باب ہشتم: تعلیم (موازنہ )
مسیحی انفاس, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کرتے تھے کہ نصاری کا نبی یعنی مسیح صلیب پر کھینچا گیا۔ اس لئے موافق حکم توریت کے
وہ لعنتی ہوا اور اس کا رفع نہیں ہوا ۔ اور یہ دلیل اس کے کاذب ہونے کی ہے۔ " اور
عیسائیوں کا یہ خیال تھا کہ لعنتی تو ہو اگر ہمارے لئے اور بعد اس کے لعنت جاتی رہی اور رفع
ہو گیا۔ اور خدا نے اپنے داہنے ہاتھ اس کو بٹھا لیا۔ اب اس آیت نے یہ فیصلہ کیا کہ رفع
بلا توقف ہوا نہ یہودیوں کے زعم پر لعنت ہوئی جو ہمیشہ کے لئے رفع الی اللہ سے مانع
ہے۔ اور نہ نصارائی کے زعم پر چند روز لعنت رہی اور پھر رفع الی اللہ ہوا بلکہ وفات کے
ساتھ ہی رفع الی اللہ ہو گیا۔ اور ان ہی آیات میں خدا تعالیٰ نے یہ بھی سمجھا دیا کہ یہ رفع
توریت کے احکام احکام کے مخالف نہیں۔ کیونکہ توریت کا حکم کا حکم عدم رفع اور لعنت اس حالت
میں ہے کہ جب کوئی صلیب پر مارا جائے۔ مگر صرف صلیب کے چھونے یا صلیب پر کچھ
ایسی تکلیف اٹھانے سے جو موت کی حد تک نہیں پہنچتی لعنت لازم نہیں آتی اور نہ عدم
رفع لازم آتا ہے۔ کیونکہ توریت کا منشاء یہ ہے کہ صلیب خدا تعالیٰ کی طرف سے جرائم
پیشہ کی موت کا ذریعہ جہ ۔ ہے۔ پس جو شخص صلیب پر مر گیا وہ مجرمانہ موت مراجو مر لعنتی
ہے۔ لیکن مسیح صلیب پر نہیں مرا اور اس کو خدا نے صلیب کی موت سے بچالیا۔ بلکہ
جیسا کہ اس نے کہا تھا کہ میری حالت یونس سے مشابہ ہے ایسا ہی ہوانہ یونس مچھلی کے
پیٹ میں مرانہ یسوع صلیب کے پیٹ پر ۔ اور اس کی دعا ایلی ایلی لما سبقائی سنی گئی۔ اگر
کرتا تو پیلاطوس پر بھی ضرور وبال آتا۔ کیونکہ فرشتہ نے پیلاطوس کی جو رو کو یہ خبر دی تھی
کہ اگر یسوع مرگیا تو یا درکھ کہ تم پر وبال آئے گا۔ مگر پیلاطوس پر کوئی وبال نہ آیا۔ اور یہ
بھی یسوع کے زندہ رہنے کی ایک نشانی ہے کہ اس کی ہڈیاں صلیب کے وقت نہیں توڑی
گئیں۔ اور صلیب پر سے اتارنے کے بعد چھیدنے سے خون بھی نکلا۔ اور اس نے
حواریوں کو صلیب کے بعد اپنے زخم دکھلائے ۔ اور ظاہر ہے کہ نئی زندگی کے ساتھ
زخموں کا ہونا ممکن نہ تھا۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا اس لئے
لعنتی بھی نہیں ہوا اور بلاشبہ اس نے پاک وفات پائی اور خدا کے تمام پاک رسولوں کی
طرح موت کے بعد وہ بھی خدا کی طرف اٹھایا گیا۔ اور بموجب وعدہ
إلَى مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلى اس کا خدا کی طرف رفع
ہوا۔ اگر وہ صلیب پر مرتا تو اپنے قول سے خود جھوٹا ٹھہرتا۔ کیونکہ اس صورت میں یونس
کے ساتھ اس کی کچھ بھی مشابہت نہ ہوتی۔
ہوتے ہوئے قرآن کی
ضرورت
سو ہی جھگڑا مسیح کے بارے میں یہود اور نصاری میں چلا آتا تھا جس کو آخر قرآن
شریف نے فیصلہ کیا۔ پھر ابھی تک نصاری کہتے ہیں کہ قرآن کے اترنے کی کیا ضرورت
تھی۔ اے نادانوں ! اور دلوں کے اندھو ! قرآن کامل توحید لایا۔ قرآن نے عقل اور نقل اے نادانوں
کو ملا کر دکھلایا۔ قرآن نے توحید کو کمال تک پہنچایا ۔ قرآن نے توحید اور صفات باری پر
دلائل قائم کئے۔ اور خدا خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت عقلی نقلی دلائل سے دیا۔ اور کشفی طور پر
بھی دلائل قائم کئے اور وہ مذہب جو پہلے قصہ کہانی کے رنگ میں چلا آتا تھا اس کو علمی
رنگ میں دکھلایا۔ اور ہر ایک عقیدہ کو حکمت کا جامہ پہنایا۔ اور وہ سلسلہ معارف دینیہ
کا جو غیر مکمل تھا اس کو کمال تک پہنچایا۔ اور یسوع کی گردن سے لعنت کا طوق اتارا۔ اور
اس کے مرفوع اور سچا نبی ہونے کی شہادت دی۔ تو کیا اس قدر فیض رسانی کے ساتھ ابھی
قرآن کی ضرورت ثابت نہ ہوئی ؟
ہے
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات۔
روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۵۳ تا ۳۵۵
