خطبہ جمعہ فرمودہ ۳ مارچ ۱۹۳۹ء

مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2

157
نہیں آتی پھر سب کو ہم کس طرح ذہین بنا سکتے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ گو انسانی طاقتیں محدود ہیں مگر جس قسم کی
قوتیں اللہ تعالیٰ نے انسانی دماغ میں رکھی ہوئی ہیں وہ ایسی ہیں کہ محنت اور دباؤ سے وہ تیز ہو جاتی ہیں اور عقل اور
فطانت کی جنس تھوڑی بہت اللہ تعالیٰ نے ہر دماغ میں رکھی ہوئی ہے سوائے اس کے جو پاگل ہو اور ایسا شخص
ہزاروں میں سے کوئی ایک ہو تا ہے۔باقی جس قدر اوسط دماغ رکھنے والے انسان ہیں ان کے اندر ہر قسم کا مادہ
موجود ہو تا ہے۔وہ ذہانت بھی رکھتے ہیں وہ فطانت بھی رکھتے ہیں، وہ عقل بھی رکھتے ہیں وہ فکر بھی رکھتے ہیں وہ
علم بھی رکھتے ہیں ، وہ شعور بھی رکھتے ہیں وہ احساس بھی رکھتے ہیں اور جب کوئی شخص ان قوتوں کو ترقی دینا چاہے
تو وہ ترقی دے سکتا ہے۔یہ بالکل ممکن ہے کہ وہ انتہا درجہ کا فطین
ذہانت اور فطانت کی قدرتی قوت کو ترقی دی جاسکتی ہے نہ بنے اور انتہادرجہ کا کی نہ بنے وہ انتہا
وہ ذ
درجہ کا زمین نہ بنے وہ انتہا درجہ کا حساس نہ بنے اور انتہا درجہ کا باشعور نہ بنے وہ انتہا درجہ کا فقید نہ بنے وہ انتہا
درجہ کا مفکر نہ بنے مگر وہ اوسط درجے کا فطین ایک اوسط درجے کا زمین اور ایک اوسط درجہ کا مفکر اور فقید بن
سکتا ہے اگر کوشش کرے۔پس خدام الاحمدیہ کا کام اس طرز پر ہونا چاہئے کہ نوجوانوں میں ذہانت پیدا ہو۔ممکن ہے
وہ کہیں ہمیں یہ باتیں نہیں آتیں اور ہم سمجھ نہیں سکتے کہ کس طرح اس کام کو چلا ئیں۔سو وہ میرے پاس آئیں
اور مجھ سے مشورہ لیں۔مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تمام باتیں آتی ہیں۔میں انہیں باتیں بتاؤں گا۔آگے عمل
کرنا ان کا کام ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر وہ میری باتوں پر عمل کریں تو نو جوانوں میں بہت جلد ذہانت پیدا
ہو سکتی ہے۔ذہانت دراصل نتیجہ ہے کامل توجہ کا۔اگر ہم کامل توجہ کی عادت ڈال لیں تو
ذہانت کامل توجہ کا نتیجہ ہے لازما ہمارے اندر ذہانت پیدا ہوگی اور یہ ذہانت پھر ایک مقام پر ٹھہر نہیں جاتی
بلکہ ترقی کرتی رہتی ہے۔میں نے اسی اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے خدام الاحمدیہ کے کارکنان کو نصیحت کی ہے کہ
اگر ان میں سے کوئی اپنے فرائض کی بجا آوری میں غفلت سے کام لیتا ہے تو اسے سزا دو کیونکہ توجہ پیدا کرنے کے
مختلف سامانوں میں سے ایک سامان ڈر بھی ہے یعنی انسان کو یہ خیال کہ اگر میں ناکام رہا تو مجھے سزا ملے گی۔یورپین لوگوں میں ذہانت کی
سزا کی اہمیت اور یورپ میں ذہانت کے معیار کی ترقی کا ایک راز ترقی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے
کہ وہ مجرم کو سزا دینے میں سخت سنگدل ہوتے ہیں مگر ہمارے ہاں یہ ہو تا ہے کہ جب کسی سے کوئی قصور سرزد ہو
اور اسے سزا دی جائے تو وہ اپنے قصور کے ازالہ کے لئے صرف اتنا کافی سمجھتا ہے کہ پیسے کے دسویں حصہ کا کاغذ لیا

158
اور پیسے کے بیسویں حصہ کی سیاہی اور لکھ دیا حضور میری توبہ! میرا قصور معاف فرمائیں۔آپ سے زیادہ رحیم بھلا
کون ہو سکتا ہے۔آپ رحیم کریم اللہ کے نمائندے ہیں اور اگر چومیں گھنٹے کے اندر اندر اسے جواب نہ دیا
شخص
جائے کہ اچھا تمہیں معاف کر دیا گیا ہے تو تمام معززین کی چٹھیوں پر چٹھیاں آنی شروع ہو جائیں گی کہ فلاں
