باب سوم .. رد ابنیّت حج
مسیحی انفاس, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دنیا میں نہیں سمائینگے۔ یہ کس قسم کا فلسفہ اور کسی قسم کی منطق ہے۔ کیا کوئی سمجھ سکتا
ہے؟
ماسوا اس کے حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات موسیٰ نبی کے معجزات سے کچھ بڑھ
کر نہیں ہیں۔ اور ایلیانی کے نشانوں کا جب مسیح کے نشانوں سے مقابلہ کریں تو ایلیا کے
معجزات کا پلہ بھاری معلوم ہوتا ہے۔ پس اگر معجزات سے کوئی خدا بن سکتا ہے تو یہ سب
بزرگ خدائی کے مستحق ہیں۔ اور یہ بات کہ مسیح نے اپنے تئیں خدا کا بیٹا کہا ہے پاکسی اور
کتاب میں اس کو بیٹا کہا گیا ہے ایسی تحریروں سے اس کی خدائی نکالنا درست نہیں۔
قرار دیا گیا ہے۔
بائبل میں بہت سے لوگوں کو خدا کے بیٹے کہا گیا ہے بلکہ بعض کو خدا بھی۔ پھر مسیح کی
تخصیص بے وجہ ہے۔ اور اگر ایسا ہوتا بھی کہ کسی دوسرے کو ان کتابوں میں بجز مسیح کے بائیل میں بہت سے
خدا یا خدا کے بیٹے کا لقب نہ دیا جاتا تب بھی ایسی تحریروں کو حقیقت پر حمل کرنا نادانی لوگوں کو خدا کے بیٹے
تھا۔ کیونکہ خدا کے کلام میں ایسے استعارات بکثرت پائے جاتے ہیں۔ مگر جس حالت
میں بائبل کے رو سے خدا کا بیٹا کہلانے میں اور بھی مسیح کے شریک ہیں تو دوسرے شرکاء کو
کیوں اس فضیلت سے محروم رکھا جاتا ہے۔
نیکچر لاہور ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲ ۲۰ صفحه ۱۶۴ ، ۱۶۵
پہلی کتابوں میں جو کامل راست بازوں کو خدا کے بیٹے کر کے بیان کیا گیا ہے اس کے
بھی یہ معنے نہیں ہیں کہ وہ در حقیقت خدا کے بیٹے ہیں کیونکہ یہ تو کفر ہے اور خدا بیٹوں اور
بیٹیوں سے پاک ہے بلکہ یہ معنی ہیں کہ ان کامل راست بازوں کے آئینہ صافی میں عکسی
طور پر خدا نازل ہوا تھا۔ اور ایک شخص کا عکس جو آئینہ میں ظاہر ہوتا ہے استعارہ کے رنگ
میں گویا وہ اس کا بیٹا ہوتا ہے۔ کیونکہ جیسا کہ بیٹا باپ سے پیدا ہوتا ہے ایسا ہی عکس اپنے
اصل سے پیدا ہوتا ہے۔ ۔ پس جبکہ ایسے دل میں جو نہایت صافی ہے اور کوئی کدورت اس
میں باقی نہیں رہی تجلیات الٰہیہ کا انعکاس ہوتا ہے تو وہ عکسی تصویر استعارہ کے رنگ میں
پہلی کتابوں میں کامل اصل کے لئے بطور بیٹے کے ہو جاتی ہے ۔ اسی بناء پر توریت میں کہا گیا ہے کہ یعقوب میرا راست بازوں کو خدا بیٹا بلکہ میرا پلوٹھا بیٹا ہے اور عیسی ابن مریم کو جو انجیلوں میں بیٹا کہا گیا۔ اگر عیسائی لوگ
کے بیٹے قرار دیا گیا
اسی حد تک کھڑے رہتے کہ جیسے ابراہیم اور اسحاق اور اسماعیل اور یعقوب اور یوسف اور ہے۔
موسی اور داؤد اور سلیمان وغیرہ خدا کی کتابوں میں استعارہ کے رنگ میں خدا کے بیٹے
کہلاتے ہیں۔
ایسا ہی عیسی بھی ہے تو ان پر کوئی اعتراض نہ ہوتا۔ کیونکہ جیسا کہ استعارہ کے
رنگ میں ان نبیوں کو پہلے نبیوں کی کتابوں میں بیٹا کر کے پکارا گیا ہے۔ ہمارے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم کو بعض پیش گوئیوں میں خدا کر کے پکارا گیا ہے ۔ اور اصل بات یہ ہے کہ نہ
تمام نبی خدا تعالیٰ کے بیٹے ہیں اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا ہیں۔ بلکہ یہ تمام
استعارات ہیں محبت کے پیرایہ میں۔ ایسے الفاظ خدا تعالیٰ کے کلام میں بہت ہیں۔ جب
انسان خدا تعالیٰ کی محبت میں ایسا محو ہوتا ہے جو کچھ بھی نہیں رہتا۔ تب اسی فنا کی حالت میں
ایسے الفاظ بولے جاتے ہیں۔ کیونکہ اس حالت میں ان کا وجود درمیان نہیں ہوتا جیسا
وہ
کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ قبل يعبادي الَّذِينَ أَسْرَفوا على انفسهم
لا تقنطوا من رحمة الله إن الله يغفر الذنوب جميعا
یعنی ان لوگوں کو کہہ کہ اے میرے بندو خدا کی رحمت سے نومید مت ہو خدا تمام گناہ
