تقریر سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ ۱۸ اکتوبر ۱۹۴۲ء
مشعل راہ (جلد اوّل)
323
سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ سے حضرت مصلح موعود کا خطاب
انتخابات اور اجتماع کے موقعہ پر مقابلہ جات کیلئے راہنمائی
ا
انتخاب کے موقعہ پر کسی قسم کا پرو پیگنڈا د نہیں ہو نا چاہئے۔یہ
اسلامی ہدایت ہے
جو شخص اپنے لئے ووٹ مانگتا ہے یا کسی دوسرے کی رائے کو کسی
دوسرے کے حق میں بدلنے کی کو شش کرتا ہے وہ قوم کا مجرم ہے
مقابلہ مشاہدہ معائنہ کی اہمیت۔حواس خمسہ کو ترقی دینے کی ایک
کوشش
تمہارا حقیقی کام اخلاقی اور علمی رنگ میں ترقی کرتا ہے
ننگے سر پھر نا اسلامی تہذیب کے خلاف ہے
(
تقریر سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ ۱۸ اکتوبر ۱۹۴۲ء)
324
مجھے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ سال بیرونی خدام کی حاضری دو سو پچاس کے قریب تھی اور اس سال بیرونی
خدام کی حاضری ۲۸۶ ہے۔اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ قادیان کے ارگرد بہت سی نئی جماعتیں قائم ہو رہی
ہیں اور اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ خدام الاحمدیہ کی تنظیم کو روز بروز زیادہ مکمل ہوتے چلے جانا چاہئے میرے
نزدیک یہ حاضری تسلی بخش نہیں۔کہا جاتا ہے کہ ملازم پیشہ لوگوں کو اس دفعہ رخصتیں نہیں مل سکیں مگر جہاں تک
میں سمجھتا ہوں گزشتہ سال بھی ملازم پیشہ لوگوں کی تعداد زیادہ نہیں تھی۔اس لئے یہ اثر در حقیقت زمینداروں
کی کمی کی وجہ سے پڑا ہے۔ابھی مجھے بتایا گیا ہے کہ ملازمت پیشہ لوگ باوجو د رخصت نہ ملنے کے زیادہ تعداد میں
شریک ہوئے ہیں۔اس لئے حاضری میں کمی زمینداروں کی طرف سے ہی ہوئی ہے۔میرے نزدیک اس قسم کی
ریلی میں یہ نہیں ہونا چاہئے کہ سارے خدام آئیں بلکہ ان کے نمائندے ہی اس موقعہ پر آنے چاہئیں۔ہاں اگر
کوئی شخص شوق سے آنا چاہے تو اسے آنے کی اجازت ہونی چاہئے۔یہ پابندی نہیں ہونی چاہئے کہ نمائندوں کے
سوا اور کوئی نہ آئے۔پھر ان نمائندوں کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ وہ یہاں کی کارروائیوں کو نوٹ کریں اور اپنی اپنی
مجالس میں اسی لائن پر خدام الاحمدیہ کا اجتماع کریں۔مگر جیسا کہ میں نے کہا ہے جو شخص اپنی مرضی اور خواہش سے
آنا چاہے اسے روکنا نہیں چاہئے بلکہ اسے بھی شامل ہونے کی اجازت دینی چاہئے (سوائے مجلس کے کہ جس میں
صرف نمائندے ہونے چاہئیں ورنہ رائے شماری غلط ہو جائے گی )
پھر یہ امر مد نظر رکھنا بھی ضروری ہے کہ صدر کے انتخاب کے موقعہ پر ہر جماعت کا ووٹ اس جماعت کے
افراد کے لحاظ سے شمار ہونا چاہئے۔در حقیقت اصول یہی ہوتا ہے کہ چونکہ جماعت کے تمام افراد جمع نہیں ہو سکتے
اس لئے ان کا نمائندہ جب کسی رائے کا اظہار کرتا ہے تو وہ رائے تمام جماعت کی سمجھی جاتی ہے۔اس وجہ سے اس
کا ووٹ ایک نہیں ہو گا بلکہ جس قدر اس جماعت کے افراد ہوں اسی قدر اس کے ووٹ سمجھے جانے چاہئیں۔مثلاً
فرض کرو لاہور کی جماعت والے کسی ایک شخص کو بھیج دیتے ہیں اور لاہور کی جماعت کے ممبر ڈیڑھ سو ہیں تو جب
ووٹ لیا جائے گا اس ایک شخص کا ووٹ ڈیڑھ سو ووٹ کا قائمقام سمجھا جائے گا۔ایسے موقعہ پر پہلے سے آئندہ
سال کے لئے عہدہ داروں کے نام منگوا لینے چاہئیں اور ان ناموں کی بیرونی جماعتوں کو اطلاع دے دینی چاہئے کہ
فلاں فلاں نام صدارت کے لئے تجویز کئے گئے ہیں۔ان کے متعلق اپنی جماعت کی رائے دریافت کر کے اپنے
نمائندہ کو اطلاع دے دی جائے۔مگر اس بات کا نہایت سختی سے انتظام کرنا چاہئے کہ انتخاب کے موقعہ پر کسی
قسم کا پراپیگنڈہ نہ ہو۔یہ اسلامی ہدایت ہے اور جو شخص اس ہدایت کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ مجرم ہے۔ہر
شخص کی جو ذاتی رائے ہو وہی اسے پیش کرنی چاہئے۔جو شخص دوسرے سے یہ کہتا ہے کہ میرے حق میں ووٹ دو یا
کسی دوسرے شخص کی رائے کو کسی دوسرے کے حق میں بدلنے کی کوشش کرتا ہے وہ قوم کا مجرم ہے اور ایسے
شخص کو سخت سزا دینی چاہئے تاکہ آئندہ جماعت کے قلوب میں یہ امر راسخ ہو جائے کہ ہم نے ایسے انتخابات میں
کبھی بھی دوسرے کی رائے کی پیچھے نہیں چلنا بلکہ جو ذاتی رائے ہو اسی کو پیش کرنا ہے۔ہاں جیسا کہ صحابہ کے
325
طریق سے معلوم ہوتا ہے۔عین مجلس میں ایک دوسرے کو اپنے اپنے دلائل پیش کرنے کا حق حاصل ہے۔چنانچہ
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا جب خلافت کے لئے انتخاب ہوا تو اس پہلی خلافت کے موقعہ پر انصار اور مہاجرین
دونوں گروہوں نے اپنے اپنے دلائل دیئے۔مہاجرین نے اس بات کے دلائل دیئے کہ کیوں مہاجرین میں سے
