خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۹ ستمبر ۱۹۴۴ء
مشعل راہ (جلد اوّل)
367
یلی تنظیموں کا مقصد اسلامی عقائد کے قیام میں مدد
انصار اللہ " خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کی تنظیموں کے قیام
میں حکمت
ه نیک کاموں میں ایک دوسرے کی نقل کریں
ه تنظیم کی اہمیت اور افادیت
ذہین بچوں پر نیک باتوں کا نمایاں اثر ہوتا ہے
تمام دنیا کی اصلاح کرنا ہمارا مقصد ہے
جماعتی تنظیم اور اصلاح کے بغیر ہم ساری دنیا کو متوجہ نہیں کر سکتے
فرائض منصبی کو دیوانہ وار سر انجام دینے کی ضرورت
دنیا میں امن قائم کرنے کے بنیادی اصول
اہل یورپ اسلام پر غور کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
جنون کی کیفیت کی ضرورت
ایک آگ ہو جو ہمارے سینہ میں ہر وقت سلگتی رہتی ہو
خطبه جمعه فرموده ۲۹ ستمبر ۱۹۴۴ء
368
ہ میں نے جماعت کو کچھ عرصہ سے تین مختلف حصوں میں تقسیم کر دیا ہے تاکہ جماعت کا سارازور اور اس
کی طاقت اسلام اور احمدیت کی اشاعت میں صرف ہو۔اسلامی عقائد کے قیام میں وہ مشغول ہو جائے اور اعمال خیر کی
ترویج میں اس کی تمام مساعی صرف ہونے لگ جائیں۔جماعت کے یہ تین اہم ترین حصے انصار الله
خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ ہیں۔ذیلی تنظیموں کی نفسیاتی اہمیت
یہ ایک قدرتی بات ہے کہ جس قسم کا کوئی آدمی ہوتا ہے اسی قسم کے لوگوں کی وہ نقل کرنے کا عادی ہوتا
ہے۔بوڑھے عام طور پر بوڑھوں کی نقل کرتے ہیں اور نوجوان عام طور پر نوجوانوں کی نقل کرتے ہیں اور بچے عام طور
پر بچوں کی نقل کرتے ہیں۔کہتے تھے کہ کوئی بچہ تھا جو مکان کی چھت پر چڑھ کر اس کے کنارہ کی طرف چلا گیا اور
آہستہ آہستہ ایسی جگہ پہنچ گیا کہ قریب تھا کہ وہ نیچے گر جائے۔وہ چھت کے کنارے پر کھڑے ہو کر بازار کی طرف
کھڑے ہو کر جھانک رہا تھا کہ اس کی ماں نے اسے دیکھ لیا اور اس نے گھبرا کر اسے پکڑنا چاہا۔تاکہ وہ کہیں نیچے نہ
گر جائے۔بچوں کی عادت ہوتی ہے کہ اگر ان کو پکڑنے کے لئے کوئی دوڑے تو وہ اور آگے کی طرف بھاگتے ہیں۔۔جب اس کی ماں نے گھبراہٹ کی حالت میں اسے پکڑنا چاہا تو کسی سمجھدار انسان نے اسے دیکھ لیا اور اسے کہا کہ یہ
بیوقوفی نہ کرنا۔اگر تم نے ایسا کیا تو بچہ آگے کی طرف دوڑے گا اور نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ نیچے گر جائے گا۔اگر تم بچے کو
آرام سے نیچے اتارنا چاہتی ہو تو اس کا طریق یہ ہے کہ اس کے پیچھے کی طرف کوئی بچہ لا کر بٹھا دیا جائے اسے دیکھ کر یہ
پیچھے مڑ جائے گا اور یا کوئی شیشہ رکھ دیا جائے۔اس شیشہ کو جب یہ دیکھے گا تو اپنا عکس اس میں دیکھ کر خیال کرے گا کہ
یہ بھی کوئی بچہ ہے اور جب یہ اس کی طرف جھکے گا تو سمجھے گا کہ دوسرا بچہ بھی میری طرف جھک رہا ہے اس طرح وہ
دوسرے بچہ کے خیال کے ماتحت اسی جگہ بیٹھ جائے گا اور اس کے گرنے کا خطرہ جاتا رہے گا۔چنانچہ وہ شیشہ لائی یا
کوئی بچہ لا کر اس کے نیچے بٹھا دیا اور اس طرح سلامتی کے ساتھ نیچے اتارنے میں کامیاب ہو گئی۔تو دنیا میں یہ قاعدہ ہے کہ ایک قسم کی چیزیں ایک دوسرے کی طرف زیادہ جھکتی ہیں۔نوجوان قدرتی طور
پر یہ خیال کرتے ہیں کہ بوڑھوں کا کیا ہے وہ اپنی عمر میں گزار چکے ہیں اور ہم وہ ہیں جو ابھی جوانی کی عمر میں سے گذر
رہے ہیں۔اس وجہ سے اگر کوئی بوڑھا انہیں نصیحت کرے کہ اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔اپنے اشغال اور
افعال میں نیکی اور تقویٰ مد نظر رکھنا چاہئے اور کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جو اخلاق اور مذہب کے خلاف ہو تو وہ اس
کی بات کو مذاق میں اڑا دیتے ہیں۔اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتے اور خیال کرتے ہیں بوڑھوں کا کیا ہے یہ اپنے
وقت میں تو مزے اٹھا چکے ہیں اور اب ہمیں نصیحت کرنے لگے ہیں کہ ہم ہر قسم کے کاموں سے اجتناب کریں۔
369
لیکن اگر ویسی ہی نصیحت انہیں کوئی نوجوان کرے تو وہ اس کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ تم اپنی عمر عیش و عشرت میں گزار کر
اب ہمیں نصیحت کرنے لگ گئے ہو بلکہ وہ مجبور ہوتے ہیں کہ اس کی نصیحت پر کان دھر میں اور اس کی بات کو تسلیم
