خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۸ فروری ۱۹۴۱ء
مشعل راہ (جلد اوّل)
257
روحانیت کی ترقی کے لئے اخلاق فاضلہ کا حصول
نہایت ضروری ہے
ه نماز اور گر جا کی عبادت میں فرق
اخلاق روحانیت کا جسم ہے۔اخلاق کی اہمیت کو سمجھیں
افراد کا محنت نہ کرنا ایک قومی جرم ہے
محنت اور سچائی کی اہمیت
غیبت، چغل خوری دھوکہ اور ظلم کی عادت سے بچو
خدام الاحمدیہ کو چاہیئے کہ بچوں اور نوجوانوں میں اسلامی
اخلاق پیدا کریں
خطبه جمعه فرموده ۲۸ فروری ۱۹۴۱ء)
258
دنیا میں ہر ایک چیز کا ایک ظاہر ہوتا ہے اور ایک باطن ہوتا ہے۔ظاہر اپنی جگہ پر ایک ضروری چیز ہے اور
باطن اپنی جگہ پر ایک ضروری چیز ہے اور ان دونوں کی اہمیت ایسی ہی ہے جیسے انسان کے لئے جسم اور روح دونوں
کا وجود نہایت اہم ہوتا ہے۔روح بغیر جسم کے خواہ وہ کتنا ہی لطیف کیوں نہ ہو کوئی کام نہیں کر سکتی اور جسم بغیر
کسی روح کے کوئی اختیاری فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ کسی قسم کا بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتا کیونکہ
جس قسم کے فوائد کسی جسم میں پائے جاتے ہیں وہی اس کی روح بھی کہلا ئیں گے۔مثلاً پاخانہ ایک فضلہ ہے جو
پھینک دیا جاتا ہے مگر فضلہ میں بھی ایک روح موجود ہوتی ہے اور وہ روح زمین کی قوت پرورش کو بڑھانے کی
طاقت ہے جو اس میں پائی جاتی ہے۔پس وہ خالی جسم نہیں بلکہ اس میں روح بھی ہے۔ہاں اگر کھا د بلحاظ کھاد کے مر
چکی ہو یعنی وہ ایسے رنگ میں خراب ہو چکی ہو کہ وہ کھاد کا کام بھی نہ دے سکے تو وہ بے شک وہ جسم بے روح
کہلائے گی۔ورنہ ہر روح جسم کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے یہاں تک کہ جب لوگ خواب دیکھتے ہیں تو اس وقت
بھی صرف روح کوئی نظارہ نہیں دیکھتی بلکہ خواب میں اس روح کو ایک نیا جسم مل جاتا ہے اور روح اس جسم کے
ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔مثلاً جب تم خواب میں دیکھتے ہو کہ تم لا ہو ر جار ہے ہو یا خواب میں دیکھتے ہو کہ تم ہوا میں
اڑ رہے ہو یا خواب میں دیکھتے ہو کہ تم دریا میں تیر رہے ہو یا خواب میں دیکھتے ہو کہ تم کسی دور دراز کے سفر پر جا
رہے ہو یا خواب میں دیکھتے ہو کہ تم کوئی چیز کھا رہے ہو۔تو اس وقت تمہارا جسم چار پائی پر ہی ہوتا ہے۔تم بے شک
اپنے آپ کو دیکھتے ہو کہ تم دریا میں تیر رہے ہو لیکن تمہارا جسم اس وقت کسی دریا میں نہیں بلکہ چارپائی پر ہوتا
ہے۔اسی طرح تم بے شک دیکھتے ہو کہ تم سفر پر جارہے ہو لیکن تمہارا جسم چار پائی پر ہی پڑا ہوا ہو تا ہے۔مگر یہ بھی
ایک حقیقت ہے کہ جب تم خواب میں اپنے آپ کو تیرتے دیکھتے ہو یا یہ دیکھتے ہو کہ تم کہیں سفر پر جا رہے ہو تو تم
خالی روح نہیں دیکھتے بلکہ اپنے ساتھ اپنا ایک جسم بھی دیکھتے ہو اسی طرح جب تم اپنے آپ کو ہوا میں اڑتے دیکھتے
ہو تو اس وقت خالی روح نہیں ہوتی بلکہ ایک جسم کو بھی اپنے ساتھ دیکھتے ہو۔اسی طرح خواب میں جب تم کوئی چیز
کھاتے ہو یا کوئی چیز پیتے ہو یا کسی سے لڑتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھتے ہو یا کسی سے صلح کرتے ہوئے اپنے آپ کو
دیکھتے ہو یا کسی سے محبت کرتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھتے ہو تو تم اپنا ایک جسم بھی محسوس کرتے ہو۔یہ نہیں ہو تاکہ
صرف روح ہی ہو اور جسم اس کے ساتھ کوئی نہ ہو۔پس وہ جسم ایک علیحدہ چیز ہوتا ہے۔تمہارا ظاہری جسم نہیں ہو تا کیونکہ یہ جسم تو اس وقت چار پائی پر پڑا ہوا
ہو تا ہے اور یہ بالکل ناممکن ہے کہ ایک ہی جسم ایک وقت میں چار پائی پر بھی ہو اور دریا میں بھی تیر رہا ہو یا چار پائی
بھی ہو اور پہاڑ کی چوٹی پر بھی ہو یا چارپائی پر بھی ہو اور دور دراز کا سفر بھی کر رہا ہو یا چار پائی پر پڑا سو بھی رہا ہو اور
کسی سے لڑ جھگڑ بھی رہا ہو یا ایک ہی وقت میں وہ تندرست بھی ہو اور بیمار بھی ہو۔غرض وہ ایک نیا جسم ہوتا ہے جو
روح کو ملتا ہے کیونکہ روح بغیر جسم کے نہیں رہ سکتی۔اسی طرح مرنے کے بعد ہر شخص کو ایک نیا جسم ملے گا۔وہاں
خالی روح نہیں ہوگی بلکہ ایک جسم بھی اس کے ساتھ ہو گا اور وہ جسم لطیف ہو گا جیسے خواب میں انسان کو ایک
259
لطیف جسم ملتا ہے۔خواب میں جسم تو ایسا لطیف ہوتا ہے کہ انسان تو یہ دیکھ رہا ہو تا ہے کہ وہ ہزاروں کا مقابلہ کر رہا
ہے یا دریا میں تیر رہا ہے یا پہاڑوں سے گزر رہا ہے یا بڑے بڑے ہاتھیوں اور گھوڑوں کو وہ ایک چپت رسید کرتا
ہے اور وہ تمام اس کے مطیع اور فرمانبردار ہو جاتے ہیں۔مگر اس کے پاس لیٹی ہوئی بیوی اور اس کے بچے ان
نظاروں میں سے کوئی نظارہ بھی نہیں دیکھ رہے ہوتے۔یہ تو دیکھ رہا ہوتا ہے کہ میں ہزاروں انسانوں کے ساتھ لڑ