خلیفہ ہونا چاہئے اور انصار نے اس بات کے دلائل دیئے کہ کیوں کم سے کم انصار میں سے بھی ایک خلیفہ ہونا
چاہئے۔انصار کہتے تھے کہ ہم اس بات کے مخالف نہیں کہ مہاجرین میں سے کوئی خلیفہ ہو۔ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ
ہم میں سے بھی ایک خلیفہ ہو اور مہاجرین میں سے بھی ایک خلیفہ ہو۔غرض مجلس میں دلائل دیئے جاسکتے ہیں مگر یہ
جائز نہیں کہ الگ اور مخفی طور پر دوسروں کو تحریک کی جائے کہ فلاں کے حق میں رائے دی جائے۔اس قسم کا
پراپیگنڈہ اسلام کے بالکل خلاف ہے۔ہاں جیسا کہ میں نے بتایا ہے مجلس میں آکر اپنے اپنے دلائل پیش کئے جاسکتے
ہیں۔مثلا فرض کرو صدر کے انتخاب کے موقعہ پر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ نئے آدمیوں کو کام کرنے کا موقع دیا
جائے تو وہ یہ دلیل دے سکتا ہے کہ میں پرانے صدر کے خلاف نہیں مگر اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ
نے آدمیوں کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے تاکہ انہیں بھی تجربہ حاصل ہو اور وہ بھی اس قسم کی ذمہ داری کا کام
کرنے کے قابل ہو سکیں۔اس کے مقابلہ میں جو شخص پرانے صدر کا حامی ہو وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ جب ایک شخص
کو تجربہ حاصل ہو چکا ہے تو اگر اسے ہٹا دیا جائے تو خدام الاحمدیہ کو اس کے تجربہ سے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔غرض
اپنے اپنے رنگ میں دونوں فریق دلائل دے سکتے ہیں اور اس میں کوئی حرج کی بات نہیں بلکہ اس طرح علمی ترقی
ہوتی ہے۔ہاں اس وقت وقتی طور پر ایسا صدر ہونا چاہئے جو زبر دست اور بارعب ہو اور کسی کو مقررہ حدود سے
باہر نہ نکلنے دے بلکہ جیسے پارلیمنٹ کے جلسوں میں ایسے موقع پر صدر کو سپاہیوں کی ایک جمعیت دے دی جاتی ہے
نا کہ اگر کوئی نا فرمانی کرے تو پولیس کے ذریعہ اس کا تدارک کیا جائے اسی طرح انتخابات کے موقع پر جو وقتی طور پر
صدر مقرر ہو اس کے ساتھ بھی نوجوانوں کا ایک گروہ ہونا چاہئے تاکہ اگر کوئی شخص نافرمانی کرے تو اسے مجلس
سے نکالا جا سکے یا اسے مناسب سزا دی جائے۔اسی طرح دوسرے لوگ بھی صد ر اس وقت جو بھی حکم دے اس کو
دلیری سے اور بغیر کسی کے لحاظ کے پورا کرنے کے لئے کھڑے ہو جائیں۔اس رنگ میں اگر کوئی کام کیا جائے اور
باہر سے آنے والوں کی رائے ان کی جماعت کی تعداد کو ملحوظ رکھ کر شمار کی جائے تو اس طرح نہ صرف جماعتوں کو
ان کا ایک حق دیا جا سکے گا بلکہ مرکز کو بھی آئندہ یہ خیال رہے گا کہ وہ ہر جماعت کی تعداد کو محفوظ رکھے۔فرض کرو
ایک شخص کہتا ہے ہماری جماعت کی تعداد دو سو ہے۔ایسے موقع پر اگر مرکز کے پاس اس جماعت کی تعداد محفوظ
ہوگی تو وہ بتا سکے گا کہ یہ تعداد درست ہے یا نہیں یا اس تعداد میں اتنی کمی بیشی ہے۔پس اس کے نتیجہ میں ایک
طرف تو مرکز کو توجہ رہے گی کہ وہ تمام جماعتوں کو ایک نظام کے ماتحت لانے کی کوشش کرے اور دوسری طرف
جماعتوں کو یہ احساس پیدا ہو گا کہ ہماری جماعت کی تعداد زیادہ ہو اور ہم وقت سے پہلے پہلے اپنی تعداد کو درج رجسٹر
کرالیں۔پس ایک تو آئندہ سال سے اس بات کا انتظام کرنا چاہئے۔
326
دوسرے قادیان کے محلوں میں سے بھی ایسے موقع پر ان کے صرف نمائندے ہی آنے چاہئیں تاکہ جب
انتخاب ہو تو اس وقت ہجوم نہ ہو۔ہر محلے والے اپنے اپنے آدمی بھیج دیں اور ان کا فرض ہو کہ جب انتخاب کا
وقت آئے تو وہ اکثریت کی رائے کو پیش کر دیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دفعہ کچھ لوگوں کی رائے ایک
طرف ہو سکتی ہے اور کچھ لوگوں کی رائے دوسری طرف ہو سکتی ہے اور اس طرح ان لوگوں کو جن کی رائے عام
انتخاب کے موقع پر نہ پیش کی جائے گلہ اور شکوہ پیدا ہو سکتا ہے مگر بہر حال چونکہ عام طریق یہی ہے کہ اکثریت کی
رائے کو پیش کیا جاتا ہے۔اس لئے جماعت کی رائے وہی سمجھی جائے گی جو اکثریت کی رائے ہوگی۔بے شک
اکثریت کی رائے میں بھی نقص ہو سکتا ہے مگر بہر حال اس ناقص دنیا میں ناقص قوانین میں سے جو زیادہ بہتر ہو اسی کو
اختیار کیا جائے گا۔پس قادیان سے بھی انتخاب کے موقع پر محدود آدمی شامل ہونے چاہئیں۔مثلا دار الرحمت
والے ایک نمائندہ بھیج دیں۔دار الانوار والے ایک نمائندہ بھیج دیں۔اسی طرح باقی محلوں والے ایک ایک
نمائندہ بھیج دیں مگر عام ریلی کے سلسلہ میں قادیان والوں کو لازماً حاضر ہو نا چاہئے اور جو باہر کی مجالس ہیں ان کے
متعلق کوئی قانون مقرر کر لیا جائے۔مثلاً پچاس ممبروں پر وہ ایک نمائندہ بھیج دیں یا تھیں ممبروں پر ایک نمائندہ
