مجلس خدام الاحمدیہ کے نائب صدر اور دوسرے عہدیداروں کا کن صفات سے متصف ہونا ضروری ہے

مشعل راہ (جلد اوّل)

مجلس خدام الاحمدیہ کے ( نائب ) صدر اور دوسرے عہد یداروں کا کن
صفات سے متصف ہونا ضروری ہے
ہمارے نو جوانوں کو چاہئے کہ وہ اس قسم کے مواقع پر ننگے سر کھڑے نہ ہوں
ہ شخص کو انتخاب کے موقع پر ووٹ دینا ہوگا۔انتخاب کے لئے کام اور قابلیت دیکھی جاتی ہے
تم صحیح اسلامی روح اپنے اندر پیدا کرو
میری کئی راتیں ایسی گزری ہیں کہ میں نے رات کو عشاء کے بعد کام شروع
کیا اور صبح کی اذان ہوگئی تم کیوں نہیں کر سکتے
اپنے کاموں میں چستی پیدا کرو
تم خدمت خلق کے کام کو نمایاں کرو

682
مجلس خدام الاحمدیہ کے نائب صدر اور دوسرے عہد یداروں کن
صفات سے متصف ہونا ضروری ہے
اپنے بجٹ کا ایک حصہ ہمیشہ خدمت خلق کے لئے ریزرو کھو!
مورخہ ۷ نومبر ۱۹۵۴ء کو قبل دو پر حضرت خلیفۃ السیح الثانی نے مجلس خدام الاحمدیہ کے چودھویں
سالانہ اجتماع میں نوجوانان احمدیت کو خطاب کرتے ہوئے جو بصیرت افروز تقریر فرمائی وہ درج ذیل کی جاتی ہے۔(مرتب)
سب سے پہلے تو میں خدام الاحمدیہ کے عہدیداروں سے ہی پوچھتا ہوں کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے خدام
کے کھڑے ہونے کی کونسی پوزیشن مقرر کی ہے کیونکہ میں نے پرسوں انہیں ہدایت کی تھی کہ یک جہتی پیدا کر نے
کے لئے خدام کے کھڑا ہونے کی پوزیشن مقرر کریں اور فیصلہ کریں کہ آئندہ خدام جب بھی کسی موقعہ پر کھڑے
ہوں تو ان کی پوزیشن ایک ہی ہو۔نے فرمایا )
) اس پر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نے بتایا کہ شوری نے اس بارہ میں کیا تجویز کی ہے چنانچہ حضور
مجھے بتایا گیا ہے کہ عہد دہراتے وقت خدام اشن شن کی پوزیشن میں کھڑے ہوں گے اور اس کے بعد
ان کی پوزیشن سٹینڈ ایٹ ایز“ کی ہو گی۔لیکن ہاتھ بجائے پیچھے باندھنے کے سامنے اور ناف کے نیچے اس طرح
باندھے ہوئے ہونگے کہ دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر ہو اور ساتھ ہی یہ تجویز پاس کی گئی ہے کہ خدام ننگے سر نہ
ہوں۔ننگے سر کھڑ اہونا اسلامی طریق نہیں۔یورپ میں احترام کے طور پر ٹوپی اتارنے کا رواج ہے۔وہی رواج ان کی
نقل میں مسلمانوں میں آگیا ہے۔حالانکہ اسلام میں بجائے ٹوپی اتارنے کے ٹوپی سر پر رکھنے کا رواج ہے۔اسلام نے
یہ پسند کیا ہے کہ نماز وغیرہ کے مواقع پر سر پر ٹوپی یا پگڑی رکھی جائے سر نگانہ ہو۔عورتوں کے متعلق علماء میں یہ
اختلاف پایا جاتا ہے کہ اگر ان کے سر کے اگلے بال ننگے ہوں تو آیا ان کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں۔اکثر کا یہی خیال ہے
کہ اگر اگلے بال ننگے ہوں تو نماز نہیں ہوتی لیکن اس کے بر خلاف یورپ میں سر نگار کھنے کا رواج ہے۔ہمارے
نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اس قسم کے مواقع پر ننگے سر کھڑے نہ ہوں۔اگر ان کے پاس ٹولی۔چھڑی نہ ہو تو وہ اپنے سر پر رومال یا کوئی اور کپڑارکھ لیں۔پرانے فضاء کا خیال ہے کہ جنگے سر نماز نہیں ہوتی لیکن

683
ہمارے ہاں مسائل کی بنیاد چونکہ احادیث پر ہے اور احادیث میں ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ بعض صحابہ نے ننگے سر نماز
پڑھی۔اس لئے ہم اس تشدد کے قائل نہیں کہ ننگے سر نماز ہوتی ہی نہیں۔ہمارے نزدیک اگر کسی کے پاس ٹوپی یا
پگڑی نہ ہو اسی طرح سر ڈھانکنے کے لئے کوئی رومال وغیرہ بھی اس کے پاس نہ ہو تو ننگے سر نماز پڑھی جاسکتی ہے
لیکن ہر عالم چاہے وہ کتنا بڑا ہو بعض دفعہ مسائل میں دھو کہ کھا جاتا ہے اور بعض دفعہ ایجاد بندہ کہہ کر غلو تک بھی چلا
جاتا ہے -- حافظ روشن علی صاحب نے جب حدیث میں یہ پڑھا کہ بعض مواقع پر صحابہ نے ننگے سر نماز پڑھی تو انہوں
نے یہ پر چار کرنا شروع کر دیا کہ ننگے سر نماز پڑھنانہ صرف جائز ہی نہیں بلکہ مستحسن امر ہے۔میں نے ان سے اس
کے متعلق کئی دفعہ بحث کی۔میں نے انہیں بتایا کہ جس زمانہ میں صحابہ ننگے سر نماز پڑھتے تھے اس زمانہ میں کپڑے
نہیں ملتے تھے چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ ایک جگہ کے مسلمانوں کو امام میسر نہ آیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم نے ایک لڑکے کو جو آٹھ نو سال کا تھا اور اسے بعض سورتیں یاد تھیں ان کا امام مقرر کر دیا۔وہ لڑکا غریب تھا۔اس کے پاس کر نہ تھا، پاجامہ نہیں تھا۔کر تہ بھی کچھ اونچا تھا۔اس لئے جب وہ سجدے میں جاتا تھا کر نہ اونچا ہو جاتا
