خطبہ جمعہ فرمودہ ۳ مارچ ۱۹۳۹ء

مشعل راہ (جلد اوّل)

145
خدام الاحمدیہ کے فرائض
ه قومی روح کا اپنے اندر پیدا کرنا
O
جماعتی کاموں میں دلی شوق کے ساتھ حصہ لینا
ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہنا
تنظیم کا مادہ اپنے اندر پیدا کرنا
اسلامی تعلیم سے واقفیت
! آوارگی اور بے کارمی کا ازالہ
اچھے اخلاق خصوصا بیچ اور دیانت داری کا پیدا کرنا اور ہاتھ سے کام کرنا
نوجوانوں میں ڈمانت پیدا کرنے کی کو شش کرنا
ه جب ذمہ داری کا کام لو تو پوری تندہی اور خوش اسلوبی سے سر انجام دو
ه نوجوانوں کی نظر وسیع ہونی چاہئیے
0 انجمن تشحید الا ذبان اور ذہانت
اعزازی کاموں میں بوقت ضرورت سزا کی اہمیت
ذہانت پیدا کرنے کے دو اہم ذرائع 1- محبت ۲- سزا
ه خدام الاحمدیہ کے ارکان محفلت یا کوتاہی پر سردار داشت کرنے کا عہد کریں
یا
خدام الاحمدیہ اپنے اندر استقلال پیدا کرنے کی کو شش کرے
باجماعت نمازا استقلال کا مادہ پیدا کرتی ہے
خطبه جمعه فرموده ۳ مارچ ۱۹۳۹ء )

146
" آج میں خدام الاحمدیہ کو ان کے بعض اور فرائض کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اس وقت تک میں:۔(1) قومی روح کا اپنے اندر پیدا کرنا ، جماعتی کاموں میں دلی شوق کے ساتھ حصہ لے کر ہر قسم کی قربانی کرنے کے
لئے تیار رہنا اور تنظیم کا مادہ اپنے اندر پیدا کرنا۔(۲) اسلامی تعلیم سے واقفیت۔(۳) آوارگی اور بے کاری کا ازالہ۔(۴) اچھے اخلاق خصوصا سچ اور دیانت کا پیدا کرنا اور
(۵) ہاتھ سے کام کرنا۔ان پانچ امور کی طرف انہیں توجہ دلا چکا ہوں۔آج میں اسی سلسلہ میں ایک اور ضروری امر کی طرف
انہیں توجہ دلاتا ہوں جو میرے نزدیک نہایت ہی اہم ہے مگر اس کی طرف توجہ بہت ہی کم کی جاتی ہے۔مجھے ان
لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد جن سے کام کرنے کا مجھے موقعہ ملا ہے اور وہ جو ان بھی ہیں اور بوڑھے بھی وہ
پڑھے لکھے بھی ہیں اور ان پڑھ بھی۔ہندوستانیوں کے متعلق ایک نہایت ہی تلخ تجربہ ہوا ہے جو ہمیشہ میرے دل پر
ایک پتھر کی طرح بوجھ ڈالے رکھتا ہے اور وہ یہ کہ ایک لمبے عرصہ کی غلامی کے بعد ہندوستانی عقل اور ذہانت کو
بالکل کھو چکے ہیں۔وہ جب بھی کوئی کام کریں گے اس کے اندر حماقت اور بے وقوفی ضرور ہوگی الا ماشاء اللہ چند
لوگ اگر مستثنی ہوں تو اور بات ہے لیکن ایسے لوگ بھی ایک فیصدی سے زیادہ نہیں ہیں۔اب سو میں سے ایک کی
آبادی سو کا بوجھ کس طرح اٹھا سکتی ہے۔اگر سو میں سے ساٹھ ستر آدمی فرض شناس اور ذہین ہوں تو وہ بقیہ تمہیں
چالیس کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں لیکن جس ملک کے سو آدمیوں میں سے ننانوے ذہانت سے عاری ہوں اور سو میں سے
صرف ایک شخص ذہین ہو تو اس کے متعلق جس قدر بھی مایوسی ہو کم ہے۔کوئی کام دے دیا جائے اس میں ضرور
کچھ نہ کچھ حماقت اور بے وقوفی دکھانا ہندوستانی شاید اپنے لئے ضروری سمجھتا ہے اور جب وہ بے وقوفی کرتا ہے
اور اسے سمجھایا جاتا ہے کہ وہ ایسی بے وقوفی نہ کیا کرے تو وہ اس سے الٹا نتیجہ نکالتا ہے اور جو اسے تعلیم دی جائے
اسے وہ ہمیشہ اپنے لئے گالی اور ہتک سمجھتا ہے اور جس طرح بچھو نیش لگاتا ہے اسی طرح وہ اس نصیحت کے بدلے
دو سرے کو نیش لگانے کی کوشش کرتا ہے۔یہ ایک نہایت ہی تلخ بات ہے جو میرے تجربہ میں آئی
ہے۔ابھی کل ہی کی بات ہے ایک عزیز نوجوان نے مجھ سے ذکر کیا کہ فوج میں جہاں کہیں مخلص احمدی دیکھے گئے
ہیں ، وہ ہمیشہ دوسروں سے زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سچا ایمان اور سچا اخلاص ذہانت
ضرور پیدا کر دیتا ہے کیونکہ عدم ذہانت در اصل توجہ کی کمی کا نام ہے اور کامل توجہ کا نام ہی ذہانت ہے۔جب انسان
کسی امر کی طرف کامل توجہ کرتا ہے تو اس کے چاروں کو نے اس کے سامنے آجاتے ہیں مگر جب کبھی وہ پوری توجہ
نہیں کرتا اس کے کئی گوشے اس کی نظروں سے پوشیدہ رہتے ہیں۔چار پانچ ہندوستانی اکٹھے سفر کر رہے ہوں اور

147
ان کے سامنے کوئی معاملہ پیش آجائے تو وہ کھڑے ہو کر باتیں کرنے لگ جائیں گے۔ایک کے گالیوں کرنا چاہئے
دوسرا کے گایوں نہیں دوں کرنا چاہئے۔اب وقت گزر رہا ہے، کام خراب ہو رہا ہے مگر وہ بے وقوفی کی بحثیں
کرتے رہیں گے۔کبھی ان کے دماغ میں یہ بات نہیں آئے گی کہ اس بحث سے زیادہ حماقت کی بات اور کوئی
نہیں۔تم اپنے میں سے ایک شخص کو آگے کرو اور اس کے فیصلہ کو تسلیم کر لو مگر یہ حماقت یہاں تک بڑھی ہوئی ہے
کہ جس شخص کے فیصلہ کو وہ تسلیم کرنے کا دعوی بھی کریں گے اس کے فیصلوں پر بھی جھٹ اعتراض کر دیں گے
اور اگر اعتراض نہیں کریں گے تو کم از کم اس کے معاملات میں دخل دینے کی ضرور کوشش کریں گے۔میں خلیفہ