یادر ہے کہ قرآن نے بڑی صفائی سے اپنی ضرورت ثابت کی ہے۔ قرآن صاف کہتا
اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا یعنی اسبات کو جان
اور انجیل کے لو کہ زمین مر گئی تھی اور اب خدا نئے سرے اس کو زندہ کرنے لگا ہے۔ تاریخ شہادت
دیتی ہے کہ قرآن کے زمانہ قرب نزول میں ہر ایک قوم نے اپنا چال چلن بگاڑا ہوا تھا
پادری فنڈل مصنف میزان الحق با وجود باوجود اس تعصب کے جو اس کے رگ وریشہ میں
بھرا ہوا تھا۔ میزان الحق میں صاف گواہی دیتا ہے کہ قرآن کے نزول کے زمانہ میں یہو دو
نصاری کا چال چلن بگڑا ہوا تھا۔ اور ان کی حالتیں خراب ہو رہی تھیں اور قرآن کا آنان
کے لئے ایک تنبیہ تھی۔ مگر اس نادان نے باوجود یکہ یہ تو اقرار کیا کہ قرآن اس وقت
آیا جبکہ یہود و نصاری کا چال چلن بہت خراب ہو رہا تھا لیکن پھر بھی یہ جھوٹا عذر پیش کر
دیا کہ خدا تعالیٰ کو ایک جھوٹا نبی بھیج کر یہود و نصاری کو متنبہ کرنا منظور تھا۔ مگر یہ اللہ تعالیٰ
پر تہمت ہے۔ کیا ہم اللہ جل شانہ کی طرف یہ خراب عادت منسوب کر سکتے ہیں کہ اس نے تے لوگوں کو گمراہی اور بد چلنی میں پاکر یہ تدبیر سوچی کہ اور بھی گمراہی کے سامان ان کے لئے
میسر کرے اور کروڑہا بندگان خدا کو اپنے ہاتھ سے تباہی میں ڈا۔ میں ڈالے ۔ کیا غلبہ شدائد و
مصائب کے وقت خدا تعالیٰ کے قانون قدرت میں یہی عادت اس کی ثابت ہوتی ہے ؟
افسوس کہ یہ لوگ دنیا سے محبت کر کے کیسے آفتاب پر آفتاب پر تھوک رہے ہیں۔ ایک ناچیز
انسان کو خدا بھی کہتے ہیں اور پھر ملعون بھی۔ اور اس عظیم الشان نبی کے وجود سے انکار کر
رہے ہیں کہ جو ایسے وقت میں آیا۔ جبکہ نوع انسان مردہ کی طرح ہو رہی تھی۔ اور پھر
کہتے ہیں کہ قرآن کی ضرورت کیا تھی۔ اے غافلو ! اور دلوں کے اندھو ! قرآن جیسے
ضلالت کے طوفان کے وقت آیا ہے کوئی نبی ایسے وقت میں نہیں آیا۔ اس نے دنیا کو
اندھا پایا اور روشنی بخشی۔ اور گمراہ پایا اور ہدایت دی۔ اور مردہ پایا اور جان عطا
فرمائی ۔ تو کیا ابھی ضرورت ثابت ہونے میں کچھ کسر رہ گئی ؟ اور اگر یہ کہو کہ توحید تو پہلے
بھی موجود تھی قرآن نے نئی چیز کون سی دی ؟ تو اس سے اور بھی تمہاری عقل پر رونا آتا اور
ہے۔ میں ابھی لکھ چکا ہوں کہ توحید پہلی کتابوں میں ناقص طور پر تھی اور تم ہر گز ثابت
نہیں کر سکتے کہ کامل تھی۔ ماسوا اس کے توحید دلوں سے بھی کم ہو گئی تھی قرآن نے اس
توحید کو پھر یاد دلایا اور اس کو کمال تک پہنچایا ۔ قرآن کا نام اسی لئے ذکر ہے کہ وہ یاد
دلانے والا ہے۔ ذرہ آنکھ کھول کر سوچو کہ کیا تو ریت نے جو کچھ توحید کے بارے میں
بیان کیا تھا۔ وہ ایسی نئی بات تھی جو پہلے نبیوں کو اس کی خبر کیا تھی۔ کیا یہ سچ نہیں کہ
سب سے پہلے آدم کو اور پھر شیث اور نوح اور ابراہیم اور دوسرے رسولوں کو جو موسیٰ
سے پہلے آئے توحید کی تعلیم ملی تھی ؟ پس یہ توریت پر بھی اعتراض ہے کہ اس نے نئی چیز
کونسی پیش کی۔ اسے کنج دل قوم ! خدا روز روز نیا نہیں ہو سکتا۔ موسیٰ کے وقت میں وہی
خدا تھا جو آدم اور شیث اور نوح اور ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب اور یوسف کے وقت میں اور
تھا۔ اور توریت نے وہی توحید کے بارے میں بیان کیا جو پہلے نبی کرتے آئے۔
اب اگر یہ سوال ہو کہ کیوں توریت نے اس پورانی توحید کاذکر کیا تو اس کا جواب یہی
ہے کہ خدا کی ہستی اور واحدانیت کا مسئلہ توریت سے شروع نہیں ہوا بلکہ قدیم سے چلا آتا
ہے۔ ہاں بعض زمانوں میں ترک عمل کی وجہ سے اکثر لوگوں کی نظر میں حقیر اور ذلیل
ضرور ہوتا رہا ہے ۔ پس خدا کی کتابوں اور خدا کے نبیوں کا یہ کام تھا کہ وہ ایسے وقتوں میں
آتے رہے ہیں کہ جب اس مسئلہ توحید پر لوگوں کی توجہ کم رہ گئی ہو۔ اور طرح طرح کے
