باب چهارم :ردّ تثلیث
مسیحی انفاس, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نخست زادہ کہلایا ہے۔ مگر بد قسمت انسان جب کسی پیچ میں پھنس جاتا ہے تو پھر اس سے
نکل نہیں سکتا۔ ۔۔۔ پھر عجیب تریہ کہ جو کچھ مسیح کی خدائی کے لئے قواعد بیان کئے
گئے ہیں کہ وہ خدا بھی ہے انسان بھی یہ تمام قواعید کرشن اور رام چندر کے لئے ہندوں کی
کتابوں میں پہلے سے موجود ہیں۔ اور اس نئی تعلیم سے ایسے مطابق پڑے ہیں کہ ہم بجز
اس کے اور کوئی بھی رائے ظاہر نہیں کر سکتے کہ یہ تمام ہندووں کے عقیدوں کی نقل کی گئی
ہے۔ ہندووں میں ترے مورتی کا بھی عقیدہ تھا جس سے برہما۔ بشن ۔ مہادیو کا مجموعہ
مراد ہے۔ سو تثلیث ایسے عقیدے کا عکس کھینچا ہوا معلوم ہوتا ہے مگر عجیب بات یہ ہے
کہ جو کچھ مسیح کے خدا بنانے کے لئے اور عقلی اعتراضوں۔ وں سے بچنے کے۔ کے لئے عیسائی لوگ
جوڑ توڑ کر رہے ہیں اور مسیح کی انسانیت کو خدائی کے ساتھ ایسے طور سے پیوند دے رہے
ہیں۔ جس سے ان کی غرض یہ ہے کہ کسی طرح عقلی اعتراضوں سے بچ جائیں اور پھر بھی
وہ کسی طرح بچ بھی نہیں سکتے ۔ اور آخر سر الہی میں داخل کر کے پیچھا چھوڑاتے
ہیں۔ بعینہ یہی نقشہ ان ہندووں کا ہے جو رام چندر اور کرشن کو ایشر قرار دیتے
ہیں۔ یعنی وہ بھی بعینہ وہی باتیں سناتے ہیں جو عیسائی سنایا کرتے ہیں۔ اور جب ہریک
پہلو سے عاجز آجاتے آجاتے ہیں۔ تب کہتے ہیں کہ یہ ایک ایشر کا بھید ہے اور انہیں پر کھلتا ہے جو
جوگ کماتے اور دنیا کو نیا گئے اور تیشیا کرتے ہیں۔ لیکن یہ لوگ نہیں جانتے کہ یہ بھید تو
اسی وقت کھل گیا جب کہ ان جھوٹے خداؤں نے اپنی خدائی کا کوئی ایسا نمونہ نہ دکھلایا جو
انسان نے نہ دکھلایا ہو۔ سچ ہے کہ گرنتھوں میں یہ قصے بھرے پڑے ہیں۔ کہ ان
او تاروں نے بڑی بڑی شکتی کے کام کئے ہیں۔ مردے جلائے اور پہاڑوں کو سر پر اٹھا
لیا۔ لیکن اگر ہم ان کہانیوں کو سچ مان لیں تو یہ لوگ خود قائل ہیں کہ بعض ایسے لوگوں
نے بھی کرشمے دکھلائے جنہوں نے خدائی کا دعوی نہیں کیا۔ مثلاً ذرا سوچ
کر دیکھ لو کہ کیا مسیح کے کام موسیٰ کے کاموں سے بڑھ کر تھے ۔ بلکہ مسیح کے نشانوں کو تو
تالاب کے قصہ نے خاک میں ملا دیا۔ کیا آپ لوگ معجز نما تالاب سے واقف نہیں جو اسی
زمانہ میں تھا اور کیا اسرائیل میں ایسے نبی نہیں گزرے جن کے بدن کے چھونے سے
مردے زندہ ہوئے۔ پھر خدائی کی شیخی مارنے کے لئے کونسی وجوہات ہیں جائے شرم
!!!
