تقریر فرمودہ سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ ۲۱ اکتوبر ۱۹۴۵ء

مشعل راہ (جلد اوّل)

423
مجلس خدام الاحمدیہ کا پروگرام
صرف قواعد بنانے سے کچھ نہیں بنتا ان کے نتائج کی طرف خیال
رکھیں
ه انسپکٹروں کا تقرر ضروری ہے
ه وقار عمل اور عمومی صفائی
O
ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں
خدمت خلق کے کام
اطفال کی تربیت کی طرف عمومی توجہ مسلسل دینے کی
ضرورت
ه تعلیم تربیت اور تبلیغ کے امور
ذہانت و جسمانی صحت۔نوجوانوں کی صحت کی طرف
جلد توجہ کریں
تقریر فرمودہ سالانہ اجتماع خدام الاحمد یه ۲۱ اکتوبر ۱۹۴۵ء)

424
"
میں نے اس دفعہ کے پروگرام میں دیکھا ہے کہ یہ مجلس خدام الاحمدیہ کا ساتواں سالانہ جلسہ ہے۔سات کا
عدد اسلامی اصطلاح میں تکمیل پر دلالت کرتا ہے۔پس ہر ایک خادم احمدیت کو اپنے دل میں غور کرنا چاہئے کہ آیا
ان سات سالوں میں اس کی یا اس کے محلہ کی یا اس کے شہر کی یا اس کی قوم کی تکمیل ہو گئی ہے۔سات سال کا عرصہ
کوئی معمولی عرصہ نہیں۔رسول کریم میل ل ل ل لو ہم نے ہجرت کے سات سال بعد یعنی آٹھویں سال تمام عرب پر غلبہ
حاصل کر لیا تھا اور وہ ملک جو ایک سرے سے دوسرے سرے تک اسلام کی مخالفت میں کھول رہا تھا اور اس کا
جوش دوزخ کی آگ کو مات کر رہا تھا ، عاشقوں اور فدائیوں کے طور پر آپ کے قدموں میں اگر ا۔اس سات سال
کے عرصہ میں صحابہ نے ملک کی حالت کو بدل ڈالا، قلوب کی حالت کو بدل ڈالا اور ان کے اندر زمین و آسمان کے
فرق کی طرح امتیاز قائم کر دیا۔پس خدام الاحمدیہ کو بھی سوچنا چاہئے کہ انہوں نے اس سات سال کے عرصہ میں
ملک کو چھوڑ کر ، ضلع کو چھوڑ کر ، شہر کو چھوڑ کر محلہ کو چھوڑ کر گھر کو چھوڑ کر اپنے دل میں کیا فرق اور امتیاز پیدا کیا
ہے۔انسان دوسروں کے متعلق ہزاروں باتیں کہتا ہے۔اگر حق قبول کرنے کے متعلق کوئی بات ہو تو لوگ فورا
دوسروں کے متعلق کہہ دیتے ہیں کہ نادان لوگ ہیں ، سنتے نہیں۔جاہل لوگ ہیں کسی بات پر غور نہیں کرتے۔دنیا
کے کاموں میں مشغول رہتے ہیں اور دین کی طرف توجہ نہیں کرتے۔لیکن اگر یہی باتیں ان کے اندر پائی جائیں تو
کیا یہی باتیں وہ اپنے متعلق کہنے کو تیار ہوتے ہیں۔اپنے ہمسایہ کے متعلق ہمیشہ کہتے رہیں گے کہ بڑا ضدی ہے
مانتا نہیں۔دو تین سال سمجھاتے ہو گئے ہیں پھر بھی نہیں سمجھتا۔لیکن اگر ان کے اپنے متعلق یہی سوال ہو تو کیا وہ
اپنے نفس کے متعلق بھی یہی کہیں گے کہ بڑا ضدی ہے ، نہیں مانتا۔بہت سمجھایا ہے ، نہیں سمجھتا۔ہمسائے کے
متعلق یہ عذر کر دیتے ہیں کہ سنتا ہی نہیں بڑا جاہل ہے۔مگر کیا اپنے نفس کے متعلق بھی یہی کہیں گے کہ سنتا ہی
نہیں ، بڑا جاہل ہے۔اپنے ہمسائے کے متعلق تو کہہ دیتے ہیں کہ سارا دن دنیا کے کاموں میں مشغول رہتا ہے دین
کے کاموں کی طرف توجہ نہیں کرتا مگر کیا اپنے نفس کے متعلق بھی یہی کہیں گے کہ سارا دن کام میں لگا رہتا ہوں
اس لئے دین کے کاموں کی طرف توجہ نہیں کر سکتا۔غرض وہ کونسا جواب ہے جو اپنے ہمسائے کے لئے دیتے ہیں
اور اپنے لئے بھی وہی جو اب پسند کرتے ہوں۔اگر کوئی شخص ان کی طرف سے یہی جواب دے تو لال لال آنکھیں
نکال کر دیکھیں گے اور کہیں گے اس نے میری ہتک کر دی۔پس یہ ایک اہم سوال ہے اور ہر خادم کو اس امر کے
متعلق غور کرنا چاہئے کہ اس سات سال کے عرصہ میں اس نے کیا کیا۔جہاں تک اہم باتوں کا سوال ہے ، ابھی تک خدام ان میں بہت پیچھے ہیں۔حاضری
سالانہ اجتماع کی حاضری کو ہی دیکھ لو کتنی کم ہے۔بیرونی جماعتوں کی طرف سے پچھلے سال چودہ نمائندے
آئے تھے اور اس سال اکتیس نمائندے آئے ہیں۔ہماری جماعتیں آٹھ سو سے زیادہ ہیں اور جو جماعت آٹھ سو
سے زیادہ شاخیں رکھتی ہو ، اس کے صرف اکتیس نمائندے آئیں تو یہ کوئی اچھا نمونہ نہیں بلکہ ایسا نمونہ ہے جسے
دشمن کے سامنے پیش کرتے ہوئے ہمارے ماتھے پر پسینہ کے قطرے آجاتے ہیں۔ہم دوسروں کو برا کہتے ہیں لیکن

425
اپنی حالت بعض باتوں میں ان سے زیادہ کمزور ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت کا نمونہ اکثر باتوں میں
دوسری جماعتوں کی نسبت اچھا ہے لیکن بعض باتوں میں ہم ابھی تک ان کا مقابلہ نہیں کر سکے۔مثلا خاکساروں کی
تعداد ہماری تعداد سے بہت کم ہے اور ہماری جماعت ان کی نسبت بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہے اور ان سے بہت زیادہ
مقامات پر پائی جاتی ہے۔اگر خاکساروں کی طرف سے کسی جگہ پر جانے کا اعلان ہو جائے۔تو بسا اوقات دو دو تین
تین ہزار آدمی دو تین مہینے تک ایک ہی شہر میں پڑے رہتے ہیں۔ان کی کبھی یہ غرض ہوتی ہے کہ مسٹر محمد علی جناح
پر اثر ڈالیں یا گاندھی جی پر اثر ڈالیں اور کبھی یہ غرض ہوتی ہے کہ لکھنؤ جا کر مدح صحابہ کے جھگڑے کا فیصلہ کرائیں