شرکوں میں وہ مبتلا ہو گئے ہوں ۔ یہی مسئلہ دنیا میں ہزاروں دفعہ صیقل ہوا اور ہزاروں
دفعہ پھر زنگ خوردہ کی طرح ہو کر لوگوں کی نظروں سے چھپ گیا۔ اور جب چھپ گیا تو
پھر خدا نے اپنے کسی بندہ کو بھیجا تا نئے سرے اس کو روشن کر کے دکھلائے۔ اسی طرح
دنیا میں کبھی ظلمت کبھی نور غالب آتا رہا۔ اور ہر ایک نبی کی شناخت کا یہ نہایت اعلیٰ درجہ
کا معیار ہے کہ دیکھنا چاہئے کہ وہ کس وقت آیا اور کس قدر اصلاح اس کے ہاتھ سے ظہور
میں آئی۔ چاہے کہ حق طلبی کی راہ سے اسی بات کو سوچیں اور شریروں اور متعصب
لوگوں کے پر خیانت اقوال کی طرف توجہ نہ کریں اور ایک صاف نظر لے کر کسی نبی کے
حالات کو دیکھیں کہ اس نے ظہور فرما کر اس زمانہ کے لوگوں کو کس حالت میں پایا اور پھر
اس نے ان لوگوں کے عقائد اور چال چلن میں کیا تبدیلی کر کے دکھلائی تو اس سے ضرور
پتہ لگ جائے گا کہ کون نبی اشد ضرورت کے وقت آیا اور کون اس سے کمتر ۔ نبی کی
ضرورت گنہگاروں کے لئے بعینہ ایسی ہوتی ہے جیسا کہ طبیب کی ضرورت بیماروں کے
لئے ۔ اور جیسا کہ بیماروں کی کثرت ایک طبیب کو چاہتی ہے ایسا ہی گہنگاروں کی کثرت
ایک مصلح کو۔
اب اگر کوئی اس قاعدہ کو ذہن میں رکھ کر عرب کی تاریخ پر نظر ڈالے کہ عرب کے
باشندے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے ظہور سے پہلے کیا تھے اور پھر کیا ہو گئے تو بلاشبہ
وہ آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کو قوت دی اور قوی وہ اس نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کو قوت قدسی اور تاثیر قوی اور افاضہ برکات میں
سب نبیوں سے اول درجہ پر سمجھے گا۔ اور اسی بنا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم اور قرآن
کی ضرورت کو تمام کتابوں اور نبیوں کی ضرورت سے بدیہی الثبوت یقین کرے
گا۔ مثلاً یسوع نے دنیا میں آکر دنیا کی کسی ضرورت کو پورا کیا ؟ اور اس کا
ثبوت کیا ہے کہ اس نے کوئی ضرورت پوری کی ؟ کیا یہودیوں کے اخلاق اور عادات اور
ایمان میں کوئی بھاری تبدیلی کر دی یا اپنے حواریوں کو تزکیہ نفس میں کمال تک پہنچا دیا
؟ بلکہ ان پاک اصلاحوں میں سے کچھ بھی ثابت نہیں۔ اور اگر کچھ ثابت ہے تو صر صرف یہی
که چند آدمی طبع اور لالچ سے بھرے ہوئے اس کے ساتھ ہو گئے۔ اور انجام کار انہوں
نے بڑی قابل شرم بیوفائیاں دکھلائیں۔ اور اگر یسوع نے خود کشی کی تو میں اس سے زیادہ
هرگز تسلیم نہیں کروں گا کہ ایک ایسی بیوقوفی کی حرکت اس سے صادر ہوئی جس سے اس
کی انسانیت اور عقل پر ہمیشہ کے لئے داغ لگ گیا ۔ ایسی حرکت جس کو انسانی قوانین بھی
ہمیشہ جرائم کے نیچے نیچے داخل کرتے ہیں۔ کیا کسی عقلمند سے صادر ہو سکتی ہے ؟! ہرگز
نہیں۔ پس ہم پوچھتے ہیں کہ یسوع نے کیا سکھلایا اور کیا دیا ؟ کیا وہ لعنتی قربانی جس کا
عقل اور انصاف کے نزدیک کوئی بھی نتیجہ معلوم نہیں ہوتا۔
یادر ہے کہ انجیل کی تعلیم میں کوئی نئی خوبی نہیں بلکہ یہ سب تعلیم توریت میں پائی
جاتی ہے اور اس کا ایک بڑا حصہ یہودیوں کی کتاب طالموت میں اب تک موجود ہے۔ اور
یہودی فاضل اب تک روتے ہیں کہ ہماری پاک کتابوں سے یہ فقرے چرائے گئے
ہیں۔ چنانچہ حال میں جو ایک فاضل یہودی کی کتاب میرے پاس آئی ہے اس نے اسی
بات کا ثبوت دینے کے لئے کئی ورق لکھے ہیں اور بڑے زور سے اسناد پیش کئے ہیں کہ یہ
فقرات کہاں کہاں سے چورائے گئے۔ محقق عیسائی اس بات کو قبول کرتے
ہیں کہ در حقیقت انجیل یہودیوں کی کتابوں کے ان مضامین کا خلاصہ ہے جو حضرت مسیح
کو پسند آئی۔ لیکن بالاخر یہ کہتے ہیں کہ مسیح کے دنیا میں آنے سے یہ غرض نہیں تھی کہ کوئی
نئی تعلیم لائے بلکہ اصل مطلب تو اپنے وجود کی قربانی دینا تھا یعنی وہی لعنتی قربانی جس کے
بار بار کے ذکر سے میں اس رسالہ کو پاک رکھنا چاہتا ہوں ۔ غرض عیسائیوں کو یہ دھو کا لگا