رہا ہوں اور وہ یہ دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ اس کی ناک پر مکھی بھن بھن کر رہی ہے اور یہ اسے اڑا بھی نہیں سکتا۔وہ تو دیکھتا ہے کہ میں سفر کر کے ہزاروں میل دور نکل گیا ہوں اور یہ دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ اس نے ایک کروٹ
تک نہیں بدلی۔پس وہ جسم جو انسان کو خواب میں ملتا ہے ، ایک روحانی جسم ہوتا ہے جسے وہ خود تو دیکھ رہا ہوتا ہے
مگر اس کے بیوی بچوں کو نظر نہیں آتا کیونکہ انسان کی مادی آنکھیں صرف کثیف جسم دیکھنے کی طاقت رکھتی ہیں۔اسی وجہ سے جن باتوں کو ایک خواب دیکھنے والا شخص اپنی روحانی آنکھوں
حیات بعد الممات کی وضاحت سے دیکھتا یا اپنے روحانی کانوں سے سنتا ہے انہیں جسمانی آنکھیں نہیں
دیکھتیں اور نہ جسمانی کان ان باتوں کو سن سکتے ہیں۔پس وہ ایک جسم تو ہو تا ہے مگر اس جسم سے بہت اعلیٰ اور وہ ان
آنکھوں سے نظر نہیں آسکتا۔پھر صرف خواب پر ہی منحصر نہیں۔اس دنیا میں بھی اس قسم کی کئی چیزیں پائی جاتی
ہیں۔مثلاً میں نے اس وقت عینک لگائی ہوئی ہے اگر عینک کے شیشہ میں سے میں ایک سلائی گزاروں تو وہ نہیں
گزرے گی۔مگر میری آنکھ کی بینائی اس میں سے گزر رہی ہے اور مجھے پتہ بھی نہیں چلتا کہ میری آنکھوں اور
لوگوں کے درمیان کوئی چیز حائل ہے۔پس باوجود اس کے کہ میری آنکھوں اور لوگوں کے درمیان ایک روک
حائل ہے اور ۱۰/ ۱ یا ۱/۱۲ اینچ کا شیشہ آنکھ کے سامنے ہے میں سب کو دیکھ رہا ہوں حالانکہ بظاہر یہ چاہئے تھا کہ مجھے
اس روک کی وجہ سے کچھ نظر نہ آتا۔مگر حالت یہ ہے کہ مجھے اس شیشہ کی وجہ سے بجائے کچھ نظر نہ آنے کے
زیادہ نظر آ رہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ شیشے کا جسم کثیف نہیں بلکہ وہ ایک شفاف جسم ہے اور میری بینائی کے
رستہ میں روک نہیں بلکہ بوجہ اس کے کہ اس کی ساخت اور اس کا شیشہ میری آنکھ کے مطابق ہے وہ میری بینائی کو
تیز کر رہا ہے۔تو دنیا میں خدا تعالیٰ نے ایسی مادی چیزیں بھی رکھی ہوئی ہیں کہ جن میں سے دوسری چیز نظر آجاتی ہے
اور وہ روک نہیں بنتیں۔مثلاً اگر تم لیمپ جلاؤ اور اس پر چمنی نہ ہو تو اس میں سے تمہیں اندھیرا سادکھائی دے گا
اور اس سے دھواں اٹھتا ر ہے گا۔لیکن جو نہی تم اس پر چمنی رکھو اس کی روشنی بیسیوں گنا بڑھ جائے گی۔حالانکہ
چمنی بظا ہر ماس کی روشنی میں روک بنتی ہے۔مگر چونکہ اس کو جو جسم ملتا ہے وہ نہایت شفاف قسم کا ہوتا ہے۔اس
لئے بوجہ شفاف ہونے کے وہ اس روشنی کو روکتا نہیں بلکہ اسے زیادہ اچھا بنا دیتا ہے۔اسی طرح خواب میں انسان
کو جو روحانی جسم ملتا ہے وہ بھی ایک شفاف چیز ہوتی ہے اور اس وجہ سے گووہ جسم کا ہی کام دیتی ہے مگر اس دنیا کے
لوگ اسے دیکھ نہیں سکتے۔وہ صرف ظاہری جسم کو دیکھنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ان کی بینائی ایسی تیز نہیں ہوتی کہ وہ
ان مادی آنکھوں سے روحانی جسم کو بھی دیکھ سکیں۔یہی حال اگلے جہان میں ہو گا اور وہاں ہر انسان کو لطیف قسم کا
260
ایک روحانی جسم ملے گا۔بلکہ وہاں کا جہان چونکہ اس جہان سے بہت زیادہ لطیف اور وسیع ہے اس لئے خواب کی
حالت میں انسان کو جو جسم ملتا ہے وہ جسم اس سے بھی زیادہ شفاف اور مصفی ہو گا اور اسی لئے وہ جسم ان آنکھوں
اور قومی سے نظر نہیں آسکتا۔تو ہر چیز کے لئے ایک جسم کی ضرورت ہوتی ہے مگر وہ جسم اپنی اپنی حالت کے مطابق
بدلتے چلے جاتے ہیں۔جتنی روح کثیف ہوتی ہے اتنا ہی اس کو جسم کثیف ملتا ہے اور جتنی روح شفاف ہوتی ہے اتنا
ہی اس کو جسم بھی شفاف ملتا ہے۔چنانچہ روح کی حالت جو خواب میں ہوتی ہے وہ اس سے زیادہ صاف ہوتی ہے جو
جاگتے ہوئے روح کی حالت ہوتی ہے اور مرنے کے بعد جو حالت ہوگی وہ خواب کی حالت سے بھی زیادہ مصفی اور
اعلیٰ ہو گی اور انسان کو خواب کے جسم سے بھی زیادہ شفاف جسم اللہ تعالیٰ کے طرف سے عطا کیا جائے گا۔بہر حال ہر
روح کے لئے ایک جسم ضروری ہوتا ہے اور کوئی جسم روح کے بغیر کار آمد نہیں ہو سکتا۔جس طرح دنیا میں ہر انسان کا ایک مادی جسم ہوتا ہے اور جسم میں روح ہوتی ہے
عبادات کا ظاہر اور باطن اسی طرح مذہب اور روحانیت کے بھی جسم ہوتے ہیں اور انسان کی ذہنی اور
دماغی ترقیات کے بھی جسم ہوتے ہیں۔مثلاً اسلام نے نماز کی ادائیگی کے لئے بعض خاص حرکات مقرر کی ہوئی
ہیں۔اب اصل غرض تو نماز کی یہ ہے کہ انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا ہو۔اس کی صفات کو انسان اپنے
ذہن میں لائے اور ان کے مطابق اپنے آپ کو بنانے کی کوشش کرے۔اس کا قرب اسے حاصل ہو اور اس کا عشق
اس کی غذا ہو۔ان باتوں کا ہاتھ باندھنے یا سیدھا کھڑے ہونے یا زمین پر جھک جانے سے کیا تعلق ہے ؟ ظاہر ہے کہ
انسان اگر سرسری نگاہ سے اس بات کو دیکھے تو اسے نماز کی اصل غرض کے مقابلہ میں یہ باتیں بظاہر بے جوڑ دکھائی
دیں گی۔مگر چونکہ کوئی روح جسم کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی اس لئے خدا تعالیٰ نے جہاں نماز کا حکم دیا وہاں بعض
