خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۳۔اکتوبر ۱۹۴۲ء
مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2
317
کی زندگی میں مسلمانوں کا وہم اور خیال بھی اس طرف نہیں جاسکتا تھا۔پھر ابو جہل کے متعلق ان میں سے کوئی
شخص یہ قیاس بھی نہیں کر سکتا تھا کہ وہ اس طرح لڑائی کے میدان میں مسلمانوں کے ہاتھوں سے مارا جائے گا اور
اسے مارنے والے مدینہ کے دو چھوٹے چھوٹے لڑکے ہوں گے۔مگر تیرہ سال ظلم سہنے کے بعد ایک چھوٹی سی
جماعت میں اتنا جوش پیدا ہو گیا کہ انہوں اپنے دشمن کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا اور وہی لوگ جو ذلیل سمجھے جاتے
تھے دنیا میں عزت کے ساتھ دیکھے جانے لگے۔اس کی آخر کیا وجہ تھی۔یہی وجہ تھی کہ انہوں نے قربانیاں کیں
اور اللہ تعالٰی کی راہ میں کسی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہ کیا۔وہ خدا کے نام کی عزت کے لئے مرگئے اور
جب انہوں نے خدا کے نام کی عزت کے لئے مرنا قبول کر لیا تو خدا نے کہا کہ اب میں یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ
تمہیں ذلیل اور رسوا ہونے دوں۔وہ سب کے سب کیا مرد اور کیا عورتیں اور کیا بچے خدا تعالیٰ کے دین کے لئے
ہر قسم کی موت خوشی سے برداشت کرنے کے لئے تیار ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا ہم خدا کے لئے ہر قسم کی تکلیف
برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہم خدا کے لئے ہر قسم کی ذلت برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہم خدا کے
لئے ہر قسم کی موت برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں۔تب خدا نے کہا اب میری غیرت بھی برداشت نہیں کر سکتی
کہ میں تمہیں ذلت اور رسوائی سے مرنے دوں۔میں تمہیں زندہ رکھوں گا اور عزت سے زندہ رکھوں گا۔کیا ہی خوشی کا مقام ہو تا تھا ان کے لئے خدا تعالیٰ کی راہ میں کسی تکلیف کا برداشت کرنا اور کس مسرت سے
وہ ان مصائب کو برداشت کیا کرتے تھے۔اس کے لئے حضرت عثمان بن مطعون کا ایک واقعہ نہایت ہی دردناک
اور ایمان افروز ہے۔میں نے یہ واقعہ پہلے بھی کئی دفعہ سنایا ہے جو اس امر کو واضح کرتا ہے کہ وہ لوگ خدا تعالی کی
راہ میں کس خوشی سے تکالیف برداشت کیا کرتے تھے۔حضرت عثمان بن مظعون ایک بہت بڑے رئیس کے لڑکے
تھے۔ان کا باپ بچپن میں فوت ہو گیا تھا اور وہ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ مسلمان ہو گئے۔مکہ میں جس طرح اور