ہوا ہے کہ شریعت توریت تک مکمل ہو چکی ۔ اس لئے یسوع کوئی شریعت لے کر نہیں
آیا بلکہ نجات دینے کے سلمان لے کر آیا اور قرآن نے ناحق پھر ایسی شریعت کی بنیاد ڈال ناحق
دی جو پہلے مکمل ہو چکی تھی۔ یہی وہو کہ عیسائیوں کے ایمان کو کھا گیا ہے۔ مگر یاد رہے
کہ یہ بات بالکل صحیح نہیں ہے بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ چونکہ انسان ہو ونسیان سے
مرکب ہے اور نوع انسان میں خدا کے احکام عملی طور پر ہمیشہ قائم نہیں رہ سکتے۔ اس لئے
ہمیشہ نئے یاد دلانے والے اور قوت دینے والے کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن قرآن
شریف ان ہی دو ضرورتوں کی وجہ سے نازل نہیں ہوا۔ بلکہ وہ پہلی تعلیموں کا در حقیقت
متمم اور مکمل ہے۔ مثلاً توریت کا زور حالات موجودہ کے لحاظ
قصاص پر ہے اور انجیل کا زور حالات موجودہ کے لحاظ سے عفو اور صبر اور درگذر پر
ہے۔ اور قرآن ان دونوں صورتوں میں محل شناسی کی تعلیم دیتا ہے ۔ لیم دیتا ہے ۔ ایسا ہی ہر ایک باب
میں توریت افراط کی طرف گئی ہے اور انجیل تفریط کی طرف اور قرآن شریف وسط کی تعلیم
کرتا اور محل اور موقعہ کا سبق دیتا ہے۔ گو نفس تعلیم تینوں کتابوں کا ایک ہی ہے ۔ مگر
کسی نے کسی پہلو کو شدومد کے ساتھ بیان کیا اور کسی نے کسی پہلو کو۔ اور کسی نے فطرت
انسانی کے لحاظ سے در میانہ راہ لیا جو طریق تعلیم قرآن ہے۔ اور چونکہ محل اور موقعہ کا لحاظ
رکھنا یہی حکمت ہے۔ سواس حکمت کو صرف قرآن شریف نے سکھلایا ہے ۔ توریت
حاظ سے
زیادہ تر
ایک بیہودہ سختی کی طرف کھینچ رہی ہے۔ اور انجیل ایک بیہودہ عفو پر زور دے رہی
ہے۔ اور قرآن شریف وقت شناشی کی تاکید کرتا ہے۔ پس جس طرح پستان میں آکر
خون دودھ بن جاتا ہے اسی طرح توریت اور انجیل کے احکام قرآن میں آکر حکمت بن ودھ بن جاتا۔ گئے ہیں۔ اگر قرآن شریف نہ آیا ہوتا تو توریت اور انجیل اس اندھے تیر کی طرح ہوتیں
کہ کبھی ایک آدھ دفعہ نشانہ پر لگ گیا اور سو دفعہ خطا گیا۔ غرض شریعت قصوں کے طور پر
توریت سے آئی اور مثالوں کی طرح انجیل سے ظاہر ہوئی اور حکمت کے پیرایہ میں قرآن
شریف سے حق اور حقیقت کے طالبوں کو ملی۔
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات
روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۵۵ تا ۳۵۹
قرآن شریف وہ کتاب ہے جو عین ضرورت کے وقت آئی اور ہر ایک تاریکی کو دور کیا
اس وا
اور ہر ایک فساد کی اصلاح کی اور توریت و انجیل کے غلط اور محترف بیانات کو رد کیا اور علاوہ او
کیا قرآن شریف ، معجزات کے توحید باری پر عقلی دلائل قائم کیں۔ تو اب یہ لوگ ہمیں بتلاویں کہ قرآن
توریت اور انجیل کی شریف نے کس بات میں توریت و انجیل کی نقل کی ؟ کیا قرآن شریف کی تعلیم وہی ہے جو
توریت کی تعلیم ہے ؟ کیا توریت کی طرح قرآن شریف کا یہ حکم ہے کہ ضرور دانت کے
بدلے دانت نکال دو یا آنکھ کے بدلے آنکھ نکال دو یا کیا قرآن شریف میں یہ حکم ہے
کہ شراب پی لیا کرو ؟ یا یہ حکم ہے کہ بجز اپنی قوم کے دوسروں سے سود لے لیا کرو ؟
اور کیا عیسائیوں کے عقیدہ کی طرح قرآن شریف بھی حضرت عیسی کو خدا تعالیٰ کا بیٹا
قرار دیتا ہے ؟ یا شراب پینے کا فتوی دیتا ہے یا یہ تعلیم دیتا ہے کہ بہر حال بدی کا مقابلہ نہ
اگر قرآن شریف کرو؟ پس یہ کس قدر خباثت اور بدذاتی ہے کہ قرآن شریف کو توریت اور انجیل کی نقل
توریت اور انجیل کی قرار دیا جاتا ہے۔ اگر قرآن شریف توریت وانجیل کی نقل ہے تو پھر اس قدر اسلام اور ان
نقل ہے تو کیوں فرقوں میں اختلاف کیوں پیدا ہوئے ؟ اس صورت میں تو اسلام عین یہودیت اور یا عین اور عیسائیوں
