باب ہشتم: تعلیم (موازنہ )
مسیحی انفاس, حصہ 6
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سے کچھ علاوہ بیان کرنا چاہتے ہیں۔ پھر اگر مقام متنازعہ فیہ میں توریت سے زیادہ کوئی
بات نہیں بلکہ جیسا کہ ایک یہودی کسی ظالم کے ہاتھ سے ظلم اٹھا کر عدالت سے چارہ جوئی
کرنا چاہتا ہے یہی انجیل کی بھی تعلیم ہے تو پھر صبح کا یہ دعوی کہ پہلی کتاب میں تو یہ کہا گیا
ہے مگر میں یہ کہتا ہوں محض لغو ٹھہرتا ہے سوال تو یہ ہے کہ مسیح نے جو توریت کی تعلیم
آنکھ کے بدلے آنکھ ، دانت کے بدلے دانت بیان کر کے پھر اپنی ایک نئی تعلیم بتلائی
جو اس سے بہتر ہے وہ کیا ہے۔ اب جب کہ نئی تعلیم کوئی بھی ثابت نہ ہو سکی تو یہ کہنا
پڑے گا کہ مسیح نے صرف دھوکہ دیا ہے اور پادری ٹھاکر داس صاحب یہ دعوی کرتے
ہیں کہ ان کے یسوع صاحب کا ظالم کے مقابلہ سے اپنے چیلوں کو منع کر نا صرف چھوٹی
چھوٹی باتوں تک محدود ہے اور کہتے ہیں کہ ترک مقابلہ سے یہ مطلب ہے کہ چھوٹی
چھوٹی باتیں جیسے یہ مثلاً گال پر طمانچہ کھانا بدلہ لینے کا محل نہیں ہے بلکہ ایسی
حالتوں میں برداشت کرنا فرض ہے ۔ مگر وہ اپنے اس بیان سے ثابت کرتے ہیں کہ
انجیل کی منشاء سے وہ کیسے ناواقف ہیں۔ اے صاحب آپ نے کہاں سے اور کس سے سن
لیا کہ ظالم کا مونہ پر طمانچہ مارنا چھوٹی باتوں میں داخل ہے۔ شاید اب تک آپ نے کسی
زبر دست کا طمانچہ نہیں کھایا۔ افسوس کہ موسیٰ کا طمانچہ بھی آپ کو یاد نہ رہا کہ اس کا
کیا نتیجہ تھا۔ اگر اس جگہ طمانچہ سے صرف ایک پیار اور محبت کا طمانچہ ہے جس میں
آنکھ یا دانت کے نکلنے کا خطرہ نہیں تو آپ کے یسوع صاحب ایک نادان اور ژولیدہ زبان
ٹھہریں گے۔ جن کا کلام غیر منظم اور پریشان ہے کہ تعلیمی مقابلہ دکھلانے کے وقت جن کا کام غیر اور ہے کہ د
آنکھ اور دانت کے مقابل پر گال کے طمانچہ کا ذکر کرتے ہیں جو محض ایک بے تعلق امر
ہے ۔ ظاہر ہے کہ اگر گال کے طمانچہ میں آنکھ اور دانت کا ذکر کچھ بھی ملحوظ نہیں تو یہ
عبارت سخت بے جوڑ اور منقطع ہوگی۔ اور سابق اور لاحق کا کچھ بھی باہم ربط نہ
ہوگا۔ اگر یسوع صاحب کا وہی منشاء تھا جو پادری صاحب نے سمجھا ہے تو یوں کہنا چاہئے
تھا کہ تم سن چکے ہو کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت نگر میں تمہیں
کہتا ہوں کہ آنکھ اور دانت کے عوض تو تم ظالم کا مقابلہ کرو لیکن اگر کوئی ہلکا سا طمانچہ
مارے جس سے نہ آنکھ پھوٹے اور نہ دانت نکلے تو اس کی برداشت کر لو ۔ مگر آپ سے
يسوع صاحب نے ایسا نہیں کیا بلکہ انہوں نے تو آنکھ اور دانت کا ذکر کر کے پھر اپنی تعلیم
کی فوقیت دکھلانے کے لئے ایسے عضو کا ذکر کیا جس پر ایک زور کا طمانچہ لگنے سے آنکھ
کے
کر
اور دانت دونوں نکل سکتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ایک نبی کا کلام بے ربط اور دیوانوں کی طرح
نہیں ہونا چاہئے۔ آپ جانتے ہیں کہ یسوع صاحب کایہ اور ہی تھا کہ وسی کی کتاب میں
آنکھ نکالنے کی سزا آنکھ لکھتی ہے مگر ۔ ہے مگر میری تعلیم اخلاقی صورت میں اس سے بڑھ ک
ہے ۔ پیس یسوع صاحب کے قول کے اس جگہ وہ معنی کئے جاویں جن سے موسیٰ اور
یسوع کی تعلیم ایک ہی بن جائے تو پھر ان کا اصل مقصد جو اخلاقی تعلیم کا زیادہ نمونہ دکھلانا
