خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۴ فروری ۱۹۳۹ء

مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2

141
ایک کے حصہ میں آئیں گے اور پھر اس خرچ کو پانچ سال پر لے جایا جائے تو سات پیسے فی سال کا خرچ ہو گا۔اگر
اس خرچ سے صفائی کی حالت اچھی ہو جائے تو کتنا ستا ہے۔اس سے انسان آنحضرت مالی کی لعنت سے بھی بچ
سکتا ہے۔اس قسم کی صفائی اگر سب جگہ جاری کی جائے تو یہ ایک بڑی نیکی ہوگی۔دیہات میں بھی اس کی طرف
توجہ کی جانی چاہئے۔وہاں لوگ گندگی کو روڑی کے نام سے محفوظ رکھتے ہیں۔حالانکہ گو ر نمنٹ کی طرف سے بارہا
اس حقیقت کا اعلان کیا گیا ہے کہ اس طرح کھاد کا مفید حصہ ضائع ہو جاتا ہے۔نوشادر وغیرہ کے جو اجزاء اس میں
ہوتے ہیں وہ سب اڑ جاتے ہیں۔کھاد تبھی اچھی ہو سکتی ہے جب زمین میں دفن ہو۔نگی رہنے سے سورج کی
شعاعوں کی وجہ سے اس کی طاقت کا مادہ اڑ جاتا ہے۔اس لئے اچھی کھاد وہ ہے جو زمین میں دفن رہے۔تو جو
رو ڑیاں دیہات میں رکھی جاتی ہیں وہ گند ہوتا ہے ، کھاد نہیں۔گوبر اور دوسری غلاظت کو کھاد کی شکل میں تبدیل کر کے پیش بہا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے
پھر اس میں روڑی کے علاوہ زمینداروں کے مد نظر ایک اور سوال اپلوں کا ہوتا ہے جو وہ جلاتے ہیں حالانکہ یہ کتنی
غلیظ بات ہے کہ پاخانہ سے روٹی پکائی جائے۔مانا کہ وہ پاخانہ جانور کا ہے مگر کیا جانور کا پاخانہ کھانے کے لئے کوئی تیار
ہو سکتا ہے۔اسی پر رکھ کر پھلکے سینکتے ہیں اور پھر انہیں کھاتے ہیں۔بائبل میں یہود کی سزا کے متعلق آتا ہے۔تم
انسان کے پاخانہ سے روٹی پکا کر کھاؤ گے۔( حز قیل ب ۴ آیت (۱۲) گو وہاں انسانی پاخانہ کا ذکر ہے مگر جانور کا پاخانہ
بھی تو گندی شے ہے۔خواہ نسبتا کم ہو۔اس سے روٹی پکانی بھی یقیناً ایک سزا ہے۔مگر دیہات میں اس کی آگ جلائی
جاتی ہے۔اس سے کھانا پکایا جاتا ہے۔حالا نکہ اگر درخت لگانے کی عادت ڈالی جائے تو یہ کئی لحاظ سے مفید ہو۔شجر کاری کے فوائد اور اہمیت جلانے کے لئے لکڑی بھی مل جائے سایہ بھی ہو اور پھر ایسے درخت لگائے
جاسکتے ہیں جن کا فائدہ بھی ہو۔مثلاً شہتوت کے درخت ہیں۔ان پر اگر ریشم کے کیڑے چھوڑ دئے جائیں تو ایک
ایک درخت پر دس روپیہ کاریشم تیار ہو سکتا ہے اور اگر دو چار درخت ہی اس کے لگا لئے جائیں تو گھر والوں کے
کپڑے ہی اس کی آمد سے تیار ہو سکتے ہیں اور لکڑی بھی جلانے کے لئے کافی مل سکے گی۔پھر جس جگہ درخت ہوں
وہاں بارشیں بھی زیادہ ہوتی ہیں اور جہاں درخت نہ ہوں وہاں بارش کم ہوتی ہے۔اور جب ہو تو مٹی بہہ بہہ کر وہ
جگہ نشیب بن جاتی ہے۔غرضیکہ بیسیوں فوائد ہیں مگر اپلوں کے استعمال سے زمینداران محروم رہتے ہیں۔اس کی وجہ سے درخت کی ضرورت بہت کم محسوس کی جاتی ہے، اس لئے لوگ لگاتے ہی نہیں۔صرف ہل وغیرہ
کے لئے لکڑی کی ضرورت ان کو پیش آتی ہے۔باقی کھانا وغیرہ گوبر سے پکا لیتے ہیں۔ہاتھ سے کام میں جو صفائی کا حصہ ہوتا ہے اس کے ضمن میں میں نے یہ مثال دی ہے۔اس تحریک

