باب ششم : حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیب سے نجات اور ہجرت
مسیحی انفاس, حصہ 9
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور صفحہ ۶۵ میں لکھا ہے تقریباً تمام مشرقی مورخوں کی یہی تحقیقات ہے کہ افغان
قوم کا اپنا یہی اعتقاد ہے کہ وہ یہودی الاصل ہیں اور اس رائے کو زمانہ حال کے بعض
مورخوں نے بھی اختیار کیا ہے یا غالبا صحیح سمجھا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔ اور یہ رواج کو افغان
یہودیوں کے نام اپنے نام رکھتے ہیں بیشک افغانوں کے مسلمان ہو جانے کی وجہ سے
ہے۔ لیکن مترجم پر نہارڈ دوران کا یہ خیال کوئی ثبوت نہیں رکھتا۔ پنجاب کے شمال مغربی
حصہ میں اکثر ایسی قومیں ہندی الاصل آباد ہیں جو آباد ہوگئی ہیں لیکن ان کے نام یہودی
ناموں کی طرز پر ہرگز نہیں۔ جس سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان ہو جانے
سے ایک قوم میں یہودی نام داخل نہیں ہو جاتے " افغان کے خط و خال میہودیوں
سے حیرت انگیز طور پہ مشابہت رکھتے ہیں اور اس بات کو ان محققوں نے بھی تسلیم کر لیا
ہے جو افغانوں کے دعوئے یہودی الاصل ہونے پر کچھ التفات نہیں کرتے۔ اور یہی ایک نے
ثبوت ہے جو اُن کے یہودی الاصل ہونے کے بارے میں مل سکتا ہے۔ ہے۔ سر سر جان جان کا ملکم کے کے
الفاظ اس بارے میں یہ ہیں : اگر چہ افغانوں کا یہودیوں کی معزز نسل سے ہونے
کا دعویٰ بہت متقیہ ہے۔ لیکن انکی شکل و ظاہری خط و خال اور انکے اکثر رسوم سے
به امر صاف ظاہر ہے کہ وہ (افغان) فارسیلوں ۔ تاتاریوں اور ہندیوں سے ایک جدا
قوم ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ صرف یہی بات اس بیان کو معتبر ٹھہراتی ہے جس کی مخالفت
بہت سے قوی واقعات کرتے ہیں اور جس کا کوئی صاف ثبوت نہیں ملتا۔ اگر ایک قوم
کی دوسری قوم کے ساتھ شکل و وضع میں مشابہت رکھنے سے کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے تو
کشمیری اپنے یہودیوں والے خط و خال کی وجہ سے یقینا یقینا یہود الاصل ثابت ہونگے
اور اس بات کا صرف بر نیر نے ہی نہیں بلکہ فارسٹر اور شاید دیگر محققوں نے ذکر کیا ہے ۔ بر
۔۔۔۔۔۔
یم
و
وه
اگر چہ فارسٹر بر تیر کی رائے کو تسلیم نہیں کرتا تاہم وہ اقرار کرتا ہے کہ جب
کشمیریوں میں تھا تو اُس نے خیال کیا کہ وہ ایک یہودیوں کی قوم کے درمیان رہتا ہے۔
اور کتاب ڈکشنری آف جیو گرافی مرتبہ اسے کے جانسٹن کے صفحہ ۲۵۰ میں
کشمیر کے لفظ کے بیان میں یہ عبارت ہے :۔ یہاں کے باشندے دراز قد۔
قوی ہیکل ۔ مردانہ شباہت والے عورتیں مکمل اندام والیں ۔ نو بصورت ۔ بلند
خمدار بینی والے شکل و وضع میں بالکل یہودیوں کے مشابہ ہیں۔
اور سول اینڈ ملٹری گزٹ (مطبوعہ ۲۳ نومبر شماره صفحه ۴) میں لعنوان
مضمون سواتی اور آفریدی (اقوام ) لکھا ہے کہ ہمیں ایک اعلیٰ درجہ کا قیمتی اور دلچسپ
مضمون ملا ہے جو برٹش ایسوسی ایشن کے ایک حال کے جلسہ میں ایسوسی ایشن مذکورہ کی
شاخ متعلقہ تاریخ طبعی نوع انسان میں پیش کیا گیا ہے اور جو کمیٹی تحقیقات تاریخ
طبعی انسان کے موسم سرما کے جلسہ میں ابھی سنایا جاتا ہے۔ ہم وہ مکمل مضمون ذیل میں درج
کرتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ ہندوستان کی مغربی سرحد کے پٹھان یا پلٹان باشندوں کا حال
قدیمی تاریخوں میں موجود ہے اور بہت سے فرقوں کا ذکر ہیرو ڈوٹس نے اور سکندر اعظم
کے تاریخ نویسوں نے کیا ہے۔ وسطی زمانہ میں اس پہاڑ کا غیر آباد اور ویرانہ کا نام روہ تھا۔
اور اس علاقہ کے باشندوں کا نام رہیکہ تھا۔ اور اس میں شک نہیں کہ یہ رہیئے یا
