تقریر فرمودہ ۱۵ اکتوبر ۱۹۴۴ء

مشعل راہ (جلد اوّل)

383
تین چیزیں جن کی طرف خدام الاحمدیہ کو خصوصیت سے
توجہ کرنی چاہئے سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ سے حضرت
خلیفۃ المسیح الثانی کا خطاب
اسلام کا پیغام - عیسائیت کے پیغام کے بالمقابل
مذہب کا خلاصہ کیا ہے
کامیابی کے لئے کسی نصب العین کا ہو نا ضروری ہے
خدام الاحمدیہ کے تمام کارکنوں اور اراکین کو علم ہو کہ انہوں
نے کیا کہنا ہے اور کیا کرنا ہے
اسلام کی مکمل واقفیت نوجوانوں کے لئے اشد ضروری ہے
قرآن و حدیث سے روگردانی کفر ہے۔قرآن کریم باترجمہ
جاننے کی تلقین
حضرت مسیح موعود علیہ السلام یا خلفاء کسی لکھی ہوئی کتب کا
امتحان لینے کی سکیم
خدام میں محنت کی عادت پیدا کرنا بہت ضروری ہے
کھیل کو د میں شمولیت اور اس کی باقاعدہ نگرانی
( تقریر فرموده ۱۵ اکتوبر ۱۹۴۴ء)

384
” مجھے مسوڑھوں کی سوزش اور دانتوں کے درد کی وجہ سے بولنا تو نہیں چاہئے لیکن چونکہ میں گذشتہ
سال بھی خدام الاحمدیہ کے جلسہ میں تقریر نہیں کر سکا اس لئے باوجود تکلیف کے میں نے یہی فیصلہ کیا کہ مجھے کچھ نہ
کچھ اس موقعہ پر ضرور آپ کے سامنے بیان کرنا چاہئے۔جب میں گھر سے چلنے لگا تو قدرتی طور پر میرے دل میں
خیال پیدا ہوا کہ میں آج کس مضمون پر تقریر کروں۔اس خیال کے پیدا ہوتے ہی دو مضمون میرے ذہن میں آئے۔جن میں سے ایک مضمون فورا ہی اپنی ارتقائی منازل طے کرتے ہوئے ایسی صورت اختیار کر گیا کہ میں نے سمجھانہ
یہ موقع اس مضمون کے مناسب حال ہے اور نہ وقت اتنا ہے کہ میں اس مضمون کے متعلق اپنے خیالات پوری طرح
ظاہر کر سکوں۔وہ مضمون اپنی ذات میں ایک کتابی صورت کی تمہید بنے کے قابل ہے۔تھوڑے سے وقت میں اس
کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا جاسکتا۔تب میں نے دوسرا مضمون لے لیا۔در حقیقت میر انشایہ تھا کہ یہ
دوسرا مضمون اس تمہید کی تفصیل ہو لیکن وہ تمہید ایسارنگ اختیار کر گئی کہ میرے نزدیک وہ زیادہ اہم کتاب کی تمہید
بنے کے قابل ہے۔اس لئے میں نے دوسرے حصہ کو جسے میں اس تمہید کی تفصیل کے طور پر بیان کرنا چاہتا تھا، منتخب
کر لیا اور میں نے سمجھا کہ اس مضمون کو میں چھوٹا بھی کر سکتا ہوں اور بچوں کے لحاظ سے اس کا بیان کرنا زیادہ مناسب
بھی ہے۔جماعتی تنظیم کے دو حصے
میں نے بار ہا بیان کیا ہے کہ ہماری جماعت کی تنظیم در حقیقت دو حصے رکھتی ہے جن میں سے ایک حصہ
اس لحاظ سے زیادہ اہم ہے کہ ہماری جماعت دوسری جماعتوں سے مختلف ہے اور دوسرا حصہ اس لحاظ سے اہمیت رکھتا
ہے کہ اس کے بغیر قوم فعال نہیں بن سکتی۔حقیقت یہ ہے کہ جب تک کوئی قوم کسی مقصد کو لے کر کھڑی نہیں
ہوتی، نہ اس میں اپنے کام کے متعلق جوش پیدا ہوتا ہے اور نہ اس کا ترقی کی طرف سرعت کے ساتھ قدم بڑھ سکتا
ہے۔اسی طرح اگر کسی قوم میں صحیح قوت عملیہ نہ پائی جائے اور وہ ان طریقوں کو اختیار نہ کرے جن کے ذریعہ قوم
اپنے خیالات اور اپنے عقائد کو کامیاب طور پر دنیا میں پھیلا سکتی ہے تو اس وقت بھی وہ قوم کامیاب نہیں ہو سکتی۔پس
ایک طرف ہمارے لئے اس امر کو مد نظر رکھنا ضروری ہے کہ آیا کوئی اہم مقصد ہمارے سامنے ہے یا نہیں تا کہ ہمیں
معلوم ہو کہ ہم نے کیا کہنا ہے اور دوسری طرف ہماری تربیت اس رنگ میں ہونی چاہئے کہ ہم یہ سمجھ سکیں کہ ہم
نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا ہے۔ہم نے کیا کہتا ہے ہم نے کیا کرنا ہے ؟
ہر قوم کی ترقی کے لئے بنیادی طور پر یہ امر نہایت ہی ضروری ہے کہ اسکا ہر فردان دو فقروں کو اچھی

385
طرح جانتا اور سمجھتا ہو کہ ہم نے کیا کہنا ہے جس کے اندر ہم نے کیا کرنا ہے بھی شامل ہے اور دوسرے یہ کہ ہم نے
جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا ہے۔جب یہ دونوں باتیں حل ہو جائیں اور پھر جو کچھ ہم نے کہنا ہو وہ اپنے اندر اہمیت
بھی رکھتا ہو تو ہماری کامیابی میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا۔یہی وہ چیز ہے جسے یورپ کے لوگ آجکل خاص طور پر اہمیت
دیتے ہیں۔بالخصوص اخبارات کے نمائندے جب کسی لیڈر سے ملتے ہیں تو اس سے کہتے ہیں آپ کا پیغام کیا ہے یعنی
آپ دنیا کو وہ کون سی بات بتانا چاہتے ہیں جسے وہ جانتی نہیں یا جس کو وہ بھول چکی ہے اور اسے یاد دلانے کی ضرورت