ہوں اور جماعت میری اطاعت کا اقرار کئے ہوئے ہے مگر میرا قریبا نوے فیصدی تجربہ ہے کہ جب بھی میں کوئی کام
کرنے لگوں ہر شخص مجھے مشورہ دینے لگ جاتا ہے۔اب ساری سکیم سوچی ہوئی میرے ذہن میں موجود ہوتی ہے
مگر وہ خواہ مخواہ دخل دے کر کام کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ وہی احمقانہ عادت ہے جو تمام
ہندوستانیوں کے اندر پائی جاتی ہے کہ وہ کبھی بھی صحیح لیڈری کو تسلیم نہیں کریں گے۔بھلا ایک شخص جو لڑائی کے
لئے لوگوں کو جمع کر کے لے جا رہا ہو ، دشمن سر پر کھڑا ہو اور حالت ایسی ہو کہ ایک لمحہ کا ضیاع بھی سخت نقصان
پہنچانے والا ہو، اس وقت اگر تم راستہ روک کر کھڑے ہو جاؤ اور اسے مشورہ دینے لگ جاؤ تو اس کا سوائے اس
کے اور کیا مطلب ہو سکتا ہے کہ تم اپنے لوگوں کو تباہ کرانا چاہتے ہو پس یہ مشورہ نہیں بلکہ اپنی حماقت اور نادانی کا
مظاہرہ ہوتا ہے۔کسی بیمار کے پاس دو ہندوستانی ڈاکٹر چلے جائیں ، وہ بجائے اس کے کہ متفقہ طور پر اس کے لئے
کوئی علاج تجویز کریں ، آپس میں لڑنا شروع کر دیں گے۔وہ کہے گا یہ دوا دینی چاہئے یہ کسے گاوہ دوا دینی چاہئے۔بیمار مر رہا ہو گا اور یہ آپس میں بحث کر رہے ہوں گے۔غرض کبھی بھی ضرورت اور محل کے موقع پر وہ اس امر کو
تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے کہ اپنے میں سے ایک شخص کو آگے کر دیں اور جو کچھ وہ کہے اس کے
مطابق کام کریں۔استثنائی طور پر اگر بعض دفعہ کوئی لطیف بات کسی کو سوجھ جائے تو اس کے بتانے میں کوئی حرج
نہیں ہو تا مگر ہندوستانی ذہنیت یہ ہے کہ وہ ہر بات میں خواہ مخواہ دخل دیں گے اور بجائے کسی کی صحیح لیڈری پر اعتماد
کرنے کے اپنی بات پر زور دیتے چلے جائیں گے اور کہیں گے کہ یوں کرنا چاہئے خواہ ان کی بات کس قدر ہی
احمقانہ کیوں نہ ہو اور خواہ اس شخص کی سکیم سے وہ کتنے ہی نا واقف کیوں نہ ہوں۔تو یہ مادہ ہندوستانیوں کے
دلوں میں نہایت ہی گہرے طور پر راسخ ہو چکا ہے اور چونکہ اکثر احمدی ہندوستانی ہیں وہ بھی ایک حد تک اس مرض
میں مبتلا ہیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ میرے دل میں کبھی مایوسی پیدا نہیں ہوئی لیکن اگر کبھی میرے دل میں مایوسی
کے مشابہ کوئی کیفیت پیدا ہوئی ہے تو وہ اسی حالت پر ہوئی ہے جو ہندوستانیوں میں عام طور پائی جاتی ہے اور جس
سے احمدی بھی مستثنیٰ نہیں کہ وہ چھوٹے سے چھوٹے کام میں بھی کبھی نظام کے مطالبہ کو پورا نہیں کر سکتے۔میں نے ہمیشہ سفروں میں دیکھا ہے باوجود اس کے کہ عملہ کے سات آٹھ آدمی ساتھ ہوتے ہیں اور معمولی
سو پچاس کے لگ بھگ چیزیں ہوتی ہیں ، وہ ضرور کچھ نہ کچھ سامان پھینک کر آجاتے ہیں اور جب پوچھا جاتا ہے تو
-

148
ایک کہتا ہے میں نے سمجھا تھا کہ اس کا دوسرے نے خیال رکھا ہو گا اور دوسرا کہتا ہے میں نے سمجھا تھا اس کا خیال
فلاں نے رکھا ہو گا۔یہ عجیب نادانی ہے کہ ہر شخص دوسرے کو ذمہ وار قرار دیتا ہے۔جب تم اتنا کام
بھی نہیں کر سکتے تو تم ساری دنیا کو کہاں سنبھال سکو گے مگر اس کی وجہ محض بے توجہی ہے اور پھر میں نے دیکھا ہے
جب انہیں نصیحت کی جائے تو وہ ایک دوسری نادانی کے مرتکب ہو جاتے ہیں اور خیال کرنے لگتے ہیں کہ شاید اپنے
نقصان کی وجہ سے انہیں غصہ چڑھا ہوا ہے حالانکہ مجھے غصہ ان کی ذہانت کے فقدان پر آ رہا ہوتا ہے۔ہماری جماعت میں ایک شخص ہو ا کر تا تھا اب تو وہ مر گیا ہے اور مرا بھی بری حالت میں ہے اس نے ایک
دفعہ کچھ اور دوستوں سمیت میرے پہرہ کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا۔میں خود تو کسی کو پہرہ کے لئے نہیں کہتا لیکن
جب کوئی پسرہ کے لئے اپنی خوشی سے آجائے تو اسے روکتا بھی نہیں۔اس وقت ہم نہر پر گئے ہوئے تھے اور ہمارا
خیمہ ایک طرف لگا ہوا تھا۔اس نے کہا ہم آپ کا پہرہ دیں گے۔گرمیوں کے دن تھے ، مجھے تکان محسوس ہوئی اور
میں خیمہ میں جاکر سو گیا۔تھوڑی دیر کے بعد جب میں اٹھا تو میں نے گھر والوں سے دریافت کیا کہ خیمہ میں جو میری
چھتری لٹک رہی تھی وہ کہاں گئی ؟ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ تو باہر گئے ہوئے تھے اور ابھی واپس آئے ہیں ہمیں
معلوم نہیں کہ کون لے گیا۔خادمہ سے دریافت کیا تو وہ کہنے لگی کہ ایک آدمی خیمہ کے پاس آیا تھا اور اس نے کہا
تھا کہ حضرت صاحب کی چھتری دے دو چنانچہ میں نے چھتری اٹھا کر اسے دے دی۔میں نے جب باہر جا کر دریافت
کیا تو ہر ایک شخص نے لاعلمی ظاہر کی کہ ہمیں نہیں معلوم کون خیمہ کے پاس گیا اور چھتری مانگ کر لے گیا۔غرض
کچھ معلوم نہ ہو سکا کہ وہ کون شخص تھا۔کوئی چور تھا یا کوئی دشمن تھا جو صرف یہ بتانے کے لئے اندر آیا تھا کہ