بخش دے گا۔ اب دیکھو اس جگہ یا عباد الله کی جگہ یا عبادی کہہ دیا
گیا حالانکہ لوگ خدا کے بندے بندے ہیں نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بندے ۔ مگر یہ
استعارہ کے رنگ میں بولا گیا۔
ایساہی فرمایا ان الذين يبايعونك انما يبايعون الله ،
يد الله فوق أيديهم یعنی جو لوگ تیری بیعت کرتے ہیں وہ
حقیقت خدا کی بیعت کرتے ہیں۔ یہ خدا کا ہاتھ ہے جو ان کے ہاتھوں پر ہے۔ اب ان
تمام آیات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ خدا کا ہاتھ ٹھہرایا گیا۔ مگر ظاہر ہے
ور
کہ وہ خدا کا ہاتھ نہیں ہے۔
ایساری ایک جگہ فرمایا فاذکر و الله كذكركم آباءكُمْ أَوْ أَشد ذكراه
پس تم خدا کو یاد کرو جیسا کہ تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو۔ پس اس جگہ خدا تعالیٰ کو باپ
کے ساتھ تشبیہ دی ۔ اور استعارہ بھی صرف تشبیہ کی حد تک ہے۔
ایسا ہی خدا تعالیٰ نے یہودیوں کا ایک قول بطور حکایت عن الیہود قرآن شریف میں
ذکر فرمایا ہے اور وہ یہ ہے کہ نحن ابناوا الله واحباوه : یعنی ہم خدا
کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں۔ اس جگہ ابناء کے لفظ کا خدا تعالیٰ نے کچھ رد نہیں کیا
کہ تم کفر بکتے ہو۔ بلکہ یہ فرمایا کہ اگر تم خدا کے پیارے ہو تو پھر وہ تمہیں کیوں عذاب دیتا
ہے۔ اور ابناء کا دوبارہ ذکر بھی نہیں کیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہودیوں کی کتابوں میں
خدا کے پیاروں کو بیٹا کر کے بھی پکارتے تھے۔
حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۵ تا ۶۷
اللہ تعالیٰ نے جو ہم کو مخاطب کیا ہے کہ انت منی بمنزلة اولادي ۔
اس جگہ یہ تو نہیں کہا کہ تو میری اولاد ہے بلکہ یہ کہا ہے کہ منزلہ اولاد کے ہے یعنی اولاد کی
طرح ہے۔ اور دراصل یہ عیسائیوں کی اس بات کا جواب ہے جو وہ حضرت عیسیٰ کو
حقیقی طور پر ابن اللہ مانتے ہیں۔ حالانکہ خدا تعالی کی کوئی اولاد نہیں اور خدا تعالیٰ نے مدادی ادارے کی مراد
یہودیوں کے اس قول کا عام طور پر کوئی رو نہیں کیا جو کہتے تھے کہ ہے ۔
نحن ابناءا الله و احباؤه - بلکہ یہ ظاہر کیا ہے کہ تم ان ناموں کے مستحق
نہیں ہو۔ دراصل یہ ایک محاورہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے برگزیدوں کے حق میں اکرام کے
طور پر ایسے الفاظ بولتا ہے۔ جیسا کہ حدیثوں میں ہے کہ میں اس کی آنکھ ہو جاتا ہوں اور
میں اس کے ہاتھ ہو جاتا ہوں اور جیسا کہ حدیثوں میں ہے کہ اے بندے میں پیاسا تھا تو
نے مجھے پانی نہ دیا۔ اور میں بھو کا تھا تو نے مجھے روٹی نہ دی۔ ایسا ہی توریت میں بھی لکھا
ہے کہ یعقوب خدا کا فرزند بلکہ نخست زادہ ہے۔ سو یہ سب استعارے ہیں جو عام طور پر
خدا تعالیٰ کی عام کتابوں میں پائے جاتے ہیں۔ اور احادیث میں ہے۔ اور خدا تو خدا تعالیٰ نے یہ
الفاظ میرے حق میں اسی واسطے استعمال کئے ہیں تا عیسائیوں کارد ہو۔ کیونکہ باوجود ان
لفظوں کے میں کبھی ایسا دعوی نہیں کرتا کہ نعوذ باللہ میں خدا کا بیٹا ہوں بلکہ ہم ایسا دعوی
کرنا کفر سمجھتے ہیں۔ اور ایسے الفاظ جو انبیاء کے حق میں خدا تعالیٰ نے بولے ہیں۔ ان میں
سب سے زیادہ اور سب سے بڑا عزت کا خطاب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
فرمایا۔ قل يعبادی جس کے معنے ہیں کہ اے میرے بندو۔
اب ظاہر ہے کہ وہ لوگ خدا تعالی کے بندے تھے نہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بندے ۔ اس فقرہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسے الفاظ کا اطلاق استعارہ کے رنگ میں
کہاں تک وسیع ہے۔
ملفوظات ۔ جلد ۹ صفحه ۴۸۲، ۴۸۳
عیسائی لوگ اس لئے بندہ پرست ہیں کہ عیسی مسیح جو ایک عاجز بندہ ہے ان کی نظر
