باب ہشتم: تعلیم (موازنہ )

مسیحی انفاس, حصہ 7

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات
روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۴۷، ۳۴۸
پس ہم قرآن کو چھوڑ کر اور کس کتاب کو تلاش کریں اور کیونکر اس کو نا کامل سمجھ
لیں۔ خدا نے ہمیں تو یہ بتلایا ہے کہ عیسائی مذہب بالکل مر گیا ہے اور انجیل ایک مردہ اور قرآن کریم کا کمل کہ
نا تمام کلام ہے۔ پھر زندہ کو مردہ سے کیا جوڑ - آج آسمان کے نیچے بجز جیسی کسی بنا دیا
فرقان حمید کے اور کوئی کتاب نہیں۔ آج سے بائیس برس پہلے براہین احمدیہ میں خدا تعالیٰ
کی طرف سے میری نسبت یہ الہام درج ہے جو اس کے صفحہ ۲۴۱ میں پاؤ گے اور وہ یہ
ہے۔ ولن ترضى عنك اليهود ولا النصارى وخرقواله
بنين وبنات بغير علم - قل هو الله احد الله الصمد لم
يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا احد - ويمكرونا
ويمكر الله والله خير الماكرين - الفتنة ههنا فاصبه
كما صبر اولوا العزم وقل رب ادخلني مدخل صدق
یعنی تیرا اور یہود و نصاری کا کبھی مصالحہ نہیں ہو گا اور وہ کبھی تجھ سے راضی نہیں ہوں
گے۔ (نصاری سے مراد پادری اور انجیلوں کے حامی ہیں۔ ) اور پھر فرمایا کہ ان لوگوں
نے ناحق اپنے دل سے خدا کے لئے بیٹے اور بیٹیاں تراش رکھی ہیں۔ اور نہیں جانتے کہ
ابن مریم ایک عاجز انسان تھا۔ اگر خدا چاہے تو عیسی ابن مریم کی مانند کوئی اور آدمی پیدا کر
دے یا اس سے بھی بہتر جیسا کہ اس نے کیا۔ مگر وہ خدا تو واحد ولا شریک ہے جو موت اور
تولد سے پاک ہے اس کا کوئی ہمسر نہیں۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ عیسائیوں
نے شور مچارکھا تھا کہ مسیح بھی اپنے قرب اور وجاہت کے رو سے واحد ولاشر واحد ولا شریک ہے۔ اب
خدا بتلاتا ہے کہ دیکھو میں اس کا ثانی پیدا کروں گا جو اس سے بھی بہتر ہے۔ جو غلام احمد
ہے یعنی احمد کا غلام۔
زندگی بخش جام احمد ہے کیا ہی پیارا یہ نام احمد ہے
لاکھ ہوں انبیاء مگر بخدا
سب سے بڑھ کر مقام احمد ہے
باغ احمد سے ہم نے پھل کھایا میرا بستان کلام احمد ہے

لد ولد
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے
یہ باتیں شاعرانہ نہیں بلکہ واقعی ہیں اور اگر تجربہ کے رو سے خدا کی تائید مسیح ابن مریم
سے بڑھ کر میرے ساتھ نہ ہو تو میں جھوٹا ہوں۔ خدا نے ایسا کیا نہ میرے لئے بلکہ اپنے
نبی مظلوم کے لئے۔
دافع البلاء ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۴۰، ۲۴۱
قرآن شریف نے ہی کامل تعلیم عطا کی ہے اور قرآن شریف کا ہی ایسا زمانہ تھا جس
میں کامل تعلیم عطا کی جاتی ۔ پس یہ دعوی کامل تعلیم کا جو قرآن شریف نے کیا یہ اس
قرآن شریف نے ہی کا حق تھا اس کے سوا کسی آسمانی کتاب نے ایسا دعوی نہیں کیا جیسا کو دیکھنے والوں
کامل تعلیم عطاکی پر ظاہر ہے کہ توریت اور انجیل دونوں اس دعوے سے دست بردار ہیں۔ کیونکہ
توریت میں خدا تعالیٰ کا یہ قول موجود ہے کہ میں تمہارے بھائیوں میں سے ایک نبی
قائم کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو شخص اس کے کلام کو نہ
سنے گا میں اس سے مطالبہ کروں گا۔ پس صاف ظاہر ہے کہ اگر آئندہ زمانہ کی
ضرورتوں کی رو۔ رو سے توریت کا سننا کافی ہوتا تو کچھ ضرورت نہ تھی کہ کوئی اور نبی آتا
اور مواخذہ الہیہ سے مخلصی پانا اس کلام کے سننے پر موقوف ہوتا جو اس پر نازل
ہوتا ۔ ایسا ہی انجیل نے کسی مقام میں دعوی نہیں کیا کہ انجیل کی تعلیم کامل اور جامع
ہے بلکہ صاف اور کھلا کھلا اقرار کیا ہے کہ اور بہت سی باتیں قابل بیان تھیں مگر تم
برداشت نہیں کر سکتے لیکن جب فارقلیط آئیگا تو وہ سب کچھ بیان کرے گا۔ اب
دیکھنا چاہئے کہ حضرت موسیٰ نے اپنی توریت کو ناقص تسلیم کر کے آنے والے نبی کی
تعلیم کی طرف توجہ دلائی ایسا ہی حضرت عیسی نے بھی اپنی تعلیم کا نا مکمل ہونا قبول کر
کے یہ عذر پیش کر دیا کہ ابھی کامل تعلیم بیان کرنے کا وقت نہیں ہے لیکن جب
فارقلیط آئے گا تو وہ کامل تعلیم بیان کر دے گا۔ مگر قرآن شریف نے توریت اور
انجیل کی طرح کسی دوسرے کا حوالہ نہیں دیا بلکہ اپنی کامل تعلیم کا تمام دنیا میں اعلان
کر دیا اور فرمایا کہ
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ
عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا

اس سے ظاہر ہے کہ کامل تعلیم کا دعوی کرنے والا صرف قرآن شریف ہی ہے۔
براہین احمدیہ - حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴ ، ۵

آج 10 میں سے 10 باقی