تقریر سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ ۱۸ اکتوبر ۱۹۴۲ء

مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2

335
پس یہ حصے بھی ریلی میں شامل ہونے چاہئیں اور میرے نزدیک اگر ان پر زور دیا جائے تو یہ حصے بھی ایسے ہی
دلچسپ بن جائیں گے جیسے کھیلیں دلچسپ ہوتی ہیں۔ایسا امتحان اگر توجہ کی جائے انسانی زندگی میں حرکت ، دلچسپی
اور سرور پیدا کر دیتا ہے۔امریکہ میں ایک دفعہ حکومت نے جوئے کے خلاف قانون جاری کر دیا۔پولیس چلتی
گاڑیوں میں گھس جاتی اور جب لوگوں کو جوا کھیلتے دیکھتی تو انہیں فور اگر فتار کر لیتی۔جب لوگوں نے دیکھا کہ ان
کی دلچپسی کا یہ سامان جاتا رہا ہے تو انہوں نے اپنی دلچسپی کے لئے ایک اور راہ نکال لی۔چنانچہ ایک اخبار نے لکھا کہ
آخر لوگوں نے اس قانون کا تو ڑ سوچ ہی لیا اور وہ اس طرح کہ جب انہوں نے دیکھا کہ پولیس جو او غیرہ نہیں کھیلنے
دیتی تو ایک شخص نے ایک دن مصری کی ایک ڈلی نکال کر سامنے رکھ دی اور دو سرے کو کہا کہ وہ بھی مصری کی ایک
ڈلی نکال کر سامنے رکھ دے اور پھر فیصلہ یہ کیا کہ جس کی ڈلی پر سب سے پہلے لکھی بیٹھے گی وہ جیت جائے گا اور اسے
دوسرا شخص اتنے ڈالر انعام دے گا۔غرض اس طرح انہوں نے کھیل کھیلنا شروع کر دیا۔کسی کو احساس بھی نہیں
ہو تا تھا کہ جوا کھیلا جا رہا ہے۔وہ یہ دیکھتا کہ مصری کی دو ڈلیاں ، پڑی ہوئی ہیں مگر در حقیقت ان مصری کی ڈلیوں سے
ہی جوا کھیلا جا رہا ہو تا تھا مگر کسی کو پتہ نہیں لگتا تھا۔وہ یہ بھی جانتے تھے کہ اگر کبھی شور پیدا ہوا تو ہم آرام سے
مصری کی ڈلی اٹھائیں گے اور منہ میں ڈال لیں گے۔جوئے کا کوئی نشاں باقی نہیں رہے گا لیکن اس معمولی سی بات
نے ان میں غیر معمولی دلچسپی پیدا کر دی کیونکہ اب خالی مصری کی ڈلی کا سوال نہیں رہا تھا بلکہ اس کے ساتھ جوئے کو
لگا دیا تھا اور چانس اور عقل یہی دو مقابلے انسانی زندگی کو دلچسپ بناتے ہیں۔اب دیکھ لو وہی لکھی جو پہلے گزرتی تو
کسی کو اس کا احساس بھی نہیں ہو تا تھا۔اس مقابلے کے بعد کیسی دلچسپ چیز بن گئی اور کس طرح ہر شخص بے تابی
اور اضطراب کے ساتھ مکھی کا انتظار کرتا ہو گا۔کبھی کہتا ہو گا لو مکھی قریب آگئی۔لواب تو بیٹھنے ہی لگی اور کبھی
افسوس کے ساتھ کہتا ہو گا مکھی آئی تو سہی مگر چلی گئی۔گویا یہ بھی ویسا ہی دلچسپ مقابلہ ہو گیا جیسے کشتیوں کا مقابلہ
ہوتا ہے۔کیونکہ دلچپسی خون کے جوش سے پیدا ہوتی ہے اور جس مقابلہ میں انسانی خون کے اندر جوش پیدا ہو
جائے یا مقابلہ میں انسان کو لذت آنی شروع ہو جاتی ہے۔پس بے شک یہ سوالات علمی مذاق کے ہیں مگر اس علمی
مذاق کو بھی دلچسپ بنایا جا سکتا ہے۔صرف عقل اور سمجھ سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔جو لوگ عقل اور
سمجھ سے کام لیتے ہیں وہ ہر کام میں دلچسپی پیدا کر لیتے ہیں اور جو عقل سے کام نہیں لیتے انہیں بڑے بڑے دلچسپ
کاموں میں بھی کوئی لذت محسوس نہیں ہوتی۔دنیا میں ہم دیکھتے ہیں بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن پر نماز کی
ادائیگی بہت ہی گراں گزرتی ہے اور وہ بڑی مشکل سے نماز ادا کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ایسے لوگ بھی پائے
جاتے ہیں جنہیں نماز میں ایسی لذت آتی ہے کہ اس سے بڑھ کر انہیں اور کسی کام میں لذت نہیں آتی۔وہ نماز کو
ایسا ہی سمجھتے ہیں جیسے کوئی تیر انداز نشانہ پر تیر لگانے کی کوشش کرتا رہا ہو۔جس طرح تیر انداز کا جب کوئی تیر نشانہ
پر جا لگتا ہے تو وہ خوشی سے چلا اٹھتا ہے کہ لووہ تیر نشانہ پر جالگا۔اسی طرح نمازی اپنی ہر نماز پر خوش ہو تا ہے اور فرط
مسرت سے بے اختیار کہہ اٹھتا ہے میرا تیرا اپنے نشانہ پر جالگا۔اسی طرح پر سبحان ربی العظیم جو اس کی

336