بڑا پشیمان ہے۔وہ اب تو بہ کرتا ہے۔اسے معاف کیا جائے۔تم اس قسم کا تمسخر کسی زندہ قوم میں نہیں
دیکھ سکتے۔تم چلے جاؤا انگستان میں تم چلے جاؤ جرمنی میں تم چلے جاؤ ا مریکہ میں تم چلے جاؤ اٹلی میں ، تم چلے جاؤ
فرانس میں ، تم کسی ایک جگہ بھی ایسا تمسخر ہوتے نہیں دیکھو گے۔تم سو میں سے ایک احمق بھی ایسا نہیں دیکھو گے
جو قصور کے بعد کاغذ اور قلم دوات لے کر بیٹھ جائے اور معافی کی درخواست لکھنا شروع کر دے اور تم کوئی ایسا
احمق نہیں دیکھو گے جو ایسے شخص کی سفارش کرے مگر ہمارے ہندوستان میں یہ عام بات ہے اور یہ مرض اس قدر
بڑھا ہوا ہے کہ اس کے نتیجہ میں عجیب عجیب نظارے بعض دفعہ دیکھنے میں آئے ہیں چنانچہ اس سلسلہ میں ایک امر کا
میرے دل پر بہت گہرا اثر ہے۔جب تشعیہ الاذہان کی انجمن قائم ہوئی تو اس وقت ہم میں سے ایک شخص سے
ایک غلطی ہوئی۔اس نے بعد میں تو بہ بھی کی۔قربانی بھی کی اور نقصان بھی اٹھایا مگر اس وقت اس سے غلطی
ہو گئی۔اس شخص کے اخلاص کا تم اس سے اندازہ کر لو کہ وہ ایک معقول تنخواہ چھوڑ کر یہاں صرف دس روپے
ماہوار پر ہماری انجمن میں ملازم ہو گیا تھا۔یہ شخص ہماری انجمن کے ابتدائی ممبروں میں سے تھا۔ضمناً میں یہ بتادیتا
ہوں کہ جس وقت میں نے یہ انجمن قائم کی تھی اس وقت ہم صرف سات لڑکوں نے اسے اپنے خرچ پر جاری کیا
تھا۔اس وقت تحریک جدید کے ایک سو چالیس لڑکے ہیں مگر وہ ان سات جدی ما کام کر کے بھی نہیں دکھا سکتے۔ہم کل
سات لڑکے تھے مگر ہم نے دس روپے ماہوار کا ایک نوکر بھی رکھا ہوا تھا۔ہماری مالی حالت اس وقت جو کچھ تھی
اس کا اندازہ اس سے لگ سکتا ہے کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے تین روپیہ ماہوار
وظیفہ ملا کر تا تھا جو قلم دوات کاغذ اور دوسری ضروریات پر میں خرچ کیا کرتا مگر ان تین روپوں میں سے
بھی ایک روپیہ ماہوار اس انجمن پر خرچ کرتا تھا۔اسی طرح باقی لڑکوں کا حال تھا۔اُسی سرمایہ سے
آہستہ آہستہ ہم نے رسالہ جاری کیا اور چونکہ رسالہ پر ہم خود محنت کیا کرتے تھے اس لئے تھوڑے ہی عرصہ کے
بعد اچھا سرمایہ جمع ہو گیا اور ہمارا کام عمدگی سے چلنے لگا اور ہم نے کام کی سہولت کے لئے دس روپیہ ماہوار پر ایک
آدمی رکھنے کا فیصلہ کیا اور اس دوست نے اپنے آپ کو اس کام کے لئے پیش کر دیا۔وہ آدمی بہت نیک تھا۔غریبوں
کی مدد کیا کرتا۔رفاہ عام کے کاموں میں حصہ لیتا اور نماز روزہ کا بھی پابند تھا مگر بعض دفعہ آدمی سے کوئی کو تاہی ہو
ہی جاتی ہے اس سے بھی ایک دفعہ یہ کو تاہی ہوئی کہ انجمن کا کچھ روپیہ اس نے اپنی ذاتی ضروریات پر خرچ کر لیا
اور خیال کر لیا کہ اگلی تنخواہوں سے آہستہ آہستہ ادا کردوں گا۔اس امر کا جب ہمیں علم ہوا تو یہ معاملہ ہماری کمیٹی
میں پیش ہوا۔اس وقت ہم میں سے کچھ کالج کے سٹوڈنٹس بھی تھے کیونکہ ہم سات لڑکوں میں سے کچھ انٹرنس پاس
کر کے جلدی کالج میں داخل ہو گئے۔جب یہ معاملہ ہماری کمیٹی میں پیش ہوا تو جو کالج کے سٹوڈنٹ تھے انہوں نے

159
اس امر پر زور دینا شروع کیا کہ اس شخص کو سخت سزا دینی چاہئے کیونکہ اس نے بد دیانتی کی ہے اور اسے بد دیانتی
کے جرم میں علیحدہ کر دینا چاہئے۔میں نے اس کے مقابلہ میں کہا اس میں کوئی شبہ نہیں ، اس شخص سے قانونی
بد دیانتی ضرور ہوئی ہے لیکن فیصلہ کرتے وقت ہمیں یہ بھی غور کرنا چاہئے کہ اس شخص کا ماحول کیا ہے اور آیا اس
سے جو بد دیانتی سرزد ہوئی ہے یہ نا سمجھی کی وجہ سے سرزد ہوئی ہے یا شرارت کی وجہ سے سرزد ہوئی ہے۔اگر یہ
