصلہ تھا کہ آج رونا نہیں تا محمد ملی و لی لی ہے اور اس کے ساتھی خوش نہ ہوں اور وہ یہ نہ کہیں کہ دیکھا ہم نے مکہ والوں
کی کیسی شکست دی۔مگر دل تو جل رہے تھے ، سینوں میں سے تو شعلے نکل رہے تھے ، جگر تو ٹکڑے ٹکڑے ہو رہے
تھے۔وہ دروازے بند کر کے تاریک گوشوں میں بیٹھتے اور دبی ہوئی آواز کے ساتھ روتے تاکسی کو یہ پتہ نہ لگے کہ
وہ رو رہا ہے مگر یہ رونا ان کی تسلی کا موجب نہیں تھا۔کیونکہ انسان غم کے وقت دوسرے سے تسلی چاہتا ہے۔بیوی
چاہتی ہے کہ خاوند مجھ سے دکھ درد کرے اور خاوند چاہتا ہے کہ بیوی مجھ سے دکھ درد کرے۔باپ چاہتا ہے کہ بیٹا
میرے غم میں حصہ لے اور بیٹا چاہتا ہے کہ باپ میرے غم میں حصہ لے۔اسی طرح ہمسایہ چاہتا ہے کہ ہمسایہ
والے میرا غم بنائیں اور اگر کوئی ایسا ماتم ہو جائے جس کا اثر سینکڑوں اور ہزاروں لوگوں پر ہو تو اس وقت سب
لوگ چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی کر دیں اور اس طرح اپنے دکھ درد کو کم کریں۔پس تنہائی کے
گوشوں میں بیٹھ کر رونا ان کی تسلی کا موجب نہیں تھا۔مہینہ گزر گیا اور برابر یہ حکم نافذ رہا۔اس عرصہ میں وہ آگ
جو انہوں نے اپنے سینہ میں دبا ر کھی تھی سلگتی رہی۔آخر مہینہ کے بعد ایک دن ایک مسافر وہاں سے گذرا۔اس
کی ایک اونٹنی تھی جو راہ میں ہی مرگئی۔وہ اونٹنی کے غم میں چیچنیں مار کر رو تا جارہا تھا اور کہتا جا رہا تھا۔ہائے میری
اونٹنی مرگئی۔ہائے میری اونٹنی مرگئی۔تب مکہ کا ایک بوڑھا شخص جو اپنے مکان کے دروازے بند کر کے اندر
بیٹھا ہوا تھا اس نے اپنے مکان کے دروازے کھول دیئے اور بازار میں آکر زور زور سے اس نے پیٹنا اور یہ کہنا
شروع کر دیا کہ اس شخص کو اپنی اونٹنی پر تو رونے کی اجازت ہے مگر میرے تین جوان بیٹے مارے گئے اور مجھے
رونے کی اجازت نہیں دی جاتی۔یہ ایک نعرہ تھا جو اس نے لگایا جس نے مکہ میں ایک شعلہ کا کام دیا۔اس کے بعد
نہ کسی کو قانون کا خیال رہا نہ قوم اور برادری سے اخراج کی دھمکی کا خیال رہا۔معاملہ کے گھروں کے تمام
دروازے کھل گئے اور چوکوں اور بازاروں میں عورتیں اور بچے پیٹنے لگ گئے۔یہ وہ موتیں تھیں جو تین سو تیرہ
جان باز صحابہ کی شکلوں میں ظاہر ہو ئیں۔جب ایک ملک الموت ساری دنیا کی جان نکال لیتا تھا تو اگر انسان بھی ملک
الموت کا نمائندہ بن جائے اور کہے کہ میں مرجاؤں گا مگر اپنے کام سے نہیں ہٹوں گا تو اسے کون مار سکتا ہے اسلام
ظلم کی اجازت نہیں دیتا۔اسلام قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا۔مگر اسلام اس معاملہ میں کوئی
استثناء نہیں کرتا کہ اگر کوئی مسلمان ڈر کر یا غداری سے کام لے کر میدان جنگ سے بھاگ آئے تو سوائے جہنم کے
اس کا کوئی ٹھکانا نہیں۔وہ لا الہ الا اللہ پڑھنے والا ہو گا۔وہ محمد رسول اللہ کہنے والا ہو گا۔وہ نمازیں
126
پڑھنے والا ہو گا۔وہ زکوۃ دینے والا ہو گا۔وہ سارے ہی احکام اسلام کی پابندی کرنے والا ہو گا مگر خدا اسے فرمائے
