تقریر فرمودہ سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ ۲۱ اکتوبر ۱۹۴۵ء
مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2
435
فرمایا۔اسے سنگسار کر دو لیکن آپ نے خود اسے سنگسار نہیں کیا بلکہ سمجھا کہ جب دوسرے لوگ اس کام کو کر سکتے
ہیں تو میں کیوں اس فعل میں شریک ہوں۔پس رسول کریم می لی مین نے کسی قتل میں حصہ نہیں لیا خواہ وہ جائز تھا کیو نکہ اصولی طور پر انسان کی جان لینا
منع ہے۔پس اخلاق میں سے بعض اصولی ہوتے ہیں اور بعض فروعی۔جو اخلاق اصولی طور پر برے ہوں وہ ہر
حالت میں برے ہیں۔خواہ وہ بعض حالات میں جائز بھی ہو جائیں لیکن پھر بھی کراہت کی حدود کے اندر رہتے
ہیں۔جیسے قاتل کو قتل کرنایا زانی کو رحم کرنا۔گو ان کو قتل کرنا جائز ہے لیکن چونکہ اصولی طور پر انسان کو قتل کرنا برا
ہے اس لئے نہیں کہہ سکتے کہ اعلیٰ اخلاق والے انسان کے نزدیک یہ اعمال مرغوب ہیں۔"
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس شکایت کی گئی کہ فلاں باورچی لنگر خانہ کی
تربیت و اصلاح چیزوں میں سے کچھ کھا جاتا ہے اور کچھ گھر لے جاتا ہے۔آپ یہ شکایت سن کر خاموش رہے
اور کوئی جواب نہ دیا۔پھر کچھ دنوں کے بعد آپ کے پاس شکایت کی گئی کہ لنگر خانے کا باورچی کھانا کچھ خود کھا جاتا
ہے اور کچھ گھر لے جاتا ہے۔آپ پھر بھی خاموش رہے اور کوئی جواب نہ دیا۔پھر کچھ دنوں کے بعد اس کی شکایت
کی گئی تو آپ نے فرمایا کہ اگر وہ اتنا نیک ہو تا تو اللہ تعالیٰ اسے ایسے کام پر لگا تا ہی کیوں ؟ آپ لوگ گرمی میں پنکھے
کے نیچے بیٹھے ہوتے ہیں اور پانی میں برف ڈال کر پیتے ہیں اور وہ گرمی میں تنور میں جھونک رہا ہو تا ہے۔اس کے
اندر ایسی عادات تھیں تبھی تو خدا نے اسے پکڑا ہوا ہے۔ہم اسے نصیحت تو کریں گے لیکن ” مرے کو مارے شاہ
مدار " وہ تو پہلے ہی مرا ہوا ہے اسے اور کیا سزا دیں۔اسے تو اپنے افعال کی خود ہی سزا مل رہی ہے۔تو بعض افعال
ایسے ہوتے ہیں جن میں اپنی ذات میں سزا پائی جاتی ہے اور ان افعال کے کرنے والوں کو سزا ملتی رہتی ہے۔اس
قسم کی اخلاقی کمزوریوں کا ضرر چونکہ اس فعل کے کرنے والے تک ہی محدود رہتا ہے اور باقی لوگ اس کے ضرر
سے محفوظ ہوتے ہیں اس لئے اس پر چشم پوشی بھی جائز ہے لیکن اگر ایسی اخلاقی کمزوری ہو جس سے دو سروں کو
بھی نقصان پہنچتا ہو اور اس کے نقصان کا دائرہ وسیع ہو تو اس کے انسداد کے متعلق شریعت کا حکم ہے اسے فوراً
روکا جائے اور اس کے کرنے والے کو سزا دی جائے۔ایسے اخلاق جن سے دوسروں کو ضرر پہنچتا ہے سب کے
سب اصولی اخلاق کے تحت ہیں۔ان کے علاوہ فروعی اخلاق ہیں۔وہ چونکہ روزانہ بدلتے رہتے ہیں اس لئے ان
کو کون گن سکتا ہے۔یہ وہ افعال ہیں جن کے متعلق صوفیاء نے کہا ہے کہ اعلیٰ درجہ کے لوگوں کی بدیاں نچلے درجہ
کے لوگوں کی نیکیاں ہوتی ہیں۔پس فروعی اخلاق تو حسب مراتب بدلتے چلے جاتے ہیں، ان کو گننا مشکل
ہے۔صرف اصولی اخلاق گنے جاسکتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں اگر اصولی اخلاق کی کتاب بن جائے اور وہ
کتاب سب خدام کو پڑھائی جائے اور کوشش کی جائے کہ وہ اسے اچھی طرح یاد کریں تو یہ چیز خدام کے لئے بہت
مفید ہو سکتی ہے۔اگر اصولی اخلاق کا انسان کو علم ہو جائے تو فروعی اخلاق کے متعلق خود بخود واقف ہو جاتا ہے۔
436