ہے بالکل فوت ہو جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ کی توریت میں کسی جگہ یہ کسی جگہ یہ نہیں لکھا
کہ تم ہلکے ہلکے طمانچے کھا کر ان کے عوض بھی طمانچے مارا کرو اور ذرہ ذرہ سی باتوں میں
مقدمے بناؤ۔ بلکہ توریت میں صرف ایسی باتوں کو قانون قصاص میں داخل کیا ہے جن کو
ایک متوسط العقل آدمی مواخذہ کے لائق سمجھتا ہے جیسے آنکھ پھوڑنا، دانت نکالنا، جان
سے مارنا وغیرہ وغیرہ۔ کیونکہ اگر ایسے ایسے شدید حملوں کو نہ روکا جائے تو بنی آدم کی
زندگی ایک دن بھی ممکن نہیں۔ یہ نہیں کہ اگر کوئی ذرہ جسم پر انگلی بھی لگا دیے تو اس پر
بھی مقابلہ کے طور پر انگلی لگا دینی چاہئے۔ یہ تو وحشیانہ حرکات ہیں اور نبیوں نبیوں کی تعلیمیں
ایسی رذیلانہ مقابلہ کی ہر گزر غبت نہیں دیتیں کہ جس میں اخلاقی حالت کا بالکل ستیا ناس
ہو جائے اور انسان ان نادان بچوں کی طرح بن جائے جو ذرہ ذرہ سی بات میں ایک
دوسرے پر حملہ کرتے ہیں۔
پھر پادری ٹھا کر واس صاحب نے جب دیکھا کہ انجیل کی یکطرفہ تعلیم پر در حقیقت
عقل اور قانون قدرت کا سخت اعتراض ہے تو نا چار ایک غرق ہونے والے کی طرح قرآن
شریف کو ہاتھ مارا ہے یا کوئی سہارا ملے۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ قرآن جیسی کتاب میں
بھی اس کے یعنی اس انجیل کے حکم کی تعریف کی گئی ہے کیا اور پھر ایک آیت کا غلط ترجمہ
پیش کرتے ہیں کہ اگر بدلہ دو تو اس قدر بدلہ دو جس قدر تمہیں تکلیف پہنچے اور صبر کرو تو
یہ صبر کرنے والوں کے لئے بہتر ہے۔ اور اس آیت سے یہ نتیجہ نکالنا چاہتے ہیں کہ گویا
یہ انجیلی تعلیم کے موافق ہے۔ مگر یہ کچھ تو ان کی غلطی اور کچھ شرارت بھی ہے۔ غلطی
یہ کلمہ کہ قرآن جیسی کتاب میں بھی، ایک تحقیر کا کلمہ ہے کہ جو خدائے تعالی کی بزرگ اور مقدس کتاب کی
نسبت پادری صاحب نے استعمال کیا ہے۔ ہمیں بڑا تعجب ہے کہ یہ مردہ پرست قوم اللہ جل شانہ کے پاک
کلام سے اس قدر کیوں بغض رکھتی ہے۔ منہ
اس وجہ سے کہ یہ لوگ علم عربیت سے محض ناواقف اور بے بہرہ ہیں۔ اس لئے ان کو
کچھ بھی استعداد نہیں کہ قرآن کے الفاظ سے اس کے صحیح معنے سمجھ سکتیں اور شرارت یہ کہ
یہ آیت صریح بتلارہی ہے کہ اس میں انجیل کی طرح صرف ایک ہی پہلو در گذر اور عفو پر
زور نہیں دیا گیا بلکہ انتظام کو تو حکم کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اور عفو کی جگہ صبر کا لفظ ہے
جو اس بات پر دلالت کرتا ہے جو سزا دینے میں جلدی نہیں چاہئے۔ اور عفو کرنے کے
لئے کوئی حکم نہیں دیا ۔ مگر پھر بھی ٹھاکر داس صاحب نے دانستہ اپنی آنکھ بند کر کے
خواہ نخواہ قرآن شریف کی کامل تعلیم کو انجیل کی ناقص اور حکمی تعلیم کے ساتھ مشابہت دینا
چاہا ہے۔
ناظرین یادرکھیں کہ قرآن شریف کی آیت جس کا غلط ترجمہ ٹھاکر داس صاحب نے
پیش کیا ہے، یہ ہے۔
وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُو قِبْتُم بِهِ وَلَئِن صَبَرْتُمْ
لَهُوَ خَيْرٌ لِلصَّابِرِينَ
یعنی اگر تم ایذاء کے بدلے ایذا دو تو اسی قدر دو جس قدر تم کو ایذا دیا گیا اور اگر صبر کرو تو صبر
کرنا ان کے لئے بہتر ہے جو سزا دینے میں دلیر ہیں اور اندازہ اور حد سے گزر جاتے ہیں اور ر ہے جو سزا دینے دلیر ہیں اور !
