خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۴ فروری ۱۹۳۹ء

مشعل راہ (جلد اوّل)

129
مجلس خدام الاحمدیہ کے فرائض میں سے ایک اہم فرض
ہاتھ سے کام کرنے کی عادت
نکما پن۔غلامی کے اثرات کو پیدا کرتا ہے
وقار عمل کی تحریک کے دو اہم فوائد
کوئی جائز کام اور پیشہ ذلیل نہیں
سڑکوں اور گلیوں کی صفائی
ه شجر کاری کے فوائد اور اہمیت
بناؤ سنگار اور حقیقی صفائی میں فرق
خطبه جمعه فرموده ۲۴ فروری ۱۹۳۹ء)

130
خدام الاحمدیہ کے مقاصد میں سے چار
ہاتھ سے کام کرنے کی عادت اور اس کی اہمیت و افادیت کے متعلق میں اس وقت تک توجہ دلا چکا
ہوں اور آج پانچویں امر کے متعلق توجہ دلاتا ہوں اور وہ ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ہے۔یہ معاملہ بظاہر چھوٹا سا
نظر آتا ہے لیکن دراصل یہ اپنے اندر اتنے فوائد اور اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ اس کا اندازہ الفاظ میں نہیں کیا
جاسکتا۔در اصل دنیا کی اقتصادی حالت اور اخلاقی حالت اور اس کے نتیجہ میں مذہبی حالت جو ہے اس پر علاوہ دینی
مسائل کے جو چیزیں اثر انداز ہوتی ہیں ان میں سے یہ مسئلہ بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔اقتصادی اور اخلاقی حالت
کی تباہی بہت کچھ مبنی ہے ان دو باتوں پر کہ دنیا میں بعض لوگ کام کرنا چاہتے ہیں اور ان کو کام ملتا نہیں اور بعض
ایسے لوگ ہیں کہ انہیں کام کرنے کے مواقع میسر ہیں مگر وہ کام کرتے نہیں۔یہ تمام آج کل کی لڑائیاں، یہ
بالشوازم یہ فیسی ازم کی تحریکیں ، سوشلزم اور کیپٹلزم کے دنیا پر حملے۔یہ سب در حقیقت اس چھوٹے سے نقطہ
کے ارد گرد گھوم رہے ہیں۔لاکھوں کروڑوں انسان ایسے ہیں جو چاہتے ہیں کہ کام کریں مگر انہیں کام میسر نہیں آتا
اور لاکھوں کروڑوں انسان ایسے ہیں جو کام کر سکتے ہیں مگر کرتے نہیں۔جو لوگ کام کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں ملتا
نہیں اس کی بنیاد بھی در حقیقت اسی مسئلہ پر ہے کہ کچھ لوگ دنیا میں ایسے ہیں کہ جو کام کر سکتے ہیں انہیں مواقع
میسر ہیں مگر وہ کرتے نہیں۔یہ لوگ آگے پھر دو گروہوں میں تقسیم شدہ ہیں۔ایک وہ جن کے پاس اتنی دولت ہے
کہ وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ باقی دنیا کو ہماری خدمت کرنی چاہئے اور ہم گویا ایک ایسا وجود ہیں جو دنیا سے خدمت
لینے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔یہ گردہ فطرتی طور پر اس ہتھیار کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنے کی کوشش کرتا ہے
جواتے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ خدمت لینے کے قابل کر دے اور وہ دولت ہے۔جب انسان یہ سمجھے کہ اس کی
عزت اور امن و راحت کا انحصار دولت پر ہے تو وہ لازمی طور پر اپنی دولت کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔یہ ایک
طبعی چیز ہے۔ہم اس اصول کو غلط کہہ سکتے ہیں کہ دنیا میں دولت سے عزت اور راحت حاصل ہوتی ہے۔مگر یہ ہم
نہیں کہہ سکتے کہ جو شخص یہ سمجھتا ہے وہ اسے بڑھانے میں غلطی کرتا ہے۔وہ اپنے نقطہ نگاہ سے بالکل صحیح کرتا
ہے۔مومن یہ سمجھتا ہے کہ اس کی ساری عزت خداتعالی کے ساتھ تعلق میں ہے اور کیا ہم اسے روکیں گے کہ یہ
تعلق نہ بڑھا۔یا اگر وہ یہ کو شش کرے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ غیر طبعی فعل کرتا ہے۔جب اس کا یہ عقیدہ ہے کہ
تمام عزتیں اور راحتیں خدا تعالی سے تعلق کے ساتھ وابستہ ہیں تو وہ قدرتی طور پر کوشش کرے گا کہ اس تعلق کو
بڑھائے۔اسی طرح جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس کی ساری عزت اور راحت و امن دولت میں ہے تو ضرور ہے کہ
وہ دولت بڑھانے کی کوشش کرے گا اور اس کی اس کوشش پر ہم کوئی اعتراض نہیں کر سکتے کیونکہ یہ طبعی تقاضا
ہے۔ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ اس کا یہ خیال غلط ہے کہ ساری عزت اور راحت دولت سے وابستہ ہے لیکن یہ نہیں
کہہ سکتے کہ یہ عقیدہ رکھتے ہوئے دولت میں اضافہ کی کوشش کرنا غیر طبعی فعل ہے۔جس طرح ہم اس شخص کو جو
یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ عزت اور راحت تعلق باللہ میں ہے، اس سے باز نہیں رکھ سکتے کہ وہ خدا تعالی سے تعلق

131
بڑھائے۔دنیا میں ہزاروں لاکھوں انبیاء آئے ہیں جن کی زندگی کا دارومدار اور انحصار ہی تعلق باللہ پر ہوتا ہے
اور پھر ان کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کا اسی تعلیم پر یقین ہوتا ہے۔لوگوں نے کس طرح کو ششیں کیں کہ ان کو
