نوجوان جماعت کو اہم نصائح

مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2

617
آیت لے لیں گے لیکن بیان کرتے وقت الٹ دلیل دے دیں گے۔مثلاً آپ فرماتے ہیں کہ یعیسی انی
متوفیک و رافعک الی و مطهرك من الذين كفروا وجاعل الذين اتبعوك فوق
الذين كفروا الى يوم القيامه (ال عمران رکوع ۵ آیت (۱۳) کی آیت ہے۔لوگ اس بحث میں پڑے
رہتے ہیں کہ توفی کے کیا معنے ہیں حالانکہ یہاں توفی کے معنوں کا سوال نہیں سوال مقام کا ہے۔کوئی مقام
سمجھ لو سوائے وفات کے معنوں کے اور کوئی معنے لگ نہیں سکتے اور معنے کرنے میں ہمیں آیت کے الفاظ کو آگے
یچھے کرنا پڑے گا۔ہمارے دعوی کی بنیاد ایک تو یہ آیت ہے اور ایک آیت سورہ مائدہ کے آخر میں آتی ہے لیکن
جو لوگ علم سے فائدہ نہیں اٹھاتے وہ لفظی معنوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ہمارے ایک عالم تھے جو غیر احمد یوں
میں بھی بڑے عالم سمجھے جاتے تھے لیکن انہیں علم کو استعمال کرنا نہیں آتا تھا۔ایک جگہ وفات مسیح پر بحث ہو گئی۔دوست انہیں لے گئے۔دوسرے عالم نے کہا، قرآن کریم سے وفات مسیح ثابت نہیں ہوتی تو انہوں نے کہا قرآن
کریم میں تمیں آیات ہیں جن سے وفات مسیح ثابت ہوتی ہے۔اس نے کہا پھر ثابت کرو۔انہوں نے ایک آیت
پڑھی۔مخالف نے اس پر اعتراض کیا۔بجائے اس کے کہ وہ اس اعتراض کا جواب دیتے انہوں نے کہا۔اچھا اسے
چھوڑو ، دوسری آیت لو پھر دوسری آیت پڑھی۔مخالف مولوی نے اس پر بھی اعتراض کیا تو انہوں کہا اچھا اسے
بھی چھوڑ دو یہاں تک کہ تمھیں کی تمہیں آیات ختم ہو گئیں۔حکیم محمد حسین صاحب مرہم عیسی جو لاہور کے ایک پرانے احمدی خاندان کے فرد ہیں ، جن کے گھروں کے
پاس اب ہماری جامع مسجد بنی ہوئی ہے، شروع شروع میں غیر مبائع ہو گئے۔ان کے والد بہت پرانے احمدی تھے۔میرے عقیقے پر بھی وہ قادیان آئے تھے گو بارش کی وجہ سے وہ قادیان پہنچ نہ سکے۔گویا اس وقت سے ان کے والد
کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تعلقات تھے۔مرہم عیسی صاحب پیغامی تو ہو گئے لیکن ان کو مجھ سے
ہمیشہ انس رہا۔اعتراضات بھی کرتے تھے لیکن پرانی محبت کی وجہ سے انہوں نے تعلقات میں فرق نہیں آنے دیا۔میں سفر پر کہیں جا تا تو عموماً یہ میرے ساتھ ساتھ رہتے تھے۔ایک دفعہ فیروز پور میں میری تقریر ہوئی۔مرہم عیسی
صاحب بھی وہاں آپہنچے۔وہ مولوی صاحب جن کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں وہ بھی وہیں تھے۔میری طبیعت خراب
تھی جو نظارہ مجھے یاد ہے وہ یہ ہے کہ میں لیٹا ہوا تھا کہ مرہم عیسی صاحب نے اعتراضات کرنے شروع کر دیئے۔میں
نے انہیں کہا کہ مولوی صاحب سے بات کریں۔مرہم عیسی صاحب نے اعتراض کیا۔مولوی صاحب نے جواب
دیا۔انہوں نے پھر اعتراض کیا جس کا مولوی صاحب نے کچھ جواب دیا لیکن مرہم عیسی صاحب نے پھر اعتراض
