خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں جماعت احمدیہ کو خلافت کی برکات سے نوازا ہے
مشعل راہ (جلد اوّل)
خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں جماعت احمدیہ کو خلافت کی برکات سے
نوازا ہے
خلافت کی برکات کو یا درکھیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں
درود کثرت سے پڑھا کرو تا خدا تمہیں رویا اور کشوف دکھائے
خدا تعالیٰ ہر فتنہ اور مصیبت کے وقت جماعت کی خود حفاظت فرماتا ہے
خلافت کے خلاف جماعت میں فتنہ کے متعلق اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضور
کو بذریعہ رویا اطلاع دیا جانا
770
خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں جماعت کو خلافت کی برکات
سے نوازا ہے
جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ ان برکات کو یادرکھیں اور خلافت
احمدیہ کا جھنڈا قیامت تک قائم رکھتے چلے جائیں
ذیل میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی وہ تقریر شائع کی جارہی ہے جو حضور نے ۲۱ اکتو بر ۱۹۵۶ء کو خدام
الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع میں فرمائی تھی۔(مرتب)
اس دفعہ مختلف وجوہات کی بناء پر جماعت احمدیہ کی مختلف مرکزی انجمنوں نے قریب قریب عرصہ میں
اپنے سالانہ اجتماع منعقد کئے جس کی وجہ سے مجھ پر زیادہ بوجھ پڑ گیا ہے۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات سے تین چار سال پہلے جلسہ سالانہ پر میں آپ کی تقاریر سنتا رہا ہوں۔آپ
کی وفات کے وقت میری عمر انیس سال کی تھی اور اس سے چار پانچ سال قبل میری عمر قریباً چودہ سال کی تھی اس
لئے میں آپ کی مجالس میں جاتا اور تقاریر سنتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تقریر عام طور پر پچاس
منٹ یا ایک گھنٹہ کی ہوتی تھی اور وفات سے پانچ سال پہلے آپ کی عمر قریباً اتنی ہی تھی جتنی اس وقت میری ہے
لیکن اللہ تعالی کی کسی مشیت کے ماتحت مجھ پر ایک خطرناک بیماری کا حملہ ہوا جس کی وجہ سے میں اب لمبی تقاریر
نہیں کر سکتا۔پہلے میں جلسہ سالانہ کے موقع پر پانچ پانچ چھ چھ گھنٹہ کی تقاریر کر لیتا تھا مگر اس بیماری کے اثر کی وجہ
سے مجھے جلدی ضعف محسوس ہونے لگتا ہے۔آج بلجنہ اماءاللہ کا اجتماع بھی تھا۔وہاں بھی میں نے تقریر کی۔انہوں
نے مجھ سے کہا کہ کئی سال سے آپ کی عورتوں میں کوئی تقریر نہیں ہوئی اس لئے آپ اس موقعہ پر عورتوں میں
بھی تقریر کریں چنانچہ میں نے تقریر کرنی منظور کرلی اور صبح وہاں میری تقریر تھی۔اس وقت تمہاری باری آگئی
ہے۔چار پانچ دن کے بعد انصار اللہ کی باری آجائے گی پھر جلسہ سالانہ آجائے گا۔اس موقع پر پھر مجھے نقار یہ کرنی
ہوں گی۔پھر ان کاموں کے علاوہ تفسیر کا اہم کام بھی ہے جو میں کر رہا ہوں۔اس کی وجہ سے نہ صرف مجھے کوفت
محسوس ہو رہی ہے بلکہ طبیعت پر بڑا بوجھ محسوس ہو رہا ہے۔اس سے اگر چہ میری خواہش تھی کہ اس موقع پر میں
لمبی تقریر کروں مگر میں زیادہ لمبی تقریر نہیں کر سکتا۔اب پیشتر اس کے کہ میں اپنی تقریر شروع کروں، آپ سب
771
کھڑے ہو جائیں تاکہ عہد دہرایا جائے"۔حضور کے اس ارشاد پر تمام خدام کھڑے ہو گئے اور حضور نے عہد دہرایا۔عہد دہرانے کے بعد حضور
نے فرمایا:۔" آج میں قرآن کریم کی ایک آیت کے متعلق کچھ زیادہ تفصیل سے بیان کرنا چاہتا تھا مگر اس وقت میں
محسوس کرتا ہوں کہ میں اس تفصیل کے ساتھ بیان نہیں کر سکتا کیونکہ کل میں نے خطبہ جمعہ بھی پڑھا اور پھر آپ
کے اجتماع میں بھی تقریر کی۔اس طرح آج صبح لجنہ اماء اللہ کے اجتماع میں مجھے تقریر کرنی پڑی جس کی وجہ سے مجھے
اس وقت کوفت محسوس ہو رہی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ امْتَوا وَ
عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيْسَخْلَفَتهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ
وَلَيُمَكِّنَن لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِ لَتَهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوفِهِمْ أَمَنَّا يَعْبُدُونَنِي
يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَ مَن كَفَرَ بَعد ذ ا لفا ولئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ (النور: ۵۶)
یعنی ہم تم میں سے مومن اور ایمان بالخلافت رکھنے والوں اور اس کے مطابق عمل کرنے والوں سے وعدہ
کرتے ہیں کہ ان کو ہم ضرور اس طرح خلیفہ بنا ئیں گے جس طرح کہ پہلی قوموں یعنی یہود اور نصاری میں سے
بنائے ہیں۔اس آیت سے پتہ لگتا ہے کہ خلافت ایک عہد ہے، پیشگوئی نہیں اور عہد مشروط ہو تا ہے لیکن پیشگوئی کے
لئے ضروری نہیں کہ وہ مشروط ہو۔پیشگوئی مشروط ہو تو وہ مشروط رہتی ہے اور اگر مشروط نہ ہو لیکن اس میں کسی