اور سینکڑوں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو جاتے ہیں اور ہر شخص اپنے کھانے اور دوسرے اخراجات کا خود ذمہ
دار ہوتا ہے۔مگر ہمارے خدام کی یہ حالت ہے کہ اپنے سالانہ اجتماع پر کل اکتیس جماعتوں نے نمائندے بھیجے
ہیں۔بے شک ایک سو اکسٹھ خدام اور بھی اپنے طور پر شامل ہوئے ہیں لیکن اپنی خوشی سے شامل ہونا اور بات ہے
اور اپنے فرض کو پورا کرنا اور بات ہے۔اور یہ ایک سو اکسٹھ خدام جو آئے ہیں ان میں سے اکثر ایسے ہوں گے
جو قریب ترین جگہوں کے رہنے والے ہوں گے یا ایسے ہوں گے جنہوں نے قادیان آنا تھا اور انہوں نے اپنا
پروگرام اس اجتماع کے ساتھ متعلق کر لیا۔ان کا آنا خدام الاحمدیہ کے جلسہ کے لئے نہیں سمجھا جائے گا کیونکہ جس
طرح عام طور پر لوگ قادیان آتے رہتے ہیں اسی طرح وہ بھی آئے لیکن اگر وہ بلا استثناء سارے کے سارے
خدام الاحمدیہ کے جلسہ کے لئے ہی آئے ہوں تو بھی اس کے یہ معنی ہیں کہ تمام جماعت میں سے صرف ایک سو
اکسٹھ خادم ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کاموں کا حرج کیا اور خوشی سے خدام الاحمدیہ کے جلسہ میں شامل ہوئے اور
اس کے ساتھ یہ بات بھی ماننی پڑے گی کہ آٹھ سو جماعتوں میں سے صرف اکتیں جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے اپنا
فرض ادا کیا۔مجھے کہا گیا ہے کہ ہم نے الفضل میں اعلان کیا تھا لیکن چونکہ الفضل ہر جگہ نہیں پہنچتا اس لئے آٹھ سو
جماعتوں میں سے صرف اکتیس نمائندے آئے ہیں۔میرے نزدیک یہ بات ماننے کے قابل نہیں کہ آٹھ سو میں
ے صرف اکتیس جگہ الفضل پہنچتا ہے اور باقی جگہوں میں نہیں پہنچتا۔یہ تو میں مان سکتا ہوں کہ آٹھ سو میں سے
سے سویا دو سو جگہیں ایسی ہو سکتی ہیں جہاں الفضل نہیں پہنچتا لیکن یہ کہ آٹھ سو میں سے صرف اکتیس جگہ الفضل
پہنچتا ہے ، یہ میں ماننے کیلئے تیار نہیں۔اگر فرض کر لیں کہ آٹھ سو میں سے دو سو جماعتیں ایسی ہیں جہاں الفضل
نہیں پہنچتا اور چھ سو جماعتیں ایسی ہیں جہاں الفضل پہنچتا ہے تو اگر چھ سو جماعتوں میں سے چھ سات سو نمائندے
ہوتے تو خیال کیا جا سکتا تھا کہ باقی جماعتوں میں الفضل نہیں پہنچتا اس لئے ان کے نمائندے نہیں آئے لیکن آٹھ سو
میں سے تیس چالیس نمائندوں کا آنا خوشکن بات نہیں اور الفضل کا نہ پہنچنا میرے نزدیک کافی جواب نہیں ہو
سکتا۔پس میرے نزدیک اس میں بہت حد تک ذمہ داری مرکزی ادارے کی ہے۔مرکز کو چاہئے کہ انسپکٹر بھیج کر
اپنی جماعتوں کی تنظیم کرے کیونکہ بغیر انسپکٹروں کے ان بیماروں کی اصلاح نہیں ہو سکتی اور نہ بیرونی جماعتیں
پورے طور پر مرکز کی آواز کو سن سکتی ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ بہت سی غلطیاں اس وجہ سے پیدا ہوتی ہیں کہ مرکز

426
کی آواز صحیح طور پر لوگوں تک نہیں پہنچتی۔صرف قواعد بنانے سے کچھ نہیں بنتا بلکہ ان قواعد کے نتائج کی طرف
خیال رکھنا چاہئے کہ کیسے نتائج پیدا ہوتے ہیں۔اگر ان قواعد کو بدلنے کی ضرورت ہو تو ان کو بدل دیا جائے۔اگر
ان میں اصلاح کی ضرورت ہو تو ان میں اصلاح کر دی جائے۔دیکھوڈی روح اور غیر ذی روح چیزوں کے قواعد میں
ذی روح اور غیر ذی روح کے قواعد میں فرق کتابڑا فرق ہے۔غیر ذی روح چیزوں کے قواعد نہیں
بدلتے اور ذی روح چیزوں کے قواعد ہر منٹ اور ہر سیکنڈ بدلتے چلے جاتے ہیں۔پھر ذی روح چیزوں کے دو حصے
ہیں۔ایک انسان اور دوسرے حیوان۔ان دونوں کے قواعد میں بھی بہت بڑا فرق ہے۔مثلاً انسانی خوراک اور
جانوروں کی خوراک میں کتنا فرق ہے۔آدم کے زمانہ سے لے کر بلکہ اس سے بھی پہلے سے گائے اور بیل گھاس
کھاتے ہیں اور ان کے لئے غذا کے بدلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔بعض جانور ایسے ہیں کہ جب سے پیدا
ہوئے گوشت کھاتے ہیں جیسے شیر اور چیتے وغیرہ اور بعض گھاس اور بعض پتے کھاتے چلے آئے ہیں مگر اس کے
مقابل پر انسان کی یہ حالت ہے کہ اگر گھر میں ایک ہی قسم کا کھانا دو تین دن تک پکے تو لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔خاوند بیوی سے خفگی کا اظہار کرتا ہے کہ اتنے دن سے گھر میں ایک ہی کھانا پک رہا ہے اور کوئی چیز پکانے کے لئے
نہیں رہی۔پس کجا جانور کہ ان کی خوراک ساری عمر دلتی ہی نہیں اور کجا انسان کہ اگر ایک ہی قسم کی غذا سے دو
دن کھانی پڑے تو گھر والوں کو صلواتیں سنانا شروع کر دیتا ہے۔پس انسانوں اور جانوروں میں بہت بڑا فرق ہے۔اس کے بعد اگر نباتات کو دیکھا جائے تو یہ فرق اور بھی نمایاں ہو جاتا ہے۔نباتات کی جو غذا ئیں ہیں وہ بھی ابتداء
سے آخر تک ایک ہی طرح چلتی چلی جاتی ہیں مگر ساتھ ہی وہ جگہ بھی ایک ہی رکھتا ہے۔جانور اپنی جگہ بدل لیتے اور
ایک جگہ سے دوسری جگہ چلے جاتے ہیں مگر درخت پہلو بھی نہیں بدلتے جس جگہ پیدا ہوتے ہیں اسی جگہ مرجاتے
