باب ہشتم: تعلیم (موازنہ )
مسیحی انفاس
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
باب ہشتم
تعلیم (موازنه )
تُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ
de
تَرَبَّهُمْ رُكَعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانَا سِيمَاهُمْ
فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَيَةِ وَمَثَلُهُمْ
في الإنجيل كزرع أَخْرَجَ شَطْعَهُ فَتَازَرَهُ، فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى
عَلَى سُوقِهِ ، يُعْجِبُ الزَّرَاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارُ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ
ءَامَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا
سورة الفتح
جس طرح آفتاب کے نکلنے سے ستارے مضمحل ہوتے
جاتے ہیں یہاں تک کہ آنکھوں سے غائب ہو جاتے ہیں
یہی حالت انجیل کی قرآن شریف کے مقابل پر ہے۔ پس یہ
بات نہایت قابل شرم ہے کہ یہ دعوی کیا جائے کہ انجیل
کی تعلیم بھی ایک آسمانی نشان ہے !!!
کتاب البرية - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۶۵ تا ۶۷
یہ بات سچ ہے کہ سچائی کی تخم ریزی توریت سے ہوئی اور انجیل سے
اس تخم تخم نے ایک آئندہ بشارت دینے دینے والے کی طرح منہ منہ دکھلایا۔ اور جیسے
ایک کھیت کا سبزہ پوری صحت اور عمدگی سے نکلتا ہے اور بزبان حال سچائی تخم خوشخبری دیتا ہے کہ اس کے بعد اچھے پھل اور اچھے خوشے ظہور کرنے کا ان کا ایک اہم رہی اور اس کمال
والے ہیں ایسا ہی انجیل کامل شریعت اور کامل رہبر کے لئے خوشخبری کے
طور پر آئی اور فرقان سے وہ تختم اپنے کمال کو پہنچا جو اپنے ساتھ اس کامل
نعمت کو لایا جس نے حق اور باطل میں بکلی فرق کر کے دکھلایا اور معارف
دینیہ کو کمال تک پہنچایا جیسا کہ توریت میں پہلے سے لکھا تھا کہ ” خدا سینا
آیا اور سعیر سے طلوع ہوا اور فاران کے پہاڑ سے ان پر
سے
چمکا۔ " !!!
یہ بات بالکل ثابت شدہ امر ہے کہ شریعت کے ہر ایک پہلو کو کمال کی صورت میں
صرف قرآن نے ہی دکھلایا ہے ۔ شریعت کے بڑے حصے دو ہیں ۔ حق اللہ اور حق
العباد ۔ یہ دونوں حصے صرف قرآن شریف نے ہی پورے کئے ہیں۔ قرآن کا یہ منصب تھا
کہ تا وحشیوں کو انسان بناوے اور انسان سے با اخلاق انسان بناوے ۔ اور با اخلاق انسان
سے با خدا بنائے ۔ سو اس منصب کو اس نے ایسے طور سے پورا کیا جس کے مقابل پر
توریت ایک گونگے کی طرح ہے۔
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات
روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۵۲، ۳۵۳
توحید کے لحاظ سے
ناقص
توریت توحید کے بیان کرنے میں ناقص تھی اور انجیل بھی ناقص تھی جس کا یہ نتیجہ
ہوا کہ عیسائیوں نے ایک عاجز انسان و خدا بنالیا۔ اگر توریت اور انجیل میں وہ تعلیم موجود
ہوتی جو قرآن شریف میں موجود ہے تو ہر گز ممکن نہ تھا کہ اس طرح پر عیسائی گمراہ ہو
چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۶۸
جاننا چاہئے کہ انجیل کی تعلیم کو کامل خیال کرنا سراسر نقصان عقل اور کم فہمی
ہے۔ خود حضرت مسیح نے انجیل کی تعلیم کو مترا عن النقصان نہیں سمجھا جیسا کہ انہوں