اور اگر چہ ہندووں نے اپنے اوتاروں کی نسبت شکتی کے کام بہت لکھے ہیں۔ اور خواہ
نخواہ ان کو پر میشر ثابت کرنا چاہا ہے مگر وہ قصے بھی عیسائیوں کے بیہودہ قصوں سے کچھ کم
نہیں ہیں ۔ اور اگر فرض بھی کریں کہ کچھ ان میں سے صحیح بھی ہے۔ تب بھی عاجز انسان
جو ضعف اور ناتوانی کا خمیر رکھتا ہے۔ پر میشر نہیں ہو سکتا اور احیاء حقیقی تو خود باطل اور
الہی کتابوں کے مخالف ہاں اعجازی احیاء جس میں دنیا کی طرف رجوع کرنا اور دنیا میں پھر
آباد ہونا نہیں ہوتا۔ ممکن تو ہے۔ مگر خدائی کی دلیل نہیں کیونکہ اس کے مدعی عام
ہیں۔ مردوں سے باتیں کر ا دینے والے بہت گذرے ہیں مگر یہ طریق کشف قبور کے
قسم میں سے ہے۔ ہاں ہندووں کو عیسائیوں پر ایک فضیلت بیشک ہے ۔ اس کے بلا شبہ
ہم قائل ہیں اور وہ یہ ہے کہ وہ بندوں کو خدا بنانے میں عیسائیوں کے پیشرو ہیں۔ انہیں
کے ایجاد کی عیسائیوں نے بھی پیروی کی۔ ہم کسی طرح اس بات کو چھپا نہیں سکتے کہ جو ایجادی ۔
کچھ عیسائیوں نے عقلی اعتراضوں سے بچنے کے لئے باتیں بنائی ہیں یہ باتیں انہوں نے
اپنے دماغ سے ن سے نہیں نکالیں۔ بلکہ شاستروں اور گرنتھوں میں سے چرائی ہیں۔ یہ تمام
تو وہ طوفان پہلے ہی سے برہمنوں نے کرشن اور رام چندر کے لئے بنارکھا تھا جو عیسائیوں
کے کام آیا۔ پس یہ خیال بدیہی البطلان ہے کہ شاید ہندووں نے عیسائیوں کی کتابوں
میں سے چرایا ہے۔ کیونکہ ان کی تحریریں اس وقت کی ہیں کہ جب حضرت عیسی کا
وجود بھی دنیا میں نہیں تھا۔ پس ناچار ماننا پڑا کہ چور عیسائی ہی ہیں۔ چنانچہ پوٹ صاحب
بھی اس بات کے قائل ہیں کہ ” تثلیث افلاطون کے لئے ایک غلط خیال کی پیروی کا نتیجہ
ہے۔ مگر اصل یہ ہے کہ یونان اور ہند اپنے خیالات میں مرایا متقابلہ کی طرح
تھے۔ قریب قیاس یہ ہے کہ یہ شرک کے انبار کے انبار پہلے ہند سے ویدو د یا کی صورت
میں یونان میں گئے۔ پھر وہاں سے نادان عیسائیوں نے چرا چرا کر انجیل پر حاشیے چڑہائے
اور اپنا نامہ اعمال درست کیا۔ “
९९
نور القرآن - حصہ اول - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۶۰ تا ۳۶۴ - حاشیه
ایک اور بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ عیسائی لوگ لفظ الو ہیم سے جوالہ کی جمع ہے
اور کتاب پیدائش میں موجود ہے یہ نکالنا چاہتے ہیں کہ گویا یہ تثلیث کی طرف اشارہ
ہے۔ مگر اس سے اور بھی ان کی نادانی ثابت ہوتی ہے کیونکہ عبرانی لغت سے ثابت ہے
کہ گوالو ہیم کا لفظ بظاہر جمع ہے مگر ہر ایک جگہ واحد کے معنے دیتا ہے۔ بات یہ ہے کہ زبان
عربی اور عبرانی میں یہ محاورہ شائع ہے کہ بعض وقت لفظ واحد ہوتا ہے اور معنے جمع کے لفظ الوہیم سے تثلیث دیتا ہے جیسا کہ سامر اور دجال کا لفظ اور بعض وقت ایک لفظ جمع کے صیغہ پر ہوتا ہے اور علیت نہیں ہوتی۔
९९
معنے واحد کے دیتا ہے۔ اور عبرانی جاننے والے خوب جانتے ہیں کہ یہ لفظ الو ہیم بھی ان
