تنبیہ

مسیحی انفاس

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیا حضرت مسیح نے
مردوں کو زندہ کیا ؟
تو جنگ بدر کی فتح ۔ دوسرے روم والی پیش گوئی کے پورا ہونے کی۔
منتر جنت بھی سلب امراض ہی ہے مگر بڑا خبیث کام ہے اس لئے اسلام میں اس کی ری مگر لئے
بجائے دار توقع کا حکم دیا گیا ہے۔ اور صرف روحانی امراض کے لئے سلب رکھا گیا گیا ہے ۔
جیسے قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّنها حضرت مسیح تو روحانی امراض کا سلب نہ کر
سکے اس لئے گالیاں دیئے چلے گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سلب امراض کا
نمونہ صحابہ ہیں۔
تبدیه
ملفوظات ۔ جلد ۴ صفحه ۱۱۱
بمراد ازالہ و ہم نور افشال ۱۳ ر اکتوبر ۱۸۹۲ء
انجیل یوحنا ا ا باب ۲۔ آیت میں حضرت عیسی علیہ السلام کا یہ قول لکھا ہے کہ
قیامت اور زندگی میں ہی ہوں جو مجھ پر ایمان لاوے اگر چہ وہ مر گیا ہو تو بھی جئے گا۔ یعنی اور جو مجھ پر اگرچہ وہ مر
گناہ اور نافرمانی اور غفلت اور کفر کی موت سے نجات پاکر اطاعت الہی کی روحانی زندگی
حاصل کرلے گا۔ انجیل کے اس فقرہ پر ایڈیٹر نور افشاں نے اپنے پرچہ ۱۳ راکتوبر
۱۸۹۲ء میں کم فہمی کی راہ سے لکھا ہے کہ آدم سے تا ایں دم کوئی شخص دنیا کی تو ریخ میں
ایسا نہیں ہوا جس نے ایسا بھاری دعوی کیا ہو اور اپنے حق میں ایسے الفاظ استعمال کئے ہوں وا نے ایسا کیا ہو اور
کہ قیامت اور زندگی میں ہوں اور اگر کوئی ایسا کہتا تو اس کے مطابق ثابت کر دینا غیر ممکن یاست اور زندگی میں ہوں اور اگر کوئی ایسا کہ
ہوتا ۔ لیکن خداوند مسیح نے جیسا دعوی اپنے حق میں کیا ویسا ہی اس کو ثابت بھی کر
دکھلایا۔ فقط
ایڈیٹر صاحب کا یہ مقولہ جس قدر راستی اور صداقت سے دور ہے کسی حقیقت
شناس پر مخفی نہیں رہ سکتا۔ واقعی امر یہ ہے کہ اگر حضرت مسیح علیہ السلام ایساد علوی کرتے
کہ زندگی اور قیامت میں ہوں ۔ تو چونکہ وہ نیچے نبی تھے۔ اس لئے ضرور تھا کہ اس دعوی
کی سچائی ظاہر ہو جاتی۔ اور حضرت مسیح کی زندگی میں اور بعد ان کے روحانی حیات دنیا میں
بذریعہ ان کے پھیل جاتی۔ لیکن جس قدر حضرت مسیح الہی صداقت اور ربانی توحید کے
پھیلانے سے ناکام رہے شاید اس کی نظیر کسی دوسرے نبی کے واقعات میں بہت ہی کم

ملے گی۔ ہمارے اس زمانہ میں یہ شہادت بڑے بڑے پادری صاحبان بھی دے چکے
ہیں۔ کہ مسیح کی تعلیم خود ان کے شاگردوں کی پست خیالی اور کم فہمی اور دنیا طلبی کو دور
نہیں کر سکی۔ اور مسیح کی گرفتاری کے وقت جو کچھ انہوں نے بزدلی اور بد اعتقادی اور
بے وفائی دکھلائی ۔ بلکہ بعض کی زبان پر بھی جو کچھ اس آخری وقت میں لعن طعن کے
الفاظ حضرت مسیح کی نسبت جاری ہوئے یہ ایک ایسی بات ہے کہ بڑے بڑے اور اعلیٰ درجہ
کے فاضل مسیحیوں نے حواریوں کی ان بیجا حرکات کو مسیحیوں کے لئے سخت قابل
شرم قرار دیا ہے۔ پھر یہ خیال کرنا کہ حضرت مسیح روحانی قیامت تھے۔ اور ان میں داخل
ہو کر روحانی مردے زندہ ہو گئے کس قدر دور از صداقت ہے۔ جو کچھ حضرت مسیح کے
پیروؤں نے آپ کی زندگی کے وقت اپنی استقامت اور ایمانداری کانمونہ دکھلا یا وہ تو ایک
ایسا بد نمونہ ہے کہ ضرور ان مسیحیوں پر جو بعد میں اب تک دنیا میں آتے گئے اس کا بد
اثر پڑا ہو گا۔ کیونکہ ہر یک شخص سمجھ سکتا ہے کہ اگر حضرت مسیح سے در حقیقت معجزات
ظہور میں آتے اور اعلی درجہ کے عجائب کام ان سے ظاہر ہوتے تو ان کے حواریوں کا جو
ایمان لا چکے تھے ایسا بد انجام ہر گز نہ ہوتا کہ بعض چند درم رشوت لے کر ان کو گرفتار
کراتے اور بعض ان کو گرفتار ہوتے دیکھ کر بھاگ جاتے ۔ اور بعض ان کے روبرو ان پر
لعنت بھیجتے۔ جن کے دلوں میں ایمان رچ جاتا ہے اور جن کو نئی زندگی حاصل ہوتی
ہے۔ کیا ان کے یہی آثار ہوا کرتے ہیں۔ اور کیا وہ اپنے مخدوم اپنے آقا اپنے رہبر سے
