خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۸ فروری ۱۹۴۱ء
مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2
269
بات ہے۔میرے پاس کئی لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ احمدیت کی صداقت کا کیا ثبوت ہے۔میں نے حضرت
خلیفہ اول کو دیکھا کہ آپ سے جب بھی کوئی شخص یہ سوال کرتا۔آپ ہمیشہ اسے یہ جواب دیا کرتے کہ تم نے دنیا
میں کسی سچائی کو قبول کیا ہوا ہے یا نہیں۔اگر کیا ہوا ہے تو جس دلیل کی بناء پر تم نے اس سچائی کو قبول کیا ہے وہی
دلیل احمدیت کی صداقت کا ثبوت ہے۔اس کے جواب میں پوچھنے والا بسا اوقات یا تو ہنس کر خاموش ہو جاتا یا جو
دلیل پیش کرتا اسی سے آپ اس کے سامنے احمدیت کی صداقت پیش فرما دیتے۔میرا بھی یہی طریق ہے اور میں
نے اپنے تجربہ میں اسے بہت مفید پایا ہے چنانچہ مجھ سے بھی جب کوئی شخص یہ سوال کرتا ہے کہ احمدیت کی صداقت
کا کیا ثبوت ہے تو میں اسے یہی کہا کرتا ہوں کہ تم پہلے یہ بتاؤ کہ تم م م ل ا ل و لیموں کو کیوں مانتے ہو اور کن دلائل سے
آپ کی صداقت کے قائل ہو۔جو دلائل رسول کریم ملی دیوی کی صداقت کے تمہارے پاس ہیں۔وہی دلائل
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے میں پیش کرنے کے لئے تیار ہوں۔اس کے جواب میں کئی لوگ تو خاموش ہی ہو
جاتے ہیں اور کئی یہ کہہ دیتے ہیں کہ رسول کریم ملی لی کی صداقت کے دلائل ہم کیا بتا ئیں ؟ وہ تو ظاہرہی ہیں۔پھر جب ان کے اس جواب پر جرح کی جاتی ہے تو صاف کھل جاتا ہے کہ انہیں پتہ ہی نہیں کہ وہ رسول کریم ملی
کو کیوں سچا سمجھتے ہیں۔میرے پاں آج تک اس قسم کے جتنے لوگ آئے ہیں ان میں سے نوے فیصدی کا میں نے
یہی حال دیکھا ہے۔سو میں سے دو چار ایسے بھی ہوئے ہیں جنہوں نے کوئی جواب دیا ہے۔مگر ان کا وہ جواب بھی
بہت ہی ادھورا تھا۔مثلا یہی کہہ دیتے ہیں کہ چونکہ رسول کریم میں کیو ایم کی پیشگوئیاں پوری ہوئیں۔اس لئے ہم
آپ کو سچا سمجھتے ہیں اور اس طرح وہ خود ہی قابو میں آجاتے ہیں۔کیونکہ ہم کہہ دیتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی بھی بہت سی پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں۔تو جو سچائی ہر وقت انسان کے سامنے رہتی ہے اسے وہ
کرید نے کا عادی نہیں ہو تا اور نہ اس کے دلائل اسے معلوم ہوتے ہیں۔اس لئے یہ کہنا کہ سچائی وغیرہ کے بارہ
میں کسی کو سمجھانے کی کیا ضرورت ہے یہ عام باتیں ہیں جو تمام لوگ جانتے ہی ہیں ، بہت بڑی غفلت ہے۔کیونکہ جو
چیزیں زیادہ سامنے آتی ہیں وہی اس بات کا حق رکھتی ہیں کہ ان کے متعلق بار بار سمجھایا جائے اور بار بار ان کے
ولا ئل بیان کئے جائیں۔کیونکہ لوگ بار بار سامنے آنے والی چیزوں کے متعلق سوال نہیں کیا کرتے۔بلکہ وہ غیر
معروف چیزوں کے متعلق زیادہ سوال کیا کرتے ہیں۔قادیان میں قرآن کریم کا درس تو اکثر ہوتا ہی رہتا ہے۔تم
غور کر کے دیکھ لو کہ وہ لوگ جو رسول کریم صلی
اللہ کے متعلق سوالات کرنے والے ہیں وہ بہت ہی تھوڑے ہوتے
ہیں۔حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق اس سے زیادہ سوال کرتے ہیں اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزوں کا
ذکر آجائے تو اور زیادہ سوالات کرتے ہیں۔لیکن جب آدم علیہ السلام کا قصہ آجائے تو بے تحاشا سوالات کرنے
