خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۳۔اکتوبر ۱۹۴۲ء
مشعل راہ (جلد اوّل)
305
شعائر اللہ اور قومی شعائر کی حفاظت کیلئے تمہیں ہر وقت
تیار رہنا چاہئے
ه لفظی اور تمثیلی زبان کی اہمیت وافادیت
قوموں میں جھنڈے کی اہمیت اور اس کا احترام
لاہور کے ایک خادم کا جھنڈے
کیلئے اپنی جان کو
خطرے میں ڈالنا اور حضرت خلیفۃ المسیح کا اظہار خوشنودی
وہی لوگ عزت کے مستحق سمجھے جاتے ہیں جو اپنی جان کو خطرے
میں ڈالنے کیلئے تیار رہتے ہیں
جو لوگ موت کو قبول کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں ان کو اور ان کی
اولادوں کو ہمیشہ کی زندگی حاصل ہو جاتی ہے
میں تمہیں شعائر اللہ اور قومی شعائر کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان
کرنے کی ہدایت کرتا ہوں
میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ جب خدا اور اس کے دین کیلئے تمہیں
بلایا جائے اس وقت تم اپنی جانوں کی اتنی قیمت بھی نہ سمجھو جتنی ایک
مری ہوئی لکھی کی ہوتی ہے
کسی چیز کو خدا کے مقابلہ میں مت کھٹڑ اکرو
چیز
خطبه جمعه فرموده ۲۳ اکتوبر ۱۹۴۲ء)
306
دنیا میں دو قسم کی زبانیں بولی جاتی ہیں اور وہ دونوں زبانیں اپنی اپنی جگہ پر بہت بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔ان
میں سے ایک زبان تو لفظی ہوتی ہے اور ایک زبان تمثیلی ہوتی ہے۔اپنی اپنی جگہ پر ان دونوں کو اہمیت حاصل ہے
اور در حقیقت ان دونوں زبانوں کے بغیر کوئی کام چل ہی نہیں سکتا۔لفظی زبان کے متعلق تو سب ہی جانتے ہیں کہ
اس کے بغیر گزارہ ممکن نہیں ہو تا۔کوئی عربی میں کلام کرتا ہے۔کوئی فارسی میں کلام کرتا ہے۔کوئی اردو میں کلام
کرتا ہے۔کوئی انگریزی میں کلام کرتا ہے۔کوئی جرمن میں کلام کرتا ہے اور کوئی فرانسیسی زبان میں کلام کرتا ہے
اور اس طرح تمام لوگ اپنے اپنے مافی الضمیر کو الفاظ میں ادا کرتے ہیں مگر باوجود اس لفظی زبان کے “ ہر زبان کے
آدمی تمثیلی زبان کے بھی محتاج ہوتے ہیں۔کبھی یہ تمثیلی زبان اخفاء کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔جیسے دو آدمی
باتیں کر رہے ہوتے ہیں اور ایک تیسرا آدمی ان دو میں سے ایک کے ساتھ کوئی ایسی بات کرنا چاہتا ہے جو وہ
دوسروں سے چھپانا چاہتا ہے اور وہ اسے کسی اشارے سے اپنے مافی الضمیر سے اطلاع دے دیتا ہے۔مثلاً اگر ان
دو میں سے ایک شخص یہ پسند نہیں کرتا کہ جس کام کے لئے اسے بلایا جارہا ہے اس کا کسی اور کو بھی علم ہو تو دو سرا
آنے والا آدمی پشت سے اسے اشارہ کر دیتا ہے جس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ ادھر چلو۔ادھر کا اشارہ وہ اس
طرف انگلیاں کر کے کر دیتا ہے اور چلو کا اشارہ وہ ہاتھ کو حرکت دے کر کر دیتا ہے۔اب ہاتھ کو پیچھے کی طرف
حرکت دینے کے معنے ہماری زبان میں یہ نہیں ہیں کہ پیچھے چلو۔مگر اس اشارہ سے وہ سمجھ جاتا ہے کہ پیچھے کی طرف
ہاتھ کو حرکت دینے کے معنے یہ ہیں کہ چلو اور جس طرف اشارہ کیا گیا ہے اس طرف اشارہ کرنے کے یہ معنے ہیں
کہ ادھر چلو۔اگر یہ زبان نہ ہوتی تو دوسرا شخص اختفاء سے کام نہ لے سکتا بلکہ اسے بلا کر لے جانا پڑتا جس سے
دوسرے کے دل میں شبہ پیدا ہو تاکہ اسے نہ معلوم کس غرض کے لئے بلایا گیا ہے۔اسی طرح فوجوں میں یہ زبان
کام آتی ہے۔فوجوں میں جھنڈیوں کے اشارہ سے لوگ اپنا مطلب بیان کر دیتے ہیں۔مختلف رنگ کی جھنڈیاں
ہوتی ہیں اور مختلف تعداد اس کی حرکتوں کی مقرر ہوتی ہے جن سے مختلف مطالب بیان کئے جاتے ہیں یا شیشے پر
روشنی ڈال کر اس کی چمک سے اطلاع دے دیتے ہیں۔اس کی چمک میں کوئی الفاظ نہیں ہوتے ہیں بلکہ انہوں نے
بعض اشارے مقرر کئے ہوئے ہوتے ہیں کہ اتنی بار چمک کے یہ سننے ہیں۔اس رخ کی چمک کے یہ معنے ہیں اور
اس رخ کی چمک کے یہ معنے ہیں۔یہ ایک ضرورت ہے جو جنگ کی حالت میں بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے اور اس
غرض کے لئے فوجوں کو خاص طور پر ٹریننگ دی جاتی ہے۔یہی تصویری زبان ایک لیکچرار کے بھی کبھی کبھی کام تی
ہے۔وہ تقریر کرتا ہے اور زور دار الفاظ اپنی تقریر میں لاتا ہے جس سے سامعین کو اپنے دلی خیالات سے واقف
کرنا اس کا مقصود ہو تا ہے لیکن کبھی کبھی اس کے دل میں اتنا جوش پیدا ہوتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے الفاظ کے ذریعہ میں
ان پر اتنا اثر نہیں ڈال سکتا جتنا لفظی زبان کے ساتھ تمثیلی زبان ملا کر اثر ڈال سکتا ہوں۔چنانچہ اس غرض کے لئے
وہ کسی وقت اپنے ہاتھ کو زور سے نیچے کی طرف جھٹک دیتا ہے۔اب اس کا تقریر کرتے ہوئے اپنے ہاتھ کو نیچے کی
طرف جھٹک دینا بے کار نہیں ہو تا بلکہ اگر اچھا لیکچرار اچھے موقعہ پر اچھے طریق سے اس تمثیلی زبان کو اپنی لفظی
307
زبان کی تائید میں استعمال کرتا ہے تو سامعین پر اس کا ضرور اثر ہوتا ہے۔اسی طرح وہ کبھی اپنے ہاتھ کو دائیں