ہے۔لیکن چونکہ وہ ایک عظیم الشان مضمون کو چند لفظوں میں بیان کرنا چاہتے ہیں اس لئے بسا اوقات بہت سی غلط
فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔مسیحیت کی شریعت کے احترام کے بارے میں غلطی
در حقیقت یہ غلط فہمی اور چین نامہ نگاروں اور اور چنین مصنفین کو مسیحیت سے لگی ہے۔مسیحیت نے یہ
کہہ کر کہ شریعت لعنت ہے ، تمام مذہبی تفصیلات کو بے کار قرار دے دیا ہے اور صرف ایک نقطہ نگاہ پیش کیا ہے کہ
”خدا محبت ہے“۔اس ایک نقطہ کو لے کر انہوں نے باقی ساری چیزوں کو ترک کر دیا ہے۔اور پھر ”خدا محبت ہے “ کی
ترجمانی بھی انہوں نے خدا کے سپرد نہیں کی بلکہ اپنے ذمہ لے لی ہے۔پس چونکہ انہوں نے مذہب کے معنی ایک
فقرہ کے کرلئے ہیں اور چونکہ اس ایک فقرہ کے نتیجہ میں انہوں نے خدا اور اس کے رسولوں کو مذہب کی تفصیلات
بیان کرنے سے چھٹی دے دی ہے اور ان کو اس کام سے بالکل معطل کر دیا ہے اس لئے انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ باقی
مذاہب بھی کسی ایک نقطہ یا کسی ایک فقرہ میں ساری تفصیلات کو بیان کر سکتے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ باقی
مذاہب کے بھی بعض خلاصے ہیں مگر ان مذاہب کے پیرؤوں سے یہ غلطی ہوئی ہے کہ انہوں نے ان خلاصوں کو اتنا
پھیلایا نہیں کہ دنیا ان خلاصوں سے ہی سمجھ سکتی کہ وہ مذاہب دنیا کے سامنے کون سا پیغام لے کر کھڑے ہوئے
ہیں۔اسلام کا پیغام
"
مثلا اسلام کو لے لو۔اسلام بھی کہتا ہے کہ خدا محبت ہے اور اسلام نے بھی اپنے مذہب کا خلاصہ ان الفاظ
میں پیش کیا ہے۔" لا اله الا الله محمد رسول الله - مگر جس طرح عیسائیت نے خدا محبت ہے “ کی تشریح
مختلف جہتوں اور مختلف شعبوں سے مختلف عبارتوں میں انسانی جذبات سے وابستہ کر کے کی ہے، اُس طرح لا اله الا
الله محمد رسول اللہ کی تشریح نہیں کی گئی۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جب خدا محبت ہے کی ایک چھوٹی سی تشریح
بھی کسی نامہ نگار کے سامنے بیان کی جاتی ہے تو وہ متاثر ہو جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ دنیا کے لئے کار آمد باتیں ہیں۔

386
لیکن اگر تم کسی نامہ نگار کے سامنے یہ کہو کہ میں دنیا کے لئے یہ پیغام لایا ہوں کہ لا الہ الا الله محمد رسول الله تو
چونکہ اس کی بار بار اور مختلف پیراؤں سے تشریح نہیں کی گئی اس لئے اس خلاصہ سے تعلق رکھنے والے کئی مضامین کی
باریکیاں ان کی وسعتوں اور اس کے وسیع دائرے اس کے ذہن میں نہیں آتے۔وہ حیران ہو جاتا ہے اور وہ اس بات کو
سمجھ ہی نہیں سکتا کہ وہ اسلام جس کا دعوی ہے کہ خدا ایک ہے اور جس کا دعویٰ ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اس کے رسول ہیں۔اس کے ایک فقرہ میں دنیا کے لئے نیا پیغام کون سا ہے۔یہ تو وہی پرانی بات ہے جو ایک لمبے
عرصہ سے اسلام کی طرف سے پیش کی جارہی ہے۔حالانکہ خدا ایک ہے اتنا وسیع مضمون ہے کہ اس کا کروڑواں
حصہ بھی اس فقرہ میں بیان نہیں کیا گیا ہے کہ " خدا محبت ہے بلکہ بچی بات تو یہ ہے کہ لا اله الا الله محمد
رسول اللہ کے مقابلہ میں اس فقرہ کی اتنی حیثیت بھی نہیں جتنی ہاتھی کے مقابلہ میں مچھر کی ہوتی ہے۔فرق
صرف یہ ہے کہ وہ فقرہ یاد کر لیا گیا ہے اور یہ فقرہ یاد نہیں کرایا گیا۔اس فقرہ کے مطالب کو بار بار لوگوں کے سامنے
پیش کیا گیا ہے اور اس فقرہ کے مطالب کو لوگوں کے سامنے بار بار نہیں رکھا گیا۔اسی وجہ سے جب ہم لوگوں کے
سامنے یہ وسیع مضمون بیان کرتے ہیں تو وہ حیران ہو جاتے ہیں کہ ہم اس بات کو جو دنیا کو پہلے بھی معلوم ہے ایک نیا
پیغام کس طرح قرار دے رہے ہیں۔حالانکہ اصل کو تاہی ان کی اپنی نظر کی ہوتی ہے چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہو تا ہے
کہ جب ان کے سامنے ان تمام وسیع مضامین کا ایک مجموعہ لا اله الا الله محم
محمد رسول اللہ کے الفاظ میں پیش
کیا جاتا ہے تو وہ متاثر نہیں ہوتے لیکن جب ان کے سامنے اسلام کے اس خلاصہ کا ہزارواں بلکہ کروڑواں حصہ نکال
کر پیش کیا جاتا ہے اور اس کی ایک تشریح ان کے سامنے کی جاتی ہے تو وہ اس سے متاثر ہو جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں
کہ یہ چیز واقعہ میں ایسی ہے جو دنیا کے لئے ایک نیا پیغام کہلا سکتی ہے۔مذہب کا خلاصہ کیا ہے ؟
یہ ایسی ہی بات ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا کہ مذہب کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا
سے تعلق پیدا کیا جائے اور بنی نوع انسان سے شفقت کی جائے۔یہ خلاصہ اگر ہم لوگوں کے سامنے بیان کریں تو
تمام یورپین مصنف اور نامہ نگار اسے ایک نیا پیغام قرار دیں گے اور وہ اس سے متاثر ہوں گے اور وہ تسلیم کریں گے
کہ یہ نظریہ یقینا ایسا ہے جو دنیا کے سامنے بار بار آنا چاہئے اور جس کو قائم کرنے کے لئے ہمیں اپنی انتہائی کوششیں
صرف کرنی چاہئیں لیکن اگر غور کیا جائے تو یہ خلاصہ آگے پھر خلاصہ ہے لا الہ الا الله۔محمد رسول اللہ کا۔کلمہ طیبہ میں بے شمار مضامین موجود ہیں
در حقیقت لا اله الا الله محمد رسول اللہ بہت سے وسیع مضامین پر مشتمل ہے جن میں سے

387
صرف ایک مضمون کا خلاصہ وہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش فرمایا ہے لیکن اسلام کے اس پیش کردہ
خلاصہ کو نہ جاننے کی وجہ سے یورپین نامہ نگار لا اله الا الله محمد رسول اللہ سے متاثر نہیں ہوں گے۔ہاں
اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس خلاصہ کو پیش کیا جائے کہ مذہب کی اہم اغراض دو ہیں۔خدا سے
تعلق اور بنی نوع انسان سے محبت - تو ساری دنیا اس سے متاثر ہو گی اور وہ سمجھے گی کہ ترقی کا یہ ایک نیا پہلو ہمارے
سامنے رکھا گیا ہے اور ایک نئی چیز ہے جو ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے۔عیسائی اگر کوشش کریں تو وہ بھی ” خدا محبت
ہے “ میں سے یہ دونوں باتیں نکال سکتے ہیں لیکن وہ اس امر سے انکار نہیں کر سکتے کہ یہ ایک نیا طریق بیان ہے جس
سے بنی نوع انسان کو نیکی کی طرف متوجہ کیا جا سکتا ہے۔کامیابی کے لئے کسی نصب العین کا پیش نظر رکھنا ضروری ہے
پس ہمارے سامنے کوئی نہ کوئی مقصد ہونا چاہئے کیونکہ کسی مقصد کو اپنے سامنے رکھے بغیر انسان کو
کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔دنیا کا یہ مطالبہ ہے کہ ہم اسے کوئی پیغام دیں اور گو مغربی لوگ اس پیغام کا دائرہ نہایت
محدود رکھتے ہیں۔لیکن بہر حال اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اگر ایک مختصر پیغام دنیا میں عظمت کی نگاہ سے دیکھا
جاسکتا ہے تو تفصیلی پیغام یقینا زیادہ عظمت اور قدر کی نگاہوں سے دیکھا جائے گا۔ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ
ہم اپنے مقاصد کی اہمیت کو سمجھیں اور ان کے مطابق دنیا میں تغیر پیدا کرنے کی کوشش کریں۔پس سب سے پہلی چیز جس کی ہمیں ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے سامنے کوئی مقصد ہونا چاہئے جس کی بناء
پر ہم کہہ سکیں کہ ہم نے لوگوں سے کچھ کہنا ہے۔دوسرے ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہم نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس۔طرح کہنا ہے۔کس طرح کہنے میں بھی بہت بڑا فرق پیدا ہو جاتا ہے۔سکول کا کورس ایک ہو تا ہے۔یونیورسٹی ایک ہوتی
ہے مگر اس فرق کی وجہ سے کہ ایک شخص جانتا ہے کہ اس نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا چاہئے اور دوسرا اس امر
سے ناواقف ہو تا ہے۔ایک شخص تو ترقی کرتے کرتے محکمہ تعلیم کا ڈائرکٹر مقرر ہو جاتا ہے اور دوسرا اسی ڈگری کا حو
سکول کی مدرسی میں ہی اپنی ساری عمر گزار دیتا ہے۔اس ایثار کی وجہ سے دنیا میں قابلیت کے الگ الگ رواج تجویز
کر دئیے گئے ہیں۔کسی درجہ کی قابلیت کا نام لوگوں نے پرائمری رکھا ہوا ہے کسی درجہ کی قابلیت کا نام لوگوں نے
مدل رکھا ہوا ہے اور کسی درجہ کی قابلیت کا نام لوگوں نے انٹرنس رکھا ہوا ہے اور کسی درجہ کی قابلیت کا نام لوگوں نے
ایف۔اے اور بی۔اے رکھا ہوا ہے۔تو کس طرح کہنے کا فرق بھی زمین و آسمان کا تغیر پیدا کر دیتا ہے۔پرائمری کے بعض
طالبعلم ایسے ہوتے ہیں جو آئندہ مڈل میں تعلیم پانے والوں کے لئے نمونہ پینے والے ہوتے ہیں اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو
ادنی سے ادنی سکول کے لئے بھی ذلت کا موجب ہوتے ہیں۔کچھ پرائمری کے ماسٹر اس بات کے مستحق ہوتے ہیں کہ ان

388