ہودیوں پر ہال میں عیسائیت ہونا چاہئے تھا نقل جو وئی ) اور اگر یہی حالت تھی کہ قرآن شریف توریت اور در اسلام کو نے اس قدر اسلام کو مغارت کی نظر سے انجیل کی تعلیم کی نقل ہے تو کیوں یہودیوں اور عیسائیوں نے اس قدر اسلام کو مغائرت کی
دیکھا؟
نظر سے دیکھا اور اس قدر مقابلہ سے پیش آئے کہ خون کی ندیاں بہہ گئیں ؟ ہاں یہ سچ ہے
کہ دنیا کے تمام مذاہب بعض باتوں اور بعض احکام میں مشترک ہوتے ہیں۔ مگر کیا ہم
اس اشتراک کی وجہ سے کہہ سکتے ہیں کہ بعض بعض کی نقل ہیں۔
چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۷۰
یہ سوال کہ مذہب کا تقترف انسانی قوئی پر کیا ہے انجیل نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا 1
کیونکہ انجیل حکمت کے طریقوں سے دور ہے لیکن قرآن شریف بڑی تفصیل سے بار بار
اس مسئلہ کو حل کرتا ہے کہ مذہب کا یہ منصب نہیں ہے کہ انسانوں کی فطرتی قوی کی مذہب کا تصرف انسانی
تبدیل کرے اور بھیڑیے کو بکری بنا کر دکھلائے ۔ بلکہ مذہب کی صرف علت خالی یہ ہے قوی پر کیا ہے ؟
کہ جو قومی اور ملکات فطر تا انسان کے اندر موجود ہیں ان کو اپنے محل اور موقعہ پر لگانے کے اندر موجود اپنے کی
لئے رہبری کرے۔ مذہب کا یہ اختیار نہیں ہے کہ کسی فطرتی قوت کو بدل ڈالے۔ ہاں
یہ اختیار ہے کہ اس کو محل پر استعمال کرنے کے لیئے ہدایت کرے اور صرف ایک قوت
مثلاً رحم یا عفو پر زور نہ ڈالے بلکہ تمام قوتوں کے استعمال کے لیئے وصیت
فرمائے کیونکہ انسانی قوتوں میں سے کوئی بھی قوت بڑی نہیں بلکہ افراط اور تفریط اور بد
استعمالی بری ہے اور جو شخص قابل ملامت ہے وہ صرف فطرتی قوی کی وجہ سے قابل
ملامت نہیں بلکہ ان کے بد استعمالی کی وجہ سے قابل ملامت ہے ۔ غرض قسام مطلق نے
ہر ایک قوم کو فطری قولی کا برابر حصہ دیا ہے۔ اور جیسا کہ ظاہری ناک اور آنکھ اور منہ اور
ہاتھ اور پیروغیرہ تمام قوموں کے انسانوں کو عطا ہوئے ہیں۔ ایسا ہی باطنی قوتیں بھی سب
کو کو عطا ہوتی ہیں۔ اور ہر ایک قوم میں بلحاظ اعتدال یا افراط اور تفریط کے اچھے آدمی بھی ہیں
اور بڑے بھی۔ لیکن مذہب کے اثر کے رو سے کسی قوم کا اچھا بن جانا یا کسی مذہب کو کسی
قوم کی شائستگی کا اصل موجب قرار دینا اس وقت ثابت ہو گا کہ اس مذہب کے بعض
کامل پیرووں میں اس قسم کے روحانی کمال پائے جائیں جو دوسرے مذہب میں ان کی نظیر
نہ مل سکے ۔ سو میں زور سے کہتا ہوں کہ یہ خاصہ اسلام میں ہے ۔ اسلام نے ہزاروں
لوگوں کو اس درجہ کی پاک زندگی تک پہنچایا ہے جس میں کہہ سکتے ہیں کہ گویا خدا کی روح
ان کے اندر سکونت رکھتی ہے۔ قبولیت کی روشنی ان کے اندر ایسی پیدا ہو گئی ہے کہ گویا
وہ خدا کی تجلیات کے مظہر ہیں ۔ یہ لوگ ہر ایک صدی میں ہو۔ صدی میں ہوتے رہے ہیں اور ا اور ان کی
پاک زندگی بے ثبوت نہیں اور نرا اپنے منہ کا دعوی نہیں بلکہ خدا گواہی دیتا رہا ہے کہ ان
کی پاک زندگی ہے۔
ی
یاد رہے کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اعلیٰ درجہ کی پاک زندگی کی یہ علامت
بیان فرمائی ہے کہ ایسے شخص سے خوارق ظاہر ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ ایسے شخصوں کی دعا
سنتا ہے اور ان سے ہم کلام ہوتا ہے اور پیش از وقت ان کو غیب کی خبریں بتلاتا ہے اور ان
کی تائید کرتا ہے۔ سو ہم دیکھتے ہیں کہ ہزاروں اسلام میں ایسے ہوتے آئے ہیں۔ چنانچہ
اس زمانہ میں یہ نمونہ دکھلانے کے لئے یہ عاجز موجود ہے ۔ مگر عیسائیوں میں یہ لوگ
کہاں اور کس ملک میں رہتے ہیں جو انجیل کی قرار دادہ نشانیوں کے موافق اپنا حقیقی ایمان
اور پاک زندگی ثابت کر سکتے ہیں ؟ ہر ایک چیز اپنی نشانیوں سے پہچانی جاتی ہے جیسا کہ ہر
ایک درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔ اور اگر پاک زندگی کا صرف دعوی ہی ہے
اور کتابوں کے مقرر کردہ نشان اس دعوی پر گواہی نہیں دیتے تو یہ دعوی باطل ہے ۔ کیا
