خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۶ جولائی ۱۹۴۰ء
مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2
207
ر
نہیں گئے تھے اسی طرح وہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں سزا دی جائے اور جبرا ان سے احکام کی تعمیل کرائی جائے۔ڈنڈے سے میری مراد سوٹا نہیں بلکہ جبرا اور حکم مراد ہے۔بهر حال ان لوگوں نے مجھے مجبور کر دیا
قادیان میں خدام الاحمدیہ کا کام طوعی نہیں بلکہ جبری ہو گا ہے کہ میں جماعت کے سامنے یہ
اعلان کر دوں کہ آج سے قادیان میں خدام الاحمدیہ کا کام طوعی نہیں بلکہ جبری ہو گا۔ہر وہ احمدی
جس کی پندرہ سے چالیس سال تک عمر ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر اندر خدام الاحمدیہ
میں اپنا نام لکھا دے۔اگر ۱۵ سے ۴۰ سال تک کی عمر کا کوئی احمدی ۱۵ دن کے اندر اندر خدام الاحمدیہ میں اپنا نام
نہیں لکھائے گا تو پہلے اسے سزا دی جائے گی اور اگر اس سے بھی اس کی اصلاح نہ ہوئی تو اسے جماعت سے خارج
کر دیا جائے گا۔اس کے لئے کسی کو تحریک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔خدام الاحمدیہ ہر گز کسی کے پاس نہ
جائیں۔ہاں ہر بیت الذکر میں وہ اپنے بعض آدمی مقرر کر دیں۔اور ہر نماز کے بعد اعلان ہو تا رہے کہ فلاں وقت
سے لیکر فلاں وقت تک ہمارا آدمی بیت الذکر میں بیٹھے گا جس نے خدام الاحمدیہ میں اپنا نام لکھانا ہو وہ اسے نام لکھا
اور محلہ کے پریذیڈنٹوں اور سیکرٹریوں کا فرض ہے کہ
محلہ کے پریڈیڈ نٹوں اور سیکرٹریوں کا فرض اس کے متعلق خدام الاحمدیہ کی طرف سے جو
بھی اعلانات آئیں ان کے سنانے کا فوری طور پر انتظام کریں۔جو پریذیڈنٹ یا سیکرٹری اس میں
غفلت سے کام لے گاوہ مجرم سمجھا جاوے گا اور اسے سزا دی جائے گی۔غرض تمام بیوت الذکر میں خدام الاحمدیہ اعلان کرا دیں کہ فلاں وقت سے لیکر فلاں وقت تک اس بیت
الذکر میں ہمار ا فلاں آدمی بیٹھے گا اسے نام لکھا دیا جائے۔بلکہ انہیں اپنے بعض آدمی قریب کے دیہات میں بھی
مقرر کر دینے چاہئیں۔جیسے نواں پنڈ وغیرہ ہے۔اس پندرہ دن کے عرصہ میں جو شخص خدام الاحمدیہ میں اپنا نام
نہیں لکھائے گا ہم پہلے اس پر کیس چلا ئیں گے۔اگر کوئی معذور ثابت ہوا۔مثلاً ان دنوں وہ قادیان میں موجود نہ
تھا یا چار پائی سے ہل نہیں سکتا تھا تو اس کو خدام الاحمدیہ میں شامل ہونے کا دوبارہ موقع دیتے ہوئے باقی ہر ایک کو
جس نے ان دنوں خدام الاحمدیہ میں اپنا نام نہیں لکھایا ہو گا سزا دی جائے گی۔اور اگر وہ سزا برداشت کرنے کیلئے
تیار نہ ہو گا تو اسے جماعت سے خارج کر دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے
یہ کہا ہے کہ ہم سزا نہیں لیتے۔ہم خدام الاحمدیہ کے ممبر نہیں رہنا چاہئے۔ان کے متعلق خدام الاحمدیہ فورا ایک
کمیٹی بٹھا دیں جو تحقیق کرے کہ ان پر جو الزام لگایا گیا ہے وہ درست ہے یا نہیں۔پھر جن کا جرم ثابت ہو جائے
انہیں تین تین دن کے مقاطعہ کی سزادی جائے۔ان تین دنوں میں کسی کو اجازت نہیں ہو گی کہ ان سے بات چیت
کرے نہ باپ کو اجازت ہوگی نہ ماں کو اجازت ہو گی۔نہ بیوی کو اجازت ہوگی نہ بیٹے کو اجازت ہو گی۔اور نہ کسی
208
اور قریبی رشتہ دار اور دوست کو اجازت ہو گی۔اسی طرح ان دنوں میں انہیں قادیان سے باہر جانے کی اجازت
بھی نہیں ہو گی۔مبادا وہ خیال کرلیں کہ ان دنوں وہ قادیان سے چلے جائیں گے اور اس طرح اپنی شرم کو چھپالیں
گے۔بلکہ انہیں قادیان میں رہتے ہوئے یہ تین دن پورے کرنے پڑیں گے اور ان کی کسی قریب ترین ہستی کو بھی
ان سے بولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ہاں انہیں صبح شام روٹی پہنچانا خدام الاحمدیہ کا کام ہو گا۔اسی طرح جن