تھا اور وہ ننگا ہو جاتا تھا۔عورتوں نے شور مچا دیا اور کہا ارے مسلمانو! تم چندہ کر کے اپنے امام کا ننگ تو ڈھانکو۔اب اگر
اس حدیث کو پڑھ کر کوئی شخص یہ کہنا شروع کر دے کہ امام کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ پاجامہ نہ پہنے صرف کر نہ
پنے اور کر تہ بھی اتنا چھوٹا ہو کہ وہ سجدہ میں جائے تو نگا ہو جائے، یہ درست نہیں ہو گا۔بہر حال یورپین اثر کے نتیجہ
میں احتراما سر ننگار رکھنے کی بدعت پیدا ہوئی اور انگریزی حکومت کے دوران میں یہ مرض بڑھتی چلی گئی حالانکہ
اسلامی لحاظ سے یہ غلط طریق ہے۔یہ بات درست ہے کہ اسلام ایسی کوئی پابندی نہیں لگا تا جو انسانی طاقت سے بڑھ کر
ہو لیکن جو بات انسانی طاقت میں ہو، اسے حقیقی عذر کے بغیر نظر انداز کرنا بھی درست نہیں ہو سکتا۔اسلامی طرق
کار یہ ہے کہ ادب کے طور پر انسان اپنا سر ڈھانکے۔حضرت خلیفۃ المسح الاول درس و تدریس کے دوران میں بعض
اوقات سر سے پگڑی اتار دیتے تھے لیکن اگر اس دوران میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لے
آتے تو آپ فورا پگڑی اٹھا کر سر پر رکھ لیتے۔پس ایسے کاموں کے موقع پر اگر کسی کے پاس ٹوپی یا پگڑی نہ ہو تو وہ سر پر
رومال ہی باندھ لے اور جس کے پاس کچھ بھی نہ ہو اس کے لئے کوئی پابندی نہیں۔اگر اس لڑکے کی طرح کسی کے
پاس صرف کر یہ ہی ہو پاجامہ نہ ہو تو اسے بغیر پاجامہ کے نماز پڑھنا جائز ہے۔اسی طرح اگر کسی کے پاس ٹوپی یا پگڑی یا
رومال نہ ہو تو وہ ننگے سر کھڑا ہو سکتا ہے۔ساتھ والے یا تو اسے معذور سمجھیں گے یا چندہ کر کے ٹوپی یا پگڑی و غیرہ
خرید دیں گے جو کام انسانی طاقت سے بالا ہو اسلام اس کا حکم نہیں دیتا لیکن جس کام کی انسان میں طاقت ہو یا جس کا
ازالہ آسانی سے کیا جا سکتا ہو اس کا بعض دفعہ حکم دے دیتا ہے اور بعض دفعہ کہہ دیتا ہے کہ اس پر عمل کرنا عمل نہ کرنے
سے زیادہ بہتر ہے۔اگر تم اس کے خلاف کرو گے تو تمہارا فعل آداب کے خلاف ہو گا۔باقی رہاہاتھ باندھ کر کھڑ ا ہو نا۔ا

684
میرے نزدیک ہاتھ چھوڑ کر کھڑا ہونا اس سے زیادہ آسان ہے۔میں اس پر بعد میں بھی غور کروں گا۔اس لئے میں
ابھی اس حصہ کو لازمی قرار نہیں دیتا۔گو جب تک مجوزہ طریق کو تبدیل نہ کیا جائے ، اس پر عمل کیا جائے گا۔میں
بعض فوجیوں سے بھی مشورہ کروں گا کہ سہولت کس صورت میں ہے۔ہاتھ چھوڑ کر کھڑا ہونے میں یا ہا تھ باندھ
کر کھڑا ہونے میں۔اگر ہاتھ چھوڑ کر کھڑا ہونے میں سہولت ہوئی تو میں ہاتھ چھوڑ کر کھڑا ہونے کا فیصلہ کر دوں گا
ور نہ مجوزہ طریق کو جاری رکھنے کا فیصلہ کر دوں گا۔”ائن شن“ کی پوزیشن دو تین منٹ تک تو بر قرار رکھی جاسکتی ہے۔اس سے زیادہ نہیں کیونکہ اس پوزیشن میں جسم کو زیادہ سخت رکھنا پڑتا ہے۔لیکن سٹینڈ ایٹ ایز“ کی پوزیشن میں یہ
مد نظر رکھا جاتا ہے کہ انسان سیدھا کھڑ اہو اور اعصاب پر اس کا کوئی اثر نہ ہو۔بہر حال میں اس کا فیصلہ بعد میں کرواں
گا۔( فوجی احباب اس بارہ میں مشورہ دیں۔فوجی احباب سے مراد وہ احباب ہیں جو لڑنے والے فوجی ہیں، ڈاکٹر وغیرہ
نہیں۔)
ایک بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نائب صدر کے انتخاب کے سلسلہ میں جو لسٹ ووٹنگ کی مجھے پہنچی ہے
اس سے پتہ لگتا ہے کہ کل ساڑھے چار سو کے قریب ووٹ گزرے ہیں حالانکہ ۱۸۴ نمائندے یہاں موجود تھے اور
ان میں سے ہر ایک کو چھ ووٹ دینے کا اختیار تھا۔گویا ۱۰۴ اووٹ تھے لیکن گزرے صرف ۴۵۰ ہیں۔یا یوں کہو کہ
۱۱۰۴ افراد میں سے صرف ۴۵۰ افراد نے ووٹ دیئے ہیں۔دوسرے لفظوں میں اس کے یہ معنے ہیں کہ صرف
چالیس فیصدی ووٹ گزرا ہے اور یہ نہایت غفلت اور سستی کی علامت ہے۔صدر کا انتخاب ایسی چیز نہیں کہ
یہ کہا جائے، میں نے کوئی رائے قائم نہیں کی۔کسی نہ کسی رائے پر پہنچنا ضروری امر ہے۔اس کے بغیر کام نہیں چل
سکتا۔رائے نہ دینے کے یہ معنے ہیں کہ وہ شخص یا تو سوتا رہا ہے اور اس طرح اس نے اپنے فرض کو ادا نہیں کیا اور یا پھر
اس نے اپنے درجہ اور رتبہ کو اتنا بلند سمجھا ہے کہ اس نے خیال کیا کہ وہ اتنے حقیر کام میں حصہ نہیں لے سکتا اور یہ
