نوجوان جماعت کو اہم نصائح
مشعل راہ (جلد اوّل)
605
جوانان جماعت کو اہم نصائح
اس زمانہ میں سب سے بڑی ضرورت سچائی ہے
دنیا میں وہی قومیں جیتا کرتی ہیں جن میں صداقت ہوتی ہے
احمدیوں کے اخلاق اور سچائی کی گواہی
جھوٹ بولنے والا تمہار ا دوست نہ ہو
محنت کی عادت اپنے اندر پیدا کریں
اگر علم آتا ہے تو اس کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے
دوسرے کے لئے اپنے حق قربان کر دیا کرو
اخلاق میں اپنے مطمح نظر کواونچا کر اور کرتے چلے جاؤ
O
606
یہ تقریر سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ۱۲ فروری ۱۹۵۱ء کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے ایک غیر
معمولی اجلاس میں فرمائی تھی جو پہلی مرتبہ الفضل ۷ ۱۲۹٬۲۸۴۲اپریل ۱۹۶۱ء میں طبع ہوئی تھی۔(مرتب)
فرمایا :۔سال دو قسم کے ہوتے ہیں ایک تو وہ سال ہوتا ہے جو کسی جماعت کی ابتداء یا کسی کام کے جاری
ہونے کے وقت سے بارہ مہینے گزرنے کے بعد شروع ہوتا ہے اور ایک وہ سال ہو تا ہے جو سمسی یا قمری سالوں کے
اصول پر شروع ہوتا ہے۔قمری سال تو بدلتا رہتا ہے لیکن سشمسی سال ہمیشہ یکم جنوری کو شروع ہو تا ہے۔آج جب
مجھ سے خواہش کی گئی کہ میں خدام الاحمدیہ کو سال رواں کے متعلق بعض ہدایات دوں تو میں نے یہ بات مان تو بای
لیکن میری سمجھ میں یہ بات نہ آئی کہ یہ کون سا سال رواں ہے جس کے متعلق مجھ سے بعض نصائح اور ہدایات
حاصل کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔اس پر مجھے بتایا گیا کہ مجلس خدام الاحمدیہ کا قیام چونکہ ۴ فروری کو ہوا تھا اس
لئے اس مہینہ سے مجلس خدام الاحمدیہ کے نئے سال کی ابتدا ہوتی ہے ورنہ تنسی یا قمری اصول کے مطابق یہ کوئی نیا
سال شروع نہیں ہوا۔نصیحت ہمیشہ اس شخص کے لئے مفید اور کار آمد ہوتی ہے جو اسے قبول کرتا اور اس پر عمل کرتا ہے۔باقی
لوگوں کے لئے اس کا عدم اور وجود برا بر ہوتا ہے۔چند ماہ ہوئے خدام الاحمدیہ کا سالانہ اجتماع ہوا تھا اور اس موقعہ
پر میں نے جماعت کے نوجوانوں کو بہت سی مفید باتوں کی طرف توجہ دلائی تھی۔چونکہ میرے پاس امتحان کا کوئی
ذریعہ موجود نہیں اس لئے میں نہیں جانتا کہ میری نصائح کا کیا اثر ہوا اور عمل میں کیا تبدیلی پیدا ہوئی اور جب تک
یہ معلوم نہ ہو کہ پہلی نصائح کا کیا اثر ہوا اور اس کے نتیجہ میں اعمال میں کیا تبدیلی پیدا ہوئی ، اس وقت مزید نصائح کی
طرف انسان کی توجہ کم ہوتی ہے اور مزید نصائح چنداں مفید بھی نہیں ہو تیں بلکہ بسا اوقات نصائح کی زیادتی قوم کی
ستی اور غفلت کا موجب ہو جاتی ہے کیونکہ جو چیز بار بار سامنے آتی ہے، جہاں وہ بار بار بیداری پیدا کرنے کا
موجب ہوتی ہے وہاں بعض دفعہ وہ اپنی کثرت کی وجہ سے غفلت کا موجب بھی ہو جاتی ہے۔پس میں نہیں سمجھتا کہ
نوجوانوں میں نئی نصائح کے متعلق کیا کیفیت پیدا ہوئی ہے کیونکہ میں اس حقیقت سے ناواقف ہوں کہ میری پہلی
نصائح نے کیا اثر کیا تھا۔بہر حال نتیجہ کا پیدا نہ ہو نا جہاں ایک صحیح رائے قائم کرنے سے انسان کو محروم کر دیتا ہے وہاں اس بات کا کافی
موجب نہیں ہو تاکہ نصائح کے سلسلہ کو ترک کر دیا جائے۔اس لئے میں نئے سال کے لئے جماعت کے نوجوانوں کو
اختصار کے ساتھ چند امور کی طرف توجہ دلا دیتا ہوں۔جو نصائح کی جاسکتی ہیں وہ تو سینکڑوں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ہوں گی اور پھر وہ مختلف حالات میں بدلتی بھی
رہتی ہیں مگر اس زمانہ میں سب سے بڑی ضرورت سچائی کی ہے۔انبیاء نے اس پر خاص زور دیا ہے اور انسانی
اخلاق کا یہ ایک بنیادی حصہ ہے۔سچائی اور راستی پر کوئی ایسا وقت نہیں آیا جب اس کی ضرورت نہ سمجھی گئی ہو
607
بلکہ کفار کے نزدیک بھی یہ چیز بڑی قیمتی سمجھی جاتی تھی اور شاید ہی کسی زمانہ میں اسے ترک کرنا جماعتی اور سیاسی
طور پر تسلیم کیا گیا ہو۔مگر اس زمانہ میں سیاسی اور قومی مفاد کے لئے جھوٹ کو جھوٹ سمجھا ہی نہیں جاتا بلکہ اسے
ایک نہایت ضروری چیز قرار دیا جاتا ہے اور یہ مرض اس قدر پھیل گیا ہے کہ ہمارے ملک میں لوگ بڑے اطمینان
کے ساتھ قسمیں کھا کھا کر جھوٹ بولتے ہیں اور ساتھ ہی اس بات پر ناراض بھی ہوتے ہیں کہ ہمارے اس جھوٹ کو
سچ تسلیم کیوں نہیں کیا جاتا۔عدالتوں میں پہلے یہ رواج تھا کہ گواہ کے ہاتھ میں قرآن کریم دے کر اس سے قسم لیتے
تھے اور اس کا مطلب یہ ہو تا تھا کہ قرآن کریم میں جو وعید نازل ہوئے ہیں ، انہیں مد نظر رکھتے ہوئے میں قسم کھاتا
ہوں اور اگر میری قسم جھوٹی ہو تو مذ کورہ وعید اور سزائیں مجھے ملیں لیکن ان گواہوں میں سے کئی ایسے ہوتے تھے
جو قسم کھا کر بھی جھوٹ بولتے تھے۔مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم جو ہمارے بڑے بھائی تھے اور ای۔اے۔سی