تمہارے پہروں کی کوئی حقیقت نہیں کیونکہ ایسے شخص کو چھتری لینے سے کیا حاصل ہو سکتا تھا۔اس کی غرض محض
یہ بتانا ہو گی کہ تم اتنے غافل ہو کہ میں تمہارے گھر کے اندر داخل ہو کر ایک چیز اٹھا سکتا ہوں۔اگر کسی مصلحت یا
اخلاق کی وجہ سے میں نے تم پر حملہ نہیں کیا تو اور بات ہے ورنہ میں اندر ضرور داخل ہو گیا ہوں اور تمہاری ایک
چیز بھی اٹھا کر لے آیا ہوں مگر تمہیں اس کی خبر تک نہیں ہوئی۔بہر حال مجھے جب یہ بات معلوم ہوئی تو میں نے اس
پر اظہار ناراضگی کیا اور کہا کہ ایسے پہرہ کا فائدہ کیا ہے ؟ اس پر وہی آدمی جس کا میں نے ذکر کیا ہے کہنے لگا کہ اگر
مجھے پتہ لگ جائے کہ آپ نے وہ چھتری کہاں سے خریدی تھی تو میں ویسی ہی چھتری خرید کر آپ کی خدمت میں
پیش کردوں۔اب دیکھو یہ کتنی کمینہ اور ذلیل ذہنیت تھی اس شخص کی کہ اس نے میری ناراضگی کی
حقیقت کو سمجھنے کی تو کوشش نہ کی اور یہ سمجھا کہ میری ناراضگی چھتری کے نقصان کی وجہ سے ہے۔میری ناراخستگی کی
جب زمہ داری کا کام لو تو پوری تندہی اور خوش اسلوبی سے سرانجام دو وجہ تو یہ تھی کہ جب
تم ایک ذمہ داری کا کام لیتے ہو تو تمہارا فرض ہے کہ اس کام کو پوری تندہی اور خوش اسلوبی کے ساتھ
سرانجام دو اور اگر تم وہ کام نہیں کر سکتے تو تمہارا اس کی بجا آوری کے لئے ذمہ واری قبول کرنا حماقت ہے مگر اس

149
نے سمجھا کہ میری خفگی اس لئے ہے کہ میری چھتری گم ہو گئی ہے اور وہ کہنے لگا کہ اگر مجھے پتہ لگ جائے کہ آپ نے
چھتری کہاں سے خریدی تھی تو میں ویسی ہی چھتری خرید کر آپ کو دے دوں۔اب یہ اتنی کمینہ ذہنیت ہے کہ مجھے
اس کا خیال کر کے اب بھی پسینہ آجاتا ہے اور میں حیران ہوتا ہوں کہ کیا اتنا ذلیل اور کمینہ انسان بھی کوئی ہو سکتا
ہے۔وہ احمد ی تھا گو بعد میں عملاً مرتد ہو گیا مگر بہر حال وہ کہلا تا احمدی تھا۔تو ہندوستانیوں میں یہ ایک نہایت ہی احمقانہ بات پائی جاتی ہے کہ وہ کبھی بھی چاروں طرف نگاہ نہیں ڈالیں
گے۔میں اگر مثالیں دوں تو چونکہ بہت سے لوگوں پر زد پڑتی ہے اس لئے فورا پتہ لگ جائے گا کہ یہ فلاں کی بات ہو
رہی ہے اور یہ فلاں کی۔پس میں مثالیں نہیں دیتا۔یہ جو مثال میں نے پیش کی ہے یہ بہت ہی پرانی ہے اور وہ آدمی
خاص عملے کا بھی نہ تھا اور اب تو وہ مر بھی چکا ہے اس لئے میں نے یہ مثال دے دی ورنہ میں اس مہینہ کی دس ہیں
ایسی مثالیں دے سکتا ہوں جو نہایت ہی احمقانہ ہیں اور جن کو میں اگر بیان کروں تو تم میں سے ہر شخص انہیں سن کر
ہنسے گا لیکن جب خود تمہارے سپر دو ہی کام کیا جائے گا تو تم بھی وہی حماقت کرو گے جو دوسروں نے کی۔اس کی وجہ
یہ ہے کہ ہندوستان میں ذہانت کی کوئی قیمت نہیں سمجھی جاتی۔سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کو طلبہ میں ذہانت پیدا کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے
ہمارے سکولوں اور کالجوں میں طالب علموں کی ذہانت کی ترقی کے لئے قطعی طور پر کوئی کوشش نہیں کی جاتی۔استاد اور پروفیسر محض کتابیں پڑھا دیتے ہیں اور طالب علموں کو الفاظ رٹا دیتے ہیں لیکن خالی لفظوں کو لے
کر کسی نے کیا کرنا ہے۔اگر ایک پڑھا لکھا شخص ہو لیکن ذہین نہ ہو تو اس سے بہت زیادہ کام وہ شخص کر سکتا ہے جو
گو پڑھا ہوا نہ ہو مگر ذہین ہو۔کیا ہٹلر جرمنی کا سب سے زیادہ پڑھا ہوا شخص ہے۔کیا مسولینی اٹلی کا سب سے زیادہ
تعلیم یافتہ انسان ہے۔کیا اتا ترک برکی کا سب سے زیادہ عالم تھا۔کیا لیفن رشیا کا سب سے زیادہ پڑھا ہوا شخص تھا۔یہ سارے ہی اپنی اپنی جگہ معمولی تعلیم حاصل کئے ہوئے تھے۔مسولینی کی تعلیم مڈل تک ہے۔ہٹلر کی تعلیم انٹرنس
جتنی ہے۔اتا ترک گو ایک کالج میں پڑھا مگر وہ نہایت ہی چھوٹے درجہ کا کالج تھا اور اس کی تعلیم بھی انٹرنس جتنی
ہے مگر کیا چیز ہے جس نے ہٹلز، مسولینی ، اتاترک اور لینن کو اپنے ملکوں کا لیڈر بنا دیا۔وہ ذہانت ہے جس نے ان
لوگوں کو اپنے ملک کا لیڈر بنایا ، علم نہیں۔جب علم والے اپنی کتابوں پر نگاہ ڈالے بیٹھے تھے اس وقت یہ لوگ
ساری دنیا پر نگاہ ڈالے ہوئے انسانی فطرت کی گہرائیوں کے مطالعہ میں مشغول تھے اور آخر وہاں سے وہ اپنی قوم کی
مراد کا وہ موتی لے آئے جس کے لئے وہ بے تابانہ جستجو کر رہے تھے۔پس ذہانت بالکل اور چیز ہے اور علم اور چیز۔علم بھی اچھی چیز ہے مگر ذہانت کے بغیر علم کسی کام کا نہیں ہو تا۔میں نے بتایا ہے کہ میں اس کے متعلق مثالیں نہیں دے سکتا کیونکہ میں اگر مثالیں دوں تو وہ لوگ بالکل
نگے ہو جائیں جن کے وہ واقعات ہیں اور سب کو ان کا پتہ لگ جائے اس لئے میں بعض پرانے لوگوں کے قصے یا

