باب ہفتم محرّف و مبدل کتب

مسیحی انفاس

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

باب ہفتم
محرف و مبدل کتب
وَلْيَحْكُم
أَهْلُ الإِنجِيلِ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فِيهِ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ
اللَّهُ فَأُوْلَبِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ
بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتَابِ وَمُهَيْمِنًا
عَلَيْهِ فَاحْكُم بَيْنَهُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ
عَمَّا جَاءَكَ مِنَ الْحَقِّ لِكُلِّ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا
وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَكِن لِيَبْلُوَكُمْ فِي مَا
وَاتَكُمْ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا
فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ ) سورة المائدة

مسیح کی لکھی ہوئی انجیل نہیں ۔ حواریوں کی زبان
عبرانی میں نہیں۔ تیسری مصیبت یہ ہے کہ الحاقی بھی ہے
اور پھر آخر یہ کہ یہ تعلیم ادھوری اور ناقص اور نا معقول ہے
اور اسے پیش کیا جاتا ہے کہ نجات کا اصلی ذریعہ یہی
ہے۔
ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۱۷۳، ۱۷۴

کوئی دوسری کتاب بھی ایسی نہیں جو صفات الہی کے بیان میں قرآن شریف کا مقابلہ
کر سکے۔ ہاں بائبل میں کچھ صداقتیں تھیں مگر عیسائیوں اور یہودیوں کی خائنانہ دست
مثل۔
اندازیوں نے ان کے خوبصورت چہرہ کو خراب کر دیا۔ اب قرآن شریف کی تو یہ مثال ہے
کہ جیسی ایک نہایت عالیشان عمارت ہو جس میں ہر یک ضروری مکان قرینہ سے بنا ہوا ہے قرآن اور بائبل کی
نشست گاہ الگ ہے ، باورچی خانہ الگ۔ خواب گاہ الگ۔ غسل خانہ الگ۔ اسباب خانه
الگ۔ ارد گرد نہایت خوش نما باغ اور نہریں جاری اور دیانتدار خادم اور محافظ جابجا
موجود۔ لیکن بائیل کی یہ مثال ہے کہ اگر چہ ابتدائی زمانہ میں کسی قدر اپنے اندازہ پر ایس پر ایس کی
بھی عمارت عمدہ تھی ضرورت کے مکان اور کوٹھریاں اور نشست گاہ و غیرہ بنی ہوئی تھیں
ایک باغیچہ بھی ارد گر د تھا۔ اتنے میں ایک ایساز لزلہ آیا کہ مکان بیٹھ گیا۔ درخت اکھر
گئے۔ نہروں اور صاف پانی کا نشان نہ رہا۔ اور امتدادِ زمانہ سے بہت سا کیچڑ اور گندگی
اینٹوں پر پڑ گئی۔ اور اینٹیں نہیں کی کہیں سرک گئیں۔ وہ قرینہ کی عمارت اور اپنے اپنے
موقعہ پر موزون اور پاکیزہ مکان جو تھے وہ وہ سب نابود ہو گئے ۔ ہاں کچھ کچھ اینٹیں رہ گئیں
جن کو چوروں نے اپنی مرضی کے موافق جس جگہ چاہا رکھا۔ درختوں کا بھی یہی حال
ہوا۔ کیونکہ وہ گر جانے سے بجز جلانے کے اور کسی لائق نہ رہے۔ اب بیابان سنسان
پڑی ہے۔ بجز نالائق چوروں کے اور کوئی سچا خادم بھی نہیں اور خود مسمار شدہ گھر اور گرے
ہوئے باغ میں سچے خادم کا کیا کام ۔
شحنه حق روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۹۸،۳۹۷ حق۔
یہ دعوی پادریوں کا سراسر غلط ہے کہ ” قرآن توحید اور احکام میں نئی چیز کونسی لایا جو
توریت میں نہ تھی۔ " بظاہر ایک نادان توریت کو دیکھ کر دھو کہ میں پڑے گا کہ توریت