کیا۔اس پر جواب دینے کے بجائے وہ مولوی صاحب کہنے لگے۔تو بڑا چالاک ہے ” تینوں گلاں بڑیاں آندیاں
ہین " آخر اس کام کو مجھے خود سنبھالنا پڑا اور میں نے مرہم عیسی صاحب سے کہا کہ آپ ادھر آئیں اور مجھ سے بات
کریں۔پس اگر علم آتا ہے تو اس کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے اور استعمال کا وقت پند رہ سولہ سال
کی عمر میں شروع ہو جاتا ہے لیکن جو طریق اب جاری ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچیس تیس سال کی عمر میں

618
میدان میں کو دو گے۔جنگ میں پندرہ سولہ سال کا ایک ریکروٹ لیا جاتا ہے لیکن ہمار ا نوجوان پچیس تیس سال کی
عمر میں جا کر اگر سپاہی بنے گا تو اس نے لڑنا کیا ہے۔تیسری چیز ایثار ہے۔پہلی دو چیزیں ایسی تھیں جو زاتی خوبیاں تھیں لیکن جب قومی طور پر کام کرنا پڑتا ہے
اس وقت اگر وہ ایسا نہ بنے کہ ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر سکے تو اس کے لئے دوسروں کے ساتھ مل
کر کام کرنا نا ممکن ہو جاتا ہے اور وہ قوم کے لئے مفید وجود نہیں بن سکتا۔اگر گاڑی کے دو گھوڑے اکٹھا زور نہ
لگا ئیں بلکہ ان میں سے ایک ایک طرف زور لگائے اور دوسرا دوسری طرف تو گاڑی چل نہیں سکتی بلکہ گازی
ٹوٹ جائے گی۔گاڑی کو چلانے کے لئے ضروری ہے کہ دونوں جانور ایک ساتھ زور لگا ئیں اور پھر ایک ہی سمت
کو چلیں۔اسی طرح وہی افراد قومی حصہ بن سکتے ہیں جن کے اندر قومی کیریکٹ پایا جائے اور بہترین قومی کیریکٹر ایثار
ہے۔ایثار کے معنی ہیں دوسروں کو اپنے اوپر مقدم کرنا۔جب کسی قوم کے افراد دو سروں کو اپنے اوپر مقدم کرنے
لگ جاتے ہیں تو وہ قوم کے لئے مفید وجود بن جاتے ہیں اور جب کوئی فرد صرف اپنے حق کے حصول میں لگا ر ہے
اور دوسرے کے لئے اپنے حق کو چھوڑنے کے لئے تیار نہ ہو تو وہ قوم کے لئے مفید وجود نہیں بن سکتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لفظ ایثار استعمال کر کے مسلمانوں کو ایک غیر متناہی جھگڑے سے بچالیا
ہے۔اگر آپ یہ فرماتے کہ تم دوسروں کا حق نہ مارو ہاں اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ کوشش کر و تو
بہت سے لوگ لوٹ کھسوٹ کا نام ہی حق سمجھ لیتے اور کہتے کہ یہ ہمارا حق ہے اس لئے ہم اسے حاصل کر کے رہیں
گے اور ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی ہوشیاری سے دوسرے کا حق مار لیتے۔ایک جلسہ پر میں نماز پڑھانے لگا۔عموما لوگوں
کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ نماز میں میرے ساتھ کھڑے ہوں۔سیٹھ غلام غوث صاحب مرحوم جو حید ر آباد دکن
کے رہنے والے تھے ، نہایت مخلص احمدی تھے۔ان کے بیٹے سیٹھ محمد اعظم صاحب بھی نہایت مخلص نوجوان ہیں
اور جماعت حیدر آباد دکن کے سیکرٹری مال ہیں۔سارا خاندان ہی مخلص ہے۔ان کا وطن قادیان سے ہزار بارہ سو