مسلمانوں پر ظلم کئے جاتے تھے اسی طرح عثمان بن مطعون کو بھی مختلف مظالم کا تختہ مشق بنایا جا تا تھا۔آخر ایک دفعہ
انہوں نے ارادہ کیا کہ وہ حبشہ کی طرف ہجرت کر کے چلے جائیں۔چنانچہ وہ اس ارادہ سے جارہے تھے کہ انہیں
ایک رئیس نے دیکھ لیا جو ان کے باپ کا دوست تھا۔اس نے ان سے پوچھا کہ عثمان کہاں کی تیاریاں ہیں۔انہوں
نے کہا مکہ والوں کے ظلم سے تنگ آکر میں حبشہ کی طرف ہجرت کر کے جا رہا ہوں۔وہ رئیس چونکہ ان کے باپ کا
دوست تھا۔اس لئے کہنے لگا عثمان میں یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ تو مکہ چھوڑ کر چلا جائے۔میں تیرے باپ کو کیا منہ
دکھاؤں گا۔تو آج سے میری پناہ میں آجا۔تجھے مکہ والے کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکیں گے۔عربوں میں دستور تھا کہ
جب ان میں سے کوئی شخص کسی کو اپنی پناہ میں لے لیتا تو پھر اس پر کوئی شخص ہاتھ نہیں اٹھا سکتا تھا۔انہوں نے کہا
بہت اچھا۔عام طور پر دستور یہ تھا کہ خانہ کعبہ کی مسجد میں جا کر اعلان کر دیا جاتا کہ میں فلاں کو اپنی پناہ میں لیتا ہوں۔اس دستور کے مطابق وہ بھی خانہ کعبہ کی مسجد میں گیا اور اس نے اعلان کر دیا کہ عثمان آج سے میری پناہ میں ہے۔چنانچہ اس کے بعد وہ آرام سے زندگی بسر کرنے لگے اور کسی کو یہ جرات نہیں ہوتی تھی کہ ان پر ہاتھ اٹھائے۔
318
ایک دن وہ بازار میں سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے بعض غلام صحابہ کو دیکھا کہ ان کے پاؤں میں رسیاں بندھی
ہوئی ہیں۔لڑکے انہیں پتھروں پر گھسیٹ رہے ہیں۔انہیں مارتے جارہے ہیں اور کہتے ہیں تم کہولات اور عزی
بھی اپنے اندر خدائی صفات رکھتے ہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نعوذ باللہ جھوٹے ہیں مگر وہ اس کے جواب
میں یہی کہتے اشهد ان لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشْهَدَانْ مُحَمَّدَ اعْبُدَهُ وَرَسُولَهُ
عثمان نے جب ان کی یہ قربانی دیکھی تو اسی وقت واپس لوٹے اور اس رئیس سے جاکر کہنے لگے کہ اپنی پناہ واپس
لے لو۔اس نے کہا کیوں؟ کیا تمہار ا دماغ پھر گیا ہے۔میں نے اگر پناہ واپس لے لی تو تمہیں سخت تکلیف پہنچے گی۔وہ
کہنے لگے ہاں یہ مجھے معلوم ہے۔مگر میں نے آج اپنے بھائیوں کو اس اس طرح مظالم کا شکار ہوتے دیکھا ہے اور
میری غیرت اس امر کو برداشت نہیں کر سکتی کہ میں تو تمہاری پناہ میں رہوں اور وہ لوگ تکلیفیں اٹھائیں۔جوان
کا حال ہے وہی میں اپنے لئے پسند کرتا ہوں۔چنانچہ اس نے پھر خانہ کعبہ کی مسجد میں جاکر اعلان کر دیا کہ اے لوگو !