یل کی تعلیم کو ہونے نے آپ فرمایا ہے کہ میری اور بہت سی باتیں ہیں کہ میں تمہیں کہوں ۔ پر تم ان کی انجیل
خود ناقص قرار دیا برداشت نہیں کر سکتے لیکن جب وہ یعنی روح الحق آویگا تو وہ تمہیں صداقت کا راستہ
بتلادے گا۔ انجیل یوحناباب ۱۶۔ آیت ۱۲، ۱۳، ۱۴۔ اب فرمائے کیا یہی انجیل ہے کہ
جو تمام دینی صداقتوں پر حاوی ہے جس کے ہوتے ہوئے قرآن شریف کی ضرورت نہیں
اے حضرات !! جس حالت میں آپ لوگ حضرت مسیح کی وصیت کے موافق انجیل کو
کامل اور تمام صداقتوں کے جامع کہنے کے مجاز ہی نہیں۔ تو پھر آپ کا ایمان بھی عجب
ایمان ہے کہ اپنے استاد اور رسول کے بر خلاف قدم چلا رہے ہیں ۔ اور جس کتاب کو
حضرت مسیح ناقص کہہ چکے ہیں اس کو کامل کہے جاتے ہیں۔ کیا آپ کی سمجھ مسیح کی سمجھ سے
کچھ زیادہ ہے یا مسیح کا کہنا قابل اعتبار نہیں۔ اور اگر آپ یہ کہیں کہ اگر چہ انجیل مسیح کے
زمانہ میں ناقص تھی۔ مگر مسیح نے یہ بھی بطور پیش گوئی کے کہہ دیا تھا کہ جو باتیں میرے
بیان کرنے سے رہ گئی ہیں ان کو تسلی دہندہ آکر بیان کر دے گا تو بہت خوب۔ لیکن
ہم کہتے ہیں کہ اگر وہ تسلی کہ اگر وہ تسلی دہندہ جس کے آنے کی مسیح نے انجیل میں بشارت دی ہے اور
جس کی نسبت لکھا ہے کہ وہ اپنی دینی صداقتوں کو مرتبہ کمال تک پہنچائے گا اور آئندہ کے
حالات یعنی قیامت کی خبریں انجیل کی نسبت بہت مفصل بیان کرے گا۔ آپ کے خیال
میں بجز حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم جن پر قرآن شریف نازل ہوا کہ جو سب
کتب سابقہ کی نسبت کامل ہونے کا دعوی کرتا ہے اور اس کا ثبوت دیتا ہے۔ کوئی اور
شخص ہے جس نے حضرت مسیح کے بعد ظہور کر کے دینی صداقتوں کو کمال کے مرتبہ تک
پہنچایا۔ اور آئندہ کی خبریں مسیح کی نسبت زیادہ بتلائیں تو اس کا نام بتلانا چاہئے۔ اور ایسی
کتاب کو پیش کرنا چاہئے کہ جو مسیح کے بعد عیسائیوں کو خدا کی طرف سے ملی جس نے وہ
اپنی صداقتیں پیش کیں کہ جو مسیح کی فرمودہ ہیں موجود نہ تھیں اور آخری حالات اور
آئندہ کی خبریں بتلائیں جن کے بتلانے سے مسیح قاصر رہا۔ تا اسی کتاب کو قرآن شریف کے
مقابله پروزن کیا جائے۔ مگر یہ تو زیبا نہیں کہ آپ لوگ مسیح کے پیرو کہلا کر پھر اس چیز کو
کامل قرار دیں جس کو آپ سے اٹھارہ سو بیاسی برس پہلے میں ناقص قرار دے چکا ہے۔ اور آرمی کے قول پر ایمان
اگر آپ کا مسیح کے قول پر ایمان ہی نہیں۔ اور بذات خود چاہتے ہیں کہ انجیل کا قرآن نہیں تو قرآن شریف اور
شریف سے مقابلہ کریں تو بسم اللہ آئیے اور انجیل میں سے وہ کملات نکال کر دکھلائیے کہ انجیل کا مقابلہ
جو ہم نے اسی کتاب میں قرآن شریف کی نسبت ثابت کئے ہیں تا منصف لوگ آپ ہی دیکھ کریں۔
لیں کہ معرفت الہی کے سامان قرآن شریف میں موجود ہیں یا انجیل میں۔ جس حالت
میں ہم نے اسی فیصلہ کے لئے کہ تا انجیل اور قرآن شریف کی نسبت فرق معلوم ہو جائے
دس ہزار روپیہ کا اشتہار بھی اپنی کتاب کے ساتھ شامل کر دیا ہے تو پھر آپ جب تک
راست بازوں کی طرح اب ہماری کتاب کے مقابلہ پر اپنی انجیل کے فضائل نہ دکھلاویں
تب تک کوئی دانشمند عیسائی بھی آپ کی کلام کو اپنے دل میں صحیح نہیں سمجھے گا۔ گو زبان