ثابت ہو جائے کہ یہ بد دیانتی اس نے شرارت کے طور پر کی اور انجمن کو نقصان پہنچانے کے لئے کی ہے تو اسے
واقعہ میں سخت سزا ملنی چاہئے لیکن اگر یہ ثابت ہو کہ اس نے شرار تا ایسا نہیں کیا محض غفلت کی وجہ سے اس نے
ایسا کیا ہے اور یہ خیال کر کے کچھ روپیہ خرچ کر لیا ہے کہ اگلی تنخواہ میں سے دے دوں گا تو کو بد دیانتی یہ بھی ہے مگر
یہ شرارت والی بد دیانتی سے مختلف ہے اور ہمیں سزا میں نرمی کرنی چاہئے چنانچہ میں نے کہا اس شخص نے ہماری
خاطر ایک اچھی نوکری چھوڑی اور یقینا وہ نوکری جو ہماری ہے ، یہ اس کی پہلی نوکری کا قائم مقام نہیں ہو سکتی۔پس جب اس کی ہماری خاطر قربانی ثابت ہے تو گو اس کا فعل بد دیانتی ہی قرار دیا جائے گا مگر یقیناوہ اس حد تک نہیں
جس حد تک شرارتی بد دیانتی ہوتی ہے۔ہمارے ساتھیوں میں سے ایک دوست یہ تمام تقریریں سنتے رہے اور
خاموشی سے بیٹھے رہے اور انہوں نے اس میں کوئی دخل نہ دیا مگر جب بحث لمبی ہو گئی تو وہ جوش سے کھڑے ہو گئے
اور کہنے لگے میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ لوگ کیا بیوقوفی کی باتیں کر رہے ہیں۔نہ کالج والوں کی بات میری
سمجھ میں آتی ہے اور نہ (میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا) ان کی۔یہ دونوں کہتے ہیں کہ اس شخص نے بد دیانتی
کی۔فرق صرف یہ ہے کہ ایک فریق کہتا ہے اس نے شرارت والی بد دیانتی کی اور دوسرا کہتا ہے یہ نادانی کی
بد دیانتی ہے۔ایک کہتا ہے سزا دینی چاہئے اور دوسرا کہتا ہے سزا نرم دینی چاہئے مگر دونوں اس کو بد دیانت قرار
دیتے ہیں اور اس کے فعل کو قابل سزا قرار دیتے ہیں حالانکہ بات دونوں کی غلط ہے اور خواہ مخواہ اس مجلس میں بلا
کر ہمارا وقت ضائع کیا گیا ہے۔آپ لوگ مجھے یہ بتائیں کہ یہ جو مجلس تشحیذ الاذہان کا روپیہ ہے یہ آپ کا ہے یا
خدا کا۔ہم نے کہا خدا کا۔وہ کہنے لگے جب خدا کا ہے تو اگر خدا کے بندے نے کچھ روپیہ لے لیا تو تم ہو کون جو اسے
بد دیانت اور خائن قرار دو۔ہم نے اس پر انہیں بہتیرا سمجھایا اور دلیلیں دیں کہ آپ کی یہ بات درست نہیں مگروہ
یہی کہتے چلے گئے کہ مال بھی خدا کا اور بندہ بھی خدا کا۔میری سمجھ میں تو اور کوئی بات آتی ہی نہیں۔ہم نے کہا اس کا
تو یہ مطلب ہے کہ دینی خزانہ میں سے جو روپیہ کسی کے ہاتھ آئے وہ اٹھا کر چلتا بنے مثلا صد را انجمن احمدیہ میں مال
آتا ہے تو محاسب صاحب سیف اٹھا کر گھر لے جائیں اور کہیں خدا کا مال اور خدا کا بندہ۔جب مال خدا کا ہے تو میرا
اسے اپنے نفس پر خرچ کرنا کہاں گناہ ہوا اور جب ہم انہیں پکڑیں تو وہ کہیں اچھا تاؤ تم نے خدا کی خاطر مال دیا تھایا
نہیں اور جب ہم کہیں کہ ہاں دیا تھا تو وہ کہیں کہ بس پھر میں بھی اس کا بندہ ہوں اور خدا کا بندہ خدا کا مال لے جارہا
ہے۔وہ کہنے لگے اگر کوئی لے جاتا ہے تو لے جائے ہمیں اس میں دخل نہیں دینا چاہئے۔ہم نے انہیں بہت ہی
سمجھایا مگر یہ مسئلہ کچھ اس طرح ان کے دماغ میں مرکوز تھا کہ آخر تک ہماری بات ان کی سمجھ میں نہ آئی کیونکہ وہ

160
ایسے معاملات میں سزا کے قائل ہی نہ تھے۔اس واقعہ سے تم سمجھ سکتے ہو کہ ایسے معاملات میں
موقع کے مناسب حال سز اذہانت کو تیز کرتی ہے ہماری ذہنیتیں کسی قسم کی ہو رہی ہیں حالانکہ حق یہ
ہے کہ سزا ذ ہن کو تیز کرتی ہے اور جس طرح دنیوی انتظامات میں سزا دینا ضروری ہے اور اس سے قوم میں