کریں۔کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ یہ نصیحت کرنے والا بالکل ہمارے جیسا ہے۔یہ بھی اسی عمر کا ہے جو ہماری عمر ہے۔اس کا بھی ایسا ہی دل ہے جیسا ہمارا دل ہے۔اس کے اندر بھی ویسے ہی جذبات اور احساسات ہیں جیسے جذبات اور
احساسات ہمارے اندر ہیں لیکن جب یہ بھی ہمیں نصیحت کر رہا ہے تو ہمیں ضرور اس کی بات پر غور کرنا چاہئے۔اور
اگر کچھ نوجوان ایسے بھی ہوں جو اس کی نصیحت پر عمل کرنے کے لئے تیار نہ ہوں تو کم سے کم وہ اعتراض کا کوئی
اور طریق اختیار کریں گے ، یہ نہیں کہیں گے کہ خود جوانی کی عمر میں مزے اٹھا کر اب ہمیں روکا جاتا ہے اور کہا جاتا
ہے کہ ہم نیکی کی طرف توجہ کریں۔اسی طرح بچے بچوں کے ذریعہ بہت جلد سمجھ سکتے ہیں اور بوڑھے بوڑھوں کے
ذریعہ باتیں سمجھنے کے عادی ہوتے ہیں۔اگر کسی بوڑھے کے پاس کوئی نوجوان جا کر کہے کہ جناب فلاں بات اس طرح
ہے اور آپ اس طرح کر رہے ہیں تو وہ فورا اس کی بات سنتے ہی کہہ دے گا کہ میاں کوئی عقل کی بات کرو تم ابھی کل
کے بچے ہو اور میں بوڑھا تجربہ کار ہوں۔تم ان باتوں کی حقیقت کو کیا سمجھو۔میں خوب جانتا ہوں کہ بات کس طرح
ہے اور نیکی اور تقویٰ کا کونسا پہلو ہے۔اسی طرح اگر کوئی بچہ بوڑھے کو نصیحت کرے تو وہ نصیحت کی بات اس بچہ کے
منہ سے سن کر ہنس پڑے گا اور کہے گا یہ پاگل ہو گیا ہے۔ابھی تو خود نا تجربہ کار ہے۔بچپن کے زمانہ میں ہے اور مجھے
نصیحت کر رہا ہے۔لیکن اگر بوڑھا بوڑھے کو نصیحت کرے تو وہ ضرور اس کی نصیحت پر کان دھرے گا کیونکہ وہ یہ نہیں
کہہ سکتا کہ تم تجربہ میں مجھ سے کم ہو میں تمہاری بات کس طرح مان سکتا ہوں۔غرض یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم
عمر ہی اپنے ہم عمروں کو اچھی طرح سمجھا سکتے ہیں بلکہ میں نے تو یہاں تک دیکھا ہے اگر عمر میں پانچ دس سال کا فرق
ہو تب بھی دوسرا شخص سمجھتا ہے کہ میں تو دوسروں کو نصیحت کرنے کا حق رکھتا ہوں مگر کوئی دوسرا شخص جو عمر
میں مجھ سے کم ہو چاہے چند سال ہی کم ہو یہ حق نہیں رکھتا کہ مجھے نصیحت کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں صدرانجمن احمدیہ کے اجلاس میں جب مختلف معاملات پر
بحث ہوتی تو بسا اوقات خواجہ کمال الدین صاحب، مولوی محمد علی صاحب اور شیخ رحمت اللہ صاحب ایک طرف
ہوتے اور بعض دوست دوسری طرف۔ان میں سے شیخ رحمت اللہ صاحب مولوی محمد احسن صاحب امر وہی سے عمر
میں صرف چار پانچ سال چھوٹے تھے مگر میں نے کئی دفعہ دیکھا کہ جب آپس میں کسی بات پر بحث شروع ہو جاتی تو
مولوی محمد احسن صاحب امروہی شیخ رحمت اللہ صاحب کو مخاطب کر کے کہتے کہ تم تو ابھی کل کے بچے ہو تمہیں کیا
پتا کہ معاملات کو کس طرح طے کیا جاتا ہے۔میرا تجربہ تم سے زیادہ ہے۔اور جو کچھ میں کہہ رہا ہوں وہی درست ہے
حالانکہ مولوی محمد احسن صاحب امروہی اور شیخ رحمت اللہ صاحب کی عمر میں صرف چار پانچ سال کا فرق تھا۔مگر چار
370
پانچ سال کے تفاوت سے ہی انسان خیال کرنے لگ جاتا ہے کہ مجھے اس بات کا حق حاصل ہے کہ دوسروں پر حکومت
کروں۔مجھے حق حاصل ہے کہ میں دوسروں کو نصیحت کا سبق دوں اور ان کا فرض ہے کہ میری اطاعت کریں اور جو
کچھ میں کہوں اس کے مطابق عمل مجالا ئیں۔پس ایسی صورت میں اگر کوئی نوجوان کسی بوڑھے کو نصیحت کرے گا تو یہ
صاف بات ہے کہ بجائے نصیحت پر غور کرنے کے لئے اس کے دل میں غصہ پیدا ہو گا کہ یہ نوجوان مجھے نصیحت
کرنے کا کیا حق رکھتا ہے۔اس طرح بجائے بات کو ماننے کے وہ اور بھی بگڑ جائے گا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دفعہ
ایک انسان ایک بچہ کے منہ سے بھی نصیحت کی بات سن کر سبق حاصل کر لیتا ہے مگر ایسا شاذو نادر کے طور پر ہوتا ہے
اسی طرح بعض دفعہ ایک نوجوان کے منہ سے کوئی بات سن کر ایک بوڑھا بھی سبق حاصل کر سکتا ہے مگر ایسا بہت کم
اتفاق ہوتا ہے۔عمر کے تفاوت کے ماتحت چاہے ایک بڑی عمر والا بے وقوف ہی کیوں نہ ہو وہ یہی سمجھتا ہے کہ میرا
حق ہے کہ میری بات کو مانا جائے کیونکہ میں بڑی عمر کا ہوں دوسرے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مجھے نصیحت کرے یا
مجھے کسی نقص کی طرف اصلاح کی توجہ دلائے۔یہی حکمت ہے جس کے ماتحت میں نے انصار اللہ
خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ تین الگ الگ جماعتیں قائم کی ہیں تاکہ نیک کاموں میں
ایک دوسرے کی نقل کا مادہ جماعت میں زیادہ سے زیادہ پیدا ہو۔بچے بچوں کی نقل کریں۔نوجوان
نوجوانوں کی نقل کریں اور بوڑھے بوڑھوں کی نقل کریں۔جب بچے اور نوجوان اور بوڑھے سب اپنی اپنی جگہ پر یہ
دیکھیں گے کہ ہمارے ہم عمر دین کے متعلق رغبت رکھتے ہیں۔وہ اسلام کی اشاعت کی کوشش کرتے ہیں۔وہ
اسلامی مسائل کو سیکھنے اور ان کو دنیا میں پھیلانے میں مشغول ہیں۔وہ نیک کاموں کی بجا آوری میں ایک دوسرے سے
بڑھ کر حصہ لیتے ہیں تو ان کے دلوں میں شوق پیدا ہو گا کہ ہم بھی ان نیک کاموں میں حصہ لیں اور اپنے ہم
عمروں میں نیکی کے کاموں میں آگے نکلنے کی کوشش کریں۔دوسرے وہ جو رقابت کی وجہ سے عام طور پر دلوں
میں غصہ پیدا ہوتا ہے وہ بھی پیدا نہیں ہو گا۔جب بوڑھا بوڑھے کو نصیحت کرے گا۔نوجوان نوجوان کو نصیحت
کرے گا اور بچہ بچے کو نصیحت کرے گا تو کسی کے دل میں یہ خیال پیدا نہیں ہو گا کہ مجھے کوئی ایسا شخص نصیحت کر رہا
ہے جو عمر میں مجھ سے چھوٹا یا عمر میں مجھ سے بڑا ہے۔وہ سمجھے گا کہ میرا ایک ہم عمر جو میرے جیسے خیالات اور
میرے جیسے جذبات اپنے اندر رکھتا ہے مجھے سمجھانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس وجہ سے اس کے دل پر نصیحت کا
خاص طور پر اثر ہو گا اور وہ اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہو جائے گا۔مگر یہ تغیر اسی صورت میں پیدا ہو سکتا ہے جب
جماعت میں یہ نظام پورے طور پر رائج ہو جائے اور کوئی بچہ کوئی نوجوان اور کوئی بوڑھا ایسانہ رہے جو اس نظام میں
شامل نہ ہو۔اگر جماعت کے چند بوڑھے اس مقصد کے لئے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔اگر جماعت کے چند نوجوان اس
371
نظام کو جاری کرنے کے لئے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔اگر جماعت کے چند بچے اس امر کی اہمیت کو سمجھ کر اکٹھے ہو جاتے
ہیں تو ان چند نوجوان چند بوڑھوں اور چند بچوں کی وجہ سے اس نظام کے وسیع اثرات ظاہر نہیں ہو سکتے اور نہ اس
کے نتیجے میں ساری دنیا میں بیداری پیدا ہو سکتی ہے۔تنظیم کی اہمیت اور افادیت
ساری دنیا میں اس تحریک کو قائم کرنے ساری دنیا کو بیدار کرنے اور ساری دنیا کو اس نظام کے اندر لانے
کے لئے ضروری ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوان اپنے آپ کو اس قدر منظم کر لیں کہ وہ یقینی اور
حتمی طور پر کہہ سکیں کہ ہم نے اپنی اندرونی تنظیم کا کام اس کے تمام پہلوؤں کے لحاظ سے پوری خوش اسلوبی کے
ساتھ ختم کر لیا جائے۔اسی طرح بچے اپنے آپ کو خدام الاحمدیہ کی مدد سے اس قدر منظم کرلیں
کہ تنظیم کا کوئی پہلو نا قص نہ رہے اور ان کا اندرونی نظام ہر جہت سے مکمل ہو جائے۔یہی حال انصار اللہ کا ہو
کہ وہ اپنے آپ کو اس قدر منتظم کر لیں، اس طرح ایک نظام میں اپنے آپ کو منسلک کر لیں کہ وہ مسرت کے ساتھ یہ
اعلان کر سکیں کہ ہم نے اپنی اندرونی تنظیم پورے طور پر مکمل کرلی ہے۔اب ہم میں اس تنظیم کے لحاظ سے کسی قسم
کی خامی اور نقص باقی نہیں رہا۔جب خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ اور اطفال الاحمدیہ تینوں اپنے آپ کو اس رنگ میں
منظم کرلیں گے اور اپنی اندرونی خامیوں کو کلیتہ دور کر دیں گے تب وہ اس قابل ہو سکیں گے کہ دوسروں کی اصلاح
کریں اور تب دنیا مجبور ہو گی کہ ان کی باتوں کو سنیں اور ان پر غور کرے۔ذہین بچوں پر نیک باتوں کا نمایاں اثر ہوتا ہے
میں نے دیکھا ہے بعض بچے چھوٹی عمر کے ہوتے ہیں لیکن چونکہ وہ ذہین ہوتے ہیں اور دین کی باتوں کو
سمجھتے ہیں اس لئے ان کا طبعی طور پر دوسرے بچوں پر نمایاں اثر ہوتا ہے اور وہ بھی اس رنگ کو اختیار کرنے کی کوشش
کرتے ہیں کیو نکہ وہ رنگ ان کو خوبصورت دکھائی دیتا ہے اور وہ باتیں ان کو جاذبیت رکھنے والی معلوم ہوتی ہیں۔ہمارا
ایک عزیز بچہ ہے۔تین چار سال اس کی عمر ہے مگر زمین اور ہوشیار ہے۔وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ باہر گیا ہوا
ہے۔جس گھر میں وہ ٹھہرے ہوئے ہیں اس گھر کے بچوں پر اتنا اثر ہوا کہ انہی میں سے ایک لڑکے نے مجھے خط لکھا