میں وہی خدا ہے اور یہ قول ان کا سراسر فضول اور نفاق اور دروغ گوئی پر مبنی ہے جو وہ کہتے
ہیں کہ ہم علی عیسی کو تو ایک انسان سمجھتے ہیں مگر اس بات کے ہم قائل ہیں کہ اس کے ساتھ
اقنوم ابن کا تعلق تھا کیونکہ مسیح نے انجیل میں کہیں یہ دعوی نہیں کیا کہ اقنوم ابن سے میرا
ا ان اللہ یا قوم ایک خاص تعلق ہے اور وہی اقنوم ابن اللہ کہلاتا ہے نہ میں۔ بلکہ انجیل یہ بتلاتی ہے کہ
خود مسیح ابن اللہ کہلاتا تھا اور جب مسیح کو زندہ خدا کی قسم دے کر سردار کاہن نے پوچھا کہ کیا
تو خدا کا بیٹا ہے تو اس نے یہ جواب نہ دیا کہ میں تو ابن اللہ نہیں بلکہ میں تو وہی انسان ہوں
جس کو تمیں برس سے دیکھتے چلے آئے ہو ہاں ابن اللہ وہ اقنوم ثانی ہے جس نے اب مجھ
سے قریباً دو سال سے تعلق پکڑ لیا ہے بلکہ اس نے سردار کاہن کو کہا کہ ہاں
وہی ہے جو تو کہتا ہے پس اگر ابن اللہ کے معنی اس جگہ وہی ہیں جو عیسائی مراد لیتے ہیں تو
ضرور ثابت ہوتا ہے کہ مسیح نے خدائی کا دعوی کیا پھر کیونکر کہتے ہیں کہ ہم مسیح کو انسان
سمجھتے ہیں۔ کیا انسان صرف جسم اور ہڈی کا نام ہے۔ افسوس کہ اس زمانہ کے جاہل
عیسائی کہتے ہیں کہ قرآن نے ہمارے عقیدہ کو نہیں سمجھا حالانکہ وہ خود اس بات کے قائل
ہیں کہ مسیح نے خود اپنے منہ سے ابن اللہ ہونے کا دعوی کیا ہے ظاہر ہے کہ سردار کاہن کا
یہ کہنا کہ کیا تو خدا کا بیٹا ہے اس کا مدعا یہی تھا کہ تو جو انسان ہے پھر کیونکر انسان ہو کر خدا کا
بیٹا کہلاتا ہے کیونکہ سردار کاہن جانتا تھا کہ یہ ایک انسان اور ہماری قوم میں سے یوسف
نجار کی بیوی کا لڑکا ہے لہذا ضرور تھا کہ مسیح سردار کاہن کو وہ جواب دیتا جو اس کے سوال
اور دلی منشاء کے مطابق ہوتا کیونکہ نبی کی شان سے بعید ہے کہ سوال دیگر اور جواب دیگر
ہو۔ پس عیسائیوں کے مصنوعی اصول کے موافق یہ جواب چاہئے تھا کہ جیسا کہ تم نے
گمان کیا ہے یہ غلط ہے اور میں اپنی انسانیت کی رو سے ہر گز ابن اللہ نہیں کہلا تا بلکہ ابن اللہ
تو اقنوم دوم ہے جس کا تمہاری کتابوں کے فلاں فلاں مقام میں ذکر ہے لیکن مسیح نے ایسا
جواب نہ دیا بلکہ ایک دوسرے مقام میں یہ کہا ہے کہ تمہارے بزرگ نے بزرگ تو خدا کہلائے
ہیں۔ پس ثابت ہے کہ دوسرے نبیوں کی طرح صحیح نے بھی اپنے انسانی روح کے لحاظ
سے ابن اللہ کہلایا اور صحت اطلاق لفظ کے لئے گذشتہ نبیوں کا حوالہ دیا۔ پھر بعد اس
کے عیسائیوں نے اپنی غلط فہمی سے صحیح کو در حقیقت خدا کا بیٹا سمجھ لیا۔ اور دوسروں کو بیٹا
ہونے سے باہر رکھائیں اس واقعہ صحیحہ کی قرآن مجید نے گواہی دی اور اگر کوئی یہ کہے کہ
اقنوم ثانی کا مسیح کی انسانی روح سے ایسا اختلاط ہو گیا تھا کہ در حقیقت وہ دونوں ایک ہی چیز
ہو گئے تھے اس لئے مسیح نے اقنوم ثانی کی وجہ سے جو اس کی ذات کا عین ہو گیا تھا خدائی کا جب قوم عالی اس کے وجود کائین ہو گیا اور دعولی کر دیا تھا تو اس تقریر کا مال بھی یہی ہوا کہ بموجب زعم نصاری کے ضرور مسیح نے اقوم ملی خدا ہے تو نتیجہ تھاتواس
خدائی کا دعوی کیا کیونکہ جب اقنوم ثانی اس کے وجود کا تعین ہو گیا اور اقنوم ثمانی خدا ہے تو کسا خد این گیا۔
اس سے یہی نتیجہ نکلا کہ مسیح خدا بن گیا۔ سو یہ وہی ضلالت کی راہ ہے جس سے پہلے اور
پچھلے عیسائی ہلاک ہو گئے اور قرآن نے درست فرمایا کہ یہ بندہ پرست ہیں۔
انوار الاسلام ۔ روحانی خزائن جلد 9 صفحہ ۹۹٬۹۸- حاشیہ
جواب دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تحقیقی، دوسرے الزامی ۔ اللہ تعالیٰ نے بھی
بعض جگہ الزامی جوابوں سے کام لیا ہے۔ اس میں معترض کو اپنے مذہب کی کمزوری ہا
معلوم ہوتی ہے۔ چنانچہ جب عیسائیوں نے کہا کہ عیسی خدا کا بیٹا ہے اور دلیل یہ کہ ا کیا امارات اول خدا تعالی بیٹا ہوتا