بدر فتار ہیں یعنی محل اور موقعہ کو شناخت نہیں کر سکتے۔ الصابرین میں جو صبر کا لفظ ہے
اس کے یہ معنی ہیں کہ بے تحقیق اور بے محل سزا دینا۔ اسی وجہ سے آیت میں خدائے تعالیٰ
نے یہ نہ فرمایا لهو خير لكم بلکہ فرمایا لهو خير للصابون تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ اس
جگہ لفظ صبر کے وہ معنی نہیں ہیں جو پہلے لفظ میں ہیں۔ اور اگر وہی معنی ہوتے تو بجائے
لکم کے للطبریں رکھنا بے معنی اور بلاغت کے بر خلاف ہوتا۔ لغت عرب میں جیسا کہ
صبر رو کنے کو کہتے ہیں۔ ایسا ہی بیجا دلیری اور بدرفتاری بے تحقیق کسی کام کرنے کو کہتے
ہیں۔ اب ناظرین سوچ لیں کہ اس آیت کا صرف یہ مطلب ہے کہ ہر ایک مومن پر یہ ن پریہ بات فرض کی گئی ہے کہ وہ اسی قدر انتقام لے جس قدر اس کو دکھ دیا گیا ہے ۔ لیکن اگر وہ
خبر کرے یعنی سزا دینے میں جلدی نہ کرے تو ان لوگوں کے لئے صبر بہتر ہے جن کی
عادت چالا کی اور بدرفتاری اور بد استعمالی ہے یعنی جو لوگ اپنے محل پر سزا نہیں دیتے بلکہ
ایسے لوگوں ۔ سے بھی انتقام لیتے ہیں کہ کہ اگر ان سے احسان کیا جائے تو وہ اصلاح پذیر
بام بام بام
ہو جائیں یا سزا دینے میں ایسی جلدی کرتے ہیں کہ بغیر اس کے جو پوری تحقیق اور تفتیش
کریں ایک بے گناہ کو بلا میں گرفتار کر دیتے ہیں ان کو چاہئے کہ صبر کریں یعنی سزا دینے ب بائیں
کی طرف جلدی نہ دوڑیں۔ اول خوب تحقیق اور تفتیش کریں اور خوب سوچ لیں کہ سزا اور
دینے کا محل اور موقعہ بھی ہے یا نہیں۔ پھر اگر موقعہ ہو تو دیں ورنہ رک جائیں۔ اور یہ
مضمون صرف اسی آیت میں نہیں بیان کیا گیا بلکہ قرآن شریف کی اور کئی آیتوں میں بھی
بیان ہے چنانچہ ایک جگہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے
وَجَزَاؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ
یعنی بدی کی سزا اسی قدر بدی ہے لیکن جو شخص عفو کرے اور ایسی عفو ہو کہ اس سے کوئی
اصلاح مقصود ہو تو وہ خدا سے اپنا اجر پائے گا۔ یعنی بے محل اور بے موقعہ عفو نہ ہو جس
سے کوئی بد نتیجہ نکلے اور کوئی فساد پیدا ہو بلکہ ایسے موقعہ پر عفو ہو جس سے کسی صلاحیت
کی امید ہو اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ بنی آدم کی طبیعتیں یکسان واقعہ نہیں
ہوئیں اور گناہ کرنے والوں کی عادتیں اور استعداد میں ایک طور کی نہیں ہوا کرتیں بلکہ
بعض تو سزا کے لائق ہوتے ہیں اور بغیر سزا کے ان کی اصلاح ممکن نہیں اور بعض عفو اور در
گذر سے یے فائدہ فائدہ اٹھاتے ہیں اور سزا دینے سے چڑ کر اور بھی بدی پر مستحکم مستحکم ہو ہو جاتے جا۔ ہیں۔
غرض یہ تعلیم وقت اور موقعہ بینی کی قرآن شریف میں جا بجا پائی جاتی ہے اگر ہم تفصیل سے
لکھیں تو ایک بڑار سالہ بن جاتا ہے۔
९९
یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جیسا کہ توریت میں آیا ہے کہ ” خدا سینا سے آیا
اور سیعیر سے طلوع کیا اور فاران کے پہاڑ سے ان پر چمکا " ۔ اسی طرح حقیقی چمک ہر
ایک تعلیم کی اسلام سے ہی پیدا ہوئی ہے۔ خدا کے کام اور خدا کی کلام کا کامل معانقہ قرآن
نے ہی کرایا ہے۔ توریت نے سزاؤں پر زور دیا تھا اور چونکہ انجیل ایسے وقت میں نازل
ہوئی جبکہ یہود میں انتقام کشی کی عادتیں اور کینہ اور بغض حد سے بڑھ گیا تھا اس لئے انجیل
فاران عربی لفظ ہے جس کے معنی ہیں دو بھاگنے والے اور مصدر اس کا فرار ہے۔
چونکہ حضرت اسمعیل علیہ السّلام اور ان کی والدہ مطہرہ صدیقہ ہاجرہ رضی اللہ عنہا سادہ کی
بد خوئی اور ظلم کے ہاتھ سے تنگ آکر الہام الہی سے مکہ معظمہ کی زمین میں بھاگ آئے
اس لئے اس زمین کا نام فاران ہوا یعنی دو بھاگنے والے ۔ منہ
میں عفو اور در گذر کی تعلیم ہوئی۔ مگر یہ تعلیم نفس الامر میں عمدہ نہ تھی بلکہ نظام الہی کی
دشمن تھی۔ لہذا حقیقی تعلیم کا تلاش کرنے والا انجیل کی تعلیم پر بہت ہی شک کرے
