خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں جماعت احمدیہ کو خلافت کی برکات سے نوازا ہے
مشعل راہ (جلد اوّل), حصہ 2
781
نتیجہ یہ ہو گا کہ خلافت کی برکات ختم ہو جائیں گی اور مسلمانوں کا شیرازہ بکھر کر رہ جائے گا۔اب دیکھ لو وہی ہوا جو
حضرت عثمان نے فرمایا تھا۔حضرت عثمان کا شہید ہو نا تھا کہ مسلمان بکھر گئے اور آج تک وہ جمع نہیں ہوئے۔ایک
زمانہ وہ تھا کہ جب روم کے بادشاہ نے حضرت علیؓ اور حضرت معاویہ میں اختلاف دیکھا تو اس نے چاہا کہ وہ
مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے ایک لشکر بھیجے۔اس وقت رومی سلطنت کی ایسی ہی طاقت تھی جیسی اس وقت
امریکہ کی ہے۔اس کی لشکر کشی کا ارادہ دیکھ کر ایک پادری نے جو بڑا ہو شیار تھا کہا بادشاہ سلامت آپ میری بات
سن لیں اور لشکر کشی کرنے سے اجتناب کریں۔یہ لوگ اگر چہ آپس میں اختلاف رکھتے ہیں لیکن آپ کے مقابلہ
میں متحد ہو جائیں گے اور باہمی اختلاف کو بھول جائیں گے۔پھر اس نے کہا آپ دو کتے منگوا ئیں اور انہیں ایک
عرصہ تک بھو کا ر کھیں پھر ان کے آگے گوشت ڈال دیں۔وہ آپس میں لڑنے لگ جائیں گے۔اگر آپ انہی کتوں
پر شیر چھوڑ دیں تو وہ دونوں اپنے اختلاف کو بھول کر شیر پر جھپٹ پڑیں گے۔اس مثال سے اس نے یہ بتایا کہ تو
چاہتا ہے کہ اس وقت حضرت علی اور معاویہ کے اختلاف سے فائدہ اٹھالے لیکن میں یہ بتا دیتا ہوں کہ جب بھی
کسی بیرونی دشمن سے لڑنے کا سوال پیدا ہو گا، یہ دونوں اپنے باہمی اختلافات کو بھول جائیں گے اور دشمن کے
مقابلہ میں متحد ہو جائیں گے اور ہوا بھی یہی۔جب حضرت معاویہ کو روم کے بادشاہ کے ارادہ کا علم ہوا تو آپ نے
اسے پیغام بھیجا کہ تو چاہتا ہے کہ ہمارے اختلاف سے فائدہ اٹھا کر مسلمانوں پر حملہ کرے لیکن میں تمہیں بتا دینا چاہتا
ہوں کہ میری حضرت علی کے ساتھ بے شک لڑائی ہے لیکن اگر تمہار الشکر حملہ آور ہوا تو حضرت علی کی طرف سے
اس لشکر کا مقابلہ کرنے کے لئے جو سب سے پہلا جرنیل نکلے گا وہ میں ہوں گا۔اب دیکھ لو حضرت معاویہ حضرت
علی سے اختلافات رکھتے تھے لیکن اس اختلاف کے باوجود انہوں نے رومی بادشاہ کو ایسا جواب دیا جو اس کی
امیدوں پر پانی پھیر نے والا تھا لیکن حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی اولاد کا یہ حال ہے کہ انہیں اتنی بھی توفیق نہ ملی کہ
پیغامیوں سے کہتے کہ تم تو ساری عمر ہمارے باپ کو گالیاں دیتے رہے ہو پھر ہمارا تم سے کیا تعلق ہے۔انہیں وہ
گالیاں بھول گئیں جو ان کے باپ کو دی گئی تھیں اور چپ کر کے بیٹھے رہے۔انہوں نے ان کی تردید نہ کی اور
تردید بھی انہوں نے اس لئے نہ کی کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو شاید پیغامی ہماری تائید نہ کریں حالانکہ اگر ان کے اندر
ایمان تھا تو یہ لوگ کہتے ، ہمارا ان لوگوں سے کیا تعلق ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی دو نقار پر موجود ہیں جن
میں آپ نے بیان فرمایا ہے کہ یہ لوگ مجھے خلافت سے دستبردار کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ کون ہیں مجھے دستبردار