پٹھان قوم افغانان کے نام و نشان سے پہلے ان علاقوں میں آباد تھے۔ اب سارے
افغان پٹھانوں میں شمار کئے جاتے ہیں کیونکہ وہ پٹھانی زبان لینے پشتو بولتے ہیں۔ لیکن
وہ ان سے کسی رشتہ کا اقرار نہیں کرتے۔ اور اُن کا دعویٰ ہے کہ ہم بنی اسرائیل ہیں
لینے ان فرقوں کی اولاد ہیں جن کو بخت نصر قید کر کے بابل لے گیا تھا۔ مگر سب نے پشتو
زبان کو اختیار کر لیا ہے۔ اور سب اسی مجموعہ قوانین مالکی کو مانتے ہیں جس کا نام پکستان ڈالی
ہے اور جس کے بہت سے قواعد پرانی موسوی شریعت سے عجیب طور پر مشابہت رکھتے
ہیں۔ اور بعض اقوام راجپوت کے پرانے رسم و رواج سے بھی ملتے جلتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔ اگر ہم اسرائیلی آثار کو زیر نظر رکھ کر دیکھیں تو ظاہر ہوگا کہ پٹھانوں کی قومیں
دو بڑے حصول میں منقسم ہوسکتی ہیں۔ یں منقسم ہو سکتی ہیں لینے اول وہ فرقے ہندی الاصل ہیں جیسے
وزیری۔ آفریدی۔ اورک از می وغیرہ ۔ دوسرے افغان جو سامی ( Tematie )
ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور سرحد پر زیادہ آبادی انہی کی ہے۔ اور کم سے کم یہ ممکن
ہے کہ پکستان والی جو ایک غیر مکتوب ضابطہ قواعد ملی ہے۔ سب کا ملکہ تیار ہوا ہے۔
اس میں ہم دیکھتے ہیں کہ موسوی احکام را چوتی رسوم سے ملے ہوئے ہیں جن کی تر ترمیم
اسلامی رسوم نے کی ہے۔ وہ افغان جو اپنے نیکیں درانی کہلاتے ہیں اور جب سے کہ ڈرائی
سلطنت کی بنیاد پڑی ہے یعنے ۱۵۰ سال سے اپنے تئیں درانی ہی نامزد کرتے آئے
ہیں۔ کہتے ہیں کہ وہ اصلا اسرائیلی فرقوں کی اولاد سے ہیں اور ان کی نسل کش (قیس)
سے جاری ہوتی ہے جسکو حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم نے پٹھان کے نام سے موسوم کیا۔
جس کے معنے سریانی زبان میں مکان کے ہیں کیونکہ اُس نے لوگوں کو اسلام کی لہروں
میں کشتی کی طرح چھلاتا تھا۔ اگر ہم قوم افغان کا قوم اسرائیل سے کوئی قدیمی
رشتہ نہ مانیں تو ان اسرائیلی ناموں کی کوئی وجہ بیان کرنا ہمارے لئے مشکل ہو جاتا ہے
جو عام طور پر رائج ہیں ۔ اور بعض رسوم مثلاً عید فصیح کے تہوار کے رائج ہونے کی وجہ
بیان کرنا اور بھی ہمارے لئے دشوار ہو جاتا ہے۔ اور قوم افغان کی یوسف زئی شاخ اگر
عید فصح کی حقیقت کو سمجھ کر نہیں مناتے تو کم سے کم ان کا تہوار عید فصح کی نہایت عجیب اور
عمدہ نقل ہے۔ ایسا ہی اسرائیلی رشتہ نہ ماننے کی حالت میں ہم اُس اصرار کی بھی کوئی
وجہ نہیں بتلا سکتے۔ جو اعلیٰ تعلیم یافتہ افغانوں کو اس روایت کے بیان کرنے جو
اور اس پر قائم رہنے میں ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس روایت کی صداقت
کی کوئی اصل بنیاد ضرور ہو گی ۔ بلیو د Belle ) کی رائے ہے کہ اسرائیلی
رشتہ کا در حقیقت سچا ہونا ممکن ہے مگر وہ بیان کرتا ہے کہ افغانوں کی تین بڑی شاخوں
میں سے جو اپنے تئیں قیس کی اولاد بیان کرتے ہیں کم سے کم ایک شاخ سارا بور کے
نام سے موسوم ہے اور یہ لفظ پشتو زبان میں اس نام کا ترجمہ ہے جو پرانے زمانے میں سے ہے یہ اس
سورج بنسی راجپوتوں کا نام تھا جن کی نسبت یہ معلوم ہے کہ انکی بستیاں مہا بھارت
کی لڑائی میں چندر بنسی خاندان سے شکست کھا کر افغانستان میں آبسی تھیں ۔ اس طرح
معلوم ہوا کہ ممکن ہے کہ افغان بنی اسرائیل ہوں جو قدیمی راجپوتوں میں مل گئے ہوں اور
ہمیشہ سے میری نظر میں افغانوں کے اصل ونسل کے مسئلہ کا صحیح حل نہایت ہی اغلب طور
پر یہی معلوم ہوتا رہا ہے۔ یہ نوا اسکل کے افغان روایت و تامل کی بنا پر اپنے تئیں