سے ہاں ہاں کر تار ہے۔ حضرات آپ خوب یا پ خوب یادر کھیں کہ انجیل اور توریت کا کام نہیں کہ کا
کہ کمالات فرقانیہ کا مقابلہ کر سکیں۔ دور کیوں جائیں انہیں دو امروں میں کہ جواب تک
اس کتاب میں فضائل فرقانیہ میں سے بیان ہو چکے ہیں مقابلہ کر کے دیکھ لیں یعنی اول وہ
امر کہ جو متن میں تحریر ہو چکا ہے کہ فرقان مجید تمام الہی صداقتوں کا جامع ہے اور کوئی
محقق اور کوئی ایسا بار یک دقیقہ انہیات کا پیش نہیں کر سکتا جو قرآن شریف میں موجود نہ
ہو۔ سو آپ کی انجیل اگر کچھ حقیقت رکھتی ہے تو آپ پر لازم ہے کہ کسی مخالف فریق کے
دلائل اور عقائد کو مثلاً برہمو سماج والوں یا آریہ سماج والوں یا دہریہ کے
شبہات کو انجیل کے ذریعہ عقلی طور پر رد کر کے دکھلاو ۔ اور جو جو خیالات ان لوگوں نے
ملک میں پھیلا رکھے ہیں ان کو اپنی انجیل کے معقولی بیان سے دور کر کے پیش کرو۔ اور
پھر قرآن شریف سے انجیل کا مقابلہ کر کے دیکھ لو۔ اور کسی ثالث سے پوچھ لو کہ محققانہ
طور پر انجیل تسلی کرتی ہے یا قرآن شریف تسلی کرتا ہے۔ دوسرے یہ کہ قرآن شریف
باطنی طور پر طالب صادق کا مطلوب حقیقی سے پیوند کرا سے پیوند کرا دیتا ہے اور پھر وہ طالہ روه طالب خدائے
تعالیٰ کے قرب سے مشرف ہو کر اس کی طرف سے الہام پاتا ہے جس الہام میں عنایات
۔
تاثیرات روحانیہ
سماویہ کے لحاظ سے
مقابلہ کریں۔
حضرت احدیت اس کے حال پر مبذول ہوتی ہیں اور مقبولین میں شمار کیا جاتا ہے اور اس
الہام کا صدق ان پیشین گوئیوں کے پورا ہونے سے ثابت ہوتا ہے کہ جو اس میں ہوتی
ہیں اور حقیقت میں ہی پیوند جو او پر لکھا گیا ہے حیات ابدی کی حقیقت ہے۔ کیونکہ زندہ
سے پیوند زندگی کا موجب ہے۔ اور جس کتاب کی مطابعت سے اس پیوند کے آثار ظاہر
ہو جائیں۔ اس کتاب کی سچائی ظاہر بلکہ اظہر من الشمس ہے۔ کیونکہ اس میں صرف
باتیں ہی باتیں نہیں بلکہ اس نے مطلب تک پہنچا دیا ہے۔ سواب ہم حضرات عیسائیوں
سے پوچھتے ہیں کہ اگر آپ کی انجیل تعلیم راست اور درست اور خدا کی طرف سے ہے تو
بمقابلہ قرآن شریف کی روحانی تاثیروں کے جن کا ہم نے ثبوت دے دیا ہے۔ انجیل کی
روحانی تاثیریں بھی دکھلائیے۔ اور جو کچھ خدا نے مسلمانوں پر به برکت متابعت قرآن
مرات درود شریف اور به یمن اتباع حضرت محمد مصطفے افضل الرسل و خاتم الرسل صلی اللہ علیہ
وسلم کے امور غیبیہ و برکات سماویہ ظاہر کئے اور کرتا ہے۔ وہ آپ بھی پیش کیجئے۔
تاسیہ روئے شود هر که دروغش باشد ۔ مگر آپ یاد رکھیں کہ آپ دونوں قسم کے امور
متذکرہ بالا میں سے کسی امر میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انجیل کی تعلیم کا کامل ہونا ایک
طرف تو وہ صحیح بھی نہیں رہی۔ اس نے تو اپنی پہلی ہی تعلیم میں ہی ابن مریم کو ولد اللہ ٹھہرا
کر اول الدن در دی دکھلا دیا۔ رہی توریت کی تعلیم سودہ بھی محرف اور ناقص ہونے کی
وجہ سے ایک موم کا ناک ہو رہی ہے جس کو عیسائی اپنے طور پر اور یہودی اپنے طور پر بنا
رہے ہیں۔ اگر توریت میں الہیات اور عالم معاد کے بارہ میں وہ تفصیلات ہوتیں کہ جو
قرآن شریف میں ہیں تو عیسائیوں اور یہودیوں میں اتنے جھگڑے کیوں پڑتے۔ سچ تو یہ