دونوں باتیں افسوسناک ہیں اور خدام کی مردنی پر دلالت کرتی ہیں اس لئے آئندہ کے لئے میں یہ قانون بنا تا ہوں کہ
نائب صدر کی ووٹنگ کے وقت ہر شخص کو ووٹ دینا ہو گا۔کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ ابھی تک اس نے کوئی
رائے قائم نہیں کی۔وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ جب نام پیش ہوئے تو میں اس بات کو سمجھ نہیں سکا کہ ان میں سے کون
زیاد و اہل ہے لیکن اسے یہ فیصلہ ضرور کرنا پڑے گا کہ ان میں سے کون شخص اس کی سمجھ کے زیادہ قریب ہے۔اس کی
مثال تم یوں سمجھ لو کہ اگر کسی شخص کا کوئی رشتہ دار مر گیا ہو اور اس کے دفن کرنے کے لئے تین چار جگہیں بتائی گئی
ہوں لیکن وہ ساری جگہیں اسے ناپسند ہوں تو تم ہی بتاؤ کہ کیا وہ یہ فیصلہ کرے گا کہ لاش ان چاروں جگہوں میں سے
کسی جگہ بھی دفن نہ کی جائے بلکہ اسے کتوں کے آگے پھینک دیا جائے یا وہ یہ فیصلہ کرے گا کہ لاش کو دفن کر دو۔

685
چاہے کسی جگہ کر دو۔پس اگر نائب صدر کے انتخاب کے وقت کسی فرد کو کسی پر سو فیصدی تسلی نہ ہو تب بھی ات
کچھ نہ کچھ فیصلہ ضرور کرنا پڑے گا۔مثلا وہ کہہ سکتا ہے کہ ان امیدواروں پر مجھے سو فیصدی تسلی نہیں۔ہاں فلاں
شخص پر مجھے سب سے زیادہ تسلی ہے یاوہ کہہ سکتا ہے کہ ان میں سے فلاں پر مجھے ساٹھ فیصدی تسلی ہے۔باقی پر ساٹھ
فیصدی تسلی بھی نہیں اور اگر اس کی سمجھ میں کچھ بھی نہیں آتا تو وہ کوئی اور نام پیش کر دے اور کہے مجھے اس پر تسلی
ہے، چاہے اسے ایک ہی ووٹ ملے۔آگے مرکزی دفتر کا یہ فرض ہے کہ وہ خدام کو یہ امر ذہن نشین کر اتار ہے کہ
انہیں کسی قسم کے شخص پر تسلی ہونی چاہئے۔مثلاً لوگ شادیاں کرتے ہیں تو کوئی یہ دیکھ کر شادی کرتا ہے کہ لڑکی
خوش شکل ہے۔کوئی کہتا ہے اس عورت کا خاندان زیادہ معزز ہے۔کوئی کہتا ہے سبحان اللہ فلاں عورت بہت پڑھی
ہوئی ہے۔وہ پی۔ایچ۔ڈی ہے اور آجکل لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ فلاں عورت اپوا کی عہدیدار ہے یا لیگ میں کسی اچھے
عہدہ پر ہے۔کوئی کہتا ہے کہ اگر کوئی عورت لیگ میں کام کرتی ہے تو اسے ہم نے کیا کرنا ہے۔اس کے پاس روپیہ
پیسا تو ہے نہیں۔کوئی کہتا ہے اس کے پاس روپیہ پیسہ نہیں تو کوئی حرج نہیں ہمیں تو عزت کی ضرورت ہے۔کوئی
کہتا ہے اس کے پاس اتنی بڑی ڈگری ہے، اس سے بہتر اور کون ہو سکتی ہے۔کوئی کہتا ہے چھوڑ وان سب باتوں کو۔عورت نے ہر وقت نظر کے سامنے رہنا ہوتا ہے، اگر اس کی شکل ہی پسند نہ آئی تو اسے کیا کرنا ہے۔غرض مختلف
وجوہ کو پیش نظر رکھ کر لوگ شادیاں کرتے ہیں۔رسول کریم علے ان تمام وجوہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
فرماتے ہیں کہ کوئی نسب کی وجہ سے شاہی کرتا ہے یعنی وہ سمجھتا ہے کہ اس عورت کا خاندان بہت معزز ہے اس
لئے میں اس سے شادی کروں گا۔کوئی مال کی وجہ سے شادی کرتا ہے اور کوئی جمال کی وجہ سے شادی کرتا ہے۔پھر آپ اپنا مشورہ دیتے ہیں- عَلَيْكَ بِذَاتِ الدين تربت يداك - تیرے ہا تھوں کو مٹی لگے تو جب شادی کا فیصلہ
کرے تو دیندار عورت کو تلاش کر۔اگر تمہارے پیش نظر ایک سے زیادہ عور تیں ہوں اور ان میں سے ایک نیک ہو
دیندار ہو اس کا ماحول ٹھیک ہو تو اسے دوسری سب عورتوں پر ترجیح دو۔اسی طرح مرکز کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا مشورہ
دے دے کہ نائب صدر کے لئے کونسی صفات کا حامل ہو نا ضروری ہے کہ وہ صاحب تجربہ ہو ' صاحب الرائے ہو
اور صاحب الدین ہو - صاحب الرائے کے معنے یہ ہیں کہ وہ خود یہ طاقت رکھتا ہو کہ کسی بات کا صحیح اندازہ لگا سکے۔وہ
کسی دوسرے کی بات سے متاثر نہ ہو یا کسی کی غلطی سے متاثر نہ ہو۔وہ فیصلہ کرتے ہوئے یہ سمجھ لے کہ اس کا کسی سے
بھی کوئی تعلق نہیں۔مثلاً ایک شخص اُس کا بہنوئی ہے۔وہ نمازی ہے۔سلسلہ کے کاموں میں حصہ لیتا ہے اور ہر
کام میں سمجھ سے کام لیتا ہے۔اب اگر یہ اس کے خلاف صرف اس وجہ سے ووٹ دے کہ اپنی بیوی سے جو اس کی
بہن ہے ، لڑائی ہے تو ہم کہیں گے کہ وہ صاحب الرائے نہیں۔اس نے فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ذاتی تعلقات کو
مد نظر رکھا ہے۔یا اس کی کسی سے دوستی تھی مگر وہ دیندار نہیں تھا۔سمجھدار نہیں تھا، سلسلہ کے کاموں سے اس کا

686