ہیں۔ہیں ، پچیس ، پچاس ، سویا ہزار سال بھی عمر ہو اس میں وہ کبھی بھی اپنے مقام کو نہیں بدلتا۔جہاں انسانوں اور
حیوانوں میں غذا کے بدلنے کا فرق ہے وہاں نباتات اور حیوانات میں جگہ کے بدلنے کا فرق ہے۔انسان اور حیوان
دونوں جگہ بدل لیتے ہیں لیکن حیوان غذا ئیں نہیں بدلتے اور انسان اپنی غذا ئیں بدل لیتے ہیں۔نباتات غذا ئیں
بھی نہیں بدلتے اور جگہ بھی نہیں بدلتے۔بعض درخت بیسیوں اور بعض سینکڑوں سال ایک ہی جگہ پیدا ہو کر رہ
جاتے ہیں۔پس انسان کو دوسری اشیاء سے یہی امتیاز حاصل ہے کہ اس کے حالات دوسری مخلوقات کے مقابل پر
جلد جلد بدلتے ہیں اور ہر انسان کا دوسرے انسان سے بھی فرق ہوتا ہے۔تو یقیناً ہر زمانہ اور بعض دفعہ ہر جماعت
الگ قسم کے قواعد کی محتاج ہوتی ہے مگر بعض نادان منتظم یہ خیال کر لیتے ہیں کہ ہر حالت میں ایک ہی علاج ہونا
چاہئے۔وہ قانون پاس کر دیتے ہیں اور اس قانون کو پاس کرنے کے بعد یہ خیال کر لیتے ہیں کہ اس قانون سے ہر
شخص کا علاج ہو جائے گا اور یہ قانون ہر شخص کی حالت کے مطابق ہو گا حالانکہ یہ بات ناممکن ہے۔ہر انسان کی
حالت دوسرے انسان سے الگ ہوتی ہے۔ہر جماعت کی حالت دوسری جماعت سے الگ ہوتی ہے اور ہر ایک

427
جماعت کے مختلف لوگوں کی حالت ایک دوسرے سے بالکل الگ ہوتی ہے۔جب تک ان تمام حالات کا اندازہ نہ
کیا جائے اور ان کے مطابق علاج نہ سوچا جائے ، وہ بے اثر اور بے فائدہ ثابت ہو گا۔خواہ وہ علاج کتنا اعلیٰ درجہ کا
اور بے نظیر کیوں نہ ہو۔کام قواعد سے نہیں چلا کرتے بلکہ قواعد کے ساتھ ان کے نتائج کی طرف بھی نگاہ رکھنی
چاہئے۔یہ ایک ناتجربہ کاری کی حالت ہوتی ہے کہ انسان قانون بنا دے لیکن اس کے نتائج پر غور نہ کرے۔میرے نزدیک جیوریز (Juries) کا صرف یہی فرض نہیں کہ وہ بیٹھیں، اور قواعد بنا دیں بلکہ ان قواعد کے نتائج
سے پورے طور پر آگاہ ہونا بھی جیوریز کا فرض ہے اور انہیں علم ہونا چاہئے کہ انہیں ان قواعد کے بنانے سے کس
حد تک اپنے مقصد میں کامیابی ہوئی ہے۔ہر قاعدہ کو جاری کرنے کے بعد دوباتیں دیکھنی چاہئیں۔اول یہ کہ آیا وہ قاعدہ پورے طور پر جاری ہوا ہے
یا نہیں۔دوسرے یہ کہ اس کے نتائج کیسے پیدا ہوئے ہیں۔اگر کسی جگہ پر بھی اس کے نتائج پیدا نہیں ہوئے تو وہ
قاعدہ غلط ہے اور اگر بعض جگہ پیدا ہوئے ہیں اور بعض جگہ پیدا نہیں ہوئے تو یا تو اس قاعدہ پر عمل نہیں کیا گیا اور
اگر وہاں اس قاعدہ پر عمل کرنے کے باوجود اچھے نتائج پیدا نہیں ہوئے تو ماننا پڑے گا کہ وہ قاعدہ اس مقام و گر وہ
کے لئے مفید نہ تھا اور اس کا علاج کچھ اور تھا اور اگر عمل کے بعد بھی اصلاح نہیں ہوئی تو کوئی اور ذریعہ اصلاح کا
سوچنا چاہئے۔اگر ایک ہی علاج تمام انسانوں کے لئے کافی ہو تا تو قرآن مجید میں ہر مسئلہ کے متعلق ایک ہی دلیل
بیان ہوتی لیکن ہم دیکھتے ہیں ، قرآن مجید ہر رکوع میں ایک نئی دلیل دیتا ہے بلکہ ہر آیت میں ایک نئی دلیل دیتا ہے۔پس مختلف انسانوں کے علاج مختلف ہوتے ہیں۔مختلف روحانی بیماریوں کے علاج مختلف ہوتے ہیں اور مختلف
وقتوں کے علاج مختلف ہوتے ہیں۔ایک وقت میں ہم ایک دلیل موثر دیکھتے ہیں لیکن دوسرے وقت میں وہ دلیل
بے فائدہ اور بے اثر نظر آتی ہے۔ایک دلیل، ایک انسان کے لئے تو بہت موثر نظر آتی ہے مگر دوسرے کے لئے
بے اثر نظر آتی ہے۔پس اگر ہم نے انسانوں سے معاملہ کرنا ہے تو ہمیں ان مشکلات کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا جو ان
کے راستہ میں پیش آتی ہیں۔جب تک ہم پوری کوشش کے ساتھ مختلف افراد کی بیماریوں اور ان بیماریوں کی
نوعیتوں کی تشخیص نہیں کر لیتے اس وقت تک نہ ہم بیماری کا پتہ لگا سکتے ہیں اور نہ اس کا صحیح علاج کر سکتے ہیں۔اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا ہے ، مرضوں کا صحیح طور پر علاج بغیر
انسپکڑوں کا تقرر ضروری ہے انسپکٹروں کے نہیں ہو سکتا۔پس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کو چاہئے کہ وہ اپنے
انسپکڑوں کو مختلف علاقوں میں دوروں کے لئے بھیجے۔جب وہ دوروں سے واپس آئیں تو ان سے صحیح حالات
معلوم کئے جائیں اور انسپکٹروں سے دریافت کیا جائے کہ ستی دکھانے والی جماعتوں کی ستی کی وجوہ کیا ہیں اور
پھر اس کا علاج کیا جائے۔مرکز میں بیٹھے رہنے سے ان حالات کا صحیح طور پر پتہ نہیں چل سکتا اور مرکز پر بیرونی
جماعتوں کا قیاس نہیں کیا جا سکتا۔مرکز میں دفتر موجود ہے اور پھر جہاں ہر قسم کی واقفیت رکھنے والے آدمی پائے
جاتے ہیں۔مگر کیا جو سامان قادیان کی مجالس کو حاصل ہیں وہی کیا باقی مجالس کو بھی حاصل ہیں۔قادیان میں علم

428
والے آدمیوں کی بہتات ہے اور اعلیٰ قابلیت رکھنے والوں کی بہتات ہے ، نصیحت اور وعظ کرنے والوں کی بہتات