پر گزیدہ قوم یعنے ابراہیم کی اولاد میں سے شمار کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔
انی تمام تحریمات کو جونا می مؤلفوں کی کتابوں میں سے ہم نے لکھتی ہیں۔ یکجائی
پر تصور میں لانے سے ایک صادق کو یقین کامل ہو سکتا ہے کہ یہ قومیں جو
افغان اور کشمیری اس ملک ہندوستان اور اس کے حدود اور نواح میں
طور پر
پائی جاتی ہیں در اصل بنی اسرائیل ہیں۔
مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۹۳ تا ۱۰۷
*
متفرق شہادتیں
ڈاکٹر بر نیر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ کشمیر میں یہودیت کی بہت سی علامتیں پائی
جاتی ہیں۔ چنانچہ پیر پنجال سے گزر کر جب میں اس ملک میں داخل ہوا تو دیہات کے
باشندوں کی صورتیں یہود کی سی دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی ۔ ان کی صورتیں اور ان کے طور
طریق اور وہ نا قابل بیان خصوصیتیں جن سے ایک سیاح مختلف اقوام کے لوگوں کی خود
بیخود شناخت اور تمیز کر سکتا ہے۔ سب یہودیوں کے پورانی قوم کیسی معلوم ہوتی
تھیں۔ میری بات کو آپ محض خیالی ہی تصور نہ فرمائیے گا۔ ان دیہاتوں کے یہودی نما
ہونے کی نسبت ہمارے پادری صاحبان اور اور بہت سے فرنگستانیوں نے بھی میرے
کشمیر جانے سے بہت عرصہ پہلے ایسا ہی لکھا ہے۔ دوسری علامت یہ ہے کہ اس شہر کے
باشندے باوجود یکہ تمام مسلمان ہیں مگر پھر بھی ان میں سے اکثر کا نام موسیٰ
ہے۔ تیسرے یہاں یہ عام روایت ہے کہ حضرت سلیمان اس ملک آئے تھے۔ چوتھے
یہاں کے لوگوں کا یہ بھی گمان ہے کہ حضرت موسیٰ نے شہر کشمیر ہی میں وفات پائی تھی
اور ان کا مزار شہر سے قریب تین میل کے ہے ۔ پانچویں عموماً یہاں سب
لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ ایک اونچے پہاڑ پر جو ایک مختصر اور نہایت پورا نا مکان نظر آتا ہے
کو حضرت سلیمان نے تعمیر کرایا تھا ۔ اور اسی سبب سے اس کو آج تک تخت سلیمان
کہتے ہیں۔ سو میں اس بات سے انکار کرنا نہیں چاہتا کہ یہودی لوگ کشمیر میں آکر بسے
ہوں ۔ پہلے رفتہ رفتہ تنزل کرتے کرتے بت پرست بن گئے ہوں گے اور پھر آخر اور
بت پرستوں کی طرح مذہب اسلام کی طرف مائل ہو گئے ہوں گے۔ " یہ رائے ڈاکٹر
بر نیر کی ہے۔ جو انہوں نے اپنی کتاب سیر و سیاحت میں لکھی ہے۔ مگر اسی بحث میں
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ”غالباً اسی قوم کے لوگ پیکن نن میں موجود ہیں؟
مذہب موسوی کے پابند ہیں اور ا ہیں اور ان کے پاس توریت اور دوسری کتابیں بھی ہیں نے کمر
اس کو
حضرت عیسی کی وفات یعنی مصلوب ہونے کا حال ان لوگوں کو بالکل معلوم نہیں۔
جو
१९
ڈاکٹر صاحب کا یہ فقرہ یاد رکھنے کے لائق ہے کیونکہ بعض نادان عیسائیوں کا یہ گمان ہے
کہ حضرت عیسیٰ کے مصلوب ہونے پر یہود و نصاری کا اتفاق ہے اور اب ڈاکٹر صاحب
کے قول سے معلوم ہوا کہ چین کے یہودی اس قول سے اتفاق نہیں رکھتے اور ان کا یہ
مذہب نہیں ہے کہ حضرت عیسیٰ سولی پر مر گئے ۔ اور ڈاکٹر صاحب نے جو کشمیریوں کے
یہودی الاصل ہونے پر دلائل لکھے ہیں۔ یہی دلائل ایک غور کرنے والی نگاہ میں ہمارے
متذکرہ بالا بیان پر شواہد بینہ ہیں ۔ یہ واقعہ مذکورہ جو حضرت موسیٰ کشمیر میں آئے تھے
چنانچہ ان کی قبر بھی شہر سے قریباً تین میل کے فاصلہ پر ہے۔ صاف دلالت
کرتا ہے کہ موسیٰ سے مراد عیسی ہی ہے کیونکہ یہ بات قریب قیاس ہے کہ جب کشمیر کے
یہودیوں میں اس قدر تغیر واقع ہوئے کہ وہ کہ وہ بت پرست ہو گئے اور پھر مدت کے بعد
