باب ہفتم محرّف و مبدل کتب

مسیحی انفاس, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جاتی ہیں۔ ایک ذرہ قابل اعتبار نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی پیروی میں کچھ بھی برکت
نہیں۔ خدا کا جلال اس شخص کو ہر گز نہیں ملتا جوان انجیلوں کی پیروی کرتا ہے۔ بلکہ یہ
انجیلیں حضرت مسیح کو بد نام کر رہی ہیں۔ کیونکہ ایک طرف تو ان انجیلوں میں سچے عیسائی بد
کی یہ علامتیں ٹھہرائی گئی ہیں کہ وہ آسمانی نشانوں کے دکھلانے پر قادر ہو۔ اور دوسری
طرف عیسائیوں کا یہ حال ہے کہ وہ ایک مردہ حالت میں پڑے ہوئے ہیں اور ایک ذرہ
آسمانی برکت ان کے ساتھ نہیں اور کوئی نشان نہیں دکھلا سکتے۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۴۱، ۱۴۲
موجودہ انجیل کے اصلی نہ ہونے کے لئے ایک بڑی بھاری دلیل یہ ہے۔ کہ اللہ
تعالی نے فرمایا ہے کہ ہر ایک نبی کو ہم اس کی قوم کی زبان میں اس کی طرف بھیجتے ہیں۔ اب نے فرما ہے کہ ایک کو اس کی تو کیا ان میں اسکی طرف ہیں
ظاہر ہے کہ یہود کی زبان عبرانی تھی ۔ حالانکہ عبرانی میں اس وقت کوئی انجیل اصلی نہیں
ملتی بلکہ اصل یونانی کو قرار دیا جاتا ہے جو کہ سنت اللہ کے بر خلاف ہے۔
ملفوظات ۔ جلد ۲ صفحه ۳۱۹
موجودہ انجیل
تالاب کے اس قصہ نے جو انا جیا نے جو اناجیل میں درج ہے مسیحی معجزات کی حقیقت کو اور بھی
مشتبہ کر دیا ہے اور ساری رونق کو دور کر دیا ہے ۔ اسی لئے عماد الدین جیسے عیسائیوں کو
ماننا پڑا ہے کہ تالاب والا قصہ الحاقی ہے ۔ لیکن انجیل کے ان نادان دوستوں نے انتا خیال الحاقی قصہ الحاقی باب
نہیں کیا کہ اس باب کو محض الحاقی کہہ دینے سے مسیحی معجزات کی گئی ہوئی رونق نہیں
آسکتی۔ بلکہ انجیل کو اور بھی مشتبہ قرار دینا ہے کیونکہ پھر اس بات کا کیا جواب ہے کہ
جس انجیل میں ایک باب الحاقی ہو اور حصہ اس کا الحاقی نہ ہو ۔ اور جب کہ نسب نامہ کو الحاقی
کہنے والے بھی موجود ہیں۔ پھر اس تالاب جیسے چشمے اور ملکوں میں بھی پائے جاتے
موجود پھر اس اور
ہیں یورپ کے اکثر ممالک میں ایسے چشمے ہیں جہاں جا کر اکثر امراض کے مریض شفا پاتے
ہیں۔ کشمیر میں بھی بعض چشموں کا پانی ایسا ہی ہے جن میں گندھک کا پانی اور نمک اور
اور اس قسم کے اجزاء ملے ہوئے ہوتے ہیں۔ پس وہ معجزہ نما تالاب مسیح کے سیارے رام یا وایی ماتا کے سائے
معجزات پر پانی پھیرتا ہے۔ خصوصاً ایسی حالت میں جب کہ مسیح کا اس تالاب
پر جانا اور اس کی مٹی کا آنکھوں پر لگانا اور اپنے پاس رکھنا بھی بیان کیا جاتا ہے۔ اور پھر

جعلی۔
عماد الدین اسے الحاقی مانتا ہے۔ لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ ایک حصہ الحاقی مان کر پھر
سمانی کہتے ہوئے اسے شرم نہیں آتی
مسیح کی لکھی ہوئی انجیل نہیں۔ حواریوں کی زبان عبرانی میں نہیں۔ تیسری مصیبت
یہ ہے کہ الحاقی بھی ہے اور پھر آخر یہ کہ یہ تعلیم ادھوری اور ناقص اور نامعقول ہے اور الحاقی یہ
اسے پیش کیا جاتا ہے کہ نجات کا اصلی ذریعہ یہی ہے۔ کا
ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۱۷۳، ۱۷۴