لوگوں نے وعدہ کر کے کام نہیں کیا (سوائے دسویں جماعت کے طلباء کے جن کو مقرر کرنے میں خود خدام الاحمدیہ
کے افسروں کی غلطی ہے) ان کے الزام کی بھی تحقیق کی جائے اور جب الزام ان پر ثابت ہو جائے تو ان کو ایک
ایک دن کے مقاطعہ کی سزادی جائے۔اس عرصہ میں ماں اور باپ اور بیوی اور بچوں اور دوسرے تمام رشتہ
داروں کا فرض ہے کہ جس طرح ایک گندہ چیتھڑا اپنے گھر سے نکال کر باہر پھینک دیا جاتا ہے اسی طرح وہ اسے
اپنے گھر سے نکال دیں۔باپ بچے کو نکال دے۔بھائی دوست و غیرہ سب اس دن کے لئے اس سے قطع تعلق کر
لیں اور وہ گھر کو چھوڑ کر مسجد یا کسی اور مناسب مقام پر چلا جائے اور چو ہمیں گھنٹے تک لگا تار و ہیں رہے ہاں ان
لوگوں کو بھی کھانا پہنچا نا خدام الاحمدیہ کا کام ہو گا۔مگر میں سمجھتا ہوں کام کی ذمہ داری صرف پندرہ سے چالیس سال
کی عمروالوں پر ہی نہیں بلکہ اس سے اوپر اور نیچے والوں پر بھی ہے۔اس لئے میں یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ ایک مہینہ کے اندر اندر خدام الاحمدیہ آٹھ
سے پندرہ سال کی عمر تک کے بچوں کو منظم کریں اور اطفال الاحمدیہ کے نام سے ان کی ایک
جماعت بنائی جائے اور میرے ساتھ مشورہ کر کے ان کے لئے مناسب پروگرام تجویز کیا جائے۔اسی طرح
چالیس سال سے اوپر عمر والے جس قدر آدمی ہیں وہ انصار اللہ کے نام سے اپنی ایک انجمن بنا ئیں اور
قادیان کے وہ تمام لوگ جو چالیس سال سے اوپر ہیں اس میں شریک ہوں۔ان کے لئے بھی لازمی ہو گا کہ وہ
روزانہ آدھ گھنٹہ خدمت دین کے لئے وقف کریں۔اگر مناسب سمجھا گیا تو بعض لوگوں سے روزانہ آدھ گھنٹہ
لینے کی بجائے مہینہ میں تین دن یا کم و بیش اکٹھے بھی لئے جاسکتے ہیں۔مگر بہر حال تمام بچوں بوڑھوں اور نوجوانوں
کا بغیر استثناء کے قادیان میں منظم ہو جانالازمی ہے۔مجلس انصار اللہ کے عارضی پریذیڈنٹ مولوی شیر
علی صاحب ہوں گے اور سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینے کیلئے میں مولوی عبدالرحیم صاحب درد
چوہدری فتح محمد صاحب اور خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب کو مقرر کر تا ہوں۔تین سیکرٹری میں نے اس لئے
مقرر کئے ہیں کہ مختلف محلوں میں کام کرنے کے لئے زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔ان کو فورا قادیان کے مختلف
حصوں میں اپنے آدمی بٹھا دینے چاہئیں اور چالیس سال سے اوپر عمر رکھنے والے تمام لوگوں کو اپنے اندر شامل کرنا
چاہئے۔یہ بھی دیکھ لینا چاہئے کہ لوگوں کو کس قسم کے کام میں سہولت ہو سکتی ہے۔اور جو شخص جس کام کے لئے
موزوں ہو اس کے لئے اس سے نصف گھنٹہ روزانہ کام لیا جائے۔یہ نصف گھنٹہ کم سے کم وقت ہے اور ضرورت
پر اس سے بھی زیادہ وقت لیا جا سکتا ہے۔یا یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ کسی سے روزانہ آدھ گھنٹہ لینے کی بجائے مہینہ
209
میں دو چار دن کے لئے جائیں۔جس دن وہ اپنے آپ کو منظم کرلیں اس دن میری منظوری سے نیا پریذیڈنٹ اور
نئے سیکرٹری مقرر کئے جاسکتے ہیں۔سر دست میں نے جن لوگوں کو اس کام کے لئے مقرر کیا ہے ، وہ عارضی انتظام
ہے اور اس وقت تک کے لئے ہے جب تک سب لوگ منظم نہ ہو جائیں۔جب منظم ہو جائیں تو وہ چاہیں تو کسی
اور کو پریذیڈنٹ اور سیکرٹری بنا سکتے ہیں۔مگر میری منظوری اس لئے ضروری ہوگی، میرا ان دونوں مجلسوں سے
ایسا ہی تعلق ہو گا جیسے مربی کا تعلق ہوتا ہے اور ان کے کام کی آخری نگرانی میرے ذمہ ہوگی یا جو بھی خلیفہ وقت
ہو۔میرا اختیار ہو گا کہ جب بھی میں مناسب سمجھوں ان دونوں مجلسوں کا اجلاس اپنی صدارت میں بلالوں اور اپنی