تھے وہ اپنا تجربہ سنایا کرتے تھے کہ جتنا کوئی قرآن کریم ہاتھ میں لے کر جوش سے گواہی دیتا تھا، میرے تجربہ میں اتنا
ہی وہ جھوٹا ہو تا تھا۔وہ ایک لطیفہ سنایا کرتے تھے کہ ایک شخص جو میرا اچھا واقف تھا۔اس کا مقدمہ میرے سامنے
پیش ہوا۔وہ کہنے لگا مجھے کوئی اور تاریخ دی جائے کیونکہ جو گواہ میں نے پیش کرنے تھے ، وہ فلاں فلاں وجہ سے
حاضر نہیں ہو سکتے۔میں نے نہیں کر کہا میں تو تمہیں عقل مند اور ہوشیار آدمی خیال کرتا تھا لیکن اب میری طبیعت پر
یہ اثر ہوا ہے کہ تم بیوقوف ہو۔وہ کہنے لگا کیوں؟ میں نے کہا گواہوں کے لئے جگہ اور وقت کی کیا ضرورت ہے۔اگر تمہاری جیب میں کچھ ہے تو رو پید ا ٹھنی دے کر بعض آدمی گواہی کے لئے لے آؤ۔چنانچہ وہ باہر چلا گیا اور عملی
طور پر تھوڑی دیر میں ہی کچھ گواہ لے آیا۔گواہی لیتے ہوئے میں ہنستا بھی جاؤں اور مذاق بھی کرتا جاؤں۔وہ لوگ
قرآن کریم سر پر رکھ کر اور قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ واقعہ یوں ہوا ہے حالانکہ تھوڑی دیر ہوئی ، میں نے خود
مدعی کو اس غرض کے لئے باہر بھیجا تھا کہ وہ کچھ دے دلا کر چند گواہ لے آئے۔جب وہ گواہی دے چکے تو میں نے
انہیں پکڑا اور کہا تم بڑے کذاب ہو۔تمہیں واقعہ کا علم ہی نہیں لیکن محض چند ٹکوں کی وجہ سے تم اتنا جھوٹ بول
رہے ہو کہ قرآن کریم کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔اب جس قوم کی یہ حالت ہو اس کا یہ کہنا کہ ہم کامیاب کیوں
نہیں ہوتے ، بالکل غلط بات ہے۔دنیا میں وہی تو میں جیتا کرتی ہیں جن میں صداقت ہوتی ہے۔میں عیسائی دنیا کو دیکھتا ہوں کہ انہوں نے مشق کے ساتھ اپنے اندر سچائی کی اتنی عادت پیدا کر لی ہے کہ جہاں
حکومت کی خاطر وہ ہر قسم کا جھوٹ بول لیتے ہیں وہاں جب ذاتیات کا سوال آتا ہے تو وہ جھوٹ نہیں بولتے۔امریکہ
کا کیریکٹر زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔امریکہ کا کیریکٹر کمزور ہے کیونکہ انہوں نے جلد ترقی کی ہے اور اس لئے وہ اپنا
کیریکٹر نہیں بنا سکا لیکن یورپ نے آہستہ آہستہ ترقی کی ہے اور اس نے اپنا کیریکٹر بنالیا ہے۔اسی طرح کسی زمانہ
میں ایک مسلمان کا کیریکٹر ایسا تھا کہ وہ جو بات کہتا تھا، ٹھیک ہوتی تھی اور جب تک ہماری جماعت بڑھی نہیں تھی
اس وقت تک اس کا بھی یہی حال تھا۔احمدی کوئی بات کہہ دے لوگ اسے صحیح تسلیم کر لیتے تھے اور کہتے تھے
احمدی جھوٹ نہیں بولتے تھے ، جھنگ کا ہی ایک واقعہ ہے یہاں ایک دوست احمدی ہوئے جن کا نام مغلہ
608
تھا۔ان کے تمام رشتہ دار ان کے سخت مخالف ہو گئے۔اس علاقہ کے لوگ چوری کو ایک فن سمجھتے ہیں اور پھر اس
پر فخر کرتے ہیں۔چنانچہ جتنا بڑا کوئی چور ہو گا اتنا ہی وہ چوروں میں معزز ہو گا۔مثلاً کہا جائے گا فلاں آدمی بڑا معزز
ہے اس لئے کہ فلاں موقعہ پر اس نے اتنی بھینسیں نکال لیں یا فلاں آدمی بہت معزز ہے کہ اس نے اتنی گائیں نکال
لیں اور پھر چوروں میں اس حد تک نظام قائم ہوتا ہے کہ ہر علاقہ میں جو جند ضلعوں یا چند تحصیلوں پر مشتمل ہو تا
ہے علاقہ کے سب چور اس کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں اور مال مسروقہ میں سے اس کا حصہ نکالتے ہیں۔مغلہ ایسے
ہی بادشاہوں میں سے ایک تھے جو بعد میں احمدی ہو گئے اور چوری سے انہوں نے تو بہ کرلی۔انہوں نے بتایا کہ
علاقہ کے چور مال مسروقہ کا پانچواں یا دسواں یا بارہواں حصہ میرے گھر پر لاتے تھے اور وہ سنایا کرتے تھے کہ
چوروں کے اندر ایسا نظام موجود ہے کہ بعض چوری کی ہوئی چیزوں کو دو دو تین تین سو میل تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ہر ایک جگہ کا اڈہ مقرر ہوتا ہے اور پہلے سے ہی یہ طے ہوتا ہے کہ اگر کوئی مسروقہ چیز مشرق کے کسی علاقہ کی طرف
نکالنی ہے تو اتنے میل پر فلاں آدمی کو دے آؤ اور اگر مغرب کو مال نکالنا ہے تو چھ سات میل پر ایک دو سرے آدمی
کو دے آؤ۔اسی طرح شمال اور جنوب میں ایک ایک آدمی مقرر ہوتا ہے۔چور مخصوص حالات کے مطابق یہ
فیصلہ کرتا ہے کہ مال فلاں طرف نکالا جائے۔مثلاً اگر وہ دیکھتا ہے کہ جس کے ہاں چوری کی گئی ہے اس کی رشتہ
داریاں مشرق میں ہیں تو وہ مسروقہ مال مغرب کی طرف بھیج دے گا۔اسی طرح اس کی رشتہ داریاں شمال کی طرف
ہیں تو وہ مال جنوب کی طرف بھیج دے گا اور اگر رشتہ داریاں جنوب کی طرف ہیں تو وہ مال شمال کی طرف بھیج دے
گا۔مثلاً بیکانیر گورداسپور سے کتنی دور ہے لیکن ہمارے علاقہ کا مسروقہ مال بیکانیر تک جاتا تھا۔پھر چوروں میں ایک قسم کا نظام ہوتا ہے مثلاً ایک شخص اگر کوئی جانور چوری کرتا ہے تو وہ حالات کے مطابق
اسے دس بارہ میل پر کسی مقررہ اڈے پر پہنچا دے گا اور اسے مثلا دسواں حصہ قیمت کامل جائے گا۔پھر دو سرا آدمی