خاص قسم کی حرکات کا بھی حکم دے دیا۔جن مذاہب نے اس حقیقت کو نہیں سمجھا اور انہوں نے اپنے پیروؤں کے
لئے عبادت کرتے وقت حرکات کو ضروری قرار نہیں دیا وہ رفتہ رفتہ عبادت سے ہی غافل ہو گئے ہیں اور اگر ان
میں کوئی نماز ہوتی بھی ہے تو ایک تمسخر سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔مثلا عیسائیوں میں یہ طریق ہے کہ
وہ ہفتہ میں ایک دن عبادت کے لئے گر جا میں اکٹھے ہوتے ہیں۔پادری لیکچر دیتا ہے اور وہ ایک دوسرے کی طرف
دیکھتے رہتے ہیں۔بلکہ بعض تو لکھتے ہیں کہ گرجوں میں نوجوان تو صرف نوجوان عورتیں دیکھنے کے لئے جاتے ہیں۔اس سے زیادہ ان کے جانے کی اور کوئی غرض نہیں ہوتی۔گویا ان کے مذہب نے عبادت کا ایک تھوڑا سا حصہ جو
رکھا تھا اسے بھی ان لوگوں نے ملاقات کا ذریعہ اور مقام بنالیا اور عبادت کی غرض و غایت کو بالکل فراموش کر دیا۔یہی وجہ ہے کہ صحیح رنگ میں خدا تعالٰی کی عبادت کرنے والے عیسائیوں میں بہت تھوڑے ہوتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں مسلمانوں کے لئے روزانہ پانچ وقت کی نمازیں مقرر
نماز اور گر جا کی عبادت میں فرق ہیں اور باوجود اس کے کہ ایک مسلمان کو دن رات میں پانچ مرتبہ بیت
الذکر میں جانا پڑتا ہے اور عیسائی ہفتہ میں ایک مرتبہ گر جا جاتے ہیں۔بیوت الذکر گرجوں کی نسبت زیادہ بھری ہوئی
261
ہوتی ہیں بلکہ اس گئی گذری حالت میں بھی بیت الذکر میں جانے والے مسلمان زیادہ ملیں گے اور گر جائیں جانے
والے عیسائی کم ملیں گے اس لئے کہ ان کے لئے بعض قواعد اور اصول وضع کر دیئے گئے ہیں اور ان قواعد اور
اصول کو پورا کرتے ہوئے جو شخص بیت الذکر میں جاتا ہے وہ لازماً اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رہتا ہے۔اگر خالی دل
کی عبادت ہی کافی سمجھ لی جاتی تو نتیجہ یہ ہو تاکہ مسلمان بھی عیسائیوں کی طرح ست ہو جاتے اور تھوڑے ہی عرصہ
میں وہ نماز سے بالکل غافل ہو جاتے۔کیونکہ کسی کو یہ کہنے کے لئے کہ میں دل میں خدا تعالی کو یاد کر رہا ہوں انسان
جھوٹ سے بھی کام لے سکتا ہے مگر ایک مسلمان ایسا نہیں کہہ سکتا۔کیونکہ پہلے وضو کرنا پھر چل کر مسجد میں آنا اور
پھر تمام لوگوں کا اکٹھے ہونا اور اس طرح اجتماعی رنگ میں سب کا عبادت کرنا ایسی باتیں ہیں جو نماز سے غافل نہیں
ہونے دیتیں اور اگر کوئی غفلت کرے تو وہ فورا نظر آجاتا ہے۔چنانچہ غور کر کے دیکھ لو مسلمانوں میں ایسے لوگ
بہت کم ہوں گے جو کبھی بھی مسجد نہ جا ئیں۔بہت سے لوگ تو ایسے ہیں جو پانچ وقت مسجد میں جاتے اور اللہ تعالیٰ کی
عبادت کرتے ہیں اور جو اس میں کسی قدرست ہیں۔وہ تین یا چار نمازوں میں چلے جاتے ہیں اور جو اس سے بھی
زیادہ ست ہیں وہ دو وقت کی نماز میں شامل ہو جاتے ہیں اور جو اس کے بھی پابند نہیں وہ ایک نماز میں شامل ہو
جاتے ہیں۔اور اگر کوئی کسی نماز کے لئے بھی بیت الذکر میں نہ جائے تو جمعہ پڑھنے کے لئے ضرور چلا جاتا ہے اور جو
جمعہ کا بھی پابند نہیں ہو تاوہ عیدین میں شامل ہو جاتا ہے۔بہر حال کسی نہ کسی نماز میں وہ ضرور شامل ہوتا ہے۔اور
ایسے لوگ مسلمانوں میں بہت ہی کم ملیں گے جنہوں نے دو دو یا چار چار سال تک کوئی ایک نماز بھی نہ پڑھی ہو۔اس کے مقابلہ میں لاکھوں لوگ ایسے مل جائیں گے جنہوں نے چالیس چالیس سال تک گرجے کا منہ نہیں دیکھا ہو
گا۔یہی حال ہندوؤں وغیرہ کا ہے۔ان میں بھی عبادت کا بہت کم رواج ہے۔جنہوں نے بت خانے بنا کر ان پر
پھول چڑھانا اور ان کے آگے سجدہ کرنا عبادت قرار دیا ہے ، ان میں تو پھر بھی عبادت زیادہ پائی جاتی ہے۔مگر
آریوں نے چونکہ اس طریق کو غلط قرار دے دیا اس لئے اب ہزاروں میں سے کوئی ایک آریہ ہی ہو گا جو دیا نند جی
کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق عبادت کرتا ہو۔اخباروں میں وہ شور مچائیں گے۔جلسوں میں وہ تقریر میں کریں
گے۔مذہب کی سچائی پر وہ دھواں دھار لیکچر دیں گے۔مگر ان میں سے شاید کوئی ایک سور ما اور قومی خادم ایسا نکلے گا
جو سال بھر میں ایک دفعہ دیا نند جی کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق عبادت کرنے والا ہو۔تو ظاہری جسم بھی
ایک بڑی مفید اور کار آمد چیز ہے اور جن قوموں نے عبادت میں جسم کو شامل نہیں کیا وہ رفتہ رفتہ عبادت سے
بالکل غافل ہو گئی ہیں۔اسی طرح عبادت میں روزہ شامل ہے اور ظاہر ہے کہ
دیگر اسلامی عبادات کی فضیلت اور برتری بھوکا پیاسا رہنا ایک جسم ہے روح نہیں۔چنانچہ رسول
کریم میل و یا لیلی فرماتے ہیں کہ اصل روزہ تو دل کا روزہ ہے مگر چونکہ خالی دل کا روزہ کوئی انسان نہیں رکھ سکتا۔اس
لئے خدا تعالیٰ نے بھوکا پیاسا رہنا بھی ضروری قرار دے دیا۔پھر حج ایک عبادت ہے اور اس کی اصل غرض یہ ہے
262
کہ انسان ہر قسم کے تعلقات کو توڑ کر دل سے خدا کا ہو جائے۔مگر اس غرض کو پورا کرنے کے لئے خدا تعالٰی نے