کہ آپ اپنے فلاں بچہ کو اجازت دیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر ایک دفعہ میوزیکل کانسرٹ دیکھ لے مگر وہ مانا نہیں
اس نے کہا ہے کہ ہم ایسی چیز میں نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ہمیں ایسی چیزیں دیکھنے سے منع کیا گیا ہے۔اس نے یہ بھی لکھا
کہ مجھے اس کی باتیں سن کر احمدیت کے متعلق رغبت پیدا ہو گئی ہے وہ بھی ایک چھوٹا بچہ ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ
372
ہمارے عزیز کی طرح وہ بھی ذہین ہے اور بات کو بہت جلدی سمجھ جاتا ہے۔پس ایک چھوٹی عمر کے بچے کا دوسرے
سے یہ کہنا کہ ہم میوزیکل کانسرٹ میں شامل نہیں ہو سکتے کیونکہ ہمیں ان چیزوں کے دیکھنے سے منع کیا گیا ہے اور
پھر دوسرے لڑکے کا میری طرف خط لکھنا کہ اسے ایک دفعہ اجازت دیجئے کہ وہ میوزیکل کانسرٹ دیکھ لے بتاتا ہے
کہ بچوں میں یہ قابلیت پائی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو سنبھال سکیں اور نوجوانوں میں بھی یہ قابلیت پائی جاتی ہے
کہ وہ ایک دوسرے کو سنبھال سکیں اور بوڑھوں میں یہ قابلیت پائی جاتی ہے کہ وہ اپنے تجربہ اور علم اور اپنی عقل سے
دوسروں کی راہنمائی کر سکیں مگر یہ فرض اپنی پوری خوش اسلوبی سے اس وقت تک ادا نہیں ہو سکتا جب تک کہ
ہماری جماعت کے تمام نوجوان تمام بوڑھے اور تمام بچے اپنی اندرونی تنظیم کو مکمل نہیں کر لیتے۔تمام دنیا کی اصلاح کرنا ہمارا مقصد ہے
ہماری جماعت کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے کہ ہم نے تمام دنیا کی اصلاح کرنی ہے۔تمام دنیا کو اللہ تعالیٰ
کے آستانہ پر جھکانا ہے۔تمام دنیا کو اسلام اور احمدیت میں داخل کرنا ہے۔تمام دنیا میں اللہ تعالیٰ
کی بادشاہت کو قائم کرنا ہے۔مگر یہ عظیم الشان کام اس وقت تک سر انجام نہیں دیا جاسکتا جب تک کہ ہماری
جماعت کے تمام افراد خواہ بچے ہوں یا نوجوان ہوں یا بوڑھے ہوں اپنی اندرونی تنظیم کو مکمل نہیں کر لیتے اور اس
لائحہ عمل کے مطابق دن اور رات عمل نہیں کرتے جو ان کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔دنیا میں ہمیشہ یہی طریق ہوتا
ہے کہ پہلے اندرونی کمروں کی صفائی کی جاتی ہے۔پھر بیرونی کمروں کی صفائی کی جاتی ہے۔پھر صحن کی صفائی کی جاتی
ہے۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ کوئی شخص ڈیوڑھی یا باہر کی گلی کو تو صاف کرنے لگ جائے اور اس کے اندرونی کمروں میں
گند پھر اہوا ہو۔ہمیشہ بیر ونی صفائی سے پہلے اندرونی صفائی کی جاتی ہے۔باہر کی سڑکوں اور گلیوں اور صحن وغیرہ کو
صاف کرنے سے پہلے اندرونی کمروں کی غلاظت اور گند کو دور کیا جاتا ہے۔اس کے بعد بیرونی کمروں کی صفائی کا وقت
آتا ہے۔پھر صحن کی صفائی کی طرف توجہ کی جاتی ہے۔پھر گلی کی صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور جب تمام ان مراحل
کو طے کیا جاتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کو توفیق عطا فرما دیتا ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی کی شکل میں سارے شہر کی
صفائی کا اہتمام کریں۔پھر اس سے ترقی کر کے اللہ تعالیٰ بعض اور لوگوں کہ یہ توفیق عطا فرما دیتا ہے کہ وہ ایک
حکومت کی شکل میں سارے ملک کی صفائی کا انتظام کریں۔-
جماعتی تنظیم اور اصلاح کے بغیر ہم ساری دنیا کو متوجہ نہیں کر سکتے
بہر حال یہ تدریج ضروری ہے۔اور بغیر جماعتی تنظیم اور اصلاح کو مکمل کرنے کے ہم ساری دنیا کی طرف
373
توجہ نہیں کر سکتے۔جب ہم اپنی اصلاح کو مکمل کر لیں۔جب ہم اپنے داخلی نظام کو مکمل کر لیں گے۔جب ہم تمام
جماعت کے افراد کو ایک نظام میں منسلک کر لیں گے تو اس کے بعد ہم بیرونی دنیا کی اصلاح کی طرف کامل طور پر
توجہ کر سکیں گے۔فرائض منصبی کو دیوانہ وار سر انجام دینے کی ضرورت
اس اندرونی اصلاح اور تنظیم کو مکمل کرنے کے لئے میں نے خدام الاحمدیہ
انصار اللہ اور اطفال احمد یہ تین جماعتیں قائم کی ہیں اور یہ تینوں اپنے اس مقصد میں جو ان کے قیام کا
اصل باعث ہے اسی وقت کامیاب ہو سکتی ہیں جب انصار اللہ خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ اس اصل کو مد نظر
رکھیں جو حيت ما كنت فولو او جُوهَكُمْ شَطَرَهُ (بقرة : ١٥١) میں بیان کیا ہے کہ ہر شخص اپنے فرض کو