زبان سے نکلتا ہے اسے وہ صرف لفظوں کا مجموعہ نہیں سمجھتا بلکہ اس کے دل اور دماغ میں یہ خیال موجود ہوتا ہے
کہ یہ وہ خط ہے جو میں اپنے خدا کے پاس بھیج رہا ہوں۔پس ہر سبحان ربی العظیم اسے مزیدار لگتا
ہے۔ہر رکوع میں اسے مزہ آتا ہے۔ہر سجدہ میں اسے لذت آتی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میں اپنے خدا کو بلاوا بھیج
رہا ہوں۔اس کا سبحان ربی الا علی کہنا کیا ہوتا ہے ؟ ایک خط ہو تا ہے۔ایک چٹھی ہوتی ہے جو وہ اپنے
خدا کے پاس بھیجتا ہے اور اس سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اس کی مدد کے لئے آئے۔جیسے مچھلیاں پکڑنے والے
دریا میں کنڈیاں ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں اور اگر ذرا بھی رہی ہلتی ہے تو ان کا دل دھڑکنے لگ جاتا ہے کہ آگئی مچھلی۔اسی طرح جب ایک مومن تسبیح کرتا ہے تو اس کا دل دھڑکنے لگ جاتا ہے اور وہ خیال کرتا ہے کہ اس کے نتیجہ میں
میرا رب مجھ سے ملنے کے لئے آجائے گا۔غرض انسان اگر چاہے تو اپنے ہر کام کو دلچسپ بنا سکتا ہے اور در حقیقت
یہ صرف خیالات بدلنے کی بات ہوتی ہے۔اگر ہم ضرورت اور اہمیت کو سمجھ لیں تو ہر چیز کو دلچسپ بنا سکتے ہیں۔پس
علمی اور اخلاقی مقابلے بھی دلچسپ بنائے جاسکتے ہیں اور میں خدام الاحمدیہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آئندہ وہ ایسے
اجتماع کے موقعہ پر اس قسم کے مقابلے ضرور رکھا کریں۔اسی طرح ہر سال اس قسم کے سوالات بھی کرنے چاہئیں
کہ بتاؤ اس سال قرآن کریم کی سورتیں کس کس نے حفظ کی ہیں اور کتنی حفظ کی ہیں۔پھر جو شخص سب سے زیادہ
قرآن کریم حفظ کرنے والا ثابت ہو اسے انعام دیا جائے۔اسی طرح احادیث کے متعلق سوال کیا جائے کہ اس
سال کتنی احادیث حفظ کی گئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کے متعلق سوال کیا جائے کہ وہ کتنی
پڑھی گئی ہیں۔اس طرح نو جوانوں میں علمی مذاق ترقی کرے گا اور ہر سال ان کو یہ تحریک ہوتی چلی جائے گی کہ وہ
مذہبی اور اخلاقی امور کی طرف توجہ کریں۔نتیجہ یہ ہو گا کہ ان کا دین بھی ترقی کرے گا۔تبلیغ بھی ترقی کرے گی اور
اسلامی مسائل کی حقیقت بھی ان پر زیادہ واضح ہو جائے گی۔اسی طرح قرآن کریم کے ترجمہ کے متعلق ہر سال
سوال کرنا چاہئے کہ خدام میں سے کتنے ہیں جنہیں سارے قرآن کریم کا ترجمہ آتا ہے۔فرض کرو اس وقت
مقامی اور بیرونی خدام آٹھ نو سو کے قریب ہیں تو ان سب سے دریافت کیا جاسکتا ہے کہ ان میں کتنے ہیں جنہیں
سارے قرآن کریم کا ترجمہ آتا ہے۔بلکہ یہ سوال میں اسی وقت کر لیتا ہوں تاکہ معلوم ہو کہ کتنے نوجوان سارے
قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہیں۔(اس کے بعد حضور نے تمام خدام سے فرمایا کہ قادیان کے رہنے والوں میں سے
جو نوجوان سارے قرآن کا ترجمہ جانتے ہوں وہ کھڑے ہو جائیں۔اس پر ۱۵۲ نوجوان کھڑے ہوئے۔پھر حضور
نے فرمایا بیرونی خدام میں سے جن کو سارے قرآن کریم کا ترجمہ آتا ہو وہ کھڑے ہو جائیں۔اس پر صرف ۳۲
نوجوان کھڑے ہوئے۔سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا ، قادیان کے خدام میں سے ۱۵۲ نوجوان
ایسے ہیں جنہیں سارا قرآن شریف با ترجمہ آتا ہے اور بیرونی خدام میں سے صرف ۳۲ ایسے ہیں جنہوں نے سارا
قرآن شریف پڑھا ہوا ہے۔دیکھو یہ ہمارے لئے کیسی آنکھیں کھولنے والی بات ہے اور کس طرح یہ افسوسناک
حقیقت ہم پر روشن ہوئی ہے کہ ہم میں سے بہت سے تعلیم یافتہ لوگوں نے بھی قرآن شریف اچھی طرح نہیں

337
پڑھا۔اب وہ نوجوان جنہوں نے پندرہ سیپاروں سے زیادہ قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا ہوا ہے کھڑے ہو جائیں۔وہ
لوگ بھی دوبارہ کھڑے ہونے چاہئیں جنہوں نے سارا قرآن شریف پڑھا ہوا ہے کیونکہ وہ بھی ان لوگوں میں