انعام کا وعدہ ہو تو وہ ضرور پوری ہو جاتی ہے۔یہاں وعدہ کا لفظ بھی موجود ہے اور اس کے ساتھ شرط بھی مذکو رہے
جس کے معنے یہ ہیں کہ قرآن کریم نے خود اس وعدہ کی تشریح کر دی ہے کہ ہمارا یہ وعدہ کہ ہم تم میں سے مومنوں
اور اعمال صالحہ بجالانے والوں کو اس طرح خلیفہ بنائیں گے جیسے ہم نے ان سے پہلے یہود و نصاریٰ میں خلیفہ
بنائے ضروری نہیں کہ پورا ہو۔ہاں اگر تم بعض باتوں پر عمل کرو گے تو ہمارا یہ وعدہ ضرور پورا ہو گا۔پہلی شرط اس کی یہ بیان فرماتا ہے کہ وعد الله الذين امنوا منكم تمہیں خلافت پر ایمان رکھنا
ہوگا چونکہ آگے خلافت کا ذکر آتا ہے اس لئے یہاں ایمان کا تعلق اس سے سمجھا جائے گا۔وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ پھر تمہیں نیک اعمال بجالانے ہوں گے۔اب کسی چیز پر ایمان لانے کے یہ معنے
ہوتے ہیں کہ اسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے مثلا کسی شخص کو اس بات پر ایمان ہو کہ میں بادشاہ بننے والا ہوں
یا اسے ایمان ہو کہ میں کسی بڑے عہدہ پر پہنچنے والا ہوں تو وہ اس کے لئے مناسب کوشش بھی کرتا ہے۔اگر ایک
طالب علم یہ سمجھے کہ وہ ایم۔اے کا امتحان پاس کرے تو اس کے لئے موقعہ ہے کہ وہ پی۔سی۔ایس پاس کرے یا
پروفیشنل سروس میں ای۔اے۔سی بن جائے یا اسٹنٹ کمشنر بن جائے تو پھر وہ اس کے مطابق محنت بھی کرتا ہے
لیکن اگر اسے یہ یقین ہو تا ہے کہ وہ ان عہدوں کے حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا تو وہ ان کے لئے کوشش
772
اور محنت بھی نہیں کرتا۔اس طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لوگ جن کو اس بات پر یقین ہو کہ وہ خلافت کے ذریعہ
ہی ترقی کر سکتے ہیں اور پھر اس کی شان کے مطابق کام بھی کریں تو ہمارا وعدہ ہے کہ ہم انہیں خلیفہ بنائیں گے لیکن
اگر انہیں یقین نہ ہو کہ ان کی ترقی خلافت کے ساتھ وابستہ ہے اور وہ اس کے مطابق عمل بھی نہ کرتے ہوں تو ہمارا
ان سے کوئی وعدہ نہیں چنانچہ دیکھ لو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت ہوئی اور پھر کیسی شاندار
ہوئی۔آپ کی وفات کے بعد حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے۔اس وقت انصار نے چاہا کہ ایک خلیفہ ہم میں سے ہو اور
ایک خلیفہ مہاجرین میں سے ہو۔یہ سنتے ہی حضرت ابو بکر حضرت عمر اور بعض صحابہ فورا اس جگہ تشریف لے
گئے جہاں انصار جمع تھے اور آپ نے انہیں بتایا کہ دیکھو دو خلیفوں والی بات غلط ہے۔تفرقہ سے اسلام ترقی نہیں
کرے گا۔خلیفہ بہرحال ایک ہی ہو گا۔اگر تم تفرقہ کرو گے تو تمہارا شیرازہ بکھر جائے گا۔تمہاری عزتیں ختم ہو
جائیں گی اور عرب تمہیں تکا بوٹی کر ڈالیں گے۔تم یہ بات نہ کرو۔بعض انصار نے آپ کے مقابل پر دلائل پیش
کرنے شروع کئے۔حضرت عمر فرماتے ہیں میں نے خیال کیا کہ حضرت ابو بکر کو تو بولنا نہیں آتا۔میں انصار کے
سامنے تقریر کروں گا لیکن جب حضرت ابو بکر نے تقریر کی تو آپ نے وہ سارے دلائل بیان کر دیئے جو میرے ذہن
میں تھے اور پھر اس سے بھی زیادہ دلائل بیان کئے۔میں نے یہ دیکھ کر اپنے دل میں کہا کہ آج یہ بڑھا مجھ سے :
گیا ہے۔آخر اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل ہوا کہ خود انصار میں سے بعض لوگ کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا حضرت
ابو بکر جو کچھ فرما رہے ہیں وہ ٹھیک ہے۔مکہ والوں کے سوا عرب کسی اور کی اطاعت نہیں کریں گے۔پھر ایک
انصاری نے جذباتی طور پر کہا اے میری قوم! اللہ تعالیٰ نے اس ملک میں اپنا ایک رسول مبعوث فرمایا۔اس کے
اپنے رشتہ داروں نے اسے شہر سے نکال دیا تو ہم نے اسے اپنے گھروں میں جگہ دی اور خدا تعالیٰ نے اس کے
طفیل ہمیں عزت دی۔ہم مدینہ والے گمنام تھے ، ذلیل تھے مگر اس رسول کی وجہ سے ہم معزز اور مشہور ہو گئے۔اب ہم اس چیز کو جس نے ہمیں معزز بنائی کافی سمجھو اور زیادہ لالچ نہ کرو۔ایسا نہ ہو کہ ہمیں اس کی وجہ سے کوئی
نقصان پہنچے۔اس وقت حضرت ابوبکر" نے فرمایا کہ دیکھو خلافت کو قائم کرنا ضروری ہے باقی تم جس کو چاہو خلیفہ
بنالو۔مجھے خلیفہ بننے کی کوئی خواہش نہیں۔آپ نے فرمایا یہ ابو عبیدہ ہیں۔ان کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے امین الامت کا خطاب عطا فرمایا ہے ، تم ان کی بیعت کر لو۔پھر عمر ہیں۔یہ اسلام کے لئے ایک ننگی تلوار ہیں ، تم
ان کی بیعت کر لو۔حضرت عمرؓ نے فرمایا ابو بکر اب باتیں ختم کیجئے ہاتھ بڑھائیے اور ہماری بیعت لیجئے۔حضرت
ابو بکر کے دل میں بھی اللہ تعالیٰ نے جرات پیدا کر دی اور آپ نے بیعت لے لی۔بعینہ یہی واقعہ حضرت خلیفتہ
المسیح الاول کی وفات کے بعد میرے ساتھ پیش آیا جب میں نے کہا میں اس قابل نہیں کہ خلیفہ بنوں۔نہ میری