ہے کہ جس قدر سورہ اخلاص کی ایک سطر میں مضمون توحید بھرا ہوا ہے۔ وہ تمام توریت
بلکہ ساری بائبل میں نہیں پایا جاتا۔ اور اگر ہے تو کوئی عیسائی ہمارے سامنے پیش
کرے۔ پھر جس حالت میں توریت میں بلکہ تمام بائبل میں صحت اور صفائی اور کمالیت
سے توحید حضرت باری کا ذکر ہی نہیں۔ اور اسی وجہ سے توریت اور انجیل میں ایک گڑبڑ
پڑ گیا اور قطعی طور پر کچھ سمجھ نہ آیا اور خود اصول میں ہی یہودیوں اور نصاری میں طرح
طرح کے تنازعات پیدا ہو گئے ۔ اسی توریت سے یہودیوں نے کچھ سمجھا اور عیسائیوں نے
کچھ خیال کیا۔ تو اس حالت میں کون حق کا طالب ہے جس کی روح اس بات کو نہیں
چاہتی کہ بیشک رحمت عامہ حضرت باری کا یہی مقتضا تھا کہ وہ ا تھا کہ وہ ان گم گشتہ فرقوں کے
تنازعات کا آپ فیصلہ کرتا اور خطا کار کو اس کی خطا کاری پر متنبہ فرماتا ۔ پس سمجھنا چاہئے کہ
قرآن شریف کے نزول کی یہی ضرورت تھی کہ تا وہ اختلافات کو دور کرے ۔ اور جن
صداقتوں کے ظاہر ہونے کا باعث انتشار خیالات فاسدہ کے وقت آگیا تھا۔ ان
صداقتوں کو ظاہر کر دے اور علم دین کو مرتبہ کمال تک پہنچادے۔ سو اس پاک کلام نے
نزول فرما کر ان سب مراتب کو پورا کیا اور سب بگاڑوں کو درست فرمایا اور تعلیم کو اپنے
حقیقی کمال تک پہنچایا۔ نہ دانت کے عوض خواہ نخواہ دانت نکالنے کا حکم دیا۔ اور نہ
ہمیشہ مجرم کے چھوڑنے اور عفو کرنے پر فرمان صادر کیا۔ بلکہ حقیقی نیکی کے بجالانے کے
لئے تا کید فرمائی ۔ خواہ وہ نیکی کبھی درشتی کے لباس میں ہو اور خواہ کبھی نرمی کے لباس میں
اور خواہ بھی انتقام کی صورت میں ہے درت میں ہو اور خواہ کبھی عفو کی صورت میں۔
براہین احمدیہ - روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۳۰۰ تا ۳۰۴
بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۲
حضرت عیسی کی ہمت صرف یہود کے چند فرقوں تک محدود تھی جو ان کی نظر کے
سامنے تھے اور دوسری قوموں اور آئندہ زمانہ کے ساتھ ان کی ہمدردی کا کچھ تعلق نہ تھا
اس لئے قدرت الہی کی تجلی بھی ان کے مذہب میں اسی حد تک محدود رہی جس قدر ان کی انجیل عام اصلاح سے
ہمت تھی۔ اور آئندہ الہام اور وحی الہی پر مہر لگ گئی۔ اور چونکہ انجیل کی تعلیم بھی صرف امر ہے۔
یہود کی عملی اور اخلاقی خرابیوں کی اصلاح کے لئے تھی۔ تمام دنیا کے مفاسد پر نظر نہ تھی
۔ اس لئے انجیل بھی عام اصلاح سے قاصر ہے۔ بلکہ وہ صرف ان یہودیوں کی موجودہ
بد اخلاقی کی اصلاح کرتی ہے جو نظر کے سامنے تھے۔ اور جو دوسرے ممالک کے رہنے
ہے
والے یا آئندہ زمانہ کے لوگ ہیں ان کے حالات سے انجیل کو کچھ سروکار نہیں۔ اور اگر
انجیل کو تمام فرقوں اور مختلف طبائع کی اصلاح مد نظر ہوتی تو اس کی یہ تعلیم نہ ہوتی جواب
موجود ہے۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ ایک طرف تو انجیل کی تعلیم ہی ناقص تھی اور دوسری
طرف خود ایجاد غلطیوں نے بڑا نقصان پہنچایا جو ایک عاجز انسان کو خواہ نخواہ خدا بنایا گیا اور
کفارہ کا من گھڑت مسئلہ پیش کر کے عملی اصلاحوں کی کوشش کا یکلخت دروازہ بند کر دیا
گیا۔
اب عیسائی قوم دو گونہ بد قسمتی میں مبتلا ہے۔ ایک تو ان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے
بذریعہ وحی و الہام مدد نہیں مل سکتی کیونکہ الہام پر جو مہر لگ گئی۔ اور دوسری یہ کہ وہ عملی
طور پر آگے قدم نہیں بڑھا سکتی کیونکہ کفارہ نے مجاہدات اور سعی اور کوشش سے روک دیا۔
حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۹
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ قرآن اور رسول ایک نور ہے جو تمہاری طرف آیا۔ یہ کتاب
هر یک حقیقت کو بیان کرنے والی ہے خدا اس کے ساتھ ان لوگوں کو سلامتی کی راہ دکھلاتا
توریت اور انجیل مختص ہے جو ہے جو خدا تعالیٰ کی مرضی کی پیروی کرتے ہیں اور وہ ان کو ظلمات سے نور کی طرف نکالتا
الزمان والقوم میں ہے اور سیدھی راہ جو اس تک پہنچتی ہے ان کو دکھلاتا ہے۔ وہی خدا ہے جس نے اپنے
قرآن کریم آفاقی رسول کو اس ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تا اس دین کو تمام دینوں پر غالب
کرے۔ اے لوگو ! قرآن ایک برہان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تم کو ملی ہے اور ایک
کھلا کھلانور ہے جو تمہاری طرف اتارا گیا ہے۔ آج تمہارے لئے دین کامل کیا گیا اور تم پر
گئیں۔ اور میری رضامندی اس میں محدود ہو گئی کہ تم دین اسلام پر
قائم ہو جاو۔ خدا نے نہایت کامل اور پسندیدہ کلام تمہاری طرف اتارا۔ اس کتاب میں
یہ خاصیت ہے کہ یہ کتاب متشابہ ہے یعنی اس کی تعلیمات نہ باہم اختلاف رکھتی ہیں اور
نہ خدا تعالیٰ کے قانون قدرت سے منافی ہیں بلکہ جو کمال انسان کے لئے اس کی فطرت اور
اس کے قومی کے لحاظ سے ضروری ہے اس کمال کے مناسب حال اس کتاب کی تعلیم ہے
سب نعمتیں پوری کی گئیں ۔
سب
اور یہ صفت توریت توریت اور اور ا انجیل کی تعلیم میں نہیں پائی جاتی۔ توریت میں حد سے زیادہ حتی
اور انتقام پر زور ڈالا گیا ہے۔ اور وہ تختی ه سختی مطیع اور نافرمان اور دو اور دوست دشمن دونوں کے حق
میں ایسے طور سے تجویز کی گئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ توریت کی تعلیم کو خاص قوم
اور خاص زمانہ کے لحاظ سے یہ مجبوری پیش آگئی تھی کہ سیدھے اور عام قانون قدرت
کے موافق توریت کے احکام ان قوموں کو کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتے تھے ۔ اسی لئے
توریت نے اندرونی طور پر یعنی اپنی قوم کے ساتھ یہ سختی کی کہ انتقامی احکام پر زور ڈال دیا
اور عفو و در گذر گویا یہودیوں کے لئے حرام کی طرح ہو گئے۔ دانت کے عوض اپنے بھائی
کا دانت نکال ڈالنا داخل ثواب سمجھا گیا اور حقوق اللہ میں بھی بہت سخت اور گو یا فوق
الطاقت تکلیفیں جن سے معیشت اور تمدن میں حرج ہو ر کھی گئیں ۔ ایسا ہی بیرونی احکام
توریت کے بھی زیادہ سخت تھے جن کے رو سے مخالفوں اور نافرمانوں کے دیہات اور شہر
پھونکے گئے اور کئی لاکھ بچے قتل کئے گئے اور بڑھوں اور اندھوں اور لنگڑوں اور ضعیف
عورتوں کو بھی تہ تیغ کیا گیا۔ اور انجیل کی تعلیم میں حد سے زیادہ نرمی اور رحم اور در گذر
فرض کی طرح ٹھہرائے گئے۔ چنانچہ بیرونی طور پر اگر دشمن دین حملہ کریں تو انجیل کی رو
سے مقابلہ کرنا حرام ہے گو وہ ان کے روبروان کے قوم کے غریبوں اور ضعیفوں کو ٹکڑے