میل کے فاصلہ پر ہے۔وہ جب جلسہ پر آتے تو نماز میں میرے ساتھ کھڑے ہوتے تاکہ انہیں دعائیں کرنے کا زیادہ
موقعہ مل سکے۔اس جلسہ کے موقعہ پر بھی وہ میرے ساتھ کھڑے تھے کہ گجرات کے ایک احمدی آگے بڑھے اور
انہیں پیچھے دھکیل کر کہنے لگے ، آپ لوگوں کو تو یہ موقعہ روز ملتا ہے ، ہم لوگ دور سے آتے ہیں ، ہمیں بھی حضور
کے ساتھ کھڑا ہونے کا موقعہ دیں۔اب گجرات قادیان سے ستر ای میل پر واقع ہے اور حیدر آباد دکن اور
قادیان کے درمیان ہزار بارہ سو میل کا فاصلہ ہے لیکن انہوں نے بغیر تحقیقات کے اسے اپنا حق سمجھ لیا۔پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے کہ اپنا حق کو دوسرے کا حق نہ لو تو سارے لوگ یہی کہتے کہ
یہ حق ہمارا ہے۔اس لئے آپ نے فرمایا، دوسرے کے لئے اپنا حق قربان کر دیا کرو اور جب اکثر لوگ ایثار کریں
گے تو وہ ظلم سے بچے رہیں گے۔سو میں سے ایک آدھ آدمی ایسا ہو گا جس کو اپنا حق دوسرے کے لئے چھوڑنا
پڑے۔باقی سب ایسے ہی ہوں گے جن کا حق نہیں ہو گا اور وہ دوسرے کا حق غصب کرنے سے بچ جائیں گے۔قوم

619
کا مفید جزو بننے کے لئے یہ روح نہایت ضروری ہے اور جو شخص قوم کا مفید وجود بننا چاہتا ہے ضروری ہے کہ وہ
ایثار سے کام لے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔آخری زمانہ میں ایک عظیم الشان فتنہ برپا ہو گا جو
سب لوگوں پر چھا جائے گا۔اس وقت مومن وہی ہو گا جو ایثار کرے گا اور سمجھے گا کہ قوم کی اصلاح کے لئے
ضروری ہے کہ میں اپنا حق چھوڑ دوں اور خلوت اختیار کرلوں۔اصل بات یہ ہے کہ جب انسانی اخلاق میں تنزل
پیدا ہو جاتا ہے تو عام طور پر انسان خواہ مخواہ ہر چیز کو اپنا حق تصور کر لیتا ہے اور ایثار کا لفظ کہہ کر اسے اس قسم کی
حرکات سے روکا گیا ہے۔اگر کسی قوم کے افراد میں ایثار کا مادہ نہیں پایا جاتا تو وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی۔جب
حضرت معاویہ سے یہ غلطی ہوئی کہ انہوں نے اپنے بیٹے یزید کی خلافت کا اعلان کیا تو انہوں نے لوگوں کو مدینہ میں
اکٹھا کیا اور یزید کے متعلق کہا کہ میں چاہتا ہوں، میرے بعد میرا بیٹا میرا جانشین ہو کیونکہ یہ ایک ایسے خاندان کا فرد
ہے جو عرب میں معزز سمجھا جاتا ہے اور پھر اسے خدمت کا موقعہ ملا ہے اس لئے ان کا حق ہے کہ خلافت انہی کو
ملے۔تمہاری کیا رائے ہے۔آپ کا یہ مطلب تھا کہ یہ لوگ میری تائید کر دیں گے ، تردید نہیں کریں گے اور میں
یزید کی خلافت کا اعلان کر دوں گا۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ
" جو اس وقت ایمان لائے تھے جب حضرت معاویہ کا باپ
ابو سفیان کفر کی سرداری کر رہا تھا بلکہ حضرت عمر بھی ابھی ایمان نہیں لائے تھے ، آپ اس مجلس میں موجود تھے۔آپ فرماتے ہیں۔میں پٹکا باندھے بیٹھا تھا ، جب معاویہ نے کہا کہ ہمارے خاندان کا حق ہے کہ اسے خلافت ملے اور