ایسی ہی وفاداریاں کیا کرتے ہیں۔ اور حضرت مسیح کے الفاظ بھی جو انجیلوں میں درج ہیں
دلالت کر رہے ہیں کہ آپ کے حواری اور آپ کے دن رات کے دوست اور رفیق اور ہم
پیالہ اور ہم نوالہ بکلی روحانیت سے خالی تھے ۔ اسی وجہ سے حضرت مسیح علیہ السلام نے
بعض کو ان میں سے ست اعتقاد کے لفظ سے پکارا ہے۔ اور بعض کو شیطان کے لفظ سے
یاد کیا ہے۔ اور اگر ہم حواریوں کو الگ رکھ کر ان عیسائیوں کے حالات پر نظر ڈالیں جوان
بعد ان کے وقتا فوقتا آج تک پیدا ہوتے رہے تو ہمیں ایک بھی ان میں سے نظر
نہیں آتا جو دنیا اور نفس کی قبر سے نکل کر نئی زندگی کی قیامت میں برانگیختہ ہو گیا ہو بلکہ
وہ تمام نفسانیت کی تنگ و تاریک قبروں میں مرے ہوئے اور سڑے ہوئے نظر آرہے
ہیں۔ اور روحانی حیات کی ہوا ان کو چھو بھی نہیں گئی وہ جانتے بھی نہیں کہ خدا کون
ہے۔ اور اس کی عظمت اور قدرت کیا شے ہے اور کیونکر وہ پاک دلوں کو پاک زندگی
ولود

بخشا اور ان سے قریب ہو جاتا ہے۔ وہ تو ایک عاجز انسان کو خدا قرار دے کر اور بے وجہ
یں پر دوسروں کے گناہوں کا بوجھ لاد کر خوش ہورہے ہیں۔ جانا چاہئے کہ موت چار عیسائی مذہب میں چار ہ
قسم کی موت قسم کی ہوتی ہے۔ غفلت کی موت ، گناہ کی موت، شرک کی موت ، کفر کی موت ۔ سو یہ
چاروں قسموں کی موت عیسائی مذہب میں موجود ہے۔ غفلت کی موت اس لئے کہ ان
کی تمام قوتیں دنیا کی آرائشوں اور جمعیتوں کے لئے خرچ ہو رہی ہیں اور خدا تعالیٰ میں اور
ان میں جو حجاب ہیں ان کے دور کرنے کے لئے ایک ذرہ بھی انہیں فکر نہیں۔ اور گناہ کی
موت اگر دیکھنی ہو تو یورپ کی سیر کرو اور دیکھو کہ ان لوگوں میں عفت اور پر ہیز گاری اور
پاک دامنی کسی قدر باقی رہ گئی ہے۔ اور شرک کی موت خود دیکھتے ہو کہ انسان کو خدا بنا دیا
اور خدا تعالیٰ کو بھلا دیا۔ اور کفر کی موت یہ کہ سچے رسول سے منکر ہو گئے۔ اب اس تمام
تقریر سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح کی نسبت یہ گمان کرنا کہ انہوں نے روحانی مردوں کے
زندہ کرنے میں قیامت کا نمونہ دکھلایا۔ سراسر خیال محال اور دعوی بے دلیل ہے بلکہ یہ
قیامت کا نمونہ روحانی حیات - و نہ روحانی حیات کے بخشنے میں اس ذات کامل الصفات نے دکھایا جس کا نام
مردوں کو زندگی نامی محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ سارا قرآن اول سے آخر تک یہ شہادت دے رہا ہے کہ
یہ رسول اس وقت بھیجا گیا تھا کہ جب تمام قوتیں دنیا کی روح میں مر چکی تھیں اور فساد تھا
روحانی نے بر و بحر کو ہلاک کر دیا تھا۔ تب اس رسول نے آکر نئے سرے سے دنیا کو زندہ بر و دیا
کیا اور زمین پر توحید کا دریا جاری کر دیا۔ اگر کوئی منصف فکر کرے کہ جزیرہ عرب کے
لوگ اول کیا تھے اور پھر اس رسول کی پیروی کے بعد کیا ہو گئے۔ اور کیسی ان کی وحشیانہ
حالت اعلیٰ درجہ کی انسانیت تک پہنچ گئی اور کسی صدق و صفا سے انہوں نے اپنے ایمان کو
اپنے خونوں کے بہانے سے اور اپنی جانوں کے فدا کرنے اور اپنے عزیزوں کو چھوڑنے
اور اپنے مالوں اور عزتوں اور آراموں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں لگانے سے ثابت کر دکھلایا تو
بلاشبہ ان کی ثابت قدمی اور ان کا صدق اپنے پیارے رسول کی راہ میں ان کی جاں فشانی
ایک اعلیٰ درجہ کی کرامت کے رنگ میں اس کو نظر آئیگی ۔ وہ پاک نظر ان کے وجودوں پر
کچھ ایسا کام کر گئی کہ وہ اپنے آپ سے کھوئے گئے اور انہوں نے فنافی اللہ ہو کر صدق اور
راست بازی کے وہ کام دکھلائے جس کی نظیر کسی قوم میں ملنا مشکل ہے اور جو کچھ انہوں
نے عقائد کے طور پر حاصل کیا تھا وہ یہ تعلیم نہ تھی کہ کسی عاجز انسان کو خدا ماتا جائے یا خدا
تعالیٰ کو بچوں کا محتاج ٹھہرایا جائے بلکہ انہوں نے حقیقی خدائے ذوالجلال جو ہمیشہ سے غیر
آنحضرت نے بخشی