تعلیم ایسی ہے اور نہ تجربہ تو اس وقت بارہ چودہ سو احمد کی جو جمع تھے ، انہوں نے شور مچادیا کہ ہم آپ کے سوا اور
کسی کی بیعت کرنا نہیں چاہتے۔مجھے اس وقت بیعت کے الفاظ بھی یاد نہیں تھے۔میں نے کہا مجھے تو بیعت کے الفاظ
بھی یاد نہیں۔میں بیعت کیسے لوں۔اس پر ایک دوست کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ مجھے بیعت کے الفاظ یاد
ہیں۔میں بیعت کے الفاظ بولتا جاتا ہوں اور آپ دہراتے جائیں چنانچہ وہ دوست بیعت نے الفاظ بولتے گئے اور
میں انہیں دہرا تا گیا اور اس طرح میں نے بیعت لی۔گویا پہلے دن کی بیعت دراصل کسی اور کی تھی۔میں تو صرف
بیعت کے الفاظ دہراتا جاتا تھا۔بعد میں میں نے بیعت کے الفاظ یاد کئے۔غرض اس وقت وہی حال ہو ا جو اس ہوا تھا
جب حضرت ابو بکر خلیفہ منتخب ہوئے تھے۔میں نے دیکھا کہ لوگ بیعت کرنے کے لئے ایک دو سرے سے سبقت
لے جانے کی کوشش کرتے تھے۔مولوی محمد علی صاحب ایک طرف بیٹھے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا دوستو غور کرلو
اور میری ایک بات سن لو۔مجھے معلوم نہ ہوا کہ لوگوں نے انہیں کیا جواب دیا ہے کیونکہ اس وقت بہت شور تھا۔بعد میں پتہ لگا کہ لوگوں نے انہیں کہا ہم آپ کی بات نہیں سنتے چنانچہ وہ مجلس سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔اس کے بعد
لوگ ہجوم کر کے بیعت کے لئے بڑھے اور ایک گھنٹہ کے اندر اندر جماعت کا شیرازہ قائم ہو گیا۔اس وقت جس
طرح میرے ذہن میں خلافت کا کوئی خیال نہیں تھا اسی طرح یہ بھی خیال نہیں تھا کہ خلافت کے ساتھ ساتھ کون سی
مشکلات مجھ پر ٹوٹ پڑیں گی۔بعد میں پتہ لگا کہ پانچ چھ سو روپے ماہوار تو اسکول کے اساتذہ کی تنخواہ ہے اور پھر کئی
سو کا قرضہ ہے لیکن خزانہ میں صرف سترہ روپے ہیں گویا اس مجلس سے نکلنے کے بعد محسوس ہوا کہ ایک بڑی مشکل
ہمارے سامنے ہے۔جماعت کے سارے مالدار تو دوسری پارٹی کے ساتھ چلے گئے ہیں اور جماعت کی کوئی آمدنی
نہیں۔پھر یہ کام کیسے چلیں گے لیکن بعد میں خدا تعالیٰ کے فضلوں کی جو بارش ہوئی تو بگڑی سنور گئی۔۱۹۱۴ء میں تو
میرا یہ خیال تھا کہ خزانہ میں صرف سترہ روپے ہیں اور اساتذہ کی تنخواہوں کے علاوہ کئی سو روپیہ کا قرضہ جو دینا
ہے لیکن ۱۹۲۰ء میں جماعت کی یہ حالت تھی کہ جب میں نے اعلان کیا کہ ہم برلن میں مسجد بنائیں گے اس کے لئے
ایک لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے تو جماعتوں کی عورتوں نے ایک ماہ کے اندر اندر یہ رو پید اکٹھا کر دیا۔انہوں نے
اپنے اپنے زیور اتارا تار کر دے دیئے کہ انہیں بیچ کر رو پید اکٹھا کر لیا جائے۔آج میں نے عورتوں کے اجتماع میں
اس واقعہ کا ذکر کیا تو میری ایک بیوی نے بتایا کہ مجھے تو اس وقت پورا ہوش نہیں تھا۔میں ابھی بچی تھی اور مجھے
سلسلہ کی ضرورتوں کا احساس نہیں تھا لیکن میری اماں کہا کرتی ہیں کہ جب حضور نے چندہ کی تحریک کی تو میری
ساس نے (جو سید ولی اللہ شاہ صاحب کی والدہ تھیں اور میری بھی ساس تھیں) اپنی تمام بیٹیوں اور بہوؤں کو اکٹھا
کیا اور کہا تم سب اپنے زیور اس جگہ رکھ دو۔پھر انہوں نے ان زیورات کو بیچ کر مسجد برلن کے لئے چندہ دے
دیا۔اس قسم کا جماعت میں ایک ہی واقعہ نہیں بلکہ سینکڑوں گھروں میں ایسا ہوا کہ عورتوں نے اپنی بیٹیوں اور
بہوؤں کے زیورات اتروالئے اور انہیں فروخت کر کے مسجد برلن کے لئے دے دیا۔غرض ایک ماہ کے اندراندر
ایک لاکھ روپیہ جمع ہو گیا۔اب دو سال ہوئے میں نے ہالینڈ میں مسجد بنانے کی تحریک کی لیکن اب تک اس فنڈ میں
صرف اسی ہزار روپے جمع ہوئے ہیں حالانکہ اس وقت جماعت کی عورتوں کی تعداد اس وقت کی عورتوں سے
بیسیوں گنا زیادہ ہے۔اس وقت عورتوں میں اتنا جوش تھا کہ انہوں نے ایک ماہ کے اندر اندر ایک لاکھ روپیہ تمع
ردیا اور در حقیقت یہ جماعت کا ایمان ہی تھا جس کا اللہ تعالیٰ نے نمونہ دکھایا اور اس نے بتایا کہ میں سلسلہ کو مدد
774
دینے والا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ الهاماً فرمایا تھا کہ اگر ساری دنیا بھی
تجھ سے منہ موڑلے تو میں آسمان سے اتار سکتا ہوں اور زمین سے نکال سکتا ہوں۔تو حقیقت یہ ہے کہ ہم نے
خلافت حقہ کی برکات اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کی ہیں۔ہم ایک پیسہ کے بھی مالک نہیں تھے پھر اللہ تعالیٰ نے
جماعت دی جس نے چندے دیئے اور سلسلہ کے کام اب تک چلتے گئے اور چل رہے ہیں اور اب تک تو جماعت
خداتعالی کے فضل سے پہلے سے کئی گنا زیادہ ہے۔مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے دینی ضرورتوں کے لئے خدا تعالٰی سے کہا کہ اے اللہ تو مجھے ایک لاکھ روپیہ