ایک ظاہری حج بھی رکھ دیا اور صاحب استطاعت لوگوں پر یہ فرض قرار دے دیا کہ وہ گھر بار چھوڑ کر مکہ جائیں۔سب مسلمان جمع ہوں اور اس طرح اپنے وطن اور عزیز و اقربا کی قربانیوں کا سبق سیکھیں۔بے شک حقیقی حج یہی
ہے کہ انسان ہر قسم کے تعلقات کو منقطع کر کے خدا کا ہو جائے مگر اس کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک ظاہری جسم بھی
رکھ دیا۔یہی حال صدقہ و خیرات کا ہے۔حقیقی طہارت اور پاکیزگی تو انسان کے خیالات کی ہے۔لیکن اس کے
ساتھ خدا تعالٰی نے مال کی پاکیزگی بھی ضروری قرار دے دی کیونکہ اس کے بغیر اسے جسم حاصل نہیں ہو سکتا۔اگر
خالی لوگوں کی خیر خواہی کا حکم دے دیا جاتا تو لوگ اس حکم کو بھول جاتے مگر اب چونکہ خدا تعالیٰ نے اس خیر خواہی کا
یہ نشان رکھ دیا ہے کہ انسان غریبوں کو صدقہ و خیرات دے اس لئے جب بھی وہ روپیہ دینے لگتا ہے اسے یہ حکم یاد
آجاتا ہے اور وہ سمجھ جاتا ہے کہ اصل حکم یہ ہے کہ میں سب کا خیر خواہ بنوں اور حتی المقدور انہیں فائدہ پہنچاؤں۔ور نہ انسان ان سے تو محبت کیا ہی کرتا ہے جن سے اس کے دوستانہ تعلقات ہوں۔اسلام یہ ایک زائد حکم دیتا ہے
در
کہ انسان ان سے بھی حسن سلوک کرے جن سے اسے کوئی فائدہ نہ پہنچا ہو بلکہ جن سے فائدہ پہنچنے کی کوئی امید
بھی نہ ہو۔اور یہ نیکی قائم نہیں رہ سکتی تھی جب تک وہ صدقہ و خیرات نہ دے اور جب تک وہ عملاً غرباء اور
مساکین سے حسن سلوک نہ کرے۔پس غریبوں کی محبت کا خیال اور ان سے حسن سلوک کرنے کی
تعلیم جو ہے اسے قائم رکھنے کے لئے خدا تعالیٰ نے صدقہ و خیرات کا حکم دے دیا۔اب جو شخص سال بھر میں ایک
دفعہ زکوۃ دیتا ہے یا و قانو قا صدقہ و خیرات دیتا رہتا ہے اس کے دل میں تو غریبوں کی محبت رہ سکتی ہے۔مگر جو ایسا
نہیں کرتا اس کا دل بھی غریبوں کی محبت سے خالی ہو جاتا ہے۔اسی طرح خدا نے روحانیت کے جو جسم بنائے ہیں ان میں سے ایک جسم
اخلاق روحانیت کا جسم ہیں اخلاق ہیں۔اخلاق روحانیت کا نام نہیں اور نہ روحانیت اخلاق کا نام ہے۔مگر اخلاق روحانیت کے لئے بمنزلہ جسم ضرور ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات انسان کو نظر نہیں آتی۔صرف اس کا حسن اس کی صفات پر غور کر کے نظر آسکتا ہے۔پس چونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات مخفی اور وراء الوراء
ہے۔اس لئے اس نے اپنی محبت بندوں کی محبت اور ان کے ساتھ نیک تعلقات رکھنے سے وابستہ کر دی ہے۔جب
ان میں سے ایک چیز کو تم حاصل کر لو گے تو لا زماد دوسری چیز بھی تمہیں حاصل ہو جائے گی۔گویا یہ دونوں چیزیں لازم
و ملزوم ہیں۔جسے براہ راست خدا تعالیٰ کی محبت حاصل ہو گی وہ خدا تعالیٰ کی محبت اپنے دل میں پیدا ہونے کے بعد
بندوں کی محبت سے اپنے دل کو لبریز پائے گا۔جیسے رسول کریم ملی الا اللہ کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنی
فتدلی۔یعنی ہمارا یہ رسول پہلے خدا کے قریب ہوا اور پھر نیچے اترا۔گویا خدا کی محبت محمد سلیم کو پہلے حاصل
ہوئی اور پھر اس کے ساتھ ہی بنی نوع انسان کی محبت آپ کے دل میں ایسی پیدا ہوئی کہ آپ اس جذبہ کو برداشت
نہ کر سکے اور ان کی ہدایت کی طرف متوجہ ہو گئے۔مگر کچھ انسان ایسے ہوتے ہیں جنہیں پہلے بنی نوع انسان کی محبت
263
حاصل ہوتی ہے اور پھر وہ خدا تعالیٰ کی محبت کی طرف لوٹتے ہیں۔گویا روحانی کمال کے حصول کے دونوں ذریعے
ہیں۔کبھی خدا سے پہلے محبت ہوتی ہے اور اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان کے دل میں بندوں کی محبت پیدا ہو
جاتی ہے اور خدا سے محبت اس کے بعد پیدا ہوتی ہے۔محمد م کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پہلے ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہوئی اور پھر
وہی محبت بنی نوع انسان کی۔یہ محبت وہی ہوتی ہے۔مگر جن کو کسب سے محبت حاصل ہوتی ہے ، ان کے دل
میں پہلے بنی نوع انسان سے محبت پیدا ہوتی ہے اور وہ ان کے لئے ہر قسم کی قربانی کرتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ
جب ان کے تعلقات بنی نوع انسان سے کامل ہو جاتے ہیں تو خدا تعالیٰ سے بھی ان کا تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔پس خدا
تعالی کو پانے کے لئے یہ دونوں ذرائع ہیں۔کوئی خدا کو اس طرح پالیتا ہے اور کوئی اس طرح۔کوئی خدا سے مل کر
بندوں کو پالیتا ہے اور کوئی بندوں سے مل کر خدا کو پالیتا ہے۔جہاں وہب ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا فضل انسان کے
شامل حال ہوتا ہے۔وہاں پہلے خدا کی محبت ملتی ہے اور پھر بندوں کی محبت دل میں پیدا ہوتی ہے اور جہاں کسب اور
محنت کا دخل ہو وہاں پہلے بندوں کی محبت پیدا ہوتی ہے اور پھر خدا کی محبت۔گویا ایک تو نیچے سے اوپر جاتا ہے اور