مسلمان ہو گئے تو کم علمی اور لا پروائی کی وجہ سے عیسی کی جگہ موسیٰ انہیں یاد رہ گیا ورنہ
حضرت موسیٰ تو موافق تصریح توریت کے حورب کی سرزمین میں اس سفر میں فوت ہو گئے
تھے جو مصر سے کنعان کی طرف بنی اسرائیل نے کیا تھا اور حورب کی ایک وادی میں بیت
فغور کے مقابل دفن کئے گئے۔ دیکھو استثناء ۳۴ باب درس ۵۔ ایسا ہی معلوم ہوتا ہے
کہ سلیمان کا لفظ بھی رفتہ رفتہ بجائے عیسیٰ کے لفظ کے مستعمل ہو گیا۔ ممکن ہے کہ
حضرت عیسی نے پہاڑ پر عبادت کے لئے کوئی مکان بنایا ہو کیونکہ یہ شاذ و نادر ہے کہ
کوئی بات بغیر کسی اصل صحیح کے محض بے بنیاد افتراء کے طور پر مشہور ہو جائے۔ ہاں یہ
غلطی قریب قیاس ہے کہ بجائے عیسی کے عوام کو جو پچھلی قومیں تھیں سلیمان یا د رہ گیا
ہو اور اس قدر غلطی تعجب کی جگہ نہیں چونکہ یہ تین نبی ایک ہی خاندان میں سے ہیں۔ اس
لئے یہ غلطیاں کسی اتفاقی مسامحت سے ظہور میں آگئیں۔ تبت سے کوئی نسخہ انجیل یا
بعض عیسوی وصایا کا دستیاب ہونا جیسا کہ بیان کیا جاتا ہے کوئی عجیب بات نہیں ہے
کیونکہ جب قرائن قویہ قائم ہیں کہ بعض نبی بنی اسرائیل کے کشمیر میں ضرور آئے گوان کی
تعیین نام میں غلطی ہوئی اور ان کی قبر اور مقام بھی اب تک موجود ہے تو کیوں یہ یقین نہ کیا
جائے کہ وہ نبی در حقیقت عیسیٰ ہی تھا جو اول کشمیر میں آیا اور پھر تبت کا بھی سیر کیا اور
کچھ بعید نہیں کہ اس ملک کے لو کے لوگوں کے لئے وصیتیں بھی لکھتی ہوں اور آخر کے کشمیر میں
واپس آکر فوت ہو گئے ہوں ۔ چنانچہ سرد ملک کا آدمی سرد ملک کو ہی پسند کرتا ہے اس
لئے فراست صحیحہ قبول کرتی ہے کہ حضرت عیسی کنعان کے ملک کو چھوڑ کر ضرور
کشمیر پہنچے ہوں گے۔ میرے خیال میں کسی کو اس میں کلام نہ ہو گا کہ خطہ کشمیر کو خطہ
شام سے بہت مشابہت ہے۔ پھر جب کہ ملکی مشابہت کے علاوہ قوم بنی اسرائیل بھی اس
جگہ موجود تھی تو حضرت مسیح اس ملک کے چھوڑنے کے بعد ضرور کشمیر آئے ہوں گے مگر
جاہلوں نے دور دراز زمانہ کے واقعہ کو یاد نہ رکھا اور بجائے عیسی کے موسیٰ یا سلیمان یاد
رہ گیا۔ اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب فرماتے ہیں کہ میں قریباً چودہ
برس تک جموں اور کشمیر کی ریاست میں تو کر رہا ہوں اور اکثر کشمیر میں ہر ایک عجیب مکان
وغیرہ کے دیکھنے کا موقعہ ملتا تھا۔ لہذا اس مدت دراز کے تجربہ کے رو سے مجھے معلوم
ہوا ہے کہ ڈاکٹر بر نیر صاحب نے اس بات کے بیان کرنے میں کہ اہل کشمیر یہ اعتقاد
رکھتے ہیں کہ کشمیر میں موسیٰ کی قبر ہے غلطی کی ہے۔ جو لوگ کچھ مدت کشمیر میں رہے
ہیں۔ وہ اس بات سے بے خبر نہیں ہوں گے کہ کشمیر ید ہوں گے کہ کشمیر میں موسیٰ نبی کے نام سے کوئی قبر
مشہور نہیں ڈاکٹر صاحب کو بوجہ اجنبیت زبان کے ٹھیک ٹھیک نام کے لکھنے میں غلطی ہو کو بے
گئی ہے۔ یا ممکن ہے کہ سہو کا تب سے یہ غلطی ظہور میں آئی ہو۔ اصل بات یہ ہے کہ
نظر
کشمیر میں ایک مشہور و معروف قبر ہے جس کو یوز آسف نبی کی قبر کہتے ہیں۔ اس نام پر ایک
سرسری نظر کر کے ہر ایک شخص کا ذہن ضرور اس طرف منتقل ہو گا کہ یہ قبر کسی اسرائیلی
نبی کی ہے۔ کیونکہ یہ لفظ عبرانی زبان کے مشابہ ہیں۔ مگر ایک عمیق نظر کے بعد نہایت
تسلی بخش طریق کے ساتھ کھل جائے گا کہ دراصل یہ لفظ یسوع آسف ہے یعنی یسوع
غمگین - آسف اندوہ اور غم کو کہتے ہیں چونکہ حضرت مسیح نہایت غمگین ہو کر اپنے وطن
سے نکلے تھے اس لئے اپنے نام کے ساتھ آسف ملالیا۔ مگر بعض کا بیان ہے کہ دراصل
یہ لفظ یسوع صاحب ہے۔ پھر اجنبی زبان میں بکثرت مستعمل ہو کر یوز آسف بن