میں نے عثمان سے اپنی پناہ واپس لے لی ہے۔اب میں اس کا ذمہ وار نہیں ہوں۔کچھ دنوں کے بعد حج کا موسم آیا
اور عرب میں یہ قاعدہ تھا کہ حج کے موقعہ پر مکہ میں بڑے بڑے خطیب اور شعراء اکٹھے ہوتے جو لیکچر دیتے اور
اشعار سناتے۔عرب کے ایک مشہور شاعر لبید گزرے ہیں۔جنہوں نے بعد میں اسلام بھی قبول کر لیا تھا۔وہ اس
موقع پر ایک بہت بڑی مجلس میں اپنا قصیدہ سنارہے تھے اور تمام رؤسا واہ واہ کہہ رہے تھے۔لبید اس زمانہ میں
عرب کے سب سے بڑے شاعر سمجھے جاتے تھے۔شعر سناتے سناتے انہوں نے ایک مصرع یہ پڑھا:
الَّا كُلُّ شَيْىٰ مَا خَلَا اللَّدْ بَاطِلُ
یعنی سنو اخد اتعالیٰ کے سواد نیا کی سب چیزیں فانی ہیں۔انہوں نے یہ مصرع پڑھا تو حضرت عثمان کہنے لگے واد و اد کیا
اچھا مصرع کہا ہے۔تم بالکل ٹھیک کہتے ہو۔کیونکہ اس مصرع میں توحید کا مضمون پایا جاتا تھا وہ تصدیق کرنے سے
رک نہ سکے۔لبید یہ سنتے ہی بگڑ گئے اور انہوں نے کہا اے مکہ کے لوگو! کیا تم میں اب کوئی ادب باقی نہیں رہا۔میں
بڑی عمر کا آدمی ہوں۔اسی نوے سال میری عمر ہو چکی ہے۔سارا عرب میرے اشعار کو اپنے سر اور آنکھوں پر
رکھتا ہے اور میرا کلام اپنے اندر ایسے محاسن اور عمتیں رکھتا ہے کہ سب لوگ اس کی قدر کرتے ہیں۔ایسی
صورت میں کیا تم سمجھتے ہو میرے کلام کو درست قرار دینے کے لئے ایک انیس سالہ لڑکے کا دار دینا کوئی وقعت
رکھتا ہے اور کیا وہ اگر میرے شعر کو درست قرار دے گا تو وہ درست ہو گا اور اگر وہ ٹھیک نہیں کہے گا تو وہ ٹھیک
نہیں ہو گا۔اس لڑکے کا میرے اس مصرع کے متعلق یہ کہنا کہ یہ ٹھیک ہے یہ بھی میری ہتک ہے۔میرے شعر اس
چھوٹے سے لڑکے کی تصدیق کے محتاج نہیں ہیں۔چنانچہ سب نے اسے ڈانٹنا شروع کیا کہ لڑکے! آرام سے شعر
سن۔درمیان میں تو کیوں بولتا ہے۔وہ خاموش ہو گئے۔اس کے بعد پھر اس نے اگلا مصرع پڑھا کہ :
وَ كُلِّ نَعِيمِ لَا مَحالَهُ رَائِلَ
اور ہر ایک نعمت یقیناً آخر تباہ ہو جائے گی۔اب پھر عثمان بول پڑے اور کہنے لگے یہ بالکل جھوٹ ہے۔جنت ہمیشہ
319
قائم رہے گی۔جو شخص عثمان کے ایک مصرع کو ٹھیک کہنے پر ناراض ہو گیا تھا تم سمجھ سکتے ہو کہ جب اس کے
دوسرے مصرع کو جھوٹ کہہ دیا گیا تو وہ کس قدر ناراض ہوا ہو گا۔اس نے شعر پڑھنے بند کر دیئے اور کہا میں اب
کوئی شعر نہیں سناؤں گا۔اب مکہ شریفوں کی جگہ نہیں رہا اور یہاں کسی کی عزت محفوظ نہیں۔اس کا یہ کہنا تھا کہ
لوگوں میں جوش پیدا ہو گیا اور سب عثمان بن مطعون کو مارنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے اور انہیں اتنامارا اتنا مارا
کہ وہ لہولہان ہو گئے۔اسی دوران ایک شخص نے زور سے ان کی ایک آنکھ پر گھونسہ مارا جس سے ان کی آنکھ کا
ڈیلا نکل کر باہر آگیا۔اس مجلس میں وہ رئیس بھی موجود تھا۔جو حضرت عثمان بن مطعون کے والد کا دوست تھا۔ایک طرف اس پر اپنی قوم کا رعب تھا اور دوسری طرف اس کے اپنے ایک پرانے دوست یعنی عثمان کے والد سے
جو تعلقات تھے وہ اسے یاد آگئے اور اس نے خیال کیا کہ عثمان کا باپ اس سے کیسا حسن سلوک کیا کرتا تھا۔مگر آج
اس کے بیٹے کی کیا حالت ہو رہی ہے۔اس شش و پنج کی حالت میں جیسے کسی کے نو کر بچے کو جب اس کے آقا کا کوئی
لڑکا مارتا ہے تو ماں اپنے آقا کے لڑکے کو تو مار نہیں سکتی النا اپنے بچے کو مارتی ہے کہ تو وہاں کیوں گیا تھا اور
در حقیقت وہ محبت کی مار ہوتی ہے۔اسی طرح ان کے باپ کا وہ دوست غصہ سے کھڑا ہو گیا اور اس نے کہا عثمان !