بھیج دیں بلکہ ہو سکتا ہے آئندہ بڑھتے بڑھتے ہمیں فی ہزار ایک پانی دس ہزار ایک نمائند ہ لینا پڑے۔مثلا لا ہو ر کسی
وقت سارے کا سارا احمدی ہو جاتا ہے اور لاہور کی آبادی پانچ لاکھ ہے تو اس میں اگر تین لاکھ پندرہ سے چالیس
سال عمر والے سمجھ لئے جائیں اور نصف تعداد عورتوں کی نکال دی جائے تو ڈیڑھ لاکھ آدمی رہ جائیں گے۔اب
اگر ہم سو سو پر ایک نمائندہ لیں تو ڈیڑھ ہزار نمائندے بن جائیں گے اور اگر دس دس ہزار پر ایک نمائندہ لیں تو
پند رہ نمائندے آئیں گے۔اسی طرح اگر کسی وقت لاہور میں خدام کی اتنی کثرت ہو جائے کہ ان کا کوئی ایک
اجتماع نہ ہو سکے تو وہ ایسے مواقع پر مختلہ وار نمائندے بھیج سکتے ہیں۔مگر بہر حال ان کے ووٹ اسی قدر سمجھے جانے
چاہئیں جس قدر ان کے حلقہ کی جماعت کی تعداد ہو۔پس ایک تو میں یہ ہدایت دیتا ہوں۔دوسرے ریلی کے متعلق
میں نے بتایا ہے کہ اس میں قادیان کے سب لوگوں کو حاضر ہونا چاہئے مگر باہر سے صرف نمائندے بلائے جائیں۔ہاں اگر کوئی شخص اپنے شوق سے آنا چاہے تو اس کے لئے شامل ہونے کا دروازہ کھلا رکھنا چاہئے۔اب میں خدام الاحمدیہ کے کام کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔میں نے کل خدام الاحمدیہ کو کام کرتے دیکھا
ہے اور مجھ پر یہ اثر ہے کہ اس دفعہ اصول کو مد نظر رکھ کر کام کیا گیا ہے۔چنانچہ جب مشاہدہ و معائنہ کا مقابلہ ہو رہا
تھا تو میں نے دریافت کیا کہ تم کس طرح اس کے متعلق فیصلہ کرو گے۔اس پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے خود مشاہدہ و
معائنہ کر کے اس کے بعض پوائنٹ مقرر کئے ہوئے ہیں۔جن کو دیکھ کر ہم اس بارہ میں آسانی سے فیصلہ کر سکتے
ہیں۔اسی طرح آواز کی بلندی کے مقابلہ میں ایک ترتیب سے نشان لگائے گئے ہیں اور اس میں تمام پہلوؤں کو
مد نظر رکھا گیا ہے۔آواز کی صفائی کا بھی لحاظ رکھا گیا تھا اور آواز کے دور تک پہنچنے کا بھی لحاظ رکھا گیا تھا۔گویا جو پہلو
ضروری ہیں ان کو انہوں نے ملحوظ رکھا تھا۔ایک کمی ہے جو دور کی جانی چاہئے۔آئندہ ہر بڑی جماعت کو ہر عملی
327
مقابلہ میں اپنے نمائندے بھیجنے کے لئے مجبور کرنا چاہئے تاکہ تربیت کی طرف مجالس کو زیادہ سے زیادہ توجہ ہو۔میرے نزدیک تمام مشقوں میں سے ایک نہایت ہی اہم مشق جس سے دشمن کے مقابلے میں فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے
اور جس کی طرف ہماری جماعت کے ہر فرد کو توجہ کرنی چاہئے۔جو اس خمسہ کو ترقی دینے کی کوشش
ہے۔یہ ایک نہایت ہی اہم اور ضروری چیز ہے۔میں نے افسوس سے یہ امر سنا ہے کہ اس دفعہ وقت کی کمی کی
وجہ سے اس قسم کے مقابلے کم رکھے گئے ہیں۔در حقیقت یہ توازن کی غلطی تھی ورنہ ان مقابلوں کے لئے زیادہ
وقت مقرر کرنا چاہئے تھا۔مثلاً ناک کی جس ہے۔یہ ایک اعلیٰ درجہ کی حس ہے اور اس سے بڑے بڑے کام لئے
جاسکتے ہیں۔ناک کی حس اگر تیز ہو تو اس سے صرف خوشبو اور بدبو کا احساس ترقی نہیں کرتا بلکہ یہ بھی بتایا جاسکتا
ہے کہ کس کس قوم میں کس کس قسم کی بو پائی جاتی ہے۔وحشی اقوام میں یہ حس اتنی تیز ہوتی ہے کہ وہ سونگھ کر بتا
دیتی ہیں کہ یہاں سے فلاں قوم کا آدمی گزرا ہے۔مختلف قوموں میں خاص خاص قسم کی بو پائی جاتی ہے۔مثلاً مجھ پر
یہ اثر ہے کہ میں جتنے انگریزوں سے ملا ہوں مجھے ان سے ایک قسم کی مچھلی کی بو آتی ہے۔اب اگر میرا یہ اثر صحیح ہو
اور ہماری ناک کی جس تیز ہو تو خواہ ہماری آنکھیں بند ہوں ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی انگریز کھڑا
ہے یا اگر ہمارے قریب سے کوئی انگریز گزرے گا ہم فورا پہچان جائیں گے کہ کوئی انگریز گزر رہا ہے۔اسی طرح
افغانستان کے باشندوں میں میں نے محسوس کیا ہے کہ ان سے اس کھال کی سی جس پر برسات گزری ہو بو محسوس
ہوتی ہے۔اب اگر میرا یہ خیال صحیح ہو یا پچاس فی صدی ہی درست ہو تو کسی علاقہ میں سے گزرتے ہوئے اگر وہاں
چھان ہوں گے ہم فورا اپنی ناک کی جس سے پہچان لیں گے کہ یہاں پٹھان رہتے ہیں۔فرض کرو پٹھان ہمارے
دوست ہیں اور جنگ کے موقعہ پر ہمیں ان کی امداد کی ضرورت ہے تو ہم اپنی اس ناک کی جس سے کام لے کر فورا
اپنے دوستوں کو شناخت کرلیں گے اور ان کی مدد حاصل کرلیں گے۔اس قسم کی بو کا احساس، خصوصا بند کمروں میں
زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہاں جو زیادہ دیر تک رہتی ہے۔بعض دفعہ ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد بھی کسی کمرہ میں آؤ اور
تمہاری ناک کی جس تیز ہو تو تمہیں فورا پتہ لگ جائے گا کہ اس کمرہ میں کس قسم کے لوگ ٹھرے ہیں۔میں نے