مریم کنواری کے پیٹ سے پیدا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ ان مثل عیسی عند چاہئے۔
الله كمثل أدم یعنی اگر یہی اس کے بیٹا ہونے کا ثبوت ہے تو آدم بطریق اول بیٹا ہونا
چاہئے۔
ملفوظات ۔ جلد ۱۰ صفحه ۳۶۵
ثم بعد ذلك نرى ان آدم كان اول ابناء الله في نوع الانسان، وقد اقرت اناجيل
پھر بعد اس کے ہم دیکھتے ہیں کہ پہلا بیٹا تو نوع انسان میں سے آدم ہی تھا۔ چنانچہ انجیلیں اس بات کا اقرار کرتی ہیں
النصارى بهذا البيان۔ ومن المعلوم ان الفضل للمتقدم لا للذي جاء بعده اناجیل کے لحاظ سے تو
اور یہ معلوم ہے کہ بزرگی پہلے ہی کو ہوتی ہے۔
اور وہ تو بزرگ نہیں کہلاتا جو پیچھے سے آوے
كالمضاهين۔ وقد خلق الله آدم بيده وعلى صورته ونفخ فيه روحه بكمال محبته ،
اور پہلے کی ریس سے کوئی بات منہ پر لاوے اور خدا نے تو آدم کو اپنے ہاتھ سے اور اپنی صورت پر پیدا کیا تھ اور کمل
واما المسيح فما كان لبنة أول الاساس بل جاء في أخريات الناس، وكان من
محبت سے اس میں اپنا روح پھونکا مگر مسیح تو پہلی بنیاد کی اینٹ نہیں تھے بلکہ وہ تو آخری لوگوں میں آیا اور
المتأخرين۔
متاخرین میں سے کہلایا۔
خدا کا پہلا بیٹا آدم
ہے۔
ثم العجب ان إله النصارى وَلَدَ الابن، ولم يلد البنات ، كأنه عاف الأختان او
پھر تعجب ہے کہ نصاری کے خدا نے بیٹا توجنا مگر بیٹی کوئی نہیں جتنی۔ گویا اس نے دامادوں سے کراہت کی اور نہ چاہا کہ
كره ان يصاهر الا الصفتات او لم يجد كمثله الشرقاء السرات۔ فهل من
کوئی غیر کفو اس کا داماد ہو۔ یا اپنے جیسا کوئی عزت دار نہ پایا جس کو لڑ کی دیوے ۔ پس کیا عیسائیوں کے عقیدوں
اعجوبة في السكرى مثل اطروفة النصارى ، ام هل رأيت مثلهم من المغلسين۔
کے انجوبہ کی طرح کوئی اور بھی انجو بہ ہے یا ان کی مانند تو نے کوئی اور بھی اندھیرے میں رات میں چلتا دیکھا۔
والاصل الموجب الجالب الى هذه العقيدة الفاسدة والامتعة الكاسدة انهماكهم في
اور اصل موجب جس نے عیسائیوں کو اس عقیدہ کی طرف کھینچا ان کا دنیا میں غرق ہوتا ہے پھر اس کے ساتھ
الدنيا مع هجوم انواع العصيان وشوق نعماء الجنان مع رجس الجنان۔ وانت
قسم قسم کے گناہ اور پھر دل کی پلیدی کے ساتھ
آخرت کی نعمتوں کا شوق اور تو جانتا ہے کہ
تعلم ان الشح يعمى عين روية الصواب ، فلا يفتش الشحيح العجول من الوهاد
لالچ حق بینی کی آنکھ کو بند کر دیتا ہے ۔ پس لائچی اور شتاب کار آدمی نشیب و فراز کو کچھ نہیں دیکھتا۔
والحداب، بل يسعى مستعجلا الى ملامح السراب بمجرد استماع قول
پس اس ریت کی طرف جلدی سے دوڑتا ہے جو پانی کی طرح دکھلائی دیتی ہے۔ اور ایک جھوٹے کی بات کو سن
الكذاب ۔ واذا بلغها فلا يجد إلا وادى التباب ، فتضطرم نار العطش وتثب عليه
کر اعتبار کر لیتا ہے اور جب اس ریت پر پہنچتا ہے تو بجز ایک جنگل ہلاک کرنے والے کے اور کچھ نہیں پاتا تب اس
كالذياب، ويحترق القلب كاحتراق الجلباب فيسقط على الأرض من غلبة
وقت پیاس کی آگ بھڑکتی ہے اور اس پر بھیڑیوں کی طرح حملہ کرتی ہے اور اس کا دل ایسا جلتا ہے جیسا کہ ایک چادر کو آگ لگ جاتی ہے۔
الاضطراب، ويطير روحه كالطير، ويلحق بالميتين۔
پس سندار ہو کر زمین پر گر پڑتا ہے اور اس کی روح پرند کی طرح پرواز کر جاتی ہے اور مردوں سے جاملتی ہے۔
(نور الحق، الجزء الأول، روحاني خزائن مجلد 8، ص ١٠٥۔۔ ١٠٧)
عیسائیوں نے ابن مریم کی بیجا تعریفوں میں بہت سا افتراء بھی کیا۔ مگر پھر بھی اس کے
نقصانوں کو چھپانہ سکے اور اس کی آلودگیوں کا آپ اقرار کر کے پھر خواہ نخواہ اس کو خدائے
تعالیٰ کا بیٹا قرار دیا۔ یوں تو عیسائی اور یہودی اپنی عجیب کتابوں کے رو سے سب خدا کے
بیٹے ہی ہیں۔ بلکہ ایک آیت کے رو سے آپ ہی خدا ہیں۔ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ بدھ مت