میرا بیٹا مستحق ہے کہ وہ میرے بعد خلیفہ ہو تو میں نے چاہا کہ پٹکا کھولوں اور کھڑا ہو کر کہوں کہ بادشاہت کا حقدار وہ
ہے جو اسلام کی تائید میں اس وقت تلوار چلا رہا تھا جب تمہارا باپ کفر کی سرداری کر رہا تھا لیکن مجھے خیال آیا کہ
اس طرح فتنہ کا دروازہ کھل جائے گا اس لئے میں نے دوبارہ پٹکا باندھ لیا اور خاموش رہنا ہی بہتر خیال کیا۔یہ ایثار ہے جو حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے یزید کے مقابلہ میں دکھایا۔آپ کے مقابلہ میں یزید تو کوئی نسبت ہی
نہیں رکھتا تھا۔وہ تو ایک خبیث انسان تھا۔آپ کے مقابلہ میں ابو سفیان اور حضرت معاویہ کی بھی کوئی حیثیت
نہیں تھی۔وہ ابتدائی ایمان لانے والوں میں سے تھے اور اس وقت ایمان لائے تھے جب حضرت عمرہ بھی ابھی
مسلمان نہیں ہوئے تھے۔آپ جب ایمان لائے تو آپ کی عمر پندرہ سال کی تھی اور اپنے باپ سے کئی سال قبل
آپ ایمان لے آئے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کو اس قدر عشق تھا کہ وہ بعض اوقات حضرت
عمر فرماتے تھے ، فلاں بات عبد اللہ سے پوچھ لو کیونکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کو زیادہ جانتا
ہے۔یعنی آپ کی فضیلت کو حضرت عمر بھی تسلیم کرتے تھے۔یزید کے مقابلہ میں آپ کا حق تو مسلم تھا لیکن انہوں
نے اپنا حق چھوڑ دیا اور کہا میں لوگوں کو فتنہ میں نہیں ڈالنا چاہتا۔یزید خلیفہ بنتا ہے تو بننے دو۔میں کیوں فتنہ کا
موجب بنوں
نوں لیکن میں کہتا ہوں کاش حضرت عبد اللہ بن عمر اس موقعہ پر خاموش نہ رہتے بلکہ بول پڑتے۔وہ
حکومت کے یقیناً حقدار تھے۔اگر وہ حکومت حاصل کر لیتے تو یقیناً اسلامی حکومت میں جو فور اتنزل شروع ہو گیا تھا،
وہ نہ آتا اور اسلام کی ترقی کا دور لمبا ہو جاتا۔ہم حضرت معاویہ کی خلافت کے قائل نہیں۔وہ ایک بادشاہ تھے اور

620
بادشاہ ہونے کے لحاظ سے ایک اچھے بادشاہ تھے۔اخروی لحاظ سے وہ صحابی اور نیک آدمی تھے لیکن خلیفہ نہیں
تھے۔ان کے پاس خلافت آئی نہیں۔خلافت دو ہی صورتوں میں ان کے پاس آسکتی تھی۔یا تو خد اتعالیٰ انہیں خلیفہ
مقرر کر دیتا یا مسلمان جمهورا نہیں خلیفہ منتخب کر لیتے۔اگر انہیں خلیفہ سمجھا جائے تو سوال پیدا ہو گا کہ ان کے پاس
خلافت کہاں سے آئی۔ظاہر ہے کہ نہ تو انہیں خدا تعالیٰ نے خلیفہ مقرر کیا تھا اور نہ جمہور مسلمانوں نے انہیں
خلیفتہ منتخب کیا اس لئے وہ خلیفہ نہیں کہلا سکتے۔غرض حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے سوچا کہ دنیاوی بادشاہت تو ایک جسمانی چیز ہے ، روحانی چیز نہیں۔خدا تعالٰی
نے مجھے جو روحانی مرتبہ دیا ہے وہ چھوڑ کر میں جسمانی چیز کے پیچھے کیوں پڑوں۔اگر حضرت عبد اللہ بن عمر خلافت