انجیل نے نیچے اور واقعی ایمان کی کوئی نشانی لکھی ؟ کیا اس نے ان نشانوں کو فوق العادۃ کے ا جمیل نے بچے اور واقعی ایمان کی کو
رنگ میں بیان نہیں کیا ؟ پس اگر انجیلوں میں سچے ایمانداروں کے نشان لکھے ہیں تو ہر ایک
عیسائی پاک زندگی کے مدعی کو انجیل کے نشانوں کے موافق آزمانا چاہئے۔ ایک بڑے
بزرگ پادری کا ایک غریب سے غریب مسلمان کے ساتھ روحانی روشنی اور قبولیت میں
مقابلہ کر کے دیکھ لو۔ پھر اگر اس پادری میں اس غریب مسلمان کے مقابل پر کچھ بھی
آسمانی روشنی کا حصہ پایا جائے تو ہم ہر ایک سزا کے مستحق ہیں۔ اسی وجہ سے میں کئی دفعہ
اس بارے میں عیسائیوں کے مقابل پر اشتہار دے چکا ہوں ۔ اور میں سچ سچ کہتا ہوں اور
میرا خدا گواہ ہے کہ مجھ پر ثابت ہو گیا ہے کہ حقیقی ایمان اور واقعی پاک زندگی جو آسمانی
روشنی سے حاصل ہو، بجز اسلام کے کسی ے کسی طرح نہیں مل سکتی۔ یہ پاک زندگی جو یہ پاک زندگی جو ہم کو ملی
ہے یہ صرف ہمارے منہ کی لاف و گزاف نہیں منہ کی لاف و گزاف نہیں۔ اس پر آ اس پر آسمانی گواہیاں ہیں۔ کوئی
پاک زندگی بجز آسمانی گواہی کے ثابت نہیں ہو سکتی ۔ اور کسی اور کسی کے چھپے ہوئے نفاق اور
بے ایمانی پر ہم اطلاع نہیں پاسکتے ۔ ہاں جب آسمانی گواہی والے پاک دل لوگ کسی
قوم میں پائے جائیں تو باقی قوم کے لوگ بظاہر پاک زندگی نما بھی پاک زندگی والے سمجھے
جائیں گے۔ کیونکہ قوم ایک وجود کے حکم میں ہے اور ایک ہی نمونہ سے ثابت ہو سکتا ہے
کہ اس قوم کو آسمانی پاک زندگی مل سکتی ہے۔
سواگر
عیسائیوں کا یہ خیال ہے کہ کفارہ سے پاک ایمان اور پاک زندگی ملتی ہے تو ان کا فرض
ہے کہ وہ اب میدان میں آئیں اور دعا کے قبول ہونے اور نشانوں کے ظہور میں میرے
ساتھ مقابلہ کرلیں۔ اگر آسمانی نشانوں کے ساتھ ان کی زندگی پاک ثابت ہو جائے تو
میں ہر ایک سزا کا مستوجب ہوں اور ہر ایک ذلت کا سزاوار ہوں۔ میں بڑے زور سے
خدا جو
کہتا ہوں کہ روحانیت کے رو سے عیسائیوں کی نہایت گندی زندگی ہے اور وہ پاک
سے عیسائیوں کی
آسمان اور زمین کا خدا ہے ان کی اعتقادی حالتوں سے ایسا متنفر ہے جیسا کہ ہم نہایت
گندے اور سڑے ہوئے مردار سے متنفر ہوتے ہیں۔ اگر میں اس بات میں جھوٹا ہوں اور
اگر اس قول میں میرے ساتھ خدا نہیں تو نرمی اور آہستگی سے مجھ سے فیصلہ کر
لیں ۔ میں پھر کہتا ہوں کہ ہر گز پاک زندگی عیسائیوں میں موجود نہیں ہے جو ر آسمان
سے اترقی اور دلوں کو روشن کرتی ہے۔ بلکہ جیسا کہ میں بیان کر آیا ہوں بعضوں میں
فطرتی بھلا مانس ہونا اور عام قوموں کی طرح پایا جاتا ہے ۔ سو فطرتی شرافت سے میری
بحث نہیں اس غربت اور شرافت کے لوگ ہر ایک قوم میں کم و بیش پائے جاتے
ہیں۔ یہاں تک کہ بھنگی اور چمار بھی اس سے باہر نہیں۔ لیکن میرا کلام آسمانی پاک
زندگی میں ہے جو خدا کی زندہ کلام سے حاصل ہوتی اور آسمان سے اترقی اور اپنے ساتھ
آسمانی نشان رکھتی ہے ۔ سو یہ عیسائیوں میں موجود نہیں۔ پھر کوئی ہمیں سمجھائے کہ
لعنتی قربانی کا فائدہ کیا ہوا ؟
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات
روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۴۰ تا ۳۴۴
قرآن شریف میں گناہ گناہ کو ہلکا نہیں سمجھا گیا۔ بلکہ بار بار بتلایا گیا ہے کہ کسی کو بجز اس کے
نجات نہیں کہ گناہ سے بچی نفرت پیدا کرے مگر انجیل نے بچی نفرت کی تعلیم نہیں نہیں کہ گناہ سے نے
دی۔ انجیل نے ہر گز اس بات پر زور نہیں دیا کہ گناہ ہلاک کرنے والا زہر ہے۔ اس
کے عوض اپنے کرو۔ نے اندر کوئی تریاق پیدا کر و۔ بلکہ اس محترف انجیل نے نیکیوں کا عوض يسوع قرآن شریف نے گناہ
کی خود کشی کو کافی سمجھ لیا ہے۔ مگر یہ کیسی بیہودہ اور بھول کی بات ہے کہ حقیقی نیکی کے کسے نفرت دلائی ہے
حاصل کرنے کی طرف توجہ نہیں بلکہ انجیل کی ہی تعلیم ہے کہ عیسائی بنو اور جو چاہو کرو