طرف جھٹکا دے دیتا ہے۔کبھی بائیں طرف جھٹکا دے دیتا ہے اور یہ جھٹکے اس کی لفظی زبان میں زیادہ زور پیدا کر
دیتے ہیں۔یہی زبان مذاہب میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔مثلا نماز کو ہی لے لو۔اس میں لفظی زبان کے ساتھ
تصویری زبان بھی شامل ہے۔ہماری غرض نماز میں یہ ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور ہم اپنی محبت اور اپنے عشق
اور اپنے انکسار اور اپنے بجز کا اظہار کریں۔زبان سے جو الفاظ ہم نکالتے ہیں وہ ان ساری باتوں کو ادا کر رہے
ہوتے ہیں۔جب ہم الخما لله رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّين
(الفاتحہ : ۲ تا ۴) کہتے ہیں تو یہ ہمارے اس سے تعلق کا اظہار ہوتا ہے کہ تو ہی ہمارا رب ہے۔تو ہی رحمن ہے۔بغیر
مانگے اور طلب کئے تو ہم پر اپنی نعمتیں نازل کرتا ہے۔ہماری ضرورتیں تو ہی پورا کرنے والا ہے۔تو جب فیصلہ کرتا
ہے تو نہایت سچا اور صحیح ہوتا ہے۔پھر ہم اس کے حضور اپنے بجز اور انکسار کے اظہار کے لئے ایاک نعبدو
ایاک نستعين (الفاتحہ (۵) کہتے ہیں۔اس سے بڑھ کر بجز کا اور کیا اظہار ہو سکتا ہے کہ ہم کہتے ہیں ہم تیری
ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد طلب کرتے ہیں۔پھر اپنی درخواستیں پیش کرنے کے لئے
اهدنا الصراط المستقيم ) صراط الذين انعمت عليهم (الفاتحہ : ۷۶) سے زیادہ اور کیا
الفاظ ہو سکتے ہیں۔مگر جہاں ہم یہ الفاظ بیان کرتے ہیں وہاں ہم سینہ یا ناف پر ہاتھ بھی باندھتے ہیں جو ایک تصویری
زبان ہے اور جس کے معنے یہ ہیں کہ ہم مئودبانہ طور پر اور ملتجیانہ طور پر تیرے سامنے ایک سوالی کی حیثیت میں
کھڑے ہیں۔اسی طرح ہم جب ہاتھ اٹھا کر تکبیر کہتے ہیں تو وہ بھی ایک تصویر کی زبان ہوتی ہے۔ہم اپنے عمل سے
اس وقت ظاہر کر رہے ہوتے ہیں کہ نماز کے علاوہ ہم کسی اور طرف توجہ نہیں کر رہے۔ہم اس وقت بالکل
خاموش ہوتے ہیں۔کوئی شخص ہم سے بات کرے تو ہم اس کا جواب نہیں دیتے۔مگر پھر بھی تصویر کی زبان میں ہم
اپنے ہاتھ اٹھاتے ہیں جس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ اب ہم ساری دنیا سے قطع تعلق کر چکے ہیں۔ہم رکوع میں
اس کی تسبیح و تمجید کرتے اور اس کی عظمت بیان کرتے ہیں مگر ساتھ ہی تمثیلی زبان میں ہم جھک بھی جاتے ہیں۔ہم
سجدے میں جا کر خدا تعالیٰ کی تسبیح کرتے اور اس کی علوشان کا اقرار کرتے ہیں۔مگر ساتھ ہی تصویری زبان میں اس
کے سامنے اپنا سر بھی رکھ دیتے ہیں۔ہم نہایت ہی لطیف الفاظ میں تشہد میں خدا تعالیٰ سے اپنے تعلق کا اظہار
کرتے ہیں مگر ساتھ ہی تمثیلی زبان میں اس کے سامنے گھٹنے ٹیک کر بیٹھ جاتے ہیں۔غرض جو جو اغراض اور مقاصد ہم الفاظ میں بیان کرتے ہیں انھی کو ہم تمثیلی زبان میں
تمثیلی زبان کی اہمیت بھی بیان کرتے ہیں۔جس سے معلوم ہو تاہے کہ ہمارے مذہب نے بھی تمثیلی
زبان کی اہمیت اور اس کی عظمت کو تسلیم کیا ہے۔دوسرے مذاہب میں بھی یہ بات اپنے اپنے رنگ میں پائی
جاتی ہے بلکہ ہماری تمثیلی زبان سے بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔عیسائیوں میں اس حد تک غلو کرتے ہیں کہ وہ ایک
خاص مقام خاص شکل کا بناتے ہیں۔جہاں پادری کھڑا ہوتا ہے ، وہاں شمعیں جلائی جاتی ہیں اور ان شمعوں کی تعداد
308
مقرر ہوتی ہے کہ اتنی شمعیں جلائی جائیں اور وہ شمعیں ایسی ہوں۔اسی طرح اور کئی قسم کی تمثیلیں ہیں جن پر
عیسائیوں اور یہودیوں کی عبادت گاہوں میں عمل کیا جاتا ہے۔اسی طرح ہندوؤں کے مندروں میں ہوتا ہے۔تو
تمثیلی زبان کی ضرورت کو تمام مذاہب نے تسلیم کیا ہے۔پھر ہم اللہ تعالیٰ کے کلام کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہو تا
ہے کہ اللہ تعالیٰ جس طرح لفظوں میں الہام نازل کرتا ہے اسی طرح وہ تمثیل میں بھی الہام نازل کرتا ہے۔جس
طرح وہ کسی بندے کو لفظوں میں کہہ دیتا ہے کہ میں تم کو علم بخشوں گا اسی طرح وہ کبھی تمثیلی زبان میں بھی اس کو
دودھ کا پیالہ دے دیتا ہے اور انسان رؤیا میں دیکھتا ہے کہ اسے کسی نے دودھ کا پیالہ دیا ہے اور وہ اس نے پی لیا
ہے۔دوسرے لفظوں میں اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کو علم عطا فرمائے گا۔چنانچہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے ایک دفعہ حضرت عمرؓ نے خواب کی حالت میں دودھ کا پیالہ ملنے کا ذکر کیا تو آپ
م نے فرمایا اس سے مراد علم ہے۔تو خواب میں اگر دودھ کا پیالہ کسی شخص کو ملے تو اس کے معنی یہ ہوں گے
کہ اللہ تعالی اسے علم عطا فرمائے گا لیکن اس مفہوم کو اگر لفظوں میں ادا کیا جائے تو الفاظ یہ بنیں گے کہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے میں تم کو علم بخشوں گا۔اسی طرح خدا تعالیٰ کسی کو یوں بھی فرما دیتا ہے کہ تم نزلہ سے بیمار ہونے والے ہو
اور کسی کو گدلا پانی دکھا دیتا ہے جس سے وہ کھیل رہا ہوتا ہے یا اس میں تیر رہا ہو تا ہے۔جس کے معنے یہ ہوتے ہیں