گا اور ممکن ہے ایسے معلم کو ایک نادان اور سادہ لوح قرار دے ۔ چنانچہ یورپ کے
محققوں نے ایسا ہی کیا۔ مگر یاد رہے کہ اگر چہ انجیل کی تعلیم بالکل علمی اور سرا سر پیچ ہے
لیکن حضرت مسیح اس وجہ سے معذور ہیں کہ انجیل کی تعلیم ایک قانون دائمی اور مستمر کی
طرح نہیں تھی بلکہ اس محدود ایکٹ کی طرح تھی جو مختص المقام اور مختص الزمان اور مختص
القوم ہوتا ہے۔ یورپ کے وہ روشن دماغ محقق جنہوں نے یسوع کو نہایت درجہ کا نادان
اور سادہ لوح اور علیم و عمت ہے۔ بے بہرہ قرار دیا ہے۔ اگر وہ اس عذر پر اطلاع پاتے تو
یقین تھا کہ وہ اپنی تحریروں میں کچھ نرمی کرتے۔ لیکن مخلوق پرست لوگوں نے اور بھی
اہل تحقیق کو بیزار کیا۔ عزیز و یہ زمانہ ایک ایسا زمانہ ہے کہ اس زمانہ کے محقق اور آزاد
طبیعت ایک مردہ خوار کو ایسا برا اور قابل لعن و طعن اور حقیر نہیں سمجھتے جیسا کہ ایک مردہ
پرست مشرک کو۔
غرض انجیل کی ناقص اور حکمی اور بیہودہ تعلیم اگر چہ اہل تحقیق کے نزدیک نہایت ہی بد
بودار اور قابل نفرت ہے لیکن چونکہ اس وقت کے یہود بھی ایک گرمی ہوئی حالت میں
تھے اور خدائے تعالیٰ جانتا تھا کہ اس تعلیم کو جلد تر نیست و نابود کیا جائے گا۔ لہذا ایک
مختصر زمانہ کے لئے جو چھ سو برس سے زیادہ نہ تھا یہ تعلیم یہودیوں کو دی گئی۔ مگر چونکہ فی
الواقع حق اور حکمت پر مبنی نہیں تھی اس لئے خدا۔ لئے خدائے تعالی کی کامل کتاب نے جلد نزول
فرما کر دنیا کو اس بے ہودہ تعلیم سے نجات بخشی۔ یہ بات بدیہی اور صاف ہے کہ انسان
اس دنیا میں بہت سے قومی لے کر آیا ہے اور تمام حیوانات کے متفرق قوئی کا مجموعہ انسان
میں پایا جاتا ہے اس لئے وہ دوسروں کا سردار بنایا گیا۔ پس انسان کی تکمیل کے لئے وہی
تعلیم حقیقی تعلیم ہے جو اس کی تمام قوتوں کی تربیت کرے نہ کہ اور تمام شاخوں کو کاٹ کر
صرف ایک ہی شاخ پر زور ڈال دے۔ تعلیم سے مطلب تو یہ ہے کہ انسان اپنی تمام
قوتوں کو حد اعتدال پر چلا کر حقیقی طور پر انسان بن جائے اور اس کی تمام قوتیں خدائے تعالیٰ
کے آستانہ پر کامل عبودیت کے ساتھ سرر سر رکھ دیں اور اپنے محل اور موقعہ پر چلیں۔ اور
ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ انسان میں کوئی قوت بڑی نہیں۔ صرف ان کی بد استعمالی بری
ہے۔ مثلاً حسد کی قوت کو بہت ہی برا سمجھا جاتا ہے کیونکہ ایک حاسد دوسرے
کی نعمت کا زوال چاہتا ہے اور وہ نعمت اپنے لئے پسند کرتا ہے۔ لیکن در حقیقت غور
کرنے سے معلوم ہو گا کہ حسد کا اصل مفہوم برا نہیں۔ کیونکہ اصل مفہوم اس قوت کا
جو بد استعمالی سے بری شکل پیدا کر لیتا ہے صرف اس قدر ہے کہ سب سے بڑھ کر آگے
قدم رکھے اور اچھی باتوں میں سب سے سبقت لے جائے اور پیش قدمی کا ایسا جوش ہو جو
کسی کو اپنے برابر دیکھ نہ سکے ۔ پس چونکہ حاسد میں سبقت کرنے کا مادہ جوش مارتا ہے اپنے
لہندا ایک شخص کو ایک نعمت میں دیکھ کر یہ چاہتا ہے کہ یہ نعمت میرے لئے ہو اور اس سے
دور ہو جائے تا اس طرح پر اس کو سبقت حاصل ہو۔ سو یہ اس پاک قوت کی بد استعمالی
ہے۔ ورنہ مجرد سبقت کا جوش اپنے اندر برا نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ فاستبقوا
الخیرات ۔ یعنی خیر اور بھلائی کی ہر ایک قسم میں سبقت کرو اور زور مار کر سب سے آگے
چلو۔ سو جو شخص نیک وسائل سے خیر میں سبقت کرنا چاہتا ہے وہ در حقیقت حسد کے
مفہوم کو پاک صورت میں اپنے اندر رکھتا ہے۔ اسی طرح تمام اخلاق رذیلہ اخلاق فاضلہ
کی مسخ شدہ صورتیں ہیں خدائے تعالیٰ نے انسان میں تمام نیک قوتیں پیدا کیں۔ پھر بد
استعمالی سے وہ بد نما ہو گئیں۔ اسی طرح انتقام کی قوت بھی در حقیقت بڑی نہیں ہے۔
فقط اس کی بد استعمالی بری ہے۔ اور انجیل نے جو انتقامی قوت کو بر اقرار دیا اگر وہ عذر ہمیں کی بد استعمالی بری
یاد نہ ہوتا جو ابھی ہم لکھ چکے ہیں تو ہم ایسی تعلیم کو شیطانی تعلیم قرار دیتے ۔ مگر اب کیونکر