کرنے والے۔مجھے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے اس لئے وہی خلافت کی حفاظت کرے گا۔اگر یہ لوگ میری بات
نہیں سنتے تو اپنے باپ کی بات تو سن لیتے۔وہ کہتا ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے۔اب کسی شخص یا جماعت
کی طاقت نہیں کہ وہ مجھے معزول کر سکے اسی طرح میں بھی کہتا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے پھر یہ لوگ
مجھے معزول کیسے کر سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک جماعت کو پکڑ کر میرے ہاتھ پر جمع کر دیا تھا اور اس
وقت جمع کر دیا تھا جب تمام بڑے بڑے احمدی میرے مخالف ہو گئے تھے اور کہتے تھے کہ اب خلافت ایک بچے کے
782
ہاتھ میں آگئی ہے اس لئے جماعت آج نہیں تو کل تباہ ہو جائے گی لیکن اس بچہ نے بیالیس سال تک پیغامیوں کا
مقابلہ کر کے جماعت کو جس مقام تک پہنچایا وہ تمہارے سامنے ہے۔شروع میں ان لوگوں نے کہا تھا کہ اٹھانوے
فی صدی احمدی ہمارے ساتھ ہیں لیکن اب وہ دکھائیں کہ جماعت کا اٹھانوے فی صدی جو ان کے ساتھ تھا کہاں
ہے ؟ کیا وہ اٹھانوے فی صدی احمدی ملتان میں ہیں ، لاہور میں ہیں ، آخر وہ کہاں ہیں۔کہیں بھی دیکھ لیا جائے ان
کے ساتھ جماعت کے دوفی صدی بھی نہیں نکلیں گے۔مولوی نور الحق صاحب انور مبلغ امریکہ کی الفضل میں چٹھی چھپی ہے کہ عبد المنان نے ان سے ذکر کیا کہ
پشاور سے بہت سے پیغامی انہیں لینے کے لئے آئے۔امیر جماعت احمد یہ پشاور یہاں آئے۔میں نے انہیں کہا کہ
میاں محمد صاحب کی کھلی چٹھی کا جواب چھپا ہے آپ وہ کیوں نہیں خریدتے تو انہوں نے کہا پشاور میں دو سے زیادہ
پیغامی نہیں ہیں لیکن ان کے مقابل پر وہاں ہماری دو مساجد بن چکی ہیں اور خدا تعالٰی کے فضل سے جماعت وہاں
کثرت سے پھیل رہی ہے۔پیغامیوں کا وہاں یہ حال ہے کہ شروع شروع میں وہاں احمدیت کے لیڈر پیغامی ہی تھے
لیکن اب بقول امیر صاحب جماعت احمد یہ پشاو روہاں دو پیغامی ہیں۔پس میری سمجھ میں نہیں آتا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی اولاد کسی لالچ میں آگئی ہے۔کیا صرف ایک
مضمون کا پیغام صلح میں چھپ جانا ان کے لئے لالچ کا موجب ہو گیا۔اگر یہی ہوا تو یہ کتنی ذلیل بات ہے۔اگر پاکستان
کی حکومت یہ کہہ دیتی کہ ہم حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی اولاد کو مشرقی پاکستان کا صوبہ دے دیتے ہیں یا وہ کہتے کہ
انہیں مغربی پاکستان دے دیتے ہیں ، تب تو ہم سمجھ لیتے کہ انہوں نے اس لالچ کی وجہ سے جماعت میں تفرقہ اور
فساد پیدا کرنا منظور کر لیا ہے لیکن یہاں تو یہ لالچ بھی نہیں۔حضرت خلیفہ اول ایک مولوی کا قصہ سنایا کرتے تھے کہ
اس نے ایک شادی شدہ لڑکی کا نکاح کسی دوسرے مرد سے پڑھ دیا۔لوگ حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے پاس آئے
اور کہنے لگے فلاں مولوی جو آپ سے ملنے آیا کرتا ہے اس نے فلاں شادی شدہ لڑکی کا نکاح فلاں مرد سے پڑھ دیا
ہے۔مجھے اس سے بڑی حیرت ہوئی اور میں نے کہا کہ اگر وہ مولوی صاحب مجھے ملنے آئے تو میں ان سے ضرور