اسے دوسرے اڈے تک پہنچا دے اور اسے دسواں حصہ قیمت کامل جائے گا۔اس طرح وہ ایک عام اندازہ لگا کر
قیمت کے حصے کرتے جائیں گے اور آخری وقت اسے بیچ کر اپنا حصہ پورا کرے گا۔ایک دفعہ سکھوں نے میری گھوڑیاں چرالیس اور پولیس نے میرے خیال میں انہیں تلاش کرنے کی کوشش
کی لیکن چونکہ پولیس والے ایسے معاملات میں مجرموں سے کچھ لے کر کھاپی لیتے ہیں اس لئے وہ سفارش بھی لے
آئے کہ انہیں معاف کر دیں اور اپنی رپورٹ واپس لے لیں۔یہ لوگ گھوڑیاں واپس دے دیں گے۔ان کا
خیال تھا کہ اگر انہوں نے معاف کر دیا اور پولیس نے اپنی رپورٹ واپس لے لی تو بعد میں گھو ڑیاں غائب کردی
جائیں گی۔میں نے کہا میں ایسا نہیں کروں گا۔ہمارے وہ دوست میرے پاس پہنچے اور انہوں نے کہا۔میں نے سنا
ہے کہ سکھوں نے آپ کی گھوڑیاں چرالی ہیں۔یہ لوگ سیدھی طرح تو گھو ڑیاں واپس نہیں کریں گے۔آپ
اجازت دیں تو میں ان کی گھوڑیاں چوری کروا دوں۔اس طرح وہ آپ کی گھو ڑیاں واپس کر دیں گے۔میں نے کہا
آپ نے توبہ کی ہوئی ہے۔آپ اپنی توبہ پر قائم رہیں، گھوڑیوں کی خیر ہے۔اتفاقاً وہی چور جنہوں نے میری
609
گھوڑیاں چرائی تھیں ، ایک اور مقدمہ میں گورداسپور عدالت میں پیش ہوئے۔مسٹر ا و کلی ڈی۔سی کی عدالت
میں وہ چور پیش ہوئے۔وہ احمدیوں کے اخلاق کے بہت مداح تھے۔کسی شخص نے انہیں بتایا کہ یہ لوگ بہت
سخت ہیں۔انہوں نے قادیان کے مرزا صاحب کی گھوڑیاں بھی چرالی تھیں جس مقدمہ میں وہ چور عدالت میں پیش
ہوا تھا اس کی سزا دو سال سے سات سال تک ہو سکتی تھی لیکن ڈی سی نے مجرم کو مخاطب کر کے کہا تمہارے جرم
اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں تم کو دو سال کی سزا دیتا ہوں اور پانچ سال مرزا صاحب کی گھو زیاں چرانے کی
سزا دیتا ہوں لیکن خدا تعالیٰ کی نظر میں یہ سزا ابھی کم تھی۔سات سال کی قید کے بعد جب وہ چور رہا ہو کر گھر آیا تو
اس
کی غیر حاضری میں اس کی بیوی آوارہ ہو چکی تھی۔اس نے اسے قتل کر دیا اور خود پھانسی پر چڑھ گیا۔غرض جب کوئی شخص سچائی کے ساتھ کام کرتا ہے تو خدا تعالیٰ خود اس کا بدلہ لیتا ہے۔مغلہ
جب احمدی ہوئے تو انہوں نے قومی عادت یعنی چوری کو ترک کر دیا اور جھوٹ بولنا بھی چھوڑ دیا کیونکہ یہ
ابتدائی جرم ہوتا ہے۔ان کے ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں نے ان کا بائیکاٹ کر دیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے
کہ مغلہ کا فر ہو گیا ہے لیکن بعد میں پتہ لگا کہ ان کالڑ کا کافر ہو کر سچ بولنے لگ گیا ہے اور چوری بھی اس نے چھوڑ دی
ہے۔چور چوریاں کرتے تھے اور پولیس اور دوسرے لوگ ان کا تعاقب کرتے تھے۔عدالتوں میں بات اور ہوتی
ہے اور انسان وہاں جھوٹ بول کر گزارہ کر لیتا ہے لیکن برادری یا پنچائیت میں یہ بات مشکل ہوتی ہے کہ کوئی اپنا
قصور چھپالے۔عدالتوں میں بتانے والے لوگ نہیں ہوتے اس لئے مجرم جو چاہے بیان دے دے لیکن برادری
اور پنچائیت میں وہ اگر جھوٹ بولے گا تو فور ا بعض واقف لوگ کھڑے ہو جائیں گے جو اس کا جھوٹ ظاہر کر دیں
گے۔غرض جب چور چوریاں کر کے گھروں میں واپس آتے تو تعاقب کرنے والے بھی پہنچ جاتے اور کہتے تم نے
ہمارا مال چرایا ہے لیکن وہ کہتے نہیں اور اکثر قرآن کریم بھی اٹھا لیتے۔لوگ چونی اٹھنی پر قسمیں کھا لیتے ہیں۔پھر
بھینسیں یا گائے پر وہ قرآن کریم کیوں نہ اٹھاتے۔تعاقب کرنے والے چوروں کی قسموں پر اعتبار نہ کرتے اور
کہتے لاؤ مغلے کو۔اگر وہ کہہ دے کہ تم نے مال چوری نہیں کیا تو ہم مان لیں گے۔وہ وہاں پہنچتے اور مغلے سے کہتے تم
گواہی دو کہ ہم نے ان کا مال نہیں چرایا۔وہ کہتے میں کیسے کہوں کہ تم نے مال نہیں چرایا۔کیا تم فلاں مال چرا کر
نہیں لائے۔ان کے بھائی کہتے کیا تم ہمارے بھائی ہو یا ان کے بھائی۔وہ کہتے اس میں کوئی شک نہیں کہ تم میرے
بھائی ہو لیکن کیسے ہو سکتا ہے کہ میں جھوٹی گواہی دوں۔وہ انہیں مارتے پیٹتے اور سمجھتے کہ اب مار کھا کر اسے عقل
آگئی ہو گی لیکن وہ دوبارہ یہی کہہ دیتے کہ تم نے چوری کی ہے۔میاں مغلہ سنایا کرتے تھے کہ جب کوئی چوری کا معاملہ میرے سامنے آتا تو میں خیال کر تاکہ اگر سچ بولا تو میرے
بھائی اور دوسرے رشتہ دار مجھے ماریں گے اور اگر جھوٹ بولا تو گناہ گار ہو جاؤں گا اس لئے میں کہہ دیتا، میں تو
آپ کے نزدیک کا فر ہوں پھر آپ میری گواہی کیوں لیتے ہیں وہ کہتے تم کافر تو ہو لیکن بولتے سچ ہو۔پھر میں
610
کہتا میرا اس معاملہ میں کیا واسطہ ہے لیکن وہ میرا پیچھا نہ چھوڑتے۔میرے بھائی اور رشتہ دار مجھے چٹکیاں کانتے
اور مجبور کرتے کہ میں جھوٹ بول دوں لیکن میں کہتا تم لائے تو تھے فلاں بھینس پھر میں جھوٹ کیسے بولوں۔نتیجہ یہ
ہو تاکہ وہ مجھے خوب مارتے۔وہ دوست تنگ آکر قادیان آگئے اور ایک احمدی انجینئر خاں بہا در نعمت اللہ خاں