142
کو عام کرنا چاہئے اور ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ اسے اس طرح پھیلائیں کہ اس کا اثر نمایاں طور پر نظر آنے
لگے۔کوئی کام اس وقت تک مفید نہیں ہو سکتا جب تک قوم پر اس کا اثر نہ ہو۔رسول کریم ملی لی نے ایک شخص
کو دودھ پینے کے لئے دیا۔اس نے پیا تو آپ نے فرمایا اور پیو۔اس نے اور پیا تو آپ نے فرمایا اور پیو۔اس نے
کہا یا رسول اللہ ! اب تو میرے مساموں میں سے دودھ بہنے لگا ہے۔آپ کا مطلب یہ تھا کہ خدا تعالی جو نعمت دے
اس کے آثار چہرہ پر ظاہر ہونے چاہئیں۔پس ہمارے سب کام اس رنگ میں ہونے چاہئیں کہ ان کا اثر ظاہر ہو
جائے۔میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میں اس صفائی کا بھی قائل نہیں
بناؤ سنگار اور حقیقی صفائی میں فرق ہوں جیسی بعض انگریز کرتے ہیں کہ ذرا سا دھبہ کپڑا میں لگ گیا تو
اسے اتار دیا یا جیسا کہ آج کل کے بعض نوجوان کرتے ہیں کہ بالوں کو برش کرتے رہے۔کئی کئی گھنٹے بالوں اور چہرہ
کی صفائی میں لگا دیتے ہیں۔میرا مطلب صرف اس صفائی سے ہے جو صحت پر اثر ڈالتی ہے۔یہ کوئی صفائی نہیں کہ
داڑھی اور مونچھوں کو مونڈتے اور بالوں کو کنگھی اور برش کرتے رہتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس
عورت کی نئی نئی شادی ہوئی ہے۔یہ صفائی نہیں بلکہ لغویت اور بیہودگی ہے۔ہاں جہاں گندگی اور غلاظت ہوا سے
دور کرنا چاہئے۔اگر اس سنگار کا نام صفائی ہے تو پھر تو لندن کے چند کروڑپتی ہی صفائی رکھ سکیں گے جو یو ڈی کولون
پانی میں ڈال کر نہاتے ہیں۔اگر ہمارے غریب زمیندار ایسی صفائی رکھنے لگیں تو ہر سال ایک گھماؤں زمین بیچ کر
نہانے کا ہی انتظام کر سکتے ہیں۔مگر یہ کوئی صفائی نہیں بلکہ تعیش ہے۔وہ صفائی جو اسلام چاہتا ہے یہ ہے کہ گند نظرنہ
آئے اور صحت خراب نہ ہو۔پھر بعض لوگ ایسے صفائی پسند ہوتے ہیں کہ مصافحہ بھی کسی سے نہیں کرتے کہ اس
طرح کیڑے لگ جاتے ہیں۔یہ بھی صفائی نہیں بلکہ جنون ہے۔ایسی صفائی جو اخلاق کو تباہ کر دے جائز نہیں۔بعض
لوگ کسی کے ساتھ برتن میں کھانا نہیں کھاتے۔یہ بھی ان کے نزدیک صفائی ہے۔مگر ایسی صفائی سے اسلام منع کرتا
ہے جو صفائی اخوت اور محبت میں روک ہو ، وہ بے دینی ہے۔پس ہر کام کے وقت اس کی خوبی اور برائی کا موازنہ کر کے دیکھنا چاہئے۔مصافحہ کرنے سے اگر فرض کرو
کوئی بیمار بھی ہو جائے یا سال میں آٹھ دس آدمی اس طرح مر بھی جائیں تو اس محبت اور پیار کے مقابلہ میں جو اس
سے پیدا ہو تا ہے اور ان دوستیوں کے مقابلہ میں جو اس سے قائم ہوتی ہیں اس کی حقیقت ہی کیا ہے ؟ اگر محبت کے
ذریعہ لاکھوں آدمی بچیں اور آٹھ دس مر بھی جائیں تو کیا ہے۔دیکھنا تو یہ چاہئے کہ نقصان زیادہ ہے یا فائدہ اور جو
چیز زیادہ ہو اس کا خیال رکھنا چاہئے کیونکہ ہر بڑی چیز کے لئے چھوٹی قربان ہوتی ہے۔پس ایسی صفائی جس سے تعیش اور وقت کا ضیاع ہو یا محبت میں روک ہو اسے مٹانا چاہئے۔ہندوؤں میں یہ