ہے ، جماعت کی کثرت کی وجہ سے ہر قابلیت کا آدمی مل سکتا ہے لیکن ان حالات کو بیرونی جماعتوں پر چسپاں نہیں کیا
جاسکتا کیونکہ ہر جگہ نہ اتنی قابلیتوں کے آدمی مل سکتے ہیں نہ اتنے علم دوست ہیں ، نہ وہاں اتنے وعظ و نصیحت
کرنے والے میسر آسکتے ہیں۔نہ وہاں جماعت کی اتنی کثرت ہے کہ خدام الاحمدیہ کے نظام کو جماعتی طور پر دباؤ
ڈال کر قائم کیا جا سکتا ہو بلکہ بعض مقامات میں ایک احمدی ہے۔بعض میں دو بعض میں تین ، بعض میں چار یا اس
سے کم و بیش احمدی ہیں اور بعض مقامات ایسے ہیں جہاں کوئی احمدی بھی تعلیم یافتہ نہیں۔بعض جگہوں پر قابل
آدمی مل سکتے ہیں ، بعض جگہوں پر نہیں مل سکتے اور بعض جگہیں ایسی ہیں جہاں قابل آدمی تو موجود ہیں لیکن ان کی
قابلیت چھپی ہوئی ہے۔جب تک ان کو ابھارا نہ جائے اس وقت تک وہ قابلیتیں ہمارے کام نہیں آسکتیں۔پس ضروری ہے کہ انسپکٹر مقرر کئے جائیں جو باہر کی جماعتوں کی پورے طور پر نگرانی کریں اور جو قانون
مرکز میں جاری کئے جائیں ، ان کو رواج دینے کی کوشش کریں۔اب میں جن امور کو بیان کرنا چاہتا ہوں، ان میں سے بعض قادیان کے خدام سے متعلق ہیں اور
و قار عمل بعض باہر سے آنے والے خدام کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔آئندہ پروگرام میں ان امور کی طرف
خاص توجہ کرنی چاہئے۔قادیان میں ایک ایسی چیز ہے جو ہمیشہ باہر سے آنے والوں پر برا اثر ڈالتی ہے اور وہ
قادیان کی عمومی صفائی قادیان کی عدم صفائی اور محلوں کا گند ہے۔اگر ذرا سی بارش ہو جائے تو چلنا پھرنا
مشکل ہو جاتا ہے اور ہر گھر کے آگے پاخانہ اور ردی چیزوں کے ڈھیر اس طرح پڑے ہوتے ہیں گویا ہماری گلیاں
گاؤں کی گلیاں نہیں بلکہ پاخانہ کے پھینکنے کی جگہیں ہیں۔اس کا نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ جو لوگ باہر سے آتے ہیں ان
پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔مجھے یاد ہے کہ تقریبا پچیس یا چھبیس سال کا عرصہ ہوا۔اس وقت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین
صاحب ابھی زندہ تھے کہ ڈاکٹر ز ویمر جو ساری اسلامی دنیا میں شہرت رکھتے ہیں اور جتنے اسلامی دنیا میں کام کرنے
والے عیسائی مشنری ہیں ، ان میں سب سے زیادہ شہرت رکھنے والے ہیں۔یہ امریکہ کے رہنے والے ہیں۔شکاگو
سے چلے اور انہوں نے سارے اسلامی ممالک کا دورہ کیا۔ہندوستان آنے پر انہوں نے گورداسپور کے پادری کو
لکھا کہ میں قادیان دیکھنا چاہتا ہوں۔اس وقت گورداسپور میں پادری گارڈن صاحب ہوتے تھے۔وہ بہت اعلیٰ
درجہ کی پنجابی بولتے تھے ، اتنی اچھی کہ کم سے کم میں تو کہہ سکتا ہوں کہ میں ان کے پاسنگ بھی نہیں بول سکتا۔پادری گارڈن صاحب کے ساتھ وہ قادیان آئے اور مجھ سے ملنے کی خواہش کی۔جب تک میں ان سے نہ مل سکا
اس وقت تک وہ قادیان اور اس کے دفاتر دیکھتے رہے، اس دوران میں جب کہ وہ قادیان کو دیکھ رہے تھے ڈاکٹر
خلیفہ رشید الدین صاحب کو انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شوق تھا کہ میں دیکھوں کہ اسلام شہروں کے
متعلق کس قسم کا انتظام کرتا ہے چنانچہ آج میری خواہش پوری ہو گئی ہے اور میں نے قادیان آگر شہروں کے متعلق

429
اسلامی انتظام دیکھ لیا۔مطلب یہ تھا کہ قادیان کی گلیاں بہت گندی اور خراب ہیں۔کیا اسلام یہی سکھاتا ہے ؟ اگر
احمدیت کی حکومت ہوئی تو قادیان کو تم نمونہ کے طور پر پیش کرو گے ؟ خلیفہ رشید الدین صاحب کی طبیعت مزاحیہ
تھی اور بعض دفعہ ان کا ذہن بہت اچھا چل جاتا تھا۔انہوں نے جواب میں کہا۔ابھی تو اسلامی زمانہ آیا ہی نہیں۔یہ
تو پہلے مسیح کے انتظام کا نظارہ ہے کیونکہ اس وقت یہاں انگریزی حکومت ہے۔یہ تھا تو ایک لطیفہ اور سنے والا اس
جواب کو سن کر خاموش بھی ہو گیا۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ جہاں تک انگریزی حکومت کا دخل ہے ، وہ اس کام کو
کرائے یا نہ کرائے اس کے متعلق تو بحث ہی نہیں ، اس میں ہمار ا بھی کچھ دخل ہے۔اور جہاں تک ہمارا دخل ہے
ہمیں اپنا فرض ادا کرنا چاہئے۔وقتی طور پر کسی کامنہ بند کرنا اور بات ہے لیکن حقیقت بعض دفعہ اور ہوتی ہے۔میں اسی دن سے ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ ہمیں اسلامی نمونہ دکھانا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی
چاہئے کہ قادیان نہایت صاف ستھرا مقام بن جائے۔جہاں تک گلیوں کی چوڑائی کا سوال ہے ، میں نے کھلی گلیاں
رکھنے کا حکم دیا ہوا ہے کیونکہ رسول کریم میلی لی ایم کی احادیث سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا۔گلیاں چوڑی ہونی
چاہئیں۔میں نے سر دست اندازہ لگا کر پندرہ میں فٹ کی وہ گلیاں رکھی ہیں جو مکانوں سے بڑی سڑکوں پر ملتی ہیں
اور ان پر تانگہ گذار نامد نظر نہیں اور جن پر تانگے وغیرہ گزار نے مقصود ہیں ، وہ تھیں فٹ کی رکھی ہیں اور بڑے