شامل ہیں جنہوں نے پندرہ پاروں سے زیادہ قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا ہوا ہے۔(اس پر قادیان کے خدام میں سے
۲۴ اور بیرونی خدام میں سے چالیس کھڑے ہوئے۔حضور نے فرمایا) قادیان کے خدام میں ۱۲۴۹ ایسے ہیں جنہیں
پندره سیپاروں سے زیادہ قرآن کریم کا ترجمہ آتا ہے۔گویا سارا قرآن کریم پڑھنے والوں کے مقابلہ میں قریبا ایک
سو سے زیادہ ہیں اور بیرونی جماعتوں میں سے چالیس ایسے ہیں جنہیں پندرہ سیپاروں سے زیادہ قرآن کریم کا ترجمہ
آتا ہے۔گویا سارا قرآن شریف پڑھے ہوئے نوجوانوں کے مقابلہ میں صرف آٹھ زیادہ ہیں۔میں قادیان کے ان
۹۷ اور بیرونی مجالس کے آٹھ نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ خود ہی غور کریں۔کس طرح دروازے کے قریب پہنچ
کر وہ اندر داخل ہونے سے محروم بیٹھے ہیں۔جب پندرہ سیپاروں سے زیادہ قرآن شریف پڑھ چکے ہیں تو کوئی
وجہ نہیں کہ باقی قرآن شریف پڑھنے کی طرف بھی وہ توجہ نہ کریں۔اب میرے پاس وقت نہیں ورنہ میں دریافت
کر تا کہ دس سیپاروں سے زیادہ قرآن کریم کا ترجمہ کتنے نوجوانوں کو آتا ہے اور پھر دریافت کر تاکہ پانچ سیپاروں
سے زیادہ قرآن کریم کا ترجمہ کن کن کو آتا ہے تاکہ اگلی دفعہ اندازہ کیا جا تا کہ پانچ سے دس اور دس سے پندرہ
اور پندرہ سے ہیں اور ہمیں سے تھیں پارے کس نے پڑھ لئے ہیں۔بہر حال ہمیں قرآن شریف کے ترجمہ کی
طرف توجہ کرنی چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ ہماری جماعت میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہ رہے جسے قرآن
کریم نہ آتا ہو۔اگر ہم کبڈی کے مقابلہ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اگر ہم دوڑ کے
مقابلہ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ کتنے افسوس کی بات ہو گی اگر ہم قرآن شریف
کی تعلیم اور اس کے مطالب کو سمجھنے میں ایک دوسرے کے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں بعض چیزوں میں رشک جائز ہوتا ہے اور انہی جائز باتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ دینی
معاملات میں نیکی اور تقویٰ کے امور میں اور اعمال صالحہ کی بجا آوری میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی
کوشش کی جائے۔میں امید کرتا ہوں آئندہ سال نوجوان زیادہ سے زیادہ اس قسم کے مقابلوں میں آگے بڑھنے کی
کوشش کریں گے اور جماعتیں اس امر کو مد نظر رکھیں گی کہ ان میں سارا قرآن شریف با تر جمہ جاننے والے زیادہ
سے زیادہ لوگ موجود ہوں۔ہم لوگوں کی سہولت کے لئے یہ تجویز کر سکتے ہیں کہ قادیان کے جو محلے ہیں ان میں
بعض معلم مقرر کر دیے جائیں جو دو مہینے کے اندر اندر لوگوں کو قرآن شریف کا ترجمہ پڑھا دیں۔میں سمجھتا ہوں
کہ اگر ترجمہ والا قرآن شریف سامنے رکھ لیا جائے تو تعلیم یافتہ انسان آسانی سے نصف پارہ کے ترجمہ کو روزانہ
سمجھ سکتا ہے۔ابتداء میں یہ خیال کرنا کہ قرآن شریف کا ایک ایک لفظ آجائے صحیح نہیں ہوتا اور جو لوگ اس
رنگ میں کوشش کرتے ہیں وہ ابتدائی پاروں میں ہی رہ جاتے ہیں۔کیونکہ وہ چاہتے ہیں ان پر ساری آیات حل ہو
جائیں اور چونکہ ساری آیات ان پر حل نہیں ہو تیں اس لئے وہ آگے نہیں پڑھ سکتے۔میں نے بتایا ہے کہ میں اس

338
غرض کے لئے بعض علماء مقرر کر سکتا ہوں جو مختلف محلوں میں دوماہ کے اندر اندر قرآن شریف کا ترجمہ لوگوں کو
پڑھا دیں۔اسی طرح بیرونی جماعتیں اگر چاہیں تو ان کی تعلیم کے لئے بھی بعض آدمی بھجوائے جاسکتے ہیں بشرطیکہ
ان کی رہائش اور کھانے کا وہ انتظام کر دیں۔مگر اس قسم کے معلم زیادہ نہیں مل سکتے۔دو چار ہی مل سکتے ہیں۔ان
کے متعلق ہم یہ بھی کر سکتے ہیں کہ انہیں دوماہ کی تنخواہ تحریک جدید سے دلا دی جائے۔اس عرصہ میں وہ بیرونی