اب یہ بھی یادر ہے کہ پادریوں کی مذہبی کتابوں کا ذخیرہ ایک ایسار دی ذخیرہ ہے جو
ای-
نہایت قابل شرم ہے ۔ وہ لوگ صرف اپنی ہی انکل سے بعض کتابوں کو آسمانی
عیسائی ان میں کونہ والی ٹھہراتے ہیں اور بعض کو جعلی قرار دیتے ہیں۔ چنانچہ ان کے نزدیک یہ چار انجیلیں اصلی
کر سکتے ہیں کہے ہیں اور باقی جو چپن کے قریب ہیں جعلی ہیں۔ عمر محض گمان اور شکت کے رو سے نہ کسی
مستحکم دلیل پر اس پر اس خیال کی بناء ہے ابناء ہے کیونکہ مروجہ انجه مروجہ انجیلوں اور دوسری انجیلوں میں ، میں بہت
تناقض ہے اس لئے اپنے گھر میں ہی یہ فیصلہ کر لیا ہے اور محققین کی یہی رائے ہے کہ کچھ یا اور
نہیں کہہ سکتے کہ یہ انجیل میں جعلی ہیں یا وہ جعلی ہیں۔ اسی لئے شاہ ایڈورڈ قیصر کے تخت
نشینی کی تقریب پر لنڈن کے پادریوں نے وہ تمام کتابیں جن کو یہ لوگ جعلی تصور کرتے
ہیں ان چار انجیلوں کے ساتھ ایک ہی جلد میں مجلد کر کے مبارکبادی کے طور پر بطور نذر
پیش کی تھیں۔ اور اس مجموعہ کی ایک جلد ہمارے پاس بھی ہے۔ پس غور کا مقام ہے کہ کی
اگر در حقیقت وہ کتابیں گندی اور جعلی اور ناپاک ہوتیں تو پھر پاک اور ناپاک دونوں کو
ایک جلد میں مجلد کرنا کس قدر گناہ کی بات تھی ۔ بلکہ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ دلی
طمینان سے نہ کسی کتاب کو جعلی کہہ سکتے ہیں نہ اصلی ٹھہر سکتے ہیں۔ اپنی اپنی رائیں ہیں
اور سخت تعصب کی وجہ سے وہ انجیلیں جو قرآن شریف کے مطابق ہیں۔ ان کو یہ لوگ جعلی
قرار دیتے ہیں۔ چنانچہ برنباس کی انجیل جس میں نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت پیش گوئی ہے وہ اسی وجہ سے جعلی قرار دی گئی ہے کہ اس میں کھلے کھلے طور پر
آنحضرت کی پیش گوئی موجود ہے۔ چنانچہ سیل صاحب نے اپنی تفسیر میں اس قصہ کو بھی
لکھا ہے کہ ایک عیسائی راہب اسی انجیل کو دیکھ کر مسلمان ہو گیا تھا۔ غرض یہ بات خوب
یاد رکھنی چاہئے کہ یہ لوگ جس کتاب کی نسبت کہتے ہیں کہ یہ جعلی ہے یا جھوٹا قصہ ہے

ایسی باتیں صرف دو خیال سے ہوتی ہیں۔ (۱) ایک یہ کہ وہ قصہ یا وہ کتاب اناجیل
مروجہ کے مخالف ہوتی ہے ۔ (۲) دوسرے یہ کہ وہ قصہ یا وہ کتاب قرآن شریف سے
کسی قدر مطابق ہوتی ہے اور بعض شریر اور سیاہ دل انسان ایسی کوشش کرتے ہیں کہ اول
اصول مسلمہ کے طور پر یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ یہ جعلی کتابیں ہیں اور پھر کہتے ہیں
که قرآن شریف میں ان کا قصہ درج ہے۔ اور اس طرح پر نادان لوگوں کو دہو کہ میں
ڈالتے ہیں۔
اصل بات یہ ہے کہ اس زمانہ کے نوشتوں کا جعلی یا اصلی ثابت کرنا بجز خدا کی وحی کے اور
کسی کا کام نہ تھا۔ پس خدا کی وحی کا جس کسی قصہ سے توار د ہوا وہ سچا ہے گو بعض نادان
انسان اس کو جھوٹا قصہ قرار دیتے ہیں۔ اور جس واقعہ کی خدا کی وحی نے تکذیب کی وہ جھوٹا
ہے اگر چہ بعض انسان اس کو سچا قرار دیتے ہوں اور قرآن شریف کی نسبت یہ گمان کرنا کہ نسان اس کو تا قرار دیتے ہوں اور قرآن
ان مشہور قصوں یا افسانوں یا کتبوں یا انا جیل سے بنایا گیا ہے نہایت قابل شرم جہالت