متبدل اور حی و قیوم اور ابن اور اب ہونے کی حاجات سے منزہ اور موت اور پیدائش سے
پاک ہے بذریعہ اپنے رسول کریم کے شناخت کر لیا تھا اور وہ لوگ سچ مچ موت کے ہے -
گڑھے سے نکل کر پاک حیات کے بلند مینار پر کھڑے ہو گئے تھے اور ہریک نے ایک تازہ
زندگی پائی تھی اور اپنے ایمانوں میں ستاروں کی طرح چمک اٹھے تھے۔ سو در حقیقت ایک
ہی کامل انسان دنیا میں آیا جس نے ایسے اہم اور اکمل طور پر یہ روحانی قیامت دکھلائی اور
ایک زمانہ دراز کے مردوں اور ہزاروں برسوں کے عظیم رمینم کو زندہ کر دکھلایا۔ اس کے کے کے
آنے سے قبریں کھل گئیں اور بوسیدہ ہڈیوں میں جان پڑ گئی اور اس نے ثابت کر دکھلایا
کہ وہی حاشر اور وہی روحانی قیامت ہے جس کے قدموں پر ایک عالم قبروں میں سے نکل
آیا۔
آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۹۹ تا ۲۰۷
نیز دیکھیں۔ ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۱۷۱، ۱۷۲
اب پھر ہم پرچہ نور افشاں کے بے بنیاد دعوی کے ابطال کی غرض سے لکھتے ہیں کہ اگر
اس محرف و مبدل انجیل کی نسبت جو عیسائیوں کے ہاتھ میں ہے خاموش رہ کر اس فقرہ کو مردوں کو زندگی دینے
صحیح بھی سمجھا جائے کہ حضرت مسیح نے ضرور یہ دعوی کیا ہے کہ قیامت اور زندگی میں ہوں کی تفصیل
تو اس سے کچھ حاصل نہیں کیونکہ ایساد علوی جو اپنے ساتھ اپنا ثبوت نہیں رکھتا کسی کے
لئے موجب فضیلت نہیں ہو سکتا۔ اگر ایک انسان ایک امریکی نسبت دعوی نہ کرے مگر
وہ امر کر دکھائے تو اس دوسرے انسان سے بدرجہا بہتر ہے کہ دعوی تو کرے مگر اثبات
دعوی سے عاجز رہے انجیل خود شہادت دے رہی ہے کہ حضرت مسیح کا دعوی اوروں کی
نسبت تو کیا خود حواریوں کی حالت پر نظر ڈالنے سے ایک معترض کی نظر میں سخت قابل
اعتراض ٹھہرتا ہے اور ثابت ہوتا ہے کہ حضرت میں اپنے حواریوں کو بھی نفسانی قبروں
میں ہی چھوڑ گئے اور جب ہم حضرت مسیح کے اس دعولی کو حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ
علیہ وسلم کے دعوی سے مقابلہ کرتے ہیں تو اس دعوی اور اس دعوی میں ظلمت اور نور کا
فرق دکھائی دیتا ہے۔ حضرت مسیح کا دعوی عدم ثبوت کے ایک تنگ و تاریک گڑھے میں
گرا ہوا ہے اور کوئی نور اپنے ساتھ نہیں رکھتا۔ لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا
دعوی آفتاب کی طرح چمک رہا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جاودانی زندگی پر

یہ بھی بڑی ایک بھاری دلیل ہے کہ حضرت محمدوح کا فیض جاودانی جاری ہے ۔ اور جو
شخص اس زمانہ میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتا ہے وہ بلاشبہ قبر میں
سے اٹھا یا جاتا ہے اور ایک روحانی زندگی اس کو بخشی جاتی ہے نہ صرف خیالی طور پر بلکہ آثار
صحیحہ صادقہ اس کے ظاہر ہوتے ہیں اور آسمانی مدویں اور سے
ر
سماوی برکتیں اور روح
القدس کی خارق عادت تائیدیں اس کے شامل حال ہو جاتی ہیں اور وہ تمام دنیا کے
انسانوں میں سے ایک منفرد انسان ہو جاتا ہے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ اس سے ہم کلام ہوتا
ہے اور اپنے اسرار خاصہ اس پر ظاہر کرتا ہے۔
عیسائیوں کی یہ سراسر
بیہودہ باتیں ہیں کہ مسیح روحانی قیامت تھا اور مسیح میں ہو کر ہم جی اٹھے۔ حضرات عیسائی
خوب یاد رکھیں کہ مسیح علیہ السّلام کا نمونہ قیامت ہونا سر مو ثابت نہیں اور نہ عیسائی جی
اٹھے بلکہ مردہ اور سب مردوں سے اول درجہ پر اور تنگ و تاریک قبروں میں پڑے
ہوئے اور شرک کے گڑھے میں گرے ہوئے ہیں نہ ایمانی روح ان میں ہے نہ ایمانی
روح کی برکت بلکہ ادنیٰ سے ادنی درجہ توحید کا جو مخلوق پرستی سے پر ہیز کرنا ہے وہ بھی ان
کو نصیب نہیں ہوا۔ اور ایک اپنے جیسے عاجز اور ناتوان کو خلق سمجھ کر اس کی پرستش کر
توحید کے تین درجے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ توحید کے تین درجے ہیں۔ سب سے ادنی درجہ یہ ہے کہ اپنے