کو ترقی دے کر مڈل کی تعلیم ان کے سپرد کی جائے اور بعض ماسٹر کچھ کہنے سے اس طرح ناواقف ہوتے ہیں کہ ان کا
پرائمری میں رکھا جانا بھی انسپکٹروں
کی ناواقفی یا جنبہ داری اور لحاظ کی بناء پر ہوتا ہے، ذاتی قابلیت کا اس میں دخل نہیں
ہو تا۔تو کہنے کے طریق سے بھی انسان کی علمی زندگی میں بہت بڑا فرق پیدا ہوتا ہے۔وہ کتابیں مقرر ہوتی ہیں جن سے
پرائمری کا امتحان پاس کیا جاتا ہے۔وہ کتابیں مقرر ہوتی ہیں جن سے مڈل اور انٹرنس اور ایف اے اور بی۔اے کے
امتحانات پاس کئے جا سکتے ہیں لیکن پڑھانے والوں کے نقص یا ان کی خوبی کی وجہ سے بعض کے شاگر دبالکل نالائق رہتے ہیں
اور بعض کے شاگر د اعلی درجہ کی قابلیت حاصل کر لیتے ہیں۔تو صرف اتنا ہی ضروری نہیں کہ ہم یہ سمجھ لیں کہ ہم نے
کچھ کہنا ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ ہم نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا ہے اور وہ طریق
ہمارے فرائض کی ادائیگی میں مد ہو سکتے ہیں یا نہیں۔یہی دو چیزیں ہیں جن کو گذشتہ تقاریر میں مختلف پہلوؤں سے میں نے
خدام الاحمدیہ کے سامنے رکھا اور یہی وہ چیز ہے جسے آج میں پھر خدام الاحمدیہ کے سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں۔جس طرح
پرانی شراب نئی بوتلوں میں پیش کی جاتی ہے تاکہ لوگوں کے لئے وہ دل کشی اور جاذبیت کا موجب ہو سکے اسی طرح آج
میں اسی پرانی شراب کو جسے میں بارہا پیش کر چکا ہوں نئی یو تلوں میں تمہار نے سامنے رکھ رہا ہوں۔یہ امر ا چھی طرح سمجھ
لینا چاہئے کہ جب تک خدام کے کارکن اور خدام الاحمدیہ کے تمام رکن اس بات کو مد نظر نہیں رکھیں گے کہ ہم نے کیا کہنا
ہے اور پھر جو کچھ کہنا ہے اس کے متعلق تمام خدام کے ذہنوں میں یہ امر مستحضر نہیں ہو گا کہ اسے کس طرح کہنا ہے
اس وقت تک اس انسٹی ٹیوٹ اور اس محکمہ یا ادارہ کی کامیابی قطعا غیر یقینی اور شکی ہو گی بلکہ بعض صورتوں میں یہ لاعلمی
نهایت خطرناک نتائج پیدا کرنے کا موجب بن سکتی ہے۔اگر ہماری جماعت کے نوجوانوں کو یہ معلوم ہی نہ ہو کہ انہوں نے
کیا کہنا ہے تو وہ قومی خیالات کو مٹانے والے ہوں گے اور اگر انہیں معلوم نہیں ہو گا کہ انہوں نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس
طرح کہنا ہے اور اس کے پیش کرنے کا صحیح طریق کیا ہے تب بھی جس مقصد کو لے کر وہ کھڑے ہوئے ہیں اس کو وہ قائم
نہیں کر سکتے۔جس طرح چھت پر پڑے ہوئے پانی کو نکالنے کے لئے جب صحیح راستہ اختیار نہیں کیا جاتا تو وہ چھت میں
سوراخ بنا کر مکان کو گرانے کا موجب بن جاتا ہے اسی طرح اگر نوجوانوں کو یہ معلوم نہ ہو کہ انہوں نے جو کچھ کہنا ہے وہ
کس طرح کہنا ہے تو اس وقت تک بھی وہ قوم کی تصحیح خدمت کبھی سر انجام نہیں دے سکتے۔اسلام کی مکمل واقفیت نوجوانوں کے لئے اشد ضروری ہے
پس یہ دونوں باتیں خدام الاحمدیہ کے لئے ضروری ہیں۔ان کے لئے ضروری ہے کہ انہیں اسلام کی
مکمل واقفیت ہو اور ان کے لئے ضروری ہے کہ ان کو اسلام کے پیش کرنے کا صحیح طریق معلوم ہو کیونکہ حقیقت یہی
ہے کہ ہم نے جو کچھ کہنا ہے وہ سب کا سب اسلام کا بیان ہو چکا ہے۔اگر خدام الاحمدیہ اسلام کے مفہوم اور اس کی

389
تعلیم کو اچھی طرح سمجھ لیں تو ان کے لئے کسی اور چیز کی ضرورت ہی نہیں رہ سکتی کیونکہ اسلام حاوی ہے تمام اعلیٰ
تعلیموں پر اور جو شخص اسلام کی تعلیم سے مکمل طور پر آگاہ ہو اسے یہ بتانے کی ضرورت نہیں رہتی کہ اس نے دنیا
سے کیا کہنا ہے۔پس اصل چیز اسلام ہی ہے اگر ہم اس کا نام احمدیت رکھتے ہیں تو اس لئے نہیں کہ احمدیت اسلام کے
علاوہ کوئی اور چیز ہے بلکہ اسلام کا نام ہم احمدیت اس لئے رکھتے ہیں کہ لوگوں نے اسلام کو ایک غلط رنگ دے دیا تھا
اور ضروری تھا کہ اسلام کے غلط مفہوم کو واضح کرنے اور اسلام کی حقیقت کو روشن کرنے کے لئے کوئی امتیازی
نشان قائم کیا جاتا اور وہ امتیازی نشان احمدیت کے نام کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے ورنہ اسلام کا ایک شعفہ بھی ایسا نہیں
جسے کوئی شخص بدل سکے بلکہ ایک شععہ تو کیا ایک زبر اور زیر بھی ایسی نہیں جو تبدیل کی جاسکے۔قرآن و حدیث سے روگردانی کفر ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ فرمایاوہ سب کا سب خدا کے کلام سے ماخوذ ہے بلکہ نہ