میں نے نہیں کہا تھا کہ تو میری پناہ میں سے نہ نکل۔اب تھا تو وہ غصہ مگر اس کا موجب در حقیقت وہ محبت تھی جو
اسے اس کے باپ سے تھی۔مطلب یہ تھا کہ تو میری پناہ سے نکلا تو آج مجھے بھی یہ دیکھ دیکھنا پڑا کہ تیری ایک آنکھ
نکل گئی۔حضرت عثمان نے آگے سے جواب دیا کہ چچا تم اس ایک آنکھ کا ذکر کرتے ہو میری تو اس راہ میں دوسری
آنکھ بھی نکلنے کے لئے تیار ہے۔یہ وہ قربانیاں تھیں جو خدا تعالیٰ کے لئے انہوں نے کیں اور پھر دو سال کے اندر
اندر ان کی تلواروں کے نیچے ان کے دشمنوں کی گردنیں آگئیں اور وہی سردار جو رسیاں باندھ باندھ کر انہیں
گلیوں میں گھسیٹا کرتے تھے ایسے ذلیل ہو گئے کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں۔آج لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ
مسلمانوں نے ظلم کئے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کفار نے ان سے سینکڑوں گنا زیادہ ان پر تختیاں کی تھیں۔وہ صحابہ
جو غلام کہلاتے تھے ان کی ٹانگوں میں رسیاں باندھ باندھ کر انہیں گلیوں میں پتھروں
پر گھسیٹا جا تا تھا اور انہیں اس
قدر مارا اور پیٹا جا تا تھا کہ ان کا تمام جسم زخمی ہو جاتا تھا۔اس زمانہ میں مکہ میں کچے مکان زیادہ تھے اور پکے کم تھے
اور جہاں کچے مکان زیادہ ہوں وہاں گلیوں میں پانی کی رو روکنے کے لئے ایک خاص قسم کے پتھر رکھ دیئے جاتے ہیں
جنہیں پنجابی میں کھنگر کہتے ہیں۔قادیان میں بھی پہلے گلیوں میں اس قسم کے کھنگر ہوا کرتے تھے اور یہ کھنگر اس لئے
رکھے جاتے ہیں تاکہ پانی سے مکانات کو نقصان نہ پہنچے۔ان پتھروں پر خالی بیٹھنا بھی مشکل ہو تا ہے مگر صحابہ کو ان پر
گھسیٹا جاتا تھا اور اس طرح ان کو انتہاء درجہ کی تکلیف پہنچائی جاتی تھی۔ایک صحابی کہتے ہیں میں نے ایک دفعہ
ایک دوسرے صحابی کی پیٹھ دیکھی تو مجھے ان کا چمڑا ایسا معلوم ہوا کہ گویا وہ آدمی کا چمڑا نہیں بلکہ کسی جانور کا چمڑا
ہے۔میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ کو یہ کوئی بیماری ہے۔وہ ہنس کر کہنے لگے یہ بیماری نہیں بلکہ ہمیں مکہ میں
پتھروں پر گھسیٹا جاتا تھا جس کی وجہ سے پیٹھ کا چمڑا ایسا سخت ہو گیا۔مگر دیکھو پھر انہی غلام صحابہ کو خدا تعالیٰ نے کیسی
320
عزت دی۔جب انہوں نے خدا تعالٰی کے لئے قربانیاں کیں۔جب لوگ انہیں کہتے کہ تم شرک کرو اور وہ بلند
آواز سے کہنے لا الہ الا اللہ جب لوگ انہیں کہتے کہ تم محمد صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم) کو گالیاں دو اور وہ کہتے
کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ تعالٰی کے بچے رسول ہیں۔تو خدا تعالیٰ ان کی اس قربانی کو آسمان سے دیکھتا اور