لگ جاتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا دل میں بے اختیار گدگدیاں ہونی شروع ہو گئی ہیں۔اس کی وجہ یہی
ہے کہ آدم کا واقعہ بہت دور کا ہے اور محمد میم کے معجزات کا بار بار ذکر سن کر اعتراض کا خیال دل میں پیدا نہیں
ہو تا۔میرا یہ مطلب نہیں کہ ان باتوں کے دلائل موجود نہیں۔بلکہ مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو دلائل سے
270
ناواقفیت ہے اور اس کی وجہ کسی بات کا بار بار سامنے آتے رہنا ہے۔لوگ اس چیز کے بار بار سامنے آنے کی وجہ
سے دلائل پر غور نہیں کرتے اور اس کی حقیقت معلوم کرنے سے غافل رہتے ہیں۔پس تم مت خیال کرو کہ جب
تم کہتے ہو کہ سچ بولنا چاہئے تو تمہارا بچہ بھی جانتا ہے کہ سچ کیوں بولنا چاہئے۔وہ اس بات کو ہرگز نہیں جانتا کہ سچ
کیوں بولنا چاہئے۔بلکہ تم مجھے یہ کہنے میں معاف کرو کہ تم جو کہتے ہو کہ ہمارا بچہ جانتا ہے کہ اسے سچ کیوں بولنا
چاہئے تم خود بھی نہیں جانتے کہ سچ کیوں بولنا چاہئے۔اسی طرح تم میں سے وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے بچوں
کو یہ کہنے کی کیا ضرورت ہے کہ وہ محنت کریں۔یہ بات تو سب جانتے ہیں۔وہ مجھے یہ کہنے میں معاف کریں کہ ان
کے بچے تو کیا وہ خود بھی نہیں جانتے کہ محنت کس قدر ضروری چیز ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ان چیزوں کے متعلق
اساتذہ بچوں کے دلوں میں تلاش اور جستجو کا مادہ ابھاریں بہت زیادہ زور دینے اور بار بار توجہ
دلانے اور زیادہ سے زیادہ ان کی اہمیت لوگوں کے ذہن نشین کرانے کی ضرورت ہے۔ماں باپ کا فرض ہے کہ وہ
اپنے بچوں کے کانوں میں بار بار یہ باتیں ڈالیں۔اسی طرح اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ طالب علموں کے دماغوں میں
ان چیزوں کو راسخ کر دیں اور ان باتوں کی کرید تلاش اور جستجو کا مادہ ان میں پیدا کریں۔کیونکہ لوگ سچائی کو نہیں
جانتے کہ وہ کیا چیز ہوتی ہے۔وہ صرف سچ کا لفظ جاننا کافی سمجھ لیتے ہیں۔اسی طرح وہ نہیں جانتے کہ محنت کتنی
ضروری چیز ہے۔بلکہ وہ صرف محنت کے لفظ کو رٹ لینا اپنے لئے اور اپنے بچوں کے لئے کافی سمجھتے ہیں۔اسی طرح
لوگ جھوٹ سے بچنے کے الفاظ تو سنتے ہیں مگر جانتے نہیں کہ جھوٹ کیا ہوتا ہے۔اسی طرح انہوں نے بنی نوع
انسان کی محبت اور خیر خواہی کے الفاظ سنے ہوئے ہوتے ہیں۔مگر جانتے نہیں کہ محبت اور خیر خواہی کیا ہوتی ہے۔اسی طرح انہوں نے غیبت کا لفظ سنا ہوا ہوتا ہے مگر جانتے نہیں کہ غیبت کیا ہوتی ہے۔یہ نہیں کہ ہماری شریعت
میں ان چیزوں کا حل موجود نہیں۔حل موجود ہے۔قرآن کریم نے ان امور کی وضاحت کر دی ہے۔احادیث میں
رسول کریم ملی یا اللہ نے تمام باتوں کو کھول کر بیان کر دیا ہے۔مگر لوگ کہتے ہیں کہ ان باتوں کی طرف توجہ ہی نہیں
کرتے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم ملی و ایلیا رام نے فرمایا کہ غیبت نہیں کرنی چاہئے۔اس پر ایک
شخص نے کہا۔یا رسول اللہ ! اگر میں اپنے بھائی کا وہ عیب بیان کروں۔جو اس میں فی الواقعہ موجود ہو تو آیا یہ بھی
غیبت ہے۔رسول کریم ملی ﷺ نے فرمایا غیبت اس کا تو نام ہے کہ تم اپنے بھائی کا اس کی عدم موجودگی میں کوئی ایسا