دوسرا اوپر سے نیچے آتا ہے۔تو ان اخلاق کا اپنے اندر پیدا کرنا دین کی حفاظت کے لئے نہایت ضروری ہوتا ہے۔یہ اخلاق آگے کئی قسم کے ہوتے ہیں۔بعض براہ راست بنی نوع انسان سے تعلق رکھتے ہیں اور بعض بالواسطہ
تعلق رکھتے ہیں۔مثلاً غریب کی مدد کرنا۔یہ تو ہر شخص کو نظر آتا ہے کہ ایک ثواب کا کام ہے اور اس کا دوسروں کو
فائدہ پہنچتا ہے۔مگر سچ کے متعلق انسان نہیں سمجھتا کہ ان کے بولنے سے بنی نوع انسان کا کیا فائدہ ہو گا۔حالانکہ سچ
بولنا بھی انہی نیکیوں میں ہے جن سے انسان کو فائدہ پہنچتا ہے۔جو شخص سچ نہیں بولے گا وہ لازماً دوسرے کو دھوکا
دے گا اور دھو کا ایک ایسی چیز ہے جس سے لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے۔مثلاً ایک شخص کسی سے پوچھے کہ فلاں
شخص قادیان میں ہے جو لا ہو ر گیا ہوا ہے اسے معلوم ہو کہ وہ لا ہو ر گیا ہوا ہے مگر جھوٹ بول دے اور کہہ دے کہ
قادیان میں ہی ہے۔تو اب دوسرا شخص اس سے ملنے کے لئے جائے گا۔فرض کرو۔اس کا مکان میل بھر دو ر ہے تو
وہ ایک میل کا چکر کاٹ کر اس کے مکان پر پہنچے گا اور جب اس کے متعلق دریافت کرے گا تو گھر سے پتہ لگے گا کہ وہ
تو کل کا لا ہو ر گیا ہوا ہے۔اب خود ہی سوچو کہ اس نے جھوٹ بول کر ایک شخص کو کتنا نقصان پہنچایا۔یا فرض کرو
ایک شخص نے مثلاً زید سے معاہدہ کیا ہوا تھا کہ تم لاہور چلو میں وہاں تم سے کل چل کر مل جاؤں گا۔اب جب کل
آتا ہے اور وہ شخص ایک تیسرے شخص سے اس بارہ میں پوچھتا ہے کہ کیا وہ لاہور چلا گیا ہے اور جب وہ جھوٹ
بول کر کہتا ہے کہ نہیں تو لا زمان یہ شخص بھی اب لاہور نہ جائے گا اور دوسرے شخص کے سامنے جھوٹا بنے گا اور اس
دوسرے شخص کا بھی سفر ضائع جائے گا۔تو بظا ہر انسان یہ خیال کرتا ہے کہ سچ بولنے کا کسی دوسرے کے ساتھ کیا
تعلق ہے۔حالانکہ اگر ایک شخص سچ بولتا ہے تو وہ سب کو آرام پہنچاتا ہے اور اگر ایک شخص جھوٹ بولتا ہے تو وہ
سب کو تکلیف پہنچاتا ہے۔اسی طرح محنت کرنا بھی انہی اخلاق میں سے ہے جن کا دوسروں کے ساتھ تعلق ہوتا۔
264
ہے۔بظاہر انسان سمجھتا ہے کہ میں کام کروں یا نہ کروں۔دوسروں کا اس کے ساتھ کیا تعلق ہے۔حالانکہ وہ مشین
کا ایک پر زہ ہوتا ہے اور اس کی خرابی کے ساتھ ساری مشین کی خرابی اور اس کی عمدگی کے ساتھ ساری مشین کی
عمدگی وابستہ ہوتی ہے۔اگر یہ پر زہ ناکارہ ہو گا تو مشین پر لازماً اثر پڑے گا۔جیسے دو بیل ایک گاڑی میں جتے ہوئے
ہوں تو کیا ایک کہہ سکتا ہے کہ یہ عمل میری مرضی پر منحصر ہے کہ میں چلوں یا نہ چلوں۔وہ دونوں چلیں گے تو گاڑی
چلے گی۔اور اگر ان میں سے کوئی ایک بھی رہ جائے گا تو گاڑی نہیں چل سکے گی۔اسی طرح تمام بنی نوع انسان
مشین کے پرزے ہیں۔ایک ملک کے رہنے والے اپنی حدود میں مشین کے پرزے ہیں اور ایک شہر کے رہنے
والے ان پر زوں سے زیادہ قریب کے پرزے ہیں۔اگر ان میں سے ایک بھی صحیح طور پر اپنے فرائض کو سرانجام
نہیں دے گا تو لازماً اس کا دوسروں پر بھی اثر پڑے گا۔قادیان میں اس کی مثالیں کثرت سے ملتی رہتی ہیں۔ایک
شخص محنت نہیں کرتا اور نہ اپنے بیوی بچوں کے گزارہ کی کوئی صورت اختیار کرتا ہے۔لوگ اسے سمجھاتے ہیں
کہ دیکھو مزدوری کرو محنت کرو اور اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا انتظام کرو۔مگر وہ کہتا ہے کہ تم کو کیا میں محنت کروں
یا نہ کروں یہ میرا اختیار ہے۔تمہیں اس میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے۔اب بظا ہر یہ جواب صحیح معلوم ہو تا
ہے مگر جب نتیجہ دیکھا جائے تو اس کی حقیقت معلوم ہو جاتی ہے اور وہ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تھوڑے ہی عرصہ کے بعد
اس کی بیوی بچے کہتے پھرتے ہیں کہ ہم بھو کے مر گئے۔ہمارا کوئی خیال کرے۔اب ایک تو وہ غریب یتیم ہوتے ہیں
جن کو کما کر کھلانے والا کوئی نہیں ہوتا اور ایک یہ غریب ہوتے ہیں کہ ان کا کمانے والا موجود ہے مگر وہ کماتا نہیں
اور محنت سے جی چراتا ہے۔اگر وہ محنت سے کام کرتا اور خود کما کر بیوی بچوں کو کھلا تا تو صدقہ و خیرات کا ایک حصہ
اس کے بیوی بچوں پر خرچ کرنے کی بجائے ان غرباء پر خرچ کیا جاتا جن کو کما کر کھلانے والا کوئی نہیں اور حق محقدار
رسید پر عمل ہو تا۔لیکن اگر بعض گھروں میں کمانے والے تو موجود ہیں مگر وہ کما کر نہ لائیں تو نتیجہ یہ ہو گا کہ صدقہ
و خیرات کی رقم بٹ جائے گی اور کچھ تو ان غرباء کو ملے گی جن کا کمانے والا کوئی نہیں اور کچھ ان کو ملے گی جن کے
کمانے والے تو ہیں مگر وہ محنت نہیں کرتے اور اس طرح اصل مستحقین کی روٹی آدھی ہو جائے گی۔آخر محلے
والوں کے پاس کوئی جادو تو نہیں ہو تاکہ وہ جتنا روپیہ چاہیں دوسروں کو دے دیں۔وہ اپنے اخراجات میں سے تنگی
برداشت کر کے کچھ روپیہ بچاتے اور غرباء کو دیتے ہیں۔مگر یہ سکتے لوگ غرباء کے حصہ کو کھا جاتے اور اپنی قوم اور