دے دے تو سلسلے کے کاموں کو چلاؤں لیکن اب کل ہی میں حساب کر رہا تھا کہ میں نے خود چھ لاکھ ستر ہزار روپیہ
سلسلہ کو بطور چندہ دیا ہے۔میں خیال کرتا ہوں کہ میں کتنا بیوقوف تھا کہ خدا تعالیٰ سے سلسلہ کی ضرورتوں کے لئے
صرف ایک لاکھ روپیہ مانگا۔مجھے تو اس سے ایک ارب روپیہ مانگنا چاہئے تھا۔مانگنے والا خدا تعالی کا خلیفہ ہو اور
جس سے مانگا جائے وہ خود خدا کی ذات ہو تو پھر ایک لاکھ روپیہ مانگنے کے کیا معنے ہیں۔مجھے تو یہ دعا کرنی چاہئے تھی
کہ اے خدا تو مجھے ایک ارب روپیہ دے ایک کھرب روپیہ دے یا ایک پدم روپیہ دے۔میں نے بتایا ہے کہ
اگر چہ میں نے خدا تعالیٰ سے صرف ایک لاکھ روپیہ مانگا تھا لیکن خدا تعالیٰ نے اتنا فضل کیا کہ صرف میں نے پیچھے
سالوں میں چھ لاکھ ستر ہزار روپیہ سلسلہ کو چندہ کے طور پر دیا ہے۔بے شک وہ روپیہ سالانہ نقدی کی صورت میں
نہ تھا۔کچھ زمین تھی جو میں نے سلسلہ کو دی مگر وہ زمین بھی خدا تعالیٰ نے ہی دی تھی۔میرے پاس تو زمین ہی نہیں
تھی۔ہم تو اپنی ساری زمین قادیان چھوڑ آئے تھے۔اپنے باغات اور مکانات بھی قادیان چھوڑ آئے تھے۔قادیان میں میری جائیداد کافی تھی مگر اس کے باوجو د سلسلہ کو میں نے اتار و پیہ نہیں دیا تھا جتنا قادیان سے نکلنے کے
بعد دیا تھا۔۴۷ء میں ہم قادیان سے آئے ہیں اور تحریک جدید ۳۴ء میں شروع ہوئی تھی گویا اس وقت تحریک جدید
کو جاری ہوئے بارہ سال کا عرصہ گزر چکا تھا اور اس بارہ سال کے عرصہ میں میرا تحریک جدید کا چندہ قریباً چھ ہزار
روپیہ تھا لیکن بعد کے دس سال ملا کر میرا چندہ تحریک جدید دو لاکھ میں ہزار روپیہ بن جاتا ہے۔اس کے علاوہ
ڈیڑھ لاکھ روپیہ کی زمین میں نے تحریک جدید کو دی ہے۔یہ زمین مجھے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے بطور
نذرانہ دی تھی۔میں نے خیال کیا کہ اتنا بڑا نذرانہ اپنے پاس رکھنا درست نہیں چنانچہ میں نے وہ ساری زمین
سلسلہ کو دے دی۔اس طرح تین لاکھ ستر ہزار روپیہ میں نے صرف تحریک جدید کو ادا کیا۔اسی طرح خلافت جو بلی
کے موقعہ پر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی تحریک پر جب جماعت نے مجھے روپیہ پیش کیا تو میر محمد اسحاق صاحب
کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی اولاد کے متعلق جو دعائیں کی
ہیں، ان میں یہ دعا بھی ہے کہ ”دے اس کو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا " پس اس کے ذریعہ آپ کی یہ دعا پوری
ہوگی۔اس طرح یہ پیشگوئی بھی پوری ہوگی کہ " وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہو گا۔اس پر میں نے کہا
775
کہ میں یہ روپیہ تو لے لیتا ہوں لیکن اس شرط پر کہ میں یہ روپیہ سلسلہ کے کاموں پر ہی صرف کروں گا چنانچہ میں
نے وہ روپیہ تو لے لیا لیکن میں نے اسے اپنی ذات پر نہیں بلکہ سلسلہ کے کاموں پر خرچ کیا اور صد رانجمن احمد یہ کو
دے دیا۔اب میں نے ہیمبرگ کی مسجد کے لئے تحریک کی ہے کہ جماعت کے دوست اس کے لئے ڈیڑھ ڈیڑھ سو
روپیہ دیں لیکن اگر اللہ تعالی ہمیں مال دے تو ہمارے سلسلہ میں تو یہ ہونا چاہئے کہ ہمارا ایک ایک آدمی ایک ایک
مسجد بنادے۔خود مجھے خیال آتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ مجھے کشائش عطا فرمائے تو میں بھی اپنی طرف سے ایک مسجد
بنادوں اور کوئی تعجب نہیں کہ خدا تعالیٰ مجھے اپنی زندگی میں ہی اس بات کی توفیق دے دے اور میں کسی نہ کسی
یورپین ملک میں اپنی طرف سے ایک مسجد بنادوں۔یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے دینے پر منحصر ہے۔انسان کی اپنی
کوشش سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ہم لوگ زمیندار ہیں اور ہمارے ملک میں زمیندارہ کی بہت ناقدری ہے یعنی یہاں
لائلپور اور سرگودھا کے اضلاع کی زمینوں میں بڑی سے بڑی آمدن ایک سو روپیہ فی ایکڑ ہے حالانکہ یورپین
ممالک میں فی ایکٹر آمد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔میں جب یورپ گیا تو میں نے وہاں زمینوں کی آمد تیں پوچھنی
شروع کیں تو مجھے معلوم ہوا کہ اٹلی میں فی ایکٹر چار سو روپیہ ہے اور ہالینڈ میں فی ایکٹر آمد تین ہزار روپیہ ہے۔پھر
میں نے میاں محمد ممتاز صاحب دولتانہ کا بیان پڑھا۔وہ جاپان گئے تھے اور وہاں انہوں نے زمین کی آمدنوں کا جائزہ
لیا تھا۔انہوں نے بیان کیا تھا کہ جاپان میں فی ایکڑ آمد چھ ہزار روپے ہے۔اس کے یہ معنے ہوئے کہ اگر میری ایک
سو ایکٹر زمین بھی ہو حالانکہ وہ اس سے بہت زیادہ ہے اور اس سے ہالینڈ والی آمد ہو تو تین لاکھ روپیہ سالانہ کی آمد
ہو جاتی ہے اور اگر جاپان والی آمد ہو تو بڑی آسانی کے ساتھ ایک نہیں کئی مساجد میں اکیلا تعمیر کر سکتا ہوں۔میرا یہ
طریق ہے کہ میں اپنی ذات پر زیادہ روپیہ خرچ نہیں کرتا اور نہ اپنے خاندان پر خرچ کرتا ہوں بلکہ جو کچھ میرے