دیکھا ہے میرے کمرہ میں عطر پڑا ہوا ہو تا ہے اور بعض دفعہ میری بیویاں وہاں آکر عطر لگاتی ہیں تو بعض دفعہ گھنٹوں
بعد جب میں اس کمرہ میں آتا ہوں تو فورا پہچان لیتا ہوں کہ کسی نے یہاں فلاں عطر لگایا ہے حالانکہ وہ عطر گھنٹوں
پہلے لگایا گیا ہو تا ہے۔اسی طرح ہندوستانیوں اور انگریزوں کے عطر کی خوشبو میں فرق ہو تا ہے۔ہندوستانی عام
طور پر دیسی عطر لگاتے ہیں مگر انگریز ہمیشہ الکوحل سیٹس لگاتے ہیں۔بعض ہندوستانی بھی اگر چہ اب میٹس لگانے
لگ گئے ہیں مگر انگریز کبھی دیسی عطر نہیں لگاتے۔اب اگر کہیں سے ہمیں دیسی چنبیلی کے عطر کی خوشبو آئے یا دیسی
گلاب کے عطر کی خوشبو آئے تو ہم فور افیصلہ کر سکتے ہیں کہ یہاں سے کوئی ہندوستانی گزرا ہے۔اسی طرح اور بہت
ی معلومات خوشبو کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہیں اور بعض لوگ تو اس جس کو ایسا تیز کر لیتے ہیں کہ حیرت آتی
ہے۔ولایت میں جو خوشبو کے کارخانے ہیں ان کا دار و مداد ہی ایسے لوگوں پر ہو تا ہے۔چنانچہ بعض کار خانوں
328
والے ہزاروں روپیہ ماہوار تنخواہ دے کر ایسے لوگوں کو ملازم رکھتے ہیں جو خوشبو سونگھ کر بتادیتے ہیں کہ اس میں
فلاں فلاں چیزیں پڑی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ بعض دفعہ کسی ایک کار خانے کی خوشبو مشہور ہو جاتی
ہے۔اب دوسرے لوگ چاہتے ہیں کہ اس کی نقل کریں اور ویسی ہی خوشبو خود بھی تیار کریں۔اس غرض کے
لئے وہ ماہرین کو ملازم رکھتے ہیں۔وہ لوگ ان خوشبوؤں کو سونگھ کر جن کی نقل تیار کرنی ہو بتادیتے ہیں کہ اس میں
فلاں فلاں چیزیں پڑی ہیں۔اس میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں۔مگر بہر حال انہیں خوشبو کی بنیادی اشیاء معلوم ہو جاتی
ہیں اور آہستہ آہستہ وہ اسی بنیاد پر خود بھی ویسی ہی خوشبو تیار کر لیتے ہیں۔اسی طرح بعض لوگوں کی مزے کی حس اتنی تیز ہوتی ہے کہ حیرت آتی ہے اور یہ حس بھی بہت حد تک
بڑھائی جا سکتی ہے۔کئی لوگ ایسے موجود ہیں جو دوائیاں چکھ کر بتا دیتے ہیں کہ اس میں فلاں فلاں دوائیاں پڑی
ہیں۔قصہ مشہور ہے کہ ایک طبیب کی کسی دوائی کا بہت شہرہ ہو گیا مگر وہ اس دوائی کا نسخہ کسی کو نہیں بتا تا تھا۔اسی
زمانہ میں ایک اور مشہور طبیب تھا۔جس کی مزے کی حس بہت تیز تھی اور وہ چیکھ کر بتا سکتا تھا کہ اس میں فلاں
فلاں دوائیاں پڑی ہوتی ہیں۔مگر اس طبیب کو وہ دوائی ملتی نہیں تھی۔جو مریض اس طبیب کے پاس آتا اسے وہ
اپنے سامنے دوائی کھلا دیتا تھا۔ساتھ دوائی نہیں دیتا تھا۔اب خوف سے کہ کہیں یہ دوائی دوسرے طبیب کے پاس
نہ پہنچ جائے اور وہ اس کا نسخہ نہ معلوم کرلے۔اس طبیب نے بڑی کوشش کی کہ کہیں سے دوائی مل جائے مگر نہ
ملی۔آخر وہ مریض اور اندھا بن کر اس طبیب کے پاس گیا اور اپنی شکل میں بھی تبدیلی کرلی۔سر پر ایک بڑا سا کپڑا
لپیٹ لیا اور اندھا اور مریض بن کر اس کے پاس پہنچا اور اپنے مرض کی علامتیں و ہی بتائیں جن پر وہ دوائی استعمال
کی جاتی تھی۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ دھوکے میں آگیا اور اس نے ایک گولی اسے دے دی۔اس نے وہیں گولی اپنے
مونہ میں ڈال لی اور مونہہ میں ڈالتے ہی دواؤں کے نام گننے شروع کر دیئے۔یہاں تک کہ وہ ننانوے نام گن
گیا۔جب نانوے نام گن چکا تو اس کا سانس ٹوٹ گیا۔طبیب کہنے لگا الحمد للہ کہ تمہیں سویں دوا کا پتہ نہیں لگا۔اس نسخہ میں سو دوائیاں پڑتی تھیں۔نانوے تم نے گن لیں۔سویں کا تمہیں پتہ نہیں لگ سکا۔اس لئے اب تم یہ
نسخہ مکمل نہیں کر سکو گے۔تو ایسے لوگ بھی ہیں جن کے چکھنے کی حس بہت تیز ہوتی ہے۔ولایت میں شراب کے جو
کار خانے ہیں ان میں بعض دفعہ پانچ پانچ ہزار روپیہ ماہوار تنخواہ پر ایسے لوگ ملازم رکھے جاتے ہیں جو شراب کو
چکھ کر یہ بتا دیتے ہیں کہ یہ شراب فلاں سن کی شراب کے مطابق ہے اور فلاں شراب کا ذائقہ فلاں سن کی شراب
سے ملتا ہے۔ہمارے ملک کی شراب تولسی دودھ اور شربت ہے اور ہمارے ملک نے اس میں کوئی خاص ترقی
نہیں کی۔چاہے سو سال کے پرانے برتن میں ہی لسی کیوں نہ ہو وہ اسے پی جاتے ہیں اور انہیں ذائقہ میں کوئی فرق
محسوس نہیں ہو تا۔مگر ولایت میں پانچ پانچ ہزار روپیہ ماہوار تنخواہ پر ایسے لوگ ملازم رکھے جاتے ہیں جو شرابوں کو
چکھتے رہتے ہیں اور چکھ کر بتا دیتے ہیں کہ اس شراب کا مزہ فلاں سن کی شراب سے ملتا ہے اور اس شراب کا مزہ
فلاں سن کی شراب سے ملتا ہے۔۔بلکہ پانچ پانچ ہزار روپیہ تنخواہ کا بھی میں نے کم حساب لگایا ہے۔میں نے پانچ پانچ
329
ہزار پونڈ سالانہ ان کی تنخواہ پڑھی ہے اور اس لحاظ سے انہیں پانچ ہزار روپیہ سے زیادہ ماہوار ملتا ہے۔ان کا کام