میں توحید بھی موجود ہے اور احکام عبادت اور حقوق عباد کا بھی ذکر ہے۔ پھر کونسی نئی
قرآن توحید اور احکام چیز ہے جو قرآن کے ذریعہ بیان کی گئی۔ مگر یہ دھو کہ اسی کو لگے گا جس نے کلام الہی میں
یں کی پیر کو ہی لیا جو کبھی مدیر نہیں کیا۔ واضح ہو کہ الہیات کا بہت سا حصہ ایسا ہے کہ توریت میں اس کا نام و توریت میں نہ تھی۔
نشان نہیں۔ چنانچہ توریت میں توحید کے باریک مراتب کا کہیں ذکر نہیں۔ قرآن ہم پر
ظاہر فرماتا ہے کہ توحید صرف اس بات کا نام نہیں کہ ہم بتوں اور انسانوں اور حیوانوں اور
عناصر اور اجرام فلکی اور شیاطین کی پرستش سے باز رہیں بلکہ توحید تین درجہ پر منقسم
ہے۔
درجه اول : عوام کے لئے یعنی ان کے لئے جو خدا تعالیٰ کے غضب سے نجات پانا
چاہتے ہیں۔ دوسر اورجہ: خواص کے لئے یعنی ان کے لئے جو عوام کی نسبت زیادہ
قرب الہی کے ساتھ خصوصیت پیدا کرنی چاہتے ہیں۔ اور تیسرا درجہ : خواص الخواص
کے لیئے جو قرب کے کمال تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ اول مرتبہ توحید کا تو یہی ہے کہ غیر اللہ
کی پرستش نہ کی جائے اور ہر یک چیز جو محدود اور مخلوق معلوم ہوتی ہے خواہ زمین پر ہے خواہ
آسمان پر اس کی پرستش سے کنارہ کیا جائے ۔ دوسرا مرتبہ توحید کا یہ ہے کہ اپنے اور
دوسروں کے کاروبار میں موثر حقیقی خدا تعالیٰ کو سمجھا جائے اور اسباب پر اتنا زور نہ دیا
جائے جس سے وہ خدا تعالیٰ کے شریک ٹھہر جائیں۔ مثلا یہ کہنا کہ زید نہ ہوتا تو
میرا یہ نقصان ہوتا اور بکر نہ ہوتا تو میں تباہ ہو جاتا۔ اگر یہ کلمات اس نیت سے کہے جائیں
کہ جس سے حقیقی طور پر زید و بکر کو کچھ چیز سمجھا جائے تو یہ بھی شرک ہے۔ تیسری قسم
توحید کی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں اپنے نفس کے اغراض کو بھی درمیان سے اٹھانا
ہے کہ خدار
اور اپنے وجود کو اس کی عظمت میں محو کرنا۔ یہ توحید توریت میں کہاں ہے۔ ایسا ہی
توریت میں بہشت اور دوزخ کا کچھ ذکر نہیں پایا جاتا۔ اور شاید کہیں کہیں اشارات
ہوں ۔ ایسا ہی توریت میں خدا تعالیٰ کی صفات کاملہ کا کہیں پورے طور پر ذکر نہیں۔ اگر
توریت میں کوئی ایسی سورۃ ہوتی جیسا کہ قرآن شریف میں
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدُ اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ
وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ
ہے تو شاید عیسائی اس مخلوق پرستی کی بلا سے رک جاتے۔ ایسا ہی توریت نے حقوق کے

مدارج کو پورے طور پر بیان نہیں کیا۔ لیکن قرآن نے اس تعلیم کو بھی پورے کمال تک
پہنچایا ہے۔ مثلا وہ فرماتا ہے ۔ ان الله یا مرُ بِالْعَدْلِ وَالإِحْسَانِ
وَإِيتَائُ ذِي القربي - یعنی خدا حکم کرتا ہے کہ تم عدل کرو اور اس
سے بڑھ کر یہ کہ تم احسان کرو اور اس سے بڑھ کر یہ کہ تم لوگوں کی ایسے طور سے
خدمت کرو کہ جیسے کوئی قرابت کے جوش سے خدمت کرتا ہے۔ یعنی بنی نوع سے
تمہاری ہمدردی جوش طبعی سے ہو کوئی ارادہ احسان رکھنے کا نہ ہو جیسا کہ ماں اپنے بچہ
سے ہمدردی رکھتی ہے۔ ایسا ہی توریت میں خدا کی ہستی اور اس کی واحدانیت اور اس کی
صفات کاملہ کو دلائل عقلیہ سے ثابت کر کے نہیں دکھلایا۔ لیکن قرآن شریف نے ان
عقائد اور نیز ضرورت الہام اور نبوت کو دلائل عقلیہ سے ثابت کیا ہے اور ہر ایک
بحث کو فلسفہ کے رنگ میں بیان بیان کر کے کے حق کے طالبوں پر اس کا سمجھنا آسان کر دیا
ہے۔ اور یہ تمام دلائل ایسے کمال سے قرآن شریف میں پائے جاتے ہیں کہ کسی میں
مقدور نہیں کہ مثلاً ہستی باری پر کوئی ایسی دلیل پیدا کر سکے کہ جو قرآن شریف
تمام
میں موجود نہ ہو۔
کتاب البریہ - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۸۳ تا ۸۵
جیسے تمام یہودی اب تک باصرار تمام کہتے ہیں کہ مسیح نے انجیل کو ہمارے نبیوں کی
کتب مقدسہ سے چرا کر بنا لیا ہے۔ بلکہ ان کے علماء اور اخبار تو کتابیں کھول کھول کر انھیں پہلے نہیوں کی
بتلاتے ہیں کہ اس اس جگہ سے فقرات چرائے گئے ہیں۔ اسی طرح دیا سند پنڈت بھی اپنی کہنے سے چرائی تھی
تالیفات میں شور مچا رہا ہے کہ توریت ہمارے پستنکوں سے کانٹ چھانٹ کر بنائی گئی توریت پسنکوں سے ہے اور اب تک ہوں وغیرہ کی رسم وید کی طرح اس میں پائی جاتی ہیں۔ چنانچہ آپ بھی تو کانٹ چھانٹ کر بنائی
اقرار کرتے ہیں کہ ہندووں کے اصول سے انجیلی تعلیم کو بہت کچھ مشابہت ہے۔ پس گئی ہے۔
اس اقرار سے ہی آپ اپنے مونہہ سے ہندووں کے دعوی کی تصدیق کر رہے ہیں لیکن
قرآن شریف ایسا نہیں جس پر یہ الزام عائد ہو سکیں یا کسی بداندیش کا منصوبہ پیش جا پر یہ
سکے۔
براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۳۲۳ تا ۳۲۶۔
بقیه حاشیه در حاشیه ۲

