باب ششم : حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیب سے نجات اور ہجرت
مسیحی انفاس, حصہ 10
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہیں۔ کسی دوسری قوم کا نام و نشان نہیں۔ اور اس نبی اللہ کی قبر کے نزدیک داہنے گوشہ
میں ایک پتھر رکھا ہے جس پر انسان کے پاؤں کا نقش ہے کہتے ہیں کہ یہ قدم رسول کا
ہے۔ غالباً اس شہزادہ نبی کا یہ قدم بطور نشان کے باقی ہے۔ دو باتیں اس قبر پر
بعض مخفی اسرار کی گویا حقیقت نما ہیں۔ ایک وہ سوراخ جو قبر کے نزدیک ہے دوسرے یہ
قدم جو پتھر پر کندہ ہے۔ باقی تمام صورت مزار کی نقشہ منسلکہ میں دکھائی گئی ہے۔ فقط
ر از حقیقت روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۶۷ تا ۱۷۰
حضرت عیسیٰ علیہ السلام جو یسوع اور جیزس یا یوز آسف کے نام سے بھی مشہور ہیں
یہ ان کا مزار ہے اور بموجب شہادت کشمیر کے معمر لوگوں کے عرصہ انیس سو برس کے
قریب سے یہ مزار سری نگر محلہ خانیار میں ہے۔
را از حقیقت روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۷۱
ر ہے تم ؟
آبادی
جنوب
روکا ان قصاب
مشرق
صحن روضه
دوکان بقال
درخت
قبرستان
پنجره چوبی
چبوتره
فرستان
pem ift
شمال
مسعف
قدم رسول (100
فرستيد الخير الدين
مبر یوز آسف بنی
منامةيوة
طواف گاه مسقف *
سوراخ جہاں سے خوشبو آتی
آستانه به طرف مسجد کمینه
مسجد کهند و دیگر مکانات
مغرب
ره جنوبی
پرانا قبرستان
بیرم دستم که
راه بطرف جامع مسجد ہے
شہد شاهد من بنی اسرائیل
ایک اسرائیلی عالم توریت کی شہادت در باره قبر مسیح
ک و راز
میں شہادت دیتا ہوں کہ میں نے دیکھا ایک نقشہ پاس مرزا غلام احمد
מ נאבקאיין
قادیانی اس تحقیق وہ صحیح ہے قبر بنی اسرائیل کی قبروں میں سے
صاحب تار
اور دہ
ہے بنی اسرائیل کے اکابر کی قبروں میں سے
میں نے دیکھا یہ نقشہ
دم شدم و
آپکے دن جب لکھی
در دره زده با زیر نوید
میں نے یہ شہادت گاہ انگریزی جون
גלי
شاء
م دروم ۱۸۹۹ مردای و دارای مردمی در مو
سلمان یوسف سیمان متناحیه
سلمان یہودی
نے میرے روبرو
כיבוי יח אחות לבי מפחי מחמד צד
*
شہادت لکھی مفتی محمد صادق بھیروی
פייי כנין דסחר אבוחנת גנרל לחו
کلوک دفتر اکونٹنٹ جنرل لاہور
اشهد بالله ان هذا الكتاب كتبه سلمان بن يوسف واله رجل من
اكابر بنى اسرائيل -
دستخط سيد عبد الله بغدادی
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹
خدا تعالی کے فضل و کرم سے مخالفوں کو ذلیل کرنے کے لئے اور اس راقم کی سچائی
ظاہر کرنے نے کے لئے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ جو سرینگر میں محلہ خانیار میں یوز آسف کے
نام کی قبر ہے وہ در حقیقت بلا شک و شبہ حضرت عیسی علیہ السّلام کی قبر ہے۔ مرہم
عیسی جس پر طب کی ہزار کتاب بلکہ اس سے زیادہ گواہی دے رہی ہے اس بات کا پہلا
ثبوت ہے کہ جناب مسیح علیہ السلام نے صلیب سے نجات پائی تھی۔ وہ ہر گز صلیب پر
فوت نہیں ہوئے۔ اس مرہم کی تفصیل میں کھلی کھلی عبارتوں میں طبیبوں نے لکھا ہے
کہ یہ مرہم ضربہ سقطہ اور ہر قسم کے زخم کیلئے بنائی جاتی ہے۔ اور حضرت عیسٰی علیہ