والے اپنے افتراء اور اختراع میں ان سے اچھے رہے۔ کیونکہ انہوں نے بدھ کو خدا ٹھہرا بدھ مت والے اپنے
کر پھر ہر کہ پھر ہر گز اس کے لئے یہ تجویز کے لئے کر لیں۔ کے یہ تجویز نہیں کیا کہ اس نے پلیدی اور ناپاکی کی راہ سے تولد پایا افتراء اور اختراع میں تھا۔ یاکسی قسم کی نجاست کھائی تھی۔ بلکہ ان کا بدھ کی نسبت یہ اعتقاد ہے کہ وہ منہ سنتے س نے پلیدی اور ناپاکی کی را
راستہ سے پیدا ہوا تھا۔ پرا را ہوا تھا۔ پر افسوس کہ عیسائیوں نے بہت سی جعلسازیاں تو تو کیں مگر یہ
جعلسازی نہ سوجھی کہ مسیح کو بھی منہ کے راستہ سے پیدا کرتے اور اپنے خدا کو پیشاب اور
پلیدی سے بچاتے۔ اور نہ یہ سوجھی کہ موت جو حقیقت الوہیت سے بکلی منافی ہے اس پر
وارد نہ کرتے۔ اور نہ یہ خیال آیا کہ جہاں مریم کے بیٹے نے انجیلوں میں اقرار کیا ہے کہ
قادر
میں نہ نیک ہوں اور نہ دانا مطلق ہوں نہ خود بخود آیا ہوں نہ عالم الغیب ہوں نہ
ہوں نہ دعا کی قبولیت میرے ہاتھ میں ہے۔ میں صرف ایک عاجز بندہ اور مسکین آدم زاد میں ہے۔
ہوں کہ جو ایک مالک رب العالمین کا بھیجا ہوا آیا ہوں ۔ ان سب مقاموں کو انجیل سے
نکال دینا چاہئے ۔ اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ جو عظیم الشان صداقت الحمد للہ کے مضمون کلام ہے کہ
میں ہے۔ وہ بجز پاک اور مقدس مذہب اسلام کے کسی دوسرے مذہب میں ہر گز پائی
نہیں جاتی۔
براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلدا صفحه ۴۴۲، ۴۴۳ ۔ بقیہ حاشیه ۱۱
انجیل میں غور کرنے سے صریح اور صاف طور سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے
سے کہ نے
جابجا اپنی کمزوریوں کا اعتراف کیا اور استغفار بھی کیا۔ اچھا بھلا ایلی ایلی لما با
ابی ابی کر کے کیوں نہ
سبقتانی سے کیا مطلب؟ ابی ابی کر کے کیوں نہ پکارا ؟ عبرانی میں پران؟
ایل خدا کو کہتے ہیں۔ اس کے یہی معنے ہیں کہ رحم کر اور فضل کر اور مجھے ایسی
بے سرو سامانی میں نہ چھوڑ (یعنی میری حفاظت کر )
ملفوظات ۔ جلد ۱۰ صفحه ۳۳۸
اب ہم نہایت افسوس سے لکھتے ہیں کہ ایک نا سمجھ انگریز عیسائی نے اپنی ایک کتاب
१५
میں لکھا ہے کہ اسلام پر عیسائی مذہب کو یہ فضیلت ہے کہ اس میں خدا تعالیٰ کا نام باپ بھی
آیا ہے اور یہ نام نہایت پیار اور دلکش ہے اور قرآن میں یہ نام نہیں آیا۔ مگر ہمیں تعجب حقیقت اور
معترض نے اس تحریر کے وقت پر یہ خیال نہیں کیا کہ لغت نے کہاں تک اس
لفظ " اب " کی
لفظ کی عزت و عظمت ظاہر کی ہے کیونکہ ہر یک لفظ کو حقیقی عزت اور بزرگی لغت سے ہی
ملتی ہے اور کسی انسان کو یہ اختیار نہیں کہ اپنی طرف سے کسی لفظ کو وہ عزت رہے جو لغت
اس کو دے نہیں سکے اسی وجہ سے خدا تعالیٰ کا کلام بھی لغت کے التزام سے باہر نہیں جاتا
اور تمام اہل عقل اور نقل کے اتفاق سے کسی لفظ کی عزت اور عظمت ظاہر کرنے کے
وقت اول لغت کی طرف رجوع کرنا چاہئے کہ اس زبان نے جس زبان کا وہ لفظ ہے یہ
خلوت کہاں تک اس کو عطا کی ہے۔ اب اس قاعدہ کو اپنی نظر کے سامنے رکھ کر جب
سوچیں کہ اب یعنی باپ کا لفظ لغت کی رو سے کسی پایہ کا لفظ ہے تو بجز اس کے کچھ نہیں
کہہ سکتے کہ جب مثلاً ایک انسان فی الحقیقت دوسرے انسان کے نطفہ سے پیدا ہو مگر پیدا
کرنے میں اس نطفہ انداز انسان کا کچھ بھی دخل نہ ہو تب اس حالت میں کہیں گے کہ یہ
انسان فلاں انسان کا اب یعنی باپ ہے اور اگر ایسی صورت ہو کہ خدائے قادرِ مطلق کی یہ
تعریف کرنی منظور ہو جو مخلوق کو اپنے خاص ارادہ سے پیدا کرنے والا خود کمالات تک
پہنچانے والا اور خود رحم عظیم سے مناسب حال اس کے انعام کرنے والا اور خود حافظ اور
قیوم ہے تو لغت ہر گز اجازت نہیں دیتی کہ اس مفہوم کو اب یعنی باپ کے لفظ سے ادا کیا