اصولی اخلاق اور فروعی اخلاق کی مثال بیج اور درخت کی سی ہے۔بیج کتنا چھوٹا ہوتا ہے مگر اس کا نتیجہ کتنے بڑے
درخت کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔اس بیج کے متعلق انسان وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا کہ اس سے اتنا بڑا
درخت پیدا ہو سکتا ہے اور وہ درخت اس قسم کے پھل دے سکتا ہے مگر اس چھوٹے سے بیج سے بڑے بڑے
درخت پیدا ہوتے ہیں جن کے نیچے لوگ بیٹھتے اور آرام کرتے ہیں۔ان کے پھل کھاتے ہیں اور دوسرے فوائد
ان سے حاصل کرتے ہیں۔تم بڑ کے درخت کو ہی دیکھ لو۔اس کا بیج کتنا چھوٹا ہو تا ہے مگر جو درخت اس کے بیج سے
پیدا ہوتا ہے ، وہ اتنا بڑا ہوتا ہے کہ چار چار سو پانچ پانچ سو تک آدمی اس کے نیچے آرام کر سکتے ہیں۔تو بیج کو دیکھ کر
انسان یہ قیاس نہیں کر سکتا کہ اس سے اتنا بڑا درخت پیدا ہو سکتا ہے۔اسی طرح روحانی اخلاق سے بھی پورے
طور پر فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا جب تک کہ ان کی فروع نہ نکلیں اور جس طرح فروع کا اندازہ انسان پہلے نہیں لگا
سکتا اسی طرح فروعی اخلاق کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے کیونکہ فروعی اخلاق کی یہ حالت ہے کہ ان میں سے بعض
اخلاق ایسے ہیں جو ایک وقت ایک شکل میں ہوتے ہیں اور دوسرے وقت دوسری شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ان کی
ایک حالت نہیں رہتی۔ایک وقت وہ اچھے سمجھے جاتے ہیں اور دوسرے وقت میں وہی اخلاق برے سمجھے جاتے
ہیں۔اس لئے فروعی اخلاق کی نگرانی مشکل ہوتی ہے۔ہاں صحبت صالح انسان کے اندر جلا پیدا کرتی ہے اور وہ
فروعی اخلاق کے متعلق ان کی حالت کے لحاظ سے امتیاز کر سکتا ہے۔بہر حال پہلے اصولی اخلاق کا جاننا ضروری ہوتا ہے اور اخلاق کی نگرانی کے لئے میرے خیال میں ضروری
ہے کہ خدام الاحمدیہ اپنے ہاں ایک سیکرٹری مقرر کرے جو اخلاق کی نگرانی بھی کرے اور ساتھ
ہی تعلیم کی نگرانی کی طرف خاص توجہ دے۔جیسا کہ میں نے پرسوں کے خطبہ میں کہا ہے اخلاق کی
،
نگرانی کے لئے تعلیم کی نگرانی ضروری ہے اور یہ اصل کام ہے۔جہاں جہاں خدام الاحمدیہ کی جماعتیں قائم ہیں
وہاں ایک ایسا سیکرٹری مقرر کیا جائے جو دس سال سے میں سال کے لڑکوں کی فہرست تیار کرے کہ کتنے لڑکے اس
جماعت میں ہیں۔ان میں سے کتنے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کتنے لڑکے تعلیم حاصل نہیں کر رہے۔جو تعلیم
حاصل نہیں کر رہے ، ان کے والدین کو توجہ دلائے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں۔اگر اس کے کہنے کے باوجود
والدین تعلیم دلانے کے لئے تیار نہ ہوں تو وہ اپنے طور پر مرکز میں رپورٹ کرے کہ مرکز ان کی رپورٹ سے تمام
حالات سے آگاہ ہو جائے۔(افسوس ہے تین ماہ میں اس بارہ میں کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی) بہر حال میں چاہتا
ہوں کہ خدام الاحمدیہ جہاں تک ہو سکے تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کریں۔یہ ضروری نہیں کہ مدرسے ہی جاری
کئے جائیں بلکہ اگر خدام الاحمدیہ ایسا کریں تو میرے نزدیک یہ طول عمل ہو گا۔میرا مطلب تعلیم کو عام کرنے سے
یہ ہے کہ خدام الاحمد یہ نوجوانوں اور بچوں کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھیں۔جو بچے تعلیم کے قابل ہیں ان کو
تعلیم میں لگایا جائے اور نوجوانوں کے اندر دینی تعلیم کا شوق پیدا کیا جائے اور وعظ و نصیحت کو کام میں لاتے ہوئے