گا کہ تمہارا ٹھکانا دوزخ کے سوا اور کہیں نہیں کیونکہ تم قومی غداری کے مجرم ہو۔تو قومی غداری ایک نہایت ہی
خطرناک جرم ہے۔صحابہ کو ہی دیکھ لو۔انہوں نے قومی دیانت کا کیسا شاندار نمونہ دکھایا۔ایسا اعلی
نمونہ کہ شدید ترین دشمن بھی ان کی اس خوبی کا اعتراف کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ دنیا پر غالب آئے اور یہی
وہ چیز ہے جسے ہم اپنے اندر پیدا کر کے دنیا پر غلبہ حاصل کر سکتے ہیں۔یقین یا درکھو جو قوم مرنے مارنے پر تلی ہوئی ہو
اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔اگر اس پر کوئی حملہ بھی کرے تو مٹتی نہیں بلکہ ابھرتی ہے اور گرتی نہیں بلکہ ترقی
کرتی ہے۔تو تمہارا ایک کام یہ ہے کہ تم نوجوانوں میں قومی دیانت پیدا کرو۔اسی طرح ان میں
تجارتی دیانت پیدا کر دیا زیادہ وسیع لفظ اگر استعمال کیا جائے تو اس کے لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ تم معاملاتی
دیانت پیدا کرو اور اخلاقی دیانت کے پیدا کرنے سے بھی غافل نہ رہو۔اگر تم بار بار نوجوانوں کو یہ سبق دو۔اگر تم
دیکھتے رہو کہ تم میں سے کسی میں دیانت کا فقدان تو نہیں ہو رہا اور اگر تم اپنے دوستوں اپنے ہمسایوں ، اپنے رشتہ
داروں ، اپنے اہل محلہ اور اہل شہر میں یہ روح پیدا کرنے کی کوشش کرو تو یقیناً تم ایک ایسا کام کرتے ہو جو
احمدیت کو زندگی بخشنے والا ہے۔باقی رہا سچ۔سوچ بھی ایک ایسی چیز ہے کہ جس کے بغیر دنیا میں امن قائم
نہیں ہو سکتا۔سارے فساد اور لڑائی جھگڑے محض جھوٹ سے پیدا ہوتے ہیں۔لوگوں کو اگر ایک دوسرے پر
اعتبار نہیں آتا یا تعلقات میں کشیدگی ہوتی ہے تو محض اس لئے کہ وہ بچ نہیں بولتے۔مگر جس کی سچائی پر لوگوں کو
یقین ہو اس کے متعلق وہ ایسی باتیں بھی ماننے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں جن باتوں کو وہ کسی دوسری صورت میں
تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ ایک شخص رسول کریم میں اللہ
کے پاس
آیا۔وہ معلوم ہو تا ہے کوئی موٹی عقل کا آدمی تھا جس نے اسلام پر غور کیا مگر اسلام کی صداقت اس پر کسی طرح
منکشف نہ ہوئی۔مگر پھر اس کے دل میں شبہ بھی پیدا ہو جاتا ہے کہ اگر اسلام سچا ہی ہوا تو میں خدا تعالیٰ کو کیا جواب
دوں گا۔رسول کریم میں چونکہ صدوق مشہور تھے اور ہر شخص اس بات کو تسلیم کرتا تھا کہ آپ کبھی جھوٹ
نہیں بولتے اس لئے اس نے فیصلہ کیا کہ اس امر کا بھی آپ سے ہی فیصلہ کرائے اور اسی شخص سے جو مدعی ہے
دریافت کرے کہ کیا وہ اپنے دعوی میں سچا ہے یا نہیں۔کیا یہ عجیب بات نہیں کہ جو شخص مدعی ہے اسی سے وہ
پوچھنے آتا ہے کہ کیا آپ واقعہ میں مدعی ہیں یا یونسی کہہ رہے ہیں۔وہ چونکہ رسول کریم ملی تیم کی رسالت کا
قائل نہیں تھا اس لئے اس نے آتے ہی کہا کہ اے محمد ! م ل ل ل ا ل ہی میں تجھ سے ایک سوال کرتا ہوں تو خدا کی قسم کھا
کر مجھے اس کا جواب دے۔رسول کریم میں اللہ نے فرمایا بہت اچھا جو بات تم دریافت کرنا چاہتے ہو دریافت کرو۔اس نے کہا تو آپ خدا کی قسم کھا کر بتائیں کہ کیا آپ نے جو دعوی کیا ہے یہ خدا کے حکم کے مطابق کیا ہے اور کیا