اس راستہ سے ہٹا دیں مگر کیا انہوں نے اس کو چھوڑا؟ ان کو طرح طرح کے عذاب دیئے گئے دکھ پہنچائے گئے مگر
انہوں نے اپنا راستہ نہ چھوڑا کیونکہ ان کا یہی عقیدہ تھا کہ تمام عزت اور راحت اسی سے ہے۔اسی طرح جس
شخص کو یہ یقین ہو کہ اس کی ساری عزت و راحت دولت جمع کرنے میں ہے خواہ کتنی کوشش کی جائے وہ دولت جمع
کرنا کبھی نہیں چھوڑے گا۔دو سری طرف جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو اس میں دولت کمانے سے منع نہیں کیا گیا۔قرآن کریم
میں مومن اور خالص مومنوں کے لئے بعض احکام ہیں اور ان میں ڈھیروں ڈھیر مال کا ذکر ہے چنانچہ حکم ہے کہ اگر
کسی نے بیوی کو ڈھیروں ڈھیر مال بھی دیا ہو تب بھی یہ جائز نہیں کہ طلاق دیتے وقت اسے واپس لے اور ظاہر ہے
کہ ڈھیروں ڈھیر مال کسی کے پاس ہو گا تو دے گا۔نہیں تو کہاں سے دے گا۔کنگال آدمی ڈھیروں ڈھیر مال کہاں سے
دے سکتا ہے۔اگر دولت کمانا منع ہو تا تو ایسی مثالیں بھی قرآن کریم میں نہ ہو تیں۔پھر قرآن کریم میں زکوۃ کا حکم
ہے جو مال پر ہی دی جاتی ہے۔پھر تقسیم ورثہ کا حکم ہے۔اگر دولت کمانا جائز نہ ہو تا تو تقسیم ورثہ کا حکم ہی نہ ہوتا
اور اسی طرح صدقہ خیرات کے حکم بھی قرآن کریم میں نہ ہوتے۔اگر یہ احکام یونسی تھے تو یہ کیوں نہ بتایا کہ اگر
کسی کے گھر میں شراب کا مٹکا ہے تو اسے یوں تقسیم کیا جائے یا یہ کہ کسی مسلمان کے گھر میں سور کا گوشت ہو تو اسے
یوں تقسیم کیا جائے۔اسلام میں دولت کمانا منع نہیں۔اس دولت کے فائدہ سے لوگوں کو محروم کرنا
پس اگر دولت کمانا اسلام میں منع ہو تا تو ایسے احکام بھی نہ ہوتے۔اسلام نے دولت کمانے
ناپسندیدہ ہے۔سے منع نہیں کیا بلکہ جس چیز سے منع کیا ہے وہ یہ ہے کہ انسان اس دولت کو محفوظ کر کے
ایسے رنگ میں رکھ لیتا ہے کہ دنیا کو اس کے فائدہ سے محروم کر دیتا ہے۔روپیہ کو بنکوں میں جمع رکھا جاتا ہے یا
خزانوں میں دفن کر دیا جاتا ہے اور اس طرح خود تو اس سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے مگر وہ دولت دوسروں کے کام نہیں
آسکتی۔جس چیز سے اسلام روکتا ہے وہ یہ ہے کہ اس طرح دولت کو محفوظ نہ کرلو کہ دوسرے اس کے فائدہ سے
محروم رہ جائیں اور یہ کہ سود نہ لو کیونکہ اس سے دولت چند لوگوں کے ہاتھوں میں جمع ہو جاتی ہے اور باقی لوگ
محروم رہ جاتے ہیں۔جس دولت سے دنیا کو فائدہ پہنچے اس سے اسلام نے نہیں روکا۔جس کا فائدہ صرف مالک کو ہو
اس سے روکتا ہے۔جو لوگ سود پر روپیہ لیتے ہیں لوگ ان کو کروڑوں روپیہ دیتے ہیں کہ نفع ملے گا۔اس طرح وہ

132
روپیہ سمیٹ لیتے ہیں اور روپیہ چند ہاتھوں میں جمع ہو جاتا ہے۔پہلے تو لوگ ان کو اس لئے روپیہ دیتے ہیں کہ سود
ملے گا لیکن آخر کار ان کے دست نگر ہو جاتے ہیں اور اس طرح جو روپیہ جمع کرتے ہیں وہ کوشش کرتے ہیں کہ
روپیہ جمع کرتے چلے جائیں تا دو سروں سے غلامی کروا سکیں اور خدمت کر سکیں۔اس چیز سے قرآن کریم
نے منع کیا ہے اور فرمایا ہے کہ جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں قیامت کے دن اسے جلا کر ان کے بدن کو
داغ دیا جائے گا۔اس سونا چاندی سے مراد استعمال والا سونا چاندی نہیں جو جائز طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ
قرآن کریم میں زکوۃ کا حکم ہے اور حدیثوں میں یہ تفاصیل بیان کی گئی ہیں کہ اتنے سونے اور اتنی چاندی پر اتنی
زکوۃ دینی چاہئے۔اگر سونا چاندی پاس رکھنا ہی منع ہوتا تو اس پر زکوۃ کے کوئی معنے ہی نہ تھے۔کیا شراب پر
بھی زکوۃ ہے۔تو یہ درمیانی رستہ ہے جو اسلام نے بتایا ہے اور ایسی دولت سے منع کیا ہے جس کے فائدہ سے
وسرے لوگ محروم رہ جائیں۔جو لوگ اس طرح دولت جمع کرتے ہیں وہ آرام طلب ہو جاتے ہیں اور یہی وہ
لوگ ہیں جو ہاتھ سے کام نہیں کرتے۔ان کے مد نظر ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ ان کے پاس روپیہ ہو تو لوگوں
رو
سے کام لیں۔خود چار پائی پر بیٹھے ہیں اور دو سرے کو
نکتے بیٹھنے والے دنیا میں غلامی کے جراثیم پھیلاتے ہیں۔حکم دیتے ہیں کہ پاخانہ میں لوٹا رکھ آؤ
اور اس قدر سکتے ہو جاتے ہیں کہ پاخانہ سے واپس آتے ہوئے لوٹا ء ہیں چھوڑ آتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ او
کمبخت کہاں گیا الو ٹا اٹھالا۔ان کو کوئی کام کرنا نصیب نہیں ہوتا اور چونکہ ان کو دوسروں سے کام لینے کی عادت
ہو جاتی ہے اس لئے یہی لوگ ہیں جو دنیا میں غلامی کو قائم رکھنا چاہتے ہیں بلکہ ان کا وجو د غلامی کا منبع ہو تا ہے او ز دنیا
میں ان کے ذریعہ غلامی اس طرح پھیلتی ہے۔یہ لوگ چاہتے ہیں کہ دنیا کی حالت ایسی رہے کہ اس میں ایک طبقہ