وہ اپنے فرشتوں سے کہتا کہ جاؤ اور دنیا میں میرے ان بندوں کی ہمیشہ کے لئے عزت قائم کر دو۔چنانچہ پھر وہ دن آیا
جب خدا تعالیٰ نے ان کی عزت قائم کی اور مکہ کے رؤسا اور بڑے بڑے سرداروں کو ذلیل کر دیا۔حضرت عمرؓ ایک دفعہ اپنی خلافت کے زمانہ میں مکہ میں حج کے لئے گئے اور مکہ کے بڑے بڑے سرداروں
اور رؤسا کے لڑکے جواب اسلام قبول کر چکے تھے ، حضرت عمر کے ملنے کے لئے آئے۔حضرت عمر نے ان کا
مناسب احترام کیا اور ان سے باتیں شروع کر دیں۔ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ انہی غلاموں میں سے جو مکہ
کی گلیوں میں پتھروں پر گھسیٹے جاتے تھے بعض صحابہ حضرت عمر کی ملاقات کے لئے آئے اور حضرت عمر رضی اللہ
عنہ نے ان نوجوانوں سے کہا ذرا پیچھے ہٹ جاؤ۔وہ پیچھے ہٹ گئے۔اتنے میں ایک دوسرا غلام آگیا۔پھر تیسرا غلام
آگیا اور پھر چو تھا غلام آ گیا۔بہت سے غلام صحابہ اس وقت مکہ میں جمع تھے اور سب ایک ایک کر کے حضرت عمرؓ کی
ملاقات کے لئے آنے شروع ہو گئے اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہر غلام کے آنے پر ان نوجوانوں سے کہتے
کہ ذرا پیچھے ہٹ جاؤ یہاں تک کہ ہوتے ہوتے وہ جو تیوں تک جا پہنچے۔یہ دیکھ کر وہ اٹھ کر باہر چلے گئے اور انہوں
نے باہر آکر ایک دوسرے سے کہا دیکھا آج ہماری کیسی بے عزتی ہوئی ہے۔وہ غلام جو کل تک ہمارے گھروں میں
جھاڑو دیا کرتے تھے۔جو ہمار ا پانی بھرا کرتے تھے۔جو ہمارے لئے گھاس کھود کر لایا کرتے تھے۔جو ہمارے گھوڑوں
کے لئے چارہ تیار کیا کرتے تھے۔آج بادشاہی دربار میں ان کو آگے بٹھایا گیا اور ہمیں ہر بار پیچھے ہٹا دیا گیا۔مگر اب
وہ ایمان لا چکے تھے اور اب شیطانی وساوس ان پر پورا غلبہ نہیں پاسکتے تھے۔ان میں سے ایک نوجوان بولا اور اس
نے کہا اس میں کس کا قصور ہے؟ ہمارا اور ہمارے باپ دادوں کا یا حضرت عمرؓ کا۔انہوں نے کہا قصور تو ہمارے
باپ دادوں کا ہی ہے۔اس نے کہا تو پھر اس میں شکوے کی کونسی بات ہے۔انہوں نے کہا ہم شکوہ نہیں کرتے۔ہم
صرف یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کیا اس ذلت کو دور کرنے کا کوئی طریق نہیں۔ان میں سے ایک نے کہا کہ چلو یہی
بات حضرت عمرؓ سے دریافت کر لیتے ہیں۔چنانچہ وہ پھر سب کے سب حضرت عمرؓ کی مجلس میں گئے اور ان سے کہا کہ
ہم آپ سے ایک بات دریافت کرنا چاہتے ہیں۔حضرت عمر سمجھ گئے اور انہوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ تم
میرے آج کے سلوک سے برا نہیں مناؤ گے کیونکہ میں اس میں بالکل مجبور ہوں۔یہ وہ لوگ ہیں جو محمد علی لایر