کوئی تعلق نہیں تھا۔اب اگر یہ اسے محض دوستی کی وجہ سے ووٹ دیتا ہے تو ہم کہیں گے یہ صاحب الرائے نہیں۔صاحب الرائے کے یہ معنے ہیں کہ وہ اپنے اندر قابلیت رکھتا ہو کہ غیر متعلق باتوں کو اپنے فیصلوں پر اثر انداز نہ
ہونے دے۔مثلاً امامت کا سوال ہو تو یہ نہ دیکھے کہ کوئی اس کا بھائی ہے باپ ہے یا کوئی اور قریبی رشتہ دار ہے بلکہ
فیصلہ کرتے ہوئے وہ صرف یہ دیکھے کہ وہ نمازی ہے، دیندار ہے اسے قرآن کریم کا علم دوسروں سے زیادہ ہے۔دیندار ہو نا نمازی ہونا اور قرآن کریم کا علم رکھنا یہ سب باتیں امامت سے تعلق رکھتی ہیں۔عہد یداری یارشتہ داری کا
امامت سے کوئی تعلق نہیں۔بیرونی جماعتوں میں بھی ایسی غلطیاں ہوتی ہیں۔ہمارا کام ہے کہ ہم ان کی تربیت
کریں۔ایک جگہ سے مجھے لکھا گیا کہ فلاں شخص ہماری جماعت میں صاحب رسوخ ہے اس کے بغیر ہمارا گزارہ نہیں
ہو سکتا لیکن دقت یہ ہے کہ وہ ایک دفعہ جماعت سے خارج ہو چکا ہے اور اس کی دینی حالت بھی ٹھیک نہیں۔اب کوئی
بھلا مانس ان سے یہ پوچھے کہ کیا وہ روزویلٹ ٹرومین، آئزن ہاور یا چیانگ کا شیک سے بھی بڑا ہے۔اگر تم ان کے بغیر
گزارہ کر رہے ہو تو اس کے بغیر کیوں نہیں کر سکتے لیکن جماعتیں ہمیں چٹھیاں لکھتی رہتی ہیں اور بعض اوقات ہم بھی
مجبور ہو جاتے ہیں کہ ان کی منظوری دے دیں۔ہم یہ کہہ دیتے ہیں کہ اچھا تم جھک مارنا چاہتے ہو تو مارو۔تم اپنے
لئے موت قبول کرتے ہو، تو ہم کیا کریں۔پس عہدیدار کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کے اندر پابندی کرانے کا مادہ ہو۔وہ ڈرپوک نہ ہو۔ایک
دفعہ میں راولپنڈی گیا۔۳۳ ء کی بات ہے۔اس سال میری بیوی سارہ بیگم فوت ہوئی تھیں۔راولپنڈی میں
میرے سالے ڈاکٹر تقی الدین احمد صاحب بھی تھے جو اس وقت فوج میں غائباً میجر تھے اور راجہ علی محمد صاحب بھی
تھے جو اس وقت افسر مال تھے اور جماعت کا امیر ایک کلرک تھا۔مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اس امیر -
اس امیر نے ایسا انتظام
رکھا تھا کہ اگر وہ کہتا کھڑے ہو جاؤ تو یہ لوگ کھڑے ہو جاتے۔اگر کہتا کہ بیٹھ جاؤ تو بیٹھ جاتے۔گو اس کا انتخاب بطور
امیر اتفاقاً ہو گیا تھا۔وہ پہلے امیر منتخب ہو چکا تھا اور راجہ علی محمد صاحب اور ڈاکٹر تقی الدین احمد صاحب بعد میں
راولپنڈی گئے۔بہر حال اس نے اپنے انتخاب کی عزت کو قائم رکھا اور اپنے سے بڑے درجہ کے لوگوں کو بھی پابند
نظام بنالیا۔عمونا دیکھا گیا ہے کہ ہماری جماعت میں احمدیت صرف کر نیلی تک جاتی ہے۔جب کوئی احمدی کر نیل
ہو جاتا ہے تو اس کے خاندان کی عورتیں پردہ چھوڑ دیتی ہیں اور مردوں سے میل جول شروع کر دیتی ہیں۔بعض
احمد ہی کرنیل کا عہد حاصل کرنے کے بعد شراب بھی پی لیتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ کر نیلوں میں سے بہت کم
تعداد ایسی ہے جن کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ احمدیت پر قائم ہے۔اب اگر صرف یہ دیکھ کر کہ کوئی شخص فوج
میں کر نیل ہے اسے امیر بنا دیا جائے تو درست امر نہیں۔اگر ایک چپڑاسی اس سے زیادہ دیندار ہو تو جماعت کی خوبی

687
ہو گی کہ وہ کر نیل کے بجائے اس چپڑاسی کو اپنا امیر بنائے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ نظم کی طاقت اپنے اندر رکھتا ہو۔اگر
وہ چپڑاسی ایسا ہو کہ جب کوئی کر نیل آئے تو اسے سلیوٹ کرنے لگ جائے تو پھر وہ بھی اس عہدہ کے مناسب
نہیں ہوگا کیونکہ خدام کے دفتر یا جلسہ میں کرنیل کو سلام کرنے کا سر کاری حکم نہیں ہے۔ہونا یہ چاہئے کہ فوج اور
چھاؤنی میں وہ سپاہی یا چپڑاسی سلیوٹ کرے اور خدام کے دفتر میں کر نیل آئے تو چپڑاسی کو سلام کرے۔جو دیندار
چیز اسی اپنے عمدہ و کار قار قائم رکھ سکے وہ کر نیل کی نسبت امیر ملنے کا زیادہ مستحق ہے۔یہ رنگ نظم کا تمہارے
اندر آنا چا ہے۔اپنا وٹ ضائع نہیں کرنا چاہئے اور صحیح طور پر دینا چاہئے۔جو انتخاب تم نے کیا ہے وہ میری سمجھ میں نہیں آیا۔اس لئے میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ تم نے بغیر سوچے
سمجھے اپنا دوٹ دے دیا ہے۔سب سے پہلے تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ۳۱ اکتوبر کے بعد جو سال شروع ہوتا ہے اس
میں مرزا ناصر احمد مجلس خدام الاحمدیہ کے نائب صدر نہیں رہیں گے کیونکہ ان کی عمر زیادہ ہو چکی ہے اور وہ مجلس