کی بجائے اس چیز کے دیکھتے کہ مسلمانوں کی گردنیں کس ہاتھ میں جارہی ہیں تو اس بارہ میں ایثار نہ دکھاتے اور یہ
امر مسلمانوں کے لئے یقینا خوش قسمتی کا موجب ہو تا۔دنیا میں یزید کو سب کچھ کہا گیا ہے اور شیعوں نے تو اسے اتنی گالیاں دی ہیں کہ زمین اور آسمان ملا دیا ہے
لیکن میں سمجھتا ہوں۔سب سے بڑی گالی وہ تھی جو خود اس کے بیٹے سے اسے ملی اور وہ اس کا وہ فعل تھا جو اس نے
یزید کی وفات کے بعد خلافت قبول نہ کرنے کے بارہ میں کیا۔میرے نزدیک اس کا خلافت کو قبول نہ کرنا ایک بہترین
گواہی تھی اس امر پر کہ معاویہ کا یہ فیصلہ غلط تھا کہ یزید باد شاہت کا مستحق ہے۔میں حیران ہوں کہ مسلمانوں نے
یزید کے بیٹے کی وہ قدر کیوں نہیں کی جس کا وہ حق دار تھا۔وہ اسلامی شمار کو و تم رکھنے والی اہم ہستیوں میں سے
ایک تھا۔یزید کے بعد شاہی خاندان کے افراد نے اسے بادشاہ بنا دیا اور اعلان کر دیا کہ یزید کے بعد اس کا بیٹا خلیفہ
ہو گا۔یہ لوگ اگر چہ بادشاہ ہوتے تھے لیکن کہلاتے خلیفہ ہی تھے۔بادشاہ بنانے کے بعد وہ اسے ایک خاص جگہ لے
گئے تاوہ اپنی خلافت کا اعلان کرے اور یہ اعلان کر دیا کہ تمام رؤسا اور خاندان کے لوگ اس کی بیعت کریں۔وہ
اسے پبلک میں لے آئے اور اسے اعلان کرنے کے لئے کہا۔اس نے منبر پر کھڑے ہو کر جو اعلان کیا وہ یہ تھا کہ
اے لوگو !خد اتعالیٰ نے بادشاہت کا حق تمہیں دیا ہے اور اسلام نے بھی تمہیں اختیار دیا ہے کہ جسے چاہو بادشاہ بنالو
لیکن ان لوگوں نے مجھ سے پوچھے بغیر یہ رسی میرے گلے میں ڈال دی ہے اور جن کا حق تھا انہیں پوچھا بھی نہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ اس مجلس میں وہ لوگ موجود ہیں جو اپنی ذات میں مجھ سے اچھے ہیں ، جن کے باپ میرے باپ
سے اچھے ہیں اور جن کے دادے میرے دادے سے اچھے ہیں۔ان کی موجودگی میں میرا بادشاہت کو قبول کرنا
مشکل امر ہے اس لئے میں یہ رسی گلے سے اتار کر پھینکتا ہوں۔تمہاراحق ہے جس کو چاہو بادشاہ بنالو۔اس کی ماں
کو جب یہ اطلاع ملی تو اس نے منہ پر تھپڑ مار کر کہا۔کم بخت آج تو نے اپنے باپ دادا کی ناک کاٹ دی ہے۔اس
نے اپنی ماں کی طرف دیکھا اور کہا ماں میں نے اپنے باپ دادا کی ناک کائی نہیں بلکہ کئی ہوئی ناک جو ڑ دی ہے۔یہ
کہہ کر وہ وہاں سے چلا گیا اور ایک کمرہ میں داخل ہو گیا اور اس کا دروازہ بند کر لیا۔سارا خاندان اس کا دشمن
ہو گیا وہ اس کمرہ سے باہر نہ نکلا یہاں تک کہ چالیس دن کے بعد اس کمرہ میں وہ فوت ہو گیا۔وہ اسلامی تاریخ کا ایک

621
شاہکار تھا۔وہ اسلامی تاثیر کا ایک جو ہر تھا جو لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔لوگ بادشاہت کو حاصل کرنے کی
کوشش کرتے ہیں اور ذلیل ہوتے ہیں لیکن اس نے بادشاہت کو چھوڑا اور ذلیل ہوا۔وہ اس لئے ذلیل ہوا کہ جو