جماعتوں کو قرآن شریف کا ترجمہ پڑھا دیں گے اور پھر ہر سال اس تحریک کو جاری رکھا جائے گا تاکہ ہماری جماعت
کے تمام افراد قرآن کریم کے ترجمہ اور اس کے مفہوم سے آشنا ہو جائیں۔اس کے بعد میں خدام الاحمدیہ کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ خدام کی عمر ہی ایسی ہے جس
میں مومن شکل اور مومن دل کا سوال پیدا ہوتا ہے۔دنیا میں کئی قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔بعض تو ایسے
ہوتے ہیں جن کی شکل بھی مومن ہوتی ہے اور دل بھی مومن ہوتا ہے اور بعض ایسے ہوتے ہیں جن کی شکل تو
مومنوں والی ہوتی ہے مگر دل کا فر ہوتا ہے اور بعض ایسے ہوتے ہیں جن کی شکل تو کافروں والی ہوتی ہے مگر دل
مومن ہوتا ہے اور بعضوں کی شکل بھی کافروں والی ہوتی ہے اور دل بھی کافروں والا ہو تا ہے۔گویا مومن
دل اور کافر شکل مومن شکل اور کا فردل اور مومن دل اور مومن شکل اور کافر دل اور کافر شکل یہ چار قسم کے
لوگ دنیا میں پائے جاتے ہیں۔جس کا دل بھی مومن ہے اور شکل بھی مومن ہے وہ بڑا مبارک انسان ہے کیوں کہ
اس کا ظاہر بھی اچھا ہے اور اس کا باطن بھی اچھا ہے۔ایسا شخص جب خدا تعالیٰ کی طرف جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے
پہچان لیتا ہے اور کہتا ہے یہ میرا بندہ ہے اور جب وہ بندوں کی طرف مونہہ کرتا ہے تو بندے بھی کہتے ہیں یہ شخص
خدا تعالیٰ کے دین کا سپاہی ہے اور جس کی شکل مومنوں والی ہے مگر دل کا فر ہے وہ جب دنیا کی طرف مونہہ کرتا ہے
تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ بھی اسلام کی شوکت بڑھانے کا موجب ہے۔مگر جب خد اتعالیٰ کی طرف جاتا ہے تو فرشتے اس
پر لعنت کرتے ہیں اور کہتے ہیں یہ اسلام کا غدار ہے اور جس کی شکل کا فروں والی ہے مگر دل مومن ہے اسے جب
مومن بندے دیکھتے ہیں یہ اسلام کی شوکت کو کم کرنے کا موجب ہے۔مگر جب وہ خدا تعالیٰ کی طرف جاتا ہے تو اللہ
تعالی کہتا ہے اس بندے کا میرے ساتھ تعلق ہے مگر وہ اس بات پر افسوس کرتا ہے کہ یہ شخص اتنی دور سے میرے
ملنے کے لئے آیا لیکن دروازے پر آکر بیٹھ گیا ہے۔ایک دو قدم اور اٹھائے تو مجھ تک پہنچ سکتا ہے مگر وہ دو قدم
نہیں اٹھاتا اور دروازے پر آکر بیٹھ جاتا ہے۔اس کی مثال بالکل ایسی ہی ہوتی ہے جیسے کوئی شخص سترہ سو گز چل کر
تو اپنے محبوب سے ملنے کے لئے چلا جائے مگر جب ساٹھ گز باقی رہ جائیں تو وہیں بیٹھ جائے۔ایسا شخص قریب پہنچ کر
بھی خدا تعالیٰ کے دیدار سے محروم رہتا ہے اور خدا تعالیٰ اس کی حالت پر افسوس کرتا ہے کہ وہ مجھے سے ملنے کے
لئے تو آیا مگر چند قدم نہ اٹھانے کی وجہ سے پیچھے بیٹھ رہنے پر مجبور ہو گیا۔پھر بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی شکل
بھی کافروں والی ہوتی ہے اور دل بھی کافروں والا ہوتا ہے۔ایسے لوگوں سے کسی کو دھو کہ نہیں لگتا کیونکہ ان کا
بھی ظاہر اور باطن یکساں ہوتا ہے۔یہ وہ زمانہ ہے جس میں عیسائیت نے اگر دلوں کو کافر نہیں بنایا تو اس نے انسانی

339
اور دود
چہروں کو ضرور کا فر بنا دیا ہے اور بہت سے نوجوان اس مرض میں مبتلا ہیں کہ وہ مغربی تہذیب اور مغربی تمدن کے
دلدادہ ہو رہے ہیں۔وہ اپنے سروں کے بال اپنی داڑھیوں اور اپنے لباس میں مغرب کی نقل کرنا ضروری سمجھتے
ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی شکل کافروں والی بن جاتی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مسکن
تشبه بقوم فهو منهم جو شخص اپنی ظاہری شکل کسی اور قوم کی طرح رکھتا ہے وہ ہم میں سے نہیں۔یعنی
جب ہم کسی کو دیکھیں گے کہ اس کی شکل ہندوؤں سے ملتی ہے یا عیسائیوں سے ملتی ہے تو ہمیں اس پر اعتبار نہیں
آئے گا اور ہم سمجھیں گے کہ یہ بھی انہی سے ملا ہوا ہے اور جب ہمیں اعتبار نہیں آئے گا تو یہ لازمی بات ہے کہ