کفارہ ناقص ذریعہ نہیں ہے ۔ تاکسی عمل کی حاجہ حاجت ہو ۔ اب دیکھو اس سے زیادہ ہو ۔ ا
بدی پھیلنے کا ذریعہ کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔ قرآن شریف تو فرماتا ہے کہ جب تک تم اپنے
تیں پاک نہ کرو اس پاک گھر میں داخل نہ ہو گے ۔ اور انجیل کہتی ہے کہ ہر یک
بارہ میں تعلیم
بد کاری کر تیرے لئے یسوع کی خود کشی کافی ہے۔ اب کس نے گناہ کو ہلکا سمجھا۔ قرآن
نے یا انجیل نے۔ قرآن کا خدا ہر گز کس کو نیک نہیں ٹھہراتا۔ جب تک بدی کی جگہ نیکی
رانجیل نے اندھیر مچا دیا ہے۔ کفارہ سے تمام نیکی اور راست بازی کے
حکموں کو ہلکا اور بیچ کر دیا۔ اور اب عیسائی کے لئے ان کی ضرورت نہیں۔ حیف صد
نہ آ
حیف۔ افسوس صد افسوس۔
کی
نور القرآن ۔ حصہ دوم ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۲۱
قرآن کوئی لعنتی قربانی پیش نہیں کرتا۔ بلکہ ہر گز جائز نہیں رکھتا کہ ایک کا گناہ یا ایک
لعنت کسی دوسرے پر ڈالی جائے چہ جائیکہ کروڑہا لوگوں کی لعنتیں اکٹھی کر کے ایک دوسرے پر ڈالی جائے چہ جائیکہ کر
دور کرنے کے کے گلے میں ڈال دی جائیں۔ قرآن شریف صاف فرماتا ہے کہ
لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى یعنی ایک کا بوجھ دوسرا نہیں اٹھائے
گا۔ لیکن قبل اس کے جو میں مسئلہ نجات کے متعلق قرآنی ہدایت بیان کروں مناسب
دیکھتا ہوں کہ عیسائیوں کے اس اصول کی غلطی لوگوں پر ظاہر کر دوں ۔ تاوہ شخص جو اس
مسئلہ میں قرآن اور انجیل کی تعلیم کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے وہ آسانی سے مقابلہ کر
سکے۔
کے جو
پس واضح ہو کہ عیسائیوں کا یہ اصول کہ خدا نے دنیا سے پیار کر کے دنیا کو نجات
دینے کے لئے یہ انتظام کیا کہ نافرمانوں اور کافروں اور بد کاروں کا گناہ اپنے پیارے بیٹے
یسوع پر ڈال دیا۔ اور دنیا کو گناہ سے چھوڑانے کے لئے اس کو لعنتی بنایا ۔ اور لعنت کی
لکڑی سے لٹکایا۔ یہ اصول ہر ایک پہلو سے فاسد اور قابل شرم ہے۔ اگر میزان عدل کے
لحاظ سے اس کو جانچا جائے تو صریح یہ بات ظلم کی صورت میں ہے کہ زید کا گناہ بکر پر ڈال
دیا جائے ۔ انسانی کانشنس اس بات کو ہر گز پسند نہیں کرتا کہ ایک مجرم کو چھوڑ کر اس
مجرم کی سزا غیر مجرم کو دی جائے ۔ اور اگر روحانی فلاسفی کے رو سے گناہ کی حقیقت پر
غور کی جائے تو اس تحقیق کے رو سے بھی یہ عقیدہ فاسد ٹھہرتا ہے۔ کیونکہ گناہ در حقیقت
ایک ایساز ہر ہے جو اس وقت پیدا ہوتا ہے کہ جب انسان خدا کی اطاعت اور خدا کی پر جوش
محبت اور محبانہ یاد الہی سے محروم اور بے نصیب ہو۔ اور جیسا کہ ایک درخت جب زمین
سے اکھڑ جائے اور پانی چوسنے کے قابل نہ رہے تو وہ دن بدن خشک ہونے لگتا ہے اور
اس کی تمام سرسبزی برباد ہو جاتی ہے۔ یہی حال اس انسان کا ہوتا ہے جس کا دل خدا کی
محبت سے اکھڑا ہوا ہوتا ہے ۔ پس خشکی کی طرح گناہ اس پر غلبہ کرتا ہے۔ سواس خشکی کا
علاج خدا کے قانون قدرت میں تین طور سے ہے۔
(1) ایک محبت ۔ (۲) استغفار جس کے معنے ہیں دبانے اور ڈھانکنے کی خواہش
۔ کیونکہ جب تک مٹی میں درخت کی جڑ جمی رہے تب تک وہ سرسبزی کا امیدوار ہوتا
کے ساتھ خدا
کے ساتھا۔
ہے۔ (۳) تیسر اعلاج تو بہ ہے ۔ ! ذبہ ہے ۔ یعنی زندگی کا پانی کھینچنے۔ کھینچنے کے لئے تدلل کے۔
کی طرف پھرنا اور اس سے اپنے شیں نزدیک کرنا اور معصیت کے حجاب سے اعمال صالحہ
اپنے تئیں باہر نکالنا۔ اور توبہ صرف زبان سے نہیں ہے بلکہ توبہ کا کمال اعمال ہے بلکہ توبہ کا
صالحہ کے ساتھ ہے۔ تمام نیکیاں توبہ کی تکمیل کے لئے ہیں۔ کیونکہ سب سے مطلب
یہ ہے کہ خدا سے نزدیک ہو جائیں ۔ دعا بھی تو بہ ہے کیونکہ اس سے بھی ہم خدا کا قرب
ڈھونڈھتے ہیں۔ اسی لئے خدا نے انسان کی جان کو پیدا کر کے اس کا نام روح رکھا