کہ اسے نزلہ یا نزلہ کی قسم کی کوئی اور بیماری ہونے والی ہے۔جیسے انفلوئنزا ہے یا نمونیہ ہے جس میں نزلہ اعضا پر
گرتا ہے اور انسان کو بیمار کر دیتا ہے۔اسی طرح وہ کسی کو کہہ دیتا ہے کہ تمہیں غم پہنچے گا اور کسی کو خواب میں چنے
دکھا دیتا ہے یا کچا گوشت دکھا دیتا ہے یا بینگن دکھا دیتا ہے یا گنے دکھا دیتا ہے اور ان کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ کوئی غم پہنچنے
والا ہے۔اسی طرح کسی کو وہ یہ کہہ دیتا ہے کہ تمہارا بیٹا مرنے والا ہے اور کسی کو یہ دکھا دیتا ہے کہ وہ ایک بکرا ذبح
کر رہا ہے۔غرض وہ کبھی لفظوں میں اپنے خیالات کا اظہار کرتا اور کبھی تمثیلی زبان میں ان کو بیان کرتا ہے۔ہم
الفاظ میں سارے مسلمان یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک خدا کے ماننے والے ہیں اور سارے کے سارے ایک نقطہ
مرکزی پر جمع ہیں مگر کبھی ہم اس بات کو تمثیلی زبان میں ادا کرتے ہیں جب کہ ہم حج کے لئے جاتے ہیں اور سارے
ملکوں سے مسلمان خانہ کعبہ میں اکٹھے ہوتے ہیں۔یہ حج کے لئے تمام مسلمانوں کا اکٹھا ہونا کیا ہے ؟ یہ تمثیلی زبان
میں اس امر کا اقرار ہوتا ہے کہ ساری دنیا کے مسلمان ایک ہیں۔اسی طرح ہم مونہہ سے کہتے ہیں کہ ہم خدا تعالیٰ
کے لئے سارے کام چھوڑنے کے لئے تیار ہیں لیکن ہم تمثیلی زبان میں بھی ایسا کرتے ہیں چنانچہ جب نماز کا وقت
ہو تا ہے تو تمام لوگ بیت میں اکٹھے ہو جاتے ہیں۔اسی طرح جمعہ کے دن اردگرد کے علاقہ کے لوگ جمعہ پڑھنے کے
لئے ایک مسجد میں اکٹھے ہو جاتے ہیں۔یہ مسجد میں مسلمانوں کا نماز کے لئے اکٹھا ہو نا کیا ہے؟ یہ تمثیلی زبان میں اس
امر کا اقرار ہوتا ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے لئے اپنے تمام کام کاج چھوڑنے کے لئے تیار ہیں۔جب بھی اس کی طرف
سے آواز آئے گی ہم فورا اس پر لبیک کہتے ہوئے جمع ہو جائیں گے۔یہ جو تمثیلی زبان کے اشارے ہوتے ہیں ان کا بھی اسی رنگ میں اعزاز کیا جاتا ہے جس رنگ
309۔میں لفظی کلام کا اعزاز کیا جاتا ہے۔جس طرح ہمیں یہ حکم ہے کہ ہم قرآن کریم کی وحی کا ادب اور احترام
ہیں اسی طرح ہمیں یہ بھی حکم ہے کہ ہم شعائر اللہ کا ادب اور احترام کریں۔شعائر اللہ کیا ہیں؟ وہ
در حقیقت ایک تمثیلی زبان ہیں۔صفا اور مردہ ایک تمثیلی زبان ہیں۔منی ایک تمثیلی زبان ہے۔مزدلفہ
ایک تمثیلی زبان ہے۔فرض یہ سب تمثیلی زبان ہیں۔انبیاء کا وجود بھی اپنی ذات میں ایک تمثیلی زبان ہو تا
ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اتحاد کا ایک نقطہ ہوتے ہیں۔تو جہاں الفاظ کے احترام کا ہمیں حکم ہے
وہاں خدا تعالیٰ کی تمثیلی زبان کے احترام کا بھی ہمیں حکم ہے۔جس طرح ہمیں یہ حکم ہے کہ خدا تعالیٰ کی
طرف کوئی جھوٹا کلام منسوب مت کرو۔یہ مت کہو کہ خدا نے ہم کو یہ الہام کیا ہے حالا نکہ خدا نے تم کو کوئی
الہام نہ کیا ہو۔اسی طرح ہمیں یہ بھی حکم ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف جھوٹے طور پر کوئی تمثیلی زبان بھی
منسوب مت کرو۔یہ نہ کہو کہ خواب میں ہم نے گنے دیکھے ہیں یا چنے دیکھے ہیں حالانکہ تم نے نہ گنے دیکھے
ہوں نہ چنے دیکھے ہوں۔تو دونوں چیزوں کا ادب اور احترام کیا گیا ہے اس کا بھی اور اس کا بھی۔اس تمثیلی
زبان کو بعض لوگوں نے اتنی عظمت دے دی ہے کہ وہ اس کی تعظیم خدا تعالیٰ کے برابر کرنے لگ گئے ہیں۔چنانچہ جیسے مذہب میں تمثیلی زبانیں ہوتی ہیں اسی طرح سیاسیات میں بھی تمثیلی زبانیں ہوتی ہیں اور سیاسی
تمثیلی زبان میں ہر قوم کا ایک جھنڈا ہوتا ہے جس کا ادب اور احترام کیا جاتا ہے۔دنیا میں آج تک مختلف
اقوام اپنے اپنے جھنڈے رکھتی چلی آئی ہیں اور وہ ان جھنڈوں کو خاص عزت اور عظمت دیتی ہیں یہاں
تک کہ جو قربانی اپنی قوم کی معزز ترین اور محبوب ترین ہستی کے لئے کی جاتی ہے، وہ قربانی وہ قومیں ان
جھنڈوں کے لئے کرتی ہیں اور قوموں کے لئے یہ بات بڑی ذلت کا موجب سمجھی جاتی ہے اگر ان کا جھنڈا کوئی
دشمن چھین کر لے جائے۔وہ اس جھنڈے کو بچانے کے لئے اس سے زیادہ کوشش کرتی ہیں جتنی کوشش وہ
اپنے آدمیوں کی جان بچانے کے لئے کرتی ہیں۔حالانکہ آدمی تلوار چلاتے ہیں۔توپ چلاتے ہیں۔دفاع
کرتے ہیں۔دشمن سے لڑتے ہیں مگر باوجود اس کے کہ جھنڈا بے جان ہو تا ہے چونکہ تمثیلی زبان میں اس
کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ یہ ہماری قوم کی عزت ہے اس لئے لوگ جھنڈے کے لئے آدمیوں کو جو کام کرنے
والے ہوتے ہیں ، قربان کر دیتے ہیں اور اس کپڑے اور لکڑی کو بچانے کے لئے بیسیوں نہیں سینکڑوں
جانیں قربان کر دیتے ہیں۔
310
پھر بعض قوموں نے تو اس قدر غلو کیا ہے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کی توحید کو بھی اس پر قربان کر دیا ہے۔مثلاً
ہندوستان میں ہی قومی جھنڈ الہرایا جاتا اور پھر اسے سلام کیا جاتا اور اس کے آگے جھکا جاتا ہے حالانکہ سلام جاندار