دریافت کروں گا کہ کیا بات ہے چنانچہ جب وہ مولوی صاحب مجھے ملنے کے لئے آئے تو میں نے ان سے ذکر کیا کہ
آپ کے متعلق میں نے فلاں بات سنی ہے۔میرا دل تو نہیں مانتا لیکن چونکہ یہ بات ایک معتبر شخص نے بیان کی ہے
اس لئے میں اس کا ذکر آپ سے کر رہا ہوں۔کیا یہ بات درست ہے کہ آپ نے ایک شادی شدہ عورت کا ایک
اور مرد سے نکاح کر دیا ہے۔وہ کہنے لگا مولوی صاحب تحقیقات سے پہلے بات کرنی درست نہیں ہوتی۔آپ پہلے
مجھ سے پوچھ تو لیں کہ کیا بات ہوئی ہے۔میں نے کہا اسی لئے تو میں نے اس بات کا آپ سے ذکر کیا ہے۔اس پر وہ
کہنے لگا بے شک یہ درست ہے کہ میں نے ایک شادی شدہ عورت کا دوسری جگہ نکاح پڑھ دیا ہے لیکن مولوی
صاحب ! جب انہوں نے میرے ہاتھ پر چڑیا جتنا روپیہ رکھ دیا تو پھر میں کیا کرتا۔پس اگر حضرت خلیفتہ المسیح الاول
کی اولاد کو حکومت پاکستان یہ لالچ دے دیتی کہ مشرقی پاکستان یا مغربی پاکستان تمہیں دے دیا جائے گا تو ہم سمجھ لیتے
783
کہ یہ مثال ان پر صادق آجاتی ہے جس طرح اس مولوی نے روپیہ دیکھ کر خلاف شریعت نکاح پر نکاح پڑھ دیا تھا
انہوں نے بھی لالچ کی وجہ سے جماعت میں فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے مگر یہاں تو چڑیا چھوڑا نہیں کسی نے
مردہ مچھر بھی نہیں دیا حالانکہ یہ اولاد اس عظیم الشان باپ کی ہے جو اس قدر حوصلہ کا مالک تھا کہ ایک دفعہ جب
آپ قادیان آئے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا کہ مجھے آپ کے متعلق الہام ہوا ہے کہ اگر
آپ اپنے وطن گئے تو اپنی عزت کھو بیٹھیں گے۔اس پر آپ نے وطن واپس جانے کا نام تک نہ لیا۔اس وقت
تک آپ اپنے وطن بھیرہ میں ایک شاندار مکان بنا رہے تھے۔جب میں بھیرہ گیا تو میں نے بھی یہ مکان دیکھا تھا۔اس میں آپ ایک شاندار ہال بنوا ر ہے تھے تاکہ اس میں بیٹھ کر درس دیں اور مطلب بھی کیا کریں۔موجودہ زمانہ
کے لحاظ سے تو وہ مکان زیادہ حیثیت کا نہ تھا لیکن جس زمانہ میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے یہ قربانی کی تھی ،اس
وقت جماعت کے پاس زیادہ مال نہیں تھا۔اس وقت اس جیسا مکان بنانا بھی ہر شخص کا کام نہیں تھا لیکن حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے بعد آپ نے واپس جا کر اس مکان کو دیکھا تک نہیں۔بعض دوستوں نے
کہا بھی کہ آپ ایک دفعہ جاکر مکان تو دیکھ آئیں لیکن آپ نے فرمایا کہ میں نے اسے خدا تعالی کے لئے چھوڑ دیا
ہے۔اب اسے دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ایسے عظیم الشان باپ کی اولاد ایک مردہ مچھر سے بھی حقیر چیز پر
اگری۔پھر دیکھو حضرت خلیفتہ المسیح الاول تو اس شان کے انسان تھے کہ وہ اپنا عظیم الشان مکان چھو ڑ کر قادیان
آگئے لیکن آپ کے پوتے کہتے ہیں کہ قادیان میں ہمارے دادا کی بڑی جائیداد تھی جو ساری کی ساری مرزا صاحب
کی اولاد نے سنبھال لی ہے حالانکہ جماعت کے لاکھوں آدمی قادیان میں جاتے رہے ہیں اور ہزاروں وہاں رہے
ہیں۔اب بھی کئی لوگ قادیان گئے ہیں ، انہیں پتہ ہے کہ وہاں حضرت خلیفتہ المسیح الاول کا صرف ایک کچا مکان
تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی بڑی جائیداد تھی مگر وہ جائیداد مادی نہیں بلکہ روحانی
تھی جو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے اور ہر احمدی کے دل میں آپ کا ادب واحترام پایا جاتا ہے لیکن اس کے باوجو داگر
آپ کی اولاد خلافت کے مقابلہ میں کھڑی ہو گی تو ہر مخلص احمدی انہیں نفرت سے پرے پھینک دے گا اور ان کی
ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں کرے گا۔آخر میں خدام کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ خلافت کی برکات کو یاد رکھیں اور کسی چیز کو یاد
رکھنے کے لئے پرانی قوموں کا یہ دستور ہے کہ وہ سال میں اس کے لئے خاص طور پر ایک دن مناتی ہیں مثلا شیعوں
کو دیکھ لو وہ سال میں ایک دفعہ تعزیہ نکال لیتے ہیں تا قوم کو شہادت حسین " کا واقعہ یاد رہے اسی طرح میں بھی
خدام کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سال میں ایک دن خلافت ڈے کے طور پر منایا کریں۔اس میں
وہ خلافت کے قیام پر خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کریں اور اپنی پرانی تاریخ کو دہرایا کریں۔پرانے اخبارات کا ملنا تو مشکل
ہے لیکن الفضل نے پچھلے دنوں ساری تاریخ کو از سر نو بیان کر دیا ہے۔اس میں وہ گالیاں بھی آگئی ہیں جو پیغامی
784
لوگ حضرت خلیفتہ المسیح الاول کو دیا کرتے تھے اور خلافت کی تائید میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے جو دعوے
کئے ہیں وہ بھی نقل کر دیئے گئے ہیں۔تم اس موقعہ پر اخبارات سے یہ حوالے پڑھ کر سناؤ۔اگر سال میں ایک دفعہ
خلافت ڈے منالیا جایا کرے تو ہر سال چھوٹی عمر کے بچوں کو پرانے واقعات یاد ہو جایا کریں گے۔پھر تم یہ جسے
قیامت تک کرتے چلے جاؤ تا جماعت میں خلافت کا ادب اور اس کی اہمیت قائم رہے۔حضرت مسیح علیہ السلام کی
خلافت انیس سو سال سے برابر قائم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو درجہ میں ان سے بڑے ہیں
خدا کرے کہ ان کی خلافت دس ہزار سال تک قائم رہے مگر یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ تم سال میں ایک دن اس
غرض کے لئے خاص طور پر منانے کی کوشش کرو۔میں مرکز کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ وہ بھی ہر سال سیرت النبی
کے جلسوں کی طرح خلافت ڈے منایا کرے اور ہر سال یہ بتایا کرے کہ جلسہ میں ان مضامین پر تقاریر کی جائیں۔الفضل سے مضامین پڑھ کر نوجوانوں کو بتایا جائے کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے خلافت احمدیہ کی تائید میں کیا کچھ
فرمایا ہے اور پیغامیوں نے اس کے رد میں کیا کچھ لکھا ہے اسی طرح وہ رویا و کشوف بیان کئے جایا کریں جو وقت سے
پہلے خدا تعالیٰ نے مجھے دکھائے اور جن کو پورا کر کے خدا تعالیٰ نے ثابت کر دیا کہ اس کی برکات اب بھی خلافت
سے وابستہ ہیں۔پھر جیسا کہ میں نے مری میں ایک خطبہ جمعہ میں بیان کیا تھا کہ تم درود کثرت سے پڑھا کرو۔نبی کثرت
سے کیا کرو۔دعائیں کثرت سے کیا کرو تا خدا تمہیں رویا اور کشوف دکھائے۔پرانے احمدی جنہیں
رویا اور کشوف ہوتے تھے ، اب کم ہو رہے ہیں۔میں نے دیکھا تھا کہ خطبہ کے تھوڑے ہی دن بعد مجھے خطوط آنے