کوئی ذمہ داری کا کام اس کے سپرد نہیں کیا جائے گا اور اس طرح وہ نیکی کے بہت سے کاموں سے محروم ہو جائے
گا۔پس میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ مومن دل اور مومن شکل بنا ئیں اور مغربیت کی تقلید کو چھوڑ دیں۔میں نے پچھلے سال بھی بتایا تھا کہ تمہارا کام یہ ہے کہ تم مغربی تہذیب کو تباہ کر دو اور اس کی بجائے اسلام کی تعلیم
اسلام کے اخلاق اسلام کی تہذیب اور اسلام کے تمدن کو قائم کرو۔بے شک تم اسلامی تمدن تبلیغ کے ذریعے قائم
کرو گے تلوار کے ذریعے نہیں۔مگر تبلیغ کے لئے بھی تو یہ بات ضروری ہے کہ مبلغ کی شکل مومنانہ ہو۔پس میں
خدام الاحمدیہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان کی ظاہری شکل اسلامی شعار کے مطابق ہونی چاہئے اور انہیں اپنی ڈاڑھیوں
میں بالوں میں اور لباس میں سادگی اختیار کرنی چاہئے۔اسلام تمہیں صاف اور نظیف لباس پہننے سے نہیں روکتا
بلکہ وہ خود حکم دیتا ہے کہ تم ظاہری صفائی کو ملحوظ رکھو اور گندگی کے قریب بھی نہ جاؤ۔مگر لباس میں تکلف اختیار
کرنا منع ہے۔اسی طرح تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کوٹ کے کالر کو دیکھنا کہ اس پر گر د تو نہیں پڑ گئی۔یہ ایک نغو
بات ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بعض لوگ اچھے اچھے کپڑے لاتے تھے اور آپ
ان کپڑوں کو استعمال بھی کرتے تھے مگر کبھی لباس کی طرف ایسی توجہ نہیں فرماتے تھے کہ ہر وقت برش کردار ہے
ہوں اور دل میں یہ خیال ہو کہ لباس پر کہیں گرد نہ پڑ جائے۔برش کروانا منع نہیں مگر اس پر زیادہ زور دینا اور
اپنے وقت کا بیشتر حصہ اس قسم کی باتوں پر صرف کر دینا پسندیدہ نہیں سمجھا جا سکتا۔میں نے خود کبھی کوٹ پر برش
نہیں کروایا نہ میرے پاس اتنا وقت ہوتا ہے اور نہ مجھے کبھی اس بات کی پر واہ ہوئی ہے۔ممکن ہے میں نے چار
کوٹ پھاڑے ہوں تو ان میں سے ایک کو کبھی ایک یا دو دفعہ برش کیا ہو۔بعض لوگ اعتراض بھی کرتے ہیں مگر میں
یہی کہتا ہوں کہ میرے پاس ان باتوں کی طرف توجہ کرنے کے لئے وقت نہیں۔آپ کو اگر بڑا لگتا ہے تو بے شک
لگے۔اسی طرح کوٹ کے گریبان پر گردن کے قریب بعض دفعہ میل جم جاتی ہے۔مگر میرے نزدیک وہ میل اتنی
اہم نہیں ہوتی جتنا میرا وقت قیمتی ہوتا ہے۔ہاں اگر کوئی شخص اس میل کو دور کر دے یا کوٹ پر برش کر لیا کرے تو
یہ منع نہیں۔ہم جس چیز سے منع کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان ظاہری باتوں کی طرف اتنی توجہ کی جائے کہ یہ خیال
کر لیا جائے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ہماری ہتک ہو جائے گی۔میں نے دیکھا ہے بعض دوست دعوت کے موقع پر رونے
لگ جاتے ہیں کہ ہمارے پاس فلاں قسم کا کوٹ نہیں۔فلاں قسم کی پگڑی نہیں۔اس کے بغیر ہم دعوت میں کس

340
طرح شامل ہوں حالانکہ انسان کے پاس جس قسم کا لباس ہو اسی قسم کے لباس میں اسے دو سروں سے ملنے کے لئے
چلے جانا چاہئے۔اصل چیز تو نگ ڈھانکنا ہے۔جب ننگ ڈھانکنے کے لئے لباس موجود ہے اور اس کے باوجود کوئی
شخص کسی شخص کی ملاقات سے اس لئے محروم ہو جاتا ہے کہ کہتا ہے میرے پاس فلاں قسم کا کوٹ نہیں یا فلاں قسم کا
کرتہ نہیں تو یہ دین نہیں بلکہ دنیا ہے۔اسی طرح اگر کسی کے پاس ٹوپی ہو تو اس کے لئے مناسب یہی ہے کہ وہ ٹوپی
اپنے سر پر رکھ لے لیکن اگر ٹوپی اس کے پاس موجود نہیں تو وہ ننگے سر ہی دوسرے کے ملنے کے لئے جاسکتا ہے۔اگر اس وقت وہ محض اس لئے کسی کو ملنے سے ہچکچاتا ہے کہ ٹوپی اس کے پاس موجود نہیں تو وہ بھی تکلف سے کام
لینے والا سمجھا جائے گا۔مجھ سے ایک دفعہ احمدیہ ہوسٹل کے سپرنٹنڈنٹ صاحب نے دریافت کیا کہ بعض لڑکے ننگے