موجودگی میں ان کو اپنا اجلاس منعقد کرنے کے لئے کہوں۔یہ اعلان پہلے صرف قادیان والوں کے لئے ہے اس لئے
ان کو میں پھر متنبہ کرتا ہوں کہ کوئی فرد اپنی مرضی سے ان مجالس سے باہر نہیں رہ سکتا سوائے اس کے جو اپنی مرضی
سے ہمیں چھوڑ کر الگ ہو جانا چاہتا ہو۔ہر شخص کو حکما اس تنظیم میں شامل ہو نا پڑے گا اور اس تنظیم کے ذریعہ
علاوہ اور کاموں کے اس امر کی بھی نگرانی رکھی جائے گی۔کہ کوئی شخص ایسا نہ رہے جو بیت الذکر میں نماز با جماعت
ہر شخص کو نماز با جماعت کا پابند کیا جائے بڑھنے کا پابند نہ ہو سوائے ان زمینداروں کے جنہیں کھیتوں
میں کام کرنا پڑتا ہے یا سوائے ان مزدوروں کے جنہیں کام کیلئے باہر جانا پڑ تا ہے۔گو ایسے لوگوں کے لئے بھی میرے
نزدیک کوئی نہ کوئی ایسا انتظام ضرور ہونا چاہئے جس کے ماتحت وہ اپنی قریب ترین بیت الذکر میں نماز باجماعت پڑھ
سکیں۔اس کے ساتھ ہی میں بیرونی جماعتوں کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کی مجالس تو اکثر جگہ
قائم رہی ہیں۔اب انہیں ہر جگہ چالیس سال سے زائد عمر والوں کے لئے مجالس انصار اللہ قائم کرنی
چاہئیں۔ان مجالس کے وہی قواعد ہوں گے جو قادیان میں مجلس انصار اللہ کے قواعد ہوں گے مگر سر دست باہر کی
جماعتوں میں داخلہ فرض کے طور پر نہیں ہو گا بلکہ ان مجالس میں شامل ہونا ان کی مرضی پر موقوف ہو گا۔لیکن جو
پریذیڈنٹ یا امیریا سیکرٹری ہیں ان کے لئے لازمی ہے کہ وہ کسی نہ کسی مجلس میں شامل ہوں۔کوئی امیر نہیں ہو
سکتا جب تک وہ اپنی عمر
عمر کے لحاظ سے انصار اللہ یا خدام الاحمدیہ کا ممبر نہ ہو۔کوئی پریذیڈنٹ نہیں
ہو سکتا جب تک وہ اپنی عمر کے لحاظ سے انصار اللہ یا خدام الاحمدیہ کا ممبر نہ ہو اور کوئی سیکر ٹری نہیں ہو سکتا جب
تک وہ اپنی عمر کے لحاظ سے انصار اللہ یا خدام الاحمدیہ کا نمبر نہ ہو۔اگر اس کی عمر پند رہ سال سے اوپر اور چالیس
سال سے کم ہے تو اس کے لئے خدام الاحمدیہ کا ممبر ہونا ضروری ہو گا۔اور اگر وہ چالیس سال سے اوپر ہے تو اس
کے لئے انصار اللہ کا ممبر ہونا ضروری ہو گا۔اس طرح سال ڈیڑھ سال تک دیکھنے کے بعد خدا نے چاہا تو آہستہ
آہستہ باہر بھی ان مجالس میں شامل ہو نالازمی کر دیا جائے گا کیونکہ احمدیت صحابہ کے نقش قدم پر ہے۔صحابہ سے
جب جہاد کا کام لیا جاتا تھا تو ان کی مرضی کے مطابق نہیں لیا جاتا تھا بلکہ کہا جاتا تھا کہ جاؤ اور کام کرو۔مرضی کے
مطابق کام کرنے کا میں نے جو موقع دینا تھاوہ قادیان کی جماعت کو میں دے چکا ہوں اور جنہوں نے ثواب حاصل
210
کرنا تھا انہوں نے ثواب حاصل کر لیا ہے۔اب ۱۵ سے ۴۰ سال تک کی عمر والوں کے لئے خدام الاحمدیہ میں
شامل ہونا لازمی ہے اور اس لحاظ سے اب وہ ثواب نہیں رہا جو طوعی طور پر کام کرنے کے نتیجہ میں حاصل ہو
سکتا تھا۔بے شک خدمت کا اب بھی ثواب ہو گا لیکن جو طوعی طور پر داخل ہوئے اور وفا کا نمونہ دکھایا وہ سابق بن
گئے۔البتہ انصار اللہ کی مجلس چونکہ اس شکل میں پہلے قائم نہیں ہوئی اور نہ کسی نے میرے کسی حکم کی خلاف
ورزی کی ہے اس لئے اس میں جو بھی شامل ہو گا اسے وہی ثواب ہو گا جو طوعی طور پر نیک تحریکات میں شامل ہونے
والوں کو ہوتا ہے۔میں ایک دفعہ پھر جماعت کے کمزور حصہ کو اس امر کی طرف توجہ دلا دیتا ہوں کہ دیکھو شتر مرغ
کی طرح مت بنو۔جو کچھ بنو اس پر استقلال سے کاربند رہو۔اگر تمہارا یہ دعوی ہے کہ تم رسول کریم میں کے
ا
صحابہ کے مثیل ہو تو تمہیں اپنے اندر صحابہ کی صفات بھی پیدا کرنی چاہئیں اور صحابہ کے متعلق یہی ثابت ہے کہ ان
سے دین کا کام حکما لیا جاتا تھا۔پس جب صحابہ کو یہ اختیار حاصل نہیں تھا کہ وہ دینی احکام کے متعلق کسی قسم کی چون