143
صفائی ہوتی ہے کہ بیوی ایک پتہ لے کر الگ بیٹھ جاتی ہے اور خاوند الگ اور برہمن ہر ایک کی طرف کتے کی طرح
روٹی پھینکتا جاتا ہے۔مجھے بھی ایک دفعہ ایک ایسی دعوت کھانے کا اتفاق ہوا جو آریہ پرتی ندھی سبھا کے مرکز میں
تھی۔سب کے آگے علیحدہ علیحدہ پتے اور ان پر کچوریاں وغیرہ رکھ دی گئیں۔یہاں تو خیر تھی۔لیکن اس کے بعد
کی ذلت کو کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔رسوئیا آکر دروازہ میں کھڑا ہو گیا اور پوچھنے لگا کہ کس کو کتنی
کچوریاں چاہئیں۔دو چاہئیں یا ایک یا پونی یا آدھی یا پاؤ۔اتنی احتیاط تھی کہ جسے پاؤ کی ضرورت ہے اسے آدھی نہ
چلی جائے تاباقی پاؤ ضائع نہ ہو اور پھر وہیں سے ہر ایک کے آگے جتنی وہ مانگتا پھینک دیتا تھا اور نشانہ اس کا واقعی
قابل تعریف تھا۔میں نے تو کہہ دیا کہ مجھے تو کوئی ضرورت نہیں۔تو جس صفائی سے وقت ضائع ہو یا محبت میں فرق
آئے یا انسانی تعلقات میں فرق آئے ، وہ جائز نہیں اور یہ پہلو میں نے اس لئے واضح کر دیا ہے کہ کوئی غلو میں اس
طرف نہ نکل جائے اور تیل ، کنگھی ، چوٹی اور سرمہ کے استعمال کو ہی صفائی نہ سمجھ لیا جاوے۔یہ صفائی نہیں
خطبه جمعه فرموده ۲۴ فروری ۱۹۳۹ ء مطبوعہ الفضل ۷ امارچ ۱۹۳۹ء)
ہے۔

آؤ محمود ذرا حال پریشاں کردیں
اور اس پردے میں دشمن کو پشیماں کردیں
خنجر ناز پہ ہم جان کو قرباں کردیں اور لوگوں کے لئے راستہ آساں کردیں
کھینچ کر پرده رُخ یار کو عریاں کردیں وہ ہمیں کرتے ہیں ہم ان کو پریشاں کردیں
کہ گداگر کو سلیماں کردیں وہ کریں کام کہ شیطاں کو مسلماں کردیں
وہ
ہم
پہلے ان آرزوؤں کا کوئی ساماں کردیں دل میں پھر اس شہ خوباں کو مہماں کردیں
ایک ہی وقت میں چھپتے نہیں سورج اور چاند یا تو رخسار کو یا ابرو کو غریاں کردیں
آج بے طرح چڑھی آتی ہے لعل لب پر ان کو کہدو کہ وہ زلفوں کو پریشاں کردیں
آدمی ہو کے تڑپتا ہوں چکوروں کی طرح کبھی بے پردہ اگر وہ زیخ تاباں کردیں
دفعہ ویکھ چکے موسیٰ تو پردہ کیسا ان سے کہدو کہ وہ اب چہرہ کو عریاں کردیں
اور پھر جان کو ہم ہدیۂ جاناں کردیں
اک
دل میں آتا ہے کہ دل بیچ دیں دلدار کے ہاتھ
وہ کبریں دم کہ مسیحا کہ بھی حیرت ہو جائے
شیر قالیس کو بھی ہم شیر نیستاں کردیں

آج 10 میں سے 10 باقی