راستے پچاس فٹ کے رکھے ہیں اور دار الانوار میں پچھتر فٹ کی سڑکیں رکھی ہیں لیکن جہاں تک صفائی کا سوال
ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔سڑکوں میں بے شمار گڑھے پائے جاتے ہیں۔بعض لوگ سڑکوں سے مٹی کھود کر گھروں
کی لپائی کر لیتے ہیں اور یہ ایک بڑا نقص ہے جس کی وجہ سے محلوں کی صفائی قریباً ناممکن ہو جاتی ہے۔پھر لوگ
گھروں سے پاخانے نکال کر اور کوڑا کرکٹ اٹھا کر سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں۔اس سے مکھیاں پیدا ہوتی ہیں ، مچھر
پیدا ہوتے ہیں اور مچھر سے بخار پیدا ہوتا ہے۔بیمار بچے کا پاخانہ اٹھا کر باہر گلی میں پھینک دیتے ہیں۔مکھیاں اس پر
بیٹھتی ہیں اور بیماری کا مادہ لے کر کسی دوسرے شخص پر جا بیٹھتی ہیں اور اس وجہ سے اس شخص کو بھی وہی بیماری
لگ جاتی ہے۔اس گندگی کی وجہ سے قادیان میں ٹائیفائیڈ کثرت سے ہوتا ہے اور چند سالوں سے تو اتنی کثرت
سے ہوتا ہے کہ شائد کسی اور جگہ اتنا ٹائیفائڈ نہ ہو تا ہو گا۔یہ حالات ایسے ہیں جو باہر سے آنے والوں پر برا اثر
ڈالتے ہیں۔میں نے جماعت کو عموما اور خدام کو خصوصاً اس امر کی ہدایت کی تھی کہ وہ
ہاتھ سے کام کرنے کی عادت اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں اور کسی کام کو بھی عار نہ
سمجھیں اور اس کے لئے میں نے ایک مفصل سکیم خدام الاحمدیہ کے سامنے پیش کی تھی کہ وہ اس طریق پر کام
کریں۔میری اس سکیم پر جس حد تک عمل کیا گیا ہے ، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اور میری وہ سکیم سکڑ سکڑ کر مل کی
شکل اختیار کر گئی ہے۔پہلے روزانہ آدھ گھنٹے کام کا اہتمام کیا گیا۔پھر کہا گیا کہ روزانہ آدھ گھنٹہ مشکل ہے، ہفتہ
میں ایک بار ہو جائے تو غرض پوری ہو سکتی ہے۔پھر سوال اٹھایا گیا کہ ہر ہفتہ وقار عمل کرنا مشکل ہے۔اگر پندرہ

430
دن کے بعد وقار عمل کر لیا جائے تو اس میں بہت حد تک آسانی ہو سکتی ہے۔پھر یہ سوال اٹھایا گیا کہ پندرہ دن کے
بعد تمام خدام جمع نہیں ہو سکتے ، اگر اسے ماہوار کر دیا جائے تو تمام خدام کو جمع ہونے میں سہولت رہے گی۔اور پھر
ماہوار کی بجائے سال میں پانچ دن و قار عمل منانا کافی سمجھا گیا۔اب مجھے علم نہیں کہ وہ پانچ دن بھی و قار عمل منایا
جاتا ہے یا نہیں۔اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ سال میں پانچ دن وقار عمل کیا جاتا ہے تو بھی اس کا کوئی فائدہ نہیں
کیونکہ سال میں صرف پانچ دن اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی کیا عادت پیدا ہو سکتی ہے۔وہ مقصد جو میرے مد نظر تھا
کہ اپنے ہاتھ سے کام کی عادت پیدا ہو اور کسی کام کو کرنے میں عار نہ محسوس کی جائے وہ بالکل پورا نہیں ہو رہا۔اس قسم کاوقار عمل منانے والوں کی مثال بالکل اس شیر گودوانے والے کی سی ہے جس کو شیر گودنے والا جب سوئی
مار تا تو وہ شیر گودنے والے سے پوچھتا کہ کیا گودنے لگے ہو۔وہ کہتا کہ شیر کی دم گودنے لگا ہوں تو اسے کہتا کہ بغیر دم
کے شیر بن سکتا ہے یا نہیں۔شیر گودنے والا کہتا کہ ہاں شیر بن تو سکتا ہے تو وہ کہتا کہ اسے چھوڑ دو۔پھر وہ کوئی دوسرا
عضو گودنے لگتا تو اس کے متعلق بھی یہی کہتا کہ اسے چھوڑ دو۔ہر عضو کے متعلق وہ یہی کہتا کہ اسے چھوڑ دو اور
باقی حصہ بناؤ۔آخر شیر گودنے والا سوئی رکھ کر بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ اب تو سارا شیر ہی اڑ گیا ہے ، میں کیا بناؤں۔یہی حالت ہمارے خدام کی ہے کہ وقار عمل سارے سال میں پانچ دن کر لینا کافی سمجھ لیا گیا ہے (اس تقریر پر تین ماہ
سے زائد ہو چکے ہیں۔لیکن باوجود اس کے اس بارہ میں خدام نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔یہ حالت خدام الاحمدیہ
کے مرکز کی حد درجہ افسوس ناک اور مردنی کی علامت ہے)
وقار عمل کو اس لئے دیر کے بعد کرنا کہ شہر کے تمام لوگ اس میں شامل ہو جائیں ، میرے نزدیک درست
نہیں۔اگر آپ لوگ دو ماہ یا تین ماہ کے بعد وقار عمل کرتے ہیں تو کیا شہر کے تمام لوگ سو فیصدی آجاتے ہیں۔جو
لوگ نہیں آنا چاہتے وہ سال میں ایک دفعہ وقار عمل ہونے پر بھی نہیں آئیں گے۔یہ ضروری نہیں کہ تمام لوگ
شامل ہوں تب کسی کام کو کیا جائے بلکہ جو کام بھی کرنا ہو اس کے متعلق تحریک کر دی جائے اور بار بار اعلان کر دیا
جائے۔جتنے لوگ شامل ہو جائیں اتنے ہی سہی۔پھر آہستہ آہستہ خود بخود ان کی تعداد بڑھتی چلی جائے گی اور آپ
اپنی کوششوں سے اگر آپ دیانتدار ہوں گے ، اس تعداد کو بڑھاتے چلے جائیں گے۔پس یہ ضروری ہے کہ
روزانہ کام کرنے کی عادت پیدا کی جائے اور کام کی نوعیت کو بدل دیا جائے۔مثلاً ہر محلہ کے چھوٹے چھوٹے
ٹکڑے بنا کر اس محلہ والوں کے ذمہ لگا دیئے جائیں اور ان کا روزانہ کام یہ ہو کہ ان کی صفائی درستی اور پانی کے