و چراکریں تو تمہیں یہ اختیار کس طرح حاصل ہو سکتا ہے۔یا تو یہ کہو کہ حضرت مرزا صاحب نبی نہیں تھے اور چونکہ
وہ نبی نہیں تھے اس لئے ہم بھی نہیں اور نہ صحابہ سے ہماری مماثلت کے کوئی معنے ہیں۔مگر اس صورت میں
تمہارا مقام قادیان میں نہیں بلکہ لاہور میں ہو گا۔کیونکہ وہی لوگ یہ کہتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب رسول کریم
ی یا امیر کے حل کامل نہیں تھے جس کے لازی معنی یہ بنتے ہیں کہ جب مرزا صاحب نبی نہیں تھے تو وہ بھی نہیں
مگر ان میں بھی شتر مرغ والی بات ہے کہ وہ دعوئی تو یہ کرتے ہیں کہ مرزا صاحب رسول کریم ملی ایم کے کل کامل
یعنی نبی نہیں تھے مگر کہتے اپنے آپ
کو ہی ہیں۔حالانکہ کہ اگر مرزا صاحب نبی نہیں تو وہ صحابی کس طرح ہو
گئے۔چنانچہ بار بار ہمارے مقابلہ میں غیر مبالکین نے اپنے اکابر کو صحابہ کے طور پر پیش کیا ہے۔گویا مولوی محمد علی
صاحب تو۔۔۔بن گئے مگر مرزا صاحب ان کے نزدیک " مخصوص عالم " ہی رہے۔پس ایسے لوگوں کا مقام لاہو ر ہے
قادیان نہیں۔ہر چیز جہاں کی ہو وہیں بجتی ہے۔ان کو بھی چاہئے کہ قادیان سے اپنا تعلق تو ڑ کر لاہور سے اپنا تعلق
قائم کر لیں۔پھر ہم ان کاموں کے متعلق ان سے کچھ نہیں کہیں گے۔مگر جب تک وہ ہم میں شامل رہیں گے ہم ان
سے دین کی خدمت کا کام نظام کے ماتحت ضرور کرائیں گے اور اگر انہوں نے اپنی اصلاح نہ کی تو ہم اس بات پر
مجبور ہوں گے کہ ایسے کمزور لوگوں کو اپنی جماعت سے خارج کر دیں۔میں نے متواتر بتایا ہے کہ کوئی جماعت
کثرت تعداد سے نہیں جیتی۔قرآن کریم نے بھی اس حقیقت کو ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے کہ كُم مِنْ فِئَةٍ
قليلةٍ غَلَبَتْ فَتَةٌ كَثِيرَةً بِاذْنِ اللهِ (البقرة :۲۵۰) یعنی کئی دفعہ قلیل التعداد جماعتیں کثیر تعداد رکھنے
والی اقوام پر غالب آجایا کرتی ہیں۔پس محض کثرت کچھ چیز نہیں اگر اس کثرت میں ایمان اور اخلاص نہیں۔پھر
میں کہتا ہوں اگر یہ لوگ ہم میں شامل ہی رہیں تو کسی قوم کے مقابلہ میں بھلا ہمیں کونسی غیر معمولی فوقیت حاصل ہو
سکتی ہے۔ہندوستان میں سب سے کم تعداد سکھوں کی سمجھی جاتی ہے مگر وہ بھی تھیں چالیس لاکھ ہیں۔اور ہم تو ان
سکھوں کے مقابلہ میں بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔
211
آج سے چھ سال پہلے مئی ۳۴ء میں سردار کھڑک سنگھ صاحب جو سکھوں کے بے تاج بادشاہ کہلایا کرتے
تھے ، یہاں آئے اور انہوں نے بسراواں میں ایک تقریر کرتے ہوئے کہا قادیان میں احمدی سکھوں پر سخت ظلم کر
رہے ہیں۔اگر احمدی اس ظلم سے باز نہ آئے تو قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادی جائے گی۔بلکہ ان کے ایک
ساتھی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ قادیان کی اینٹیں سمندر میں پھینک دی جائیں گی۔مجھے جب یہ رپورٹ پہنچی تو
میں نے ایک اشتہار لکھا۔جس میں میں نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احمدیوں کے مظالم کی داستان بالکل غلط
ہے۔اگر آپ اس علاقہ کے سکھوں کو قسم دے کر پوچھیں تو ان میں سے ننانوے فیصدی آپ کو یہ بتائیں گے کہ
میں اور میرا خاندان اور میرے ساتھ تعلق رکھنے والے ہمیشہ سکھوں سے محبت کا برتاؤ کرتے چلے آئے ہیں۔چنانچہ میں نے اپنے حسن سلوک کے کئی واقعات تفصیل کے ساتھ ان کے سامنے پیش کئے۔اسی ضمن میں مجھے یہ
رپورٹ بھی ملی کہ ایک احراری نے ان کے جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سکھ بڑے بے غیرت ہیں کہ احمدی
ان کے گرو کو مسلمان کہہ کر ان کی بنک کرتے ہیں اور پھر بھی ان کو جوش نہیں آتا۔میں نے ان کو سمجھایا کہ رسول
کریم میں اللہ کی بعثت کے بعد مسلمانوں کے نزدیک دنیا میں دوہی گروہ ہیں۔یا مسلمان یا کافر۔اس احراری کے