سمجھے اور پھر رات اور دن اس فرض کی ادائیگی میں اس طرح مصروف ہو جائے جس طرح ایک پاگل اور مجنون تمام
اطراف سے اپنی توجہ کو ہٹا کر صرف ایک بات کے لئے اپنے تمام اوقات کو صرف کر دیتا ہے۔جب تک رات او
ردن انصار اللہ اپنے کام میں نہیں لگے رہتے۔جب تک رات اور دن اطفال الاحمدیہ اپنے کام میں نہیں لگے رہتے اور
اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لئے تمام اوقات کو صرف نہیں کر دیتے اس وقت تک ہم اپنی اندرونی تنظیم مکمل نہیں
کر سکتے اور جب تک ہم اپنی اندرونی تنظیم کو مکمل نہیں کر لیتے اس وقت تک ہم بیرونی دنیا کی اصلاح اور اس کی
خرابیوں کے ازالہ کی طرف بھی پوری طرح توجہ نہیں کر سکتے۔مغربی استعمار کے ظالمانہ ارادے
یاد رکھو وہ دن قریب ترین آتے جاتے ہیں جب دنیا کسی نہ کسی فیصلہ پر پہنچنے کی کو شش کرے گی۔اس
وقت فاتح مغربی اقوام کے دماغ اس طرف مائل ہو رہے ہیں کہ وہ جنگ کے بعد مفتوح قوموں کو بالکل کچل کر رکھ
دیں اور ان کو ابتدائی انسانی حقوق سے بھی محروم کر دیں۔گویا پرانے زمانہ میں جس غلامی کا دنیا میں رواج تھا، اسی غلامی
کو بلکہ اس سے بھی بد تر غلامی کو وہ اب پھر دنیا میں قائم کرنا چاہتی ہیں اور ان اقوام میں سے بعض سر کردہ لوگ اس امر
کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ پرانے زمانہ کے غلاموں سے بدترین سلوک جرمنی اور جاپان کے ساتھ کریں۔دوسرے
الفاظ میں یوں سمجھ لو کہ جیسے ابتدائی ایام میں آرین اقوام نے ہندؤوں کی دیگر اقوام سے سلوک کیا تھا اور انہوں نے ان
اقوام کے لئے بعض خاص پیشے مقرر کر دیے تھے اور کہہ دیا تھا کہ وہ ان پیشوں کے علاوہ اپنی معاش کے لئے کوئی اور
374
ذریعہ اختیار نہیں کر سکتے اور نہ ترقی کے لئے کوئی تدبیر اختیار کر سکتے ہیں اسی طرح آج انگلستان کے بعض اکابرین کی
طرف سے یہ آواز میں اٹھ رہی ہیں کہ جنگ کے بعد خبر منی اور جاپان دونوں کے لئے بعض پیشے مقرر کر دئیے جائیں
گے اور فیصلہ کر دیا جائیگا کہ وہ ان مخصوص پیشوں کے علاوہ اور کوئی پیشہ اختیار نہیں کر سکتے۔ایک نئے نظام کی ضرورت جس کی بنیاد ر تم اور عدل ہو
یہ چیزیں جب ظاہر ہوتی ہے اس وقت طبائع قدرتی طور پر فیصلہ کی طرف مائل ہوتی ہیں اور وہ اس نتیجہ پر
پہنچتی ہیں کہ موجودہ نظام کے علاوہ کوئی اور نظام دنیا میں رائج ہونا چاہئے جو کمزور کی حق تلفی نہ کرے اور طاقتور کو
نا جائز حقوق نہ دے۔پس اگر جنگ کے بعد مفتوح اقوام سے اس قسم کا وحشیانہ سلوک کیا گیا جس قسم کا وحشیانہ سلوک
اچھوت اقوام سے کیا گیا تھا تو یہ لازمی بات ہے کہ یورپ میں بھی اور امریکہ میں بھی اور جاپان میں بھی اور جرمنی میں
بھی دنیا میں موجودہ نظام کے خلاف آواز میں اٹھنی شروع ہو جائینگی۔طبائع میں ایک ہیجان پیدا ہو جائے گا اور لوگوں
کے اندر یہ احساس پیدا ہو نا شروع ہو جائیگا کہ موجودہ نظام تسلی بخش نہیں اور وہی وقت ہو گا جب گرم گرم لوہے پر
چوٹ لگا کر اسے اسلام کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق ڈھالا جا سکے گا۔دیکھو قرآن کریم نے لیگ آف نیشنز کے
بعض اصول بیان کئے اور وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے کہ جب تک ان اصول پر لیگ آف نیشنز کی بنیاد نہیں رکھی
جائے گی اس وقت تک دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔میں نے ۱۹۲۴ء میں اپنی کتاب احمدیت یعنی حقیقی
اسلام میں ان اصول کو قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں بیان کیا تھا۔اسی طرح جب میں ولایت گیا تو وہاں مختلف
لیکچروں میں نہایت وضاحت اور تفصیل کے ساتھ میں نے ان اصول کا ذکر کیا۔اس کے بعد ۱۹۳۵ء میں جلسہ
سالانہ کے موقعہ پر میں نے اپنے ایک لیکچر میں جو سیاسیات عالم کے متعلق تھا اس امر کو پھر بڑی تفصیل سے بیان
کیا تھا۔لیگ آف نیشنز کی ناکامی کے بنیادی سبب
اور بتایا تھا کہ جب کسی قرآنی اصول پر لیگ آف نیشنز کی بنیاد نہیں رکھی جائے گی اس وقت دنیا بین الا قوامی
جھگڑوں سے کبھی امن حاصل نہیں کر سکتی۔یہ تمام اصول میری کتاب میں چھپے ہوئے موجود ہیں اور دنیادیکھ سکتی
ہے کہ وہ کیسے پختہ اور شاندار اور کیسے زبر دست اصول ہیں۔آج لیگ آف نیشنز اگر اپنے مقصد میں ناکام ہوئی ہے تو