ٹکڑے کر دیں اور ان کے بچوں کو قتل کر ڈالیں اور ان کی عورتوں کو پکڑلے جائیں اور ہر
طرح سے بے حرمتی کریں اور ان کے معابد کو پھونک دیں اور ان کی کتابوں کو جلا دیں
غرض کیسے ہی ان کی قوم کو تہ و بالا کر دیں مگر دشمن مذہب کے ساتھ لڑائی کا حکم
نہیں۔ ایسا ہی اندرونی طور پر بھی انجیل میں قوم کی باہمی حفظ حقوق کے لئے یا مجرم کو
پاداش جرم کے لئے کوئی سزا اور قانون نہیں۔ اور صرف رحم اور عفو اور درگزر کے پہلو
پر اگرچہ جین مت سے بہت کم مگر تاہم اس قدر زور ڈال دیا گیا ہے کہ دوسرے پہلووں جین مت کی تعلیم سے کا گویا خیال ہی نہیں۔ اگر چہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دینا ایک نادان کی ہمیں مسکی
نظر میں بڑی عمدہ تعلیم ہو گی مگر افسوس کہ ایسے لوگ نہیں سمجھتے کہ کیا کسی زمانہ کے
لوگوں نے اس پر عمل بھی کیا۔ اور اگر بفرض محال عمل کیا تو کیا یہی آبادی رہی اور لوگوں
کی جان و مال اور امن میں کچھ خلل نہ ہوا ۔ کیا یہ تعلیم دنیا کے پیدا کرنے والے کے اس
قانون قدرت کے مطابق ہے جس کی طرف انسانوں کی طبائع مختلفہ محتاج ہیں۔ کیا نہیں
دیکھتے کہ تمام طبائع جرائم کی سزا دینے کی طرف بالطبع جھک گئیں اور ہر یک سلطنت نے
انسداد جرائم کے لئے ہی قانون مرتب کئے جو مجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے اور کسی
ملک کا انتظام بحجز قوانین سزا کے مجر درحم سے نہ چل سکا۔ آخر عیسائی مذہب نے بھی اس
رحم اور در گذر کی تعلیم سے بیزار ہو کر وہ خونریزیاں دکھلائیں کہ شاید ان کی دنیا میں نظیر
نہیں ہوگی۔ اور جیسے ایک پل ٹوٹ کر ارد گرد کو تہ آب کر دیتا ہے ایسا ہی عیسائی قوم نے
در گذر کی تعلیم کو چھوڑ کر کام دکھلائے ۔ سوان دونوں کتابوں کا ناتمام اور ناقص ہونا
ظاہر ہے لیکن قر لیکن قرآن کریم اخلاقی تعلیم میں قانون قدرت کے قدم بقدم چلا ہے۔ رحم کی
جگہ جہاں تک قانون قدرت اجازت دیتا ہے رحم ہے اور قہر اور سزا کی جگہ اسی اصول کے
لحاظ سے قہر اور سزا اور اپنی اندرونی اور بیرونی تعلیم میں ہریک پہلو سے کامل ہے اور اس کی
تعلیمات نہایت درجہ کے اعتدال پر واقعہ ہیں جو انسانیت کے سارے درخت کی آبپاشی
کرتی ہیں نہ کسی ایک شاخ کی۔ اور تمام قوی کی مربی ہیں نہ کسی ایک قوت کی ۔ اور
در حقیقت اسی اعتدال اور موزونیت کی طرف اشارہ ہے جو فرمایا
ہے۔ كتابا متشابها - پھر بعد اس کے مثانی کے لفظ میں اس بات کی
طرف اشارہ ہے کہ قرآن کریم کی آیات معقولی اور روحانی دونوں طور کی روشنی اپنے اندر
رکھتی ہیں۔ پھر بعد اس کے فرمایا کہ قرآن میں اس قدر عظمت حق کی بھری ہوئی ہے کہ
خدا تعالیٰ کی آیتوں کی سننے سے ان کے دلوں پر تحریرہ پڑ جاتا ہے اور پھر ان کی جلدیں
اور ان کے دل یاد الہی کے لئے بہہ نکلتے نکلتے ہیں۔ ہیں۔ اور اور پھر پھر فرمایا فرم کہ یہ کتاب حق ہے اور نہ نیز
میزان حق یعنی یہ حق بھی ہے اور اس کے ذریعہ سے حق شناخت بھی ہو سکتا ہے۔ اور پھر
فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے آسمان پر سے پانی اتارا۔ پس اپنے اپنے قدر پر ہر یک وادی بہہ
نکلی یعنی جس قدر دنیا میں طبائع انسانی ہیں قرآن کریم ان کے ہر یک مرتبہ فہم اور عقل اور