کے دربار میں معزز سمجھے جاتے تھے۔اس لئے یہ نہیں ہو سکتا کہ ان کے خادم کے دربار میں وہ پیچھے رہیں۔انہیں
لازماً آگے بٹھایا جائے گا اور مجھ پر میرے آقا کی طرف سے جو ذمہ داریاں ہیں ان کی وجہ سے میں اس بارہ میں
بالکل مجبور ہوں۔انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے باپ دادا نے جو مظالم کئے تھے اس کے نتیجہ میں یہی کچھ
ہونا چاہئے تھا۔مگر ہم آپ سے یہ دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ کیا اس ظلم اور تعدی کا ہماری جانوں کے لئے کوئی
321
کفارہ نہیں ؟ حضرت عمرؓ تھوڑی دیر خاموش رہے اس کے بعد آپ نے سر اٹھایا۔اس وقت قیصر کی فوجوں سے
اسلامی فوجوں کی جنگ ہو رہی تھی۔آپ نے شام کی طرف اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے کہا وہاں ایک جنگ
ہو رہی ہے۔تم اگر اس جنگ میں چلے جاؤ تو شاید ان گناہوں کا کفارہ ہو جائے۔انہوں نے اسی وقت اپنی سواریاں
کہیں اور سب کے سب اس جنگ میں شامل ہونے کے لئے چلے گئے اور تاریخ بتاتی ہے کہ وہ سب کے سب وہیں
الله
مارے گئے۔واپس نہیں آئے۔تو دیکھو یہ عزت تھی جو خدا تعالیٰ نے ان کو ان کی قربانیوں کے بدلہ میں دی۔اگر جس وقت بلال اور مصعب اوریا سڑ کو تپتی ہوئی ریت پر لٹایا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا تم کہولات اور منات
کی پرستش میں ہی عزت ہے۔وہ کہہ دیتے کہ ہاں لات اور منات کی پرستش میں ہی عزت ہے تو کیا تم سمجھتے ہو
انہیں یہ عزت حاصل ہو سکتی تھی۔اسی طرح جس وقت انہیں پتھروں پر گھسیٹا جا تا تھا۔انہیں مارا اور پیٹا جاتا تھا۔اگر وہ اپنی جانوں کی پرواہ کرتے ہوئے کفار کی ہاں میں ہاں ملا دیتے اور جب انہیں کہا جاتا کہ کہو محمد جھوٹا ہے تو وہ
کہہ دیتے محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نعوذ باللہ جھوٹا ہے تو کیا تم سمجھتے ہو ان کو یہ عزت حاصل ہو سکتی تھی۔بلال
کو رسول کریم صلی اللہ نے اذان پر مقرر کیا ہوا تھا۔وہ حبشی تھے اور اشہد ان لا اله الا اللہ نہیں کہہ سکتے
تھے بلکہ اسهد ان لا اله الا اللہ کہتے۔بعض لوگ ہنستے کہ انہیں صحیح لفظ بھی ادا کرنا نہیں آتا۔ایک دفعہ
رسول کریم میل ل ل ل لیلی نے لوگوں کو اسی طرح بلال کی اذان پر بنتے ہوئے سنا تو فرمایا خدا عرش پر بلال کی اذان کی
تعریف کرتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کوش اور اس سے کوئی غرض نہیں۔خدا تعالیٰ تو ان پتھروں کو دیکھ رہا تھا جن پر بلال
کو گھسیٹا جاتا تھا۔مگر باوجود اس شدید تکلیف کے وہ یہی کہتے اسهد ان لا الہ الا الله وحده لاشريك له
واسهدان محمدا عبده ورسولہ۔لوگوں کی نظروں سے وہ ریت کے ذرے اوجھل تھے۔لوگوں کی