صاحب مرحوم نے جنہوں نے ربوہ کے قریب دریائے چناب کا پل بنایا تھا، انہیں ملازم کرا دیا۔غرض
بعض ایسی عادات ہوتی ہیں جن کا ترک کرنا آسان نہیں ہو تا۔جس طرح جھنگ کے لوگوں میں چوری کی عادت
ہے ، نو جوان بعض دفعہ جھوٹ کی پرواہ نہیں کرتے۔وہ سمجھتے ہیں کہ اگر جھوٹ بول لیا تو کیا ہوا حالانکہ جھوٹ
فطرت کے خلاف ہے۔جھوٹ اس چیز کا نام ہے کہ کان نے جو کچھ سنا ہو اس کے متعلق کہہ دیا جائے کہ میں نے
نہیں سنا آنکھ نے جو کچھ دیکھا ہو اس کے متعلق کہہ دیا جائے کہ میں نے نہیں دیکھا ہاتھ نے جو چیز اٹھائی ہو لیکن
انسان کہہ دے کہ میرے ہاتھ نے فلاں چیز نہیں اٹھائی۔ایک شخص کے پاؤں ایک طرف چلیں لیکن وہ کہہ دے
کہ میرے پاؤں اس طرف نہیں چلے۔گویا انسان کسی غیر کی نہیں بلکہ اپنی تردید آپ کرتا ہے۔جو چیز اس نے خود
دیکھی ہے اس کے متعلق کہہ دیتا ہے کہ میں نے نہیں دیکھی۔جو چیز اس نے خود سنی ہے اس کے متعلق کہہ دیتا ہے
کہ میں نے نہیں سنی۔جو چیز وہ خود چکھتا ہے اس کے متعلق وہ کہہ دیتا ہے کہ فلاں چیز میں نے نہیں چکھی۔اس کے
ہاتھوں نے ایک چیز اٹھائی ہوتی ہے لیکن وہ کہہ دیتا ہے کہ میں نے فلاں چیز نہیں اٹھائی گویا وہ اپنی تردید آپ کرتا
ہے اور اس سے زیادہ فطرت کے خلاف اور کیا چیز ہو گی۔شبہ ایسی چیز پر ہو سکتا ہے جس میں قیاس کا دخل ہو۔حواس خمسہ کے افعال پر شبہ نہیں کیا جا سکتا اور جو اس خمسہ کے افعال کے خلاف بات کہنے کو جھوٹ کہتے ہیں۔جو
شخص حواس خمسہ کی تردید کرتا ہے وہ گویا اپنی زبان ہاتھ، ناک اور کان کی تردید کرتا ہے اور پھر وہ اس میں سب
سے زیادہ لذت محسوس کرتا ہے کہ وہ اپنے خلاف گواہی دے رہا ہے۔ایک انسان کے ہاتھ ایک چیز پکڑتے ہیں اور
وہ کہتا میں نے فلاں چیز نہیں پکڑی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو کہتا ہے کہ تم نے فلاں چیز نہیں پکڑی۔ایک چیز اس کی زبان چکھتی ہے لیکن وہ کہتا ہے میں نے فلاں چیز نہیں چکھی یا اس کے کان ایک بات سنتے ہیں اور وہ
اس کا انکار کر دیتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے کانوں سے کہتا ہے کہ تم نے فلاں بات نہیں سنی۔اب
یہ کتنی مضحکہ خیز اور عجیب بات ہے مگر لوگ اس کی پرواہ نہیں کرتے اور موقعہ آنے پر جھوٹ بول دیتے ہیں۔اب
اگر میں یہ کہوں کہ تم جھوٹ بولتے ہو یا نہیں تو تم یہ بات نہیں سمجھ سکو گے لیکن میں یہ سوال اور طرح سے کرتا
ہوں۔(اس موقع پر حضور نے خدام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ خادم کھڑے ہو جائیں جو یہ سمجھتے ہوں کہ
میرے سارے دوست سچ بولتے ہیں مگر اس پر کوئی نوجوان کھڑا نہ ہوا۔تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا)
دیکھو یہ مرض اتنا پھیل چکا ہے کہ تم میں سے ایک خادم بھی ایسا کھڑا نہیں ہوا جو کہہ سکے کہ میرے سارے دوست
سچ بولتے ہیں حالانکہ اس کا علاج آسان تھا کہ جب تمہارا کوئی دوست جھوٹ بولتا تو اسے کہتے کہ آج سے
میں تمہارا دوست نہیں اور آج سے میں تمہارے ساتھ کلام نہیں کروں گا۔نتیجہ یہ ہو تاکہ آج تم بڑی
611
دلیری سے کھڑے ہو جاتے اور کہتے میرے سب دوست سچ بولتے ہیں کیونکہ جب تمہارے کسی دوست نے جھوٹ
بولا تھا، اس وقت سے وہ تمہارا دوست نہیں رہا تھا۔اگر تم ایسا کرتے تو تم خود بھی اور تمہارا وہ دوست بھی سچ
بولنے لگ جاتا۔اگر تمہاری دوستی کی اس کے نزدیک کوئی قیمت ہوتی تو وہ کہتا میں اس کا دوست رہنا چاہتا ہوں اس
لئے میں آئندہ ہمیشہ سچ بولوں گا۔اس کا نتیجہ یہ نکلتا کہ تم بھی سچ بولنے لگ جاتے کیونکہ جب تم اپنے دوست
سے بچ بلواتے تو پھر وہ دوست بھی تمہیں مجبور کرتا کہ تم سچ بولو اور اس طرح تمہیں وہ قیمت مل جاتی جس کا ہیرے
جواہرات بھی مقابلہ نہیں کر سکتے۔بہر حال اگر تم نے پہلے اس طریق پر عمل نہیں کیا تو اب اس طریق پر عمل کرنا
شروع کر دو۔یہ کہنا فضول ہو گا کہ تم جھوٹ نہ بولو کیونکہ اگر میں ایسا کہوں تو تمہارے لئے آگے قدم اٹھانا مشکل
ہو جائے گا۔میں کہتا ہوں جھوٹ بولنے والا تمہارا دوست نہ ہو۔اس طرح تم خود سچ بولنے لگ جاؤ گے۔تم اگر
ایک دوست کو یہ کہو گے کہ اگر تم نے جھوٹ بولا تو میری تمہاری دوستی ٹوٹ جائے گی تو لا ز ما تمہارا دوست بھی یہ
فیصلہ کرے گا کہ اگر تم نے جھوٹ بولا تو اس کی دوستی بھی ٹوٹ جائے گی اور جب بھی تم جھوٹ بولو گے تو وہ کہے
گا۔میاں تم کیا کر رہے ہو۔غرض سچ ایک قیمتی چیز ہے اور پھر کوئی مشکل بھی نہیں ، آسان ترین ہے۔جو کام ہاتھ نے کیا ہے اس کے
متعلق یہ کہہ دینا کہ ہاتھ سے یہ کام کیا ہے۔اس میں بوجھ کیا ہے۔آنکھ نے جو کچھ دیکھا اس کے متعلق یہ کہہ دینا کہ
آنکھ نے فلاں چیز دیکھی ہے ، اس میں کونسی مشکل ہے۔کانوں نے ایک بات سنی ہے۔اب اس کے متعلق یہ کہہ