صرف آپ نے جو کچھ کہاوہ قرآن اور حدیث سے ماخوذ ہے بلکہ آپ نے جو کچھ کہا وہ قرآن کریم میں موجود ہے اور
وہی کچھ کہا جو حدیث میں موجود ہے بلکہ حق یہ ہے کہ اگر قرآن اور احادیث میں بیان کردہ اسلامی تعلیم سے الگ ہو کر
ایک شعفہ بھی بیان کیا جائے بلکہ ایک زبر اور زیر کا بھی اضافہ کیا جائے تو وہ یقینا کفر ہو گا‘ الحاد ہو گا اور اس کی اشاعت
سے دنیا میں میں علم نہیں پھیلے گا بلکہ جہالت اور بے دینی میں ترقی ہو گی۔پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم قرآنی
تعلیم کو سمجھیں اور اس کو اپنے دلوں اور دماغوں میں پوری مضبوطی سے قائم کریں۔قرآن کریم باترجمہ جاننے کی تلقین
میں نے کہا تھا کہ ہر احمدی نوجوان کا یہ فرض ہے کہ وہ قرآن کریم کا ترجمہ جانتا ہو۔اصل میں تو یہ ہر
احمد کی نوجوان کا فرض ہے کہ وہ عربی جانتا ہو لیکن کم سے کم اتنا تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ قرآن کریم میں کیا لکھا
ہے اور خدا ہم سے کن باتوں کا مطالبہ کرتا ہے۔عربی جاننے سے یہ سہولت حاصل ہو جاتی ہے کہ قرآن کریم کا
ترجمہ اور اس کا مفہوم سمجھنے کی منزلیں جلد طے ہو جاتی ہیں لیکن اگر کوئی شخص زیادہ عربی نہ جانتا ہو تو اسے کم سے کم
اتنی عربی تو ضرور آنی چاہئے کہ قرآن کریم کے ترجمہ کو وہ سمجھ سکے۔میں نے ۱۹۴۲ء کے اجتماع کے موقعہ پر سوال
کیا تھا کہ کتنے خدام ہیں جنہیں قرآن کا سارا ترجمہ آتا ہے اُس وقت سات آٹھ سو میں سے قادیان کے خدام میں سے
۱۵۲ اور بیرونی خدام میں سے ۳۲ کھڑے ہوئے تھے (الفضل ۸ نومبر ۱۹۴۲ء) اب میں دو سال کے بعد پھر یہی
سوال کرتا ہوں۔میرے اس سوال کے مہمان مخاطب نہیں بلکہ صرف خدام اور اطفال مخاطب ہیں۔جو خدام اور
اطفال اس وقت پہرے پر یا کسی ڈیوٹی پر مقرر ہیں وہ بیٹھ جائیں تاکہ تعداد شمار کرنے میں کوئی غلطی نہ ہو ( حضور کے

390
اس ارشاد پر سب بیٹھ گئے تو حضور نے فرمایا) قادیان کے خدام الاحمدیہ یا اطفال الاحمدیہ کے وہ ممبر جو قرآن کریم کا
سارا تر جمہ پڑھ چکے ہوں کھڑے ہو جائیں (حضور کے اس ارشاد پر ۸۸ ادوست کھڑے ہوئے) حضور نے فرمایا
بیرونی خدام کو شامل کر کے ساری تعداد ایک ہزار کے قریب ہے۔پس اس کے معنے یہ ہوئے کہ قادیان کے خدام
میں سے قریباً اکیس فی صدی نوجوان قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہیں۔(اس کے بعد فرمایا) اب جو دوست باہر سے
بطور نمائندہ آئے ہیں اور جن کی تعداد ایک سو ہے۔ان میں سے جنہوں نے سارا قرآن کریم ترجمہ سے پڑھا ہوا ہے
وہ کھڑے ہو جائیں۔(۲۳ دوست کھڑے ہوئے۔فرمایا) یہ تعداد قادیان والوں سے بھی زیادہ رہی ہے۔صرف اتنا
فرق ہے کہ قادیان والوں میں ۲۷۰ کے قریب اطفال بھی ہیں۔(سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے
فرمایا- یہ تعداد بھی نہایت افسوسناک ہے۔قرآن شریف ہی تو وہ چیز ہے جس پر ہمارے دین کی بنیاد ہے۔اگر
ہمارے چنیدہ نوجوانوں میں سے بھی صرف ۲۰ فیصدی قرآن جانتے ہیں کہ اگر ہم ساروں کو شامل کر لیں تو غالباً چار
پانچ فیصدی نوجوان ایسے نکلیں گے جو قرآن کو جانتے ہونگے اور پچانوے فی صد ایسے نوجوان نکلیں گے جو قرآن
کریم کا ترجمہ نہیں جانتے ہوں گے۔تم خود ہی سوچ لو۔جس قوم کے صرف چار پانچ فیصدی قرآن کا ترجمہ جانتے
ہوں اور پچانوے فیصد نہ جانتے ہوں کیا اس کی کامیابی کی کوئی صورت بھی ہو سکتی ہے۔ہم اپنی قوت واہمہ کو کتنا ہی
وسیع کر لیں اور ہم اس و ہم کو شک بلکہ خیال فاسدہ کی حد تک لے جائیں تب بھی جس قوم کے پچانوے فیصدی افراد
قرآن نہ جانتے ہوں اور صرف پانچ فیصد قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہوں اس کی ترقی اور کامیابی کی کوئی صورت
انسانی و ہمہ اور خیال میں بھی نہیں آسکتی۔میں نے بارہا توجہ دلائی ہے کہ جب تک قرآن کریم سے ہر چھوٹے بڑے
کو واقف نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہمیں اپنی کامیابی کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے اور اگر ہم رکھتے ہیں تو ہم ایک ایسا
نقطہ نگاہ اپنے سامنے رکھتے ہیں جو عظمندوں کا نہیں بلکہ مجنونوں اور پاگلوں کا ہوتا ہے۔آج میں اس امر کی طرف
جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں اور نوجوانوں کو خصوصیت کے ساتھ یہ نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں قرآن کریم کا
ترجمہ سیکھنے کی جلد سے جلد کوشش کرنی چاہئے۔میں نے اعلان کیا تھا کہ جو انجمنیں قرآن کریم کا ترجمہ پڑھنے کی
خواہش کریں گی اور وہ اپنی اس خواہش سے ہمیں اطلاع دیں گی ان کو مرکز کی طرف سے قرآن کریم پڑھانے والے
بھجوائے جائیں گے۔مگر تجربہ سے یہ طریق کامیاب ثابت نہیں ہوا۔جماعت کے ایک ایک فرد کو قرآن کریم کا ترجمہ آنا چاہئے
اس لئے اب میں یہ ہدایت دیتا ہوں کہ ہر سال مرکز کی طرف سے باہر سے آنے والے خدام کو قرآن
کریم کا ترجمہ پڑھانے کا انتظام کیا جائے اور ہر جماعت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنا ایک ایک نمائندہ یہاں تعلیم حاصل

391
کرنے کے لئے بھیجے۔یہاں ان کو قرآن کریم کا ترجمہ پڑھانے کا باقاعدہ انتظام کیا جائے گا اور اس کے بعد ان کو
اس امر کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا کہ وہ باہر اپنی اپنی جماعتوں میں قرآن کریم کا درس جاری کریں اور جن کو قرآن
کریم کا ترجمہ نہیں آتا ان کو قرآن کریم کا ترجمہ پڑھائیں۔یہاں تک کہ ہماری جماعت میں کوئی ایک فرد بھی ایسا نہ
رہے۔نہ بچہ نہ جوان نہ بوڑھا جسے قرآن کریم کا ترجمہ نہ آتا ہو۔پس آج میں یہ نئی ہدایت دیتا ہوں کہ ہر خدام
الاحمدیہ کی جماعت میں سے ایک ایک نمائندہ قرآن کریم کے اس درس میں شامل ہونے کے لئے بلوایا جائے تاکہ وہ
اور لوگوں کو اپنی جماعت میں تعلیم دے سکیں۔میں ابھی یہ نہیں کہتا کہ جبر اہر جماعت میں سے ایک ایک نما ئندہ بلوایا
جائے مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ مرکز کو اتنی کوشش ضرور کرنی چاہئے جو جبر کے قریب قریب ہو۔گویا جبر بھی نہ
ہو اور معمولی کوشش بھی نہ ہو بلکہ پوری کوشش کی جائے کہ ہر جماعت کے نمائندے قادیان بلوائے جائیں اور ان کو
قرآن کریم کا ترجمہ پڑھایا جائے۔تعلیم القرآن کلاس
اس غرض کے لئے ہر سال ایک ماہ کی مدت کافی ہے۔اس ایک مہینہ میں باہر سے آنے والے نمائندگان
کو پڑھانے کے لئے جماعت کے چوٹی کے علماء مقرر کئے جاسکتے ہیں اور خدام الاحمدیہ اگر چاہیں تو اس ماہ میں مجھ سے
بھی مدد لے سکتے ہیں۔ہم اس ایک ماہ کے درس کے لئے انہیں اپنی جماعت کے چوٹی کے عالم دے دیں گے جو آنے
والوں کو قرآن کریم پڑھا دیں گے۔یہ ضروری نہیں کہ پہلے سال میں انہیں قرآن کریم کا مکمل ترجمہ پڑھا دیا
جائے۔اگر ایک ماہ میں دس یا پندرہ سپارے بھی پڑھا دئیے جائیں تو اگلے ایک یادو سالوں میں وہ سارا تر جمہ پڑھ سکتے
ہیں۔اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو تین سال کے اندر اندر ہر جماعت میں ایسے آدمی پیدا ہو جائیں گے جو
قرآن کریم کو اچھی طرح جانتے ہوں گے اور دوسروں کو بھی قرآن کریم پڑھا سکیں گے۔تعلیم القرآن کلاس میں صرف و نحو کی بنیادی تعلیم کا انتظام کیا جائے
قرآن کریم کے ترجمہ اور اس کے مفہوم کو سمجھنے کے لئے کسی قدر صرف و نحو کی بھی ضرورت ہوا کرتی
ہے۔اس غرض کے لئے ایک کورس مقرر کیا جائے گا تاکہ وہ صرف و نحو سے بھی واقف ہو جائیں۔ممکن ہے صرف
و نحو کے اس کورس کی وجہ سے قرآن کریم کا ترجمہ زیادہ نہ پڑھا جا سکے۔لیکن اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ آئندہ سالوں
میں صرف و نحو جانے کی وجہ سے زیادہ عمدگی سے قرآن کریم کا بقیہ حصہ پڑھ سکیں گے اور زیادہ عمدگی سے دوسروں
کو پڑھا سکیں گے۔جب تک تھوڑی بہت صرف و نحو نہ آتی ہو اس وقت تک دوسروں کو پڑھانا آسان نہیں بلکہ مشکل

392
ہوتا ہے۔میری دوسری ہدایت تعلیمی نقطہ نگاہ سے یہ ہے کہ خدام الاحمدیہ کا نہ صرف قرآن کریم کے ترجمہ سے
بلکہ بعض اور دینی علوم سے بھی واقف ہونا ضروری ہے مگر وہ علوم آہستہ آہستہ ہی حاصل ہو سکتے ہیں۔فوری طور پر ان
کا حاصل ہو نانا ممکن ہے اور اصل بات تو یہ ہے کہ سارے علوم قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں۔اگر انسان کو قرآن
کا صحیح علم ہو تو اسے اور علوم خود بخود حاصل ہو جاتے ہیں اور اسی مقصد کے لئے میں نے یہ ہدایت دی ہے کہ ہر سال
یہاں بیرونی جماعتوں سے آنے والے نمائندگان کو قرآن کریم پڑھانے کا انتظام ہونا چاہئے۔تعلیم القر آن کلاس کے بارے میں دوسری ہدایات