گیا۔ لیکن میرے نزدیک یسوع آسف اسم با مسمی ہے اور ایسے نام جو واقعات پر دلالت سم با
کریں اکثر عبرانی نیتوں اور دوسرے اسرائیلی راست بازوں میں پائی جاتی ہیں۔ چنانچہ
یوسف جو حضرت یعقوب کا بیٹا تھا اس کی وجہ تسمیہ بھی یہی ہے کہ اس کی جدائی پر اندوہ اور
غم کیا گیا۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ نے اس بات کی طرف اشارہ فرما کر کہا ہے
یا اسفا علی یوسف ۔ پس اس سے صاف نکلتا ہے کہ یوسف پر اسف یعنی
اندوہ کیا گیا اس لئے اس کا نام یوسف ہوا ۔ ایسا ہی مریم کا نام بھی ایک واقعہ پر دلالت کرتا
ہے۔ اور وہ یہ کہ جب مریم کالڑ کا عیسی پیدا ہوا تو وہ اپنے اہل و عیال سے دور تھی ۔ اور
مریم وطن سے دور ہونے کو کہتے ہیں۔ اس کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرما کر کہتا ہے
واذكر في الكتب مريم اذا نتبذت من أهْلِها مكانا شرقيًا -
یعنی مریم کو کتاب میں یاد کر جبکہ وہ اپنے اہل سے ایک شرقی مکان میں دور پڑی ہوئی تھی
سوخدا نے مریم کے لفظ کی وجہ تسمیہ یہ قرار دی کہ مریم حضرت علیسی کے پیدا ہونے
کے وقت اپنے لوگوں سے دور و مہجور تھی یہ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس کالڑکا
علینی قوم سے قطع کیا جائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور حضرت مسیح اپنے ملک سے نکل گئے
اور جیسا کہ بیان کیا گیا ہے کشمیر میں جا کر وفات پائی اور اب تک کشمیر میں ان کی قبر موجود
ہے۔ - يُذَارُ وَيُتَبَرَلُ به ہاں ہم نے کسی کتاب میں لکھا ہے کہ حضرت
مسیح کی بلاد شام میں قبر ہے۔ مگر اب صحیح تحقیق ہمیں اس بات کے لکھنے کے لئے مجبور کرتی
ہے کہ واقعی قبر وہی ہے جو کشمیر میں ہے اور ملک شام کی قبر زندہ در گور کانمونہ تھا جس
سے وہ نکل آئے اور جب تک وہ کشمیر میں زنا وہ کشمیر میں زندہ رہے ایک اونچے پہاڑ کی چوٹی پر مقام کیا گیا
گویا آسمان پر چڑھ گئے۔ حضرت مولوی نور الدین صاحب فرماتے ہیں کہ یسوع صاحب
کی قبر جو یوز آسف کی قبر کر کے مشہور ہے ۔ وہ جامع مسجد سے آتے ہوئے بائیں طرف
واقع ہوتی ہے ۔ جب ہم جامع مسجد سے اس مکان میں جائیں جہاں شیخ عبد القادر رضی
اللہ عنہ کے تبرکات ہیں تو یہ قبر تھوڑی شمال کی جانب عین کوچہ میں ملے گی اس کوچہ کا نام
خانیار ہے اور یہ اصل قدیم شہر سے قریباً تین میل کے فاصلہ پر ہے جیسا کہ
ڈاکٹر بر نیر نے لکھا ہے پس اس بات کو بھی خیانت پیشہ عیسائیوں کی طرح ہنسی میں نہیں
اڑانا چاہئے کہ حال میں ایک انجیل تبت سے دفن کی ہوئی نکلی ہے جیسا کہ وہ شائع بھی ہو
چکی ہے۔ بلکہ حضرت مسیح کے کشمیر میں آنے کا یہ ایک دوسرا قرینہ ہے۔ ہاں یہ ممکن ہے
کہ اس انجیل کا لکھنے والا بھی بعض واقعات کے لکھنے میں غلطی کرتا ہو جیسا کہ پہلی چار
با چار
انجیلیں بھی غلطیوں سے بھری ہوئی ہیں۔ مگر ہمیں اس نادر اور عجیب ثبوت سے بھلی
منہ نہیں پھیرنا چاہئے جو بہت سی غلطیوں کو صاف کر کے دنیا کو صحیح سوانح کا چہرہ دکھلاتا
ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔
ست بچن۔ روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۲ تا ۷ ۳۰ حاشیه
م
خط مولوی عبداللہ صاحب باشنده کشمیر
فائدہ عام کے لئے معہ نقشہ مزار حضرت عیسی علیہ السّلام
اس اشتہار میں شائع کیا جاتا ہے
از جانب خاکسار عبد الله بخدمت حضور مسیح موعود
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته،
حضرت اقدس اس خاکسار نے حسب الحکم سرینگر میں عین موقعہ پر یعنی روضہ مزار
شریف شہزادہ یوز آسف نبی علیہ الصلوة والسلام پر پہنچ کر جہاں تک ممکن تھا بکوشش پر کر جہاں