چیزوں کو کیا جاتا ہے۔چنانچہ بعض دفعہ مسلمانوں اور ہندوؤں میں اختلاف کا ایک موجب یہ بات بھی ہو جاتی ہے۔مسلمانوں میں سے جو موحد ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم جھنڈے کو سلام کرنے کے لئے تیار نہیں۔اس پر ہندو ناراض
ہوتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ان کے دلوں میں اپنی قوم کی محبت نہیں۔حالانکہ مومن اسی حد تک اپنے تعلقات
رکھ سکتا ہے جس حد تک خدا تعالیٰ نے ان تعلقات کے رکھنے کا حکم دیا ہے۔وہ ملک کی خاطر یا قوم کی خاطر خد اتعالیٰ
کی مقرر کردہ حدود سے باہر نہیں جاسکتا۔غرض جھنڈے کو سلام کرنے کی غرض انہوں نے یہی رکھی ہے کہ لوگ
اس سے وہ انتہا درجہ کی محبت کریں جو محبت وہ اپنے مذہب سے کرتے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے اپنی ہمسایہ
قوم سے لڑائی کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا کیونکہ وہ چاہتے ہیں چاہے مسلمانوں سے لڑائی ہو جائے جھنڈے کا سلام
ضرور قائم کر دیا جائے۔یورپین قوموں میں یہ رواج پایا جاتا ہے کہ وہ جھنڈے کو دیکھ کر اپنا سر ننگا کر دیتے ہیں اور
بعض لوگ جھنڈے کے آگے جھک جاتے ہیں حالانکہ سوائے خدا کے اور کسی کے آگے اعزازی جھکنا جائز نہیں۔یہ سب باتیں مشرکانہ ہیں اور ایک مسلم ان میں سے کوئی بات بھی اختیار نہیں کر سکتا۔مگر باوجود اس کے ہم اس امر
سے انکار نہیں کر سکتے کہ تمثیلی زبان بہت بڑی اہمیت رکھنے والی چیز ہے اور تمثیلی زبان میں جن چیزوں کو عزت کا
موجب سمجھا جائے ان کی حفاظت کرنامذہب کے خلاف نہیں بلکہ مذہب کا ہی حصہ ہے۔اب ایک بیت الذکر کی
اینٹیں ویسی ہی ہوتی ہیں جیسے کسی اور مکان میں اینٹیں لگی ہوئی ہوتی ہیں۔ایک ہی بھٹے سے وہ اینٹیں آتی ہیں۔ایک ہی آگ سے وہ پکی ہوئی ہوتی ہیں۔ایک ہی چمپنی نے ان کی دود کشی کی ہوئی ہوتی ہے۔ایک ہی مستری نے وہ
اینٹیں پتھوائی ہوتی ہیں جو بعض دفعہ ایک چوڑھا چمار بھی ہو سکتا ہے۔پھر انہی اینٹوں سے ایک سکھ کا مکان بنتا
ہے۔ایک ہندو کا مکان بنتا ہے۔ایک عیسائی کا مکان بنتا ہے۔ایک مسلمان کا مکان بنتا ہے مگر کسی مکان کو کوئی خاص
عظمت حاصل نہیں ہوتی لیکن انہی اینٹوں سے بنی ہوئی بیت الذکر کے لئے مسلمان اپنی جانیں دینے کے لئے تیار ہو
جاتے ہیں۔اس لئے کہ بیت الذکر تصویری زبان میں خدا تعالیٰ کی عبادت کا نشان ہوتی ہے۔حالانکہ ایک چوڑھے
یا جمار نے وہ اینٹیں پاتھی ہوتی ہیں۔ایک ہی قسم کا کوئلہ ان پر خرچ ہوا ہو تا ہے۔ایک ہی قسم کے آدمیوں نے جو
بعض اوقات شرابی اور بد کار بھی ہو سکتے ہیں ان کو تیار کرنے میں حصہ لیا ہوتا ہے۔مگر جب وہ اینٹیں بیت الذکر کو
جاکر لگتی ہیں تو ان کو خاص عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جانے لگتا ہے۔اس لئے نہیں کہ وہ اینٹیں اپنی ذات
میں قابل عزت ہیں بلکہ اس لئے کہ ان اینٹوں سے بیت الذکر بنتی ہے اور ان اینٹوں کے گرانے کے یہ معنے ہوتے
ہیں کہ بیت الذکر گرائی جاتی ہے اور بیت الذکر کے گرانے کے یہ معنے سمجھے جاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی عبادت کو
نقصان پہنچایا جاتا ہے۔اسی طرح کسی بزرگ کے سامنے کوئی شخص اگر اس سے اونچی جگہ پر آکر بیٹھ رہے تو سب
لوگ اسے بے ادب اور گستاخ کہنے لگ جائیں گے یا باپ تو نیچے بیٹھا ہو اور بیٹا اوپر بیٹھ رہے تو سب لوگ کہیں گے
311
یہ بڑا بے حیاء اور بے شرم ہے ، باپ نیچے بیٹھا ہوا ہے اور بیٹا اوپر بیٹھ گیا ہے حالانکہ عملی طور پر اس نے اپنے باپ
کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہو تا۔باپ اگر نیچے بیٹھا ہوتا ہے تو اپنی مرضی سے بیٹھا ہو تا ہے اور بیٹا اگر اوپر بیٹھ رہتا
ہے تو اس لئے بیٹھتا ہے کہ اسے اوپر بیٹھنے سے آرام حاصل ہوتا ہے مگر تصویری زبان میں چونکہ اوپر اور نیچے کے
معنے عزت اور ذلت یا اعلیٰ اور ادنی کے سمجھے جاتے ہیں اس لئے باوجود اس کے کہ بیٹے کے اوپر بیٹھنے سے باپ کو
کوئی نقصان نہیں پہنچتا وہ اگر اوپر بیٹھ جاتا ہے تو سب لوگ اسے برا سمجھتے ہیں اس لئے کہ تصویری زبان میں اوپر
اور نیچے کا مفہوم اعلیٰ اور ادنی کے معنوں میں سمجھا جاتا ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے اپنے عمل سے اس
امر کا اظہار کیا ہے کہ میں اعلیٰ ہوں اور میرا باپ ادنی ہے یا میں بڑا ہوں اور میرا باپ چھوٹا ہے۔اسی تصویر کی زبان
کے لحاظ سے جب کسی بیت الذکر کو گرایا جاتا ہے تو یہ نہیں سمجھا جاتا کہ چند اینٹوں کو گرا دیا گیا ہے بلکہ یہ سمجھا جاتا
ہے کہ بیت الذکر پر حملہ کر کے خدا تعالیٰ کی عبادت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔میں نے ابھی جھنڈے کی مثال دی تھی اور میں نے بتایا تھا کہ قوموں میں جھنڈے کا بڑا ادب اور
احترام کیا جاتا ہے۔بعض دفعہ دشمن سے اس کا جھنڈا چھینے کے لئے بڑی بڑی قربانیاں کی جاتی ہیں اور بعض دفعہ