جیسی مخلوق کی پرستش نہ کریں ۔ نہ پتھر کی ۔ نہ آگ کی ۔ نہ آدمی کی ۔ نہ کسی ستارہ
کی۔ ۔ دوسرا درجہ یہ ہے کہ اسباب پر بھی ایسے نہ گریں کہ گویا ایک قسم کا ان کو ربوبیت
کے کارخانہ میں مستقل دخیل قرار دیں۔ بلکہ ہمیشہ مستدب پر نظر رہے نہ اسباب پر ۔ تیسرا
درجہ توحید کا یہ ہے کہ تجلیات الہیہ کا کامل مشاہدہ کر کے ہریک غیر وجود کو کالعدم قرار
دیں اور ایسا ہی اپنے وجود کو بھی۔ غرض ہر یک چیز نظر میں فانی دکھائی دے بجز اللہ تعالیٰ کی
ا
میں روحانی زندگی ہے ذات کامل صفات کے۔ یہی روحانی زندگی ہے کہ یہ مراتب ثلاثہ توحید کے حاصل ہو که مراتب ثلاثه توحید کے حاصل ہو جائیں جائیں ۔ اب غور کر کے دیکھ لو کہ روحانی زندگی کے تمام جاودانی چشمے محض حضرت محمد
مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی طفیل دنیا میں آئے۔ یہی امت ہے کہ اگر چہ نبی تو نہیں مگر
نبیوں کی مانند خدا تعالیٰ سے ہم کلام ہو جاتی ہے ۔ اور اگر چہ رسول نہیں مگر رسولوں کی
مانند خدا تعالیٰ کے روشن نشان اس کے ہاتھ پر ظاہر ہوتے ہیں اور روحانی زندگی کے دریا
اس میں بہتے ہیں اور کوئی نہیں کہ اس کا مقابلہ کر سکے ۔ کوئی ہے جو برکات اور نشانوں
کے دکھلانے کے لئے مقابل میں کھڑا ہو کر ہمارے اس دعوی کا جواب دے !!!

آئینہ کملات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۲۰ تا ۲۲۴
حضرت عیسیٰ کی اس دعا کا قبول نہ ہونا جو ایسی سخت بے قراری کی حالت میں کی گئی
جس کی نسبت وہ آپ کہتا ہے کہ میرا دل نہایت غمگین ہے بلکہ میری موت کی سی
حالت ہے۔ ایک ایسا امر ہے جس سے یہ فیصلہ ہو جاتا ہے کہ وہ ہرگز خدا نہ تھا بلکہ اضطراری حالت کی دعا
ایک عاجز اور ضعیف انسان تھا جو دعا کرتا کرتا مارے غم کے موت تک پہنچ گیا۔ مگر
خدائے غنی بے نیاز نے دعا کو قبول نہ کیا ۔ اگر کہو کہ وہ دعا انسانی روح سے تھی نہ
خدائی روح سے اس واسطے منظور نہ ہو سکی۔ تو ہم کہتے ہیں کہ تمام پاک انبیاء انسان
ہی تھے خدائی کا کس کو دعوی تھا۔ تاہم ان کی دعائیں اضطراب کے وقت منظور ہوتی
رہیں۔ اور کوئی ایک نبی بھی بطور نظیر پیش نہیں ہو سکتا جس نے ایسے وقت میں ایسے
اضطراب کے ساتھ جو موت کی سی حالت ہو دعا کی ہو اور قبول نہ ہوئی ہو۔ ہمارے
سید و مولی خیر الرسل محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی مکہ معظمہ میں جب
دشمنوں نے قتل کرنے کے لئے چاروں طرف سے آپ کے گھر کو گھیر لیا تھا ایسا ہی
اضطراب پیش آیا تھا اور آپ نے دعا بھی نہیں کی تھی بلکہ راضی برضاموئی ہو کر خدا نے دعابھی کی
تعالیٰ پر چھوڑ دیا تھا۔ پھر دیکھنا چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے
کیسا بچالیا۔ دشمنوں کے بیچ میں سے گذر گئے اور ان کے سر پر خاک ڈال گئے مگر ان سے
کو نظر نہ آسکے۔ پھر مخالف لوگ برد ایک سراغ شناس کے اس غار تک پہنچے جس
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مخفی تھے۔ مگر اس جگہ بھی خدا تعالیٰ نے دشمنوں کو
اندھا کر دیا اور وہ دیکھ نہ سکے۔ پھر ایک نے ان میں ایسے وقت میں خبر پاکر تعاقب
کیا جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کی راہ میں جارہے تھے۔ مگر وہ اور اس کا
گھوڑا ایسے طور سے زمین پر گرے کہ وہ سمجھ سمجھ گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حق پر ہیں
اور خدا ان کے ساتھ ہے۔ ایسا ہی خسرو پرویز نے جب آپ کو گرفتار کرنا چاہا تو ایک ہی
رات میں گرفتار پنجہ اجل ہو گیا۔ اور ایسا ہی بدر کی لڑائی میں جب کہ مخالف پوری
تیاری کر کے آئے تھے اور اس طرف سراسر بے سلمانی تھی خدا تعالیٰ نے وہ نمونہ تائید
دکھلایا جس نے روئے زمین پر اسلام کی بنیاد جمادی۔ اب جب کہ یہ قاعدہ مسلم
الثبوت ہے کہ سچے نبیوں کے سخت اضطرار کی ضرور دعا قبول ہو جاتی ہے اور بار بار