ہے ۔ کیا یہ ممکن نہیں کہ خدا کی کتاب کا کسی گذشتہ مضمون سے توار د ہو جائے۔ چنانچہ
ہندووں کے وید جو اس زمانہ میں مخفی تھے ان کی کئی سچائیاں قرآن شریف میں پائی جاتی
ہیں۔ پس کیا ہم کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وید بھی پڑہا تھا
اپنے دید۔
اناجیل کا ذخیرہ جو چھاپہ خانہ کے ذریعہ سے اب ملا ہے عرب میں کوئی ان کو جانتا بھی نہ
تھا اور عرب کے لوگ محض ام محض اتنی تھے۔ اور اگر اس ملک میں شاذ و نادر کے طور پر کوئی
عیسائی بھی تھا وہ بھی اپنے مذہب کی کوئی وسیع واقفیت نہیں رکھتا تھا ۔ تو پھر یہ الزام که کہ گویا
یہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سرقہ کے طور پر ان کتابوں سے وہ مضمون لئے تھے
ایک لعنتی خیال ہے ۔ آنحضرت محض آتی تھے۔ آپ عربی بھی پڑھ نہیں سکتے تھے چہ
جائیکہ یونانی یا عبرانی ۔ یہ بار ثبوت ہمارے مخالفوں کے ذمے ہے کہ اس زمانہ کی کوئی
پرانی کتاب پیش کریں جس سے مطالب اخذ کئے گئے ۔ اگر فرض محال کے طور پر قرآن
شریف میں سرقہ کے ذریعہ سے کوئی مضمون ہوتا تو عرب کے عیسائی لوگ جو اسلام کے
سخت دشمن تھے فی الفور شور مچاتے کہ ہم سے سن کر ایسا مضمون لکھا۔
ہے۔
عیسائی مذہب میں دین کی حمایت کے لئے ہر ایک قسم کا افتراء کرنا اور جھوٹ جائز بلکہ موجب
ثواب ہے۔ دیکھو پولوس کا قول ۔ منہ

یادر ہے کہ دنیا میں صرف قرآن شریف ہی ایک ایسی کتاب ہے جس کی طرف سے
معجزہ ہونے کا دعوی پیش ہوا۔ اور بڑے زور سے یہ دعوی کیا گیا کہ اس کی خبریں اور اس
کے قصے غیب گوئی ہے اور آئندہ کی خبریں بھی قیامت تک اس میں درج ہیں ۔ اور وہ
اپنی فصاحت و بلاغت کے رو سے بھی معجزہ ہے۔ پس عیسائیوں کے لئے اس وقت یہ
بات نہائت سہل تھی کہ وہ بعد تھی کہ وہ بعض قصے نکال کر پیش کرتے کہ ان کتابوں سے قرآن
شریف نے چوری کی ہے۔ اس صورت میں اسلام کا تمام کاروبار سرد ہو جاتا۔ مگر اب تو
بعد از مرگ واویلا ہے ۔ عقل ہر گز ہر گز قبول نہیں کر سکتی کہ عرب کے عیسائیوں کے
پاس در حقیقت ایسی کتابیں موجود تھیں جن کی نسبت گمان ہو سکتا تھا کہ ان کتابوں سے
قرآن شریف نے قصے لئے ہیں خواہ وہ کتابیں اصلی تھیں یا فرضی تھیں تو عیسائی اس پردہ
دری سے چپ رہتے۔ پس بلاشبہ قرآن نے ر آن شریف کا سارا مضمون وحی الہی سے ہے۔ ا
وہ وحی ایسا عظیم الشان معجزہ تھا کہ اس کی نظیر کوئی شخص پیش نہ کر سکا۔ اور سو اور سوچنے کا مقام
ہے کہ جو شخص دوسری کتابوں کا چور ہو اور خود مضمون بناوے۔ اور جانتا ہو کہ فلاں
فلاں کتاب سے میں نے یہ مضمون لیا ہے اور غیب کی باتیں نہیں ہیں اس کو کب جرات
اور حوصلہ ہو سکتا ہے کہ تمام جہان کو مقابلہ کے لئے بلاوے اور پھر کوئی بھی مقابلہ نہ
کرے اور کوئی اس کی پردہ دری پر قادر نہ ہو۔ اصل بات یہ ہے کہ عیسائی قرآن شریف پر
بہت ہی ناراض ہیں اور ناراض ہونے کی وجہ یہی ہے کہ قرآن شریف نے تمام تما پر وبال
عیسائی مذہب کے توڑ دیئے ہیں ۔ ایک انسان کا خدا بنا باطل کر کے دکھلا دیا ۔ صلیبی