ایسے لوگوں کا رہے جو ان کی خدمت کرتے رہیں اور وہ اس کے لئے کوشش بھی کرتے رہتے ہیں جس طرح
حکومت کو گھوڑوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لئے وہ زمینداروں کو مربعے دیتی ہے کہ گھوڑے پالیں اسی
طرح جو لوگ اس بات کے عادی ہوتے ہیں کہ ہاتھ سے کام نہ کریں یا بعض کاموں میں اپنی ہتک سمجھیں وہ لازماً
کوشش کرتے ہیں کہ دنیا کا کچھ حصہ غریب رہے اور ان کی خدمت کرتا رہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر دنیا کی
حالت اچھی ہو جائے تو وہ کام کس سے لیں گے۔یہ باریک باتیں شاید زمینداروں کی سمجھ میں نہ آسکیں۔اس لئے
میں اسے ایک موٹی مثال سے واضح کر دیتا ہوں جس سے ہر شخص اس بات کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔ایک دفعہ
مجھے اطلاع ملی کہ شکر گڑھ کی تحصیل میں بعض ادنی اقوام ہیں جن کو آریہ ہند و بنارہے ہیں اور مجھے اطلاع ملی کہ وہ
لوگ چاہتے ہیں کہ اگر مسلمان ہم کو اپنے ساتھ ملالیں تو ہم مسلمان ہو جائیں گے۔کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہندو ہو کر
بھی ہماری حالت اچھی نہ ہوگی۔کئی پیغام مجھے آئے اور میں نے ایک دو مبلغ وہاں بھیج دیئے کہ جاکر ان میں تبلیغ
کریں اور پھر ہم ان کے لئے انتظام کرنے کی کوشش کریں گے۔پہلے پہل تو مجھے رپورٹ ملتی رہی کہ وہاں بڑا اچھا

133
کام ہو رہا ہے اور امید ہے کہ سینکڑوں ہزاروں لوگ اسلام میں داخل ہو جائیں گے مگر دن بارہ روز کے بعد یہ
رپورٹیں آنی شروع ہو ئیں کہ سخت مخالفت ہو رہی ہے اور ہمارے مبلغوں کو لوگ اپنے گاؤں میں ٹھہرنے تک
نہیں دیتے۔یہ رپورٹیں سن کر مجھے بہت حیرانی ہوئی کیونکہ وہ سارا علاقہ مسلمانوں کا ہے اور مجھے امید تھی کہ
مسلمان ضرور مدد کریں گے لیکن مجھے بتایا گیا کہ اس علاقہ کے ذیلدار نے جو مسلمان ہے سب کام چھوڑ چھاڑ کر
ہماری مخالفت شروع کر رکھی ہے اور بعض نمبرداروں کو ساتھ لے کر وہ ہمارے آدمیوں کے پیچھے پیچھے پھرتا اور ہر
گاؤں میں پہنچ کر لوگوں سے کہتا ہے کہ ان کو یہاں ٹکنے نہ دو اور اس کی وجہ وہ یہ بتاتا ہے کہ اگر انہوں نے ان
لوگوں کو مسلمان بنالیا تو پھر ہمارے جو جانور مرجایا کریں گے انہیں کون اٹھا کر لے جایا کرے گا اور ان کی کھالیں کون
ا تارا کرے گا۔اگر ان لوگوں میں یہ عادت نہ ہوتی کہ ایک خاص قسم کے کام نہیں کرنے تو ان کو اس مخالفت کی
ضرورت محسوس نہ ہوتی۔تو بعض قسم کے کام کرنا امراء اپنی ہتک سمجھتے ہیں۔زمینداروں میں بھی یہ عادت ہے
کہ وہ بعض خاص قسم کے کام خود کرنا بہتک سمجھتے ہیں اور ان کو کمیوں کے کام سمجھتے ہیں۔ان کمیوں کی
اصلاح کا سوال جب بھی پیدا ہو گا، زمیندار فورا لڑائی پر آمادہ ہو جائیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس طرح
ہمارے کام رک جائیں گے۔جب قادیان میں چوہڑوں کو اسلام میں داخل کرنے کا سوال پیدا ہوا تو میری حیرانی کی کوئی حد نہ رہی کہ
بعض احمد یوں نے مجھ سے کہا کہ اگر یہ مسلمان ہو گئے تو ہمارے گھروں کی صفائی کون کرے گا۔یہ دقت ان کو صرف
اس وجہ سے نظر آئی کہ ان کو ایک خاص قسم کا کام کرنے کی بالکل عادت نہ تھی اور جسے بالکل ہی
کام کرنے کی عادت نہ ہو اسے غصہ آئے گا جب وہ یہ محسوس کرے گا کہ اب اس کی خدمت کرنے
والے نہیں رہیں گے۔اگر زمینداروں کو یہ عادت ہوتی کہ اپنے مردہ جانوروں کو خود ہی باہر پھینک دیں تو
شکر گڑھ کی تحصیل کے زمیندار ہماری مخالفت نہ کرتے۔تو میرا مطلب یہ ہے کہ ایک تو کام کرنے کی عادت پیدا کی
جائے اور دوسرے کسی کام کو ذلیل نہ سمجھا جائے۔ہاں نو کر رکھ لینا اور بات ہے اگر کسی کا کام زیادہ ہو جسے وہ خود
نہ کر سکتا ہو تو کسی کو مدد گار کے طور پر رکھ سکتا ہے۔بعض بڑے زمیندار بھی اپنے ساتھ ہالی رکھ لیتے ہیں لیکن اس
کے یہ معنے نہیں کہ وہ خود اپنے ہاتھ سے ہل نہیں چلاتے وہ خود بھی چلاتے ہیں اس لئے ان کو یہ فکر نہیں ہو تاکہ
اگر ہالی نہ رہے تو وہ کیا کریں گے کیونکہ وہ خود بھی ہل چلانے میں عار نہیں سمجھتے لیکن جن کاموں کو لوگ اپنے لئے
عار سمجھتے ہیں ان کے کرنے والوں کی اصلاح کا اگر سوال پیدا ہو تو وہ ضرور ناراض ہوتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ
اس کے بعد یہ ہتک والا کام ہمیں خود کرنا پڑے گا اور اس لئے جب میں کہتا ہوں کہ ہاتھ سے کام کرنے
کی عادت ڈالنی چاہئے تو اس میں دونوں باتیں شامل ہیں یعنی یہ بھی اس میں شامل ہے کہ کسی

134