پاس آتا ہے اس میں سے کچھ رقم اپنے معمولی اخراجات کے لئے رکھنے کے بعد سلسلہ کے لئے دے دیتا ہوں۔خرچ کرنے کو تو لوگ دس دس کروڑ روپیہ بھی کر لیتے ہیں لیکن مجھے جب بھی خدا تعالیٰ نے دیا ہے ، میں نے وہ خدا
تعالی کے رستے میں ہی دے دیا ہے۔بے شک میرے بیوی بچے مانگتے رہیں، میں انہیں نہیں دیتا۔میں انہیں کہتا
ہوں کہ تمہیں وہی گزارے دوں گا جن سے تمہارے معمولی اخراجات چل سکیں۔زمانہ کے حالات کے مطابق
میں بعض اوقات انہیں زیادہ بھی دے دیتا ہوں مثلاً اگر وہ ثابت کر دیں کہ اس وقت گھی مہنگا ہو گیا ہے ایندھن
کی قیمت چڑھ گئی ہے یا دھوبی وغیرہ کا خرچ بڑھ گیا ہے تو میں اس کے لحاظ سے زیادہ بھی دے دیتا ہوں لیکن اس
طرح نہیں کہ ساری کی ساری آمدن ان کے حوالہ کردوں کہ جہاں جی چاہیں خرچ کرلیں۔غرض میں گھر کے
معمولی گزارہ کے لئے اخراجات رکھنے کے بعد جو کچھ بچتا ہے وہ سلسلہ کو دے دیتا ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ فضل کرے
اور کسی وقت وہ ہمارے ملک والوں کو عقل اور سمجھ دے دے اور ہماری آمد میں بڑھ جائیں تو سال میں ایک
مسجد چھوڑ دو دو مسجدیں بھی ہم بنوا سکتے ہیں اور یہ سب خلافت ہی کی برکت ہے۔میں جب نیا نیا خلیفہ ہوا تو مجھے
الہام ہوا کہ ”مبارک ہو قادیان کی غریب جماعت۔تم پر خلافت کی رحمتیں یا برکتیں نازل
776
ہوتی ہیں " منصب خلافت صفحہ ۳۴)۔اس دفعہ میں نے یہ الہام لکھ کر قادیان والوں کو بھجوایا اور ان کو توجہ
دلائی کہ تم اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرو اور دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ وہ برکتیں تم پر ہمیشہ نازل کرتا رہے۔اب
خلافت کی برکات سے اس علاقہ والوں کو بھی حصہ ملنا شروع ہو گیا ہے چنانچہ اس علاقہ میں کسی زمانہ میں صرف چند
احمدی تھے مگر اب ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اگر خد اتعالیٰ چاہے تو وہ ایک دو سال
میں پندرہ بیس ہزار ہو جائیں گے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے ' ایک دفعہ میں نے خدا تعالیٰ سے ایک لاکھ روپیہ مانگا تھا
لیکن اب خدا تعالٰی سے اربوں مانگا کرتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اس وقت ایک لاکھ روپیہ مانگ کر غلطی
کی۔اس وقت یورپین اور دوسرے اہم ممالک کا شمار کیا جائے اور ان مقامات کا جائزہ لیا جائے جہاں مسجدوں کی
ضرورت ہے تو ان کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب بن جاتی ہے اور اگر ان ڈیڑھ سو مقامات پر ایک ایک مسجد بھی بنائی
جائے اور ہر ایک مسجد پر ایک ایک لاکھ روپیہ خرچ کیا جائے تو ان پر ڈیڑھ کروڑ روپیہ خرچ ہو جائے گا۔۔۔۔۔اور
پھر بھی صرف مشہور ممالک میں ایک ایک مسجد بنے گی۔پھر ایک ایک لاکھ روپیہ سے ہمارا کیا بنتا ہے۔ہمارا صرف
مبلغوں کا سالانہ خرچ سوالاکھ روپیہ کے قریب بنتا ہے اور اگر اس خرچ کو بھی شامل کیا جائے جو بیرونی جماعتیں
کرتی ہیں تو یہ خرچ ڈیڑھ دولاکھ روپیہ سالانہ بن جاتا ہے۔غرض میں نے اس سے صرف ایک لاکھ روپیہ مانگا تھا مگر
اس نے مجھے اس سے بہت زیادہ دیا۔اب ہماری صدر انجمن احمدیہ کا سالانہ بجٹ تیرہ لاکھ روپیہ کا ہے اور اگر
تحریک جدید کے سالانہ بجٹ کو بھی ملا لیا جائے تو ہمار ا سالانہ بجٹ بائیں ، تئیس لاکھ روپے سالانہ بن جاتا ہے۔پس
اگر خداتعالی میری اس بیوقوفی کی دعا کو قبول کر لیتا تو ہمارا سارا کام ختم ہو جا تا مگر اللہ تعالیٰ نے کہا ہم تیری اس دعا کو
قبول نہیں کرتے جس میں تو نے ایک لاکھ مانگا ہے۔ہم تجھے اس سے بہت زیادہ دیں گے تاکہ سلسلہ کے کام چل
سکیں۔اب اللہ تعالی کے اس انعام کو دیکھ کر میں نے ایک لاکھ مانگا تھا مگر اس نے بائیس لاکھ سالانہ دیا میں سمجھتا
ہوں کہ اگر میں ایک کروڑ مانگتا تو بائیس کروڑ سالانہ ملتا۔ایک ارب مانگتا تو بائیس ارب سالانہ ملتا۔ایک کھرب
مانگتا تو با ئیس کھرب سالانہ ملتا اور اگر ایک پرم مانگتا تو بائیں پدم سالانہ ملتا اور اس طرح ہماری جماعت کی آمد
امریکہ اور انگلینڈ دونوں کی مجموعی آمد سے بھی بڑھ جاتی۔پس خلافت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے بہت سی برکات
وابستہ کی ہوئی ہیں۔تم ابھی بچے ہو۔تم اپنے باپ دادوں سے پوچھو کہ قادیان کی حیثیت جو شروع زمانہ خلافت
میں تھی ، وہ کیا تھی اور پھر قادیان کو اللہ تعالٰی نے کس قدر ترقی بخشی تھی۔جب میں خلیفہ ہوا تو پیغامیوں نے اس
خیال سے کہ جماعت کے لوگ خلافت کو کسی طرح نہیں چھوڑ سکتے یہ تجویز کی کوئی اور خلیفہ بنالیا جائے۔ان دنوں
ضلع سیالکوٹ کے ایک دوست میر عابد علی عابد صاحب تھے۔وہ صوفی منش آدمی تھے لیکن بعد میں پاگل ہو گئے