نزدیک باو ا صاحب کو مسلمان کہنے سے ان کی بہک ہوتی ہے تو اس سے پوچھیں کہ وہ باو اصاحب کو کیا سمجھتا ہے۔اگر تو وہ مسلمان ولی اللہ سے بڑھ کر باو ا صاحب کو کوئی درجہ دے تو آپ سمجھ لیں کہ وہ آپ کا خیر خواہ ہے اور اگر
اس کا یہ مطلب ہو کہ باوا صاحب چونکہ بانی اسلام میں لی لی لیلی کے منکر تھے اس لئے کافر تھے۔تو آپ بتائیں کہ بادا
صاحب کی ہتک کرنے والا وہ ہوا یا ہم۔ہم تو انہیں مسلمان ولی اللہ کے معنوں میں کہتے ہیں اور مسلمان ولی اللہ سے
مسلمانوں کے نزدیک صرف رسول اور پیغمبر ہی ہوتے ہیں۔پس ہمارا ان کو مسلمان کہنا کسی تحقیر کی وجہ سے
نہیں ہو تا بلکہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ ہم ان کو ویسا ہی قابل عزت سمجھتے ہیں۔جیسے ہمارے نزدیک مسلمان اولیاء
قابل عزت ہوتے ہیں۔ہمارا انہیں مسلمان کہنے سے یہ مقصد نہیں ہو تا کہ وہ نعوذ باللہ ان ادنے لوگوں کی طرح
تھے جو سکھوں کے گاؤں میں بستے ہیں اور گو مسلمان کہلاتے ہیں مگر اسلام سے انہیں کوئی دور کا بھی تعلق نہیں
ہو تا۔کیونکہ ہم ان کی دنیوی حیثیت سے ان کو مسلمان نہیں کہتے بلکہ ان کو دینی لحاظ سے مسلمان کہتے ہیں اور دینی
لحاظ سے مسلمان کے معنے ولی اللہ کے ہوا کرتے ہیں۔مگر عام طور پر چونکہ سکھوں کے گاؤں میں مسلمان کمین ہوا
کرتے ہیں اور دنیا داروں کی نگاہ میں کمین حقیر خیان کئے جاتے ہیں۔اس لئے وہ خیاں کر لیتے ہیں کہ جیسے ہمارے
گاؤں کے کمین مسلمان ہیں ویسا ہی مسلمان یہ ہمارے باو اصاحب کو سمجھتے ہیں۔حالانکہ ہم اس نقطہ نگاہ سے انہیں
مسلمان نہیں کہتے بلکہ مسلمان کا لفظ ان کے ولی اللہ ہونے کے معنوں میں استعمال کرتے ہیں۔اگر آپ کو یہ لفظ برا
محسوس ہو تا ہے تو آپ ہی بتائیں کہ ہم انہیں کیا کہیں۔ہمارے نزدیک تو مسلمانوں کے سوا جتنے لوگ ہیں ،سب
کافر ہیں اور دو ہی اصطلاحیں مسلمانوں میں رائج ہیں۔یا کافر کی اصطلاح یا مسلمان کی اصلاح۔اگر بادا صاحب
مسلمان معنے ولی اللہ نہیں تو دوسرے لفظوں میں وہ نعوذ باللہ کا فر اور خدا سے دور تھے۔اب آپ ہی سوچ لیں کہ
اوپر
212
باد اصاحب کو مسلمان کہنے سے ان کی ہتک ہوتی ہے یا ان کو مسلمان نہ کہنے سے ان کی ہتک
ہوتی ہے۔احرار کا تو اس اعتراض سے یہ مطلب ہوتا ہے کہ احمدی باد ا صاحب کی تعریف کیوں کرتے ہیں ،مگر
سکھ ناواقفیت کی وجہ سے یہ خیال کر لیتے ہیں کہ احرار ان کی تائید کر رہے ہیں اور احمدی انہیں گالی دے رہے
ہیں۔میں نے جب یہ اشتہار شائع کیا تو چونکہ وہ آدمی سمجھدار تھے اس لئے انہوں نے دوسرے ہی دن جلسہ گاہ
میں سٹیج پر کھڑے ہو کر لوگوں سے کہا کہ تم نے مجھے سخت ذلیل کرایا ہے کیونکہ جو باتیں تم نے مجھے بتائی تھیں وہ اور
تھیں اور جو باتیں اس اشتہار میں لکھی ہیں وہ بالکل اور ہیں۔میرا انشاء اس مثال سے یہ ہے کہ باوجود اس بات کے
کہ سکھ تمام قوموں میں سے کم ہیں۔پھر بھی وہ اپنے آپ کو اتنے طاقتور سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ایک موقعہ پر ہمیں
یہ نوٹس دے دیا کہ وہ قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے اور ایک نے تو یہاں تک کہدیا کہ قادیان کی اینٹیں
سمندر میں پھینک دی جائیں گی۔تو قومی لحاظ سے غیر اقوام کے مقابلہ میں ہم پہلے ہی تھوڑے ہیں۔پھر اگر ان
منافق طبع لوگوں کو اپنی جماعت سے نکال دینے پر بھی ہم تھوڑے ہی رہتے ہیں اور ان کے ساتھ رہنے سے زیادہ
نہیں ہو سکتے تو کوئی وجہ نہیں کہ جب ان کا وجود دوسرے لوگوں کے لئے مضر ثابت ہو رہا ہے انہیں جماعت سے
خارج نہ کیا جائے۔لیکن اگر خدا کے رسولوں کی جماعتیں کثرت تعداد کی بناء پر نہیں بلکہ خدا کی نصرت اور اس کی