کام کو اپنے لئے عار نہ سمجھا جائے۔یوں تو سارے ہی لوگ ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔میں جو لکھتا
ہاتھ سے کام کرنے کا مطلب و مفہوم ہوں یہ بھی ہاتھ سے ہی کام ہے۔کیا ہاتھ سے نہیں تو زبان سے
-
لکھا جاتا۔پس ہاتھ سے کام کرنے کو جب میں کہتا ہوں تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ عام کام جن کو دنیا میں عام طور پر
برا سمجھا جاتا ہے ان کو بھی کرنے کی عادت ڈالی جائے۔مثلاً مٹی ڈھونا یا ٹوکری اٹھانا ہے کسی چلانا ہے۔اوسط طبقہ
اور امیر طبقہ کے لوگ یہ کام اگر کبھی کبھی کریں تو یہ ہاتھ سے کام کرنا ہو گا ورنہ یوں تو سب ہی ہاتھ سے کام کرتے
ہیں۔یہ کام ہمارے جیسے لوگوں کے لئے ہیں کیونکہ ہمیں ان کی عادت نہیں اگر ہم نے اس کی طرف توجہ نہ کی تو ہو
سکتا ہے کہ ہماری عادتیں ایسی خراب ہو جائیں یا اگر ہماری نہ ہوں ہماری اولادوں کی عادتیں ایسی خراب ہو
جائیں کہ وہ ان کو برا سمجھنے لگیں اور پھر کوشش کریں کہ دنیا میں ایسے لوگ باقی رہیں جو ایسے کام کیا کریں اور اسی کا
نام غلامی ہے۔پس جائز کام کرنے کی عادت ہر شخص کو ہونی چاہئے تاکسی کام کے متعلق یہ خیال نہ ہو کہ یہ برا
ہے۔ہمارے ملک کی ذہنیت ایسی بری ہے کہ عام طور پر لوگ لوہار ، ترکھان وغیرہ کو کمین سمجھتے ہیں اور جس طرح
لوہار ، ترکھان اور چوہڑوں کو ذلیل سمجھتے ہیں ، اسی طرح دوسرے لوگ ان کو ذلیل سمجھتے ہیں۔اگر کسی شخص کا اب کا
پولیس یا فوج میں سپاہی ہو جائے اور سترہ روپیہ ماہوار تنخواہ پانے لگے تو اس پر بہت خوشی کی جاتی ہے۔لیکن اگر وہ
پچاس ساٹھ روپیہ ماہوار کمانے والا ترکھان یا لوہار بن جائے تو تمام قوم روئے گی کہ اس نے ہماری ناک کاٹ ڈالی
کیونکہ اسے کمیوں کا کام سمجھا جاتا ہے۔تو میرا مطلب یہ ہے کہ اس قسم کے کاموں کی جماعت میں عادت ڈالی
جائے۔ایک طرف تو کام کرنے کی عادت ہو اور دوسری طرف ایسے کاموں کو عیب نہ سمجھنے کی۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا
کہ جماعت کا کوئی طبقہ ایسا نہیں رہے گا کہ جو کسی حالت میں بھی یہ کوشش کرے کہ دنیا میں ضرور کوئی نہ کوئی حصہ
غلام رہے۔اور اگر کبھی اس کی اصلاح کا سوال پیدا ہو تو اس میں روک بنے جیسے جب یہاں چوہڑوں کو داخل
اسلام کرنے کا سوال پیدا ہوا تو بعض لوگ گھبرانے لگے تھے۔جماعت کے کچھ لوگ بڑھئی بنیں کچھ لوہار بنیں کچھ
ملازمتیں کریں۔غرضیکہ کوئی خاص کام کسی سے منسوب نہ ہو تاوہ ذلیل نہ سمجھا جائے۔اس تحریک سے دو ضروری فوائد حاصل ہوں گے۔ایک تو نکما پن
وقار عمل کی تحریک کے دو اہم فوائد دور ہو گا اور دوسرے غلامی کو قائم رکھنے والی روح کبھی پیدا نہ
ہو گی۔یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ فلاں کام برا ہے اور فلاں اچھا ہے۔برا کام کوئی نہ کرے اور اچھا چھوٹے بڑے سب
کریں۔برا کام مثلاً چوری ہے یہ کوئی نہ کرے اور جو اچھے ہیں ان میں سے کسی کو عار نہ سمجھا جائے تا اس کے
کرنے والے ذلیل نہ سمجھے جائیں اور جب دنیا میں یہ مادہ پیدا ہو جائے کہ کام کرنا ہے اور نکما نہیں
رہنا اور کسی کام کو ذلیل نہیں سمجھنا تو اس طرح کوئی طبقہ ایسا نہیں رہے گا جو دنیا میں غلامی چاہتا ہو۔اسی

135
لئے میں نے کوشش کی تھی کہ ملازموں کی تنخواہیں بڑھ جائیں تا لوگ ملازم کم رکھیں اور اپنے کام خود کریں۔اب تو یہ حالت ہے کہ نو کر دو چار روپے میں مل جاتے ہیں۔اسی لئے ذرا کسی کے پاس پیسے ہوتے ہیں تو جھٹ وہ
نو کر رکھ لیتا ہے اور اسی طرح اس میں سستی اور غفلت پیدا ہو جاتی ہے۔ہمارے ملک میں یہ سستی اور غفلت اس
حد تک ترقی کر گئی ہے کہ معمولی لوگ بھی اپنا اسباب اٹھانا بہتک سمجھتے ہیں حالا نکہ ولایت میں بڑے بڑے لکھ پتی خود
اپنا اسباب اٹھا لیتے ہیں۔جب میں ولایت میں گیا تو میرے ساتھی باوجود یکہ غرباء کے طبقہ میں سے ہی تھے۔امراء تو ہم میں ہیں ہی
نہیں ، سب غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں مگر اس کے باوجود اپنا اسباب اٹھانے سے گھبراتے تھے۔جب میں
فرانس میں سے گزرا تو امریکہ کے کچھ لوگ میرے ہم سفر تھے۔وہ دس بارہ آدمی تھے جو یورپ کی سیر کرنے کے
لئے آئے تھے۔ان کے تمول کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ وہ ایسے ہوٹلوں میں ٹھہرتے تھے جہاں پند رہ میں
روپیہ روزانہ فی کس خرچ ہوتا ہے اور اس طرح میرا اندازہ ہے کہ ان کے کھانے پینے کا خرچ چار پانچ ہزار روپیہ
ماہوار ہو گا۔کرائے الگ تھے۔وہ فرسٹ کلاس میں سفر کرتے تھے اور اس طرح پندرہ میں ہزار روپیہ ان کا
کرایوں وغیرہ پر بھی خرچ ہوا ہو گا اور اس طرح میرا اندازہ ہے کہ ان کا کل خرچ ساٹھ ستر ہزار روپیہ ہوا ہو گا