یہ جوہر کس
اگر آپ کی ذات شریف میں ایسا ہنر حاصل ہے کہ جو حضرت مسیح کو بھی حاصل نہیں
تھا۔ تو پھر یہ جو جوہر ہر کس کس دن کے لئے چھپارکھا ہے۔ جب آپ ایسے ایسے ہی ہی لائق ہیں کہ کہ قرآن
شریف کا مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ اس کا ماخذ بتلا سکتے ہیں ۔ تو پھر آپ کے لئے بات ہی
آپ میچ سے بہت آسان ہے۔ قرآن شریف کے علوم الہیہ اور دقائق عقلیہ اور تاثیرات باطنیہ
ٹھہر جاویں گے۔
کا اپنی کتاب سے مق مقابلہ دکھلا کر روپیہ انعام کا وصول کریں ۔ اس سے آپ کی بڑی
ناموری ہو جاوے گی۔ اور جس میدان کے فتح کرنے سے حضرت مسیح قاصر رہے اور اپنی
تعلیم ناقص کا آپ اقرار کر کے اس جہان سے سدھار گئے ۔ وہ میدان گویا آپ کے ہاتھ
سے فتح ہو جائے گا۔ گویا ایک صورت سے آپ عیسائیوں کی نظر میں مسیح سے بہتر ٹھہر
جاویں گے۔ کہ جس کتاب کو وہ مدت العمر ناقص سمجھتے رہے آپ نے اس کا کمال ظاہر کر
دکھایا۔
براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلد ا صفحه ۳۲۹ تا ۳۳۷
بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۲
صاحب بینابیع الاسلام نے اگر یہ کوشش کی ہے کہ قرآن شریف فلاں فلاں قصوں یا
کتابوں سے بنایا گیا ہے۔ یہ کوشش اس کی اس کوشش کے ہزارم حصہ پر بھی نہیں جو
ایک فاضل یہودی نے انجیل کی اصلیت دریافت کرنے کے لیئے کی ہے۔ اس فاضل
انجیل کی تعلیم سر نے اپنے خیال میں اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ انجیل کی اخلاقی تعلیم یہودیوں کی کتاب
طالمود اور بعض اور چند بنی اسرائیل کی کتابوں سے لی گئی ہے۔ اور یہ چوری اس قدر صریح
طور پر عمل میں آئی ہے کہ عبارتوں کی عبارتیں بعینہ نقل کر دی گئی ہیں۔ اور اس فاضل
نے دکھلا دیا ہے کہ در حقیقت انجیل مجموعہ مال مسروقہ ہے۔ در حقیقت اس نے حد کر
ہے۔
دی اور خاص کر پہاڑی تعلیم کو جس پر عیسائیوں کو بہت کچھ ناز ہے طالمود سے اخذ کر نالفظ کر پر کو بہت کچھ اجیل
بلفظ ثابت کر دیا ہے اور دکھلا دیا ہے کہ یہ ظالموں کی عبارتیں اور فقرے ہیں۔ اور ایسا ہی
دوسری کتابوں سے وہ مسروقہ عبارتیں نقل کر کے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا
ہے۔ چنانچہ خود یورپ کے محقق بھی اس طرف دلچسپی سے متوجہ ہو گئے ہیں۔ اور ان
دنوں میں میں نے ایک ہندو کار سیالہ دیکھا ہے جس نے یہ کوشش کی ہے کہ انجیل بدھ کی
تعلیم کا سرقہ ہے اور بدھ کی اخلاقی تعلیم کو پیش کر کے اسکا ثبوت دینا چاہا ہے۔ اور عجیب تر