اپنا جھنڈا بچانے کے لئے بڑی بڑی قربانیاں کی جاتی ہیں اور یہ شرک نہیں ہو تا بلکہ جیسے باپ کے سامنے اس کے
بیٹے کا اوپر بیٹھنا سب لوگ ناجائز سمجھتے ہیں اس لئے کہ اس طرح تمثیلی زبان میں باپ کی ہتک ہوتی ہے۔اسی طرح
تمثیلی زبان میں چونکہ قوم کا جھنڈا چھینے جانے کے معنے اس کی عزت و آبرو کے خاک میں مل جانے کے ہیں اس لئے
تو میں اپنی جانیں قربان کر دیتی ہیں مگر یہ برداشت نہیں کر سکتیں کہ ان کا جھنڈا دشمن کے قبضہ میں چلا جائے۔فرانس کا ایک مشہور واقعہ ہے اس جنگ میں نہیں بلکہ اس سے پہلے کی ایک جنگ میں ایک دفعہ جرمن
والوں نے فتح پائی اور فرانس کی حکومت نے جرمنی سے صلح کرلی۔صلح کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ
جو فوج آگے لڑ رہی ہے اس کا جھنڈا جرمنوں کے حوالے کر دیا جائے۔جس وقت یہ اطلاع اس فوج کو پہنچی وہ
آپس میں چہ میگوئیاں کرنے لگے اور انہوں نے کہا ہم یہ نہیں کر سکتے کہ اپنا جھنڈا دشمنوں کے حوالے کر دیں۔صلح
کرنی اور بات ہے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ اپنا جھنڈا اپنے ہاتھ سے دشمن کے حوالے کر دیا جائے۔افسروں نے کہا
ہم اس بارہ میں کیا کر سکتے ہیں۔یہ ہماری حکومت کا فیصلہ ہے اور اب لازماً ہمیں لڑائی چھوڑنی پڑے گی مگر اس بات
میں ہم بھی تم سے متفق ہیں کہ اپنا جھنڈا دشمن کو دے دینا ایسی ذلت ہے جس سے بڑی اور کوئی ذلت نہیں۔مگر طے
شدہ شرائط میں سے کسی شرط کو تو ڑ دینے کے یہ معنی تھے کہ پھر لڑائی مول لے لی جائے اور یا پھر دشمن کی طرف سے
کوئی بھاری سزا قبول کی جائے۔چنانچہ وہ سب حیران تھے کہ کیا کریں۔اتنے میں ایک کرنیل اٹھا۔اس نے اپنے
جھنڈے کو اتارا اور قریب ہی کھانا پکانے کے لئے آگ جل رہی تھی اس میں وہ جھنڈا اس نے ڈال دیا اور پھر آگ
میں جھنڈا ڈالنے کے بعد چیچنیں مار کر رونے لگ گیا۔جھنڈا جلانے کے معنے یہ تھے کہ ہم نے اپنی قوم کا جھنڈا دشمن
کے ہاتھ میں نہیں جانے دیا اور اس کے رونے کے یہ معنی تھے کہ مجھے اپنے ہاتھ سے اپنی قوم کا جھنڈا تلف کرنا پڑا۔
312
گویا اس نے دونوں کام کرلئے۔اپنے خیال میں اپنی قوم کی عزت کو بھی بچالیا اور پھر اپنے ہاتھ سے اپنی قوم کا
جھنڈا تلف کرنے پر اس نے اپنے درد کا بھی اظہار کر دیا۔وہ ایک فوجی افسر تھا اور فوجی افسر کے لئے آنسو بہانا بھی
برا سمجھا جاتا ہے مگر وہ اس وقت چیچنیں مار کر رونے لگ گیا۔بظاہر ایک انسان حیران ہو تا ہے کہ یہ کیسی عجیب بات
ہے۔ایک سمجھدار اور عقلمند انسان تھوڑے سے کپڑے اور لکڑی کے ضائع ہونے پر رو رہا ہے۔مگر جب کسی
قوم کے افراد کے دلوں میں اس کے جھنڈے کی عظمت قائم کر دی جاتی ہے تو وہ انہیں اس بات کے لئے تیار کر دیتی
ہے کہ اگر اپنے جھنڈے کی حفاظت کے لئے انہیں اپنی جانیں بھی قربان کرنی پڑیں تو بلا دریغ جانیں قربان کر دیں
کیونکہ اس وقت تھوڑی سی لکڑی اور کپڑے کا سوال نہیں ہو تا بلکہ قوم کی عزت کا سوال ہو تا ہے جو تمثیلی زبان
میں ایک جھنڈے کی صورت میں ان کے سامنے موجود ہوتا ہے۔میں نے کئی دفعہ پہلے بھی بیان کیا ہے کہ ہمیں
صحابہ میں بھی اس قسم کی مثال نظر آتی ہے۔ایک جنگ میں ایک مسلمان افسر کے پاس اسلامی جھنڈا تھا۔وہ لوگ
شاندار جھنڈے نہیں بنایا کرتے تھے بلکہ ایک معمولی سی لکڑی پر کالا کپڑا باندھ لیتے تھے۔مگر چاہے وہ کالا کپڑا ہوتا
چاہے اس جھنڈے کی معمولی لکڑی ہوتی اس وقت سوال قوم کی عزت کا ہوا کر تا تھا۔یہ نہیں دیکھا جاتا تھا کہ جھنڈا
قیمتی ہے یا معمولی بلکہ وہاں صرف اس بات کو ملحوظ رکھا جاتا تھا کہ قوم کی عزت اس بات میں ہے کہ اس جھنڈے کی
حفاظت کی جائے۔بہر حال اس لڑائی میں عیسائیوں نے جن کے خلاف جنگ ہو رہی تھی خاص طور پر اس جگہ حملہ
کیا جہاں مسلمانوں کا جھنڈا تھا۔حضرت جعفر کے پاس یہ جھنڈا تھا اور یہ جنگ جنگ موتہ تھی۔انہوں نے جب حملہ
کیا تو حضرت جعفر" کا ایک ہاتھ کٹ گیا۔انہوں نے جھٹ اس جھنڈے کو دوسرے ہاتھ میں پکڑ لیا۔جب دشمن نے
دیکھا کہ جھنڈا پھر بھی نیچے نہیں ہوا تو اس نے دوبارہ حملہ کیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ ان کا دوسرا ہاتھ بھی کٹ گیا جس میں
انہوں نے جھنڈا تھاما ہوا تھا۔انہوں نے فورا جھنڈے کو دونوں لاتوں سے پکڑ لیا مگر چونکہ لاتوں سے زیادہ دیر تک
جھنڈا پکڑا نہیں جا سکتا تھا اس لئے انہوں نے زور سے آواز دی کہ کوئی مسلمان آگے آئے اور اس جھنڈے کو
پکڑے اور انہوں نے کہا مسلمانو! دیکھنا اسلام کا جھنڈ ایچا نہ ہو۔اب تھا تو وہ کپڑے کا یا معمولی لکڑی کا جھنڈ امگر اس
کا نام انہوں نے اسلام کا جھنڈا ر کھا کہ گو ہے تو وہ لکڑی کا۔ہے تو وہ معمولی سے کپڑے کا مگر بہر حال اسلام کا جھنڈا
ہے اس لئے اس کی حفاظت ضروری ہے۔چنانچہ ایک اور افسر نے آگے بڑھ کر اس جھنڈے کو پکڑ لیا۔میرا خیال
ہے کہ غالبا وہ حضرت خالد بن ولید تھے جنہوں نے وہ جھنڈا پکڑا۔تو دیکھو ایک کپڑے کی چیز ہے معمولی لکڑی کی چیز