نکاس وغیرہ کا خیال رکھیں اور ہر محلہ کے خدام اپنے محلہ کی صفائی کے ذمہ وار قرار دیئے جائیں۔اور بجائے مہینہ
یا دو مہینہ کے بعد جمع ہو کر کسی سڑک پر مٹی ڈالنے کے ، میرے نزدیک یہ طریق بہت مفید ثابت ہو گا کہ گلیاں اور
سڑکیں محلہ وار تقسیم کر دی جائیں کہ فلاں گلی اور سڑک کا فلاں محلہ ذمہ دار ہے اور اس کی صفائی اور درستی نہ
ہونے کی صورت میں اس سے پوچھا جائے گا۔اسی طرح محلہ کے گھروں کے متعلق بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا
کر خدام میں تقسیم کر دیئے جائیں اور وہ ان گھروں کے سامنے کی صفائی کے ذمہ وار ہوں گے۔ہر مہینہ ایک دن

431
معائنہ اور مقابلہ کے لئے مقرر کیا جائے اور تمام محلوں کا دورہ کر کے دیکھا جائے کہ کس محلہ کی صفائی سب سے
اچھی ہے۔جس محلہ کی صفائی سب سے اچھی ہو اس کے خدام کو کوئی چیز انعام کے طور پر دی جائے تاکہ تمام محلوں
میں ایک دوسرے سے مسابقت کی روح پیدا ہو۔اگر اس طرح کام کیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ نہایت ہی عمدہ
طور پر قادیان کی صفائی کو قائم رکھا جا سکتا ہے۔ایسے محلے جو بہت گندے ہوں، ان محلوں کے خدام کی پہلے
دو سرے محلوں کے خدام مدد کریں اور ایک دفعہ اچھی طرح صفائی کرا دی جائے اس کے بعد وہ خود اس کی صفائی
کے ذمہ وار ہوں۔محلوں میں صفائی رکھنا کوئی مشکل بات نہیں۔اگر خدام تھوڑی بہت توجہ صفائی کی طرف رکھیں اور
محلوں میں رہنے والے دوسرے لوگ بھی خدام سے تعاون کریں تو یہ بات بہت آسان ہو جاتی ہے۔اس بات کو
دل سے نکال دینا چاہئے کہ جب تک محلہ کے تمام خدام کسی کام میں شریک نہیں ہوتے اس وقت تک کسی کام کو
شروع ہی نہ کیا جائے۔حقیقت یہ ہے کہ جب بھی کام کا موقعہ آئے گا مخلص اور دیانت دار خدام ہی آگے آئیں
گے اور وہی شوق سے اسے سرانجام دیں گے اور جو اخلاص اور دیانت داری سے کام کرنا نہیں چاہتا اس کے لئے
سو بہانے ہیں۔کہتے ہیں ” من حرامی جھتاں ڈھیر۔" یعنی اگر کام کرنے کو جی نہ چاہتا ہو تو انسان کو سینکڑوں حجتیں اور
بہانے سوجھ جاتے ہیں اور یہ حجتوں والے تو سال میں ایک دفعہ بھی وقار عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔ایسے لوگوں کے نہ آنے کی وجہ سے کام کو پیچھے نہیں ڈالنا چاہئے۔جن لوگوں کے اندر اخلاص ہے ، ان کو کیوں
ایسے لوگوں کی خاطر کام سے روک رکھا جائے۔اب تو تم دو ماہ کے بعد ایک دن وقار عمل کرتے ہو۔اگر تم دس
سال کے بعد بھی ایک دن مقرر کرو تو بھی نہ آنے والے غائب ہی ہونگے اور تمہاری حاضری پھر بھی سوفی صدی
نہیں ہو گی۔دس سال کے بعد بھی جو دن تم وقار عمل کا مقرر کرو گے وہی دن ایسا ہو گا جس دن ان کو کام ہو گا اور
شیطان ان کے دلوں میں یہ وسوسہ پیدا کر دے گا کہ آج تو مجھے فلاں کام بہت ضروری ہے۔اگر آج وہ کام نہ کیا تو
مجھے بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔نو سال گیارہ مہینے اور انتیس دن تک تو انہیں وہ کام یاد نہ آیا لیکن چونکہ تم نے
تیسویں دن وقار عمل مقرر کر دیا اس لئے اسے بھی کام یاد آگیا۔دس سال تو کیا اگر سو سال کے بعد بھی ان کو وقار
عمل میں شامل ہونے کے لئے کہا جائے تو اس وقت بھی ان کے پاس کوئی نہ کوئی بہانہ موجود ہو گا۔ایسے لوگوں کی
پروا نہیں کرنی چاہئے۔ایسے لوگوں کا نہ آنا زیادہ بہتر ہوتا ہے بہ نسبت ان کے آنے کے۔پس آپ لوگوں کو چاہئے
کہ اس بات کی پرواہ نہ کریں کہ کتنے آتے ہیں اور کتنے نہیں آتے۔جو آتے ہیں انہیں اپنے ساتھ لے کر کام
شروع کر دیں۔اگر ابتداء میں کام کرنے والوں کی تعداد دس یا پندرہ فی صدی ہو تو وہ خود بخود بڑھ جائے گی اور
آہستہ آہستہ بڑھتی چلی جائے گی اور آخر وہ دن آجائے گا کہ کام کرنے والوں کی تعداد نانوے فی صدی ہوگی اور
نہ کرنے والوں کی تعداد ایک فی صدی ہو گی۔بن سمجھتا ہوں کہ اگر استقلال سے کام کیا جائے تو یہ بات کوئی مشکل
نہیں۔اگر دس فیصدی خدام کو بھی ہاتھ سے کام کرنے کی عادت پڑ جائے تو یہ کوئی بات نہیں۔پس کام کو ابتداء میں

432
اس طریق پر جاری کیا جائے کہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا کر کام شروع کر دیا جائے اور جوں جوں خدام کی حاضری
بڑھتی جائے ، کام کو وسیع کرتے چلے جائیں۔بے شک شروع میں سو فیصدی حاضری نہ ہو۔اس بات کی پروانہ
کرتے ہوئے کام کو جاری رکھا جائے۔جتنے خدام خوشی سے آئیں ان سے کام کراتے رہیں اور جو نہ آئیں ان پر
جبر نہ کیا جائے۔ہاں ان کو بار بار تحریک کی جائے کہ وہ بھی کام میں شامل ہوں لیکن جبر نہ کیا جائے کیونکہ جبر کرنے
سے بغاوت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں اور بغاوت کے جذبات کو دبانے کے لئے سزائیں دینی پڑتی ہیں اور