خدام الاحمدیہ کے ممبر نہیں رہے۔میں نے انہیں دو سال کے لئے نائب صدر مقرر کیا تھا تا کہ ان کے تجربہ سے
فائدہ اٹھایا جائے۔باقی جو انتخاب کیا گیا ہے اس کا نتیجہ یہ ہے۔۱۰
۴۹
میر داؤ د احمد صاحب
چوبدی شبیر احمد صاحب
قریشی عبدالرشید صاحب
1۔9
۷۰
مرزا منور احمد صاحب
مرزا طاہر احمد صاحب
مولوی غلام باری صاحب سیف
-1
میری سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ دونگ عقل اور سمجھ پر کس طرح مبنی ہے۔اس میں یا تو جنبہ دار کی سے
کام لیا گیا ہے اور یا بھیڑ چال اختیار کی گئی ہے۔ہو سکتا ہے کہ تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل ہو لیکن میرے پاس اس کی
کوئی دلیل نہیں۔طاہر احمد شاگر د ہے اور مولوی غلام باری صاحب سیف استاد ہیں۔استاد کو بہت کم ووٹ ملے ہیں
اور شاگر د کو زیادہ اور یہ استاد کی کنند منیشن (Condemnation) ہے۔اس کے یہ معنے ہیں۔کہ استاد نالائق ہے اور
شاگرداچھا ہے۔ممکن ہے میرے ذہن میں بھی ان کے خلاف بعض باتیں ہوں لیکن تمہارے نقطۂ نگاہ سے یہ بات
میری سمجھ میں نہیں آئی کہ استاد کے مقابلہ میں شاگرد کو زیادہ ووٹ تم نے کس طرح دے دیئے۔جب طاہر احمد کے
مقابلہ میں اس کا استاد موجود تھا تو تم نے کم ووٹ کیوں دیئے۔پھر قریشی عبدالرشید صاحب ہیں۔قریشی صاحب
خدام الاحمدیہ کے پرانے ورکر ہیں۔ان کو بھی انتخاب میں دوسروں سے نیچے گرا دیا گیا ہے۔میں گراتا تو اس کی کوئی
وجہ ہوتی۔جو وجوہات میرے پاس ہیں وہ تمہارے پاس نہیں۔یہ لوگ میرے ساتھ کام کرتے ہیں اس لئے مجھے
ان کے نقائص اور خوبیوں کا علم ہے۔لیکن تمہارے گرانے کی وجہ معلوم نہیں ہوتی۔اس سے بھی ظاہر ہو تا ہے

688
کہ تم نے طاہر احمد کو محض صاحبزادہ سمجھ کر ووٹ دیدیئے ہیں اور اگر ایسے اہم معاملات میں محض صاحبزادگی کی بناء
پر کسی کو ترجیح دے دی جائے تو قوم تو ختم ہو گئی۔انتخاب کے لئے کام اور قابلیت دیکھی جاتی ہے
صاحبزادگی نہیں دیکھی جاتی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صحیح طور پر وہی لوگ کام کر سکتے ہیں جو میرے قریب ہوں
اور اگر تم نے یہ دیکھا ہے کہ کسی کو مجھ سے ملنے کا موقعہ زیادہ مل سکتا ہے تو یہ بات اچھی ہے۔لیکن اس بات کو نظر
انداز کر دیا جائے تو ہر ایک کا حق ہے کہ وہ اس عہدہ پر کام کرے۔اگر ایک شخص کو مجھ سے ملاقات کا موقعہ زیادہ ملتا
ہے اور دوسرا اس سے زیادہ قابل ہو تو ترجیح اس شخص کو دی جائے گی جو قابل ہو گا۔پس یہ انتخاب یا تو جنبہ داری کی
وجہ سے ہوا ہے اور یا اس میں بھیڑ چال سے کام لیا گیا ہے۔اگر تمہیں کسی سے محبت ہے تو اس سے محبت کرنے کے
اور ذرائع استعمال کرو۔اسے تحفے دو۔اس سے باتیں کرو۔اس سے تعلقات بڑھاؤ لیکن اسلام تمہیں یہ اجازت نہیں
دیتا کہ تم محض محبت اور پیار کی وجہ سے کسی کا حق دوسرے کو دے دو۔جو مال سلسلہ کا ہے وہ چاہے کوئی رشتہ دار ہو یا
دوست - تم محض دوستی یا رشتہ داری کی وجہ سے کسی کو نہیں دے سکتے۔پچھلی دفعہ بھی تم نے ایسا ہی کیا۔تم نے مرزا
خلیل احمد کو منتخب کر لیا اور وہ آج تک امتحان میں فیل ہو رہا ہے۔کلاس سے نہیں نکلا اور تم نے آج سے چار سال قبل
اپنا صدر منتخب کر لیا تھا اور میں نے وہ انتخاب رد کر دیا تھا اس لئے کہ انتخاب میں جنبہ داری اور پارٹی بازی سے کام لیا گیا
تھا اور اعلان کیا تھا کہ آج سے مجلس خدام الاحمدیہ کا صدر میں خود ہوں گا تا تمہیں اس بات کی تحریک ہو
کہ تم صحیح اسلامی روح اپنے اندر پیدا کرو۔اگر صحیح اسلامی روح کسی کے انتخاب کے خلاف جاتی ہے تو تم اس کے
خلاف جاؤ۔میں مناسب نہیں سمجھتا کہ تم میں سے ہر ایک کو کھڑا کر کے دریافت کروں کہ اسے کسی اور نے کسی
شخص کو ووٹ دینے کے لئے کہا تھا یا نہیں۔لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ اس قسم کے انتخابات عقل کے خلاف ہوتے
ہیں۔انتخاب کے وقت ہمیشہ قابلیت دیکھنی چاہے۔میں جانتا ہوں کہ مرزا ناصر احمد میں پہلے کئی نقائص تھے جو بعد
میں دور ہو گئے لیکن منور احمد میں وہ قابلیت نہیں جو ناصر احمد میں تھی لیکن بہر حال چونکہ اس کو اس کام کا ایک حد
تک تجربہ ہے۔اگر وہ اپنی اصلاح کر لے گا تو اس کام کو کرلے گا اس لئے میں اس کا نام نائب صدر کے لئے منظور کرتا
ہوں مگر یادر ہے کہ کام کو لٹکایا نہ جائے۔کام کو لٹکانا قوم کو ذلت کی طرف لے جاتا ہے - انگریزوں میں ایک اصطلاح