کیونکہ اس کی حقیقی راحت اور آرام خدا کے اقرار اور اس کی محبت اور اس کی اطاعت میں
ہے۔ اور اس کا نام نفس رکھا ہے ۔ کیونکہ وہ خدا سے اتحاد پیدا کرنے والا ہے۔ خدا سے
دل لگانا ایسا ہوتا ہے جیسا کہ باغ میں وہ درخت ہوتا ہے جو باغ کی زمین سے خوب پیوستہ ن پیوسته
ہوتا ہے ۔ یہی انسان کا جنت ہے ۔ اور جس طرح درخت زمین کے پانی کو چوستا اور
اپنے اندر کھینچتا اور اس سے اپنے زہر یلے بخارات باہر نکالتا ہے ۔ اسی طرح انسان کے
دل کی حالت ہوتی ہے کہ وہ خدا کی محبت کا پانی چوس کر زہریلے مواد کے نکالنے پر قوت
پاتا ہے اور بڑی آسانی سے ان مواد کو دفع کرتا ہے ۔ اور خدا میں ہو کر پاک نشو نما پاتا
جاتا ہے۔ اور بہت پھیلتا اور خوش نما سر سبزی دکھلاتا اور اچھے پھل لاتا ہے۔ مگر ں لاتا ہے۔ مگر جو خدا میں
پیوستہ نہیں وہ نشو و نمادینے والے پانی کو چوس نہیں سکتا اس لئے دم بدم خشک ہوتا چلا
جاتا ہے۔ آخر پتے بھی گر جاتے ہیں اور خشک اور بد شکل ٹہنیاں رہ جاتی ہیں ۔ پس
چونکہ گناہ کی خشکی بے تعلیقی سے پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے اس خشکی کے دور کرنے کے
لیئے سیدھا علاج مستحکم تعلق ہے۔ جس پر قانون قدرت گواہی دیتا ہے اسی کی طرف اللہ
جل شانہ اشارہ کر کے فرماتا ہے ۔ يَتَأَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي
نوٹ : نفس لغت میں عین شے کے معنے رکھتا ہے ۔ منہ
بوم هم
إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي
یعنی اسے وہ نفس جو خدا سے آرام یافتہ ہے اپنے رب کی طرف واپس چلا آوہ تجھ سے
راضی اور تو اس سے راضی پس میرے بندوں میں داخل ہو جا اور میرے بہشت کے اندر راضی اور تو اس سے راضی پس
آ۔
غرض گناہ کے دور کرنے کا علاج صرف خدا کی محبت اور عشق ہے۔ لہذا وہ تمام
اعمال صالحہ جو محبت اور عشق کے سرچ عشق کے سرچشمہ سے نکلتے ہیں گناہ کی آگ پر پانی چھڑکتے ہیں
کیونکہ انسان خدا کے لئے نیک کام کر کے اپنی محبت پر مہر لگاتا ہے۔ خدا کو اس طرح پر مان
لینا کہ اس کو ہر ایک چیز پر مقدم رکھنا یہاں تک کہ اپنی جان پر بھی۔ یہ وہ پہلا مرتبہ محبت
ہے جو درخت کی اس حالت سے مشابہ ہے جب کہ وہ زمین میں لگایا جاتا ہے۔ اور پھر
دوسرا مرتبہ استغفار جس سے یہ مطلب ہے کہ خدا سے الگ ہو کر انسانی وجود کا پردہ نہ
کھل جائے۔ اور یہ مرتبہ درخت کی اس حالت سے مشابہ ہے جب کہ وہ زور کر کے
پورے طور پر اپنی جڑ زمین میں قائم کر لیتا ہے۔ اور پھر تیسرا مرتبہ تو بہ جو اس حالت کے
مشابہ ہے کہ جب درخت اپنی جڑیں پانی سے قریب کر کے بچہ کی طرح اس کو چوستا
ہے۔ غرض گناہ کی فلا ن گناہ کی فلاسفی یہی ہے کہ وہ خدا سے جدا ہو کر پیدا ہوتا ہے لہذا اس کا دور
کر نا خدا کے تعلق سے وابستہ ہے۔ پس وہ کیسے نادان لوگ ہیں جو کسی کی خود کشی کو گناہ کا
علاج کہتے ہیں۔
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات۔
روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۲۷ تا ۳۳۰
اب جب کہ اس نجات کی تفصیل ہو چکی جو عیسائی یسوع کی طرف منسوب کرتے
ہیں تو اس پر طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا
کی قرآن کریم نجات مشن بھی یہی لعنتی محبت اور لعنتی قربانی نوع انسان کی پاکیزگی اور نجات کے لئے پیش کرتا
کے لئے لعنتی قربانی ہے یا کوئی اور طریق پیش کرتا ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس پلید اور ناپاک طریق سے
اسلام کا دامن بالکل منزہ ہے۔ وہ کوئی لعنتی قربانی پیش نہیں کرتا اور نہ لعنتی محبت پیش
تجویز کرتا ہے
کرتا ہے۔ بلکہ اس نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ ہم کچی پاکیزگی حاصل کرنے کے لئے
اپنے وجود کی پاک قربانی پیش کریں جو اخلاص کے پانیوں سے دھوئی ہوئی اور صدق اور