عیب بیان کرو جو فی الواقعہ اس میں پایا جاتا ہے اور اگر تم کوئی ایسی بات کہو جو اس میں نہ پائی جاتی ہو تو یہ غیبت نہیں
بلکہ بہتان ہو گا۔اب دیکھو رسول کریم میں لالا لیلی نے اس مسئلہ کو حل کر دیا اور بتادیا کہ غیبت اس بات کا نام نہیں کہ
تم کسی کا وہ عیب بیان کرو جو اس میں پایا ہی نہ جاتا ہو۔اگر تم ایسا کرو گے تو تم مفتری ہو۔تم جھوٹے ہو۔تم کذاب
ہو۔مگر تم غیبت کرنے والے نہیں۔
271
غیبت یہ ہے کہ تم اپنے کسی بھائی کا کوئی سچا عیب اس کی عدم
غیبت سے بچنا نہایت ضروری ہے موجودگی میں بیان کرو۔یہ بھی منع ہے اور اسلام نے اس سے تختی
کے ساتھ روکا ہے۔مگر باوجود اس کے کہ محمد لی لی نے اس بات کو ساڑھے تیرہ سو سال سے حل کر دیا ہے اور
قرآن میں اس کا ذکر موجود ہے۔اگر اب بھی کوئی غیبت کر رہا ہو اور اسے کہا جائے کہ تم غیبت مت کرو تو وہ جھٹ
کہہ دے گا کہ میں غیبت تو نہیں کر رہا۔میں تو بالکل سچا واقعہ بیان کر رہا ہوں۔حالانکہ ساڑھے تیرہ سو سال
گذرے رسول کریم میں یہ فیصلہ سنا چکے اور علی الاعلان اس کا اظہار فرما چکے ہیں۔مگر اب بھی اگر کسی کو روکو
تو وہ کہہ دے گا کہ یہ غیبت نہیں یہ تو بالکل سچی بات ہے۔حالانکہ کسی کا اس کی عدم موجودگی میں سچا عیب بیان کرنا
ہی غیبت ہے اور اگر وہ جھوٹ ہے تو تم غیبت کرنے والے نہیں بلکہ مفتری اور کذاب ہو۔یہ چیزیں ہیں جن کی
طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔مگر بوجہ اس کے کہ بار بار ان کے الفاظ کانوں میں پڑتے رہتے ہیں لوگ
حقیقت معلوم کرنے کی جستجو نہیں کرتے۔پس ان باتوں پر بار بار زور دو اور اس امر کو اچھی طرح سمجھ لو کہ جب
تک یہ جسم مکمل نہیں ہو گا اس وقت تک مذہب کی روح بھی قائم نہیں رہ سکتی۔گویا ایمان ایک روح ہے اور
اخلاق فاضلہ اس روح کا جسم ہیں۔پس میں تحریک جدید کے تمام کارکنوں اور خدام الاحمدیہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ نو جوانوں میں ان باتوں
کو پیدا کرنے کی کوشش کریں۔سپرنٹنڈنٹ کو چاہئے کہ وہ بچوں کے کانوں میں یہ باتیں بار بار ڈالیں اور ماں باپ کو
چاہئے کہ وہ اپنی اولاد کو ان باتوں پر پختگی کے ساتھ قائم کریں اور کوشش کریں کہ ان میں جھوٹ کی عادت نہ ہو۔غیبت کی عادت نہ ہو۔چغل خوری کی عادت نہ ہو۔ظلم کی عادت نہ ہو۔دھوکہ اور فریب کی عادت نہ ہو۔غرض
جس قدر اخلاق ہیں وہ ان میں پیدا ہو جائیں اور جس قدر بدیاں ہیں ان سے وہ بچ جائیں تا کہ وہ قوم کا ایک مفید
جسم بن سکیں۔اگر ان میں یہ بات نہیں تو وفات مسیح پر لیکچر دینا یا منہ سے احمدیت زندہ باد کے نعرے لگاتے رہنا کوئی
فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔کیونکہ کوئی روح بغیر جسم کے نہیں رہ سکتی اور کوئی جسم بغیر روح کے مفید کام نہیں کر سکتا۔جسم کی مثال ایک پیالے کی سی ہے اور روح کی مثال دودھ کی ہی۔جس طرح دودھ بغیر پیالہ کے زمین پر گر جاتا
ہے۔اسی طرح اگر اخلاق فاضلہ کا جسم تیار نہیں ہو گا تو تمہارے لیکچر اور تمہاری تمام تقریر میں زمین پر گر کر مٹی میں
دھنس جائیں گی۔لیکن اگر اخلاق فاضلہ کا پیالہ تم ان کے دلوں میں رکھ دو گے تو پھر وعظ بھی انہیں فائدہ دے گا اور
تقریریں بھی ان میں نیک تغیر پیدا کر دیں گی۔"
خطبه جمعه فرموده ۲۸ فروری ۱۹۴۱ء مطبوعه الفضل ۱۴ مارچ ۱۹۴۱ء)