"

یہی اعتراض پیش ہو گا کہ اگر مسیح سچا نبی تھا تو اس کی دعا ایسے اضطراب کے وقت میں
جس سے موت کی سی حالت اس پر طاری تھی کیوں قبول نہ ہوئی اور اس عذر کا بیہودہ
ہونا تو ظاہر ہو چکا کہ مسیح نے الہی روح کے ساتھ دعا نہیں کی تھی بلکہ انسانی روح کے
ساتھ کی تھی اس لئے رد ہو گئی۔ مسیح نے تو باپ باپ کر کے بہتیرا پکارا اور اپنا بیٹا ہونا
جتلایا مگر باپ نے اس طرف رخ نہ کیا۔ اگر شک ہو تو آپ انجیل متی کھول کر
۳۹۲ میں یہ آیت پڑھ لو ۔ اور کچھ آگے بڑھ کے منہ کے بل گرا اور دعا مانگتے
ہوئے کہا اے میرے باپ اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ سے گزر جائے۔ عیسائیوں کا یہ
عقیدہ ہے کہ مسیح خدا تعالیٰ کو الہی روح کے لحاظ سے باپ کہتا تھا۔ پس اس سے ثابت
ہوا کہ یہ دعا اقنوم ابن کی طرف سے تھی تبھی تو باپ کر کے پکار انگر باپ نے پھر بھی
منظور نہ کی۔ تعجب کہ مسیح کا انجیل میں یہ بھی ایک قول ہے کہ مجھے کل اختیار دیا گیا
۔ مگر کیا خاک اختیار دیا گیا ۔ ایک دعا بھی تو منظور نہ ہوئی۔ اور جب مسیح کی اپنی ہی دعا
منظور نہ ہوئی تو اس کا شاگردوں کو یہ کہنا کہ تمہاری دعائیں منظور ہوتی رہیں گی اور
کوئی بات انہونی نہ ہوگی کس قدر بے معنی معلوم ہوتی ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ مسیح
نے خدا تعالیٰ کی تقدیر کو منظور کر لیا اس لئے دعا منظور نہ ہوئی ۔ یہ بالکل بیہودہ یہ
جواب ہے۔ مسیح نے تو سولی پر چڑھ کر بھی یہی کہا کہ ایلی ایلی لما سبقتنی یعنی اے
میرے خدا! اے میرے خدا! ! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ یہ اس کی طرف اشارہ تھا
کہ تو نے میری خواہش کے مطابق کیوں نہ کیا اور میری دعا کیوں قبول نہ کی۔ اور یہ
سوال کہ آخری وقت میں مسیح نے ایلی اپلی کیوں کہا ابی ابی کیوں نہ کہا نے ای اپلی کیوں کہا ابی ابی کیوں نہ کہا۔ اس کا کیسی
جواب ہے کہ وہ کلمہ محبت کا تھا اور یہ کلمہ خوف کا۔ اسلئے اس وقت مسیح مارے
خوف عظمت الہی کے ابی ابی بھول گیا اور ایلی ایلی یاد آگیا اور بے نیازی الہی کی ایک
تجلی دیکھی اور عاجزی شروع کر دی ۔ انسان بے بنیاد کی یہی حالت ہے ۔ جلالی
تجلیات کی برداشت نہیں کر سکتا ۔ مسیح کا راضی بقضا ہونا اس وقت تسلیم کیا جاتا کہ
جب اس کو موت اور زندگی کا اختیار دیا جاتا اور یہ کہا جاتا کہ ہماری مرضی تو یہ ہے کہ
تجھ کو سولی دے دیں۔ لیکن اگر تو چاہے تو تجھ کو بچائیں ۔ لیکن یہ واقعہ تو ایسا نہیں
ہے بلکہ مسیح نے اپنے افعال سے ظاہر کر دیا کہ وہ بدل و جان یہی چاہتا تھا کہ وہ سولی
سے بچ جائے۔ اس نے دعا کرنے میں کوئی کسر نہ کی اور کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھا اور سولی

کے خوف سے اس کا دل نہایت غمگین ہوا۔ یہاں تک کہ اس کی موت کی سی
حالت ہو گئی۔ تمام رات جاگتا رہا دعا کرتا رہا ۔ سجدے کرتا رہا۔ روتا رہا بلکہ
دوسروں سے بھی دعا کر اتا رہا کہ شاید میری نہیں تو انہیں کی دعا منظور ہو جائے۔ اپنی سے دعا
طور عزیز جان بچانے کے لئے کیا کچھ بے قراریاں کیں اور اس چند روزہ زندگی کے لئے
کس قدر بیتابی ظاہر کی۔ آخر جب دیکھا کہ بات بنتی نظر نہیں آتی تو کہہ دیا کہ اگر ہو
سکے تو یہ پیالہ مجھ سے گزر جائے، تو بھی میری خواہش نہیں بلکہ تیری خواہش کے
مطابق عمر تارے سخت بے قراری کے اس رضا جوئی کے فقرہ پر بھی قائم نہ رہ
سکا۔ آخر موت کے وقت رب جلیل کی شکایت شروع کر دی اور کہا کہ اے میرے
خدا، اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ اب دیکھو کہاں گئی وہ رضا
جوئی ۔ اگر مسیح با وجود ایسی دعا کے جو جان کی گدازش سے کی گئی تھی پھر بھی در حقیقت
سولی مل گیا تو ایسا شخص کسی طور سے نبی نہیں ہو سکتا۔ حاشا وکلا کیونکہ تمام نبی