جائے بلکہ لغت نے اس کے لئے ایک دوسرا لفظ رکھا ہے جس کو رب کہتے ہیں جس کی
ہے۔
اصل تعریف ابھی ہم لغت کی رو سے بیان کر چکے ہیں۔ اور اور ہم ہم ہر ہر گز گز مجاز نہیں که کہا اینی
طرف سے لغت تراشیں بلکہ ہمیں انہیں الفاظ کی پیروی لازم ہے جو قدیم سے خدا کی
طرف سے چلے آئے ہیں۔ پس اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ اب یعنی باپ کا لفظ خدا تعالیٰ کی
خدا تعالی کو باپ کہنا
اد اور ہجو میں داخل جویی او را نسبت استعمال کرنا ایک سوء ادب اور ہجو میں داخل ہے اور ؟ داخل ہے اور جن لوگوں نے حضرت مانے مسیح کی
نسبت یہ الزام گھڑا ہے کہ گویا وہ خدا تعالیٰ کو اب کر کے پکارتے تھے اور در حقیقت جناب
الہی کو اپنا باپ ہی یقین رکھتے تھے انہوں نے نہایت مکروہ اور جھوٹا الزام ابن مریم پر لگایا
ہے کیا کوئی عقل تجویز کر سکتی ہے کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح ایسی نادانی کے مرتکب ہوئے
کہ جو لفظ اپنے لغوی معنوں کی رو سے ایسا حقیر اور ذلیل ہو جس میں ناطاقتی اور کمزوری اور
بے اختیاری ہر ایک پہلو سے پائی جائے وہی لفظ حضرت مسیح اللہ جل شانہ کی نسبت اختیار
کریں ابن مریم علیہ السّلام کو یہ ہر گز اختیار نہیں تھا کہ اپنی طرف سے لغت تراشی کریں
اور لغت تراشی بھی ایسی بیہودہ جس سے سراسر جہالت ثابت ہو۔ پس جس حالت میں
لغت نے اب یعنی باپ کے لفظ کو اس سے زیادہ وسعت نہیں دی کہ کسی نر کا نطفہ مادہ
کے رحم میں گرے اور پھر وہ نطفہ نہ گرانے والے کی کسی طاقت سے بلکہ ایک اور ذات
کی قدرت سے رفتہ رفتہ ایک جاندار مخلوق بن جائے تو وہ شخص جس نے نطفہ گرایا تھا
لغت کی رو سے اب یا باپ کے لفظ سے موسوم ہو گا۔ اور اب کا لفظ ایک ایسا حقیر اور رو لیے
ذلیل لفظ ہے کہ اس میں کوئی حصہ پرورش یا ارادہ یا محبت کا شرط نہیں۔ مثلاً ایک بکرہ
جو بکری پر جست کر کے نطفہ ڈال دیتا ہے یا ایک سالڈ بیل جو گائے پر جست کر کے اور
اپنی شہوات کا کام پورا کر کے پھر اس سے علیحدہ بھاگ جاتا ہے جس کے یہ خیال میں
بھی نہیں ہوتا کہ کوئی بچہ پیدا ہو۔ یا ایک سور جس کو شہوات کا نہایت زور ہوتا ہے اور بار
ہار وہ اس کام میں لگا رہتا ہے اور کبھی اس کے خیال میں بھی نہیں ہوتا کہ اس بار بار کے
شہوانی جوش سے یہ مطلب ہے کہ بہت سے بچے پیدا ہوں اور خنزیر زادے زمین پر
کثرت سے پھیل جائیں اور نہ اس کو فطرتی طور پر یہ شعور دیا گیا ہے۔ تاہم اگر بچے پیدا
ہو جائیں تو بلاشبہ سور وغیرہ اپنے اپنے بچوں کے باپ کہلائیں گے۔ اب جبکہ اب لفظ
یعنی باپ کے لفظ میں دنیا کی تمام لغتوں کی رو سے یہ معنی ہر گز مراد نہیں کہ وہ باپ نطفہ
ڈالنے کے بعد پھر بھی نطفہ کے متعلق کارگذاری کرتا رہے تا بچہ پیدا ہو جائے یا ایسے
کام کے وقت میں یہ ارادہ بھی اس کے دل میں ہو اور نہ کسی مخلوق کو ایسا اختیار دیا گیا ہے
بلکہ باپ کے لفظ میں بچہ پیدا ہونے کا خیال بھی شرط نہیں اور اس کے مفہوم میں اس سے
زیادہ کوئی امر ماخوذ نہیں کہ وہ نطفہ ڈال دے بلکہ وہ اسی ایک ہی لحاظ سے جو نطفہ ڈالتا ہے
لغت کی رو سے اب یعنی باپ کہلاتا ہے تو کیونکر جائز ہو کہ ایسانا کارہ لفظ جس کو تمام زبانوں
کا اتفاق ناکارہ ٹھہراتا۔ ٹھہراتا ہے اس قادر مطلق پر بولا جائے جس کے تمام کام کامل ارادوں اور
کامل علم اور قدرت کاملہ سے ظہور میں آتے ہیں اور کیونکر درست ہو کہ وہی ایک لفظ جو
بکر ا پر بولا گیا۔ بیل پر بولا گیا ۔ سٹور پر بولا گیا۔ وہ خدا تعالیٰ پر بھی بولا جائے ۔ یہ کیسی
بے ادبی ہے جس سے نادان عیسائی باز نہیں آتے نہ ان کو شرم باقی رہی نہ حیا باقی رہی نہ
انسانیت کی سمجھ باقی رہی۔ کفارہ کا مسئلہ کچھ ایسا ان کی انسانی قوتوں پر فالج کی طرح گرا کہ