مال اس کے باپ نے چرایا ہوا تھا اسے پھینکنے کے لئے اس نے لڑائی کی۔غرض ایثار بہت بڑی چیز ہے اور اس کے بغیر قومیں نہیں بنتیں۔جن لوگوں میں ایثار نہیں پایا جاتا اور وہ
ہمیشہ یہ کہتے رہتے ہیں کہ یہ میرا حق تھا۔یہ میرا حق تھا۔وہ اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔ایسے لوگ قوم نہیں بناتے۔قوم وہ لوگ بناتے ہیں جنہیں یقین ہو جاتا ہے کہ یہ ہمارا حق ہے لیکن پھر بھی اپنا حق دوسرے کے لئے چھوڑ دیتے
ہیں مگر یاد رکھو کہ عزت نفس بھی ضروری چیز ہے۔دوسرے کے سامنے لجاجت کرنا اور اس کی منت خوشامد کرنا نیکی
پیدا نہیں کرتا۔نیکی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب دشمن دیکھتا ہے کہ ہم میں غیرت موجود ہے اور غیرت کی وجہ سے
ہم اس کے سامنے جھکنے کے لئے تیار نہیں لیکن پھر بھی ہم اپنا حق چھوڑ دیتے ہیں۔اس سے وہ متاثر ہوئے بغیر نہیں
رہتا لیکن اگر تم اصرار کرتے ہو تو وہ سمجھے گا یہ ایثار نہیں بلکہ اس میں اس کا کوئی فائدہ مخفی ہے۔چوتھی چیز اخلاق میں مطمح نظر کا اونچا کرنا اور اسے اونچا کرتے چلے جانا ہے۔جب کبھی انسان کسی کام
کے لئے اٹھتا ہے تو اس کی دو حالتیں ہوتی ہیں۔یا تو وہ کامیاب ہوتا ہے یا نا کام ہوتا ہے۔جب وہ ناکام ہو تا ہے تو
اس کا کام باقی ہوتا ہے اور وہ اس کو پورا کرنے کے لئے دوبارہ کوشش کرتا ہے۔اگر وہ پھر نا کام ہوتا ہے تو وہ سہ
بارہ کوشش کرتا ہے لیکن اگر وہ کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ اپنی جگہ پر پہنچ جاتا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ
ساکن ہو جاتا ہے اور جب وہ ساکن ہو جاتا ہے تو تنزل کی طرف چلا جاتا ہے گویا جو فیل ہو جاتا ہے وہ تو کوشش
کرتا ہے تادوبارہ کامیاب ہو سکے لیکن جو کامیاب ہو جاتا ہے وہ ساکن ہو جاتا ہے اس لئے کہ اس کے سامنے تنگ و
دو کا میدان نہیں رہتا۔اسلام اسے جائز قرار نہیں دیتا۔اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے
غیر متناہی ترقیات کا سلسلہ کھلا رکھا ہے اور جب اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے غیر متناہی ترقیات کا سلسلہ کھلا رکھا ہے
تو کوئی ترقی ایسی نہیں ہو سکتی جس کے آگے ترقی کرنے کا مقام نہ ہو۔انسان کو ہمیشہ اپنا پر وگرام بدلتے رہنا چاہئے۔جو ہڑ کے پانی کی طرح ساکن ہو جانا قوم کے لئے مفید نہیں ہو تا۔کھڑا پانی سڑ جاتا ہے اور اس میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے
اسی طرح اگر کسی قوم کے افراد ایک جگہ پر پہنچ کر ساکن ہو جاتے تو وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی۔پس مطمح نظر کا اونچا کرتے چلے جانا قومی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے۔حضرت عمر فرماتے ہیں۔نیہ
الـمـومـن خـيـر مـن عـمـلـه ـ مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہوتی ہے۔یہ ایک چھوٹا سا فقرہ ہے لیکن اپنے