جس سے ان کے تمول کا حال معلوم ہو سکتا ہے لیکن جب وہ گاڑی سے اترے تو میں نے دیکھا کہ ان میں سے ہر
ایک دو دو تین تین گھڑیاں اور بکس اٹھائے جا رہا ہے۔مگر ہمارے دوستوں کی یہ حالت تھی کہ مجھے تو انہوں نے
کہہ دیا کہ آپ چلئے ہم اسباب لاتے ہیں۔میں ان کی باتوں میں آگیا اور آگے چلا آیا مگر بہت دیر ہو گئی اور کوئی نہ
آیا۔جہاز کے افسر نے بھی مجھے کہا کہ آپ سوار ہوں۔جہاز بالکل روانہ ہونے کے لئے تیار ہے مگر میں نے کہا کہ
ابھی تو میرے ساتھی اور اسباب نہیں آیا۔آخر میں واپس آیا اور وجہ دریافت کی تو معلوم ہوا کہ اسباب اٹھانے
کے لئے قلی نہیں ملتے اور ہمارے دوست حیران تھے کہ کیا کریں۔اس وقت اتفاقاً کچھ آدمیوں کا انتظام اسٹیشن
والوں نے کر دیا اور کچھ سامان ہمارے بعض دوستوں نے اٹھایا اور اس طرح جہاز پر پہنچے۔جب ہم لندن پہنچے تو
دوسرے روز ہی مجھے معلوم ہوا کہ ہماری پارٹی میں اختلاف ہے۔بعض چہروں سے بھی ناراضگی کے آثار دکھائی
دیتے تھے۔میں نے تحقیقات کی کہ اس کی وجہ کیا ہے تو معلوم ہوا کہ جب گاڑی سے اترے تو یہ سوال پیدا ہوا کہ
سامان مکان کی چھت پر پہنچانے کے لئے قلیوں کی ضرورت ہے مگر قلی ملتے نہیں۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب
ان دنوں وہاں تھے اور ہمارے ساتھ ہی ٹھرے تھے اور مکان کے انتظام کے لئے پہلے سے مکان میں آگئے تھے۔مجھے بتایا گیا کہ جب انہوں نے یہ حال دیکھا تو اپنے ایک جرمن معزز دوست کے ساتھ مل کر انہوں نے اسباب اوپر
پہنچانا شروع کیا جس پر بعض اور دوست بھی شامل ہو گئے اور چونکہ چوہدری صاحب نے ملامت کی کہ آپ لوگ
خود کیوں اسباب نہیں اٹھاتے ؟ بعض ساتھیوں نے اسے برا منایا اور رنجش پیدا ہوئی۔جن صاحب کو یہ امرسب
سے زیادہ بر الگا وہ ہماری جماعت کے تازہ باغیوں کے سردار صاحب تھے۔لیکن یورپ کے لوگ اس بات میں کوئی

136
عار نہیں سمجھتے۔وہاں بھی ایسے لوگ ہیں جو دوسروں سے کام لیتے ہیں مگر سفر وغیرہ کے مواقع پر اسباب اٹھانے میں
وہ بھی تامل نہیں کرتے۔غرض کام نہ کرنے کی عادت انسان کو بہت خراب کرتی ہے۔کسی ملک میں
جو مثالیں بنی ہوئی ہوتی ہیں وہ دراصل اس ملک کی حالت پر دلالت کرتی ہیں اور قوم کا کیریکٹر ان میں بیان ہوتا
ہے۔ہمارے ملک میں یہ مشہور ہے کہ کوئی سپاہی سفر پر جا رہا تھا کہ اسے آوازیں آنی شروع ہو ئیں کہ میاں
سپاہی ! ذرا ادھر آنا اور جلدی آنا۔بڑا ضروری کام ہے۔وہ ایک ضروری کام سے جار ہا تھا اور پچاس ساٹھ گز کے
فاصلہ سے اسے یہ آواز آرہی تھی مگر خیر وہ وہاں پہنچا تو دیکھا کہ دو آدمی لیے ہوئے ہیں ان میں سے ایک اسے کہنے
نگا کہ میاں سپاہی ! یہ میری چھاتی پر پیر پڑا ہے اسے اٹھا کر میرے منہ میں ڈال دو۔یہ سن کر اسے بہت غصہ آیا اور
اس نے اسے گالیاں دیں اور کہا کہ تو بڑا نالائق ہے۔میں ضروری سفر پر جا رہا تھا تم نے مجھے پچاس ساٹھ گز کے
فاصلہ پر سے بلایا۔تمہاری چھاتی پر بیر تھا جسے تم خود بھی اٹھا کر کھا سکتے تھے۔تم کوئی لولے لنگڑے تو نہ تھے کہ مجھے
اتنی دور سے بلایا۔اس پر دوسرے شخص نے کہا کہ میاں سپاہی ! جانے دو کیوں اتنا غصہ کرتے ہو۔یہ شخص تو ہے
ہی ایسا۔یہ کسی کام کا نہیں اور اس قابل نہیں کہ اس کی اصلاح ہو سکے۔اس کی سستی کی تو یہ حالت ہے کہ ساری
رات کتا میرا منہ چاہتا رہا اور اس سے اتنا نہ ہو سکا کہ اسے ہشت ہی کر دے۔اس مثال میں ہمارے ملک کی بے
عملی کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔اس میں شک نہیں کہ ہر ملک میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں مگر یہاں بہت زیادہ ہیں یہاں
جو کام کرنے والے ہیں۔وہ بھی بہت ست ہیں۔میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ یہاں جو مزدور اینٹیں اٹھاتے ہیں وہ
اس طرح ہاتھ لگاتے ہیں کہ گویادہ انڈے ہیں۔آہستہ آہستہ اٹھاتے ہیں اور پھر اٹھاتے اور رکھتے وقت کمر سیدھی
کرتے ہیں پھر تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کہتے ہیں کہ لاؤ ذرا حقہ کے تو روکش لگالیں۔لیکن ولایت میں میں نے
دیکھا ہے کہ حالت ہی اور ہے۔حافظ روشن علی صاحب مرحوم کو میں نے ایک دفعہ توجہ دلائی۔انہوں نے کہا میرا
بھی خیال اسی طرف تھا۔گویا ایک ہی وقت دونوں کو اس طرف توجہ ہوئی۔حافظ صاحب نے کہا کہ ان لوگوں کو
دیکھ کر یہ معلوم نہیں ہو تاکہ یہ کام کر رہے ہیں بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور
بجھارہے ہیں۔کوئی سستی ان میں نظر نہیں آتی۔ایک دفعہ ہم گھر میں بیٹھے تھے۔کھڑکی کھلی ہوئی تھی