یہ کہ بدھ لوگوں میں وہی قصہ شیطان کا مشہور ہے جو اس کو آزمانے کے لئے کئی جگہ لئے
پھرا۔ پس ہر ایک کو یہ خیال دل میں لانے کا حق ہے کہ تھوڑے سے تغیر سے وہی قصہ یہ
انجیل میں بھی بطور سرقہ داخل کر دیا گیا ہے۔ یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ ضرور
حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہندوستان میں آئے تھے اور حضرت عیسیٰ کی قبر سری نگر کشمیر
میں موجود ہے جس کو ہم نے دلائل سے ثابت کیا ہے ۔ اس صورت میں ایسے معترضین
کو اور بھی حق پیدا ہوتا ہے وہ ایسا خیال کریں کہ اناجیل موجودہ در اصل بدھ مذہب کا ایک
خاکہ ہے ۔ یہ شہادتیں اس قدر گذر چکی ہیں کہ اب مخفی نہیں ہو سکتیں۔ ایک اور امر
تعجب انگیز ہے کہ یوز آسف کی قدیم کتاب ( جس کی نسبت اکثر محقق انگریزوں کے بھی یہ
خیالات ہیں کہ وہ حضرت عیسی کی پیدائش سے بھی پہلے شائع ہو چکی ہے ) جس کے
ترجمے تمام ممالک یورپ میں ہو چکے ہیں انجیل کو اس کے اکثر مقامات سے ایسا توار رہے
کہ بہت سی عبارتیں باہم ملتی ہیں اور جو انجیلوں میں بعض مثالیں موجود ہیں وہی مثالیں
انہیں الفاظ کے ساتھ اس کتاب میں بھی موجود ہیں۔ اگر ایک شخص ایسا جاہل ہو کہ گویا
اندھا ہو وہ بھی اس کتاب کو دیکھ کر یقین کرے گا کہ انجیل اس میں سے ۔ اس میں سے چرائی گئی
ہے۔ بعض لوگوں کی یہ رائے ہے کہ یہ کتاب گو تم بدھ کی ہے۔ اور اول سنسکرت میں
تھی اور پھر دوسری زبانوں میں ترجمے ہوئے۔ چنانچہ بعض محقق انگریز بھی اس بات کے
قائل ہیں۔ مگر اس بات کے ماننے سے انجیل کا کچھ باقی نہیں رہتا۔ اور نعوذ باللہ حضرت
عیسی اپنی تمام تعلیم میں چور ثابت ہوتے ہیں۔ کتاب موجود ہے جو چاہے دیکھ لے
مگر ہماری رائے تو یہ ہے کہ خود حضرت عیسیٰ کی یہ انجیل ہے جو ہندوستان کے سفر میں
لکھی گئی اور ہم نے بہت سے دلائل سے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ یہ در حقیقت
حضرت عیسی کی انجیل ہے اور دوسری انجیلوں سے زیادہ پاک و صاف ہے۔ مگر وہ
بعض محقق انگریز جو اس کتاب کو بدھ کی کتاب ٹھہراتے ہیں وہ اپنے پاؤں پر آپ تبر مارتے
ہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام کو سارق قرار دیتے ہیں۔
چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۳۹ ،۳۴۰
تعجب ہے کہ جس حالت میں قرآن شریف ایسے جزیرہ میں نازل ہوا جس کے لوگ
عموماً عیسائیوں اور یہودیوں کی کتابوں سے بے خبر تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ

حضرت مسیح توریت
سبقاً سبقاً پڑھا کرتے
تھے۔
وسلم خود امی تھے تو پھر یہ تہمتیں آنجناب پر لگانا ان لوگوں کا کام ہے جو خدا سے بالکل
بے خوف ہیں اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ اعتراض ہو سکتے ہیں تو پھر حضرت یہ ہو ؟
کیا ترے پر کس نے سے عیسی پر کس قدر اعتراض ہوں گے جنہوں نے ایک اسرائیلی فاضل سے توریت کو سبقاً
سبھا پڑھا تھا اور یہودیوں کی تمام کتابوں طالمود دو وغیرہ کام کا مطالعہ کیا تھا اور جن کی انجیل
در حقیقت بائبل اور ظالموں کی عبارتوں سے ایسی پر ہے کہ ہم لوگ محض قرآن شریف کے کہا ہے کہ
ارشاد کی وجہ سے ان پر ایمان لاتے ہیں ورنہ اناجیل کی نسبت بڑے شبہات پیدا ہوتے
ہیں۔ اور افسوس کہ انجیلوں میں ایک بات بھی ایسی نہیں کہ جو بلفظہ پہلی کتابوں میں
موجود نہیں۔ اور پھر اگر قرآن نے بائبل کی متفرق سچائیوں اور صداقتوں کو ایک جگہ جمع کر
دیا تو اس میں کونسا استبعاد عقلی ہوا ۔ اور کیا غضب آگیا۔ کیا آپ کے نزدیک یہ محال ہے
کہ یہ تمام قصے قرآن شریف کے بذریعہ وحی کے لئے گئے ہیں جبکہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا صاحب وحی ہونا دلائل قاطعہ سے ثابت ہے۔ اور آپ کی نبوت حقہ کے انوار
و برکات اب تک ظہور میں آرہے ہیں تو کیوں شیطانی وساوس دل میں داخل کئے جاویں
کہ نعوذ باللہ قرآن شریف کا کوئی قصہ کسی پہلی کتاب یا کتبہ سے نقل کیا گیا ہے۔ کیا آپ کو
خدا تعالیٰ کے وجود میں کوئی شک ہے یا آپ اس کو علم غیب پر قادر نہیں جانتے۔ اور میں
بیان کر چکا ہوں کہ عیسائیوں اور یہودیوں کا کسی کتاب کا اصلی قرار دینا اور کسی کو فرضی
سمجھنا یہ سب بے بنیاد خیالات ؟ خیالات ہیں۔ نہ کسی نے اصلی کی اصلیت کا ملاحظہ کیا اور نہ کسی
نے کسی جعلساز کو پکڑا۔ اس کی نسبت خود یورپ کے محققین کی شہادتیں ہمارے پاس
موجود ہیں۔ ایک اندھی قوم ہے جن میں ایمانی روشنی باقی نہیں رہی۔ اور عیسائیوں پر تو
نہایت ہی افسوس ہے جنہوں نے طبعی اور فلسفہ پڑھ کر ڈبو دیا ایک طرف تو آسمانوں
کے منکر ہیں اور ایک طرف حضرت عیسیٰ کو آسمان پر بٹھاتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر
یہود کی پہلی کتابیں بیچتی ہیں تو ان کی بناء پر حضرت عیسی کی نبوت ہی ثابت نہیں
ہوتی۔ مثلاً سچے مسیح موعود کے لئے جس کا حضرت عیسی کو دعوی ہے ملاکی
نبی کی کتاب کی رُو سے یہ ضروری تھا کہ اس سے پہلے الیاس نبی دوبارہ دنیا میں آتا۔ مگر
یہ قرآن شریف کا الیاس تواب تک نہ آیا۔ در حقیقت یہودیوں کی طرف سے یہ بڑی حجت ہے جس کا
حضرت مسیح پر احسان جواب حضرت عیسی صفائی سے نہیں دے سکے ۔ یہ قرآن شریف کا حضرت عیسی پر
ہے جو ان کی نبوت کا احسان ہے جو ان کی نبوت کا اعلان فرمایا۔
اعلان فرمایا۔