مدد کے ساتھ جیتا کرتی ہیں تو اس صورت میں خواہ یہ لوگ نکل جائیں پھر بھی گو ہم موجودہ وقت سے تھوڑے ہو
جائیں گے مگر شکست نہیں کھا سکتے۔ممکن ہے پیغامی یہ کہنا شروع کر دیں کہ پہلے تو اپنے زیادہ ہونے کو صداقت کی
دلیل قرار دیتے تھے۔اب کہتے ہیں کہ تھوڑے ہو کر بھی ہم ہی حق پر رہیں گے۔ایک ہی وقت میں یہ تمہاری دو
باتیں کس طرح درست ہو سکتی ہیں۔سو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ میری دونوں باتیں درست ہیں۔جب میں یہ
کہتا ہوں کہ ہم تھوڑے ہو کر بھی شکست نہ کھائیں گے اس وقت بھی میں ایک حقیقت بیان کرتا ہوں اور جب کہتا
ہوں کہ ہم زیادہ ہیں اس لئے حق پر ہیں تو اس وقت بھی میں ایک حقیقت بیان کیا کرتا ہوں۔ہم تھوڑے ہیں غیر
اقوام کے مقابلہ میں اور ہم زیادہ ہیں اس لحاظ سے کہ نبی کی جماعت کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔پس جب میں نے یہ کہا کہ ہم تھوڑے ہو کر بھی شکست نہیں کھا سکتے تو اس کے یہ معنے نہیں کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کا زیادہ حصہ ہم سے الگ ہو جائے گا اور قلیل حصہ ہمارے ساتھ رہ جائے گا۔کیونکہ جماعت کی اکثریت بہر حال ہمارے ساتھ رہے گی اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ نبی کی جماعت کی اکثریت گمراہ ہو
جائے۔اگر کسی وقت اکثریت کو غلطی لگے تو وہ غلطی پر قائم نہیں رہ سکتی بلکہ چند دنوں میں ہی اسے غلطی کی اصلاح
کا موقع مل جاتا ہے جیسا کہ صحابہ کے زمانہ میں حضرت علی کی خلافت کے عہد میں ہوا۔پس میں نے اپنے آپ کو
تھو ڑا دنیا کی اقوام کے مقابلہ میں قرار دیا ہے۔اور میں نے یہ نہیں کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
جماعت قلیل رہ جائے گی۔کیونکہ جب تک جماعت کے دلوں میں نور ایمان باقی ہے یہ ناممکن ہے کہ اس کی
213
اکثریت بگڑ جائے۔پھلنے والے پھلیں گے۔گرنے والے گریں گے اور جدا ہونے والے جدا ہوں گے مگر
اکثریت پھر بھی ہمارے ساتھ ہی رہے گی۔پس پیغامی یا ان کے گماشتے مصری میرے ان الفاظ سے کوئی فائدہ نہیں
اٹھا سکتے۔اکثریت ہمارے ساتھ ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔اگر بعض منافق یا کمزور طبع لوگ
اپنی ایمانی کمزوری کا ثبوت دیتے ہوئے ہم سے الگ ہو جائیں گے تو وہ پھر بھی اکثریت قرار نہیں پائیں گے۔بلکہ
اکثریت ہمارے ساتھ رہے گی اور وہ ہمارے مقابلہ میں تھوڑے ہی رہیں گے۔کیونکہ نبیوں کی جماعتوں کے اندر
شروع زمانہ میں منافق اور فتنہ و فساد پیدا کرنے والے لوگ تھوڑے ہوتے ہیں اور مومن زیادہ ہوتے ہیں۔پس
جب میں اپنے متعلق تھوڑے کا لفظ بولتا ہوں۔تو اس سے مراد یہ نہیں ہوتی کہ ہم احمدی کہلانے والوں کے مقابلہ
میں تھوڑے ہیں بلکہ غیر اقوام مراد ہوتی ہیں۔اور میرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم ان کے مقابلہ میں بالکل قلیل
ہیں۔لیکن احمدی کہلانے والے غیر مبایعین کے مقابلہ میں ہم زیادہ ہیں۔اور زیادہ ہی رہیں گے۔انشاء اللہ
پس میں اس خطبہ کے ذریعہ جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی جو پوزیشن ہم نے دیانتداری کے ساتھ تعلیم کی ہوئی ہے ، ہمیں اس کے مطابق اپنے اعمال میں
بھی تغیر پیدا کرنا چاہئے۔اسی طرح صحابہ کی جو پوزیشن ہمارے نزدیک مسلم ہے وہی پوزیشن ہمیں اختیار کرنی
چاہئے۔صحابہ کی پوزیشن یہ تھی کہ انہیں حکم دیا جاتا اور وہ فورا اطاعت کے لئے کھڑے ہو جاتے اور یہی پوزیشن
ہماری ہونی چاہئے۔جو شخص یہ پوزیشن اختیار نہیں کرتا ہم یہ تسلیم نہیں کر سکتے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو امتی نبی مانتا ہے۔کیونکہ امتی نبی ماننے کا یہ لازمی نتیجہ ہے کہ جو کچھ صحابہ نے کیا وہی ہم کریں اور اگر