150
لطائف بیان کر دیتا ہوں جن سے ذہانت اور علم کا فرق ظاہر ہو سکتا ہے۔کہتے ہیں کوئی بادشاہ تھا۔اس نے اپنے ملک کے ایک مشہور جو تشی کو بلایا اور اپنا لڑ کا اس کے سپرد کرتے
ہوئے کہا کہ اسے علم جو تش سکھا دو چنانچہ وہ اسے لے گیا اور مدت تک سکھاتا رہا۔جب اس نے تمام علم اسے سکھا
دیا تو وہ بادشاہ کے پاس اسے لایا اور کہنے لگا کہ بادشاہ سلامت! میں نے جو تش کا تمام علم اسے پڑھا دیا ہے اب آپ
چاہیں تو اس کا امتحان لے لیں۔بادشاہ نے اپنی انگوٹھی کا نگینہ اپنے ہاتھ میں چھپا کر لڑکے سے پوچھا کہ تم علم جو تش
سے بتاؤ کہ میرے ہاتھ میں کیا ہے۔لڑکے نے حساب لگایا اور کہا چکی کا پاٹ۔بادشاہ نے اس جوتشی کی طرف دیکھا
اور کہا تم نے اسے کیا پڑھایا ہے۔وہ کہنے لگا حضور ا چکی کا پاٹ بھی پتھر کا ہوتا ہے اور نگینہ بھی پتھر کا ہے۔پس میرا علم
تو صحیح ہے باقی اگر آپ کے لڑکے میں ذہانت نہ ہو اور وہ اتنی بات بھی نہ سمجھ سکے کہ چیکی کا اٹ ہاتھ میں نہیں آسکتا
تو میں کیا کر سکتا ہوں۔میرا علم تو بالکل صحیح ہے۔۔اسی طرح میں نے یہ لطیفہ کئی دفعہ سنایا ہے جو دراصل حضرت خلیفہ اول سے میں نے سنا ہوا ہے کہ کوئی لڑکا
تھا اسے گاؤں کے بعض بڑے بڑے لوگوں نے کسی دوسرے علاقہ میں طب پڑھنے کے لئے بھیجا کیونکہ ان کے ہاں
کوئی طبیب نہیں تھا۔انہوں نے خیال کیا کہ اگر یہ لڑ کا طب پڑھ گیا تو ہماری ضرورت پوری ہو جائے گی اور آئے
روز جو ہمیں طبیب کے نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف رہتی ہے، یہ رفع ہو جائے گی۔وہ لڑکا دوسرے علاقہ کے ایک
مشہور طبیب کے پاس پہنچا اور کہنے لگا مجھے اپنے علاقہ کے روساء نے آپ کے پاس طب پڑھنے کے لئے بھیجا ہے
کیونکہ ہمارے ہاں کوئی طبیب نہیں۔وہ کہنے لگا بڑی اچھی بات ہے اس سے زیادہ نیکی کا کام اور کیا ہو سکتا ہے۔طب سے خدمت خلق ہوتی ہے اور لوگوں کو نفع پہنچتا ہے۔پس یہ بہت ہی ثواب کا کام ہے۔تم میرے پاس رہو۔میں تمہیں تمام طب سکھا دوں گا چنانچہ وہ ان کے پاس رہنے لگ گیا۔دوسرے ہی دن وہ کسی مریض کو دیکھنے کے
لئے چلے گئے اور انہوں نے اس لڑکے کو اپنے ساتھ لے لیا۔جب مریض کے پاس پہنچے تو وہ اس کے پاس بیٹھ گئے۔نبض دیکھی ، حالات پوچھے اور باتوں باتوں میں کہنے لگے کہ آپ نے کل کہیں چنے تو نہیں کھائے ؟ وہ کہنے لگا ہاں کچھ
چنے کھائے ہی تھے۔وہ کہنے لگے آپ کا معدہ کمزور ہے۔ایسی ثقیل چیز آپ کو ہضم نہیں ہو سکتی۔پیٹ کا دردای
وجہ سے ہے آپ ایسی چیزیں نہ کھایا کریں۔پھر ایک نسخہ لکھ کر اسے دے دیا اور واپس آگئے۔جب گھر پر پہنچے تو
لڑکا کہنے لگا کہ مجھے اجازت دیجئے میں اب واپس جانا چاہتا ہوں۔وہ کہنے لگے ہیں ! اتنی جلدی ! تم تو طب پڑھنے کے
لئے آئے تھے۔وہ کہنے لگا بس طب میں نے سیکھ لی ہے۔ذہین آدمی کے لئے تو کوئی دقت ہی نہیں ہوتی۔وہ کہنے
لگے میں نے تو تمہیں ابھی ایک سبق بھی نہیں دیا تم نے طب کہاں سے سیکھ لی۔وہ کہنے لگا ذہین شخص کو بھلا سبقوں
کی کیا ضرورت ہے۔میں خدا کے فضل سے ذہین ہوں۔میں نے تمام طب سیکھ لی ہے۔انہوں نے بہتیرا سمجھایا کہ
یہاں رہو اور مجھ سے با قاعدہ طب پڑھو مگر وہ نہ مانا اور واپس آ گیا۔لوگ اسے دیکھ کر بڑے متعجب ہوئے اور کہنے
لگے کہ اتنی جلدی آگئے۔وہ کہنے لگا ذہین آدمی کے لئے طب سیکھنا کوئی مشکل امر نہیں۔میں تو جاتے ہی تمام طب

151
سیکھ گیا۔خیر انہی دنوں کوئی رئیس بیمار ہو گیا اور اس نے اس لڑکے کو علاج کے لئے بلایا۔یہ گیا۔نبض دیکھی۔حالات پوچھے اور پھر کہنے لگا آپ رئیس آدمی ہیں بھلا آپ کو ایسی چیزیں کہاں ہضم ہو سکتی ہیں۔اچھا بتائیے کیا آپ
نے کل گھوڑے کی زین تو نہیں کھائی۔وہ کہنے لگا کیسی نا معقول باتیں کرتے ہو۔گھوڑے کی زین بھی کوئی کھایا کرتا
ہے۔وہ کہنے لگا آپ مانیں یا نہ مانیں کھائی آپ نے گھوڑے کی زمین ہی ہے۔نوکروں نے جو دیکھا کہ یہ ہمارے
آقا کی ہتک کر رہا ہے تو انہوں نے اسے خوب پیٹا۔وہ مار کھاتا جائے اور کہتا جائے کہ تشخیص تو میں نے ٹھیک کی ہے
اب تم میری بات نہ مانو تو میں کیا کروں۔آخر انہوں نے پوچھا تیرا اس سے مطلب کیا ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ
بات یہ ہے کہ جس طبیب سے میں نے طب سیکھی ہے وہ ایک دن مجھے ساتھ لے کر ایک مریض دیکھنے کے لئے
گئے۔میں ان کی حرکات کو خوب تاڑ تا رہا۔میں نے دیکھا کہ حکیم صاحب نے ادھر ادھر نظر دوڑائی اور چند چنے
کے دانے جو چار پائی کے نیچے گرے ہوئے تھے ، وہ اٹھالئے اور پہلے تو ان دانوں سے کھیلتے رہے پھر مریض سے کہنے
لگے کہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے چنے کھائے ہیں اور اس نے اقرار کیا کہ واقع میں میں نے چنے کھائے ہیں۔میں