اضطرار کے وقت میں مستجاب الدعوات ہوتے ہیں۔ یہ کیسا نبی تھا کہ اضطرار کے
وقت اس کی دعاسنی نہ گئی۔ اور اگر وہ سولی نہیں ملا تو سچا نبی ہے اور ایسے ہی کی قرآن
کریم نے تصدیق کی ہے اور توریت بھی یہی ظاہر کرتی ہے ۔ بہر حال اگر مسیح کی وہ دعا
منظور ہو گئی ہے اور وہ صلیب سے بچ گیا ہے تو اعتقاد صلیب اور کفارہ باطل ۔ اور
اگر ایسے اضطرار کے وقت کی دعا بھی منظور نہیں ہوئی اور صلیب نصیب ہو گئی تو نبوۃ
باطل ۔ تعجب کہ بائبل میں یہ قصہ موجود ہے کہ ایک بادشاہ کی پندرہ دن عمر رہ گئی
تھی اور جب نبی کی معرفت اس کو خبر دی گئی تو وہ تمام رات دعا کرتا رہا تو خدا تعالیٰ نے
اپنی تقدیر کو اس کے لئے بدل دیا اور دعا کو منظور کر لیا اور پندرہ دن کو پندرہ سال کے
ساتھ بدل دیا ۔ مگر مسیح کی تمام رات کی دعا باوجود اس قدر دعوؤں کے منظور نہ
ہوئی ۔ تعجب کہ کسی پادری صاحب کو سچی حقیقت کی طرف توجہ نہیں اور ان کا
کا فٹنس ایک دم کے لئے بھی ان کو ملزم نہیں کرتا کہ وہ شخص جس کی دعا کی حالت
ایک بادشاہ کی دعا کی حالت سے بھی گری ہوئی ہے وہ کیونکر سچا نبی ٹھہر سکتا ہے اور
اس کی حقیقت تو اس قصہ سے بدیہی طور پر معلوم ہو چکی ۔
۔
حاشیہ اشتہار ۲۷ مئی ۱۸۹۴ ء - مجموعه اشتہارات - جلد ۲ صفحه ۹ تا ۱۳

دنیا سے جانے کے لئے
ہمارے سید و مولی نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم نے تو آپ دنیا سے جانے کے
وعلى کے نے دنیاکی پندرہ لیے دعالی الحقني بالرفيق الاعلیٰ مگر آپ کے خدا صاحب نے دنیا کی چند روزہ
زندگی سے ایسا پیار کیا کہ ساری رات زندہ رہنے کے لئے دعائیں کرتا رہا۔ بلکہ سولی پر بھی
رضا اور تسلیم کا کلمہ منہ سے نہ نکلا۔ اور اگر نکلا تو یہ نکلا کہ ایلی ایلی نما سبقتی ۔ اے
دعا کے بدہ میں میرے خدا اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں ترک کر دیا اور خدا نے کچھ جواب نہ دیا کہ
موازنه
اس نے ترک کر دیا۔ مگر بات تو ظاہر ہے کہ خدائی کا دعوی کیا تکبر کیا گیا۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے آخر وقت میں مخیر کیا کہ اگر چاہو تو دنیا میں رہو اور اگر
تصویر يسوع
چاہو تو میری طرف آو۔ آپ نے عرض کیا کہ اے میرے رب اب میں یہی چاہتا ہوں کہ
تیری طرف آؤں اور آخری کلمہ آپ کا جس پر آپ کی جان مطہر رخصت ہو گئی۔ یہی تھا
بالرفيق الأعلیٰ یعنی اب میں اس جگہ رہنا نہیں چاہتا میں اپنے خدا کے پاس جانا چاہتا
ہوں ۔ اب دونوں کلموں کو وزن کرو۔ آپ کے خدا صاحب نے نہ فقط ساری رات
زندہ رہنے کے لئے دعا کی ۔ بلکہ صلیب پر بھی چلا چلا کر روئے کہ مجھے موت سے بچا
ہے۔ مگر کون سنتا تھا ۔ لیکن ہمارے مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کے لئے
ہر گز دعا نہیں کی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ مختار کیا کہ اگر زندگی کی خواہش ہے تو یہی ہو گا۔ مگر
آپ نے فرمایا کہ اب میں اس دنیا میں رہنا نہیں چاہتا۔ کیا یہ خدا ہے جس پر بھروسا ہے
نور القرآن ۔ حصہ دوم ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۱۰، ۴۱۱
مسیح علیہ السلام کی زندگی پر نظر کرو۔ ساری رات خود دعا کرتے رہے۔ دوستوں
سے کراتے رہے۔ آخر شکوہ پر اتر آئے۔ اور ایلی ایلی لما سبقتنی بھی کہہ دیا۔ یعنی اے
میرے خدا۔ تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ اب ایسی حسرت بھری حالت کو دیکھ کر کون
کہہ سکتا ہے کہ یہ مامور من اللہ ہے۔ جو نقشہ پادریوں نے مسیح کی آخری حالت کا جماکر
دکھایا ہے وہ تو بالکل مایوسی بخشتا ہے ۔ لائیں تو اتنی تھیں کہ خدا کی پناہ اور کام کچھ بھی نہ کیا
ساری عمر میں کل ایک سو بیس آدمی تیار کئے اور وہ بھی ایسے پست خیال اور کم فہم جو خدا
کی بادشاہت کی باتوں کو سمجھ ہی نہ سکتے تھے۔ ا دسمجھ ہی نہ سکتے تھے۔ اور سب سے بڑا مصاحب جس کی بابت یہ