ہی الفاظ میں سے ہے جو جمع کی صورت میں ہیں اور دراصل واحد کے معنے رکھتے
ہیں۔ اسی وجہ سے یہ لفظ توریت میں جس جگہ آیا ہے ان ہی معنوں کے لحاظ سے آیا
ہے۔ اور یہ دعوی بالکل غلط ہے کہ وہ ہمیشہ خدا تعالیٰ کے لئے مخص لئے مخصوص ہے۔ بلکہ بعض
جگہ یہی لفظ فرشتہ کے لئے اور بعض جگہ قاضی کے لئے اور بعض جگہ حضرت موسیٰ کے
لئے آ
آیا ہے جیسا کہ قاضیوں کی کتاب باب ۲۳ / ۱۳ سے من معلوم ہوتا ہے کہ جب
منو حاسمون کے باپ نے خداوند کا ایک فرشتہ دیکھا تو اس نے کہا کہ ہم یقیناً مر
جائیں گے کیونکہ ہم نے الو ہیم کو دیکھا۔ اس جگہ عبرانی میں لفظ الو ہیم ہے اور معنے اس
کے فرشتہ کئے جاتے ہیں اور خروج باب ۱۲٫۹ میں الوہیم کے معنے قاضی کئے گئے
ہیں۔ اور خروج باب ۰ارے میں موسی کو الو ہیم قرار دے کر کہا ہے کہ ” دیکھ میں نے
مجھے فرعون کے لئے ایک الوہیم بنایا ہے ۔ " اور استثنا باب ۱۵ / ۳۲ میں یہ عبارت
ہے۔ اور اس نے الوہا کو چھوڑ دیا جس نے اسے پیدا کیا تھا ۔ " دیکھو اس جگہ لفظ الوہا
ہے الو ہیم نہیں ہے۔ اور ایسا ہی زبور ۲۲ ۵۰ میں لفظ الوہا آیا ہے۔ اور اسی طرح ان
کتابوں میں لفظ الوہا اور الوہیم ایک دوسرے کی جگہ آیا ہے۔ جس سے سمجھا جاتا ہے کہ
دونوں جگہ واحد مراد ہے نہ جمع ۔ ایساہی یسعیا باب ۶ / ۴۴ میں الوہیم آیا ہے۔ اور پھر
آیت آٹھ میں الوہا ہے ۔ پس واضح ہو کہ اصل مدعا جمع کا صیغہ لانے سے خدا کی طاقت اور
قدرت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ زبانوں کے محاروات ہیں جیسا کہ انگریزی میں ایک انسان کو ٹو
یعنی تم کے ساتھ مخاطب کرتے ہیں۔ مگر خدا کے لئے باوجود تثلیث کے عقیدہ کے ہمیشہ
دار یعنی تو کا لفظ لاتے ہیں۔ ایسا ہی عبرانی میں بجائے ادون کے جو خدا کے معنے رکھتا ہے
ادو نیم جاتا ہے سو در اصل یہ بحثیں محاورات لغت کے متعلق ہیں۔ قرآن شریف میں
اکثر جگہ خدا تعالیٰ کے کلام میں ہم آجاتا ہے کہ ہم نے یہ کیا اور ہم یہ کریں گے۔ اور کوئی
عقلمند نہیں سمجھتا کہ اس جگہ ہم سے مراد کثرت خداؤں کی ہے۔ مگر پادری صاحبوں کے
حال پر بہت افسوس ہے کہ وہ قابل شرم طریقوں پر تاویلیں کر کے ایک انسان کو زبر دستی
خدا بنانا چاہتے ہیں مجھے معلوم ہوتا ہے کہ بت پرستی کے زمانہ کے خیالات انہیں مجبور
کرتے ہیں کہ وہ مشرکانہ تعلیم کو بناویں۔ خیال کرنا چاہئے کہ کیسے دور از عقل و فہم
১১
تکلفات انہوں نے کئے ہیں۔ یہاں تک کہ توریت پیدائش کے باب ۲۶ ر ا میں جو یہ کہ / یہ
عبارت ہے کہ خدا نے کہا کہ "ہم انسان کو اپنی شکل پر بنائیں۔ شکل پر بنائیں گے ۔ " یہاں سے عیسائی
لوگ یہ بات نکالتے ہیں کہ ہم کے لفظ سے تثلیث کی طرف اشارہ ہے۔ مگر یاد رہے کہ
عبرانی رانی میں اس جگہ لفظ نفسه ۔ ہے جس کے معنے ہیں نصنع ۔ یہ لفظ تھوڑے سے سے تغیر
سے اسی عربی لفظ یعنی نصنع سے ملتا ہے اور عربی اور عبرانی کا یہ محاورہ ہے کہ اپنے تئیں یا
کسی دوسری کو عظمت دینے کے لئے تم یا ہم کا لفظ بولا کرتے ہیں مگر ان لوگو لر ان لوگوں نے مخلوق