مشہور ہے اور وہ ہے ریڈ ٹیپ ازم - جب کسی سوال کا جواب فوری طور پر نہ دینا ہو یا ایک چیز پہلے ایک شخص کے پاس
جائے۔پھر دوسرے کے پاس جائے پھر تیسرے کے پاس جائے اور اس طرح اس کا جواب آنے میں پانچ چھ ماہ کا
عرصہ لگ جائے تو اس کا نام انہوں نے ریڈ ٹیپ ازم رکھا ہے لیکن اس لعنت سے بھی بڑی لعنت ہمارے حصہ میں آئی
ہے۔ہمارے مقابلہ میں انگریز کی نسبت جوں کے مقابلہ میں گاڑی کی ہے جو رفتار جوں کی گاڑی کے مقابلہ میں ہوتی

689
ہے وہی انگریز کے مقابلہ میں ہماری رفتار ہے۔جس تیزی اور تندہی سے انگریز کام کرتے ہیں ہم نہیں کرتے۔اگر
انگریزوں کا ریڈ ٹیپ ازم ہم میں آجائے تو پتہ نہیں ہم میں کس قدر تیزی آجائے۔ایک واقعہ مشہور ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ ہم اپنے کاموں میں کس قدر سستی اور غفلت سے کام لیتے
ہیں۔راجپوتانہ کا ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہاں کسی گھر میں آگ لگ گئی۔پانچ سات میل پر کوئی قصبہ تھا جہاں
فائر بریگیڈ تھا۔اس نے وہاں فون کیا کہ میرے گھر کو آگ لگ گئی ہے۔فائر بریگیڈ بھیجو اؤ تا آگ بجھائی جا سکے۔اسے
جواب ملا کہ فائر بریگیڈ کو روانگی کا حکم مل چکا ہے اور وہ تمہارے پاس بہت جلد پہنچ جائے گا لیکن یہ جواب تب دیا گیا تھا
جب اس کا مکان جل کر دوبارہ بھی تعمیر ہو چکا تھا۔اُس نے اس جواب کے جواب میں لکھا کہ آپ کا شکر یہ مگر اب تو
مکان دوبارہ تعمیر ہو چکا ہے۔اب فائر بریگیڈ کی ضرورت نہیں۔میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ میں ایک دفعہ قادیان کے قریب ایک گاؤں پھیر و پیچی گیا۔وہاں میں اکثر
دفعہ جایا کرتا تھا۔وہاں میری کچھ زمین بھی تھی۔شروع میں ہم وہاں خیمے لگا کر رہتے تھے۔ایک دفعہ باورچی نے مجھے
اطلاع دی کہ آٹا ختم ہو گیا ہے اس لئے مزید آٹا پسوانے کا انتظام کر دیا جائے۔صرف ایک وقت کا آنا باقی ہے۔مہمان
کثرت سے آتے جاتے ہیں اس لئے اس کا انتظام جلد کر دیا جائے۔میں نے ایک دوست کو بلایا ان کا نام قدرت اللہ
تھا۔اور وہ میری زمینوں پر ملازم رہ چکے تھے۔میں نے انہیں کہا کہ آنا ختم ہو چکا ہے۔صرف ایک وقت کا آنا باقی
ہے۔مہمان کثرت سے آتے ہیں اس لئے دو بوریاں آٹا پسوالاؤ۔وہاں قریب ہی تمہیں کے قریب پن چھیاں تھیں اس
لئے آٹا پسوانے میں کوئی دقت نہیں تھی۔میں نے انہیں یہ ہدایت کی کہ اس بارہ میں سستی نہ کرنا۔یہ نہ ہو کہ
مہمانوں کو آنا نہ ہونے کی وجہ سے کوئی تکلیف ہو۔گاؤں سے اتنا آنا نہیں مل سکتا چنانچہ وہ اسی وقت چلے گئے تا آنا
پسوانے کا انتظام کریں۔میں نے انہیں چلتے چلتے بھی تاکید کی کہ آنا جلد پسوا کر لانا اس میں سستی نہ کرنا۔دوسرے
دن صبح کا وقت آیا۔کھانا تیار ہو کر آگیا اور ہم نے کھالیا۔شام ہوئی تو کھانا آگیا۔میں نے خیال کیا کہ آنا آگیا ہو گا لیکن
بعد میں باورچی نے بتایا کہ اس وقت تو ہم نے گاؤں کے دوستوں سے تھوڑا تھوڑا آٹا مانگ کر گزارہ کر لیا ہے۔کل کے
لئے آٹا کا انتظام کرنا مشکل ہے۔آپ آٹا پسوانے کا جلد انتظام کر دیں۔اتنے چھوٹے گاؤں میں اس قدر آٹے کا
انتظام نہیں ہو سکتا۔میں نے سمجھا چلو اس وقت آٹا نہیں آیا تو صبح آجائے گا لیکن صبح کے وقت بھی آنا نہ آیا۔میں نے
کہا۔چلو اس وقت گاؤں سے تھوڑا تھوڑا آنا مانگ کر گزارہ کر لو۔امید ہے شام تک آنا آجائے گا۔ویسے تو گاؤں، میں چار
پانچ سو احمدی تھے لیکن کسی ایک گھر سے اس قدر آئے کا انتظام مشکل تھا۔چنکی چنکی آنا مانگنا پڑا تا تھا۔اب 48 گھنٹے
گذر چکے تھے لیکن میاں قدرت اللہ صاحب واپس نہ آئے پھر اگلی شام بھی آگئی لیکن میاں قدرت اللہ صاحب واپس نہ
آئے چنانچہ پھر گاؤں کے احمدیوں سے آنا مانگ کر گزارہ کیا گیا۔اس پر میں نے ایک آدمی کو میاں قدرت اللہ صاحب

690
کے پاس بھیجا اور اسے ہدایت کی کہ وہ یہ معلوم کرے کہ آٹا پسوانے میں اتنی دیر کیوں ہو گئی ہے۔وہاں یہ لطیفہ ہوا کہ
اس دوست نے میاں قدرت اللہ صاحب کے دروازہ پر دستک دی لیکن اندر سے کوئی جواب نہ آیا۔آخر اس نے بلند
آواز سے کہا۔حضور خفا ہو رہے ہیں۔آٹا نہ ہونے کی وجہ سے سخت تکلیف ہو رہی ہے۔آخر تم بتاؤ تو سہی کہ آٹا
پسوانے میں کیوں دیر واقع ہوئی ہے۔آخر میاں قدرت اللہ صاحب باہر نکلے اور کہا اسی غور پیٹے کرنے آں کہ آتا