تحقیقات کی۔ اور معمر اور سن رسیدہ بزرگوں سے بھی دریافت کیا۔ اور مجاوروں اور گرد
وجوار کے لوگوں سے بھی ہر ایک پہلو سے استفسار کرتا ہے۔
جناب من عند التحقیقات مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ مزار در حقیقت جناب یوز آسف
علیہ السلام نبی اللہ کی ہے اور مسلمانوں کے محلہ میں یہ مزار واقع ہے۔ کسی ہندو کی وہاں
سکونت نہیں اور نہ اس جگہ کسی ہندووں کا کوئی مدفن ہے۔ اور معتبر لوگوں کی شہادت
سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ قریباً انیس سو برس سے یہ مزار ہے اور مسلمان
بہت عزت اور تعظیم کی نظر سے اس کو دیکھتے ہیں اور اس کی زیارت کرتے ہیں۔ اور عام
خیال ہے کہ اس مزار میں ایک بزرگ پیغمبر مدفون ہے جو کشمیر میں کسی اور ملک سے
لوگوں کو نصیحت کرنے کے لئے آیا تھا۔ اور کہتے ہیں کہ یہ نبی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ
وسلم سے قریباً چھ سو برس پہلے گزرا ہے ۔ یہ اب تک نہیں کھلا کہ اس ملک
میں کیوں آیا ۔ مگر یہ واقعات بہر حال ثابت ہو چکے ہیں اور تواتر شہادت سے کمال درجہ
وہ نبی جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ سو برس پہلے گزرا ہے وہ حضرت عیسی علیہ السلام
ہیں اور کوئی نہیں۔ اور یسوع کے لفظ کی صورت بگڑ کر یوز آسف بنا قرین قیاس ہے۔ کیونکہ جب یسوع
کے لفظ کو انگریزی میں جیزس بنالیا تو یوز آسف میں جیزس سے کچھ زیادہ تغیر نہیں ہے ۔ یہ لفظ سنسکرت
سے ہرگز مناسبت نہیں رکھتا۔ صریح عبرانی معلوم ہوتا ہے۔ اور یہ کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس
ملک میں کیوں تشریف لائے اس کا سبب ظاہر ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ جب کہ ملک شام کے یہودیوں نے
آپ کی تبلیغ کو قبول نہ کی اور آپ کو صلیب پر قتل کرنا چاہا تو خدان قتل کرنا چاہا تو خدا تعالیٰ نے اپنے وعدے کے موافق اور نیز دعا کو
سام سمسم
کے یقین تک پہنچ چکے ہیں کہ یہ بزرگ جن کا نام کشمیر کے مسلمانوں نے یوز آسف رکھ
لیا ہے یہ نبی ہیں اور نیز شہزادہ ہیں۔ اس ملک میں کوئی ہندووں کا لقب ان کا مشہور نہیں
ہے جیسے راجہ، او تار یا رکھی و منی و سده و غیرہ بلکہ بالاتفاق سب نبی کہتے ہیں اور نبی کا لفظ
اہل اسلام اور اسرائیلیوں میں ایک مشترک لفظ ہے۔ اور جبکہ اسلام میں کوئی نبی ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہیں آیا اور نہ آسکتا تھا اس لئے کشمیر کے عام مسلمان
بالاتفاق یہی کہتے ہیں کہ یہ نبی اسلام کے پہلے کا ہے۔ ہاں اس نتیجہ تک وہ اب تک نہیں
پہنچے کہ جبکہ نبی کالفظ صرف دوہی قوموں کے نبیوں میں مشترک تھا یعنی مسلمانوں اور بنی
اسرائیل کے نبیوں میں اور اسلام میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی آ
نہیں سکتا تو بالضرور یہی متعین ہوا کہ وہ اسرائیلی نبی ہے کیونکہ کسی تیسری زبان نے کبھی
اس لفظ کا استعمال نہیں کیا ۔ بلاشبہ اس اشتراک کا صرف دو زبانوں اور دو قوموں میں
تخصیص ہونا لازمی ہے مگر بوجہ ختم نبوت اسلامی مگر بوجه ختم نبوت اسلامی قوم اس سے باہر نکل گئی۔ لہذا صفائی
سے یہ بات طے ہو گئی کہ یہ بنی اسرائیلی نبی ہے۔ پھر اس کے بعد تو اتر تاریخی سے یہ ثابت
ہو جاتا کہ یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ سو برس پہلے گزرا ہے پہلی دلیل پر اور
ا پر اور
بھی یقین کا رنگ چڑہاتا ہے اور زیرک دلوں کو زور کے ساتھ اس طرف لے آتا ہے کہ
ہندوستان -
قبول کر کے حضرت مسیح کو صلیب سے نجات دیدی۔ اور جیسا کہ انجیل میں لکھا ہے حضرت مسیح کے دل