مگر جب تک یہ سکیم مکمل نہیں ہوتی اور جب تک دو تین سال کے بعد یہاں سے تعلیم حاصل کر کے
لوگ اپنی اپنی جماعتوں میں درس شروع نہیں کر دیتے، اس وقت تک ضروری ہے کہ دینی علوم سے جماعت کے
لوگوں کو واقف رکھنے کے لئے بعض اور ذرائع پر بھی عمل کیا جائے۔جب انہیں دینی لحاظ سے مکمل واقفیت حاصل
ہو جائے گی تو اس کے بعد یہ سوال پیدا ہو گا کہ انہوں نے جو کچھ سیکھا ہے اسے لوگوں کے سامنے کس طرح پیش
کرنا چاہئے۔خدام الاحمدیہ نے اپنی واقفیت بڑھانے کے لئے کچھ عرصہ سے ایک طریق جاری کیا ہوا ہے جو بہت مفید
ہے اور وہ طریق یہ ہے کہ ہر سال حضرت مسیح موعود کی کتابوں میں سے کسی کتاب کا یا میری لکھی ہوئی کتابوں میں
سے کسی کتاب کا وہ امتحان لیتے ہیں۔یہ طریق یقینا مفید ہے اور اس میں شامل ہو کر ہر شخص اپنی دینی معلومات میں
بہت کچھ اضافہ کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ میں آجکل حدیث کی ایک نئی کتاب مرتب کر رہا ہوں۔جس میں ایک ہزار حدیثیں جمع
ہوں گی۔آٹھ سو احادیث مرتب کی جاچکی ہیں۔صرف دو سو حد یشیں باقی ہیں۔ان کا بھی انشاء اللہ جلدی انتخاب کر لیا
جائے گا اور پھر اس کتاب کو شائع کر کے اسے مدرسہ احمدیہ کے نصاب میں شامل کر دیا جائے گا۔حدیث کی اس کتاب
کا امتحان ہر خادم کے لئے لازم قرار دیا جائے گا تا کہ ہم میں سے ہر شخص کو معلوم ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے ہماری عملی زندگی کے متعلق کیا ہدایات دی ہیں۔جس طرح میر کی سکیم کے ماتحت آئندہ قرآن کریم
کا درس ہوا کرے گا اسی طرح حدیث کی اس کتاب کو بھی انشاء اللہ پڑھایا جائیگا تا کہ حدیث سے بھی ہر شخص کو مس
اور موانست پیدا ہو جائے۔گویا دینی واقفیت کے لئے یہ تین چیزیں ضروری ہیں۔اوّل قرآن کریم کا ترجمہ - دوم
ریت - سوم حضرت مسیح موعود کی کتب - حدیث کی واقفیت کے لئے میں نے بتایا ہے کہ کتاب لکھی جارہی ہے اور
عنقریب چھپنے والی ہے۔ہر خادم کے لئے اس کتاب کا پڑھنا اور پھر اس کتاب کے امتحان میں شامل ہونا لازمی ہو گا
کیونکہ اس کتاب میں ایسی حدیثیں جمع کی گئی ہیں جو اعلیٰ درجہ کے کیر کر کے متعلق ہیں یا انسانی فرائض اور ذمہ

393
داریوں سے تعلق رکھتی ہیں اور یا پھر ہمارے عقائد کے متعلق ہیں۔اکثر حدیثیں منتخب کر لی گئی ہیں صرف تھوڑا سا
حصہ باقی ہے جس کے متعلق میں امید کرتا ہوں کہ وہ بھی جلد پورا ہو جائے گا۔اس کے علاوہ میری یہ بھی خواہش
ہے کہ علماء کی مجلس سے مشورہ لے کر ایک مختصر کو رس شائع کیا جائے جو عقائد فقہ اور اخلاق پر مشتمل ہو۔یعنی
کتاب تو ایک ہو مگر اس کا ایک باب علم العقائد کے متعلق ہو۔ایک باب علم الاعمال کے متعلق ہو جس میں فقہی
کتابوں میں سے موٹے موٹے عنوانات کے لئے جائیں اور ان کے متعلق جو ضروری مسائل ہیں وہ جمع کر دیے
جائیں۔اور تیسر ا حصہ علم الاخلاق کے متعلق ہو جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے
اخلاق کے متعلق کیا تعلیم دی ہے۔میرا منشاء یہ ہے کہ ایک مختصر سی کتاب تیار ہو جائے جو اڑھائی تین سو صفحوں
سے زائد نہ ہو اور جس میں یہ تینوں باب الگ الگ ہوں تاکہ پڑھنے اور یاد کرنے میں سہولت ہو اور پھر اس کورس کا
بھی ہر خادم کے لئے پڑھنا ضروری قرار دیا جائے۔دوسر ا حصہ یہ ہے کہ ہم نے جو کچھ کہنا ہے اس کے متعلق ہمیں یہ
معلوم ہونا چاہئے کہ ہم نے کس طرح کہنا ہے۔در حقیقت ہمارے اخلاق کبھی بھی درست نہیں ہو سکتے جب تک
ہم اس امر کو اچھی طرح ذہن نشین نہیں کر لیتے کہ ہمیں دوسروں سے کوئی بات کس طرح کہنی چاہئے۔مگر یہ امر یاد
رکھو کہ کہنا چاہئے “ میں ”کرنا چاہئے “ بھی شامل ہے۔جس طرح ہم نے کیا کہنا ہے “ میں ”کیا کرنا چاہئے “ بھی
شامل ہے اسی طرح کس طرح کہنا چاہئے “ میں کس طرح کرنا چاہئے “ بھی شامل ہے۔اس کی طرف بھی بہت
توجہ کی ضرورت ہے۔علمی حصہ کی کمی بعض اور ذرائع سے پوری ہوتی رہتی ہے۔مثلا سلسلہ کی طرف سے مختلف
کتابیں چھپتی رہتی ہیں۔اخبار شائع ہوتا ہے اور اس طرح علمی لحاظ سے جماعت کے سامنے ہمیشہ مفید معلومات پیش
ہوتے رہتے ہیں۔لیکن ہم نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا چاہئے اور کس طرح کرنا چاہئے۔اس کی خالص ذمہ