لوگوں کے اندر تعلیم سے دلچپسی پیدا کرنے کی کوشش کریں اور جہاں زیادہ مشکلات ہوں اس کے متعلق مرکز کو
437
اطلاع دیں۔مرکز جس حد تک ان کی مدد کر سکتا ہو کرے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر خدام الاحمدیہ پوری محنت اور
کوشش سے کام کریں تو دو تین سال میں تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد پہلے کی نسبت دگنی تگنی ہو سکتی ہے۔اسی طرح خدام الاحمدیہ کے تبلیغی سیکرٹری مقرر کئے جائیں۔ان کا کام یہ ہو کہ وہ خدام کو
تبلیغ کے سیکرٹری تبلیغ کی طرف متوجہ رکھیں اور انہیں تحریک کریں کہ وہ تبلیغ کے لئے کچھ نہ کچھ وقت دیا
کریں مگر تبلیغ اس طرح نہ کی جائے جس طرح آج کل کی جاتی ہے بلکہ تبلیغ کرنے والے سے دریافت کیا جائے کہ
وہ رشتہ داروں میں تبلیغ کرنا چاہتا ہے یا دوسرے لوگوں میں۔اگر وہ رشتہ داروں میں کرنا چاہے تو اسے اس کے
مناسب حال معلومات بہم پہنچائی جائیں۔اگر غیروں میں کرنا چاہتا ہے تو معلوم کرنا چاہئے کہ ہندوؤں کو تبلیغ کرنے کا
شوق رکھتا ہے یا سکھوں کو تبلیغ کرنے کا شوق رکھتا ہے یا یہودیوں کو تبلیغ کرنے کا شوق رکھتا ہے یا عیسائیوں میں تبلیغ
کرنے کا شوق رکھتا ہے۔پھر جس مذہب سے اسے دلچسپی ہو اس کے متعلق اس کی تیاری کا انتظام کیا جائے۔وہ
انتظام اس طرح ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ جو مختلف مذاہب کے متعلق وسیع معلومات رکھتے ہوں ، وہ ان مذاہب کے
متعلق لیکچر دیں اور خدام کو دلائل وغیرہ نوٹ کرا دیئے جائیں۔مثلاً ختم نبوت ، وفات مسیح، قرآن مجید کا تحریف
سے پاک ہونا، ناسخ و منسوخ آیات کے متعلق بحث الہام کی ضرورت ، رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد
بھی سلسلہ الہام جاری ہے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد کس قسم کی نبوت جاری ہے۔اس قسم کے
سوالات کے جوابات نوٹ کرا دیے جائیں۔پھر جو نوجوان تبلیغ کے لئے جائیں اور جو اعتراضات ان پر ہوں ، وہ
ایک رجسٹر میں درج کئے جائے
رج کئے جائیں اور جو خادم باہر سے آئے وہ تمام اعتراضات جو اس پر تبلیغ کے دوران میں ہوں
لکھ کر یا لکھوا کر محلہ کے سیکرٹری کو دے دے جو اسے رجسٹر میں درج کر دے اور تبلیغ کے دورمان میں اگر کوئی
گنوار سے گنوار شخص بھی کوئی اعتراض کرے تو اس کے اعتراض کو اہم تسلیم کرتے ہوئے اس کا جواب دیا
جائے۔اسے یہ کہہ کر خاموش کرنے کی کوشش نہ کی جائے کہ یہ تو جاہلوں اور بیوقوفوں کا سوال ہے۔حقیقت یہ
ہے کہ بیچ پر ہمیشہ اعتراض ہوتے ہیں اور سب کے سب خواہ بظا ہر معقول نظر آتے ہوں، بیوقوفی پر ہی مبنی ہوتے
ہیں۔قرآن کریم پر لوگوں نے جو اعتراض کئے اور جن کا اس نے جواب دیا ہے کیا وہ معقول تھے۔اگر وہ معقول
تھے تو پھر ان کا جواب دینے کی ضرورت کیا تھی۔حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں ایک سائیں بھنگ پیا
کر تا تھا اور اسے بھنگ پینے کی وجہ سے اکثر قبض رہتی تھی۔حضرت خلیفہ اول۔۔۔اسے شربت بنفشہ اور
عرق بادیان دیتے تھے۔چونکہ شربت میٹھا ہو تا تھا اس لئے وہ ہر روز آجاتا۔کسی نے اس سے پوچھا کہ کیا تمہیں ہر
روز قبض رہتی ہے۔کہنے لگا میٹھا شربت مل جاتا ہے اس لئے ہر روز آجاتا ہوں۔ایک دن اس سے
حضرت خلیفہ اول نے پوچھا سائیں! کوئی نماز روزہ بھی کرتے ہو یا نہیں۔وہ کہنے لگا میں ایسی نماز نہیں