ایسا احساس پیدا ہو جاتا ہے کہ لوگ غلطی سے حتی الوسع بچنے لگ جاتے ہیں اور ذہن تیز ہو جاتے ہیں۔ہمارے ملک میں عام طور یہ خیال کرتے ہیں کہ سزا دینا ایک ظلم ہے اور
صرف اظهار ندامت کافی نہیں جن لوگوں سے غلطی ہوتی ہے خصوصاً جب کہ وہ اعزازی کارکن ہوں،
وہ اور ان کے دوست خیال کرتے ہیں کہ ایسے موقعہ پر صرف اظہار ندامت کافی ہو نا چاہئے لیکن اس کا نتیجہ یہ ہوتا
ہے کہ وہ ایسے کاموں میں اپنے دماغوں کو پوری طرح نہیں لڑاتے اور آہستہ آہستہ قوم کے ذہن کند ہوتے چلے
جاتے ہیں۔اگر وہ ان کاموں میں سزا کو ضروری قرار دیتے تو ضرور احتیاط سے کام کرنے کے عادی ہو جاتے اور
ذہن تیز ہوتے جاتے۔میں نے دیکھا ہے کہ جب کسی سے غلطی ہو اور اسے سزا دینے کی تجویز ہو تو بڑے بڑے لوگ فورا اس کی
سفارشیں لے کر میرے پاس پہنچ جاتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ اللہ تعالی سے زیادہ کون رحیم ہے مگر وہ بھی ایسے
موقعہ پر سزا دیتا ہے۔ذرا غور تو کرو اگر یہ اصول درست ہو اور قیامت کے دن بھی ایسا ہی ہو تو قرآن کریم میں جو
کچھ آخرت کے متعلق آیا ہے وہ کس طرح مضحکہ انگیز طور پر ایک تماشہ بن جائے مثلاً اگر فرعون کی سزا ملنے لگے
اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھی کھڑے ہو کر کہیں کہ حضور اس سے غلطی ہو گئی ہے۔اب یہ معافی طلب
کرتا ہے اسے اب معاف کر دیا جائے تو کیا خد اتعالیٰ اسے معاف کر دے گا اور کیا اس قسم کی معافی اس روحانیت کی
تکمیل کا موجب ہو گی جو اللہ تعالی پیدا کرنا چاہتا ہے یا مثلا جب ابو جہل کو سزا ملنے لگے تو رقعوں کا ڈھیر خدا تعالیٰ کے
سامنے لگ جائے اور پندرہ میں محضر نامے پیش ہو جائیں جن پر لوگوں کی طرف سے یہ درخواست ہو کہ اسے
معاف کیا جائے تو کیا خد اتعالیٰ اسے معاف کر دے گا ؟
اگر اس قسم کے رقعے آنے لگیں تو پھر تو خداتعالی کے گا جب سب فیصلے تم نے خود ہی کرنے ہیں تو میں کس
لئے یہاں بیٹھا ہوں۔اٹھاؤ دوزخ اور سب کو معاف کرو۔پس اگر خداتعالی کا کسی
سز ابلا اور عذاب نہیں بلکہ بنی نوع انسان کے لئے رحمت کا خزانہ ہے کو سزا دینا ظلم نہیں
اور کسی کا کوئی حق نہیں کہ اس کے سامنے سفارش کرے تو کیا میں یا تم خدا تعالٰی سے زیادہ رحم اپنے اندر رکھتے ہیں
کہ ہم سزا کو ایک بلا اور عذاب تصور کرتے ہیں۔یہ یقینا دماغ کی کمزوری اور ذہانت کی کمی کی علامت ہے اور یہ
یقینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سمجھتے ہی نہیں کہ سزا کیوں مقرر کی گئی ہے۔سزا ایک بہت بڑے فائدہ کی چیز

161
ہے۔سزا بنی نوع انسان کے لئے ایک رحمت کا خزانہ ہے۔اگر یہ فائدہ کی چیز نہ ہوتی تو ہمارا خدا کبھی ملک
یوم الدین نہ بنتا۔ہمارا خدا کبھی تہار نہ بنتا۔وہ صرف رحیم اور کریم ہی ہو تا مگر وہ رحیم اور کریم ہی نہیں
بلکہ شدید العقاب اور شديد البطش بھی ہے۔پھر کیا تم سمجھتے ہو کہ صرف میں منصف ہوں یا تم
منصف ہو لیکن ہمارا خد ا ظالم ہے کیونکہ وہ بنی نوع انسان کو سزا بھی دیتا ہے۔اس سے زیادہ بے حیائی کا عقیدہ اور
کون سا ہو سکتا ہے اور اس سے زیادہ بے ہودہ بات اور کیا ہو سکتی ہے۔پس یقیناً مجرم کو سزا دینا ضروری ہے۔یقیناً
سزا کے بعد قوم ترقی کرتی ہے اور یقینا سزا کے بغیر صحیح ذہانت پیدا نہیں ہوتی۔جب کسی کو علم ہو کہ اگر میں نے
فلاں کام خراب کیا تو مجھے سزا ملے گی تو وہ اپنے دماغ پر زور ڈال کر ہوش سے کام کرے گا تاکہ اسے سزا نہ ملے اور
جب وہ ہوش سے کام لے گا تو وہ سزا سے بچ جائے گا اور اس کا ذہن بھی تیز ہو جائے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ذہانت پیدا کرنے کا