ہے اور اسلام کے نزدیک اس کپڑے یا لکڑی کو کوئی خاص اہمیت حاصل نہیں۔مگر جس حد تک قومی اعزاز کا سوال
ہے اسلام اس سے منع نہیں کرتا۔انہوں نے کہا یہ اسلام کا جھنڈا ہے دیکھنا یہ گرنے نہ پائے اور رسول کریم
لی لی نے بھی ان کی اس بات کو نا پسند نہیں کیا بلکہ بعض دفعہ خود رسول کریم ملی لیے ایسی چیزوں کی عظمت قائم
کرنے کے لئے فرما دیا کرتے تھے کہ یہ جھنڈا کون شخص لے گا۔چنانچہ بعض لڑائیوں میں آپ نے فرمایا ہے کہ میں
جھنڈا اس شخص کے ہاتھ میں دوں گا جو اس کی عزت کو قائم کرے گا اور صحابہ ایک دو سرے سے بڑھ بڑھ کر اس
313
اس
جھنڈے کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔اسی طرح ایک دفعہ آپ ایک تلوار لائے اور فرمایا یہ تلوار میں
شخص کو دوں گا جو اس کا حق ادا کرے گا۔کئی لوگوں نے اپنے آپ کو اس کے لئے پیش کیا مگر آپ نے ان میں
سے کسی کو نہ دی۔اتنے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ آگئے اور رسول کریم صلی
یا لیلی نے وہ تلوار ان کو دے دی
اور آپ نے فرمایا علی میں امید کرتا ہوں کہ تم اس تلوار کا حق ادا کرو گے۔چنانچہ جیسا کہ تاریخ سے معلوم ہوتا
ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کا حق ادا کر دیا اور ایسے طور پر جنگ میں حصہ لیا کہ دشمن کو شکست ہو گئی۔ایک احمدی نوجوان کا جھنڈے کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس کی حفاظت کرنا
رسول کریم ملی کی اس سنت کی پیروی میں ہم نے بھی اپنی جماعت کا
اور حضور کا اظہار خوشنودی ایک جھنڈا بنایا ہے۔ابھی پچھلے دنوں خدام الاحمدیہ کا ایک جلسہ ہوا
تھا۔اس جلسہ میں باہر کی جماعتوں کی طرف سے بھی لوگ آئے تھے۔اس میں ایک ایسے واقعہ کا مجھے علم ہوا جو
ایک حد تک میرے لئے خوشی کا موجب ہوا اور میں سمجھتا ہوں جس نوجوان سے یہ واقعہ ہوا ہے وہ اس
قابل ہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔اس لئے میں یہ واقعہ اپنے خطبہ میں بیان کر دیتا ہوں۔واقعہ یہ ہے
کہ لاہور کے خدام جب جلسہ میں شمولیت کے لئے آرہے تھے تو اس وقت جبکہ ریل سٹیشن سے نکل چکی تھی اور
کافی تیز ہو گئی تھی ایک لڑکے سے جس کے پاس جھنڈا تھا ایک دوسرے خادم نے جھنڈ ا مانگا۔وہ لڑکا جس نے اس
وقت جھنڈا پکڑا ہوا تھا ایک چھوٹا بچہ تھا۔اس نے دوسرے کو جھنڈا دے دیا اور یہ سمجھ لیا کہ اس نے جھنڈا پکڑلیا
ہے۔مگر واقعہ یہ تھا کہ اس نے ابھی جھنڈے کو نہیں پکڑا تھا۔اس قسم کے واقعات عام طور پر ہو جاتے ہیں۔گھروں میں بعض دفعہ دوسرے کو کہا جاتا ہے کہ پیالی یا گلاس پکڑاؤ اور دوسرا برتن اٹھا کر دے دیتا ہے اور یہ خیال
کر لیتا ہے کہ اس نے پہلی یا گلاس کو پکڑ لیا ہو گا مگر اس نے ابھی ہاتھ نہیں ڈالا ہو تا۔نتیجہ یہ ہوتا
ہے کہ برتن گر جاتا
ہے۔اسی طرح جب اس سے جھنڈا مانگا گیا اور اس نے جھنڈا دوسرے کو دینے کے لئے آگے بڑھا دیا تو اس نے
خیال کیا کہ دوسرے نے جھنڈا پکڑ لیا ہو گا مگر اس نے ابھی پکڑا نہیں تھا۔نتیجہ یہ ہوا کہ جھنڈا ریل سے باہر جاپڑا۔مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ چھو ٹالڑ کا جس کے ہاتھ سے جھنڈا گر ا تھا فور انیچے کودنے لگا مگر وہ دو سر الڑ کا جس نے جھنڈ امانگا
تھا اس نے اسے فورا روک لیا اور خود نیچے چھلانگ لگادی۔لاہور کے خدام کہتے ہیں ہم نے اسے اوندھے گرے
ہوئے دیکھ کر سمجھا کہ وہ مر گیا ہے مگر فورا ہی اٹھا اور جھنڈے کو پکڑ لیا اور پھر ریل کے پیچھے دوڑ پڑا۔ریل تو وہ کیا
پکڑ سکتا تھا۔بعد میں کسی دوسری سواری میں بیٹھ کر اپنے قافلہ سے آملا۔میں سمجھتا ہوں اس کا یہ فعل نہایت ہی
اچھا ہے اور اس قابل ہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔خدام الاحمدیہ نے اس کے لئے انعام مقرر کیا تھا اور تجویز
کیا تھا کہ اسے ایک تمغہ دیا جائے مگر اس وقت یہ روایت میرے پاس غلط طور پر پہنچی تھی۔اس لئے میں نے اسے
314
وہ انعام نہ دیا۔بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ صحیح بات یہ ہے کہ جھنڈا اس کے ہاتھ سے نہیں گرا تھا بلکہ دوسرے کے
ہاتھ سے گرا تھا۔پہلے مجھے یہ بتایا گیا تھا کہ اس کے ہاتھ سے جھنڈا گر ا تھا۔بہر حال یہ ایک نہایت ہی قابل تعریف
فعل ہے۔خدام الاحمدیہ سے ہمیشہ اس بات کا اقرار لیا جاتا ہے کہ وہ شعائر اللہ کا ادب اور احترام کریں
گے۔اسی طرح قومی شعائر کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھیں گے۔اس اقرار کو پورا کرنے میں
لاہور کے اس نوجوان نے نمایاں حصہ لیا ہے اور میں اس کے اس فعل کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔اس
نوجوان کا نام مرزا سعید احمد ہے اور اس کے والد کا نام مرزا شریف احمد ہے۔بظاہر یہ سمجھا جائے گا کہ اس نوجوان
نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈالا مگر جہاں قومی شعائر کی حفاظت کا سوال ہو وہاں اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کی کوئی