کہ گلی میں چند عورتیں نظر آئیں جو لباس سے آسودہ حال معلوم ہوتی تھیں مگر نہایت جلدی جلدی چل رہی
تھیں۔میں نے حافظ صاحب سے کہا کہ ان کو کیا ہو گیا ہے۔حافظ صاحب ذہین آدمی تھے ، سمجھ گئے اور کہنے لگے کہ
میں نے یہاں کسی کو چلتے دیکھا ہی نہیں سب لوگ یہاں دوڑتے ہیں۔غرض وہاں کے لوگ ہر کام ایسی مستعدی
سے کرتے ہیں کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔لیکن ہمارے ملک میں جدھر دیکھو۔سخت غفلت اور ستی چھائی ہوئی
ہے۔کسی کو چلتے دیکھو تو ستی کی ایسی لعنت ہے کہ چاہتا ہے ہر قدم پر کیلے کی طرح گڑ جائے۔یہاں جو کام کرنے
والے ہیں وہ بھی گویا سکتے ہی ہیں۔اور جو ست ہیں وہ کام کرتے ہی نہیں۔ان سے تو اللہ کی پناہ۔ان کی حالت تو
وہی ہے کہ بیر اٹھا کر منہ میں ڈال نہیں سکتے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اس کے ساتھی کی ، جس نے کہا تھا کہ ساری

137
رات کتا میرا منہ چاہتا رہا اور اس نے ہشت نہ کی۔کمبخت تو نے آپ ہی کیوں نہ ہشت کہہ دیا۔حضرت خلیفتہ
المسیح اول ایک شخص کے متعلق سنایا کرتے تھے۔وہ ایک گاؤں کا رہنے والا اور اچھا مخلص احمدی تھا۔زمین وغیرہ
اچھی تھی اور باپ نے کچھ روپیہ بھی چھوڑا تھا۔وہ یہاں آیا اور شہری لوگوں سے اس کے تعلقات ہوئے تو دماغ
بگڑ گیا اور لگار و پید اڑانے۔جس کے نتیجہ میں روپیہ میں کمی آنے لگی۔حضرت خلیفہ اول نے ایک دفعہ اسے کام
کرنے کی طرف توجہ دلائی تو اس نے کہا کہ میری تو یہ حالت ہے کہ اگر میں لا ہو ر جاؤں اور میرے پاس کوئی ٹرنک
یا اسباب نہ ہو تو اپنا رومال قلی کو پکڑا دیتا ہوں تاکہ دیکھنے والے یہ تو سمجھیں تا کوئی شریف آدمی جا رہا ہے۔شریف
بننا کوئی آسان کام تو نہیں۔نتیجہ یہ ہوا کہ اس نے اپنی ساری دولت لٹادی اور آخر لڑکیوں کو ساتھ لے کر عیسائی
ہو گیا۔اس کی لڑکیاں بھی اب عیسائی ہیں گو ان میں سے بعض دل میں سمجھتی ہوں کہ عیسائیت سچاند ہب نہیں مگر بہر
حال وہ عیسائی ہیں۔تو کام کرنے کی عادت ڈالنا نہایت ہی اہم چیز ہے اور اسے جماعت کے اندر پیدا کرنا نہایت
ضروری ہے تا جو لوگ ست ہیں وہ بھی چست ہو جائیں اور ایسا تو کوئی بھی نہ رہے جو کام کرنے کو عیب
سمجھتا ہو۔جب تک ہم یہ احساس نہ مٹادیں کہ بعض کام ذلیل ہیں او ر ان کو کرنا
کوئی جائز کام اور پیشہ ذلیل نہیں ہنگ ہے یا یہ کہ ہاتھ سے کام کما کر کھانا ذلت ہے اس وقت تک ہم دنیا
سے غلامی کو نہیں مٹا سکتے۔لوہار بڑھئی، دھوبی نائی غرض یہ کہ کسی کا کام ذلیل نہیں۔یہ سارے کام
دراصل لوگ خود کرتے ہیں۔ہر شخص تزئین کرتا ہے۔اپنی داڑھی مونچھوں کی صفائی کرتا ہے۔یہی حجام کا کام
ہے۔بچہ پیشاب کر دے تو امیر غریب ہر ایک اسے دھوتا ہے جو دھوبی کا کام ہے۔تو یہ سب کام انسان کسی نہ کسی
رنگ میں خود کرتا ہے۔مگر اس طرح کہ کسی کو پتہ نہ لگے اور خود بھی محسوس نہ کرے۔لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ
ایسے رنگ میں کرے کہ وہ سمجھتا ہو کہ گو یہ کام برا سمجھا جاتا ہے مگر دراصل برا نہیں اور اس کے کرنے میں کوئی
حرج نہیں۔ہر انسان اپنی طہارت کرتا ہے۔یہ کیا ہے ؟ یہی چوہڑوں والا کام ہے اور جب تک کوئی شخص یہ
چوہڑوں والا کام نہ کرے لوگ اسے پاگل سمجھتے ہیں اور اس سے زیادہ غلیظ اور کوئی ہوتا نہیں۔تو جب تک ایسے
تمام کام کرنے کی عادت نہ ہو ان کے کرنے والوں کی اصلاح بری لگتی ہے۔جیسے یہاں چوہڑوں کی اصلاح پر بعض
لوگوں کو گھبراہٹ ہوئی تھی۔حالانکہ مکہ اور مدینہ میں کوئی چوہڑے نہ ہوتے تھے۔آخر وہاں گزارہ ہوتا ہی تھا اور
اب تو ولایت میں بلکہ ہندوستان میں بمبئی اور کلکتہ وغیرہ میں بھی ایسے پاخانے بنا دئے گئے ہیں کہ چوہروں کی
ضرورت ہی نہیں رہی۔لاہور میں بھی اس کا انتظام زیر تجویز ہے۔پاخانہ میں جاؤ تو نلکے لگے ہوئے ہیں فارغ
ہونے کے بعد نلکا کھول دو۔زمین کے نیچے سرنگیں بنی ہوئی ہیں جن میں سے پاخانہ بہہ کر جنگل میں چلا جاتا ہے اور
وہاں کھاد کے کام آتا ہے۔بہر حال کسی جماعت کا یہ خیال کرنا کہ اس کے بعض افراد گندے ہیں اور بعض اچھے
ہیں ، ایسا ذلیل خیال ہے کہ اس سے زیادہ ذلیل اور نہیں ہو سکتا۔اگر واقعی کسی کے اندر گند ہے تو اس کی اصلاح

138
کرنی چاہئے۔لیکن اگر وہ اچھے ہیں تو ان سے نفرت کرنا اپنے اوپر اور اپنی قوم کے اوپر ظلم ہے۔چونکہ اپنے اپنے طور پر ہاتھ سے کام کرنے
وقار عمل کی تحریک کا قومی اقتصادیات پر خوشگوار اثر کی نگرانی نہیں ہو سکتی اس لئے میں نے
تحریک کی تھی کہ قومی طور پر یہ کام کیا جائے اور سڑکیں بنائی اور نالیاں درست کی جائیں تانگرانی ہو سکے اور