تھے۔ایک دفعہ انہیں خیال آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو خدا تعالیٰ نے وعدے کئے تھے ' :
میرے ساتھ بھی ہیں اور چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے فرمایا تھا کہ قادیان میں طاعون نہیں آئے
گی اس لئے میں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے برابر ہوں تو خدا تعالیٰ کا یہی وعدہ میرے ساتھ بھی
777
ہے ، میرے گاؤں میں بھی طاعون نہیں آئے گی چنانچہ جب طاعون کی وبا پھوٹی تو انہوں نے اپنے اس خیال کے
مطابق اپنے مریدوں سے جو تعداد میں پانچ سات سے زیادہ نہیں تھے ، کہا کہ وہ اپنے گھر چھوڑ کر ان کے پاس
آجا ئیں چنانچہ وہ ان کے پاس آگئے لیکن بعد میں انہیں خود طاعون ہو گئی۔ان کے مریدوں نے کہا کہ چلو اب جنگل
میں چلیں لیکن انہوں نے کہا جنگل میں جانے کی ضرورت نہیں۔طاعون مجھ پر اثر نہیں کرے گی۔آخر جب
مریدوں نے دیکھا کہ وہ پاگل ہو گئے ہیں تو وہ انہیں ہسپتال میں لے گئے اور وہ اسی جگہ طاعون سے فوت ہو گئے۔بهر حال جب بیعت خلافت ہوئی تو پیغامیوں نے سمجھا، میر عابد علی عابد صاحب چونکہ صوفی منش آدمی ہیں اور
عبادت گزار ہیں اس لئے الوصیت کے مطابق چالیس آدمیوں کا ان کی بیعت میں آجانا کوئی مشکل امر نہیں چنانچہ
مولوی صدر الدین صاحب اور بعض دوسرے لوگ رات کو ان کے پاس گئے اور کہا آپ اس بات کے لئے تیار ہو
جائیں چنانچہ وہ اس بات پر آمادہ ہو گئے۔اس وقت مولوی محمد علی صاحب نے دیانتداری سے کام لیا۔وہ جب
اس مجلس سے واپس آگئے جس میں جماعت نے مجھے خلیفہ منتخب کیا تھا تو ان لوگوں نے ان سے کہا کہ آپ نے بڑی
بیوقوفی کی۔آپ اگر مجلس میں اعلان کر دیتے کہ میری بیعت کر لو تو چونکہ مرزا محمود احمد صاحب یہ کہہ چکے تھے کہ
میں خلیفہ بننا نہیں چاہتا، لوگوں نے آپ کی بیعت کر لینی تھی اور ان کی وجہ سے دوسرے لوگ بھی آپ کی بیعت
کر لیتے۔انہوں نے کہا میں یہ کام کیسے کر سکتا تھا۔میں تو پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ خلافت کی کوئی ضرورت نہیں۔بهر حال جب ان لوگوں نے دیکھا کہ مولوی محمد علی صاحب خلیفہ بننے کے لئے تیار نہیں تو انہوں نے جیسا کہ میں نے
بتایا ہے ، میر عابد علی صاحب کو بیعت لینے کے لئے آمادہ کیا اور اس کے بعد وہ ہری کین لے کر ساری رات قادیان
میں دو ہزار احمدیوں کے ڈیروں پر پھرتے رہے لیکن انہیں چالیس آدمی بھی سید عابد علی عابد شاہ صاحب کی بیعت
کرنے والے نہ ملے۔اس وقت کے احمدیوں کا ایمان اس قدر پختہ تھا کہ غریب سے غریب احمدی بھی کروڑوں
تھوکنے کے لئے تیار نہیں تھا۔وہ نہیں چاہتا تھا کہ جماعت میں فتنہ اور تفرقہ پھیلے۔جب انہیں میر عابد علی
صاحب کی بیعت کے لئے چالیس آدمی بھی نہ ملے تو وہ مایوس ہو کر واپس چلے گئے۔غرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں
خلافت حقہ کی وجہ سے کئی معجزات دکھائے ہیں۔تم دیکھ لو ۳۴ء میں مجلس احرار نے جماعت پر کس طرح حملہ کیا تھا
لیکن وہ اس حملہ میں کس طرح ناکام ہوئے۔انہوں نے منہ کی کھائی۔پھرے ۴ء میں قادیان میں کیا خطر ناک وقت
آیا لیکن ہم نہ صرف احمدیوں کو بحفاظت نکال لائے بلکہ انہیں لاریوں میں سوار کر کے پاکستان لے آئے۔دوسرے لوگ جو پیدں آئے تھے ، ان میں سے اکثر مارے گئے لیکن قادیان کے رہنے والوں کا بال تک بیکا نہیں
ہوا۔اب بھی کچھ دن ہوئے مجھے ایک آدمی ملا۔اس نے مجھے بتایا کہ آپ نے ہمیں حکم دیا تھا کہ میری اجازت کے
بغیر کوئی شخص قادیان سے نہ نکلے چنانچہ ہم نے تو آپ کے حکم کی تعمیل کی اور وہاں عمر ے رہے لیکن میرے ایک
رشتہ ، ار گھبرا کر ایک قافلہ کے ساتھ پیدن آگئے اور راستہ میں ہی مارے گئے۔ہم جو وہاں بیٹھے رہے الماریوں میں
سوار ہو کر حفاظت سے پاکستان آگئے۔اس وقت اکثر ایسا ہوا کہ پیدن قافلے پاکستان کی طرف آئے اور جب وہ
روپیه
پر
778
بارڈر کراس کرنے لگے تو سکھوں نے انہیں آلیا اور وہ مارے گئے۔بعض دفعہ ایسا بھی ہوا کہ پیدل قافلہ قادیان
سے نکلتے ہی سکھوں کے ہاتھوں مارا گیا اور اگر وہاں سے محفوظ نکل آیا تو بٹالہ آکر یا فتح گڑھ چوڑیاں کے پاس مارا گیا
لیکن وہ میری ہدایت کے مطابق قادیان میں بیٹھے رہے اور میری اجازت کا انتظار کرتے رہے۔وہ سلامتی کے
ساتھ لاریوں میں سوار ہو کر لاہور آئے۔غرض ہر میدان میں خدا تعالیٰ نے جماعت کو خلافت کی برکات سے نوازا
ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ جماعت انہیں یاد رکھے مگر بڑی مصیبت یہ ہے کہ لوگ انہیں یاد نہیں رکھتے۔پچھلے مہینے میں ہی میں نے ایک رویا دیکھا تھا کہ کوئی غیر مرئی وجود مجھے کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو وقفہ وقفہ کے
بعد جماعت میں فتنہ پیدا ہونے دیتا ہے تو اس سے اس کی غرض یہ ہے کہ وہ ظاہر کرے کہ جماعت کس طرح آپ