پڑھتا جیسی آپ پڑھتے ہیں۔یہ بھی کوئی نماز ہے کہ اپنے محبوب کے دربار میں گئے اور آدھ گھنٹہ کے بعد پیٹھ پھیر کر
بھاگ آئے۔ہم نے ایسی نماز کی نیت باندھی ہے کہ اگلے جہان ہی چل کر السلام علیکم کہیں گے۔کسی جاہل نے
438
اسے یہ بتا دیا کہ خدا تعالیٰ کا خیال مستقل نماز ہے جو کبھی نہیں ٹوٹتی اور وہ اسی خیال
کو پکڑ کر بیٹھ گیا۔اس قسم کے
شبہات اور وساوس لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتے رہتے ہیں اور کئی نادان ان پر کار بند بھی ہو جاتے ہیں۔جب
تک ان کو دلائل کے ساتھ رد نہ کیا جائے اس وقت تک ایسے لوگ ہدایت کس طرح پاسکتے ہیں۔ہم یہ احمقانہ
خیال ہے کہہ کر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو جاتے۔پس یہ ضروری امر ہے کہ ہر محلہ یا شہر میں ایسے رجسٹر
موجود ہوں اور ہر تبلیغ کرنے والے پر جو اعتراضات مخالفین کی طرف سے ہوں ، وہ اس رجسٹر میں لکھے جائیں۔اگر خود لکھا پڑھا نہ ہو تو سیکرٹری کو لکھا دے۔دو تین ماہ کے بعد وہ اعتراضات مرکز میں آجائیں۔مرکز والے ان
اعتراضوں کے جواب شائع کریں۔ان جوابات میں ہزاروں ہزار آدمیوں کے سوالات کے جواب آجائیں گے
اور جن لوگوں کے دلوں میں ایسے خیالات ہوں گے وہ ان جوابات کو پڑھ کر ان خیالات کو ترک کر دیں گے اور
اس طرح ہر مضمون کے متعلق پاکٹ بکیں بن جائیں گی اور تبلیغ کرنے والوں کو تبلیغ میں بہت آسانی ہوگی اور اس
کا فائدہ بھی ہو گا کہ ہر سال دو سال میں لوگوں کے ایک معتدبہ حصہ کے مرضوں کی تشخیص ہو جائے گی اور اس بات
کا علم ہو تا رہے گا کہ آج کل دشمن کس پہلو سے حملہ کرنا چاہتا ہے۔عظمندوں کے سوالوں کا جواب دینا زیادہ آسان ہوتا ہے بہ نسبت جاہلوں کے سوالوں کے۔جاہل آدمی
طریقت اور شریعت کی الجھنوں میں پھنسے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ مولوی شریعت کے متعلق جو سوال
ہوں ان کا جواب تو دے سکتے ہیں لیکن ہم طریقت کے پابند ہیں۔ہمارے سوالوں کے جواب مولویوں کے پاس
نہیں۔پس ایسے لوگوں کے سوالوں کو اس نگاہ سے دیکھا جائے کہ ہم نے ان کا بھی علاج کرنا ہے۔تمام دنیا کے لوگ
ارسطو اور افلاطون نہیں ہو سکتے۔دنیا میں ہر قسم کے لوگوں کا پایا جانا ضروری ہے۔پس جس علم کا کوئی شخص مالک
ہو اسی کے مطابق اس سے گفتگو کرنی پڑے گی۔۔چونکہ ہم نے ہر مرض کا علاج کرنا ہے اور شیطان کے پیدا کردہ
وساوس اور شبہات کو دور کرنا ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر ایک سوال کا جواب مدلل طور پر دیں۔یہ
طریقہ جو میں نے بیان کیا ہے میرے نزدیک تبلیغی لحاظ سے بہت مفید ہے اور میرا خیال ہے کہ اگر انجمن
دیا نتداری سے ان سوالوں کو جمع کرے تو ایک سال کے جمع شدہ سوالوں کے جواب میں دس پندرہ ضخیم کتابیں بن
سکتی ہیں۔پس حق پر جس قدر اعتراض ہوتے ہیں سب ہی غیر معقول ہوتے ہیں۔صرف فرق یہ ہو تا ہے کہ بعض اس
شکل میں پیش کئے جاتے ہیں کہ بہت سے لوگ ان سے دھوکا کھا سکتے ہیں اور بعض اس شکل میں پیش ہوتے ہیں کہ
بہت کم لوگ ان سے دھوکا کھا سکتے ہیں۔پس جب قرآن کریم بھی غیر معقول اعتراضوں کا جواب دیتا ہے اور ہماری
کیا بہتی ہے کہ ہم کہیں کہ ہم پر مدلل اور معقول اعتراض کئے جائیں تو ہم جواب دیں گے ورنہ نہیں۔پس اس
بات کا خیال نہ کیا جائے کہ یہ سوال مدلل ہے اور یہ سوال غیر مدلل ہے۔