اور اک کی تربیت کرنے والا ہے اور یہ امر مستلزم کمال نام ہے کیونکہ اس آیت میں اس
بات کی طرف اشارہ ہے کہ قرآن کریم اس قدر وسیع دریائے معارف ہے کہ محبت الہی
کے تمام پیاسے اور معارف حقہ کی تمام تشنہ لب اسی سے پانی پیتے ہیں۔ اور پھر فرمایا کہ
ہم نے قرآن کریم کو اس لئے اتارا ہے کہ تاجو پہلی قوموں میں اختلاف ہو گئے ہیں ان کا
اظہار کیا جائے۔ اور پھر فرمایا کہ یہ قرآن ظلمت سے نور کی طرف نکالتا ہے۔ اور اس میں
تمام بیماریوں کی شفا ہے اور طرح طرح کی برکتیں یعنی معارف اور انسانوں کو فائدہ
پہنچانے والے امور اس میں بھرے ہوئے ہیں اور اس لائق ہے کہ اس کو تدبر سے دیکھا
جائے اور عقلمند اس میں غور کریں اور سخت جھگڑالو اس سے ملزم ہوتے ہیں اور ہر اک شے
کی تفصیل اس میں موجود ہے اور یہ ضرورت حقہ کے وقت نازل کیا گیا ہے۔ اور
ضرورت حقہ کے ساتھ اترا ہے اور یہ کتاب عزیز ہے باطل کو اس کے آگے پیچھے راہ نہیں
اور یہ نور ہے جس کے ذریعہ سے ہدایت دی جاتی ہے ۔ اس میں ہر شے کا بیان موجود
دریہ روح ہے اور یہ کتاب عربی فصیح بلیغ میں ہے۔ ب ہے۔ اور تمام صداقتیں غیر متبدل
اس میں موجود ہیں۔ ان کو کہہ دے کہ اگر جن وانس اس کی نظیر بنانا چاہیں یعنی وہ صفات
کاملہ جو اس کی بیان کی گئی ہیں اگر کوئی ان کی مثل بنی آدم اور جنات میں سے بنانا چاہیں تو یہ
ان کے لئے ممکن نہ ہو گا اگرچہ آ ن نہ ہو گا اگرچہ ایک دوسرے کی مدد بھی کریں۔
ہے اور یہ
کرامات الصادقین ۔ روحانی خزائن جلدی صفحه ۵۶ تا ۵۹
ماسوا اس کے قرآن شریف کے وجود کی ضرورت پر ایک اور بڑی دلیل یہ ہے کہ پہلی
تمام کتابیں موسیٰ کی کتاب توریت سے انجیل تک ایک خاص قوم یعنی بنی اسرائیل کو اپنا
مخاطب ٹھہراتی ہیں ۔ اور صاف اور صریح لفظوں میں کہتے ہیں کہ ان کی ہدایتیں عام فائدہ
کے لئے نہیں بلکہ صرف بنی اسرائیل کے وجود تک محدود ہیں۔ مگر قرآن شریف کا مد نظر توریت اور انجیل خاص تمام دنیا کی اصلاح ہے۔ اور اس کی مخاطب کوئی خاص قوم نہیں بلکہ کھلے کھلے طور پر بیان قوم تک محدود ہیں میں
فرماتا ہے کہ وہ تمام انسانوں کے لئے نازل ہوا ہے اور ہر ایک کی اصلاح اس کا مقصود
ہے۔ سو بلحاظ مخاطبین کے توریت کی تعلیم اور قرآن کی تعلیم میں بڑا فرق
ہے۔ مثلاً توریت کہتی ہے کہ خون مت کر اور قرآن بھی کہتا ہے کہ خون
مت کر اور بظاہر قرآن میں اسی حکم کا اعادہ معلوم ہوتا ہے جو توریت میں آچکا ہے۔ مگر م کا
در اصل اعادہ نہیں بلکہ توریت کا یہ حکم صرف بنی اسرائیل سے تعلق رکھتا ہے اور صرف
بنی اسرائیل کو خون سے منع فرماتا ہے دوسرے سے توریت کو کچھ غرض نہیں۔ لیکن
قرآن شریف کا یہ حکم تمام دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔ اور تمام نوع انسان کو ناحق کی خون
ریزی سے منع فرماتا ہے۔ اسی طرح تمام احکام میں قرآن شریف کی اصل غرض عامتہ
خلائق کی اصلاح ہے اور توریت کی غرض صرف بنی اسرائیل تک محدود ہے۔
كتاب البرية - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۸۵
ہیں۔
قرآن وہ کتاب ہے جس کے مقابل پر تمام ہدایتیں بیچ ہیں۔ ان ں بیچ ہیں۔ انجیل کالانے والا وہ
روح القدس تھا جو کبوتر کی شکل پر ظاہر ہوا جو ایک ضعیف اور کمزور جانور ہے جس کو بلی بھی واجو