میں تھا کہ ان یہودیوں کو بھی خدا تعالی کا پیغام پہنچا دیں کہ جو بخت النصر کی غارت گری ۔ غارت گری کے زمانہ میں ہے
ستان کے ملکوں میں آگئے تھے۔ سواسی غرض کی تکمیل کے لئے وہ اس ملک میں تشریف لائے۔
ڈاکٹر بر نیر صاحب فرانسیسی اپنے سفر نامہ میں لکھتے ہیں کہ کئی انگریز محققوں نے اس رائے کو بڑے
زور کے ساتھ ظاہر کیا ہے کہ کشمیر کے مسلمان باشندے دراصل اسرائیلی ہیں جو تفرقہ کے وقتوں میں اس :
ملک میں آگئے تھے۔ اور ان کے کتابی چہرے اور لمبے کرتے اور بعض رسوم اس بات کے گواہ ہیں۔ پس
نوٹ : نبی کا لفظ صرف دو زبانوں سے مخصوص ہے اور دنیا کی کسی اور زبان میں یہ لفظ مستعمل نہیں
ہوا۔ یعنی ایک تو عبرانی میں یہ لفظ نبی آتا ہے اور دوسری عربی میں۔ اس کے سوا تمام دنیا کی اور زبانیں اس لفظ
سے کچھ تعلق نہیں رکھتیں۔ لہذا یہ لفظ جو یوز آسف پر بولا گیا کتبہ کی طرح گواہی دیتا ہے کہ شخص اسرائیلی نبی
ہے یا اسلامی نبی۔ مگر ختم ختم : نبوت کے بعد اسلام میں کوئی اور نبی نہیں آسکتا لہذا متعین ہوا کہ یہ اسرائیلی نبی
ہے۔ اب جو مدت بتلائی گئی ہے اس پر غور کر کے قطعی فیصلہ ہو جاتا ہے کہ یہ حضرت عیسٰی علیہ السلام
ہیں۔ اور وہی شہزادہ کے نام سے پکارے گئے ہیں۔ منہ
یہ نبی حضرت مسیح علیہ السلام ہیں۔ کوئی دوسرا نہیں۔ کیونکہ وہی اسرائیلی نبی ہیں جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ سو برس پہلے پہلے گزرے گزرے ہیں۔ پھر ر بعد بعد اس اس ۔ کے اس
متواتر خبر پر غور کرنے سے کہ وہ نبی شہزادہ بھی کہلاتا ہے یہ ثبوت نور علی نور ہو جاتا ہے
کیونکہ اس مدت میں بجز حضرت عیسی علیہ السّلام کے کوئی نبی شہزادہ کے نام سے مشہور
نہیں ہوا۔ پھر یوز آسف کا نام جو یسوع کے لفظ سے بہت ملتا ہے ان تمام یقینی باتوں کو اور
بھی قوت بخشتا ہے۔ پھر موقعہ پر پہنچنے سے ایک اور دلیل معلوم ہوئی ہے جیسا کہ نقشہ
منسلکہ میں ظاہر ہے اس نبی کا مزار جنوباً و شمالاً واقع ہے اور معلوم ہوتا
ہے کہ شمال کی طرف سر ہے اور جنوب کی طرف پیر ہیں اور یہ طرز دفن مسلمانوں اور اہل
کتاب سے خاص ہے اور ایک اور تائیدی ثبوت ہے کہ اس مقبرہ کے ساتھ ہی کچھ
تھوڑے فاصلے پر ایک پہاڑ کوہ سلیمان کے نام سے مشہور ہے ۔ اس نام سے بھی پتہ ملتا
ہے کہ کوئی اسرائیلی نبی اس جگہ آیا تھا ہے ۔ یہ نہایت درجہ کی جہالت ہے کہ اس شہزادہ
نبی کو ہندو قرار دیا جائے۔ اور یہ ایسی غلطی ہے کہ ان روشن ثبوتوں کے سامنے رکھ کر
اس کے رد کی بھی حاجت نہیں۔ سنسکرت میں کہیں نبی کا لفظ عبرانی اور عربی سے خاص
ہے اور دفن کرنا ہندووں کا طریق نہیں اور ہندو لوگ تو اپنے مردوں کو جلاتے
ہیں۔ لہذا قبر کی صورت بھی قطعی یقین دلاتی ہے کہ یہ نبی اسرائیلی ہے۔ قبر کے مغربی
پہلو کی طرف ایک سوراخ واقع ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ اس سوراخ سے نہایت عمدہ
نہایت قرین قیاس ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام شام کے یہودیوں سے نومید ہو کر اس ملک میں تبلیغ
قوم کے لئے آئے ہوں گے ۔ حال میں جو روسی سیاح نے ایک انجیل لکھی ہے جس کو لنڈن سے میں نے
منگوایا ہے وہ بھی اس رائے میں ہم سے متفق ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اس ملک میں آئے تھے اور
جو بعض مصنفوں۔ ں نے واقعات یوز آسف نبی کے لکھتے ہیں ؟ ہیں جن کے یورپ کے ملکوں میں بھی ترجمے پھیل "
گئے ہیں ان کو پادری لوگ بھی پڑھ کر اپڑھ کر سخت حیران ہیں کیونکہ وہ تعلیمیں انجیل کی اخلاقی تعلیم سے بہت :