سزائیں دینے سے عدم تعاون کی روح پیدا ہوتی ہے اس لئے ابتداء میں جبر نہ کیا جائے اور آہستہ آہستہ تحریک کر
کے تمام خدام کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کی جائے اور آخر قادیان کے تمام خدام کے لئے اس میں شامل
ہو نالازمی کر دیا جائے۔جب قادیان میں اس طور پر تنظیم مکمل ہو جائے تو اسی طریق پر بیرونی جماعتوں میں جہاں
جماعت کثرت سے ہو۔اور نگرانی کے سامان موجود ہوں۔کام کو شروع کیا جائے۔مثلاً پہلے لاہور امر تسر اور
پشاور کی جماعتوں میں اسی طریق پر کام کیا جائے۔پہلے ان میں بھی جبر نہ کیا جائے اور جو خوشی سے شامل ہو نا چاہیں
ان سے کام لیا جائے اور باقی خدام کو آہستہ آہستہ اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کی جائے۔جب وہ منتظم ہو
جائیں تو ان جماعتوں میں بھی شامل ہونا ضروری قرار دے دیا جائے۔(مگر یہ مطلب نہیں کہ اس پروگرام کو
سالوں میں پھیلا کر مطلب ہی فوت کر دیا جائے) اس طرح جوں جوں ان کی تعداد بڑھتی جائے ، وہ اپنے کام کو وسیع
کرتے جائیں۔پس پہلے تحریک کی جائے۔اس تحریک پر ہی دس پندرہ فی صدی اپنے آپ کو باقاعدہ کام کرنے کے
لئے پیش کر دیں گے۔ان کی نگرانی کی جائے اور ان سے با قاعدہ پروگرام کے ماتحت کام لیا جائے اور باقی کو تحریک
کرتے رہیں۔جب وہ دوسرے خدام کو کام کرتے دیکھیں گے تو وہ بھی شامل ہو جائیں گے۔پس یہ کوشش کی
جائے کہ با قاعدگی کے ساتھ کام ہو اور قادیان کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ایک اور چیز جو کہ بہت اہم ہے اور بہت زیادہ توجہ کے قابل ہے، وہ یہ ہے کہ
برسات کے پانی کا نکاس قادیان میں برسات کا پانی جو آتا ہے اس کے نکاس کی کوئی صورت
پیدا کی جائے۔برسات کے دنوں میں ہماری سڑکیں ایسی معلوم ہوتی ہیں گویا وہ ندی نالے ہیں اور اس کثرت سے پانی آتا ہے کہ
چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے۔گورنمنٹ کے افسروں نے جو سکیمیں اس پانی کے روکنے کے لئے سوچی ہیں ان پر
خرچ کا اندازہ دو تین لاکھ کا ہے۔ہماری ٹاؤن کمیٹی بھی اس خرچ سے ڈر جاتی ہے اور دوسرے لوگ بھی اس
خرچ سے ڈرتے ہیں اس لئے کوئی شخص بھی اس پانی کو روکنے کے لئے قدم نہیں اٹھاتا۔میرے خیال میں اگر اپنی جماعت کے اوور سیروں سے مشورہ کیا جائے اور ان کو تمام مواقع پانی کے آنے
اور نکلنے کے دکھا دئیے جائیں تو وہ بہت حد تک مفید مشورہ دے سکیں گے۔پھر وہ جینا مشورہ دیں اس کے مطابق
خدام کام کریں۔اگر وہ ایک محلہ کی طاقت کا کام ہو تو ایک محلہ اور اگر سب خدام کے مل کر کرنے کا کام ہو تو سب
مل کر اس کام کو کریں اور اگر مقامی جماعت کی مدد کی ضرورت ہو تو وہ بھی خدام کے ساتھ تعاون کرے یہ بہت بڑا

433
کام ہے۔میں سمجھتا ہوں اگر خدام اس کام کو کریں تو وہ قادیان کے لوگوں کو بہت سی تکالیف اور بیماریوں سے
بچانے والے ہوں گے۔پس اس کام کی طرف خدام کو خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے۔اس کے علاوہ ہر محلہ میں جو یتامی بیوگان اور مساکین ہوں ، ان سب کی خبر گیری کی جائے۔اگر
خدمت خلق انہیں طبی امداد کی ضرورت ہو تو طبی امداد بہم پہنچائی جائے یا ان کا کوئی اور کام ہو تو وہ کیا جائے۔اسی طرح وہ لوگ جو فوج میں جاچکے ہیں اور ان کے گھروں میں کوئی سودا سلف لا کر دینے والا نہیں ، ان کا بھی خیال
رکھا جائے اور اگر ان گھروں میں کوئی بیمار ہو تو اسے دوائی لا کر دی جائے۔میں نے دیکھا ہے بعض غریب عورتیں
ایک دفعہ اپنا زیور بیچ کر معمولی سا گزارہ کے لئے مکان تو بنالیتی ہیں لیکن اس کے بعد ان میں طاقت نہیں ہوتی کہ
مزدور لگا کر مکان کی لپائی کرا سکیں اور ان کے گھر میں کوئی مرد بھی نہیں ہو تا جو لپائی کا انتظام کر سکے۔اس طرح وہ
گھر گرنے شروع ہو جاتے ہیں اور ان کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ پہچانے بھی نہیں جاتے۔ایسے گھروں میں خدام
جائیں ، ان کی دیواروں اور چھتوں کی لپائی کریں۔یہ ایک ایسا کام ہے جو ہر دیکھنے والے کے دل پر اثر کرتا ہے۔قومی کاموں میں جہاں ہزاروں انسان کام کر رہے ہوں کوئی انسان بھی بہتک محسوس نہیں کرتا۔کیونکہ اس کے
دو سرے ساتھی اس کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن انفرادی کاموں کے کرنے میں انسان ہتک محسوس کرتا
ہے۔میرا مقصد وقار عمل سے یہی تھا کہ قومی کاموں کے علاوہ جہاں تک ہو سکے ، خدام انفرادی کام بھی
کریں اور غریبوں ، یتیموں اور بیواؤں کے کام کرنے میں عار محسوس نہ کریں۔انفرادی کاموں کی نوعیت بدلتی
رہتی ہے اور وہ روزانہ ضروریات کے مطابق تدریجا گھٹائے یا بڑھائے جا سکتے ہیں۔اطفال الاحمدیہ کے کام کے متعلق مجھے زیادہ علم نہیں کہ کسی طور پر محلوں میں ان کی تربیت کا کام