اپنے محلہ والوں پر ایک بوجھ بنے رہتے ہیں۔اگر اس قسم کے لوگوں کے بیوی بچے دوسروں سے مانگیں نہ اور یہ نہ
کہیں کہ ہمیں کچھ دو ہم بھوکے مر رہے ہیں تو کم از کم یہ ضرور کہیں گے کہ ہمیں اتنا ادھار دو۔جو لوگ شریف
ہوتے ہیں وہ ان کو دے تو دیتے ہیں مگر دل میں یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ نہ ان لوگوں نے روپیہ کمانا ہے اور نہ
اس سے ہمیں واپس مانا ہے۔اب دیکھ لو محنت کرنے کا اثر قوم پر پڑایا نہیں۔پھر بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ وہ
بیوی بچوں کو قادیان میں چھوڑ کر آپ کہیں باہر بھاگ جاتے ہیں۔نتیجہ یہ ہو تا ہے کہ ان کے بیوی بچے سلسلہ پر بار
بن جاتے ہیں اور پریذیڈنٹوں اور سیکرٹریوں کے پاس چٹھیوں پر چٹھیاں آنی شروع ہو جاتی ہیں کہ ہم بھو کے مر
265
گئے۔ہمارا کوئی انتظام کیا جائے۔اب بظاہر تو ایسا شخص جو بیوی بچوں کو قادیان میں بٹھا کر آپ کہیں غائب ہو
جائے کہہ سکتا ہے کہ کسی کو مجھ پر اعتراض کرنے کا کیا حق ہے۔بیوی بچے چھوڑے ہیں تو میں نے اور اگر مریں
گے تو میرے بیوی بچے مریں گے نہ کہ کسی اور کے۔لیکن اگر یہی اصل قوم اختیار کرلے اور ان کی طرف توجہ نہ
افراد کا محنت نہ کرنا ایک قومی جرم ہے کرے تو آیا تمام جماعت ایک ملامت کے نیچے آجائے گی یا نہیں
کہ فلاں آدمی بھوکے مر گئے اور جماعت نے ان کی طرف کوئی توجہ نہ دی۔تو یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ لوگوں کا اس
کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ان کا تعلق ہے اور ضرور ہے کیونکہ اگر وہ ان کی خبر نہ لیں تو بد نام ہو جائیں۔پس قوم ان
کی خبر گیری کرنے پر مجبور ہوتی ہے۔حالانکہ اگر ایسے لوگ خود محنت کریں اور مشقت کا کام کر کے اپنی روزی
کمائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ اور ان کے بیوی بچے قوم پر بار ثابت ہوں۔پس محنت نہ کرنا بھی کسی کا ذاتی فعل
نہیں بلکہ ایک قومی جرم ہے۔اسی طرح گو آج کل یہ بات کسی قدر کم ہو گئی ہے مگر پہلے بالعموم مسلمان تاجر اور
کارخانہ دار بھی ہندوؤں کو ملازم رکھتے تھے ، مسلمانوں کو نہیں اور جب پوچھا جائے کہ مسلمانوں کو ملازم کیوں
نہیں رکھتے تو ہمیشہ یہی جواب دیتے کہ کوئی مسلمان دیانتدار نہیں ملتا۔حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔مسلمانوں میں بھی
بڑے بڑے دیانتدار لوگ پائے جاتے ہیں۔مگر جانتے ہو اس کی تہہ میں کیا بات ہے۔اصل بات یہ ہے کہ جب مسلمانوں کا ایک حصہ
بعض افراد کی غلطیوں سے قومیں بدنام ہو جاتی ہیں بد دیانت ہو گیا تو اس نے باقیوں کو بھی بد دیانت
مشہور کر دیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ چند بد دیانت اور خائن مسلمانوں کی وجہ سے سب مسلمانوں کو نوکری ملنا مشکل ہو
گئی۔گویا ان بد دیانتوں نے نہ صرف اپنا ہی رزق بند کیا بلکہ دوسرے مسلمانوں کے رزق کو بھی بند کیا۔لوگوں میں
یہ عام رواج ہوتا ہے کہ جب انہیں کسی شخص سے نقصان پہنچتا ہے تو وہ اس کی تمام قوم کا نام لے کر کہتے ہیں کہ وہ
سب قوم ایسی ہی ہے۔ہم اپنے کاموں میں بھی دیکھتے ہیں کہ جہاں کسی احمدی سے کوئی غفلت ہوتی ہے سب لوگ
یہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ بس جی دیکھ لیا احمدی ایسے ایسے ہوتے ہیں۔بلکہ خود بعض دفعہ احمدی بھی اس قسم کے
الفاظ اپنی زبان سے نکال دیتے ہیں۔اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ ایسے مقامات میں بعض کار خانے اوروں کو ملازم رکھ
لیتے ہیں مگر احمد یوں کو نہیں رکھتے اور کہتے ہیں کہ احمدی اچھے نہیں ہوتے ہیں۔اب کوئی احمدی ایسا ہوا ہو گا جس
نے اپنا برا نمونہ لوگوں کے سامنے پیش کیا ہو گا۔مگر اس ایک کی وجہ سے بد نام ساری قوم ہوئی۔لیکن اگر اس میں
محنت کی عادت ہوتی۔اگر وہ دیانت اور امانت کے ساتھ کام کرنے کا عادی ہو تا تو نہ صرف وہ اپنی روٹی کما سکتا بلکہ
دوسرے احمدیوں کی روٹی کا بھی انتظام ہو جاتا۔کیونکہ لوگ کہتے یہ احمدی تھا جس نے بڑی دیانتداری سے کام
کیا۔اب اور کاموں پر بھی ہم احمدیوں کو ہی مقرر کریں گے تاکہ ہمارے کام خوش اسلوبی سے ہوتے رہیں۔غرض
اگر ایک آدمی اچھا کام کرتا ہے تو دوسرے کی روٹی کا دروازہ بھی کھل جاتا ہے اور اگر ایک آدمی اپنے فرائض کی
266
ادائیگی میں غفلت اور کو تاہی سے کام لیتا ہے تو اور لوگوں کی روٹی بھی بند ہو جاتی ہے۔تو اخلاق میں سے بعض
بظا ہر انسان کی اپنی ذات کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔لیکن در حقیقت ان کا تعلق تمام قوم کے ساتھ ہو تا ہے۔جیسے
جھوٹ ہے یا سستی ہے یا غفلت ہے یا دھوکہ اور فریب ہے۔یہ ساری بدیاں ایسی ہیں کہ جن کے متعلق بظاہر
انسان یہ سمجھتا ہے کہ ان کا صرف اس کی ذات کے ساتھ تعلق ہے حالانکہ وہ ویسے ہی قوم کے ساتھ تعلق رکھتی