السلام کی چوٹوں ۔ چوٹوں کے لئے طیار ہوئی تھی یعنی ان زخموں کے لئے جو آپ کے ہاتھوں اور
پیروں پر تھے ۔ " اس مریم کے اس مرہم کے ثبوت میں میرے پاس بعض وہ طبی کتابیں بھی کتابیں بھی ہیں جو
قریباً سات سو برس کی قلمی لکھی ہوئی ہیں۔ یہ طبیب صرف مسلمان نہیں
ہیں بلکہ عیسائی یہودی اور مجوسی بھی ہیں جن کی کتابیں اب تک موجود ہیں۔ قیصر روم
کے کتب خانہ میں بھی رومی زبان میں ایک قرابادین تھی اور واقعہ صلیب سے دو سو برس
گزرنے سے پہلے ہی اکثر کتابیں دنیا میں شائع ہو چکی تھیں۔ پس بنیاد اس مسئلہ کی کہ
حضرت مسیح صلیب پر فو یر فوت نہیں ہوئے اول خود انجیلوں سے پیدا ہوتی ہے جیسا کہ ہم
بیان کر چکے ہیں اور پھر مرہم عیسیٰ نے علمی تحقیقات کے رنگ میں اس ثبوت کو دکھلا
دیا۔ پھر بعد اس کے وہ انجیل جو حال میں تبت سے دستیاب ہوئی اس نے صاف گواہی
دی کہ حضرت عیسی ضرور ہندوستان کے ملک میں آئے ہیں۔ اس کے بعد اور بہت سی
کتابوں سے اس واقعہ کا پتہ لگا اور کشمیر اعظمی جو قریباً دو سو برس کی تصنیف
ہے۔ اس کے صفحہ ۸۲ میں لکھا ہے کہ ”سید نصیر الدین کے مزار کے پاس جو دوسری قبر
ہے عام خیال ہے کہ یہ ایک پیغمبر کی قبر ہے۔ " اور پھر یہی مورخ اسی صفحہ میں لکھتا ہے
کہ ایک شہزادہ کشمیر میں کسی اور ملک سے آیا تھا اور زہد اور تقوی اور ریاضت اور عبادت
میں وہ کامل درجہ پر تھا وہی خدا کی طرف سے نبی ہوا۔ اور کشمیر میں آکر کشمیریوں کی
دعوت میں مشغول ہوا جس کا نام یوز آسف ہے اور اکثر صاحب کشف
خصوصاً ملاً عنایت اللہ جو راقم کا مرشد ہے فرما گئے ہیں کہ اس قبر سے برکات
نبوت ظاہر ہو رہے ہیں۔ " یہ عبارت تاریخ اعظمی کی فارسی میں ہے۔ جس کا ترجمہ کیا
گیا ہے۔ اور محمدن اینگلو اور نینٹل کالج میگزین ستمبر ۱۸۹۶ء اور اکتوبر ۱۸۹۶ء میں تقریب
ریویو کتاب شهزاده یوز آسف جو مرزا صفدر علی صاحب سرجن فوج سر کار نظام نے لکھی
ہے تحریر کیا ہے کہ "یوز آسف کے مشہور قصہ میں جو ایشیا اور یورپ میں شہرہ آفاق ہو
چھتا ہے پادریوا چکا ہے پادریوں نے کچھ آمیزی کر دی ہے۔ یعنی یوز آسف کے سوانح میں جو حضرت مسیح
کی تعلیم اور اخلاق سے بہت مشابہ ہے شاید یہ تحریر میں پادریوں نے اپنی طرف سے
زیادہ کر دی ہیں۔ لیکن یہ خیال سراسر سادہ لوحی کی بناء پر ہے بلکہ پادریوں کو اس
وقت یوز آسف کے سوانح ملے ہیں جبکہ اس سے پہلے تمام ہندوستان اور کشمیر میں مشہور
ہو چکے تھے اور اس ملک کی پرانی کتابوں میں ان کا ذکر ہے اور اب تک وہ کتابیں موجود
ہیں پھر پادریوں کو کو تحریف کے لئے کیا گنجائش تھی۔ ہاں پادریوں کا یہ خیال کہ شاید مسیح
کے حواری اس ملک میں آئے ہوں گے اور یہ تحریر میں یوز آسف کے سوانح میں ان کی ہیں
سراسر غلط خیال ہے بلکہ ہم ثابت کر چکے ہیں کہ یوز آسف حضرت یسوع کا نام ہے جس
میں زبان کے پھیر کی وجہ سے کسی قدر تغیر ہو گیا ہے۔ اب بھی بعض کشمیری بجائے یوز
آسف کے عیسی صاحب ہی کہتے ہیں جیسا کہ لکھا گیا۔ والسلام علیٰ من اتبع الہدی ۔
را از حقیقت روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۷۲