ذہانت پیدا کرنے کے دو اہم ذریعے (۱) محبت (۲) سزا پہلا ذریعہ محبت ہے چنانچہ دیکھ لو ماں کسی
طرح ہر وقت اپنے بچہ کا فکر رکھتی ہے۔اس کا یہ فکر ہی اس کی ذہانت کا موجب ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ اس کی
ذہانت محدود ہوتی ہے اور ذہین شخص کی ذہانت وسیع ہوتی ہے ورنہ بیوقوف شخص بھی بعض دفعہ ایسے معاملہ میں
آکر بڑا ذہین بن جاتا ہے جس میں اس کا ذاتی فائدہ ہوتا ہے لیکن وہ ذہین نہیں کہلا سکتا کیونکہ اس کی ذہانت محدود
اور وقتی ہوتی ہے اسی طرح ماں بھی اپنے بچہ کے متعلق برای ذہانت سے کام لیتی ہے اور اس کی ہر ضرورت کا فکر
رکھتی ہے لیکن اس کی یہ ذہانت محدود ہوتی ہے۔بہر حال ذہانت یا محبت سے پیدا ہوتی ہے یا خوف سے پیدا ہوتی
ہے۔خوف کے وقت بھی انسانی ذہن خوب تیز ہو جاتا ہے یا پھر تجربہ سے انسانی ذہن تیز ہو جاتا ہے۔یہی چند امور
جن کا ذہانت کے پیدا کرنے میں بہت بڑا دخل ہے مگر جو محدود ذہانت ہو اس کا کسی خاص پہلو میں تو فائدہ ہو سکتا ہے
مگر باقی امور میں نہیں۔ایسا شخص کو اپنے فائدہ یا اپنے بچے کے فائدہ کے لئے بڑی ذہانت کا ثبوت دے گا مگر قوم
کے لئے وہ مفید نہیں ہو گا کیونکہ اس کی ذہانت محدود ہے۔انہی محدود ذہینوں میں سے میں نے ماں کو پیش کیا ہے۔وہ عام طور پر اپنے بچہ کے متعلق ایسی ایسی فکر میں رکھتی ہے کہ دوسرے حالات میں ویسی فکر میں انسان کو نہیں
سوجھ سکتیں۔وہ بعض دفعہ اپنے بچہ کے متعلق اتنا سوچتی ہے کہ کہتی ہے میں دس سال کے بعد یہ کروں گی اور وہ
کروں گی تو اس ذہانت کی محرک محبت ہے۔اسی طرح کبھی خوف ذہانت کا محرک ہو جاتا ہے۔میں اس
وقت جس ذہانت کی طرف توجہ دلا رہا ہوں وہ عام ذہانت ہے۔محبت بے شک پہلی چیز ہے جو ذہانت کو پیدا کرتی ہے
مگر یہ محبت تو ایمان پہلے ہی پیدا کر رہا ہے اور خصوصاً جب قومی کاموں میں نوجوان حصہ لیں گے اور قومی روح
اپنے اندر پیدا کریں گے جس کا پیدا کرنا میں ان کے مقاصد میں سے ایک مقصد قرار دے چکا ہوں تو لازماً محبت بھی
پیدا ہوگی اور محبت کے نتیجہ میں جو ذہانت پیدا ہوتی ہے وہ بھی ان میں رونما ہو گی مگر دوسرا حصہ ذہانت کا سزا
سے مکمل ہوتا ہے۔

162
خدام الاحمدیہ کے ارکان مفوضہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی پر سزا برداشت کرنے کا عمد
اسی لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ خدام الاحمدیہ کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے ہر ممبر سے یہ اقرار لیں کہ اگر
کریں اس نے اپنے مفوضہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت یا کو تاہی سے کام لیا تو وہ ہر سزا برداشت کرنے کے
لئے تیار رہے گا اور خدام الاحمدیہ کے ممبران کا فرض ہے کہ وہ خود اس کے لئے سزا تجویز کریں۔اگر وہ سزا بھگتنے
کے لئے تیار نہ ہو تو سمجھ لینا چاہئے کہ وہ خدام الاحمدیہ میں شامل رہنے کے قابل نہیں اور اگر وہ سزا بھگت لے گا تو
یقینا وہ اگلی دفعہ پہلے سے زیادہ اچھا کام کرے گا۔اگر کوئی اس پر معترض ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ کیوں سزا دی جاتی
ہے تو اسے کہنا چاہئے کہ کیوں اس نے محبت کے جذبہ کے ماتحت پہلے ہی کام ٹھیک نہ کیا۔اگر وہ محبت کامل سے کام
لیتا تو اس کے کام میں کوئی خرابی پیدا نہ ہوتی اور اسے سزا بھی نہ ملتی مگر جب محبت والا ذریعہ اس نے چھوڑ دیا اور