یہی ہو تا ہے کہ سارا دن بیٹھے ہوئے شرا میں چکھتے رہتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ اس کا انگور فلاں سن کے انگور سے
مشابہ ہے اور یہ شراب فلاں سن کی شراب کے مطابق ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک شراب تو پانچ روپے بوتل کے
حساب سے فروخت ہوتی ہے اور ایک دیسی ہی شراب صرف ذائقہ کے تغیر کی وجہ سے دو سو روپے بوتل کے
حساب سے فروخت ہوتی ہے۔غرض چکھنے کی جس کو ترقی دے کر ایسے ایسے کام کئے جاتے ہیں کہ حیرت آتی ہے۔ای طرح کانوں کی حس ہے۔اس کو بڑھا کر بھی حیرت انگیز کام لئے جاسکتے ہیں۔امریکہ کے ریڈ انڈ - لنز نے اس
میں اتنی ترقی کی ہے کہ وہ زمین پر کان لگا کر یہ بتا دیتے ہیں کہ اتنے سوار مثلا دو چار میل کے فاصلہ پر سے آرہے
ہیں۔اس کا راز یہ ہے کہ گھوڑوں کے چلنے کی وجہ سے زمین میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔وہ حرکت دو سرے کو
معلوم بھی نہیں ہوتی مگر انہوں نے کانوں کی حس بڑھا کر اتنی مشق کی ہوئی ہوتی ہے کہ وہ فور از مین پر کان لگا کر اس
حرکت کو معلوم کر لیتے ہیں اور میلوں میں سے سواروں کے آنے کی آواز سن لیتے ہیں۔زیادہ سوار ہوں تو پانچ
پانچ میل سے آواز سن لیتے ہیں۔ایک دو ہوں تو نسبتا کم فاصلہ سے اور اگر کوئی پیدل آرہا ہوں تو بھی پچاس سو گز
کے فاصلہ سے ہی اس کے آنے کی آہٹ معلوم کر لیتے ہیں۔اسی طرح وہ انسانی قدموں کی آواز سے یہ پہچان لیتے ہیں کہ یہ کسی یورپین کا قدم ہے یا دیسی کا۔اسی
طرح وہ بو سونگھ کر بتا دیا کرتے ہیں کہ ہماری طرف کوئی آدمی آرہے ہیں۔چنانچہ ریڈ انڈ- لنز پر حملہ کرتے
وقت ہمیشہ یہ ہدایت دی جاتی تھی کہ کبھی اس طرف سے حملہ کے لئے نہ جاؤ جس طرف سے ہوا آرہی ہو
کیونکہ وہ بو سونگھ کر سمجھ جایا کرتے ہیں کہ ادھر سے اجنبی لوگ آرہے ہیں۔جانوروں میں بھی یہ حس بڑی
تیز ہوتی ہے۔شکاری ہمیشہ کہا کرتے ہیں کہ ادھر سے شکار کے لئے نہ جاؤ کیونکہ ہوا اسی طرف جارہی ہے اور
جانور ہو اسے انسان کی بو سونگھ کر سمجھ جاتا ہے کہ میرے شکار کے لئے کوئی شخص آرہا ہے اور بو سونگھتے ہی
اڑ جاتا ہے۔ہم نے خود تجربہ کر کے دیکھا ہے کہ ہوا کی طرف سے شکار کرنے کے لئے جاؤ تو جانور پہلے ہی اڑ
جاتا ہے کیونکہ اسے انسان کی خوشبو آجاتی ہے تو مختلف کام کرنے میں انسان کی حسیں بہت بڑی اہمیت رکھتی
ہیں۔اسی طرح نظر کی حس بڑی اہم چیز ہے اور انسان اس جس سے کام لے کر بڑے بڑے اہم نتائج نکال لیتا
ہے۔مشہور قصہ ہے جو بچپن میں ہم اپنی کتابوں میں پڑھا کرتے تھے کہ کوئی شخص کہیں سے گزرا اور اس نے
کہا کہ یہاں سے کوئی اونٹ گزرا ہے جس پر فلاں فلاں چیز لدی ہوئی تھی اور اس کی ایک آنکھ کافی تھی اور
دانتوں میں نقص تھا۔لوگ بڑے حیران ہوئے کہ اسے کس طرح پتہ لگ گیا۔آخر اس نے بتایا کہ میں نے
330
مختلف جگہوں پر گیہوں کے دانے پڑے ہوئے دیکھے تھے۔جس سے میں یہ سمجھا کہ اونٹ پر گیسوں لدا ہو ا تھا۔اسی طرح تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر مجھے تیل کا ایک ایک قطرہ گرا ہوا دکھائی دیا۔جس سے میں نے یہ نتیجہ
نکالا کہ اونٹ پر تیل بھی تھا۔اس کے بعد میں نے اونٹ کے کانے ہونے کا نتیجہ اس طرح نکالا کہ میں نے
دیکھا رستہ میں صرف ایک طرف کی جھاڑیوں اور درختوں کے پتے کھائے ہوئے تھے دوسری طرف کی
جھاڑیوں اور درختوں کے پتے سلامت تھے۔میں نے سمجھا کہ اونٹ ضرور کانا تھا۔تبھی اس نے ایک
طرف کے پتوں کو تو کھایا مگر دو سری طرف کے پتوں کو چھوڑ دیا اور اس کے دانت کا نقص میں نے اس طرح
معلوم کیا کہ ایک پتے کو میں نے غور سے دیکھا تو اس پر ایک دانت کا نشان نہیں ملتا تھا۔اس سے میں نے سمجھ
لیا کہ اونٹ کے دانتوں میں نقص تھا۔اب بظا ہر چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں مگر انسی چھوٹی چھوٹی باتوں سے اس نے بڑے بڑے نتائج نکال لئے۔تو یہ مشقیں نہایت ہی اہم ہیں۔اسی طرح ذائقہ کی مشق ہے۔لمس کی مشق ہے۔ان تمام مشقوں سے
بڑے بڑے کام لئے جاسکتے ہیں۔لمس کی مشق سے ہی ایسے ایسے کام کئے جاسکتے ہیں کہ دوسرے ان کا قیاس
بھی نہیں کر سکتے۔اگر دشمن ہمارے پاس ہی ہو اور ہم اپنے کسی آدمی کے ذریعہ دشمن کے متعلق دو سروں
کو اطلاع دینا چاہتے ہوں تو ایسے وقت پر لمس کی قوت ہی کام آسکتی ہے۔اگر ہماری یہ قوت درست ہو تو ہم
دو سرے کے ہاتھ پر تمام ضروری باتیں انگلی سے لکھ دیں گے اور وہ ان باتوں کا علم حاصل کر کے ان کے
مطابق کارروائی کرنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔مگر یہ قوت بہت بڑی مشق چاہتی ہے کیونکہ ہاتھ پر انگلی سے