کے پیچھے پیچھے چلتی ہے یا جب آپ کسی خاص طرف مڑیں تو کسی سرعت کے ساتھ آپ کے ساتھ مڑتی ہے یا جب
آپ اپنی منزل مقصود کی طرف جائیں تو وہ کس طرح اسی منزل مقصود کو اختیار کر لیتی ہے۔(الفضل ۵ ستمبر ۱۹۵۷ء)
اب دیکھو یہ فتنہ بھی جماعت کے لئے ایک آزمائش تھی لیکن بعض لوگ یہ دیکھ کر ڈر گئے کہ اس میں حصہ
لینے والے حضرت خلیفہ اول کے لڑکے ہیں۔انہوں نے اس بات پر غور نہ کیا کہ حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے
نے بھی آپ کا انکار کیا تھا اور اس انکار کی وجہ سے وہ عذاب الہی سے بچ نہ سکا۔پھر حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی
اولاد کے اس فتنہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہمیں کس بات کا خوف ہے۔اگر وہ فتنہ میں ملوث ہیں تو خدا تعالیٰ ان
کی کوئی پرواہ نہیں کرے گا۔شروع شروع میں جب فتنہ اٹھا تو چند دنوں تک بعض دوستوں کے گھبراہٹ کے
خطوط آئے اور انہوں نے لکھا کہ ایک چھوٹی سی بات کو بڑا بنا دیا گیا ہے۔اللہ رکھا کی بھلا حیثیت ہی کیا ہے لیکن
تھوڑے ہی دنوں کے بعد ساری جماعت اپنے ایمان اور اخلاص کی وجہ سے ان لوگوں سے نفرت کرنے لگ گئی
اور مجھے خطوط آنے شروع ہوئے کہ آپ کے اور بھی بہت سے کارنامے ہیں مگر اس بڑھاپے کی عمر میں اور ضعف
کی حالت میں جو یہ کارنامہ آپ نے سرانجام دیا ہے، یہ اپنی شان میں دو سرے کارناموں سے بڑھ گیا ہے۔آپ
نے بڑی جرات اور ہمت کے ساتھ ان لوگوں کو نگا کر دیا ہے جو بڑے بڑے خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور
سلسلہ کو نقصان پہنچانے کے درپے تھے۔اس طرح آپ نے جماعت کو تباہی کے گڑھے میں گرنے سے بچالیا ہے۔مری میں مجھے ایک غیر احمدی کرنیل ملے۔انہوں نے کہا کہ جو واقعات ۵۳ء میں احمدیوں پر گزرے تھے
وہ اب پھر ان پر گزرنے والے ہیں اس لئے آپ ابھی سے تیاری کرلیں اور میں آپ کو یہ بھی بتادینا چاہتا ہوں کہ
۵۳ء میں تو پولیس اور ملٹری نے آپ کی حفاظت کی تھی لیکن اب وہ آپ کی حفاظت نہیں کرے گی کیونکہ اس
وقت جو واقعات پیش آئے تھے ان کی وجہ سے وہ ڈر گئی ہے۔جب وہ خاموش ہوئے تو میں نے کہا کرنل صاحب
پچھلی دفعہ میں نے کون سا تیر مارا تھا جو اب ماروں گا۔پچھلی دفعہ بھی خدا تعالٰی نے ہی جماعت کی حفاظت کے سامان
کئے تھے اور اب بھی وہی اس کی حفاظت کرلے گا۔جب میرا خدا زندہ ہے تو مجھے فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔میری اس بات کا کرنل صاحب پر گہرا اثر ہوا چنانچہ جب میں ان کے پاس سے اٹھا اور دہلیز سے باہر نکلنے لگا تو وہ کہنے
779
لگے فیتھ از بلائنڈ (faith is blind یعنی یقین اور ایمان اندھا ہوتا ہے ، وہ خطرات کی پرواہ نہیں کرتا۔جب کسی شخص میں ایمان
پایا جاتا ہو تو اسے آنے والے مصائب کا کوئی فکر نہیں ہو تا۔جب منافقین کا فتنہ اٹھا تو انہی
کرنل صاحب نے ایک احمدی افسر کو جو ان کے قریب ہی رہتے تھے ، بلایا اور کہا کہ میری طرف سے مرزا صاحب کو
کہہ دینا کہ آپ نے یہ کیا کیا ہے۔اللہ رکھا کی بھلا حیثیت ہی کیا تھی ، اس مضمون سے اسے بلا ضرورت شہرت مل
جائے گی۔میں نے اس احمدی دوست کو خط لکھا کہ میری طرف سے کرنل صاحب کو کہہ دینا کہ آپ نے خود ہی تو
کہا تھا کہ جماعت پر ۵۳ ء والے واقعات دوبارہ آنے والے ہیں۔آپ ابھی سے تیاری کر لیں۔اب جب کہ میں
نے اس بارہ میں کارروائی کی ہے تو آپ نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ آپ خواہ مخواہ فتنہ کو ہوا دے رہے ہیں۔جب میں دوبارہ مری گیا تو میں نے اس احمدی دوست سے پوچھا کہ کیا میرا خط آپ کو مل گیا تھا اور آپ نے کرنل
صاحب کو میرا پیغام پہنچا دیا تھا۔انہوں نے کہا ہاں میں نے پیغام دے دیا تھا اور انہوں نے بتایا تھا کہ اب میری تسلی
ہو گئی ہے۔شروع میں میں یہی سمجھتا تھا کہ یہ معمولی بات ہے لیکن اب جب کہ پیغامی اور غیر احمدی دونوں فتنہ
پردازوں کے ساتھ مل گئے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے زیادہ عقلمندی اور کوئی نہیں تھی کہ آپ نے وقت پر
اس فتنہ کو بھانپ لیا اور شرارت کو بے نقاب کر دیا۔غرض خدا تعالی ہر فتنہ اور مصیبت کے وقت جماعت کی خود حفاظت فرماتا ہے چنانچہ فتنہ تو
اب کھڑا کیا گیا ہے لیکن خدا تعالٰی نے ۱۹۵۰ء میں ہی کو ئٹہ کے مقام پر مجھے بتا دیا تھا کہ بعض ایسے لوگوں کی طرف
میفتنہ اٹھایا جانے والا ہے جن کی رشتہ داری میری بیویوں کی طرف سے ہے چنانچہ دیکھ لو عبد الوہاب میری ایک
بیوی کی طرف سے رشتہ دار ہے۔میری اس سے جدی رشتہ داری نہیں۔پھر میری ایک خواب جنوری ۳۵ء میں الفضل میں شائع ہو چکی ہے۔اس میں بتایا گیا تھا کہ میں کسی پہاڑ پر