قرار دیں کیونکہ خود حضرت مسیح اپنی تعلیم کے علمی اور ناقص ہونے کا اقرار کر کے اپنے
حواریوں کو کہتے ہیں کہ۔
و بہت سی باتیں ہیں کہ ابھی تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے لیکن جب فاز فلیٹ آئے
گا تو وہ تمام باتیں تمہیں سمجھا دے گا "
یه اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ میری تعلیم حکمی اور ناقص ہے اور آنے والا نبی کامل
تعلیم لائے گا۔ عیسائیوں کا یہ عذر بالکل جاہلانہ عذر ہے کہ یہ پیش گوئی اس روز پوری
ہوئی جب حواریوں نے طرح طرح کی زبانیں بول تھیں کیونکہ طرح طرح کی زبانیں بولنا
کوئی نئی تعلیم نہیں ہو سکتی۔ وہ زبانیں تو عیسائیوں نے محفوظ بھی نہیں رکھیں بولنے کے
ساتھ ہی معدوم ہو گئیں ۔ ہاں اگر عیسائیوں کے ہاتھ میں کوئی ایسی نئی تعلیم ہے جو
حضرت مسیح کے اقوال میں نہیں پائی جاتی تو اسے پیش کرنا چاہئے تا دیکھا جائے کہ وہ اس عفو
اور در گزر کی تعلیم کو کیونکر بدا بونکر بدلاتی ہے۔
اگر عیسائیوں میں انصاف ہوتا تو حضرت مسیح کا پنی تعلیم کو ناقص قرار دینا اور ایک آنے
والے نبی کی امید دلانا ہمارے مولیٰ خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم کی شناخت کے لئے بڑا
قرینہ تھا خصوصاً اس حالت میں کہ خود انجیل کی ناقص تعلیم ایک کامل کتاب کو چاہتی
تھی۔ پھر ایک یہ بھی بڑا قرینہ تھا کہ حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ تم میں ان باتوں کی برداشت
نہیں۔ اس میں صریح اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ تمہاری استعدادیں اور
تمہاری فطرتیں اس تعلیم کے مخالف پڑی ہیں پھر جب کہ فطرت میں تبدیلی ممکن
نہیں اور نہ حضرت مسیح کے وقت میں وہ فطرتیں متبدل ہو سکیں تو پھر کسی دوسرے وقت
میں ان کی تبدیلی کیونکر ممکن ہے۔ پس یہ صاف اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ وہ تعلیم
تمہیں نہیں دی جائے گی بلکہ تمہاری ذریت اس تعلیم کا زمانہ پائے گی اور ان کو وہ
استعدادیں دی جائیں گی جو تمہیں نہیں دی گئیں۔ یہ تو ہم نے پادری ٹھاکر داس
صاحب کی نسبت وہ باتیں لکھی ہیں جن کا انصاف کی رُو سے لکھنا مناسب تھا لیکن خیر
الدین صاحب کی یہ غلطی ہے کہ وہ گمان کرتے ہیں کہ یسوع انجیلی تعلیم کا پابند تھا۔
انہیں سمجھنا چاہئے کہ اگر یسوع اس کی تعلیم کا یا بند ہوتا تو فقیہوں فریسیوں کو بد زبانی سے
پیش نہ آتا۔ یسوع کے ہاتھ میں صرف زبان تھی سو خوب چلائی۔ کسی کو حرام کار کسی کو
سانپ کا بچہ کسی کو ست اعتقاد قرار دیا۔ اگر کچھ اختیار ہوتا تو خدا جانے کیا کرتا۔ ہم اس
کے حکم اور عفو کے بغیر امتحان کے کیونکر قائل ہو جائیں اور کیوں یہ بات سچ نہیں کہ دستر
بی بی از بیچادری " کہاں یسوع کو یہ موقعہ ملا کہ وہ یہود کے سزا دینے پر قادر ہوتا اور پھر یہ موقعہ ملا کہ
در گذر کرتا۔ ہاں یہ اخلاق فاضلہ ہمارے سید و مولی افضل الانبیاء خیر الاصفياء محمد مصطفى
خاتم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم میں ثابت ہیں کہ آپ نے جب مکہ فتح والوں پر فتح پائی،
جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت ستایا تھا اور صدہا نا حق کے خون کئے
تھے اور یقین رکھتے تھے کہ اپنی خونریزیوں کے عوض میں ٹکڑے ٹکڑے کئے جاویں
گے ان سب کو بخش دیا اور کہا کہ جاؤ میں نے سب کو آزاد کر دیا۔ عیسائیوں کی اگر نیک
قسمت ہے تو اب بھی اس آفتاب صداقت کو شناخت کریں اور مردہ پرستی سے باز
آئیں۔
والسلام على من اتبع الهدي
غلام احمد قادیانی
مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۲۳۲ تا ۲۴۳) مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان
پھر آپ نے یہ اعتراض کیا ہے کہ مسلمان لوگ خدا کے ساتھ بھی بلا غرض محبت
نہیں کرتے ۔ ان کو یہ تعلیم نہیں دی گئی کہ خدا اپنی خوبیوں کی وجہ سے محبت کے لائق