سرا دھرادھر چلے جاتے ہیں اور ٹوپی سر پر نہیں رکھتے۔اس بارہ میں آپ کی کیا رائے ہے۔میں نے کہا ٹوپی کے بغیر
کہیں جانا اسلام کے خلاف نہیں لیکن یہ اسلامی تہذیب کے خلاف ضرور ہے۔انہیں چاہئے کہ وہ بلا وجہ ایسا نہ کیا
کریں۔اگر ان کے پاس ٹوپی ہو تو سر پر ٹوپی رکھ لیا کریں۔ہاں اگر ٹوپی نہ ہو تو ننگے سر بھی جاسکتے ہیں۔بہر حال
مغربی تہذیب سے متاثر ہو کر ہمیں کوئی حرکت نہیں کرنی چاہئے۔مغربی تہذیب یہ سکھاتی ہے کہ ٹوپی کے اتارنے
میں عظمت ہے۔چنانچہ عیسائیوں میں جب بادشاہ کے سامنے لوگ جاتے ہیں ٹوپی سر سے اتار لیتے ہیں۔اسی طرح
عورت کے سامنے جائیں گے تو ٹوپی اتار لیں گے لیکن اسلامی تہذیب یہ ہے کہ ٹوپی پہنی چاہئے۔یورپین تہذیب
یہ کہتی ہے کہ عورت اپنے سر کو نگا رکھے لیکن اسلامی تہذیب یہ سکھاتی ہے کہ عورت اپنے سر کو ڈھانک کر
رکھے۔چنانچہ فقہاء نے اس بات پر بحثیں کی ہیں اور انہوں نے لکھا ہے کہ نماز میں اگر عورت کے سر کے بال ننگے
ہوں تو اس کی نماز نہیں ہوتی۔پس میں نے انہیں کہا کہ آپ لڑکوں کو یہ بتائیں کہ اسلامی شعار ٹوپی پہننے میں ہے
ٹوپی اتارنے میں نہیں۔ہاں اگر کسی کے پاس ٹوپی نہ ہو تو وہ ننگے سر بھی مسجد میں نماز کے لئے جا سکتا ہے۔جس طرح
مغربیت ہو گی کہ کسی کے پاس ٹوپی ہو اور وہ پھر بھی اسے نہ پہنے اور ہر وقت بالوں کی مانگ نکالنے ، تیل ملنے اور
کنگھی کرنے میں ہی مصروف رہے اسی طرح اگر کسی کے پاس ٹوپی نہ ہو اور پھر بھی وہ مسجد میں نہ جائے یا کوئی اور
کام کرنے سے ہچکچائے تو یہ بھی اسلام کے خلاف ہے کہ کوئی شخص خاص قسم کی دھاری دار قمیض پہنناہی ضروری
سمجھے اور اگر اس رنگ کی قمیض نہ ملے تو کوئی اور قمیض پہننا اپنے لئے ہتک کا موجب سمجھے۔اسی طرح یہ بھی
اسلام کے خلاف ہو گا کہ کسی کے پاس قمیض تو ہو مگر وہ ننگے بدن پھرنے لگ جائے۔اسلام جسمانی حسن کی زیادہ نمائش پسند نہیں کرتا کیونکہ اس طرح کئی قسم کی بدیاں پیدا ہو جاتی
ہیں لیکن اسلام یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ کوئی ننگے بدن پھرنے لگ جائے کیونکہ ننگے بدن پھرنا بھی کئی قسم کی بدیاں پیدا
کرنے کا موجب بن جاتا ہے۔جس طرح اسلام یہ نہیں کہ خاص قسم کی پتلون ہو۔اس میں کسی سلوٹ کا نشان نہ ہو
اور اس پر خاص قسم کا کوٹ ہو۔اسی طرح اسلام یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ اگر تمہارے پاس پاجامہ نہ ہو تو تم یہ کہو کہ
ہم تہہ بند باندھ کر کہیں نہیں جاسکتے۔اگر تمہارے پاس پاجامہ ہو اور تم پاجامہ کی بجائے لنگوٹی باندھ کر کہو کہ یہ

341
سادگی ہے تو یہ اسلام کے خلاف ہو گا اور اگر تم خاص قسم کی پتلون اور کوٹ پر زور دو تو یہ بھی اسلام کے خلاف
ہو گا کیونکہ پاجامہ کے ہوتے ہوئے لنگوٹی باندھنا بھی تکلف ہے اور خاص قسم کے کوٹ اور پتلون پر زور دینا بھی
تکلف ہے۔جس طرح یہ تکلف ہے کہ انسان شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر گھنٹہ گھنٹہ دو دو گھنٹے اپنی آرائش میں
مشغول رہے اور استرے اور صابن سے اپنی داڑھی کے بالوں کو اس طرح صاف کرے جس طرح ماں کے پیٹ
سے اس کے کلے نکلے تھے۔اسی طرح یہ بھی تکلف ہے کہ انسان ننگے بدن پر بھیجھوت مل کر بیٹھ جائے۔وہ بھی
تکلف کرنے والا ہے جو کوٹ اور پتلون پہن کر اور داڑھی منڈا کر اور بالوں میں مانگ نکال کر اور نکٹائی پہن کر باہر
نکلتا ہے اور وہ بھی تکلف سے کام لیتا ہے جو باوجو د مقدرت کے ننگے بدن لنگوٹی یا تہ بند باندھ کر نکل کھڑا ہو تا ہے۔پھر جس طرح وہ تکلف کرتا ہے جو کوٹ اور پتلون پہن کر اس طرح چلتا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہو تا کوئی آدمی چل رہا
ہے بلکہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مشین چل رہی ہے۔میں نے ہاؤس آف لارڈز کے جلسوں میں انگریز نوابوں