عقیدہ کو پاش پاش کر دیا۔ اور انجیل کی وہ تعلیم جس پر عیسائیوں کو ناز تھا نہایت درجہ
ناقص اور نکما ہونا اس کا بپایہ ثبوت پہنچا دیا۔
اور
چشمہ سیچی۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۴۰ تا ۳۴۴
قرآن شریف نے تو اپنی نسبت معجزہ اور بیشل ہونے کا دعوی کر کے اپنی بریت اس طرح ثابت کر دی
کہ بلند آواز سے کہہ دیا کہ اگر کوئی اس کو انسانی کلام سمجھتا ہے تو وہ جواب دے لیکن تمام مخالف خاموش رہے
۔ مگر انجیل کو تو اسی زمانہ میں یہودیوں نے مسروقہ قرار دیا تھا اور نہ انجیل نے دعوی کیا کہ انسان ایسی انجیل
بنانے پر قادر نہیں۔ پس مسروقہ ہونے کے شکوک انجیل پر عائد ہو سکتے ہیں نہ قرآن شریف پر کیونکہ قرآن کا تو
دعوی ہے کہ انسان ایسا قر آن بنانے پر قادر نہیں۔ اور تمام مخالفین نے چپ رہ کر اس دعوی کا سچا ہونا ثابت
کر دیا ۔ منہ

عیسائی مذہب ان نشانوں سے بھلی محروم ہے۔ دعوی اتنا بڑا ہے کہ ایک انسان کو خدا
بنانا چاہتے ہیں۔ اور ثبوت میں صرف قصے کہانیاں پیش کرتے ہیں۔ ہاں بعض کہتے ہیں
کہ انجیل کی تعلیم ہی ایسی عمدہ ہے کہ جو بطور نشان کے ہے۔ لیکن در حقیقت یہ ان
کی بڑی غلطی ہے۔ اور سچ یہ ہے کہ انجیل کی تعلیم نہایت ہی ناقص ہے۔ اس لئے آنے ولا الاصدار
حضرت مسیح کو عذر کرنا پڑا کہ " آنیوالا فارقلیط اس نقصان کا تدارک کرے انے والا لا علی اس
وو
نقصان کا تدارک
گا۔ " ہمیں اس سے کچھ بحث نہیں کہ انجیل کے شاخوان دکھلاتے کچھ اور ہیں اور کرتے کرے گا۔
کچھ اور ۔ لیکن اس میں کچھ بھی شک نہیں کہ انجیل انسانیت کے درخت کی پورے طور پر
آب پاشی نہیں کر سکتی ۔ ہم اس مسافر خانہ میں بہت سے قومی کے ساتھ بھیجے گئے ہیں اور
ہر ایک قوت چاہتی ہے کہ اپنے موقعہ پر اس کو استعمال کیا جائے ۔ اور انجیل صرف ایک
ہی قوت حلم اور نرمی پر زور مار رہی ہے۔ علم اور عفو در حقیقت بعض مواضع میں اچھی
ہے لیکن بعض دوسرے مواضع میں سم قاتل کی تاثیر رکھتی ہے۔ ہماری یہ تمدنی زندگی
کہ ہے که مختلف طبائع کے اختلاط پر موقوف ہے بلاشبہ تقاضہ کرتی ہے کہ ہم اپنے تمام قومی کو
محل بینی اور موقعہ شناسی سے استعمال کیا کریں۔ کیا یہ سچ نہیں کہ اگر چہ بعض جگہ ہم عفود
در گذر کر کے اس شخص کو فائدہ جسمانی اور روحانی پہنچاتے ہیں جس نے ہمیں کوئی آزار
پہنچایا ہے ۔ لیکن بعض دوسری جگہ ایسی بھی ہیں جو اس جگہ ہم اس خصلت کو استعمال ۔
کرنے سے شخص مجرم کو اور بھی مفسدانہ حرکات پر دلیر کرتے
پس یہ کس قدر غلطی ہے کہ انسانیت کے درخت کی تمام
ہیں۔
ضروری شاخیں کاٹ کر صرف ایک ہی شاخ صبر و عفو پر زور دیا جائے۔ اسی وجہ سے یہ تعلیم چل نہیں سکی ۔ اور آخر عیسائی سلاطین کو جرائم پیشہ کی سزا کے لئے قوانین اپنی
طرف سے طیار کرنے پڑے۔ غرض انجیل موجودہ ہر گز نفوس انسانیہ کی تکمیل نہیں کر
سکتی اور جس طرح آفتاب کے نکلنے سے ستارے مضحل ہوتے جاتے ہیں یہاں تک کہ
آنکھوں سے غائب ہو جاتے ہیں یہی حالت انجیل کی قرآن شریف کے مقابل پر ہے
پس یہ بات نہایت قابل شرم ہے کہ یہ دعوی کیا جائے کہ انجیل کی تعلیم بھی ایک
آسمانی نشان ہے !!!