اسی وجہ سے کہ ان اصول کو اس نے اپنے نظام میں شامل نہیں کیا تھا۔انہی اصولوں میں سے ایک اصل میں نے یہ
بیان
کیا تھا کہ یہ خیال کر لینا کہ اس نظام کے قیام کے لئے کسی فوجی طاقت کی ضرورت نہیں نادانی اور حماقت ہے۔یہ
نظام قائم نہیں ہو سکتا جب تک اس کے ساتھ فوج کی بہت بڑی طاقت نہ ہو تا کہ جب بھی کوئی قوم لیگ آف نیشنز
375
کے فیصلہ کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف طاقت کا استعمال کر کے اسے اپنے ناجائز طریق عمل سے روک دیا
جائے۔غرض میں نے وضاحت کے ساتھ اس امر کا ذکر کر دیا تھا کہ لیگ آف نیشنز اس وقت تک صحیح معنوں میں
قائم نہیں ہو سکتی اور نہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتی ہے کہ جب تک اس کے ساتھ فوجی طاقت نہ ہو۔میں نے یہ
اصل اپنی کتاب میں بیان کیا۔اپنے لیکچروں میں بیان کیا اور بار بار اس بات پر زور دیا مگر یورپین لوگوں کی طرف سے
ہمیشہ یہی کہا گیا کہ یہ بالکل غلط ہے۔ہم تو دنیا کو لڑائی سے بچانا چاہتے ہیں اور آپ پھر ایسی تجویز پیش کر رہے ہیں جس
میں فوج اور طاقت کا استعمال ضروری قرار دیا گیا۔انگلستان میں جب میرے لیکچر ہوتے تو ان کے بعد عام طور پر لوگ
میں کہا کرتے کہ یہ تو وہی پرانی جنگی سپرٹ ہے جو دنیا میں پہلے سے قائم ہے۔ہمارے نزدیک یہ تجویز درست نہیں۔ہم نے لیگ کے اصول ایسے رکھتے ہیں جن میں فوجی طاقت کو استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آسکتی۔اس کے
اصول میں یہی روح کام کر رہی ہے کہ فوجی طاقت سے نہیں بلکہ دوسروں کو سمجھا کر صلح اور پیار کی طرف مائل کیا
جائے اور اسے بد عنوانیوں سے روکا جائے۔انسانی فطرت ایسی ہے کہ جب کسی غلط بات پر قائم ہو جائے تو خواہ اسے
ہزار دفعہ کہا جائے وہ اپنی بات کو غلط تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتی۔یورپین مدبرین نے اس وقت میری بات کو
قابل اعتنانہ سمجھا مگر آج تمام مدبرین یک زبان ہو کر کہہ رہے ہیں کہ لیگ آف نیشنز کی ناکامی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ
اس کے پاس فوجی طاقت نہیں ہے۔اگر اس کے پاس فوجی طاقت ہوتی تو اس کا یہ انجام نہ ہوتا۔حالانکہ یہ وہ اصول
ہے جو قرآن کریم نے آج سے پونے چودہ سو سال پہلے سے بیان کیا ہوا ہے۔قرآن کریم میں موجود ہے اور میں نے
بڑی وضاحت سے آج سے کئی سال پہلے اس کا اپنی کتابوں اور لیکچروں میں ذکر کر دیا تھا اور کہہ دیا تھا کہ لیگ آف
نیشنر کے ساتھ فوجی طاقت ہونا نہایت ضروری ہے۔لیکن اس وقت توجہ نہیں دی گئی جس کا نتیجہ نہایت تلخ اور
افسوسناک نکلا۔اسی طرح ایک دوسری بات بھی میں نے اپنی کتاب ”احمدیت “ میں بیان کی ہوئی ہے جس کو آج میں
بڑی زور سے بیان کر دیتا ہوں۔پہلی بات کے متعلق لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اس کا علم نہیں تھا کہ آپ نے اس
اصول کا ذکر کیا ہوا ہے۔اس لئے اب میں دوسری بات کو ایک دفعہ پھر وضاحت کے ساتھ بیان کر دیتا ہوں کیونکہ وہ
بھی ایسی اہم ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی دنیا میں کبھی نیک نتائج پیدا نہیں کر سکتی اور ہمارے غیر ممالک کے
مبلغین کو چاہئے کہ فوری طور پر اس اصل کی اشاعت شروع کر دیں تا بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ وقت پر ہمیں اس
طرف توجہ نہیں دلائی گئی تھی۔مفتوح قوم کے حقوق کے بارے میں قرآن کریم کی تعلیم
دوسر کی بات جو میں نے قرآن کریم کی روشنی میں بیان کی ہوئی ہے، یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب
376
تم طاقت استعمال کر کے جڑی ہوئی اور نا فرمان پارٹی کو مفتوح کر لو۔اس پر پوری طرح غلبہ واقتدار حاصل کر لو اور تم
آخر میں اپنے اور دوسروں کے حقوق کے متعلق فیصلہ کرنے لگو تو یاد رکھو اس وقت جوش میں مفتوح قوم پر اپنا غصہ
مت نکالوبلکہ جس حد تک جھگڑا ہو صرف اس حد تک اپنے فیصلوں کو محدود رکھو۔یہ نہ ہو کہ جوش اور غصہ کی حالت
میں تم اپنی حدود سے متجاوز ہو جاؤ اور اس پر مظالم کرنے لگ جاؤ یا کوشش کرو کہ وہ قوم اسی طرح کچلی جائے کہ آئندہ
صدیوں تک تمہارے مقابلہ میں سر نہ اٹھا سکے۔تمہارا فرض ہے تم صرف جھگڑے تک اپنے فیصلوں کو محدود رکھو