کو اس طرح چلتے دیکھا ہے۔مجھے تو ان کو دیکھ کر ایسا ہی معلوم ہو تا تھا جیسے کوئی آدمی بے ہوش ہو اور اس کے
ساتھ ڈنڈے باندھ کر کوئی کل لگا دی گئی ہو۔بالکل معلوم ہی نہیں ہو تا تھا آدمی چل رہے ہیں۔ایسی آہستگی سے
اور سوچ سوچ کر قدم اٹھاتے ہیں کہ ان کا چلنا بھی تکلف معلوم ہوتا ہے۔اس کے مقابلہ میں جو شخص بلا وجہ دوڑ
پڑتا ہے وہ بھی تکلف سے کام لیتا ہے۔اسی لئے رسول کریم میں ان کی ہیلی نے دوڑ کر نماز باجماعت میں شامل ہونے سے
منع فرمایا ہے کیونکہ یہ انسانی وقار کے خلاف ہے اور اس میں تکلف پایا جاتا ہے۔اسلام ہم کو یہ سکھاتا ہے کہ ہم
کسی بات میں غلو نہ گریں اور ہر بات میں نیچر اور فطرت کو ملحوظ رکھیں۔ہاں جس حد تک نیچر ہماری ترقی میں روک
بنتا ہو اس حد تک اس کو اختیار کرنا ضروری نہیں۔مثلاً جسم کو ننگا رکھنا ہے۔ممکن ہے کوئی شخص کہے کہ جب ہر
بات میں نیچر کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے تو جسم کو کپڑوں سے کیوں ڈھانکا جاتا ہے۔ننگے بدن کیوں نہیں پھرا جاتا۔سو
یہ بھی درست نہیں کیونکہ اس حد تک نیچر کے پیچھے چلنا انسانی ترقی میں روک پیدا کرتا ہے۔یہ نیچر کا فیصلہ بڑی عمر
والوں کے متعلق نہیں بلکہ بچوں کے متعلق ہے۔اسی طرح ناخن بڑھا لینا یہ بھی نیچر کا تقبع نہیں بلکہ اپنے آپ کو
وحشی ثابت کرنا ہے۔گو آج کل مغربیت کے اثر کے ماتحت فیشن ایبل عورتوں نے بھی ناخن بڑھانے شروع کر
دیئے ہیں۔یورپین عورتیں تو اس میں اس قدر غلو سے کام لیتی ہیں کہ وہ آدھ آدھ انچ تک اپنے ناخن بڑھا لیتی
ہیں اور پھر سارا دن ان ناخنوں سے میل نکالنے انہیں صاف کرنے اور ان پر رنگ اور روغن کرنے میں صرف
کر دیتی ہیں۔مگر وہ اتنا بڑا گڑھا ہو تا ہے کہ آسانی سے تمام میل نہیں نکل سکتی۔نتیجہ یہ ہو تا ہے کہ کچھ تو وہ میل
نکالتی ہیں اور کچھ اس میل کو چھپانے کے لئے اس پر روغن کرتی ہیں اور چونکہ ناخنوں کی میل کی وجہ سے پھر بھی
کچھ نہ کچھ بد بو آتی ہے اس لئے پھر یو ڈی کلون کا استعمال کرتی ہیں۔گویا وہ اپنی عمر کا ایک معتد بہ حصہ صرف ناخنوں
کی صفائی پر ہی خرچ کر دیتی ہیں اور اس طرح اپنی زندگی کو برباد کر دیتی ہیں۔اس قسم کی باتوں میں دوسروں کی تقلید
اختیار کرنا محض مغربیت ہے اور جب ہم کہتے ہیں مغربیت کے اثر سے متاثر مت ہو تو اس کے معنے یہی ہوتے ہیں

342
کہ اپنے اوقات کو ظاہری جسم کی صفائی اور اس کے بناؤ سنگھار کے لئے اس قدر خرچ نہ کرو کہ اور کاموں میں
حرج واقع ہونے لگ جائے اور تم دینی کاموں میں حصہ لینے سے محروم رہ جاؤ۔مرد کا حسن اس کے بناؤ سنگھار میں نہیں بلکہ اس کی طاقت
الله
اللہ ہوں
مرد کا حسن اس کے کام میں ہے اور کام میں ہے۔چنانچہ وہ لوگ جو دنیا میں کام کرنے والے ہیں
عورتیں ان سے شادی کرنے کے لئے بیتاب رہتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے ساتھ شادی کرنے میں ان کی
عزت ہے اور ایسے مرد سے وابستہ ہو نا کبھی پسند نہیں کرتیں جو محض ظاہری بناؤ سنگھار کی طرف توجہ رکھتا ہو اور
کام کوئی نہ کرتا ہو۔حدیثوں سے پتہ چلتا ہے کہ رسول کریم ملی یا اللہ کے پاس بسا اوقات پورے کپڑے بھی نہیں
ہوتے تھے مگر پھر انہی حدیثوں میں ہمیں یہ نظارہ بھی نظر آتا ہے کہ مجلس لگی ہوئی ہے۔رسول کریم میں وعظ
فرما رہے ہیں کہ اتنے میں ایک عورت آتی ہے اور کہتی ہے کہ یا رسول اللہ میں اپنا نفس آپ کو دیتی ہوں۔غور
کرو یہ کتنی بڑی قربانی ہے۔میرے نزدیک اپنی زبان سے ایسی بات کہنا ایک عورت کے لئے فریج ہو جانے کے
مترادف ہے۔وہ آتی ہے اور اپنا نفس رسول کریم ملی ایل ایل ایل کے لئے پیش کر دیتی ہے حالانکہ اسی مجلس میں اس کا
باپ موجود ہوتا ہے۔اس کا بھائی موجود ہوتا ہے اور اس کے اور رشتہ دار موجود ہوتے ہیں۔آخر اس کی کیا وجہ