اندر ایک بہت بڑا مد عالئے ہوئے ہے۔مومن کی نیت ہمیشہ اس کے عمل سے بہتر ہو گی۔اس کے دو معنے ہو سکتے
ہیں۔ایک یہ کہ انسان کی نیت بھی اچھی ہو اور اس کے اعمال بھی اچھے ہوں لیکن اس کا ارادہ یہ ہو کہ وہ پہلے سے
بڑھ کر نیک اعمال کرے گا۔دوسرے یہ کہ اس کی نیت اچھی ہو لیکن اعمال برے ہوں اور ارادہ یہ ہو کہ وہ اپنی
اصلاح کرے گا اور پھر جوں جوں وہ کام کرتا جائے ، اپنی نیت کو بھی بلند کرتا جائے۔جب وہ ایک روزہ رکھتا ہے تو

622
اس کے بعد دوسرا روزہ رکھتا ہے۔پھر تیسرا روزہ رکھتا ہے۔جب وہ ایک دن روزہ رکھتا ہے اور اس کی شام
قریب آتی ہے تو وہ دوسرے روزے کی نیت کرتا ہے اور جب دوسرے روزے کی شام قریب آتی ہے تو وہ
تیسرے روزے کی نیت کرتا ہے اور جب تیسرے روزے کی شام قریب آتی ہے تو وہ چوتھا روزہ رکھتا ہے یا وہ
ارادہ رکھتا ہے کہ کوئی دوسری نیکی کروں۔مثلا صدقہ دوں اور جب وہ صدقہ کرتا ہے تو کسی اور نیکی کی نیت کرلیتا
ہے۔اس طرح اس کی نیت عمل پر سبقت لے جاتی ہے۔غرض انسان کا ارتقائی پروگرام ہونا چاہئے جو اونچے سے اونچا ہو تا چلا جائے۔خدا تعالی کی قدرت دیکھو کہ
پہلے ایک چھوٹا پہاڑ ہوتا ہے پھر اس سے بڑا پہاڑ ہوتا ہے پھر اس سے بڑا پہاڑ ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ انسان اس
کی چوٹی پر چلا جاتا ہے۔تم کبھی یہ نہیں دیکھو گے کہ انسان ایک ہی دفعہ کسی پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ جائے۔یہی وہ
انسان سے امید رکھتا ہے کہ جب وہ ایک نیکی کرے تو پھر اس سے بڑی نیکی کرے پھر اس سے بڑی نیکی کرے اور
کامیاب وہی انسان ہوتا ہے جو ایک جگہ پر ساکن نہ ہو جائے بلکہ جب وہ ایک مقصد کو حاصل کرے تو اس سے
بڑے مقصد کے حصول کے لئے کوشش کرنے لگ جائے۔وہ ایک چھوٹی نیکی کر کے ٹھر نہیں جاتا بلکہ وہ ہر روز
ایک نیا پروگرام تیار کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ پہلے سے آگے نکل جاؤں اور جب کوئی انسان اس قسم کا
پروگرام تیار کرتا ہے تو یقینا اس کا فکر ترقی کرتا ہے، اس کا عمل وسیع ہوتا ہے اور ہر کامیابی پر اس کا حوصلہ بھی
وسیع ہوتا ہے۔اس وقت میں ان چار نصائح پر تقریر ختم کرتا ہوں۔نصائح تو اور بھی ہیں لیکن بہر حال میں نے اپنی تقریر ختم
کرنی ہے۔چاہئے کہ تم یہ چاروں باتیں ہمیشہ اپنے مد نظر رکھو۔میں نے یہ نہیں کہا کہ تم سچ بولو بلکہ میں نے کہا ہے
کہ تم ایسے دوست بناؤ جو ہمیشہ سچ بولیں۔میں نے کہا ہے کہ تم محنت کی عادت ڈالو۔اپنے اندر
قربانی اور ایثار کا مادہ پیدا کرو۔اپنے مصلح نظر کو اونچار کھو یہاں تک کہ مطمح نظر ہمیشہ بلند سے بلند تر ہو تا چلا
جائے۔"
فرموده ۱۲ فروری ۱۹۵۱ء مطبوعه الفضل ۲۷-۲۸۔۲۹ اپریل ۱۹۶۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی