خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۹ ستمبر ۱۹۴۴ء

مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2

379
احمدیہ جماعت کی فعالیت کا ذکر اغیار میں
یورپ اور امریکہ جیسے ممالک میں اس وقت تک قریباً بارہ کتابیں ایسی چھپ چکی ہیں جو احمدیت کے متعلق
ہیں یا ان کتابوں میں احمدیت کے متعلق کوئی نہ کوئی مضمون لکھا گیا ہے۔ان سب کتابوں میں یورپین اور عیسائی
مصنفین نے اقرار کیا ہے کہ مسلمانوں میں صرف جماعت احمد یہ ہی ایک کام کرنے والی اور ہر قسم کی قربانیوں میں
حصہ لینے والی قوم ہے۔اگر عیسائیت کو آج کسی قوم سے خطرہ ہے تو وہ صرف احمدی قوم ہے۔کسی مذہب یا مذہب
کے کسی فرقہ سے عیسائیت کو اتنا خطرہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔جتنا احمدیت سے ہے حالانکہ ہم اپنی جماعت کے جو حالات
جانتے ہیں، ان حالات سے ہم سمجھتے ہیں کہ ظاہری طاقت کے لحاظ سے ہم دوسروں کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔پس جب ہماری تھوڑی سی کوشش ، تھوڑی سی قربانی اور تھوڑی سے جدو جہد کے بعد دنیا پر اس قدر رعب پڑ سکتا ہے
تو اگر ہماری ساری جماعت منظم ہو جائے۔اگر ہماری جماعت کے نوجوان بھی اور بوڑھے بھی اور بچے بھی اپنی اندرونی
اصلاح کرنے کے بعد بیرونی دنیا کی اصلاح کی طرف متوجہ ہو جائیں تو غور کرنا چاہئے ہمارے اس رعب میں کتنا بڑا
اضافہ ہو سکتا ہے۔جماعتی رعب میں کس طرح اضافہ ہو سکتا ہے ؟
یقیناً موجودہ رعب سے ہزاروں گنار عب ہماری جماعت کا ہو سکتا ہے اور موجودہ تعداد سے ہزاروں گنا
تعداد ہماری جماعت کی بڑھ سکتی ہے۔اور نہ صرف رعب اور تعداد کے لحاظ سے ہماری جماعت میں اضافہ ہو سکتا ہے
بلکہ ہم موجودہ کام سے ہزاروں گنا زیادہ کام کر کے دنیا کو دکھا سکتے ہیں۔اب بھی ہماری یہ حالت ہے کہ باوجود اس
کے کہ ہم کمزور ہیں۔ہمارے پاس سامان نہیں ہے۔ہمارے پاس طاقت اور دولت نہیں ہے پھر بھی بعض ممالک
میں احمدیت کی دھاک بیٹھ چکی ہے مثلاً افریقہ ایک بہت بڑابر اعظم ہے۔اس نصف بر اعظم میں ہمارا تبلیغ کرنا ایسا
ہی ہے جیساروس کے کنارہ سے جاپان تک کے علاقہ کو تبلیغ کی جائے۔ہمارے اس وسیع علاقہ میں صرف چار مبلغ
کام کر رہے ہیں مگر ان چار مبلغوں کی تبلیغ کے نتیجہ میں افریقہ کے سارے کنارہ میں ایک دھوم مچی ہوئی ہے۔ہزارہا
لوگ ہیں جو احمدیت قبول کر چکے ہیں۔گورنمنٹ ہے تو اس پر جماعت کا اثر ہے اور یورپین مصنفین کھلے بندوں
تسلیم کرتے ہیں کہ عیسائیت کے مقابلہ میں جماعت احمدیہ کے مشنری اس علاقہ میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ عیسائیت
کے لئے نہایت خطر ناک ہے۔غرض گورنمنٹ کیا اور پبلک کیا سب جماعت احمدیہ کی طاقت کو تسلیم کرتے ہیں
اور دلائل کے میدان میں ہمار ا مقابلہ کرنے سے گھبراتے ہیں حالانکہ ہمارے وہاں صرف چار مبلغ ہیں چار مبلغ ایک
ضلع کے لحاظ سے بھی بہت کم ہیں مگر چونکہ اللہ تعالیٰ کی تائید اور اس کی نصرت ہمارے شامل حال ہے اور وہ اپنے

380
فضل سے ہماری ناچیز کو ششوں میں بھی برکت پیدا کر دیتا ہے اس لئے ان چار احمدی مبلغین کا ایک وسیع علاقہ پر
حیرت انگیز اثر ظاہر ہو رہا ہے۔وہ علاقہ اتنا وسیع ہے کہ اس کی لمبائی کئی ہزار میل کی ہے اور اس علاقہ کو اگر ایک جہاز
طے کرنے لگے تو اسے بھی سات آٹھ دن لگ جاتے ہیں مگر اتنے وسیع علاقہ میں صرف چار احمدی مبلغین کی تبلیغ
کے نتیجہ میں جماعت کی دھاک بیٹھ چکی ہے اور ہر جگہ یہ احساس پایا جاتا ہے کہ جماعت احمدیہ کا مقابلہ کرنا کوئی
آسان بات نہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہاں بعض مقامی مبلغ بھی کام کر رہے ہیں، مگر وہ بھی ہمارے بعض
مبلغین نے ہی تیار کئے ہیں اس لئے ان کا کام بھی ایک لحاظ سے ہمارے مبلغین کا کام ہے۔پس اگر چار مبلغین کے
نتیجہ میں ایک وسیع بر اعظم کے لوگوں میں اتنابڑا تغیر پیدا ہو سکتا ہے تو اگر ہماری ساری جماعت اسلام اور احمدیت کی
اشاعت کے لئے کھڑی ہو جائے اور دن اور رات اس کام میں لگ جائے۔وہ اپنے آرام کو نظر انداز کر دے۔اپنی
سہولت کو پس پشت پھینک دے اور دیوانہ وار اس کام میں مشغول ہو جائے تو گو ہماری تعداد تھوڑی ہے۔ہمارے
پاس اور اقوام کے سلسلہ میں سامان بہت کم ہے مگر یقین اس مجنونانہ کوشش کے نتیجہ میں دنیا میں ایک عظیم الشان تغیر
رونما ہو جائے گا اور ایک بڑا انقلاب الہی ہاتھوں سے ظاہر ہو گا۔بے شک آج ہمارے دعوؤں کو جنون سمجھا جاتا ہے۔آج ہمارے دعوؤں پر ہنسی اڑائی جاتی ہے، آج ہمارے کاموں کی تحقیر کی جاتی ہے لیکن اگر ہماری جماعت اپنی کوشش
کو اسی طرح بڑھاتی چلی جائے تو کل دنیا میں یہ سمجھا جائے گا کہ ان ہاتھوں سے اس عظیم الشان قربانی کی وجہ
جس کا نمونہ اس جماعت نے دکھایا۔یہ کام ہونا لازمی اور ضروری تھا۔ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمارے اندر
ایک مجتو بانہ جوش پیدا ہو جائے۔ایک آگ ہو جو ہمارے سینہ میں ہر وقت سنگتی رہی ہو۔بے تابی
ہو جو ہمیں کسی پہلو چین نہ لینے دیتی ہو اور ہم پورے عزم اور استقلال کے ساتھ اس بات
پر قائم ہوں کہ ہماری زندگیوں کا مقصد سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ اسلام اور احمدیت
پر عمل اور اسلام اور احمدیت کے لئے قربانی۔“
( خطبه فرموده ۲۹ ستمبر ۱۹۴۴ء مطبوعه الفضل ۱۱ اکتوبر ۱۹۴۴ء)

آج 10 میں سے 10 باقی