کیڑی چکی توں پسوائیے۔یعنی میں تین دن سے یہ غور کر رہا ہوں کہ آنا کسی چکی سے پسوایا جائے۔گویا آٹا پسوانے کا
سوال ہی نہ تھا۔ابھی تو یہ غور ہو رہا تھا کہ آٹا پسوایا کہاں سے جائے۔تو یہ ہمارے ملک کی ریڈ ٹیپ ازم ہے۔ہم ہر
معاملہ کو اتنا لٹکاتے ہیں کہ دو منٹ کا کام ہو تو اس پر مہینوں لگ جاتے ہیں۔میرا ناظروں سے روزانہ یہی جھگڑا ہوتا
ہے اور انہیں میاں قدرت اللہ صاحب کی ہی مثال دیتا ہوں مثلاً ناظر صاحب بیت المال نے شکایت کی کہ فلاں
شخص کے ذمہ سولہ ہزار روپیہ کا نین نکلا ہے اور دو ہزار روپیہ کا غبن اور ہے۔صدر انجمن احمد یہ کہتی ہے کہ جب تم
پوری تحقیقات کر لو گے تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کونسی مصلحت ہے۔اس
معاملہ میں اتنی دیر ہو گئی کہ صدرانجمن احمدیہ کے لئے بعد میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔یا تو ثبوت ضائع ہو جائیں گے یا
فریق ثانی کو اس بات کا شکوہ ہو گا کہ وہ کوئی فیصلہ نہیں کر رہے۔معاملہ کو یونہی لٹکایا جارہا ہے - ( مشکلات کا سامنا
ہو گیا۔کیونکہ جس شخص نے روپیہ کی ضمانت دی تھی وہ فوت ہو گیا ہے ) اس سے پہلے بھی دو تین کیس ہو چکے ہیں
اور اب ان کی طرف سے درخواست آئی ہے کہ ہمیں تنخواہیں دی جائیں۔گویا ایک طرف تو جماعت کا نقصان ہوا
اور دوسری طرف یہ جرمانہ ہوا کہ جرم کرنے والوں کو تنخواہیں دی جائیں۔میں نے ناظر صاحب اعلیٰ کو یہی لکھا ہے
کہ تم ناظر صاحب بیت المال کو یہ جواب کیوں نہیں دیتے کہ کیا آپ کو ہمارا دستور معلوم نہیں کہ ہم ہر معاملہ کو
ہمیشہ لٹکایا کرتے ہیں تا ثبوت ضائع ہو جائیں اور مجرم دو سال کی تنخواہ اور لے لے۔غرض ریڈ ٹیپ ازم کی اتنی مصیبت ہے کہ باوجود کوشش کے احمدیوں سے بھی نہیں جاتی۔خدام میں
بھی اس قسم کی غفلت اور سستی پائی جاتی ہے۔میراذاتی تجربہ ہے۔میں نے منور احمد کو دیکھا ہے۔اسے کوئی کام بتاؤ۔چاہے وہ چند منٹ کا ہو وہ اسے دو تین ماہ تک لٹکائے جاتا ہے۔بہر حال چونکہ آپ لوگوں نے اس کے حق میں رائے
دی ہے۔اس لئے میں اسے ایک چانس اور دیتا ہوں۔اسے اپنی عادت کی اصلاح کرنی چاہئے۔چاہے رات کو بیٹھ کر
کام کرنا پڑے کسی چیز کو زیادہ دیر تک لٹکانا نہیں چاہئے۔میری کئی راتیں ایسی گزری ہیں کہ میں نے رات کو عشاء کے بعد کام شروع
کیا اور صبح کی اذان ہو گئی۔تم یہ کیوں نہیں کر سکتے۔اب بھی میرا یہ حال ہے کہ میری اس قدر عمر ہو گئی

691
ہے۔چلنے پھرنے سے میں محروم ہوں۔نماز کے لئے مسجد میں بھی نہیں جاسکتا لیکن چار پائی پر لیٹ کر بھی میں گھنٹوں
کام کرتا ہوں۔پچھلے دنوں جب فسادات ہوئے، میں ان دنوں کمزور بھی تھا اور بیمار بھی لیکن پھر بھی رات کے دودو
تین تین بجے تک روزانہ کام کرتا تھا۔چھ ماہ کے قریب یہ کام رہا۔جو لوگ ان دنوں کام کر رہے تھے وہ جانتے ہیں کہ
کوئی رات ہی ایسی آتی تھی جب میں چند گھنٹے سوتا تھا۔اکثر رات جاگتے جاگتے کٹ جاتی تھی۔نوجوانوں کے اندر تو
کام کرنے کی امنگ ہونی چاہئے۔میاں قدرت اللہ صاحب والا غور انہیں چھوڑ دینا چاہئے۔پس میں آپ سب کو یہ
نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے کاموں میں چستی پیدا کرو۔تیسرے نمبر پر میر داؤد احمد صاحب کے ووٹ زیادہ
ہیں۔ان کی عمر طاہر احمد سے زیادہ ہے اور تجربہ بھی اس سے زیادہ ہے اس لئے دوسرے نمبر پر نائب صدر میں انہیں
بناتا ہوں لیکن چونکہ میر داد د احمد صاحب تبلیغ کے سلسلہ میں بیرون پاکستان جارہے ہیں اس لئے ان کے چلے جانے
کے بعد باقی عرصہ کے لئے مولوی غلام باری صاحب سیف نائب صدر نمبر 2 ہو نگے۔میں نے بتایا ہے کہ ناصر احمد اب انصار اللہ میں چلے گئے ہیں۔ان کے متعلق میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ
آئندہ انصار اللہ کے صدر ہوں گے۔اگر چہ میرا یہ حکم ڈکٹیٹر شپ کی طرز کا ہے لیکن اس ڈکٹیٹر شپ“
کی وجہ سے ہی تمہارا کام اس حد تک پہنچا ہے ورنہ تمہارا حال بھی صدر انجمن احمدیہ کی طرح ہی ہو تا۔ایک دفعہ
ایک جماعت کی طرف سے ایک چٹھی آئی جو سیکرٹری مال کی طرف سے تھی۔انہوں نے تحریر کیا کہ ہمارے بزرگ
ایسے نیک اور دین کے خدمت گزار تھے کہ انہوں نے دین کی خاطر ہر ممکن قربانی کی لیکن اب ہم جو ان کی اولاد ہیں،
ایسے نالائق نکلے ہیں کہ جماعت پر مالی بوجھ روز بروز زیادہ ہو رہا ہے۔لیکن ہم نے اپنا چندہ اتنے سالوں سے ادا نہیں