اس سے فورا سمجھ گیا کہ جب کسی مریض کو دیکھنے کے لئے جانا پڑے تو جاتے ہی اس کی چار پائی کے نیچے نظر ڈالنی
چاہئے اور جو چیز اس کی چارپائی کے نیچے ہو اس کے متعلق یہ سمجھنا چاہئے کہ اس کے کھانے سے مریض بیمار ہوا
ہے۔اب میں جو یہاں آیا تو آتے ہی میں نے ان کی چارپائی کے نیچے نظر ڈالی تو مجھے گھوڑے کی زین نظر آئی۔پس
میں سمجھ گیا کہ یہ گھوڑے کی زمین کھا کر ہی بیمار ہوئے ہیں۔اب دیکھو جس چیز کا نام اس نے ذہانت رکھا ہوا تھا، وہ ذہانت نہیں تھی بلکہ حماقت اور بے وقوفی تھی اور گو
اس مثال پر تم سب ہنس پڑے ہو مگر اس قسم کی بے وقوفیاں تم بھی کرتے رہتے ہو۔الا ماشاء اللہ جیسے میں نے بتایا
ہے سو میں سے ایک ممکن ہے ، ذہین ہو لیکن سو میں سے نانوے یقیناً ذہانت سے عاری ہوتے ہیں۔ہندوستان کی ۳۳ کروڑ آبادی ہے اور سو میں ایک کے ذہین ہونے یہ معنی ہیں کہ اس ملک میں صرف ۳۳
لاکھ آدمی ذہین ہیں۔اب ۳۳ لاکھ بھلا ۳۳ کروڑ کا بوجھ کس طرح اٹھا سکتا ہے۔گو میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک فی
صدی کی نسبت بھی خاص ہو شیار جماعتوں میں پائی جاتی ہوگی ، عام جماعتوں میں ایک فی صدی کی نسبت بھی نہیں
اور اس کا احساس مجھے اسی وقت ہوا ہے کیونکہ جب میں نے ۳۳ کروڑ کا سواں حصہ ۳۳ لاکھ نکالا تو میری سمجھ میں
یہ بات آئی کہ یہ اندازہ غلط ہے کیونکہ ہندوستان میں ہر گز ۳۳ لاکھ ذہین آدمی نہیں ہیں۔اگر اتنے ذہین آدمی
ہوتے تو اس ملک کی کایا پلٹ جاتی۔ممکن ہے ہماری جماعت میں جسے ہر وقت علمی باتیں سنائی جاتی ہیں ایک فی
صدی کی نسبت سے ذہین آدمیوں کا وجود پایا جاتا ہو لیکن اور جماعتوں میں ایک فی صدی کی نسبت بھی نہیں۔وہ
کبھی بات کو چاروں گوشوں سے نہیں دیکھیں گے اور ہمیشہ غلط نتیجہ پر پہنچیں گے۔ابھی پچھلے سفر میں جب میں کراچی گیا تو وہاں بغداد سے ہماری جماعت کے ایک دوست میرے پاس آئے
اور انہوں نے کھجوروں کا ایک بکس پیش کیا اور کہا کہ یہ کھجور میں بغداد کی جماعت نے بھجوائی ہیں۔ہم کراچی میں

152
ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اور اس کے دو کمرے کرایہ پر ہم نے لئے ہوئے تھے۔ایک مردانہ تھا اور ایک
زنانہ۔میں نے وہ کھجوروں کا بکس اسی جگہ رکھوا دیا جہاں باقی اسباب پڑا تھا اور پھر مجھے اس کا خیال بھی نہ رہا۔جب ہم بمبئی پہنچے تو میری ہمشیرہ نے کسی موقعہ پر کھانا کھانے کے بعد کہا کہ اس وقت کچھ میٹھے کو جی چاہتا ہے۔میں
چونکہ کھجوروں کا ان سے ذکر کر چکا تھا اس لئے انہوں نے پوچھا کہ وہ کھجوریں کہاں گئیں۔اس پر مجھے ان کا خیال
آیا اور میں نے اپنے ہمراہیوں سے پوچھا کہ وہ کھجوروں کا بکس کہاں گیا۔جن صاحب سے پوچھا تھا انہوں نے
جواب دیا کہ ایک بکس تو ہمارے کمرہ میں ضرور تھا مگر چونکہ ہم قادیان سے وہ بکس نہیں لے گئے تھے اس لئے میں
نے اور میرے ہمراہی نے وہ بکس اسباب سے الگ کر کے رکھ دیا کہ شاید کسی اور کا ہو۔میں نے انہیں بتایا کہ یہ
بکس بغداد کی جماعت کی طرف سے بطور تحفہ آیا تھا اور میں نے اسباب میں رکھوا دیا تھا۔جب کمرہ ہمارا تھا اور
اسباب بھی ہمارا تھا تو آپ لوگوں کو یہ کیونکر خیال ہوا کہ اسے الگ نکال کر رکھ دیں ، کسی اور کا ہو گا۔آخر
دوسرے کسی شخص کو یہ خیال کیونکر پیدا ہو سکتا تھا کہ وہ اپنا اسباب اٹھا کر ہمارے کمرہ میں آکر رکھ جائے۔لوگ تو
دوسروں کا اسباب اٹھایا کرتے ہیں۔اپنا اسباب دوسرے کے گھر میں تو کوئی آکر رکھ کر جاتا نہیں۔اس پر انہوں
نے کہا کہ ہم نے سمجھا کہ کسی احمدی کا بکس ہو گا۔میں نے کہا اگر یہ خیال تھا تب بھی اسے ساتھ رکھنا چاہئے تھا
کیونکہ اس وقت ہم تو وہ کمرہ خالی کر رہے تھے اور احمدی ہماری وجہ سے ہی وہاں آتے تھے۔وہاں اسے چھوڑ
دینے کے یہ معنی تھے کہ اپنے بھائی کا اسباب ضائع ہونے دیا جائے کیونکہ کمرہ خالی کر دینے کے بعد کون اس کی
حفاظت کر سکتا تھا۔اس صورت میں بھی آپ کا فرض تھا کہ بکس ساتھ رکھ لیتے اور جب ساحل سمندر پر دوست
رخصت کرنے کے لئے آتے تو ان سے پوچھتے کہ اگر کسی دوست کا یہ سامان رہ گیا ہو تو وہ لے لیں مگر سب سے
مقدم یہ امر تھا کہ مجھ سے پوچھتے کہ یہ زائد سامان کیسا ہے۔کوئی چیز یہاں سے تو نہیں خریدی۔اس کو سن کر وہ
دونوں دوست جن کے ذمہ سامان کی حفاظت تھی ، مسکرا پڑے کہ یہ خیال ہی نہیں آیا۔اب یہ کتنی بڑی سادگی
ہے۔ایک کمرہ کرایہ پر لیا جاتا ہے۔اس میں اپنا تمام اسباب رکھا جاتا ہے مگر روانگی کے وقت ایک بکس اسی جگہ
چھوڑ دیا جاتا ہے اور سالار کارواں سے پوچھا تک نہیں جاتا کہ صندوق بھی ہمارا ہی ہے یا کسی اور کا۔کیا یہ ممکن
نہیں تھا کہ میں نے خود کوئی وہاں سے سودا منگوایا ہو اور اسے اس صندوق میں بند کر دیا گیا ہو مگر محض اس لئے
اسے چھوڑ دیا گیا کہ قادیان سے چلتے وقت ہم اس صندوق کو اپنے ہمراہ نہیں لائے تھے اور یہ خیال ہی نہیں آیا کہ
دریافت تو کر لیا جائے کہ یہ صندوق ہے کس کا؟
اگر وہ ذہانت سے کام لیتے تو انہیں چاہئے تھا کہ وہ اس صندوق کو بھی اٹھاتے اور مجھ سے پوچھتے کہ یہ کس کا
ہے۔جب وہ میرے کمرے میں پڑا ہوا تھا تو بہر حال میرا ہی ہو سکتا تھا۔اگر دو مسافروں کا وہاں سامان ہو تا تب تو شبہ
ہو سکتا تھا کہ یہ سامان شاید میرا ہے یا اس کا مگر جب ان کمروں میں ہی ہم تھے تو کس کی عقل ماری ہوئی تھی کہ وہ اپنا
اسباب اٹھا کر ہمارے کمرہ میں رکھ دے یا گھر سے ٹرنک لا کر ہمارے ٹرنکوں میں ملا دے۔پھر وہ کہنے لگے ہم نے

153
سمجھا شاید یہ جماعت والوں کا اسباب ہے حالانکہ اول تو ہم ہوٹل میں ٹھرے ہوئے تھے اور وہاں جماعت کا سامان
کس طرح نہیں آسکتا تھا لیکن اگر بالفرض ان کے نزدیک یہ کسی جماعت کے دوست کا ہی صندوق تھا تو بہر حال
انہیں یہ تو سمجھنا چاہئے تھا کہ اب ہم نے دوبارہ اس ہوٹل کے کمرہ میں نہیں آنا۔پس انہیں چاہئے کہ وہ اس
صورت میں بھی اس صندوق کو اٹھاتے اور جہاز تک لاکر دریافت کرتے کہ یہ کس احمدی کا صندوق ہے۔اس
طرح بات بھی کھل جاتی اور چیز بھی ضائع نہ ہوتی کیونکہ اگر بالفرض وہ کسی احمدی بھائی کا سامان ہو تا تو بھی اس کی
حفاظت ہمارے ذمہ تھی کیونکہ وہ ہمارے کمرہ میں تھا اور انہیں چاہئے تھا کہ دونوں صورتوں میں وہ اسباب اٹھاتے
اور ساتھ لے جاتے مگر جب میں نے ناراضگی کا اظہار کیا تو کہنے لگے خیال ہی نہیں آیا اور یہی جواب ہے جو ہر
ہندوستانی غلطی کے موقع پر دیا کرتا ہے اور جب اس سے بھی زیادہ ناراضگی کا اظہار کیا جائے تو دو سرا قدم وہ یہ
اٹھاتا ہے کہ کہہ دیتا ہے غلطی ہو گئی معاف کر دیجئے۔میں چاہتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ اپنے کام میں اس امر کو بھی مد نظر ر کھیں اور نوجوانوں کے ذہنوں کو
تیز کریں۔ہم نے بچپن میں جو سب سے پہلی انجمن بنائی تھی اس کا نام تشحید
انجمن تشحیذ الاذہان اور ذہانت الا زبان تھا یعنی ذہنوں کو تیز کرنے کی انجمن۔اس کے نام کا تصور
کر کے بھی میرا ایمان تازہ ہو جاتا اور میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے کہ انبیاء کے ذہن کیسے تیز ہوتے ہیں
اور کس طرح وہ معمولی باتوں میں بڑے بڑے اہم نقائص کی اصلاح کی طرف توجہ دلا دیتے ہیں کہ آج ایک وسیع
تجربہ کے بعد جو بات مجھ پر ظاہر ہوئی ہے اس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نہایت سادگی کے
ساتھ صرف دو لفظوں میں توجہ دلا دی تھی کیونکہ جب ہم نے ایک انجمن بنانے کا ارادہ کیا تو میں نے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عرض کیا کہ اس کا کوئی نام تجویز فرمائیں تو آپ نے اس انجمن
کا نام ” تشحيذ الاذہان تجویز فرمایا یعنی ذہنوں کو تیز کرنا۔رسالہ تشعیذ الاذہان بعد میں اسی وجہ سے
اس نام پر جاری ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انجمن کا نام تشحیذ الاذہان رکھا تھا اور چونکہ
اسی انجمن نے یہ رسالہ جاری کیا اس لئے اس کا نام بھی تشحیذ الاذہان رکھ دیا گیا۔پس ہماری انجمن کا نام ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ” تشحیذ الاذہان" رکھا تھا یعنی وہ
انجمن جس کے ممبران کا یہ فرض ہے کہ وہ ذہنوں کو تیز کریں اور در حقیقت بچپن میں ہی ذہن تیز ہو سکتے ہیں اور
میں سمجھتا ہوں کہ اس لحاظ سے بہت بڑی ذمہ داری استادوں پر عائد ہوتی ہے مگر افسوس ہے کہ ہم اپنے بچوں کے
بہت سے اوقات کتابوں میں ضائع کر دیتے ہیں اور وہ حقیقی فائدہ جس سے قوم ترقی کرتی ہے اس کو بالکل نظر انداز
کر دیتے ہیں حالانکہ ہمارا فرض ہے کہ ہماری کھیلیں اس رنگ کی ہوں جن سے ہمارے ذہن تیز ہوں۔ہماری
تعلیم اس رنگ کی ہو جس سے ہمارے ذہن تیز ہوں۔ہماری انجمنوں کے کام اس رنگ کے ہوں جن سے ہمارے

154
ذہن تیز ہوں اور یہ چیز علم سے بھی مقدم ہونی چاہئے کیونکہ تھوڑے علم سے انسان نجات پاسکتا ہے لیکن ذہن کے
کند ہونے کی وجہ سے خواہ انسان کے پاس کتنا بڑا علم ہو نجات سے محروم رہ جاتا ہے۔ہم یورپین قوموں کو دیکھتے ہیں۔ایک لمبے تجربہ کی وجہ سے ان میں ذہانت کا نہایت بلند معیار قائم ہے
حالا نکہ وہ شراب نوش قومیں ہیں۔وہ سور کھاتی ہیں مگر باوجود شراب نوش اور مردار خور ہونے کے ان کے ذہن
نہایت تیز ہوتے ہیں کیونکہ ایک وسیع تجربہ نے ان کے دماغوں میں نہایت صفائی پیدا کر دی ہے۔پچھلے دنوں جب جنگ کا خطرہ پیدا ہوا تو انگریز مدبرین نے ہر طرح کی کوشش کر کے اس جنگ کو روکا مگر جیسا