حروف ڈالنا اور پھر دوسرے کا یہ سمجھ جانا کہ کیا حروف ڈالے گئے ہیں، یہ آسان کام نہیں بلکہ ایک لمبی مشق
چاہتا ہے۔یہ چیزیں ایسی ہی ہیں جن سے جنگ میں بہت بڑا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔اس جس کو تیز کرنے کے لئے
لمبی مشق کی ضرورت کا اس طرح پتہ لگ سکتا ہے کہ اگر کوئی شخص انگلی سے دوسرے کے ہاتھ پر لکھنے کی
کوشش کرے تو اسے معلوم ہو گا کہ اول تو خود لکھنے والا ہی بھول جائے گا کہ اس نے کیا لکھا تھا۔پھر پڑھنے
والا بھی ایک لمبے عرصہ کی مشق کے بعد ہی سمجھ سکتا ہے کہ کسی نے اس کے ہاتھ پر کیا لکھا ہے۔فرض کرو
ایک شخص انگلی سے دوسرے کے ہاتھ پر " احمد " لکھتا ہے۔اب یہ یقینی بات ہے کہ وہ پہلی دفعہ یہ نہیں سمجھ
سکے گا کہ اس کے ہاتھ پر کیا لکھا گیا ہے۔جب تم بتاؤ گے کہ تم نے ”احمد“ لکھا ہے تو آہستہ آہستہ وہ سمجھے
331
جائے گا کہ جب تم انگلی سے اس کے ہاتھ پر لکھتے ہو تو الف کی شکل کی اسے یوں حس محسوس ہوتی ہے۔ح کی
شکل کی حس اس طرح محسوس ہوتی ہے اور جب م لکھا جاتا ہے تو اس سے اس کے ہاتھ میں فلاں قسم کی حس
پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح آہستہ آہستہ وہ اس فرق کو بھی محسوس کرلے گا کہ صرف م لکھنے کی حس کیسی ہوتی
ہے اور جب م اور دال کو اکٹھا لکھا جائے تو اس وقت کیسی حس پیدا ہوتی ہے۔مثلاً ہم داد لکھتے ہیں تو اس میں
دونوں دالیں الگ الگ ہوتی ہیں لیکن احمد " میں دال میم کے ساتھ مل جاتی ہے اور اس فرق کی وجہ سے
دونوں کو الگ الگ شناخت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر اس حس کو تیز کر لیا جائے تو تم اس سے بڑے
بڑے کام لے سکتے ہو۔فرض کرد اندھیرے میں تمہارا دشمن تمہارے قریب بیٹا ہے اور تم سمجھتے ہو اگر تم
نے زبان سے اپنے کسی دوست کو کوئی ہدایت دی تو دشمن خبردار ہو جائے گا۔اس وقت تم آسانی کے ساتھ
اس جس سے کام لیتے ہوئے دوسرے کے ہاتھ پر انگلی سے لکھ دو گے کہ میں یہاں بیٹھا ہوں۔تم واپس جاؤ
اور مرکز میں جاکر اطلاع دو کہ دشمن اتنی تعداد میں موجود ہے۔اس طریق سے دشمن کو کچھ بھی علم نہیں
ہو گا کہ تم نے دوسرے کو کیا ہدایت دی ہے مگر تم اپنا یہ پیغام مرکز میں پہنچادو گے۔اس کے بعد دوسرے کے
لئے بھی کوئی اشارہ مقرر ہو نا چاہئے۔مثلا یہ کہ وہ ہاتھ دبا دے جس کا مطلب یہ ہو کہ میں نے تمہارے پیغام
کو سمجھ لیا ہے۔پھر اگر وہ مرکز میں جائے او روہاں سے مدد لے آئے مگر تم وہاں موجود نہ ہو تو وہ تم وہاں اپنی
کوئی علامت چھوڑ جاؤ گے۔مثلا کاغذ پر یہ لکھ کر چھوڑ جاؤ گے کہ دشمن فلاں طرف جا رہا ہے۔میں اس کا
بچھا کر رہا ہوں ، تم بھی اس طرف آجاؤ یا کوئی اور علامت چھوڑ جاؤ گے۔پرانے زمانے میں ساتھ ساتھ
رنگ ڈالتے جاتے تھے جس کا مطلب یہ ہوتا تھا کہ اس رنگ کے پیچھے پیچھے آجاؤ۔اس زمانہ میں بعض اور
طریقوں سے بھی کام لیا جاسکتا ہے۔مثلا یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ کنکر لئے جائیں اور ان پر تھوڑا سا عطر ڈال دیا
جائے اور اپنے ساتھیوں کو بتا دیا جائے کہ رستہ میں تمہیں کئی کنکر نظر آئیں گے۔جن کنکروں سے تمہیں
فلاں عطر کی خوشبو آئے ان کنکروں کو علامت سمجھنا اور جس طرف وہ کنکر چلے جائیں اسی طرف تم بھی چلے
جانا یا اگر یہ علامت نہ ہو تو وہ ایسا کر سکتا ہے کہ ہاتھ پر عطر مل لے اور راستہ میں دس دس گز کے فاصلہ پر کسی
پتھر پر ہاتھ ملتا چلا جائے۔نتیجہ یہ ہو گا کہ بعد میں اس کے ساتھی آئیں گے اور وہ پتھروں کو سونگھ سونگھ کر
اصل مقام تک پہنچ جائیں گے۔تو یہ ایسی چیزیں ہیں جن سے کام کرنے میں بڑی بھاری مدد ملتی ہے۔
332
اسی طرح لاٹھی چلانے کا فن نہایت اعلیٰ درجے کی چیز ہے اور مجھ پر اس کے متعلق پہلے بہت اچھا اثر تھا لیکن
آخر ایک اناڑی اور واقف کی جب آپس میں لڑائی ہوئی تو اناڑی نے بہت اچھا کام کیا مگر واقف رہ گیا۔میں دیکھنا
بھی یہی چاہتا تھا کہ مقررہ اصول کے مطابق مارنے والے ایسی لڑائیوں میں کس حد تک کامیاب ہوا کرتے ہیں۔اس میں شبہ نہیں کہ حساب سے مارنا ایک اچھی چیز ہے مگر آخر دوسرے نے تو حساب کو نہیں دیکھنا۔وہ تو بے تحاشا
مار تا چلا جائے گا۔اس لئے اپنے فن میں ماہر اس شخص کو کہا جائے گا جو ہر ایسے شخص کے حملہ سے اپنے آپ کو
بچا سکے جو اصول کو نظر انداز کر کے بے تحاشا مارنے کے لئے دوڑ پڑتا ہو۔اگر یہ خوبی کسی میں نہیں اور وہ صرف
مقررہ اصول کے مطابق لاٹھی چلانا اور اس کے مطابق روکنا جانتا ہے اپنے آپ کو اناڑیوں کے حملہ سے جو بغیر کسی