چشمہ مسیحی۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۵۷، ۳۵۸
اس بات پر عیسائیوں کو بھی نہایت توجہ سے غور کرنی چاہئے کہ خدائے بے مثل و
مانند اور کامل کی کلام میں کن کن نشانیوں کا ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ ان کی انجیل بوجہ
محترف اور مبدل ہو جانے کے ان نشانیوں سے بالکل بے بہرہ اور بے نصیب ہے۔ بلکہ اور ہو کے سے بے بہرہ اور بے نصیر
نشانیوں سے بے بہرہ
ہیں۔
الهی نشان تو یک طرف رہے معمولی راستے اور صداقت بھی کہ جو ایک منصف اور دانشمند
متکلم کے کلام میں ہونی چاہئے انجیل کو نصیب نہیں۔ کم بخت مخلوق پرستوں نے خدا اناجیل ابھی کلام کی
کے کلام کو ، خدا کی ہدایت کو ، خدا کے نور کو اپنے ظلمانی خیالات سے ایسا ملا دیا کہ اب وہ
کتاب بجائے رہبری کے رہزنی کا ایک پکا ذریعہ ہے۔ ایک عالم کو کس نے توحید سے
برگشتہ کیا ؟ اسی مصنوعی انجیل نے۔ ایک دنیا کا خون کس نے کیا ؟ انہیں تالیفات اربعہ
نے۔ جن اعتقادوں کی طرف مخلوق پرست کا نفس امارہ جھکتا گیا اسی طرف ترجمہ کرنے
کے وقت ان کے الفاظ بھی جھکتے گئے۔ کیونکہ انسان کے الفاظ ہمیشہ اس کے خیالات کے
تابع ہوتے ہیں۔ غرض انجیل کی ہمیشہ کایا پلٹ کرتے رہنے سے اب وہ کچھ اور ہی چیز
ہے۔ اور خدا بھی اس کی تعلیم موجودہ کی رو ہے وہ اصلی خدا نہیں کہ جو ہمیشہ حدوث اور
تولد اور تجسم اور موت سے پاک تھا ۔ بلکہ انجیل کی تعلیم کے رُو سے عیسائیوں کا خدا
ایک نیا خدا ہے ۔ یا وہی خدا ہے کہ جس پر بد قسمتی سے مصیبتیں آئیں اور آخری حال اس
کا پہلے حال سے جو ازلی اور قدیم تھا بالکل بدل گیا۔ اور ہمیشہ قیوم اور غیر متبدل رہ کر آخر
کار تمام قیومی اس کی خاک میں مل گئی۔ ماسوائے اس کے عیسائیوں کے محققین کو خود اقرار
ہے کہ ساری انجیل الہامی طور پر نہیں لکھی گئی بلکہ متی وغیرہ نے بہت سی باتیں اس کی
لوگوں سے سن سنا کر لکھی ہیں اور لوکا کی انجیل میں تو خود لو کا اقرار کرتا ہے کہ جن لوگوں
نے مسیح کو دیکھا تھا ان سے دریافت کر کے میں نے لکھا ہے۔ پس اس تقریر میں خود لو کا
اقراری ہے کہ اس کی انجیل الہامی نہیں۔ کیونکہ الہام کے بعد لوگوں سے پوچھنے کی کیا
حاجت تھی۔ اسی طرح مرقس کا مسیح کے شاگردوں میں سے ہونا ثابت نہیں۔ پھر وہ نبی
کیونکر ہوا۔ بہر حال چاروں انجیلیں نہ اپنی صحت پر قائم ہیں اور نہ اپنے سب بیان کے رو
سے الہامی ہیں۔ اور اسی وجہ سے انجیلوں کے واقعات میں طرح طرح کی غلطیاں پڑ
گئیں اور کچھ کا کچھ لکھا گیا۔ غرض اس بات پر عیسائیوں کے کامل محققین کا اتفاق ہو چکا

pry
آسمانی نشانوں سے
بے نصیب ہیں۔
ہے کہ انجیل خالص خدا کا کلام نہیں ہے بلکہ پتے داری گانو کی طرح کچھ خدا کا کچھ انسان
کا ہے۔
براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۳۹۳ تا ۳۹۵
حاشیه در حاشیه نمبر ۳
یوحنا باب ۲ آیت ۲۰ میں ہے کہ یہودیوں کو مسیح نے کہا تھا کہ ہیکل چھیالیس برس میں
لیل عقلی دلائل اور بنائی گئی ہے۔ مگر یہودیوں کی کتابوں میں بتواتر یہ درج ہے کہ صرف آٹھ برس تک
ہیکل طیار ہو گئی تھی۔ چنانچہ اب تک وہ کتابیں موجود ہیں ۔ پس یہ بات بالکل جھوٹ
ہے کہ یہودیوں نے مسیح کو ایسا کہا تھا۔ اور خود یہ بات قرین قیاس بھی نہیں کہ ایسی مختصر
عمارت جس کے بنانے کے لئے نہایت سے نہایت چند سال کافی تھے وہ چھیالیس برس
تک بنتی رہی ہو۔ سو ایسے ایسے جھوٹھ انجیلوں میں ہیں جن کی وجہ سے ان کے مضامین قابل تک نہیں ۔ مثلا دیکھ نہیں ۔ مثلاً دیکھو کہ انجیل یوحنا باب ۱۴ آیت ۳۴ میں لکھا۔
لکھا ہے
کہ میں تمہیں ایک نیا حکم دیتا ہوں کہ تم ایک دوسرے سے محبت رکھو۔ حالانکہ یہ نیا حکم
نہیں ۔ کیونکہ اخبار کی کتاب باب ۱۹ آیت ۱۸ میں ہی حکم لکھا ہے پھر وہ نیا کیونکر ہو
گیا۔ تعجب کہ یہی انجیلیں ہیں جن کی نسبت بیان کیا گیا ہے کہ وہ پایہ اعتبار کے رُو سے
احادیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر ہیں۔ اور ظاہر ہے کہ جن کتابوں میں
ایسے قابل شرم جھوٹ ہیں ان کو اسلام کی کتب احادیث سے کیا نسبت ہے۔ ریلینڈ
صاحب اپنی کتاب اکاونٹ آف محمد نزم میں لکھتے ہیں کہ ” محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے
معجزات نہایت مشہور عالم پر ہیز گار اور دانا محمدی فاضلوں نے اپنی بیشمار کتابوں میں درج
کئے ہیں اور یہ فاضل ایسے تھے کہ کسی بات کو بغیر سخت امتحان اور بے انتہا جانچ پڑتال کے
نہیں لیتے تھے اسی لئے ان کی روایات اس قابل نہیں کہ ان میں شک کیا جائے۔ تمام
ملک عرب میں وہ مشہور ہیں۔ اور وہ واقعات عام طور پر باپ سے بیٹے کو اور ایک پشت
سے دوسری پشت کو پہنچے ہیں۔ اسلام کی ہر ایک قسم کی کتا ہیں می کتابیں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
کے معجزات پر گواہی دیتی ہیں۔ پھر اگر اتنے بڑے اور دانا فاضلوں کی سند کو تسلیم تسلیم نہ کیا
جائے تو پھر معجزات کے واسطے اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے کیونکہ ایسی باتوں کے ثبوت کے
لئے جو کہ ہمارے زمانہ سے پہلے یا ہماری نظروں سے دور واقع ہوئی ہیں صرف سندیں