ہے ۔ اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ یہ اعتراض در حقیقت انجیل پر وارد ہوتا ہے نہ قرآن پس واقع ہو کہ یہ در پر وارد ہوتا ہے نہ خدا تعالی سے محبت پر۔ کیونکہ انجیل میں یہ تعلیم ہر گز موجود نہیں کہ خدا سے ذاتی محبت رکھنی چاہئے اور
کے بارہ میں تعلیم محبت ذاتی سے اس کی کی عبادت کرنی چاہئے۔ مگر قرآن تواس تو اس تعلیم سے بھرا پڑا ہے۔ ہے۔ قرآن
کے لحاظ سے انجیل نے صاف فرما دیا ہے
ہے
موازنه
ایک اعتراض کا فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ ءَابَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا :
جواب ) وَالَّذِينَ ءَامَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ
یعنی خدا کو ایسا یاد کرو جیسا کہ اپنے باپوں کو بلکہ اس سے بہت زیادہ ۔ اور مومنوں کی یہی
شان ہے کہ وہ سب سے بڑھ کر خدا سے محبت رکھتے ہیں یعنی ایسی محبت نہ وہ اپنے باپ
سے کریں اور نہ اپنی ماں سے اور نہ اپنے دوسرے پیاروں سے۔ اور نہ اپنی جان
ہے۔ اور پھر فرمایا حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَنَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ
فِي
یعنی خدا نے تمہارا محبوب ایمان کو بنا دیا۔ اور اس کو تمہارے دلوں میں آراستہ کر دیا اور
پھر فرمایا۔
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَابِ ذِي الْقُرْبَى
یہ آیت حق اللہ اور حق العباد پر مشتمل ہے اور اس میں کمال بلاغت یہ ہے کہ دونوں پہلو پر
اللہ تعالیٰ نے اس کو قائم کیا ہے۔ حق العباد کا پہلو تو ہم ذکر کر چکے ہیں۔ اور حق اللہ کے
اور ہرونی
پہلو کی رو سے اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ انصاف کی پابندی سے خدا تعالیٰ کی اطاعت کی پابندی ہے۔
کر ۔ کیونکہ جس نے مجھے پیدا کیا اور تیری پرورش کی اور ہر وقت کر رہا ہے ۔ اس اس کا حق
ہے کہ تو بھی اس کی اطاعت کرے ۔ اور اگر اس سے زیادہ تجھے بصیرت ہو تو نہ صرف
رعایت حق سے بلکہ احسان کی پابندی سے اس کی اطاعت کر ۔ کیونکہ وہ محسن ہے اور اس
کے احسان اس قدر ہیں کہ شمار میں نہیں آسکتے۔ اور ظاہر ہے کہ عدل کے درجہ سے بڑھ
کر وہ درجہ ہے ۔ جس میں اطاعت کے وقت احسان بھی ملحوظ رہے اور چونکہ ہر وقت
کے احسان رہے اور
مطالعہ اور ملاحظہ احسان کا محسن کی شکل اور شمائل کو ہمیشہ نظر کے سامنے لے آتا ہے
گروه
۔ اس لئے احسان کی تعریف میں یہ بات داخل ہے کہ ایسے طور سے عبادت کر یے کہ
گویا خدا تعالی کودیکھ رہاہے۔ اور خدا تعالی کی اطاعت کرنے والے در حقیقت تین قسیم پر
منقسم ہیں۔ اول وہ لوگ جو بباعث محبوبیت اور رویت اسباب کے احسان الہی کا اچھی
طرح ملاحظہ نہیں کرتے اور نہ جوش ان میں پیدا ہوتا ہے جو احسان کی عظمتوں پر نظر ڈال
کر پیدا ہوا کرتا ہے۔ اور نہ وہ محبت ان میں حرکت کرتی ہے جو محسن کی عنایات عظیمہ کا
تصور کر کے جنبش میں آیا کرتی ہے۔ بلکہ صرف ایک اجمالی نظر سے خدا تعالیٰ کے
حقوق خالقیت وغیرہ کو تسلیم کر لیتے ہیں اور احسان الہی کی ان تفصیلات کو جن پر ایک
باریک نظر ڈالنا اس حقیقی محسن کو نظر کے سامنے لے آتا ہے ہر گز مشاہدہ نہیں کرتے
کیونکہ اسباب پرستی کا گردو غبار مستبد حقیقی کا پورا چہرہ دیکھنے سے روک دیتا ہے ۔ اس
لئے ان کو وہ صاف نظر میسر نہیں آتی۔ جس سے کامل طور پر معطی حقیقی کا جمال
مشاہدہ کر سکتے ۔ سوان کی ناقص معرفت رعایت اسباب کی کدورت سے ملی ہوئی ہوتی
ہے اور بوجہ اس کے جو وہ خدا کے احسانات کو اچھی طرح دیکھ نہیں سکتے۔ خود بھی اس کی
معدوم ہو کر ذاتی محبت اس کی اندر پیدا ہو جاتی ہے۔ اور یہ وہ مرتبہ ہے جس کو خدا تعالیٰ
نے لفظ ایتاء ذی القربیٰ سے تعبیر کیا ہے۔ اور اسی کی طرف خدا تعالیٰ نے اس آیت
میں اشارہ کیا ہے۔
فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ ءَابَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا
غرض آیت