واقعہ میں خدا نے آپ کو رسول بنایا ہے ؟ رسول کریم میں ان کی ہیلی نے فرمایا میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے خدا
نے ہی رسول بنا کر بھیجا ہے۔اس نے کہا اگر یہ بات ہے تو ہاتھ لائیے میں ابھی آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہوں۔اب
127
مدعی رہی ہے۔اسی کے سچ اور جھوٹ پر بحث ہے مگر چونکہ دنیوی زندگی میں وہ آپ کی سچائی کا قائل تھا اس لئے
اُس نے اپنی آخرت بھی آپ کے سپرد کر دی اور فیصلہ کر لیا کہ جب دنیوی معاملات میں جھوٹ نہیں بولتا تو یہ ممکن
ہی نہیں کہ دینی معاملات میں جھوٹ بولے۔تو سچائی ایک ایسی چیز ہے کہ وہ انسان کے رعب کو قائم کر دیتی ہے۔تم
اگر سچ بولنے کی ہمیشہ تلقین کرتے رہو تو تمہارا ایک ایک فرد ہزاروں کے برابر سمجھا جائے گا۔لوگ تبلیغ کرتے اور
بعض دفعہ شکایت کرتے ہیں کہ اس تبلیغ کا اثر نہیں ہو تا لیکن اگر سچائی کامل طور پر ہماری جماعت میں پھیل جائے
اور لوگ بھی یہ محسوس کرنے لگ جائیں کہ اس جماعت کا کوئی فرد جھوٹ نہیں بولتا تو چاہے آج کے لوگ نہ مانیں
مگر ان کی اولاد میں اس بات پر مجبور ہوں گی کہ احمدیت کی صداقت کو تسلیم کریں کیونکہ جب ان کی اولادیں سنیں
گی کہ فلاں شخص تھا تو بڑا سچا مگر ہمیشہ جھوٹ کی طرف لوگوں
کو بلاتا رہا تو وہ حیران ہوں گی اور یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور
ہوں گی کہ جنہوں نے ان لوگوں کو غلط عقائد میں مبتلا سمجھا انہوں نے غلطی کی۔خدام الاحمدیہ نوجوانوں میں سچ بولنے کی عادت ڈالے اور ہر خادم سے سچ بولنے کا
تو نوجوانوں کو نیچ بولنے کی عادت ڈالو اور خدام الاحمدیہ کے ہر ممبر سے یہ اقرار لو کہ وہ سچ بولے گا۔عہد لے اگر وہ کسی وقت سچ نہ بولے تو تم خود اسے سزا دو۔میں نے بار ہا جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ طوعی
نظام ہے اور طوعی نظام والے کو سزا دینے کا بھی اختیار ہوتا ہے۔پس اگر تم سزا دو تو تمہیں کوئی قانون اس سے
نہیں روکتا۔قانون تمہیں اس بات سے روکتا ہے کہ تم جبرا کسی کو سزا دو۔لیکن جو شخص آپ ایک نظام میں شامل
ہو تا اور آپ کہتا ہے کہ مجھے بے شک سزا دے لو اسے سزا دینے میں کوئی قانون روک نہیں۔بے شک بعض قسم
کی سزائیں ایسی ہیں جنہیں قانون نے روک دیا مثلا قتل ہے اگر کوئی شخص اپنی مرضی سے بھی کہے کہ مجھے قتل کر
دو تو دوسرا شخص اسے قتل نہیں کر سکتا۔یہ صرف حکومت کا ہی کام ہے کہ وہ مجرم کو قتل کی سزا دے لیکن اس سے
اتر کر جو معمولی سزائیں ہیں وہ طوعی نظام میں دی جاسکتی ہیں۔مدرس روز لڑکوں کو پیٹتے ہیں مگر کوئی قانون انہیں
اس سے نہیں روکتا اس لئے کہ طالب علم اپنی مرضی سے سکول میں جاتا اور وہ اپنی مرضی سے ایک نظام کا اپنے
آپ کو پابند بناتا ہے۔پس جب وہ اپنی خوشی اور مرضی سے ایک نظام کو قبول کرتا ہے تو اس کا فرض ہے کہ سزا کو