حقیقت نہیں ہوتی اور در حقیقت وہی لوگ عزت کے مستحق سمجھے جاتے ہیں جو اپنی جان کو خطرہ میں ڈالنے کے لئے
تیار رہتے ہیں۔وہ لوگ جو اپنی جان کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں انہی کی جانیں دنیا میں سب سے زیادہ سستی اور
بے حیثیت سمجھی جاتی ہیں۔آخر غلام قومیں کون ہوتی ہیں۔وہی لوگ غلام بنتے ہیں جو اپنی جانوں کو قربان کرنے
سے ڈرتے ہیں اور کہتے ہیں ہم مر نہ جائیں۔وہ ایک وقت کی موت قبول نہیں کرتے تو خدا تعالیٰ انہیں بعض دفعہ
صدیوں کی موت دے دیتا ہے۔غدر کا مشہور واقعہ ہے کہ انگریزوں نے ظفر شاہ کی ایک بیوی پر اثر ڈالا ہوا تھا جو
بادشاہ کو بہت پیاری تھی اور اس سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر تو نے ہمار ا ساتھ دیا تو ہم تیرے بیٹے کو بادشاہ بنادیں گے۔اس لڑائی میں ایک وقت انگریزی فوج نے ایک ایسی جگہ تو ہیں لگائیں جہاں سے قلعہ پر کامیاب حملہ کیا جا سکتا تھا۔ان توپوں پر ایک ایسی جگہ سے زد پڑتی تھی جو ملکہ کے محل کے سامنے تھی۔اس جگہ تو ہیں لگادی جاتیں تو انگریزی
حملہ بے کار ہو جاتا تھا۔انگریز سمجھتے تھے کہ اگر اس موقعہ پر شاہی قلعہ کے اس مقام سے گولہ باری کی گئی تو ان کے
لئے فتح پانا بالکل ناممکن ہو جائے گا۔چنانچہ انہوں نے بیگم کو پیغام بھجوایا کہ جس طرح بھی ہو سکے یہاں سے توپ
اٹھوا دو۔اس نے بادشاہ کو کہلا بھیجا کہ میں نے سنا ہے کہ میرے محل کے سامنے تو پ رکھی گئی ہے۔آپ اسے
اٹھوادیں ورنہ میں تو توپ کی آواز سے مرجاؤں گی۔بادشاہ نے کہا یہ ایک فوجی سوال ہے اور اس تکلیف کو تمہیں
برداشت کرنا چاہئے۔اگر اس جگہ سے ہم انگریزوں پر گولہ باری نہیں کریں گے تو ہم کبھی فتح حاصل نہیں کر سکیں
گے۔مگر وہ برابر اصرار کرتی رہی آخر بادشاہ کے حکم سے فوجیوں نے توپ داغ دی۔توپ کا داغنا ہی تھا کہ اس کی
بیوی نے ہسٹیریا کا دورہ بنالیا اور شور مچانے لگ گئی کہ ہائے میں مرگئی۔ہائے میں مرگئی۔چونکہ بادشاہ بھی ایسا تھا
جسے ملک اور قوم سے اتنی محبت نہیں تھی جتنی محبت اسے اپنی بیوئی سے تھی اور اس کی طبیعت میں عیاشی پائی جاتی
تھی اس نے حکم دے دیا کہ میری بیوی کو تکلیف ہوتی ہے۔یہاں سے توپ اٹھالی جائے۔چنانچہ اسے اٹھالیا گیا مگر
نتیجہ کیا ہوا۔نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے بیٹے نے بادشاہ تو کیا بنا تھا شہزادہ بھی نہ بنا اور آخر فقیروں کی موت مرا اور پھر
اس کے بعد وہ قوم قریباً ایک سو سال ہونے کو آیا کہ اب تک انگریزوں کی غلام چلی آتی ہے۔اس عرصہ میں ہم
نے اپنی آنکھوں سے دہلی میں بعض پانی پلانے والے اور بعض حقہ پلانے والے لوگ دیکھے جن کے متعلق لوگوں
315
نے بتایا کہ کہ یہ شاہی خاندان میں سے ہیں۔اگر وہ لوگ اپنی جانوں کی کوئی قیمت نہ سمجھتے تو یہ ذلت اور رسوائی کا
دن دیکھنا انہیں کیوں نصیب ہو تا۔یہ تو اس بیگم کا فریب تھا کہ میں مرنے لگی ہوں لیکن اگر فرض کرو اگر وہ مرنے
بھی لگتی اور کسی دوسری جگہ توپ رکھنے سے اس کی جان بچ سکتی تو اس کا فرض یہ تھا کہ وہ بادشاہ کو کہلوا بھیجتی کہ
بادشاہ تم مجھے مرنے دو تاکہ قوم اور ملک زندہ ہو کیونکہ وہی قومیں دنیا میں زندگی پاتی ہیں جو اپنی جان کو حقیر سمجھتی
ہیں۔جس قوم میں زندگی کی قیمت آگئی اس قوم کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں رہتی۔مگر جو قوم موت کو معمولی
بات سمجھتی ہے اس قوم کو ابدی حیات حاصل ہو جاتی ہے۔در حقیقت حیات موت کے گلے ملنے سے
ہی میسر آتی ہے۔دنیا میں زندگی اور باعزت زندگی کا اور کوئی ذریعہ نہیں سوائے اس کے کہ انسان موت کو قبول
کرلے۔جو لوگ موت قبول کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں ان کو اور ان کی اولادوں کو ہمیشہ کی زندگی حاصل ہو
جاتی ہے۔مگر جو اپنے لئے اور اپنی اولادوں کے لئے زندگی تلاش کرتے پھرتے ہیں ان کے پیچھے پیچھے ہر وقت موت
دوڑتی رہتی ہے۔دنیا میں اللہ تعالیٰ نے یہ عجیب قانون بنایا ہے کہ جن چیزوں کے پیچھے بھا گو وہ آگے آگے بھاگتی
ہیں۔جو شخص زندگی کے پیچھے بھاگتا ہے زندگی اس کے آگے آگے بھاتی ہے اور موت اسے آکر پکڑ لیتی ہے اور جو
شخص موت کے پیچھے بھاگتا ہے موت اس کے آگے آگے بھاگتی ہے اور زندگی اسے آکر پکڑ لیتی ہے۔جو قو میں مال
اور دولت کے پیچھے بھاگتی ہیں دولت ان کے آگے آگے بھاگتی ہے اور جو لوگ اپنے مال اور دولت کو حقیر خیال
کرنے لگ جاتے ہیں انہیں یہ دولت اتنی کثرت سے ملتی ہے کہ ان کے پیچھے پیچھے بھاگی پھرتی ہے۔زمیندار ہر سال
غلہ اپنے گھر سے نکالتا اور زمین میں جاکر پھینک آتا ہے۔اس کا اپنے گھر سے غلہ نکال کر زمین میں ڈال آنا آخر کیا
ہوتا ہے۔اس غلے کو بظا ہر ضائع اور تباہ کرنا ہی ہو تا ہے مگر پھر وہی غلہ اس کے پیچھے پیچھے دوڑتا چلا آتا ہے۔اگر وہ