فتولی تھا کہ جو زمین پر کرے آسمان پر ہوتا ہے اور بہشت کی کنجیاں جس کے ہاتھ میں تھیں
۔ اسی نے سب سے پہلے لعنت کی ۔ اور وہ جو امین اور خزانچی بنایا ہوا تھا۔ جس کو چھاتی پر

لٹاتے تھے اسی نے تھیں درم لے کر پکڑوا دیا۔ اب ایسی حالت میں کب کوئی کہہ سکتا ہے
کہ مسیح نے واقعی ماموریت کا حق ادا کیا۔
اور اس کے مقابل ہمارے نبی کریم کا کیسا پکا کام ہے۔ اس وقت سے جب سے کہا بر
کہ میں ایک کام کرنے کے لئے آیا ہوں۔ جب تک یہ سن نہ لیا
کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ آپ دنیا سے نہ اٹھے۔ جیسے دعوی کیا
تھا کہ
اس دعوے
إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا
کے مناسب حال ضروری تھا کہ کل دنیا کے مگر و مکائد متفق طور پر آپ کی مخالفت میں کئے
جاتے۔ آپ نے کس حوصلہ اور دلیری کے ساتھ مخالفوں کو مخاطب کر کے کہا کہ
فكيدوني جميعا یعنی کوئی دقیقہ مگر کاباقی نہ رکھو ۔ سارے فریب مکر استعمال
کرو ۔ قتل کے منصوبے کرو ۔ اخراج اور قید کی تدبیریں کرو مگر یاد رکھو
سمم
سيهزم الجمع
آخر فتح میری ہے
وَيُوَلُّونَ الدبر
تمہارے سارے منصوبے خاک میں مل جائیں گے۔ تمہاری جماعتیں منتشر اور
پراگندہ ہو جاویں گی اور پیٹھ دے دے ۔ نکلیں گی ۔ جیسے وہ عظیم الشان دعوی
إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَميعاً کسی نے نہیں کیا اور جیسے
نكیدونی جمیعا کہنے کی کسی کو ہمت نہ ہوئی۔ یہ بھی کسی کے منہ سے نہ
نکلا۔
رود
سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ
یہ الفاظ اسی منہ سے نکلے جو خدا تعالیٰ کے سائے کے نیچے الوہیت کی چادر میں لپٹا ہوا پڑا تھا
غرض ان وجوہات پر ایک اجنبی آدمی بھی نظر ڈالے تو اس کو معلوم ہو گا کہ اللہ تعالیٰ
نے کیسے صاف اور واضح طور پر کتاب اللہ کو محکم فرمایا ہے ۔ اگر کوئی قانون قدرت پر نظر حیا طور پر کو فرمایاہے۔ اگر
کرتا ہے تو قول اور فعل الہی کو باہم مطابق پاتا ہے۔ پھر اگر خوارق پر نظر کرتا ہے۔ تو اس ی ہے قدر کثرت سے ہیں کہ حد شمار سے باہر ہیں۔ یہاں تک کہ آپ کا قول فعل اور حرکات و
سکنات سب خوارق ہیں ۔ قوت قدسیہ کو دیکھتا ہے۔ تو صحابہ کرائم کی پاک تبدیلی حیرت
میں ڈالتی ہے پھر کامیابی کو دیکھتا ہے تو دنیا بھر کے ماموروں اور مرسلوں سے بڑھ کر تھے
لملفوظات ۔ جلد ۲ صفحه ۶۱ تا ۶۳
تصویر نی

بعض پلید فطرت پادریوں نے اپنی تالیفات میں اس طرح ہمار ہے ستید و مولی خاتم
الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر کھینچ کر دکھلائی ہے کہ گویا وہ ایک شخص ہے جس کی
خونی صورت ہے اور غصہ سے بھرا ہوا کھڑا ہے اور ایک تلوار ہاتھ میں ہے اور بعض غریب ونی ہے اور سے ہوا اخضرت ، پاریوں عیسائیوں وغیرہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اگر ان لوگوں کو کچھ انصاف اور
پر
کا بے بنیاد الزام
اریاں ایمان میں سے حصہ ہوتا تو اس تصویر سے پہلے موسی کی تصویر کھینچ کر دکھلاتے اور اس
طرح کھینچتے کہ گویا ایک نہایت سخت دل اور بے رحم انسان ہاتھ میں تلوار لے کر شیر خوار
بچوں کو ان کی ماؤں کے سامنے ٹکڑے ٹکڑے کر رہا ہے اور ایسا ہی یشوع بن نون کی تصویر
پیش کرتے اور اس تصویر میں دکھلاتے۔ کہ گویا اس نے لاکھوں بے گناہ بچوں کو ان کی
ملوں کے سمیت ٹکڑے ٹکڑے کر کے میدان میں پھینک دیا۔ اور چونکہ ان کے عقیدہ
کے موافق یسوع خدا ہے ۔ اور یہ ساری بے رحمی کی کاروائیاں اس کے حکم سے ہوئی
ہیں۔ اور وہ : مجستم خدا ہے جیسا کہ بیان ہو چکا۔ تو اس صورت میں نہایت ضروری تھا کہ
سب سے پہلے اس کی تصویر کھینچ کر اس کے ہاتھ میں کم سے کم تین تلواریں دی
جاتیں۔ پہلی وہ تلوار جو اس نے موسی کو دی اور بے گناہ شیر خوار بچوں کو قتل
کروایا۔ دوسری وہ تلوار جو یشوع بن نون کو دی۔ تیسری وہ تلوار جو داود کو دی ۔ افسوس !