ذریعہ ہیں۔ اور اگر ان سندوں کا انکار کیا جائے تو تمام تاریخی حالات قابل شک ہو جاتے
ہیں۔ اور پھر ایک اور دلیل اس بات پر کہ یہ معجزات واقعی طور پر بچے تھے یہ ہے کہ ایسے اور پھر اس بات کہ یہ
لوگوں پر نبی اسلام نے ( صلی اللہ علیہ وسلم) نہایت سخت لعنت کی ہے کہ جو جھوٹے علیہ
طور پر آپ کی طرف معجزات منسوب کریں بلکہ صاف طور پر کہا ہے کہ جو میرے پر
جھوٹ بولے اس کی سزا جہنم ہے۔ پس یہ کیونکر ہو سکتا تھا کہ ایسی سخت ممانعت کے بعد
اس قدر جھوٹے معجزات بنائے جاتے ۔ " پھر وہی موقف لکھتا ہے کہ سچ تو یہ ہے کہ
جس قدر معزز گواہیاں اور سندیں نبی اسلام کے لئے پیش کی جاسکتی ہیں ایک عیسائی کی
قدرت نہیں کہ ایسی گواہیاں یسوع کے معجزات کے ثبوت میں عہد جدید سے پیش کر
سکے۔ اور اس سے زیادہ یا اس سے بہتر سندیں لاسکے ۔ " غرض فاضل عیسائی نے کسی
قدر انصاف سے کام لے کر یہ تحریر کیا ہے۔ مگر پھر بھی اسلام کے فضائل اور اس کی
سچائی کے ثبوت بیان کرنے کے لئے اسی قدر نہیں ہے جو بیان کیا گیا۔ کیونکہ قرآن
شریف نے باوجود اس کے کہ اس کے عقائد کو دل مانتے ہیں اور ہر ایک پاک کا نشنس
قبول کرتا ہے پھر بھی ایسے معجزات پیش نہیں کئے کہ کسی آئندہ صدی کے لئے قصوں اور ہے
کہانیوں کے رنگ میں ہو جائیں بلکہ ان عقائد پر بہت سے عقلی دلائل بھی قائم کئے اور سے
قرآن میں وہ انواع و اقسام کی خوبیاں جمع کیں کہ وہ انسانی طاقتوں سے بڑھ کر معجزہ کی حد
تک پہنچ گیا۔
کتاب البرية - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۹۰، ۹۱
ہاں دوسری الہامی کتابیں کہ جو محترف و مبدل ہیں ان میں نا معقول اور محال باتوں پر
جھے رہنے کی تاکید پائی جاتی ہے جیسی عیسائیوں کی انجیل شریف۔ مگر یہ الہام کا قصور
کا رہنے کی جاتی ہے کی
نہیں۔ یہ بھی حقیقت میں عقل ناقص کا ہی قصور ہے۔ اگر باطل پرستوں کی عقل صحیح انجیل میں نامعقول اور ہوتی اور جو اس درست ہوتے تو وہ کاہے کو ایسی محترف اور مبدل کتابوں کی پیروی کرتے حمل باتوں پر تھے رہنے
ہے۔
اور کیوں غیر متغیر اور کامل اور قدیم خدا پر یہ آفات اور مصیبتیں جائز رکھتے کہ گویا وہ ایک کی تائید پائی جاتی
عاجز بچہ ہو کر نا پاک غذا کھاتا رہا۔ اور نا پاک جسم سے مجسم ہوا اور نا پاک براہ سے نکلا۔ اور
دار الفنامیں آیا۔ اور طرح طرح کے دکھ اٹھا کر آخر بڑی بد بختی اور بد نصیبی اور نا کامی
کی حالت میں ایلی ایلی کرتا مر گیا۔ آخر الہام ہی تھا جس نے اس غلطی کو بھی دور کیا