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَابِ ذِي الْقُرْنَ
کی یہ تفسیر ہے اور اس میں خدا تعالیٰ نے تینوں مرتبے انسانی معرفت کے بیان کر دیئے اور
تیسرے مرتبہ کو محبت ذاتی کا مرتبہ قرار دیا اور یہ وہ مرتبہ ہے جس میں تمام اغراض نفسانی
جل جاتے ہیں اور دل ایسا محبت سے بھر جاتا ہے جیسا کہ ایک شیشہ عطر سے بھرا ہوا ہوتا
ہے۔ اس مرتبہ کی طرف اشارہ اس آیت میں ہے ۔
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ
اللَّهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ
یعنی بعض مومن لوگوں میں سے وہ بھی ہیں کہ اپنی جانیں رضاء الہی کے عوض میں بیچ
دیتے ہیں اور خدا ایسوں پر مہربان ہے ۔ اور پھر فرمایا
ورود
بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ هُ
مُحْسِنُ
فَلَهُ أَجْرُهُ عِندَ رَبِّهِ، وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
یعنی وہ لوگ نجات یافتہ ہیں جو خدا کو اپنا وجود حوالہ کر دیں اور اس کی نعمتوں کے تصور سے
اس طور سے اس کی عبادت کریں کہ گویا اس کو دیکھ رہے ہیں سو ایسے لوگ خدا کے پاس
سے اجر پاتے ہیں۔ اور نہ ان کو کچھ خوف ہے اور نہ وے کچھ غم کرتے ہیں۔ یعنی ان کا
مد عاخدا اور خدا کی محبت ہو جاتی ہے اور خدا کے پاس کی نعمتیں ان کا اجر ہوتا ہے اور پھر ایک
جگہ فرمایا
وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا
وَيَتِيمَا وَأَسِيرًا إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاء وَلَا شُكُورًا
تم
یعنی مومن وہ ہیں جو خدا کی محبت سے مسکینوں اور یتیموں اور قیدیوں کو روٹی کھلاتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ اس روٹی کھلانے سے تم سے کوئی بدلہ اور شکر شکر گزاری نہیں
چاہتے ۔ اور نہ ہماری کچھ غرض ہے ۔ ان تمام خدمات سے صرف خدا کا چہرہ ہمار ا مطلب
ہے۔ اب سوچنا چاہئے کہ ان تمام آیات سے کس قدر صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ
قرآن شریف نے اعلیٰ طبقہ عبادت الہی اور اعمال صالحہ کا یہی رکھتا ہے کہ محبت الہی اور رضا
الہی کی طلب سچے دل سے ظہور میں آوے ۔ مگر اس جگہ سوال یہ ہے کہ کیا یہ عمدہ تعلیم
جو نہایت صفائی سے بیان کی گئی ہے انجیل میں بھی موجود ہے ۔ ہم ہریک کو یقین دلاتے
ہیں کہ اس صفائی اور تفصیل سے انجیل نے ہر گز بیان نہیں کیا۔ خدا تعالیٰ نے تو اس دین
کا نام اسلام اس غرض سے رکھا ہے کہ تا انسان خدا تعالیٰ کی عبادت نفسانی اغراض سے
نہیں بلکہ طبعی جوش سے کرے۔ کیونکہ اسلام تمام اغراض کو چھوڑ دینے کے بعد رضا
بقضا کا نام ہے۔ دنیا میں بحر اسلام ایسا کوئی مذہب نہیں جس کے یہ مقاصد ہوں ۔ بیشک
خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت کے جتلانے کے لئے مومنوں کو انواع اقسام کی نعمتوں کے
وعدے دیئے ہیں۔ مگر مومنوں کو جو اعلیٰ مقام کے خواہشمند ہیں یہی تعلیم دی ہے کہ وہ
محبت ذاتی سے خدا تعالیٰ کی عبادت کریں۔
اگر کہو کہ انجیل نے یہ سکھلا کر کہ خدا کو باپ کہو محبت ذاتی کی طرف اشارہ کیا۔ تو
اس کا جواب یہ ہے کہ اس کا خیال سراسر غلط ہے کیونکہ انجیلوں پر غور کرنے سے معلوم
ہوتا ہے کہ مسیح نے خدا کے بیٹے کا لفظ دو طور سے استعمال کیا ہے۔ (1) اول تو یہ کہ مسیح
کے وقت میں یہ قدیم رسم تھی کہ جو شخص رحم اور نیکی کے کام کرتا۔ اور لوگوں سے
مروت اور احسان سے پیش آتا تو وہ واشگاف کہتا کہ میں خدا کا بیٹا ہوں ۔ اور اس لفظ سے ۔
اس کی یہ نیت ہوتی تھی کہ جیسے خدا نیکوں اور بدوں دونوں پر رحم کرتا ہے اور اس کے
آفتاب اور ماہتاب اور بارش سے تمام برے بھلے فائدہ اٹھاتے ہیں ایسا ہی عام طور پر نیکی
کرنا میری عادت ہے لیکن فرق اس قدر ہے کہ خدا تو ان کاموں میں بڑا ہے۔ اور میں
چھوٹا ہوں۔ سوانجیل نے بھی اس لحاظ سے خدا کو باپ ٹھہرایا کہ وہ بڑا ہے اور دوسروں کو
بیٹا ٹھہرایا یہ نیت کر کے کہ وہ چھوٹے ہیں ۔ مگر اصل امر میں خدا سے مساوی کیا یعنی