اور ناجائز پابندیاں نا جائز قیود اور ناجائز دباؤ مفتوح قوم پر مت ڈالو۔اگر تم ایسا کرو گے تو اس کے نتیجہ میں پھر فساد پیدا
ہو گا۔پھر بد امنی پیدا ہو گی۔پھر لڑائی شروع ہو گی اور پھر دنیا کا امن برباد ہو جائے گا۔یہ اصول ہے جس کو میں نے
بڑی وضاحت سے اپنی کتاب میں بیان کیا ہوا ہے۔مگر میں دیکھتا ہوں جس طرح مغربی اقوام نے پہلے اصول کی خلاف
ورزی کی تھی اسی طرح آج وہ اس اصول کی خلاف ورزی کے لئے تیار ہو رہی ہے۔چنانچہ اس قسم کی آواز میں اٹھنی
شروع ہو گئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ کے بعد جب روس بر طانیہ امریکہ اور چین سب طاقتیں مل کر دنیا
میں امن قائم کریں گی تو جرمنی اور جاپان سے نہ صرف وہ تمام چیزیں لے لی جائیں گی جن پر انہوں نے غاصبانہ قبضہ
کیا تھابلکہ ان کی بغاوت کی سزا کے طور پر ہمیشہ کے لئے ان کی قوت کو کچل دیا جائے گا اور انہیں انسانی حقوق سے بھی
محروم کر دیا جائے گا۔ابتدائی انسانی حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ ہر شخص کو اس بات
کا اختیار حاصل رہے وہ جو
پیشہ اپنے لئے مناسب سمجھتا ہے، اس پیشہ کو اپنی زندگی کا جز بنالے۔اگر وہ تجارت کرنا چاہتا ہے تو تجارت کرے۔زراعت کرنا چاہے تو زراعت کرے۔صنعت و حرفت اختیار کرنا چاہتا ہے تو صنعت و حرفت اختیار کرے۔سائنس
کی طرف توجہ کرنا چاہتا ہے تو سائنس کی طرف توجہ کرے۔مگر اس حق سے ہی جر منی اور جاپان کو محروم کرنے
کی سکیمیں تیار ہو رہی ہیں۔کہا جاتا ہے کہ ان کے انڈسٹریل سکول بند کر دئیے جائیں گے - انڈسٹریل سوسائٹیاں
توڑ دی جائیں گی اور ان کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ صرف زمیدارہ کریں اور ضرورت سے زائد ان کے پاس ہے ان سے
خرید لیا جائے یہ وہی سلوک ہے جو ہندؤوں نے اچھوت اقوام سے روا ر کھا اور جن کی بناء پر انہوں نے مدتوں تک
اچھوتوں کو سر نہ اٹھانے دیا۔گویاوہی سلوک جو ہندؤوں نے اچھوت اقوام سے کیا تھا اب خطرہ ہے کہ مغربی اقوام
اپنی مفتوح قوموں سے ویسا ہی سلوک کریں اور پھر دنیا کے ایک طبقہ کو بدترین غلامی کے چکر میں پھنسادیں۔کوئی
کہہ سکتا ہے کہ ہندؤوں نے تو اچھوت اقوام سے ہزاروں سال تک فائدہ اٹھالیا۔اب ممکن ہے مغربی اقوام بھی اس
طریق سے ایک لمبے عرصہ تک فائدہ اٹھائیں - ہندؤوں کی تاریخ بہت مبالغہ آمیز ہے۔اس لحاظ سے ہزاروں سال
کہنا تو صحیح نہیں ہو سکتا لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں انہوں نے ڈیڑھ دو ہزار سال تک اچھوت اقوام کو اپنا ما تحت رکھا
اور اس طرح ان سے فائدہ اٹھاتے رہے۔پس اس مثال کی بناء پر کوئی کہہ سکتا ہے کہ اب ممکن ہے یہ قومیں دوسر نیا
377
قوموں کو اچھوت بنا کر ان سے لمبے عرصہ تک فائدہ اٹھاتی رہیں لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ گو اچھوت قوموں سے ہندو
ہمیشہ فائدہ اٹھاتے رہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے ایک طبقہ کو اچھوت بنا کر خود ہندو قوم بھی ایک ہزار
سال سے مغلوب ہوتی چلی آئی ہے۔یہ الگ بات ہے کہ وہ چوہوں سے مغلوب نہیں ہوئی، وہ سانپوں سے مغلوب
نہیں ہوئی، وہ بیلوں سے مغلوب نہیں ہوئی مگر وہ پہلے یونانیوں اور پھر پٹھانوں اور بعد میں مغلم ما سے مغلوب
ہو گئی۔اب اس مغلوبیت کی وجہ یہی تھی کہ ملک کی اکثریت ایسی تھی جسے حکومت سے کوئی ہمدردی نہ تھی۔اس
کے معاملات میں اسے کوئی دلچسپی نہ تھی اور اس کی خیر خواہی اور بھلائی اس کے مد نظر نہیں تھی کیونکہ وہ سمجھتی تھی
ہم خواہ جیئیں یا مریں حکومت کو ہمارے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اچھوت اقوام
کے ساتھ آرین اقوام نے ذلت کا سلوک روارکھا۔ان کے حقوق کو تلف کیا اور ان کی ترقی کو روک دیا مگر اسی وجہ
سے خدا نے اور قوموں کو کھڑا کر دیا جنہوں نے مقابلہ کیا۔اس طرح وہی قوم جس نے اچھوتوں کو ذلیل کیا تھا، اسے
خود دوسروں کا محکوم بننا پڑا۔اسی طرح بالکل ممکن ہے اگر فاتح مغربی اقوام جر منی اور جاپان سے اچھوتوں والا سلوک
کریں تو گو جر منی اور جاپان سے یہ قومیں ذلت نہ اٹھائیں۔مگر اس ظلم کے نتیجہ میں
اللہ تعالیٰ بعض اور قو میں کھڑی
کر دے جن کا مقابلہ ان کے لئے آسان نہ ہو۔پس دنیا پھر خدانخواستہ ایک غلطی کرنے والی ہے۔پھر خدانخواستہ ایک