کہ بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ وہ لڑائی میں کودنا پسند نہیں کرتے تھے یا بزدلی اس کی محرک تھی
بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنے سارے ملک کے انتظام پر نگاہ ڈالی اور انہوں نے محسوس کیا کہ ابھی
ہمارے اندر کئی قسم کی خامیاں ہیں اور اگر ہم اس وقت لڑ پڑے تو ہماری شکست کا خطرہ ہے۔پس وہ بزدلی یا بے
غیرتی کی وجہ سے پیچھے نہیں ہے جیسا کہ غلطی سے سمجھا جاتا ہے بلکہ انہوں نے جب اپنے انتظام پر نگاہ دوڑائی تو
انہیں اپنے انتظام میں بعض نقائص اور خلل نظر آئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس وقت لڑنا ٹھیک نہیں۔بے
شک ان کے پاس جنگ کا سامان بھی کم تھا مگر جیسا کہ بعض مدبرین نے کہا ہے اگر جنگ میں وہ کو دپڑتے تو وقت پر تمام
سامان مہیا کیا جاسکتا تھا مگر انہوں نے سمجھا کہ اگر ہم نے تمام سامان مہیا بھی کر لیا تب بھی ہمار ا نظام ابھی ایسا مکمل
نہیں کہ ہم اس سامان سے پورا فائدہ اٹھا سکیں۔پس انہوں نے دانائی سے کام لے کر جنگ کے خطرہ کو دور کر دیا لیکن اگر کوئی ایشیائی ہو تاتو وہ ایسے موقعہ پر
سوائے اس کے اور کچھ نہ کہتا کہ غیرت، غیرت کو دپڑو اور مرجاؤ حالانکہ قوم کا صرف مرجانا ہی کام نہیں ہو تا بلکہ
فتح پانا بھی کام ہو تا ہے۔تو ہمارے نوجوانوں کو زمین بننا چاہئے اور ان کی نظر وسیع
نوجوانوں کی نظر وسیع ہونی چاہیئے ہونی چاہئے۔وہ جب بھی کوئی کام کریں انہیں چاہتے اس کے
سارے پہلوؤں کو سوچ لیں اور کوئی بات بھی ایسی نہ رہے جس کی طرف انہوں نے توجہ نہ کی ہو۔یہی نقص ہے
جس کی وجہ سے میں نے دیکھا ہے کہ روحانیت میں بھی ہمارے آدمی بعض دفعہ فیل ہو جاتے ہیں اور وہ شکایت
کرتے رہتے ہیں کہ ہم نمازیں پڑھتے ہیں مگر ہمیں خداتعالی کی محبت حاصل نہیں ہوتی حالا نکہ میں نے بار ہا بتایا ہے
کہ صرف نمازیں پڑھنے سے خدا تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا نہیں ہو سکتی اور نہ اس کا قرب انسان کو حاصل ہو سکتا
ہے۔حقیقی دین تو ایک مکمل عمارت کا نام ہے مگر تمہاری حالت یہ ہے کہ تم مکمل عمارت کا فائدہ صرف ایک دیوار
سے حاصل کرنا چاہتے ہو۔تم خود ہی بتاؤ اگر کسی قلعہ کی تین دیوار میں توڑ دی جائیں اور صرف ایک دیوار باقی
رہنے دی جائے تو کیا اس ایک دیوار کی وجہ سے اس قلعہ کے اندر رہنے والا محفوظ رہ سکتا ہے۔یقین جب تک اس
کی چاروں دیوار میں مکمل نہیں ہوں گی اس وقت تک اس قلعہ کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔

155
اسی طرح اللہ تعالیٰ کا قرب محض
تمام احکام اسلام پر عمل پیرا ہو کر خدا کا قرب میسر آتا ہے نمازوں کی وجہ سے حاصل نہیں ہوتا
بلکہ اور جس قدر احکام اسلام ہیں ان سب پر عمل کرنے کے بعد حاصل ہوتا ہے۔اگر تم نماز یں تو پڑھتے ہو لیکن
تم میں جھوٹ کی عادت ہے یا نمازیں تو پڑھتے ہو مگر روزے نہیں رکھتے یا روزے تو رکھتے ہو مگر زکوۃ نہیں دیتے یا
زکوۃ تو دیتے ہو مگر مالدار ہونے کے باوجود اور سفر کی سہولت ہونے کے باوجو د حج نہیں کرتے یا تم نماز میں بھی پڑھتے
ہو ' روزے بھی رکھتے ہو ، حج بھی کرتے ہو مگر کسی غریب کا مال ظالمانہ طور پر کھا جاتے ہو تو تمہارا یہ امید کرنا کہ
تمہاری نمازیں، تمہارے روزے اور تمہارا حج تمہیں فائدہ دے نادانی ہے کیونکہ تم اپنی روحانی عمارت کو
چاروں گوشوں سے مکمل نہیں کرتے۔تم اگر ایک طرف پچاس فٹ چوڑی دیوار بھی کھڑی کر دیتے ہو تو وہ تمہیں
فائدہ نہیں پہنچا سکتی لیکن اگر تم چار انچ کی دیوار چاروں طرف بنا کر اس پر چھت ڈال لو تو وہ عمارت تمہیں سردی
گرمی سے محفوظ رکھ سکتی اور خطرات سے بچا سکتی ہے بلکہ چار انچ موٹی دیوار کیا اگر تم سرکنڈے لے کر ان کا ایک
جھونپڑا بنالو یا بانس کی تیلیوں سے ایک جھونپڑی بنا لو تو گو وہ مضبوط نہیں ہوگی مگر تم اس میں امن سے رہ سکو گے۔تم سوفٹ چوڑی صرف ایک دیوار کھڑی کر کے فائدہ حاصل نہیں کر سکتے لیکن اگر تم آدھ انچ کی سرکنڈے کی
دیواریں چاروں طرف کھڑی کر دو جیسا کہ عام طور پر بیٹ کے علاقہ میں زمیندار لوگ بناتے ہیں تو تم اس سے وہ
تمام فائدے اٹھاؤ گے جو ایک مکمل عمارت سے اٹھائے جاسکتے ہیں کیونکہ تم اس جھونپڑی میں وہ تمام شرائط پوری
کر دو گے جو ایک مکان کی تعمیر کے لئے ضروری ہیں۔تم اس میں رات کو سو بھی سکو گے۔تم سردی سے بھی بچ
سکو گے۔تم بارش سے بھی محفوظ رہو گے اور چوروں سے بھی بچ رہو گے کیونکہ چور آخران سرکنڈوں کو توڑکر
اندر داخل ہو گا اور جب وہ اندر داخل ہونے کے لئے سرکنڈے توڑے گا تو تمہاری آنکھ کھل سکتی اور تم اس کا