داری خدام الاحمدیہ پر عائد ہوتی ہے۔مگر میں دیکھتا ہوں اس لحاظ سے ابھی بہت بڑی کمزوری پائی جاتی ہے۔عملی نمونے کی اہمیت
مثلاً علمی لحاظ سے تبلیغ ہمار ا سب سے اہم فرض ہے مگر تبلیغ اچھی طرح تبھی ہو سکتی ہے جب تبلیغ
کرنے والے کا عملی نمونہ اعلیٰ درجہ کا ہو۔مگر میں نے دیکھا ہے کہ ابھی تک اس قسم کی شکایتیں آتی رہتی ہیں کہ
نوجوان کہیں باہر سفر پر جاتے ہیں تو ان میں سے بعض ریلوں کے ٹکٹ نہیں لیتے۔بعض غلط ڈبوں میں بیٹھ جاتے ہیں یا
دوسروں سے دوستی پیدا کر کے سینما دیکھنے چلے جاتے ہیں یا آپس میں کسی بات پر اختلاف ہو جائے تو جلدی غصہ میں
آجاتے ہیں یا جلدی لڑائی شروع کر دیتے ہیں یا اگر انہیں قاضی کے سامنے کسی معاملہ میں بیان دینا ہے اور وہ بیان
ان کے کسی دوست کے خلاف پڑتا ہو یا ان کے ماں باپ یا رشتہ دار کے خلاف پڑ تا ہو تو وہ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں یا

394
اگر انہیں کسی ذمہ داری کے کام پر مقرر کیا جائے تو پوری طرح اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کرتے یا اگر روپیہ ان کے
ہاتھ دیا جائے تو دیانتدار ثابت نہیں ہوتے۔چنانچہ اس قسم کی شکایات میرے پاس کثرت سے پہنچتی رہتی ہیں اور میں
نہیں سمجھتا کہ خدام الاحمدیہ کے قیام کی وجہ سے ان شکایتوں میں کوئی کمی آئی ہو۔حالانکہ اصل کام یہ ہے کہ خدام
الاحمدیہ کے عہدہ دار نوجوانوں کے اخلاق کی نگرانی رکھیں اور ان کو اسلامی رنگ میں رنگین کرنے کی کوشش کریں۔میرا یہ مطلب نہیں کہ وہ تعلیمی حصہ کی طرف توجہ نہ کریں یا اس میں سستی اور غفلت سے کام لیں۔میر امطلب
یہ ہے۔تعلیمی حصہ بعض اور ذرائع سے بھی جماعت کے سامنے بار بار آتارہتا ہے مگر عملی نگرانی کا کام ست ہے۔یعنی
ہم نے جو کچھ کہنا ہے اسے کس طرح کہنا چاہئے اور جو کچھ کرنا ہے، کس طرح کرنا چاہئے۔یہ کام ہے جو خدام
الاحمدیہ کا ہے پس اس کے ہر فرد کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ کون سے اخلاق ہیں جو ہمیں اپنے اندر پیدا کرنے چاہئیں
جن کے بعد ہم اپنی تعلیم دنیا تک صحیح رنگ میں پہنچا سکتے ہیں۔اگر ہمارے اندر سچائی نہیں۔اگر ہمارے اندر دیانت
نہیں۔اگر ہمارے اندر محنت کی عادت نہیں۔اگر ہمارے اندر عقل نہیں۔اگر ہمارے اندر عزم نہیں۔اگر ہمارے
اندر قربانی اور ایثار کا مادہ نہیں تو ہم اپنے پیغام کو خواہ کتنے ہی شاندار الفاظ میں دنیا کے سامنے پیش کریں اور خواہ کس
قدر اس کی تشریح اور تفصیل بیان کریں، ہر گز ہر گز اور ہر گز ہم دنیا پر غالب نہیں آسکتے اور ہماری ناکامی اور نامرادی
اور شکست میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا۔پس ضروری ہے کہ اس پہلو کو نمایاں کیا جائے اور نوجوانوں کے اخلاق کی نگرانی
رکھی جائے۔جہاں وہ لوگ جو بڑی عمر کے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ علمی پہلو کو نمایاں کریں کیونکہ آئندہ
تمام کام نوجوانوں کو ہی کر نا پڑیگا۔پس خدام الاحمدیہ کی نگرانی کی جائے اور ان میں قوت عملیہ پیدا کی جائے۔دیانت کے بلند معیار تک پہنچنے کی ضرورت
مجھے افسوس کے سہاتھ بیان کرنا پڑتا ہے کہ نوجوانوں کے متعلق مجھے نہایت ہی تلخ تجارب ہوئے ہیں۔شاید اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت سندھ کی زمینوں کا کام اس لئے میں نے اپنے ذمہ لیا تھا۔اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ
مجھ پر اپنی جماعت کے نوجوانوں کے اخلاق کی حقیقت منکشف کرنا چاہتا تھا۔باوجود اس کے کہ مجھے فرصت نہیں تھی
اور باوجود اس کے کہ مجھے ان کاموں کے علاوہ تحریک جدید کا بوجھ بھی مجھ پر پڑا ہوا تھا، پھر بھی میں نے سندھ کی زمینوں
کا کام اپنی نگرانی میں لے لیا اور مجھے نہایت افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ ابھی تک دیانت بھی بعض احمد یوں میں نہیں
پائی جاتی اور ابھی تک کام کرنے کا صحیح مفہوم بھی بعض نوجوان نہیں جانتے۔ایسے ایسے آدمی بھی ہماری جماعت میں
ہیں کہ اگر ان کو آزاد چھوڑ دیا جائے تو وہ چوبیس گھنٹوں میں سے ایک گھنٹہ بھی اپنا فرض منصبی ادا کرنے کے لئے تیار
نہیں ہوتے اور ایسے بھی ہیں جو سلسلہ کی ضروریات کے لئے اپنے اوقات کی ادنیٰ سے ادنی قربانی کرنے کے لئے بھی

آج 10 میں سے 10 باقی