دو سروں کو بھی تحریک ہو۔اس کے سوا بھی اس میں کئی فائدے ہیں۔مثلاً جس قوم میں یہ عادت پیدا ہو جائے اس
کی اقتصادی حالت اچھی ہو جائے گی۔اس سے سوال کی عادت دور ہو جائے گی۔اس کے افراد میں سستی نہیں
پیدا ہو گی۔پھر جن لوگوں کی اقتصادی حالت اچھی ہو گی وہ چندے بھی زیادہ دے سکیں گے۔بچوں کو تعلیم دلا سکیں
گے اور اس طرح ان کی اخلاقی حالت درست ہو گی۔تو اس کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں مگر سب سے اہم امر یہ
ہے کہ اس سے مذہب کو تقویت ہوتی ہے اور دنیا سے غلامی مٹتی ہے۔جب تک دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جن کو
ہاتھ سے کام کرنے کی عادت نہیں وہ کوشش کریں گے کہ ایسے لوگ دنیا میں موجود رہیں جو ان کی خدمت کرتے
رہیں اور دنیا ترقی نہ کرے۔میری غرض یہ ہے کہ اس کام کو نہایت اہمیت دی جائے اور پورے اہتمام سے شروع
کیا جائے۔افسوس ہے اس وقت تک کوئی مستعدی نہیں دکھائی گئی۔یہاں بھی خدام الاحمدیہ کو یہ کام شروع کر
دینا چاہئے اور پھر دوسرے گاؤں اور شہروں میں بھی شروع ہو نا چاہئے۔گاؤں کے لوگوں کو صفائی کا خاص خیال
رکھنا چاہئے۔گاؤں میں بہت گند ہوتا ہے اور گاؤں کا
دیہاتی علاقوں میں وقار عمل کے بہت مواقع موجود ہیں تو کیا کہنا مجھے خود کئی لوگوں نے یہ طعنے
دیئے ہیں کہ سب سے زیادہ گند یہاں احمد یہ چوک میں ہوتا ہے۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب اپنے ساتھ بعض
انگریز دوستوں کو یہاں لاتے رہے ہیں۔وہ سب اس بات کی تو تعریف کرتے ہیں کہ محلے بہت اچھے ہیں۔سڑکیں
چوڑی ہیں مگر صفائی نہ ہونے کی شکایت وہ بھی کرتے تھے۔رسول کریم ملی و یا لیلی نے فرمایا ہے کہ رستہ سے کانٹا ہٹا دینا
بھی نیکی ہے اور آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جو رستہ پر پاخانہ پھرتا ہے اس پر لعنت ہوتی ہے۔مگر شاید لوگ یہ سمجھتے
ہیں کہ راستہ پر پاخانہ کرنا ہی لعنت کا موجب ہے۔گھر میں سے خواہ دس آدمیوں کا پاخانہ اٹھا کر گلی میں پھینک دو یہ
کوئی بری بات نہیں۔میں پوچھتا ہوں کیا قادیان کی کوئی بھی گلی ہے جو صاف رہتی ہو۔رسول کریم میں نے گلی
میں پاخانہ بیٹھنے سے کیوں منع فرمایا ؟ اس لئے کہ اس سے گندگی پھیلتی ہے۔وبائیں اور بیماریاں پھیلتی ہیں۔آپ
نے ایک کے پاخانہ کرنے کو منع فرمایا ہے۔مگر تم ہو کہ دس کا پاخانہ گلی میں پھینک دیتے ہو اور پھر سمجھتے ہو کہ اس
سے تم پر کوئی لعنت نہیں پڑتی۔پھر میں نے دیکھا ہے جانور ذبح کر کے بال پر او جھڑیاں اور ان کا پاخانہ وغیرہ سب
گلی میں پھینک دیا جاتا ہے۔مرغیاں آکر ان کو نوچتی ہیں۔آنت تو ڑ کر الگ کر لیتی ہیں اور پاخانہ الگ ہو جاتا ہے
اس پر پھر مکھیاں آکر بیٹھتی ہیں اور وہی پھر آئے اور کھانے کی چیزوں پر بیٹھتی ہیں۔پھر لوگ اسے کھا کر پاخانہ کرتے

139
ہیں اور پھر اس پر مکھیاں بیٹھ کر دوسری کھانے کی چیزوں پر بیٹھتی ہیں اور جس طرح بادل سمند ر سے بنتے اور پھر پانی
بن کر سمندر میں چلے جاتے ہیں اسی طرح اس گندگی کا بھی حال ہے۔بعض لوگ تو ایسے احمق ہیں کہ وہ گندہ رہنے
کو نیکی سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ صفائیاں کرنا انگریزوں کا کام ہے۔ہم مومن اور مخلص ہیں۔ہمیں ان باتوں
سے کیا؟ وہ مومن مخلص اسے سمجھتے ہیں جو زیادہ گندہ ہو۔زمانہ کتنا بدل جاتا ہے۔میں سلطان صلاح الدین ایوبی کی
زندگی کے حالات ایک تاریخ کی کتاب میں پڑھ رہا تھا۔گو اس زمانہ میں مسلمانوں میں تنزل کے آثار شروع ہو گئے
تھے مگر پھر بھی میری آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں جب میں نے دیکھا کہ اس میں صفحوں کے صفحے اس موضوع پر لکھے
ہوئے ہیں کہ ایک یورپین عیسائی اور شامی مسلمان میں کیا فرق ہے۔اور فرق یہ بتائے گئے ہیں کہ مسلمان
صفائی اور نظافت ایمان کا حصہ ہے۔تصوف کا غلط مفہوم صاف ستھرا ہوتا ہے۔اس کا بدن اور
اس کے کپڑے اور مکان صاف ہوتا ہے لیکن یورپین گندہ ہوتا ہے۔اس کے بال اور ناخن بڑھے ہوئے ہوتے
ہیں۔اس کا بدن اور لباس غلیظ ہوتا ہے۔یہ اس زمانہ کے مسلمانوں کی حالت تھی مگر آج کیا ہے ؟ آج ایشیا کا
مسلمان غلیظ اور یورپین عیسائی صاف ستھرا ہوتا ہے۔پھر وہاں یہ بھی لکھا ہے کہ عجیب بات یہ ہے کہ عیسائیوں کو
سمجھاؤ تو وہ کہتے ہیں کہ نہیں تصوف یہی ہے۔اور بعینہ آج یہ حالت مسلمانوں کی ہے۔آج مسلمان ایسا ہی سمجھتے
ہیں۔وہی چیزیں جو عیسائیوں میں تھیں آج ان میں آگئی ہیں اور جو ان میں تھیں وہ عیسائیوں میں چلی گئی ہیں۔بالکل الٹ معاملہ ہو گیا ہے۔جس طرح بچے کھیلتے ہیں اور ایک دوسرے کی پیٹھ پر سوار ہو جاتا ہے۔جو نیچے ہوتا ہے