محبت کی کتاب سے اس نے سبق نہیں لیا تو اب ضروری ہے کہ اسے سزا کی کتاب سے سبق دیا جائے۔بہر حال اگر
وہ سبق قیمتی ہے جس کے سیکھنے کے لئے وہ اس مجلس میں شامل ہوا تھا تو جائز ذریعہ بھی اس کے لئے اختیار کیا جائے“
وہ اچھا ہے اور اگر سبق اچھا نہیں تو پھر اس کے لئے کسی قربانی کی ضرورت نہیں خواہ وہ کس قدر معمولی اور حقیر
کیوں نہ ہو۔تو خدام الاحمدیہ کو نو جوانوں کے اندر ذہانت پیدا کرنی چاہئے۔میں ذہانت پیدا کرنے کے ذرائع بتانے
کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔صرف ایک بات ہے جس کے لئے انہیں تیار رہنا چاہئے اور وہ یہ کہ جب کسی سے کوئی
قصور سرزد ہو تو وہ اس سزا کو برداشت کرنے کے لئے ہر وقت آمادہ رہے کیونکہ اس کے بغیر کبھی ذہانت پیدا نہیں
ہو سکتی۔جب یہ ذہانت کسی انسان کے اندر پیدا ہو جائے تو پھر اس کا علم اور ترقی کرتا ہے اور جب انسان بہت زیادہ
ذہین ہو جاتا ہے تو اس کا علم لدنی بڑھنے لگتا ہے۔کتابی علم صرف کتابیں پڑھنے سے بڑھتا ہے مگر لدنی علم ذہانت سے
بڑھتا ہے۔جس طرح ذہین آدمی اگلے شخص کی ہر بات سے صحیح نتیجہ نکالتا ہے اسی
لدنی علم ذہانت سے بڑھتا ہے طرح جس شخص کا ذہانت کے بعد علم لدنی بڑھنے لگتا ہے وہ خداتعالی کے
ارادہ اور اس کی منشاء کو اس کی صفات سے پہچان جاتا ہے۔وہ زمین کو دیکھ کر وہ آسمان پر نظر دوڑا کر وہ پہاڑوں
کی طرف نگاہ اٹھا کر وہ ذرے ذرے اور بات بات کو دیکھ کر فورا تا ڑ جاتا ہے الہی منشاء کیا ہے اور رفتہ رفتہ ایسے
مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ اس کی دعا ئیں بہت زیادہ قبول ہونے لگتی ہیں اور گو خدا تعالی کے لئے تو اس لفظ کا استعمال
مناسب نہیں مگر انسانی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا مزاج دان ہو جاتا ہے۔جس طرح
وہ شخص جو کسی دوسرے کا مزاج دان ہوتا ہے ، اس سے بہت جلد اپنی بات منوا لیتا ہے اسی طرح یہ بھی خدا تعالیٰ کا
مزاج دان ہو جانے کی وجہ سے اس سے وہ باتیں منوا لیتا ہے جو دوسرے لوگ منوا نہیں سکتے۔

163
دیکھو میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ دعا کرتے وقت صفات الہیہ کو مد نظر رکھنا چاہئے اور جس قسم کی
دعا کی جائے ، اس قسم کی صفات الہیہ کو جنبش میں لانے کی کوشش کی جائے مگر میں نے ایک شخص کو ایک دفعہ دیکھا وہ
دعا کر رہا تھا۔اس قدر سوز اور اس قدر تضرع سے کہ اس کے آنسو بہہ رہے تھے اور اس کا جسم کانپ رہا تھا مگر وہ
دعا یہ کر رہا تھا کہ اے رحیم و کریم تو میرے فلاں دشمن کو تباہ کر دے۔اب بتاؤ رحیم و کریم کسی دشمن کو کیوں تباہ
کرنے لگا۔وہ تو جب بھی یہ سنے گا کہ اے رحیم و کریم فلاں دشمن کو ہلاک کر دے تو وہ کہے گا میں تو رحیم و کریم
ہوں میں اسے معاف کرتا ہوں۔تو اس قسم کی دعامانگنا اللہ تعالیٰ کی مزاج دانی کے خلاف ہے کہ خدا کی اس صفات
کو حرکت میں لانا جو لوگوں پر رحم کرنے والی ہے اور کہنا یہ کہ وہ دوسرے کو عذاب دے۔کیا جب کسی نے کسی
دوسرے شخص کے بچہ کو باپ سے سزا دلوانی ہو تو وہ اس سے جاگر یہ کہا کرتا ہے کہ آپ کے بچے نے فلاں قصور کیا
ہے، اسے سزا دیں یا وہ یہ کہا کرتا ہے کہ اپنے پیارے بچے کو تھپڑ مار دیں۔وہ تو جب کہے گا کہ اے مہربان باپ
اپنے پیارے بچے کو تھپڑ مار دیں تو اس کا باپ بجائے اسے مارنے کے اسے پیار کرنے لگ جائے گا کیونکہ اس نے
پیار کے جذبہ کو برانگیختہ کرنے والے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ذہانت کی بدولت انسان ایسے مقام پر پہنچتا ہے جب اس کی دعائیں دو بسروں کی نسبت