دینا کہ کانوں نے فلاں بات سنی ہے اور اس کو دو ہرا دینا کون سی مشکل بات ہے۔یہاں کوئی فقرہ نہیں بنانا ، صرف
ایک بات کو دہرا دینا ہے۔مثلا عربی زبان ہے۔آپ لوگ اسے بڑی مشکل سے سیکھ سکتے ہیں لیکن ایک دو سال کے
بچے کو بھی کہو ذهبت تو وہ اسے دہرا دے گا گویا جو فقرہ بنانا تم ساتھ ہیں۔آٹھویں جماعت میں سیکھو گے ، وہ تم ایک
سال کے بچہ سے بھی سن سکتے ہو۔تم کہو گے ذھبت تو وہ فوراد ہرا دے گا۔اسی طرح بچ نقل کرنے کو کہتے ہیں یعنی
جب تم سچ بولتے ہو تو ایک بات کو دہرا دیتے ہو۔ہاتھ سے ایک کام کرتے ہو تو تم کہتے ہو ہاتھ فلاں کام کرتے ہیں۔آنکھیں دیکھتی ہیں تو تم کہتے ہو آنکھیں دیکھتی ہیں۔کان سنتے ہیں تو تم کہتے ہو کان سنتے ہیں۔زبان چکھتی ہے تو تم
کہتے ہو زبان چکھتی ہے اور اسی کو سچ کہتے ہیں لیکن یاد رکھو نچ کے یہ معنے نہیں کہ آنکھ نے جو کچھ دیکھا ہے وہ تم
ضرور کہہ دو۔قرآن کریم بعض باتوں کے بیان کرنے سے منع کرتا ہے پس اگر کوئی شخص ان کو بیان کرتا ہے تو وہ
سچ نہیں بولتا بلکہ فتنہ و فساد پھیلاتا ہے۔سچ کے معنے صرف یہ ہیں کہ اگر تم کوئی بات کہو تو ضرور سچ کہو۔یہ نہیں کہ
تم وہ بات ضرور کہو۔فرض کرو تم نے ایک لڑکے کو کسی دوسرے لڑکے کو مارتے دیکھا۔اب اگر ہیڈ ماسٹر تمہیں بلا
کر پوچھتا ہے کہ کیا اس لڑکے نے فلاں لڑکے کو مارا تھا تو تم کچی بات بتادو خواہ مارنے والا تمہار ا گہرا دوست ہی ہو
لیکن اگر تم خود ہیڈ ماسٹر کے پاس چلے جاتے ہو اور اسے کہتے ہو کہ میں نے فلاں لڑکے کو مارتے ہوئے دیکھا ہے تو یہ
سچ نہیں بلکہ فتنہ و شرارت ہے۔جب ہیڈ ماسٹر خود بلا کر پوچھے اور تم کہو میں نے فلاں لڑکے کو مارتے ہوئے دیکھا
612
ہے تو یہ سچ ہو گا لیکن اگر تم خود ہیڈ ماسٹر کے پاس چلے جاتے ہو اور کہتے ہو میں نے فلاں لڑکے کو مارتے ہوئے دیکھا
ہے تو یہ فتنہ ہو گا اور اسلام اس سے منع کرتا ہے۔ہر نیکی کسی محل پر گناہ بن جاتی ہے اور ہریدی کسی محل پر نیکی بن
جاتی ہے۔عفو کرنا بھی اسلام نے جائز رکھا ہے۔فرض کرو اس لڑکے نے واقعی طور پر کسی لڑکے کو مارا تھا لیکن بعد
میں مار کھانے والا مارنے والے کو معاف کر دیتا ہے اور اپنے والدین یا بہن بھائیوں کو نہیں بتا تا تو یہ بہت بڑی نیکی
ہے۔اب اگر تم اس کے والدین کے پاس چلے جاتے ہو اور کہتے ہو فلاں لڑکے نے تمہارے لڑکے کو مارا ہے تو گو
اس طرح تم ایک حقیقت بیان کرتے ہو لیکن تمہارا یہ حقیقت بیان کرنا فتنہ کا موجب بن جائے گا۔وہ لڑکا مار نے
والے کو معاف کر آیا تھا لیکن اس کے والدین یا استاد اگر تم ان کے پاس رپورٹ کرتے ہو تو اسے سزا دیں گے۔پس سچ اس چیز کا نام نہیں کہ تم جو کچھ دیکھو وہ بیان کر دو۔سچ اس چیز کا نام ہے کہ جب تم سے گواہی لی
جائے تو تم وہی بیان کرو جو واقع ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ شریعت نے حکم دیا ہے کہ گواہی صرف قاضی لے کیونکہ
بعض جگہیں ایسی ہوتی ہیں جہاں شریعت کہتی ہے کہ گواہی نہ لو۔اب اگر گواہی لینے والا قاضی نہ ہو تو ہو سکتا ہے وہ
کوئی ایسی بات پوچھ لے جس کے پوچھنے کی شریعت نے اجازت نہیں دی اور اس طرح فتنہ پھیل جائے۔مثلا ایک
شخص کسی دوسرے شخص پر الزام لگاتا ہے کہ اس نے چوری کی تو اب چوری کرنا بے شک جرم ہے لیکن قاضی کو
یہ اختیار نہیں کہ وہ اس کی بات مان لے اور فیصلہ کر دے کہ اس نے فی الواقعہ چوری کی ہے۔قاضی کو فیصلہ کرنے
کا اسی وقت اختیار ہے جب الزام لگانے والا الزام کو گواہیوں سے ثابت کر دے۔شریعت نے توبہ کا دروازہ کھلا
رکھا ہے اور توبہ کا دروازہ اسی وقت کھلا رہ سکتا ہے جب اخفا کا دروازہ کھلا رہے۔جب کسی جرم کو چھپانے کی
اجازت نہیں تو پھر تو بہ کا دروازہ بھی کھلا نہیں۔مثلا اگر کسی نے دوسرے شخص کا کھانا اٹھا لیا تو ہو سکتا ہے وہ ایسا
کرنے میں معذور ہو اور خدا تعالیٰ نے اس پر پردہ ڈال دیا ہو یا ہو سکتا ہے خداتعالی مالک کو اپنے پاس سے بدلہ دے
دے یا ہو سکتا ہے کہ کھانا کھا لینے کے بعد اسے یہ خیال آئے کہ میں نے بڑی غلطی کی ہے۔اگر دو وقت کا پہلے فاقہ تھا
تو ایک وقت کا فاقہ اور برداشت کر لیتا۔وہ خدا تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑائے اور کسے خدایا ! میں نے غلطی کی ہے۔تو
مجھے معاف کر دے اور خد اتعالیٰ نے اسے معاف کر دیا ہو اور جس شخص کا کھانا اس نے کھایا ہے وہ بھی صبر کر لے
لیکن اگر اسے کھانا کھاتے ہوئے کوئی دیکھ لیتا ہے اور وہ مالک کو کہہ دیتا ہے کہ فلاں نے تمہاری چوری کی ہے تو یہ
سچ نہیں بلکہ فتنہ اور شرارت ہے۔اس قسم کی شکایت اگر قاضی کے پاس جائے تو چونکہ وہ شریعت کا واقف ہو گا
وہ کہے گا۔دو گواہ لاؤ اور اگر دو گواہ مل جاتے ہیں تو پتہ لگا کہ خدا تعالیٰ نے اس کی پردہ پوشی نہیں کی لیکن اگر وہ بغیر