اصول کے مارتے ہیں بچا نہیں سکتا تو اسے ہم ہر گز اچھا سپاہی نہیں کہہ سکتے کیونکہ دشمن اصول کو نہیں دیکھا کرتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لطیفہ بیان فرمایا کرتے تھے کہ ایک بادشاہ تھا جسے بیٹھے بیٹھے یہ جنون پیدا ہوا کہ
ملک میں اتنی بڑی فوج بالکل بے فائدہ ہے اور اس پر جو کچھ روپیہ خرچ ہو رہا ہے ضائع جارہا ہے۔آخر یہ قصائی
کس کام کے ہیں۔رو ز بکرے ذبح کرتے ہیں اور روزانہ چھرا چلاتے ہیں۔یہ سب ہماری فوج ہے۔ان کے ہوتے
ہوئے کسی اور فوج کی ضرورت نہیں۔چنانچہ اس نے تمام فوج کو موقوف کر دیا اور قصائیوں کے نام حکم جاری کر
دیا کہ اگر ملک پر کوئی دشمن حملہ آور ہوا تو تمہیں اس کے مقابلہ کے لئے نکلنا پڑے گا۔کسی بادشاہ نے جب یہ سنا کہ
اس طرح بادشاہ کا دماغ خراب ہو گیا ہے اور اس نے تمام فوج موقوف کر دی ہے تو اس نے حملہ کر دیا۔بادشاہ نے
فور اقصابوں کے نام حکم بھیجا کہ لڑائی کے لئے میدان میں جاؤ۔چنانچہ سب قصاب لڑنے کے لئے چلے گئے اور
بادشاہ اس انتظار میں اپنے دربار میں بیٹھ گیا کہ ابھی وہ قصاب دشمن کی لاشوں کو گھسیٹتے ہوئے لے آئیں گے مگر
تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ قصائی فریاد فریاد کرتے ہوئے بادشاہ کے دربار میں آئے۔بادشاہ نے کہا کیا ہوا۔قصائی کہنے لگے حضور دشمن کو سمجھائیے۔ہم تو دو دو چار چار آدمی مل کر ان میں سے ایک شخص کو پکڑتے ہیں اور
اس کی ٹانگیں باندھ کر بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر اسے ذبح کرتے ہیں مگر " اوہ تے دوا دو ماری جاندے نے " یعنی وہ
بے تحاشہ مارتے جاتے ہیں اور کسی اصول کی پرواہ نہیں کرتے۔اتنے میں دشمن بھی آپہنچا اور اس نے ملک پر قبضہ
کر لیا۔تو اصل غرض دشمن کو مارنا ہوتی ہے۔یہ نہیں ہوتی کہ تم دائیں طرف مار و یا بائیں طرف مار و۔جب تک
اس رنگ میں مشق نہ ہو اور جب تک لاٹھی چلانے والا ہر اس شخص کے حملہ کو روک نہیں سکتا جو بے تحاشا اور
بقول پنجابیوں کے دوا دو مارتا چلا جاتا ہو اس وقت تک ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ سپاہی ہے۔اسے ہم قصائی تو کہہ
سکتے ہیں مگر سپاہی نہیں کہہ سکتے۔ایک دفعہ یہاں قادیان میں اجمیر کا ایک شخص آیا۔وہ سارے ہندوستان میں
لاٹھی کے فن کا بہت بڑا ماہر سمجھا جاتا تھا۔میں ان دنوں شملہ میں تھا۔یہاں کے دوستوں نے اسے میرے پاس
بھیجوا دیا اور لکھا کہ اگر اس شخص کی خدمات حاصل کرلی جائیں تو جماعت کے لوگوں کو یہ فن آجائے گا اور اس کا
ہمیں بہت بڑا فائدہ ہو گا۔وہ بڈھا آدمی تھا اور اپنے آپ کو بڑا ہو شیار سمجھتا تھا۔میں نے اس سے کہا کہ آپ اپنا
!
333
فن دکھائیے۔اس نے لاٹھی لے کر ادھر ادھر ناچنا شروع کر دیا۔کبھی دائیں طرف مڑتا اور کبھی بائیں طرف۔میں نے کہا میں اسے فن تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔میں ایک شخص کو مقرر کرتا ہوں جو آپ پر حملہ کرے۔اگر اس کے حملہ سے آپ نے اپنے آپ کو بچالیا تو میں سمجھ لوں گا کہ بے شک آپ کو فن آتا ہے۔بھائی
عبد الرحمن صاحب قادیانی کالڑ کا عزیز عبد القادر جس کی عمر اس وقت چودہ پندرہ سال تھی اس وقت وہاں موجود
تھا۔میں نے اسے چھڑی دی اور کہا اسے مارو۔اس نے ایک دو حملوں میں ہی اسے ضرب لگادی اور اس کافن
اس کے کسی کام نہ آیا۔میں نے اسے کہا یہ تو کوئی فن نہیں۔ایک بچہ بھی آپ پر اپنے حملہ میں کامیاب ہو گیا ہے۔وہ کہنے لگا یہ تو اناڑی ہے۔کوئی فن کا ماہر میرے مقابلہ میں لائیں۔میں نے کہا کہ مقابلہ تو اناڑیوں سے ہی ہو گا۔لڑائی میں ٹورنامنٹ تو نہیں ہو تا کہ ایک طرف سے بھی فن کے ماہر نکلیں اور دوسری طرف سے بھی فن کے ماہر
نکلیں اور وہ اپنے اپنے اصول کے مطابق لڑنا شروع کر دیں۔لڑائی میں تو ایسا ہی ہو گا کہ دوسرا فریق اندھادھند
مارنے کی کوشش کرے گا۔اس پر وہ بڑھا چلا گیا اور اس نے سمجھا کہ یہ بڑے ہی بیوقوف لوگ ہیں جو فن کی قدر
کرنا نہیں جانتے۔حالانکہ ہم تو اسی کو فن سمجھتے ہیں کہ چاہے کوئی غصہ میں مارے چاہے اصول کو نظر انداز کر کے
بے تحاشا مارے، ہر صورت میں وہ اس کے حملہ سے اپنے آپ کو بچالے اور اگر کوئی شخص ایسے حملہ سے اپنے
آپ کو بچا نہیں سکتا تو وہ لاٹھی کے فن کا ماہر نہیں بلکہ ایک کھیل کھیلتا ہے۔پس آئندہ اس کی بھی مشق کرائی جائے
اور اناڑیوں سے حملہ کرا کر دیکھا جائے کہ وہ کس حد تک ان حملوں سے اپنے آپ کو بچاسکتے ہیں۔اسی طرح
صرف ایک شخص کے حملہ سے اپنے آپ کو بچالینا کوئی خاص خوبی نہیں بلکہ فن میں ایسی مہارت حاصل کرنی چاہئے
کہ اگر ایک وقت میں دو دو تین تین چار چار شخص بھی حملہ کردیں تو وہ ان سب کے حملہ سے اپنے آپ کو
بچالے۔ایسے شخص کو ہم بے شک یہ کہہ سکیں گے کہ وہ اپنے فن کا ماہر ہے۔لیکن اگر وہ اناڑیوں کے حملہ تے تو