کمیت میں کمی بیشی کو مان لیا مگر کیفیت میں بیٹا باپ ایک رہے۔ اور یہ ایک مخفی شرک تھا
۔ اس لئے کامل کتاب یعنی قرآن شریف نے اس طرح کی بول چال کو جائز نہیں
رکھا۔ یہودیوں میں جو ناقص حالت میں تھے جائز تھا اور انہیں کی تقلید سے یسوع نے اپنی
باتوں میں بیان کر دیا۔ چنانچہ انجیل کے اکثر مقامات میں اسی قسم کے اشارے پائے
جاتے ہیں کہ خدا کی طرح رحم کرو۔ خدا کی طرح دشمنوں سے بھی ایسی ہی بھلائی کرو جیسا
دوستوں سے تب تم خدا کے فرزند کہلاو گے۔ کیونکہ اس کے کام سے تمہارا کام مشابہ
ہو گا۔ صرف اتنا فرق رہا کہ وہ بڑا منزلہ باپ خدا اور تم چھوٹے منزلہ بیٹے کے
ٹھہرے ۔ سو یہ تعلیم در در حقیقت یہودیوں کی کی کتابوں سے سے لی لی گئی گئی تھی۔ اس لئے یہودیوں
کا اب تک یہ اعتراض ہے کہ یہ چوری اور سرقہ ہے۔ بائبل سے چرا کر یہ باتیں انجیل
میں لکھ دیں۔ بہر حال یہ تعلیم ایک تو ناقص ہے اور دوسرے اس طرح کا بیٹا محبت ذاتی
سے کچھ تعلق نہیں رکھتا۔
دوسری دوسری (۲) قسم قسم کے کے بیٹے بیٹے کا کا انجیل میں ایک بیہودہ بیان ہے جیسا کہ کہ یوحنا یوحنا باب باب ۱۰ ۱۰
آیت ۳۴ میں ہے۔ یعنی اس درس میں بیٹا تو ایک طرف ہریک کو خواہ کیسا ہی بد معاش ہو
خدا بنادیا ہے۔ اور دلیل یہ پیش کی ہے کہ نوشتوں کا باطل ہونا ممکن نہیں۔ غرض انجیل
نے شخصی تقلید سے اپنی قوم کا ایک مشہور لفظ لے لیا۔ علاوہ اس کے یہ بات خود غلط
ہے
کہ خدا کو باپ قرار دیا جاوے اور اس سے زیادہ تر نادان اور بے ادب کون ہو گا کہ باپ کا
خدا تعالیٰ پر اطلاق کرے ۔ چنانچہ ہم اس بحث کو بفضلہ تعالیٰ کتاب من الرحمان
لفظ
میں تفصیل بیان کر چکے ہیں۔ اس سے آپ پر ثابت ہو گا کہ خدا تعالیٰ پر باپ کا لفظ اطلاق
کرنا نهایت گندہ اور ناپاک طریق ہے۔ اسی وجہ سے قرآن کریم نے سمجھانے کے لئے یہ تو
کہا کہ خدا تعالیٰ کو ایسی محبت سے یاد کرو جیسا کہ باپوں کو یاد کرتے ہو ۔ مگر یہ کہیں نہیں
کہا کہ حقیقت میں خدا تعالیٰ کو باپ سمجھ لو۔
اور انجیل میں ایک اور نقص یہ ہے کہ اس نے یہ تعلیم کسی جگہ نہیں دی کہ عبادت نے یہ
کرنے کے وقت اعلیٰ طریق عبادت یہی ہے کہ اغراض نفسانیہ کو درمیان سے اٹھا دیا
جاوے بلکہ اگر کچھ سکھلایا تو صرف روٹی مانگنے کی دعا سکھلائی۔ قرآن شریف نے تو ہمیں توصرف دعا
یہ دعا سکھلائی کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
یعنی ہمیں اس راہ پر قائم کر جو نبیوں اور صدیقوں کی اور عاشقان الہی کی راہ ہے۔ مگر
انجیل یہ سکھلاتی ہے کہ ہماری روزینہ کی روٹی آج ہمیں بخش۔ ہم نے تمام انجیل پڑھ
کر دیکھی ہے اس میں اعلیٰ تعلیم کا نام و نشان نہیں ہے۔
نور القرآن حصہ دوم ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۳۶ تا ۴۴۳
خدا کو راضی کرنے والی اس سے زیادہ کوئی قربانی نہیں کہ ہم در حقیقت اس کی راہ
میں موت کو قبول کر کے اپنا وجود اس کے آگے رکھ دیں۔ اسی قربانی کی خدا نے ہمیں تعلیم
قرآن کریم ہزاروں کو دی ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے لَن تَنَالُوا الْبِرَّحَتَّى تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ
کھانے کے یعنی تم حقیقی نیکی کو کسی طرح پا نہیں سکتے جب تک تم اپنی پیاری چیزیں خدا کی راہ میں
لئے تیار ہے
خرچ نہ کرو۔
یہ راہ ہے جو قرآن نے ہمیں سکھائی ہے اور آسمانی گواہیاں بلند آواز سے پکار رہی
ہیں کہ یہی راہ سیدھی ہے۔ اور عقل بھی اسی پر گواہی دیتی ہے۔ پس جو امر گواہوں کے
ساتھ ثابت ہے اس کے ساتھ وہ امیر مقابلہ نہیں کھا سکتا۔ جس پر کوئی گواہی
نہیں۔ یسوع ناصری نے اپنا قدم قرآن کی تعلیم کے موافق رکھا اس لئے اس نے خدا سے
انعام پایا۔ ایسا ہی جو شخص اس پاک تعلیم کو اپنار ہبر بنائے گا وہ بھی یسوع کی مانند ہو جائے
گا۔ یہ پاک تعلیم ہزاروں کو عیسی مسیح بنانے کے لئے تیار ہے اور لاکھوں کو بنا چکی