گواہوں کے اس کی بات مان لیتا ہے تو وہ خدا تعالیٰ کی پردہ پوشی کو توڑتا ہے۔میں سچ کے یہ معنی نہیں کہ جو کچھ تم
دیکھو اسے ضرور بیان کرو اور نہ سچ کے یہ معنی ہیں کہ تم جو کچھ دیکھو اسے ہر ایک کے سامنے بیان کرو۔اگر غیر
قاضی تم سے سوال کرتا ہے تو تم کہہ دو۔میں نہیں بتا تا۔اسی طرح اگر تم کسی شخص کو کوئی جرم کرتے دیکھتے ہو تو
تمہارا اس پر پردہ ڈال دینا بچ کے خلاف نہیں۔تمہارا سچ کے خلاف فعل اس وقت متصور ہو گا جب قاضی یا قائم
613
مقام قاضی سے شریعت نے اپنے دائرہ میں گواہی لینے کا حق دیا ہے ' تم سے دریافت کرے اور تم سچ نہ بولو۔مثلا تم
سکول کے ساتھ تعلق رکھتے ہو اور اگر کسی لڑکے نے دو سرے لڑکے کو مارا یا اس نے گالی دی یا سکول کی کوئی چیز
اٹھالی تو مجسٹریٹ ہیڈ ماسٹر ہے اگر وہ تمہیں بلائے اور تم سے دریافت کرے کہ فلاں بات کیسے ہوئی تو تم ٹھیک ٹھیک
واقعہ بیان کر دو لیکن اگر وہ تمہیں گواہی کے لئے نہ بلائے تو خواہ وہ بات درست ہی ہو ، اس کا چھپا نا سچ کے خلاف
نہیں بلکہ اس طرح تم صلح پسند بنتے ہو اور فتنہ سے دور رہتے ہو۔دوسری چیز محنت ہے۔یہ خلق بھی ہمارے ملک میں کم پایا جاتا ہے اور مسلمانوں کی تباہی کا زیادہ تر
موجب یہی تھا کہ ان میں محنت کی عادت جاتی رہی تھی۔جتنے وقت میں ہمارے نوجوان ایک چھوٹا اور ادنی علم سیکھ
سکتے ہیں وہ در حقیقت دنیا میں چوٹی پر پہنچنے کا زمانہ ہوتا ہے۔ہمارے نوجوان پچیس چھبیس سال کی عمر میں کالج سے
فارغ ہوتے ہیں لیکن دنیا کے دوسرے ممالک کے لوگ اس عمر میں چوٹی تک پہنچ جاتے ہیں۔جس وقت ہمارے
نوجوان کالجوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہوتے ہیں دوسرے ممالک کے لوگ اس وقت تک ملک میں کافی شہرت
حاصل کر لیتے ہیں۔ان کے کام کا زمانہ پندرہ سولہ سال کی عمر سے شروع ہوتا ہے لیکن ہمارے نوجوان بچیں
پچیس سال کی عمر تک ماں باپ کی کمائی پر پلتے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے اندر محنت کی عادت نہیں پائی
جاتی۔انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ بزرگوں کا فرض ہے کہ وہ ہمیں کھلائیں۔وہ یہ نہیں سوچتے کہ ہمارا بھی کوئی
فرض ہے۔کہتے ہیں ایک بوڑھا شخص کوئی ایسا درخت لگا رہا تھا جو دیر سے پھل دیا کرتا ہے۔ایران کا بادشاہ اس بوڑھے
کے پاس سے گذرا اور اس سے دریافت کیا۔بوڑھے تم ستر اسی سال کے ہو چکے ہو اور یہ درخت جب پھل دے
گا اس وقت تک تم مرچکے ہو گے۔تم یہ درخت کیوں لگا رہے ہو۔بوڑھے نے جواب دیا۔بادشاہ سلامت! آپ
کیا کہہ رہے ہیں۔اگر یہی خیال ہمارے بزرگوں کے دلوں میں پیدا ہوتا اور وہ یہ درخت نہ لگاتے تو ہم پھل کہاں
سے کھاتے۔انہوں نے درخت لگائے اور ہم نے پھل کھایا۔اب ہم یہ درخت لگائیں گے تو آنے والی نسل اس
کا پھل کھائے گی۔اس بادشاہ کی عادت تھی کہ جب اسے کوئی بات پسند آتی تو وہ کہتا " زہ" اور خزانچی کو حکم تھا کہ
جب وہ کسی کام پر " زہ" کہے تو وہ تین ہزار دینار کی تحصیلی بطور انعام اسے دیدے۔بادشاہ نے اس بوڑھے کے
جواب پر کہا " ہ " اور خزانچی نے تین ہزار دینار کی تحصیلی فور ابوڑھے کے سامنے رکھ دی اور کہا کہ بادشاہ سلامت
کو آپ کی بات بہت پسند آئی ہے اور انہوں نے آپ کو یہ رقم بطور انعام دی ہے۔بوڑھے نے ہنس کر کہا۔بادشاہ
سلامت! آپ نے تو کہا تھا بوڑھے تم کیا کر رہے ہو۔اس کا تمہیں کیا فائدہ۔لوگ جلدی جلدی پھل دینے والے
درختوں کا پھل بھی ایک عرصہ کے بعد کماتے ہیں لیکن میں نے تو اس درخت کا پھل اسے لگاتے ہی کھالیا۔بادشاہ
کو یہ بات پھر پسند آئی اور اس نے کہا " زہ" اور خزانچی نے تین ہزار دینار کی ایک اور تھیلی اس بوڑھے کے سامنے
رکھ دی۔بوڑھا ہنسا اور اس نے کہا۔بادشاہ سلامت! اور لوگ تو جلد سے جلد پھل دینے والے درخت کا پھل
614
سال میں ایک دفعہ کھاتے ہیں اور میں نے اس درخت کا پھل چند منٹوں میں دو دفعہ کھالیا۔بادشاہ نے کہا " زہ"
اور خزانچی نے تین ہزار دینار کی ایک اور تھیلی اس بوڑھے کے سامنے رکھ دی۔پھر بادشاہ نے خزانچی سے کہا۔یہاں سے جلدی چلو ورنہ یہ بوڑھا تو ہمار ا سارا خزانہ لوٹ لے گا۔دنیا میں یہی طریق ہوتا ہے کہ اگلا شخص نیچے کی طرف حرکت کرتا ہے لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں ہو تا۔نوجوان جو نکوں کی طرح والدین سے چھٹے رہتے ہیں۔انہیں یہ احساس ہی نہیں ہو تاکہ وہ خود کمائیں اپنے والدین
کو کھلائیں اور اپنی اگلی نسل کا خیال رکھیں۔اس کے بالمقابل یورپ کے لوگ پند رہ پند رہ سولہ سولہ سال کی عمر
میں اپنی زندگیاں بدل لیتے ہیں۔ایک دفعہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے مجھے سنایا کہ میں امریکہ گیا۔ان دنوں
صوفی مطیع الرحمن صاحب بنگالی (مرحوم) وہاں تھے۔انہوں نے ایک لڑکے کو میرے ساتھ لگا دیا کہ وہ میرے ساتھ