ہیں جینے ان کا تعلق اس کی ذات کے ساتھ ہوتا ہے اور اگر وہ ان اخلاق کی درستی نہ کرے تو تمام قوم کو نقصان
پہنچتا ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ مسلمانوں میں اخلاق کی طرف بہت ہی کم توجہ ہے۔جماعت کے لئے اخلاق کی اہمیت بلکہ ابھی تک احمدیوں نے بھی اخلاق کی اہمیت کو نہیں سمجھا۔میرے
سامنے اس وقت تحریک جدید کے بورڈنگ کے بیچے بیٹھے ہیں۔میں نے تحریک جدید کے مطالبات میں ایک شق
اخلاق فاضلہ کی بھی رکھی ہوئی ہے۔مگر میں نہیں سمجھتا کہ ان بچوں کے سپرنٹنڈنٹ اور اساتذہ وغیرہ اخلاق کی اہمیت
کو ان پر پورے طور پر ظاہر کرتے ہیں۔اس لئے تحریک جدید کے بورڈنگ سے نکل کر جو طالب علم باہر گئے ہیں۔ان کے متعلق بھی کوئی زیادہ اچھی رپورٹیں نہیں آرہی ہیں حالانکہ ان کے ماں باپ کی اپنے بچوں کو تحریک جدید
کے بورڈنگ میں داخل کرنے کی اصل غرض یہ تھی کہ تعلیم کے علاوہ ان کی اعلیٰ تربیت ہو۔ان میں محنت کی عادت
ہوتی۔ان میں اعلیٰ درجہ کی دیانت پائی جاتی۔ان میں ہمدردی کا مادہ ہو تا۔ان میں سچ کا مادہ ہو تا۔ان میں قربانی
اور ایثار کا مادہ ہوتا۔اسی طرح وہ ہر کام کے کرتے وقت عقل سے کام لیتے اور وقت کی پابندی کرتے اور یہ تمام
باتیں ایسی ہیں کہ جب تک ان کو بار بار دہرایا نہ جائے اور جب تک بچوں کو ان باتوں پر عمل نہ کرایا
جائے اس وقت تک وہ قوم اور دین کے لئے مفید ثابت نہیں ہو سکتے۔یہ اخلاق ہی ہیں جو انسان کو کہیں کا کہیں پہنچا
دیتے ہیں۔چنانچہ جن لوگوں کو محنت سے کام کرنے کی عادت ہوتی ہے وہ خواہ کسی ملک میں چلے جائیں انہیں
کامیابی ہی کامیابی حاصل ہوتی چلی جاتی ہے۔مگر جو ست ہوتے ہیں، انہیں گھر بیٹھے بھی کوئی کام نظر نہیں آتا۔میں
نے دیکھا ہے بعض افسر سارا دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ہمارے محکمہ میں کوئی کام ہی نہیں۔انہیں کبھی یہ سوچنے کی توفیق ہی نہیں ملتی کہ ہمارے سپرد جو کام ہوا ہے اس کی کیا کیا شاخیں ہیں اور کس طرح وہ
اپنے کام کو زیادہ وسیع طور پر پھیلا سکتے ہیں اور اس کے شاندار نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔وہ صرف استاہی کام جانتے ہیں
کہ رجڑوں اور کاغذات پر دستخط کئے اور فارغ ہو کر بیٹھ رہے۔لیکن اسی جگہ اور اس دفتر میں جب کوئی کام
کرنے والا افسر آتا ہے تو وہ اپنے کام کی ہزاروں شاخیں نکالتا چلا جاتا ہے اور اسے ہر وقت نظر آتا رہتا ہے کہ
میرے سامنے یہ کام بھی ہے میرے سامنے وہ کام بھی ہے۔یوروپین قوموں کو دیکھ لو۔یہ جہاں جاتی ہیں انہیں کام
نظر آجاتا ہے۔ہندوستانی کہتے ہیں کہ ہم بھوکے مر گئے۔مگر یورپین لوگوں کو ہندوستان میں بھی دولت نظر آ رہی
ہے اور وہ اس دولت کو سمیٹتے چلے جاتے ہیں۔اسی طرح سیلونی کہتے ہیں کہ ہم بھوکے مر گئے۔مگر انگریزوں کو
267
سیلون میں بھی دولت دکھائی دیتی ہے۔افغانی کہتے ہیں کہ ہم بھوکے مر گئے مگر انگریزوں کو افغانستان میں بھی دولت
دکھائی دیتی ہے۔پھر عرب جیسے سنگلاخ خطہ اور اس کے جنگلوں میں بھی انگریزوں کو دولت دکھائی دیتی ہے۔مصر
جیسی وادی میں بھی انہیں دولت دکھائی دیتی ہے۔چین جاتے ہیں تو وہاں دولت کمانے لگ جاتے ہیں۔مگر چینی کہتے ہیں ہمیں کچھ نہیں ملتا۔تو یہ انگریزوں کی
نظر کی تیزی اخلاق فاضلہ سے حاصل ہوتی ہے نظر کی تیزی کا ثبوت ہے کہ وہ جہاں جاتے ہیں انہیں
دولت دکھائی دینے لگ جاتی ہے اور یہ نظر کی تیزی اخلاق فاضلہ سے ہی حاصل ہوتی ہے۔اگر کسی قوم میں اخلاق
فاضلہ پیدا ہو جائیں تو اس کے افراد کی نظر اسی طرح تیز ہو جاتی ہے۔غرض قربانی اور ایثار کا مادہ ایسی چیز ہے جو
انسان کی ہمت کو بڑھاتا ہے۔اور سچ بولنا ایک ایسا وصف ہے جو انسان کا اعتبار قائم کرتا ہے اور محنت کی عادت ایک
ایسی چیز ہے جو کام کو وسعت دیتی ہے اور جب کسی شخص میں یہ اخلاق فاضلہ پیدا ہو جائیں تو ایسا آدمی ہر جگہ مفید کام
کر سکتا اور ہر شعبہ میں ترقی حاصل کر سکتا ہے۔پس میں تحریک جدید کے کارکنوں کو خصوصیت سے اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
سچ بولنے کی اہمیت یہ امر طالب علموں کے ذہن نشین کرتے رہیں کہ انہیں ہمیشہ سچائی سے کام لینا چاہئے اور
محنت کی عادت اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے اور اس امر کو ان کے اتنا ذہن نشین کریں کہ یہ امران کے دل کی
گہرائیوں میں اتر جائے کہ ان باتوں کو چھوڑنا ایسا ہی ہے جیسے طاعون میں گرفتار ہونا۔آخر وجہ کیا ہے کہ ایک چور
مل جاتا ہے تو وہ دوسرے کے دل میں چوری کی محبت پیدا کر دیتا ہے۔ایک جھوٹا اور کذاب انسان مل جاتا ہے تو وہ
دوسرے کو جھوٹ اور کذب بیانی کی عادت ڈال دیتا ہے۔ایک ست اور غافل انسان کسی دوسرے کے پاس رہتا
ہے تو اسے بھی اپنی طرح ست اور غافل بنا دیتا ہے۔اگر ان بدیوں کے مرتکب اثر پیدا کر لیتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ
کارکنوں کے دلوں میں سوز و گذار پیدا ہو جائے اور وہ اخلاق کی اہمیت کو سمجھ جائیں تو بچوں میں سچ بولنے کی عادت
پیدا نہ کر سکیں۔ان میں محنت کی عادت پیدا نہ کر سکیں اور کیوں بچے ان اخلاق فاضلہ سے دوری کو ایک عذاب نہ
سمجھنے لگیں۔اگر متواتر طالب علموں کو بتایا جائے کہ جھوٹ بولنا ایک عذاب ہے اور ایسا ہی ہے جیسا طاعون یا ہیضہ
میں مبتلا ہو جانا۔اگر متواتر طالب علموں کو بتایا جائے کہ سستی اور غفلت ایک عذاب ہے اور ایسا ہی ہے جیسے
طاعون یا ہیضہ میں گرفتار ہو جانا یا بھڑکتی ہوئی آگ میں گر جانا۔اسی طرح تمام اخلاق فاضلہ ان کے ذہن نشین
کرائے جائیں تو کیا وجہ ہے کہ ان میں بیداری پیدا نہ ہو اور وہ صحیح اسلامی اخلاق کا نمونہ نہ بنیں۔مگر اس کے لئے
ضرورت اس بات کی ہے کہ طالب علموں کے سامنے متواتر لیکچر دیئے جائیں اور انہیں بتایا جائے کہ جھوٹ کیا ہو تا
ہے۔سچ کیا ہو تا ہے۔سچ بولنے کے کیا فوائد ہیں اور جھوٹ بولنے کے کیا نقصانات ہیں۔میرے
نزدیک سو میں سے نوے انسان یہ سمجھتے ہی نہیں کہ سچ کیا ہوتا ہے۔یہ ایک عام قاعدہ ہے کہ جتنا زیادہ کسی بات کو
دہرایا جائے اتنا ہی لوگ اس کو کم سمجھتے ہیں۔تم کسی شخص سے پوچھو۔حتی کہ کسی گاؤں کے رہنے والے شخص سے
268
بھی دریافت کرو کہ سینما کیا ہو تا ہے تو وہ ضرور اس کی کچھ نہ کچھ تشریح کر دے گا۔لیکن اگر تم اس سے پوچھو کہ لا
الہ الا الله محمد رسول اللہ کی کیا تشریح ہے یا اسلام کو تم نے کیوں مانا تو وہ ہنس کر کہہ دے گا کہ یہ باتیں
مولویوں سے دریافت کریں۔آخر یہ فرق کیوں ہے اور کیوں وہ سینما کی تشریح تو کسی قدر کر سکتا ہے مگر یہ نہیں بتا
سکتا ہے کہ اس نے اسلام کو کیوں قبول کیا اسی لئے کہ وہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ کو ہر وقت رہتا
رہتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ مجھے اس کے سمجھنے کی ضرورت نہیں۔مگر سینما کا لفظ وہ کبھی کبھی سنتا ہے اور اس لئے
لوگوں سے پوچھ لیتا ہے کہ یہ سینما کیا چیز ہے۔مگر لا الہ الا اللہ کو چونکہ اس نے بچپن سے سنا ہو تا ہے اس لئے وہ
خیال کر لیتا ہے کہ مجھے اس کے متعلق کسی سے کچھ پوچھنے کی ضروت نہیں۔تم میں سے کسی کے بچہ نے اگر ریل کو
نہیں دیکھا اور کسی دن تم ریل دکھانے کے لئے لے جاؤ تو وہ جاتے ہی تم پر سوالات کی بوچھاڑ کر دے گا۔اگر پنجابی
ہو گا تو اپنے باپ سے کہے گا کہ باپو ایہہ کس طرح چلدی اے۔کبھی کہے گا کیا یہ دھوئیں کے ساتھ چلتی ہے اور کبھی
یہی خیال کرنے لگ جائے گا کہ اس کے اندر کوئی جن بیٹھا ہے جو اسے حرکت میں لاتا ہے۔غرض وہ تھوڑے سے
وقت میں تم سے بیسیوں سوالات کر دے گا۔لیکن کیا اس نے کبھی تم سے یہ پوچھا کہ سورج کیوں بنا ہے ؟ اس کی
روشنی کہاں سے آتی ہے ؟ اس کے اندر گرمی کس طرح پیدا ہوتی ہے اور اس کی روشنی اور گرمی ختم کیوں نہیں
ہو جاتی؟ وہ کبھی تم سے یہ سوالات نہیں کرے گا۔لیکن انجن کے متعلق تم سے بیسیوں سوالات کر دے گا۔اس
لئے کہ انجن اس نے ایک نئی چیز کے طور پر دیکھا ہے اور سورج کو اپنی پیدائش سے ہی وہ دیکھتا چلا آیا ہے اور وہ
سمجھتا ہے کہ مجھے اس کے متعلق کچھ پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں۔پس جتنی زیادہ کوئی چیز کسی انسان کے سامنے آتی
ہے اتنا ہی وہ اس کی حقیقت اور ماہیت سے ناواقف ہوتا ہے۔یہ ایک قانون ہے جو فطرت انسانی میں داخل ہے
کہ جو چیز کبھی کبھار سامنے آئے گی اس کے متعلق وہ سوالات کی بوچھاڑ کر دے گا اور جو بار بار سامنے آتی رہے
گی۔اس کے متعلق وہ کبھی کوئی سوال نہیں کرے گا کیونکہ بار بار سامنے آنے سے دریافت کرنے کی حس ہی ماری
جاتی ہے اور انسان یہ خیال کرنے لگ جاتا ہے کہ مجھے اس کا علم ہے۔حالانکہ اس علم نہیں ہو تا۔چنانچہ تم کسی
سے پوچھ کر دیکھ لو کہ سچ کیوں بولنا چاہئے۔وہ کبھی تم کو اس سوال کا صحیح جواب نہیں دے سکے گا۔تم اپنے محلہ میں
ہی کسی دن لوگوں سے دریافت کر کے معلوم کر سکتے ہو کہ آیا وہ اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں یا نہیں۔جب تم
کسی سے پوچھو گے کہ سچ بولنا چاہئے یا نہیں تو وہ کہے گا کہ ضرور سچ بولنا چاہئے۔مگر جب پوچھا جائے کہ سچ کیوں بو نا
چاہئے تو وہ ہنس کر کہہ دے گا کہ یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ بیچ کا لفظ بار بار سن کر لوگوں
کے دنوں میں یہ خیال پیدا ہو گیا ہے کہ یہ چیز کسی دلیل کی محتاج نہیں۔حالانکہ یہ بھی ویسی ہی دنیل کی محتاج ہے جیسے
اور باتیں دلیل کی محتاج ہیں۔تو لوگ سچ کی تعریف سے بھی واقف نہیں ہوتے۔وہ بیچ کی ضرورت سے بھی واقف
نہیں ہوتے۔وہ بیچ کے فوائد سے بھی واقف نہیں ہوتے وہ بچ کو چھوڑنے اور جھوٹ بولنے کے نقصانات سے بھی
واقف نہیں ہوتے۔مگر جب ان سے بچ کے بارے میں کچھ پوچھا جائے تو وہ کہہ دیں گے کہ یہ بھی کوئی پوچھنے والی