کہ اس حق پوش قوم نے بڑے بڑے ظلموں پر قمر باندھ رکھی ہے۔
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا ا صفحه ۳۶ ، ۳۷
دوسری نصیحت اگر پادری صاحبان سنیں تو یہ ہے کہ وہ ایسے اعتراض سے پر ہیز
آنحضرت کی جنگیں کریں جو خود ان کی کتب مقدسہ میں پایا جاتا ہے ۔ مثلاً ایک بڑا اعتراض جس ۔ بڑا
ور سرائیکی انبیاء المیہ کی سے بڑھ کر شاید ان کی کی نظر نظرمیں میں اور کوئی اعتراض ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نہیں ہے
جنوں میں مسرت وہ لڑائیاں ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو ان اللہ ان کفار سے کرنی پڑیں
جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر مکہ میں تیرہ برس تک انواع اقسام کے ظلم
کئے اور ہر یک طریق سے ستایا اور دکھ دیا اور پھر قتل کا ارادہ کیا۔ جس سے آنحضرت سے ستایا اور دیا پھر قتل
صلی اللہ علیہ وسلم کو معہ اپنے اصحاب کے مکہ چھوڑنا پڑا اور پھر بھی باز نہ آئے اور تعاقب کیا
اور ہر یک بے ادبی اور تکذیب کا حصہ لیا اور جو مکہ میں ضعفاء مسلمانوں میں سے رہ گئے
تھے ان کو غایت درجہ دکھ دینا شروع کیا۔ لہذا وہ لوگ خدا تعالیٰ کی نظر میں اپنے ظالمانہ

کاموں کی وجہ سے اس لائق ٹھہر گئے کہ ان پر موافق سنت قدیمہ الہیر کے کوئی عذاب
نازل ہو اور اس عذاب کی وہ قو قومیں میں بھ بھی سزاوار تھیں جنہوں نے مکہ والوں کو مدد دی اور نیز
وہ قومیں بھی جنہوں نے اپنے طور سے ایذا اور تکذیب کو انتہا تک پہنچایا۔ اور اپنی طاقتوں
سے اسلام کی اشاعت سے مانع آئے ۔ سو جنہوں نے اسلام پر تلوار میں اٹھائیں وہ اپنی
شوخیوں کی وجہ سے تلواروں سے ہی ہلاک کئے گئے۔ اب اس صورت کی لڑائیوں پر
اعتراض کرنا اور حضرت موسیٰ اور دوسرے اسرائیلی نبیوں کی ان لڑائیوں کو بھلا دینا جن
میں لاکھوں شیر خوار بچے قتل کئے گئے ۔ کیا یہ دیانت کا طریق ہے یا ناحق کی شرارت اور
خیانت اور فساد انگیزی ہے۔ اس کے جواب میں حضرات عیسائی یہ کہتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لڑائیوں میں بہت ہی نرمی پائی جاتی ہے کہ اسلام لانے پر
چھوڑا جاتا تھا اور شیر خوار بچوں کو قتل نہیں کیا ۔ اور نہ عورتوں کو اور نہ بڑھوں کو اور نہ
فقیروں اور مسافروں کو مارا۔ اور نہ عیسائیوں اور یہودیوں کے گر جاؤں کو مسمار
کیا۔ لیکن اسرائلی نیتوں نے ان سب باتوں کو کیا۔ یہاں تک کہ تین لاکھ سے بھی کچھ
زیادہ شیر خوار بچے قتل کئے گئے ۔ گویا حضرات پادریوں کی نظر میں اس نرمی کی وجہ سے
اسلام کی لڑائیاں قابل اعتراض ٹھہریں کہ ان میں وہ سختی نہیں جو حضرت موسیٰ اور
دوسرے اسرائیلی نبیوں کی لڑائیوں میں تھی۔ اگر اس درجہ کی تختی پر یہ لڑائیاں بھی ہوئیں
تو قبول کر لیتے کہ در حقیقت یہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔ اب ہر یک عقلمند کے
سوچنے کے لائق ہے کہ کیا یہ جواب ایمانداری کا جواب ہے۔ حلانکہ آپ ہی کہتے ہیں کہ
خدارحم ہے اور اس کی سزار حم سے خالی نہیں۔ پھر جب موسی کی لڑائیاں باوجود اس سختی
کے قبول کی گئیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ٹھہریں تو کیوں اور کیا وجہ کہ یہ لڑائیاں جو الہی
رحم کی خوشبو ساتھ رکھتی ہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ ہوئیں ۔ اور ایسے لوگ کہ ان
باتوں کو بھی خدا تعالیٰ کے احکام سمجھتے؟ احکام سمجھتے ہیں کہ شیر خوار بچے ان کی ماؤں کے سامنے ٹکڑے
ٹکڑے کئے جائیں اور ماؤں کو ان کے بچوں کے سامنے بے رحمی سے مارا جاوے ۔ وہ
کیوں ان لڑائیوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھیں جن میں یہ شرط ہے کہ پہلے مظلوم ہو
کر پھر ظالم کا مقابلہ کرو۔
آریہ دھرم - روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۸۱ تا ۸۳ حاشیه

آج 10 میں سے 10 باقی