ساتھ رہے۔اس لڑکے کی عمر تیرہ چودہ سال کی تھی۔ایک دن جب میں سیر کے لئے باہر گیا تو میں نے اس لڑکے سے
اس کے والد کا نام پوچھا۔اس نے ایک بڑے بنکر (Banker) کا نام لیا جو بہت مالدار تھا۔تعلیم کے متعلق میں
پہلے پوچھ چکا تھا کہ وہ مڈل یا انٹرنس جو وہاں کی ابتدائی تعلیم ہوتی ہے، پاس ہے۔میں نے اس لڑکے سے کہا۔تمہارا
باپ بہت امیر ہے ، تم کالج میں کیوں تعلیم حاصل نہیں کرتے۔جب سامان میسر ہیں تو تم نے اپنی تعلیم بیچ میں کیوں
چھوڑ دی۔وہ لڑکا غصہ سے کہنے لگا۔میں اتنا بے غیرت نہیں کہ اپنے ماں باپ سے خرچ لے کر مزید تعلیم حاصل
کروں۔میرا والد مزید تعلیم کے لئے مجھے اخراجات دیتا تھا لیکن میں نے کہا میں نے پڑھنا ہو گا تو خود محنت کر کے
پڑھوں گا۔باپ کا احسان نہیں اٹھاؤں گا۔لیکن ہمارے ملک میں لڑکے کئی سال تک فیل ہوتے چلے جاتے ہیں اور
انہیں اس بات کا احساس ہی نہیں ہو تاکہ ہم اپنے والدین پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔فیل ہونے پر وہ کہہ دیتے ہیں ہم
نے تو بڑی محنت کی تھی اور اپنی کلاس میں ہو شیار تھے لیکن اس استاد کی جوتی کو ایک دفعہ ہم نے ٹیڑھی نظر سے
دیکھ لیا تھا اس لئے استاد کی ہم سے دشمنی ہو گئی اور اس نے ہمیں فیل کر دیا۔ایک دفعہ ایک احمدی دوست نے مجھے خط لکھا کہ میرا لڑ کا قادیان میں پڑھتا ہے۔عربی میں وہ اچھا ہو شیار تھا
لیکن استاد نے اسے فیل کر دیا ہے۔اگر وہ کمزور ہو تاتو مجھے کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن وہ عربی میں اچھا ہو شیار تھا مگر
استاد نے پھر بھی اسے فیل کر دیا۔یہ بڑے ظلم کی بات ہے اور پھر اس قسم کی حرکتیں قادیان میں کی جاتی ہیں۔آپ
اس طرف توجہ کریں۔میں نے لڑکے کے پرچے منگوائے تو یہ دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی کہ اس نے پچاس یا سو نمبروں
میں سے صرف دو یا اڑھائی نمبر حاصل کئے تھے اور یہ نمبر بھی استاد کے رحم و کرم کی وجہ سے اس نے حاصل کر لیے
تھے ورنہ میرے نزدیک وہ صفر کا مستحق تھا۔میں نے اس دوست کو لکھا افسوس ہے کہ آپ نے اس بارہ میں تقوی
سے کام نہیں لیا۔آپ کہتے ہیں میرا لڑکا اچھا ہو شیار تھا۔میں نے اس کے پرچے منگوائے ہیں اور خود دیکھے ہیں
اس کو زیرو (0) ملنا چاہیے تھا لیکن پتہ نہیں کہ استاد کے اس کے ساتھ کیسے تعلقات تھے کہ اس نے اسے دویا
اڑھائی نمبر دے دیئے۔
615
غرض ہمارے ملک کے لڑکے خود محنت نہیں کرتے اور جب فیل ہو جاتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم تو کلاس
میں ہو شیار تھے اور محنت بھی خوب کی لیکن استاد کو ہم سے دشمنی تھی اس لئے اس نے ہمیں فیل کر دیا۔نتیجہ یہ
ہو تا ہے کہ ان کی زندگی کا وہ حصہ جو انہوں نے عملی رنگ میں گذار نا تھا، حصول تعلیم میں گذر جاتا ہے۔ہمارے
ملک میں اوسط عمر پنتیس سال ہے۔یورپ میں اوسط عمر پستالیس سال ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سے بڑی
عمر نہیں ہو سکتی بعض ستر اسی سال کی عمر کو بھی پہنچ جاتے ہیں لیکن جب اوسط نکالی جائے تو وہ یہی پستیس سال بنتی ہے
اور اگر پچیس چھبیس سال پڑھنے میں ہی لگا دیئے تو باقی کیا رہ گیا حالانکہ ہر نوجوان کے اندر یہ احساس ہونا چاہئے کہ
وہ جلد سے جلد تیاری کو ختم کرے اور پھر اپنی قوم اور ملک کی خاطر کوئی کام کرے پس تم زیادہ سے زیادہ محنت کی
عادت ڈالو۔جب تک تم محنت کی عادت نہیں ڈالو گے ، اس وقت تک یہ امید کرنا کہ تم کوئی مفید کام کر سکو گے غلط
ہے۔کوئی مفید کام کرنے کے لئے ضروری ہے کہ زندگی کے عملی حصے کو کام میں لگایا جائے۔طاقت کا زمانہ یہی ہو تا
ہے جس کو ہمارے نوجوان حصول تعلیم میں ضائع کر دیتے ہیں۔عورتوں کے متعلق مشہور ہے بیسی کھیسی یعنی
عورت میں سال کی ہوئی تو بو ڑھی ہوئی۔مرد کے کام کا وقت بھی ہیں سے چالیس سال تک کا ہو تا ہے اور اگر اس
میں سے پچیس چھبیس سال تیاری پر لگا دیئے جائیں تو پھر آدھا کام ہو گا۔حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ پڑھائی میں یا
سکول میں، اتنا وقت خرچ کر دیتے ہیں ان کے ذہن کند ہو جاتے ہیں اور کسی بڑے کام کرنے کی ان میں طاقت ہی
نہیں رہتی۔جب کسی بڑے کام کے کرنے کا وقت آتا ہے تو ان کی طاقت کمزور ہو جاتی ہے۔جن لوگوں نے کام
کرنا ہو تا ہے، وہ علم سے کام لیتے ہیں اور تھوڑے سے سرمایہ سے زیادہ کام کرنا جانتے ہیں۔انہیں محنت کی عادت ہوتی ہے۔وہ جب کوئی بڑا کام کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں تو پھر وہ علم اور دولت کا خیال
نہیں کرتے کہ وہ کس قدر ہیں بلکہ وہ کام پر لگ جاتے ہیں اور دنیا میں اپنا نام پیدا کر لیتے ہیں۔جہاں تک مدرسہ کی تعلیم کا سوال ہے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ میں پرائمری کے امتحان میں بھی فیل ہوا۔ندل کے امتحان میں بھی فیل ہوا پھر انٹرنس کا امتحان دیا تو اس میں بھی فیل ہوا لیکن میری عمر ابھی سترہ سال کی تھی