کے بارہ میں بعض
۔
سبحان اللہ کیا بزرگ اور دریائے رحمت وہ کلام ہے جس نے مخلوق پرستوں کو پھر توحید
کی طرف کھینچا۔ واہ کیا پیارا اور دلکش وہ نور ہے کہ جو ایک عالم کو ظلمت کدہ سے باہر و وہ
لایا۔ اور بجز اس کے ہزار ہا لوگ عقلمند کہلا کر اور فلاسفر بن کر اس غلطی اور اس قسم کی
بے شمار غلطیوں میں ڈوبے رہے۔ اور جب تک قرآن شریف نہ آیا کسی حکیم نے زور
شور سے اس اعتقاد باطل کارڈ نہ لکھا اور نہ اس قوم تباہ شدہ کی اصلاح کی۔ بلکہ خود حکماء
اس قسم کے صدہا نا پاک عقیدوں میں آلودہ اور مبتلا تھے جیسا پادری یوت صاحب لکھتے
ہیں کہ حقیقت میں یہ عقیدہ تثلیث کا عیسائیوں نے افلاطون سے اخذ کیا ہے اور اس احمق
یونانی کی غلط بنیاد پر ایک دوسری غلط بنیاد رکھ دی ہے۔ غرض خدا کا سچا اور کامل الہام
عقل کا دشمن نہیں ہے بلکہ عقل ناقص نیم عاقلوں کی آپ دشمن ہے ۔
براہین احمدیہ - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۳۰۶ ، ۳۰۷ بقیہ حاشیہ نمبر ۱۱
پادری صاحبان کا ایک بڑا محقق شملہ نام کہتا ہے کہ یوحنا کی انجیل کے سوا باقی تینوں
انجیلیں جعلی ہیں۔ اور مشہور فاضل ڈاڈ ویل اپنی تحقیقات کے بعد لکھتا ہے کہ دوسری
صدی کے وسط تک ان موجودہ چار انجیلوں کا کوئی نشان دنیا میں نہ تھا۔ سیمرل کہتا ہے کہ
انا جیل کے جعلی ہونے عہد نامہ یعنی انجیلیں نیک نیتی کے بہانہ سے مکاری کے ساتھ دوسری صدی کے
ا ہے موجودہ عہد نام
حقین کی آرا اور آخر میں لکھی گئیں۔ ایک اور پادری ایولسن نام انگلستان کا دینے والا کہتا ہے کہ متی کی
یونانی انجیل دوسری صدی مسیحی میں ایک ایسے آدمی نے لکھی تھی جو یہودی نہ تھا۔ اور
اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس میں ، میں بہت سی غلطیاں اس ملک کے جغرافیہ کی بابت اور
یہ ہے
یہودیوں کی رسومات کی بابت ہیں۔ عیسائیوں کے محقق اس بات کے بھی مقر ہیں کہ ایک
عیسائی اپنے مذہب کے رو سے انسانی سوسائٹی میں نہیں رہ سکتا اور نہ تجارت کر سکتا ہے
کیونکہ انجیل میں امیر بننے اور کل کی فکر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ ایسا ہی کوئی سچا عیسائی
فوج میں بھی داخل نہیں ہو سکتا کیونکہ دشمن کے ساتھ محبت کرنے کا حکم ہے۔ ایسا ہی
اگر کامل عیسائی ہے تو اس کو شادی کرنا بھی منع ہے۔ ان تمام باتوں سے معلوم ہوتا ہے
کہ انجیل ایک مختص الزمان اور مختص القوم قانون کی طرح تھی جس کو حضرات عیسائیوں
نے عام ٹھہرا کر صدہا اعتراض اس پر وارد کرالئے۔ بہتر ہوتا کہ وہ کبھی اس بات کا نام نہ
لیتے کہ انجیل میں کسی قسم کا کمال ہے۔ ان کے اس بیجا دعوے سے بہت سی خفت اور

آج 10 میں سے 10 باقی