تو ذہانت کی وجہ سے ہی انسان دنیا میں ترقی کرتا ہے ' ذہانت کی وجہ سے ہی انسان اس
زیادہ قبول ہوتی ہیں مقام پر پہنچتا ہے جب اس کی دعائیں دوسروں کی نسبت زیادہ قبول ہونے لگتی ہیں اور
ذہانت کی وجہ سے ہی اگر ہم انسانی اصطلاح استعمال کریں تو کہہ سکتے ہیں کہ وہ خدا تعالی کا مزاج دان ہو جاتا ہے اور
اس طرح وہ ہر روز اپنے علم اور اپنے عرفان میں ترقی کرتا چلا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ہی میں ایک اور بات بھی کہہ
دینا چاہتا ہوں مگر میں اسے لمبا نہیں کروں
گا بلکہ مختصر الفاظ میں ہی اس کی طرف توجہ دلا دیتا ہوں اور وہ یہ کہ خدام
الاحمدیہ کا ساتواں فرض یہ ہے کہ وہ اپنے اندر استقلال پیدا کرنے کی کوشش کریں۔استقلال اس بات کو کہا جاتا ہے کہ کسی کام کی حکمت سمجھ میں آئے یا نہ آئے انسان برابر
اپنے کام میں لگا ر ہے۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہمارے سپرد جو کام کیا گیا۔ہماری سمجھ میں نہیں آیا
کہ وہ کیوں ہمارے سپرد کیا گیا ہے حالانکہ استقلال کے معنے ہی یہ ہیں کہ انسان جس کام پر مقرر کیا جائے خواہ اس
کام کی غرض اس کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے اسے کرتا چلا جائے۔اس مادہ کو بھی خدام الاحمدیہ مختلف تجارب سے
بڑھا سکتے ہیں مثلاً روزانہ یا ہفتہ وار خدام الاحمدیہ کی حاضری لیں اور جو نہ آئیں یا کبھی آجائیں اور کبھی نہ آئیں
ان کے نام نوٹ کریں اور سمجھ لیں کہ ان میں استقلال کا مادہ نہیں۔پھر ان غیر مستقل مزاج ممبروں کو توجہ دلاؤ کہ
اپنے نقص کو رفع کریں اور اپنے اندر استقلال پیدا کریں اور جب دیکھیں کہ وہ پھر بھی توجہ نہیں کرتے تو اپنے

164
افسروں کے پاس ان کی شکایت کریں۔وہاں بھی اگر اصلاح نہ ہو تو پھر ان سے اعلیٰ افسروں کے پاس اور پھر ان سے
اعلیٰ افسروں کے پاس یہاں تک کہ ہوتے ہوتے خلیفہ وقت کے سامنے بھی ان کے ناموں کو رکھا جا سکتا ہے مگر
ضروری ہے کہ پہلے خود ان کا علاج سوچا جائے اور ان سے عدم استقلال کا مرض دور کرنے کے لئے کوئی مناسب
تجویز کی جائے مثلاً ایک علاج یہی ہو سکتا ہے کہ روزانہ کوئی کام انہیں کرنے کے لئے دیا جائے اور پھر دیکھا جائے کہ
وہ با قاعدہ اس کام کو کرتے ہیں یا نہیں۔یہ ضروری ہے کہ وہ کام ایسا ہو جو سب کو نظر آتا ہوں خواہ کتناہی حقیر نظر
آنے والا کیوں نہ ہو مثلا یہ کام بھی ہو سکتا ہے کہ اسے کہہ دیا جائے کہ روزانہ دس بجے اپنے گھر سے باہر نکل کر پانچ
منٹ اپنے مکان کا پہرہ دے۔بظاہر یہ ایک بیوقوفی کی بات دکھائی دے گی مگر تمہیں تجربہ کے بعد معلوم ہو جائے گا
کہ اس بظاہر بیوقوفی والی بات پر عمل کرنے کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ اس میں استقلال کی عادت پیدا ہو جائے گی اور
در حقیقت کسی ایک کام کا بھی باقاعدگی کے ساتھ کرنا انسان کے اندر استقلال کا مادہ پیدا کر دیتا ہے۔ہم پانچ وقت جو روزانہ
باجماعت نماز استقلال کا مادہ پیدا کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے نمازیں پڑھتے ہیں یہ بھی
استقلال پیدا کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں۔اسی لئے میں یہ کہا کرتا ہوں کہ جس نے ایک نماز بھی چھوڑی اس
کے متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ اس نے سب نمازیں چھوڑ دیں مگر جو شخص پانچوں وقت کی نماز میں با قاعدہ پڑھنے کا