جب میں نے تشحیذ الاذہان جاری کیا۔اس وقت یہ رسالہ سہ ماہی نکلتا تھا بعد میں ماہوار کر دیا گیا یعنی ایک سال
تک رسالہ سہ ماہی رہا۔اگلے سال ماہوار کر دیا گیا لیکن تم میں کتنے خدام ہیں جن کو سترہ سال کی عمر میں کام کا
احساس ہو چکا ہو اور انہوں نے کوئی کام شروع کر دیا ہو۔اگر کوئی ایسا نوجوان ہے جس نے سترہ سال کی عمر میں
کام شروع کر دیا تھا تو کم از کم اسے اتنی تسلی ضرور ہوگی کہ اگر وہ تمہیں سال کی عمر میں بھی فوت ہو جائے تو خدا تعالٰی
کے سامنے وہ یہ کہہ سکے گا کہ میں نے تیرہ سال تو کام کر لیا لیکن اگر تم پڑھتے چلے جاتے ہو اور کام کرنے کا احساس
تمہارے اندر پیدا نہیں ہو تا تو خدا تعالٰی کے سامنے کیا کہو گے۔اگر تمہیں سال کی عمر میں تم میں سے کوئی خادم فوت
ہو جائے تو وہ خدا تعالیٰ کے سامنے کیا کہے گا کہ اس کی قوم نے اس سے کیا فائدہ اٹھایا مذہب نے اس سے کیا فائدہ
اٹھایا، ملک نے اس سے کیا فائدہ اٹھایا۔کیا وہ خدا تعالیٰ کے سامنے یہ کہے گا کہ میں ساری عمر ڈی۔او۔جی ڈاگ
616
(Dog) ڈاگ معنے کتا کا سبق دہراتا رہا۔خدا تعالیٰ سوال کرے گا کہ تم نے دنیا میں کیا کام کیا تو کیا تم یہ کہو گے
ڈی۔او۔جی ڈاگ (Dog ڈاگ منے کتا۔یہ کوئی زندگی ہے۔تم دنیا میں پیدا ہوئے اور پھر مر گئے
اور خدا تعالیٰ کے سامنے یہ کہنے لگے کہ میں ساری عمر یہی سبق دہراتا رہا۔خدا تعالیٰ کہے گا کہ تم بھی کہتے ہی ہو اور
کتے سے بھی بد تر۔یاد رکھو جلدی جلدی پڑھنا ہتھیار کا کام دیتا ہے لیکن ہمارے ملک کے نوجوانوں کی مثال اس
شخص کی سی ہے جس کے گھر پر ڈا کو آئے اور انہوں نے گھر کی عورتوں پر ہاتھ ڈالا لیکن وہ ابھی چھری تیار کر رہا تھا۔بعد میں وہ چھری تیار کر کے لے بھی آیا تو اسے کیا فائدہ ہو گا۔غرض تھوڑی سے تھوڑی مدت میں علم کو ختم کرنا او۔اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ہمارا ایک انٹرنس پاس لڑ کا مولوی فاضل تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد اس قابل نہیں
ہو تا کہ وہ انگریزی یا عربی بول سکے حالانکہ اسے بہت سے ایسے مواقع میسر آتے ہیں جن سے اگر وہ چاہے تو فائدہ
اٹھا سکتا ہے۔کسی زمانے میں عربی کے بڑے بڑے عالم بھی عربی نہیں بول سکتے تھے کیونکہ انہیں عربی بولنے کے
مواقع میسر نہیں آتے تھے لیکن اب تو ہمارے پانچ سات آدمی ایسے ہوں گے جو عرب ممالک سے ہو آئے ہیں اور
پھر عربی بولنے والے طالب علم بھی آتے رہتے ہیں۔انہیں ان سے گفتگو کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔انگریزی
دانوں کو تو انگریزی بولنے کے مواقع کثرت سے ملتے ہیں لیکن عربی دانوں کو اگر عربی زبان میں کچھ بولنے کا موقعہ
ملے تو ان کی حالت اس شخص کی سی ہوگی جو ایک وزنی ٹرنک سر پر اٹھائے جارہا ہو ، وہ اس وقت پسینہ پسینہ ہو رہے
سرپرا
ہوتے ہیں کیونکہ انہیں عربی بولنے کی عادت نہیں ہوتی۔پس تمہیں علم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔مثلا عربی دانوں کو لے لو۔جتنے طلباء ہمارے جامعہ المبشرین میں پڑھتے ہیں ، جہاں تک کورس کی تعلیم کا سوال ہے
ان میں سے ایک بھی نہیں جس کی تعلیم مجھ سے دس گنا زیادہ نہ ہو لیکن جتنا قرآن کریم کو میں سمجھتا ہوں اور اس
کے معانی اور معارف بیان کر سکتا ہوں وہ اس کا 10/ 1 فیصدی بھی بیان نہیں کر سکتے۔گویا ان کی تعلیم مجھ سے دس
گنا زیادہ ہے لیکن علم 1/10 سے بھی کم ہے کیونکہ وہ پڑھنے کے لئے علم سیکھتے ہیں استعمال کے لئے نہیں۔کتاب کا
علم علم نہیں۔علم کتا میں پڑھنے کے بعد آتا ہے۔ہم کتابیں پڑھتے ہیں اور بعد میں ان پر غور کرتے ہیں اور نتائج
نکالتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ کتاب کے باغیچہ یا وادی میں گھاس یا پھول نکلا ہے۔وہ گھاس یا پھول اپنی جگہ پر قیمتی
نہیں بلکہ ان کی قیمت اس وقت بڑھتی ہے جب مالی ان سے ہار تیار کرتا ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ہم مالی ہیں لیکن
حقیقت یہ ہے کہ ہم وادی کے کنارے بیٹھے رہتے ہیں، ہم پڑھتے رہتے ہیں لیکن علم کا "انیلے سز"
(Analysis) اور استعمال نہیں سمجھتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہماری معلومات خراب ہوتی ہیں ، ہماری دلیل
ناقص ہوتی ہے۔جو بات ہم دس بار بھی پڑھ چکے ہوں اسے موقعہ پر چسپاں کرنا نہیں آتا اور وقت پر پتہ نہیں لگتا
کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ سترہ اٹھارہ سال ہو گئے کہ ہم وفات مسیح
پر زور دے رہے ہیں لیکن ابھی تک جماعت کے بعض لوگ یہ نہیں سمجھے کہ یہ کیا مسئلہ ہے۔وہ وفات مسیح کی ایک