پکڑ سکتی ہے۔ اسی لئے عیسائی دن بدن کمزوری کے گڑھے میں پڑتے گئے اور انجیل کالا نے والا روح
القدس کبوتر کی شکل
روحانیت ان میں ان میں نہ میں باقی نہ رہی۔ کیونکہ تمام ان کے ایمان کا مدار کبوتر پر تھا۔ مگر قرآن کا میں ظاہر ہوا۔ روح القدس اس عظیم الشان شکل میں ظاہر ہوا تھا جس نے زمین سے۔ سے لے کر آسمان
تک
اپنے وجود سے تمام ارض و سماء کو بھر دیا تھا۔ پس کجاوہ کبوتر اور کجا یہ تجلی عظیم جس کا ے کو
قرآن شریف میں بھی ذکر ہے۔ قرآن ایک ہفتہ میں انسان کو پاک کر سکتا ہے اگر صوری یا
معنوی اعراض نہ ہو۔
کشتی نوح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۷
عیسائیت کے مذہب کو دیکھو کہ وہ ابتداء میں کیسے پاک اصول پر مبنی تھا۔ اور جس
تعلیم کو حضرت مسیح علیہ السّلام نے پیش کیا تھا اگر چہ وہ تعلیم قرآنی تعلیم کے مقابل پر ناقص
تھی کیونکہ ابھی کامل تعلیم کا وقت نہیں آیا تھا اور کمزور استعداد میں اس لائق بھی نہیں
تھیں تاہم وہ تعلیم اپنے وقت کے مناسب حال نہایت عمدہ تعلیم تھی۔ وہ اسی خدا وہ کی
عیسائیت کی تعلیم بگڑ طرف رہنمائی کرتی تھی جس کی طرف توریت نے رہنمائی کی ۔ لیکن حضرت مسیح علیہ
السلام کے بعد مسیحیوں کا خدا ایک اور خدا ہو گیا جس کا توریت کی تعلیم میں کچھ بھی ذکر
نہیں۔ اور نہ بنی اسرائیل کو اس کی کچھ خبر بھی ہے۔ اس نئے خدا پر ایمان لانے سے تمام
سلسلہ توریت کا الٹ گیا۔ اور گناہوں سے حقیقی نجات اور پاکیزگی حاصل کرنے کے
لئے جو ہدایتیں توریت میں تھیں وہ سب درہم برہم ہو وہ سب درہم برہم ہو گئیں۔ اور تمام مدار اور تمام مدار گناہ سے
پاک ہونے کا اس اقرار پر آگیا کہ حضرت مسیح نے دنیا کو نجات دینے کے لئے خود صلیب
قبول کی اور وہ خدا ہی تھے اور نہ صرف اسی قدیر بلکہ توریت کے اور کئی ابدی احکام توڑ دیئے
گئے اور عیسائی مذہب میں ایک ایسی تبدیلی واقع ہوئی کہ اگر حضرت مسیح علیہ السلام خود بھی
دوبارہ تشریف لے آئیں تو وہ اس مذہب کو شناخت نہ کر سکیں۔ نہایت حیرت کا مقام
ہے کہ جن لوگوں کو تورات کی پابندی کی سخت تاکید بھی انہوں نے یک لخت تو رات کے
احکام کو چھوڑ دیا ۔ مثلاً انجیل میں کہیں حکم نہیں کہ تورات میں تو سور حرام
ہے اور میں تم پر حلال کرتا ہوں ۔ اور توریت میں تو ختنہ کی تاکید ہے اور میں ختنہ کا حکم
منسوخ کرتا ہوں ۔ پھر کب جائز تھا کہ جو باتیں حضرت عیسی علیہ السلام کے منہ سے
نکلیں وہ مذہب کے اندر داخل کر دی جائیں۔ لیکن چونکہ ضرور تھا کہ ایک عالمگیر مذہب
یعنی اسلام دنیا میں قائم کرے اس لئے عیسائیت کا بگڑنا اسلام کے ظہور کے لئے بطور
ایک علامت کے تھا۔
لیکچر سیالکوٹ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۰۴، ۲۰۵
اور منجملہ قرآن کی ضرورتوں کے ایک یہ امر بھی تھا کہ جو اختلاف حضرت مسیح کی
نسبت یہود اور نصاری میں واقع تھا اس کو دور کرے ۔ سو قرآن شریف نے ان سب
قرآن کریم نے بہودہ جھگڑوں کا فیصلہ کیا۔ جیسا کہ قرآن شریف کی یہ آیت يَا عِيسَى إِنِّي الي متوفيك
نصاری کے اختلاف کو زور
وَرَافِعُكَ إلى أسی جھگڑے کے فیصلہ کے لئے ہے۔ کیونکہ یہودی لوگ یہ خیال
دور کیا۔