کوئی شخص صحابہ کے سے کام نہیں کرتا تو اس کے متعلق یہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو آزاد نبی مانتا ہے۔اس صورت میں اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔کیونکہ ہم جسے مسیح
موعود تسلیم کرتے ہیں وہ رسول کریم میل ل ل ل لیول کا امتی ہے۔ہم کسی ایسے شخص پر ایمان لانے کے لئے تیار نہیں جو
اپنے آپ کو مستقل نبی قرار دے اور رسول کریم میں دل کی دیوی کی غلامی سے آزاد ہو کر نبوت کا دعویٰ دنیا کے سامنے
پیش کرے۔لیکن اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی نہیں کہتے کہ مرزا صاحب نبی نہیں تھے۔کیونکہ آپ کو خدا نے بھی
نبی قرار دیا اور اس کے رسول نے بھی نبی قرار دیا اور ہمارے نزدیک ایسا شخص جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
نبوت کو کلیہ تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے، وہ خدا کو بھی جھوٹا کہتا ہے اور خدا کے رسول کو بھی جھوٹا کہتا ہے اس
لئے ان کا راستہ اور ہے اور ہمارا راستہ اور۔۔پس میں قادیان کی جماعت کو آئندہ تین گروہوں میں تقسیم کرتا
جماعت کی تین گروہوں میں تقسیم
ہوں۔اول اطفال احمد یہ آٹھ سے پندرہ سال تک۔دوم خدام الاحمدیہ پندرہ سے چالیس سال تک۔- -
214
سوم : انصار اللہ چالیس سے اوپر تک۔ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ اپنی اپنی عمر کے مطابق ان میں سے کسی نہ کسی مجلس کا ممبر بنے۔خدام احمد یہ کا
نظام ایک عرصہ سے قائم ہے۔مجالس اطفال احمد یہ بھی قائم ہیں۔البتہ انصار اللہ کی مجلس اب قائم کی گئی ہے اور
اس کے عارضی انتظام کے طور پر مولوی شیر علی صاحب کو پریذیڈنٹ اور مولوی عبدالرحیم صاحب درد
ایم۔اے خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب اور چوہدری فتح محمد صاحب کو سیکر ٹری بنایا گیا ہے۔یہ اگر کام میں
سهولت کے لئے مزید سیکرٹری یا اپنے نائب مقرر کرنا چاہیں تو انہیں اس کا اختیار ہے۔ان کا فرض ہے کہ تین دن
کے اندر اندر مناسب انتظام کر کے ہر محلہ کی بیت الذکر میں ایسے لوگ مقرر کر دیں جو شامل ہونے والوں کے نام
نوٹ کرتے جائیں۔اور پندرہ دن کے اندراندر اس کام کو تکمیل تک پہنچایا جائے۔اس کے لئے قطعاً اس بات کی
ضرورت نہیں کہ وہ محلوں میں پھر کر لوگوں کو شامل ہونے کی تحریک کریں بلکہ وہ بیت الذکر میں بیٹھ رہیں جس نے
اپنا نام لکھانا ہو وہاں آجائے اور جس کی مرضی ہو ممبر بنے اور جس کی مرضی ہو نہ بنے۔جو ہمارا ہے وہ آپ ہی ممبر
بن جائے گا اور جو ہمارا نہیں اسے ہمارا اپنے اندر شامل رکھنا بے فائدہ ہے۔پندرہ دن کے بعد مردم شماری کر کے
یہ تحقیق کی جائے گی کہ کون کون شخص باہر رہا ہے۔اگر تو کوئی شخص دیدہ دانستہ باہر رہا ہو گا تو اسے کہا جائے گا کہ
چونکہ تم باہر رہے ہو اس لئے اب تم باہر ہی رہو۔مگر جو کسی معذوری کی وجہ سے شامل نہ ہو سکا ہو گا اسے ہم
کہیں گے کہ گھر کے اندر تمہارے تمام بھائی بیٹھے ہیں آؤ اور تم بھی ان کے ساتھ بیٹھ جاؤ۔اس طرح پندرہ دن
کے اندر اندر قادیان کی تمام جماعت کو منظم کیا جائے گا اور ان سے وہی کام لیا جائے گا جو رسول کریم میم کے
صحابہ رضی اللہ عنم سے لیا گیا۔یعنی کچھ تو اس بات پر مقرر کئے جائیں گے کہ وہ لوگوں کو تبلیغ کریں۔کچھ اس بات
پر مقرر کئے جائیں گے کہ وہ لوگوں کو قرآن اور حدیث پڑھائیں۔کچھ اس بات پر مقرر کئے جائیں گے کہ وہ
لوگوں کو وعظ و نصیحت کریں۔کچھ اس بات پر مقرر کئے جائیں گے کہ وہ تعلیم و تربیت کا کام کریں اور کچھ
یزکیھم کے دوسرے معنوں کے مطابق اس بات پر مقرر کئے جائیں گے کہ وہ لوگوں کی دنیوی ترقی کی تدابیر