نظروں سے وہ ریت کے ذرے پوشیدہ تھے کیونکہ ریت کے بعض اور ذروں نے ان کو نگاہوں سے مخفی کر دیا تھا مگر
خدا تعالی کے سامنے وہ سرخ سرخ ذرے موجود تھے جن کو بلال کے خون نے سرخ کر دیا تھا۔تو جو لوگ قومی
اور ملی مفاد کے لئے قربانی کرتے ہیں خدا تعالیٰ ان کو کبھی ذلیل نہیں کرتا۔جو شخص خدا کے لئے
مرتا ہے وہ ہمیشہ کی زندگی پاتا ہے اور جو شخص خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے خدا تعالی کے
فرشتے اس سے کہتے ہیں مراو ر ہمیشہ کے لئے مر۔مگر جہاں میں یہ کہتا ہوں وہاں میں یہ کے بغیر بھی نہیں رہ سکتا کہ
ایسے موقعہ پر یہ محبتیں کبھی کبھی شرک کا رنگ بھی اختیار کر لیا کرتی ہیں۔جیسے میں نے بتایا ہے کہ کانگریسی اپنے
جھنڈے کو سلام کرتے ہیں اور بعض قو میں جھنڈے کے سامنے اس طرح جھک جاتی ہیں جیسے رکوع کیا جاتا ہے۔یہ
سب ناجائز اموپر ہیں۔پس جہاں تم شعائر اللہ کی حفاظت کرو اور قومی شعائر کا ادب اور احترام اپنے دل میں پیدا
کرنے کی کوشش کرد وہاں تم اس بات کو بھی یاد رکھو کہ ان چیزوں کو کبھی ایسا مقام مت دو کہ یہ زندہ خدا کی جگہ
لے لیں۔ہمارا خد ا واحد خدا ہے اور اس کی عبادت میں کسی کو شریک کرنا جائز نہیں۔پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ
جن چیزوں کو ہم خادم سمجھتے ہیں ان کو آقا کی جگہ دے دیں۔اس سے زیادہ بیوقوفی اور حماقت کی بات اور کوئی
322
نہیں ہو سکتی۔پس جہاں میں تمہیں شعائر اللہ اور قومی شعائر کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کی ہدایت
کرتا ہوں اور تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ جب خدا اور اس کے دین کے لئے تمہیں بلایا جائے اس وقت تم اپنی
جانوں کی اتنی قیمت بھی نہ سمجھو جتنی ایک مری ہوئی مکھی کی ہوتی ہے۔وہاں میں تمہیں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ
کسی چیز کو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں مت کھڑا کرو۔ہمارا خدا ایک خدا ہے اس کی قدرتوں میں کوئی شریک نہیں۔اس کی حکومت میں کوئی شریک نہیں۔اس کی عبادت میں کوئی شریک نہیں۔جو شخص کسی کو خدا تعالیٰ کا شریک
قرار دیتا ہے چاہے شریک قرار دیا جانے والا خد اتعالیٰ کا نبی اور رسول ہی کیوں نہ ہو وہ راندہ درگاہ ہو جاتا ہے۔مگر
جو تمام چیزوں کو اپنے اپنے مقام پر رکھتا ہے۔خدا کو خدا کی جگہ دیتا ہے۔رسول کو رسول کی جگہ دیتا ہے۔شعائر کو
شعائر کی جگہ دیتا ہے۔وہی خدا تعالیٰ کے حضور عزت پاتا ہے۔اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی۔( خطبه جمعه فرموده ۲۳ اکتوبر ۱۹۴۲ء۔مطبوعہ الفضل ۳۱ اکتوبر ۱۹۴۲ء)