ہوں کہ خلافت کے خلاف جماعت میں ایک فتنہ پیدا ہوا ہے چنانچہ جب موجودہ فتنہ ظاہر ہوا اس وقت میں مری میں
ہی تھا۔پھر اس خواب میں میں نے سیالکوٹ کے لوگوں کو دیکھا جو موقع کی نزاکت کو سمجھ کر جمع ہو گئے تھے اور ان
کے ساتھ کچھ ان لوگوں کو بھی دیکھا جو باغی تھے۔یہ خواب بھی بڑے شاندار طور پر پوری ہوئی چنانچہ اللہ رکھا
سیالکوٹ کا ہی رہنے والا ہے۔جب میں نے اس کے متعلق الفضل میں مضمون لکھا کہ تو خود اس کے حقیقی بھائیوں
نے مجھے لکھا کہ پہلے تو ہمارا یہ خیال تھا کہ شاید اس پر ظلم ہو رہا ہے لیکن اب ہمیں پتہ لگ گیا ہے کہ وہ پیغامی ہے اور
اس نے ہمیں جو خطوط لکھے ہیں ، وہ پیغامیوں کے پتہ سے لکھے ہیں پس ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ہم خلافت
سے وفاداری کا عہد کرتے ہیں۔اب دیکھ لو ۳۴ء میں مجھے اس فتنہ کا خیال کیسے آسکتا تھا۔پھر ۵۰ ء والی خواب بھی
مجھے یاد نہیں تھی۔۵۰ء میں میں جب سندھ سے کوئٹہ گیا تو اپنی ایک لڑکی کو جو بیمار تھی ساتھ لے گیا۔اس نے اب
مجھے یاد کرایا کہ ۵۰ء میں آپ نے ایک خواب دیکھی تھی جس میں یہ ذکر تھا کہ آپ کے رشتہ داروں میں سے کسی
780
نے خلافت کے خلاف فتنہ اٹھایا ہے۔میں نے مولوی محمد یعقوب صاحب کو وہ خواب تلاش کرنے پر مقرر کیا چنانچہ
وہ الفضل سے خواب تلاش کر کے لے آئے۔اب دیکھو خدا تعالیٰ نے کتنی دیر پہلے مجھے اس فتنہ سے آگاہ کر دیا تھا
اور پھر کس طرح یہ خواب حیرت انگیز رنگ میں پورا ہوا۔ہماری جماعت کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ
منافقت کی جڑ کو کاٹنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔اگر اس کی جز کو نہ کاٹا جائے تو وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا
منكم وعملوا الصلحت ليستخلفتهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ
میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی جماعت سے جو وعدہ فرمایا ہے ، اس کے پورا ہونے میں شیطان کئی قسم کی رکاوٹیں
حائل کر سکتا ہے۔دیکھو خد اتعالیٰ کا یہ کتنا شاندار وعدہ تھا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد پورا
ہوا۔حضرت ابو بکر کی خلافت صرف اڑھائی سال کی تھی لیکن اس عرصہ میں خدا تعالیٰ نے جو تائید و نصرت کے
نظارے دکھائے وہ کتنے ایمان افزا تھے۔حضرت ابو بکر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ادنی غلام تھے
لیکن انہوں نے اپنے زمانہ خلافت میں رومی فوجوں کو گاجر مولی کو طرح کاٹ کر رکھ دیا۔آخر اڑھائی سال کے
عرصہ میں لاکھوں مسلمان تو نہیں ہو گئے تھے۔اس وقت قریب قریباً وہی مسلمان تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کرتے رہے تھے لیکن خلافت کی برکات کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں میں وہ
شان اور امنگ اور جرات پیدا کی کہ انہوں نے اپنے مقابل پر بعض اوقات دو دو ہزار گنا زیادہ تعداد کے لشکر کو
بری طرح شکست کھانے پر مجبور کر دیا۔اس کے بعد حضرت عمرؓ کا زمانہ آیا تو آپ نے ایک طرف رومی سلطنت کو
شکست دی تو دوسری طرف ایران کی طاقت کو ہمیشہ کے لئے ختم کر کے رکھ دیا۔پھر حضرت عثمان کی خلافت کا دور
آیا۔اس دور میں اسلامی فوج نے آذربائیجان تک کا علاقہ فتح کر دیا اور پھر بعض مسلمان افغانستان اور ہندوستان
آئے اور بعض افریقہ چلے گئے اور ان ممالک میں انہوں نے اسلام کی اشاعت کی۔یہ سب خلافت کی ہی برکات
تھیں۔یہ برکات کیسے ختم ہو ئیں؟ یہ اسی لئے ختم ہو ئیں کہ حضرت عثمان کے آخری زمانہ خلافت میں مسلمانوں کا
ایمان بالخلافت کمزور ہو گیا اور انہوں نے خلافت کو قائم رکھنے کے لئے صحیح کو شش اور جدوجہد کو ترک کر دیا۔اس پر اللہ تعالی نے بھی وعد الله الذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيُستخلَفَتْهُم
فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلف الذين من قبلهم كا وعدہ واپس لے لیا لیکن عیسائیوں میں دیکھ لو انہیں سو
سال سے برابر خلافت چلی آرہی ہے اور آئندہ بھی اس کے ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں پائے جاتے۔آخر یہ تفاوت کیوں ہے اور کیوں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خلافت تمہیں سال کے عرصہ میں ختم
ہو گئی۔اس کی وجہ یہی تھی کہ مسلمانوں نے خلافت کی قدر نہ کی اور اس کی خاطر قربانی کرنے سے انہوں نے دریغ
کیا۔جب باغیوں نے حضرت عثمان پر حملہ کیا تو آپ نے انہیں مخاطب کر کے فرمایا کہ اے لوگو میں وہی کرتا ہوں جو
مجھ سے پہلے حضرت ابو بکر اور عمر کیا کرتے تھے۔میں نے کوئی نئی بات نہیں کی لیکن تم فتنہ پرداز لوگوں کو اپنے
گھروں میں آنے دیتے ہو اور ان سے باتیں کرتے ہو۔اس سے یہ لوگ دلیر ہو گئے ہیں لیکن تمہاری اس غفلت کا