کیا۔آپ مہربانی کر کے اپنا آدمی یہاں بھجوائیں۔دوستوں کو ندامت محسوس ہو رہی ہے۔چنانچہ یہاں سے نما ئندہ بھیجا
گیا اور چند دن کے بعد اس کی طرف سے ایک چٹھی آئی کہ ساری جماعت یہاں جمع ہوئی اور سب افراد اپنی سستی اور
غفلت پر روئے اور انہوں نے درخواست کی ہے کہ پچھلا چندہ ہمیں معاف کر دیا جائے۔آئندہ ہم با تقاعدہ چندہ ادا
کریں گے اور اس کام میں غفلت نہیں کریں گے۔کچھ عرصہ کے بعد پھر بقایا ہو گیا تو ایک اور چٹھی آگئی کہ مرکز کی
طرف سے کوئی آدمی بھیجا جائے۔احباب میں ندامت پیدا ہوئی ہے۔چنانچہ ایک آدمی گیا۔تمام لوگ اکٹھے ہوئے اور
انہوں نے گریہ وزاری کی اور یہ درخواست کی کہ پہلا چندہ معاف کیا جائے۔آئندہ ہم با قاعدہ چندہ ادا کریں گے۔غرض ہر تیسرے سال یہ چکر چلتا۔دو تین آدمی ایسے تھے جو باقاعدہ طور پر چندہ ادا کرتے تھے۔باقی کا یہی حال تھا۔اگر میں مجلس خدام الاحمدیہ کے بارہ میں ڈکٹیٹر شپ استعمال نہ کرتا تو تمہارا بھی میں حال ہو تا۔نوجوانوں کو میں
نے پکڑ لیا اور انصار اللہ کو یہ سمجھ کر کہ وہ بزرگ ہیں ان میں سے بعض میرے اساتذہ بھی ہیں' چھوڑ دیا لیکن اب

692
تم دیکھتے ہو کہ خوردبین سے بھی کوئی انصار اللہ کا ممبر نظر نہیں آتا۔پس ناصر احمد کو میں انصار اللہ کا صدر مقرر کرتا
ہوں۔وہ فوراً انصار اللہ کا اجلاس طلب کریں اور عہدیداروں کا انتخاب کر کے میرے سامنے پیش کریں۔( تین ماہ
کے عرصہ میں خدام سے انصار اللہ میں جا کر ناصر احمد نے بھی کوئی کام نہیں کیا۔معلوم ہوتا ہے وہاں کی ہوا لگ گئی
ہے ) اور پھر میرا مشورہ لے کر انہیں از سر نو منظم کریں۔پھر خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کی طرح انصار اللہ کا
بھی سالانہ اجتماع کیا کریں لیکن ان کا انتظام اور قسم کا ہو گا۔اس جتماع میں کھیلوں پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔کبڈی اور
دوسری کھیلیں ہوتی ہیں۔انصار اللہ کے اجتماع میں درس القرآن کی طرف زیادہ توجہ دی جائے اور زیادہ وقت تعلیم
و تدریس پر صرف کیا جائے۔خدام الاحمدیہ کی تنظیم اب روز بروز بڑھ رہی ہے اس لئے ان کے کاموں میں پہلے سے
زیادہ چستی پیدا ہونی چاہئے۔پچھلے دنوں لاہور والوں نے جو کام کیا ہے، وہ نہایت قیمتی تھا لیکن اگر لاہور کی مجلس
زیادہ منظم ہوتی تو یقینا ان کا کام زیادہ مفید ہو سکتا تھا اور اگر لاہور والوں کو منتظم ہونے کا احساس ہو تا تو اسکا قاعدہ یہ
تھا کہ لاہور والے مرکز کو لکھتے کہ وہ اپنا ایک نمائندہ یہاں بھیج دیں۔پھر وہ نمائندہ دوسری مجالس کو تارمیں دیتا کہ
تم لوگ یہاں آکر کام کرو۔اس طرح لاہور میں خدمت خلق کا کام وسیع ہو سکتا تھا۔جب میں نے ربوہ سے معمار
بھجوائے تو لاہور میں اتنا کام نہیں ہو سکا جس کی ہمیں امید تھی اور اس کی زیادہ وجہ یہی تھی کہ سامان بہت کم تھا۔معماروں کو وقت پر سامان میسر نہیں آیا۔اگر لاہو روالے اس کے متعلق پہلے غور کر لیتے اور ہمیں سامان
کا اندازہ لگا
کر بھیج دیتے تو یہاں سے معمار کام کا اندازہ کر کے بھیجے جاتے۔اب انہوں نے خدمت بھی کی لیکن کام زیادہ
نہیں ہوا۔اگر سامان کم تھا تو ہم کچھ معمار اس وقت بھیج دیتے اور باقی معماروں سے کسی اور موقعہ پر کام لے لیتے۔انسان آنریری خدمت ہر وقت نہیں کر سکتا۔آخر اس نے اپنا اور بیوی بچوں کا پیٹ بھی پالنا ہوتا ہے۔بہر حال اس
قسم کے تمام کام اسی وقت عمدگی سے سر انجام دیئے جا سکتے ہیں جب مجالس ایک دوسرے سے تعاون کریں۔سیلاب
کے دنوں میں باقی مجالس نے بھی کام کیا ہے لیکن لاہور کی جماعت نے جس قسم کا کام کیا ہے اس سے انہیں ایک
خاص معیار حاصل ہو گیا ہے۔موجودہ قائد خدام الاحمدیہ کے اندر وقت کا احساس ہے۔میں جب لاہور گیا اور میں
نے ربوہ کے معماروں کے بنائے ہوئے مکانوں کو خود دیکھا تو ایک جگہ پر ایک کمرہ تعمیر کرنے کے لئے میں نے
انہیں اندازہ بھیجوانے کی ہدایت کی۔غور کرنے والے تو شاید اس پر کئی دن لگا دیتے لیکن انہوں نے اندازہ گھنٹوں میں
پہنچا دیا اور پھر اس کی تفصیل بھی ساتھ آئی۔پس تم خدمت خلق کے کام کو نمایاں کرو اور اپنے بجٹ کو ایسے طور پر بناؤ کہ وقت آنے پر کچھ
حصہ اس کا خدمت خلق کے کاموں میں صرف کیا جا سکے۔قادیان میں یہ ہوتا تھا کہ زیادہ زور عمارتوں پر رہتا تھا

آج 10 میں سے 10 باقی