اس غلے کو بچا کر رکھے تو کیا تم سمجھ سکتے ہو کہ اسے اتنی کثرت سے غلہ مل سکتا ہے۔اگر وہ کہے کہ میں اپنے دانوں کو
کیوں زمین میں ڈالوں۔معلوم نہیں اگلے سال غلہ پیدا ہو یا نہ ہو یا کیا پتہ وہ سیلاب سے خراب ہو جائے یا پرندے
آئیں اور اسے چن چن کر کھا جائیں اور اس طرح غلے کو اپنے گھر میں سنبھال کر رکھ لے تو اس کے گھر میں آئندہ
سال کبھی غلہ نہیں آئے گا۔ہاں جو زمیندار کھیتوں میں اپنے غلہ کو پھینک دے گا اور اس کے ضائع ہونے کی کوئی
پرواہ نہیں کرے گا اس کے گھر کثرت سے غلہ آجائے گا۔تو وہی تو میں دنیا میں عزت حاصل کیا کرتی ہیں جو اپنی
عزت کو قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہیں اور وہی تو میں دنیا میں زندگی حاصل کیا کرتی ہیں جو اپنی زندگی کو
قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہیں۔قربانی کے بغیر دنیا میں عزت اور نیک نامی حاصل کرنے کا اور کوئی
طریق نہیں۔کہتے ہیں پرانے زمانے میں ایک بادشاہ تھا۔وہ ایک دفعہ کہیں جارہا تھا کہ اس نے راستہ میں دیکھا
ایک بڑھا ایک درخت لگا رہا ہے مگر وہ درخت ایسا تھا جو بیسیوں سال کے بعد پھل دیتا تھا۔بادشاہ اسے دیکھ کر کہنے
لگا بڑھے تمہاری عقل ماری گئی ہے۔تم اسی نوے سال کے ہو گئے ہو۔اگر تم اس سال نہ مرے تو اگلے سال
مرجاؤ گے۔مگر تم درخت وہ لگا ر ہے ہو جو ہمیں پچیس سال کے بعد پھل دیتا ہے۔یہ تم کیا کر رہے ہو۔بڑھے نے کہا
316
بادشاہ سلامت! آپ بادشاہ ہو کر کیسی غیر معقول بات کر رہے ہیں۔ہمارے باپ دادا نے درخت لگائے اور ہم نے
ان کے پھل کھائے۔اب ہم درخت لگائیں گے اور ہماری اولادیں ان کا پھل کھائیں گی۔اگر ہمارے باپ دادا
قربانی نہ کرتے اور وہ بھی یہی کہتے کہ ہم کیوں درخت لگا ئیں۔ہم انہیں کیوں پانی دیں۔ہم کیوں ان کی
نگہداشت کریں اور کیوں ان پر محنت کریں تو ہم ان درختوں کے پھل کہاں سے کھاتے۔اسی طرح ہم اگر اس
خیال میں رہیں گے کہ ہم نے تو مر جانا ہے۔اب ہم نے درخت لگا کر کیا کرنا ہے تو ہماری اولادیں ان درختوں کا
پھل کہاں سے کھائیں گی۔بادشاہ کو اس بڑھے کی یہ بات بہت ہی پسند آئی اور اس کے منہ سے بے اختیار نکلا کہ زہ
یعنی تم نے کیا ہی اچھی بات کہی ہے اور بادشاہ نے یہ حکم دیا ہوا تھا کہ جب میں کسی کی بات سے خوش ہو کر زہ کہوں تو
اسے فورا دو ہزار درہم انعام دے دیئے جایا کریں۔اس کے وزیر کے پاس ہمیشہ ایسی تھیلیاں رہتی تھیں۔جو نہی
بادشاہ نے کہا زہ تو وزیر نے جھٹ دو ہزار درہم کی تھیلی اس بڑھے کے سامنے رکھ دی۔بڑھے کے ہاتھ میں جب
روپیہ آیا تو وہ کہنے لگا بادشاہ سلامت ابھی آپ طعنے دے رہے تھے کہ تو نے اس درخت کا پھل تھوڑا کھانا ہے تو تو
اس وقت تک مرجائے گا اور تیری اولادیں اس کا پھل کھائیں گی حالانکہ اگر میری اولادیں اس کا پھل کھاتیں تب
بھی میں ہی اس کا پھل کھاتا۔مگر میں نے تو یہ درخت لگاتے لگاتے اس کا پھل کھالیا۔بادشاہ کے منہ سے پھر نکلا زہ
یعنی کیا ہی اچھی بات کہی ہے اور وزیر نے جھٹ ایک دوسری تحصیلی دو ہزار درہم کی اس کے سامنے رکھ دی۔پھر
بڑھا کہنے لگا دیکھئے بادشاہ سلامت آپ کیا اعتراض کرتے تھے۔لوگ تو درخت لگاتے ہیں اور کئی سال کے بعد جب
اس کا پھل پیدا ہو تا ہے تو سال میں صرف ایک دفعہ اس کا پھل کھاتے ہیں مگر میں نے تو ایک گھنٹہ میں اس کا دو دفعہ
پھل کھالیا۔بادشاہ کہنے لگازہ اور وزیر نے جھٹ ایک تیسری تحصیلی دو ہزار درہم کی اس کے سامنے رکھ دی۔پھر
بادشاہ اپنے وزیر سے کہنے لگا چلو یہاں سے۔یہ بڑھا تو ہمیں لوٹ لے گا۔تو حق یہی ہے کہ قربانیاں ہی ہیں جو اچھا
پھل لاتی ہیں۔یہ ہے تو ایک لطیفہ مگر حقیقت یہی ہے کہ قربانی کرنے والے وقت سے بہت پہلے اپنی قربانی کا پھل
کھالیتے ہیں۔ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو تا کہ انہیں ان کی قربانی کا پھل ملنے والا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ جو عرش
سے ان کی قربانیوں کو دیکھتا ہے ان کو ان کا پھل کھلا دیتا ہے۔مکہ میں جو لوگ قربانیاں کرتے رہے تھے کب ان کے
و ہم اور گمان میں بھی یہ بات آسکتی تھی کہ عنقریب وہ اس کا پھل کھالیں گے۔وہ اسی نوے یا سو آدمیوں کی جماعت
جو ہر روز لوگوں کے ظلموں کے نیچے دبی ہوئی تھی۔جنہیں پتھروں پر گھسیٹا جا تا تھا۔جنہیں کوڑے مارے جاتے
تھے۔جن میں سے بعض کو قتل بھی کر دیا جاتا تھا اور جنہیں آخر اپنا گھر بار چھوڑ کر حبشہ کی طرف ہجرت کر کے جانا
پڑا اب وہ اس بات کا قیاس بھی کر سکتے تھے کہ ہم لوگ اپنی زندگی میں اپنی ان قربانیوں کا پھل کھالیں گے۔لیکن یہ
اسی نوے یا سو آدمیوں کی جماعت جسے تیرہ سال کفار نے ظلموں کا تختہ مشق بنائے رکھا، مدینہ میں ابھی دو سال
نہیں گزرے تھے کہ اس کے ہاتھوں سے اس کی آنکھوں کے سامنے اس کا دشمن تہ تیغ ہو گیا اور جو روزانہ ان پر
ظلم کرتے اور انہیں قسم قسم کے دکھ پہنچایا کرتے تھے ان کا نام و نشان تک مٹ گیا۔بدر کی جنگ میں جو کچھ ہوا۔مکہ