کتاب البرية - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۶۵ تا ۶۷

مصدق کے معنے
مُصَدِّ قَالِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مصدق کے معنے قرآنی طور پر یہ ہیں کہ جو کچھ صحیح
تھا اس کی تو نقل کر دی اور جو نہیں لیا وہ غلط تھا ۔ پھر انجیلوں کا آپس میں اختلاف ہے
اگر قرآن نے تصدیق کی ہے تو بتلاد کو نسی انجیل کی کی ہے قرآن نے یوحنا متی وغیرہ کی
انجیل کی کہیں تصدیق نہیں کی ہاں پطرس کی دعا کی تصدیق کی ہے اسی طرح کو نسی توریت
کہیں جس کی تصدیق قرآن نے کی ! پہلے توریت تو ایک بتاؤ۔ قرآن تو تمہاری توریت کو
متحرف بتلاتا ہے اور تم میں خود اختلاف ہے کہ توریت مختلف ہے۔
البدر - جلدا نمبر ۲ - مورخہ ۷ نومبر ۱۹۰۲ء ۔ صفحہ ۱۰
بر آن شریف انجیل کی تصدیق قول سے نہیں کرتا بلکہ فعل سے کرتا۔
تصدیق قوال سے نمایاں حصہ انجیل کی تعلیم کا قرآن۔ قرآن شریف انجیل کی حقان
سے
جو
رآن کے اندر شامل ہے اس پر قرآن نے عمل در آمد کروا کے دکھلا
تعلیم کا
اندری پر آمد
بلکہ فعل سے کرنا دیا ہے اور اسی لئے ہم اسی حصہ انجیل کی تصدیق کر سکتے ہیں جس کی قرآن کریم نے
ہے۔
تصدیق کی ہمیں کیا معلوم کہ باقی کار طب و یابس کہاں سے آیا ہاں اس پر یہ اعتراض ہو
سکتا ہے کہ پھر آیت وَلْيَحْكُمُ اهْلُ الانجیل میں جو لفظ انجیل عام ہے اس سے کیا
مراد ہے۔ وہاں یہ بیان نہیں ہے کہ انجیل کا وہ حصہ جس کا مصدق قرآن ہے تو اس کا
جواب یہ ہے کہ یہاں الانجیل سے مراد اصل انجیل اور توریت ہے جو قرآن کریم میں ہے جو
درج ہو چکیں۔ اگر یہ نہ مانا جاوے تو پھر بتلایا جاوے کہ اصلی انجیل کونسی ہے ! کیونکہ
آجکل کی مروجہ اناجیل تو اصل نہیں ہو سکتیں ان کی اصلیت کس کو معلوم ہے۔ اور یہ بھی
خود عیسائی مانتے ہیں کہ اس کا فلاں حصہ الحاقی ہے ۔ پھر ایک اور بات دیکھنے والی ہے کہ
انجیل میں عیسی کی موت اور بعد کے حالات اور توریت میں موسیٰ کی موت کا حال درج
ہے تو کیا اب ان کتابوں کا نزول دونوں نبیوں کی وفات کے بعد تک ہوتا رہا۔ اس سے
ثابت ہے کہ موجودہ کتب اصل نہیں ہیں اور نہ اب ان کا میسر آنا ممکن ہے۔
البدر - جلد ۲ نمبر ۳۲۔ مورخه ۲۸ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۲۵۰

آج 10 میں سے 10 باقی