عادی ہے اس کی طبیعت میں ایک حد تک ضرور استقلال پایا جاتا ہے۔مگر جو شخص دس سال کے بعد بھی ایک نماز
چھوڑ دیتا ہے وہ عدم استقلال کا مریض ہے۔پس اپنے اندر استقلال پیدا کرنے کی کوشش کرو چاہے کسی چھوٹی سی
چھوٹی بات پر مداومت کے ذریعہ کیوں نہ ہو۔تم کہہ سکتے ہو کہ جب کوئی شخص نماز پڑھتا ہے تو ہمیں کوئی اور ایسا
کام اس کے سپرد کرنے کی کیا ضرورت ہے جو استقلال پیدا کرنے والا ہو مگر یہ صحیح نہیں کیونکہ تم اس کی نمازوں کی
نگرانی نہیں کر سکتے لیکن جو کام تم اس کے سپرد کرو گے اس کی نگرانی تم ضرور کرو گے۔پھر ممکن ہے وہ نمازیں پڑھتا
ہی نہ ہو یا پانچ میں سے تین نمازیں پڑھتا ہو اور دو چھوڑ دیتا ہو یا چار پڑھتا ہو اور ایک چھو ڑ دیتا ہے یا مہینہ میں سے
کوئی ایک نماز چھوڑ دیتا ہو تو اس بات کا تمہیں پتہ نہیں لگ سکتا کہ وہ نمازوں میں با قاعدہ ہے یا نہیں کیونکہ وہ ذاتی
عبادت ہے اور ذاتی عبادت کی دوسرا شخص مکمل نگرانی نہیں کر سکتا لیکن وہ حکم جو تم خود دوسرے کو دو گے اس کی
نگرانی بھی کرو گے اور اس طرح اس کے اندر استقلال کا مادہ پیدا ہو تا چلا جائے گا۔میں اس کے لئے بھی مناسب قواعد تجویز کر کے خدام
استقلال کا مادہ پیدا کرنے کی مختلف تدابیر الاحمدیہ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہوں۔انہیں چاہئے کہ وہ
ان تمام باتوں کو جو خطبات میں میں نے بیان کی ہیں بار بار لیکچروں کے ذریعہ خدام الاحمدیہ کے سامنے
دہراتے رہیں۔کبھی دیکھا کہ کوئی شخص استقلال اپنے اندر نہیں رکھتا تو اس کو استقلال پر لیکچر دینے کے لئے

165
کہہ دیا۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اس کے نفس میں شرمندگی پیدا ہوگی اور وہ آئندہ کے لئے اس نقص کو دور کرنے کی
کوشش کرے گا یا دوسرے لوگ جن کی زبانوں میں اللہ تعالیٰ نے تاثیر رکھی ہے ان سے لیکچر دلائے جائیں۔پس
لیکچروں کے ذریعہ سے حاضری لگانے کے ذریعہ سے اپنی سوسائٹی میں بار بار ایسے ریزولیوشنز پاس کرنے
کے ذریعہ سے ، نگرانی کے ذریعہ سے اور ایسے کام دینے کے ذریعہ سے جن کو روزانہ با قاعدگی کے ساتھ کرنا
پڑے نوجوانوں کے اندر استقلال کا مادہ پیدا کیا جا سکتا ہے اور میں خدام الاحمدیہ کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا
ہوں۔میں باوجود اس کے کہ کئی خطبات پڑھ چکا ہوں، ابھی تک وہ باتیں ختم نہیں ہو ئیں جو خدام الاحمدیہ کے
میں ذہن نشین کرنا چاہتا ہوں۔اب تک میں سات فرائض کی طرف خدام الاحمدیہ کو توجہ دلا چکا
ہوں اور دو باتیں ابھی رہتی ہیں۔انہیں انشاء اللہ تعالیٰ اگلے جمعہ میں بیان کروں گا۔اب میں خدام الاحمدیہ سے
صرف اس قدر کہنا چاہتا ہوں کہ باتیں تو بہت کچھ بیان ہو چکی ہیں ، اب انہیں کوئی عملی قدم بھی اٹھانا چاہئے۔میرا
خیال تھا کہ میں جلدی ہی تمام باتیں بیان کر لوں گا مگر خطبے بہت لمبے ہو گئے ہیں۔ان خطبوں کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلتا
ہے کہ بعض دفعہ پچھلی باتیں انسان بھول جاتا ہے اور جب ان کی طرف توجہ کرتا ہے تو پہلی باتیں ان کے ذہن سے
اتر جاتی ہیں۔پس اب جس قدر جلدی ہو سکے کام کو عملی رنگ میں شروع کر دینا چاہئے کیونکہ تازہ بتازہ علم انسان
جلد استعمال کر لیتا ہے اور جس قدر پرانا ہو جائے اتنا ہی اس پر عمل کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں
کا مددگار ہو"۔(خطبه جمعه فرموده ۳ مارچ ۱۹۳۹ء مطبوعه الفضل ۲۱ مارچ ۱۹۳۹ء)

آج 10 میں سے 10 باقی