بالکل نکما اور بے حس کر دیا۔ اب اس قوم کے کفارہ کے بھروسہ پر یہاں تک نوبت پہنچ
گئی ہے کہ اچھا چال چلن بھی ان کے نزدیک بیہودہ ہے۔ حال میں یعنی ۲۱ جون ۱۸۹۵ء
کو پرچہ نور افشاں لدھیانہ میں جو عیسائی مذہب کا ایک اصول کفارہ کی نسبت چھپا ہے وہ ایسا
رناک ہے جو جرائم پیشہ لوگوں کو بہت ہی مددد و بہت ہی مدد دیتا ہے۔ اس کا ماحصل یہی ہے کہ ایک
خطر
پہلی کتابوں نے
استعمال کیا ؟
سچے عیسائی کو کسی نیک چلنی کی ضرورت نہیں کیونکہ لکھا ہے کہ اعمال حسنہ کو نجات میں
کچھ بھی دخل نہیں جس سے صاف طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ کوئی جز رضا مندی الہی کی جو
نجات کی جڑ ہے اعمال سے حاصل نہیں ہو سکتی بلکہ کفارہ ہی کافی ہے۔ اب سوچنے
والے سوچ سکتے ہیں کہ جبکہ اعمال کو الہی رضا مندی میں کچھ بھی دخل نہیں تو پھر عیسائیوں
کا چال چلن کیونکر درست رہ سکتا ہے۔ جبکہ چوری اور زنا سے پر ہیز کرنا موجب ثواب
نہیں تو پھر یہ دونوں فعل موجب مواخذہ بھی نہیں ۔ اب معلوم ہوا کہ عیسائیوں کا
بیباک ہو کر بدکاریوں میں پڑنا اسی اصول کی تحریک سے ہے بلکہ اس اصول کی بناء پر قتل و
نیز حلف دروغی سب کچھ کر سکتے ہیں۔ کفارہ جو کافی اور ہریک بدی کا مٹانے والا
ہوا۔ حیف ایسے دین و مذہب پر۔
اب سمجھنا چاہئے کہ اب یا باپ کا لفظ جس کو ناحق بے ادبی کی راہ سے عیسائی نادان
خدا تعالی پر اطلاق کرتے ہیں لغات مشترکہ میں سے ہے یعنی ان عربی لفظوں میں سے
ہے جو تمام ان زبانوں میں پائے جاتے ہیں جو عربی کی شاخیں ہیں اور تھوڑے تغیر و تبدل
سے ان میں موجود ہیں چنانچہ در حقیقت فادر اور پتا اور باپ اور پدر وغیرہ اسی عربی لفظ کی
خراب شدہ صورتیں ہیں۔ ہیں۔
اور اگر یہ سوال ہو کہ پھر پہلی کتابوں نے کیوں اطلاق کیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہو کہ پہلی
اب " کا لفظ کیوں اول تو وہ تمام کتابیں محرف و مبدل ہیں اور ان کا ایسا بیان جو حق اور حقیقت کے برخلاف جو کے بر
ہے ہر گز پذیرائی کے لائق نہیں کیونکہ اب وہ کتابیں ایک گندے کیچڑ کی طرح ہیں جس
سے پاک طبع انسان کو پر ہیز کرنا چاہئے۔ اور پھر اگر فرض بھی کر لیں کہ توریت میں بعض
جگہ ایسے لفظ موجود تھے تو ممکن ہے کہ ان کے اور بھی معنے ہوں جو باپ کے معنے سے
بالکل مخالف ہوں ۔ کیونکہ الفاظ کے معنوں میں وسعت ہوا کرتی ہے۔ پھر اگر قبول بھی
کریں کہ اس لغت کے ایک ہی معنے ہیں تو اس وقت یہ جواب ہو سکتا ہے کہ چونکہ بنی
اسرائیل اور بعد میں ان کی اور شاخیں اس زمانہ میں نہایت تنزیل کی حالت میں تھیں اور
وحشیوں کی طرح وہ زندگی بسر کرتی تھیں اور اس پاک اور کامل معنی کو نہیں سمجھتی تھیں جو
رب کے مفہوم میں ہے اس لئے الہام الہی نے ان کی پست حالت کے موافق ایسے
لفظوں سے ان کو سمجھایا جن کو وہ بخوبی سمجھ سکتے تھے اور اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسا کہ
توریت میں عالم معاد کی اچھی طرح تصریح نہیں کی گئی اور دنیا کے آراموں کی طمع دی گئی اور
دنیا کی آفتوں سے ڈرایا گیا کیونکہ اس وقت وہ قو میں عالم معاد کی تفاصیل کو سمجھ نہیں سکتی
تھیں۔ پس جیسا کہ اس اجمال کا یہ نتیجہ ہوا کہ ایک قوم قیامت کی منکر یہود میں پیدا ہو
گئی ایسا ہی باپ کے لفظ کا آخر کار یہ نتیجہ ہوا کہ ایک نادان قوم یعنی عیسائیوں نے ایک
عاجز بندہ کو خدا بنا دیا مگر یہ تمام محاورات تنزل کے طور پر تھے۔ چونکہ ان کتابوں کی
تعلیم محدود تھی اور خدا تعالیٰ کے علم میں وہ تمام تعلیمیں جلد منسوخ ہونے والی
تھیں۔ اس لئے ایسے محاورات ایک سفلہ اور پست خیال قوم کے لئے جائز رکھے گئے اور
پھر جب وہ کتاب دنیا میں آئی جو حقیقی نور دکھلاتی ہے تو اس روشنی کی کچھ حاجت نہ رہی جو