ظلم کا بیج بونے والی ہے۔پھر ایک ایسی حرکت کرنے والی ہے جس کا نتیجہ کبھی اچھا پیدا نہیں کر سکتا اور ہمارا فرض
ہے کہ ہم خدا تعالیٰ سے دعا کر ہیں کہ وہ اس غلطی سے حاکم اقوام کو بچائے اور دوسری طرف ہمارا فرض ہے کہ ہم دنیا
کو اس غلطی سے آگاہ کریں اور تبلیغ اسلام کے متعلق زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا ئیں۔اس جنگ کے بعد کم سے کم دو
ملک ایسے تیار ہو جائیں جو ہماری باتوں پر سنجیدگی سے اور متانت کے ساتھ غور کریں گے یعنی جرمنی اور اور جاپان۔یہ دونوں ملک ایسے ہیں جو ہماری باتیں سننے کے لئے تیار ہو جائیں گے خصوصاًجر منی ایک ایسا ملک ہے جو اس لحاظ
سے خاص طور پر اہمیت رکھتا ہے۔اہل یورپ اسلام پر غور کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
ہم ان لوگوں کے پاس پہنچیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ دیکھو عیسائیت کتنی ناکام رہی کہ عیسائیت کی
قریبا دو ہزار سالہ غلامی کے بعد بھی تم غلام کے غلام رہے اور غلام بھی ایسے جنکی مثال سوائے پرانے زمانہ۔کے اور
کہیں نظر نہیں آسکتی۔اس وقت ان کے دل اسلام کی طرف راغب ہوں گے اور ان کے اندر یہ احساس پیرا ہو گا کہ
آؤ ہم عیسائیت کو چھوڑ کر اسلام پر غور کریں۔اور دیکھیں کہ اس نے ہمارے دکھوں کا کیا علاج تجویز کیا ہوا ہے۔پس
وہ وقت آنے والا ہے جب جرمنی اور جاپان دونوں کے سامنے ہمیں عیسائیت کی ناکامی اور اسلامی اصول کی برتری کو
378
نمایاں طور پر پیش کرنا پڑے گا۔اسی طرح انگلستان اور امریکہ اور روس کے سمجھدار طبقہ کو (اور کوئی ملک ایسے
سمجھدار طبقہ سے خالی نہیں ہوتا ) اسلام کی ہر تعلیم کی برتری بتا سکیں گے۔مگر یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب ہماری
طاقت منظم ہو۔جب ہماری جماعت کے تمام افراد زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرنے کے لئے تیار ہوں۔جب کثرت
مبلغین ہمارے پاس موجود ہوں اور جب ان مبلغین کے لئے ہر قسم کا سامان ہمیں میسر ہو۔اسی طرح یہ کام اس
وقت ہو سکتا ہے جب جماعت کے تمام نوجوان پورے طور پر منظم ہوں اور کوئی ایک مرد بھی ایسا نہ ہو جو اس تنظیم
میں شامل نہ ہو۔وہ سب کے سب اس ایک مقصد کے لئے کہ ہم نے دنیا میں اسلام اور احمدیت کو قائم کرنا ہے اس
طرح رات اور دن مشغول رہیں جس طرح ایک پاگل اور مجنون شخص تمام جہات سے اپنی توجہ ہٹا کر صرف ایک
کام کی طرف مشغول ہو جاتا ہے۔وہ بھول جاتا ہے اپنی بیوی کو۔وہ بھول جاتا ہے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو
اور صرف ایک مقصد اور ایک کام اپنے سامنے رکھتا ہے۔جنون کی کیفیت کی ضرورت
اگر ہم جنون کی کیفیت اپنے اندر پیدا کر لیں اور اگر ہماری جماعت کا ہر فرد دن اور رات اس
مقصد کو اپنے سامنے رکھے تو یقینا اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے کاموں میں برکت ڈالے گا اور اس کی
کوششوں کے حیرت
انگیز نتائج پیدا کر نا شروع کر دے گا۔اب بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کا دنیا میں
غیر معمولی رعب پایا جاتا ہے اور بہت سے شہر ایسے ہیں جہاں احمدیہ انجمنیں قائم ہو چکی ہیں۔بے شک ایسے بھی کئی
شہر ہیں جن میں کوئی احمدی نہیں اور ایسے بھی شہر ہیں جن میں صرف ایک ایک احمدی ہے مگر باوجود اس کے
ہندوستان میں ہماری جماعت کی دھاک بیٹھی ہوئی ہے اور لوگوں کے دل محسوس کرتے ہیں کہ یہ کام کرنے والی' دنیا
میں ترقی کرنے والی زندہ قوم ہے۔اسی طرح تم مصر چلے جاؤ - عرب چلے جاؤ اور شام چلے جاؤ - ترکی چلے جاؤ -سب
جگہ لوگوں کو یہی کہتا سنو گے کہ جماعت احمد یہ بہت بڑا کام کر رہی ہے حالانکہ ساری دنیا میں ہمارے صرف آٹھ دس
مبلغ ہیں اور تعداد کے لحاظ سے ہم دوسروں کے مقابلہ میں کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتے بلکہ بوجہ اس کے کہ ہماری
جماعت کے افراد دوسروں سے بہت زیادہ قربانی اور ایثار کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہیں اور اسلام کی اشاعت کے لئے وہ
جس قدر کو شش کرتے ہیں اس کا عشر عشیر بھی دوسرے مسلمانوں میں نظر نہیں آتا۔جہاں چلے جاؤ احمدیت کی
تعریف میں لوگ رطب اللسان ہوں گے اور وہ اس حقیقت کو بر ملا بیان کر رہے ہوں گے کہ جماعت احمدیہ
ایک زندہ جماعت ہے۔