وہ کہتا ہے میرے کو ٹھے کون چڑھی۔یعنی میرے مکان کی چھت پر کون چڑھا ہے ؟ اوپر والا جواب دیتا ہے کانٹو۔نیچے والا کہتا ہے اتر کانٹو میں چڑھاں یعنی کا نٹوا ترو اب میری باری چڑھنے کی ہے۔اس پر اوپر والا اتر کر گھوڑا بن
جاتا ہے اور جو گھوڑا تھاوہ سوار ہو جاتا ہے۔میں دیکھتا ہوں یورپین عیسائیوں اور ایشیائی مسلمانوں میں بالکل ایسا ہی
کھیل کھیلا گیا ہے۔ایک وقت تھا جب کہا جاتا تھا کہ کون غلیظ ہے ؟ تو جواب ملتا تھا عیسائی۔اور جب کہا جاتا تھا کون
صاف ہے ؟ تو جواب ملتا تھا مسلمان۔مگر آج جب کہا جاتا ہے کون صاف ہے ؟ تو جواب ملتا ہے عیسائی اور جب کہا
جاتا ہے کون غلیظ ؟ تو جواب ملتا ہے مسلمان۔مگر اس تجویز پر عمل کر کے ہر جگہ کے احمدی اس حالت کے بر عکس
نقشہ دکھا سکتے ہیں۔مگر افسوس ہے کہ ابھی یہاں بھی عمل شروع نہیں ہوا۔خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ اس
مسئلہ کو اچھی طرح سمجھ لیں اور دوسروں کو سمجھائیں اور عملاً کام کریں۔میں نے جو اعلان عملی
کام کے متعلق کیا تھا۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ خدام الاحمدیہ اس سے غافل نہیں ہیں۔جو کام ان کے سپرد کیا گیا تھا
اس کے لئے انجینئروں کے مشورہ کی ضرورت ہے جو لیا جا رہا ہے اور اس کے بعد کام شروع کر دیا جائے گا۔مگران
کا صرف یہی کام نہیں بلکہ اور بھی کئی کام ہیں۔

140
جب تک یہ شروع نہیں ہوتا وہ یہ دیکھیں کہ لوگ
سڑکوں اور گلیوں کو صاف ستھرارکھنے کی مہم گلیوں میں گند نہ پھینکیں اور اگر کوئی پھینکے تو سب مل کر
اسے اٹھا ئیں۔تھوڑی سی محنت سے صفائی کی حالت اچھی ہو سکتی ہے۔گاؤں میں رہنے والے احمدیوں کو بھی
صفائی کی طرف خاص توجہ چاہئے۔میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ وہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔میں نے
دیکھا ہے بعض زمیندار عورتیں بیعت کے لئے آتی ہیں۔کسی کے بچہ نے فرش پر پاخانہ کر دیا تو اس نے ہاتھ سے
اٹھا کر جھولی میں ڈال لیا اور سمجھ لیا کہ بس صفائی ہو گئی۔ان کے جانے کے بعد ہم اسے دھوتے ہیں۔لیکن وہ اپنی
طرف سے سمجھ لیتی ہیں کہ بس صفائی ہو چکی۔یہ حالت میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے اور ایک دفعہ نہیں
بیسیوں دفعہ۔اب غور تو کرو۔محمد رسول اللہ لا لا لا لیا جو فرماتے ہیں کہ رستہ میں پاخانہ کرنے والے پر خدا کی لعنت
ہوتی ہے کیا وہ اس نظارہ کو برداشت کر سکتے تھے۔پھر یہی نہیں میں نے بعض زمیندار عورتوں کو اپنے دوپٹہ سے بچہ
کی طہارت کرتے دیکھا ہے۔وہ یہ سمجھ لیتی ہیں کہ بس بچہ کی صفائی ہو گئی اور یہ خیال بھی نہیں کرتیں کہ بچہ کا پاخانہ
اپنے سر پر رکھ رہی ہیں۔ہمارے ملک میں گندگی کا مفہوم بالکل بدل گیا ہے اور یہ ہاتھ سے کام نہ کرنے کا ہی نتیجہ
ہے۔یہ سب کسل اور سستی ہے کہ کون اٹھے اور کون دھوئے ؟ اور کون صفائی کرتا پھرے۔میں نے خدام الاحمدیہ کو توجہ دلائی تھی کہ وہ اس کام کو خاص طور پر شروع کریں اور اب بھی جب تک وہ
سکیم نہ بنے ہر محلہ کے ممبر ذمہ دار سمجھے جائیں اس محلہ کی صفائی کے۔پہلے لوگوں کو منع کرو اور سمجھاؤ کہ
گلی میں گند نہ پھینکیں اور اگر وہ پھر بھی باز نہ آئیں تو پھر خود جا کر اٹھا ئیں۔جب وہ خود اٹھا ئیں
گے تو پھینکنے والوں کو بھی شرم آئے گی اور جب عورتیں دیکھیں گی کہ وہ جو گند گلی میں پھینکتی ہیں وہ ان کے باپ یا
بھائی یا بیٹے کو اٹھانی پڑتی ہے تو وہ سمجھیں گی یہ برا کام ہے اور وہ اس سے باز رہیں گی۔لوگ ہزار یا پانچ سو یا کم و
سڑکوں اور گلیوں کے کنارے موزوں جگہ پر گڑھا بنایا جائے بیش روپیہ لگا کر مکان بنا لیتے
ہیں مگر یہ نہیں کرتے کہ چند فٹ کا ایک چھوٹا سا گڑھا گلی میں بنوالیں اور اس گلی کے سنہ
مکانوں والے اس میں گندی چیزیں پھینکیں اور پھر صفائی کرنے والے آکر وہیں سے لے
جائیں۔یورپ میں میں نے دیکھا ہے سب سڑکوں پر ایسے گڑھے ہوتے ہیں جن کے اوپر ڈھکنے پڑے رہتے ہیں
لوگ اس میں گندی چیزیں پھینک جاتے ہیں اور سرکاری آدمی آکر اٹھاتے جاتے ہیں۔اگر یہ طریق یہاں بھی
اختیار کر لیا جائے تو بہت مفید ہو گا۔اگر ہر گلی والے صفائی کے خیال سے ایسا گڑھا بنوا ئیں تو اس پر زیادہ سے زیادہ
چار پانچ روپیہ خرچ ہو گا اور میرے نزدیک وہ پانچ چھ سال تک کام دے سکتا ہے۔اس کے بعد بھی اگر مرمت کی
ضرورت پیش آئے تو اس پر روپیہ دور د پیر سے زیادہ خرچ نہ ہو گا اور اگر گلی میں دس گھر ہوں تو آٹھ آٹھ آنہ ہر

آج 10 میں سے 10 باقی