بھی برداشت کرے۔پس تم اپنے اندر اسی شخص کو شامل کرو جو تمہارے نظام کی پابندی کرنے
کے لئے تیار ہو اور جب کوئی شخص اس اقرار کے بعد تمہارے نظام میں شریک ہو تا ہے اور پھر کسی عہد کی
خلاف ورزی کرتا ہے تو تمہارا اختیار ہے کہ تم اس کو سزا دو۔پس اگر کوئی جھوٹ بولے تو تم خود اس کو سزا دو اور
جس طرح مرغی اپنے بچوں کی حفاظت کرتی ہے اسی طرح تم سچائی کی حفاظت کرو۔مرغی کس قدر کمزور جانور ہے
لیکن جب اس کے بچوں پر کوئی بلی یا کتا حملہ کر دے تو وہ بلی اور کتا کا بھی مقابلہ کر لیتی ہے۔پس جس طرح وہ اپنے
128
بچوں کی حفاظت کرتی ہے اسی طرح تم سچ کی حفاظت کرو اور کوشش کرو کہ تمہارا ہر ممبر سچا ہو اور سچائی میں تمہارا
نام اس قدر روشن ہو جائے کہ خدام الاحمدیہ کا نمبر ہو نا ہی اس بات کی ضمانت ہو کہ کہنے والے نے جو کچھ کہا ہے وہ
صحیح ہے اور جب بھی لوگ ایسے شخص کے منہ سے کوئی روایت سنیں وہ کہیں کہ یہ روایت غلط نہیں ہو سکتی کیونکہ
اس کا بیان کرنے والا خدام الاحمدیہ کا ممبر ہے۔جب تم اس مقام کو حاصل کر لو گے تو تمہاری تبلیغ کا اثر اتنا وسیع ہو
جائے گا کہ اس کی کوئی حد ہی نہیں اور تم ہزاروں عیوب قوم میں سے دور کرنے کے قابل ہو جاؤ گے۔پس دیانت اور سچائی کو خاص طور پر اخلاق فاضلہ میں سے چن لو اور
دیانت اور سچائی۔دو اہم ترین خلق بھی بہت سے ضروری اخلاق ہیں مگر ان دو اخلاق کو میں نے
خصوصیت کے ساتھ چنا ہے۔ان کو ہمیشہ اپنے مد نظر رکھو اور ان کے علاوہ بھی جس قدر نیک اخلاق ہیں وہ اپنے
اندر پیدا کرو۔مثلاً اعلیٰ اخلاق میں سے ایک ظلم نہ کرنا ہے مگر چونکہ خدام الاحمدیہ کے اساسی اصول میں
خدمت خلق بھی شامل ہے اس لئے میں نے علیحدہ اس کو بیان نہیں کیا کیونکہ وہ شخص جس کا فرض یہ ہو کہ وہ
دوسروں کی خدمت کرے وہ کسی پر ظلم نہیں کر سکتا۔پس میں نے اس کو اسی لئے چھوڑ دیا ہے کہ یہ بات تمہارے
نام اور تمہارے اساسی اصول کے اندر شامل ہے لیکن بہر حال اور جس قدر اچھے اخلاق ہیں وہ سب اپنے اندر
پیدا کرو۔انسان اگر تلاش کرے تو اسے بیسیوں اخلاق معلوم ہو سکتے ہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ دو
اہم اخلاق ہیں جن کا اپنے اندر پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔ایک دیانت اور دو سرا سچ۔ان کے علاوہ
ایک اور بھی اہم خلق ہے مگر اس کا ذکر انشاء اللہ پھر کروں گا۔بہر حال اخلاق فاضلہ میں سے سچ اور دیانت کو اپنے
اندر پیدا کرنے کی خاص طور پر کوشش کرو۔اگر تم ان دو اخلاق کو جماعت کے اندر پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاؤ تو
تم جماعت کی اتنی بڑی خدمت کرتے ہو کہ اس کی قیمت کوئی انسان نہیں لگا سکتا۔صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی جو
عالم الغیب ہے اور وسیع سے وسیع گہرائیوں کو ناپ سکتی ہے ، تمہاری اس خدمت کا اندازہ لگا سکتی اور تمہیں بڑے
سے بڑا بدلہ دے سکتی ہے۔"
(خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ فروری ۱۹۳۹ء مطبوعه الفضل مورخه ۱۵ مارچ ۱۹۳۹ء)