پرستی کے جوش سے محاورہ کی طرف کچھ بھی خیال نہیں کیا اور صرف یہ لفظ پا کر کہ ہم
بنائیں گے تثلیث کو سمجھ لیا۔ بہت ہی افسوس کی جگہ ہے کہ مخلوق پرستی سے پیار کر کے
ان بیچاروں کی کہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے۔ لیکن صرف تین کی حد بندی انہوں نے اپنی
طرف سے کر کر لی لی ہے۔ ہے۔ ورنہ جمع کے صیغہ میں تو تین سے زیادہ صدہا پر اطلاق ہو سکتا
ہے۔ یہ ضرور نہیں کہ جمع کے صیغہ سے صرف تثلیث ہی نکلتی ہے۔
کتاب البرية - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۹۳ تا ۹۵
کیا کوئی عقل قبول کر سکتی ہے کہ خدائے قادر باوجود اپنی بے انتہا طاقتوں کے کسی
دوسرے کی مدد کا محتاج رہے۔ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آتا کہ عیسی کے ساتھ خدا تھا کہ جو
جب تینوں خدا اس کے اپنی مخلصی کے لئے تمام رات رو رو کر دعا کر تا رہا تعجب کہ جب تینوں خدا اس کے اندر تھے اندر تھے تو وہ چوتھا خدا کون تھا جس کی جناب تو وہ چوتھا خدا کون تھا جس کی جناب میں اس نے رو رو کر ساری رات دعا کی اور پھر وہ دعا
میں اس نے رو رو کر قبول بھی نہ ہوئی۔ ایسے خدا پر کیا امید رکھی جائے جس پر ذلیل یہودی غالب آئے اور اس ساری رات دعا کی تھی
کا پیچھا نہ چھوڑا جب تک سولی پر نہ چڑہا دیا۔
حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۷۹
وضع عالم میں خدا تعالیٰ نے توحید کا ثبوت رکھ دیا ہے۔ وضع عالم میں کرویت ہے
وضع علم میں کردویت پانی ستارے راگ وغیرہ ۔ وغیرہ ۔ یہ چیزیں سب گول ہیں۔ چو ۔ چونکہ کرہ میں وحدت ہوتی
ہے۔ اس لحاظ سے اس میں جہات نہیں ہوتی ہیں۔ پس یہ وضع عالم میں توحید الہی کا
ثبوت ہے۔ پانی کا ایک قطرہ دیکھو تو وہ گول ہو گا۔ ایسا ہی اجرام بھی اور آگ
کا فلسفہ
بھی۔ آگ کی ظاہری حالت سے اگر کوئی کہے کہ یہ گول نہیں ہوتی تو یہ اس کی غلطی
ہے۔ کیونکہ یہ مانی ہوئی بات ہے کہ آگ کا شعلہ دراصل گول ہوتا ہے مگر ہوا اس کو
منتشر کرتی ہے۔
عیسائیوں نے بھی ۔ یہ بات مان لی ہے کہ جہاں تثلیث نہیں پہنچی ۔ یعنی تسلیت کی
تبلیغ نہیں ہوئی وہاں ان سے توحید کی باز پرس ہوگی کیونکہ وضع عالم میں توحید کا ثبوت ملتا
ہے اگر خدا تین ہوتے تو ضرور تھا کہ سب اشیاء مثلث نما ہوتیں۔
وضع عالم کی کرویت سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ آدم ہی سے شروع ہو کر آدم ہی پر
سلسلہ ختم ہوتا ہے۔ کیونکہ محیط دائرہ کا خط جس نقطہ سے چلتا ہے اس پر ہی جا کر ختم ہو
تم ہو
جاتا ہے۔ اسی لئے مسیح موعود جو خاتم الخلفاء ہے اس کا نام بھی خدا نے آدم ہی رکھا
ہے۔ چنانچہ براہین احمدیہ میں درج ہے ۔
اردتُ أَنْ اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ ۔
ملفوظات ۔ جلد ۲ صفحہ ۳۹۱
نیز دیکھیں ۔ ملفوظات ۔ جلد ۲ صفحہ ۵۹
ہے کہ خدا ایک ہی
ہے۔