اطفال احمدیہ جاری ہے اور کس رنگ میں ان کی تعلیم و تربیت کی جاتی ہے۔میرے خیال میں وقتا فوقتا اطفال کے سامنے اخلاق کے متعلق تفصیلا بحث آتی رہنی
اخلاق کی تفصیلات چاہئے اور انہیں بتانا چاہئے کہ کون کون سے اعمال ہیں جو آج کل عام ہیں اور وہ
در حقیقت اسلامی نقطۂ نگاہ سے برے ہیں اور کون سے اعمال ہیں جو برے سمجھے جاتے ہیں اور وہ در حقیقت اسلامی
نقطۂ نگاہ کے مطابق ہیں۔اس کے علاوہ چھوٹی چھوٹی کتابیں اور رسالے اسلامی اخلاق کے متعلق لکھے جائیں۔اخلاق کے متعلق یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ بھی حالات کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔ممکن ہے کہ بعض اعمال پہلے
برے ہوں اور آج اچھے ہوں یا پہلے اچھے سمجھے جاتے ہوں اور آج برے ہوں۔اس بات کا پتہ لگانے کے لئے کہ
کن حالات میں کون سے اعمال اچھے اور کون سے برے ہوتے ہیں ، اصولی اعمال کا جاننا ضروری ہوتا ہے۔جیسے
قرآن کریم میں چار چیزیں حرام قرار دی گئی ہیں۔باقی چیزیں جتنی ان کے مشابہ ہوتی جائیں گی اتنی اتنی ان میں
حرمت قائم ہوتی جائے گی۔حرمت کا کامل نمونہ وہی چار چیزیں ہیں۔ان کی حرمت بلا واسطہ ہے اور یہ چاروں

434
چیزیں آئیڈیل (Ideal ہیں یعنی باقی چیزوں کے متعلق ان سے اندازہ کیا جاسکتا ہے۔جیسے ماڈل سکول ہوتے ہیں،
وہ معیاری ہوتے ہیں باقی سکولوں کے لئے اور باقی سکول ان کی نقل کرتے ہیں اور ان سے مشابہت پیدا کرنے کی
کوشش کرتے ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ صرف وہ چار چیزیں ہی حرام ہیں اور باقی چیزوں میں سے کوئی خرام
نہیں بلکہ باقی چیزوں کی حرمت بالواسطہ ہے یعنی جتنی جتنی ان حرام چیزوں سے ان کی مشابہت قائم ہوتی جائے گی
اتنی اتنی زیادہ حرمت ان میں قائم ہوتی جائے گی اور جتنی ان کی مشابہت میں کمی ہو گی اتنی ہی حرمت میں کمی ہوتی
جائے گی۔اسی وجہ سے بعض چیزوں کے متعلق ہم کہتے ہیں کہ یہ ممنوع ہیں اور بعض کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ مشتبہ
ہیں اور بعض کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ جائز ہیں۔قرآن کریم میں خنزیر کے کھانے کی حرمت بیان کی گئی ہے مگر جس
طرح مجبوری کی حالت میں خنزیر کا گوشت کھایا جا سکتا ہے اسی طرح ایک عورت مجبوری کی حالت میں ڈاکٹر کے
سامنے ننگی بھی ہو سکتی ہے بشرطیکہ ڈاکٹر کے لئے اسے ننگا کرنا ضروری ہو مگر اس مجبوری کی حالت کو دیکھ کر ہم یہ
نہیں کہہ سکتے کہ عورت کے جسم کو ننگا کرنے کی حرمت جاتی رہی۔حرمت تو ویسی ہی قائم ہے لیکن مجبوری کی وجہ
سے عورت کو ننگا کرنا جائز ہو گیا۔اسی طرح قتل بھی ایسی چیز ہے جو بوقت مجبوری جائز ہو جاتا ہے مثلاً لڑائی میں یا
عدالت کے فیصلہ کے بعد لیکن اس کے باوجود نا پسندیدہ ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ملا نے کسی کو
قتل نہیں کیا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آدم کے دو بیٹوں کی مثال بیان کی ہے کہ ان میں سے ایک کی قربانی
قبول ہو گئی اور دوسرے کی قربانی قبول نہ ہوئی۔جس کی قربانی قبول نہ ہوئی اس نے دوسرے سے کہا کہ میں تجھے
مار ڈالوں گا۔جس کی قربانی قبول ہو گئی تھی ، اس نے کہا کہ تو بے شک مجھے قتل کر دے۔میں تجھے قتل کرنے کے
لئے ہاتھ نہیں ، اٹھاؤں گا۔مفسرین نے اس تمثیل کے متعلق عجیب عجیب واقعات لکھے ہیں اور اس تمثیل کو آدم کے
دو بیٹوں پر چسپاں کیا ہے۔۔حالانکہ اس کی تمثیل میں اللہ تعالیٰ نے رسول کریم ملی ایم کی حالت بیان کی ہے۔دشمن
لڑائی کے لئے مقابل پر آتے تھے اور آپ ان کو قتل کرنے پر قادر ہوتے تھے لیکن اس کے باوجود آپ نے کسی کو
قتل نہیں کیا۔اصولی طور پر سارے کے سارے گناہ اپنی ذات میں برے ہوتے ہیں لیکن بعض حالات میں ان کی
اجازت دی جاتی ہے۔مثلا قتل کرنا کتنا بڑا گناہ ہے مگر بعض حالات میں شریعت نے قتل کی اجازت دی ہے جیسے جہاد
کا حکم ہے۔اگر جہاد میں کوئی شخص اپنے دشمن کو قتل کرتا ہے تو وہ گنہگار نہیں ہو تایا جیسے تو رات اور حدیث میں
زانی کو رجم کرنے کا حکم ہے۔اگر مرد اور عورت شادی شدہ ہوں اور چار شہادتوں سے یہ ثابت ہو جائے کہ
انہوں نے زنا کیا ہے تو ان کی سزا رجم ہے یعنی پتھر مار مار کر ان کو مار دینا چاہئے۔گو اس مسئلہ کے متعلق اختلاف پایا
جاتا ہے لیکن اگر اختلاف کے پہلو کو چھوڑ دیا جائے تو بھی احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ بعض لوگوں کو رجم کی سزادی
گئی تھی۔اب دیکھو قتل اپنی ذات میں کتنا بڑا گناہ ہے لیکن شریعت نے ان حالات میں قتل کی اجازت دی ہے گو یہ
اجازت مجبوری کی حالت میں دی ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ لوگ ایک شخص کو پکڑ کر رسول کریم ملی کے
پاس لائے کہ یا رسول اللہ ! اس شخص نے زنا کیا ہے۔گواہوں کی شہادت سے یہ بات ثابت ہو گئی۔آپ نے

آج 10 میں سے 10 باقی