اپنے آپ کو نہیں بچا سکتا۔ہاں چار گنگا سکھے ہوئے اس پر حملہ کرتے ہیں تو وہ اپنے آپ کو بچالیتا ہے تو ایسے شخص
کو ہم اچھا کھلاڑی تو کہہ سکیں گے اچھا فوجی او راچھا سپاہی نہیں کہہ سکیں گے۔اس کے بعد میں یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ باتیں تو تمہاری
حقیقی کام اخلاقی اور علمی رنگ میں ترقی کھیلوں سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کافائدہ تمہارے جسموں
کو پہنچ سکتا ہے لیکن تمہارا کام صرف ان کھیلوں کی طرف متوجہ ہونا اور اپنے جسموں کو درست کرناہی نہیں بلکہ
تمہارا حقیقی کام اخلاقی اور علمی رنگ میں ترقی کرنا ہے۔میں نے اپنے خطبات میں بار بار اس طرف توجہ دلائی ہے
اور اس وقت بھی میں ایک ٹریکٹ میں جو دفتر خدام الاحمدیہ نے شائع کیا ہے ، یہی پڑھ رہا تھا کہ خدام الاحمدیہ کو
مذہبی اخلاقی اور علمی رنگ میں کام کرنے کے لئے منظم کیا گیا ہے۔پس انہیں اپنے اس کام کو کبھی نظر انداز نہیں
کرنا چاہئے۔انہیں چاہئے تھا کہ اس موقعہ پر ان کاموں کے بھی مقابلے رکھتے۔جب خدام الاحمدیہ کا اصل کام یہ
ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ تعلیمی اور اخلاقی اور مذہبی رنگ کے مقابلے اپنے
ایسے اجتماع میں نہ رکھے جائیں۔میرے
334
نزدیک آئندہ ایسے موقعہ پر بعض لیکچر ایسے رکھنے چاہئیں جن میں موٹے موٹے مسائل کے متعلق اسلام اور
احمدیت کی تعلیم کو بیان کر دیا جائے۔اس طرح بعض امتحان مقرر کرنے چاہئیں اور دیکھنا چاہئے کہ خدام الاحمدیہ کو
احمدیت اور اسلام سے تعلق رکھنے والے مسائل سے کسی حد تک واقفیت ہے۔جس طرح آئی۔سی۔ایس میں
ایک جنرل نالج کا پرچہ ہوتا ہے اسی طرح احمدیت کے متعلق ایک جنرل نالج کا پرچہ رکھنا چاہئے اور
مختلف سوالات نوجوانوں سے دریافت کرنے چاہئیں۔مثلا یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتنی عمر تھی یا
آپ کے کسی الہام کو پیش کر کے پوچھ لیا جائے کہ اس کا کیا مفہوم ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کسی کتاب کے متعلق دریافت کیا جائے کہ وہ کس موضوع پر ہے یا یہ دریافت کیا جائے کہ تمہارے نزدیک وفات
مسیح کی سب بڑی دلیل کیا ہے۔یا نبوت کی کیا تعریف ہے یا ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کس قسم کی
نبوت کو جائز سمجھتے ہیں اور کس قسم کی نبوت کو جائز نہیں سمجھتے۔یہ اور اسی قسم کے اور سوالات نوجوانوں سے
دریافت کئے جائیں اور اس طرح پتہ لگایا جائے کہ انہیں مذہبی مسائل سے کہاں تک واقفیت ہے۔اس طرح علمی
مذاق بھی ترقی کرے گا اور جو لوگ ست ہوں گے وہ بھی چست ہو جائیں گے۔اسی طرح اخلاق کے متعلق مختلف
قسم کے سوالات دریافت کرنے چاہئیں۔مثلا یہ کہ اگر تم کو کوئی گالی دے تو تم کیا کرو گے یا اگر تم کو کوئی شخص
مارنے لگ جائے تو تم کس حد تک مار کھاؤ گے اور کس حد تک اس کا مقابلہ کرو گے۔اسی طرح یہ سوال کیا جا سکتا
ہے کہ اگر تم دشمن کا مقابلہ کرو تو کس حد تک اس کا مقابلہ کرنا شریعت کے مطابق ہو گا اور کیسا مقابلہ شریعت کے
خلاف ہو گا یا اگر کوئی شخص گالی دے تو کس حد تک صبر کرو گے اور کس حد تک خاموش رہنا بے غیرتی بن جائے گا۔پھر یہ کہ اگر تم گالی کا جواب دو تو کس حد تک شریعت تمہیں جواب دینے کی اجازت دیتی ہے اور کس حد تک نہیں
دیتی۔ہمارے ملک میں عام طور پر چوہڑوں اور چماروں کی گالیاں ماں بہن کی ہوتی ہیں۔اب فرض کرو تمہارا
ذہن کسی کی گالیاں سن کر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ چپ رہنا بے غیرتی ہے، مجھے ان گالیوں کا جواب دینا چاہئے تو ایسے
موقعہ پر بے شک شریعت یہ کہے گی کہ اگر تم جواب دینا چاہتے ہو تو دو۔مگر شریعت اس بات کو جائز قرار نہیں دے
گی کہ تم بھی اس کے جواب میں ماں بہن کی گالیاں دینے لگ جاؤ۔یہ تو تم دوسرے کو کہہ سکتے ہو کہ تم بڑے کمینے
اور بد اخلاق ہو۔تم نے بہت بڑا ظلم کیا جو ایسی گندی گالیاں دیں۔مگر شریعت تمہیں اس بات کی اجازت نہیں
دے گی کہ جس طرح اس نے ماں بہن کی گالیاں دی ہیں اسی طرح تم بھی ماں بہن کی گالیاں دینی شروع کر دو۔پس
نوجوانوں سے دریافت کرنا چاہیئے کہ جب کوئی شخص تمہیں گالیاں دے تو کس حد تک شریعت تمہیں اس کے
جواب کی اجازت دیتی ہے اور کس حد تک نہیں دیتی۔ان سوالات کا فائدہ یہ ہو گا کہ اس طرح نوجوانوں کے
متعلق ہمیں یہ علم حاصل ہو تا رہے گا کہ وہ اسلامی مسائل کو کس حد تک سمجھتے ہیں اور خود ان کے دلوں میں یہ
احساس پیدا ہو گا کہ انہیں ہر کام کے کرتے وقت اسلامی شریعت پر عمل کرنا چاہئے اور اسے کسی حالت میں بھی نظر
انداز نہیں کرنا چاہئے۔