اس زمانہ میں مذہب کے نام سے بڑی نفرت ظاہر کی جاتی ہے اور مذہب حقہ کی طرف
آنا تو گویا موت کے منہ میں جاتا ہے۔ مذہب حق وہ ہے جس پر باطنی شریعت بھی
شہادت دیے اٹھے۔ مثلاً ہم اسلام کے اصول توحید پیش کرتے ہیں اور کہتے نظائر قدرت سے ثابت
ہیں کہ یہی حقانی تعلیم ہے کیونکہ انسان کی فطرت میں توحید کی تعلیم ہے اور نظارہ قدرت
بھی اس پر شہادت دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے مخلوق کو متفرق پیدا کر کے وحدت ہی کی طرف
کھینچا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وحدت ہی منظور تھی۔ پانی کا ایک قطرہ اگر
چھوڑیں تو وہ گول ہو گا۔ چاند، سورج سب اجرام فلکی گول ہیں اور کرویت وحدت کو
چاہتی ہے۔
ہم اس وقت بے انتہا خداوں کا ذکر چھوڑ دیتے ہیں۔ کیونکہ یہ تو ہے ہی ایک بیہودہ
اور بے معنی اعتقاد ۔ اور بے شمار خدا ماننے سے امان اٹھ جاتا ہے۔ مگر ہم تثلیث کا ذکر
کرتے ہیں۔ ہم نے جیسا کہ قدرت کے نظائر سے ثابت کیا ہے کہ خدا ایک ہی
ہے۔ اس طرح پر اگر خدا معاذ اللہ تین ہوتے جیسا کہ عیسائی کہتے ہیں تو چاہئے تھا کہ
پانی، آگ کے شعلے اور زمین آسمان کے اجرام سب کے سب سہ گوشہ ہوتے تاکہ
تثلیث پر گواہی ہوتی ہے اور نہ انسانی نور قلب کبھی متثلیث پر گواہی دیتا ہے۔ پادریوں سے
پوچھا ہے کہ جہاں انجیل نہیں گئی وہاں تثلیث کا سوال ہو گا یا توحید کا۔ تو انہوں نے ہو گا یا
صاف اقرار کیا ہے کہ توحید کا ۔ بلکہ ڈاکٹر فنڈر نے اپنی تصنیف میں یہ اقرار درج کر دیا
ہے۔ اب ایسی کھلی شہادت کے ہوتے پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ تثلیث کا عقیدہ کیوں
پیش کر دیا جاتا ہے۔ پھر یہ سیہ گوشہ خدا بھی عجیب ہیں۔ ہر ایک کے کام الگ الگ یہ سے
ہیں۔ گویا ہر ایک بجائے خود ناقص اور ناتمام ہے اور ایک دوسرے کا متمم ہے۔
ملفوظات ۔ جلد ا صفحه ۳۲۹، ۳۳۰
اسلام بہت ہی سیدھا سادہ مذہب ہے۔ اس نے تثلیث کی تکذیب کی ہے۔ غرض
آپ وہ دین لائے جو سیدھا سادہ ہے۔ جو خدا کے سامنے یا انسان کے سامنے شرمندہ
تثلیث لا نخل عقدہ نہیں ہو سکتا۔ قانون قدرت اور فطرت کے ساتھ ایسا وابستہ ہے کہ ایک جنگلی بھی آسانی
ہے۔
کے ساتھ سمجھ سکتا ہے۔ تثلیث کی طرح کوئی لاینحل عقدہ اس میں نہیں جس کو نہ خدا سمجھ
سکے نہ اور تو ماننے والے جیسا کہ عیسائی کہتے ہیں۔ تثلیث قبول کرنے کے لئے ضروری
ہے کہ پہلے بت پرستی اور اوہام پرستی کرے اور عقل و فکر کی قوتوں کو بالکل بیکار اور معطل
چھوڑ دے۔ حالانکہ اسلام کی توحید ایسی ہے کہ ایک دنیا سے الگ تھلگ جزیرہ میں بھی وہ
سمجھ میں آسکتی ہے۔ یہ دین عیسائی جو پیش کرتے ہیں یہ عالمگیر اور مکمل دین نہیں ہو
سکتا۔ اور نہ انسان اس سے کوئی تسلی یا اطمینان پاسکتا ہے۔ مگر اسلام ایک ایسا دین ہے
ال ای دی نہیں ہو
جو کیا باعتبار توحید اور اعمال حسنہ اور کیا تکمیل مسائل، سب سے بڑھ کر ہے۔
لملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۸۵