مقابلہ کر سکتے ہو۔اسی طرح تم اس جھونپڑی میں بیٹھ کر پر وہ قائم رکھ سکتے ہو اور اگر میاں بیوی اندر بیٹھ کر اختلاط
کر رہے ہوں تو کوئی ان پر نظر نہیں ڈال سکتا لیکن اس کی بجائے اگر تم سوفٹ چوڑی دیوار ایک طرف کھڑی کر دو
اور باقی اطراف کو خالی رہنے دو تو تمہیں ان فوائد میں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا۔اسی طرح اگر تم نمازیں
پڑھتے ہو اور اس قدر تعمد اور احتیاط کے ساتھ پڑھتے ہو کہ ایک نماز کا بھی ناغہ نہیں ہونے دیتے لیکن تم روزوں
میں ست ہو یا اگر تم روزوں میں تو اس قدر چست ہو کہ سال میں سے چھ مہینے روزے رکھتے ہو مگر ز کوۃ نہیں دیتے
یا زکوۃ میں تو چست ہو مگر صدقہ و خیرات دینے میں ست ہو یا صدقہ و خیرات دینے میں تو اس قدر چست ہو کہ اپنا
سارا مال خدا تعالیٰ کی راہ میں غریبوں اور مسکینوں کو دے دیتے ہو لیکن جھوٹ بول لیتے ہو تو تمہاری مثال اس
شخص کی سی ہے جو صرف ایک طرف دیوار کھڑی کر کے اس سے پورے مکان کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے لیکن اس کے
مقابلہ میں اگر تم تھوڑا سا مال صدقہ و خیرات کر دیتے ہو اور زیادہ صدقہ نہیں کرتے۔نمازیں صرف پانچ وقت کی
پڑھتے ہو ، نوافل اور تہجد ادا نہیں کرتے۔رمضان کے صرف تمہیں روزے رکھتے ہو لیکن نفلی روزوں کے رکھنے

156
کا خیال نہیں کرتے۔صدقہ و خیرات میں بھی کچھ ایسے دلیر نہیں لیکن تھوڑا بہت دے دیتے ہو یا کم سے کم اگر زکوۃ
تم پر فرض ہو تو تم اس کی ادائیگی میں تساہل سے کام نہیں لیتے تو تم یقینا اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر لو گے کیونکہ گو تم
نے محل تیار نہیں کیا مگر تم نے سرکنڈوں کی دیواریں بنا کر ایک چھت ڈال لی ہے اور اس وجہ سے تم اس بات کے
مستحق ہو گئے ہو کہ تم مکان کا فائدہ حاصل کر لو۔یہی وہ چیز ہے جس کو ذہانت کہتے ہیں یعنی اپنے علم کو ایسے طرز پر کام
میں لانا اور اس سے فائدہ اٹھا نا کہ انسان کی چاروں طرف نگاہ رہے اور کوئی گوشہ اس کی نگاہ سے پوشیدہ نہ رہے۔اسی ذہانت کا یہ کرشمہ ہے کہ جب کسی ذہین آدمی سے بات کی جائے تو وہ فورا سمجھ جاتا ہے کہ یہ بات مجھ سے کیوں
کی جارہی ہے۔کہنے والے کا مقصد کیا ہے۔کن حالات میں یہ مجھ سے بات کر رہا ہے۔اس میں کہنے والے کا کیا
فائدہ ہے اور میرا اس میں کوئی فائدہ ہے یا نقصان اور کیوں میرے ساتھ بات کی جارہی ہے۔اس کا کیا مقصد اور کیا
مدعا ہے مگر دوسرا آدمی بے وقوفی کر کے کچھ کا کچھ نتیجہ نکال لیتا ہے۔پس ذہین وہ شخص ہے جو چاروں
گوشوں پر نگاہ رکھے مگر وہ جو صرف علم کی حد تک محدود رہتا ہے اور بات کی تہہ تک نہیں پہنچتا اسے ہم ذہین
نہیں کہہ سکتے جیسا کہ میں نے اپنے بعض سفروں کا حال بیان کیا ہے۔اب اگر میرے ساتھ سفر کرنے والے ذہین
ہوتے تو وہ کہتے کہ ہمیں کوئی ایسا پہلو اختیار نہیں کرنا چاہئے جو بعد میں کسی خفت اور بدنامی کا موجب ہو اور انہیں
سوچنا چاہئے تھا کہ جب سفروں میں چیزوں کے گم ہو جانے کا خطرہ ہوتا ہے تو وہ ایسا طریق اختیار کریں جس سے کسی
قسم کی غلطی نہ ہو۔ریکار ڈ اور انڈیکس کی اہمیت سٹیٹکس (STATICS) کا طریق ایجاد کیا ہے۔اگر ریکارڈ نہ ہو تو
گزشتہ امور سے فائدہ اٹھانے میں سخت دقت پیش آتی ہے۔اب سب دنیا میں دفتر موجود تھے ، رجسٹر موجود تھے
خطوط موجود تھے ، کاغذات موجود تھے مگر ریکار ڈ اور سٹیٹکس نہ رکھے جاتے تھے۔انگریزوں نے جب ان چیزوں کو
دیکھا تو انہوں نے ذہنی طور پر فیصلہ کیا کہ اپنے کاموں سے تجارب حاصل کرنے کے لئے کوئی طریق ایجاد کیا جائے
چنانچہ انہوں نے ریکار ڈرکھنے اور سٹیٹکس کا طریق ایجاد کیا۔گویا علم موجود تھا مگر لوگ ذہانت سے کام نہ لینے کی وجہ
سے اس کی حفاظت سے غافل تھے۔انگریزوں نے اس علم کو ذہانت سے کام لیتے ہوئے اپنے تجربوں سے فائدہ
اٹھانے کا ایک ذریعہ نکال لیا۔اسی طرح روزانہ ہمارے مشاہدہ میں بات آتی ہے کہ دو شخص ہیں۔دونوں کے
پاس
کتابیں ہیں مگر ایک نے ان کتابوں کا انڈیکس بنایا ہوا ہو تا ہے اور دوسرے نے انڈیکس نہیں بنایا
ہو تا۔اب وہ جس نے انڈیکس بنایا ہوا ہو تا ہے، وہ اپنی ذہانت کی وجہ سے زیادہ فائدہ اٹھالیتا ہے مگر دو سرا عدم
ذہانت کی وجہ سے باوجود اس کے کہ علم اس کے پاس بھی موجود ہے اس طرح فائدہ نہیں اٹھا سکتا جس طرح ذہین
شخص اٹھاتا ہے تو نو جوانوں کو ذہین بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ممکن ہے کوئی کہے کہ ہم انہیں ذہین کس طرح بنا
سکتے ہیں۔کئی ہیں جو سخت کند ذہن ہوتے ہیں اور انہیں ہزار بار بھی کوئی بات سمجھائی جائے تو وہ ان کی سمجھ میں
انگریزوں نے اسی ذہانت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریکارڈ اور

آج 10 میں سے 10 باقی