تاریکی سے ملی ہوئی تھی اور زمانہ اپنی اصلی حالت کی طرف رجوع کر آیا اور تمام الفاظ اپنی
اصلی حقیقت پر آگئے۔ یہی بھید تھا کہ قرآن کریم بلاغت فصاحت کا اعجاز لے کر آیا
کیونکہ دنیا کو سخت حاجت تھی کہ زبان کی اصل وضع کا علم حاصل ہو۔ پس قرآن کریم
نے ہر یک لفظ کو اس کے محل پر رکھ کر دکھلا دیا اور بلاغت اور فصاحت کو ایسے طور سے
کھول دیا کہ وہ بلاغت اور فصاحت دین کی دو آنکھیں بن گئیں۔
ساحت دین دو
من الرحمان - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۵۵ تا ۱۵۹ - حاشیه
لفظ باپ یا فادر کی مفہوم میں ہرگز محبت کے معنے ماخوذ نہیں۔ جس فعل کے
باپ اور فادر کے
شروع سے انسان یا کوئی اور حیوان باپ کہلاتا ہے اس وقت یہ خیل ہر گز نہیں ہوتا بلکہ ا یا کوئی اور اس وقت یہ خیال ہر گزنہیں
محبت تو دیکھنے اور اس کرنے کے سے بعد میں رفتہ رفتہ پیدا ہوتی ہے لیکن ربوبیت کے معلوم میں محبت کے تو دیکھنے اور اس کرنے سے بعدمیں رفت رفتہ پیداہوتی ہے ربوبیت کے نی نی سایت
لئے محبت ابتداء ہی سے ایک لازمہ ہوتی ہے۔ منہ
سے ہے۔
من الرحمان - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۵۵- حاشیه در حاشیه
معنے ماخوذ نہیں ۔
خدا کے ساتھ محبت کرنے سے کیا مراد ہے؟ یہی کہ اپنے والدین ۔ جو رو۔ اپنی
اولاد ۔ اپنے نفس، غرض ہر چیز پر اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم کر لیا جاوے ۔ چنانچہ قرآن
شریف میں آیا ہے فاذکروا الله كذكركم آباء كم أو اشدّ ذكرًا یعنی الله نصاری کا ابتلاء۔
تعالی کو ایسا یاد کرو کہ جیسا تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو بلکہ اس سے بھی زیادہ اور سخت
درجہ کی محبت سے یاد کرو۔ اب یہاں یہ امر بھی غور طلب ہے کہ خدا تعالٰی نے یہ تعلیم
نہیں دی کہ تم خدا کو باپ کہا کرو بلکہ اس لئے یہ سکھایا ہے کہ نصاری کی طرح دھو کہ نہ
لگے اور خدا کو باپ کر کے پکارا نہ جائے اور اگر کوئی کہے کہ پھر باپ سے کم درجہ کی محبت
ہوئی تو اس اعتراض کے رفع کرنے کے لئے او اشدّ ذكرًا رکھ دیا۔ اگر
اواشد ذكرًا نہ ہوتا تو یہ اعتراض ہو سکتا تھا۔ مگر اب اس نے
"
اس کو حل کر دیا۔ جو باپ کہتے ہیں وہ کیسے گرے کہ ایک عاجز کو خدا کہہ اٹھے۔
بعض الفاظ ابتلا کے لئے ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کو نصاری کا ابتلا منظور تھا۔ اس لئے
ان کی کتابوں میں انبیاء کی یہ اصطلاح ٹھہر گئی۔ مگر چونکہ وہ حکیم اور علیم اس لئے پہلے ہی
سے لفظ اب کو کثیر الاستعمال کر دیا۔ مگر نصاری کی بد قسمتی کہ جب مسیح نے یہ لفظ بولا تو
انہوں نے حقیقت پر حمل کر لیا اور دھوکا کھا لیا۔ حالانکہ صحیح نے یہ کہہ کر کہ تمہاری
کتابوں میں لکھا ہے کہ تم الہ ہو اس شرک کو مٹانا چاہا اور ان کو سمجھانا چاہا مگر نادانوں نے
پرواہ نہ کی۔ اور ان کی اس تعلیم کے ہوتے ہوئے بھی ان کو ابن اللہ قرار دے ہی
لیا۔
لملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۱۸۸
بیچ یہی ہے کہ خدا ایک ہے اور ایک ہے اور میرا تو یہ مذہب ہے کہ اگر انجیل اور
قرآن کریم اور تمام صحف انبیاء بھی دنیا میں نہ ہوتے تو بھی خدا تعالیٰ کی توحید
ثابت تھی کیونکہ اس کے نقوش فطرت انسانی میں موجود ہیں۔ خدا کے لئے بیٹا
خدا کے لئے بیٹا تجویز تجویز کرنا گویا خدا تعالیٰ کی موت کا یقین کرنا ہے کیونکہ بیٹا تو اس لئے ہوتا ہے کہ
موت کا یقین کرنا وہ یاد گار ہو۔ اب اگر مسیح خدا کا بیٹا ہے تو پھر سوال ہو گا کہ کیا خدا کو مرنا ہے؟
کرنا گویا خدا تعالی کی
ہے۔
مختصر یہ ہے کہ عیسائیوں نے اپنے عقائد میں نہ خدا کی عظمت کا لحاظ رکھا اور نہ
قوائے انسانی کی قدر کی ہے۔ اور ایسی باتوں کو مان رکھا ہے کہ جن کے ساتھ
آسمانی روشنی کی تائید نہیں ہے۔
ملفوظات ۔ جلد ا صفحه ۳۳۱