تھی۔یہی وجہ تھی کہ جب وہ رسول کریم ملی دلیل اللہ کے وعظ سنتیں۔آپ کی تقریریں سنتیں۔آپ کی خدمت
اسلام کو دیکھتیں۔آپ کے اس سلوک کو دیکھتیں جو آپ بنی نوع انسان سے کیا کرتے تھے تو ان کی محبت جنون کی
حد تک پہنچ جاتی اور وہ ہر چیز کو بھول کر رسول کریم می یا اللہ کی مجلس میں آکر کہہ دیتیں یا رسول اللہ ! ہم آپ سے
شادی کرنے کے لئے تیار ہیں۔رسول کریم ملا لا لا لا اور ہر ایک سے کس طرح شادی کر سکتے تھے۔آپ ان سے
فرماتے کہ تم مجھے اپنے متعلق اختیار دے دو اور جب وہ اختیار دے دیتیں تو آپ ان کا کسی اور مناسب شخص سے
نکاح کر دیتے۔اس قسم کا کوئی ایک واقعہ نہیں ہوا بلکہ ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں کہ مجلس لگی ہوئی ہوتی اور
عورت آکر کہہ دیتی کہ یا رسول اللہ میں آپ سے شادی کرنے کے لئے تیار ہوں۔قرآن نے بھی ان کی اس
محبت کو برا نہیں سمجھا بلکہ فرمایا ہم تمہارے اس فعل کو برا نہیں سمجھے۔مگر ایسا صرف ہمارے رسول کو کہنا جائز ہے
اور کسی کو تم ایسا نہیں کہہ سکتیں اور گورسول کریم مل ل
ل ل ل لیلی نے ساری عمر ایسی عورتوں میں سے کسی ایک سے بھی
شادی نہیں کی تاکہ لوگ اس سے کوئی غلط نتیجہ نہ نکال لیں مگر قرآن نے ان عورتوں کو برا نہیں کہا بلکہ اسے ان
کے روحانی عشق کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔اس کے مقابلہ میں وہ لوگ جو سارا دن بناؤ سنگھار کرتے رہتے ہیں ان کو
ایسی فدائی عورتیں کہاں ملتی ہیں۔پس در حقیقت مرد کا حسن اس کے کام میں ہے ، ظاہری بناؤ سنگھار
میں نہیں۔مشہور ہے کہ عبد الرحیم خان خاناں جو ایک بہت بڑے جرنیل اور بڑے بہادر اور سخی گزرے ہیں
انہیں ایک عورت نے لکھا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔عبدالرحیم خان خاناں نے لکھا کہ مجھے آپ
اس بات میں معذور سمجھیں۔وہ عورت کسی اچھے خاندان میں سے تھی۔اس نے پھر لکھا کہ میں تو مررہی ہوں اور

343
چاہتی ہوں کہ آپ سے ضرور شادی کروں۔انہوں نے پوچھا کہ آخر مجھ سے شادی کرنے سے تمہاری غرض کیا
ہے۔وہ کہنے لگی میں نے آپ کے اخلاق ، آپ کی شجاعت اور آپ کی سخاوت کو دیکھا ہے اور میرا جی چاہتا ہے کہ
میری بھی ایسی ہی اولاد ہو۔عبد الرحیم خان خاناں لطیفہ سنج تھے۔انہوں نے اسے لکھا بیگم یہ تو ضروری نہیں کہ اگر
تم مجھ سے شادی کرو تو میری اولاد ضرور میرے جیسی ہی پیدا ہو ہاں چونکہ تم کو میری جیسی اولاد کی خواہش ہے اس
لئے میں آج سے تمہارا بیٹا ہوں اور آپ میری ماں ہیں۔جو خدمت میں اپنی ماں کی کیا کرتا ہوں آئندہ وہی
خدمت آپ کی کیا کروں گا۔تو دیکھو یہ اخلاق کا ہی نتیجہ تھا۔وہ چونکہ اچھے اخلاق والا انسان تھا اس لئے اس نے
قلوب پر اثر ڈال لیا۔تو ظاہری بناؤ سنگھار کی بجائے اچھے اخلاق دلوں پر اثر کیا کرتے ہیں اور اگر جسمانی لحاظ سے
دیکھو تو پھر بھی جو لوگ مضبوط جسم رکھنے والے اور اچھے کام کرنے والے ہوں انہی کی زیادہ محبت قلوب میں پیدا
ہوتی ہے اور یہ محبت بڑی پاکیزہ اور ہر قسم کی گندگی سے منزہ ہوتی ہے۔مگر جو شخص اپنا وقت چھوٹی چھوٹی باتوں میں
ضائع کر دیتا ہے۔وہ نیکی کے بڑے بڑے کاموں سے محروم رہ جاتا ہے۔پس میں خدام الاحمدیہ کو نصیحت کرتا ہوں
کہ وہ اپنے کاموں کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوشش کریں اور اپنے اعمال اسلام کی تعلیم کے مطابق بنائیں۔چونکہ اب تین بجے کی گاڑی پر خدام نے واپس جانتا ہے اس لئے میں اپنی تقریر ختم کرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے دعا
کرتا ہوں کہ اگلے سال خدام الاحمدیہ کو وہ اس سے بھی اچھا اور بہتر کام کرنے کی توفیق عطا کرے۔اللهم آمین۔تقریر سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ ۱۸ اکتوبر ۱۹۴۲ء۔مطبوعہ الفضل ۸۴۷ نومبر ۱۹۴۲ء)
"

آج 10 میں سے 10 باقی