شروع ہوئے کہ آپ کی ہدایات کے مطابق ہم نے درود پڑھنا شروع کیا، تسبیح پڑھنا شروع کی اور دعاؤں پر زور دیا
تو ہمیں خدا تعالیٰ نے رویا اور کشوف سے نوازا۔ان دنوں ڈاک میں اکثر چٹھیاں اس مضمون کی آیا کرتی تھیں اور
انہیں پڑھ کر لطف آیا کرتا تھا۔اب ان چٹھیوں کا سلسلہ کم ہو گیا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ درود پڑھنے ، تسبیح کرنے
اور دعائیں کرنے کی عادت پھر کم ہو گئی ہے۔یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ سے بات کرنا معمولی امر نہیں۔خدا تعالیٰ سے
بات کرنا بڑے ایمان کی بات ہے۔اگر کہیں صدر پاکستان سکندر مرزا آجائیں اور تمہیں پتہ لگ جائے کہ تم میں
سے ہر ایک کو ان سے ملاقات کا موقع مل جائے گا تو تمہیں کتنی خوشی ہو اور تم کتنے شوق سے ان کی ملاقات کے لئے
جاؤ پھر اللہ تعالیٰ جو کائنات عالم کا مالک ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھیجنے والا ہے، اس کے متعلق اگر
تمہیں معلوم ہو کہ وہ ہر ایک سے مل سکتا ہے تو کتنی بد قسمتی ہو گی کہ اس سے ملنے کی کو شش نہ کی جائے۔پس تم
خد ابعالی سے عاجزانہ دعائیں کرو اور کہو اے خدا ہم تیرے کمزور بندے ہیں تو ہمیں طاقت دے تو ہمیں بیچ دکھا
اور تم ہم سے کلام کر تاکہ ہمارے دلوں کو اطمینان میسر ہوں پھر جب کہ میں نے بار ہا بتایا ہے میری بیماری دعاؤں
ے تعلق رکھتی ہے اس لئے تم یہ بھی دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ مجھے کام والی زندگی عطا فرمائے اور مجھے دنیا
میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کرنے کی توفیق دے۔دیکھو میرا ہر کام تمہاری طرف ہی منسوب ہو تا ہے۔آگر
785
دنیا میں اسلام کی اشاعت ہو تو تم ہی فخر کرو گے کہ ہم امریکہ میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں۔سوئٹر رلینڈ میں
اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں۔جرمنی میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں۔انگلستان میں اسلام کی اشاعت کر رہے
ہیں۔ہندوستان میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں گویا جو میرا کام ہو گا وہ تمہارا کام ہو گا اور تم ہر مجلس میں یہ کہہ
سکو گے کہ ہم نے فلاں کام کیا ہے۔پس تم دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق :ے کہ میں کام کو اچھی طرح
نبھا سکوں اور پھر وہ اس میں برکت دے اور اسلام کے دشمنوں کے دنوں کو کھولے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
و سلم در حقیقت اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم انسان ہیں۔پس دعائیں کرو کہ اللہ تعالٰی آپ کی شان کو بلند کرے اور اندھوں کی آنکھیں کھولے تاکہ وہ آپ کی شان
اور عظمت کو پہچانیں اور پھر جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے فرمایا ہے، دنیا میں ایک ہی خدا اور
ایک ہی رسول رہ جائے اور وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں"۔۔( فرموده ۲۱ اکتوبر ۱۹۵۶ء مطبوعه الفضل ۱۲۸ اپریل ۱۹۵۷ء د یکم مئی ۱۹۵۷ء)