عمل میں لائیں۔یہ پانچ کام ہیں جو لازماً ہماری جماعت کے ہر فرد کو کرنے پڑیں گے اسی طرح جس طرح جماعت
فیصلہ کرے اور جس طرح نظام ان سے کام کا مطالبہ کرے۔جو شخص کسی واقعی عذر کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکتا۔مثلا وہ مفلوج ہے یا اندھا ہے یا ایسا بیمار ہے کہ چل
پھر نہیں سکتا۔ایسے شخص سے بھی اگر عقل سے کام لیا جائے تو فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔الا ماشاء اللہ۔مثلاً اسے کہہ
دیا جائے کہ اگر تم کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم سے کم دو نفل روزانہ پڑھ کر جماعت کی ترقی کے
لئے دعا کر دیا کرو۔پس ایسے لوگوں سے بھی اگر کچھ اور نہیں تو دعا کا کام لیا جاسکتا ہے۔در حقیقت دنیا میں کوئی
ایسا انسان نہیں جو کوئی نہ کوئی کام نہ کر سکے۔قرآن کریم سے بھی معلوم ہو تا ہے کہ دنیا میں وہی شخص زندہ رکھا
جاتا ہے جو کسی نہ کسی رنگ میں کام کر کے دوسروں کے لئے اپنے وجود کو فائدہ بخش ثابت کر سکتا ہے اور ادنی سے
215
ادفی حرکت کا کام جس میں جسمانی محنت سب سے کم برداشت کرنی پڑتی ہے ، دعا ہے۔ہاں بعض کے کام بالواسطہ
بھی ہوتے ہیں جیسے پاگل نہ دعا کر سکتے ہیں اور نہ کچھ اور کام کر سکتے ہیں۔ایسے لوگ صرف عبرت کا کام دیتے اور
لوگ انہیں دیکھ کر نصیحت حاصل کرتے ہیں۔مگر ایسا معذور میرے خیال میں قادیان میں کوئی نہیں۔نیم فاتر العقل
و چار ضرور ہیں۔مگر پورا پاگل میرے خیال میں کوئی نہیں۔لیکن یہ لوگ بھی اتنا کام تو ضرور کر رہے ہیں کہ
لوگوں کے لئے عبرت کا موجب بنے ہوئے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کے دوست اپنے مقام کو سمجھتے ہوئے ایسے رنگ میں کام کریں گے کہ ان میں
سے کوئی بھی باغیوں کی صف میں کھڑا نہیں ہو گا۔اگر کوئی شخص ان مجالس میں سے کسی مجلس میں بھی شامل نہیں ہو
گا تو وہ ہر گز جماعت میں رہنے کے قابل نہیں سمجھا جائے گا۔پس ان مجالس میں شامل ہو نادر حقیقت اپنے ایمان کی
حفاظت کرنا اور ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا عملی رنگ میں اقرار کرنا ہے۔جو خدا اور اس کے رسول کی طرف
سے ہم پر عائد ہیں اور خدا اور اس کے رسول نے جو احکام دیئے ہیں ان کے نفاذ او را جراء میں حصہ لینا صرف میرا
فرض نہیں بلکہ ہر شخص کا فرض ہے۔آخر میں نے (نعوذ باللہ ) محمد رسول الله ل ل ا ل ل ویلی کو رسول بنا کر نہیں بھیجا تھا۔نہ میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو (نعوذ باللہ ) رسول کریم میل یا اللہ کا آخری مظہر بنا کر بھیجا۔نہ صحابہ کو میں نے بنایا اور نہ تم کو میں نے
بنایا۔یہ خدا کا کام ہے۔جو اس نے کیا۔میرا کام تو ایک مزدور کا سا ہے اور میرا فرض ہے کہ خدا نے جس فقرہ کو
جہاں رکھا ہے وہاں اس کو رکھ دوں۔پس میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا بلکہ میں وہی کچھ کہتا ہوں جو خدا نے کہا۔اگر کوئی شخص اسے تسلیم نہیں کرتا تو اسے ثابت کرنا چاہئے کہ وہ بات خدا نے نہیں کی ورنہ وہ میرا انکار نہیں کرتا
بلکہ خدا تعالیٰ کا انکار کرتا ہے۔(خطبہ جمعہ فرموده ۲۶ جولائی ۱۹۴۰ء مطبوعہ الفضل یکم اگست ۱۹۴۰ء)
جان قربان راه
خدا
میں
بڑھاؤ قدم تم طریق
وفا
میں
فرشتوں
سے مل کر اڑو تم ہوا میں مہک جائے خوشبوئے ایماں فضا میں
ہوا کیا کہ دشمن
ابلیس پیارو
خُدا نے نوازا
ہے ہر دوسرا میں
مثنوی میں نہ بانگ درا میں
ہے۔قرآن میں جو سرور اور لذت
زنده تیرے ہی دم تو مشہور عالم ہو گھر وفا میں
ت
محبت رہے
خدا کی
کی نظر میں رہے تو
ہمیشہ
ہو
مشغول دل تیرا ذکر خدا میں
غیر کے غم میں مرنے کی عادت مہارت ہے غیروں کو جور و جفا میں
مساوات
اسلام
قائم کرو تم
رہے فرق باقی نه شاه و گدا
میں