ملتی ہیں بلکہ اکثر عبارتوں میں توارد معلوم ہوتا ہے۔ اور ایسا ہی تبتی انجیل کا انجیل کی اخلاقی تعلیم سے بہت
جلد یہ ضرور نہیں کہ سلیمان سے مراد سلیمان پیغمبر ہوں بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ کوئی اسرائیلی امیر ہو گا۔ جس
کے نام سے یہ پہاڑ مشہور ہو گیا۔ اس امیر کا نام سلیمان ہو گا۔ یہ یہودیوں کی اب تک عادت ہے کہ نبیوں
کے نام پر اب تک نام رکھ لیتے ہیں۔ بہر حال اس نام سے بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہود کے فرقہ کی کشمیر
میں گذر ہوئی ہے جن کے لئے حضرت عیسٰی کا کشمیر میں آنا ضروری تھا۔ منہ
:
غالبا كتبه ۔
خوشبو آتی رہی ہے ۔ یہ سوراخ کسی قدر کشادہ ہے اور قبر کے اندر تک پہنچی ہوئی
ہے۔ اس سے یقین کیا جاتا ہے کہ کسی بڑے مقصود کے لئے یہ سوراخ رکھی گئی ہے سے
کتبہ کے طور پر اس میں بعض چیزیں مدفون ہوں گی۔ عوام کہتے ہیں کہ
ایس میں کوئی خزانہ ہے مگر خیال قابل اعتبار معلوم نہیں ہوتا۔ ہاں چونکہ قبروں میں اس
قسم کا سوراخ رکھنا کسی ملک میں رواج نہیں۔ اس سے سمجھا جاتا ہے کہ اس سوراخ میں
کوئی عظیم الشان بھید ہے اور صد ہا سال سے برابر یہ سوراخ چلے آنا یہ اور بھی عجیب بات
ہے۔ اس شہر کے شیعہ لوگ بھی کہتے ہیں کہ یہ کسی نبی کی قبر ہے جو کسی ملک سے بطور
سیاحت آیا تھا اور شہزادہ کے لقب سے موسوم تھا۔ شیعوں نے مجھے ایک کتاب بھی
دکھلائی جس کا نام عین الحیات ہے۔ اس کتاب میں بہت سا قصہ بصفحہ ۱۱۹ ابن بابویہ
اور کتاب الکمال الدین اور اتمام النعمت کے حوالہ سے لکھتا ہے لیکن وہ تمام بیہودہ اور لغو
قصے ہیں۔ صرف اس کتاب میں اس قدر سچ بات ہے کہ صاحب کتاب قبول کرتا ہے کہ
یہ نبی سیاح تھا اور شہزادہ تھا جو کشمیر میں آیا تھا۔ اور اس شہزادہ نبی کے مزار کا پتہ یہ ہے کہ
جب جامع مسجد سے روضہ بل یمین کے کوچہ میں آویں تو یہ مزار شریف آگے ملے
گی۔ اس مقبرہ کے بائیں طرف کی دیوار کے پیچھے ایک کوچہ ہے اور داہنی طرف ایک
پورانی مسجد ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ تبرک کے طور پر کسی پرانے زمانہ میں اس مزار
شریف کے قریب مسجد بنائی گئی ہے اور اس مسجد کے ساتھ مسلمانوں کے مکانات
توار د ہے۔ پس یہ ثبوت ایسے نہیں ہیں کہ کوئی شخص معاندانہ تحکم سے یکدفعہ ان کورڈ کر سکے بلکہ ان
میں سچائی کی روشنی نہایت صفائی سے پائی جاتی ہے اور اس قدر قرائن ہیں کہ یکجائی طور پر ان کو دیکھنا اس
نتیجہ تک پہنچاتا ہے کہ یہ بے بنیاد قصہ نہیں ہے۔ یوز آسف کا نام عبرانی سے مشابہ ہونا اور یوز آسف کا
نام نبی مشہور ہونا جو ایسا لفظ ہے کہ صرف اسرائیلی اور اسلامی انبیاء پر بولا گیا ہے اور پھر اس نبی کے ساتھ
شہزادہ کا لفظ ہونا اور پھر اس اور پھر اس نبی کی صفات حضرت حضرت میں علیہ السلام سے بالکل مطابق ہونا اور اس کی تعلیم 1 انجیل کی اخلاقی تعلیم سے بالکل ہمرنگ ہونا اور پھر مسلمانوں کے محلہ میں اس کا مدفون ہونا اور پھر انیس سو
سال تک اس کے مزار کی مدت بیان کئے جانا اور پھر اس زمانہ میں ایک انگریز کے ذریعہ سے بھی انجیل برامد ۔
ہونا اور اس انجیل سے صریح طور پر سے صریح طور پر حضرت عیسی علیہ السلام کا اس ملک میں آنا ثابت ہونا یہ تمام ایسے
امور ہیں کہ ان کو یکجائی طور پر دیکھنے۔ دیکھنے سے ضرور یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ بلاشبہ حضرت عیسی علیہ السلام اس
ملک میں آئے تھے اور اسی جگہ فوت ہوئے اور اس کے سوا اور بھی بہت سے دلائل ہیں کہ ہم انشاء اللہ ایک
مستقل رسالہ میں لکھیں گے۔ من المشتر